اکسکیوزمی ڈاکٹر عائرہ
عائرہ جو راو نڈ لگا کر اپنے کیبن میں جانے والی تھی ڈاکٹر ثناء کہ پکارنے پر روک گئی
جی ڈاکٹر ثناء
اگر آپ مصروف نہیں تو مجھے آپ سے کچھ بات کرنی تھی
جی بولیں سن رہی ہوں میں
یہاں نہیں آپ میرے ساتھ میرے کیبن میں آجائیں
اسے اپنے پیچھے آنے کا بول ثناء اپنے کیبن کی طرف چلی آئی جبکہ اسکے ساتھ ہی عائرہ بھی جہاں آنے کہ بعد ثناء نے ایک فائل عائرہ کو پکرائی
یہ آپکی دیورانی دعا کی ٹیسٹ ریپورٹ ہے
سب ٹھیک ہے ڈاکٹر
ثناء کہ انداز پر عائرہ کو کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا جس پر وہ پوچھ بیٹھی
ای تھینگ آپ خود دیکھ لیں تو زیادہ بہتر ہوگا جواب دینے کی بجائے ثناء نے اسے خود ہی دیکھنے کا مشورا دیا جس پر عائرہ سر ہلاکر فائل کو پڑھنے لگی مگر جیسے جیسے وہ ریپورٹ دیکھ رہی تھی اسکے ماتھے پر پریشانی کہ جال بنتے گئے
یہ تو کوئی زخم ہے
جی بالکل ڈاکٹر ٹیسٹ کی ریپورٹ اور ایکسرے کہ بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ انہیں وہ درد کسی زخم کی وجہ سے ہورہا ہے اور شاید یہ زخم کافی پور انا ہے لیکن پریگننسی کی وجہ سے کافی حد تک بڑھ چکا ہے
وہ تو ٹھیک ہے ثناء بٹ یہ زخم اور پریگننسی مطلب دونوں خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں
جی بالکل اگر ہم نے جلدی اس زخم کو ختم نہیں کیا تو یو نو اس سے بچے اور ماں دونوں کو نقصان ہوسکتا ہے ٹیسیٹ کی ریپورٹ اور ثناء کی بات پر عائرہ مزید پریشان ہوئی کہیں نا کہیں اسے شک تو تھا لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ معالہ اتنا سیریس ہوسکتا ہے اگر بات پریگننسی سے پہلے معلوم ہوجاتی تو وہ فورا اوپریشن کرکہ اس زخم کردیتی مگر اب وہ اکیلی نہیں بلکہ ایک مصوم جان بھی تھی اسکے ساتھ آپ بھی ایک ڈاکٹر ہیں ڈاکٹر عائرہ اس لیے مجھے آپ کو بتانے کی ضرورت تو نہیں لیکن پھر بھی اگر ہم نے جلدی اس زخم کو نہیں بھرا تو یہ زخم ناسور بن کر ناصرف بچے بلکہ دعا کہ لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوگا
اسلام! علیکم
اسکی خاموشی پر ڈاکٹر ثناء نے اپنا خداشہ بیان کیا جبکہ ریپورٹ دیکھنے کہ بعد عائرہ خود بھی یہ بات بہت اچھے سے جان گئی تھی
ای نو ڈاکٹر میں بات کروں گئی دعا سے اینی وئے ویسے آپ کا شکریہ
میشن نوٹ ڈاکٹر اگر کوئی ہیلپ چاہیے ہوتو بتا دیجیے گا
جی ضرور
ہلکی سی مسکان کہ ساتھ ثناء کو جواب دیے عائرہ پریشانی سے ہی وہاں سے باہر نکل آئی جبکہ اب یہ ٹینشن کہ یہ بات وہ دعا کو کیسے سمجھائے گئی یہ بات اسے مزید پریشان کیے ہوئے تھی
***
کیا بات ہے کچھ اداس ہو
ارمان کہ چہرے پر چھائی اداسی پر فیضان پوچھے بغیر نا رہ سکا کیونکہ پچھلے دو دن سے وہ یونہی اداس اداس پھیر رہا تھا
نہیں بس ویسے ہی
اپنی کرسی پر جھولتے ہوئے وہ سرسری سا بولا ویسے ہی کی وجہ تو ہوگئی ناز سے لڑائی ہوئی ہے کیا کیونکہ اسکا منہ پھلا کر گھومنا تو صاف نظر آرہا ہے سب کو تو ضرور تمہاری اور اسکی کوئی لڑا ئی ہوئی ہوگئی
اسکے سرسری سے جواب پر فیضان نے خود ہی تو کا لگایا لڑائی کہاں یار انکی ایک بچکانی زید ہے جو وہ چاہتی ہیں میں پوری کروں جبکہ میں فلحال وہ زید پوری کرنے کہ حق میں بالکل نہیں ہوں تو بس اسی لیے وہ خفا ہیں
آدھی بات بتائے ارمان نے ٹھنڈی آہ بھری
ایسی کونسی زید ہے جو ناز صاحبہ کررہی ہیں اور ہمارے ارمان سلطان اپنی ناز کی زید کو پورا کرنے کہ بجائے انکار کررہے ہیں ورنہ تو یہاں ناز نے کچھ کہا وہاں ناز کہ مان نے بات مکمل کردی
ارمان کی ٹھنڈی آہ پر فیضان پہلے مشکوک اور پھر شرارت سے ہاتھ کا اشارہ یہاں وہاں کرتے ہوئے بولا جس پر ارمان نے سر جھٹکا اب وہ اسکو کیا بتاتا کہ اسکی مصوم بیوی کونسی فرمائیش کرکہ بیٹھی ہے ہاں اگر وہ کچھ اور مانگتی تو یقینی ارمان بنا دیری کیے فورا اسکی بات مان لیتا لیکن اب
یہی تو مسئلہ ہے یار جو وہ بول رہی ہیں وہ میں نہیں کرنا چاہتا اور جو میں بول رہا ہوں وہ وہ نہیں ماننا چاہ رہی چل اداس نا ہو ناز بہت سادا دل کی ہے تم ایک کام کرو اس بات کو بھلانے کیلے ناز کو کہیں باہر لے جاو ایم شور باہر گھومنے سے وہ مان بھی جائے گئی اور بات بھی بھول جائے گئی
اسکے کندھے کو ہلکا سا تھپتھپاتے ہوئے فیضان نے مشورا دیا جو ارمان کو خاصہ پسند بھی آیا
ہاں یار سہی کہا تم نے یہ بات میں نے کیوں نہیں سوچی کرسی کی ٹیک چھوڑ ارمان سیدھا ہوکر بیٹھتے ہوئے ہلکی سے مسکان کہ ساتھ بولا جس پر فیضان بھی مسکرایا
کیونکہ تم اداسی سے باہر آو تو کچھ سوچو نا اب یہ کام وام چھوڑو ور جاو اپنی ناز کو ماننے کا پلین تیار کروا چل ٹھیک ہے ویسے بھی فلحال کوئی کام تو ہے نہیں میں ایک کام کرتا ہوں ناز کو شوپنگ کروانے لے جا تا ہوں
اپنے سامنے موجود فائلز کو بند کر اس نے اپنا آئیڈیا اسے بتاہا
تمہاری مرضی جہاں مرضی جاو
چل ٹھیک ہے اگر کوئی کام ہو یا کوئی ملنے آئے تو پلیز خود ہی سنبھال لینا مجھے کال مت کرنا۔ کار کی کیز موبائل اور وائلٹ اٹھا کر اپنے کیبن سے نکلتے ہوئے ارمان روک کر بولا اور انکھ مار کر باہر نکل گیا جبکہ پیچھے فیضان اسکی حرکت پر محظ ہلکا سا مسکرا ہی دیا
***
دعا بھابھی آپ اتنی موٹی موٹی بوکس کیسے پڑھ لیتی ہیں پتہ ہے مجھ سے تو وہ پتلی پتلی بوکس نہیں پڑھی جاتی تھی دعا کہ ساتھ ناز اسی کہ کمرے میں موجود تھی جہاں دعا صوفے پر بیٹھ کر اپنی پڑھائی کررہی تھی جبکہ ناز اسکے پاس بیٹھ کر کبھی موبائل پر گیم کھیل لیتی تو کبھی دعا سے کوئی بات پوچھ لیتی
موٹی ہے تو کیا ہوا اب اس وجہ سے میں پڑھائی تو نہیں چھوڑ سکتی نا
ہاں یہ تو ہے لیکن بھابھی مجھے ایک بات تو بتائیں کہ آپ پڑھائی کر کیوں رہی ہیں
دعا کہ جواب پر ہاں کہے وہ اپنی تھوڑی پر انگلی رکھ ایک بار پھر بولی
کیونکہ مجھے پڑھا ئی کا شوق ہے اس لیے
دعا نے اس بار بھی ہلکی سی مسکان کہ ساتھ جواب دیا
لیکن بھابھی آپ کی شادی تو ہوگئی ہے اب آپ کو پڑھنے کی کیا ضرورت
پڑھائی شادی کہ لیے تھوڑی کرتے ہیں
اسکی بچکانی بات پر دعا پین سے رجسٹر پر کچھ لکھتے ہوئے بولی
لیں نانا جان تو کہتے تھے اگر ہم نے پڑھائی نا کی تو ہماری شادی نہیں ہوگئی اور اگر ہمیں کوئی اچھا سا لڑکا چاہیے تو اسکے لہے پہلے پڑھنا پڑئے گا تاکہ ہمیں کوئی اچھا لائف پاٹنر مل جائے اپنے نانا جان کہ خیال دعا کو بتائے وہ پر سوچ انداز میں بولتے ہوئے خاموش ہوئی جبکہ اسکے بتائے ہوئے خیال سن کر دعا نے اسکی طرف دیکھا اور پھر نانا جی کہ منطق کو سمجھتے ہوئے سر جھٹک کر مسکرا دی وہ بھی ٹھیک ہے اکثر ہمارے بڑے یہی سوچتے ہیں لیکن ضروری تو نہیں کہ ہم پڑھائی شادی کہ کیے ہی کریں ہم پڑھائی اپنے شوق اور پسند کی وجہ سے بھی کرسکتے جیسے کہ مجھے پڑھنے کا شوق ہے تو میں شادی کہ بعد بھی پڑھ رہی ہوں
رجسٹر کو بند کر دعا نے دونوں بازو اسکے اوپر رکھے اور آسان لفظوں سے ناز کو جواب دیا جو کئی حد تک وہ سمجھ بھی گئی
ہمم یہ تو ہے لیکن سچی بتاو آپ کو بھابھی مجھے نا پڑھائی بالکل پسند نہیں میں تو کبھی نا آگئے پڑھوں اپنی ناک کو اونچا کر ہاتھ کو جھلا تے ہوئے اس نے ایسے پڑھائی کا ذکر کیا کیا جیسے کوئی نا پسندیدہ چیز ہو ویسے بھی اسے پڑھائی واقعی میں پسند نہیں تھی وہ پڑھائی میں کمزور نا سہی لیکن روزانہ صبح اپنی نیند خراب کرکہ اٹھانا اور پھر تیار ہوکر سکول جانا اسے بالکل پسند نا تھا یہ تو ابھی10 کہ بعد ارمان نے اسے آگئے ایڈمیشن نہیں دیلاویا تھا ورنہ سلطان منشین میں روزانہ صبح میدان جنگ لگا ہوتا
ناز میڈم آپ کو ارمان سر اپنے کمرے میں بلا رہے ہیں
ابھی وہ ناجانے دعا کو اپنی باتوں پر اور کتنا ہنسائی کہ ملازمہ نے آکر ارمان کا پیغام اسے دیا جو پہلے تو ارمان کہ اس وقت گھر آنے پر حیران ہوئی مگر پھر اپنے خفا ہونے کا یاد کر منہ بنا گئی
بلایا ہے تو بلانے دو ہم نہیں جارہے
ملازمہ تو پیغام دے کر چلی گئی مگر اسکے جانے کی بجائے منہ بنانے پر دعا ضرور حیران ہوئی
کیا بات ہے ناز جاو جاکر ارمان کی بات سنو دیکھو کیا کہنا ہے اسے
ہم نہیں جارہے بھابھی ہمارا کوئی موڈ نہیں
اپنے ہاتھ کو اوپر کی طرف جھلا ئے وہ جواب دے کر منہ بناتی اپنا موبائل دیکھنے لگی ایسے نہیں کہتے ناز ہوسکتا ہے ارمان کو کوئی ضروری بات کرنی جاو جاکر ایک بار سن لو دیکھو نا ارمان اس و قت گھر آئے اور تمہیں بلایا تو کوئی ضرورت بات تو ہوگئی سن کر آجاو دعا کو اسکے خفا ہونے کہ وجہ تو معلوم نہیں تھی لیکن ارمان کا رات سے پہلے گھر آجانا اور پھر اسے بلانے پر بہت پیار سے اسے سمجھانے لگی جو ناچاہتے ہوئے بھی منہ پیر پٹختی موبائل وہی چھوڑ کر کمرے سے نکل گئی اور پیچھے دعا مسکرا کر سر جھٹکتی دوبارہ رجسٹر کھول کر اپنا کام کرنے لگی
***
جی بولیں
کمرے کہ اندر آئے وہ نہایت احسان کرنے والے انداز میں اپنے بولانے کی وجہ پوچھنے لگی
جبکہ وہ جو اسی کا انتظار کررہا تھا اسکے اندازے مخاطب پر مسکرا کر اسکے پاس آیا
ابھی تک خفا ہیں
اسکے چہرے پر بکھری لیٹوں کو پیار سے کان کہ پیچھے کیے اسنے نے محبت سے پوچھا
بات بتائیں ورنہ ہم جارہے ہیں
اسکا ہاتھ جھٹک کر بولتی وہ پلٹتی کہ ارمان نے فرتی سے اسکی کمر میں ہاتھ ڈال کر اپنے نزدیک کیا مان ہمیں تنگ مت کریں چھوڑیں
اچھا بات تو سن لیں
بولیں
تیار ہوجائیں ہم دونوں باہر چل رہے ہیں اسکی مزاہمت کسی خاطر میں لائے بغیر ارمان نے اپنی بات کہی جس پر پہلے تو باہر کہ ذکر پر ناز کی آنکھیں چمکی لیکن پھر اسے یاد آیا کہ وہ خفا ہے تو بس دوبارہ سے مزاہمت کرتی منہ بنا گئی
جی نہیں ہمیں آپ کہ ساتھ کہیں نہیں جانا خود ہی چلے جائیں اور چھوڑیں ہمیں
آپ کو نہیں جانا ؟؟؟ ؟ اسکی کمر پر گرفت مضبوط کر ارمان نے اسے مزید اپنے نزدیک کیے پوچھا جس نے ناک چڑہا کر سر نا میں ہلایا
چلیں ٹھیک جیسی آپ کی مرضی ورنہ میں نے سوچھا تھا ہم باہر جانے کہ بعد سب سے پہلے شوپنگ کریں گئے اسکے بعد ڈنر اور اگر آپ بولیں گئی تو آپکا فیورٹ پیزا بھی کھا لیں گئے
لیکن آپ تو جانا ہی نہیں چاہتی تو پھر مجبورا مجھے اکیلے ہی جانا پڑے گا
انتہائی افسوس زدہ چہرا بنا کر ارمان نے اپنا پلین اسے سنایا اور ایسے منہ بنایا جیسے سچ میں اسے بہت افسوس ہو مگر سب ایک طرف اور پیزے کہ ذکر پر ناز کہ منہ میں سوچ کر ہی پانی آیا جو اسنے حلق کہ اندر اتارا جبکہ اسکے چہرے کہ ایکسپرئشنز نوٹ کر ارمان نے اپنی ہنسی دبائی
اچھا ٹھیک ہے اگر آپ اتنا فورس کررہے ہیں تو چلی جاتی ہوں لیکن ہماری بات یاد رکھے آپ زیادہ ہم سے بات نہیں کریں گئے ٹھیک ہے نہایت آحسان والے انداز میں بات مانتے ہوئے آخر پر اسنے انگلی اٹھا کر وارن کرنا نہیں بھولا جبکہ ارمان اسکی چھوٹی سی انگلی کو اپنی طرف اٹھا دیکھ گہرا مسکرایا
چلیں دیکھتے ہیں فلحال تو آپ جاکر پہلے ریڈی ہوجائیں
اسکی کمر کو رہائی بخشے اس نے اسے تیار ہونے کا کہا جو سر ہلا کر الماری میں سے اپنا کوئی سوٹ نکال کر واشروم فرش ہونے چلی گئی جبکہ ارمان اسکے ٹرازر شرٹ کہ بجائے سوٹ نکالنے پر مسکرایا مطلب وہ اتنا جانتی تھی کہ کہاں کیا اچھا لگے گا
وہ زیادہ طر گھر میں ٹراو زر شرٹ اور گلے میں مفلر ہی لیتی تھی جبکہ جب وہ ارمان کہ فلیٹ پر رہتی تھی تو وہ اپنے کپڑے پہننے کی بجائے ارمان کہ ٹراوزر شرٹ ہی پہن کر گھومتی تھی کئی بار تو ارمان مسکرا دیتا لیکن کئی بار اپنی بے انتہا مصومیت اور کھلے کپڑوں میں جھل پن میں وہ ارمان کا ضبط ہی آزاماتی تھی
***
کیا کررہی ہو
دعا کہ کمرے میں آئے عائرہ اسے الماری میں کچھ کرتے دیکھ پوچھنے لگی وہ ملازمہ ارشان کہ کیرے استری کرکہ دے گئی تھی تو بس وہی ہنگ کررہی ہوں آپ آئیں نا اندر الماری کا دروازہ بند کر دعا نے اسے اندر آنے کا کہا اور اسکے ساتھ ہی صوفے پر بیٹھ گئی
وہ دعا مجھے تم سے کچھ بات کرنی تھی
جی بولیں بھابھی
تمہارے ٹیسٹ کی ریپورٹ ملی تھی آج مجھے
بات کا آغاز کرتے ہوئے عائرہ خاموش ہوئی جس پر دعا نے ناسمجھی سے سر ہلایا
تو کیا ہوا بھابھی سب ٹھیک ہے
دیکھو دعا جو بات میں ابھی تمہیں بتاوں گئی اسے پہلے غور سے سننا اور اسکے بعد کسی فیصلے پر پہنچنا وہ تو ٹھیک ہے بھابھی پر بات کیا ہے
عائرہ کی اتنی تہمید باندھنے پر یکدم اسکا کا دل بیٹھا
پہلے مجھے یہ بتاو کہ کیا پچپن میں یا کچھ عرصے پہلے تمہیں پیٹ پر کوئی چوٹ یار پھر کوئی ایکسیڈنٹ کہ وجہ سے زخم آیا ایکسیڈنٹ تو نہیں لیکن ہاں ایک سال پہلے بابا اور چاچو کی لڑائی میں میں گیر ضرور گئی تھی جسکی وجہ سے میرے پیٹ پر ٹیبل کی نوک لگ گئی تھی لیکن وہ زخم تو نارمل تھا کچھ دنوں میں ٹھیک ہوگیا مگر آپ کیوں پوچھ رہی ہیں سب ٹھیک ہے نا مطلب ٹیسٹ کی ریپو رٹ ٹھیک تو ہے
ساری بات عائرہ کو بتائے آخر پر دعا مزید پریشان ہوتے ہوئے پوچھنے لگی
ٹھیک نہیں ہے دعا وہ زخم جو ظاہری طور پر تو ٹھیک ہوگیا تھا لیکن اندرونی طور پر علاج نا کروانے کی وجہ سے وقت کہ ساتھ ساتھ بڑھتا گیا جانتی ہو تمہیں پیٹ میں اچانک کبھی کبھی وہ درد اسی زخم کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن جب سے تمہاری پریگننسی کنٹنیو ہوئی ہے تب سے وہ درد مزید بڑھ گیا
ایک منٹ بھابھی اس کی وجہ سے میرے بچے کو تو کوئی نقصان نہیں
جتنی بات دعا کو سمجھ آئی تھی اسکے مطابق اسے اپنی بجائے صرف اپنے بچے کی ٹینشن ہی ہوئی نقضان تو ہے دعا لیکن اگر ہم اس زخم کو فل وقت بھرے گئے نہیں تو آج نہیں تو کل بچے کہ ساتھ ساتھ تمہاری جان کو بھی خطرا ہوسکتا ہے دعا کہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ عائرہ نے تہمل سے اسے بات سمجھائی لیکن دعا کا دل تو اس ڈر سے بند ہوا کہ اسکی وجہ سے اسکے بچے کو نقصان ہوگا
اس۔ اس کا کوئی حل تو ہوگا بھابھی مطلب کوئی میڈیسن یا کچھ اور جس سے کم سے کم میرے بچے کو تو کوئی نقضان نا ہو
عائرہ کہ ہاتھوں کو پکڑ دعا فورا ملتجی انداز میں پوچھنے لگی
حل ہے دعا لیکن
لیکن کیا بھابھی
لیکن میں شیور نہیں ہوں کہ اس حل کہ بعد تم اپنی پریگننسی کنٹنیو کر سکو گئی یا نہیں بنا بات کو چھپائے عائرہ نے صاف لفظوں میں اپنی بات کہی کیونکہ اب وہ چھوٹ تو بول نہیں سکتی تھی اور بات چھپانا بھی بےوقوفی ہی تھی لیکن اسکی بات سن کر دعا کی گرفت اسکے ہاتھوں پر ڈھیلی پڑی مدہم پڑتی دھڑکنوں کہ ساتھ اسنے عائرہ کہ ہاتھ چھوڑ کرد ونوں ہاتھ اپنی جھولی میں رکھے دعا ای نو فیصلہ کرنا تمہارے لیے آسان نہیں لیکن پلیز وہ جان جو ابھی اس دنیا میں نہیں آئی اس کہ لیے اپنی جان کو مشکل میں مت ڈالنا کیونکہ پریگننسی کہ ساتھ ساتھ تم اس زخم کو بھی پالو گی جوکہ خداناخاستہ ڈلیوری یا اس سے پہلے ہی ناسور بن جائے گا اس لیے پلیز سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا اسکی خاموشی پر عائرہ نے مزید بات سمجھاتے ہوئے اسے سوچنے کا کہا جوکہ اپنے ہاتھوں پر نظریں ٹکا ئے بالکل خاموش تھی تھوڑی دیر اسے سمجھانے کہ بعد عائرہ اسے اکیلا سوچنے کہ لیے چھوڑ کمرے سے نکل گئی جبکہ دعا ویسے ہی بیٹھی ناجانے کیا کیا سوچنے لگی
کتنی خوش تھی وہ بلکہ وہی نہیں ارشان کتنا خوش تھا بے شک ارشان کہ ساتھ اور محبت نے اسے انمول بنا دیا تھا لیکن اس کہ باوجود جو خوشی اسی ماں بننے کی خبر سن کر ملی تھی وہ تو شاید ہی کسی اور چیز میں ہوتی ابھی تو صرف دو دن ہوئے تھے اسے یہ احساس محسوس کرتے ہوئے اب کیا وہ اپنی وجہ سے اپنے بچے کی جان لے لیتی کئی آنسو اسکی آنکھوں سے ٹوٹ کر اسکے ہاتھوں پر گیر کر بےمول ہوئے دل تو عجیب درد سے دھڑک رہا تھا
یا اللہ یہ کیسی آزمائشی ہے
میرے رب مجھے
مجھے اولاد کی آزمائشی میں مت ڈال میں یہ برداشت نہیں کر پاوں گئی
اپنا سر ہاتھوں میں گیر ائے وہ آنسو بہاتے ہوئے اپنے رب سے مدد طلب کرنے لگی
***
کیچن کا سارا کام نپٹانے کہ بعد عائرہ کمرے میں آئی تو سامنے ہی ہاد کو بیڈ پر لیٹا پایا جو ٹانگیں لٹکائے بازو سر پر رکھ آنکھیں موندیں لیٹا تھا
اسے دیکھ عائرہ نے ٹائم دیکھا جہاں8 بج رہے تھے وہ کئی دنوں سے رات11 12 بجے سے پہلے گھر نہیں آتا تھا لیکن آج8 بجے آجانے پر عائرہ حیران اور خوش دونوں ہوئی
آپ کب آئے
اسکے پاس آئے وہ ہلکی سی مسکان کہ ساتھ بولی جو اسکی موجودگی محسوس کر پہلے ہی اٹھ کر بیٹھ گیا تھا تھوڑی دیر پہلے وہ بولا تو اسکی آواز میں تھکاوٹ صاف واضح تھی جبکہ آنکھیں بھی ہلکی ہلکی سرخ ہورہی تھی عائرہ کو اسکی آواز اور آنکھوں پر پریشانی ہوئی
آپ ٹھیک ہے
ہاد آپ کو اتنا تیز بخار ہورہا ہے آپ نے بتایا کیوں نہیں
اسکی خیریت پوچھتے ہوئے عائرہ نے ہاتھ اسکے ماتھے پر بھی رکھا مگر اسکا ماتھا شدید گرم تھا
میں ٹھیک ہوں نور ہاد بس ہلکا سا بخار ہے آپ پریشان نہیں ہوں اسکا ہاتھ پکڑ کر اپنے ساتھ بیٹھائے اس نے ہلکی سی مسکراہٹ کہ ساتھ اسے بے فکر کرنا چاہا مگر وہ ڈاکٹر تھی بن بتائے سمجھ سکتی تھی کہ طبیعت کتنی خراب ہے
تھورا نہیں آپ کو بہت تیز بخار ہے دیکھیں آپکی آئیز کیسے ریڈ ہورہی ہیں اور آپکی آواز آپ بیٹھیں میں ابھی کوئی میڈیسن لاتی ہوں
فکرمندی سے اسکو جھکڑے وہ اوٹ ھنے لگی کہ ہاد نے اسکی کوشش ناکام بنائی
میڈیسن کی ضرورت نہیں ہے نور ہاد بس تھوڑا سا آر ام کروں گا تو ٹھیک ہوجاوں گا آپ خامخما اگر آپکی جگہ میں ہوتی تو کیا تب بھی آپ یہی کہتے اسکی بات بیچ میں کاٹ وہ زرہ سختی سے اسکی آنکھوں میں دیکھ پوچھنے لگی جس نے مزید حبس نا کرتے ہوئے خاموشی سے اسکا ہاتھ چھوڑا جو ہاتھ چھوڑنے پر اٹھی اور فرسٹآیڈ بوکس لیکر دوبارہ اسکے پاس آئی
آپ نے کچھ کھایا
جی آفیس کو لیک کہ ساتھ ڈنر تھا تو بس ہلکا پھلکا کھا لیا تھا
اچھا پھر یہ میڈیسن کھائیں اور چپچاپ لیٹ کر آرام کریں دو تین میڈیسنز نکال کر اسنے ہاد کہ ہاتھ پر رکھی اور پانی کا گلاس بھی پکاریا جسے ہاد نے خاموشی سے کھاتے ہوئے گلاس دوبارہ اسکے حوالے کیا
آپ کہاں جارہی ہیں
اسے اٹھتے دیکھ وہ اسکی کلائی پکڑ کر سوال کرنے لگا
آپ کہ لیے دودھ گرم کرنے اس سے آپ کو بہتر فیل ہوگا اسکی ضرورت نہیں میڈیسن آپ کھلا چکی ہیں وہی بہت ہے اب دودھ چھوڑیں اور چپچاپ میرے ساتھ یہاں لیٹ جائیں کیو نکہ مجھے آپ کہ علاوہ مزید کسی چیز کی طلب نہیں اسکے جانے پر پاپندی لگائے وہ خود لیٹا اور اسے بھی لیٹنے کا کہا جو چپچاپ اسکی بات مانتے ہوئے اسکے ساتھ ہی بیڈ پر بیٹھی کہ ہاد نے اپنا سر اسکی گود میں رکھا اور اسکا ہاتھ اپنے پاتھ میں پکڑے آنکھیں بند کرگیا
اسکی حرکت پر عائرہ مسکرائی اور اپنی مخملی آنگلیاں ہلکے ہلکے سے اسکے بالوں میں چلانے لگی جس پر ہاد کہ رگ و روپ میں جیسے سکون کی لہر اتری
کئی لمحے خاموشی میں ان دونوں کی مدہم چلتی سانوں کی آواز گونجتی رہی
جب عائرہ نے خود ہی اسے پکارا
ہاد
ہممم
مجھے آپ سے کچھ بات کرنی تھی
بولیں بند آنکھوں سے ہی اس نے اسے بولنے کا کہا جس پر عائرہ پہلے تو جھجھکی لیکن بات کرنی بھی ضروری تھی
وہ ہر سال سبھی ہوسپٹلز وہ ابھی کچھ کہتی کہ ہاد نے سر اسکی گود سے اٹھایا اور اسے لیٹا ئے خود اسکی گردن میں چہرہ چھپا کر لیٹ گیا
صبح بتا د بجے گا کیونکہ فلحال میں آپ کہ اور اپنے علاوہ کسی اور کی بات نہیں سننا چاہتا اسکی گردن میں چہرا چھپائے ہی وہ نیند میں ڈوبی آواز میں بولا جس پر عائرہ نے اسکی گرم سانسوں کی تپش گردن پر محسوس کر جھرجھری لی
ایک تو بخار کی حدت اوپر سے اسکی قربت کی خماری دونوں نے مل کر اسکی آواز کو اس قدر گھمبیر بنا دیا تھا کہ عائرہ کا دل زور سے دھڑکا جبکہ اسکی گرم سانسوں پر اسے اپنی گردن جھلستی محسوس ہوئی لیکن اس کہ باوجود وہ کچھ بولی نہیں بلکہ خاموش ہوگئی
عائرہ
پانچ منٹ بعد ہاد کی گھمبیر خمار الود آواز پھر کمرے کی خاموشی میں گونجی
ج۔ جی
اسکی آواز میں چھائی خماری پر عائرہ دھڑکتے دل کہ ساتھ بامشکل بولی
ایم سوری
دھیمے لہجے میں بولتے ہوئے ہاد نے مزید اسے خود میں بھیجا مگر سوری لفظ پر عائرہ اولجھ ضرور گئی ک۔ کیوں
بتائیں
وہ خاموش رہا تو اس نے دوبارہ سوال کیا مگر پھر اسکی سانسوں کا بھاری پن محسوس کراسے اندازاہ ہوگیا کہ وہ سو چکا ہے اس لیے مزید سوال کرنے کہ بجائے چپ رہی لیکن اسکا سوری مانگنا پریشان کن ضرور تھا