Chapter 17: باب 17

اس سب کی بھلا کیا ضرورت ہے بابا جان آپ جانتے ہیں مجھے یہ سب اتنا پسند نہیں

1. میں بہت اچھے سے جانتا ہوں برخودار لیکن یہ خواہیش میری نہیں بلکہ تمہاری بیوی کی ہے اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسی سے بولو کیونکہ اس سب میں ہم سب کا کوئی ہاتھ نہیں دونوں بازو ہوا میں بلند کر دامیر سلطان نے سارا ملبہ عائرہ پر ڈالا کیونکہ اسکی برتھ ڈے کی پارٹی کا پلین اسی کا تھا جبکہ عائرہ کہ نام پر ہاد کہ لبوں گہری مسکراہٹ رینگی وہ تو کل رات سے پہلے ہی اسکے انداز پر قائل تھا

میٹینگ کہ لیے روکے گئے یا نہیں وہ دونوں باب بیٹے اس وقت ہاد کی آفیس میں بیٹھے جبکہ وہ خود اپنی کرسی پت اور دامیر سلطان اسکے سامنے صوفے پر

ہاں روکو گا لیکن تم بتا و کیا سوچا کیا انکی بات مان لو گئے

پر سوچ نگاہوں سے اسکے چہرے کو دیکھتے ہوئے دامیر سلطان نے سوال کیا

آپ کو کیا لگتا ہے

جواب کی بجائے اسنے الٹا سوال کیا

میرے خیال میں تو انکی بات برحق نہیں ہم اس اولڈ ایچ ہوم کو گیر ائے بغیر بھی نیا پلازہ بنوا سکتے ہیں تو پھر بے فکر رہیں کیونکہ وہ اولڈ ایچ ہوم اور پلازہ دونوں ایک ساتھ ہی بنے گئے پرعتماد لہجے میں دامیر سلطان کو کہتے ہوئے اس نے انہیں بے فکر رہنے کا کہا جس ہر وہ مسکرا دے کیونکہ جانتے تھے اگر وہ کہہ رہا ہے تو یقینی سب سنبھال بھی لے گا

چلو اچھی بات ہے لیکن خیر اس چکر میں رات کو جلدی گھر آنا مت بھول جانا

***

زوہان یہاں نہیں یہاں رکھو اور وہ کنڈلز سٹینڈ اسے وہاں رکھو

کہاں یہاں

نہیں وہاں نہیں یہاں ہاں بس تھوڑا سا ایسے ہاں اب ٹھیک ہے

اب کچھ اور یا بس

نہیں بس ٹھیک ہے اتر جاو

ہاتھ کا اشارہ کر عائرہ نے اسے اترنے کا کہا جو شکر ادا کرتا فورا نیچے اترا ہاد کی پسند کو مدے نظر رکھتے ہوئے عائرہ نے گھر کہ اندر حال میں ہی بہت نفیس اور سمپل سی وائیٹ لائیٹنگ اور بلو تھیم کی ڈیکوریشن کروائی تھی

پورا حال بہت ہی خوبصورتی کہ ساتھ بلو اور وائیٹ ڈیکوریشن میں بہت پیارا لگ رہا تھا جسکا زیادہ طر کریڈیٹ عائرہ کی سوچ اور زوہان کی محنت کا تھا

شکر ہے یار یہ کام تو ختم ہوا قسم سے بھابھی جتنی آپ نے مجھ سے محنت کروا لی ہے نا اگر کسی ڈیکوریشن والے کو بلاتے نا تو لاکھوں لوٹ کر لے جا تا آپ سے شکر منائے آپکو مجھ جیسا اتنا سخی دیور مل گیا اپنے ہاتھوں کو چھاڑتے ہوئے زوہان نے بہت ہی ڈرامائی انداز میں عائرہ کی طرف دیکھتے ہوئے اپنا سخی پن جتایا جس پر عائرہ کہ ساتھ ساتھ دعا بھی مسکرائی جی جی میرے پیارے سخی دیوار جی آپ کا بہت بہت شکریہ جو آپ نے میرے ایک بار کہنے پر اتنی ساری ہیلپ کروائی آپ کا یہ احسان آپکی بھابھی جان کبھی نہیں بھولیں گئی

ہلکی سے مسکان کہ ساتھ بولتے ہوئے عائرہ نے اسکا کندھا تھپتھپایا

بے فکر رہیں بھابھی جی ایک دن آپ کا یہ دیور اپنا یہ احسان سود سمیت واپس لے گا

ہاہاہاہاہا چلو جیسی تمہاری مرضی

دعا تمہیں منا کیا ہے نا کچھ بھی کرنے سے سکون نہیں ملتا تمہاری جان کو بیٹھ جاو چپ کرکہ اسکے ہاتھ سے کینڈل سنٹینڈ پکڑ کر خود ہی ٹیبل پر سیٹ کرےتے ہوئے عائرہ نے اسے آنکھیں دیکھائی جو منا کرنے کہ باوجود کوئی نا کوئی کام کرنے لگ جاتی تھی

بھابھی آپ جانتی تو ہیں میں زیادہ دیر ایک جگہ پر سکون سے نہیں بیٹھ سکتی

دعا وہ ابھی عائرہ کو کہتی کہ پیچھے سے مہرماہ کی ہشاش بشاش آواز آئی جس پر عائرہ اور دعا کہ ساتھ زوہان نے بھی پلٹ کر دیکھا جہاں مہرماہ اور زوبیہ کہ ساتھ ساتھ انوشہ بھی موجود تھی

اسے اپنے گھر میں دیکھ زوہان کو حیرانگی ضرور ہوئی مہرماہ زوبیہ یونی سے واپسی پر سیدھا سلطان میشن ہی آئی تھی جبکہ آتے ہوئے وہ اپنے ساتھ ساتھ انوشہ کو بھی زبردستی گھسیٹ کر لے آئیں جو سارے راستے دل میں یہی دعا کرتی آئی کہ بس زوہان گھر موجود نا ہو لیکن افسوس کہ آتے ہی سب سے پہلا سامنا اسکا اسی سے ہوا

مہرو دعا انوشہ تم تینوں یہاں ایسے بتایا کیوں نہیں اتنی بڑی نیوز سننے کہ بعد تمہیں کیا لگتا ہے میں ملے بغیر رہ لیتی پتہ بھی ہے میں نے یونی میں وقت کیسے گزارا

بہت بہت مبارک ہو میری جان

پرجوشی سے دعا کو گلے لگائے مہرماہ نے مبارک دی جبکہ دعا تو اسکے انداز پر حیا سے گلنار ہوتے ہوئے مسکرا دی

مبارک ہو دعا اللہ تمہیں اور سر ارشان کو بہت پیاری اور صحت مند اولاد سے نوازے مہرماہ کہ بعد زوبیہ نے بھی گلے لگا کر اسے مبارک دی اور انکے بعد انوشہ بھی اسی طرح گلے لگائے بہت ہی دھیمے لہجے میں بولی اور وہی زوہان جو ٹکٹکی باندھ اسے دیکھ رہا تھا آج پہلی بار اسکے منہ سے یوں اتنی لمبی بات سن کر متاثر ضرور ہوا تھا

ورنہ اسنے تو مجال تھی جو کبھی اس لڑکی کو بولتے ہوئے سنا ہو

خیر مبارک آو تم لوگ اندر آو

کیسی ہیں آپ عائرہ بھابھی

الحمداللہ میں بالکل ٹھیک آپ تینوں کیسی ہیں

ہم تینوں تو اللہ کا شکر فٹ فاٹ ہیں لیکن یہ تو بتائیں یہ اتنی ساری تیاری کس بات کی ہورہی ہے آج کوئی خاص فنکشن ہے کیا

سب کہ ساتھ لاونج میں بیٹھتے ہوئے مہرماہ تجسوس بھرے میں لہجے میں پوچھنے لگی

ہاد بھائی کی برتھ ڈے ہے آج تو بس اسی کی تیاری کررہے تھے لیکن اچھا ہوا آپ تینوں بھی آگئی اب پارٹی اور بھی زیادہ یاد گار ہوگئی نگاہوں کی حصار میں انوشہ کو لیے زوہان نے جواب مہرماہ کو دیا جبکہ اسکی نظروں کی تپش تھی کہ انوشہ کو سخت گھبراہٹ محسوس ہورہی تھی وہ تو سوچ رہی تھی کہ غلطی کردی اس نے آکر بھلا وہ نا ہی آتی اوو تو مطلب یہ سب کچھ عائرہ بھابھی کروا رہی ہیں زوہان کہ جواب پر مہرماہ نے نہایت شرارت سے اوو کرتے ہوئے عائرہ کی طرف دیکھا جو ہلکا سا مسکرا دی چلیں آپ سب باتیں کریں میں آپ سب کہ لیے کچھ کھانے پینے کو منگواتی ہوں اور تم زوہان باقی کی ساری تیاریاں مکمل کرلو شام ہونے میں ویسے بھی زیادہ وقت نہیں

صوفے سے اٹھتے ہوئے عائرہ نے ان سب کہ بعد زوہان کو بھی اٹھنے کا کہا جو اسکی بات پر سر ہلاکر باہر نکل گیا کیونکہ وہ بالکل نہیں چاہتا تھا کہ اسکی وجہ سے انوشہ خود کو انکقٹیبل فیل کرئے اور ہوا بھی یہی اسکے جانے کی دیر تھی کہ انوشہ کی گھبراہٹ بھی غائب ہوئی

***

عائرہ بھابھی کوئی اور ہیلپ چاہیے آپ کو بکھری چیزوں کو سمٹتے ہوئے مہرماہ نے سرسری سا پوچھا کیونکہ عائرہ نے برتھ ڈے کیلے کیک خود بیک کیا تھا جس میں تھوڑی بہت ہیلپ مہرماہ نے بھی اسکی کروائی

اممم نہیں میرے خیال میں تو سب ہوگیا یے بس ہاد کا نام لکھنا باقی ہے وہ میں بعد میں لکھ لوں گئی تم بتاو کیسا لگ رہا ہے کیک

دو تین پائین آیپل کہ پیسسز کیک کہ اوپر رکھتے ہوئے عائرہ نے مہرماہ سے اسکی رائے مانگی

یقین مانے یہ تو دیکھنے میں ہی بہت زیادہ ٹیسٹی لگ رہا ہے تو سوچیں کھانے میں کتنا ٹیسٹی ہوگا کیک کی طرف دیکھتے ہوئے اسنے ہونٹوں پر زبان پھیری جس پر عائرہ اسکی حرکت پر مسکرا دی دعا کرو اچھا ہو

ڈونٹوری ایم شیور یہ اچھا نہیں بہت زیادہ اچھا ہوگا

اللہ کرئے

اچھا یہ چھوڑیں وقت دیکھیں شام ہوگئی ہے ہاد بھائی بھی آنے والے ہوگئے اور آپا بھی تک ریڈی نہیں ہوئی جائیں جاکر فرش ہوجائیں تب تک میں بھی یہ سب سمیٹ دوں جائیں

پورے کیچن میں پھلائی چیزوں پر نظریں گہمائیں مہرماہ نے اسے جانے کا بھی کہا

اچھا ٹھیک ہے لیکن تم زرہ وہ پیسٹریز دیکھ لینا تب تک میں زرہ ریڈی ہوکر آئی

بے فکر رہیں میں دیکھ لوں گئی آپ بس جاکر ریڈی ہوجائیں

اوکے

عائرہ بول کر کیچن سے باہر نکل گئی جبکہ مہرماہ کھڑی چیزیں سمٹنے لگی جب تقریبا ابھی5 منٹ ہی گزرے تھے کہ فیضان کال پر کسی سے بات کرتا کیچن میں آیا اور جگ سے پانی گلاس میں ڈال کر پینے لگا اور مہرماہ بنا اسکی طرف دیکھے اپنے کام میں مصروف رہی

کال بند ہونے پر فیضان باہر نکلتا کہ کسی خیال کہ زیر اثر روک کر مہرماہ کی جانب دیکھنے لگا جو اپنے کام میں مصروف تھی

ایم سوری اسکی آواز پر پہلے تو مہرماہ نے یہاں وہاں دیکھا لیکن اپنے علاوہ کسی کو ناپاکر وہ ناسمجھی سے اسکی طرف دیکھنے لگی کہ وہ اسے سوری کیوں بول رہا ہے

اس دن میری وجہ سے آپ کو اتنی زیادہ چوٹ لگ گئی اسی کیلے ایم سوری

اسکی ناسمجھی پر فیضان نے سادا انداز میں وضاحت دی

کوئی بات نہیں غلطی میری بھی تھی آپ کو شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں

وہ جانتی تھی غلطی اسکی بھی تھی اسی لیے بنا حبس کرنے کہ مان جانا بہتر سمجھا ای نو بٹ میری وجہ سے کوئی ہرٹ ہو مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا اس لیے بےشک غلطی ہم دونوں کی تھی لیکن شامل تو میں بھی تھا اس لیے ایم سوری

نہایت سادا لہجے میں نظریں جھکا کر اپنی بات بول فیضان وہاں سے نکل گیا جبکہ نیچے مہرماہ کئی لمحے اسکے لہجے اور انداز پر کھوئی رہی ناجانے کیوں پر اسکا یوں عزت سے بات کرنا اور نظریں جھکانا اسے اچھا لگا تھا بےشک اسکی اور فیضان کی پہلی ملاقات اتنی اچھی نہیں رہی تھی تھی لیکن اب اسکا یوں عزت سے بات کرنا اسے اچھا ضرور لگا تھا

***

ڈارک رائل بلو کلر کی ریڈی میٹ میکسی میں ہلکے پھلکے میک آپ اور آدھ کھلے بالوں کو کمر پر کھلا چھوڑ عائرہ شیشے کہ سامنے کھڑی کانوں میں چھوٹے چوٹے ائیر رنگز پہن رہی تھی تھی کہ تبھی ہاد بھی کورٹ بازو میں ڈالے کمرے کہ اندر آیا اور اسکو یوں نک سنک تیار ہوتا دیکھ مسکر ایا

آجکل آپ کافی خطرناک ثابت ہورہی ہیں نور جہاں

پہلے رات کو آپکی قاتل ادائیں اور اب یہ جازب نظر روپ

کچھ تو رحم کھائیں اس مصوم دل پر نہایت پرشوخ لہجے میں اسکے سنجے سنورے روپ کو آنکھوں میں بسائے وہ اپنا کورٹ بیڈ پر پھینک اسکے قریب آکر بولا جبکہ اسکی بات پر عائرہ نے آنکھیں گہمائیں جس دن آپ رحم دیکھانے پر آئے وعدہ ہے میرا آپ سے اس دن میں بھی رحم کھانے کو تیار ہوجاوں گئی

اسکی جانب موڑے وہ بھی اس کی طرح شرارت سے بولی

ہممم یہ تو پھر ناممکن ہے نور ہاد کیونکہ آپ کہ اس جانلیوا روپ کہ بعد رحم کھانا سراسر بےو قوفی ہی ہے کمر سے تھام اسکو اپنے قریب کیے وہ بولتے ہوئے منمانیوں پر اترا

جانتی ہوں بہت اچھے سے اس لیے فلحال یہ سب چھوڑیں اور جاکر ریڈی ہوں اس سے پہلے وہ مزید منمانیوں پر اترتا عائرہ نے اسکا دیہان بیڈ پر پڑئے اسکے کپڑوں کی طرف دیلایا فلحال تو چھوڑ رہا ہوں لیکن اسکا بدلہ بعد میں سود سمیت واپس لوں گا آپ سے یار رکھیے گا شرارت سے آنکھ دبائیے اس نے اسکی کمر سے گرفت ہٹائی اور اپنے کیرے اٹھا کر واشروم کی طرف چلا گیا جبکہ پیچھے عائرہ مسکراتی ہوئی اسکی باقی چیزیں ڈر سنگ پر رکھنے لگی

تھوڑی دیر بعد وہ فرش سا ڈارک بیلو پینٹ اور وائیٹ ٹی شرٹ پہنے بالوں میں ہاتھ پھیر تا باہر آیا لیکن افسوس کہ عائرہ اسے کمرے میں نظر نا آئی وہ روکا اور نگاہیں دوڑائے اسے تلاش کرنے لگا جو اپنی میکسی سنبھالتی پول سائیڈ سے روم میں انٹر ہوئی جبکہ اسکے ہاتھ میں اسکا موبائل تھا جو کل رات سو نگز لگا نے کہ چکر میں وہی رہ گیا تھا

کیا ہوا

اسے تیار ہونے کہ بجائے کمرے کہ بیچ و بیچ کھڑا پاکر عائرہ نے ائبرو اچکا کر پوچھنے لگی اور ساتھ ہی موبائل بیڈ پر رکھا

اممم ہم

ہلکی سی مسکان کہ ساتھ سر کو نا میں ہلائے ہاد نے جواب دیا اور اپنی تیاری مکمل کرنے لگا جبکہ وہ پاس کھڑی اسکو دیکھتی رہی

آپ زیادہ جیولری نہیں پہنتی لیکن جب پہنتی ہیں تو بہت پیاری لگتی ہیں

اپنی تیاری مکمل کر وہ اسکی جانب موڑا اور نہایت محبت سے اسکو نہارتے ہوئے بولا

میرا زیاد طر وقت سرجری روم میں ہی گزر جاتا ہے اس لیے وہاں یہ سب علو نہیں ہے نا

اسکی شرٹ کہ اوپری دو بٹینز بند کرتے ہوئے اس نے سرسری سا جواب دیا

عائرہ

عائرہ نے پلقویں اٹھا کی اسکی آنکھوں میں دیکھا

شکریہ

اسکے دیکھنے پر ہاد نے محبت سے چور لہجے میں اسکا شکریہ ادا کیا جس پر عائرہ کہ ہونٹوں پر جانلیوا مسکراہٹ رقصہ ہوئی

وہ جب بھی بے حد خوش یا پرسکون ہوتا تو اسکا شکریہ ضرور ادا کرتا تھا جسکی عادت اب تو عائرہ کو بھی باخوبی ہوگئی تھی

چلیں

***

مہرو میرے خیال میں اب ہمیں چلنا چاہے ٹائم دیکھو کافی زیادہ ہوگیا ہے اگر ماما کو پتہ چلا کہ میں ابھی تک گھر نہیں آئی تو بہت غصہ ہوگئی بار بار اپنی کلائی میں موجود گھڑی پر وقت دیکھتے ہوئے مہرماہ کہ پاس آنے پر انوشہ بول ہی پڑی اسے تو ڈر تھا کہ کہیں اسکی ماما کو اسکے گھر نا آنے کی خبر ہی نا ہوجائے

او ہو انوشہ تھوڑی دیر روک جاو یار ابھی تو بس7 بجے ہیں اور ویسے بھی تم نے کہا تو تھا کہ تمہاری وہ ہٹلر ماما شہر سے باہر یگی ہیم تو بھلا انہیم کیسے معلوم ہوگا کہ تم گھر ہو یا نہیں

مانا وہ گھر میں موجود نہیں لیکن تمہیں نہیں پتہ نا بس چلو اب مجھے گھر چھوڑ دو

مہرماہ کی بات پر انکار کر انوشہ نے دوبارہ اسے چلنے کا کہا

انوشہ یار کیا ہوگیا ہے عائرہ بھابھی نے کتنے پیار سے روکا تھا ہمیں اب ہم یوں اچانک کیک کٹ ہونے سے پہلے چلے جائیں گئے تو کیا سوچیں گئی وہ بس تھوڑی دیر روک جاو ای پر و میس کیک کٹ ہوتے ہی میں تمہیں تمہارے گھر چھوڑ دوں گئی

اسکے بازو پر ہاتھ رکھ مہرماہ نے رسا نیت سے اسے سمجھایا جس پر انوشہ بجھے دل کہ ساتھ سر ہاں میں ہلا گئی پارٹی میں صرف گھر کہ لوگ ہی موجود تھے اور ساتھ عائرہ کہ والدین یا پھر زوبیہ اور مہرماہ انکے علاوہ باہر والوں میں سے کوئی موجود نہیں تھا

وہ سب لوگ ایک ساتھ حال میں موجود عائرہ اور ہاد کا انتظار کررہے تھے جو ایک دوسرے کہ ہمراہ ہاتھ پکرئے وہاں آئے جس پر سبھی نے باری باری ہاد کو برتھ ڈے ویش کیا اور ساتھ ہی کیک کٹ کیا جو ہاد نے عائرہ کہ ساتھ مل کر کاٹا کیک کٹینگ خہ بعد کھانے کا دور چلا جو سب نے کافی خوشگوار ماحول میں کھایا

کھانا کھاتے وقت جہاں ہاد کی نگاہوں کا مرکز عائرہ تھی وہی ارشان کی نگاہوں کا مرکز دعا کا شرمایا انداز ارمان کا مرکز ناز کا خفا انداز زوہان کا مرکز انوشہ کا گھبرایا انداز اور مہرماہ کا بار بار نگاہیں چڑا کر فیضان کو دیکھنا وہ سبھی ہنسی مزاق کرتے ہوئے اپنا اپنا کھانا مکمل کرتے ہوئے نگاہوں کو بھی تسکین پہنچا رہے تھے جبکہ وہ تینوں بڑے مسکراتے ہوئے ان سب کو خوش اور مزاق کرتا انجوئے کررہے تھے کچھ ہی دیر بعد انوشہ کی زید پر مہرماہ اور زوبیہ واپس چلے گئے جبکہ انکے ایک گھنٹے بعد فاروق صاحب اور آسیہ بیگم نے بھی واپسی کی راہ لی اور پھر وہ سبھی گھر والے بیٹھ کر دیر رات تک آپس میں باتیں کرتے رہے

***

کیا ہوا آپ کو ٹھیک ہیں آپ یہاں بیٹھیں دعا کھڑی اپنے ہاتھوں پر لوشن لگا رہی تھی جب ایک بار پھر اچانک سے اسکے پیٹ میں درد اٹھا لیکن اس بار درد پہلے سے کافی زیادہ تھا جسکی وجہ سے دعا کہ منہ سے کراہ نکلی وہی اسکی کراہ پر ارشان جو بیڈ پر بیٹھا اپنے شوز اتار رہا تھا فورا اسکے پاس آئے فکرمندی سے پوچھنے لگا اور ساتھ ہی اسے بیڈ پر بھی بیٹھایا ٹ۔ ٹھیک ہوں وہ بس تھوڑا سا درد ہوا تھا

درد کی شدت تھی کہ دعا کی آنکھیں نم ہوئی

کہاں درد ہورہا ہے مجھے بتائیں

آپ روکیں میں عائرہ بھابھی کو بلاتا ہوں

ن۔ نہیں ار۔ ارشان اسکی ضرورت نہیں میں ٹھیک ہوں اس سے پہلے وہ اٹھ کر کمرے سے باہر جاتا دعا نے اسکا بازو پکڑ بامشکل بولتے ہوئے روکنا چاہا مگر وہ اسکی لڑکھڑاہٹ اور نم آنکھوں پر اپنا بازو چھڑ اوئے باہر نکل گیا جبکہ وہ پیٹ پر ہاتھ رکھے درد کو برداشت کرنے لگی ناجانے کیوں لیکن اسکا یہ درد دن با دن برھتا ہی جارہا تھا تقریبا پانچ منٹ بعد ارشان عائرہ کہ ساتھ کمرے میں آیا اور اسکو دونوں بازو پیٹ پر باندھ آنکھیں بند کیے مزید پریشان ہوا

زیاد درد ہورہا ہے

اسکے قریب آئے عائرہ نے پہلا سوال یہی کیا کیونکہ اسکے اس درد کو وہ پہلے سے جانتی تھی

جی لیکن اب ٹھیک ہے پتہ نہیں بس اچانک تھوڑا زیادہ درد ہونے لگا تھا بہتر ہوگا دعا ابھی تم لیٹ جاو اور ریلکس رہو کیونکہ فلحال میں تب تک تمہیں کوئی میڈیسن نہیں دے سکتی جب تک مجھے معلوم نا ہوجائے کہ یہ درد ہے کس و جہ سے

لیکن بھابھی انہیں درد ہورہا تھا دیکھیں رو رہی ہیں یہ کوئی پین کلر تو دے سکتی ہیں آپ

دعا کی بجائے ارشان فکرمندی سے بولا ای نو ارشان بٹ پریگننسی کی وجہ سے میں کوئی بھی میڈیسن دعا کو بلاوجہ نہیں دے سکتی اس لیے پریشان نہیں ہو کل دعا کہ ٹیسٹیز کی ریپورٹ مل جائے گئی تو معلوم ہوجائے گا کہ اس درد کی وجہ کیا ہے اور پھر پریگننسی کو دیہان رکھتے ہوئے میں میڈیسنزز بھی دے دوں گئی لیکن تب تک دعا کو درد اور تمہیں پریشانی برداشت کرنی پڑئے گئی

نہایت تحمل سے ارشان کو پوری بات سمجھاتے ہوئے عائرہ خاموشی ہوئی جسکے بعد ا راشن خاموش تو ہوگیا لیکن اسکی پریشان کم نا ہوئی جبکہ دعا خاموشی سے لیٹ گئی

تم آرام کرو میں گرم دودھ بھجواتی ہوں اسے پینے سے ایم شیور تھوڑا سکون ملے گا

دعا کو آرام کرنے کا بول عائرہ ارشان کا کندھا تھپتھپا کر وہاں سے چلی گئی

کب سے ہے یہ درد آپ نے مجھے بتا یا کیوں نہیں

اسکے پاس بیٹھ وہ فکر مندی سے گویا ہوا درد تو بہت پہلے سے ہے لیکن اب کچھ دنوں سے کافی زیادہ ہونے لگا ہے لیکن بس تھوڑی دیر ہی اسکے بعد ٹھیک ہوجاتا ہے

آپ کو بتانا چاہے تھا دعا ایسے بار بار درد ہونا ٹھیک نہیں ہوتا آپ جانتی ہیں اس کہ باوجود آپ نے مجھے نہیں بتایا میں کیا بتاتی آپ کو جب میں خود نہیں جانتی اور ویسے بھی عائرہ بھابھی نے ٹیسٹ کروائے ہیں اس لیے آپ پریشان نہیں ہوں میں بالکل ٹھیک ہوں اپنے لیے اسکا اتنا فکرمند ہونا اسے اچھا تو لگا لیکن وہ پریشان تھا اس بات پر ہلکا سا مسکراتت ہوئے بولی لیکن اس کہ بعد بھی ارشان پرسکون نا ہوا اب سے آپ گھر کا کوئی کام نہیں کرئے گئی اور نا ہی بلاوجہ یہاں وہاں گھومیں گئی اور ہاں یونی بھی آپ صرف تبھی جائیں گئی جب ضروری کلاسس ہوں بس

اسکے ہاتھ پر دباو ڈالے وہ سختی سے بولا جس پر دعا نے منہ بنایا

لیکن ارشان اگزامز ہونے والے ہیں میں کلاسس تو نہیں چھوڑ سکتی نا

اپنی پڑھائی کا ہرج اسے کسی طور قبول نا تھا اسی لیے پڑھائی کہ ذکر پر فورا بولی

اگزامز میں ابھی ایک ماہ ہے اور ویسے بھی آپ پریشان نہیں ہوں آپکے روازنہ کی نوٹس میں آپ کو لادوں گا اور باقی کی تیاری وہ بھی جو سمجھ نا آئے آپ مجھ سے پوچھ لینا لیکن جیسا میں بول رہا ہوں آپ بالکل ویسا ہی کریں گئی بس بات ختم اسکی پریشانی کو دو منٹ میں حل کیے ارشان نے جیسے بات ہی ختم کی جسکے بعد دعا کہ پاس بات ماننے کہ علاوہ کوئی جواز تھا ہی نہیں اس لیے صرف سر ہلا گئی

تبھی ملازمہ گرم دودھ کا گلاس لیکر کہ کمرے میں آئی جو ارشان نے پکڑتے ہوئے دعا کو بلایا اور پھر اسکے ساتھ ہی اسے سونے کو کہا جو بات مانتے ہوئے لیٹ گئی

***

زوہان ایک بات تو بتاو

فیضان زوبیہ انوشہ اور مہرماہ چاروں بریک ٹائم میں ایک ساتھ کنٹین میں بیٹھے تھے جب اپنا سموسہ کھاتے ہوئے مہرماہ پر سوچ انداز میں فیضان سے مخاطب ہوئی جو خود بھی پر سوچ نظروں سے انوشہ کو دیکھ رہا تھا

جی پوچھیں

تمہارا وہ فیضان بھائی وہ کیسا ہے

سموسہ پلیٹ میں رکھ کر پلیٹ کو سائیڈ پر کیے مہرماہ ٹیبل پر تھوڑا آگئے ہوئی

ٹھیک ہیں وہ انہیں کیا ہوتا

اسکی بات کو ناسمجھتے ہوئے زوہان نے سرسری سا جواب دیا

او ہو مطلب انکی نیچر کیسی ہے مطلب وہ ہیں کیسے اور انکے پرینٹس وہ کہاں ہیں

آپ کیوں پوچھ رہی ہیں

اسکے اتنے متجسس انداز پر زوہان مشکوک ہوا

بس ویسے ہی تم بتاو نا انکے بارے میں کچھ

پسند آگئے ہیں کیا میرے سانڈ جیسے بھائی آپ کو اب کی بار وہ مہرماہ کو اسکا نوازہ خطاب یاد کرواتے ہوئے مشکوک سے شرارت پر اترا جس پر مہرماہ نے اسے آنکھیں دیکھائی

بالکل بھی نہیں کوئی پسند وسند نہیں آئے مجھے میں تو بس ویسے ہی پوچھ رہی تھی وہ کل آپ سب بھائی مسکرا رہے تھے لیکن ایک واحد وہ تھے جو مسکرانا تو دور بالکل ایکسپریشن لیس ہوکر موجود تھے جیسے اگر تھوڑا سا مسکرا یا بول لیں گئے تو کوئی طوفان آجائے گا کرسی کی بیک پر ٹیک لگائے وہ لاپرواہی سے کندھے اچکا کر بولی جس پر زوہان نے اپنی ہنسی دبائی ہممم بات ویسے بالکل ٹھیک بولی آپ نے کیونکہ فیضان بھائی سچ میں بہت کم بولتے ہیں بالکل آپکی دوست کی طرح اسکی بات پر حامی بھرے زوہان نے آخر میں انوشہ کی جانب ہاتھ کا اشارہ کر اسے بھی بیچ میں لتارا جس نے زوہان کی جانب دیکھا تو مگر پھر نگاہیں چڑا گئی

خیر یہ چھوڑیں آپ پوچھیں کیا بتاو فیضان بھا ئی کہ بارے میں ساری شوخی سائیڈ پر رکھ اس بار وہ سنجیدگی سے بولا جس پر مہرماہ دوبارہ میز پر بازو رکھے تھوڑا آگئے کو ہوئی

یہی کہ وہ اتنے سیریس اور کم گو کیوں ہیں

بولتے تو وہ شروع سے ہی بہت کم ہیں لیکن ہاں مسکرانا وہ کم تب ہوئے جب چاچو اور چچی کی ڈیتھ ہوئی وہ کیا ہے ایک لوتا ہونے کی وجہ سے فیضان بھائی اپنی ماما بابا کہ بہت لاڈلے تھے اسی وجہ سے جب وہ وفات پاگئے تو فیضان بھائی کافی دیر ٹروما میں رہے انہیں سنبھالنا بہت زیادہ مشکل تھا وہ بالکل خاموش ہوگئے تھے یہ تو ہاد بھائی اور بابا تھے جنہوں نے ناجانے کیسے پر انہیں اس ٹروما سے باہر نکلنے میں مدد کی اور اس سب میں کافی حد تک ساتھ ارمان بھائی اور ارشان بھائی نے بھی دیا جس سے وہ کافی حد تک سنبھل تو گئے لیکن اس حادثے کہ بعد انہوں نے مسکرانا چھوڑ دیا اب بھی وہ صرف تبھی مسکراتے ہیں جب ہم سب بھائی ایک ساتھ بیٹھ کر کوئی ہنسی مزاق کرلیں ورنہ نا تو وہ زیادہ بات کرتے ہیں اور نا ہی مسکراتے ہیں لیکن جو بھی ہے فیضان بھائی دل کہ بہت اچھے ہیں وہ کبھی بھی اپنی وجہ سے کسی کو پریشان یا ہرٹ نہیں دیکھ سکتے

فیضان کہ بارے میں ساری بات بتاتے ہوئے آخر میں زوہان نے اسکی عادت کی تعریف بھی کی جبکہ اسکی ساری بات سن کر زوبیہ اور انوشہ کہ ساتھ ساتھ مہرماہ کو بھی اس سے ہمدردی ہوئی یہ سوچ کرکہ اتنے پیار کرنے والے رشتوں سے اچانک بجھر جانا کتنا مشکل ہوا ہوگا

کتنا مشکل وقت ہوگا نا وہ آپ سب کہ لیے

ساری بات سن کر زوبیہ نہایت افسوس والے انداز میں بو لی مشکل نہیں بلکہ اچانک امی چاچو چچی اور منت کا بچھڑ جانا کسی قیامت کی طرح تھا ہم سب کہ لیے فیضان بھائی اس دن اپنے امی بابا کو اور ہم چاروں بھائیوں نے امی اور اپنی لاڈلی بہن کو جبکہ بابا جان انہوں نے تو اپنی ہمسفر بھائی بہن اور بیٹی کو کھویا تھا وہ وقت کس قدر عزیت ناک تھا یہ شاید ہی ہم میں سے کوئی بیان کرسکے زوبیہ کی بات پر زوہان نے وہ وقت یاد کر انتہائی تکلیف زدہ لہجے میں بولا جبکہ اسکے لہجے کی تکلیف بن بتائے بھی انوشہ نے باخوبی اپنے دل میں محسوس کی پتہ نہیں کیوں پر وہ ناچاہتے ہوئے بھی زوہان کی طرف اٹرا یکٹ ہورہی تھی اسکی باتیں اسکا لہجا اسکی شرارتیں وہ عادی ہورہی تھی اسکی جبکہ وہ بہت اچھے سے جانتی تھی یہ سب اسکے لیے نہیں بلکہ اپنی حقیقت سے منہ موڑنا اسکے لیے بہت مشکل تھا خیر ہم سب نے تو حالات کہ ساتھ ساتھ صبر کرلیا لیکن فیضان بھائی وہ کہیں نا کہیں اندر ہی اندر خود میں چونچتے رہتے ہیں

کسی کو پسند نہیں کرتے کیا وہ

بہت سوچتے ہوئے مہرماہ نے اس بار اپنے دل کی بات پوچھ ہی لی

نہیں میرے خیال میں تو نہیں کیونکہ اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو فیضان بھائی چھپاتے نہیں

خیر ابھی میری کلاس کا وقت ہورہا ہے مجھے چلنا چاہے آپ زیادہ میرے بھائی کہ بارے میں مت سوچیں ایوی محبت ہی نا ہوجائے کہیں مہرماہ کو جواب دیے وہ گھڑی پر ٹائم دیکھتے ہوئے اٹھا اور جانے سے پہلے شرارت کرنا نا بھولا جبکہ مہرماہ اس بار ہلکا سا مسکرا دی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.