کیا ہے عزت راس نہیں آ رہی آپ کو وہ دانت پیستے ہوئے بولی ۔۔۔ ۔
کریں۔۔۔ ۔
ارے یہ دیکھ رہا تھا کے کہی طبیعت تو نہیں خراب ہو گئی تمہاری جو یوں آپ کہ کر پکار رہی ہو۔ ۔ ۔ وہ سہی کہہ رہی ہے تجھے سچ میں عزت راس نہیں ہے اسد ہستے ہوئے بولا ۔۔۔۔ ۔
اسی بات نہیں ہے وہ شروع سے ہی تم بولتی آ رہی ہے تو اب اچانک تم سے آپ بولے گی تو حیرت تو ہو گی نا وہ چہرے پر مصنوعی معصومیت سجائے بولا تو وہ تینوں اس کی ایکٹنگ دیکھ ہسنے لگے۔۔۔۔ ۔ آج یہاں پر سب کا آخری دن تھا کل صبح انہوں نے یہاں سے نکلنا تھا تو آج سب لوگوں کو سر نے آرام کرنے کی غرض سے کمروں میں بھیج دیا تھا ۔۔۔۔۔ ۔
وہ چاروں بیڈ پر بیٹھے کل کا سوچ رہے تھے۔۔۔۔۔ ۔
جب انہوں نے تم لوگوں سے رشتے کی بات کی تھی تو کیوں لمبردار بن کے انکار کیا تھا اب اسی کی سزا مل رہی ہے تم دونوں کو تو اب بھگتو اسد ان دونوں کو تیکھی نظروں سے دیکھتے ہوئے بولا ۔۔۔۔ ۔ یار اگر ہمیں پتا ہوتا کے آگے چل کے ہمارے ساتھ یہ ہوگا تو ہم کیا پاگل تھے جو انکار کرتے اب ایسے ہی نکاح ہونا ہمارے نصیب میں لکھا تھا اور تمہیں بھی تو ہماری شادی کا انتظار تھا نا تو پھر اب دو ہمارا ساتھ اب کی بار اذلان نے اسے گھوڑتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔
اچھا بس چھوڑوں ان باتوں کو۔۔ ۔
دیکھا خود پر بات آپ تو چھو روں میسنا کہی کا اور اب نکلوں دونوں کیا آج رات سونا نہیں تم دونوں نے وہ اسے کھا جانے والی نظروں سے دیکھتے ہوئے بولا اس سب میں ایک ملیحہ ہی خاموش تھی اور اس کی یہ خاموشی اذلان نے شدت سے محسوس کی تھی۔۔۔ ۔
جا رہے ہیں ہمیں کوئی شوق نہیں ہے تمہارا گھٹیا رومانس دیکھنے کا وہ جلے بھلے انداز میں بولتا وہ اور علیزے باہر چلے گئے تو اذلان ملیحہ کی طرف متوجہ ہوا۔۔۔ ۔
کیا ہوا ہے جو یوں پریشان ہوئی ہو وہ لیٹتے ہوئے بولا تو وہ خاموش رہی تو وہ اس نے اس کا ہاتھ پکڑتے جھٹکے سے اپنے قریب کیا تو وہ اس کے سینے سے جا لگی ۔۔۔۔ ۔
میں کچھ پوچھ رہا ہو تم سے وہ اس سے سرد لہجے میں بولا تو اس کے سینے سے لگتی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تو وہ بوکھلا گیا ۔۔۔ ۔
کیا ہوا ہے ملیحہ یار کیوں رو رہی ہو کسی نے کچھ کہا ہے کہی درد ہو رہا ہے کیا ہوا ہے بتاؤ تو وہ پریشان ہوتے ہوئے بولا۔۔۔ ۔
آپ مجھے چھوڑ دے گے وہ روتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ ۔
کیا تمہیں کس نے بولا وہ حیران ہوتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔
یہ ضروری نہیں کہ کس نے بولا سچ تو یہی ہے کےآپ مجھے چھوڑ دیں گے اور اپنی خالہ کی بیٹی سے شادی کر لیں گے اور مجھے چھوڑ دے گے کیونکہ آپ تو مجھ سے پیار نہیں کرتے نا وہ سوں سوں کرتے ہوئے اپنے سارے
خدشات اس کے سامنے بیان کر گئی اس سب میں اس کی نظر تو صرف اس کے ہلتے سرخ لبوں پر تھی جو آج اس کا ضبط آزما رہے تھے تبھی وہ پورے حق سے ان پر جھکتا ان کا جام پینے لگا جبکہ ملیحہ کی حالت خراب ہونے لگی تھی لیکن اذلان تو جیسے آج اسے چھوڑنے کے موڈ میں ہی نہیں تھالیکن پھر ملیحہ کی حالت دیکھتے وہ پیچھے ہوا تو وہ لمبی لمبی سانسیں لینے لگی جب کے چہرے پر اذلان کی اتنی سی قریب پر ہی سرخ ہو گیا تھا ۔۔۔۔ ۔
آپ بہت بےشرم ہیں وہ اس سے نظریں چرُاتے ہوئے بولی تو وہ مسکرا گیا ۔۔۔۔ ۔
ارے میری جان یہ تو چھوٹا سا ٹریلر تھا نا ابھی تو میں نے کچھ کیا ہی نہیں وہ معنی خیزی انداز میں بولا تو وہ جو ابھی نارمل ہوئ تھی پل میں۔ دوبارہ سرخ ہوتی آپنا سر اس کے سینے میں چھپا گی تو وہ اس کے گرد اپنے بازوں کا حصار بناتے اس پر اور خود پر بلینکیٹ سیٹ کرتا اس سے مخاطب ہوا۔۔۔۔۔ ۔
ملیحہ میری جان ایسا کچھ نہیں جیسا تم سوچ رہی ہو یہ آزمائش کا وقت ہے ہمارے لیے مجھے اس میں تمہارا ساتھ چاہیں اگر تم ہی ایسی باتیں کرو گی تو ہم کیسے اس مسلئہ کو حل کریں گے اور رہی بات دوسری شادی کی تو میں تمہیں جھیل لویہی بہت ہے اور رہی کے میں پیار نہیں کرتا تو ابھی تم میرے اتنے قریب نا ہوتی وہ اس کے گال پر لب رکھتے ہوئے بولا تو وہ شرما گئی ۔۔ ۔
اور کچھ خدشات ہیں تو بتاؤ وہ بھی دور کر دیتا ہوئے وہ اس پر جھکتے ہو بولا تو وہ نفی میں سر ہلا تی آنکھیں موند گی ۔۔۔ ۔
وہ لوگ جانے کے لے تیار ہو چکے تھے اور باہر جانے والے تھے جب اذلان نے اس کا ہاتھ پکڑ کر روکا تو وہ اسے سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگی ۔۔۔ ۔
کیا ہوا جانا نہیں ہے کیا ۔۔۔ ۔
جانا تو ہے لیکن ایک مسلہ ہے
کیا ہوا بتائیں نہ طبیعت تو ٹھیک ہے نا وہ اس کے قریب ہوتے ہوئے بولی ۔۔۔ ۔
ہم گھر جائے گے تو میں تمہارے بغیر کیسے سو گا اور پھر نا ہی تمہیں کس کر سکو گا وہ معصوم سی شکل بنا کر بولا تو اس ن بمشکل اپنی ہنسی کنٹرول کی ۔۔۔۔ ۔
ارے ہاں یہ تو واقعی بہت بڑا مسلہ ہے وہ اپنی ہنسی کا گلہ گھونٹتے ہوئے بولی ۔۔۔ ۔
ہاں نا تو اس لیے میں نے اس کا ایک حل نکالا ہے ۔۔ ۔
اچھا جی اب بتا بھی دیں کے جناب نے کیا حل نکالا ہے ۔۔۔ ۔
اگر تم رات کو اپنے کمرہ کا دروازہ کھولا چھوڑ دو تو بات بن سکتی ہے وہ اس کی گردن میں منہ چھپاتے ہوئے بولا ۔۔ ۔
خبردار ایسا سوچنا بھی مت آپ دن بہ دن بےشرمی بھرتی ہی جا رہی ہے وہ اسے گھوڑتے ہوئے بولی
***
یار جانم تم میرے پیار کو بےشرمی کا نام تو مت دو نا وہ معصوم سی شکل بنا کر بولا ۔۔۔ ۔
اچھا اب یہ ڈرامے بازی بند کریں دیر ہو رہی وہ باہر جاتے ہوئے بولی تو وہ بھی اس کے تعاقب میں چل پڑا ۔۔۔ ۔
سب لوگ بیٹھ گئے تھے سوائے ملیحہ کے اس کے لیے جگہ نہیں تھی ابھی وہ کھڑی تھی جب ارمان بولا۔۔ ۔
ملیحہ میرے ساتھ بیٹھ جاؤ میں جگہ بنا لیتا ہو جبکہ اذلان نے سرخ ہوتی آنکھوں سے اسے دیکھا تھا جب اذلان نے ایک جھٹکے سے اسے اپنی گود میں بیٹھا لیا تو سب نے ہوٹنگ کی جبکہ ملیحہ اسے گھورنے لگی تو اس نے اسے آنکھ ماری تو ملیحہ نے شرما کے نظریں جھکا لی جب اسد بولا ۔۔۔ ۔
انسان تھوڑی شرم ہی کر لیتا ہے کہ آس پاس سنگل لوگ بھی ہیں خود تو مینگل ہو گیا اب ہمارا دل تو نہ جلا نہ وہ اسے گھورتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔
***
کریں۔۔۔ ۔
تو سنگل لوگوں کو میں نے تھوڑی بولا ہے کے ہمیں دیکھو کہی اور دیکھ لو وہ اسے دل جلا دینے والی مسکراہٹ پاس کرتے ہوئے بولا تو وہ بھی حب ہو گیا تو اذلان ملیحہ کی طرف متوجہ ہوا جو اب اس کی گود میں بیٹھی باہر کا منظر دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔۔ ۔
کچھ گھنٹوں کی مسافت کے بعد وہ لوگ اپنی منزل تک پہنچنے و الے تھے جب اسد نے اذلان کا کندھا ہلایا تو اس نے آنکھیں کھول کے اسے دیکھا ۔۔ ۔
آٹھ جاؤ اور ملیحہ کو بھی جگاؤ دس منٹ تک پہنچ جائے گے ہم لوگ تو اس کی بات پر اثاب میں سر ہلاتا ملیحہ کی جانب دیکھا جو اس کے سینے میں منہ چھپائے سو رہی تھی تو اذلان شاہ نے اسے محبت پاش نظروں سے اپنی متاع جان کو دیکھا جو اب اس کے لیے بےحد اہم تھی ۔۔۔۔ ۔
ملیحہ اٹھو ہم پہنچ گئے ہیں لیکن ملیحہ میڈم ٹس سے مس نہ ہوئی تو وہ اسے دوبارہ اٹھانے لگا ۔۔۔ ۔
یار سونے دیں نے وہ برا سا منہ بناتے ہوئے بولی ۔۔ ۔
میری جان گھر جا کے آرام سے سو لینا ابھی تو اٹھو تو وہ بھی برا سا منہ بناتی آٹھ گی ۔۔۔ ۔
اب اذلان اور ملیحہ اسد اور علیزے سے ملتے گھر کے لیے نکل گئے تھے یی ٹھنڈی آہ بھرتے اند داخل ہوئے تو
سب ان کا ہی انتظار کر رہے تھے وہ سب سے مل کر وہی بیٹھ گئے ۔۔۔ ۔
اور کیسا رہا تم لوگوں کا ٹریپ
بہت اچھا رہا داداجان ۔۔۔۔ ۔
اچھا اب تم دونوں اپنے اپنے روم میں جاؤ میں تم دونوں کے لیے چائے بھجواتی ہو تو وہ دونوں بھی اثا بت میں سر ہلاتے اپنے اپنے روم کی طرف بڑھ گئے ۔۔۔ ۔
اگلے پورے دن ان لوگوں نے سو کر گزارا تھا اور آج انہوں نے یونی جانا تھا۔۔۔۔ ۔
وہ تیار ہو کر اب بیٹھے ناشتہ کر رہے تھے جب داداجان نے سب کو مخاطب کیا۔۔۔۔ ۔
اج ملیحہ اور اذلان کے یونی سے آنے کے بعد میں نے سب سے ایک ضروری بات کرنی ہے تو سب اس وقت گھر میں موجود ہونے چاہئیں تو سب نے ان کی بات پر اثاب میں سر ہلایا جبکہ ان کی ضروری بات کہنے پر ملیحہ گھیرا گئی تھی اس کی ہتھیلیاں نم ہوئ تھی دل کسی انجانے سے خوف سے دھر کا تھا وہ ناجانے کیا کیا سوچنے لگی تھی ۔۔ ۔
چلو ملیحہ دیر ہو رہی ہے وہ ملیحہ سے مخاطب ہوتے ہوئے بولا جو نجانے کون سی سوچ میں گم تھی اس کی بات پر وہ بھی اس کے ساتھ چل پڑی ۔۔۔ ۔
وہ گاڑی چلا رہا تھا لیکن اس کی نظریں مسلسل ملیحہ کے چہرے کا طواف کر رہی تھی جو اسے کچھ پریشان سی دیکھ رہی تھی ۔۔۔ ۔
کیا بات ہے کیوں پریشان ہو آخرکار تنگ آکر اس نے اس سے پوچھ ہی لیا ۔۔۔ ۔
کچھ نہیں بس سر میں درد ہو رہا ہے ۔۔۔ ۔
جھوٹ نہیں بولوں ملیحہ بتاؤ کیا بات ہے جو تمہیں اندر ہی اندر کھائے جا رہی ہے وہ اسے مشکوک نظروں سے دیکھتے ہوئے بولا تو وہ جو کب سے اپنے آنسو ضبط کیئے بیٹھی تھی اس کے سینے سے لگتی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تو وہ اور پریشان ہو گیا ۔۔۔ ۔
کیا بات ہے یار ملیحہ بتاؤ تو یوں رو تو نہیں وہ اسے تسلی دیتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔
کچھ دیر بعد اس کا رونا تھما تو اب وہ اسے بات بتانے لگی ۔۔ ۔
صبح ناشتے پر داداجان نے بولا تھا نا کہ آج ہمارے یونی سے آنے کے بعد انہوں نے ہم سب سے ضروری بات کرنی ہے تو میں جانتی ہو کہ وہ کیا بات کرنے والے ہیں وہ تمہارا رشتہ ہادیہ تمہاری (خالہ کی بیٹی)کے ساتھ اور میرا ہادی(پھپھو کے بیٹے)کے ساتھ طے کر چکے ہیں وہ ایک بار پھر رونے لگی تھی جبکہ اذلان اب خود بھی پریشان ہو گیا تھا اس نے ملیحہ کی طرف دیکھا جو رو رہی تھی اس نے اسے اپنے سینے سے لگا لیا اور اس کے بال سہلانے لگا جس سے اس کے رونے میں کمی آئی لیکن اب اس کا وجود ہولے ہولے سے لرز رہا تھا اس کی سوجھی آنکھیں اور بحار میں تپتا وجود اذلان شاہ کی روح کو چھلنی کر گیا تھا ابھی تو عشق کا آغاز ہوا تھا ابھی تو پہلی سیڑھی پار کی تھی انہوں نے ابھی تو نجانے کتنے امتحان باقی تھا ابھی تو ہجر کاٹنا باقی تھا ۔۔۔۔ ۔
اذلان اس کی حالت کو دیکھتے اس ہسپتال لے آیا .....
اندر اس کا چیک اپ ہو رہا تھا اور وہ باہر پریشان کھڑا ادھر سے ادھر ٹہل رہا تھا جب ڈاکٹر باہر آئی تو وہ جلدی سے انکی بھی طرف کا لپکا۔۔۔۔ ۔
پیشینٹ آپ کی کیا لگتی ہیں۔۔۔ ۔
بیوی ہے میری کیوں وہ ٹھیک تو ہے نا۔۔۔ ۔
نہیں وہ بلکل بھی ٹھیک نہیں ہیں وہ نا جانے کس بات کا سٹریس لے رہی ہیں جو ان کے لیے ان کے لیے ٹھیک نہیں ہے
ابھی تو میں نے انہیں ایک ڈریپ لگائی ہے کچھ دیر تک ڈسچارج کر دیں گے آپ کو ان کا بہت خیال رکھنا پڑے گا ۔۔ ۔ اور میڈیسن ٹائم پر دیں انہیں انشاء اللہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گی وہ اذلان کو ہدایت دیتے ہوئے بولی تو وہ انابت میں سر ہلاتے ہوئے بورتا ملیحہ کی جانب چل پڑا۔۔۔ ۔
وه کمرے میں داخل ہوا تو وہ سامنے ہی بیڈ پر لیٹی سورہی تھی اس کے چہرے پر جہاں ہر وفب
مسکراہٹ ہوتی تھی وہاں اب افسردگی تھی بیمار ہونےی وجہ سے اس کے چہرے کا رنگ پھیکا پڑ گیا تھا آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑے وہ صدیوں کی بیمار لگ رہی تھی اس کی یہ حالت اذلان شاہ کو بہت کچھ سوچنے پر اُکسا رہی تھی اور اب آگے کیا کرنا تھا وہ اس نے سوچ لیا تھا لیکن سے پہلے وہ چاہتا تھا کہ ملیحہ ٹھیک ہو جائے ۔۔۔۔ ۔
کچھ دیر بعد ملیحہ کی ڈریب حیم ہوئی تو اذلان اسے اٹھانے لگا ۔۔ ۔
ملیحہ میری جان اٹھو گھر چلیں وہ اُسے جاگتے ہوئے بولا
وہ آنکھیں کھولتی ادھر ادھر دیکھنے لگی اول جھٹکا تو اسے خود کو ہوسٹل میں دیکھ کر لگا تھا لیکن اسے سمجھ نا آپ تو اس نے سوالیہ نظروں میں اذلان کو دیکھا ۔۔۔ ۔
وہ تمہاری طبیعت خراب ہوگئی تھی تو اس لیے میں تمہیں ہوسپیٹل لے آیا وہ اس کی آنکھوں میں ابھرتے سوال کا جواب دیتے ہوئے بولا اور اس کے گرد چادر پھیلائی اور اسے اپنے حصار میں لیتا با ہر کی طرف چل پڑا جبکہ ملیحہ تو صرف اس کے چہرے کو دیکھ رہی تھی جو اس کی تکلیف پر کیسے تڑپ رہا تھا پریشانی اس کے چہرے پر عیاں تھی اس نے ایسا ہی تو ہمسفر مانگا تھا اس نے اپنے رب سے اور اللہ نے اسے نوازا بھی تھا وہ دیوانہ وار اس کی طرف طرف دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔ ۔
میری جان تمہارا ہی ہو گھر چلو کمرے میں بیٹھ کے تسلی سے دیکھ لینا وہ خود پر مسلسل اس کی نظروں کی تپش محسوس کرتے ہوئے شرارتی لہجے میں بولا تو وہ اپنی چوری پکڑی جانے پر جی بھر کر شرمندہ ہوئی۔۔۔۔۔ ۔
وہ اس کی دوائی لے کر گاڑی حویلی کی طرف لے گیا کچھ ہی دیر میں وہ لوگ بھی پہنچ گئے تھے۔۔۔۔ ۔ وہ اسے بے سہارا دیتے گاڑی سے باہر نکالنے لگا جب اس کی نظر پورچ میں کھڑی گاڑیوں پر پڑی تو وہ مہمانوں کا سوچتے ملیحہ سے کچھ فاصلہ کر گیا ۔۔۔ ۔
وہ دونوں ہال میں داخل ہوئے تو سب وہی پر موجوده تھے۔۔۔ ۔
لیکن ہادی(پھپھو کا بیٹا)ہادیہ ل(خالہ کی بیٹی)اور ان کی فیملی کو دیکھ کر ملیحہ اور اذلان سمجھ گئے تھے کے آگے کیا ہونے والا ہے۔۔۔ ۔
ارے بچو تم لوگ اتنی جلدی آ گئے ماریہ بیگم ان کے دیر سے آنے پر طنزیہ لہجے میں بولی ۔۔۔۔ ۔
وہ ملیحہ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی تو اسے لے کر ہوسپیٹل گیا تھا تو ڈاکٹر نے ڈریپ لگائی تھی اس لیے آنے میں دیر ہو گئی وہ ملیحہ کو صوفے پر بیٹھاتا خود بھی اس کے برابر میں بیٹھتے ہوئے بولا تو سب پریشان ہو گئے۔۔ ۔
ارے میرا بچہ صبح تو بلکل ٹھیک تھا تو اب یوں اچانک کیا ہو گیا میری جان اور اذلان بیٹا تم کال کر لیتے تو ہم آجاتے ۔۔۔۔ ۔
ارے جھوٹی ماما آپ پریشان نہیں ہو ٹھیک ہو جائے گی آپ اُس کے لیے سوپ بنوا دیں پھر میں اسے میڈیسن دوں گا نا تو صبح تک میری شیرنی بلکل ٹھیک ہوئے جا گی وہ مسکراتے ہوئے بولا ۔۔۔۔ ۔
ارے بچے اپنا خیال کیوں نہیں رکھتی تم دیکھو کتنا بخار ہے تمہیں وہ اُس کا ماتھا چھوتے ہوئے بولا جو بخار کی وجہ سے تپ رہا تھا مگر اذلان کو ہادی کایوں ملیحہ کو چھونا اسے آگ لگا گیا تھا اس کی آنکھیں غصہ سے سرخ ہونے لگی تھی جو ملیحہ نے بخوبی نوٹ کی تھی۔۔۔۔ ۔
اذلان آپ آپ مجھے روم میں چھوڑ دیں گے پلیز وہ معصوم سی شکل بکنا کر بولی ۔۔۔ ۔
ارے بچہ میں چھوڑ دیتا ہو وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر
اٹھاتے ہوئے بولا تو اذلان شاہ کو لگا کہ آج وہ اپنا ضبط کھو بیٹھے گا۔۔۔ ۔
اس نے مجھے بولا ہے نا تو میں چھوڑ دو گا وہ سرد لہجے میں بولا اور ملیحہ کو لے کر اس کے کمرے کی جا نب چل پڑا ۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ اسے کمرے میں لے کر آتے ہی غصے سے چیزویں ادھر ادھر پھینکنے دیا لگا ۔۔۔۔۔ ۔
اس کی ہمت کیسے ہوئی تمہیں ہاتھ لگانے کی سالا سمجھتا کیا ہے خود کو اور آئندہ اگر تم مجھے اُس کے آس پاس بھی دیکھی تو قسم خدا کی مجھ سے بڑا کوئی نہیں ہوگا وہ اس کے بازو دبوچتے ہوئے سرد لہجے میں بولا تو اس کی آنکھیں نم ہو گی ۔۔۔۔ ۔
آپ بہت برے ہیں وہ روتے ہوئے بولی رونے کی وجہ سے اس کے گال اور ناک سرخ ہو گئے تھے اور ہونٹ لرز رہے تھے یہی وہ لمحہ تھا جب ملیحہ شاہ نے اذلان شاہ کے دل کی دنیا ہلا دی تھی وہ بےخودی میں جھکتا اس کے لبوں کو اپنی سخت گرفت میں لے گیا جب ملیحہ کو لگا کے اس کا سانس بند ہو جائے گا جبکہ وہ ستمگر تو آج اسے بخشیے کے موڈ میں ہی نہیں تھا اس کی آنکھوں میں سے آنسو جاری ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ پیچھے ہٹا اور اس کی کمر سہلانے لگا جب کچھ دیر بعد وہ نارمل ہوئ تو وہ کھا جانے والی نظروں سے اسے دیکھنے لگی ۔۔۔ ۔
ارے میری جان اتنا غصہ نہیں کیا کرو تم مجھے غصے میں بھی بہکانے کی صلاحیت رکھتی ہو وہ اسے کمر سے پکڑتے ہوئے بولتا اس کی گردن میں منہ چھپا گیا تو وہ سٹپٹا گئی ۔۔۔ ۔
اذلان کوئی آجائے گا پلیز پیچھے ہو دروازہ بھی کھولا ہوا ہے ۔۔۔۔ ۔
آنے دو جو بھی آتے ہے میں نہیں سمجھے لینے والا وہ
اس کے وجود سے آتی مسحور کن خوشبو کو اپنے اندر اتارتے ہوئے بولا جب کوئی کمرے میں داخل ہوا۔ ۔
جب کوئی کمرے میں داخل ہوا تو وہ بے ساختہ اذلان سے دور ہوئ تھی آنکھوں میں خوف کے عنصر نمایاں تھے اس کا وجود جیسے زلزلوں کی زد میں آ گیا تھا جبکہ اذلان اس کو یوں دیکھ گھبراتے ہوئے پیچھے مرا تو سب گھر والے سکتے کی سی کیفیت میں انہیں دیکھ رہے تھے سب اپنی اپنی جگہ ساکت کھڑے ان دونوں کو دیکھ رہے تھے ۔۔۔۔ ۔
وہ چا۔۔۔ ۔ اس آگے وہ کچھ بولتا جب کمرے میں زناٹے دار تھپڑ کہ آواز گونجی تھی اذلان شاہ کو رفاقت شاہ نے مارا تھا وہ پتھرائی نظروں سے انہیں دیکھنے لگا۔۔۔۔ ۔
یہ تربیت کی تھی میں نے اور تمہاری ماں نے تمہاری کے تم ایک لڑکی کی عز۔۔۔ ۔
بسسسس بابا جان ایک لفظ اور نہیں وہ کوئی اور لڑکی نہیں میرے نکاح میں ہے اور آپ نے سوچ بھی کیسے لیا کے میں یعنی اذلان شاہ اتنا گر جائے گا کہ اپنی عزت پر ہاتھ ڈالے گا بس اتنا یقین تھا آپ کو اپنی اولاد پر وہ سرخ آنکھیں سے انہیں دیکھتے ہوئے بولا ۔۔۔۔ ۔
جبکہ گھر والے تو نکاح کا سن کے ہی حیرت کے سمندر میں غوطے لگا رہے تھے جب سب سے پہلے نزاکت شاہ کا سکتا ٹوٹا ۔۔۔۔ ۔
تم لوگ جھوٹ بول رہے ہو نا تم دونوں تو شادی سے انکار کر کے گئے تھے نا تو پھر نکاح کیوں کیا تم لوگوں نے وہ سرد لہجے میں بولے تو اذلان نے انہیں بتایا کے کیسے ان کا نکاح ہوا تھا بڑے سب تو شا کڈ میں تھے جبکہ بچے تو ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہو گئے تھے ۔۔۔ ۔
کاش ایسے کیڈنیپر مجھے اور ہادیہ کو بھی مل جاتے تو ہمارا بھی نکاح ہو جاتا ہادی ہادیہ کو آنکھ مارتے ہوئے بولا تو وہ سٹپٹا کے ادھر ادھر دیکھنے لگی جبکہ باقی سب نے ہوٹنگ کی تھی ۔۔۔۔۔ ۔
تو پھر طے رہا پرسوں جمعہ کے بعد ملیحہ اور اذلان کی رخصتی کے ساتھ ہادی اور ہادیہ کا نکاح ہے کسی کو کوئی اعتراض ہے تو بتائیں آغا جان سب کو مخاطب کرتے ہوئے بولے تو سب خوشی خوشی رضامند ہو گئے تو اذلان سب سے نظریں بچاتے ملیحہ کو آنکھ ماری تو اس نے شرما کے نظریں جھکا لی۔۔۔۔ ۔
اگلے دن سب کا بازاروں کا چکر لگانے میں ہی گزر گیا تھا۔۔۔۔۔ ۔
آج صبح سے ہی شاہ پلیس میں ہلچل مچی ہوئی تھی سب کسی نا کسی کام میں مصروف تھے ملیحہ اور ہادیہ پارلر جا چکی تھی جبکہ اذلان اور ہادی اپنی شادی والے دن بھی کاموں میں مصروف تھے ۔۔۔۔۔ ۔ سب مرد حضرات جمعہ کی نماز پڑھ کے آ گئے تھے
تھوڑی دیر تک ہادی اور ہادیہ کا نکاح بھی ہو چکا تھا ۔۔۔۔ ۔
آج اذلان اور ہادی نے وائٹ شلوار قمیض پہنی تھی بالوں کو اچھی سے سیٹ کیے آنکھوں میں اپنی کو پا لینے کی چمک وہ دنوں ہی ریاست کے شہزادے لگ رہے تھے جبکہ ان کے برعکس ملیحہ اور ہادیہ نے ریڈ ڈیپ کلر کا لہنگا پہنے اس کے ساتھ میچنگ جیولری اور میک اپ کے ساتھ وہ بھی شہزادیوں سے کم نہیں لگ ری تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔
کچھ دیر بعد ملیحہ اور ہادیہ کو ان دونوں کے برابر بیٹھا دیا گیا تھا ۔۔۔ ۔
کیا بات ہے مسز اذلان شاہ کیا میری جان لینے کے ارادہ ہیں وہ اس کان میں جھکتا پیار بھری سرگوشی کرتے ہوئے بولا ۔۔۔۔۔ ۔
بس یہی سمجھ لے بدلے میں وہ بھی شرارتی لہجے میں بولی جب وہاں پر اسد اور علیزے آ گئے ۔۔۔۔ ۔ فائنلی تم دونوں ایک ہو ہی گئے
الحمدللہ وہ دونوں ایک ساتھ بولے تھے
میں نا کہتا تھا کہ تم کی شادی ہو گی اور تم دونوں ہمشہ انکار کر دیتے تھے وہ ہستے ہوئے بولا تو وہ دونوں بھی مسکرانے لگے جب عفان نے فوٹوگرافر کو فیملی یک لینے کا کہا تو سب مسکراتے ہوئے کیمرہ کی طرف دیکھنےلگے ۔۔۔۔۔ ۔
اغا جان نے محبت سے اپنے بچوں کو دیکھا تھایہ منظر انہیں مکمل س لگا تھا ۔۔۔۔ ۔
اذلان نے محبت پاش نظروں سے اپنی متاع جان کو دیکھا تھا ۔۔۔ ۔
آئی لویو جان اذلان وہ اس کی پیشانی پر لب رکھتے ہوئے بولا تو ملیحہ نے شرما کے اس کے سینے میں منہ چھپا لیا جس پر سب نے ہوٹنگ کی ۔۔۔۔۔۔ ۔