Chapter 1: باب 1

یہ منظر شاہ حویلی کا ہے جہاں سب مل جل کر رہتے ہیں یہاں کسی کے دلوں میں لالچ یا دولت کی ہوس نھیں ھےیہ حویلی عالم شاہ (آغا جان) کی ہے جن کے دو بیٹے ہیں بڑے بیٹے کا نام نزاکت شاہ ہے جن کی شادی اپنی خالہ زاد ماریہ سے ہوئی ہے جب سے ان کی دو بیٹیاں ہیں ۔۔ ۔

ملیحہ شاہ اور دوسری فر یحہ شاہ اس کے بعد آتے ہیں رفاقت شاہ جنھوں نے رابعہ خان سے اپنی پسند سے شادی کی تھی جب سے ان کے دو بیٹے ہیں عفان شاہ اذلان شاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ مزے سے سو رہی تھی جب اچانک کسی نے اس کے اوپر ٹھنڈے پانی کا بھرا جگ اس کے اوپر انڈیل دیا یا اللہ امی سیلاب آ گیا سیلاب آ گیا بچاؤ وہ جلدی سے اٹھتے ہوئے بولی جب کے عفان اس کے اس طرح بولنے پر ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔ ۔

عفان کے بچے آج تم نہیں بچو گے میرے ہاتھوں سے وہ اس کے پیچھے بھاگتے ہوئے بولی جو اسے تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔۔۔۔۔۔ ۔

ارے ارے میرا بچا ڈر گیا تھا وہ اسے مر ید چیڑ اتے ہوئے بولا وہ دونوں اب رک چکے تھے۔۔۔۔ ۔ تم نے میرے اوپر پانی پھینکا تھا نا اب تم دیکھوں میں تمھارے ساتھ کیا کرتی ہو وہ اس کے دونوں بازوں پکڑتے ہوئے بولی اور اسے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں اب وہ سویمنگ پول میں غوطے کھا رہا تھا۔۔۔۔ ۔

ملیحہ یار میں ابھی یونی کے لیے تیار ہوا تھا وہ غصے سے لال پیلا ہوتے ہوے بولا ۔۔ ۔

ارے ارے میرے بچے کو غصہ آ گیا وہ اسی کے انداز میں اسے چیڑ اتے ہوئے بولی جب رابعہ بیگم ان دونوں کو ڈھونڈتے ہوئے وہاں پہنچیں۔۔۔۔ ۔

ارے عفان ابھی تو تم یو نی کے لیے تیار ہوے تھے اور اب سویمنگ پول میں غوطے کھا رہے ہو اندر سب تم دونوں کا انتظار کر رہے ہیں ۔۔۔۔ ۔

مم اس نے مجھے سویمنگ پول میں گرایا ہے وہ ملیحہ کو کھا جانے والی نظروں سے دیکھتے ہوئے بولا

***

رابعہ بیگم اچھا اب بس لڑنے مت بیٹھ جانا اندر چل کے ناشتہ کرو دونوں اور یونی جاؤ دیر ہو رہی ہے وہ ان دونوں کو ڈپٹنے والے انداز میں بولی جو لڑنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے

***

اب وہ دونوں ڈا ینگ ٹیبل پر بیٹھے تھے جب آغا جان ان دونوں سے مخاطب ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آج یونی سے آنے کے بعد ملو مجھے میں نے ایک ضروری بات کرنی ہے تم دونوں سے وہ ان دونوں کی طرف دیکھتے ہوئے بولے جو اب ناشتہ کرنے میں کم اور ایک دوسرے کو گھورنے میں زیادہ مصروف تھے جب ان کی بات پر دونوں نے اثبات میں سر ہلایا۔۔۔۔۔ ۔

چلو اب دیر ہو رہی ہے نہیں تو میں یہی چھوڑ کر چلا جاؤ گا پھر بیٹھی رہنا یہی پر وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا جو اب فریحہ سے راز و نیاز کرنے میں مصروف تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔

یہ زیادہ آور ایکٹنگ نھیں کیا کرو میرے ساتھ تمہیں کیا لگتا ہے تم مجھے لے کر نہیں جاؤ گے تو کونسا مجھے یونی کا راستہ نہیں پتا جو میں جا نہیں سکتی وہ اسے گھوڑتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ ۔

عزت سے جا رہی ہو اس کے ساتھ یا میں جوتا اتارو ماریہ بیگم اسے گھوڑتے ہوئے بولی ۔۔۔ ۔

جا رہی ہو میں چلو اب دیر نہیں ہو رہی تمہیں وہ دانت پیستے ہوئے بولی جو اب مزہ سے کھڑا اس کی بے عزتی ہوتا دیکھ لطف اندوز ہو رہا تھا۔۔۔۔ ۔

وہ دونوں یو نی پہنچے تو اسد اور علیزے ان دونوں کے انتظار میں کھڑے تھے جب اسد نے ان دونوں کی طرف دیکھا جو آج پھر لڑتے ہوئے آ رہے تھے ۔۔۔ ۔

اب کس بات پر مہا بھارت جنگ چھیڑی ہے تم دونوں کے بیچ وہ اند ونوں کو گھورتے ہوئے بولا

***

یار کبھی تو ایک دوسرے کو بحش دیا کروں تم لوگ علیزے ان کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے بولی۔۔ ۔

جتنا تم لوگ لڑتے ہو نا اسے ہی کرتے کرتے پیار ہو جانا تم دونوں کو ایک دوسرے سے وہ ہنستے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔

انسان کی شکل اچھی نہ ہو نا تو اسے کم سکم بات اچھی کر لینی چاہیئے ملیحہ اسے تیکھی نظروں سے دیکھتے ہوئے بولی ۔۔۔۔۔ ۔

ہاں نہ اتنے بھی برے دن نہیں آئے میرے کے اس چیڑ یل سے پیار ہو جائے گا مجھے وہ کندھے اچکاتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔

اور میں تو جیسے مری جا رہی ہو نہ تمہارے عشق میں شکل دیکھی ہے تم نے اپنی چھچھوندر کہی کے

***

خدا کا واسطہ ہے تم دونوں کو چلو کلاس لینے دیر ہو رہی ہے علیزے ان کی لڑائی سے تنگ آتے ہوئے بولی ۔۔۔ ۔

وہ دونوں کلاس میں بیٹھے لیکچر لے رہے تھے جب کے ملیحہ نیند میں جھول دہی تھی ۔۔۔۔۔ ۔

ملیحہ گھر جا کے سو جانا ابھی کو سچن سمجھو جو سر سمجھا رہے ہیں نہیں تو ڈانٹ پڑے گی عفان اسے جاگتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔

عافی نیند آ رہی ہے مجھے تم سمجھ لو نا پھر مجھے سمجھا دینا وہ اس کے کندھے پر سر رکھتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ ۔ ملیحہ جو ابھی میں نے کو سچن سمجھایا ہے اب آ کے آپ بورڈ پر اگلا کو سچن حل کریں وہ سخت لہجے میں بولے۔۔۔۔ ۔

جی وہ سر میں وہ اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کے وہ کیا بولے جب بیل بجی تو اس نے سکھ کا سانس لیا ۔۔۔ ۔ اب وہ چاروں گراؤنڈ میں بیٹھے تھے

شکر ہے آج میں بچ گئی اگر آج بیل نہ بجتی تو میں تو آج گئی تھی ۔۔ ۔

ہائے کاش آج سر تمہاری بے عزتی کر دیتے تو میرے بے قرار دل کو چین مل جاتا وہ اسے تنگ کرتے ..ہوئے بولا ۔۔ ۔

اچھا اب بس لڑنے نہ بیٹھ جانا اوریہ بتاؤ ٹریپ کا کیا سوچا ہے جاؤ گے کیا وہ ان دونوں سے پوچھتے ہوئے بولا جو منہ پھلا کے بیٹھے تھے ۔۔۔ ۔

ہاں یار جانا تو ہے بس ایک بار اجازت لینی ہے گھر والوں سے اور تم لوگوں کا کیا پلین ہے وہ اسد اور علیزے سے بولا۔۔۔۔ ۔

ہم بھی جا رہے ہیں

اچھا چلو اب ہم نکلتے ہیں ویسے بھی دادا جان نے کوئی ضروری بات کرنی ہے ۔۔۔ ۔

مجھے تو لگتا ہے انہوں نے تم دونوں کی شادی کی بات کرنی ہے اسد ان دونوں کی طرف دیکھتے پر سوچ انداز میں بولا۔۔۔۔ ۔

میں بتا رہی ہو علیزے اسے سمجھا دو اپنی زبان میں یہ بہت بڑا پیٹے گا میرے ہاتھوں سے وہ اس کی بات پر تلملاتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ ۔

تو یار اس میں حرج کیا ہے اتنی پیاری جوڑی تو ہے تم دونوں کی ۔۔ ۔

اسد انسان بن جا نہیں تو کنوارا مرے گا تو میرے ہاتھوں وہ اسے گھوڑتے ہوئے بولا۔۔۔۔ ۔

***

وہ دونوں گھر آ چکے تھے اور اب دونوں فر یش ہونے کے بعد کھانا کھا رہے تھے جب رابعہ بیگم دونوں سے مخاطب ہوئی ۔۔۔۔ ۔

کھانا کھا کر آغا جان کے کمرے میں جاؤ انہوں نے ہم سب سے بات کرنی ہے تو دونوں نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔۔۔ ۔

کریں۔۔۔ ۔

کھانے سے فارغ ہو کر اب وہ سب آغا جان کے کمرے میں بیٹھے تھے جب آغا جان نے بات کا آ غاز کیا ۔۔۔ ۔

میں تم سب سے ایک سلسلہ میں بات کرنا چاہتا تھا میں نے ملیحہ اور اذلان کی شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس سے پہلے میں ان دونوں کی رائے لینا چاہتا ہوں کیا تم دونوں کو کوئی اعتراز ہے کیونکہ زندگی ان دونوں نے گزارنی ہے وہ ان دونوں کی جانب دیکھتے ہوئے بولے جہاں سب ان کے فیصلے سے خوش اور مطمئن نظر آ رہے تھے وہاں ان دونوں کے چہروں پر پریشانی کے آثار تھے۔۔۔ ۔

آغا جان ہم دونوں آپ کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن شادی نہیں کر سکتے ہم لوگ آپ ہمیں سمجھنے کی کوشش کریں وہ دونوں ہچکچاتے ہوئے بولے جب کے وہ دونوں ہی تقدیر کے فیصلوں سے انجان تھے ۔۔۔۔ ۔

کوئی بات نہیں میرے بچوں جیسے آپ دونوں کی مرضی آغا جان مسکراتے ہوئے بولے ۔۔۔۔ ۔ وہ ہم نے آپ سب سے اجازت لینی تھی پرسوں ہمارا ٹریپ جا رہا ہے مری تو ہمیں آپ سب سے اجازت لینی تھی تو سب نے انہیں اجازت بھی دے دی تھی ____۔۔۔۔ ۔_____

اب وہ دونوں چھت پر بیٹھے باتیں کر رہے تھے جب ملیحہ بولی ۔۔۔۔ ۔

شکر ہے آغا جان نے ہماری بات مان لی ورنہ اب ہم ایک دوسرے سے بات کرنے کے بجائے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہوتے وہ ہنستے ہوئے بولی ۔۔۔۔ ۔

ہاہاہا یہ تو ہے

اگر یہاں پر ابھی کوئی ان دونوں کو یوں اکٹھے بیٹھے باتیں کرتے اور مسکراتے دیکھ لیتا تو عش عش کر اٹھتا ۔۔۔ ۔

وہ دونوں چاہے جتنا لڑ لیں لیکن سچ تویہ ہے کہ وہ دونوں ہی ایک دوسرے کے کے بغیر نا مکمل ہیں نا کی یہ نوک جھوک ان دونوں کے رشتے کو اور بھی مضبوط بناتی تھی ۔۔۔۔۔ ۔

اگلی صبح وہ دونوں ڈا ینگ ٹیبل پر موجود تھے جب نزاکت صاحب سب سے مخاطب ہوئے ۔۔۔ ۔ جیسا کہ تم دونوں نے رشتہ سے انکار کر دیا ہے تو میں نے اذلان کا رشتہ اس کے ماموں کی بیٹی کے ساتھ طے کر دیا ہے اور ملیحہ کا اس کی خالہ کے بیٹے ساتھ وہ سب کی طرف دیکھتے ہوئے بولے ۔۔۔ ۔ لیکن ابو اتنی جلدی کیا ہے ازلان منت سماجت کرنےلگا ۔۔۔۔ ۔

جی تایا ابو ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔۔۔ ۔

اب میں تم دونوں کی ایک نہیں سنو گا میں نے جو کہنا تھا وہ کہ دیا۔۔۔ ۔

اب جاؤ تم دونوں پیکینگ کر شام کو نکلنا ہے ماریہ بیگم نے ان دونوں کو بولا جو ان کے فیصلہ سے بے چین نظر آ رہے تھے ان کی بات پر اثا بت میں سر ہلایا اور اپنے کمروں کی جانب چل پڑے

***

ابھی انہیں کچھ وقت دیں ابھی بچے ہیں اور ویسے بھی یونی حیم ہونے میں ایک ماہ رہ گیا ہے تو اس کے بعد اس بارے میں بات کر لیں گے ماریہ بیگم سب سے مخاطب ہوتے ہوئے بولی۔۔۔۔ ۔

وہ دونوں اپنے اپنے کمروں میں پیکینگ کر رہے تھے اور نہ جانے کونسی سوچ میں غرق تھے دونوں کا ہی اس رشتے کو لے کر دل بے چین سا تھا لیکن پھر تمام سوچوں کو جھٹک کر انہوں نے پیکینگ مکمل کی ۔۔۔۔۔ ۔

یار پتہ نہیں کیوں دل بے سکون ہو رہا ہے اور بابا بھی پتہ نہیں کیوں شادی کے پیچھے پڑ گئے ہیں نہیں کرنی مجھے شادی وہ اکتاہٹ بھرے لہجے میں بولا ۔۔۔۔۔ ۔

ہمم کرنی تو میں بھی نہیں چاہتی وہ ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ ۔

اگر تمہاری شادی ہو گئی تو تم مجھے چھوڑ کر چلی جاؤ گی وہ اداس ہوتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔

ظاہر ہے ہر لڑکی جاتی ہے تو مجھے بھی جانا پڑے گا وہ کندھے اچکاتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ ۔

میں تمہیں کہی نہیں جانے دو گا اگر تم چلی گئی تو میں کس سے لڑو گا اور تمہیں شرم نہیں آئے گی اپنے بیسٹ فرینڈ کو چھوڑ کر جاتے وہ روہانسی ہوتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔

آف وووو عافی کیا ہو گیا ہے تمہاری شادی بھی تو ہو گی نا تو تم اپنی بیوی سے لڑتے رہنا اور تمہیں شرم نہیں آتی تمہیں میرے جانے کے عمل سے زیادہ لڑائی کرنے والا کوئی نہیں ہوگا اس بات پر دکھی ہو جاؤ تم بےشرم انسان ۔۔۔۔ ۔

ہاہاہا اور تمہیں کیا لگا تھا کہ تمہارے جانے سے اداس ہوگا ہاہاہا اتنے بڑے دن نہیں آئے میرے وہ ہنستے ہوئے بولا تو وہ تن فن کرتی وہاں سے چلی گئی تو وہ پھر ہسنے لگا۔۔۔۔ ۔

شام کا وقت تھا وہ دونوں سب سے مل کر نکل گئے تھے یہ سفر ان کی زندگی بدلنے والا تھا اور دونوں ہی قسمت کے فیصلے سے انجان سے انجان وہ چاروں باتوں میں مصروف تھے جبکہ گاڑی اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھی۔۔۔۔۔ ۔

اب وہ دونوں انہیں صبح کی ہوئی بات بتا رہے تھے جو نزاکت شاہ نے ان سے کی تھی ۔۔۔ ۔

تو اگر انہوں نے پہلے تم دونوں کی بات کی تھی تو کیوں انکار کیا تم دونوں نے وہ انہیں گھوڑتے ہوئے بولے۔۔۔ ۔

ارے میں اور اس سے شادی کبھی نہیں سمجھے تم دونوں وہ انہیں گھوڑتے ہوئے بولی۔۔۔ ۔

ہاں نہ جیسے میں تو مرا جا رہو ہو نا کے کب ملیحہ بیگم میری بیگم بنے گی وہ اسے کھا جانے والی نظروں سے دیکھتے ہوئے بولا۔۔۔۔ ۔

ہاں تو کوئی شک اتنی خوبصورت ہو میں لڑکے مرتے ہیں مجھ پر وہ اپنے بال ایک ادا سے جھٹکتے ہوئے بولی ۔۔ ۔

سہی کہا تم نے لوگ واقعی تمہاری یہ شکل دیکھ کر ڈر کے مارے مر جاتےئے ہو گے وہ ناک چڑ ہا تے ہو بولا ۔۔ ۔

کریں۔۔۔ ۔

بس جب ایک دم حب آواز نہ آے ہمیں تم دونوں کی کہی پر تو حب ہو جایا کرو وہ ان کو گھورتے ہوئے بولے۔۔۔۔ ۔

ایسے تو میاں بیوی نہیں لڑتے جس طرح تم لوگ لڑتے ہو میری دعا ہے کہ اسی مہینے تم دونوں کی شادی ہو جائے آمین م آمین۔۔۔ ۔

نہیں تم کوئی پیر فقیر ہو جو تمہیں پتہ چل گیا ہے وہ دونوں اسے گھوڑتے ہوئے بولے۔۔۔۔ ۔

ہاں بس یہی سمجھ لو لیکن شادی تو تم دونوں کی ہو کر رہے گی وہ ہستے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔

علیزے اپنے ہونے والے سہاگ کو بچا لو نہیں تویہ مر گا میرے ہاتھوں ملیحہ اس کی بات پر تلملاتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ ۔

اچھا بس اب لڑنا بند کرو اور مسلہ کا حل سوچوں

ابھی تو ٹریپ انجوائے کرتے ہیں باقی بعد میں سوچے گے کیا کرنا ہے۔۔۔ ۔

ہمم

کچھ ہی گھنٹوں کی مسافت کے بعد وہ لوگ مری پہنچ گئے تھے اب وہاں پر انہوں نے ایک ہوٹل بوک کروایا تھا اب سب فر یش ہو کر ڈنڑ کے لیے جا رہے تھے ۔۔۔۔ ۔

وہ چاروں ایک جگہ بیٹھے تھے جب وہاں پر سمرا آی جس نے یا یب جنس اور شرٹ پہنے منہ پر بے تحاشا میں کپ کیا ہوا تھا وہ اذلان کی طرف آی ۔۔۔۔ ۔

ہیلو بیسٹ فرینڈ کیسے ہو ۔۔۔ ۔

ملیحہ نے اس کے بیسٹ فرینڈ بولنے پر اذلان کی طرف دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا اس کی آنکھوں میں ہلکی سی نمی تھی وہ جلدی سے باہر کی طرف چلی گئی ۔۔۔ ۔

میں کب سے تمہارا بیسٹ فرینڈ ہو گیا اذلان شاہ صرف اور صرف ملیحہ شاہ کا بیسٹ فر ینڈ ہے اور آیندہ اگر مجھے بیسٹ فرینڈ بولا نہ تو اگلی بار میں سمجھاؤ گا نہیں بلکہ ملیحہ تمہارا سر پھاڑ دے گی اس لیے آگے سے احتیاط برتنا وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا اور خود ملیحہ کی طرف چلا گیا ۔۔ ۔

وہ روتے ہوئے کب جنگل کی اطراف میں بنے علاقہ کی طرف چلی گئی اسے پتہ ہی نہیں چلا ۔۔۔۔ ۔ وہ مسلسل بر بڑا تے ہوئے ازلان کو بڑا بھلا بول رہی تھی جب اذلان وہاں پہنچا ۔۔۔۔ ۔

یار رک جاؤ سانس تو لینے دو پھر سب کلیر کر دو گا ہو سانس بحال کرتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔

یار جیسا تم سمجھ رہی ہو ویسا کچھ نہیں ہے میں نے تو اس سے کبھی بات نہیں کی بیسٹ فر ینڈ کہا سے بنا و گا اسے وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا۔۔۔ ۔

اس نے تمہیں بیسٹ فرینڈ بولا ہے تم جانتے ہو نہ کے بچپن سے لے کے اب تک میں نے کسی کو تمہیں اپنا بیسٹ فرینڈ نہیں بولنے دیا اور وہ بدتمیز کسے تمہیں اپنا بیسٹ فرینڈ بول رہی تھی میں چاہے جتنا مرضی لڑ لو تم سے لیکن تمہاری بیسٹ فرینڈ صرف میں ہو تمہاری بیوی بھی تمہاری بیسٹ فرینڈ نہیں ہو سکتی تمہاری دوست ہمراز صرف میں ہو وہ اسے کالر سے پکڑتے ہوئے بولی ۔۔۔ ۔

ہاں ہاں سمجھ گیا اب مجھ معصوم کو ڈراؤ تو نے وہ معصوم سی شکل بنا کے بولا اس بات سے بے خبر کے وہ کس کے علاقے میں کھڑے راز و نیاز کر رہے ہیں ۔۔۔ ۔

کون ہو تم دونوں اور تمہاری ہمت کیسے ہوئی ہمارے علاقے میں کھڑا ہو کریہ بےحیای کرنے کی وہ ان دونوں کے اتنے فر یب کھڑے ہونے پر تلملاتے ہوئے بولے ۔۔۔۔ ۔

ان دونوں نے ان ہٹے کٹے آدمیوں کی طرف دیکھا جو ہاتھوں میں بندوقیں لیے انھیں ہی دیکھ رہے تھے ۔۔۔۔۔ ۔

کیا رشتہ ہے تم دونوں کا وہ ان دونوں کو گھورتے ہوئے بولے۔۔۔ ۔

ہممممم کریز ہیں وہ ڈرتے ہوئے بولے ۔۔۔۔ ۔

کیا وہ چیختے ہوئے بولے۔۔۔۔ ۔

تم دونوں کریز ہو اور ایک دوسرے کے قریب اسے کھڑے ہو جیسے میاں بیوی کھڑے ہوتے ہیں۔۔۔ ۔

اووو ہیلو مسٹر ہم میاں بیوی نہیں ہیں وہ ناک چڑ ہا تے ہوئے بولی۔۔ ۔

تو کوئی بات نہیں ابھی بن جاؤ گے جاؤ خاور نکاح خواں کو بلا کے لا تو وہ اثا بت میں سر ہلاتا ہوا چلا گیا جبکہ ملیحہ اور اذلان کا رنگ فق ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔ ۔

دیکھے آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے ہم صرف کریز ہیں ہمیں جانے دیں ہما رے دوست ہمارا انتظار کر رہے ہو گے وہ دونوں التجاء انداز میں بولے ۔۔۔۔ ۔

کریں۔۔۔ ۔

جانتے بھی ہو ہمارے علاقے میں کسی کی جرت نہیں ہے اتنے فر یب کھڑے ہونے کی اور اوپر سے سونے پہ سہا گا نکاح کے بغیر یہ تو قسمت اچھی ہے تم دونوں کی کے ہمارے علاقے کے نہیں ہو ورنہ اس بے شرمی پر زندہ درگور کر رہتا میں تم لوگوں کو وہ گر جر ار آواز میں بولا تو ملیحہ ڈر کے اذلان کے پیچھے چھپ گئی ۔۔۔۔ ۔

اب نکاح خواں سامنے کھڑا تھا

نکاح شروع کروائے مولوی ئے صاحب وہ ان دونوں کو سخت نظروں سے گھورتے ہو بولا ۔۔۔۔۔ ۔ دیکھے ہم یہاں ٹریپ پر اے ہیں اور کریز ہیں آپ ہمیں غلط سمجھ رہے ہیں پلیز ہمیں جانے دیں وہ ایک آخری مرتبہ کوشش کرتے ہوئے بولے کے شاید وہ مان جائیں ۔۔۔۔ ۔

ہم نے جو دیکھنا تھا وہ دیکھ لیا اور جو سمجھنا تھا وہ بھی سمجھ لیا اس لے جو بولا ہے وہ کرو نہیں تو مرنے کے لیے تیار ہو جاؤ کیونکہ اگر نکاح نہیں کرو گے تو مرو گے کیونکہ یہاں کا ایک اصول ہے اس بے شرمی پریا تو نکاح ہو تایا پھر موت وہ ان پر گن تانتے ہوئے بولے تو اذلان نے ملیحہ کی طرف دیکھا جو ڈری سہمی نظروں سے اسے مان جانے کا بول رہی تھی ۔۔ ۔

ٹھیک ہے لیکن اس کے بعد ہمیں آپ جانے دیں گے۔۔ ۔

ٹھیک ہے وہ بھی مان گئے تھے

نکاح شروع ہو گیا تھا

ملیحہ شاہ ولد نزاکت شاہ آپ کا نکاح اذلان شاہ ولد رفاقت شاہ حق مہر دس لاکھ سکہ رائج الوقت دیا جاتا ہے کیا آپ کو قبول ہے

جی قبول ہے وہ کپکپاتے ہوئے ہونٹوں سے بولی ۔۔۔۔ ۔

کیا آپ کو قبول ہے

جی قبول ہے

کیا آپ کو قبول ہے

جی قبول ہے تین بار قبول ہے بول کر وہ اپنا تمام تر اختیارات اذلان شاہ کو دے گی تھی۔۔ ۔

اذلان شاہ ولد رفاقت شاہ آپ کا نکاح ملیحہ شاہ ولاد نزاکت شاہ سے حق مہر دس لاکھ سکہ رائج الوفب کیا جاتا ہے کیا آپ کو قبول ہے

جی قبول ہے

کیا آپ کو قبول ہے

جی قبول ہے

کیا آپ کو قبول ہے

جی قبول ہے اب نکاح ہو چکا تھا وہ لوگ انہیں مبارکباد دے رہے تھے جب کہ وہ دونوں آنے والے وقت کا سوچ کر ہلا کان ہو رہے تھے۔۔۔ ۔

اب ہم جاے ہو ان لوگوں کی طرف دیکھتے ہوئے بولا۔۔ ۔

نہیں ابھی نہیں

تو اب کیا آپ نے چار پانچ بچے ہو جانے کے بعد ہمیں جانے دینا ہے وہ اب کی بار تپ کر بولا تو انہوں نے انہیں سلامی دی اور خوش رہنے کی دعا دی ۔۔۔ ۔

اب ایسے منہ نہ بناؤ اتنی خوبصورت بیوی ملی ہے تمہیں اور تمہارے نخرے ختم نہیں ہو رہے وہ اس گھوڑتے ہوئے بولے تو اس نے ملیحہ کی طرف دیکھا جو بلیک کلر کی فر اک زہب تن کیے بالوں کو کھلا چھوڑے آنکھوں میں کاجل لگائے میک اپ سے پاک چہرہ وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھی تو اذلان نے اپنی پاکیٹ سے ماسک نکال کے اس کے چہرے کو ڈھانپا تو سب اس کی احتیاط پر مسکرا گئے

***

ہاہاہا لڑکا پوزیسیو ہو گیا وہ ہنستے ہوئے بولے تو ملیحہ بھی مسکرا گئی۔۔۔ ۔

پھر سب سے مل کر وہ لوگ ہوٹل کی طرف چل پڑے جہاں اسد اور علیزے ان کا انتظار کر رہے تھے

***

وہ دونوں اپنی اپنی جگہ خاموش کسی سوچ میں ڈوبے ہوئے تھے جب ملیحہ نے اسے مخاطب کیا ۔۔۔ ۔ کیا ہو گا اب ہم تو رشتہ سے بھی انکار کر اے تھے اب تو گھر والے کبھی مانیں گے بھی نہیں وہ پریشان ہوتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ ۔

ہمم تم پریشان نہ ہو میں سوچتا ہو کچھ وہ اسے دلاسہ دیتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔

وہ لوگ ہوٹل پہنچے تو اسد اور علیزے ان کے انتظار میں پریشان کھڑے تھے ۔۔۔۔ ۔

کہاں چلے گئے تھے تم لوگ ہم کتنے پریشان ہو گئے تھے اندازہ ہے تم لوگوں کو وہ سخت لہجے میں بولے۔۔۔ ۔

کہی نہیں بس نکاح کرنے کا من کر رہا تھا تو بس وہی کر کے آ رہے ہیں۔۔۔ ۔

کیا بھنگ وھنگ پی کر آ رہے ہوں تم لوگ جو ایسی باتیں کر رہے ہو وہ جھنجھلائے انداز میں بولے تو ان دونوں نے الف سے لے کرے تک ساری کہانی انہیں سنائی تو وہ دونوں ہنس ہنس کے پاگل ہو گئے تھے جبکہ وہ دونوں ان دونوں کو کھا جانے والی نظروں سے دیکھ رہے تھے جسے انہوںنے کوئی لطیفہ سنا دیا ہو انہیں ۔۔۔۔ ۔

دیکھا میں نہ کہتا تھا تم دونوں کی شادی ہو گی لیکن تم لوگ میری بات نہیں مانتے تھے تو وہ دونوں خونحوار نظر وں سے اسے دیکھنے لگے ۔۔۔ ۔

تم اپنی بکواس بند رکھوں اور اپنی شکل گم کرو یہاں سے وہ غصے سے بولی ۔۔۔ ۔

کاش میں اور علیزے بھی وہاں ہوتے اسی بہانے ہمارا بھی چانس لگ جاتا وہ روہانسی ہوتے ہوئے بولا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.