اپنا چہرہ صاف کر کے ولید نے کرسی سے اپنا کوٹ انار کر پہن لیا تھا ۔۔۔ اور آفس سے باہر چلا گیا تھا بنا کسی کو دیکھے ۔۔۔۔ اسے سب کی نظریں خود پر محسوس ہو رہی تھی ۔۔۔۔ پر وہ کسی کی آنکھوں میں اپنے لیے ہمدردی نہیں دیکھنا چاہتا تھا ۔۔۔
وہ باہر کی دنیا کے لیے ولید شاہ بن کر رہنا چاہتا تھا ۔۔۔۔
شہر کی روشنیوں سے بہت دور دو گاڑیاں ایک دوسرے کے سامنے کھڑی " تھیں ۔۔۔۔
اور ان گاڑیوں سے دو لوگ نکل کر ایک دوسرے سے مصروف گفتگو تھے ۔۔۔۔۔
میں تمہیں پہلے بھی بتا چکی ہوں اب ولید شاہ کی کمپنی میں کام نہیں کر رہی ۔۔۔۔
تم اب کمپنی کو چھوڑو ۔۔۔۔ یہ بتاؤ ولید شاہ تمہیں چاہیے یا نہیں ۔۔۔۔ ؟؟؟
اس نے شاکڈ ہوکر سامنے کھڑے شخص کو دیکھا تھا ۔۔۔۔
"حیران نا ہو نورالعین میڈم مجھے سب پتا ہے ۔۔۔۔۔ "
ہ مم م پتا ہے تو یہ بھی پتا ہوگا وہ شادی شدہ ہے بیوی ہے بچے ہیں اس کے ۔۔۔۔ میں پیچھے ہے گئی ہوں ۔۔۔۔۔
ہاہاہاہا ۔۔۔۔ یہ رہے ڈائیورس پیپرز ۔۔۔۔۔ اب ولید شاہ آزاد ہے ۔۔۔۔ "
"تم اسے پا سکتی ہو ۔۔۔۔۔
اور تمہیں بدلے میں کچھ چاہیۓ ہوگا ۔۔۔ ؟؟؟ "
اپنی قیمت بتاؤ ۔۔۔۔ نورالعین ابشام احمد تمہیں تمہاری اوقات سے زیادہ دے گی ۔۔۔۔۔
سامنے کھڑے شخص کی ہنسی ختم ہو گئی تھی اور چہرے پر غصہ آ گیا تھا ۔۔۔
"اگر اتنی اوقات ہوتی تو ولید شاہ کو اب تک حاصل کر چکی ہوتی تم ۔۔۔ "
اب کے غصہ نور کے چہرے پر تھا ۔۔۔۔۔
"کرنا کیا ہوگا مجھے ۔۔۔۔ ؟؟؟ "
تمہارا کرن کچھ زیادہ ہی میری حورعین کے یردیک ہونے کی کوشش کر رہا " ہے ۔۔۔۔۔ اسے دور رکھو ۔۔۔۔۔
ولید شاہ پاکستان سے باہر جا رہا ہے اور جہاں جا رہا ہے اس کی نئی کمپنی میں تم اس کی پرسنل سیکٹرٹ ہوگی ۔۔۔۔
"یہ لو تمہارا اپاؤننمیٹ لیٹر ۔۔۔
نور پوری طرح سے شاکڈ ہو گئی تھی سامنے کھڑے شخص کے ہاتھوں سے اس نے وہ پیپرز کھینچے ۔۔۔
اور اپنے کرن کی تصاویر دیکھ کر زیادہ شاکڈ ہو گئی تھی ۔۔۔۔۔
"یہ تو ۔۔۔۔ "
تمہاری خالہ کا بیٹا ہے نا ۔۔۔ ؟ وہ خالہ جنہیں تمہاری ماں دیکھنا بھی نہیں " چاہتی ۔۔۔۔
"اور تمہارا کرن حاشر عدنان احمد ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ یاد آیا ۔۔۔۔ ؟؟؟
اتنی انفارمیشن ۔۔۔۔ ؟ کون ہو تم ۔۔۔ ؟؟ حورعین بیوی تھی ولید " کی ۔۔۔ ؟
"اور یہ فوٹوز ۔۔۔۔ ؟ کب سے پلاننگ کر رہے ہو تم ۔۔۔۔ ؟؟؟
نور نے ہلکی آواز میں ڈرتے ہوئے پوچھا تھا ۔۔۔
اس سے پہلے وہ پیچھے گاڑی کی طرف بھاگتی اس شخص نے نور کا ہاتھ اپنی مضبوط گرفت میں پکڑ لیا تھا ۔۔۔۔۔
میں کون ہوں یہ بھی پتا چل جائے گا ۔۔۔۔ پر ابھی میری نہیں اپنی فکر " کرو ۔۔۔۔ اور آخری موقع استعمال کر لو ولید شاہ کو پانے کا ۔۔۔۔
اور ایک بات ۔۔۔ اپنے کرن کو اِس طرح حورعین سے دور کرنا کہ شک نا ہو "سکے کسی کو ۔۔۔۔۔
اور وہ شیطانی ہنسی چہرے پر سجائے وہاں سے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر پوری سپیڈ سے نورالعین کے پاس سے گزر گیا تھا ۔۔۔۔۔۔
یہ کیا تھا ۔۔۔ ؟؟ کون تھا یہ ۔۔۔ ؟؟؟ حاشر بھائی اور وہ حورعین ۔۔۔ ؟؟ "
یشل "سیری ۔۔۔۔ حاشر بھائی کو پسند بھی آئی تو یہ طلاق یافتہ ۔۔۔۔ ؟؟؟
نور نے وہ فوٹو کو دیکھتے ہوئے کہا تھا ۔۔۔۔
اب وہ اس سنسان سڑک پر اب اسے پریشانی یہ تھی کیسے بنا بتاۓ وہ اپنے کرن کو دور کرے گی ۔۔۔۔ ؟
حاشر بھائی کو کل صبح ہی ملنا ہوگا ۔۔۔۔۔ "
پر اگر موم کو پتا چل گیا تو ۔۔۔۔ ؟ پتا نہیں کیوں انہیں اتنی نفرت ہے اپنی فیملی سے ۔۔۔۔
لگتا ہے مجھے چھپ کر ملنا ہوگا حاشر بھائی سے ۔۔۔۔۔۔
نورالعین بھی کچھ دیر میں وہاں سے چلی گئی تھی ۔۔۔۔۔۔
دو ماہ بعد ۔۔۔۔
ولید بیٹا ۔۔۔
"جی انکل ۔۔۔ ؟؟ "
ولید نے جائے نماز تہہ کر کے واپس اپنی جگہ پر رکھ دیا تھا ۔۔۔ اور سر کی ناپی بھی انار کر ساتھ ٹیبل پر رکھ دی تھی ۔۔۔
"بیٹا تمہاری آنٹی بتا رہی تھیں تم نے صبح سے کچھ کھایا نہیں ۔۔۔ ؟؟ "
انکل بس بے چینی سے ہو رہی ۔۔ کچھ آرام کر لوں گا تو ٹھیک ہوجاؤں گا ۔۔۔
آرام نہیں تیار ہو جاؤ ۔۔۔ تم بھی ہمارے ساتھ جا رہے ہو ۔۔۔ اور جلدی سے یہ سارا کھانا ختم کرو ۔۔۔
طاہر صاحب کی بیگم نے ولید شاہ سے ریکویسٹ نہیں کی ۔۔۔ بلکہ ڈایٹ اور رؤب سے کہا تھا ۔۔۔
"ہاہاہاہاہا ۔۔۔ اوکے ۔۔۔۔ "
"ہاہاہاہاہا بیگم بچے کو ڈرا کیوں رہی ہیں آپ ۔۔۔۔ "
"ہاہاہاہا انکل میں نہیں ڈرا تھا ۔۔۔۔ "
"ہاں اسی لیے کھانا شروع کر دیا ۔۔۔ ؟؟ "
"ہاہاہاہا بس کرجائیں آپ دونوں ۔۔۔۔ "
"پر جانا کہاں ہے ۔۔۔ ؟؟ "
"طاہر صاحب کے دوست کے بیٹے کا نکاح ہے آج" ہم م "م بہت پیارا بچہ ہے وہ ۔۔۔ ولید بیٹا تم ہمارے ساتھ چلو گے نا ۔۔۔ ؟ "
کیوں نہیں جائے گا وہ ۔۔ ؟ میں نے کہا ہے اسے ۔۔۔ طاہر صاحب آپ بس جائیے ۔۔۔
"ہاہاہاہا ۔۔۔ انٹی اب آپ مجھے ڈرا رہی ہیں ۔۔۔ "
"ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔ "
ولید کا موڈ ٹھیک ہوا تھا کہ پھر ویسا ہو گیا تھا ۔۔۔ اداس ۔۔۔
آج اسے بہت بےچینی سی ہو رہی تھی بہت زپادہ ۔۔۔
"ہمم ولید بیٹا تم نے آج اپنے بچوں سے ملنے جانا تھا نہیں گئے تھے ۔۔۔ ؟ "
وہ ۔۔۔ کل جاؤں گا آج دل بہت اداس ہو رہا ہے ۔۔۔ بچوں نے کچھ کہہ دیا تو دل ٹوٹ جائے گا بھر سے میرا ۔۔۔۔
بچے ماں باپ سے ناراض نہیں ہوتے ولید ۔۔۔ انہیں ایک اور موقع دو تم سع محبت کرنے کا ۔۔۔
طاہر صاحب کی بیگم ولید کے سر پر پیار دے کر وہاں سے چلی گئیں تھی ۔۔۔۔
"ولید کیا بات ہے ۔۔ ؟؟ مجھ سے شبیر کرو بچے ۔۔۔ "
مجھے لگ رہا ہے ۔۔۔ جیسے میرے دل کی دھڑکن چل رہی ہے ۔۔۔ بند " ہو رہی ہے ۔۔
جیسے میرا کوئی اپنا ہمیشہ کے لیے دور جا رہا ہے مجھ سے ۔۔۔ جیسے میں آج سئی "معنوں میں سب کھو دوں گا ۔۔۔۔
ولید نے سر جھکا لیا تھا پر طاہر صاحب نے ولید کے آنسو دیکھ لیے تھے ۔۔۔
کبھی کبھی وہ خود بھی حیرا ن ہوجاتے تھے ولید شاہ جیسے مغرور رؤب دار آدمی کو روتے دیکھ کر ۔۔۔
اللہ پر ےیقین رکھو ولید ۔۔۔۔ وہ برا کارساز ہے ۔۔۔ آج تمہیں لگ رہا " ہے سارے دروزے بند ہو گئے ہیں پر ایسا نہیں ہے ولید اللہ اپنے بندوں کی آزمائش لیتا ہے ۔۔۔ پر وہ نجات کے دروازے بھی کھول دیتا ہے ۔۔۔
"آج تم بےچین ہوتو دعا کرو ۔۔۔ سب ٹھیک ہوجائے گا ۔۔۔۔۔
"کیا آپ کو قبول ہے ۔۔۔۔ ؟؟ "
ہر جگہ خاموشی ہو گئی تھی ۔۔۔ حورعین نے آنکھیں کھولی تو ہال کی دوسری طرف اس کا وہ ماضی کھڑا تھا جس کے مظالم نے آج اسے یہاں پہنچا دیا تھا ۔۔۔۔
وہ ایسا کچھ نہیں چاہتی تھی ۔۔۔۔ وہ ساری زندگی اُس ظالم انسان کے ساتھ منسوب رہنا چاہتی تھی ۔۔۔ پر شاید اُسکے نصیب میں یہ خوشیاں نہیں تھیں ۔۔۔
شاید وہ تھا ہی نہیں اب تو وہ بھی شادی کر چکا تھا ۔۔۔ پھر کیوں حورعین کو اُسکی آنکھوں میں آج ایک اور الزام نظر آ رہا تھا ۔۔۔۔
"بے وفائی کا الزام ۔۔۔ "
وہ چلانا چاہتی تھی ۔۔۔ بتانا چاہتی تھی ۔۔۔ بے وفائی اس نے نے نہیں ولید شاہ نے کی ہمیشہ ۔۔۔۔
"حورعین بیٹا ۔۔۔ "
"قبول ہے ۔۔۔۔۔ "
شازیہ بیگم حاشر عدنان احمد کی والدہ نے شفقت بھرا ہاتھ حور کے کندھے پر رکھا تو اُس نے جواب دے کر اپنی آنکھیں بند کر لی تھیں ۔۔۔
اور چب آنکھیں کھولیں تو سامنے وہ انسان نہیں تھا ۔۔۔ پر وہ انسان تھا جس نے یب ساتھ دیا جب اسے کسی سے کوئی ساتھ کی امید نہیں تھی ۔۔۔
"مبارک ہو بیگم ۔۔۔ "
حاشر نے ایک خوبصورت مسکان چہرے پر سجائے حورعین کی طرف دیکھا تھا ۔۔۔
"آپ کو بھی ۔۔۔ "
"ہمم ۔۔۔۔ "
حاشر کی کریر اور رشتے دار حورعین سے ملنے لگے تھے ۔۔۔ اور اس کی آنکھیں اس انسان کو ڈھونڈ رہی تھیں جو جو شاید پھر کبھی اسے نظر آنے والا تھا ۔۔۔
"ارش عاشی بچوں اب تو روم سے نکل آؤ ۔۔۔ "
"ماں ہم آج باہر نہیں آنا چاہتے ۔۔۔ "
میں نے جو کیا تم لوگوں کے لیے کیا ۔۔۔ کیا تم دونوں کو ماں پر یقین نہیں ہے ۔۔۔ ؟؟
"ماما ۔۔۔ آیم سوری ۔۔۔۔ "
عاشی حورعین کے گلے لگ کر رونے لگی تھی ۔۔۔۔
"آیم سوری ٹو بچوں ۔۔۔ یہ ہماری مجبورب تھی ۔۔۔ "
حاشر انکل ۔۔۔ کیا ہمیں آپ کو بابا ُبلانا ہوگا ۔۔ ؟؟ "
"عاشی ۔۔۔۔ "
حورعین کو بہت غصہ آ گیا تھا ۔۔۔ وہ کبھی نہیں چاہے گی ولید سے یہ حق بھی چھین جائے ۔۔۔
اسے غصہ آ گیا تھا اِس خیال سے بھی وہ اس روم سے باہر چلے گئی تھی ۔۔۔۔
وہ ابھی کوئی ایک خالی جگہ ڈھونڈ رہی تھی ۔۔ جہاں وہ چھپ کر خوب سارا رو لے اپنے دل کا بوجھ کم کر لے ۔۔۔۔
ابھی وہ کچھ قدم بڑھی تھی کہ کسی نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کے خالی کارنر پر ایک پلر کے ساتھ ِپن کر دیا تھا ساکے وجود کو ۔۔۔
حورعین نے گھا کر جب چلانا چاہا تو اسے اندھیروں میں آتی روشنی میں اس انسان کا چہرہ نظر آیا ۔۔۔
"ولید ۔۔۔۔ "
"تمہیں نام ےیاد ہے میرا مسز حاشر ۔۔۔۔ "
ولید کی آنکھیں دیکھتے ہی دیکھتے بھیگ گئیں تھیں ۔۔۔۔
"ولید ۔۔۔۔ تم تو چلے گئے تھے ۔۔ ؟؟ "
نہیں جا پایا تھا ۔۔۔ رک گیا تھا ۔۔۔ بچوں کے لیے تمہارے لیے ۔۔۔ سوچا " تھا جس طرح میں ادھورا ہوں تم بھی ہوگی ۔۔۔ میرے بچے بھی ہوں گے ۔۔۔۔
"پر میری جگہ تو کسی اور نے لے لی ۔۔۔۔
"یا پھر تم نے کسی اور کو دے دی ۔۔۔۔ ؟؟ "
"ولید تم بات کو ۔۔۔ "
شش ۔۔۔ بہت جلدی تھی کسی اور ہونے کی ۔۔۔ ؟؟ کچھ اور وقت ماتم کرلیتی ۔۔۔۔ جیسے میں کر رہا تھا ۔۔۔۔
ہمم جب تم نے ہژ بار کی طرح میری بات سٹنی نہیں تو نا سنو نا ۔۔۔ "
اور کوبسا تم نے شادی نہیں کی ۔۔ ؟؟ بچوں کو اِسی لیے نکالا تھا حویلی سے ۔۔۔
مجھے طلوق بھی اِسی لیے دی تھی تم نے ۔۔۔ بھول گئے ہو ولید "شاہ ۔۔۔۔۔ ؟؟
حورعین نے غصے سے اسے پیچھے جھٹک دیا تھا ۔۔۔۔
نہیں کی کوئی شادی ۔۔۔۔ بہک گیا تھا میں ۔۔۔ حدید کو پانے کے چکر میں " تمہیں بھی کھو دیا اور بچوں کو بھی ۔۔۔۔۔
اس کی آواز میں صرف پچھتاوا تھا نہیں کر سکا شادی میں بےبی ڈول ۔۔۔۔ اور اب تو یقین ہو گیا ہے کبھی کسی " کا نہیں ہو پائے گا ولید شاہ ۔۔۔ تم نے اپنے نام کی مہر میری روح پر بھی لگا دی ہے ۔۔۔۔
تم جانتی ہو ۔۔۔ اللہ نے مجھے میری گناہوں کی سزا آج دی ہے ۔۔۔۔
تم میرا جنون تھی ۔۔۔۔ اج کسی اور کے نکاح میں دیکھ کر تمہیں میرا جنون میرے اندر مر گیا ہے ۔۔۔
میں نے دوسری لڑکیوں کے ساتھ تعلقات بنائے ۔۔۔ اج تمہیں کسی اور کا ہوتے دیکھ کچھ سمجھ آئے یا نا آئے ۔۔۔۔
یہ بات ضرور سمجھ آ گئی ہے ۔۔۔۔ میری بےوفائیوں سے تم کس کس کرب سے گزری ہوگی ۔۔۔
میری تو جان نکل رہی ہے ۔۔۔۔
"اندر ایک شور ایک طوفان ہے حورعین ۔۔۔۔
حورعین نے اپنا منہ پھیر لیا تھا ۔۔۔ ولید شاہ کو ٹوٹتے دیکھ وہ خود بھی ٹوٹ گئی تھی ۔۔۔
ولید ۔۔۔ ہمیں آج تم یہاں لائے ہو ۔۔۔ تمہاری ضد ۔۔۔ پہلی بیوی کو طلاق دئیے بغیر بھی شادی کر سکتے تھے تم ۔۔۔۔
تم روک لیتی مجھے ۔۔۔۔ خدا کی قسم میں نے رک جانا تھا تم اگر ایک بار مجھے موقع دیتی مجھے معافی دیتی ۔۔۔
ولید نے اس کے کندھے سے پکڑ کر پھر سے اپنی طرف کیا تھا ۔۔۔۔
"ولید تم نے اُس دن موقع نہیں "طلاق" مانگی تھی ۔۔۔۔ "
تم تو عورت تھی نا ۔۔۔ اُس دن پرمانبردار نا بنتی ۔۔۔۔ میری بےبی ڈول بن " جاتی وہ لڑکی جو مجھ سے شادی کرنے کے لیے اپارٹمنٹ کے اس روم میں ڈیماید کرکے گئی تھی کہ یا تو شادی کے لیے ہاں کرو یا کوئی اور ڈھونڈ لاؤ ۔۔۔۔ اور تم وہ بےبی ڈول بن جاتی نا ۔۔۔ ؟؟
حورعین کی نظریں جھک گئی تھیں ولید بھی کچھ قدم پیچھے ہو گیا تھا ۔۔۔۔
ولید ۔۔۔ میں سب برداشت کرسکتی تھی ۔۔۔ پر تمہاری بے وفائی " نہیں ۔۔۔۔
"یہ راستے تم نے ُے تھے ہمارے لیے ۔۔۔۔ اب مجھے چلنا پڑ رہا ہے ۔۔۔
ہمم جانتا ہوں ۔۔۔ پر دُکھ اِس بات کا ہے اِتنی جلدی ۔۔۔ ؟؟ اِتنااسان تھا ۔۔۔ ؟؟
ولید آسان کچھ نہیں تھا کبھی بھی ۔۔۔ زندگی نے مجھے سب دیا پر آسانیاں نہیں ۔۔۔۔
"خدا حافظ ۔۔۔۔ "
ولید اپنا چہرے غصے سے صاف کیے وہاں سے چلا گیا تھا ۔۔۔
اووہ ۔۔۔ تو نکاح کے بعد بھی یہ سب ہو رہا ہے ۔۔۔ ؟؟ "
اُس دن جب ہوپل روم میں تمہارے جانے کے بعد اِس لڑکے کے ساتھ میں نے کسی اور لڑکی ۔۔ میرا مطلب ڈاکٹر نینا کو دیکھا تھا تو مجھے تم پر ترس آیا تھا ۔۔۔ پر اب ۔۔۔ ؟؟
اب نہیں تمہاری شادی کسی اور سے ہوئی ابھی کچھ دیر ہوئے اور تم کسی نا محرم سے ایسے باتیں کر رہی ہو ۔۔۔ ایک طرح سے اچھا کیا اس نے ۔۔۔ ؟؟
"تم جیسی لڑکیاں اِسی قابل ہوتی ہیں ۔۔۔۔
آنیٹشا ابشام کو غصہ تھا ۔۔۔ اُنہوں نے حور کی باتیں نہیں ُشبی تھی پر دونوں کو اِتنے فریب دیکھ کر اُنکے منہ میں جو آیا اُنہوں نے وہ بول دیا ۔۔۔
فبگس حورعین کو وہ ں کے سٹارٹ سے نوٹ کر رہی تھیں ۔۔۔ اور اب ۔۔۔ جب ولید چلا گیا تو انہوں نے حورعین کو مخاطب کیا تھا ۔۔۔۔
پر حورعین کے لیے شاکڈ آنیٹشا کی باتیں نہیں تھیں ۔۔۔۔۔۔
آنیٹشا کی آواز تھی ۔۔۔۔ جو حورعین پہچان گئی تھی ۔۔۔۔۔ کتنے سالوں کے بعد ۔۔۔
اور اس طرح کے الزام ۔۔۔۔
حورعین نے جب پلٹ کر دیکھا تو کچھ قدم پیچھے ہو گئی تھی وہ سامنے کھڑی عورپ سے ۔۔۔۔
آنیٹشا کے چہرے پر بہت غصہ تھا ۔۔۔۔ آج اُنکو سامنے کھڑی لڑکی پر ترس نہیں آ رہا تھا ۔۔۔۔
اب چپ کیوں ہو ۔۔۔ ؟؟ تم جیسی لڑکی میرے بھانجے کو ڈئیزرو نہیں کرتی ۔۔۔ تم ۔۔۔۔
حورعین ۔۔۔۔ تم یہاں ہو ۔۔۔ اووو ماسی ۔۔۔۔ اپ ملی حورعین سے ۔۔۔ آپ نے ہمارا نکاح مس کر دیا ۔۔۔۔
حاشر آنیٹشا کے گلے لگ گیا تھا ۔۔۔۔ اور آنیٹشا بس ایک نام سے رک گئی تھی ۔۔۔۔
حورعین ۔۔۔ جب آشا کی نظریں حورعین کے چہرے پر پڑی تو اُنکو بس " نفرت نظر آئی ۔۔۔
صرف نفرت ۔۔۔۔
"حورعین ۔۔۔۔ "
حاشر نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا تو حورعین منہ پیچھے کر کے صاف کر لیا تھا ۔۔۔۔
حورعین آپ ٹھیک ہیں ۔۔۔ ؟؟ آپ رو رہی ہیں ۔۔۔ ؟؟ خالہ کچھ ہوا ہے ۔۔۔ ؟؟
آنیٹشا نے اپنی آنکھیں بند کر لی تھی ۔۔۔۔
نہیں حاشر ۔۔۔ اج کے دن میں سب سے زیادہ اپنی ماں کو مس کر رہی " تھی ۔۔۔۔
اور آپ کی خالہ نے ابھی مجھے اپنے سی سے لگایا اور اتنی پیاری باتیں کی کے "مجھے نہیں لگتا پھر کبھی مجھے میری ماں کی یاد بھی آئے گی ۔۔۔۔۔
حورعین کی بات سن کر آنیٹشا بہت قدم پیچھے ہو گئی تھیں ۔۔۔۔
اِتنے سالوں تک جس بیٹی کو وہ ڈھونڈ رہی ۔۔۔۔ اج ملنے پر اُسے اِتنے الزامات سے نواز دیا کہا اب وہ ایک ایک قدم پیچھے ہوتی جا رہی تھیں ۔۔۔۔
"اور آپ رو رہی تھیں ۔۔۔ ؟؟ "
"بس ۔۔۔ آج آخری بار اپنی ماں کو یاد کر کے بُھلانا چاہتی تھی ۔۔۔ "
حورعین نے آنیٹشا کی آنکھوں میں دیکھ کر کہا تھا ۔۔۔۔
اور وہاں سے چلی گئی تھی ۔۔۔۔۔
"اِنہیں کیا ہوا ماسی ۔۔۔ ؟؟
"حاشر ۔۔۔۔ میں ۔۔۔ میں بس ایک بات کہنا چاہتی ہوں تم سے ۔۔۔۔ "
"جی ماسی آپ بتائیے ۔۔۔۔ "
حاشر ۔۔۔۔ جو میرے ساتھ تمہاری ماں نے کیا ۔۔۔ میرے اپنوں نے کیا ۔۔۔ وہ تم میری بیٹی کے ساتھ نہیں کرو گے ۔۔۔۔ پرومس کرو ۔۔۔۔
پرماسی ۔۔۔ وہ ۔۔۔۔۔ یااللہ ۔۔۔۔۔ ماسی ۔۔۔۔ حورعین ۔۔۔ ؟؟ آپ کی ۔۔۔ ؟؟
فیٹی میری بیٹی ۔۔۔ جسے میں نے پانچ سال کی عمر میں ایک اورفینیج کے باہر چھوڑ دیا تھا ۔۔۔۔
آنیٹشا بھی روتے ہوئے وہاں سے چلیں گئی تھیں ۔۔۔۔۔
"موم ۔۔۔۔ موم ۔۔۔۔۔ "
نورالعین آنیٹشا کے پیچھے بھاگتے ہوئے کسی سے ٹکڑا گئی تھی ۔۔۔
"اووہ ۔۔۔ سو سوری ۔۔۔۔ "
تمہیں لگتا ہے یمہیارے سوری سے وہ سب سہی ہوجائے گا جو اندر ہوا ہے ۔۔ ؟؟
اُس شخص نے غصے سے نور کا بازو پکڑا تھا "تم یہاں کیسے آ گئے ۔۔ ؟؟ "
"تمہیں کیا کرنے کو کہا تھا اور کیا کروا دیا تم نے بےوقوف لڑکی ۔۔۔۔ "
اس شخص نے اور زور سے نور کا بازو پکڑ لیا تھا ۔۔۔
مجھے کیا پتا تھا میرے کرن کا دل آچکا تھا حورعین پر ۔۔۔ "
"یرے سمجھانے کے بعد بھی وہ ۔۔۔ "
جھوٹ ۔۔۔ تم نے اسے اگر سہی سے سمجھایا ہونا تو ۔۔۔ ہماری ڈیل کینسل ۔۔۔
وٹ ۔۔۔ ؟؟ تم ایسا نہیں کر سکتے ۔۔۔۔ پچھلے دو مہینوں سے شاہ ایدسٹریر میں پاگلوں کی طرح کام کر رہی ہوں میں ۔۔۔۔
نور اس پر چلائی تھی ۔۔۔
ہاں اور مجھے جھوٹی تسلیاں بھی دی تم نے ۔۔۔ اج اچانک نکاح ہو گیا ۔۔۔ ؟؟
مجھے کیا پتا تھا حاشر بھائی اِس طرح سے کریں گے ۔۔۔ ؟؟ ہم سب لوگوں کے لیے شوکنگ نیوز تھی پلیز ۔۔۔ ولید مجھے چاہ ٹیے ۔۔۔۔
"کیا ہو رہا ہے یہاں ۔۔۔ ؟؟ "
ایک بھاری آواز سن کر اُن دونوں کی نظریں سامنے گئی تھیں جہاں جہانگیر عالم کھڑے ہوئے تھے ۔۔۔۔
"کچھ نہیں ۔۔۔ نورالعین ۔۔۔ تم مجھ سے وہیں ملنا جہاں ملتے ہیں ۔۔۔ "
اور وہ شخص گھا کر وہاں سے چلا گیا تھا ۔۔۔۔
"بیٹا ۔۔۔ کیا وہ تمہیں پریشان کر رہا تھا ۔۔۔ ؟؟ "
انہوں نے بہت محبت سے پوچھا تھا ۔۔۔۔
"نہیں ۔۔۔ وہ ۔۔۔ "
"یہاں پارکنگ میں اکیلی کھڑی ہیں آپ ۔۔ ؟ "
وہ دراصل میں اپنی موم کے ساتھ آئی تھی ۔۔۔ پر وہ ابھی ابھی چلی گئیں اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی میں گھر کیسے جاؤں ۔۔۔۔
"اووو ۔۔۔ بس اتنی سی بات ۔۔۔۔ کم میں آپ کو چھوڑ دیتا ہوں ۔۔۔۔ "
جہانگیر صاحب تو اپنی گاڑی کی طرف بڑھ رہے تھے ۔۔۔ پر نور وہیں کھڑی سوچ رہی تھی کہ وہ جائے یا نا جائے ۔۔۔۔۔
بچے آپ مجھ پر یقین کر سکتیں ہیں ۔۔۔ میں آپ کی ماں کو جانتا ہوں میری کلاس فیلو رہ چکی ہیں آنیٹشا ۔۔۔۔۔
یشل "سیری ۔۔۔ ؟؟ "
نور ریلیکس ہو کر گاڑی میں بیٹھ گئی تھی ۔۔۔۔
"یس سیری ۔۔۔۔ بہت لڑاکو تھی آپ کی موم ۔۔۔۔ "
ہاہاہاہا ۔۔۔۔ پر میرے ڈید کے ساتھ موم کی کبھی لڑائی نہیں ہوتی ۔۔۔۔ "
ٹ "اِفیکٹ کسی کے ساتھ بھی نہیں ہوتی ۔۔۔۔
خاموشی ہو گئی تھی ۔۔۔۔ جہانگیر جانتے تھے کہ جب آنیٹشا نور کو اُنکے ساتھ دیکھے گی تو بہت غصہ کریں گی ۔۔۔۔ پر وہ یہ موقع مس نہیں کرنا چاہتے تھے ۔۔۔
اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کا ۔۔۔۔
پر اِن سب میں وہ اپنی اُس بیٹی کو بھول گے تھے کہ جس کی ُرخصتی کے لیے اندر اُسکا کوئی موجود نہیں تھا ۔۔۔ نا اُسکی ماں ۔۔۔ نا اُسکا باپ ۔۔۔ نا کوئی فیملی ممبرز ۔۔۔۔۔
"بیٹا ۔۔۔ یہ ہے آج سے تمہارا کمرہ ۔۔۔ "
ہمم آنٹی ۔۔۔۔ کیا ۔۔۔۔ کیا میں بچوں کو آج اپنے ساتھ ُسُ سکتی ہوں ۔۔ ؟؟
حورعین کی آنکھیں بہت سوجھ گئی تھیں رو رو کر ۔۔۔ آج وہ اپنے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی تھی ۔۔۔
شازیہ بیگم کچھ سیکنڈز کے لیے حیران ہو گئی تھی ۔۔۔ پھر انہوں نے گہرا سانس لیکر ہاں میں سر ہلا دیا تھا ۔۔۔
"حاشر ۔۔۔ بیٹا تم ۔۔ "
مان جب میں نے حورعین سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی میں نے " مین یلی خود کو پریپییر کر لیا تھا ۔۔۔ آپ میری فکر نا کریں ۔۔۔ وہ بچے اب "میرے بھی بچے ہیں ۔۔۔
حاشر کی آنکھوں میں اب چمک پہلے سے بہت زیادہ تھی ۔۔۔۔
شازیہ بیگم ۔۔۔ آج تو آپ کو خوش ہوجانا چاہیے ۔۔۔۔ اج آپ کی چھوٹی بہن بھی آئی تھی ۔۔۔
پر مجھ سے ملے بغیر چلی بھی گئی ۔۔۔ عدنان وہ ابھی بھی اُتنی ہی نفرت کرتی ہے مجھ سے ۔۔۔
ماں بچپن میں جس بچی کو آپ نے اس گھر میں پناہ دینے سے منع کر دیا " تھا ۔۔۔ اج اُسی بچی کو آپ بہو نے بیٹی بنا کر گھر لائیں ہیں ۔۔۔ اپ کا اپنا "خون ۔۔۔۔
حاشر یہ لفظ کہنا چاہتا تھا ۔۔۔ پر اُس نے خود کو روک دیا تھا ۔۔۔۔ وہ جانتا تھا اُسکی ماں اداس ہوجائیں گی ۔۔۔ حورعین کے ساتھ اس کی پہلی شادی میں جو ہوا کچھ کچھ باتیں حاشر اور اس کی فیملی کو پتا تھیں ۔۔۔۔۔
"ماں آپ رو رہی ہیں ۔۔۔ "
عاشی نے حورعین کا چہرہ اپنی طرف کیا تھا ۔۔۔۔
"نہیں ۔۔۔۔ "
"ماں آپ کیوں پریشان ہیں ۔۔۔ ؟؟ "
ارش نے بہت سیریس لہجے میں پوچھا تھا ۔۔۔ اور حورعین کی آنکھوں میں اور آنسو آ گئے تھے ۔۔۔
اُسے نہیں سمجھ آ رہی تھی کہ وہ اداس کیوں تھی ۔۔۔ ؟؟
پییل ولید شاہ کے فای اس کی زندگی سے چلے جانے پر ۔۔۔۔
اس کی وہ ماں جنہوں نے واپس آنے کا وعدہ کیا تھا ۔۔۔۔ آنکے واپس آنے پر ۔۔
یا یہ جان کر کے وہ تو واپس آئی ہی نہیں اس کے لیے ۔۔۔۔۔
وہ تو اپنے بھانجے کے لیے آئی تھیں ۔۔۔۔
آنیٹشا ۔۔۔۔
یہ نام پورے ں میں سنا تھا اس نے ۔۔۔ آشا ابشام اپنے ہسبنڈ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئی ہوئی ہیں تو نکاح پر بھی آئیں گی ۔۔۔
اُنکی ایک بیٹی ہے ۔۔۔ اور ایک بیٹا ۔۔۔۔
اب اسے یہ باتیں بار بار یاد آ رہی تھیں ۔۔۔۔۔
"اسلام وعلیکم ۔۔۔۔ "
حاشر کی آواز سے اُس نے جب نظریں جھکا کر دیکھا تو دونوں بچے سو چکے تھے ۔۔۔۔
"وعلیکم سلام ۔۔۔ "
حورعین نے ڈوپٹے سے خود کو کور کر لیا تھا پر حاشر کی نظریں پہلے ہی نیچے تھیں ۔۔۔۔
"حورعین ۔۔۔ اگر آپ کہیں تو میں دوسرے کمرے میں ۔۔۔۔ "
حورعین نے حاشر کا ہاتھ پکڑ لیاتھا ۔۔۔۔
میں جانتی ہوں یہ شادی میری مجبوری تھی حاشر ۔۔۔۔ پر ۔۔۔ میں ہیں " چاہتی کہ ہم دوسروں کو موقع دیں اِس رشتے پر انگلی اٹھانے کا ۔۔۔
"میں پورے دل سے یہ رشتہ نبھاؤں گی ۔۔۔۔
"میں جانتا ہوں ۔۔۔ اور ۔۔۔ وہ خالہ ۔۔۔ "
آنیٹشا ابشام آپ کی رئیل ماسی ہیں ۔۔۔ ؟؟
"ہاہاہا جی ۔۔۔۔ کیوں آپ کو کوئی شک ہے ۔۔۔ ؟ "
ہاں ۔۔۔ وہ پتھر دل کیسے آُ جیسے نرم دل صاف دل لوگوں سے ریلییڈ ہو سکتی ہیں ۔۔۔ ؟؟
حاشر کے چہرے کی ہنسی چلی گئی تھی ۔۔۔۔
"حورعین خالہ کی مجبوری ۔۔۔ "
مجبوری ۔۔۔ ؟؟ حاشر ایسی بات نا کریں کے آپپ بھی ان کے گناہ میں برابر " کے شریک ہوجائیں گے ۔۔۔ وعدہ کریں آپ پھر سے ان کی کوئی بات نہیں کریں گے ۔۔۔۔
"میرے ماضی کی کو تلخ یاد مجھے نہیں چاہیے ۔۔۔۔۔
ہمم ۔۔۔۔ اوکے ۔۔۔۔ وعدہ ہے ۔۔۔۔ حورعین ۔۔۔ میں اُن تلخ یادوں " ب "کو ُھلانے میں آپ کی ہر ممکن کوشش کروں گا ۔۔۔
"کچھ مہینوں بعد ۔۔۔ "
"نورالعین بس ۔۔۔ اب ایک بات نہیں سنوں گا میں ۔۔۔۔ "
حاشر اٹھ گیا تھا حاشر بھائی ۔۔۔ وہ شادی صرف حلالہ کے لیے تھی ۔۔۔ وہ ولید شاہ کے علاوہ کسی سے پیار نہیں کر سکتی ۔۔۔