یابا ۔۔۔ یب سے اب تک اس کا خیال نہیں جا رہا دل سے ۔۔۔۔۔۔ مجھے " نامحرم کے خیال نے جکڑ سا لیا ہے میں اس دن سے اب تک اپنے اللہ سے معافی مانگ رہا ہوں ۔۔۔۔ اللہ مجھے معاف کر دے گا نا بابا ۔۔۔۔ ؟؟؟
"میں بس ہمدردی سے اس کی پاس گیا تھا ۔۔۔۔۔
بس میرے بچے بس ۔۔۔۔۔ تم نے کسی کی مدد کرنا چاہی ہے اسے نیکی کا راستہ دیکھانے کی کوشش کی ہے اللہ برا بے نیاز ہے میرے بچے ۔۔۔۔۔۔
وہ اٹھ گئے تھے ۔۔۔۔ انہیں پتا تھا ان کا بیٹا بہت حساس ہے اسے ٹائم چاہیے ۔۔۔۔
وہ دروازے تک گئے تھے اور پیچھے مر کر اپنے بیٹے کو دیکھا تھا ۔۔۔۔۔
حاشر بیٹا مجھے فخر ہے تم پر ۔۔۔۔۔ ہر چیز میں کچھ نا کچھ حکمت ہوتی ہے" بیٹا میں دعا کروں گا اس بچی کو اندھیروں سے نجات مل جائے اور تمہیں "سکون ۔۔۔۔۔۔۔۔
حاشر نے گہرا سانس لیا تھا اور پھر بیڈ پر پڑے اپنے موبائل کو اٹھایا تھا ۔۔۔ جس پر فون آ رہا تھا ۔۔۔۔
"اسلام وعلیکم حاشر انکل ۔۔۔۔۔ "
وعلیکم سلام بیٹا ۔۔۔۔ ہاہاہاہا ۔۔۔۔ ماشااللہ آج یاد کرائے بغیر سلام کیا مجھے اچھا لگا ۔۔۔۔۔
"ہاہاہاہا ماں سامنے ہیں اس لیے ۔۔۔۔۔ "
"ہاہاہاہا ُبری بات ماں سامنے نا بھی ہوں تو آپ بھولا مت کرو ۔۔۔۔۔ "
اوکے اوکے ۔۔۔۔۔ انکل کل ہم پارک میں مل رہے ہیں نا ۔۔۔۔ ؟؟ "
"عاشی بھی بہت ضد کر رہی آپ سے ملنے کی ۔۔۔۔
ہاں بیٹا پر کل صبح کا رکھ لو ۔۔۔ شام کو گیراج بھی جانا ہے بہت کام ہے ۔۔۔
اور کچھ دیر بات کرنے کے بعد حاشر نے فون بند کر دیا تھا اور موبائل کی سکرین پر اسے ان دونوں بچوں کی فوٹو نظر آ رہی تھی ۔۔۔۔ جن سے وہ پچھلے ایک مہینے سے مل رہا تھا ۔۔۔۔
"تمہارے زخم ابھی بھی نہیں بھرے بیٹا ۔۔۔۔۔ "
ب پلیز آج مجھے نا روکے ۔۔۔ مجھے جانے دج ییے ۔۔۔۔۔ میرا اس سے ملنا بہت ضروری ہے ۔۔۔۔
ولید پھر سے بستر سے اٹھ گیا تھا کہ روم میں ایک اور عورت بھی داخل ہوئی تھی جن کے ہاتھ میں کھانے کی ٹرے تھی ۔۔۔۔۔
"بیٹا تم نے جانا ہے تو جاؤ پر کھانا کھا کر ۔۔۔۔ "
ولید واپس بیٹھ گیا تھا پر اس کے سیدھے ہاتھ میں ابھی بھی پلاسٹر لگا ہوا تھا سر پر ابھی بھی پٹی بندھی تھی اس کے ۔۔۔
"اب کھانا بھی خود کھا لو گے یا ۔۔۔ ؟ "
سامنے کھڑے شخص نے خفا ہوتے ہوئے پوچھا تھا جو وجاہت صاحب کی عمر کے تھے ۔۔۔۔۔
"ہاہاہاہا ۔۔۔ نہیں آج آپ کھلا دیں ۔۔۔۔ "
ولید نے ہنستے ہوئے کہا تھا ۔۔۔۔۔ پچھلے ایک مہینے سے اس رات ایکسیڈیب کے بعد یہ دونوں میاں بیوی ولید کو ہسپتال لے گئے تھے ۔۔۔۔۔
ولید بیٹا تم نے ابھی تک اپنی فیملی کو کیوں نہیں بتایا ۔۔۔ ؟ تم کیوں کسی کے پاس نہیں جابا چاہتے ۔۔۔۔ ؟
وہ ولید کو کھانا کھلانا شروع کر چکی تھیں ۔۔۔۔۔
دل بھر گیا ہے اب سب کو زخم دکھانے کا ۔۔۔ ویسے بھی میرا تو کام بن گیا " ہے ہر دفعہ میں مظلوم بن جانا ہوں ۔۔۔۔۔ اِس بار خود بکھر کر سنبھلنا چاہتا "ہوں ۔۔۔۔۔
ولید کی باتیں سن کر سامنے بیٹھے دونوں لوگ اِسی طرح چپ ہوجاتے تھے ہسپتال سے بہت اسرار پر وہ ولید کو اپنے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ میں لے آۓ تھے جہاں وہ اکیلے رہتے تھے جن کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔۔۔۔۔۔۔
ئک "دھپیے میرا آپ کی میڈم سے ملنا بہت ضروری ہے ۔۔۔۔۔ "
ولید نے جتنی زور سے بازو چھڑوایا تھا گارڈ سے ۔۔۔ اس کے بازو پر بندھی پٹی پھر سے سرخ ہونا شروع ہو گئی تھی اس کے خون سے پر اسے کوئی درد محسوس نہیں ہو رہا تھا ۔۔۔۔۔
"دیکھے سر ہمیں مجبور نا کرے زور زبردستی کرنے پر آپ ۔۔۔۔ "
"آئ لوگ جائیے ۔۔۔۔ میں دیکھ لوں گی ۔۔۔۔۔ "
مائرہ کے ہاتھ میں کچھ فائلز پکڑی ہوئی تھی وہ آفس میں داخل ہو گئی تھی اور گارڈ نے ولید کا دوسرا بازو بھی چھوڑ دیا تھا ۔۔۔۔
"مائرہ مجھے حورعین سے ملنا ہے ۔۔۔۔ "
مائرہ بنا کچھ کہے اندر چلی گئی تھی اور ولید اس کے پیچھے پیچھے ۔۔۔۔
جب ایلویٹر حورعین کے کیبن کے فلور پر رک گیا تھا ۔۔۔ ولید مائرہ سے پہلے حور کے کیبن میں گیا تھا اور جلدی سے دروازہ کھولا تھا ۔۔۔۔
"بےبی ڈول ۔۔۔۔۔ "
پر حورعین کی کرسی خالی تھی ۔۔۔۔
ولید کیبن کے اندر داخل ہو گیا تھا اور کرسی کے پاس چلا گیا تھا جیسے وہ محسوس کرنا چاہتا تھا اسے ۔۔۔۔۔
"حورعین میڈم یہاں نہیں ہیں ۔۔۔۔۔ "
"کہاں ہیں وہ ۔۔۔۔ "
وہ عدت پر ہیں ۔۔۔۔ اور آپ کو شاید پتا ہو جن کی طلاق ہوجاتی ہے وہ ۔۔
"بس ۔۔۔۔ "
ولید نے منہ کھڑکی کی طرف کر لیا تھا عدت لفظ نے اسے یدھال کر دیا تھا ۔۔۔ اس نے خود اپنے ہاتھوں سے اپنے اور حورعین کے ملنے کے راستے بند کر دئیے تھے ۔۔۔۔۔
بس ۔۔۔ یہی لفظ میں حور میم کو بھی کہتی ہوں ۔۔۔ یہ ڈائیورس لفظ انہیں " کھا چکا ہے ۔۔۔۔۔
آپ بہت برے بیوقوف نایب ہوئے ۔۔۔ بھلا کون باوفا اور بےپناہ پیار "کرنے والے بچوں کو ٹھوکر مار سکتا ہے ۔۔۔۔ ؟؟؟
ولید بنا کچھ کہے وہان سے واپس چلا گیا تھا ۔۔۔۔۔ اور اسی اپارٹمنٹ میں جہاں سے وہ خدا حافظ کر کے آیا تھا ان دو لوگوں کو ۔۔۔۔۔
آذان مغرب سی ہی طاہر صاحب اپنے گھر سے نکل رہے تھے کہ جلدی جلدی میں ولید سے ٹکرا گئے تھے ۔۔۔۔
"ولید بیٹا تم واپس یہاں ۔۔۔۔ تمہیں کہیں لگی تو نہیں ۔۔۔ ؟؟ "
"نہیں ۔۔۔ میں ٹھیک ہوں ۔۔۔۔ اپ کو تو نہیں لگی ۔۔۔ ؟؟؟ "
ولید نے پریشانی سے پوچھا تھا پر ولید کی بھاری آواز سوجھی ہوئی آنکھیں انہیں بتا گئی تھی ولید کی اندر کی حالت ۔۔۔۔۔
نہیں مجھے نہیں لگی تم اندر جاؤ ۔۔۔ تمہاری آنٹی تمہیں دیکھ کر بہت خوش ہوگی ۔۔۔۔۔
ہ مم "م ۔۔۔۔ اپ کہاں جا رہے ہیں ۔۔۔ ؟؟؟ "
ولید نے طاہر صاحب کو دیکھتے ہوئے پوچھا تھا ۔۔۔۔
"بیٹا میں نماز پڑھنے جا رہا ہوں ۔۔۔۔ "
"میں ۔۔۔۔ میں آپ کے ساتھ آ جاؤں ۔۔۔۔۔ ؟؟؟ "
"ہاں کیوں نہیں ۔۔۔ پر بیٹا اِس ہاتھ کے ساتھ ۔۔۔۔۔ "
میں پڑھ لوں گا ۔۔۔۔۔ مجھے درد سے آرام نہیں نجات چاہیے ۔۔۔۔ "
مجھے میرے دل کا سکون چاہیے ۔۔۔۔۔
مجھے پھر سے اس کا ساتھ مانگنا ہے ۔۔۔ وہ جو میری تھی ۔۔۔۔ وہ جس نے مجھے ہر بار موقع دیا تھا ۔۔۔۔
مجھے ایسا ایک اور آخری موقع مانگنا ہے ۔۔۔۔۔۔
"مجھے آپ اپنے ساتھ لے جائیے ۔۔۔۔
اور طاہر صاحب خاموشی کے ساتھ ولید کو مسجد لے گئے تھے اپنے ساتھ ۔۔۔۔
ایک مہینے بعد ۔۔۔۔۔۔۔
"سر آپ اندر نہیں جا سکتے پلیز بات کو سمجھنے کی کوشش کیجئے ۔۔۔۔
مائرہ نے جہانگیر عالم کا راستہ روک لیا تھا ۔۔۔۔۔
وٹ ۔۔۔۔ ؟ کیوں نہیں جا سکتا ۔۔۔ ؟ میری بیٹی اندر ہے مائرہ تم سے مجھے " یہ امید نہیں تھی ۔۔۔۔ کبھی جھوٹ بولا کہ وہ پاکستان میں نہیں ہے تو کبھی "کچھ ۔۔۔۔ دو مہینے ہو گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔
اور وہ اندر چلے گئے تھے ۔۔۔۔۔
اِس سے پہلے وہ حورعین کے روم میں جاتے حور نے اندر سے دروازہ بند کر لیا تھا ۔۔۔۔۔
حورعین بیٹا پلیز دروازہ کھولو ۔۔۔۔ مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی ہے ۔۔۔ ؟ "
"گھر چھوڑ کر کیوں آ گئی ہو میری بچی ۔۔۔۔ ؟؟؟؟
"پلیز پاپا ۔۔۔۔ میں آپ کے سامنے نہیں آسکتی ۔۔۔۔۔ "
"پر کیوں میری بچی ۔۔۔۔ ؟؟؟؟ "
"پاپا میں عدت پر ہوں ۔۔۔۔۔ "
جہانگیر عالم کے دل میں ایک دم سے بہت درد ہوئی تھی حورعین کی آواز میں درد سن کر ۔۔۔۔ اور وہ خاموش ہو گئے تھے ۔۔۔۔ انہیں نہیں پتا تھا کیون ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے تھے ۔۔۔۔۔
"نام بتاؤ اس کا ۔۔۔۔ میں اسے زندہ نہیں چھوڑوں گا ۔۔۔۔۔۔ "
انہون نے غصے دے پوچھا تھا کہ مائرہ ان کی آواز سے ڈر گئی تھی ۔۔۔۔
پاپا نام بتانے سے کیا ہوگا ۔۔۔۔ ؟؟ اچھا ہی ہوا نا آزادی مل گئی مجھے ۔۔۔۔ "
پر ۔۔۔ پر پاپا ۔۔۔۔ میں خوش نہیں ہوں اِس آزادی سے ۔۔۔۔ میں بہت "تکلیف میں ہوں ۔۔۔۔۔۔
وہ دروازے کے ساتھ سر لگا کر بیٹھ گئی تھی اپنا ۔۔۔۔۔
"میں اسے واپس لے آؤں گا ۔۔۔ نام بتاؤ اس کا ۔۔۔۔۔ "
"پاپا اگر میرا ہونا تو واپس آنا ۔۔۔ وہ کسی اور کا ہو گیا بہت پہلے سے ۔۔۔ "
اِن چار سالوں میں پہلی بار حورعین جہانگیر صاحب سے اپنا درد شبیر کر رہی تھی ۔۔۔۔۔
صبح سے بچے ڈرائیور کے ساتھ پارک گئے ہوئے تھے اس اجنبی انسان سے ملنے جو اِن دو مہینوں میں بچوں کے بہت فریب ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔
پر ان کے باپ کی جگہ شاید کوئی نہیں لے سکتا تھا ۔۔۔ بچے رات کو رو کر سوتے تھے صبح اٹھ کر یاد کرتے تھے ولید کو ۔۔۔۔۔
اور حورعین ۔۔۔۔۔ وہ ابھی تک سمجھ نہیں پا رہی تھی اسے اِتنی محبت کرنے والا انسان کیسے چھوڑ کر کسی اور کا ہو سکتا تھا ۔۔۔۔۔
درد ٹھہرا ہے آکے ، یوں دل "" میں ۔۔۔۔۔۔
""عمر بھر کا قیام ہو جیسے ۔۔۔۔۔۔
پارک ۔۔۔۔۔۔۔
"اور آپ نے کون سی آئس کریم کھانی ہے گریا ۔۔۔۔ ؟؟؟ "
"حاشر انکل مجھے بابا کے پاس جانا ہے بس ایک بار ۔۔۔۔۔۔ "
عاشی کی آنکھیں بھر گئیں تھیں ۔۔۔۔۔
"بیٹا بابا آپ سے ملنے نہیں آتے کیا ۔۔۔۔ ؟؟ "
"نہیں ۔۔۔ وہ ہمیں اور ماں کو چھوڑ چکے ہیں ۔۔۔۔۔ "
ارش نے بہت بے رخی سے جواب دیا تھا ۔۔۔۔۔
اور حاشر خاموش ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔ اتنے دنوں کی ملاقاتوں کے بعد اسے یہ سمجھ آ گیا تھا کہ یہ فیملی بہت تکلیف سے گزر رہی تھی ۔۔۔۔۔
وہ اسی لیے بچوں کو یہاں ُبلا لیتا تھا تاکہ ان کا درد کچھ کم کر سکے ۔۔۔۔
اسے مائرہ سے پتا چل گیا تھا اِن بچوں کی ماں کی ڈائیورس کا ۔۔۔۔
وہ خود بہت اداس ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔
"حاشر انکل ۔۔۔۔ پلیز ۔۔۔۔ "
"عاشی بیٹا ۔۔۔۔ آپ کی ماما سے کہی تھی آپ نے یہ بات ۔۔۔۔ ؟؟؟ "
"نہیں ۔۔۔ ان کو ُبرا لگے گا ۔۔۔۔۔ "
"کیوں ُبرا لگے گا ۔۔۔ ؟ وہ آپ کے بابا ہیں آپ بات کیجیے ۔۔۔۔۔ "
ماں نے ایک بار پہلے بھی ہمیں بابا سے بات کرنے کی اجازت دی تھی ۔۔ "
"پر بابا نے ہمیں ماں سے چھین لیا تھا ۔۔۔۔۔۔
ارش کی پوری بات سی پر حاشر کا دل رک گیا تھا اس معصوم کے لیے ۔۔۔ جس پر سب گزری تھی ۔۔۔۔۔
آپ نے ماں کا ساتھ کیوں چھوڑا تھا پھر ۔۔۔۔۔ ؟؟؟ "حاشر نے دونوں " بچوں کی طرف دیکھ کر پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
"کیونکہ بابا چاہتے تھے ماں واپس آ جائے ۔۔۔۔۔۔ "
"تو کیا ماں واپس آ گئی تھی ۔۔۔۔ ؟؟؟؟ "
"نہیں وہ اِتنا دور ہو گئی تھیں کہ آج بھی دور ہیں ۔۔۔۔۔۔ "
ارش اور عاشی دونوں کی آنکھیں بھیگ گئیں تھیں ۔۔۔۔۔
تو آپ دونوں فاصلہ کم کرو ۔۔۔۔ ماں کو ڈھیر سارا پیار دو ۔۔۔۔۔ سب فاصلے کم ہوجائیں گے بچوں ۔۔۔۔۔۔
اور کچھ دیر بچوں کے ساتھ باتیں کرنے کے بعد حاشر نے بچوں کو گھر بھیج دیا تھا ان کے ڈرائیور کے ساتھ ۔۔۔ پر خود شام تک وہیں بیٹھا رہا تھا ۔۔۔۔۔
اس کی سوچیں اس لڑکی پر تھی ۔۔۔ جس پر جانے انجانے میں نظر پڑ گئی تھی اس کی ۔۔۔۔۔۔۔