Chapter 9: باب 9

آدھے گھنٹے کا راستہ اسنے سترہ منٹ پہ پُر کیا تھا۔ ۔ سرعت سے وہ اسے لے کر ہاسپٹل کے اندر آیا تھا۔۔۔ ایمرجنسی کی صورت میں اسے پرائیوٹ روم لے کر گیا تھا۔۔۔ اپنے کارڈ کی بنا پہ اسنے یہ کام لمحوں میں کرایا تھا۔۔۔۔ ۔

روم کی ونڈو سے وہ اسے دیکھ رہا تھا۔۔۔۔ بےجان سی وہ بیڈ پہ پڑی تھی جبکہ چہرے پہ اکسیجن ماکس تھا۔۔۔۔۔۔ سانس نا آنے کی صورت میں یہ سب کیا گیا تھا۔۔۔۔۔ زرا سی دیر میں ہی وہ فکرمندی سے آدھا ہوگیا تھا۔۔۔ ایک منٹ بھی وہ بیٹھا نا تھا۔۔۔۔ کتنی دیر سے وہ یہیں اسٹل کھڑا اسکے وجود کو دیکھ رہا تھا۔۔۔ اسکے پاس۔ دارم بھی نا تھا جو ہروقت ہر پوزیشن میں اسکو تسلی دیتا تھا۔۔۔۔۔ لیکن ابھی وہ اسے بہت مس کررہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

تب ہی ڈاکٹر روم سے باہر آیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

"شی از فائن۔۔۔۔ ۔"

وہ اسکے قریب آ کر بولے تھے۔۔ ۔

"ٹھیک بٹ کوئی سائد افیکٹ ڈاکٹر۔۔۔۔۔ ۔"

وہ بروقت بولا تھا۔۔ ۔

" شی یا۔۔۔ سائڈ افیکٹ لائک۔۔۔۔ ڈائرھیا، کانشٹیپیسن، ہرٹ برن، اینمیہ ایکسرا۔۔۔۔ یہ سب ہوتا اگر زیادہ مقدار لیتی۔۔۔ بٹ ایک دو سے زیادہ سے زیادہ ویک نیس ہوگی ۔۔ بٹ یو شود ٹو ٹیک کیر آف ہر

پراپرلی۔۔۔۔۔ ۔"But you should to take care of her properly

بیسٹ آف لک۔۔۔ ۔"

وہ اسکے کندھے پہ ہاتھ رکھ کے آگے بڑھ گئے تھے۔۔۔۔ ۔

اور وہ روم میں گیا تھا۔۔۔۔۔۔ وہ اب تک سو رہی تھی۔۔ انہیں یہاں آئے گھنٹہ ہوگیا تھا۔۔۔ جبکہ ڈاکٹر نے صبح تک ہوش میں۔ آنے کا کہا تھا۔۔ مطلب وہ صبح تک سوتی رہے گی۔۔ ۔

***

ڈاکٹر کی اجازت سے وہ اسے اس ہی حالت میں گھر لے آیا تھا۔۔۔۔ ۔

اپنے بیڈروم کے بیڈ پہ ڈالنے پہ کے بعد وہ دوبارہ نہانے کے لیے چلا گیا تھا۔۔۔ ہاسپٹل سے آکے وہ ہمیشہ شاور لیتا تھا۔۔۔۔ زرا ہی دیر میں وہ باہر آیا تھا۔۔ ۔

بیڈ پہ اسکے پاس ہی بیٹھ گیا تھا۔۔۔۔۔ دل تو کیا تھا اسے بھی چینج کروادے لیکن اسکی ہمت نہیں ہوئی تھی کہ اسکی مرضی بغیر جانے کچھ کرے۔۔۔۔ ۔

"یار تم کیوں مجھے مشکل میں ڈالتی ہو"

وہ اسکے بال سنوارتا تکیے پہ کرتا ہوا لاچارگی سے بولا تھا۔ ۔

"اچھا لگتا ہے تمہیں گھر چھوڑ کے بھا گنا۔۔۔۔۔۔ الٹے سیدھے کام کرنا۔۔۔۔۔ اچھا لگتا ہے تمہیں مجھے پریشان کرنا۔۔۔ ۔*

اسکا ہاتھ تھامتا وہ مدھم آواز میں بولا تھا۔۔۔۔۔ ۔

اسکا حلق سا خشک ہونے لگا تھا کتنی دیر سے وہ پریشان تکلیف میں تھا اسنے کچھ کھایا پیا تک نا تھا۔۔ پانی کی تلاش میں نظر حیام کی۔ سائد کی سائیڈ ٹیبل پہ ڈالی تھی تاکہ پانی سے بھرا جگ اور گلاس لے سکے۔۔۔ ۔

پانی تو وہ البتہ نا لے سکا تھا لیکن سفید کاغذ اسے ضرور ملا تھا۔۔ ۔

کاغز اٹھا کے اسے پڑھنا چاہا تھا۔۔۔۔۔ اور لفظ پڑھ کے وہ گنگ رہ گیا تھا۔۔۔ ۔

"کیا یہ تم نے لکھے ہیں۔۔۔۔ ۔"

حیرت کے شدید جھٹکوں نے ضامن کو آگھیرا تھا۔۔ ۔

وہ کاغذ پہ لکھے لفظوں کو اپنے لبوں سے لگاتا پرسکون ہوا تھا اور اسکے پاس کی لیٹ گیا تھا۔۔۔ اب وہ دونوں بے حد قریب تھے کہ ضامن حیام کے بدن سے اٹھتی خوشبو کو اپنے چہرے پہ محسوس کررہا تھا۔۔۔۔ اسکا ہاتھ اپنے سینے پہ رکھ کے وہ آرام دہ ہوا تھا۔۔۔۔۔ اور سونے کی کوشش کرنے لگا تھا۔ ۔

صبح کے دس بجے ضامن کی آنکھ ہی پہلے کھلی تھی۔۔۔۔۔۔۔ اپنے اطراف نظر دوڑا کے وہ محظوظ ہوا تھا۔۔۔۔۔ جس طرح ضامن اسکا ہاتھ اپنے سینے پہ رکھ کے سویا تھا اسی طرح وہ ااکا ہی ہاتھ بچوں کی طرح اپنے دونوں ہاتھوں میں لیے ااکے کندھے پہ سر رکھے سورہی تھی۔۔۔ ۔

ایک عجیب سا احساس ضامن کے اندر بیدار ہوا تھا۔۔۔۔ اور یہ شاید پہلی دفعہ تھا۔۔۔۔۔ اپنا ہاتھ اسکے چھوٹے چھوٹے ملائم نرم ہاتھوں میں دیکھ کے ااے اچھا لگا تھا۔۔۔ اپنا ہاتھ کا رنگ اسکے ہاتھوں کے رنگ کے سامنے دیکھ کے وہ ماننے کاا قرار کرچکا تھا کہ وہ دودھ جیسی رنگت کی مالک ہے۔۔ جبکہ وہ خود بہت سفید سرخ تھا لیکن حیام کے رنگ کے آگے ااکی رنگت پھیکی تھی۔۔۔۔ جس طرح کشش حیام کے رنگ میں تھی وہ اسکے رنگ میں بکل۔ نا تھی۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑا سا قریب ہوکر اانے اسکے بال چھوئے تھے۔۔۔۔ براون بال ۔۔۔۔۔۔۔ بالوں کو چھونے سے اسے محسوس ہوا تھا کہ واقعی بہت نرم و سلکی تھے کہ ہاتھ سے ہی پھسل جائیں۔۔۔۔ اسکی پلکوں کی جھالر اب تک بچھی ہوئی تھی۔۔۔ گال سرخ ہورہے تھے شاید وہ نیند میں بھی اسکی قربت کو محسوس کررہی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"Pretty"

پہ لفظ اسکی منہ سے نکلا تھا۔۔۔۔ ااکے ماتھے سے بال ہٹا کر اسنے اپنے دہکتے لب ماتھے پہ رکھے تھے اور نرمی سے ہاتھ ااکے ہاتھوں سے نکالتا اٹھ گیا تھا۔۔۔ کمبل اس پہ ٹھیک کرتا وہ فریش ہونے چل دیا تھا۔۔ ۔

فریش ہونے کے بعد وہ آیا تو وہ ویسے ہی سورہی تھی۔۔ ۔

ڈاکٹر نے یہ ہی کہا تھا کہ وہ صبح تک ہوش میں آجاِے گی ۔۔ لیکن۔ وہ اب تم ویسے کی ویسے ہی تھی۔۔۔ ۔

وہ تیار ہو کر اسکے پاس۔ واپس آیا تھا۔ ۔

"حیام۔۔۔۔ ۔

اٹھ جاو۔۔ ۔"

وہ نرمی سے پکارتا اسکا گال سہلاتا آہستگی سے بولا تھا۔۔ ۔

دو تین بار ایسا کرنے پہ وہ ہلکا سا کسمائی تھی۔۔۔۔ چہرہ اسکے چہرے کے قریب لے کرگیا تھا اور اسکے کان میں ناجانے کیا بولا تھا کہ حیام نے آنکھیں کھول دی تھیں۔ ۔

"اٹھ جاو بیوی۔۔۔۔۔ میں انتظار میں ہوں"

وہ۔ اس سے دور ہوتا مسکرا کے بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اسے کندھوں سے تھام کے اٹھایا تھا اسکے گرد ایک بازو ڈال کے اسے خود سے لگایا تھا اور وہ لڑکھ کے اسکے کندھے سے آلگی تھی۔۔۔۔۔ ہلکے سے بخار میں وہ تپ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ جسم ہولے سے کانپ رہا تھا۔۔ ۔

" کیسی فیلنگ آرہی ہے اب" وہ اسکا چہرہ اوپر کرتے بولا تھا لیکن وہ نیند میں ہی تھی۔۔۔۔ بظاہر وہ جاگ رہی تھی لیکن آنکھیں بند تھیں۔۔ ۔

"حیام۔۔۔۔ اٹھ جاو اب بس۔۔ ۔" وہ اسکا گال تھپتھپاتا زرا تیز لہجے میں بولا تھا۔۔ ۔

میں لے کر چلتا ہوں باتھ روم۔۔۔ ۔"

وہ اس سے الگ ہوتی آنکھیں مسلنے لگی تھی اور پھر سب کچھ سمجھنے لگی تھی کہ کہاں ہے۔۔۔ کیوں ہے۔۔ کیسے ہے۔۔۔۔ جب ضامن نے ااکا ہاتھ پکڑ کے اسے بیڈ سے اٹھایا تھا۔۔۔۔ اور اسے تھام کے باتھ روم کی طرف لے گیا تھا۔۔ ۔

وہاں جاکر اسکا منہ دھلا یا تھا برش اپنے سامنے کروایا تھا۔۔۔ اور واپس اسی طرح تھام کے بیڈ پہ لایا تھا۔۔ ۔

"کپڑے چینج کرواوں۔۔۔۔۔ ۔"

وہ اس پر واپس کمبل ڈال شوخیت سے بولاتھا لیکن چہرے پہ سنجیدگی طاری تھی۔۔۔ لال خوبصورت کلر میں اسے دیکھ کے وہ رات سے ہی دل میں اترتی محسوس ہوئی تھی۔۔۔ اس قدر کسی پہ کوئی کلر جچ سکتا ہے اسے اب معلوم ہوا تھا۔۔ وہ سرخ گلاب لگ رہی تھی لیکن چہرہ مرجھایا ہوا تھا، ضامن کے ادا کیے گئے اس جملے پہ حیام ہوش میں آئی تھی اور گھبراِئی تھی۔۔ چہرہ جو رات سے سفید زرد تھا اب وہ سرخ انار کی طرح ہوگیا

تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ضامن اپنی مسکراہٹ ضبط کرتا اسکے پاس ہی بیٹھا تھا۔۔ ۔

"میں کپڑے لے کر آتا ہوں تمہارے پھر چینج کروادونگا۔۔۔ ۔"

وہ اٹھنا چاہتا تھا لیکن بامشکل حیام نے اسکا ہاتھ تھاما تھا اور سر نفی میں ہلایا تھا۔۔۔۔ کہ۔ وہ منع کررہی ہے۔۔ ۔

"اچھا پہلے ناشتہ کرلو۔۔ پھر چینج ہوجائینگے۔۔ ۔"

اس نے کہاں باز آنا تھا۔۔ جس طرح رات سے اب تک حیام نے اسے تنگ کیا تھا اسکا بھی تو حق بنتا تھا حیام کو ستانے کا تنگ کرنے کا ۔۔۔۔۔۔ ۔

"نہ۔۔۔ نہیں"

وہ اب بھی سانس کو بہال کرتی مشکل سے بولی تھی۔۔۔۔۔ تب بیڈروم کا لاک دروازہ کسی نے کھٹکھٹا یا تھا۔۔ وہ اسکی بات پہ غور نا کرتا اٹھا تھا اور وہاں گیا تھا۔۔۔ چند لمحے بعد وہ ناشتے کی ٹرے لیے مڑا تھا اور وہیں چلا آیا تھا۔۔ ۔

" ناشتہ۔۔ ۔" ناشتہ اسے کرانے میں وہ مشغول ہوگیا تھا۔۔۔ انڈہ اس نے بوائل ہی اسے کھلایا تھا۔۔۔۔ ۔

پراٹھے کو چائے کے ساتھ نوالے بنا تا وہ اسے کھلاتا جارہا تھا اور وہ بنا چوں چراں کیے کھاتی رہی تھی۔۔۔۔ ساتھ ساتھ وہ خود بھی کھاتا رہاتھا۔۔۔ ۔

ناشتے کے بعد اسٹرابیری سے بنے جوس کے گلاس کو اسے تھمایا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"یہ نہیں پیونگی"

کھانے کے بعد اسکے سوئے ہوئے اوسان ٹھیک ہوئے تھے. . . کتنا زیا دہ ضامن نے اسے کھلایا تھا اور وہ اسکی نظروں سے کنفیوز ہوتی کھاتی رہی تھی لیکن جوس کا بھرا گلاس۔ دیکھ کے وہ ناچاہتے ہوئے بھی اپنی زبان کو کھول چکی تھی۔ ۔

"کس لیے۔۔ ۔"

اسکے ناشتہ سمیٹتے ہاتھ رکے تھے۔۔۔۔ چہرہ موڑ کے اسے دیکھا تھا. ۔

"ایسے ہی"

کوئی معقول بہا نہ بھی اس سے نا بنا تھا۔۔ اسکی نظروں سے تیز لہجے سے غصے سے وہ سہم جاتی تھی۔ ۔

" جان۔۔۔۔۔ ۔!! جانو۔۔۔۔ ۔!! ہنی۔۔۔۔ ۔!! جانم۔۔۔ ۔!! شیریں۔۔۔۔ ۔!! ایسے کچھ بھی القابات میں استعمال کرنے کے حق میں نہیں ہوں میں کہ یہ کہہ کر تمہیں مانوں۔۔ ۔"

"بس اتنا کہونگا۔۔۔ بیوی اگلے دومنٹ میں یہ گلاس خالی چاہیے مجھے۔۔۔ میں تم پہ غصہ نہیں کرنا چاہتا نا حکم چلارہا ہوں بس میری ریکوئسٹ ہے بلکہ ڈائٹ کا ایک حصہ ہے۔۔ ۔"

ڈاکٹر نے خاص اسے ہدایت دی تھی کہ ڈائٹ کا خاص خیال رکھے۔۔۔ خلوص دل سے کہتا وہ پیار سے بولا تھا۔۔ ۔

"اب شاباش پی لو"

وہ اسکا گال چھوتا نرمی سے بولا تھا۔۔ ۔

حیام نے برا منہ بنا کر گلاس ہونٹوں سے لگایا تھا۔۔۔۔۔۔ اور ایک ہی سانس میں سارا پی لیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

پانچ منٹ بعد ملازمہ کمرے میں داخل۔ ہوئی تھی اور ناشتے کا سارا سامان اٹھانے لگی تھی۔۔ ۔

"کل کہاں تھے آپ لوگ"

وہ اب کی بار تیز لہجے میں بولا تھا۔۔ ۔

ملازمہ نے الجھن آمیز نگاہوں سے ضامن کو دیکھا تھا اور پھر اسکے کندھے سے لگی حیام کو۔۔۔۔۔ ۔

"آئندہ بی بی کی کو اکیلا مت چھوڑنا۔۔۔ ان کی طبیعت خراب رہتی ہے "

وہ تحکم بھرے انداز میں بولا تھا اور وہ سر ہلاتی روم سے چلی گئی تھی۔۔ ۔

"تم نے پھر کل بھاگنے کی کوشش کی ہے حیام"

ملازمہ کے جانے کے بعد وہ۔ اتنی ہی سنجیدگی سے گویا تھا۔۔ ۔

"میں گھر میں ہی تھی۔ ۔"

وہ اب کافی سنبھل چکی تھی۔۔۔۔۔ آہستگی سے بولی۔ تھی۔۔۔۔۔ ۔

"تم تھیں گھر میں ہی لیکن سلیپنگ پلز کھا کے تم نے مجھ سے بھاگنے کی کوشش کی ہے۔۔۔ ۔"

" تمہیں مجھے ستا کے سکون ملتا ہے ۔۔۔ رائٹ۔۔۔ سکون تو ملے گا ہی میں۔ کونسا تمہارا اپنا ہوں۔۔۔۔ تمہارا ہوتا تو ایسا نا کرتیں کچھ بھی بار بار۔۔۔ لیکن میری زات، میرے وجود کی تمہارے سامنے کوئی اہمیت ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔ میں ہی پاگل ہوں جو تمہیں بار بار "بیوی" کہہ کہ اس لیے مخاطب کرتا ہوں تاکہ تمہیں یہ سن کے محسوس ہو احساس ہو کہ تم کسی کی بیوی ہو۔۔۔۔۔ کسی کی عزت ہو۔۔ کسی کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہو۔۔۔ ورنہ مجھے شوق نہیں ہے بیوی کہنے کا۔۔ میں بھی تمہارا نام لے سکتا ہوں۔۔ بٹ مجھے لگتا تھا اگر میں یہ کہتا ہوں تو اس لیے کیونکہ سب میں۔ اور مجھ میں تو فرق ہے نا۔۔۔ سب کے لیے تم حیام ہو۔ لیکن میرے لیے تو میری۔ بیوی۔ ہو۔۔۔۔۔ ۔"

وہ ناراضگی سے کہتا جارہا تھا جبکہ حیام دم۔ سادھے اسے سن رہی تھی۔۔۔ غور تو اسنے کیا تھا کہ وہ بالکل سب سے الگ شاید کوئی پہلا ہی ہوگا جو اپنی ہی بیوی کو بیوی کہہ کے مخاطب کرتا ہوگا یا وہ یہ سمجھتی تھی کہ ضامن کو یقین ہی نا تھا کہ وہ اسکی بیوی ہے تب ہی بیوی کہہ کے یقین کرنا چاہتا ہو۔۔ لیکن۔ وہ۔ اس قدر گہرائی سے سوچتا ہوگا اسے کہاں معلوم تھا کچھ۔۔۔۔۔۔ اتنے التفات پہ اسکے رخسار پر آنسو پھسلے تھے۔۔۔۔ ۔

"مجھ۔۔۔ مجھ سے غلطی ہوئی تھی۔۔ ۔"

وہ ہچکیوں سے روتی ہوئی صرف اتنا ہی بول پائی تھی۔۔ ۔

"اب میں نے رونے کا تو نہیں کہا۔۔۔۔۔ ۔"

وہ اسکو روتا دیکھ کر پریشان ہوا تھا۔۔ ڈاکٹر نے اسے بالکل ٹینس فری رکھنے نا مشورہ دیا تھا۔۔ ۔

"مجھے آتا ہے رونا "

وہ اب بیٹھے سے لیٹ گئی تھی یا اس سے زیادہ سکت نا تھی اس میں بیٹھنے کی۔۔ ۔

"اوکے۔۔۔ لیکن اگر اب تم کچھ ایسا کروگی تو اپنی پسٹل سے تمہیں شوٹ کردونگا بیوی"

وہ اسکے گرد دونوں ہاتھ رکھتا اس پہ جھکتا بولا تھا۔۔۔۔۔ حیام۔ لمحے کے اندر سٹپٹائی تھی۔۔۔ ۔

"م۔۔۔ میں۔۔۔ نے۔۔ ۔"

اسکی زبان سے نکلتے لفظ اسکی قربت سے اندر ہی کہیں گھم ہوگئے تھے . .

"بولو نا۔۔ ۔"

وہ اسکے کان میں سرگوشی کرتا اسکا معصوم دل دہلا گیا تھا۔ ۔ چہرہ اسکے اتنے قریب ہونے سے حیا کی سرخی سے تمتما اٹھا تھا . .

"میں نے بلایا تھا آپ کو۔۔۔۔ ۔"

وہ رخ موڑ گئی تھی تب ضامن نے ہاتھ ہٹا لیے تھے اور سیدھا ہوگیا تھا۔ ۔

"ایسے کوئی بلاتا ہے کیا۔۔ ۔"

اس کا اشارہ چٹ کی طرف تھا اور وہ سمجھ گیا تھا۔۔ ۔

"فون نہیں تھا میرے پاس۔۔ ۔"

وہ بولی تھی۔۔ ۔

"لو دو نگا آج ہی۔۔۔ ۔"

وہ دوبارہ اسکی طرف دیکھتا محبت پاش لہجے میں بولا تھا۔ ۔

"مجھے چھوڑ کے گئے تھے…….تم بھی۔۔۔۔ ۔"

ضامن نے اسکے قریب ہونا چاہا تھا لیکن تکیہ کی دیوار اس حالت میں بھی حیام نے جھٹ سے بنائی تھی۔۔۔۔ ۔

"میں نہیں گیا تھا تمہیں چھوڑ کے۔۔۔۔۔۔۔ کیا اب آفس بھی نہیں جاسکتا۔۔۔۔ ۔"

اسنے تکیوں کو ہی اٹھا کے بیڈ سے دور پھینکا تھا اور اسکی کلائی پکڑ کے اپنی جانب کھینچا تھا۔۔ ۔

"گئے تھے "

میں نے بلایا بھی تھا۔۔۔ ۔"

وہ بچوں کی معصومیت لیے روتے ہوئے بولی تھی۔۔۔۔۔۔۔ اسکی آنکھوں سے ٹپ ٹپ گرتے آنسو تکیے میں جزب ہورہے تھے۔۔۔۔ زرا دیر میں ہی اسکا چہرہ لٹھے کی مانند سفید پڑ گیا تھا۔۔۔ جیسے ناجانے کتنے مہینوں سے بیمار ہو۔۔ چہرے کی شادابی مانند پڑچکی تھی۔۔ ۔

"نہیں آئیں یہاں.۔۔۔ ۔ ۔ اس کمرے سے ہی جائیں۔۔۔ مجھے بالکل اچھے نہیں لگ رہے آپ اس وقت ۔۔۔ ۔"

وہ اسکو لیٹتے دیکھ کر خفا خفا انداز میں بولی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ضامن مسکرا کہ۔ رہ گیا تھا۔۔ ۔

" بیوی اس سے پہلے کیا تمہیں میں اچھا لگتا ہوں جو اس وقت اچھا نہیں لگ رہا ۔۔۔ ؟" وہ مسکراہٹ ضبط کرتا اسکی بات پکڑ چکا تھا۔۔۔۔ حیام اب اپنے لفظوں پہ بامشکل غور کرتی جلدی سے رخ موڑنے کی کوشش میں تھی کہ ضامن نے اسکا رخ مزید۔ اپنی طرف کرکے اپنے قریب کیا تھا۔ ۔

"پہلے اچھا لگتا تھا کیا۔۔۔ یا۔۔۔۔ بیماری میں زہن کی یاداشت چلی گئی ہے۔۔۔ ۔"

وہ اسکے چہرے کو بغور تکتا سنجیدگی سے گویا ہوا تھا جبکہ حیام نظریں نیچے کیے بے دردی ہونٹ کانٹنے میں مصروف ہوگئی تھی جیسے اسکے پاس کوِئی جواب نا ہو۔۔ ۔

"بولو نا۔۔ ۔"

اسکے پاس کچھ جواب ہی نا تھا کہ بولتی۔۔ ۔

"اچھا میں مزید تنگ نہیں کرونگا۔۔ پہلے تم ٹھیک ہوجاو۔۔۔۔ ۔"

وہ دور ہوتا بولا تھا۔۔ ۔

حیام نے سکون کا سانس لیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

" اچھا میں ملازمہ کو تمہارے پاس بھیج رہا ہوں۔۔۔۔ تب تک میں کچھ کام نبٹا کر آتا ہوں۔۔۔۔۔ آفس جانا ہے۔۔ ۔"

وہ کپڑے صحیح کرتا اٹھا تھا۔۔ ۔

"اچھا۔۔۔ ۔"

اسکا موڈ زرا بحال ہوا تھا لیکن ضامن کے جانے کا۔ سن کر اسکا دل ڈوب گیا تھا۔۔ جیسی کنڈیشن میں وہ تھی اسکا دل کرتا تھا کوئی اسکا دل بہلا ئے بہت سی باتیں کرے۔۔۔۔ لیکن روزانہ ہی وہ اکیلے کمرے میںِ بند ہوتی تھی۔۔ لیکن ضامن کو۔ روک بھی نا۔ سکتی تھی۔۔ کہیں نا کہیں اسکی موجودگی سے وہ ڈرتی تھی۔۔۔ سہمتی تھی۔۔۔ گھبراتی تھی۔۔ ۔

"جلدی آجاونگا"

جھک کے اسکے ماتھے کو چوما تھا۔۔۔۔ تو حیام نے آنکھیں بند کرلی تھیں۔۔ ۔

"اپنا موبائل۔ دے کر جائیں" حیام کے منہ سے پھسلا تھا۔ ۔

"کیوں " وہ چونکا تھا۔ ۔

"کیا تم میرے موبائل کی چیکنگ کروگی" وہ سوال کرگیا تھا کیونکہ وہ حیران تھا۔۔ ۔

"گیم کھی لونگی"

وہ کمبل منہ پہ ڈالتی بولی تھی۔۔ شاید مسکرائی تھی۔۔ ۔

"واٹ۔۔۔۔۔۔ ۔"

اسے پھر حیرت ہوئی تھی۔۔۔ ۔

"آر یو سریس۔۔۔۔ اتنی بڑی ہو کر گیم کھیلنا ہی تمہارا کام رہ گیا ہے"

ضامن نے آگے بڑھ کر اس کے منہ سے کمبل ہٹایا تھا لیکن اسکا منہ فوراً بن چکا تھا۔ ۔

"اچھا لے لو۔۔۔۔۔۔ کسی کی کال اٹینڈ نہیں کرنا بٹ۔۔ نا کسی ایپ میں گھسنا۔۔۔۔۔ ۔"

وہ موبائل جیب سے نکالتا اسے ہدایت دیتا بولا تھا۔۔۔۔ پہلی دفعہ فرمائش کی تھی پوری تو کرنی تھی ۔۔۔ وہ سر اثبات میں ہلا کے رہ گئی تھی۔ ۔

"ملازمہ کے ساتھ جانا باتھ روم اوکے۔۔۔ اور کپڑے بھی چینج کرلینا اسکی مدد سے"

وہ اپنی جیکٹ پہنتا شیشے کے سامنے کھڑا بولا تھا ۔۔۔ وہ پھر سر اثبات میں۔ ہلا کے رہ گئی تھی۔ ۔

آفس کے بعد وہ شاپنگ مال آیا تھا۔۔۔ ۔ اسکے لیے لیٹیسٹ ایپل کا آئی فون اسنے لیا تھا اس کے پاس. خود تو زاہدہ ایکپینسیو موبائل نا تھا لیکن اسکے موبائل پہ ضامن نے بھاری بھرکم رقم سیلز مین کو دی تھی۔۔ ۔

ڈاکٹر کی ہدایت اسکے زہن میں۔ آئی تھی۔۔ ۔

خوش کرنے کے لیے مزید کیا کروں۔۔۔ وہ شاپ سے باہر آکے سوچنے لگا تھا۔۔ ۔

"شاپنگ۔۔۔ کرلیتا ہوں"

"شاپنگ دیکھ کے ہرلڑکی خوش ہوجاتی ہے۔۔۔ لیکن وقت بہت ہوجائے گا۔۔ ۔"

اسنے گھڑی میں نظر ڈالی تھی۔۔۔۔ جس میں آٹھ بج چکے تھے۔۔ ۔

بہرحال ٹائم کو مددنظر رکھتے ہوئے وہ اپنی مطلب کی چیز لے کر نکل گیا تھا۔۔ ۔

***

رات کے وقت وہ اسے لان میں لے آیا تھا کھانا کھانے کے بعد تھوڑی دیر۔ اسے چہل قدمی کروائی تھی۔۔ ۔ پھر واپس کمرے میں آگئے تھے۔ ۔

"کسی کی کال آئی تھی موبائل پہ میرے" وہ نائٹ ٹراوزر اور ٹی شرٹ میں موجود بیڈ کی طرف آیا تھا۔۔ وہ پہلے سے ہی بیڈ پہ بیٹھی تھی اپنا موبائل چیک کررہی تھی۔۔۔ اپنا موبائل دیکھ کے وہ بہت خوش ہوئی تھی۔۔ ۔

"ہاں آئی تھیں۔۔ ۔" وہ موبائل پہ جھکی ہی بولی تھی۔ ۔

"اوکے یہ دیکھو"////

وہ کچھ اس کے سامنے بڑھاتا بولا تھا۔

"یہ کیا ہے۔ ۔ "

موبائل پہ سے نظر اٹھا کے ضامن کے ہاتھ میں پکڑے گفٹ ریپر کی طرف اچنبھے سے دیکھتے ہوے اس نے پوچھا ۔۔ ۔

" خود دیکھ لو ۔۔ ۔ " ضامن گہری نظروں سے اسے دیکھتے ہوے وہ گفٹ اس کی جانب بڑھایا۔۔۔۔ سادہ سی سفید قمیض شلوار میں وہ بیمار لگ رہی تھی۔۔۔۔ لیکن وہ است خوش رکھنے کی ٹینس فری رکھنے کی بھرپور کوشش کررہا تھا۔ ۔

حیام کو اس کی نظروں سے الجھن ہو رہی تھی۔ ۔ اس نے کچھ سوچتے ہوے گفٹ اس کے ہاتھ سے پکڑنے ک لیے ہاتھ آگے کیا ہی تھا کہ اسی وقت ضامن نے اس کی کلائی اپنی گرفت میں لی اور جھٹکے سے اسے خود سے قریب کر لیا ۔۔ ۔

حیام اس سب کے لیے تیار نہیں تھی اس لیے وہ سیدھے اس کے سینے سے ٹکرائی ۔ ۔ اس کے سنبھلنے سے پہلے ہی ضامن نے اس کے اردگرد اپنے بازوں کا مضبوط حصارباھند چکا تھا ۔۔ بار بار اسے دیکھ کے ضامن کے اچانک سے احساسات جزبات بدل رہے تھے۔۔۔ دوسرا مضبوط پاک بندھن میں بندھے وہ کب تک اس سے دور رہتا۔۔۔ سچائی تو یہ تھی کہ وہ اسکی بیوی ہے۔۔۔ اس پہ وہ پورا اسحفواق مان رکھتا ہے۔ ۔

"کیا ۔۔ ۔ تم تو ایسے ڈر رہی ہو۔ ۔ جیسے اس میں کوئی بمب ہے۔ ۔ "

اسے کی گھبراہٹ سے لطف اندوز ہوتے اس نے اسے چھیڑا جو اس کی گرفت سے نکلنے کی کوشش کر رہی تھی

***

"چھوڑیں پلیز۔۔ ۔ " حیا مکی التجاء کو نظر انداز کرتے ہوے ضامن نے اسے چھوڑا تھا ۔۔ اسکی التجاء معصومیت پہ وہ اسے چھوڑ ہی دیتا تھا۔ ۔

اس کے دور ہونے پہ ہی حیام نے گہری سانسیں لیں ۔۔۔ اور اسے کھسک کے دور ہونا چاہا تو ضامن نے اسے گھورا۔۔ ۔

" یہاں سے ہلنے کا یار دور ہونے کا میں نے بالکل نہیں کہا"

ضامن مصنوعی غصہ ظاہر کرتا بولا تھا۔۔۔ اور اسکا بالکل صحیح اثر ہوا تھا وہ فوراً ویسی ہی اسکے قریب بیٹھ گئی تھی ۔۔ ضامن نے دوبارہ گفٹ اس کی جانب کیا۔ ۔ لیکن اس بار حیام نے اپنے ہاتھ پیچھے کر لیے۔ ۔

اس کو ایسا کرتا دیکھ کر ایک جاندار مسکراہٹ نے ضامنن کے ہونٹوں پر جگہ بنائی ۔۔ ۔

اس نے وہ گفٹ اس کی گود میں ڈال کر ہاتھ سینے پر باندھ کر اسے دیکھنے لگا جو بڑے غصے سے اس گفٹ کو دیکھ رہی تھی ۔۔ ۔

"ارے کھول بھی لو۔۔ ۔ نہیں تو میں اپنے طریقے سے کھلواونگا ۔۔ ۔ ۔ ۔ پھر کوئی شکوہ نہ کرنا۔ ۔ "

ضامن اس کے گلابی ہونٹوں کو فوکس میں لیے بڑے معنی خیز انداز میں بولا۔۔۔ ۔

حیام نے جب اس کی نظریں اپنے ہونٹوں پر دیکھیں تو بے اختیار اس نے اپنے ہاتھ کی پشت سے اپنے ہونٹوں پر رکھ لی۔

"ہاہاہاہاہاہا۔۔ ۔ " ضامن کے یوں قہقہہ لگانے سے حیام کے گال گلابی ہوگے ۔۔۔ شرم۔ و۔ حیا سے اسکا چہرہ جھک گیا۔۔۔۔۔۔ پلکیں رخسار پہ سایہ فگن ہوگئیں۔۔۔ ۔

"ہاہاہاہاہاہا۔۔ ۔ "

ضامن کے یوں قہقہہ لگانے سے حیام کے گال گلابی ہوگے ۔۔ ۔

"ہممم یعنی تم چاہتی ہو کہ میں اپنے طریقے سے کھلواوں ۔۔۔ ۔ "

یہ بولنے کے بعد ضامن اس کی طرف ابھی تھوڑا جھکا ہی تھا کہ حیام نے جلدی سے اپنی گود میں پڑے گفٹ کو کھولنا شروع کیا ۔۔ اسکے ہاتھ ناجانے کیوں کپکپارہے تھے شاید وہ اس طرح اتنا سب کچھ ایکسیپٹ نہیں کرپارہی تھی۔۔۔ اسکے ہاتھوں کی لرزاہٹ ضامن نی نظروں سے چھپی نا رہ سکی تھی۔ ۔

گفٹ ریپر کھولتے ہی اس کے ہاتھ میں ایک چکور سا ڈبا آیا جو بند تھا۔ ۔

ضامن کی نظریں اس کی طرف ہی تھی ۔۔ ۔ حیام نے وہ ڈبا کھولا تو وہ خالی تھا ۔۔ ۔ اس نے اچھنبے سے ضامن کی طرف دیکھا جو پہلے ہی اس کی طرف متوجہ تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.