Chapter 8: باب 8

گھپ اندھیرے میں بسے کمرے میں وہ دو دن سے بند تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

تمام کھڑکیاں بند۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ !!

"باس۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ آرھا ترچھا بیڈ پہ گرا سلگار پھونک رہا تھا جب ایک بندہ اسکے کمرے میں داخل ہوا تھا۔۔ ۔

"بولو۔۔۔۔ ۔" دھواں چھوڑتا وہ بولا تھا سیدھا ہونے کی اسنے کوشش بھی نا کی تھی۔۔ ۔

" باس۔۔۔ مال کاکیا کریں۔۔۔۔۔ ۔"

وہ ادب سے بولا تھا۔۔ ۔

"دفنا دو۔۔۔ ۔"

وہ دھتکارنے کے انداز میں بولا تھا۔۔ ۔

"باس ۔۔۔ لاکھوں کڑوڑوں کا مال ہے ۔۔ کیا کہہ رہے ہیں آپ۔۔ ۔"

وہ گھبرایا تھا۔۔ ۔

"تمہیں پتہ ہے اس وقت مجھے سب سے زیادہ کیا زہر لگ رہا ہے"۔

وہ ایکدم سیدھا ہو کر اٹھ بیٹھا تھا ۔۔۔ اسکی سرخ آنکھوں سے مقابل کو۔ خوف آیا تھا۔ ۔

"نہیں باس۔۔ ۔"

وہ ایکفودم پیچھے ہوا تھا۔ ۔

"تمہاری یہ منحوس آواز۔۔۔ ۔"

وہ اس پہ ڈھاڑا تھا۔۔ ۔

"معافی باس۔۔۔ ۔"

وہ دو قدم مزید پیچھے ہوا تھا۔ ۔

"دفعہ ہوجاو یہاں سے۔۔ ۔"

گلاس سائڈ ٹیبل سے اٹھا کے اسنے سامنے دیوار پہ پوری زور و طاقت سے مارا تھا کہ چھناک سے ٹوٹنے کی۔ آواز آئی تھی۔ ۔

"دوسرے ہی لمحے وہ یہاں سے غائب تھا۔۔۔ ۔

رات کے کھانے پر وہ اسکا انتظار کرتی رہی تھی لیکن وہ نہیں آیا تھا۔۔۔ ملازمہ ناجانے کتنی دفعہ اسے کھانے کا کہہ چکی تھی لیکن اسکا اکیلے کھانے کو بالکل دل ناچاہا تھا۔ ۔

"سووگی تو نہیں۔۔۔ ۔"

"نہیں۔۔ ۔"

"انتظار کروگی۔۔۔ ۔"

ہاں"

صبح کے آخری کے کچھ لمحے یاد کرتے ہوئے اسکا دل ڈوب سا گیا تھا۔۔ کیا اسکی پہلی محبت اتنی سستی تھی کہ وہ اس نئے رشتے کی وجہ سے بھول جاتی۔۔۔۔۔ اسکے دماغ، دل دونوں نے نفی کیا تھا۔۔ ۔

انہی سوچوں میں کب کسی نے اسے مخاطب کیا تھا اسے معلوم بھی نا ہوا تھا۔۔ ۔

"کس کو سوچ رہی ہو اتنی محو ہو کر۔۔۔۔ ۔"

وہ اسکے سامنے چٹکی بجاتا ہوا شکوے سے بولا تھا۔۔۔۔ کیونکہ اسکی موجودگی کو وہ فراموش کرسکی تھی۔۔ ۔

"ک۔۔ کسی کو نہیں" وہ ڈوپٹہ ٹھیک کرتی صوفے سے اٹھی تھی۔۔ ۔

"ویل۔۔۔ کیا تم نے کھانا کھالیا ہے۔۔۔۔ اگر کھالیا ہے تو بالکونی میں آجاو۔۔۔۔ ۔"

وہ کلائی پہ بندھی گھڑی میں ٹائم دیکھتا ہوا اس سے مخاطب ہوا تھا۔۔ جہاں بارہ بج رہے تھے۔۔۔ اسے اچھا محسوس ہوا تھا کہ وہ اسکا انتظار کرتی رہی تھی۔ ۔

کچھ دیر بعد وہ دونوں بالکونی میں موجود تھے۔۔۔ ۔

رات کی خاموشی ہرطرف پھیلی ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"کیسی ہو تم۔۔۔۔ ۔" وہ جب کرسی پہ آکے بیٹھی تو ضامن نے پہلا سوال کیا تھا۔ ۔

"جیسی تھی۔۔ ۔" الٹا جواب دینا اسکی شاید عادت تھی یا اس وقت وہ اس طرح کررہی تھی۔ ۔

"ہم۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ ہنکارہ بھرتا چپ ہوگیا تھا۔ ۔ اسے خود سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کس طرح اس سے بات کرنا شروع کرسکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا اتنی جلدی ٹھیک ہوگا اس سے معلومات فراہم کرنے کے لیے یہ سب کرنا۔۔۔ ۔""

ضامن سوچنے میں مگن ہوگیا تھا جبکہ حیام لاپرواہ سی کرسی پہ بیٹھی زمین کو گھورنے میں مگن تھی۔۔ ۔

"مجھے پتہ ہے تمہارے پاوں بہت حسین ہیں"

وہ اسکے اسٹل بیٹھنے اور زمین کو مستقل گھورنے پہ چوٹ کرتا بولا تھا۔

"فنی۔۔۔ ۔"

وہ اتنا ہی کہہ سکی تھی اور پھر چپ ہوگئی تھی۔۔ ۔

" تمہاری جس سے شادی ہورہی تھی حیام وہ کون تھا۔۔۔ آئے میں تمہارے جاننے والا تھا۔۔۔۔۔ یا باہر سے تھا"

بالآخر وہ بولنے کے قابل ہوا تھا۔۔ ۔

حیام نے اسکا سوال سن کے اسے خونخوار نظروں سے دیکھاتھا۔۔۔ آنکھوں میں سرخ دوڑے زیادہ دیر جاگنے کی خبر دے رہے تھے۔ ۔ بالوں کو کان کے پیچھے اڑستی وہ تپ کے بولی تھی۔ ۔

"برائے مہربانی مجھ تک ہی رہیں آپ"

قہر آلور نظر ضامن کے وجود پہ ڈال کے وہ رخ پھیر گئی تھی جیسے اسکی زات حیام کے لیے کوئی معنی نا رکھتی ہو۔۔۔۔۔ ۔

" میرا پیشہ ایسا نہیں ہے کہ جس چیز کو تلاش کرنا ہو اور صرف اس تک ہی محدود رہوں، اردگرد ، چاروں طرف ،ہر طرف سے مقابل کو ہاتھوں میں لینا میری عادت ہے۔۔۔ ۔"

اپنے ہاتھوں کو بغور دیکھتا وہ بولا تھا جب حیام۔ کو کچھ غلط ہونے کا محسوس سا ہوا تھا۔۔ وہ ایکدم گھبرائی تھی۔ ۔

"ک۔۔ کاک۔۔۔ کیا مطلب ہے آپکا"

اسکے چہرے کی رنگت پھیکی پڑنے لگی تھی۔۔ ۔

"ارے میرا مطلب جاننا تمہارے بس کا کام کہاں ہے۔۔ میرا مطلب سنو گی تو یقینناً بے ہوش ہوجاوگی۔۔۔ ۔"

مکرو مسکراہٹ اسکی طرف اچھالتا وہ بولا تھا۔ ۔

"آپ مجھے کنفیوز کررہے ہیں "

وہ پریشان ہوئی تھی۔۔۔ ٹھنڈی ہوا سے اسکے بال بار بار چہرے پہ آرہے تھے انکو کان کے پیچھے اڑستی وہ کنفیوز سی بولی تھی۔۔ ۔

"تم کنفیوز ہونے کے لیے ہی بنی ہو"

مقابل کا جواب لاجواب تھا کے حیام چپ ہوگئی تھی۔۔۔ مطلب اس سے کچھ پوچھنا بے کار اور بے معنی تھا۔۔ ۔

"تم نے بتایا نہیں کون تھا وہ"

اب ضامن زرا سخت آواز میں بولا تھا اور اسکا ہاتھ تھام چکا تھا۔۔۔ اسکا ٹھنڈا پسینے سے شرابور ہاتھ کو تھام کر اسکی پشت سہلاتا وہ بولا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

حیام مزید کنفیوز ہوگئی تھی۔۔ اپنا ہاتھ اسکے ہاتھ سے نکالنے کی بھرپور کوشش میں وہ بولی تھی۔۔ ۔

"ک۔۔۔ کزن۔۔ ۔"

اسکی قربت دیکھ کے خود بخود اسکے منہ سے نکلا تھا۔۔۔ ۔

"اووو۔۔۔۔ مائے۔۔۔ گڈ نیس۔۔۔۔ ۔"

ضامن کا ایک جاندار قہقہہ پرسکون فضا میں گونجا تھا۔۔۔۔ حیام نے مسکین نظروں سے اسے دیکھا

تھا۔۔ کیا۔ وہ۔ اسکا۔ مزاق اڑا رہا تھا۔۔ ۔

"موصوف کزن تھے۔۔۔۔ نام کیا تھا۔ تمہارے سو کالڈ کزن کا۔۔۔ ۔" اسکے ہاتھ کو کھینچ کر اپنے منہ کے قریب لے جاتے ہوئے وہ بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ حیام اگلی حرکت پہ آنکھیں میچ گئی تھی۔۔ آنے والے لمحات کے لیے وہ خوفزدہ سی ہوئی تھی۔ ۔

"ب۔۔ برہان۔۔۔ برہان ہے"

وہ سہم کر بولی تھی۔۔ ۔

"اچھا اب ریلیکس۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ اسکے چہرے کے تاثرات بغور دیکھتا بولا تھا اور اسکا ہاتھ بھی چھوڑ دیا تھا تاکہ وہ پرسکون ہوسکے۔۔۔ اتنا کافی تھا اسکو اگلوانے کے لیے۔۔۔ ۔

وہ زرا سی پرسکون ہی ہوئی تھی جب ضامن نے دوسرا سوال کیا تھا۔۔ ۔

" تم لوگ پھر بچپن سے ایکدوسرے کوجانتے ہوگے ۔۔ ۔"

ناجانے کیسا تشویش ناک اسکا لہجہ تھا۔ ۔

"ہا۔۔ ہاں۔۔ ۔"

وہ فوراً بولی تھی۔ ۔

"پھر شادی تک کیسے بات پہنچی"

اسکے اس سوال پہ حیام نے آنکھیں وا کے کرکے اسے دیکھا تھا جو اسے ہی دیکھنے میں مگن تھا۔۔۔۔۔۔۔ اک اک جواب پہ اک اک لمحے پہ ضامن کی نظر ااکے وجود اسکے چہرے پہ اٹکی ہوئی تھی۔۔ ۔

"کیسے بات پہنچی شادی تک بیوی"

جب اسنے کوئی جواب نا دیا تو وہ اسکا حوصلہ بڑھاتا نرم لہجے سے گویا ہوا تھا۔ ۔

"وہ مجھ سے محبت کرتا تھا۔۔۔۔ ۔"

ایک تھکا ہوا شاید زلت بھرا جواب اسنے دیا تھا۔۔ اگر محبت ہوتی تو ابھی وہ اس سے دور تو نا ہوتی۔۔ ۔

"اور تم۔۔۔۔ ۔"

ضامن کے چہرے پہ بلا کی سنجیدگی تھی۔۔ ۔

"ہم دونوں"

وہ نظریں نیچے کیے آنسووں کو پینے کی کوشش میں دھیرے سے بولی تھی۔۔ ۔

"ہممم۔۔۔ معلوم ہے مجھے کہ تمہیں اس سوکالڈ سے کتنی محبت ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

زرا سی چپ کے بعد وہ بولاتھا۔۔ اچھی طرح اسے پہلے دن سے ہی معلوم تھا کہ کس قدر وہ اسکی محبت میں ڈوبی ہوئی لڑکی ہے۔۔ لیکن خیر اسے کیا فکر تھی۔۔۔۔ وہ اپنا کام کررہا تھا۔۔۔ کام۔ سے مطلب اسکا مقصد تھا۔۔ ۔

"وہ سوکالڈ نہیں ہے"

دوسری بار برہان کے بارے میں یہ لفظ سن کے وہ دکھ بھرے لہجے میں بولی تھی۔۔ وہ چاہ کر بھی۔ اس سے نفرت نہیں کرپارہی تھی۔۔ ۔

"سوکالڈ ہی ہے جو تمہیں بیچ راستے میں چھوڑ گیا۔۔۔ ۔"

ضامن کو اسکا۔ اس طرح بولنا اچھ نہیں لگا تھا۔۔ ۔

"یہ میری قسمت تھی۔۔۔ ۔"

وہ چلائی تھی۔۔۔ ۔

"قسمت کا نام دے دیا۔۔۔ واو۔۔۔۔ بہت شاطر ہو یار تم بیوی۔۔۔ ۔

بالکل کوئی چھوٹی سی کم سن۔۔۔ بےعقل معلوم نہیں ہوتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ سگریٹ کا پیکٹ کھولتا خود کو غصہ کرنے سے روکتا آرام سے بولا تھا۔ ۔

"اچھا۔۔۔۔۔ چلو دوستی ہی کرلو۔۔۔ میں کچھ نہیں کہہ رہا۔۔۔۔۔ تمہارے برہان کو"

کس قدر فراخدلی سے وہ "تمہارے برہان" کہہ گیا تھا یہ صرف وہ ہی جانتا تھا۔۔۔۔۔۔ ناجانے ابھی اسے کیا کیا کرنا پڑتا۔۔ ۔

"وہ اسکی بات پہ رخ پھیر گئی تھی۔۔۔ ۔

"مجھے نہیں کرنی۔۔ ۔"

وہ منہ بنا کے بولی تھی۔ ۔

"پلیز۔۔۔ ۔"

ضامن نے سگریٹ کا پیکٹ واپس رکھا تھا اور اسکا رخ اپنی جانب موڑا تھا۔ ۔

"اوکے " وہ مختصر سا بول کے چپ ہوگئی تھی۔۔ ۔

"تمہیں کس طرح اس سے محبت ہوِئی تھی۔۔ ۔"

ضامن کے اگلے سوال پہ وہ چونکی تھی۔۔ ۔

"یہ کیسا سوال ہے۔۔ ۔"

اسکی سمجھ سے باہر تھا کہ آخر کیا پوچھنا چاہتا وہ شخص۔۔ ۔

"مجھے نہیں پتہ نا محبت کے بارے میں۔۔۔ تم بتا دوگی تو مجھے زرا سا معلوم ہوجائے گا۔۔۔۔ اگر مجھے کسی سے محبت ہوگی تو۔۔۔ ۔"

وہ اچھی طرح بات بناتا محبت پاش لہجے میں بولا تھا۔۔ ۔

"عجیب۔۔ ۔!!!!

وہ میرا بہت خیال رکھتا تھا شاید اس لیے۔۔ ۔"

وہ اپنے ہی لاپرواہ سے انداز میں بول گئی تھی۔ ۔

اگر میں تمہارا خیال رکھو نگا تو کیا تمہیں مجھ سے بھی محبت ہوجائے گی۔۔۔۔۔۔ ؟"

ضامن نے اچانک سوال کیا تھا۔۔۔ ۔

حیام سٹپٹائی تھی۔۔ کیونکہ ابھی جو محبت کے بارے میں جاننا چاہ رہا تھا۔۔۔ اب وہ ہی یہ کہہ رہا تھا۔۔۔ ۔

"میں ۔۔۔ میں نے ایسا تو نہیں کہا ہے۔۔۔ ۔"

وہ بارہا اعتماد سے بولی تھی۔ ۔

"پھر تمہارا مطلب بھی تو یہ ہی ہے نا بیوی۔۔۔ ۔"!!

وہ کر سی کی پشت پہ سر ڈال کر آرام سے بولا تھا۔ ۔

"نہیں۔۔۔ ایسا ہرگز نہیں ہے مطلب ۔۔ ۔"

آپکی ڈکشنری میں لفظ محبت کے معانی الگ ہیں جبکہ میری رائے اور معانی بالکل الگ ہیں جو آپ نہیں سمجھ سکتے۔۔ ۔"

وہ زرا دیر میں ہی بد گمان ہوتی کرسی سے اٹھتے ہوئے بولی تھی۔۔۔ ضامن کی بات نے اسکو غصہ دلایا تھا۔۔ ۔

"یس۔۔۔ میری محبت میں تم کپڑے میری مرضی کے پہنوگی. ۔

کھانا میری مرضی کا کھاو گی۔۔ ۔

پیار بھی میری مرضی سے ہوگا۔ ۔

اٹھو گی بھی میری مرضی سے۔۔ ۔

سووگی میری مرضی سے۔۔ ۔

جاگوگی میری مرضی سے۔ ۔

یہاں تک کہ۔۔۔۔۔۔ جب بولو گی تو وہ بھی میری مرضی سے۔۔۔ میری ڈکشنری میں محبت یہ ہے۔۔۔۔۔ ۔"

وہ۔ اسکی کلائی پکڑتا دوبارہ کرسی پہ بٹھایا اسکی آنکھوں میں دیکھتا رعب دار لہجے میں بولا تھا۔ ۔

"وجود میرا ہوگا، راج آپ کرینگے۔۔۔ ۔"

حیام تپ گئی تھی۔۔ کتنا مین شخص تھا یہ۔۔۔۔۔۔ اب وہ اسکی مرضی سے چلے گی کیا۔۔۔۔ ۔!!!

""کافی سمجھدار ہو۔ ۔۔۔ ۔"

ایک طنزیہ مسکراہٹ ضامن کے چہرے پہ آئی تھی۔ ۔

"مجھے نہیں کرنی آپ سے مزید بات۔۔۔ ۔"

وہ دوبارہ کرسی سے اٹھتی ناراضگی بھرے لہجے میں بولی تھی جیسے اسے ضامن کی یہ بات بہت بری لگی ہو۔۔ ۔ "بار بار بھاگتی کیوں۔۔۔۔ کیوں مجھ سے بھاگنا چاہتی ہو۔۔۔ مجھے کیوں اکیلا چھوڑ تی ہو بار بار"

وہ اسکی کلائی ایک بار پھر پکڑ کے زرا سا جھٹکا دے کر دوبارہ بٹھا چکا تھا لین اب اسنے اسکی کلائی بالکل نا چھوڑی تھی۔۔ ۔

" کیونکہ مجھے بھی سب بار بار ادھورے راستے میں چھوڑ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ یوں بار بار ایک ساتھ، یہ سب مجھے راز نہیں آرہا۔۔۔۔ ۔

اور۔۔۔۔ ۔

وہ درد بھرے انداز میں کہتی ضامن کو چونکا گئی تھی۔۔۔ ایک کرب حیام کے چہرے پہ تھا۔۔۔۔ اسکی

داستان۔۔ ۔

"اور کیا۔۔۔۔ ۔ "

ضامن پوری توجہ سے اس سن رہا تھا۔۔ ۔

"اور مجھے اچھی طرح یقین ہے کہ آپ بھی مجھے ایک دن چھوڑ دینگے. ۔ ۔"

وہ اپنی کلائی اسکے ہاتھ کی گرفت سے چھڑواتی بولی تھی۔۔ ۔

"تم کیسے یہ کہہ سکتی ہو۔۔۔ ۔"

اسکی عقل پہ ضامن کا ماتم کرنے کا دل چاہا تھا۔۔۔ ۔

"کیونکہ سب ہی چھوڑ جاتے ہیں۔۔۔۔ ۔"

عام۔ سے انداز سے حیام نے کہا تھا۔ ۔

"یہ تو بہت عام سا جملہ ہوا۔۔۔ کچھ ایسی بات کہو جس پہ میں اکتفا کرسکوں۔۔۔ ۔"

وہ ایک گہرا سانس لیتا پرسکون سا بولا تھا۔۔ ۔

"اب میں کیا کہوں۔۔۔۔۔ مجھے کچھ نہیں کہنا۔۔۔ ۔"

وہ جھنجلا گئی تھی۔۔۔۔ ۔

"جو کہنا چاہتی ہو وہ کہو"

وہ جیسے اسے بولنے کا موقع دے رہا تھا۔ ۔

"میرے خیال میں ایسے بنائے گئے رشتے زیادہ پائیدار نہیں ہوتے۔۔۔ ۔" بالآخر وہ بولی تھی۔ ۔

"" " تھینک گاڈ آپکو معلوم تو ہوا کہ ہمارے بیچ کوئی رشتہ بنا ہوا ہے" ضامن استہزایہ ہنسا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔"آپ میں ایک الگ نما کا طنز تھا۔۔ ۔

"اچھا تم سوجاو جا کر۔۔۔ رات زیادہ ہوگئی ہے۔۔۔ ۔"

جب وہ مزید کچھ کہنا نہیں چاہ رہی تھی تب ضامن نے اسے کھلے دل سے اجازت دی تھی۔۔۔۔ اس کے کہنے کی پہ دیر تھی کہ۔ وہ ایکدم اٹھ کے بھاگ گئی تھی۔۔۔۔۔ جبکی ضامن وہیں کرسی کی پشت پہ سر ڈال کے پاوں ٹیبل رکھ کے موبائل کے استعمال میں مصروف ہوگیا تھا۔۔ ۔

***

" کیا ضرورت تھی بھابھی آپ کو سب برہان کو بتانے کی۔۔۔۔ آپ کو پتہ ہے نا وہ کتنا ٹینس ہے آج

کل۔۔۔۔ ۔"

آرزو بیگم انہیں چائے کا مگ تھماتی ناراضگی بھرے لہجے میں بولی۔ تھیں۔۔ ۔

شام کی چائے پہ انیلہ بیگم اور ماریہ دونوں یہاں آئے ہوئے تھے۔۔ ۔

"ایک دن تو پتہ چلنا تھا نا پھر ابھی کیوں نہیں۔۔۔۔۔ جتنی جلدی سچائی کا علم ۔ ہوجائے اتنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے"

انیلہ بیگم مگ تھماتی بولیں تھیں۔ ۔

"لیکن برہان۔۔۔ رات کو۔۔۔ رات کو اسنے پورے گھر کا سکون برباد کردیا تھا۔۔۔۔۔ ۔"

"آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔۔ ویسے ہی وہ لڑکی میرے بیٹےِ کو جہنم میں جھونک کر نکل چکی ہے"

وہ چہرے پہ سخت تاثرات لائے غصے سے بولی تھیں۔ ۔

"آرزو۔۔۔۔ دفعہ کرو اسے۔۔ ۔

اب عقلمندانہ مشورہ یہ ہی ہے۔۔۔۔ کہ"

وہ چائے کا سپ لیتیں زرا نہری تھیں۔ ۔

"جی۔۔ بھابھی کہیں آپ"

" برہان کی جلد از جلد شادی کروادو۔۔۔۔ کوئی ساتھ ہوگا تو اسکا دکھ درد سب بانٹ لے گا۔۔۔۔۔ حیام پھر کیا چیز ہے"

وہ اپنے مطلب کا مشورہ انہیں دے سکی تھیں۔ ۔

" آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں بھابھی لیکن وہ کہاں مانے گا۔۔۔۔۔۔ میں نے اسے کتنا سمجھایا تھا کہ حیام کو چھوڑ کر ماریہ پہ غور کرے لیکن اس لڑکی نے میرے بیٹے کو جینے لائق نہیں چھوڑا۔۔۔ مجھ سے ٹھیک سے بات تک نہیں کرتا۔۔۔ ۔"

وہ تکلیف دہ انداز میں بولی تھیں۔۔ ۔

" تم دیکھ لو آرزو۔۔۔۔ ماریہ کے کافی رشتے آئے ہوئے ہیں۔۔ اگر تمہیں برہان کے لیے وہ بہترین چوائس لگتی ہے تو تم میری نند ہو پہلے میری بیٹی پہ حق تمہارا ہے ورنہ اب اسکی پڑھائی بھی مکمل ہوچکی ہے جلد از جلد میں اسکی شادی کرنا چاہتی ہوں"

" بھابھی میں بات کرونگی برہان سے۔۔ میں تو شروع سے ہی یہ ہی چاہتی تھی لیکن برہان حیام کی طرف مائل تھا۔۔۔ ۔"

وہ مسکرا کے بولی تھیںِ۔ ۔

"یہ دیکھیں پھوپو کتنا اچھا بیک ہوا ہے یہ"

ماریہ ایکدم لاونج میں داخل ہوتی خوشی سے بولی تھی۔۔۔ وہ جب سے یہاں آئی تھی کچن میں گھس گئی

تھی۔۔ خاص برہان کے لیے خود کیک بیک کرنے لگ گئی تھی۔۔۔۔ ۔

"بہت اچھا ہے یہ ، ویری گڈ "

آرزو بیگم اسکی حوصلہ افزائی کرنا نا بھولی تھیں۔۔ ۔

تب ہی برہان اندرونی گیٹ سے گھر میں داخل ہوتا نظر آیا تھا۔ ۔

"اسلام و علیکم ماما"

وہ روکھے انداز میں سلام جھاڑ چکا تھا۔۔۔ مامی پہ ایک نظر ڈال کے وہ مسکرا بھی نا سکا تھا۔ ۔

"آگئے تم۔۔۔ بیٹھو ! میں چائے منگواتی ہوں"

آرزو بیگم صوفے سے اٹھتی بولیں تھیں۔۔ ۔

" نہیں مام۔۔۔ میں آرام کرونگا۔۔۔ ۔" وہ آفس سے آیا تھا شدید تھکن کا شکار تھا۔۔ کسی طرح ان سب سے جان چھڑانا چاہتا تھا۔ ۔

"برہان یہ کیک تو ٹرائے کرلو۔۔۔ تمہارا فیورٹ ہے"

وہ منت بھرے انداز سے اسکے سامنے آکے بولی تھی۔ ۔

" ماریہ۔۔ فور گاڈ سیک۔۔۔۔ کس طرح کی لڑکی ہو تم۔۔۔ تمہیں سنائی نہیںِ دیا کہ میں۔ آرام کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ تمہارا کیک کیا میری تھکاوٹ اتار دے گا۔۔۔۔۔ سائیڈ پہ رہا کرو، بیچ راستے نا آیا کرو۔۔ ۔"

وہ سخت تیور وں اسے گھورتا کچھ لمحوں میں ہی اسکی عقل ٹھکانے لگا چکا تھا۔۔۔۔۔ اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا وہاں سے چلا گیا۔ تھا۔۔ ۔

"ماریہ صوفے پی ڈھے کہ رونے لگی تھی۔ ۔"

"ممی۔۔۔ ۔" یہ۔۔۔ ۔

وہ بےتحاشہ رونے لگی تھی۔۔ اتنی زلت تو اسنے کبھی نا سہی تھی .

"ماریہ۔۔ بیٹا وہ تھوڑا سا پریشان تھا۔۔۔۔۔ ایسانہیں ہے کچھ بھی۔۔ ۔

آرزو بیگم اسے سمجھانے لگی تھیں۔۔۔ برہان کے اس رویے نے ماریہ کے ساتھ ساتھ انہیں بھی تکلیف دی تھی۔ ۔

دوپہر تک وہ سارے کام نبٹا کر پیکنگ کرچکا تھا۔۔ آج کی فلائٹ سے وہ بھی کراچی پہنچنا چاہتا تھا ۔۔۔ لیکن اس سے پہلے ایک جگہ کی ویزٹ کرنا نا بھولا تھا۔۔ ۔

آج پھر وہ اسی یونیورسٹی میں۔ موجود تھا جبکہ ڈیپارٹمنٹ بھی وہی تھا۔۔۔۔۔۔ انجانے پن میں وہ اسکا انتظار کررہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنی لڑکیاں اسکو اس طرح خاموش دیکھ کے اسکے پاس سے گزرتی ہوئی

اسکی۔ پرسنیلیٹی سے مرعوب ہوکر اس پہ۔ لائنز مار چکی تھیں۔۔ لیکن وہ صبر کرتا ہوا اسکے انتظار میں تھا۔۔۔ جب وہ اسے کلاس سے عجلت میں نکلتی ہوئی دکھائی دی ۔۔۔۔۔ ۔

بلیو جینز پہ بلیک شرٹ اور بلیو لیڈر کا بیگ کندھے پہ ڈالے آئے گلاسسز بالوں میں لگائے وہ باہر آئی تھی۔۔۔ اسکا اپنا ہی اسٹائک تھا۔۔۔ آئے گلاسسز آنکھوں کے بجائے بالوں میں لگاتی تھی۔۔ ۔

دارم اسکو۔ دیکھ چکا تھا اور اسکی طرف ہی منہ کرکے بیٹھ گیا تھا کہ شاید وہ اسے دیکھ سکے۔۔۔۔۔ اور یہ ہی ہوا تھا سامیہ کہ نظر ایک بار پھر اس پہ پڑی تھی اور وہ بنا کوئی لمحہ ضائع کیے اسکے سر پہ پہنچی تھی۔ ۔

"تم پھر آگئے یہاں۔۔۔ ۔"

وہ اسے بغور دیکھتی بولی تھی۔۔۔ براون پینٹ پہ وائٹ شرٹ کے اوپر براون ہی لیڈر کی جیکٹ پہنے وہ اسکے سامنے تھا۔۔ ۔

"اوو۔۔۔ سوری۔۔۔۔ کون۔۔ ۔"

وہ انجان بنا تھا۔۔ ۔

"تم جیسے بندوں کی یاداشت اتنی کمزور ہوگی معلوم نہیں تھا۔۔۔ ہمارے ملک میں۔ اس طرح کے ایجنٹس ہونگے تو ملک کو بچائے گا کون۔۔۔ ۔"

وہ سینے پہ دونوں ہاتھ با ند ھتی تنک کے بولی تھی۔۔ ۔

"اوو۔۔ تمہیں میرا پروفیشن بھی معلوم ہوگیا اسٹرینج۔۔ ۔"

دارم تعریف کیے بنا نا رہ سکا تھا .

"اور دیکھو تمہیں میرا نام تک نہیں معلوم"

وہ استہزایہ ہنسی تھی۔۔۔۔ اسکے گلابی گداز ہونٹوں پہ ہنسی کافی بھلی لگی تھی۔ ۔

"نام میں کیا رکھا ہے۔۔۔ چلو میں چلتا ہوں۔۔ ۔"

وہ اپنا موڈ کو بہتر رکھتا یہ بولا تھا کہ۔ وہ اسکو روکے گی اور وہ رک جائے گا۔۔ ۔

"ابھی کہاں سے چلتے ہو۔۔۔۔ تم نے مجھ سے جھوٹ بولا تھا۔۔ تمہارے دوست نے میری کال تک نا کی اٹینڈ۔۔۔۔۔۔ کیا میں تمہیں۔ اتنی آسانی سے جانے دونگی یہاں سے۔۔۔ یہ۔ سوچ بھی کیسے لیا آخر"

وہ غصے سے بلب لاتی بولی تھی۔۔۔۔۔ دارم اسکی حالت دیکھ کے محظوظ ہوا تھا۔ ۔

"وہ آپکا اور انکا ہیڈ ایک ہے میرا نہیں"

دارم نے صاف ہری مرچ دکھائی تھی۔۔ ۔

"یہ اچھا نہیں کررہے آپ" وہ فوراً آپ پہ اتر آئی تھی۔ ۔

"تو اس سے اچھا کیا کروں میں آپ کے لیے۔۔۔ ۔"

دارم کو اسے تنگ کرنے میں مزہ آیا تھا۔

" میرا نمبر لے لیں اور جلدی سے اپنے دوست کے گھر جائیں اور اپنے نمبر سے حیام سے میری بات

کروائیں۔۔۔۔۔۔ بلکہ مجھے بھی اپنا نمبر دیں"

وہ جلدی سے بولی تھی۔۔ حیام کے لیے کچھ بھی۔۔۔۔ یہ سین تھا۔۔ ۔

"انجان لوگوں کو میں نمبر بالکل نہیں دیتا سوری۔۔ ۔"

وہ انکار کرگیا تھا۔ ۔

"ہماری تین ملاقات ہوگئی ہیں۔ اب ہم کہاں انجان ہیں۔۔ ۔

میرا نام سامیہ ہے۔۔۔ میں۔ بزنس پڑھ رہی ہوں۔۔۔ یہیں پاس۔ سوسائٹی میں رہتی ہوں۔۔۔ حیام کی بیسٹ فرینڈ ہوں۔۔ اب تو نہیں رہے نا انجان۔۔ ۔"

اسکے منہ میں جو آیا تھا بول گئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ دارم اپنی ہنسی ضبط نا کرسکا تھا اور ہنس۔ دیا تھا۔ ۔

"میرا نمبر آوٹ تو نہیں کروگی"

ایک معصومانہ سوال دارم کی طرف سے آیا تھا۔ ۔

"پکا وعدہ نہیں"

وہ توبہ کرتی سر نفی میں ہلا کے رہ گئی تھی۔ ۔

"جلد ہی بات کروادونگا۔۔۔ شاید کل ہی۔۔۔ کیونکہ میں آج ہی کراچی جارہا ہوں"

وہ دونوں ایکدوسرے کو نمبر ایکسینج کرانے لگے تھے۔۔ ۔ ۔

جبکہ دارم اپنی اس دن کی بےعزتی کا بدلہ آرام سے لے چکا تھا۔۔ وہ خود ہی آج سب اپنے بارے میں بتا چکی تھی۔۔ ۔

***

"تمہیں معلوم ہے تم پہ ریڈ کلر کتنا کھلتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ بالکل ریڈ روز ہو تم۔۔۔ کھلا ہوا خوبصورت"!!!

حیام قدآور شیشے کے سامنے کھڑی اپنے نازک سراپے پہ نظر ڈال کر رہ گئی تھی۔ ۔

لال کلر کی سادی سی قمیض اور لال ہی چوڑی دار پجا پہ مے میں وہ غضب ڈھا رہی تھی۔۔۔ جبکی ڈوپٹہ جو شانے پڑا تھا وہ بھی لال ہی رنگ کا تھا۔ ۔

ہمیشہ کی طرح برہان کے کہے گئے کچھ جملے اسکی سماعتوں سے گزرے تھے۔۔۔۔ ۔

ان جملوں کی یاد پہ ایکدم اسے لال رنگ اپنے جسم پہ برا سا لگا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

آنسووں کی لڑی گالوں پہ پھسلنے لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔

" تم کتنی کیریکٹر لیس لڑکی ہو حیام۔۔۔۔۔۔۔۔ تم نے مجھے چیٹ کیا ہے۔۔۔۔ ۔ تمہیں کتنا چاہا ہے میں نے تمہیں معلوم بھی ہے۔۔ ۔"

لگائے گئے اپنے اوپر گھٹیا الزامات اسکے کانوں میں گونجے تھے . .

"شادی کا جوڑا لال ہی ہوگا تمہارا تاکہ جب میں تمہیں اپنے کمرے میں دیکھوں تو مبہوت رہ جاوں۔۔۔۔ ۔"

ایک اور یاد نے اسے آ گھیرا تھا۔۔ ۔

" مر کیوں نہیں گئی تھی یہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ۔۔۔۔ ناجانے کیسے کیسے لڑکوں کے ساتھ منہ کالا کیا

ہے۔۔۔۔ برہان چلو یہاں سے۔۔۔ ۔"

"نہیں۔۔۔۔۔۔۔ نہیں۔۔۔۔۔۔۔ میں نے کسی کے ساتھ کچھ نہیں کیا تھا "

وہ کانوں پہ دونوں ہاتھ رکھتی زور سے چلائی تھی۔۔۔۔۔ ۔

"تم نے مجھے دھوکہ دیا ہے۔ ۔

میرے پیار میں کیا کمی رہ گئی تھی حیام۔۔۔۔۔ جو تم ڈیٹس رچاتی رہیں۔۔۔ کیا میں کافی نہیں تھا تمہارے لیے"

"مرجاو حیام تم۔۔۔ ہمارے گھر کو بدنام کرکے رکھ دیا۔۔۔۔ ۔"

باری باری سب کی آوازیں اسکے اردگرد سنائی دے رہیں تھیں۔۔۔ ۔

روتی ہوئی خود سے چلاتی ہوئی وہ کمرے میں نظریں دوڑانے لگی تھی۔۔۔۔۔۔ لال ڈوپٹہ اسنے اپنے بدن پہ سے اتار کے پھینکا تھا۔۔۔۔۔۔ اسے اس رنگ سے ہی گھن آئی تھی۔۔۔۔ ۔

ٹیبل پہ رکھی فروٹ باکس میں چھڑی پہ اسکی نظر گئی تھی۔۔۔ لپک کے وہ اسکی طرف گئی تھی۔۔۔ ۔

"چھڑی کو پکڑ لینے کے بعد اسنے اپنی مخملی کلائی پہ نظر ڈالی تھی اور نبض پہ رکھی تھی ۔۔۔ ۔"

" لیکن اس سے وہ تیز دھار چھڑی چل بھی نا سکی تھی۔۔۔ کیسے برداشت کرتی وہ یہ درد ۔۔۔۔ غصے اور وحشت کے عالم میں اسنے چھڑی دور پھینکی تھی۔۔۔ ۔

ابھی ایسا لگا تھا کہ اس پہ کچھ سوار ہوگیا ہے۔۔۔ ۔

کبرد کھنگالنے کے بعد اسے پھر بھی کچھ اپنے سکون کے لیے نا ملا تھا۔۔۔۔۔ لیکن پھر آخری خانے کی دراز میں اسکی نظر گئی تھی جہاں پسٹل رکھی تھی . .

.پسٹل کو اسنے اٹھانا چاہا تھا لیکن اسکے کپکپاتے ہاتھ رک گئے تھے . ۔۔ ۔

چیختی ہوئی وہ رونے لگی تھی۔۔۔ اس سے یہ بھی نا ہورہا تھا. ۔۔۔ کچھ بھی تو اس سے نا ہورہا تھا۔۔ ۔

تھک ہار کے وہ بیڈ کی طرف گئی تھی۔۔۔۔ اور کونے پہ بیٹھی تھی ۔۔ ۔

"ضامن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ چہرہ ہاتھوں میں چھپا کے رونے لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

فون اسکے پاس نا تھا اگر ہوتا تو شاید وہ اسکو کال کرلیتی۔۔۔۔ ۔

سائد ٹیبل کی دراز کھولنے کے بعد اسے دوائیوں کا باکس ملا تھا۔۔۔ ۔

سیکنڈ کے ہزاروے حصے میں اس نے وہ باکس تھاما تھا. ۔

اور دوائیاں تلاش کرنے لگی تھی۔۔۔ اسکا دماغ پھٹنے کو تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ زرا دیر میں ہی اسکی حالت بری ہوگئی تھی۔۔۔۔ اسکا جسم کپکپارہا تھا۔۔۔۔ ۔

اپنی مطلوبہ دوائی نکالنے کے بعد اسنے گہری سانس لی تھی۔۔۔۔۔ ۔

"Mery paas aao"

"Mery paas aao

"Mery paas aao

maaZ

باکس واپس رکھ کے اسنے سرعت سے ایک چٹ لکھی تھی۔ اور سائد ٹیبل پہ رکھ دی تھی اور اسکے اوپر اسٹون رکھ دیا تھا.……

بیلیٹ کی برنی کھول کے پتہ نہیں کتنی گولیاں وہ پانی کی مدد سے نکل چکی تھی۔۔۔۔۔ اور بیڈ کے کراون سے ٹیک لگا کے اپنی قسمت پہ رونے لگی تھی۔۔ ۔

اپنی عام روٹین کے مطابق وہ گھر میں داخل ہوا تھا۔۔۔ بیڈروم کو لاکڈ کرنے کے بعد پہلی نظر اسکی ہمیشہ اب بیڈ پہ جاتی تھی جہاں وہ مزے سے سونے کا فعل انجام دے رہی ہوتی تھیں۔۔۔۔۔ ۔

"کتنا اچھا ہوتا کہ آج بھی میں آیا اور تم میرا انتظار کررہی ہوتیں۔۔۔ ۔"

دروازے سے ٹیک لگائے وہ مجو نیند حیام پہ نظر ڈالتا سوچ رہا تھا۔۔۔۔ سوچ کو جھٹک کر وہ آگے بڑھا

تھا۔۔ براون لیڈر کی جیکٹ جو وہ ہمیشہ پہن کے رکھتا تھا اسے اتار کے ہینگ کرکے الماری میں رکھی تھی۔۔۔۔۔۔ بلیک ٹی شرٹ کو اتار کر صوفے پہ ڈالا تھا۔۔۔۔ گھڑی موبائل لے کر اپنی جانب کی بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پہ رکھاتھا۔۔۔۔ ۔

"ماننا پڑے گا بہت سوتی ہو تم۔۔۔۔۔۔۔۔ صبح ، دن ،اور رات بھی "

انجانے میں وہ بار بار اسے ہی سوچ رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

باتھ روم سے بیس منٹ بعد وہ باہر آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹراوزر اور وائٹ ٹی شرٹ میں وہ اس وقت بھی فل فریش لگ رہا تھا۔۔ زرا سی بھی دن بھر کی تھکن اسکے چہرے پہ نا تھی۔۔۔ ۔

بیڈ پہ لیٹتے اسے یاد آیا تھا کہ وہ کل رات کتنا لیٹ سوئے تھے اور اب تو صرف بارہ ہی بجے تھے۔۔۔۔۔ حیام ااکی طرف پشت کیے سوئے ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ سیدھا لیٹا چھت کو گھور رہا تھا۔۔۔۔ جب چھت کو گھورتے ہوئے وہ تھک گیا تو اسنے حیام کی طرف کروٹ لینا چاہی تھی لیکن جیسے ہی اسنے کروٹ لینے کے لیے رخ بدلا تھا تب ہی اسے اپنی کمر کے نیچے کچھ چھبھیا ہوا محسوس ہوا تھا۔۔ وہ فوراً اٹھ بیٹھا تھا۔۔۔ اٹھنے پہ اسنے اپنے نیچے کچھ ڈھنونڈا تھا تو اسے سیلپنگ پلز کی شیشی ملی تھی۔ ۔

" یہ" یہ یہاں کیسے آئی۔۔۔ ۔" وہ کھلی شیشی کو دیکھ کے حیرت سے پاگل ہوا تھا ۔۔۔۔۔ لیکن پھر زرا سا اسنے اریب قریب بیڈ پہ دیکھا تھا تو ادھر ادھر کچھ گولیاں بکھری پڑی تھیں۔۔ کچھ حیام کے وجود کے نیچے تھیں۔ ۔

"حیا۔۔۔۔۔۔۔ اسکی زبان اٹکی تھی۔

"حیام۔۔ ۔" جھٹکے سے اسنے اسکا کندھا پکڑ کے رخ اپنی جانب موڑا تھا۔۔۔۔۔ ۔

اسنے نظر حیام کے چہرے پہ۔ ڈالی تھی جو بالکل زرد پڑا تھا ۔۔ ۔

" حیام۔۔۔ ۔" اسنے اسکا چہرہ تھپھیایا تھا لیکن وہ ٹس سے مس نا بھی نا ہوئی تھی بالکل بےسود پڑی تھی۔۔۔ ۔

جلدی سے اسکی کلائی تھامی تھی اور نبض چیک کی تھی جو بالکل ہی مدھم تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ابے۔۔۔ یہ کیا کیا۔۔۔ ۔" وہ جلدی سے الٹے پیروں بیڈ سے اترا تھا اور تیزی سے قیمتی چیزیں اٹھائی

تھیں۔۔۔۔۔ چیز یں رکھنے کے بعد اسنے حیام کو گود میں لیا تھا اور بھاگنے کی شکل میں حیام کو لے کرگیا

تھا۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.