Chapter 7: باب 7

بالکونی سے واپس وہ کمرے میں آیا تھا موبائل چارجنگ پہ لگایا تھا۔۔۔ اور حیام کو ڈھونڈا تھا لیکن وہ شاید نہانے گئی تھی کیونکہ باتھروم سے پانی گر نے کی آواز آرہی تھی۔۔ ۔

"تمہیں تو آج میں نے بخشنا نہیں ہے حیام بیگم۔۔۔ میری جان نکل گئی تھی۔۔ ۔"

وہ غصے سے سوچتا کبرڈ کی طرف بڑھا تھا۔۔۔ اور اپنے لیے کپڑے نکالے تھے۔۔ ۔

اسی لمحے حیام باتھ روم کا دروازہ کھول کے باہر آئی تھی۔۔۔ یہ ہی وقت تھا جب ضامن نے کبرد بند کیا تھا اور پہ اسکی طرف دیکھا تھا آج پھر اسنے ضامن کا لایا ہوا ڈریس پہنا ہوا تھا۔۔۔ وائٹ قمیض شلوار پہ اورنج ڈوپٹہ سر ڈالے وہ باہر آئی تھی۔۔۔ ایک سیکنڈ کو حیام نے اسے دیکھا تھا جو اسے ہی دیکھنے میں مگن تھا۔۔ اگلے ہی لمحے حیام نے نظروں کا زاویہ بدلا تھا اورہاتھ اک دوسرے میں پھنسا کہ ڈریسنگ ٹیبل کی طرف بڑھی تھی۔۔۔ ۔

اسکے اٹھتے قدم ضامن نے دیکھے تھے اب حیام کی پشت اسکے سامنے تھے جہاں گیلے بال پوری طرح بکھرے ہوئے تھے۔۔۔ کالے سیاہ دراز بال اسکی پوری پشت پہ پھیلے ہوئے تھے ڈوپٹے کی اوٹ سے وہ زرا سے ہی نظر آئے تھے۔۔ ۔

بالوں میں ہاتھ پھیر تا وہ اسکی طرف بڑھا تھا۔۔۔۔ جیسے خود کو کمپوز کرنا چاہ رہا تھا۔ ۔

"کیا ضرورت تھی چیخنے کی ۔۔۔ کیا میں تمہیں کھا رہا تھا۔۔ ۔"

"کتنی بری طرح چیختی ہو تم۔۔۔۔۔ کہاں سے آتی ہے یہ آواز لڑکیوں کے پاس۔۔۔ ۔"

وہ اسکے رخ اپنی طرف کرتا ہوا بولا تھا۔ ۔

"میں ڈر گئی تھی اس وقت۔۔۔ ۔"

وہ اپنا بازو پہ سے اسکا بھاری ہاتھ ہٹانے کی کوشش کرتی ہوئی بولی تھی۔۔ ۔

" تو کیوں ڈرتی ہو۔۔۔ میں نے کیا کیا ہے اب تک تمہارے ساتھ جو اتنا بھاگتی ہو۔۔۔۔ ابھی تو میں نے واقعی کچھ نہیں کیا ۔۔۔۔ ۔"

وہ معنی خیزی سے بولا تھا۔۔ ۔

"معافی چاہتی ہوں "

وہ اسکا رویہ اور لہجہ نظرانداز کرتی بولی تھی۔۔۔ جیسے اسے کوئی فرق ہی نا پڑتا ہو۔۔ ۔

"لیکن میں۔ معاف نہیں کرتا۔۔۔۔۔۔۔ ڈئر حیام"!!!

،وہ اسکے دونوں بازو پکڑ کر بالکل اپنے سامنے کرتا بولا تھا۔۔۔۔ ۔ وہ اپنا چہرہ اسکے بالوں کے قریب لے کر گیا تھا بالوں سے پھوٹتی شیمپو کی خوشبو بالکل نظرانداز کرنے والی نا تھی۔۔۔۔۔ ۔

"پھر"

وہ بے ساختہ یہ ہی بولی تھی۔۔ ۔

"پھر سزا ملے گی۔۔۔ ۔"

وہ بالوں سے دور ہوتا اسکی حیرت سے پھیلتی آنکھوں میں دیکھتا بولا تھا۔۔۔ وہ اب تک اسکی گرفت میں تھی۔ ۔

"کیسی سزا"

حیام کا چہرہ اسکی اتنی قربت کی آنچ سے سرخی سے تپ کر تمتما رہا تھا۔ ۔

"پیار والی سزا" وہ ہاتھ بازو سے ہٹایا کمر تک لے جاتا بولا تھا اور کمر پہ لے جا کر دونوں ہاتھ سے اسکو گرفت میں لے کر اپنے بالکل قریب کیا تھا۔۔ ۔

جب کہ حیام کا دل تیزی سے دھڑکنے لگا تھا۔۔۔ اسکا دل آنے والے لمحات کا سوچ کر ہی تیزی سے بیٹ کررہا تھا۔۔۔ اپنے ہاتھ اسکے مضبوط سینے پی رکھتی وہ دور ہونے کی کوشش کررہی تھی۔۔۔۔ لیکن۔ کوشش ناکام تھی۔۔ ۔

"پلیز۔۔۔۔۔ ہٹیں۔۔ ۔"

وہ بوکھلا گئی تھی۔۔۔۔ اسنے بے ساختہ بول کر نچلا ہونٹ دانتوں تلے دبایا تھا اور پھر ضامن کو دیکھا تھا نظریں ملنے پر ضامن کے چہرے پہ مسکراہٹ پھیلی تھی۔۔ ۔

"سزا نہیں چاہیے کیا۔۔۔ ۔"

ایک ہاتھ اسکی کمر ہٹا کر اسکے چہرے پہ لے کر گیا تھا اور انگوٹھے سے اسکے اسی ہونٹ کو چھوا تھا جو لمحے پہلے وہ شرمندگی سے کاٹ رہی تھی۔۔۔ سرخ گداز لبوں کو چھو کر ضامن کو ایکدم مان اور استحقاق محسوس ہوا تھا۔۔۔ اسکا تباہ کن سراپا ، ہوش رہا حسن کسی بھی صورت نظرانداز کرنے والا۔ ہرگز نا تھا۔۔۔ اور اسی وقت اسکا پہ خود پہ ضبط، قابو چھلکا تھا۔۔۔ اور وہ اسکے لبوں پہ جھکنے ہی لگا تھا جب تیزی سے حیام نے اپنے ہاتھ اپنے چہرے رکھے تھے۔۔۔ اور اس کے سینے پہ۔ سر رکھ گئی تھی شاید پناہ چاہتی تھی اس طرح۔۔ ۔

اسکی اس حرکت پہ وہ بے ساختہ مسکرایا تھا۔۔۔ اسکے سینے سے لگ کر وہ تیزی سے سانسیں لے رہی تھی، اسکا لرزتا وجود پاس دیکھ کر وہ اچھی طرح اندازہ لگا چکا تھا کہ اسکی قربت حیام کو کتنا مشکل میں ڈالتی ہے۔۔۔ ۔

اسکے گرد بازووں کا حصار کرتا وہ اپنے لب اسکے نم بالوں پہ رکھ کے آنکھیں بند کرگیا تھا۔۔ ۔

"فلحال یہیں سے گزارہ کرنا ہوگا"

وہ اسکی کان میں سر گوشی کرتا بولا تھا جبکہ اسکے معنی خیز انداز پہ حیام مزید شرم سے ِگھر کے رہ گئی تھی۔۔ ۔

بہرحال وہ اسکے سحر سے خود کو بچاتا دور ہوا تھاا ور اپنے ساتھ لگا کر ہی اسے بیڈ پہ بٹھایا تھا۔۔۔ اور کمی ڈریسنگ ٹیبل سے اٹھا کے اسے دیا تھا۔۔ ۔

"یہ بال یہیں سلجھاو۔۔۔ کھڑی ہوگی تو آئے ایم شیور گر جاوگی۔۔۔۔ ۔"

وہ اسکے کانپتے وجود کو چوٹ کرتا بولا تھا۔۔ اب تک اسکی نظریں حیام کے بہکا دینے والے روپ پہ تھیں۔۔۔ ۔

"میں نہا کر آتا ہوں۔۔ ۔"

وہ کپڑے اٹھاتا باتھ روم کی طرف چلا گیا تھا۔۔ ۔

جیکی حیام ڈھر کتے دل پہ ہاتھ رکھ کے سانسوں کو قابو پانے کی کوشش کررہی تھی۔ ۔

***

" سر آپ یہ والی فائل ریڈ کریں۔۔۔۔ لاہور میں گھومنے نہیں گیا تھا۔۔۔ پلان سے گیا تھا۔۔۔۔ مجھے مزید آف چاہیے میں نے اپنا سارا آف لاہور میں ضائع کیا ہے صرف اس کیس پہ۔۔۔۔ آپ نے بھی الزام لگا دیا مجھ پہ کہ کتنے دن چھٹیاں گزار کر آیا ہوں۔۔ یار میں بھی تو انسان ہوں اگر کی فورس جوائن کرلی اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ میرا دل ہی مرگیا ہے"

وہ کیس کی فائل ان کے سامنے پھیلاتا بولا تھا۔ ۔

"ضامن اگر یہ کیس تم ہینڈل کرلو تو اس کے بعد تمہاری چھٹیاں ہی چھٹیاں۔۔۔۔ بس اس پہ دھیان دو۔۔۔ ۔"

وہ فائل پہ ایک نظر دوڑاتے بولے تھے۔ ۔

"مجھے اتنی بھی چھٹیاں نہیں چاہیے سر۔۔ ۔"

وہ مسکرایا تھا

"بہرحال۔۔۔۔ لاہور میں مقیم ہے شاید وہ۔۔۔ نہیں میرے خیال میں وہا پنے ٹھکانے چینج کرتا ہے۔۔۔۔ کراچی میں بھی پایا جاتا ہے یہاں تک کہ پورے ملک کے شہر شہر کی انوکھی جگہوں سے واقف ہے۔۔۔ بٹ مین تھنگ یہ کہ اسکے چہرے بھی بدلتے ہیں۔۔۔۔ آئی مین روپ۔۔۔ ۔"

ضامن ایک ایک بات انکو بتارہا تھا جو اسنے نوٹ کی تھی۔ ۔

" لیکن یار معاملہ گھمبیر ہے۔۔۔ کتنا کام کرچکا ہے وہ۔۔ ۔"

وہ فکرمند ہوئے تھے۔ ۔

" زیادہ نہیں کیا۔۔۔۔ مطلب ابھی وہ عشق معشوقی کے چکر میں پھنس چکا ہے۔۔ اور بہت بری طرح پھنسا ہوا ہے۔۔ کچھ دن لگنیگے اسے سنبھلنے میں ۔۔۔ آپ جانتے ہیں نا محبت پھر کہیں کا نہیں چھوڑتی۔۔ ۔"

وہ مسکراہٹ چہرے پہ لائے بول تھا۔۔ ۔

"تمہیں یہ کیسے معلوم ہے۔۔۔ کیا تم شیور ہو ضامن"

" یس سر۔۔۔۔ وہ بہت بری طرح پھنسے گا اب۔۔۔ میں نے وہ چال چلی ہے کہ وہ خود میرے پاس آئے گا۔۔ ۔"

"لیکن کس طرح وہ تمہارے پاس آئے گا"

آنہیںِ ضامن کی بات بالکل سمجھ نا آئی تھی۔ ۔

"کوئی ایسے ہی تو چھ سال سے اس پوسٹ پہ کام نہیں کررہا نا۔۔۔ اب آپ خود دیکھیں بس وہ کس طرح میرے پاس آتا ہے اپنی قیمتی چیز لینے کے لیے"

آخری کچھ لفظ وہ دل میںِ کہہ گیا تھا۔۔۔ ۔

"بیسٹ آف لک۔۔۔۔ ۔"

وہ ہاتھ ملا کر بس اتنا ہی کہہ سکے تھے۔ ۔

***

لان میں بیٹھی وہ ان چاہے انداز میںِ اسکے انتظار میں تھی۔۔ ۔

شام کے سائے ہوچکے تھے چاروں طرف رات کا اندھیرہ پھیل چکا تھا۔۔ ۔

لان میں رکھی گئی ایک کرسی پہ بیٹھی پاوں زمین پہ رکھے ٹیک کرسی کی پشت سے لگائے وہ سوچنے میںِ مگن تھی۔۔۔ کتنک دیر ہوگی تھی اسے گئے ہوئے۔۔۔ لیکن وہ اب تک نا آیا تھا۔۔ صبح اسے ناشتہ کرانے کے بعد وہ آفس کا کہہ کے نکل گیا تھا اور اب تو بج رہے تھے۔ ۔

"بیگم صاحبہ کھانا کھالیں آپ۔۔ ۔"

وہ سوچوں میں ہی مگن رہتی اگر ملازمہ اسے آواز ما دیتی۔ ۔

"کیوں۔ ۔"

وہ۔ الجھ کے بولی تھی۔ ۔

"کھانا کیوں کھاتے ہیں بیگم صاحبہ۔۔ ۔"

ملازمہ کھانا کا کہنے آئی تھی۔۔۔ جبکہ فون اسکے کان پہ لگا تھا۔۔ ۔

"مجھے بھوک نہیں ہے۔۔ ۔

آپ کے صاحب کب آئینگے"

وہ ملازمہ کے فون کو نظرانداز کرتی بس ناجانے کیوں پوچھ گئی تھی۔۔۔ اسے بھی سمجھ نا آیا تھا۔ ۔

" صاحب کہہ رہے آپ کھانا کھائیں۔۔۔ ۔" وہ فون کان سے ہٹائی اسکی طرف بڑھاتی بولی تھی۔۔۔ دوسری طرف فون پہ موجود شخص سب سن رہا تھا۔۔۔ حیام کی ایک ایک بات اسنے سنی تھی۔۔ ۔

"یہ کیوں۔ ۔" جب ملازمہ نے فون اسکی جانب بڑھایا تو حیام نے بھنویں اچکائی تھیں۔۔۔ ۔

"ِ صاحب آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں"

وہ فون اسکو پکڑاتی چلی گئی تھی۔۔ جبکہ فون کی اسکرین پہ موجود نمبر دیکھ کے وہ فون کو ہی گھورنے لگی

تھی۔۔ لمحے کی دیر کے بعد اسنے فون کان سے لگایا تھا۔ ۔

"اسلام و علیکم"

وہ دھیرے سے بولی تھی۔ ۔

"کیسی ہو۔۔ ۔" سلام کا جواب دینے کے بعد وہ بولا تھا۔ ۔

"جیسی صبح تھی۔۔ ۔"

بے اختیار وہ بولی تھی۔ ۔

" صبح تو بہت حسین لگ رہی تھیں۔۔ کیا اب بھی اتنی ہی حسین لگ رہی ہو۔۔۔ اگر اتنی ہی لگ رہی ہو تو میں بتا رہا ہوں میں خود کو کنٹرول نہیں کرسکتا اب۔۔۔ صبح بہت مشکل سے میں نے تمہیں آسانی دے دی تھی "

وہ مزے سے بول رہا تھا جبکہ حیام اسکی بات پہ سن پڑگئی تھی۔ ۔

"اچھا پہلے تو اندر جاو۔۔ لان میں بہت سردی ہے۔۔۔ ۔"

وہ جب کچھ نا بولی تو وہ اسکی طبیعت محسوس کرکے خود ہی بات بدل گیا تھا۔ ۔

"مجھے یہاں۔۔۔۔ اچھا لگ رہا ہے۔۔۔ ۔"

مجھے یہاں کھلا کھلا محسوس ہورہا ہے۔۔ اندر گھٹن ہوتی ہے"

شاید پہلی دفعہ وہ اپنی بات کررہی تھی وہ بھی اس وجہ سے کہ وہ فون پہ تھا اگر سامنے ہوتا تو اسکی زبان کو تالے لگ جاتے تھے۔ ۔

" اچھا لیکن اکیلے نہیں بیٹھو باہر۔۔۔ ملازمہ کو ساتھ بٹھا لو۔۔۔ ورنہ جب میں آجاوں تو تب ساتھ میرے بیٹھ جانا۔۔۔ اور بیمار بھی ہوجاوگی"

اسکے لہجے میں خود ہی فکر چھلکی تھی۔ ۔

"میں اندر جارہی ہوں"

وہ اتنا لمبا لیکچر سننے کے بعد اٹھ ہی گئی تھی۔ ۔

"گڈ ۔۔۔ لنچ کیوں نہیں کیا تھا اور اب بھی انکار کیوں کررہی"

"مجھے بھوک نہیں ہے۔ ۔"

"اچھا مطلب تم یہ چاہتی ہو کہ تمہیں میں اپنے ساتھ بٹھا کے ہی کھالوں۔۔۔ ورنہ تو تم کھاتی نہیں"

ضامن بھڑکا تھا۔۔۔ اسکا موڈ بدلا تھا۔۔ انکار پہ وہ بدک جاتا تھا۔ ۔

"مجھے نہیں ضرورت ۔ ۔"

مختصر بولی تھی۔ ۔

"تمہارے صاحب رات لیٹ آئینگے۔۔۔ سونا مت میرا انتظار کرنا۔۔ ۔"

کچھ دیر پہلے جب حیام نے ملازمہ۔ سے پوچھا تھا اس بات پہ وہ بولا تھا۔ ۔

"نہیں میں سوونگی۔ ۔"

ناجانے کس احساس میں اسنے اسے انتظار کا کہا تھا۔۔ ۔

"میں اٹھا دونگا"

""کیوں۔۔ ۔ ایکدم وہ پوچھ بیٹھی تھی۔ ۔

"صبح والا سین کنٹینیو کرنا ہے سو۔۔۔ ۔"

وہ بےباکی سے بولا تھا اور حیام سن کے ہی سرخ پڑ گئی تھی۔ ۔

"میں۔ کھانا کھا کے آتی ہوں۔۔۔۔۔ بائے"

وہ۔ زچ ہوتی فون بند کرنے لگی تھی۔ ۔

"کوشش۔ کیا کرو کہ خود سے اچھے کام کرلیا کرو ۔۔ پھر مجھے اتنی محنت نہیں کرنی پڑے گی"

وہ سنجیدگی سے بولا تھا اور کال بند کردی تھی۔۔ ۔

***

" میں کیا کروں۔۔۔ کیوں کمزور میں اتنی ہوگئی ہوں۔۔۔۔۔۔ برہان تم نے مجھ سے میرا سب کچھ خھیں لیا ہے۔۔ ۔"

وہ بیڈ پہ لیٹی روتی ہوئی بولی تھی۔۔ ۔

"تب اسکا فون اٹھا تھا۔۔ ۔

نمبر دیکھ کے وہ اور پریشان ہوئی تھی۔ ۔

"مر کیوں نہیں جاتے تم۔۔۔ ۔

اب مرگئی وہ ہمارے لیے۔ ۔

جان چھوڑو میری۔۔ ۔

جس طرح تم پریشان ہو میں بھی عشق کی آگ میں جل رہی ہوں اب سے نہیں پچھلے چھ سالوں

سے۔۔۔۔ تمہیں تو اب محسوس ہوا ہے۔۔ ۔"

وہ فون کان سے لگاتی ہزیانی انداز میں۔ چلائی تھی۔ ۔

میں ی

مہِیں برباد کردونگا۔۔۔ تم نہیں جانتیں تم نے مجھے کتنا بڑا دھوکہ دیا ہے۔ ۔

مجھے حیام لا کر دو۔۔۔۔۔۔۔ اگر تم بیچ میں نا آتیں تو میں خود اسے اٹھا کر اس ملک سے باہر لے جاتا۔۔۔۔۔ لیکن تم اپنے برہان کی نظروں میں اسے گرانا چاہتی تھیں۔۔۔ تمہاری وجہ سے وہ گئی میرے ہاتھوں سے۔۔ ۔"

وہ اس پہ اس سے بھی تیز آواز میںِ ڈھاڑا تھا۔ ۔

"میں آل ریڈی برباد ہورہی ہوں۔۔۔۔۔۔ ۔

جو کرنا ہے کرو تم۔۔۔ مجھے نہیں پتہ کہ اب وہ کہاں ہے۔ ۔"

وہ آخری جملے کہہ کر فون کاٹ گئی تھی اور تکیے میں منہ چھپائے رونے لگی تھی۔۔ ۔

"حیام۔۔۔۔۔ ۔

حیام۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ گاڑی پارک کرتا گیٹ کے باہر سے ہی تیز آواز میں اسے پکار رہا تھا۔۔۔۔۔۔ گھر میں آنے تک تاک آوازیں بڑھ گئی تھیں۔ ۔

"باہر آو۔۔۔ کہاں ہو تم۔۔۔ ۔"

وہ غصے سے چلاتا لاونج میں آیا تھا۔۔ ۔

"کیا ہوا۔۔۔۔۔ بیٹا ۔۔۔ ۔"

انیلہ بیگم جو کمرے میں تھیں اسکی آواز سن کے باہر آئی تھیں۔۔۔ ۔

"مامی۔۔۔۔۔۔۔ حیام کہاں۔۔۔ ہے۔۔۔۔ حیام کو بلائیں۔۔ ۔"

وہ تیزی سے سیڑھیاں چڑھٹا غِیض و غضب کے عالم میں تھا ۔۔۔ ۔

"حیام کدھر ہو تم۔۔۔۔ ۔"

وہ اسکے کمرے کے اندر داخل ہوا تھا۔۔ انیلہ بیگم اس کے پیچھے پیچھے تھیں۔ ۔

"برہان کیا ہوا ہے۔۔ یہ کیا حالت بنائی ہوئی ہے۔۔ ۔"

اسکی حالت پہ نظر ڈال کے وہ بولی تھیں۔۔ وہ انہیں عجیب سا لگا تھا۔۔۔۔ بکھری ہوئی حالت میں وہ روتا ہوا انہیں محسوس ہوا تھا۔۔ ۔

"مامی حیام کہاں ہے"۔

باتھ روم بالکونکی سب چیک کرنے کے بعد وہ ان کے پاس بڑی آس سے آیا تھا۔

"حیام شادی کر چکی ہے اس رات ہی جس رات تم چھوڑ کے گئے تھے برہان۔۔۔۔ کس کے پیچھے تم رو رہے ہو جو تمہیں گھاس دکھا کے چھوڑ کے بھی جا چکی ہے۔۔ ۔"

اچانک ماریہ نائٹ سوٹ میں کمرے کے اندر داخل ہوئی تھی۔۔ ۔

"ماریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ چلایا تھا۔۔ ۔

"مامی یہ کی کیا۔ کہہ رہی ہے۔۔۔۔ ۔"

وہ الجھ گیا تھا۔ ۔

"ماریہ ٹھیک کہہ رہی ہے برہان۔۔ اب تم بھی ہوش میںِ آجاو۔۔۔۔ اس دن ہی اسکی۔ شادی ہوگئی تھی جب تم اپنی جگہ کسی اور کہ لیے خالی کرگئے تھے تب ہی۔۔ ۔"

وہ اٹل انداز میں بولتی برہان کی۔ دنیا ہلا گئی تھیں۔۔ ۔

انکی بات سن کے وہ ایک لمحے اور نہیں رکا تھا۔۔۔ وہ واقعی اپنی جگہ چھوڑ کے جا چکا تھا۔۔۔۔ تو اب رونا کیسے ۔ ۔

"ماریہ جاو اپنے کمرے میں تم بھی"

انیلہ بیگم حیام۔ کا روم لاکڈ کرکے اسکو تحکم بھرے انداز میں بولی تھیں۔۔ ۔

"دارم تو کتنا پہنچا ہوا ہے کتے۔۔۔۔ ڈیڈ کو تو نے سب بتادیا ۔۔ لیکن کب۔۔۔۔۔ ۔"

وہ فون کان سے لگاتا گھر میں داخل ہوا تھا۔ ۔ ۔ ڈیڈ سے کافی دیر بات کرنے کے بعد وہ دارم سے بات کررہا تھا۔۔ ان سے بات کرنے کے بعد اسے پتہ چلا تھا کہ باقاعدہ انہیں پہلے سے سب معلوم تھا اور اس سب کے پیچھے دارم کا ہاتھ تھا۔ ۔

"تو کیا ہوا۔۔۔ وہ اپنے دوست ہیں یار۔۔۔ آنٹی کو تھوڑی کچھ کہا ہے۔۔ ۔"

پہ دا رم اسکی بات ہنسا تھا۔ ۔

"ارے یار مسئلہ کچھ نہیں ہے لیکن ڈیڈ کسی بھی وقت مام کے سامنے اگل نا دیں کچھ اور پھر میں گیا ۔۔ ۔"

وہ لاونج کراس کرتا سیڑھیوں پہ تھا۔۔ ۔

"کچھ نہیں ہوگا۔۔ بس اب چھٹیاں ہو تو سیدھا گھر چلے جانا۔۔۔ کچھ بھی نہیں ہوگا۔۔۔ ۔"

"مام کو تو نہیں جانتا ابھی یار۔۔۔ ۔* وہ اب کمرے میں داخل ہوا تھا پہلی نظر اسکی بیڈ کی طرف گئی تھی جہاں وہ اپنی بات کے مطابق سوتی ہوئی نظر آئی تھی۔۔۔ ٹائم بھی ایک بج چکا تھا۔۔۔ ایک دم اسکے زہن میں خیال ابھر تھا کہ کاش وہ اسکا انتظار کرتی اسکے آنے کے بعد سکون سے سوتی۔۔۔ میری خیریت معلوم کیے بغیر اسے نیند کیسے آگئی۔۔۔ بہرحال وہ کونسا مجھے شوہر مانتی ہے۔۔۔۔ خیال زہن سے جھٹکا تھا۔۔ ۔

"مام کیا کرینگی اب۔۔ ۔"

دارم جھنجلایا تھا۔۔۔ وہ اتنا بڑا ہوا کر بھی ان کی تیز آواز سے ڈرتا تھا۔۔ ۔

"مام سے میں نے وعدہ کیا تھا کہ انکی پسند کی شادی کرونگا۔۔۔ بٹ۔۔۔۔ اب۔۔۔۔۔۔ بٹ اب۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ بیڈ کے قریب گیا تھا۔۔۔ اور اسکے چہرے کو دیکھنے لگا تھا۔۔ ۔

"بٹ اب ناجانے کیا ہوگا۔۔۔ ۔"

پہ وہ اسکے پاس ہی بیٹھ گیا تھا اور بیڈ کراون سے ٹیک لگایا تھا۔۔۔۔۔ شوز اتار کے رکھے تھے اور بیڈ کے کارنر اسکے بالکل برابر میں دراز ہوگیا تھا۔ ۔

"اب تو دوسری شادی کرے گا بس یہ ہی ہوگا۔۔۔ یہاں تو میں بھی کچھ مدد نہیں کرسکتا تیری۔۔۔ نا ہی انکل۔۔۔ ۔"۔

دارم بالکل صاف انداز میں بولا تھا۔۔ ۔

"ہاں۔۔۔۔۔ شاید ۔۔۔۔ ۔" شرٹ کے بٹن ایک ہاتھ سے کھولتا ہوا وہ کچھ پر سوچ انداز میں بولا تھا شرٹ اتار کے اسنے بیڈ کی دوسری سائڈ پہ رکھی تھی اب وہ براون ٹی شرٹ میں موجود تھا۔۔۔ ۔

"اللّہ بھلا کرے گا ۔۔ پھر بھابھی کو چھوڑنا ہوگا"

دارم نارملی بولا تھا۔ ۔

"مام جو کہینگی۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ ہی ہوگا"

تکیہ سیٹ کرتا وہ لیٹ گیا تھا آواز اسکی اتنی آہستہ تھی کہ حیام نا اٹھ سکے۔۔۔۔ ویسے بھی نیند کی پکی تھی مشکل تھا کہ اسکی آواز یا کسی حرکت پہ اٹھتی۔ ۔

" عجیب ہے یار تو۔۔۔۔۔ ڈوب کے مرجاو ۔۔۔ مجھ سے بول دیتا میں کرلیتا شادی۔۔۔ ہیرو بننے کی کیا ضرورت تھی آپکو۔۔ کیا آپکی بھابھی سے پہلی نظر میں عشق ہوگیا تھا"

دارم کو اس پہ غصہ آیا تھا کس طرح وہ ایک لڑکی کی زندگی برباد کرسکتا ہے۔ ۔

"عشق نہیں ہوا تھا۔۔۔۔ لیکن ادھر ہیرو مجھے ہی بننا تھا۔۔۔۔ تم ان سب دور ہی رہنا۔۔۔ ۔" ضامن کو برا محسوس ہوا تھا جب دارم نے شادی کرنے کا کہا۔۔۔ حیام کے بالوں میں انگلیاں پھیر تا وہ شاید اسکو جگانے کی کوشش میں تھا۔۔ ۔

"اب تو نے شادی کی ہے تو میرا بھی فرض ہے کہ ایک ڈیڑھ مہینے میں شادی کرلوں۔۔۔ ۔"

وہ مسکراہٹ ضبط کیے بولا تھا۔ ۔

"یار میری شادی ایک فارمیلیٹی تھی۔۔ ۔"

ضامن بولا تھا۔ ۔

"لیکن میری فارمیلیٹی نہیں ہوگی۔۔ ۔"

اچھا اب فون رکھو مجھے نیند آرہی ہے۔۔ ۔"

"اوکے تم۔ سوجاو۔۔۔۔۔۔ میں بھی۔ سوتا ہوں۔۔ ۔"

ضامن اسکو مزید بنا روکے بولا تھا اسے بھی نیند ہی۔ آرہی تھی۔۔ ۔

فون سائڈ ٹیبل پہ رکھ کے ہاتھ سینے پہ رکھ کے وہ سوچوں کی دنیا میں چلا گیا تھا۔۔۔ ساتھ ساتھ دو مشکلوں میں وہ پھنس چکا تھا ۔۔۔ جلد بازی اسے مشکل پہ ضرور ڈالنے والی تھی۔ ۔

اسکی نیند کمرے کی کھڑکی سے آتی سورج کی کرنوں کی وجہ سے کھلی تھی۔۔۔۔ روشنی پورے کمرے میں پھیلی ہوئی تھی۔۔۔ ۔

وہ بامشکل آنکھیں کھولتی اٹھی تھی ۔۔ نیند کے خمار سے اسکی آنکھیں اب بھی بند ہورہی تھیں۔۔ اپنے اوپر وزنی ہاتھ دیکھ کے وہ ہڑ بڑا کے اٹھنا چاہتی تھی۔۔۔ لیکن وہ پوری طرح اسکے شکنجے میں پھنسی ہوئی تھی۔۔۔ ۔

برابر میں لیٹے وجود پہ نظر ڈال کے اسکے جسم میں غصے کی شدید لہر دوڑی تھی۔۔۔ اسکا بازو اپنے اوپر سے ہٹائی وہ۔ اٹھی تھی۔۔۔ ۔

"بہت ہی گھٹیا شخص ہے یہ۔۔۔۔۔۔ ۔"

ضامن کو غلط لفظوں سے نوازتی وہ بیڈ سے اتری تھی۔۔ ۔

"کہاں جارہی ہو۔۔ ۔"

وہ باتھ روم کی طرف بڑھنے ہی لگی تھی جب اچانک اسکی آواز پہ وہ رکی تھی۔ ۔

"کہیں نہیں۔۔۔ ۔"

اسکا دل اچھل کے ایکدم حلق میں آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"جاو ۔۔۔ ۔"

وہ لیٹے لیٹے آنکھیں موندے بولا تھا۔۔۔۔ تب حیام باتھ روم میں جاکے بند ہوگئی تھی۔۔ ۔

***

ناشتہ کرنے کے بعد وہ روم میں واپس آگئی تھی۔ ۔.۔۔۔ ۔ ابھی کچھ دیر ہی بیٹھی تھی جب وہ بھی روم میں داخل ہوا تھا۔۔ ۔

"یہ اب تک یہاں کیوں ہے۔۔ ۔"

اسنے نگاہ گھڑی پہ ڈالی تھی جہاں گیارہ سے زیادہ وقت ہورہا تھا۔۔ ۔

"گھٹیا شخص کبھی دیکھے ہیں تم نے"

وہ ڈریسنگ پہ کھڑا ہوا کر پرفیوم چھڑکتا شیشے میں سے ہی اس پہ نظر رکھتا بولا تھا۔ ۔

"کتنا فیصد گھٹیا پن میں نے اب تک تمہیں دکھایا ہے۔۔ ۔"

جب وہ کچھ نا بولی تھی۔۔۔ تو وہ پھر بولا تھا اب ڈریسنگ سے لگا وہ اسے ہی گھور رہا تھا۔۔ ۔

"کب دکھایا ہے ۔۔۔۔۔ ۔. گھٹیا پن۔۔ ۔"

اب وہ ڈھارا تھا کہ حیام اسکی ڈھاڑ پہ ایک دم اچھل کے بیڈ سے اٹھی تھی۔ ۔۔ اتنی کوئی تیز آواز پہ۔ اسکی سانسیں تیز ہوئی تھیں۔۔ خوف سا چھا گیا تھا۔ ۔

"کی۔۔۔ بھی نہیں۔۔۔۔ ۔"

وہ نظریں چراتی آنکھیں جھکا کے کھڑی ہوکر بولی تھی۔۔۔۔ سکھ چین حیام کو اس وقت اڑتا ہوا محسوس ہوا تھا۔ ۔

"تمہارے ساتھ کب زبردستی کی کہ میں گھٹیا ہوگیا۔۔۔۔ کتنا تمہیں ما را کہ میں گھٹیا بن گیا۔۔۔ تمہیں کس کے سامنے بدنام کیا کہ میں گھٹیا ہوگیا۔۔۔۔ تمہیں کس کے سامنے چھوڑا کہ میں گھٹیا ہوگیا۔۔۔ تمہیں اب تک اکیلا نا ہونے دیا کہ تمہیں محسوس نا ہو کہ تمہاری بیک پہ ہے کوئی جو تمہیں اینی ٹائم سپورٹ ، پروٹیکٹ کرنا چاہتا ہے۔۔ لیکن میںبہت گھٹیا شخص ہوں۔۔ ۔"

وہ قدم اٹھاتا اسکی طرف بڑھ رہا تھا اور اس اسکے سامنے کھڑا اس پہ غصے والی نظر ڈال کے گویا ہوا

تھا۔۔۔۔۔۔۔ حیام کو اس وقت وہ کوئی موت کا فرشتہ لگا تھا۔۔ اسکی جان پہ بن گئی تھی۔۔۔ ۔

"سوری۔۔۔۔ ۔"

وہ روہانسی انداز میں زمین پہ بیٹھتی ہاتھ جوڑتی بولی تھی۔۔۔ ۔

"کیوں سوری۔۔۔۔۔ ۔"

میں نے کب کہا کہ سوری بولو۔۔ ۔"

وہ بھی بیڈ کے پاس زمیں پہ اسکے پاس ہی بیٹھ گیاتھا۔ ۔

"کبھی نہیں۔۔ ۔"

وہ سر نفی میں ہلاتی بولی تھی۔۔۔ اسکا دل ڈر رہا تھا۔۔ ۔

"واپس لو سوری اپنی۔۔ ۔"

اسکے چہرے کو بغور تکتا وہ بولا تھا جہاں خوف نمایاں تھا۔ ۔

"ک۔ کیسے۔۔۔ ۔"

وہ الجھی تھی۔ ۔

"جیسے دل چاہے۔۔۔۔ اٹس اپ ٹو یو۔۔ ۔"

وہ اسے بولنے پہ اکسا رہا تھا۔ ۔

"آئندہ نہیں بولونگی۔۔۔۔ ۔"

وہ مسکین نظروں سے اسے دیکھتی بالکل الٹ جواب دے گئی تھی۔۔۔ اسکی باتوں پہ ردعمل پہ ضامن جیسا بندہ مسکرانے پہ مجبور ہوجاتا تھا اور اب وہ مسکرائے بنا نا رہ سکا تھا۔ ۔

"میں تمہارا کون ہوں۔۔ ۔"

وہ اپنا ہاتھ اسکے سامنے کرتا بولا تھا۔۔ ۔

"کیا ۔۔ ۔" وہ اسکے ہاتھ کی طرف اشارہ کرتی بولی تھی۔ ۔

"کف بند کرو۔۔۔ ۔" اسکا آہستین کے بٹن کی طرف اشارہ تھا۔ ۔

" ، ہمارا نکاح ہوا تھا شاید"

شاید پہ زور دیا گیا تھا۔۔ ۔ کف ٹھیک کرتے حیام کے ہاتھ "شاید" کے لفظ پہ رکے تھے۔۔ ۔

"ہم نکاح میں ہیں۔۔۔ ۔"

اور وہ کف روک کر اسکی آنکھوں میں دیکھتی لفظوں پہ زور دیتی بولی تھی جیسے یقین دہانی کرارہی ہو۔۔۔۔ ۔

" میں بہت پریکٹیکل رہتا ہوں۔۔۔۔ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ہمارا نکاح ہوا تھا اور ہم نکاح میں ہیں"

اب وہ سیدھا ہو کر بیڈ سے ٹیک لگا کے بیٹھا تھا جیسے لمبی بات کرنا چاہتا ہو۔۔ ۔

"مجھے نہیں پتہ آپ کون ہیں۔۔۔ ۔

آپکا نام کیا ہے۔۔۔ ۔"

حیام لمحے کے وقفے کے بعد بولی تھی۔ ۔

"عجیب بات ہے ایک بیوی کو اسکے شوہر کا نام نہیں معلوم۔۔۔ ۔"

وہ جیسے استہزایہ ہنسا تھا۔۔ ۔

"لیکن میں جاننا چاہتی ہوں آپکا نام۔۔۔۔۔۔۔۔ اور۔۔۔۔۔ ۔

وہ رکی تھی۔۔ ۔

"اور۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟ ؟"

ضامن نے اسکے پر سوچ چہرے کو دیکھا تھا۔۔۔ ۔

"اور سب کچھ جو بتانا چاہیں۔۔۔۔ ۔"

وہ تھکے ہوئے لہجے میں بولی تھی جیسے تھک چکی ہو۔۔۔۔ اب مزید سفر کی اسمیں ہمت نا بچی تھی۔۔ ۔

"اور کچھ نا بتاوں تو۔۔۔۔۔ ۔ "

ضامن کا من ہوا تھا بات بڑھانے کا۔۔ ۔

"تو ۔۔۔ ۔

تو کچھ نہیں بس۔۔۔ ۔"

وہ بات ختم کرتی اٹھنے لگی تھی ۔۔ ۔

"اس بندے کا نام کیا تھا جس نے تمہاری شادی کو ختم کروایا ۔۔۔۔ وہ۔ آدمی کون تھا حیام"

اسکا لہجہ بہت نرم تھا لیکن بہت تشویشناک تھا۔۔۔ حیام کے آگے بڑھتے قدم تھمے تھے۔ ۔

"مجھے نہیں معلوم۔۔۔۔ ۔"

اسکا جواب عام سا تھا۔۔ ۔

"لیکن مجھے پتہ کہ تم اسے بہت اچھی طرح جانتی ہو۔۔۔۔ اور تمہیں مجھے سب بتانا ہوگا بیوی۔۔۔ ۔"

" میں اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔۔۔۔۔۔۔ نا مجھے پتہ تھا کہ وہ شخص کون تھے۔۔۔۔ ۔"

اسکی آنکھیں نم ہونے لگی تھیں۔۔۔۔۔۔ ایک درد ناک منظر اسکے چہرے کے سامنے گھما تھا۔۔ ۔

"اوکے ٹیک یور ٹائم۔۔۔۔۔ ۔"

وہ بھی اب زمین سے اٹھا تھا۔۔ ۔

"رات میں جب آونگا تو اس ٹانک پہ مجھے بات کرنی ہے۔۔۔۔ مجھے امید ہے کہ تم خود کو کمپوز کرکے تیار رکھو گی۔۔۔۔ ٹیک کیر۔۔۔۔ ۔"

"سوونگی تو نہیں؟ "

نرمی سے پوچھا گیا تھا۔۔۔۔ اور حیام کا سر خود بخود نفی میں ہلا تھا۔ ۔

"نہیں ۔"

"انتظار کروگی میرا"

ان چاہی خواہش منہ پہ آئی تھی۔۔ چہرہ دونوں ہاتھوں سے تھام کر جزبات بھرے لہجے میں پوچھا گیا تھا۔ ۔

"ہوں"

بھیگی پلکیں اٹھا کے اسے دیکھا تھا ۔۔ ۔

وہ اسکے مقا بل کھڑا ہوتا اسکا بھی گا چہرہ ہاتھوں میں تھام کر اپنے پیار کی پہلی ثبت اسکے ماتھے پہ رکھتا بولا تھا اور اپنا لمس اسکے ماتھے پہ چھوڑ کے جاچکا تھا۔۔ ۔

وہ ماتھے پہ ہاتھ رکھ کے اسکا لمس ناجانے کتنی دیر تک محسوس کرتی رہی تھی۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.