Chapter 6: باب 6

آدھے گھنٹے بعد وہ باتھ روم سے باہر آئی تھی۔۔۔ ۔ دھلے ہوئے چہرے سمیت، سرخ آنکھوں کے ساتھ وہ اچھا خاصا روئی ہوئی لگ رہی تھی جیسے اسکی زندگی میں کام ہی رونا رہ گیا ہو۔۔۔ ۔

ڈوپتہ پہنتی وہ بیڈ پہ بیٹھ گئی تھی۔۔۔ ۔

"تیار ہوجاو اور ناشتہ کرو۔۔۔ ہمیں آدھے گھنٹے میں ایر پورٹ تک پہنچنا ہے۔۔۔ ہم آج کی فلائٹ سے کراچی جارہے ہیں"

وہ برہم لہجے میں بولتا روم سے باہر چلا گیا تھا۔۔۔۔۔۔ حیام کو اسکی آواز کا بھاری پن محسوس ہوا تھا۔۔۔ وہ اس طرح رخ موڑ کے گیا تھا جیسے وہ اس سے ناراض ہو لیکن ایر پورٹ کے نام

پہ اسکی سوئی وہیں اٹک گئی

تھی۔۔۔۔ ۔

"ائیر پورٹ۔۔۔ جہاز۔۔ ۔"

ہاتھ اپنے منہ پہ رکھے تھے۔۔۔ لیکن۔ وہ کیا کرتی وہ تو اسکی حکم کی غلام تھی۔ ۔

***

"وہ اس وقت جہاز میں بیٹھے تھے کچھ دیر بعد وہ لوگ کراچی کے لیے فلائے کرنے لگے تھے۔۔۔ ۔

ضامن ہیڈ فون کان میں لگانے کی تیاری کررہا تھا ساتھ میں اناونسمینٹ بھی جاری تھی۔۔۔ حیام کھڑی کے ساتھ بیٹھی تھی جبکہ ضامن اسکے ساتھ بیٹھا تھا۔۔ ضامن کے ہاتھ میں ایک میگزن تھا جس پہ وہ گا ہے بگا ہے نظر ڈال لیتا تھا۔۔۔ ۔

اناوننسیمنٹ کی آواز پہ حیام کا دل بیٹھا جارہا تھا زرا دیر میں جہاز فلائے کرنے ہی لگا تھا۔۔۔ اسے کسی کی سپورٹ چاہیے تھی لیکن وہ کس طرح اسے چھوتی اسے کہتی کہ اسے اسکی اشد ضرورت ہے لیکن صبح اسکی انسلٹ بھی تو کرچکی تھی۔۔ ۔

آہستہ سے اسنے اپنا ہاتھ ضامن کے بھاری ہاتھ پہ رکھا تھا۔۔ ضامن اسکے ہاتھ کا لمس محسوس کرچکا تھا لیکن کچھ بولا نا تھا۔۔ ۔ ۔ اب اسنے ضامن کا ہاتھ تھاما تھا۔۔ ضامن اب بھی کچھ نا بولا تھا بس اسکی حرکتوں کا نوٹس لے رہا تھا۔۔ ۔

"دور ہو کر بیٹھو مجھ سے پلیز۔۔۔۔۔ ۔"

"کیپ ڈسٹینس۔۔۔ ۔"keep Distance

جب حیام نے اسکا بازو پکڑا اور اسکے کندھے سے سر ٹکا یا تو وہ ناچاہتے ہوئے بھی بول پڑا۔۔۔ ۔

"ن۔۔۔ نہیں۔۔ نا۔۔۔ مجھے ڈر لگ رہا ہے۔۔۔ ۔"

وہ بےچارگی سے سر اٹھا کے اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے معصومیت سے بولی تھی۔۔۔۔ ۔

"کتنی مین (Mean) ہو تم ۔۔۔ میری بیوی اتنی مین نہیں ہوسکتی۔۔۔۔ تمہیں ڈر کا احساس ہوا تو تمہیں یاد آگیا کہ تمہارے ساتھ کوئی بندہ بھی ہے۔۔ ورنہ میں جاوں بھاڑ میں۔۔ جہنم میں۔۔۔ جنت میں۔۔۔ ۔"

وہ اسکا بازو اور سر اپنے کندھے سے ہٹایا اپنے سے قدرے فاصلے کرتا ہوا اسکے انداز میں بولا تھا۔۔۔۔ اسکا دل اور لہجہ سخت سا ہوگیا تھا۔۔۔ ۔

"آ۔۔۔ آپ۔۔ اچھا۔۔۔ نہیں کررہے"

وہ آنسووں سمیت آنکھوں سے بولی تھی۔۔۔ اسکا خوف حاوی آچکا تھا۔۔۔۔ دل زور سے دھڑک رہا

تھا۔۔ ابھی ضامن کو نا تھامتی تو وہ یقینناً بے ہوش ہوجاتی۔۔ لیکن وہ اسکو قریب تو آنے دے۔۔ حیام کا تو گلا خشک ہوگیا تھا۔۔ ۔

گھر جا کہ تم بالکل مجھے پر ایا کردوگی۔۔۔ ایک ساتھ بھی بیٹھنے نہیں دوگی میں جانتا ہوں۔۔ اس لیے مجھے بھی پریشان نا کرو۔۔۔ ۔" وہ اسکی آنسووں سے لبالب آنکھوں سے نظر یں چراتا ادھر ادھر دیکھتا بولا

تھا۔۔۔۔ ترس بھی آرہا تھا لیکن ظاہر کرنے میں انا بیچ میں آرہی تھی۔۔ ۔

"نہیں۔۔۔ نہیں۔۔ گھر میں بھی ایسے ہی رہونگی۔۔۔ پکا۔۔۔ ہاں ایسے ہی ساتھ بالکل۔۔۔ ۔"

وہ سرعت سے اسکے مضبوط کندھے پہ سر ٹکا کے اسکے بازو کو مضبوطی سے تھام کے جلدی سے بو لی تھی کہ کہیں وہ یہاں سے کہیں اور ہی نا بیٹھ جائے ۔۔۔ ضامن کے چہرے پہ ایک جاندار مسکراہٹ پھیلی تھی ۔۔۔۔ بامشکل وہ اپنا قہقہہ روک پایا تھا۔۔ ۔

"وعدہ ۔ ۔" وہ اسکے گرد بازووں کا حصار تنگ کرتا بولا تھا۔۔۔ ۔

"پتہ نہیں۔۔۔۔۔ ۔"

وہ ہلکے سے اسکے بازووں کا حلقہ توڑتی ہوئی الگ ہوگئی تھی اور کھڑکی سے چپک کے بیٹھ گئی تھی۔۔۔۔۔۔ ضامن نے چونک کے اسے دیکھا تھا۔۔۔۔۔ کتنا صاف گو تھی وہ۔۔ ۔

"اچھا۔۔۔ سنو ۔۔۔ ۔"

وہ اسکے کان قریب جھک کے سر گوشی کرتا ہوا بولا تھا ۔۔۔۔۔ ۔

"جی۔۔ ۔"

She hold you like this it means she's so Comfortable wit""h you

" Is it right"

وہ سنجیدگی سے بھر پور اسکا رخ اپنی طرف کرکے بولا تھا۔۔ ۔

حیام اسکا نیا جملہ سن کے چپ سی ہوگئی تھی سمجھ سے باہر تھا کیا جواب دے ۔۔ ۔

"او۔۔۔ معاف کرنا۔۔۔ تمہیں شاید انگلش نہیں آتی۔۔۔ میں ٹرانسلیٹ کرتا ہوں"

حیام کو۔ خاموش دیکھ کے وہ جان کر بولا تھا ۔۔۔ مقصد اسکا جواب اگلوانا تھا۔۔ ۔

"ہاں۔۔ ۔ "

وہ زبردستی سر اثبات میں ہلا کے بولی تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔

ضامن نے مسکرانے پہ اکتفا کیا تھا۔۔۔۔ اور اسکو پھر اپنے ساتھ لگا کے سیٹ سے ٹیک لگا کے بیٹھ گیا تھا۔۔ ۔ "سلام صاحب"

انکی گاڑی جیسے ہی پارکنگ ایریا میں آکے رکی تھی ویسے ہی چوکی دار گیٹ کھولنے کے لیے آگے بڑھا تھا۔۔ ۔

"وعلیکم السلام۔۔۔۔ ۔ "

"سامان نکال لیں۔۔ بیڈروم تک پہنچا دیجیے گا۔۔۔ ۔"

وہ گاڑی سے اترتا سلام کا جواب تحمل سے دیتا بولا تھا اور دوسری سائڈ کا دروازہ کھول کے حیام کو اتارنے کے لیے اپنا ہاتھ اسکے سامنے پھیلایا تھا۔۔ ۔

وہ اسکا ہاتھ تھام کے باہر آئی تھی۔۔۔ اسکا دل تیزی سے ڈھرک رہا تھا۔۔۔ ضامن نے اسے کچھ نا بتایا تھا کہ وہ اسے کہا لے کر جارہا ہے۔۔ بس یہ ہی معلوم تھا کہ کراچی جانا ہے۔۔۔ ۔

"صاحب یہ کون ہیں "

وہ ڈگی سے سوٹ کیس نکالتا ضامن کے ساتھ نسوانی وجود دیکھ کے حیرت کی زیادتی سے بولا تھا۔۔ ۔

"یہ۔۔۔۔۔ ۔" ضامن بولتے بولتے رکا تھا۔۔۔ اسکی نظریں حیام کے چہرے کا طواف کرنے لگی تھیں۔۔ جو اسے ہی دیکھ رہی تھی جیسے اسکے جواب کی منتظر ہو…

"یہ میری بیوی ہیں یار"

تم لوگوں کی مالکن۔۔۔ مطلب بھابھی۔۔ ۔"

پہ وہ حیام کے ہاتھ اپنے ہاتھ کا دباو ڈالتا بولا تھا۔۔ اسکا جواب سن کے حیام کے اندر تک سکون اترا

تھا۔۔۔۔۔ اسکا دل سکڑ کے پھیلا تھا۔۔ ۔

"سلام بی بی جی۔۔۔ ۔ "

وہ ادب سے حیام کے سامنے جھکا تھا۔۔۔ حیام نے اثبات میں سر ہلا کے بنا بولے جواب دیا تھا

"لیکن صاحب آپ نے ہمارے بغیر شادی کرلی۔۔۔۔۔ ۔" وہ ناراض سا ہوا تھا ۔۔ ۔

" یار ابھی ہم بہت تھکے ہوئے ہیں۔۔۔۔ اگر کھانا مل جائے گا تو بہت آرام ملے گا۔۔۔ اب جو پوچھنا ہو کل پوچھنا۔۔۔ اور ہاں اندر اب کوئی نا پوچھے کہ یہ میرے ساتھ کون ہے ۔۔ تم جانو وہ سب ملازم جانیں۔۔ سمجھ گئے نا۔۔ ۔"

اسے بار بار سب کو آ گاہ کرنا کہ وہ شادی کرچکا ہے ۔۔ اس چیز سے خود کو آزاد کرتا ساری زمہ داری اس پہ ڈالتا حیام کو ہاتھ پکڑتا گھر کے اندر داخل ہوگیا تھا ۔۔ ۔

***

وہ اسے لے کر بیڈروم میں آگیا تھا۔۔۔ یہ وہ بیڈروم تھا جس میں وہ رہتا تھا ۔۔ حیام کو گھر بہت سنسان اور خالی لگا تھا۔۔ ایک دو ملازم کے بعد اور کوئی یہاں نا تھا۔ ۔

"یہ کہاں لے کر آگئے ہیں مجھے۔۔ ۔ "

اسکے دل میں پہلا سوال یہ ہی آیا تھا۔۔ ۔

بیڈروم میں پہنچ کر اسکا ہاتھ چھوڑ چکا تھا۔۔۔ ۔

یہ ایک ویل فرنشڈ روم تھا۔۔۔۔ جو بالکل بہت ہی سادہ سا تھا۔۔۔ حیام کے غور سے دیکھنے کے بعد اسے معلوم ہوا تھا کہ وائٹ کلر ہی اسے شاید پسند ہو کیونکہ پورا کمرہ سفید تھا۔۔۔ سفید دیواریں ، سفید بڑے بڑے مخملی پردے جو ایک کے بعد ایک کھڑکیوں پہ لگے تھے۔۔ وائٹ ہی پورا فرنیچر۔۔ وائٹ کبرڈ، وائٹ ڈریسنگ، وائٹ بیڈ سیٹ۔۔۔ سب کچھ اسے سفید ہی نظر آیا تھا جبکہ کارپیٹ براون تھا۔۔۔۔ ۔

وہ مستقل کھڑے ہو کر کمرے پہ غورو فکر کرنے میں مصروف تھی۔

" اگر کمرے کی کلاس لے لی ہو تو بیٹھ کے لیٹ کے آرام کرلو ، ویسے بھی ایرو پلین میں بہت تنگ کرکے رکھا تھا مجھے۔۔۔ ۔"

وہ شرٹ کے بٹن کھولتا اسکے اتنے غوروفکر کرنے پہ چوٹ کرکے بولا تھا۔ ۔

حیام آہستہ سے چلتی ہوئی سفید بیڈ پہ بیٹھ گئی تھی جس پہ چادر سفید جبکہ کمبل گرے کلر کا تھا۔۔۔ وہ کافی سکون سے بِیٹھی تھی۔۔ گھر پہنچ اسکو واقعی سکون سا ملا تھا۔۔ ۔

"میں نہا کر آتا ہوں، پھر تم باتھ لے کر تیار ہوجانا۔۔۔ ۔"

وہ شرٹ اتار کر صوفے پہ پھیلاتا کبرڈ سے کپڑے نکال کر باتھ روم کی طرف بڑھ گیا تھا۔۔ ۔

حیام سے اگر وہ دس سوال کرتا تو وہ تین سے چار کے جواب مشکل سے دیتی تھی۔۔ اب بھی اسکے جانے کے بعد وہ آرام کے لیے لیٹ گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دن بھر سفر کی تھکان کی وجہ سے وہ کافی تھک چکی تھی۔ ۔

وہ باتھ کے کر کمرے میں آیا تو اسے سکون کا احساس ہوا تھا۔۔ اپنے گھر اور اپنے زاتی بیڈروم میں آکر اسے راحت ملی تھی۔۔۔۔ ۔

" کسی طرح یہ لڑکی قابو میں آجائے تو سکون ہوجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس طرح کی ہے مجھے نہیں لگتا کچھ بھی بولے گی۔۔۔۔ ناجانے کتنے وعدے اور یقین دلانے پرینگے ضامن صاحب آپکو۔۔ ۔"

سفید شلوار قمیض میں سرمئی تولیہ اسٹینڈ پہ رکھتا مرر کے سامنے کمی سے بال سنوارتا مرر سے ہی سوتی ہوئی حیام کو دیکھتا وہ سوچ رہا تھا۔۔۔۔ ۔

کمی ڈریسنگ پہ رکھ کے وہ مڑا تھا اور بیڈ کی طرف بڑھا تھا۔۔۔ بیڈ کے قریب جا کے اسکے اوپر زرا سا جھکا تھا۔۔۔ ۔

"سنو۔۔۔ ۔"

وہ اسکا بازو پکڑتا اسے اٹھانے لگا تھا۔۔۔۔ جھکنے سے ضامن کے گی کے بالوں میں سے پانی کے قطرے حیام کے چہرے پہ گرے تھے ۔۔۔۔ ۔

وہ ایکدم سے اٹھ بیٹھی تھی۔۔۔۔۔ ۔

"اٹھ کے نہا لو۔۔۔ پھر کھانا کھا کے سوجانا"

ایک مسکراہٹ اچھالتا وہ اس سے بولا تھا۔۔ ۔

"مجھے نہیں کھانا۔۔۔ میں سوونگی"

وہ تکیہ سیٹ کرتی بولی تھی۔۔۔ مکمل اسکے با رعب وجود کو نظرانداز کیا تھا۔۔۔۔ ضامن کو یہ بات بہت بری لگی تھی وہ ہر وقت اسے نظرانداز کرنے کے ساتھ ساتھ اسکی زات کی نفی کرتی تھی۔۔ ۔

"سوجانا۔۔۔ نا یہ بیڈ بھاگا جارہا ہے نا ہی رات۔۔۔ اٹھو اور نہا کر آو۔۔۔۔۔۔ ۔"وہ اب زرا آنکھیں نکال کے غصے سے بولا تھا۔۔ ۔

حیام نے ایک قہر آلود نگاہ اس پہ ڈالی تھی جو اسکا چین چھیننے میں لگا رہتا تھا۔۔۔۔۔ لاچار سی وہ اٹھی تھی اور جھومتے جھومتے باتھ روم کی طرف بڑھ گئی تھی۔۔۔۔ جبکہ وہ موبائل کھول کے کام کرنے لگا تھا۔۔ ۔

***

"بی بی جی نہیں آئیں صاحب۔۔۔ ۔"

جب وہ ٹیبل پہ آیا پہلا سوال یہ ہی سنا۔۔ ۔

"نہیں۔۔۔ وہ آرام کرینگی۔۔۔۔۔ آپ وہیں بھجوا دیں انکا کھانا۔۔ ۔"

وہ نیپکن گود میں رکھتا آرام سے بولا تھا۔۔ ۔

"جی صاحب۔۔ ۔"

"صبح ڈیڈ کو کال کرونگا۔۔۔۔ مام بھی انتظار میں ہونگی ۔۔ ۔"

وہ سالن پلیٹ میں نکال کے سوچ رہا تھا تب اسکا موبائل بج اٹھا تھا۔ ۔

"ہاں بول"

یس کا بٹن دبا کے فون اسپیکر پہ کرکے کھانا کھاتے ہوئے بولا تھا۔۔ ۔

"پہنچ گیا تو۔۔ ۔"

دوسری طرف دادم تھا .

"ہاں یار۔۔ ۔"

کھانا کھا رہا ہوں۔۔۔ ۔"

"اچھا سن۔۔۔ یونیورسٹی کا کام ہوگیا ہے۔۔۔ اب باقی دیکھ کس طرح کیا۔ کرنا۔ ہے۔۔۔۔ ۔"

"ہاں یار ابھی صبح دیکھو نگا تو پلاسٹک انجیریز کے بارے میں سرچ کرلینا آج رات۔۔۔ ۔"

وہ نوالہ منہ میں ڈالتا بولا تھا۔ ۔

"چل ڈن یے۔۔۔ اچھا یار۔۔۔ وہ بھابھی کی۔ دوست کا فون اٹھا لینا اب۔۔۔۔ وہ بہت پریشان ہے"

دارم کا دل تو نا کیا تھا کہ بولے لیکن پھر انسانی ہمدردی نے جگہ لے لی تھی۔۔ ۔

"چل بے میرے پاس وقت نہیں ہے۔۔۔ گڈ نائٹ"

"" یار اٹھا لینا ضام۔۔۔۔۔ تیرا کیا جاتا ہے کونسا تو نے سننا ہے۔۔۔ سننا تو تیری بیوی نے ہے فون۔۔۔۔۔۔ ۔

دارم نے بارہا اسے سمجھایا تھا۔ ۔

"تجھے کیوں اتنی فکر ہورہی ہے۔۔۔۔ کرنے دے تھوڑا انتظار بیوی کی دوست کو ۔۔۔ ہم بھی تو انتظار کررہے ہیں نا۔۔۔ ۔"

وہ۔ تھوڑا شوخ ہوا تھا۔ ۔

"تمہارا انتظار اور اسکے انتظار میں بہت فرق ہے۔۔۔۔ ۔ بہرحال آپ دیکھ لیں۔۔۔۔ اب۔۔ ۔"

وہ آخری بات کہتا فون بند کرچکا تھا ۔۔ جبکہ ضامن کو یاد بھی نا تھا کہ اسکی دوست کا نمبر کیا ہے۔۔ ۔

کھانے کے بعد وہ کمرے میں آیا تو اسکی نظر سیدھی بیڈ پہ گئی تھی جہاں وہ بیٹھی کوئی میگزن پڑھنے میں مگن تھی۔۔۔۔۔ ضامن کے زہن میں نا جانے کی آیا تھا کہ وہ مسکرایا تھا۔۔ ۔

بیڈ پہ آکر وہ اپنی سائیڈ پہ بیٹھا تھا۔۔۔۔ حیام اسکی۔ موجودگی دیکھ کے مزید میگزین پہ جھک گئی تھی۔ ۔

"کیا میرے بیڈروم میں رکھی گئی چیزوں کو استعمال کرنے کی آپ نے مجھ سے اجازت لی تھی"

وہ بیڈ کراون سے ٹیک لگاتا اسکو نظروں میں لیا بول رہا تھا۔۔۔ سماعت سے آتی آواز پہ حیام کے ہاتھوں سے وہ میگزین چھٹا تھا اور اسکی گود میں آ کے گر گیا تھا۔۔ ۔

"س۔۔ سوری۔۔۔ ۔"

ایکدم اسنے اپنی گود سے میگزین اٹھانا چاہا تھا لیکن ضامن نے اس سے زیادہ جلدی کی تھی اور اسکی گود میں ہاتھ رکھا تھا اسکا مقصد صرف حیام سے پہلے میگزین اٹھا لینا تھا لیکن اس حرکت سے تو حیام ساکت ہوگئی

تھی۔۔۔۔ سانس اسنے کھینچ لی تھی۔۔ ۔

"کوئی بات نہیں پڑھ لو۔۔۔ ویسے بھی اب میرا سارا سامان تمہارا ہی ہے۔۔ یہاں تک کے اب تو میں بھی صرف و صرف تمہارا ہوں۔۔۔ ۔"

وہ زرا اسکی طرف کھسکتا لہجے میں بے پناہ محبت لیے بولا تھا۔۔۔ جبکہ حیام کو ان لفظوں کی سننے کی سکت نا تھی۔۔ آنکھیں گھما کے اسنے ضامن کو دیکھا تھا۔۔ حیام کی آنکھوں میں بے پناہ حیرت تھی ۔۔۔ اسے ضام کے لہجے سے الجھن سی ہوئی تھی۔۔ ۔

اب پوزیشن یہ تھی کہ وہ اسکے بالکل برابر بیٹھ گیا تھا۔۔۔۔۔۔ اور میگزین کھول کے اسکی طرف بڑھائی تھی۔۔ ۔

"ن۔۔۔ نا۔۔ نہیں۔۔ بس پڑھ لی۔۔۔ اب نہیں۔۔ ۔"

وہ ڈرے ہوئے انداز میں بولی تھی۔۔ اسکے پل۔ پل۔ بدلتے لہجے رویے کو جھیلنے کی برداشت کرنے کی ہمت حیام میں نا تھی وہ تو ویسے ہی زہنی ٹینشن ڈیپریشن کا شکار تھی۔۔ اس سے زرا سی دور ہوتی بولی تھی۔۔ ۔

"اوو۔۔۔۔ چلو خیر ہے۔۔۔ پھر زرا میری خدمت ہی کردو۔۔۔۔ ۔"

وہ میگزین کو بند کرتا اسکی طرف زرا سا جھک کر اسکی طرف کی سائڈ ٹیبل پہ میگزین رکھی تھی جبکہ حیام اسکی مزید اس پیش قدمی سے دہل گئی تھی۔۔۔ اسے نہیں معلوم تھا کہ وہ کیوں اس قدر بار بار مہربان ہورہا تھا لیکن اس قدر قریب آنا حیام کو مشکل میں ڈالتا تھا۔۔۔ وہ پوری جان سے کانپ گئیِ تھی۔۔ ۔

"اچھا۔۔۔۔ سنو ۔۔۔ دوپہر تم نے وعدہ کیا تھانا مجھ سے"۔

وہ اسکی حا لت سے محظوظ ہوتا سنجیدگی سے بولا تھا ضامن کی نظریں اسکے حسین سراپے پہ جمی تھیں۔۔ لائٹ پنک شرٹ اور پجامے میں وائٹ ڈوپٹہ سر پہ اوڑھے وہ پوری طرح اسکی توجہ اپنی طرف مبزول کرنے کی سکت رکھتی تھی۔ ۔

"کیسا وعدہ۔۔۔ ۔"

وہ دل ہی دل میں گھبراہٹ قابو پانے کی کوشش کررہی تھی۔ ۔

"ساتھ بٹھا ونگی۔۔ ۔

بالکل پاس بیٹھونگی۔۔ ۔

دور نہیں بھیجونگی۔۔۔۔ ایسا سب کچھ۔۔ ۔"

وہ رک رک کے بولتا اسکو مشکل میں ڈال رہا تھا۔۔ ۔

"نہیں میں نے ایسا وعدہ نہیں کیا تھا۔۔ آپ جھوٹ بول ر۔۔۔۔۔ ۔"

اسکی بات آدھی ہی رہ گئی تھی جب ضامن نے اسے آنکھیں دکھائی تھیں اور وہ پہلے کی طرح اب بھی اسکی آنکھوں کی سختی سے ڈر کے چپ ہوگی تھی۔۔ ۔

"اٹس اوکے۔۔۔ شوہر۔۔۔۔۔ کی خدمت کرنے سے جنت ملے گی" وہ شوہر پہ زور دیتا بولا تھا لیکن حیام کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کونسی خدمت وہ چاہتا ہے۔۔۔۔ وہ شدید کنفیوز کرتا تھا۔۔ ۔

"دیکھیں۔۔۔۔۔ ۔

میں نے آپ سے کوئی ۔۔۔ کوئی بھی وعدہ نہیں کیا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔"

تنگ آ کر وہ جھنجلا کے بولی تھی۔۔ ۔

"جس طرح تمہیں اس وقت میری ضرورت تھی اس طرح ہی مجھے ابھی اپنی بیوی کی ضرورت ہے۔۔ ۔"

وہ تکیہ اٹھا کے اسکے آگے سیٹ کرتا ہوا زرا قریب ہوا تھا۔۔۔۔ ۔

"کیا مطلب۔۔ ۔" . .

وہ اچھی طرح زچ ہوگئی تھی۔۔۔ ۔

" مجھے تھوڑا سا سکون دے دو۔۔۔ اپنے ان مہندی سے سجے ہاتھوں کو اگر میرے سر کے نرم سلکی بھورے بالوں میں چلا دوگی تو انشاء اللّہ جنت میں تمہاری سیٹ پکی ہے۔۔۔ ۔"

وہ اسکے سیدھے مہندی سے بھرے ہاتھ کو تھامتا اپنے سامنے کرتا بولا تھا۔۔۔ ۔

"لیکن۔۔۔۔۔۔ یہ سب۔۔ ۔

دور ہو کے بھی ہوسکتا ہے۔۔۔ ۔"

وہ تکیے کو اپنے سامنے سے ہٹائی پریشانی سے بولی تھی۔۔ ۔

"تم اپنے کام سے مطلب رکھو بس۔۔۔۔۔۔ ادھر دھیان مت دو"

وہ تکیہ اٹھاکے اسکی گود میں ڈالتا شاطر لہجے میں بولا تھا۔ ۔۔ ۔

" یا اللّہ۔۔۔ وہ درد برداشت کرتی خدا کو ہی پکار سکی تھی جبکہ ضامن اسکی گود میں رکھے تکیے پہ سر رکھ کے بھی لیٹ چکا تھا۔۔۔ حیام کو محسوس ہوا تھا کہ کوئی بھاری چیز اسکی گود میں آگئی ہے۔۔ اسی لمحے حیام نے ایک لمحہ صرف اس پہ غور کیا تھا۔۔۔ وہ ایک صحت مند جسامت کا مالک تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

"شروع بھی کرو۔۔۔ اور ہاں لیمپ بند کردو۔۔۔۔ نیند بہت آرہی ہے مجھے"

جب حیام کے ہاتھوں کو اسنے سر کے بالوں میں محسوس نا کیا تو وہ بولا تھا۔۔۔ تب حیام نے نا چاہتے ہوِے بھی اپنے ہاتھ اسکے بالوں میں ڈالے تھے۔۔ اس کے بال واقعی ریشم جیسے نرم ملائم سلکی تھے۔۔۔۔۔۔ ٹھنڈے بال حیام کو بھی پرسکون کر رہے تھے جبکہ ضامن اسکے ہاتھوں کا لمس محسوس کرکے خوش سا ہوا تھا۔۔۔۔ اس نے بے ساختہ آنکھیں بند کرلی تھیں جیسے لمبی نیند سونا چاہتا ہو۔۔۔ ہاتھ سینے پہ رکھ کے وہ سونے لگا تھا۔۔۔ ۔

جبکہ حیام بیڈ کراون سے ٹیک لگاتی اپنے کام میں مصروف کب نیند کی وادیوں میں گئی اسے بھی معلوم نا ہوا تھا۔ ۔

***

آج کافی دن بعد وہ آفس آیا تھا۔۔۔۔۔ ۔ آفس میں بیٹھا فائل پہ جھکا تھا۔۔۔۔ نظریں اسکی فائل پہ جبکہ زہن کہیں اور تھا۔۔۔ رائل بلیو ٹوپیس میں ملبوس ، بال ہمیشہ کی طرف جمائے ہوئے، مہنگی واچ کلائی میں باندھے، وہ ڈیسینٹ اور گریس فل لگ رہا تھا ۔۔۔ ہمیشہ کی طرح اسکی چہرے پہ بکھرے شوخی کے رنگوں کی جگہ آج سنجیدگی بھرپا تھی جبکہ اتنا سنورنے کے باوجود بھی وہ بکھرا بکھرا سا تھا۔۔۔۔ ۔

ایک دو تین چار۔۔۔۔۔ ۔

انگلیوں پہ دن گنتا وہ گن رہا تھا۔۔۔ ۔

آج کے دن مجھے یہاں ہرگز نا ہونا تھا۔۔ ۔

ٹیبل کی دراز سے اسنے ایک لفافہ نکالا تھا۔۔۔ ۔ لفافے کو کھول کے اسنے کچھ کاغزات نکالے تھے۔۔۔ ان کاغزات کو غور سے دیکھنے کے بعد وہ دونوں کاغز اسنے ایک ہی بار میں بیچ میں سے پھاڑ دیے تھے۔۔۔ ۔

"ہم سنگاپور جائینگے حیام۔۔۔۔۔ باقی کنٹریز تو میں نے کافی حد تک دیکھے ہیں"

"نہیں۔۔۔۔ مجھے نہیں جانا وہاں۔۔۔۔ پہلے میں اپنے پاکستان کے ناردن ایریاز دیکھنا چاہتی ہوں۔۔ تم نے وہاں کے ٹکٹس کروانے ہیں"

وہ قطع راضی نا تھی۔ ۔

" ارے ہاں تم نے تو کچھ بھی نہیں دیکھا۔۔۔ پہلے ہم سارے ناردن ایریاز دیکھنگے پھر سنگاپور اور پھر جرمنی جائینگے۔۔۔ اسکے بعد انگلینڈ۔۔۔۔ ۔"

وہ اسکو اپنا پلان بتاتا بولنے میں مگن تھا۔ ۔

"کیا سارہ مہینہ ہم گھومتے رہینگے برہان" وہ اتنی معصومیت سے بولی تھی کہ برہان دھیرے سے ہنس دیا تھا۔ ۔

"ہم۔ ساری زندگی گھومتے رہینگے میں اور تم بس۔۔۔۔۔ تیسرا کوئی بھی نہیں"

وہ اسکا ہاتھ تھامتا نرمی سے بولا تھا اسکی آنکھوں میں ڈولتے محبت کے رنگ دیکھ کے حیام کو اپنی قسمت پہ رشک سا ہوتا محسوس ہوتا تھا۔۔ ۔

ایک خواب سے باہر وہ آیا تھا اور اپنی طرح بکھرے کاغزات کو دیکھا تھا ایک آنسو کا قطرہ اسکی آنکھ سے گرا تھا۔۔۔۔۔۔۔ لیپ ٹاپ کی سکرین بند کرنے کے بعد اسنے سرعت سے موبائل نکا لا تھا اور کانٹیکٹ لسٹ میں سے حیام کا نمبر نکالا تھا۔۔ ۔

کال کے آپشن پہ کلک کرتے کرتے اسکی انگلیاں رکی تھیں۔۔۔۔۔۔ ۔

"کیا وہ میری کال کے لائق ہے۔۔ ۔

کیاوہ میری اتنی پرواہ کے لائق ہے۔۔ ۔

کیا وہ میرے نیک جزبات کے لائق ہے۔۔ ۔

اچانک سوالوں کے ڈھیڑ اسکے دماغ میں گردش کرنے لگے تھے۔۔ ۔

"..…you are cheater hayam...… You are a cheater"

"کیسے کرلیا تم نے مجھے چیٹ۔۔۔۔۔۔۔ کتنا پیار کرتا ہوں میں تم سے۔۔۔۔ ۔"

اسکی سرخ آنکھیں نم ہونے لگی تھیں۔۔۔۔۔ موبائل کو اسنے ٹیبل پہ پٹک دیا تھا

صبح اسکی آنکھ فون کی وابریشن سے کھلی تھی۔۔۔ اسکا فون اسکے ہی سینے پہ رکھا تھا۔۔۔ سائلنٹ پہ ہونے کی وجہ سے وہ وائبر یٹ ہوا تھا۔۔۔۔۔ موبائل سینے پہ سے اٹھا کے موندی ہوئی آنکھوں سے اسنے کال دیکھی تھی۔۔۔ ۔

بند آنکھوں سے ہی ضامن نے کال ریسیو کی تھی اب بھی وہ نیندوں میں ہی تھا۔ ۔

"ہیلو۔۔۔ ضامن اس پیکنگ۔۔ ۔"

کان پہ فون لگا کے جمائی روکتا وہ نیند میں ہی بولا تھا۔۔۔۔ ۔

"کون بول رہا ہے۔۔۔۔ بولو بھی اب"

جب اسکے سوال کا جواب نا ملا تو وہ نیند میں ہی چلایا تھا۔۔۔ ۔

"تمہارا باپ بول رہا ہوں میں۔۔۔ ۔"

دوسری طرف سے آواز ابھری تھی۔۔۔ یہ سننے کی دیر تھی کہ ضامن کی آنکھیں پوری کھلی تھیں۔۔۔ ۔

"اسلام و علیکم ڈیڈ۔۔۔ ہاو آر یو ڈیڈ ۔۔ ۔"

ادب و احترام کے سارے ریکارڈ توڑتا ہوا وہ دھیمے لہجے میں بولا تھا۔۔۔ ۔

"وعلیکم اسلام میں ٹھیک ہوں۔۔ کیا کررہے تھے کتنی دیر سے کالز کررہا ہوں۔۔۔ ۔"

" ڈیڈ سورہا تھا۔۔ بس ابھی ہی آنکھ کھلی۔۔۔ ۔" وہ ہاتھ آنکھوں پہ پھیر تا دوبارہ آنکھیں بند کرگیا تھا۔ ۔

" ایسی کیا ایکٹیوٹیز ییں کہ رات کو دیر سے سونا پڑ رہا ہے اور صبح اتنی لیٹ اٹھنا پڑ رہا ہے۔۔۔ ٹائم دیکھا ہے گیارہ بج رہے ہیں۔۔ ایک میٹنگ میں اٹینڈ بھی کرچکا ہوں اور اب کافی سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔۔۔ جب کہ تم اب تک سو رہے ہو"

انہیں تشویش ہوئی تھی کیونکہ انکا بیٹا ہمیشہ جلدی اٹھنے کا عادی تھا۔۔۔ زیادہ سے زیادہ نو بجتے تھے ورنہ وہ نماز کے وقت ہی اٹھ جاتا تھا۔۔ ۔

"ڈیڈ۔۔۔۔ کل رات بس لیٹ ہوگیا ۔۔۔ شکریہ آپ نے اٹھا دیا ورنہ میں سوتا ہی رہتا۔۔ ۔"

اسنے کروٹ لی تھی اور نظریں گھما کے حیام کو دیکھا تھا جو بیٹھے بیٹھے ہی سوگئی تھی جب کہ وہ اب تک اسکی گود میں سر رکھے ہوئے سورہا تھا۔۔۔ اوو گاڈ۔۔۔۔ کتنا بے آرام ہوئی تم میری وجہ سے۔۔۔ یہ کیسے سوگیا

میں۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ ایکدم سے اٹھنا چاہتا تھا تب حیام جاگی تھی اور اسکو اپنے پاس دیکھ کے زور سے چیخی تھی شاید اسکے حواس اب تک سورہے تھے جو وہ بھول گئی تھی کہ رات کو وہ اسی ہی پوزیشن میں سوگئی تھی۔ ۔

"یار۔۔۔۔۔ بیوی۔۔۔۔۔۔ ۔"

اسکے اس قدر پوری طرح چیخنے پہ ضامن کے منہ سے الفاظ پھسلے تھے۔۔۔۔ اور فون چھوٹ کے دوبارہ اسکے پہلو میں آ گرا تھا۔۔۔ ۔

"وہ۔۔۔ سوری۔۔۔ میں۔۔ میں ڈر ۔۔ ۔

اا سے پہلے وہ مزید لفظ بولتی ضامن نے چپ رہنے کا اشارہ کیا تھا۔۔ ۔"افف یہ میں نے کیا کردیا۔ ۔" اسنے فون اپنے پہلو سے اٹھایا تھا جہاں کال اب بھی جاری تھی۔۔۔۔۔ ڈیڈ۔۔۔۔ او مائے گاڈ۔۔۔ وہ فوراً فون اٹھاتا تیزی سے اٹھا تھا اور بالکونی میں بھاگا تھا۔۔ ۔

"ڈیڈ ۔۔۔۔ ؟"

اسنے فون دوبارہ کان سے لگایا تھا۔۔۔ لیکن اب ضامن کی آواز میں گھبراہٹ تھی۔۔۔ ۔

"کون تھی ضامن۔۔۔ کون چیخی تھی۔۔۔ ۔"

انہیں تشویش ہوِئی تھی۔۔۔ اسکے بیڈروم میں بیڈ پہ آخر کون ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ معاملہ گھمبیر تھا۔۔ ۔

"ڈیڈ ۔۔۔۔ کوئی بھی نہیں ہے۔۔۔ میڈ تھی۔۔ وہ ایکدم سے آگئ تھی"

اس پہ شدید گھبراہٹ طاری ہوگئی تھی۔۔ بہرحال اسے باپ سے جھوٹ بولنا پڑرہا تھا۔۔۔ اسکی آواز بھاری ہوئی تھی۔۔۔ ۔

" ضامن تم جھوٹ کہہ رہے ہو مجھ سے۔۔ تمہیں اندازہ بھی ہے کہ تم اپنے باپ سے جھوٹ بول رہے ہو۔۔۔۔ تم نے جو لفظ کہا یقینناً تم ایک میڈ کو نہیں کہہ سکتے۔۔۔ اور اگر ایسا نہیں ہے تو میں آج شام ہی کراچی پہنچ رہا ہوں تمہاری مام کو لے کر۔۔۔ ۔"

انکا لہجہ ایک لمحے میں ہی بدلا تھا۔۔۔ محبت سے وہ روڈ نیس پہ اتر آئے تھے آخر بات ہی اتنی بڑی

تھی۔۔۔۔ ضامن کا رنگ فق ہوا تھا۔۔ ۔"مام"// مام کا سوچتے ہی اسکی مدھم سی چلتی ہوئی ڈھرکن کی رفتار بڑھی تھی۔ ۔

"ڈیڈ میں رونے لگا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

اسکا دل چاہا تھا ایک لگائے حیام کو۔۔۔ اور خود کو بھی۔۔ اتنی معصومیت سے اور رونے کے انداز میں وہ بولا تھا کہ وہ ہنس پڑے تھے۔ ۔

"ارے میرا بیٹا رونے لگا ہے۔۔۔ ۔" انہوں نے اسکی حالت سے مزہ لیا تھا۔ ۔

"آر یو لافنگ ڈیڈ۔۔۔ سریسلی آر یو کریزی۔۔ ۔"

"میرا دل دڑ رہا ہے اتنا۔۔۔۔ اپس ڈاون لائک"

وہ پل میں بدلتا ہوا مزاج دیکھ کے چیخا تھا۔ ۔

"بیوی دکھاو اپنی۔۔۔ ۔"

وہ بات بدلتے بولے تھے۔ ۔

"ڈیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ایک منٹ کی خاموشی کے بعد وہ بولا تھا۔۔ ۔

"ہوں۔۔۔ ۔"

"میں معافی چاہتا ہوں۔۔۔۔ یہ سب بس اچانک ہوا۔۔۔۔۔ وہ میری صرف نام کی بیوی ہے قسم سے آپ سے کبھی جھوٹ نہیں بول سکتا۔۔۔ ۔"

وہ شرمندگی سے ہلکی آواز میں بولا تھا۔ ۔

"نام کی ہے واٹ یو میں۔۔۔۔۔ ابھی کچھ دیر پہلے تم مجھ سے جھوٹ بول رہے تھے"

"ڈیڈ میں آپ سے جھوٹ نہیں بول سکتا بس ڈر گیا تھا۔۔۔ لیکن آپ پلیز مام کو نہیں بتائینگے وہ سچ میں بہت ٹارچر کرینگی میری بیوی کو۔۔۔۔ اور ساتھ میں خود کو بھی ٹارچر جرتی رہینگی۔۔۔۔ مجھے بہت افسوس ہے"

"تمہیں اپنی ماں کی فکر ہے کیا؟ تمہیں بیوی کے ٹارچر کی فکر ہے یہ مام کی۔۔۔ ۔"

مشکل میں ڈالا گیا تھا۔۔ ۔

"ڈیڈ۔۔۔ دونوں کی۔۔۔۔ دونوں کی فکر ہے مجھے"

ایک طرف وہ ایک طرف ماں۔۔ ۔"

وہ باآسانی بولا تھا۔۔۔ ۔

" تو پھر تمہاری بیوی صرف نام کی کیوں ہوئی بیٹا۔۔۔۔ تم نے اس سے نکاح کیوں کیا تھا جب نام ہی دینا تھا صرف۔۔ ۔"

انہیں فکرمندی ہوئی تھی۔۔ ۔

"ڈیڈ بس۔۔۔ آپ کو سب تفصیل بتاونگا لیکن ابھی مجھے آفس جانا ہے۔۔ میں نہانے جاتا ہوں ۔۔۔ آپ کو میں رات میں کال کرونگا۔۔۔ اینڈ بہت شکریہ میری دل کی دھرکن لائن پہ لانے کے لیے رونی جس طرح آپ نے دھمکی دی تھیِ میں ڈر گیا تھا "

"بچے ماں باپ سے ڈرتے ہی اچھے لگتے ہیں۔۔۔۔ ۔"

وہ مسکرا کے بولے تھے۔ ۔

"اچھا اب میں فون رکھتا ہوں ڈیڈ۔۔۔ لیٹ ہوگیا ہوں"

" یار تم نے تصویر نہیں دکھائی اپنی بیوی کی۔۔۔ زرا دیکھ ہی لیں کہ وہ تمہاری ماں کی پسند کے لائق ہے بھی کہ نہیں۔ ۔"

"ڈیڈ وہ سخت پردہ کرتی ہے۔۔۔ پکچرز نہیں ہے۔۔۔ ۔"

وہ ہنسی روکتا بولا تھا۔۔۔ ۔

"کیا۔۔۔۔۔ ؟ مطلب میں اب اپنی بہو کو بھی نہیں دیکھ سکتا"

انہیں حیرت ہوئی تھی۔۔ ۔

"ڈیڈ سب رات میں"

وہ فون پہ آخری بات کرتا فون بند کرچکا تھا۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.