ضامن کے کمرے سے جانے کے بعد اسنے کمرے کی حالت ہی بگاڑ دی تھی اور خود سر گھٹنوں میں دے کر زمین پہ بیٹھ کے رونے لگی تھی۔۔۔ ۔
"مردوں۔۔۔ ۔"
مردوں کے نام پہ اسکے دماغ کی نسیں پھٹنیں کو ہورہی تھیں۔۔۔ ۔
"میرا کوئی قصور نہیں تھا اللّہ میاں۔۔۔ ۔
میں نے تو برہان کے ساتھ بھی کبھی کچھ نہیں کیا۔۔۔ ۔
ایسے کیسے سب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
سامیہ اللّہ کرے تمہاری شادی کسی ایسے ہی بندے سے ہو۔۔۔ تم کتنی سکون میں ہوگی نا مجھ سے جان چھڑا کے ۔۔۔۔۔ تم نے ہی میری شادی اس انسان سے کرائی ہے۔۔۔۔۔ اور اب میں بھی تمہیں۔ یاد نہیں رہی ہوں۔۔۔۔۔۔ تمہارے لیے بھی میں مرگئی ہوں۔۔۔۔۔ تم نے بھی مجھے بھلا دیا ہے۔۔۔۔۔ ۔"
وہ شدت غم سے روتی ہلکی آواز میں اب سامیہ کو۔ کوس رہی تھی۔۔۔۔۔ ۔
کوئی بھی اسکے پاس ایسا نا تھا جو اسکا غم ہلکا کر سکتا۔۔۔ ۔
***
رات کی ٹھنڈ، گہری خاموشی، پرسکون فضا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
سکون سے گھاس پہ بیٹھا اور سگریٹ ایک ہاتھ میں پکڑے وہ فون کان سے لگائے باتوں میں مصروف
تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
ایک ایک پوائنٹ وقت کی مناسبت سے اسے خود کو کور اپ کرنا تھا۔۔۔ ۔
ہر موقعے کے لیے وہ ہر طرح سے تیار تھا۔۔۔ ۔
Yes sir i have done all my duties at the time!!and i am ready to perform"
"what nert to begin
کڑک دار آواز لہجے پہ پناہ کا غرور ، اپنی بھوری آنکھوں میں زہانت لیے وہ فون پہ بولا تھا۔۔۔ اسکا لہجہ ایسا ہوتا تھا کہ نا چاہتے ہوئے بھی مقابل شخص اس سے انسپائر ہوجاتا تھا۔۔۔۔ ۔
شی اپنی چاہ کی بات کرکے وہ کال کاٹ چکا تھا اور فون گھاس پہ گرا چکا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ جس طرح فضا میں خامو تھی اس طرح ہی اسکے اندر ایک خاموشی سی بس گئی تھی۔۔۔ اپنا کام انجام دے کر وہ زرا پرسکون سا ہوا تھا۔۔ ۔
صبح کے بعد سے وہ اب تک اپنے بیڈ روم میں نا گیا تھا۔۔۔ حیام کا۔ چہرہ دیکھنے کا بھی اسکا دل نا کیا تھا۔۔۔ ایک ساتھ بہت سی چوٹیں اس کے دل پہ لگی تھیں۔۔ جتنا مضبوط وہ دکھتا تھا اتنا ہی نرم اسکا دل تھا۔۔۔ اسے معلوم ہوا تھا کہ اسنے بھی غلط کیا ہے لیکن حیام کا رویہ اس کی سمجھ سے بالاتر تھا۔۔۔۔۔ وہ کوشش کررہا تھا کہ اس سے نرم لہجہ اپنا کررکھے لیکن حیام ۔۔۔ حیام ۔۔۔۔ وہ کچھ سوچنا سمجھنا ہی نہیںِ چاہتی تھی۔ ۔
اب رات بیت چکی تھی۔۔۔۔ ہوٹل کے پارک میںِ بیٹھا اس ٹھٹرنے والی سردی میں ٹھنڈ میں خود کو سزا دے رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔
"یار جو رشتے جلدی میں بنتے ہیں انہیں بہتر ہونے میں اتنا ہی وقت لگتا ہے۔۔۔۔ ۔"
" اب تیری شادی کا فیصلہ ہم نے دس منٹ کے اندر اندر کیا تھا اب اسکو سنورنے میں دن ہفتوں کے ساتھ ساتھ دس مہینے بھی لگ سکتے ہیں"
دارم اسکے لیے اسکے پاس ہی بیٹھا تھا۔۔۔ ضامن نے ساری باتیں اس سے شیئر کی تھیں۔۔ بہت سوچ سمجھنے کے بعد دارم اس سے بولا تھا۔۔ ۔
" تمہیں معافی مانگنی چاہیے ۔۔۔ تم اتنے جاہل نہیں ہو کہ تم اپنی دودن کی بیاہی ہوئی بیوی پہ اس قدر گھٹیا چیپ الزام لگاو۔۔۔ مجھے بہت برے لگے ہو آج تم"
دارم مٹھیاں ایکدوسرے میںِ بھینچتا کمال صبر سےبولا تھا۔۔۔ ۔
" یار ۔۔۔ دارم میں سچ میں الجھ گیا ہوں۔۔۔۔ وہ مجھے زچ کرتی ہے۔۔۔ میں اتنا کمزور طبیعت کا مالک نہیں ہوں کہ اس طرح کا جنگل یوں والا برتاو کروں۔۔۔۔ بس وہ مجھے آزماتی ہے۔۔۔۔ وہ اتنی بڑی ہے نہیں جتنی بڑی باتیں کرتی ہے۔"
اسنے اپنی صفائی میںِ کچھ بولا تھا۔۔ ۔
" تو اس بات کا دھیان رکھ لو میرے بھائی کہ وہ تم سے آٹھ نو سال چھوٹی ہے۔۔ تمہاری سوچ اور اسکی سوچ میں بہت فرق ہے۔۔ تم میچیور مرد ہو۔۔۔۔ تم نے پوری دنیا دیکھی ہے۔۔ اچھا برا روپ دیکھا ہے اس دنیا کے لوگوں کا۔۔۔ جبکہ۔ اس نے صرف دنیا کا برا روپ دیکھا ہے۔۔۔ دیکھا تھا نا اس دن کس قدر گھٹیا لوگ تھے۔۔۔ اسکے اپنے لوگ سب کتنے برے تھے۔۔۔۔ یار۔۔۔۔۔ کوئی بھی تو نہیں تھا صحیح سب درندے تھے۔۔۔۔۔ تو وہ کس طرح نارمل بی ہیو کرے گی تمہارے ساتھ۔۔۔۔ تم کچھ فاصلہ قائم رکھو۔۔۔۔۔ وقت دو خود کو اور اسکو بھی۔۔۔ ۔"
"اگر وقت نہیں دے سکتے۔۔۔ مجھے پتہ ہے زیادہ دن زیادہ دور نہیں رہا جاسکتا لیکن تم محسوس تو کروا کہ تم ان جیسے نہیں ہو۔۔۔۔۔ ان سب جیسے نہیں ہو، تم ان سب سے مختلف ہو "
وہ اسکی عقل میں ناجانے کیا کیا گھسا رہا تھا۔۔ لیکن ضامن کا کیا معلوم کے وہ سمجھے گا کہ نہیں۔۔ ۔
" مجھے خود پہ کنٹرول نہیں ہے دارم۔۔۔ ۔"
یہ ہی جملہ اس کے منہ سے نکلا تھا۔ ۔
" تو کچھ نہیں ہوسکتا آپ کا۔۔۔۔۔ گڈ نائٹ۔۔۔ ویسے بھی صبح مجھے اہم کام کے لیے نکلنا ہے۔۔۔ تم دونوں کی ٹکٹس کل دوپہر بارہ بجے کی ہیں۔۔۔۔۔ اللّہ حافظ"۔
دارم وہاں سے اٹھتا ناراضگی سے بولا تھا۔۔۔ اور چلا گیا تھا۔۔۔ ۔
***
دارم کے جانے کے بعد آدھے گھنٹے بعد وہ اپنے بیڈروم میںِ آیا تھا۔۔۔ ابھی ڈھیر سارے کام اسنے کرنے تھے لیکن اس سے پہلے اسے خود کو ہلکا پھلکا کرنا تھا۔۔۔۔ اچھی طرح سوچ لینے کے بعد وہ کمرے میں داخل ہوا تھا۔۔۔ ۔
ویٹر کو کہہ کر وہ روم میں کھانا بھجوا چکا تھا تاکہ حیا م تناول فرمالے۔۔۔ لیکن اسے یہ بھی معلوم تھا کہ وہ بالکل بھی کھانے کے قریب نہںں گئی ہوگی۔۔ ۔
کمرے کا دروازہ لاکڈ کرنے کے بعد اسنے کمرے میں دیکھا تھا جو پوری طرح بکھرا ہوا تھا۔۔۔۔۔ کوئی بھی چیز جگہ پہ نہیں تھی۔۔۔۔۔ لیکن بیڈ بالکل صحیح تھا اور وہ مزے سے بیڈ پہ کمبل میں گھس کے سوئی ہوئی نظر آئی تھی۔۔۔ وہ ناچاہتے ہوئے بھی مسکرا دیا تھا۔۔۔۔ کمرے کی ایک ایک چیز جس طرح جگہ پہ نا تھی وہ سمجھ گیا تھا کہ کس بری طرح غصہ اتارا گیا ہے۔۔۔ ۔
سب سے پہلے اسنے الماری کھولی تھی ۔۔ حیام اور اپنی ساری پیکنگ کی تھی۔۔۔ اپنے لیپ ٹاپ دیوائسس سوٹ کیس میں رکھنے کے بعد اسنے سوٹ کیس کو لاکڈ کیا تھا۔۔۔ یہ کام نبٹانے کے بعد وہ باتھ روم نہانے کی غرض سے چلا گیا تھا۔۔۔ ۔
بیس منٹ بعد وہ اچھی طرح تھکان اتارتا ٹاول گردن میں ڈالتا کمرے میں آیا تھا۔۔۔ بلیک ٹراوزر میں بنا شرٹ کے وہ شیشے کے سامنے کھڑا بال بنارہا تھا۔۔۔ ۔
لال شرٹ پہنتا ،دونوں ہاتھوں سے بٹن بند کرتا وہ بیڈ کے قریب آیا تھا اور جھک کر اسے دیکھا تھا۔۔۔۔ وہ اسے گہری نیند میں لگی تھی ۔۔۔ ان دو دنوں میں اسے یہ معلوم ہوا تھا کہ وہ نیند کی بہت پکی ہے۔۔۔۔ اسکے چہرے کو پہ بغور وہ دیکھنے لگا تھا جہاں گالوں آنسووں کے نشان تھے۔۔۔۔ اس کے گلابی لب اب سرخ سے ہورہے تھے۔۔ آنکھیں بھی سوجی ہوئی تھیں۔۔ وہ اسکے پاس ہی بیٹھ گیا تھا۔۔۔ ایک ہاتھ اپنا اسنے حیام کے گالوں سے مس کیا تھا۔۔ چیک کرنا چاہ رہا تھا کہ وہ گہری نیند میں ہے بھی یا نہیں۔۔ لیکن وہ جاگی نہیں تھی۔۔ یہاں تک کے کسمسائی بھی نا تھی۔۔۔۔۔ اسکے ماتھے کو چھونے کے بعد ضامن کو معلوم ہوا تھا کہ اسے بخار بھی ہے۔۔۔ اپنی غلطی پہ وہ بری طرح پشیمان ہوا تھا۔۔۔۔۔ بہر حال وہ جس لیے یہاں آیا تھا وہ کرنے لگا تھا۔۔۔۔ ۔
سائیڈ ٹیبل کی دراز کھول کے اسنے ایک ریڈ مارکر نکالا تھا جو پرمننٹ تھا ۔۔ وہ یہ مارکر کسی بھی چیز کو ہائی لائٹ کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔۔۔ مارکر نکالنے کے بعد وہ کھول کر اسکی نپ حیام کے گال کے پاس لے کر گیا پہ تھا اور اسکے بھرے بھرے گال "sorry" پہ لکھا تھا۔۔۔۔ ایک گال پہ لکھنے کے بعد اسنے دوسرے گال بھی یہ کام کیا تھا۔۔۔۔۔ ۔
اب وہ اسکی کلائی پکڑ چکا تھا جو بالکل خالی تھی۔۔۔۔ کلائی پہ بھی اسنے سوری لکھا تھا۔۔۔ وہاں لکھنے میں اسے خاصی آسانی ہوئی تھی۔۔۔ اب اسکی نظر اسکی صراحی دار گردن پہ پڑی تھی۔۔ جہاں دوپٹے نے جگہ لی ہوئی
تھی۔۔۔ ڈوپٹہ ہٹا کے اسنے سائڈ پہ رکھا تھا۔۔۔ اب اسنے واپس دیکھا تھا۔۔ اب گردن کسی بھی شے سے خالی شفاف تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکے گلے پہ اسنے نرمی سے ہاتھ پھیرا تھا۔۔۔۔۔۔ اور پھر جھک کر پہلی دفعہ اسکی گردن پہ اپنے لب رکھے تھے۔۔۔۔۔۔۔ ایک دفعہ۔۔۔ دو دفعہ۔ ۔🌸 تین دفعہ۔۔۔۔ اسے احساس بھی نا ہوا تھا کہ وہ یہ کام کتنی دفعہ کر چکا ہے۔۔۔ مارکر سے اسنے ایک بار سوری اسکی گردن پہ بھی لکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پیچھے ہوا تھا ۔۔ اب وہ کوئی اقر جگہ تلاش کررہا تھا کہ کہاں لکھا جائے۔ ۔
کمبل ہٹا کے اسنے اسکے گداز پیر دیکھے تھے۔۔۔۔۔ نازک سے پاوں۔۔۔۔۔ اسکی توجہ لے گئے تھے۔۔ وہ اٹھا تھا اور پیروں کی جانب بڑھا تھا ۔۔۔۔ اسکے برف کی طرح ٹھنڈے پڑتے پاووں کو اسنے باری باری چھوا
تھا۔۔۔۔ اور دونوں پیروں پہ بھی سوری لکھ کے پیچھے ہوا تھا۔۔۔ ۔
مارکر واپس ٹیبل پہ رکھنے کے بعد وہ اپنے بستر پہ آگیا تھا۔۔ اسکی جانب کروٹ لے کر وہ اسکو غور سے دیکھنے میں مگن ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اسکا ہاتھ تھام کے اسنے اپنے دوسرے ہاتھ میں لیا تھا اور سونے کی کوشش کرنے لگا تھا۔۔۔۔۔ ۔
***
صبح آٹھ بجے سے وہ یونیورسٹی پہنچی ہوئی تھی۔۔ اب تو بج چکے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب سے حیام کی شادیھ ہوئی تھی تب سے اسکا نا یونی میں دل لگتا تھا نا گھر میں۔۔۔۔ نو بجتے دیکھ کر وہ کلاس کی جانب بڑ
گئی تھی۔۔۔۔ بلیو جینز اور بلیو ہی کرتی میںِ وائٹ اسٹولر بے فکری سے گلے میںِ ڈالے بیگ کندھے پہ ڈال کے وہ اٹھ گئی تھی اور کلاس کی جانب بڑھ گئی تھی۔۔ ۔
ابھی کلاس شروع ہوئے دس منٹ ہی ہوئے تھے جب کچھ لوگ انکی کلاس میں داخل ہوئے تھے۔۔۔۔۔ وہ نوٹ پیڈ پہ لیکچر لکھنے میں مصروف تھی اسے محسوس بھی نا ہوا تھا کہ کلاس میں ہوتا لیکچر کلاز بھی ہوچکا تھا۔۔۔ ۔ ایک نظر اٹھا کے نوٹ پیڈ پہ سے سامیہ نے سامنے بورڈ کی طرف دیکھا تھا جہاں سامنے سر کے ساتھ کچھ تو عمر لڑکے کھڑے تھے۔۔ ۔
"یس یو۔۔۔ ۔"yes you
دارم کی ڈھاڑ جیسی آواز پوری کلاس روم میں گونجی تھی کہ پوری کلاس خاموش پڑ گئ تھی اور اسے ہی دیکھنے میں مگن ہوگئی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
بلیو جینز پہ وائٹ ٹی شرٹ پہ بلیک لیڈر کی جیکٹ پہنے بال اچھی طرح سیٹ کیے گلاسسز ہاتھ میںِ لیے وہ خاصہ ڈیشنگ لگ رہا تھا۔۔۔ لیکن اسکے چہرے پہ پھیلے تاثرات بہت خطرناک تھے۔ ۔ ۔ کہ سب اسٹوڈنٹس ڈر سہم کے بیٹھے ہوئے تھے۔۔۔۔ ۔
"یہ۔۔۔۔۔۔ یہ۔۔۔۔ ۔" سامیہ کو سمجھنے میں۔ صرف ایک سیکنڈ لگا تھا۔۔۔ ۔
"کون ہیں آپ۔۔۔۔ ۔ "
سر اور ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ دارم کی طرف بڑھے تھے کیونکہ اس کلاس میں مزے سے پڑھتے ہوئے دو اسٹوڈنٹس کو دارم نے نوٹ آوٹ کیا تھا اور اپنے گھیرے میںِ لیا تھا۔۔۔ ۔
دارم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کی طرف بڑھا تھا اور اپنی جینز کی جیب میں سے کارڈ نکال کے ان کے سامنے کیا تھا۔۔ اسکی چال میں ایک اکڑ تھی جو ہونی بھی چاہیے تھی۔۔۔ ڈیپارٹمنٹ کا ہیڈ کارڈ اچھی طرح پڑھنے کے بعد خود پیچھے ہوگیا تھا۔۔۔۔۔ ۔
دارم کے ہاتھ میں پسٹل دیکھ کے سامیہ چونکی تھی۔۔ ۔
"یہ کون ہے۔۔۔۔ ؟"۔
"اور اس طرح کیوں انہیںِ پکڑا ہے۔۔ ۔"
وہ الجھن کا شکار ہوئی تھی۔۔۔ ۔
"سوری فار ڈسٹربینس۔۔۔۔ ۔" دارم سر سے اور باقی اسٹوڈنٹس سے معاضرت کرتا کلاس روم سے باہر نکل۔ گیا تھا۔۔۔۔۔ جبکہ۔ وہ دو لڑکے جنہیں اسنے ٹیک آور کیا تھا وہ اسکے ساتھیوں کے گھیرے میں تھے۔۔۔ وہ گاسسز آنکھوں پہ لگاتا آگے کی طرف بڑھ گیا تھا۔۔۔ ۔
سامیہ نوٹ پیڈ پکڑتی اور بیگ اٹھاتی بنا سر کی اجازت لیے کلاس روم سے بھاگی تھی۔۔۔ ۔
"سنیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پلیز۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ تیزی سے بھاگتے ہوئے یونیورسٹی کی گیٹ کی طرف بڑھی تھی لیکن وہ اسے بیچ راستے میں ڈیپارٹمنٹ کے ایک کارنر پہ مل گئے تھے جو بالکل سنسان تھا۔۔ اسٹوڈنٹس وہاں کوئی نا تھا۔ ۔
"ارے پھر لکھ کر کچھ کر کے ملک کی خدمت کرو۔۔ ۔
تم لوگوں کو شرم نہیں آتی. ۔"
دارم کے ایک زور تھپڑ اسے لڑکے کے منہ پہ مارا تھا ۔۔۔۔۔ تھپڑ کی شدت اتنی تیز تھی کہ وہ لڑکا گھوم گیا تھا۔۔ ۔
سامیہ یہ منظر دیکھ کہ دہل گئی تھی۔۔۔ ۔
وہ اس کے کلاس فیلوز کو لے کر یہاں کیوں آیا تھا اور کیوں ان کو مار رہا تھا اسے سمجھ نا آیا تھا۔۔ ۔
"ایکسکیوز می۔۔ ۔"
بہرحال وہ تھوڑا سا آگے مزید بڑھتی اسکے پیچھے کھڑی اعتماد سے بولی تھی۔۔۔ ۔
نسوانی آواز پہ وہ پیچھے مڑا تھا۔۔۔۔۔ ۔ بھوری بھنویں چڑھا کر آنکھوں پہ سے سیاہ چشمہ ہٹا کے اسنے سامیہ کو دیکھا تھا۔۔۔۔ گوری رنگت پہ بھورے بال بہت جچتے تھے۔۔۔ بھرپور پرسنیلٹی لیے وہ اسکے سامنے تھے ۔۔۔ پسٹل اسنے واپس جیکٹ میں ڈالی تھی۔۔ ۔
"یا۔۔۔ ۔"
وہ آرھی نگاہیں کرتا پیچھے کھڑے اپنے ساتھیوں کو ہاتھ سے اشارہ کرکے وہاں سے جانے کا بول چکا تھا۔۔۔ ۔
"وہ ۔۔۔ وہ میں۔۔۔۔۔ ۔ جب سب لوگ وہاں سے گئے تو سامیہ اٹک سی گئی تھی۔۔ اسکی پرسنیلٹی اور گہری نگاہوں سے وہ کنفیوز ہوگئی تھی۔۔ ۔
"کون میں۔۔۔ ۔"
وہ الٹا اسکو مزید پھنسا رہا تھا۔۔ ۔
"میں حیام کی دوست ہوں۔۔۔ ۔"
وہ ہاتھ اسکے سامنے بڑھاتی شیک ہینڈ کرنے کے لیے ہلکی سی مسکراہٹ سجا کے بولی تھی۔۔۔ ۔
"کون حیام"
وہ اسکا سامنے ہاتھ دیکھ کے پیچھے ہوا تھا۔۔۔ شیک ہینڈ کرنا اسنے گوارہ نہیں کیا تھا۔۔۔۔ سامیہ کو ناجانے کیوں انسلٹ محسوس ہوئی تھی۔۔۔ ۔
"حیام وہ۔۔۔ آپکے دوست۔۔۔ ضامن ۔۔ انکی بیوی۔۔۔ حیام۔۔۔ جن سے انہوں نے شادی کی تھی۔۔ ۔" "انکی دوست ۔ ۔"
وہ اپنی طرف سے پوری کوشش کرتی اچھی طرح سمجھا چکی تھی۔۔ ۔"کتنا کوئی ڈیش انسان ہے یہ دو دن میں مجھے بھول گیا، کیا میری شکل اتنی بری ہے کہ اسے یاد نا رہا، میری بیوٹی تو لوگوں کو ہمیشہ یاد رہتی ہے۔۔۔ ۔"
دو چار غلط لفظوں سے نوازتی وہ اسکو دل میں دس سنا چکی تھی۔۔۔ ۔
"سوری ۔۔۔۔ مجھے نام نہیں پتہ آپکی دوست کا۔۔۔ لیکن میں پہچان گیا ہوں آپ کو"
وہ چہرے پہ سنجیدگی طاری کرتے ہوئے بولا تھا۔ ۔
"صد شکر اپنے دوست کا نام یاد ہے۔۔۔ ۔ "
وہ جیسے احسان کرتی اس سے بولی تھی۔۔ ۔
"الحمداللّہ۔۔ جگر ہے میرا ، بیٹ ہے میری۔۔۔۔ یاد تو ہوگا نا۔۔ ۔"
وہ طنزیہ مسکراہٹ لائے بولا تھا۔۔ ۔
"ہاں تو حیام بھی میری الحمدللّہ ، جگر، دل ، بیٹ، لنگر، فیس کی فریشنیس ، نائٹ کریم، را، توں کی نیند ، صبح کا ناشتہ میری دائٹ ، میرہ فریش جوس ، سب کچھ وہی ہے۔۔۔ کہاں چھپا کے رکھا ہے اسے آپ دونوں نے"
اب اسکے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا۔۔ ۔
"ہم نے کب چھپایا ہے۔۔۔۔ آپ نے خود ہمارے حوالے کیا تھا۔۔ ۔"
وہ تنگ آ کے بولا تھا۔۔ ۔
"تو حوالے کیا تھا اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ بیچ دیا ہے آپ کو۔۔۔۔ میں نے کتنی کالز کی ہیں آپکے دوست کو لیکن مجال ہے کہ کوئی میرا فون اٹھا لے۔۔۔ دیکھیں مجھے میری دوست سے ملوا دیں۔۔۔ ورنہ میں۔۔۔ ورنہ میں کورٹ چلی جاوگی ہاں۔۔ ۔"
وہ جزبات و غصہ کے عالم میں بولی تھی۔۔ ۔
" مطلب آپ قانون کو ہاتھ میں لینگی۔۔۔ ۔"
وہ اسکی باتوں میں دلچسپی اختیار کرتا مزے سے بولا تھا۔۔ ۔
"ہاں ایسا ہی کرونگی میں۔۔ ۔"
وہ اثبات میں سر ہلا کے اعتماد سے بولی تھی۔ ۔
"اچھا وہاں جا کے کیا کہو گی۔۔ ۔"
وہ بے اختیار بولا تھا۔۔ ۔
"میں جو بھی بولوں۔۔۔۔ اس سے آپ کو مطلب نہیں ہو نا چاہیے۔۔۔۔ اس سے پہلے آپ قانون کے ہاتھوں لگیں تب تک مجھے حیام سے ملوا دیں۔۔ جانتے ہیں نا قانون کے ہاتھ کتنے لمبے ہوتے ہیں"۔ ۔
وہ ایک نئی بات اسکے علم میں اضافہ کرکے بولی تھی ۔۔ دارم تو حیرت کی زیادتی سے گنگ رہ گیا تھا۔ ۔
"ہاں، قانون کے ہاتھ تو بہت لمبے ہوتے ہیں ۔۔۔ بالکل کریکٹ۔۔۔۔ میرے ہاتھ بھی بہت لمبے ہیں۔۔۔ ۔"
وہ ہاتھ سینے پہ باندھتا اسکی آنکھوں میں دیکھ کے بولا تھا۔۔۔ ۔
" ہاں تو میں جارہی ہوں پھر۔۔۔ آپ حیام کا پتہ دیں مجھے بس۔۔۔۔ میرے پاس وقت نہیںِ ہے آپ سے بحث کرنے کا۔۔ میری کلاس۔ لیٹ ہورہی ہے"
وہ لیے دیے انداز میں بولی تھی۔ ۔
"آپ کی حیام اب کراچی میں ہے۔۔۔۔ یہاں ہوتی تو میں ضرور ملوا دیتا۔۔۔۔۔ ۔"
"واٹ۔۔۔ میری دوست کو کراچی بھیج دیا"
وہ وہیں زمین پہ بیٹھتی سر ہاتھوں میں تھامتی بولی تھی۔۔ جیسے نا جانے کیا ہوگیا ۔۔۔ ۔
"دیکھیں۔۔۔۔ آپکی دوست کو مطلب انہیں یہاں خطرہ تھا تب ہی ضامن اسے کراچی اپنے گھر لے گیا ہے ویسے بھی ہم یہاں نہیں رہتے ہم کراچی میں ہی رہائش پزیر ہیں ۔۔۔ ۔"
وہ گھٹنوں کے بل نیچے بیٹھتا اسے تسلی دیتا بولا تھا۔۔ ۔
"ل۔۔ لیکن کیا خطرہ۔۔ کیسا خطرہ ۔۔ ۔"
"کوئی خطرہ نہیں ہے۔۔ ہماری ڈیوٹیز وہیں ہیں۔۔ رہائش وہیں ہے۔۔ ۔ تو ہم لاہور میں کیا کرتے۔۔۔۔ ہم تو یہاں آو ٹنگ پہ آئے تھے ۔۔ ۔"
وہ مزید بولا تھا۔۔ ۔
"میں کب ملونگی اس سے"۔ وہ اپنے آنسو پونچھتی بولی تھی۔ ۔
"نشاءاللّہ بہت جلد۔۔ اب اٹھو اور کلاس اٹینڈ کرو ۔۔ ۔"وہ خود اٹھتا بولا تھا۔۔ ۔
"اوکے۔ ۔" وہ اٹھ کر کپڑے جھاڑتی مڑ گئی تھی۔۔ ۔
"سنو۔۔۔۔ ۔"
وہ اسکی پشت کو دیکھتا بے اختیار بولا تھا۔ ۔
"ہممم"
وہ بیگ کندھے پہ سیٹ کرتی ناسمجھی میں بولی تھی۔۔ ۔
"تمہارا نام۔۔۔۔ ۔"
وہ تاسف سے بولا تھا۔۔ ۔
"ذیادہ ڈیپ نا جاو۔۔۔ اپنے دوست کو بول دینا کہ میری کالز اب رد نا کریں۔۔۔ گڈ بائے"
وہ بالوں کو ایک سائڈ پہ کرتی ، اپنے آئز گلاسسز لگاتے بولی تھی۔۔۔ اور واپس مڑ گئی تھی۔۔۔ جبکہ دارم ہاتھ ملتا رہ گیا تھا۔۔۔۔ ۔"ذیادہ ڈیپ نا جاو۔۔ ۔" یہ بات اسکے دماغ سے چپک کے رہ گئی تھی۔۔ ۔"کتنی تیز لڑکی ہے یہ خدارا" وہ کان پکڑتا توبہ کرتا رہ گیا تھا۔۔ ۔
***
کروٹ بدلتی انگرائی لیتی وہ دوبارہ آنکھیں موند گئی تھی۔۔۔۔۔ ۔ زرا سی آنکھیں کھول کے اس نے اپنے برابر میں دیکھا تھا جہاں کوئی نہیں تھا بستر شکن آلود تھا مطلب یہ تھا کہ وہ اٹھ کے جا بھی چکا ہے۔۔ وہ پرسکون ہوگئی تھی ورنہ اسکا دل بھی نا کیا تھا اسکی شکل دیکھنے کو۔۔۔ بھرپور انگڑائی لیتی وہ اٹھ گئی تھی۔۔۔ ۔
، کمبل کو زور سے پکڑتی وہ آنکھیں کھول گئی تھی۔۔۔ اسکی نظر بالکل سامنے گئی تھی جہاں وہ قاتل ، دشمن ، جاہل سامنے بیٹھا ناشتے میں مگن تھا لیکن حیام کے اٹھتے ہی اسکی نظر اسٹل اس پہ ہی تھی۔۔۔ بہت مشکل سے اس نے اپنی ہنسی کو روکا تھا۔۔۔۔ چپ چاپ نظریں نیچے کیے وہ دوبارہ ناشتے میں مصروف ہوگیا تھا۔۔ ۔
اسکے نظر ہٹتے ہی حیام نے ڈوپٹہ اٹھا کے گلے میں ڈالا تھا اور چپل پہننے کے لیے پیر بیڈ کے نیچے اتارے
تھے۔۔۔ اور چپل پہننے لگی تھی لیکن اپنے پیروں پہ لکھے لفظ پہ اسکے پاوں چپل پہننے سے انکار کرگےِ تھے۔ ۔
"یہ کیا ہے"
کس نے لکھا یہ۔۔ ۔"
وہ پاووں کو غور سے دیکھتی سوچ رہی تھی۔۔ تب ہی اسکی نظر پھر ضامن پہ گئی تھی۔۔۔ لیکن وہ سنجیدہ سا بیٹھا تھا۔۔۔ ۔
حیام کو کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا تھا۔۔۔ بہر حال وہ چپل پہنتی اور اچھی طرح نظرانداز کرتی باتھ روم کی طرف چلی گئیتھی۔۔۔۔ اسکے باتھ روم جانے کے بعد ضامن ہنسا تھا۔۔۔ ۔
لیکن ایک منٹ بعد ہی وہ دروازہ کھولتی باہر آئی تھی۔ ۔
باتھ روم کے شیشے میں سے خود کو دیکھ کر وہ اچھی خاصی جھنجلا گئی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
"یہ کس نے لکھا ہے۔۔۔ ۔ "
وہ اس کے قدرے فاصلے پہ کھڑی چلائی تھی۔۔ ۔
"ک۔۔ کیا۔۔ ۔" ضامن ناشتہ چھوڑتا بولا تھا۔۔ ۔
"میری اسکن پہ یہ کس نے لکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
میرے فیس پہ یہ کیا کیا ہے اور میرے پاوں۔۔ ۔"
وہ اپنے گلابی چہرے پہ مارے افسوس سے ہاتھ رکھتی اس سے بولی تھی۔۔ پیر اسکے سامنے کیے تھے۔ ۔
"آف کورس میں نے لکھا ہے۔۔۔ کیا کسی اور کی اتنی ہمت ہے کہ میری بیوی کے ساتھ کچھ ایسا کر سکے۔۔۔ یہ حق صرف میرا ہے بیوی"
وہ چلتا ہوا اس کے قریب آیا تھا۔۔۔ ۔ اسکے لفظ بیوی پہ وہ دل و جان سے کانپ گئی تھی اور جیسے جیسے وہ قدم بڑھاتا اسکے قریب آرہاتھا حیام کی سٹی گم ہونے لگی تھی۔۔ ۔
اسکا ہاتھ تھام کے وہ ڈریسنگ کے سامنے کھڑا کرتا ہوا بولا تھا
"سوری ۔ ۔" خود اسکے بالکل پیچھے کھڑا تھا کہ حیام زرا سا بھی ہلتی تو اسکے سینے سے ٹکرا جاتی۔۔۔۔ ضامن کے ہاتھ اسکے نازک کندھوں پہ تھے وہ اسکے مضبوط ہاتھوں کا وزن تک نا برداشت کرپارہی تھی۔۔ ۔
"کل کے لفظ گہرے تھے مگر دل سے نہیں تھے۔۔ ۔
اگر تمہارا دل ٹوٹا ہے تو دل کا ایسا ہے کہ دل جتنا بھی ٹوٹے اس دل کے جتنے بھی ٹکڑے ہو لیکن وہ جڑے گا نہیں۔۔۔۔ تم جتنا بھی سمیٹ لو وہ بکھرے گا۔۔ ۔ مشکل ہے لیکن یہ کرنا ہوگا۔۔۔ اس دل کے ہر ٹوٹے ٹکڑے کو جوڑنا ہوگا۔۔۔ دل ٹکڑوں میں تو ہوگا لیکن پورا ہوگا۔۔۔۔ ۔"
ضامن کی بھاری آواز اسے بہت قریب سے سنائی دی تھی۔۔۔ آنکھیں بند کرکے وہ اسکے ایک ایک لفظ کو سن رہی تھی۔۔۔ اسکی بیٹ مدھم ہوتی جارہی تھی۔۔۔۔ یہ الفاظ اسکی خشک آنکھوں کو بھی گانا شروع ہوگئے تھے.۔۔۔ ۔
"اسکے کندھوں کو زور سے دباتا اپنی موجودگی کا احساس کراتا وہ زرا سا پیچھا ہوا تھا۔۔ اسی لمحے حیام نے آہستہ ، سے یللکے وا کی تھیں اور شیشے میں سے اسکا اور اپنا عکس دیکھا تھا۔۔۔۔ ضامن کے چہرے پہ پھیلی سنجیدگی شرمندگی دیکھ کے وہ ایک لمحے کو سب بھلا گئی تھی۔۔ ۔
"پل پل رونے سے اچھا ہے ایک بار ہی رو لیا جائے"
"یہ کیسے ہٹے گا۔۔۔۔ ۔"
وہ اپنے گال پہ ہاتھ رکھ کر پریشانی سے بولی تھی کیونکہ اسکے گال پورے لال ہورہے تھے۔۔ ۔
" میں نے کیا ہے تو میں ہی ریموو کرونگا۔۔ ۔" وہ اسکا رخ اپنی طرف کرکے ڈریسنگ ٹیبل پہ بٹھایا بولا تھا اور ٹیبل پہ سے اپنا اسپرے اٹھایا تھا۔۔۔ ساتھ اسے ٹشو کے باکس میں سے ڈ ھیڑوں ٹشو نکال کے حیام کے ہاتھ میں دے تھے . .
"آنکھیں بند رکھنا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ اسکو آنکھیں بند کرنے کا حکم دیتا پرفیوم کا کیپ ہٹایا کچھ اسپرے اسکے گال پہ کررہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس اسپرے سے حیام کا گال پورا گیلا ہوگیا تھا۔۔ اسکے ہاتھ سے ٹشوز لے کر پھیلے ہوئے پرفیوم سے اسکے گال کو صاف کیا تھا۔۔۔۔۔ ۔
وہ اسکے اتنے قریب کھڑا یہ سب کررہا تھا کہ حیام کی ڈھڑکنیں عام رفتار سے تیز چل رہی تھیں۔۔۔ بہرحال اسکی قربت حیام کو برداشت کرنی تھی۔۔۔۔ اسی طرح اسکا دوسرا گال بھی صاف کیا گیا تھا۔۔۔ ۔
اسکے گال صاف کرنے کے بعد وہ پیچھے ہوا تھا حیام نے آنکھیں کھول کر اپنے دونوں گال دیکھے تھے جو سرخی مائل تھے۔۔۔۔۔ لیکن وہ سارے نشان کافی حد تک صاف ہوچکے تھے۔۔۔ ۔
پرفیوم اور ٹشو لے کر وہ نیچے اسکے پاوں کے قریب بیٹھا تھا اور اسکا پاوں چھوا تھا ۔۔ اسکے پاوں چھونے کی دیر تھی وہ کرنٹ کھا کر پیچھے ہٹی تھی .
"نہیں۔۔۔۔ میں کرلونگی۔۔۔ میں خود۔۔۔۔۔ کرونگی"
اسے بہت برا لگا تھا کہ وہ اسکے قدموں میں بیٹھا تھا۔۔۔۔ لیکن ضامن کی آنکھیں دکھانے کی دیر تھی کہ وہ بالکل چپ ہوگئی تھی۔۔۔ اور پاوں اسکے حوالے کردیے تھے۔۔۔ ۔
اسکے پاوں اپنے گھٹنے پہ رکھ کر اسنے صاف کیے تھے ۔۔۔ اور واپس اٹھ گیا تھا۔۔ ۔
"شکریہ"
وہ جلدی سے سائڈ سے نکل کر باتھ روم بھاگنے کو تھی کہ حیام کی کلائی ضامن کے سرعت سے پکڑی تھی اور واپس وہیں کھڑا کیا تھا جہاں پہ پہلے وہ تھی۔ ۔
"ایک منٹ ۔۔ ۔"
وہ اپنا ہاتھ اسکی گردن پہ بڑھاتا اسکا ریشم کا ڈوپٹہ چھو کر ہٹانے کو تھا جب حیام نے خونخوار نظروں سے ضامن کو دیکھا تھا۔ اور اسکا ہاتھ پکڑا تھا اب وہ ڈوپٹہ حیام اور ضامن دونوں کے ہاتھ میں تھا۔۔۔ ۔
"ک۔۔ کیا کر۔۔ کررہے ہیں" وہ گھبرائی تھی۔۔ وحشت اور گھبراہٹ اسکے چہرے پہ عیاں تھی لیکن ضامن کا موڈ یکدم بدلا تھا جس طرح پہلے وہ محبت سے کررہا تھا وہ محبت سوگئی تھی بس رکاوٹ یا دخل اندازی اسے زہر لگتی تھی اب بھی یہ ہوا تھا۔۔۔۔ حیام کا ہاتھ پکڑ کر اسنے ہٹایا تھا اور ساتھ اسکا ڈوپٹہ بھی اتار کے اسٹینڈ سے لٹکا دیا تھا۔۔۔۔ حیام اتنی زبردستی دیکھ کے دہل گئی تھی۔۔۔ ۔
حیام کی آنکھوں سے آنسو پھسلےتھے۔۔۔۔ ۔
"یہاں بھی لکھا ہوا ہے۔۔۔۔۔ بیوی یار۔۔۔۔۔۔ ۔"
جب اسنے اسے روتا دیکھا تو غصہ بھلا کے نرم لہجے میں بولا تھا اور اسکا رخ واپس شیشے کی طرف کیا تھا۔۔۔ ۔
تب حیام نے اپنی گردن پہ نشان دیکھے تھے۔۔۔ ایک تو اسکے سامنے ڈوپٹے کے بغیر کھڑا ہونا اسکی سانسیں اٹکا رہا تھا۔۔۔ اسکا جسم لرزنے لگا تھا۔۔۔۔ اس کے آنسو اس حالت میں اور پھسلے تھے۔۔ ۔
ضامن کے گرم ہاتھ اسکی گردن تک پہنچے تھے۔۔۔۔۔ اور لکھے گئے سوری کو چھوا تھا۔۔۔۔۔۔۔ یہ احساس ہی دہلا دینے والا تھا کہ رات گئے اسکی نیند کی حالت میں ضامن اس کے اس قدر قریب تھا ۔۔۔ وہ بے ہوش ہونے کو تھی۔۔۔ ۔
"آپ کو کس نے اتنی اجازت دی کہ میرے اپنے پاس آ کر یہ سب کریں۔۔۔۔ ۔
اسکا دماغ اب گھوم گیا تھا ۔۔۔ اسکی قربت اسکی ہوائیاں اڑا رہی تھیں۔۔۔۔ ۔
"رات کو آپ نے کیا کیا کرا ہے میرے ساتھ۔۔۔۔۔ نیند کو تو ویسے بھی موت کا دوسرا نام دیا گیا ہے میری نیند کی حالت میں آپ نے اچھا نہیں کیا۔۔۔ میں آپ کو کبھی معاف نہیں کرونگی"
وہ اسکو پیچھے دھکہ دیتی ہاتھوں سے آنسو صاف کرتی ہوئی بولی تھی. ۔۔ ۔
ضامن کو اسکے دھکے کا کچھ فرق نہیں پڑا تھا۔۔۔ ۔
"یہ اجازت حق سب میرے پاس ہے۔۔۔ اور اب آپ پر پورا پورا حق میرا ہے۔۔۔۔۔۔ مجھ سے بحث نہیں کیا کرو۔۔۔۔ ۔"
وہ اسکا رنگ فق ہوتا دیکھ کے بولا تھا۔۔ ۔
"میں آپ سے کبھی بات نہیں کرونگی۔۔۔۔ کبھی بھی نہںں کرونگی"
وہ بچوں کی طرح منہ بسورتی پرفیوم کو اٹھاتی آنسو صاف کرتی وہاں سے بھاگ کے باتھ روم میں گھسی
تھی۔۔۔۔ جبکہ ضامن ہکا بکا رہ گیا تھا کہ اب کیا غلط کردیا ہے۔۔ ۔