وہ کالج کے گیٹ سے نکلتے ہوئے اردگرد نظریں دوڑاتی برہان کو ڈھونڈنے میں مگن تھی۔۔۔۔ جب اسے اپنی پشت پہ کسی کے لمس کا احساس سا ہوا تھا اسے ایسا محسوس ہوا تھا کہ کسی نے اسکو چھوا ہو۔۔۔ ۔
برہان۔۔۔۔۔ ۔
اسکے زہن میں یہ ہی نام آیا تھا۔۔۔۔ کیونکہ بعض دفعہ برہان ہی اسے پک کرلیتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن وہ اسکو نظر نہیں آیا تھا۔۔۔ ۔
"جا۔۔۔۔۔ جان من۔۔۔۔ ۔"
پیچھے سے آواز آئی تھی۔۔۔۔ ۔
حیام نے گھبرا کر ایکدم پیچھے دیکھا تھا۔۔۔۔ دوپہر کا وقت تھا لوگ بہت کم ہی تھے۔۔۔ برہان کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہ کافی دور آگئی تھی۔۔۔ اسے اب احساس ہوا تھا۔۔۔ کہ وہ کالج سے کافی دور آگئی ہے۔۔ ۔
"ک۔۔۔ کون۔۔۔ ہو۔۔ کون۔ ہو"
وہ چہرے کے تاثرات ٹھیک کرتی دل کی ڈھڑکنوں کو سنبھالتی اٹک اٹک کے بولی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"کیسی ہو تم۔۔ ۔
تمہیں معلوم ہے حیام جان رات کو میں نے تمہیں خواب میں دیکھا کہ ۔۔۔۔ ۔
وہ استہزایہ انداز میں کہتا ہوا رکا تھا ۔۔ رک کے حیام کے چہرے کے تاثرات بھی تو دیکھنے تھے. ۔
"کہ تم اور میں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے ، ہوٹل کے روم میں بیٹھے لنچ کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ آخر میں زور سے ہنسا تھا جیسے اسکا مزاق بنا رہا ہو۔۔ ۔
حیام کے پاس سننے کے علاوہ کوئی آپشن نا تھا۔۔۔ ۔
وہ ویسے ہی ڈرپوک نیچر کی لڑکی تھی۔۔ زرا سی ڈانٹ پہ بھی سہم کے رہ جاتی تھی۔۔ اور اب اکیلے اس طرح اسکی جان ہوا ہورہی تھی۔۔ ۔
"آو جان من۔۔۔ چلو نا۔۔۔ خواب بھی تو پورا کرنا ہے۔۔۔۔ ۔"
وہ زبردستی اسکا مخملی نازک کلائی پکڑتا بولا تھا۔۔۔ حیام اسکے گندے لمس سے کانپ کے رہ گئی تھی۔۔۔ اسکے منہ سے دبی ہوئی چیخ نکلی تھی۔۔۔ آنسو بہنا شروع ہوگئے تھے. ۔
"چ۔۔ چھوڑ۔۔۔۔۔ امی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امی ۔۔۔ ۔ اس درد میں اسکے منہ۔ سے یہ ہی لفظ ادا ہوئے تھے لیکن سننے والا کوئی نہیں تھا۔۔ اسکے ماں باپ تو بہت پہلے ہی مٹی میں جا سوئے تھے۔۔ ۔
"چھوڑو۔۔ ۔" اب وہ بھر پور آواز میں چلائی تھی اور اسکے ہاتھ کی کلائی میں اپنے بڑے ناخن جو ہمیشہ سے بہت نوکیلے اور بڑے ہوا کرتے تھے وہ گاڑ دیے تھے۔۔ ایکدم اسکی کلائی آزاد ہوِئی تھی۔۔۔ مقابل نے درد سے حیام کو گھوری سے نوازا تھا۔۔۔۔ کلائی آزاد ہونے کی دیر تھی کہ وہ الٹے قدم بھاگی تھی۔۔ اور اس قدر تیز بھاگی تھی اور بامشکل کالج دوبارہ پہنچی تھی اور وہاں ویٹنگ لائن میں جا کے بیٹھ گئی تھی۔۔ ۔
اسکی ہارٹ بیٹ معمول سے زیادہ چل رہی تھی۔۔۔۔۔ ۔
آنسو متواتر تیزی سے بہہ رہے تھے۔۔ ۔
چھوٹی سی سوتا ناک اور بڑی بڑی جھیل سی آنکھیں سرخی سے گھائل ہوگئی تھیں۔۔۔۔۔ ۔
اس طرح کا وہ کچھ سوچ بھی نا سکتی تھی۔۔۔۔ ۔
***
" کیا کرتی پھرتی ہو تم وہاں۔۔۔۔۔ کتنا لیٹ آئی ہو۔ ن۔۔ وقت دیکھا ہے تین بجے تو ماریہ یونیورسٹی سے واپس آجاتی ہے۔۔۔۔۔ تمہارا کالج دو بجے بند ہوجاتا ہے۔۔ کہا گئیں تھیں تم۔۔۔۔ ۔"
جیسے ہی وہ گھر آئی تھی ویسے ہی انیلہ بیگم اس پہ آ برسی تھیں۔۔ ۔
"چ۔۔ چاچی کوئی ٹرانسپورٹ نہیں تھی۔۔۔۔۔ ت۔۔ تبھی دیر ہوگئی"
وہ آنسووں کا گلا گھوٹتے ہوئے نارمل لہجے میں بولی تھی۔۔ ۔
"جاو کپڑے بدل کے رات کے کھانے کی خبر رکھو۔۔۔ تمہاری ساس آئینگی رات کو۔۔۔۔ ۔"
بددلی سے وہ کہتیں کمرے میں گھس گئی تھیں۔۔۔۔ حیام اپنے آپ کو گھسیٹی ہوئی اپنے کمرے تک لے کے گئی تھی ۔۔۔ برہان اسے آج بہت برا لگا تھا۔ ۔
***
شام کے سات بجے وہ کچن میں کھڑی بریانی کو دم دے رہی تھی۔۔۔ ساری تیاری کھانے کی اس نے ہی کی تھی۔۔۔۔ بوا سے وہ انکی عمر کا لحاظ کرتے ہوئے کوئی تھکاوٹ کا کام نہیں کرواتی تھی۔۔۔ بریانی ، فش، چائنیز رائس ، چکن تکہ اور ساتھ میں کیک اسنے بیک کیا تھا۔۔۔۔ جبکہ سلاد رائتہ ، فروٹ سلیڈ اسنے بوا سے بنوائی تھی۔۔ ۔
"یار کیا ہے یی حیام ناجانے کیوں کچن میں گھسی رہتی ہے۔۔۔ ۔
اب دیکھو تم آئے ہو اسے چاہیے اپنے منگیتر کو ٹائم دے۔۔ اسکے ساتھ بیٹھے ، باتیں کرے، اسکا حال احوال پوچھے بس ماسی بننے کا شوق ہے۔۔ جب سے تم اور پھوپو آئے ہو سلام کرکے کچن میں گھسی ہوئی ہے جبکہ بوا ہیں سارے کام کرنے کے لیے"
ماریہ ٹانگیں ٹیبل پہ رکھے صوفے پہ بیٹھی اچھی خاصی ایکٹنگ کرتے ہوئے معصومیت سے بولی تھی۔۔۔۔ بلیو جینس اور وائٹ ٹی شرٹ میں وہ اچھی لگ رہی تھی۔۔ جتنی پیاری وہ تھی کاش اسکا دل بھی اتنا پیارا ہوتا۔۔ ۔
"جسٹ۔۔۔ شٹ اپ کزن۔۔۔ ۔ وہ میرے لیے کھانا بنارہی ہے۔۔ اسے معلوم ہے کہ میں اسکے ہاتھ کا کھانا کھاتا ہوں۔۔۔۔۔۔ شاید کوکنگ بھی اسنے میرے لیے ہی سیکھی ہے"۔
برہان کو اسکی باتوں پہ غصہ آیا تھا۔۔ ۔
"میرا مطلب یہ ہے کہ برہان کہ دیکھو تم یہاں۔۔۔ ۔
" تمہارا مطلب جو بھی ہو۔۔۔۔۔ مجھے سننے میں کوئی انٹرسٹ نہیں۔۔۔۔ کافی لے کر آو میرے
لیے۔۔۔۔۔ ۔"
وہ موبائل کا سکرین لاک کھولتا برہم ہوا تھا۔۔۔ ماریہ اسکے لہجے کی کڑواہٹ دیکھ کے غصے میں آئی تھی۔۔۔ جلن کی ایک لہر اسکے جسم میں دوڑی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ پیر پٹکتی وہ وہاں سے اٹھی تھی اور کچن کی طرف بڑھی تھی۔ ۔
***
"کیوں ناراض ہیں آپ۔۔۔ ۔
یو نو نا تمہارا نظرانداز کرنا مجھے کتنا تکلیف دیتا ہے۔۔۔۔۔ تم شام سے مجھے نظر انداز کررہی ہو یار"
اسکے بیڈروم کے گیٹ پہ کھڑا وہ پشیمان سا بولا تھا اسکے لہجے میں پریشانی تھی۔ ۔ ۔۔ بلیک جینز پہ ریڈ شرٹ پہنے وہ پہ ہینڈسم لگ رہا تھا۔۔ ریڈ شرٹ میں اسکی سفید رنگت مزید نکھری ہوئی لگ رہی تھی۔۔۔ خوبصورت نقوش ہلکی بئرڈ ۔۔۔ بلاشبہ وہ بہت حسین تھا بالکل پرنس چارمنگ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکی کالی سیاہ آنکھوں میں ہر وقت حیام کی جھلک نظر آتی تھی۔۔۔ ۔
جوابآً وہ چپ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ بیڈ پہ بیٹھی وہ کتاب پہ نظر جمائے ہوئی تھی ایک نظر بھی اسنے اوپر نہیں اٹھائی تھی۔۔۔ معلوم تھا کہ اسکی لوح دیتی نگاہوں کا وہ مقابلہ نہیں کرسکتی تھی۔ ۔
"حیا۔۔۔۔ کیا۔ ہوا یار۔۔۔۔ تمہیں میں پریشان نظر نہیں آرہا کیا۔۔۔ ۔"
وہ آہستین فولڈ کرتا ہوا آہستہ سے قدم اٹھاتا اسکے پاس آیا تھا۔۔۔ اور اسکے مقابل بیٹھ گیا تھا۔۔ ۔
حیام کی نظریں اسکے سفید بھرے ہوئے ہاتھوں سے اسکی کلائی پہ گئی تھیں جہاں برانڈد واچ تھی۔۔۔۔ کلائی سے ہوتی ہوئی بازو اور بازو سے گردن پھر چہرے پہ گئیں تھیں۔۔۔ جہاں اسکے چہرے پہ شرارتی مسکراہٹ بکھری ہوئی تھی۔۔۔۔ حیام نے ایک نظر اسکے چہرے پہ ڈال کر نیچے نظر جھکا لی تھیں۔۔ ۔
" دوپہر میں ایک میٹنگ میں پھنس گیا تھا۔۔۔ قسم سے میں ایکدم بھول گیا تھا۔۔۔ تب ہی میں لینے نہیں آسکا۔۔۔۔ ۔"
وہ اسکا ہاتھ تھام کر فکرمندی سے بولا تھا ۔۔ ۔
"مجھے فرق نہیں پڑتا تم آو کے نا آو۔۔۔۔ ۔"
وہ اپنا ہاتھ چھڑاتی بولی تھی۔۔۔ ایک اس پہ ہی اسے مان تھا وہ بھی اسے بھول گیا تھا۔۔ ۔
"اس طرح۔۔۔۔ اس طرح نہیں نا۔۔ ۔
نظریں اٹھا کے کہو تو مجھے بھی معلوم ہو کہ تمہیں فرق پڑتا ہے کہ نہیں۔۔۔ ۔"
اسے بہت برا لگا تھا جس طرح حیام نے ہاتھ اسکے ہاتھ سے چھڑایا تھا لیکن وہ نرم طبیعت کا مالک تھا۔۔ چپ کرگیا تھا۔۔ پتہ تھا غلطی اسکی اپنی ہے۔۔ ۔
" ہاں تو تمہیں معلوم بھی ہے کہ کیا ہوا تھا میرے ساتھ۔۔۔ تمہاری وجہ سے آج۔۔۔۔۔ اگر
آج۔۔۔۔ وہ۔۔۔ ۔"
اسکی آنکھوں سے آنسو اچانک بہہ نکلے تھے وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔۔۔۔ اس واقعے کو دوبارہ . .
"کیا بولو۔۔۔ حیام کیا۔۔۔۔ ۔ "
برہان چونکا تھا۔۔۔ اسکے آنسو ہمیشہ کی طرح برہان کو تکلیف دیے تھے۔۔۔ ۔
" اگر تم نہیں آتے تو میں کیسے آتی۔۔۔ سامیہ کو بھی میں نے تمہاری وجہ سے بھیج دیا تھا کہ برہان نے آنا ہے لیکن جب تم نہیں آئے تو مجھے اکیلے آنا پڑا۔۔۔ تمہیں پتہ ہے نا اکیلے میں نہیں آسکتی۔۔ ۔"
وہ مہارت سے بات کو بدل گئی تھی۔۔۔ ۔
" اب کبھی ایسا نہیں ہوگا۔۔۔ اور میں خود تمہارے لیے ڈرائور رکھتا ہوں۔۔ وہ ہی تمہیں پک اینڈ ڈراپ کردے گا۔۔۔ تم اکیلی باہر نہیں جاوگی"
وہ اپنی غلطی پہ بھر پور شرمندہ تھا۔۔۔۔۔ حیام کو دکھ دینے کا وہ سوچ بھی نا سکتا تھا۔۔۔۔ ایک سوری سے ہی حیام مان گئی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
***
شی صبح کے وقت اس نے پھر سے ایک بار اسے ناشتے کی آفر کی تھی۔۔۔ اس بار حیام منع کرنے کے بجائے خامو سے ااکے ساتھ آ کے بیٹھ گئی تھی۔۔۔ وہ دونوں اس وقت بیڈ پہ ایکدوسرے کے مقابل بیٹھے ناشتہ کرنے لگ گئے تھے۔۔۔۔۔ ۔
ضامن نے بریڈ کے پیس اور ہاف فرائے ایگ اسکو دیا تھا اور خود پڑا ٹھا آمیلیٹ سے کھانے لگا تھا۔۔۔۔ حیام چھوٹے چھوٹے لقمے توڑتی آرام سے کھارہی تھی۔۔ ۔
"کیا کوالیفیکشں ہے تمہاری ۔۔۔ ؟
ایک نظر اٹھا کے اس سے پوچھا تھا ۔۔۔۔ لائٹ پنک سادہ سے جوڑے میں وہ کھلا ہوا گلاب لگ رہی تھی۔۔ جبکہ سرخ ڈوپٹہ سر پہ جمائے وہ اپنی پوری خوبصورتی سے اسکے دل میں اترنے کے لیے کافی تھی۔۔۔ ضامن کا ہاتھ اگلا لقمہ بناتے بناتے رکا تھا۔۔ اتنا بھر پور سراپا، اتنا حسین روپ، سب پرفیکشنر۔۔۔ وہ چونکا سا تھا۔ ۔
"انٹر۔۔۔ ۔"
وہ ناشتے میں مصروف بنا اسکی طرف دیکھے بولی تھی۔۔ اگر اسکی طرف دیکھ لیتی تو یقینناً اسٹیچیو بن جاتی۔۔۔ ضامن جن نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا ان نظروں کی چمک حیام کے لیے برداشت کرنا نا ممکن تھا۔۔ ۔
"واٹ۔۔۔ یہ زرا سی۔۔۔ انٹر۔۔۔۔ انٹر۔۔۔ ۔"
اسے حیرت کے شدید جھٹکے لگے تھے۔۔ اسکا ہاتھ واقعی اب ناشتے سے اٹھ چکا تھا۔۔ ۔
حیام صحیح طرح نظر انداز کرتی کھانا کھا رہی تھی۔۔۔۔ کوئی جواب نہیں دیا تھا اب۔۔ ۔
"کس فیکیلٹی میں انٹر کیا تھا۔۔۔ اور کب کیا ؟"
"مجھے ناشتہ کرنے دیں پلیز۔۔۔۔ ۔"
اسے غصہ آیا تھا دو دن بعد اب وہ کھانا کھا رہی تھی۔۔۔ بریڈ کے پیس چھوڑ کے اسنے ضامن کا بچا ہوا پراٹھا اٹھا لیا تھا اور اس پہ مکھن لگا کے چائے سے کھانے میں مصروف ہوگئی تھی۔۔ ۔
ضامن اسکی اس حرکت پہ ناچاہتے ہوئے بھی مسکرایا تھا۔ اسکے سپاٹ چہرے پہ مسکراہٹ ابھری تھی۔۔ ۔
"تمہیں معلوم بھی ہے میں نے سی ایس ایس کیا ہوا ہے۔۔ میرے بیوی اتنی کم لکھی پڑھی نہیں ہوسکتی"
اسکا آئیڈیل ایک حسین نا سہی لیکن ویل ایجوکیٹڈ لڑکی کا ضرور تھا اسے اپنے سپنے ٹوٹتے ہوئے محسوس ہوئے تھے۔۔ ۔
"مجھے ڈسٹرب نا کریں آپ۔۔۔۔ ۔"
وہ خونخوار نظروں سے گھورنے لگی تھی اسے۔۔۔۔۔۔ سامیہ کی کچھ سکھائی ہوئی باتیں رات کو ضامن کی اچھی طرح ڈانٹ سننے کے بعد اسے یاد آئی تھیں تب ہی ابھی وہ مزے سے بول رہی تھی بنا اس سے ڈرے ۔۔ ۔
"واٹ یو میں۔۔۔۔۔۔ تمہارا نام کیا ہے۔۔۔۔ ؟
کتنا آکورڈ فیل ہوتا ہے مجھے جب تمہارا نام میرے زہن میں نہیں آتا۔۔۔ ناجانے کیا نام تھا۔۔۔ ح۔۔ حیا؟
رائٹ۔۔۔ ۔
وہ اس طرح بولا تھا جیسے ان کے بیچ بہت بے تکلفی ہو۔۔۔ ۔
"حیام عابد ۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ جوس کا گلاس لبوں سے لگاتی بولی تھی۔۔۔۔ ۔
"تو۔۔ اب سے تمہارا نام حیام ضامن عدیل ہمدانی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اوکے۔۔۔ ۔
جب ضامن نے تصحیح کی تو حیام کے منہ سے جوس کا گلاس ہٹا تھا ۔۔۔۔ ایک دم۔ اسے پھندا سا لگا تھا۔۔ ۔
"رات کو کیوں باہر گئی تھیں۔۔۔۔۔ اگر کچھ ہوجاتا تو تمہارے ساتھ۔۔۔۔ ۔"
وہ بری طرح بد گمان ہوا تھا۔۔۔ رات کو حیام کی اس حرکت سے اسے تکلیف پہنچی تھی۔ ۔
" اگر کچھ ہو بھی جاتا تو آپ کو کسی کے سامنے کونسا جوابدہ ہونا پڑتا، میری کونسی فیملی ماں باپ ہیں جو اپنی بیٹی کے بارے میں پوچھتے۔۔۔ ۔"
دکھ بھرے لہجے سے وہ بولی تھی۔۔۔ ۔
" لسٹن حیام۔۔۔۔ تمہاری فیملی ہو یا نا ہو۔۔۔ تمہارے پیرنٹس نہیں ہیں اٹس اوکے بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کے نہیں ہیںِ لیکن۔ الحمداللہ میرے پیرںٹس ہیں اور وہ اب تمہارے بھی ہیں اور رہی جوابدہ ہونے کی بات تو میں اللّہ کو کیا جواب دیتا کہ تمہاری حفاظت نا کرسکا۔۔۔ ۔"
وہ اسکا احساس کرتا ہوا لہجے میں مٹھاس بھر کے اسے سمجھاتا ہوا بولا تھا۔۔۔ حیام نے اپنے ہمسفر کو دیکھا تھا جو اتنی آسانی سے اس سے بول گیا تھا ۔۔۔۔ کیا وہ سچ میں اسکا محافظ تھا۔۔۔ جو اسکی حفا ظت کرتا. ۔۔۔ کیا وہ سچ میں اسکا اپنا تھا۔۔۔۔۔۔ اسکی فیملی تھا۔۔۔۔ ۔
"ج۔۔۔ جی" وہ مختصر ہی بول سکی تھی۔۔۔ ۔
"اور میں اس وقت نا پہنچتا تو جانتی بھی نہیں ہو کہ کیا غلط ہوجاتا ۔۔۔۔ کئرفل اوکے"
اسکا لہجہ کل کے برعکس دھیما تھا۔۔۔۔ محبت لٹا تا تھا۔ ۔
"میں جانتی ہوں کیا ہوتا میرے ساتھ۔۔۔ پہلے بھی بہت دفعہ ہوچکا ہے۔۔۔۔۔ اچھا ہے آپ بھی آزاد ہوجاتے۔۔۔۔۔ دو دن پہلے جو آپ نے کیا وہ آپکو نہیںِ کرنا چاہیے تھا۔۔۔۔ ۔"
وہ ناشتہ ختم کرچکی تھی۔۔۔ بیڈ سے اٹھتی ہوئی وہ بے رخی سے بولی تھی۔۔۔۔۔ اسکے اٹھنے سے پہلے ضامن نے اسکی کلائی پکڑی تھی اور اسے کھینچا تھا ۔۔۔ اپنا بیلنس وہ برقرار نا رکھ سکی تھی۔۔ ایکدم اچانک افتاد سے وہ اسکے بالکل سینے سے آ کے ٹکرائی تھی۔۔۔۔۔ اسکے بازو ایکدم ضامن کی گردن کے گرد جم گئے تھے۔ ۔۔ ۔
"میں نے کل رات کیا کہا تھا تمہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
وہ اسکو کمر سے پکڑتا سخت لہجے میں بولا تھا اسکا موڈ یکدم بگڑ گیا تھا۔۔۔۔ اسکی گرفت خاصی مضبوط تھی۔۔۔۔ ۔
حیام اسکی سخت گرفت سے گھبرائی تھی اسکے ایکدم اتنے قریب جا کے وہ پزل ہوئی تھی اسکی آنکھیں شرم سے جھک گِثِی تھیں ایسا لگ رہا تھا جیسے جسم میں گردش کرتا ہوا سارا خون نچوڑ کر اسکے چہرے پہ آسمٹا تھا۔۔۔ اسکی آوارہ لٹیںِ ضامن کے چہرے کو مس کررہی تھیں۔۔۔۔۔۔۔ اسکا وجود کپکپانے لگا تھا ۔۔۔۔۔۔ اسکی گرفت میں مچلتی ہوئی وہ حصار توڑنے کو تھی لیکن ایسا صرف وہ سوچ سکی تھی۔۔ ۔
"کیا کہا تھا کل رات تمہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ درشت لہجے میںِ ڈھاڑا تھا۔۔۔۔۔۔ اسکی ڈھاڑ سن کے اسکی میچی ہوئی آنکھیں مزید زور سے بند ہوگئی تھیں۔۔ اسکے ماتھے پہ پسینے کی بوندیں آچمکی تھیں۔۔۔۔ ڈر سہم کے وہ کچھ نا بول سکی تھی۔۔۔ لفظ منہ میں ہی رہ گئے تھے۔۔۔۔۔ اپنی پوزیشن کا سوچ کرہی وہ اندر ہی اندر ختم ہورہی تھی۔۔ دل کی ڈھرکنیں منتشر ہوگئی تھیں۔۔ ۔
"۔۔۔ ک۔۔ کچھ۔۔۔ نہیں کہنا تھا۔۔۔۔۔۔ یہ۔۔ سب"
وہ ہکلائی تھی۔۔ ۔
"پوری بات بتاو۔۔۔۔ ۔ کیا کہا تھا تمہیں"
وہ اسکے کہلانے پہ مزید تپا تھا۔۔۔ ۔
" اگر برہان ہوتا تو کبھی میرے ساتھ ایسا نا کرتا۔۔۔۔ اللّہ کرے برہان تم مرجاو۔۔۔ تمہیں میری بددعا ضرور لگے گی۔۔۔ مجھے دوزخ میں چھوڑ کے دفعہ ہوگئے ہو تم"
وہ سوچتے ساتھ ہی زور زور سے آواز سے رونا شروع ہوگی تھی ضامن کی سختی اس سے برداشت نا ہوئی
تھی۔۔ ویسے ہی وہ اسکی موجودگی سے سہم جاتی تھی اس سے دڑ جاتی تھی۔۔ ۔
"میں نے تمہیں خدانخواستہ تم پہ ہاتھ نہیں اٹھایا ہے کہ جو اس طرح طوفان لے آئی ہو۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ اسکو بیڈ پہ اپنے پاس بٹھایا نرمی سے بولا تھا لیکن اسکے لفظ ۔۔۔ توبہ۔۔ ۔
" دیکھو جو دو دن پہلے میں نے کیا وہ میں نے اپنی مرضی سے بالکل اپنے انٹرسٹ سے کیا۔۔۔۔ اب میں تمہارا شوہر اور تم میری بیوی ہو۔۔۔۔ کلئر۔۔۔ ۔"
وہ اسکا کپکپاتا گلابی گداز ہاتھ تھامتا اور سہلاتا ہوا بولا تھا ضامن کی نظر اسکے مخملی ہاتھوں پہ تھی جو چھوٹے چھوٹے کافی خوبصورت تھے۔۔۔ جبکہ کلائیاں بالکل خالی تھیں۔۔ نا ہی انگلیوں میں کچھ تھا۔۔ ضامن کا دل کیا تھا کہ وہ ان ہاتھوں میں بہت سی چوڑیاں اور رنگز دیکھے ۔۔۔ ۔
میرے بی ہیو کو ہمیشہ سریش لینا ۔۔۔۔ میں بالکل مزاق کرنے کا عادی نہیں ہوں۔۔۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو سیدھا مجھ سے بات کرو۔۔۔۔۔ اپنے آپ کو صحیح غلط ثابت کرنے کی کوشش مت کرنا۔۔۔ ۔"
وہ اسکا تھاما ہوا ہاتھ اپنے دہکتے لبوں سے لگاتا بولا تھا ۔۔ حیام کی قربت اسے مدہوش کررہی تھی۔۔۔ اسکا چمکتا دمکتا روپ دیکھ کے وہ پاگل سا ہورہا تھا۔۔ اتنی سادگی میں بھی وہ اتنی کشش رکھتی تھی کہ سخت سے سخت چیز کو پگھلا سکے۔۔ یہاں بھی یہ ہی ہورہا تھا۔۔۔۔۔ حیام اسکا لمس پا کر پیچھے کو ہوئی تھی اسکے جسم میں ایک کرنٹ کی لہر دوڑی تھی۔۔۔ ضامن جو آنکھیں بند کیے اسکے ہاتھ کو چوم رہا تھا اسے محسوس کررہا تھا اسکا یوں دور جانا، خود کو چھڑوانا بہت ناگوار سا گزرا تھا۔۔ ۔
"یہ سب۔۔۔ یہ سب نہیں کریں"
وہ ناجانے کیوں اپنے ہاتھ کی پشت کو جہان ضامن نے اپنے ہونٹ رکھے تھے اس جگہ کو صاف کرتے ہوئے بولی تھی۔۔۔۔ ۔
ضامن کو اسکا دماغ اپنی جگہ پہ نہیں لگا تھا۔۔۔ ۔
"مگر کیوں۔۔۔۔۔۔ ہماری شادی ہوئی ہے۔۔۔ تم میری بیوی ہو" وہ مزید قریب ہو کے سارا فاصلہ ختم کرکے اسکا ڈوپٹہ جو حیام کے پہ تھا اسکو ہٹا کے بولا تھا اور اسکے بالوں کو چھو کر اپنے چہرے کے قریب لایا تھا۔۔۔۔۔ ۔
"میں نے کہا نا۔۔۔۔۔۔۔ دور رہیں مجھ سے"
وہ اسکو مزید قریب دیکھ کے جھنجلا گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔ اسکا جسم جلنے لگا تھا۔۔۔ ۔
"کتنی عمر ہے تمہاری حیام"
وہ ایکدم پیچھے ہوکر بیٹھ گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ بہرحال اسکا کہا وہ مان چکا تھا۔۔۔ ۔
"انیس۔۔۔ ۔" وہ اسکو پیچھے دیکھ کے سکون کا سانس لینے لگی تھی۔۔ ۔
" تمہاری شادی ہورہی تھی تو تمہیں اس کم عمر میں بھی شادی کا مطلب معلوم ہوگا اور یہ بھی پتہ ہوگا کہ اسکے کیا فرائض اور تقاضے ہیں " وہ ناشتے کو دور کرتا بیڈ پہ لیٹ گیا تھا اور اسکی حالت کو مددنظر رکھتا بولا تھا ۔۔۔ اسکی کم عمری تو وہ پہلے ہی جان چکا تھا اسکا سراپا اور اسکی چہرے کی معصومیت اسکی کم عمری کا بہترین ثبوت تھیں لیکن جب اسکی شادی ہورہی تھی تو اسے سب معلوم ہونا چاہیے تھا۔۔۔۔ ۔
اتنا بے باک انداز دیکھ کے حیام کا دل چاہا تھا وہاں سے بھاگ جائے لیکن ایسا کرنا بھی اسکے لیے نا ممکن
تھا۔۔۔۔ چپ رہنے میں بھی اسنے عافیت جانی تھی۔۔ ۔
"مجھے آئندہ تو نہیں روکو گی نا"
وہ اسکو کھینچتا اپنے پاس لٹا چکا تھا۔۔ اتنی اچانک وہ وار کرتا تھا کہ حیام کو سوچنے سمجھنے کا موقع بھی نا مل پاتا تھا۔۔ ۔ "جس سے شادی ہورہی تھی اس میں اور آپ پہ بہت فرق ہے۔۔۔ ۔
آپ کو میں شوہر نہیں مانتی۔۔ ۔
آپ نے اپنی مرضی سے کیا تھا یہ سب۔۔۔ میری مرضی کسی نے نہیں جاتی تھی۔۔ ۔
مجھے آپ سے شادی نہیں کرنی تھی۔۔۔ کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
کیونکہ
ضامن دم سادھے اسکی دیدہ دلیری دیکھ رہا تھا اتنے قریب ہو کر بھی وہ کیسے اسکو جلانے والے جملے استعمال کررہی تھی جو ضامن کے دل کو چیر رہے تھے۔۔۔ ۔
"کیونکہ میرا دل میرے سارے احساس اس ایک کے لیے ہی تھے۔۔۔۔ لیکن اب وہ بھی مردہ ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لیے مجھ سے فاصلے پہ رہیے گا۔۔۔۔۔ ۔"
حیام نے ناجانے کس طرح یہ الفاظ ادا کیے تھے اسے خود بھی نا معلوم تھا۔۔۔۔ ۔
""لسٹن محترمہ میری برابری کرنے کی کوشش کبھی مت کرنا ۔۔۔۔۔ تم نے ہی تین مرتبہ مجھے قبول کیا تھا۔۔۔۔۔ اگر اتنا اپنے پہلے منگیتر سے محبت عشق تھا تو وہ کیوں گیا تمہیں چھوڑ کے۔۔۔۔۔ بلکل ٹھیک کہا اس گھٹیا بندے میں اور مجھ میں بہت فرق ہے"" وہ اسکے گرد دونوں ہاتھ جماتا تمتماتا بولا تھا۔۔ ۔
اسے حیام کے جواب پہ غصے نے آگھیرا تھا۔۔۔۔ اتنا ضبط اس میں کبھی نا تھا کہ وہ کسی اور کو اپنے اور اسکے بیچ کے رشتے میں برداشت کرتا۔۔۔ اور اب ایسے بندے کے بارے میں وہ کیسے سن سکتا تھا۔۔ ۔
" میں آپ کی برابری نہیں کرونگی لیکن۔۔۔ مجھے اس سے بہت عشق تھا۔۔۔ جنون تھا اس کے ساتھ رہنے کا۔۔۔۔ لیکن آپ کبھی اس معاملے میں بولنے کی کوشش بھی مت کریے گا۔۔۔۔۔ بس مجھ سے زرا فاصلہ اختیار کرکے رکھیں۔۔۔ زہر لگتے ہیں مجھے مرد۔۔۔۔ زہر"
وہ اسکے سینے پہ اپنے دونوں ہاتھ جماتی اسے دھکا دے چکی تھی۔۔۔۔ اور خود اپنا سانس سنبھالتی اٹھ بیٹھی تھی ۔۔۔ اسکا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا۔۔۔ ہر ایک بات وہ دل سے بول چکی تھی جو ضامن کو جلا کے راکھ کرگئے تھے۔۔۔۔۔ اتنا غیرت مند تھا وہ کہ کسی غیر مرد کی خوبیاں اپنی بیوی کے منہ سے سن سکتا ۔۔ ۔
"تم میں جتنی مٹھاس تھی وہ تم پرائے مردوں پہ لٹا چکی ہو۔۔۔۔ اپنا بندہ تو تمہیں زہر ہی لگے گا ۔۔۔ ۔ "
ضامن کو احساس بھی نا ہوا تھا کہ وہ کتنا غلط بول چکا ہے لیکن حیام کے "زہر" لفظ پہ اسکا دماغ ماوف ہوچکا تھا۔۔۔۔ ناجانے کیوں کس احساس کے تحت بار بار اپنے اور اسکے بیچ کے بنے رشتے کا یقین دلاتا تھا کبھی بیوی کہہ کے کبھی کچھ۔۔۔ لیکن حیام ۔۔۔ حیام تو کچھ سوچ سمجھ کے قابل ہی نا بچی تھی۔۔۔ ۔
"اللّہ کرے تم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللّہ کرے کہ تم۔۔۔ ۔ وہ۔ دوسری بار خود پہ ضبط کرگئی تھی اور بہت بری طرح روئی تھی۔۔۔۔۔ آخر اسنے بھی اسے اس چکی میں پیس ڈالا تھا۔۔۔ بہت مردو پہ وہ اپنی خوبصورتی نچھاور کرچکی تھی۔۔ یہ سوچ کرہی حیام کا دماغ بند ہوگیا
تھا۔۔۔۔ اسے اپنی قسمت پہ رونے ماتم کے سوا کچھ نا کرنا تھا۔۔۔۔ ناشتے کی ٹرے میں رکھی فروٹس کے ساتھ چھڑی اٹھا کے اسے کچھ راہ سکون نظر آئی تھی۔۔۔۔۔ اس سے پہلے وہ چھڑی کی طرف جھپٹ لی تھی ضامن نے وہ اپنے ہاتھ میں لے لی تھی۔۔ ۔
" اللہ کرے کہ میں مرجاوں ۔۔۔۔ ہے نا۔۔۔۔ آئندہ اپنی زبان کو
سنبھال کے رکھنا۔۔ تمہیں بیوہ ہونے میں دلچسپی ہوگی لیکن میں اپنے ماں باپ کا ایک ہی ہوں۔ مجھ میں ان کی سانسیں چلتی ہیں۔۔۔۔۔۔ اور میری سانسیں اب تمہارے جینے کے مراحل سے چلینگی۔۔۔ تو اپنی زندگی کو کوئی عام چیز مت سمجھنا۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ چھری کو دور پھینکتا تیز آواز میں ڈھارا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اور کمرے میں سے واک آوٹ کرگیا تھا جتنی دیر وہاں رہتا اتنا انکے بیچ کچھ سنورنے کے بجائے بگڑ جاتی۔۔ ۔