" یہ تو خالی ہے ۔۔ اس میں تو کچھ ہے ہی نہیں۔۔ ۔ " حیام ڈبی اس کی جانب کرتے ہوے بولی ۔۔ ۔ اسکے لہجے سے ی
پکٹی معصومیت سے وہ محضوظ ہوا تھا۔۔ ۔
" اچھا ۔۔ ۔ " ضامن چہرے پر مصنوعی حیرت سجاتے ہوے اچھا کو لمبا کھینچتا ہوا ڈبا اس کے ہاتھ سے پکڑنے کے بہانے دوبارہ اس کی کلائی کو گرفت میں لے کر پھر سے اپنے قریب کر چکا تھا ۔۔ ۔ حیام کی پشت ضامن کے سینے سے لگی ۔۔ ۔
"یہ کیا کررہے ہیں" وہ اس افتاد کے لیے بالکل بھی تیار نا تھی۔۔۔۔ غصہ اسکے چہرے پہ چھلکا تھا کب سے وہ اسے تنگ کررہا تھا۔۔۔۔ اسے کے تنگ کرنےمیں ہی حیام کو سانسیں لینا دشوار ہوگیا تھا۔ ۔
"کیا یار بیوی ۔۔ ۔ اتنی آہستہ کیوں بولتی ہو ۔۔ ۔ " ضامن اس کے کان کے پاس ہونٹ کرتے شی ہوے سرگو میں بولا۔ ۔ اس کے ہونٹ حیام کے کان سے مس ہوے تھے جسے حیام کے جسم میں ایک کرنٹ سا دوڑا تھا۔ ۔ اس کے گال ضامن کی اس حرکت کی وجہ سے سرخ انار ہوگے تھے۔ ۔ لمبی گھنی پلکیں لرز اٹھی تھی ۔۔ ۔
"کیا ہوا۔۔ ۔ بیوی ۔۔ چپ کیوں ہو۔ ۔ " حیام کی کلائی اب بھی ضامن کے گرفت میں تھی ۔۔ ۔
ضامن نے جب اس کی حالت غیر ہوتی دیکھی تو اس کی کلائی چھوڑ دی ۔۔ لیکن حیام ابھی بھی اس کی گرفت میں تھی۔ ۔
ضامن کے ہاتھ ہٹاتے ہی حیام کی نظر اپنی کلائی کی طرف گئی جہاں ایک بہت خوبصورت سلور کلر کا ہتھکڑی کی طرز سا کڑا تھا۔ ۔ جس کی چابی پر سائیڈ پر دل بنا ہوا تھا۔ ۔ اور آگے اور پیچھے دو چھوٹے نگ لگے ہوے تھے ۔۔ ۔ بلاشبہ وہ بہت خوبصورت تھا ۔۔ ۔
" یہ کڑا تمہیں یاد دلاتا رہے گا کہ تو ضامن کی قید میں ہو ۔۔ ۔ " ضامن اس کے کندھے پر تھوڑی ٹکا تے ہوے دوبارہ اس کے کان کے قریب سرگوشی کے انداز میں بولا۔۔ ۔
وہ جو پوری طرح اس کڑے کی طرف متوجہ تھی ضامن کے اس طرح کرنے سے پھر سے کنفیوز ہوگی ۔۔ ۔ اور اس کی گرفت سے نکلنے کی جہدوجہد کرنے لگی ۔۔ ۔
" ضامن کی قید سے نکلنا ممکن نہیں ۔۔ ۔ اس لیے کوشش کر کے خود کو نہ تھکاؤ ۔۔ ۔" ضامن اس کی گردن کی طرف جھکا اور اپنے لب آہستگی سے اس کی گردن پر رکھ دیے ۔۔ ۔
حیام کا دل ایک پل کے لیے رکا تھا۔۔ ۔ ۔۔ ۔
" پل۔۔۔ لییز۔ ۔ " حیام نے اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں سے ڈھانپتے ہوے التجا کی ۔۔۔ اسکی۔ آواز میں جھلکتی لرزاہٹ کو مددنظر رکھتے ہوئے وہ فوراً دور ہوگیا تھا۔ ۔
" " آج چھوڑ رہا ہوں۔ ۔ لیکن ۔۔ ۔ ضامن نے اس پر سے اپنی گرفت ختم کی ۔۔ ۔
اس کی گرفت سے آزاد ہوتے ہی حیام دوڑ کر بیڈ سے اتری اور ہموار سانسوں کو ٹھیک کرنے لگی۔۔ ۔
وہ ضامن کی اندر کہی ادھوری بات کا مطلب اچھی طرح سمجھ گی تھی ۔۔ ۔
وہ باتھ روم کی طرف بڑھ گئی تھی اس سے دور تو ہوگئی تھی لیکن اس کی نظریں اب تک حیام کے وجود پہ اسکی ایک ایک حرکت پہ مرکوز تھیں۔ ضامن کے لب ہی نہیں بلکہ آنکھیں بھی مسکرا رہی تھیں۔۔ ۔
***
صبح حیام کے اٹھنے سے پہلے ہی وہ آفس کے لیے نکل گیا تھا۔۔۔ کل جلدی گھر جانے کی صورت میں اسے آج سویرے ہی نکلنا پڑا تھا۔۔ کام پر کوئی کمپرومائز نہیں تھا۔۔۔ آفس میں پہنچتے ہی اسے دارم ضامن کے آفس میں ہی بیٹھا نظر آیا۔۔ ۔
"اوئے تو کب آیا"
ضامن اسے اچانک اپنے آفس میں دیکھ کر ایک دم سرپرائز ہوگیاتھا۔۔ ۔
"کل رات، کیسا ہے تو"
وہ ضامن کے گلے لگتے ہوئے بولا تھا۔ ۔
" آئے ایم فائن۔۔۔۔۔ تو سنا۔۔۔ ابھی تو پروگرام تھا نا رکنے کا تیرا مزید وہاں"
وہ کوٹ اتارتا کرسی کی پشت پہ لٹک اتا بولا تھا .
" اب سارے کام ہوچکے تھے تو رکنے کا کیا سوال ، پھر میں آگیا۔۔۔ ویسے بھی یہاں کام بہت ہیں " دارم خاص لہجے میں بولا تھا اسکا صاف اشارہ دھیان سامیہ کی طرف گیا تھا۔۔ کس طرح وہ اسکے سامنے بچھی چلی گئی تھی۔۔ ایک مسکراہٹ اسکے مونچھوں کے نیچے خوبصورت عنا بی لب پھیلے تھے۔ ۔
"اچھا کیا۔۔۔ ۔" ضامن اسکی مسکراہٹ کو نوٹ نا کرسکا تھا کیونکہ وہ ساتھ میں موبائل بھی آن کرچکا تھا۔ ۔
"تمہاری بیوی کیسی ہے۔۔۔ ہماری بھابھی۔۔ ۔"
اب وہ سیدھا ہو کے بولا تھا۔ ۔
"صرف تیری بھابھی ۔۔۔ ہماری نہیں۔۔۔ ۔"
ضامن نے نظر اٹھا کے اسے گھورا تھا جو اب بھی مسکرا رہا تھا۔ ۔
"سمجھ آرہا ہے مجھے سب۔۔۔ ۔"
دارم ہنستے ہوئے بولا تھا۔ ۔
" یار میرا مطلب ہے کہ تُو رشتہ تو نا بگاڑ نا۔۔ وہ صرف تیری بھابھی ہے" وہ سنبھل کے آرام سے بولا تھا دارم کی مسکراہٹ اسے زہر سی لگی تھی آخر وہ کیسے اس پہ ہنس سکتا ہے۔۔ ۔
"ہمم۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے آرہا ہے سمجھ ڈونٹ وری۔۔ بچہ تو نہیں ہوں نا میں"
دارم اب اسکو تنگ کرنے میں لگ گیا تھا۔۔۔ ضامن کی دکتی رگ کو وہ اچھے سے جان جاتا تھا۔۔ ۔
"واٹ یو میں۔۔۔۔ ۔"
ضامن نے الجھی نظروں سے اسے دیکھا تھا۔۔۔ اسکا ہنسا مسکرانا ضامن کو۔ واقعی ہی اب زہر لگا تھا۔۔ ۔
"آئے میں اب گڈ نیوز کب سنارہے ہیں آپ"
دارم اتنی آسانی سے بولا تھا کہ ضامن کی حیرت سے آنکھیں پھیلی تھیں۔۔ ۔
"ک۔۔ کیسی گڈ نیوز ۔"
وہ بالکل نہیں سمجھا تھا ایسی کیا گڈ نیوز اسے سنانی تھی۔ ۔
"بچے نا بنو تم۔۔۔ مرد بنو۔ ۔"۔۔ دارم جھنجلایا بالکل بھی نا تھا لیکن اسکا نا سمجھنا اسے کِھلا ضرور تھا۔ ۔
"تو میں تجھے کیا لگ رہا ہوں ابھی "
اسنے موبائل بند کرکے ٹیبل پہ رکھا تھا۔۔ ۔
"ابے ڈیش۔۔۔۔ مجھے چاچو کب بنارہا ہے تو اب۔۔۔۔ گڈنیوز "
دارم نے ٹیبل پہ پڑی ایک فائل اٹھا کے ضامن کے سر پہ ماری تھی۔ ۔
"اوقات میں رہو "
وہ تیز آواز میں چلایا تھا اور کرسی سے بھی جھٹکے سے اٹھا تھا۔۔ ۔
دارم کھلکھلا کے ہنسا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"میں تیرا یہ دانٹ توڑ دونگا ، اندر رکھ انہیں"ضامن۔ بھپڑا تھا۔۔ ۔
"اوکے اوکے۔۔۔۔۔ بڈی۔۔۔ رکھ لیے اندر" دارم مسکرا پہ ہی روک چکا تھا۔۔۔ ضامن اسکے سنجیدہ ہونے دوبارہ کرسی پہ بیٹھا تھا۔ .
"تو زیادہ اوقات سے باہر آگیا ہے۔۔۔ پتہ بھی ہے تو نے کیا کہا ہے۔۔ بےغیرت۔۔۔۔ ۔"
وہ غصے سے لال ہوتا دو چار گالیاں اسے دل میں دیتا بولا تھا. ۔
"میں نے کچھ الٹا سیدھا تو نہیں کہا۔۔۔۔ تیرے بچوں کا میں چاچا ہی لگو نگا ، خالو لگنے سے تو نا رہا اب۔۔۔ یہ زرا سی میری خواہش تو کیا پوری نہیں کرسکتا" دارم اب بھی باز نا آیا تھا۔ ۔
"تو یہ ہی خواہش تو پوری کردے نا میری بھی یہ ہی خواہش ہے کہ تیرے بچوں کا چاچا میں کہلاوں"
وہ الٹا اس پہ بات کرگیا تھا۔۔ ۔
"کوئیً بات نہیں۔۔ دوست پہ تو جان قربان ہے یہاں تو زرا سی تیری یہ خواہش ہے۔۔۔ اگلے سال تک تو یقیننا چاچا بن جائے گا۔۔ ۔"
دارم کھلے دل سے بولا۔ تھا۔ ۔
"ابے کیا بک رہا ہے تو۔۔۔ کہیں وہاں سے پاگل تو نہیں ہوکر آیا نا"
ضامن پوری طرح جھنجلا کے رہ گیا تھا۔ ۔
"کچھ نہیں۔۔۔۔۔۔ میں آتا ہوں کچھ دیر میں"
دارم کرسی سے اٹھتا جان چھڑ اتا بولا تھا۔ ۔
"بات پوری کرکے جا۔۔۔ ۔" ضامن نے اسکی کلائی کو تھاما تھا۔
"زیادہ ڈیپ میں نا جائیں ضامن صاحب"وہ اس سے کلائی چھڑواتاوہاں سے نکل گیا تھا۔۔ ۔
"سردی زیادہ لگ گئی ہے منحوس کو" ضامن منہ ہی منہ میں بڑبڑایا تھا۔۔ ۔
***
"بیٹا کب تک ایسے رہوگے۔۔۔ میں تو ترس گئی ہوں تمہاری ہنسی دیکھنے کو۔۔۔ ۔"
آرزو بیگم برہان کے کمرے میں بیڈ پہ بیٹھی لاچار سی بولی تھیں۔۔۔۔ وہ ابھی آفس سے آیا تھا۔۔۔ تب ہی وہ اسکے کمرے میں تھیں۔۔ ۔
"ممی یفک اسمائل میں اپنے چہرے پہ نہیں لا سکتا ۔۔ ۔" وہ تولیہ گردن سے ہٹایا صوفے پہ ڈالتا ٹی شرٹ پہنتا عام سے لہجے میں بولا تھا۔۔۔ باتھ لے کر وہ ابھی ہی آیا تھا۔۔ ۔
" میں کونسا کہہ رہی ہوں یفک ہنسو۔۔۔ میرا بچہ میرے لیے ہی سہی لیکن ہنسو ، بولو، لڑو۔۔۔۔ لیکن۔ اس طرح مت کرو۔"
وہ۔ تولیہ اٹھاتی جگہ پہ رکھ کے بولی تھیں۔ ۔
"کیا ہنسنے کی اب کوئی وجہ ہے" وہ استہزایہ ہنسا تھا۔۔ دراز ششے کے سامنے کھڑا اپنے نم بال سیٹ کرنے لگا تھا۔۔ ۔
"کیا میری کوئی اہمیت نہیں تمہارے سامنے" وہ دکھ سے بولی تھیں۔۔ ۔
" ممی ہے آپکی اہمیت تب ہی تو یہاں ہوں ورنہ یہ شہر ہی برا لگ رہا ہے۔۔ میں سوچ رہا ہوں جگہ تبدیل
کرلوں۔۔۔۔ خود تو تبدیل ہو ہی چکا ہوں"
اب وہ بیڈ پہ۔ واپس آتا چائے کا کپ لیتا بولا تھا۔ ۔
" نہیں بیٹا۔۔ سارا بزنس خراب ہوجائے گا ایسے تو۔۔۔ تم سنبھل جاو۔۔۔ خود کو۔ خوش رکھو۔۔ کیوں
خودکو۔ اسکے غم میں ضائع کررہے ہو۔۔۔۔۔۔ تم میرے ایک ہی بیٹے ہو جان۔۔۔ ایسا نہیں کرسکتے"
وہ التجا ئی لہجے میں اسکا چہرہ تھامتی بولی تھیں۔ ۔
"لیکن ممی۔۔۔ مجھے نہیں رہنا یہاں۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ دکھ سمیت بولا تھا۔ ۔
" جس کے لیے تم یہ سب کررہے ہو وہ تو شادی شدہ زندگی گزاررہی ہے۔۔۔ تم خود کو کیوں جوگی بنارہے ہو۔۔۔۔۔ جب کہ تم سب جانتے ہو"
انہیں غصہ آیا تھا۔ ۔
" مجھے لگتا ہے ممی۔۔۔ میرا دل کرتا ہے میں زیادتی کرچکا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ میں کہیں نا کہیں غلطی پر ہوں جو مجھے اب جینے نہیں دے رہی۔۔۔ ۔"
وہ کپ ٹرے میں پٹکتا بولا تھا۔ ۔
"تم غلطی پہ نہیں ہو۔۔۔ غلطی پہ ہمیشہ سے ہی حیام تھی۔۔ تم نے اسے پہچاننے میں دیر کر دی۔۔ اب بھی تو وہ میرڈ ہے۔۔۔۔ ہمیں تو پتہ بھی نہیں کون تھا وہ جس سے اس نے شادی کی"
وہ بات بناتے زہر۔ اگل چکی تھیں۔ ۔
"نہیں ممی۔۔۔۔۔۔ بس۔۔۔ اب نہیں"
انہیں بالکل اچھا نہیں لگا ۔۔ اسکا دل تڑپ اٹھا تھا۔۔ کہیں شدید درد ہوا تھا۔ ۔
"برہان میں چاہتی ہوں تم شادی کرلو بس۔ ۔ ۔۔ اس بات کو ہفتہ گزر چکا ہے۔۔۔۔ تمہیں شادی کرلینی چاہیے سب ٹھیک ہوجائے گا ۔۔۔ ۔"
وہ جیسے تیسے اصل بات پہ آئی تھیں۔ ۔
"ممی۔۔۔ کیا کہہ رہی ہیں آپ۔۔ ۔
کیا۔ میں۔ شادی کے لائق لگتا ہوں۔۔ ۔
یہ کبھی نہیں ہوسکتا۔۔ خواب میں بھی تصور نہیں کرسکتا میں کسی اور کو"
وہ طیش میں آیا تھا۔۔۔ غیض و غضب کے عالم میں بولا تھا۔ ۔
" کیوں نہیں کرسکتے۔۔۔۔ اگر تم انکار کروگے تو میں تمہیں ہمیشہ کے لیے چھوڑ کے چلی جاوگی۔۔۔ شکل بھی نہیں دکھاونگی ۔ ۔"
وہ اس سے زیادہ غصےمیں بولی تھیں۔ ۔
"آپ بلیک میل نہیں کرسکتیں ممی۔۔ ۔" وہ خود سر ہوا تھا۔
" تمہاری شادی میں ماریہ سے کرانا چاہتی تھی۔۔ لیکن تم حیام میں انٹرسٹد تھے میں خاموش ہوگئی کہ بیٹے کی خوشی ہے لیکن اب حیام کا تم خود دیکھ چکے ہو کہ وہ کیا کرگئی ہے تمہارے ساتھ۔۔۔ اب پھر ماریہ کا آپشن ہے وہ بہترین۔۔ ایجوکیٹڈ۔۔ خوبصورت لڑکی ہے اور سب سے بڑی بات تم میں بھی انٹرسٹد ہے لیکن خاموش تھی کہ تم حیام کے ساتھ خوش ہو۔۔ بٹ تم آئے روز اسکی انسلٹ کرتے ہو۔۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔۔۔ ماریہ سے تمہاری شادی اب میں کراون گی اور تم انکار نہیں کرسکتے"
وہ انگلی اٹھا کے اسے وارن کرچکی تھیں۔ ۔
" تو آپ یہ نہیں جانتیں کہ اسکی مزید شادی ہونےپہ کتنی انسلٹ کرونگا"
وہ درشت لہجے میں بولا تھا۔ ۔
" یہ مسئلہ تم دونوں کا آپس کا ہوگا۔۔۔ مزید کوئی بحث نہیں ہوگی" وہ کہہ کر غصے سے روم سے چلی گئی تھیں جبکہ برہان کو سمجھ نا آیا تھا کہ وہ کس طرح یہ سب کرے گا۔ ۔
***
"انکل آخر کیا بات ہے آپ ینگ پہ ینگ ہوتے جارہے ہیں۔۔۔ سب ٹھیک ہے نا۔۔ ۔"
وہ عدیل ہمدانی کے آفس میں بڑی شان سے بیٹھی مسکراہٹ سرخ لبوں پہ سجائے بولی تھی۔۔ ۔
"شاید میں ینگ ہی رہنے کے لیے آیا ہوں۔۔۔۔ ۔"
وہ فائل پہ جھکے بولے تھے لہجے میں انکے شرارت تھی۔ ۔
"ناٹ فیز انکل۔۔ آپ ضامن کے بڑے بھائی ہی لگنے لگنیگے اس طرح تو۔۔۔ ۔"
وہ انکی اس عمر میں بھی مینٹیننس دیکھ کے حیران رہ جاتی تھی۔۔ کس قدر وہ خود کو بنا سنوار کے رکھتے تھے۔۔ ہروقت سوٹد کوٹ پینٹ میں بال جیل سے جمائے چہرے پہ بلا کی سنجیدگی سجائے رہتے تھے اسی طرح انکی بیگم تھیں ۔۔ ۔
"ہاہا۔۔ کیا خوب کہا ہے۔۔ ضامن صاحب تو ضامن صاحب ہیں۔۔۔ ہم کہاں انکا مقابلہ کرسکتے ہیں۔۔۔ وہ شیر جوان۔۔ ہم گیڈر۔۔ ۔" وہ اب فائل بند کرتے اپنے سامنے بیٹھی اس چھوٹی سی لڑکی کو دیکھتے بولے تھے جو چھوٹی تو تھی لیکن اپنی عمر سے زیادہ مضبوط، بڑی اور پراعتماد تھی۔۔ اسکی ایک ایک چال سے پراعتمادی بلا کا کانفیڈینس جھلکتا تھا۔۔ ۔
"نہیں انکل۔۔۔ یو آر ہس فادر۔۔۔۔ بائے دا وے ویئر ہی از؟ No uncle, you are his father, by ?Si eh erehw yaw eht
بلیک جینز پہ بلیو شرٹ پہنے جس پہ بٹن سرخ تھے۔۔۔ اعتماد سے کرسی پہ بیٹھی، اپنے میرون بالوں کی ہائی پونی ٹیل بنائے ہاتھ ایک دوسرے میں پھینسائے بولی تھی۔ ۔
"ضامن۔۔۔ ۔
ضامن کے نام پہ۔ انکی زبان کھلتے کھلتے رکی تھی کہیں اسے برا نا لگ جائے۔
"بیٹا ضامن تو کراچی میں ہی ہے۔۔۔ اسکی پوسٹنگ وہیں ہے اب تک۔۔۔ ۔"
وہ سنبھل گئے تھے۔ ۔
"ہاں میری پوسٹنگ بھی کراچی میں ہونے لگی تھی اس مشن کے بعد لیکن الحمد اللّہ اب یہاں ہی ہوں۔۔۔ لیکن ضامن دارم سے دور یہاں دل نہیں لگتا۔۔ مجھے لگتا ہے کراچی اچھی جگہ ہے"
وجیہہ کا جب سے مشن کامیاب ہوا تھا اسکی پروموشن کراچی میں ہونے لگی تھی لیکن وہ انکار کرچکی تھی ۔۔ ۔
" میرا بیٹا سنبھل کے رہا کرو تم۔۔ اور خیال بھی کیا کرو۔۔ یہاں بہتر ہو۔۔ اور تم بھی وہاں چلی جاوگی تو میرا اور تمہاری آنٹی کا دل کیسے لگے گا یہاں اکیلے۔۔۔ دارم اور ضامن تو ہیں ہی وہاں"
وہ اسکو بارہا سمجھانا چاہتے تھے باقی فیصلہ تو اسکا اپنا ہی ہونا تھا۔۔ ۔
"جہاں بلاوا وہاں وجیہہ۔۔۔۔ ۔
وہ کندھے جھٹکتی مسکرائی تھی۔۔ ۔
"بہرحال جب تک آج کل میں فارغ ہوں۔۔ میںِ آپکے ساتھ آفس سنبھالونگی۔۔۔ ۔"
وہ پیار سے انہیں آفر کرگئی تھی۔۔ ۔
"شیور میرا بیٹا۔۔۔۔ سب کچھ تمہارا ہے" وہ اسے ہمیشہ بیٹا کہتے تھے کیونکہ۔ وہ نا ہی ضامن سے کم تھی اور نا ہی دارم سے۔۔۔۔ بلکہ ہمیشہ ان دونوں سے ایک قدم آگے رہی تھی۔۔ ۔
رات کے کھانے کے بعد وہ کمرے میں آیا تھا۔۔۔ ملازم نے اسے کھانا پیش کیا تھا۔۔۔ جبکہ حیام بیڈروم میں ہی تھی۔۔۔ چلتا ہوا ایک نظر حیام پہ ڈال کے جو موبائل ہاتھ میں لیے نا جانے کیا دیکھ رہی تھی۔۔۔ وہ سائیڈ ٹیبل پہیہ آیا تھا۔۔۔ کانچ کا گلاس پانی سے بھر کے بیڈ بیٹھا تھا۔۔۔ ۔
"حیام۔۔۔ ۔"
وہ آہستہ آوازمیں بولا تھا کہ وہ سن بھی نا سکی تھی۔
"حیام۔۔ ۔"
اب وہ زرا تیز آواز میں بولا تھا کہ حیام کے ہاتھ سے موبائل نیچے گدے پہ گرا تھا۔۔ ۔
"ہانجی۔۔ ۔ "
وہ بنا موبائل کی طرف دیکھے سہم کے بولی تھی۔ ۔
"کیا موبائل پہ لگی رہتی ہو۔۔ میں نے تمہیں آواز دی تھی۔۔۔ بہرحال یہ پکڑو۔۔ ۔"
وہ پانی کا بھرا گلاس اسکی طرف بڑھاتا بولا تھا۔۔ چہرہ ہر کسی تاثر سے پاک تھا۔۔ ۔
حیام نے گلاس اس سے لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اور ضامن کی بڑھائی ہوئی ٹیلنٹ تھامی تھی اور کھائی تھیں۔۔۔ وہ اسکی اچھی طرح کئیر کررہا تھا۔۔۔ ۔
" اب سوجاو۔۔۔۔ ۔" وہ گلاس واپس لیتا تحکم بھرے انداز میں بولا تھا۔۔ اور خود لیپ ٹاپ اٹھا کے کھول کے بیٹھ گیا تھا۔۔ حیام اس کے کہنے کے فوراً بعد ہی موبائل واپس رکھتی تکیہ سیٹ کرکے لیٹ گئی تھی۔۔۔۔ اسکا ایک حکم حیام کے لیے کافی ہوتا تھا۔ ۔
زرا دیر میں ہی ضامن کا موبائل بجنے لگا تھا۔۔ ۔ موبائل اٹھا کے اا نے سکرین پہ جگمگاتا نمبر دیکھا تھا ۔۔ اور پھر دوسری نظر حیام پہ ڈالی تھی جو ااکی طرف کروٹ لے کر لیٹی ہوئی تھی۔ ۔
" حیام" وہ اسکی طرف کھسکتا ااکے برابر ہوکر اسکے کندھے پہ اپنا ہاتھ رکھتا بولا تھا۔۔ حیام۔ ایک دم۔ اسکے ہاتھ کا زور کندھے پہ محسوس کرکے جلدی سے اٹھ کے بیٹھی تھی۔ ۔
"ج۔۔ جی۔۔ ۔"
وہ۔ زرا سا دور ہوئی تھی لیکن وہ پہلے سے ہی بیڈ کے کنارے پی لیٹتی تھی مزید۔ دور ہوتی تو زمین پہ چلی جاتی۔ ۔
"یہ تمہاری دوست کی کال ہے۔۔ اسکو ریسیو کرکے سوجانا"
وہ موبائل اسکے ہاتھ میں تھاما چکا تھا اور ایک ہاتھ سے اسے کے گرد کندھے پہ رکھا تھا وہ اسکے بازو کے حلقے میں آگئی تھی۔۔۔ حیام اسکی گرفت میں گھبرائی تھی۔۔ ۔
" کون سی دوست" اسکا دماغ اسکی قربت سے ماوف ہوا تھا اتنے دن بعد اسے یاد بھی نا آیا تھا کہ کون۔۔ لیکن پھر زہن میں۔ آیاتھا۔ ۔
"کیا یہ سامیہ ہے۔۔ ۔"
اسنے نمبر دیکھا تھا اور بس کیا تھا۔ ۔
"ہیلو۔۔۔ ۔"
وہ آہستگی سے بولی تھی۔۔۔ ضامن کے ساتھ لگ کے بیٹھنے میں شاید اسکی آواز اتنی ہی۔ آہستہ نکلنی تھی۔ ۔
"حیام۔۔۔۔ حیام۔۔ یار"
نسوانی آواز سن کر سامیہ جلدی سےبولی تھی آواز ہہچاننے میں اسے سیکنڈ لگا تھا اسے نہیں معلوم تھا کہ۔ قسمت اس طرح مہربان ہوسکتی ہے۔۔۔ سوتے ہوئے اس نے ایسے ہی ضامن کا نمبر ڈائل کیا تھا لیکن امید نا تھی کہ۔ وہ کال۔ اٹھائے گا لیکن حیام کی۔ آواز پہ اسکی۔ آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے تھے۔۔۔۔۔ آواز میں نمی گھل گئی تھی۔۔ ۔
" کیسی ہو۔۔۔ کہاں ہو۔۔۔ آئے لو یو۔۔۔۔ آئے مس یو" وہ ایک ساتھ ہی روتی آواز سے شروع ہوگی تھی۔ ۔
"ٹھیک ہوں"
سامیہ کے برعکس اسکا لہجہ عام تھا۔۔۔۔۔ خوشی کی لہر اسکے وجود میں نہیں دوڑی تھی۔۔ یا اسے لگا ہی نہیں تھا کہ۔ وہ کسی اپنے سے بات کررہی ہے۔ ۔
"تم ٹھیک نہیں ہو حیام۔۔ ۔" سامیہ پریشان ہوگئی تھی۔ ۔
"تم۔ کیسی۔ ہو۔۔۔ میں کراچی میں ہوں" وہ۔ اسکی بات کا الٹ جواب دے چکی تھی۔ ۔
" آئے ایم فائن۔۔۔ تمہیں معلوم بھی ہے تمہارے منحوس شوہر کو میں نے کتنی کالز کی۔ ہیں وہ کالز۔ ہی نہیں اٹھاتا تھا۔۔۔۔ کتنا پریشان تھی کہ ناجانے تمہیں کہاں لے کر مرگیا ہے۔۔۔ لیکن شکر کہ تمہاری آواز نے میری زندگی کتنی پرکشش بنا دی ہے"
سامیہ سارا غصہ نکالتی بولی تھیِ۔۔ ۔
" وقت نہیں ملا ہوگا سامیہ۔۔ ۔" وہ ضامن پہ چور نظر ڈال کے بولی تھی جس کا دھیان تو لیپ ٹاپ پہ تھا لیکن وہ بخوبی سب سن رہا تھا وہ ااکے قریب ہی بیٹھی تھی تو اسے باآسانی سب سنائی دے رہا تھا۔ ۔
"کسے وقت نہیں ملا" سامیہ کو سمجھ میں نا آیا تھا۔ ۔
" انہی۔۔۔۔۔ انہیں" وہ بہت ہی کم آواز میں بولی تھی کہ ضامن کا سن سکے۔۔ اس سے بات کرنا دشوار ہورہا تھا۔۔۔ ۔
" اتنی آہستہ بولو گی تو تمہاری دوست بہری ہوجائے گی۔۔۔۔ آواز نکالو" ضامن آنکھیں دکھاتا بولا تھا اور پھر سے اسکے کندھے پہ زور دیاتھا کہ حیام کا سر ضامن کے بازو سے لگ گیا تھا۔ ۔
" کیا ۔۔۔۔۔۔ اسکا رویہ ٹھیک ہے تمہارے ساتھ۔۔ کیا کررہی تھیں۔۔۔ میں آونگی کراچی اس ہی ہفتے۔۔۔ تم ایڈریس دے دینا مجھے ابھی۔۔ ۔"
وہ ایک ساتھ بہت سوال کرچکی تھی۔ ۔
"برائے کرم میڈم۔۔۔ آپ یہاں تشریف اتنی جلدی مت لائیے گا۔۔۔ نیو۔ میرڈ کپل ہیں ہم ۔۔ ہمیں پرا ئو یسی کی ضرورت ہے۔۔۔ دو تین مہینے بعد چکر لگالینگی تو بہتر ہے۔۔۔ آپکی۔ دوست اس وقت مصروف ہوتی ہے بلکہ رات کے وقت ہم۔ دونوں بہت مصروف ہوتے ہیں۔۔ یو نو نا۔۔۔ اس لیے رات کو آئندہ آپ کال نہیں کرینگی۔۔۔۔۔ شکریہ۔۔۔ گڈنائٹ۔۔۔ ۔"
ضامن نے کب حیام کے ہاتھ سے فون لیا اور سامیہ سے کہا اسے حیرت ہوئی تھی۔۔ اسکی معنی خیز جملے سے وہ تپ اٹھی تھی لیکن کہہ کچھ بھی نا سکی تھیِ یہاں تک کے وہ کال بند کر چکا تھا۔۔ ۔
" پہ اپنی دوست کا بولنا آئندہ اپنے کلام اپنے پاس رکھے۔۔۔۔۔ ورنہ اسکے گھر ریڈ کروادونگا کہ وہ دوسروں کے شوہروں کو اس طرح گالیوں سے نوازتی ہے"
ضامن فون سائڈ پہ رکھتا حیام سے بولا تھا۔۔ ۔
حیام کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھیں۔۔۔ آخر کیا تھا وہ شخص۔۔۔ ۔
"میں سوتی ہوں" وہ جان بچاتی اسکے بازو کے حلقے سے نکلنا چاہتی تھی۔۔ ۔
"جی نہیں ۔۔ میں کام کررہا ہوں۔۔ میرے ساتھ جاگو جب تک میں نہیں سوتا*
وہ اسکا صاف منع کرچکا تھا اور وہ نم آنکھوں سے اسے دیکھتی رہ گئی تھی۔۔۔ ۔
اسکے بازو سے لگے وہ ااکی لیپ ٹاپ پہ چلتی انگلیاں اور لیپ ٹاپ کی سکرین پہ نظریں مرکوز کرچکی
تھیِ۔۔۔۔۔ ااکی گرفت سے نکلنا نا ممکن تھا۔ ۔
"ہا۔۔۔۔۔۔ ۔"۔ ایکدم کھٹاک سے فون بند دیکھ کے سامیہ چونکی تھی۔۔۔ ضامن نے اسے کتنی سنائی تھی۔۔ ۔
" حیام۔۔۔ تم۔۔۔۔ اسے شدید غصہ حیام پہ بھی آیا تھا۔۔۔۔۔ شرم ہی نہیں آتی۔۔۔۔۔ کتنا بےشرم ہے۔۔۔ ۔"
وہ غصہ پیتی کچکچاکے بولی تھی۔۔۔ تب ہی اسے یاد آیا تھا کہ دارم نے بھی اسے نمبر دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ موبائل کو دوبارہ کھول کے اسنے کانٹیکٹ لسٹ میں سے نمبر سرچ کیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔
Mujy nahi maloom tha k Tum jesay log bhi apny promises sy peechay hat" ".…ek din nahi tum nay do din mujhay intizar krwaya hai.…jaatay hain جلدی سے جو سمجھ آیاتھا اسنے ٹائپ کرکے واٹسایپ کیا تھا۔۔۔۔۔ ٹائم دیکھ کے وہ موبائل رکھ چکی تھی ویسے بھی رات کافی ہوگئی تھی۔۔۔ تب ہی اسکا موبائل فوراً سے رِنگ کیا تھا۔ ۔
Lazzat"Yaar-e-، "uskay intizaar Mai Boht Maza hai!!!
لمحے کے ہزاروے حصے میں سامیہ کو جواب موصول ہوا تھا ۔۔۔ اسے حیرت ہوئی تھی ۔۔ اتنی فاسٹ سروس۔۔۔۔۔۔۔ ۔" سامیہ موبائل کی سکرین دیکھ کے میسج پڑھ رہی تھی جبکہ دارم تو شاید اسکی طرف سے پہل کے انتظار میں تھا۔ ۔
tazzaL.…Mr"Jb Kay Lazzat Yaar ki Kabhi Zrurat nahi pari Kiun k UsnY kabhi Intizar -e-.…Zindg-e-nahi krwaya"i, Usky Intizar Mai bilkul maza nh
اسکی مخروطی سفید انگلیاں موبائل میں ٹائپنگ کررہی تھیں۔۔ ۔
دارم کو اسکا مسیح بالکل سمجھ نا آیا تھا۔۔ ۔
"Tumhara Yaar or Zindagi alag alag hai"
دارم لیٹے سے اٹھ بیٹھا تھا۔۔ ۔
Tum Nay Mj say Jhoot kah...…Zyada deep na jao""a tha K call krwaonga منہ بنا کے وہ لکھنے میں مگن تھی۔۔۔ اسکی ایٹٹیوڈک طبیعت عروج پہ تھی۔ ۔
tumhara Takiya *Zyada Deep na jao* Kiya"-e- "Kalaam haiوہ چڑا تھا۔۔ ۔
Mri bat ka jawab Do, Fuzul Nh latko"👎"
سامیہ ضامن کا غصہ شاید اس پہ نکالنا چاہتی تھی۔ ۔
Kya" Tum Pagal ho, Tum koi Latknay wali cheez ho kay tum pay latka "Jayegaدارم نے جسے مزاق سا اڑآیا تھا۔۔ ۔
"How dare you?"
سامیہ کا چہرہ زلت سے سرخ ہوا تھا۔۔۔۔ پہلے ضامن اب یہ۔۔۔۔۔ ۔!!
"Shab Bakhair , Tumhy Sakht neend ki zarurat hai!! Sojayen ap"
آخری جملہ لکھ کے دارم نے فون بند کیا تھا۔۔ وہ کیوں پیچھے رہتا۔۔۔۔ جبکہ۔ سامیہ کا دل کیا تھا کہ موبائل ہی اٹھا کے پھینک دے۔۔۔۔ دارم کا مسیح پڑھنے کے بعد اسنے فوراً سے بلاک کے آپشن میں جا کے اسے پہلی فرصت میں بلاک کیا تھا۔۔۔۔ جبکہ ضامن کا نمبر بھی اسنے بلیک لسٹ میں ڈال دیاتھا۔ ۔
"نہیں مر رہی میں۔۔ ۔" بالوں کو سمیٹ کے بن بنا کے وہ بیڈ سے اٹھ گئی تھی۔۔ ۔
کھٹ پٹ کی آواز سے اسکی آنکھ کھلی تھی۔۔۔۔۔۔۔ آنکھیں کھولنے کے بعد اسنے اپنے گرد دیکھا تھا۔۔ جہاں ضامن اسی حالت میں گود میں لیپ ٹاپ لے کر بیٹھا کام کررہا تھا جبکہ وہ اسکے برابر میں ہی اسکے پاس پڑے تکیے پہ سوئی ہوئی تھی۔۔۔ اسکے ساتھ جاگتے جاگتے کب وہ۔ سوئی اسے معلوم نا ہوا تھا۔۔ ۔
گھڑی میں نگاہ ڈالنے کے بعد دیکھا تو سات بج رہے تھے۔۔ ۔
"کیا یہ اب تک جاگ رہے ہیں "
اسنے آہستہ سے کروٹ لے کر سوچا تھا۔۔ اور دوبارہ آنکھیں بند کی تھیں۔ ۔
"کام اتنا تھا سوہی نہیں سکا" اسے اپنے قریب سے آواز سنائی دی تھی۔۔۔ ضامن نے اسکا بیدار ہونا دیکھ لیا تھا۔۔ تب ہی وہ نظرین سکرین پہ جمائے بولا تھا۔۔ ۔
وہ کچھ بول ہی نا سکی تھی۔۔۔ بعض اوقات اسے یہ ہی مسئلہ ہوتا تھا کہ بولے تو بولے کیا۔۔۔ ضامن کی ہر بات کو جواب دینا اسے سخت محال لگتا تھا۔ ۔
"اب نیند پوری ہوگئی ہے تو میرے لیے ناشتہ تیار کروادو" جب وہ کچھ نا بولی تھی تو وہ دوبارہ بولا۔ ۔
اسکے کہنے کی دیر تھی وہ کمبل ہٹا کے اٹھی تھی اور بیڈ سے اتر کا سلیپر پہنے تھے۔۔ ۔
پانچ منٹ بعد وہ فریش ہوکر آئی تھی۔۔۔ اور پہلی دفعہ خود سے کمرے سے باہر نکلی تھی ورنہ ضامن ہی اسے باہر لے جاتا تھا یا زیادہ۔ وقت وہ کمرے میں ہی گزارتی تھی۔ ۔