پہ نک سک سے تیار وہ نیچے آیا تھا۔۔۔ ہاتھ میں تھاما ہوا بیگ دوسری کرسی پہ رکھا تھا۔۔۔ اور خود فرنٹ کرسی بیٹھ گیا تھا۔ ۔
"حیام۔۔۔۔ ۔" گھڑی میں ٹائم دیکھ کر وہ بولا تھا جو آٹھ بجا رہی تھی۔۔۔ ۔
"دوسرے ہی لمحے وہ ناشتے کی ٹرے لیے کچن سے باہر آئی تھی۔۔۔ ۔"
اور اسکے سامنے رکھی تھی۔۔۔۔ تیز چلتی سانسوں سے وہ وہیں کھڑی ہوگئی تھی۔۔۔ زرا دیر میں کس مشکل سے اسنے اکیلے یہ پہلی دفعہ ناشتہ تیار کیا تھا یہ۔ صرف وہ ہی جانتی تھی۔ ۔ ۔ نا ہی اسے کوئی چیز مل۔ رہی تھی نا ہی کوئی سامان۔۔ ۔
"یہ کیا ہے"
وہ ناشتے کی ٹرے میں رکھا سامان دیکھ کے بولا تھا۔۔۔ ایک دکھ بھری نظر اسنے حیام پہ۔ ڈالی تھی جو آنکھیں جھکائے اسکے پاس ہی کھڑی تھی۔ ۔
"یہ کیا بنایا ہے" وہ اسکا ہاتھ تھام کے بولا تھا۔۔۔ اسکے ہاتھ کی نمی ضامن محسوس کرسکا تھا کہ وہ کتنی نروس ہے۔ ۔
انڈے کا آملیٹ اور بریڈ دیکھ کے اسے اچھا نا لگا تھا چونکہ وہ بھاری غذا سے بھرپور ناشتہ کرنے کا عادی تھا۔۔ ۔
"کیا" حیام با مشکل بولی تھی۔ ۔
" میں نے کہا تھا ناشتہ تیار کرواو۔۔۔ تمہیں نہیں کہا تھا کہ تم بتاو۔۔۔ تم کیوں۔ میرے لیے اتنا خوار ہوئیں۔۔ تمہیں ڈاکٹر نے منع بھی کیا ہے۔۔۔ او سوری شاید یہ میری ہی غلطی ہے کہ جلدی میں، تمہیں ناشتہ کا بول دیا۔۔۔۔ اور تم نے اتنی محنت کی "
وہ کرسی سے کھڑا ہوا کر اسکے مقابل آگیا تھا اور ایک ہاتھ سے اسکی تھوڑی پکڑ کے اسکا گلاب کے مانند چہرہ اوپر کیا تھا۔۔۔ ۔
" سوری" چہرہ اسکے چہرے کے قریب کرکے وہ مدھم آواز میں بولا تھا۔۔۔ کہ صرف زرا سا ہی فاصلہ ان کے درمیان میں رہ گیا تھا۔۔ ۔
"ٹھیک ہوں میں "
وہ زرا سا پیچھے ہوئی تھی۔ اور رخ موڑ کے بولی تھی۔۔ ۔
" مجھے تو ٹھیک نہیں لگتیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔"ایک قدم مزید اسکی طرف بڑھا کہ پیچھے سے اسکے گرد حصار باندھ کے چہرہ اسکے دائیں کندھے ٹکا کے وہ بولاتھا جبکہ دوسرے ہاتھ سے اسنے حیام کے بال پکڑے ہوئے تھے۔ ۔
وہ اسکی پیش قدمی دیکھ کے بوکھلائی تھی۔۔ ۔
اسکے حصار میں وہ ہمیشہ کی طرح خود کو قید ہوا محسوس کررہی تھی۔۔ ۔
"آپ کیوں کرتے ہیں ایسا" وہ ضبط کرتی سرخ چہرہ لیے بولی تھی۔۔ غصے سے اسکے چہرے کے خوبصورت نقوش بگڑ گئے تھے۔ ۔
" کیسا" وہ انجان بنا تھا۔۔ نا جانے کیوں اسے بالکل خیال بھی نہہں آیا تھا کہ وہ روم میں نہیں بلکہ ڈائننگ روم میں ہیں۔۔ ۔
"آپ کیوں یہ سب کررہے ہیں" اتنے دنوں سے دل میں پالا ہوا سوال وہ منہ پہ لا پائی تھی۔۔ ضامن نے اب تک اسے آزاد نا کیا تھا بلکہ دوسرا ہاتھ بھی اسکے بالوں سے ہٹا کے اسکے پیٹ پہ رکھ دیا تھا۔۔۔ سختی کے بجائے اسکی گرفت میں نرمی تھی تب ہی وہ صبر کرتی کھڑی تھی۔ ۔
"کیا سب کررہا ہوں"
"میں تو کچھ نہیں کررہا "
وہ ایک بار پھر انجان سا بن گیا تھا۔ ۔
"آپ کیوں نا سمجھ بن رہے ہیں" اب وہ اسکے ہاتھ ہٹانے کی بھرپور کوشش کرکے اس سے الگ ہوئی تھی۔ ۔
"تمہیں اچھا نہیں لگ رہا یہ سب"
وہ اب سینے پہ دونوں ہاتھ باندھتا اسکے چہرے کو فوکس کرتا بولا تھا۔ ۔
" نہیں مجھے کچھ اچھا نہیں لگرہا"
وہ ڈائننگ ٹیبل میں سے رکھی ایک کرسی کو گھسیٹ کر بیٹھ گئی تھی۔۔ ۔
"کیا تم خود کو اچھی لگ رہی ہو" جب وہ بیٹھی تو وہ خود بھی کرسی کھینچ کے بیٹھ گیا تھا۔ ۔
"نہیں" صاف جواب اسنے دیا تھا۔ ۔
" پہ اچھا رات میں بات کرینگے اس ٹانک "
"انتظار کرنا میرا" وہ ناشتہ شروع کرچکا تھا اور مزید بات بھی ختم کرچکا تھا۔ ۔
***
"مجھے لگتا ہے تجھے لاہور واپس جانا چاہیے۔۔ وہاں جا کر ہی کچھ کلیو مل سکتا ہے"
وہ دونوں اس وقت آفس میں موجود تھے۔۔۔ کیس کو ڈسکس کرنے دارم کو اسنے اپنے آفس بلایا تھا۔ ۔
"جو چاہتا ہوں وہ ہو نہیں رہا۔۔ ۔
جس کے لیےسب کچھ کیا تھا اتنا بڑا قدم اٹھایا تھا اسکا کچھ فائدہ نہیں ہورہا"
فائل کو بند کرکے ضامن سوچتے ہوئے عام سے انداز میں بولا تھا۔۔ اسکے چہرے پہ رات بھر جاگنے کی تھکان بےحد تھی۔ ۔
"کیا کہنا چاہتے ہو تم" دارم کو اچھنبا ہوا تھا۔۔۔۔ ۔
"میں نے حیام سے شادی یوں ہی نہیں کی تھی یار۔۔۔۔ اسکے پیچھے بھی وجہ تھی۔۔ ۔" وہ کرسی کی پشت سے ٹیک لگاتا آنکھیں موند کے بولا تھا۔ ۔
"کیا کہہ رہے ہو تم ضام۔۔۔۔۔ کیا وجہ تھی۔ ۔"
دارم کو کچھ گڑ بڑ کا احساس ہوا تھا یا وہ کچھ اس قدر غلط ہونے کا پہلے سے ہی تصور کررہا تھا۔ ۔
"میں چاہتا تھا حیام کے زریعے اس تک پہنچ جاوں۔۔۔۔۔ لیکن اب یہ بہت مشکل لگ رہا ہے ۔۔۔ اس سے کچھ جاننا بھی چاہوں تو وہ مجھے کھانے کو دوڑتی ہے۔۔۔۔ ۔"
پہ وہ اپنی ہی ٹون میں آنکھیں بند کیے حیام کے ردعمل کو سوچتا ہوا بولا تھا۔۔ ایک زخمی مسکراہٹ اسکے چہرے بکھری تھی۔ ۔
"کیا بک رہے ہو تم "
مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا"
دارم کے سر سے گزری تھی اسکی اتنی وضاحت بھی۔ ۔
"یہ بندہ یاد ہے "
آئے میں تم نے یہ حیام کی۔ بارات میں اس کو تو دیکھا ہوگا صحیح طرح"
لمحے کے اندر ضامن نے اپنے لیپ ٹاپ کا رخ اپنی طرف کرکے سیکریٹ فولڈر کھول کے کوئی فائل اوپن کرکے دو با رہ لیپ ٹاپ کا رخ اسکی طرف کیا تھا۔۔۔ یہ کام اسنے سیکنڈز میں کیا تھا۔ ۔
"یہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو۔۔۔۔ یار۔ ۔
یہ تو شاید وہ ہی ہے۔۔۔ ۔"
دارم نے لیپ ٹاپ کی۔ سکرین پہ کھلی تصویر کو بہت غور سے دیکھا تھا۔۔۔ اسے لگا تھا کہ یہ شخص اسنے کہیں دیکھا ہے۔ ۔
"یہ وہ ہی یار۔۔۔ حیام کی بارات میں جو تھا۔۔۔ یہ تو وہ ہی ہے نا"
زوم کرکے اسنے اچھی طرح چیک کیا تھا۔ ۔
"لیکن اسکا کیا کام۔ یہاں"
لیپ ٹاپ سے نظریں ہٹا کر اس نے اب ضامن کو دیکھا تھا جو فائل کھول رہا تھا۔ ۔
"اوکے یہ کون ہے۔۔۔۔۔۔۔ اسکو پہچانو"
دوسری فائل اسنے دارم کو دکھائی تھی۔۔۔ جس میں بھی تصویر تھی۔
"کمپئر کرنا۔۔۔۔۔۔۔ اچھی طرح "
ضامن کہنا نہیں بھولا تھا۔ ۔
جبکہ دارم دونوں فائلز میں کھلی تصویروں کو اچھی طرح کمپئر کرنے لگا تھا۔۔۔۔ اور جیسے جیسے اسنے ایک ایک چیز کو اچھی طرح فوکس کرکے دیکھا تھا تو اسکی آنکھیں کھلی رہ گئیں تھیں۔ ۔
"او مائے گاڈ"
وہ سر کے بالوں میں ہاتھ پھیر تا لمبی سانس لیتا بولا تھا۔۔۔۔۔ ۔
"اتنی شبیہ۔۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ حیران تھا۔ ۔
" ابے یار۔۔۔۔ یہ شبیہ نہیں ہے یہ سیم ٹو سیم وہ ہی ہے۔۔ کوئی دوسرا پیس تھوڑی ہے۔۔۔۔ ایک ہی شخص ہے یہ۔۔۔۔۔۔۔۔ بٹ ہر موقعے کے لحاظ سے سب چین جنگ ہیں۔۔۔ اب ظاہر سی بات ہے لڑکی کو ایمپریس کرنے کے لیے ایک گنڈا بھی تو تہزیب تمیز دار بزنس میں یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی بن سکتا ہے"
ضامن استہزایہ ہنسا تھا۔۔ ۔
"اوو۔۔۔۔ اب میں سمجھ رہا ہوں تیری بات۔۔ ۔ ضامن تم ابھی اس کو سائڈ کردو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہیں نہیں لگتا تم اس لڑکی کو یوز کررہے ہو جس کو تم بیوی بنا کے لائے ہو"
دارم کو سچ میں دکھ ہواتھا۔۔ وہ ایک ہمدرد مددکرنے والا انسان تھا۔ ۔
" کیوں اس کو سائڈ کردو ۔۔۔۔ تمہیں نہیں معلوم یہ کس قدر گھٹیا کام کررہا ہے۔ ناجانے کتنی سپلائی کرچکا ہے یہ لڑکیوں کی، اور نا جانے کس کس چیز کی"
ضامن کو صرف اپنے کام سے مطلب تھا۔۔ ۔
"تم کس قدر مطلب پرست ہو۔۔۔۔۔ انکل کو میں ابھی بتاونگا یہ۔۔۔۔۔ رکو زرا" وہ اپنا موبائل کا لاک کھول کے غصے سے بولا تھا۔۔ ۔
" یہ کیا کررہے ہو تم" باپ کا نام سن کے ضامن ایک سیکنڈ میں کرسی سے اٹھا تھا اور اسکی طرف بڑھا
تھا۔۔۔۔ تاکہ فون جھپٹ سکے۔ ۔
"اس لڑکی سے اس لڑکے سے کیا تعلق ہے تم کیا پوچھو گے حیام سے۔۔۔ اور کیا بتائے گی وہ تمہیں۔۔ ۔"
وہ موبائل واپس رکھ کے بولا تھا۔۔ محض وہ اسے دھمکی دے رہا تھا۔ ۔
" تم ڈیڈ کو کال نہیں کروگے۔۔ اگرتم میرے پارٹنر ہو اور تمہیں سب بتاتا ہوں تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ تم مجھے مام ڈیڈ کی دھمکی دو۔" اب غصے میں آنے کی زمہ داری ضامن کی تھی۔۔ وہ دارم کی حرکت پہ چڑ گیا تھا۔ ۔
"تمہیں زرا سا بھی۔ احساس نہیں ہے کہ تم کتنے غلط ہو"
دارم افسوس سے بولا تھا۔ ۔
" میں غلط نہیں ہوں۔۔ اسے تحفظ کی ضرورت تھی۔۔۔۔ اور میں نے بس اسے تحفظ دیا۔۔۔۔۔۔ اسکے علاوہ کیا دونگا"
وہ عام سے لہجے میں بولا تھا۔۔ ۔
" بس خود کے عمل کو اتنا سوچو گے تو یقیناً تم غلط بھی کروگے تو تم خود کو صحیح لگوگے۔۔۔ تم نے اسے تحفظ نہیں دیا اپنا مطلب پورا کرکے نکال باہر پھینکنا ہے۔۔۔ شرم سے ڈوب کے مرجانا چاہیے"
وہ چلایا تھا۔ ۔
"میں اپنے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹتا ہوں دارم۔۔۔ میں کیوں نکالو نگا۔۔۔۔ ۔"
اسے الجھن ہوئی تھی۔ ۔
" ابھی بس تم آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا۔۔۔ تمہارے انتظار میں کافی لوگ بیٹھے ہیں۔۔ بس تم اسلامآباد تو جاو ایک دفعہ۔۔۔۔۔۔۔۔ تم خود اسے چھوڑ دو گے۔۔۔ کافی جزباتی ہو نا اپنے عزیز لوگوں کے لیے"
ایک طنزیہ مسکراہٹ اسنے ضامن کی طرف اچھالی تھی۔۔ اور کرسی سے اٹھ گیا تھا۔۔۔ کرسی کی پشت سے اسنے اپنی جیکٹ لی تھی۔ ۔
"دارم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم غلط سمجھ رہے ہو مجھے"۔
وہ اسکو اٹھتا دیکھ کے خود بھی اٹھا تھا۔ ۔
"حیام کو بھی اپنا یہ راز بتادینا تاکہ وہ بیچاری پہلے سے ہی اس situation کے لیے ریڈی ہوجائے ۔۔۔ گڈ لک فار یور بیوٹی فل اب کمنگ مشن۔۔ ۔"
وہ اسکی بات کو نظرانداز کرتا وہاں سے نکل۔ گیا تھا۔۔۔ جبکہ ضامن اسے روک بھی نا سکا تھا۔۔ ۔
"یہ کتنا غلط سمجھ رہا ہے مجھے"
وہ دوبارہ بیٹھ کے اسکے اور اپنے درمیاں کی گئی ساری باتوں کو سوچنے لگا تھا۔ ۔
***
"تم کیوں بھاگ رہے ہو مجھ سے۔۔۔۔ برہان۔۔۔۔۔۔۔ تم اس طرح بالکل اچھے نہیں لگتے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ بڑی آزادی اور ہمت سے اسکے بیڈروم کا دروازہ کھول کے اندر گئی تھی۔ ۔
"ایک تو مجھے سمجھ نہیں آتا ۔۔۔۔۔ ماریہ۔۔۔۔ ۔
ماریہ۔۔۔۔۔ کیوں پیچھے پڑگئی ہو میرے۔۔۔۔۔ ۔
کس کی اجازت سے تم میرے بیڈروم میں قدم رکھتی ہو"
وہ آفس سے آ کر بیڈ پہ لیٹنے کے انداز سے بیٹھا چائے پینے میں مگن تھا جب وہ دھڑام سے دروازہ کھول کے اندر آئی تھی۔۔ وہ ڈائریکٹ یونی سے ادھر آگئی تھی۔ ۔
"اب تو یہ بیڈروم میرا ہی ہونے والا ہے۔۔۔۔ ۔"
پھر میں تمہیں کبھی یہاں سے بھاگنے نہیں دونگی۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
یہاں تک کہ اس بیڈروم سے باہر جانے کے لیے بھی تمہیں میری اجازت درکار ہوگی۔۔۔ ۔"
وہ مزے سے بےباک گفتگو کررہی تھی۔۔ برہان زچ ہوتا تو وہ مزید کرتی تھی۔ ۔
"مائی فٹ۔۔۔ ۔"
اسکی اتنی بے باک باتیں سن کے وہ تپ گیا تھا۔۔۔ اسکا چہرہ۔ غصے کی شدت سے سرخ ہوا تھا۔۔۔ چائے کا مگ اسنے پوری قوت سے زمین پہ پھینکا تھا۔۔۔ کہ ماریہ کہ مسکراہٹ سمٹی تھی۔ ۔
"اتنے حسین خواب کیوں دیکھتی ہو تم"
وہ اسکا بازو سختی سے پکڑ کے بولا تھا۔۔۔۔ اتنی سختی اسکی گرفت تھی کہ ماریہ کو اپنے بازو میں برہان کی سخت انگلیاں گھپتی ہوئی محسوس ہو ئی تھیں۔ ۔
"میں تم سے شادی نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ میں تم سے محبت نہیں کرتا"
وہ لفظ چبا چبا کے بولا تھا۔۔۔۔۔ اتنی سختی شاید پہلی دفعہ ماریہ نے اسکے رونے میں دیکھی تھی۔ ۔
"م۔۔۔ میں ۔۔۔ تو کرتی ہوں نا۔۔۔ محبت کرتی ہوں تم سے۔۔ ۔"
پہلی دفعہ اسکا لہجہ، اسکی زبان لڑکھڑائی تھی۔ ۔
" کتنی محبت کرتی ہو مجھ سے" وہ طنزیہ ہنستا بولا تھا۔۔۔ سرخ شرٹ میں بلیک جینز میں بنا کسی ڈوپٹے یا مفلر کے بغیر اپنے بھورے بالوں کو کھلا چھوڑے وہ اسکے سامنے تھی۔۔ اسکے خوبصورت نقوش بنا کسی میکاپ سے پاک تھے بس گداز لبوں پہ سرخ ہی میٹ لپ اسٹک موجود تھی۔۔ وہ کسی کو بھی زیر کرنے کے لیے کافی
تھی۔۔ خوبصورتی کے سارے ہتھیاروں سے لیس تھی۔۔ اگر کوئی بھی برہان۔ کہ جگہ ہوتا تو ضرور اپنی قسمت پہ خوش ہوتا۔ ۔
"بے حد، بے انتہا، بے پناہ"
وہ نظریں جھکا کے اظہار کررہی تھی۔۔ پہلی دفعہ وہ اسکی آنکھوں میں نہیں دیکھ پارہی تھی۔ ۔
" واو۔۔۔۔ ۔" ایک جھٹکے سے اسنے اسکا بازو چھوڑا تھا اور اسکی کمر میں بازو ڈالا تھا۔۔۔ اور بلکل۔ اپنے سامنے کیا تھا۔۔ ڈریسنگ ٹیبل پہ وہ اسکو ساتھ لگا کے لے کرگیا تھا جبکہ مقابل ماریہ اسکی اتنی قربت پہ پگھل رہی
تھی۔۔۔۔ ۔
"ڈریسنگ ٹیبل پہ پہنچ کر اسنے اپنا رئر پرفیوم کی باتل اٹھا کے ڈریسنگ پہ ہی پٹھکی تھی کہ وہ ٹوٹ گئی تھی اسکے ٹکڑے ٹکڑے ہوچکے تھے جبکہ لیکوئڈ سارا پھیل چکا تھا۔۔۔ ماریہ یہ دیکھ کے حیرت سے اسکے ردعمل دیکھنے لگی تھی۔۔ برہان کا اس طرح کا روپ تو وہ پہلی بار ہی دیکھ رہی تھی۔۔ ورنہ وہ تو بہت سوفٹ نیچر کا تھا۔۔ کسی کو اتنا سختی سے پکڑتا بھی اس نے نا دیکھا تھا۔۔۔ حیام۔ کو تو وہ چھوئی موئی کسی پھول کی طرح چھوتا تھا اگر سختی کرے تو مرجھا جائے لیکن یہاں تو وہ اس برہان کے برعکس تھا۔ ۔
پرفیوم کی باتل کا چھوٹا سا لمبا سا نوکیلا ٹکرا برہان نے اپنے ہاتھ میں لیا تھا اور ماریہ کے چہرے کے قریب لے کرگیا تھا۔ ۔
"شادی کروگی نا مجھ سے" وہ دانت کچکچاکے بولا تھا۔
" ہ۔۔ ہا۔۔ ہاں" وہ سر اثبات میں ہلا رہی تھی ۔۔۔ اسکی گرفت میں اب وہ مچل رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ ناجانے آگے کیا کرنے والا تھا وہ۔ ۔
کانچ کے ٹکڑے کو وہ اسکے حسین چہرے پہ تو نا سہی لیکن اسکی گردن کے قریب بیوٹی بون پہ ضرور رکھ چکا تھا۔ ۔
" پہ ی۔۔۔ یہ۔۔۔۔ یہ کیا کرر۔۔ کرہے ہو۔۔ ۔" اسکے آنسو پہلی دفعہ اسکے سامنے آنکھوں سے لرز کے گالوں پھسلے تھے۔ ۔
"کچھ نہیں محبت چیک کررہا ہوں" وہ ہی کانچ کا ٹکرا اسکی نیک بون پہ اسنے آہستگی سے پھیرا تھا وہ اس قر د نوکیلا تھا کہ پہلی ہی دھار میں وہاں سے خون کی لائن نمایاں ہوئی تھی۔۔۔ ۔
ماریہ درد سے تکلیف و ضبط سے آنکھیں بند کرکے رونے لگی تھی۔۔۔۔۔۔ اب اسکی بن آواز آنسو سسکیوں میں پہ بد لے تھے جب برہاں وہ ہی کانچ کا ٹکرا اسکی شرٹ کی آہستین اوپر کرکے اسکے گداز سفید بازو پھیر چکا تھا اور اس وقت وہ کافی زور سے روئی تھی۔۔۔ ۔
" میری محبت میں ایسی تکلیفیں ، درد تو تم۔ سہہ سکتی ہو نا" وہ اسکی کمر سے ہاتھ ہٹایا اسکو بیڈ پہ پھینکتا طنز سے بولا تھا ایک زخمی مسکراہٹ برہان کے لبوں پہ تھی جب کہ ماریہ گھٹ گھٹ کے رو رہی تھی۔۔۔ گردن اور بازو پہ کٹ کی تکلیف سے وہ ترپ گئی تھی۔۔۔۔۔ جبکہ برہان ایک نگاہ اسکو روتے لرزتے وجود پہ ڈال کے بیڈروم جا دروازہ لاکڈ کرکے تاکہ مام نا آسکیں ۔۔۔ باتھ روم میں چلا گیا تھا۔۔۔ ۔
***
باتھ روم سے فریش ہونے کے بعد وہ دوبارہ بیڈروم میں آیا تھا۔۔ ماریہ اب تک اسی حالت میں پڑی تھی جس طرح وہ پھینک کے گیا تھا۔ ۔
"اٹھو میرے بیڈ سے" وہ درشت لہجے میں بولا تھا۔۔ ۔
ماریہ پہلی دفعہ اسکے رونے سے سہمی اور ڈری تھی ۔۔۔۔۔ فوراً سے وہ بیڈ سے اٹھی تھی۔۔۔ ۔
"یہ آئندہ اس طرح کے کپڑے زیبتن کے میرے پاس مت آنا۔۔۔ خبردار جو تم ڈوپٹے کے بغیر واہیات ڈریسنگ میں نظر آئیں۔۔۔۔ وہ اسکی ٹائٹ کپڑوں پہ چوٹ کرتا بولا تھا۔۔۔ ۔
وہ بیڈ کے کارنر پہ بیٹھی چپ کرکے سن رہی تھی۔۔۔۔ گردن پہ پھیلے خون پہ وہ اپنا ہاتھ پھیر رہی
تھی۔۔۔۔۔ اسکی ہتھیلی پہ خون کے قطرے لگے تھے۔۔ اسکو شدید درد محسوس ہورہا تھا۔۔۔ ۔
برہان الماری سے نا جانے کیا ڈھونڈتا واپس آیا تھااور اسکے منہ پہ کچھ مارا تھا۔۔۔۔۔۔۔ منہ پہ کچھ کپڑا محسوس کرکے وہ حیرت کی زیادتی سے اسے دیکھنے لگی تھی۔ ۔
"یہ دھک کے جاو یہاں سے فوراً" پرنٹد اسٹولر کی طرف اشارہ کرتے وہ بولا تھا۔ ۔
" اترن نہیں ہے۔۔۔ گفٹ لیا تھا اپنی بیوی کے لیے لیکن اب تم ہی رکھ لو۔۔ تمہیں اس طرح کی چیزوں کی سخت ضرورت ہے"
وہ غصے سے کہتا فرسٹ ایڈ باکس لیتا اسکے پاس ہی بیٹھا تھا۔۔ ۔
" دو منٹ میں۔ اپنا۔ حولیہ درست کرو اور یہ چائے کے کپ کے ٹکڑے اور پرفیوم کی باتل کی ٹکڑے ان سب کو صاف کرتی جانا۔۔۔ تمہاری وجہ سے میرا بیڈروم خراب ہوگیا ہے۔۔۔ بیڈ کی بیڈشیٹ بھی چینج کرنی پڑے گی۔۔ ۔"۔ ۔
وہ اسکو تکلیف دینے کے لیے ایک سے ایک جملہ بول رہاتھا۔۔ ماریہ کو اس وقت شدید سبکی محسوس ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔ جبکہ وہ اسٹڈی روم میں چلا گیا تھا۔۔۔ ۔
"وہ کچھ کہہ بھی نا سکی تھی۔۔۔ محبوب تھا وہ اسکا۔۔۔۔۔۔ اتنا تو سہہ ہی سکتی تھی۔۔ ۔"
" میں مانتا ہوں کہ یہ شادی کرنے کا میں نے سیکنڈز میں فیصلہ کیا تھا، لیکن اس سب میں یہ بھی تو نا تھا نا کہ میں اسے بیچ راستے میں چھوڑ دونگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکے فنانس نے وہ سب نا دیکھا تھا جو میں نے دیکھا تھا۔۔۔ وہ آخر کیوں دھوکہ کھا گیا تھا ۔۔۔ میں واقعی اسے پروٹیکٹ کرنا چاہتا تھا حفاظت کرنا چاہتا تھا۔۔۔ کیونکہ آگے بہت خطرناک سلوک ہونے والا تھا اسکے ساتھ اگر میں یہ قدم نا اٹھاتا۔۔۔۔ لیکن کس طرح دارم کو کنوینس کروں۔۔۔۔۔ ۔"
وہ بیڈ پہ نیم دراز مستقل سوچے پہ سوچا جارہا تھا۔۔۔۔ اسکا دماغ ماوف ہوگیا تھا ۔۔۔۔۔ نیند کی تھکان اسکے چہرے پہ تھی۔۔۔ کل بھی۔ ساری رات وہ جاگتا رہا تھا۔۔ اور آج بھء شاید وہ سونے کی پازیشن میں نا تھا۔ ۔
جب ہی حیام کمرے میں آئی تھی اور اس پہ ایک نظر ڈال کے اپنی سائڈ آ کے لیٹ گئی تھی۔۔ آج آفس سے آکر اسنے حیام سے کوئی بات تک نا کی تھی۔۔ ۔
"مجھے اس رشتے کو نام دینا ہوگا۔۔۔ کب تک ہم ایسے ایسے ہی رہینگے ، آج دارم نے کہا ہے کل مجھے میرے ڈیڈ بھی کہنی گے۔۔۔ میں تو سب کی نظروں سے گرجاونگا۔۔۔۔۔۔۔ میں اپنا کردار کس طرح مشکوک کرسکتا ہوں۔۔ حیام پہ سب چھوڑا تو واقعی سب غلط ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مہینہ ہوچکا ہے ہمارے نکاح کو۔۔۔ لیکن ۔ ابھی تک۔ ۔"
اس سے زیادہ وہ سوچ نہیں سکتا تھا اسکی کنپٹیاں دکھنے لگی تھیں۔۔۔ وہ کھسک کے حیام کے بالکل برابر ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اور اسکے اوپر اپنا حصار باندھا تھا۔۔۔ حیام جو سکون سے لیٹی تھی اپنی پشت پہ کسی کی موجودگی کا احساس کرکے گڑبڑانےکے ساتھ ساتھ سٹپٹا بھی گئی تھی۔۔ ۔
وہ اسکو مکمل طور پر اپنے حصار میں لے چکا تھا۔۔ ۔
"ضا۔۔۔ من۔۔۔۔ ۔
ضا۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ بہت ہی کم اسکا نام لے پائی تھی۔۔۔۔۔ شاید یہ تیسری یا چوتھی بار تھا۔۔ ۔
سہم کے وہ ہکلائی تھی۔۔۔ ۔
"جی۔۔۔۔۔ ۔"
وہ بڑا تابعداری سے بولا تھا اور اسکا رخ اپنی طرف کیا تھا اور اسکے چہرے پہ جھکا تھا۔ ۔
"آپ۔۔۔۔ آپ۔۔ کیا کررہے ہیں"
مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ اٹک اٹک کے بولی تھی۔۔ ۔
جیکی ضامن نے اسکے گلاب کی پنکھڑی کے مانند لبوں پہ اپنی انگشت شہادت رکھی تھی۔۔ ۔
"پلیز چپ۔۔۔ ۔"!!
وہ خود بے بس تھا۔۔۔ جبکہ حیام اسے خالی خالی نظروں سے دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔ ۔
کیا وہ آج اسکی نہیں سننے والا تھا۔۔ اسکی آنکھیں نم سی ہوئی تھیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"مجھے وقت دیں۔۔۔۔۔ ۔"
وہ روہانسی انداز میں آنسووں سمیت بولی تھی۔۔۔۔ اسکا سرخ چہرہ اور بھی سرخ ہوا تھا۔۔ ۔
"وقت کی پابندی کرنی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اسکے چہرے پہ تیزی سے پھیلتے آنسووں کو وہ اپنے پوروں سے صاف کرتا وہ بہکے ہوئے انداز میں بولا تھا۔ ۔
"نہیں"
وہ چہرہ دوسری طرف کرکے شاید اس سے چھپانے کی کوشش کررہی تھی۔۔ حیام کے وجود میں سنسنی دوڑ گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"ہاں۔۔۔۔ ۔"
اسکے کان کے قریب ہوکر وہ بولا تھا۔۔ ۔
"آئے ایم ناٹ ریڈی۔۔۔ مجھے کچھ اچھا نہیں لگ رہا"
وہ اب تیز آواز میں چیخنے کے انداز میں بولی تھی۔۔ وہ اچھی طرح زچ ہورہی تھی۔۔ اسکی بھی کوئی مرضی تھی سب کچھ اسکی مرضی کے خلاف ہورہا تھا۔۔۔ کیا اسکی زات کی اہمیت کچھ نا تھی۔۔۔۔ کوئی بے جان چیز تو نا تھی کہ جب جس کا دل چاہا یوز کرلیا۔۔ ۔
"تم کبھی بھی ریڈی نہیں ہوگی۔۔ ۔"
وہ اسکا چہرہ اپنی طرف کر کے خاص لہجے میں بولا تھا اور اسکی ایک بھی سنے بغیر اپنے لب اسکے نم گال پہ رکھے تھے۔۔۔۔ ۔
"میں بات نہیں کرونگی آپ سے کبھی بھی پھر۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ اپنے تیٙ ے سے ناجانے کیا اول فول بک رہی تھی۔۔۔ ۔
"خیر ہے۔۔ ویسے بھی تم کونسا بات کرتی ہو۔۔ میں ہی کرتا ہوں تب بھی میں ہی کرلونگا۔۔ ۔"
اب وہ اسکے دوسرے گال پہ ہونٹ رکھتا بولا تھا۔۔ ۔
" آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے کیوں سمجھ نہیں آرہا۔۔ کیوں میری زندگی مزید برباد کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔ کیا اس زندگی پہ میری کوئی مرضی شامل نہیں ہے۔۔ کیوں سب کی طرح میں آزاد نہیں ہوں اپنا فیصلہ لینے کے لیے۔۔ کیا میں کوئی کھلونا ہوں کہ جس جس کا دل کرے گا کھیل لے گا۔۔۔ آپ بھی تو مجھ سے کھیلنا ہی چاہتے ہیں۔۔۔۔۔ کیوں کررہے ہیں یہ سب۔۔ ۔"
وہ بڑی مشکل سے ہی سہی لیکن اسکو پیچھے دھکا دیتی ترپ کے بولی تھی ۔۔۔ اور اس سے دور ہو کر وہاں سے اٹھ گئی تھی۔۔۔ ۔
"تم سے کھیلنا ہوتا تو میں کب کا ناجانے کتنی دفعہ کھیل چکا ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ اسکی باتوں کو غور کرتا غصے سے بولا تھا۔۔ حیام کی باتوں نے اسکا میٹر لمحے میں گھما دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں وہ ایسا سوچ رہی ہے۔ ۔
"تو کیوں کی آپ نے مجھ سے شادی۔۔۔۔ کیسے آپ کسی کے ساتھ اس طرح اچانک شادی کرسکتے ہیں۔۔ اور پھر یہ سب التفات۔۔۔۔ مجھے یہ سب نہیں لگتا صحیح۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ جب قریب آتے ہیں مجھے اچھا نہیں لگتا۔۔۔۔۔۔ اور جب مجھ سے باتیں کرنے کی کوشش کرتے ہیں تب بھی اچھا نہیں لگتا۔۔۔۔ ۔"
وہ دل میں پلتا شک زبان پہ لے آئی تھی۔۔ ۔
جبکہ ضامن ہکا بکا رہ گیا تھا۔۔ اسکی بھلائی ، اسکی دی ہوئی سپورٹ کیا حیام کے لیے محض کچھ نا تھی۔۔ ۔
"حیام۔۔۔ ۔.
بس۔۔۔۔۔ ۔"
وہ بیڈ سے اٹھتا اس پہ ڈھارا تھا۔۔ اسکا موڈ یکدم بگڑا تھا۔۔ ۔
"مجھ سے آپ نے شادی کی، میں بہت شکرگزار ہوں لیکن نا ہی آپ سے محبت کرسکتی ہوں۔۔۔۔۔ ۔"
وہ گالوں پہ پھسلتے آنسو صاف کرتی بولی تھی۔ ۔
"مجھے تمہاری محبت بھیک میں نہیں چاہیے محترمہ "
ضامن دنگ رہ گیا تھا۔۔۔ وہ کس قدر اسکا خیال کررہا تھا اوروہ اس قدر دردناک جملوں سے اسے زخمی کرے گی۔۔۔۔ ۔
" آپ نے مجھےاپنانام دیا ہے کافی ہے"
وہ ضدی لہجے میں بولی تھی۔۔۔۔ جیسے اس طرح وہ اسکے ساتھ ایک مضبوط رشتے میں رہ سکتی تھی۔ ۔
"آہاہہاہا ۔۔۔ ۔" ضامن استہزایہ ہنسا تھا اسکی ہنسی میں بھی ایک تکلیف تھی۔۔ ۔
حیام نے چونک کراسے دیکھا تھا۔۔۔ کہ اسنے کب ہنسنے والی بات کی ہے جو وہ ہنسا ہے۔ ۔
" میری مام تمہیں اس طرح ڈائریکٹ دائی وارس دلوادینگی۔۔۔ تم رہتی رہنا میرے نام کے ساتھ۔۔۔۔ پہلے میں اس رشتے کو وقت اور عزت دینا چاہتا تھا لیکن تم نے تو مجھے میری نظروں میں ہی گرا دیا ہے۔۔۔۔ میں اس تعلق کو مضبوط کرنا چاہتاتھا تاکہ کوئی انگلی نا اٹھا سکے۔۔۔ بٹ آپ اپنے خول میں رہیں۔۔ کیونکہ مجھے تمہاری بالکل کوئی ضرورت نہیں ہے۔۔ اگر مجھے کھیلنا ہی ہوتا تو اس شہر میں ایسی بہت سی جگہیِثِں ہیں جہاں پیسے پھینک کر ایک سے نہیں بہت سی کے ساتھ کھیلا جاسکتا تھا لیکن حرام حلال کا فرق مجھے معلوم ہے۔۔ ۔"
وہ ایک ایک لفظ کو چبا کے غصے کی زہادتی سے بولا تھا۔۔۔ کس قدر حیام کے رویے نے اسے تکلیف دی تھی وہ برداشت کرگیا تھا ۔۔۔ ۔
موبائل, جیکٹ اور کیز لے کر وہ کمرے سے لمبے لمبے ڈگ بھرتا نکل گیا تھا۔۔ جب کہ حیام کی سوئی "ڈائی وارس پہ اٹک گئی تھی۔۔ ۔
اسے ہوش ایک دم تب آیا تھا جب دروازہ بند ہونے کی آواز کھٹاک سے آئی تھی۔۔۔ ۔
"دائی وارس " کے لفظ پہ اسکی آنکھیں مزید بھیگنے لگی تھیں۔۔ ۔
وہ کس طرح آگے کا فیز کرے گی اسے سمجھ نہیں آرہا تھا۔۔ ۔
اور پھر ضامن کی باتیں۔۔۔۔۔۔۔ اسکے زہن سے چمٹ گئی تھیں۔۔۔ اسی اثنا میں۔ اس کا فون بج اٹھا تھا۔۔ ۔ رنگ بار بار ہورہی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
رنگ کی آواز پہ وہ اپنے خیالوں سے باہر آِی تھی۔۔ ۔
سائد ٹیبل سے اسنے فون اٹھایا تھا۔۔۔ میسنجر پہ کال دیکھ کے وہ حیران ہوئی تھی۔۔۔ کسی لڑکی کی آئی دی سے اسے کال آرہی تھی اسے نہیں معلوم تھا یہ کون ہے۔۔۔ اسکی ہر طرح کی آئی دی اس سے کیِ زیادہ سا میہ استعمال کرتی تھی۔۔۔ آنسو صاف کرتی وہ بامشکل یس کا آپشن کرچکی تھی۔۔۔۔۔ اسے لگا تھا سامنے سامیہ ہے کیونکہ نام ہی "Miya Sa khan"تھا۔۔۔۔ ۔
"ہ۔۔ ہیلو۔۔۔۔ ۔" وہ فون کان سے لگاتی بولی تھی۔ ۔
"ہیلو جان۔۔۔۔۔۔ جان۔۔۔ تم کہاں ہو۔۔۔۔۔ تمہیں بہت مس کررہا ہوں میں۔۔۔ کیسی ہو تم"
دوسری طرف سے بہت سے سوال کیے گئے تھے۔۔ ۔
" کون۔۔۔۔۔۔ ۔"وہ مردانہ آواز سن کے سرپرائز ہوئی تھی کیا یہ یفک آئی ڈی تھی۔۔ اسکا ہاتھ کپکپائے تھے۔ ۔
" حیام میں بہت جلدی تمہیں تمہارے سو کالڈ شوہر سے چھین لونگا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس دن ہماری شادی تو نہیں ہوسکی لیکن آِئندہ دنوں میں ہوجائے گی۔ ۔"
"کون ہو تم" حیام کی آواز اور لہجہ کپکپا رہا تھا لیکن وہ پراعتمادی سے بولی تھی۔۔ برہان اسے ہرگز نا لگا تھا۔ ۔
" تم تک پہنچنے کے لیے میں نے خود کو بہت بدلا ہے۔۔۔ اتنی آسانی سے تمہیں کسی اور کا نہہں ہونے
دونگا۔۔۔ جب تک تم اسکی دسترس میں ہو۔ اس سے دور رہنا۔۔۔ تمہیں چھونے محسوس کرنے کا حق صرف مجھے ہے"
وہ سخت آواز میں بولا تھا۔۔۔ اور یہ ہی لمحہ تھا جب حیام نے فون کاٹا تھا اور کپکپاتے ہاتھوں سے ساری ہسٹری میسینجر ڈیلیٹ کیا تھا۔۔ ۔
وہ پہچان گئی تھی کون ہے۔۔۔ ۔
جب وہ برہان سے اسکو اس قدر بے عزت کرکے پو ری دنیا کے سامنے اسے بدنام کرکے دور کرسکتا ہے تو ضامن سے دور کرنا بھی اسکے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔۔ ۔
اسکی باتیں زہن میں گھوم رہی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دماغ کی نسیں پھٹنے لگی تھیں۔۔۔ ۔
"ایسا کیسے کرسکتا ہے وہ۔۔۔۔ اس کے کچھ کرنے سے پہلے میں خود کچھ کرلونگی اپنے ساتھ ۔۔۔ اور اس زیادہ سہنے کی سکت برداشت نہیں ہے مجھ میں۔۔۔۔ ۔"
وہ چیخ چیخ کے رہ رہی تھی۔ اسکا تنفس بگڑنے لگا تھا۔۔ سانسیں آرھی ترچھی ہوئی تھیں۔۔۔۔۔ فون اسنے دیوار پہ پھینک کے مارا تھا اس کے ڈر سے کہ کہیں دوبارہ کال نا آجائے۔۔ اسے یہ بھی احساس نا ہوا تھا کہ ضامن نے کتنے پیار سے اسے لا کے دیا تھا۔۔ ۔
کمرے کی حالت اسنے بگاڑ ڈالی تھی