پورچ میں آنے کے بعد اسنے اپنا پاکیٹ چیک کیا تھا۔۔۔۔ جہاں اسے اپنا والٹ نہیں ملا تھا۔۔۔ جلدی جلدی میں وہ اپنا والٹ بھول چکا تھا۔۔۔ دوبارہ الٹے قدم مجبوری کےب ساتھ وہ کمرے کی طرف بڑھا تھا۔۔۔ اور عجلت میں وہ کمرے میں داخل ہوا تھا دروازہ اسنے آہستگی سے کھولا تھا ۔۔۔۔ لیکن سامنے کا منظر دیکھنے کےبعد اسکا میٹر مزید گھوم گیا تھا۔۔۔۔ دن بھر کا تھکا وہ گھر میں آرام کرنے آیا تھا لیکن اب وہ تنگ آگیا تھا۔۔۔۔ اور حیام کی زرا دیر پہلی والی باتوں نے اسکا دماغ الٹا کے رکھ دیا تھا۔۔۔۔ تیزی سے قدم اسنے سامنے بڑھائے تھے۔۔ ۔
ابھی کچھ دیر پہلے ہی تو وہ اسے یہاں چھوڑ کے گیا تھا۔۔ اور اب یہ سب۔۔ ۔
"یہ کیا ۔۔ یہ کیا کررہی ہو تم۔۔۔۔۔۔ ۔
کیوں میری زندگی کو عزاب بنایا ہوا ہے۔۔۔ ۔"
جب اسنے کمرے میں نظر دوڑائی تو کمرے کا نقشہ پوری طرح بگڑ چکا تھا کوئی چیز صحیح طرح اپنی جگہ پہ نہیں تھی۔۔۔ اتنی جلدی اسنے یہ سب کیسے کیا تھا ضامن کو سمجھ نا آیا تھا۔۔ ۔
جلدی سے آگے بڑھ کے اسنے اسکے ہاتھ سے چھڑی لی تھی جو وہ اسے دیکھ کے اپنا ہاتھ کمر پہ لے جاچکی
تھی۔۔۔۔۔۔۔ ایک دم وہ ہڑ بڑا ئی تھی۔۔۔۔ وہ تو جا چکا تھا ایک دم موت کا فرشتہ بن کے کس طرح یہاں نازل ہوا تھا۔ ۔
چھوڑ دے گا کبھی زندگی کی طرح
زندگی کہہ کے جو بلاتا ہے۔۔ ۔
" اگر اتنا زندگی سے تنگ آگئی ہو۔۔ یا مجھ سے تنگ آگئ ہو یا میرے ساتھ نہیں رہ سکتیں تو چلی کیوں نہیں جاتیں اپنے پہلے والے کے پاس۔۔۔۔۔ میری زندگی کیوں عزاب بنا کے رکھی ہوئی ہے "
اسکی آواز کسی ڈھاڑ سے کم نا تھی۔۔۔۔ کہ وہ اپنی جگہ سے اچھل پڑی تھی سفید سوٹ، بال بکھرے ہوئے، چہرہ ہر چیز سے پاک۔۔۔ وہ بہت ادھوری لگ رہی تھی۔۔۔ ۔
"ہاں آگئیں ہوں زندگی سے تنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں پیچھے پڑے ہو میرے۔۔۔۔ ۔
وہ ہزیانی انداز میں چلائی تھی۔۔۔۔ وہ اپنا تنفس کھو چکی تھی۔۔ ۔
"آ۔۔ آپ نے خود مجھے اپنی زندگی میں شامل کیا۔۔۔۔ کیا ہے۔۔۔۔ ۔
میں نے عزاب نہیں بنائی آپکی زندگی،میرے راستے ۔۔۔۔ میں نا آیا کریں"
وہ زبردستی اس سے اپنی کلائی چھڑواتی تڑپ کے بولی تھی۔۔۔۔ ضامن کے ہاتھ کی گرفت میں اسکی نازک کلائی لال ہوچکی تھی۔۔ جسم کا سارا خون جیسے حیام کے چہرے پہ نچوڑ کر آگیا تھا۔۔۔ ۔
" تم کیوں بھول جاتی ہو۔۔۔ تمہارا ہر راستہ ضامن عدیل ہمدانی تک آتا ہے۔۔ اگر تمہیں بار بار اپنی جان دینے کا اتنا شوق ہے تو یہ کام میں خود انجام دونگا ابھی اور اس وقت "
چھڑی لے کر اسنے ایک جھٹکے سے شیشے پہ دے ماری تھی قوت اتنی تھی کہ شیشہ چٹک کے کر چکا تھا۔۔۔ وہ گھبرا گئی تھی۔۔ اسکے غصے سے وہ اچھی طرح اب واقف ہوگئی تھی لیکن پھر بھی کبھی وہ سائیکو بننے میں دیر نہیں لگاتی تھی۔۔ ۔
دوسرا اسنے حیام کی کلاِئی چھوڑ کے بیڈ پہ۔ اسے بے دردی سے پھینکا تھا۔ ۔ جیسے کوئی چیز ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
تیسرا اپنی جیکٹ میں سے پسٹل نکال کے اسے لوڈ کرنے میں اسنے ایک سیکنڈ لگایا تھا ۔۔ کسی کو گولی سے زمین کے اندر پہنچانا اسکا روز کا کام تھا۔۔۔ ۔
"لاسٹ گڈ بائے ڈئر وائف"
زرا بیڈ کی طرف گراس گیا تھا اور اس پہ جھکا تھا اسکے ماتھےپہ حدت بھرے لب رکھتا دھیرے سے بولا تھا۔۔۔ اب بھی وہ اس سے نظر نا بچا پایا تھا۔ ۔ اور پسٹل اسکے ماتھے پہ رکھی تھی جہاں کچھ دیر پہلے حیام نے اسکے ہونٹوں کا لمس محسوس کیا تھا۔۔ ۔
" ن۔۔۔۔ نہہ۔۔۔ نہیں۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ ہونٹوں پہ حیرت سے ہاتھ رکھتی زور سے چلاِئی تھی ااکی آنکھیں پھٹی رہ گئیں تھیں۔۔۔ آنسو آنکھوں سے نکل کے بہنے لگے تھے ۔۔ ۔
" ن۔۔۔۔ نہہ۔۔۔ نہیں۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ ہونٹوں پہ حیرت سے ہاتھ رکھتی زور سے چلاِئی تھی ااکی آنکھیں پھٹی رہ گئیں تھیں۔۔۔ آنسو آنکھوں سے نکل کے بہنے لگے تھے ۔۔ ۔
"اب مجھے بھی لگتا ہے کہ تمہیں مرجانا ہی چاہیے۔۔ ویسے بھی میرے کسی کام نہیں آرہی ہو"
وہ درشت لہجےمیں بولا تھا۔۔۔ چہرہ کسی بھی نرمی سے پاک تھا۔۔ ۔
"کوئی آخری خواہش ہے کیا؟"
اگر ہے تو بتادو "
ایک منٹ کا وقت ہے تمہارے پاس"
وہ اسکا بھیگے چہرے پہ بنا کوئی نظر ڈالے سامنے دیوار کے دیزائن کو غور کرتا بولا تھا جیسے دیوار کو دیکھنے سے زیادہ ضروری کوئی کام نا ہو۔۔ اصل معنی میں اس سے نظریںچرا رہا تھا۔۔ یا کچھ دیر پہلے والی عزت افزائی کے بعد اسے وہ اس قدر قریب بھی سکون دینے کے بجائے تکلیف دے رہی تھی۔۔ ۔
"ہ۔۔۔ ہاں۔۔۔۔۔۔ یہ ہٹالیں۔۔۔۔ ۔"
پہ وہ ہاتھ چہرے رکھتی پسٹل کی طرف اشارہ کرتی جو اسکے ماتھے پہ رکھی تھی۔۔ بولی تھی۔۔ ۔
ضامن کو اسکی بات سن کے لگا تھا کہ وہ کس قدر شاطر ہے۔ ۔
"یہ آخری خواہش فلحال ویلڈ نہیں ہے۔۔۔۔ اب تمہیں کوئی نہیں بچا سکتا"
وہ چہرے کے زاویے بگاڑ تا ہوا سختی سے بولا تھا۔۔ ۔
"ریکوئسٹ"
اپنی آخری کوشش کرتی وہ بولی تھی۔ ۔
"اتنی معصوم ہو نہیں جتنی بنتی ہو۔۔۔۔۔۔ کمرے کا حولیہ درست کرو۔۔۔۔۔ نان سینس"
وہ اگلے ہی لمحے سیدھا ہوا تھا۔۔۔۔ اور کھڑا ہوگیا تھا۔۔ پھیلا ہوا کمرہ اسے سخت خار دلا رہا تھا۔۔ ۔
حیام اسکی سرخ آنکھوں میں بنا جھانکے کپڑے ٹھیک کرتی اٹھی تھی۔۔۔ ۔
دس منٹ میں ضامن کی موجودگی میں اسنے کمرے کی حالت درست کی تھی۔۔۔ جبکہ ضامن کے الماری کی طرف بھرتے قدم رکے تھے۔ ۔
" میرے یہ حرام کے پیسے تھے جو تم نے اس قدر میرے دیے ہوئے تحفے کو اس طرح چکنا چور کیا۔۔۔ تمہاری ہمت کیسے ہوئی"
صوفے کی ٹیبل پہ ٹوٹا ہوا لیٹیسٹ آئی فون کا پیس رکھا دیکھ کے وہ تلملایا تھا جو حیام نے صفائی کرتے ہوئے صوفے کی ٹیبل پہ رکھ دیا تھا۔۔۔ وہ الٹے قدم پیچھے مڑا تھا اور اسکا بازو سختی سے پکڑ کے ڈھارا تھا۔ ۔
"یہ میں نے ۔۔۔ میں.۔۔ ۔ نے نہیں کیا"
وہ شاید جھوٹ سے کام چلانا چاہ رہی تھی۔۔۔۔ ۔
"تو کس نے کیا۔۔۔۔۔۔ میں تمہارا قتل کردونگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دفعہ ہوجاو یہاں سے۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ غصے سے اسے دھکہ دیتا خودسر لہجے میں بولا تھا۔۔۔۔ اور الماری کی طرف بڑھا تھا۔ ۔
"زندگی بھر تمہیں اب موبائل کی طرف بھٹکنے بھی نہیں دونگا"
وہ جیسے شیر کی طرح ڈھارا تھا۔۔ ۔
"تمہارے لیے نو کیہ گیارہ سو گیارہ بہتر تھا۔۔۔۔۔ جاہل نا ہو تو"
وہ ٹوٹا ہوا موبائل الماری میں لاکڈ کرتا چیخنے کی انداز میں بولا تھا ۔۔ حیام سہم کے بیڈپہ بیٹھی ہوئی تھی۔۔ ۔
وہ منہ میں نا جانے کیا کیا بکتا ڈریسنگ روم گیا تھا اور آرام دی سوٹ میں آیا تھا۔۔ ۔
قدآور آئینے کے سامنے کھڑا بالوں میں اسپرے کرتا، بال ٹھیک کرتا اسکے پاس آیا تھا کہ حیام جو بیڈ کے کراون سے ٹیک لگائے خاموشی سے بیٹھی تھی ایک دم صحیح ہوگئی تھی۔۔ ضامن نے جھک کر بڑی بے دردی سے اسکی بیک کے پیچھے رکھے گئے تکیوں کو کھینچ کے نکالا تھا اور صوفے کی طرف پھینکا تھا۔۔۔۔ الماری سے کمبل لینے کے بعد وہ صوفے پہ تکیے سیٹ کرتا لیٹا تھا اور کمبل اوڑھا تھا اور حیام کی طرف کروٹ لے کر سوگیا تھا۔۔۔ جبکہ حیام بیڈ پل خالی خالی جگہ ، دیکھ کے اداس ہوئی تھی۔۔۔ جو بھی تھا۔۔ ایک مہینے سے ساتھ سونے کی عادت بن گئی تھی۔ اور اب یوں اتنا بڑا بیڈ خالی دیکھ کے اسے ہول اٹھا رہے تھے۔۔۔ لیکن رات تو گزارنی ہی تھی۔ ۔
"ہائے میری بیٹی کتنی پیاری لگ رہی ہے" انیلہ بیگم ناشتے میں مصروف تھیں جب اسی وقت ماریہ ٹیبل پہ آئی تھی اور رنگین کپڑوں کے پورے سوٹ میں دیکھ کر وہ خوش ہوئی تھیں۔۔ اسکا سفید ملائی جیسا رنگ اورنج اور آتشی کپڑوں کے میں مزید دمک چمک رہا تھا جب کہ تھان جیسا پنک ڈوپٹہ اسنے کندھے پہ سلیقے سے ڈالا ہوا تھا۔ ۔
"تھینک یو ماما" وہ مسکراتی ہوئی پراعتمادی سے بولی تھی اور چیر کھسکا کے بیٹھ گئی تھی۔۔ ۔
"یونی جاوگی" وہ وٹس اسے تھماتی بولی تھیں۔
"جی مام بس جارہی ہوں" چائے میں چمچ چلاتی وہ آہستگی سے بولی تھی۔
"آج میں آرزو کو کال کرونگی ، ڈیٹ لونگی منگنی کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر تیاری بھی تو کرنی ہے"
وہ عام سے لہجے میں بولی تھیں۔ ۔
"من۔۔۔ منگنی ۔۔ ڈیٹ۔۔ ۔
ماما۔۔۔۔۔ کیا؟ کیا کہہ رہی ہیں آپ" اسکے ہاتھ سے چمچ چھوٹ کے گرا تھا۔۔۔۔ اسے نہیں معلوم تھا کہ اسنے یہ لفظ کیسے سنا۔ ۔
"ہاں۔۔۔۔ آج ہی سب فائنل کرنا ہے بیٹا۔۔ ۔" وہ اب بھی عام ہی لہجے میں بولی تھیں۔ ۔
"ماما۔۔ کیا برہان مان گیا۔۔۔۔۔۔ منگنی کیسے۔۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا"
وہ کل کا دن یاد کرتی ہوئی رک رک کے بولی تھی۔۔ کل کی دی ہو ئی تکلیف کیسے بھول سکتی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
" ہاں تب ہی تو منگنی کا کہہ رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔ آرزو نے رات کو ہی کال کرکے یہ بتایا ہے۔۔۔ کہ وہ اسے کنوینس کرچکی ہے۔۔۔۔ ۔"
وہ اب مسکرا کے بولی تھیں۔۔ ۔
"مما مجھے یقین نہیں آرہا" وہ ناشتہ چھوڑ کے چہرے پہ ہاتھ رکھتی حیرانی سے بولی تھی۔ ۔
" اب سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے۔۔ برہان کو کس طرح تم نے ٹریٹ کرنا ہے یہ اب تمہارا کام ہے۔۔۔ اس سے زیادہ اچھا کچھ نہیں ہوسکتا۔۔۔۔ منگنی ہوجائے تو ہفتے بعد نکاح کردینگے۔۔ پڑھائی تم بعد میں کرتی رہنا"
وہ لگے ہاتھوں مشورے دیتی بولی تھیں۔ ۔
"ماما۔ نہیں۔۔ بس اب نہیں پڑھو نگی۔۔ اب بس برہان کو ہی سنبھالونگی" وہ خوش ہوتی ہوئی آنکھوں میں حیرت لیے بولی تھی۔۔ ۔
" اللّہ تمہیں ایسے ہی خوش رکھے میری بیٹی" وہ اسکی خوشی دیکھ کے دائمی دعا دینے لگی تھیں۔۔ لیکن دوسروں کی بیٹیوں پہ ظلم کرتے ہوِے کس طرح اپنی بیٹی کے لیے خوشی کی دعا کرسکتی ہیں یہ انیلہ بیگم ہی جانتی
ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔
***
"مام میں آونگا۔۔۔۔ جلدی آونگا۔۔۔۔۔ آپ ٹینشن نہیں لیں"
وہ آفس میں بیٹھا بے دلی سے باتیں کرنے میں مصروف تھا۔۔ ۔
" تمہیں پچھلے مہینے بھی آف ملا تھا لیکن تم نے یہاں آنے کی زحمت نہیں کی۔۔۔۔۔۔ تمہیں معلوم بھی ہے ایک ایک دن تمہارے انتظار میں گزارتی ہوں"
تانیہ بیگم اسکی کلاس لینے کے موڈ میں تھیں۔ ۔
" پہمام۔۔۔۔ ایسی بات نہیں ہے۔۔ دارم کا پلان تھا بس۔۔۔ اب آونگا نیکسٹ آف"
"جی نہیں تم اگلے ہفتے آرہے ہو۔۔۔ خاص وجہ ہے"
وہ بس اپنی بات منوانا چاہتی تھیں۔ ۔
" کیوں مام۔۔۔ ابھی آف کیسے مل سکتاہے۔۔۔ میں نہیں آسکتا۔ ۔"
وہ صاف انکار کرگیا تھا۔۔۔ ۔
" تمہیں نہیں پتہ وجیہہ کب سے یہاں آئی ہوئی ہے اور مجال ہے تم نے کال بھی کی ہو یا جھانک لیا ہو۔۔۔۔ تم نیکسٹ ویک آرہے ہو۔۔ ۔"
"مام وجیہہ بھی تو کال کرسکتی تھی۔۔۔۔۔ میں مصروف ہوتا ہوں بہت۔۔۔۔۔ اور میں بالکل بھی نہیں آسکتا۔۔۔ یہاں بہت کام ہے"
"اوکے تم نہیں آو۔۔۔۔ ہم وہاں آجاتے ہیں۔۔۔۔ ویسے بھی کب تک تم ایسے اکیلے رہوگے۔۔۔۔۔۔ ۔"
" مام آپ کیسے آسکتی ہیں۔۔ آپ جانتی ہیں نا یہاں رہنا فیملی کے ساتھ کتنا خطرے کا حامل ہے۔۔۔ مجھے بھی تو بار بار اپنا ٹھکانہ تبدیل کرنا پڑتا ہے۔۔ یہاں مینیج نہیں ہوگا اور میں آپ کو یہاں رہنے بھی نہیں دونگا"
وہ صاف بولا تھا۔۔ ۔
"تو ، پھر تو حیام کو کیسے رکھ رہا ہے اپنے ساتھ۔۔۔۔۔ کمینے"
"اپنی فیملی کا تجھے کتنا خیال ہے کیا وہ تیری فیملی کا حصہ نہیں ہے"
دارم جو اس کے سامنے بیٹھا سب سن رہا تھا اسکی اس بات پہ تیزی سے بنا خود کو قابو کیے بول پڑا
تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ کہاں موقع ہاتھ سے جانے دیتا تھا۔ ۔
" کتے اپنی زبان بند رکھ ۔۔۔ پتہ نہیں مام ہیں" وہ موبائل کے اسپیکر پہ ہاتھ رکھتا فون دور کرتا دارم کو کھا جانے والی نظروں سے دیکھتا بولا تھا۔ ۔
"جا کام کراپنا۔۔۔۔۔ ڈرپوک نا ہو تو۔۔۔۔۔ کب تک چھپائے گا"
دارم استہزایہ انداز میں ہنستا بولا تھا ۔۔ ضامن کو لگا تھا کہ وہ اسکا مزاق اڑا رہا ہے۔۔۔ ضامن کو یہ بات بالکل اچھی نا لگی تھی۔ ۔
"جی مام میں آجاونگا اگلے ہفتے ہی۔۔۔۔۔۔۔ آپ انتظار کیجیے گا"
وہ دارم کو کاٹ دار نظروں سے دیکھتا بولا تھا وہ بول تو گیا تھا لیکن کیا مسئلے مسائل اسکے ساتھ ہوئے تھے اس سے وہ نا واقف تھا۔۔ جبکہ دارم کو سکون ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔ جلتی پہ وہ تیل چھڑک رہا تھا۔ ۔
"دارم تو نا زرا اوقات میں رہ۔۔۔ میری انسلٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ۔"
ضامن فون بند کرتا غصے سے بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ دارم کی باتیں دو دن سے اسے ناگوار گزر رہی تھیں۔ ۔
"واقعی میری کیا۔ اوقات کے آپکی انسلٹ کروں۔۔۔۔۔ ۔"
وہ طنز سے بولا تھا۔ ۔
"" یار دارم دیکھ پیارے بھائی تو ایک لڑکی کو بیچ میں مت لا۔۔۔ اورہمارے اتنے پرانے ریلیشن کو مت برباد کر وہ اٹھ کر اسکے سامنے آ بیٹھا تھا۔ ۔
" میں کسی لڑکی کو بیچ میں نہیں لارہا صرف تمہیں احساس دلا رہا تھا اور کچھ نہیں۔۔۔۔ باقی تمہاری زندگی ہے جو تم کرو۔۔۔۔ مجھے کیا پرابلم ہوگی تم سے۔۔ ہمارا جیسا ریلیشن تھا ویسا ہی ہے۔۔ کوئی ردوبدل نہیں ہوا"
وہ زبردستی کی مسکراہٹ سجائے بولا تھا۔ ۔
" تم یہ دل سے نہیں کہہ رہے ہو"
ضامن کو اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ ۔
"تم بالکل پریشان ہونے کء ضرورت نہیں ہے"دارم اسکے کندھے پہ ہاتھ رکھتا بولا تھا۔
دن بے کیف گزر ہے تھے۔ ۔ جس دن سے ان کے بیچ لڑائی ہوئی تھی تب سے ضامن نے حیام سے بات تک نا کی تھی۔۔۔ صبح اس سے اٹھنے سے پہلے گھر سے چلا جاتا تھا جبکہ رات لیٹ آتا تھا کہ وہ سو چکی ہوتی تھی۔۔۔۔ جبکہ اسنے کھانا پینا سونا اٹھنا بیٹھنا سب الگ کیا ہوا تھا۔۔ وہ حیام کی شکل بھی نا دیکھ رہا تھا۔۔ ۔
بہت کچھ سوچنے کے بعد وہ فیصلے پہ اسکا تھا۔۔ ۔
آج رات وہ گھر جلدی آگیا تھا۔۔۔ جبکہ کھانا وہ باہر ہی کھا چکا تھا۔۔ اسے کوئی غرض نہیں تھی کہ حیام کھائے یا نا کھائے لیکن ملازمہ کو کہہ کر وہ اسکا حال چال پوچھتا رہتا تھا۔۔ کہنے کہ وہ انجان بنا ہوا تھا لاتعلقی ظاہر کیا ہوا تھا لیکن وہ اٹھنے سونے جاگنے کی سب معلومات رکھتا تھا۔ ۔
"سنو۔۔۔۔۔ تم اپنی پیکنگ کرلینا صبح تک ۔ ۔"
وہ صوفے پہ تکیے سیٹ کرتا لیٹتا ہوا بولا تھا ۔. ۔
"ہم۔ کیا کہیں جارہے ہیں"
وہ بیڈ پہ بیٹھی میگزین پڑھ رہی تھی ۔۔ میگزین رکھ کے اسنے اچھنبے سے پوچھا۔ ۔
"لاہور۔۔ ۔" وہ مختصر بول کر موبائل فون میں لگ گیا تھا۔۔ ۔
لاہور کا لفظ سن کے حیام کے اردگرد دھماکے ہوئے تھے۔ ۔
" ک۔۔ کیوں۔۔۔ ۔" وہ الجھ کے رہ گئی تھی۔۔ جیسا بھی تھا وہ یہاں سکون سے تھی۔۔۔ یہاں اسے کوئی ٹریپ کرنے والا نا تھا۔۔ ہر فکر سے آزاد تھی۔ ۔
" کیونکہ تمہیں میں تمہارے گھر چھوڑ کے آنا چاہتا ہوں۔۔ اب مزید کوئی سوال نا کرنا ۔۔۔۔ ورنہ اچھانہیں ہوگا۔۔۔۔ مجھے ڈسٹرب کرنے کی کوشش نا کی جائے"
وہ اسکی طرف کروٹ لے کر غصے سے کمبل منہ تک تان کر بولا تھا۔۔ جبکہ حیام کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی تھی۔۔ ۔
"لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اسکی سوئی وہیں اٹک گئی تھی۔۔ ۔
وہ بنا کوئی لمحہ ضائع کیے بیڈ سے پاوں نیچے کرتی سلیپر پہن کر ڈوپٹہ سنبھالتی صوفے کی جانب بڑھی تھی۔۔ ۔
" یہ آپ کیا کہہ ۔۔ کہہ رہے ہیں" وہ ہمت جمع کرتی صوفے کے پاس اسکے قریب کھڑی ہوکر بولی تھی لیکن ضامن اسے اچھی طرح نظر انداز کرگیا تھا۔۔ اسنے کروٹ لینے کی بھی کوشش نہیں کی تھی۔ ۔
"ضامن۔۔ یہ آپ کیوں کہہ رہے ہیں"
جب وہ کچھ دیر تک بت بنا رہا تو وہ اسکا کندھا زورسے جھنجوڑتی ہوئی بولی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ وہ جھٹکے سے اٹھ بیٹھا۔ ۔
" کیوں سر پہ سوار ہوگئی ہو میرے۔۔۔ کیا کہا تھا میں نے کہ ڈسٹرب نا کیا جائے مجھے۔۔۔ ۔" وہ آنکھوں میں بے پناہ غصہ لیے بولا تھا۔۔ ۔
وہ اتنی تیز ڈھاڑا تھا کہ حیام بامشکل اپنے قدم پیچھے کرپا ئی تھی اور اس سے قدرے فاصلے پہ کھڑی ہوگئی تھی۔۔۔ اسکی منہ سے نکلے گئے سخت جملوں سء وہ خفا نہیں ہوئی تھی۔۔ جتنا اسکی انداز کو دیکھ کر وہ محتاط ہوئی تھی۔۔۔۔ پھر وہ وہاں رکی نہیں تھی۔۔ الٹے قدم اسنے بیڈ کی طرف بڑھائے تھے اور کمرے میں جلتی واحد روشنی بند کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ اور لیٹ گئی تھی۔ ۔
ضامن کو لگا تھا کہ وہ کچھ مزید کہے گی لیکن وہ تو چلی ہی گئی تھی۔۔ ۔
"کیا اتنی جلدی کوئی ہرٹ ہوتا ہے"
وہ سوچ میں پڑ گیا تھا۔۔ دوبارہ صوفے پہ لیٹنے کے بعد وہ اسکی سسکیاں سن رہا تھا۔۔۔۔۔ کمبل میں موجود وہ رو ہی رہی تھی۔۔۔ اسکا رونا اسے پریشان کرتا لیکن وہ بھی اجنبی بن گیا تھا۔۔۔۔۔ ۔
***
آج بہت دنوں بعد وہ کلب کے لیے نکلا تھا۔۔۔ ۔
اپنے پیچھے تین چار بادی گارڈ کو لیے وہ صوفے پہ بیٹھا ڈرنک پہ ڈرنک چڑھا رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شہر کے مختلف علاقوں میں نا جانے اسکے کتنے کلبز تھے جہاں وہ الگ الگ نئے طریقوں کے مختلف کیمیکلز سے بنے ڈرگز پر و وائڈ کرتا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔
کتنے دن بعد وہ ایک راونڈ لگانے آیا تھا۔۔ ۔
کلبز اسکی غیر موجودگی میں بھی بہت چلتے تھے۔۔ وہ صرف مہینے میں ایک دو بار چکر لگا لیتا تھا۔۔۔ جبکہ اسکی مستقل بھی کوئی رہائش نا تھی۔۔ کبھی وہ کسی شہر تو پھر کبھی وہ کسی ملک میں پایا جاتا تھا۔۔ ۔
لیکن اب مستقل لاہور کے روپوش علاقے میں وہ رہائش پزیر تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اتنے دن وہ کبھی کسی شہر میں نا رہا تھا لیکن اب رہ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔
کلب کے ایک کونے میں بیٹھا وہ ڈرنک سے بھرے گلاس کو منہ پہ لگائے آہستگی آواز میں خود سے ہی باتیں کررہا تھا۔۔ ۔
مجھے وہ پہلی بار لاہور کے مشہور بکو کنگ انسٹیوٹ کے باہر ملی تھی۔۔ ۔
بلیک آبائے میں بھی وہ اسے چاند سی لگی تھی۔۔۔ ۔
پھر اسکے بعد تو وہ مجھے ہر جگہ نظر آنے لگی۔۔۔۔۔۔ کالج کے باہر ، راستے میں، پارک میں، ہاسپٹل میں، یہاں تک کے اب وہ میرے سامنے بیٹھی ہے۔۔۔ ۔
"مجھ سے کیوں دور جاتی ہو تم حیام" تمہارے لیے تو میں نے خود کو بھی داو پہ۔ لگادیا ہے۔۔۔۔ تمہاری وہ کمینی کزن نے میرے ساتھ اتنا بڑا دھوکہ کیا ہے لیکن اسکو بھی سکون سے جینے نہیں دونگا۔۔۔ یا تو وہ مرے گی یا برہان"
اگلی صبح حیام نے فریش ہونے کے بعد سب سے پہلا کام الماری سے کپڑے نکالنے کا کیا تھا۔۔۔ غصے سے بھپری وہ سوٹ کیس میں سارے کپڑے الٹے سیدھے رکھ رہی تھی۔۔۔ ڈریسنگ سے کچھ چیزیں اٹھا کے اسنے پھینکنے کے انداز میں سوٹ کیس میں ڈالی تھیں۔۔۔۔ ۔
"مجھے معلوم تھا ایک نا ایک دن میرا ٹھکانہ وہ ہی گھر ہے۔۔ ۔ ۔۔۔۔ سارے ہی بے وفا ہیں۔۔۔ لیکن وہاں جا کے میں بھی کسی کی شکل دیکھے بنا کمرے میں بند ہو کر جان دے دونگی اپنی۔۔ بہت ذلت سہہ لی سب سے۔۔ اللّہ کرے سب کے سب ہی مرجاو۔۔۔۔۔۔ برہان تم سب سے پہلے مرو۔۔۔ میری زندگی برباد کرنے والے ہو۔۔ تمہیں کبھی بھی معاف نہیں کرونگی"
وہ آنسووں سے روتی ہوئی پیکنگ کرتے ہوئے بڑبڑارہی تھی۔۔۔ آنکھوں سے آنسو روا تھے۔۔۔ اسکی نم بھیگی آواز کپکپا رہی تھی۔۔۔ وہ وہاں نہیں جانا چاہتی تھی لیکن مزید ضامن سے بات کرنے یا بحث کرنے کے حق میں نا تھی۔۔۔۔ ۔
سوٹ کیس کو پیک کرکے اپنے کمر پہ دراز بالوں کو کیچر کرتی ہوئی وہ پیر پٹکٹی کمرے سے نکل گئی تھی۔۔ ۔
پیچھے ضامن جو سوتا بنا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ سب سن رہا تھا اور غور بھی کررہا تھا۔۔۔۔۔ ۔" تو مزید ایک Attempt کرینگی خودکشی کا" وہ کمبل منہ سے ہٹایا پر سوچ انداز میں خود سے ہی بولا تھا۔۔۔۔ وہ آج حیام سے دیر میں اٹھا تھا ۔۔ لیکن برہان کا نام سن اور اسکے قصیدے میں سنے گئے الفاظ سن کے ضامن کے دل و روح میں سکون سا اترا تھا۔۔ ۔
کمبل ہٹایا وہ اپنے پاووں میں چپل اڑستا شرٹ نیچے کرتا باتھ روم کی طرف بڑھا تھا۔۔۔ جلدی سے آ کر اسنے اپنی بھی پیکنگ کی تھی۔۔۔ اور نیچے ڈائننگ ایریا میں آگیا تھا۔۔ ۔
"بی بی جی نے ناشتہ کرلیا"
وہ ٹیبل پہ آکر کرسی پہ بیٹھتا ناشتہ لگاتی ملازمہ سے بولا تھا۔۔ ۔
"صاحب انہوں نے منع کردیا"ملازمہ کام چھوڑ کے اس سے بولی تھی۔۔ ۔
"بہتر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ ایک بار پھر نظرانداز کرکے ناشتے میں مصروف ہوگیا تھا۔۔ ۔
جبکہ حیام جو ڈائننگ ایریا میں قدم رکھنے ہی لگی تھی ضامن کے " بہتر ہے" سن کر آگ بگولہ ہوگئی تھی۔۔ رات بھی اسنے کھانا نہیں کھایا تھا بلکہ رات کا کھانا وہ روزانہ اسکے ان چاہے انتظار میں اسکی کرنے لگی تھی اور اب ناشتہ وہ کتنے سکون سے کررہا تھا۔۔۔ جبکہ پہلے وہ اسے خود ناشتہ کر وا کے پھر خود کرتا تھا۔۔۔ اپنی اتنی جلدی بے قدری پہ اسے شدت سے رونا آیا تھا۔۔۔ وہ۔ ایک بار پھر پیر پٹکٹی وہاں سے چلی گئی تھی۔۔ ۔
***
ایک بار پھر وہ۔ آج دوسری مرتبہ اسی شخص کے ساتھ جہاز میں محو سفر تھی۔۔۔ ۔
ہمیشہ کی طرح اسکا دل دھک دھک کررہا تھا۔۔۔ ۔
برابر میں بیٹھا شخص اس سے لاپرواہی برت رہا تھا۔۔ ۔
جب اناونسمینٹ ہوئی تو اسکا دل زورو سے ڈھرکنے لگا تھا۔۔۔۔ فلائے کا ٹائم۔ قریب تھا۔۔۔۔۔ اور وہ خود کو اس مصیبت میں کس طرح سر وا ئو کروا پاتی یہ ہی سوچ رہی تھی۔۔ ۔
ضامن نے نوٹ کیا تو وہ سارے راستے چپ بیٹھی رہی تھی۔۔۔ رات سے لے کر اب تک اسنے اف تک نا کی تھی۔۔۔۔۔۔ خفا ضامن کو ہونا چاہیے تھا جبکہ خفا وہ خود تھی۔۔۔ اسے معلوم۔ تھا کہ وہ ائر و پلین کے سفر سے ڈرتی ہے لیکن اسے جلد لاہور پہنچنا تھا جس وجہ سے اسنے ناچاہتے ہوئے بھی ائر و پلین کو چوز کیا
تھا۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ وہ اسے لے کر بائے روڈ بھی آسکتا تھا لیکن اسکے پاس وقت کی کمی تھی۔۔۔ ۔
خود کے احساسات کو ضبط کرتا۔۔۔ مضبوط لہجے سے وہ اپنا بازو اسکے گرد پھیلاکر اسے سپورٹ بخشی تھی۔۔۔۔ ۔
"بی ایزی۔۔ ۔ be easy!!
وہ کہہ کر ٹیگ لگاکر آنکھیں موند گیا تھا جبکہ حیام اسکے سینے سے سر لگا کے آگے آنے والے لمحات کا سو چنے لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔ رات کو وہ کس قدر کھانے کو آرہا تھا اور اب۔۔۔۔۔۔۔ ۔ !!