"ماما کیا جلدی ہے آپ کو اتنی آخر ۔۔۔۔۔ کیوں میرے پیچھے پڑگئیں ہیں آپ سب مل کر "
آرزو نے اسے کال کرکے آفس سے جلدی ہی بلالیا تھا۔۔۔ ۔
اور وہ اسی وجہ سے غصے میں بھپرابیٹھا تھا۔ ۔
"ہم آج تمہا ری مامی کے گھر جارہے ہیں تو بس جارہے ہیں۔۔۔۔۔ آج ڈیٹ لے کر آجائینگے۔۔۔ جبکہ بھابھی نے ڈنر بھی رکھا ہے۔۔۔ اب تم جاو اور تیار ہو کر آو"
وہ بنا اسکا رویہ خاطر میں لاتے ہوئے بولی تھیں۔۔ ۔
"آپ میرے ساتھ زبردستی کررہی ہیں۔۔ اچھا نہیں ہوگا۔۔۔ میں۔ وارن کررہا ہوں"
وہ طیش میں آیا تھا۔ ۔
"بعد میں سب ٹھیک ہوجاتا ہے بیٹا جانی۔۔۔۔ ۔
دور سے سوچنے میں ایسا لگتا ہے۔۔ قریب سے سوچو گے تو اچھا لگے گا"
ناجانے کونسی لا جک اسے سکھا رہی تھیں وہ۔۔ ۔
"او ماما۔۔۔۔۔ کیا سمجھ رکھا ہے آپ نے۔۔۔۔ میں جینا حرام کردونگا آپکی بھتیجی پر"
وہ اب بھی باز نہیں آرہا تھا۔ ۔
"فلحال میں تمہیں نہیں بخشو نگی اگر تم دس منٹ میں تیار ہوکر نیچے نہیں آئے تو"
" ماما آپ ایزی لے رہی ہیں یہ سب" اسے غصہ آیا تھا وہ بھی تو اسکی دھمکیوں۔ کو۔ خاطر میں نہیں لے رہی تھیں۔۔ ۔
***
"او مسکرانا بھی تجھی سے سکھا ہے۔۔ ۔
دل لگانے کا تو ہی طریقہ ہے۔۔۔ ۔"
شیشے کے سامنے کھڑی موبائل میں تصویر کھولے وہ خوشی سے گانے میں مصروف تھی۔ ۔۔۔۔۔ ۔
" کتنی خوش ہوں میں آج۔۔۔۔ ۔" وہ موبائل کی۔ سکرین پہ جگمگاتی تصویر کو چومتی ہوئی زورسے بولی تھی اور موبائل سینے سے لگالیا تھا۔۔ ۔
"دہلیز پہ میرے دل کی جو رکھے ہیں تو نے قدم ۔"
وہ ایک بار پھر شروع ہوئی تھی۔۔ ۔
فائنلی۔۔۔۔۔۔۔ ۔!!
وہ بیڈ پہ پھیلے اپنے کپڑوں کو دیکھ کر بولی تھی۔۔ اشپیسلی اسنے کلچرڈ ڈریس تیار کروایا تھا ۔۔۔۔ ۔
"ہائے کیک تو میں رکھ کے ہی بھول آئی"۔ ۔
ایک دم اسے یاد آیا تھا۔۔۔ ورنہ۔ وہ خوشی میں۔ سب بھول گئی تھی۔۔ مو بالی بیڈ پہ پھینکتی وہ کمرے سے بھاگی تھی۔۔ ۔
کچن میں پہنچ کر اسنے کیک اوون میں سے نکالا تھا۔۔۔ ۔
شکر تھا کہ۔ وہ چلا نہیں تھا ۔۔۔ ماریہ بروقت پہنچ گئی تھی۔ ۔
کیک نکال کے اسنے دس منٹ کے لیے اسے فریج میں رکھا تھا ۔۔ ۔
اتنے دس منٹ میں اسنے پاسٹہ کو دیکھ کے ساتھ میں۔ سیلڈ کے لیے سبزیاں کاٹنا شروع کردی تھیں۔۔ ۔
سلاد بنا کے اسنے فریج میں رکھی تھی اور کیک کی ٹرے باہر واپس نکالی تھی۔۔۔ ۔
اچھی طرح براون کریم سے کیک کو کور کرنے کے بعد اسنے بہت ہی خوبصورتی سے چاکلیٹ اور نٹ سے اسے گارنش کیا تھا۔۔۔ بے شک وہ اچھی کُک تھی۔۔۔ جتنی اچھی وہ کُک تھی اتنا ہی اسکے ہاتھ میں کمال کا زائقہ تھا۔ ۔
کیک کو تیار کرنے کے بعد اسنے واپس فریج کیا تھا۔۔۔ برہان کو میٹھے میں کیک بہت پسند تھا ۔۔۔ جبکہ ماریہ کو دنیا جہاں کے کیک کی نیو نیو ریسیپیز آتی تھیں جو وہ اسکے لیے آئے دن تیار کرتی رہتی تھی۔ ۔
"ماریہ جاو تیار ہو کر آجاو اب۔۔۔۔۔ کچن میں مت تھکا یہ کرو خود کو کتنی بار منع کیا ہے"
انیلہ بیگم کچن میں قدم رکھتیں بولی تھیں۔ ۔
"مام۔ ۔۔۔ فش آپ دیکھ لیں۔۔۔۔ میں بھی بس جا ہی رہی تھی"
وہ اپیرن ہٹائی بولی تھی اور نکل گئی تھی ۔۔۔ جبکہ انیلہ بیگم بوا کے ساتھ کھانا دیکھنے لگی تھیں۔ ۔
***
وہ بیڈ پہ بیٹھی مستقل رو۔ رہی تھی۔۔۔۔ ۔
دل تو کررہا تھا کہ یہاں سے بھاگ جائے لیکن بھاگ کے جائے گی کہاں۔۔۔ یہ سوچ کے مزید اسے رونا آرہا تھا۔۔۔ سچ تویہ تھا کہ وہ وہاں جانا ہی نہیں چاہتی تھی۔۔ ۔
اسکی طبیعت بھی۔ سوچ سوچ کر عجیب سی ہورہی تھی۔۔ ۔
وہ ابھی اپنے خیالوں میں ہی تھی جب روم کا دروازہ ناک ہوا تھا۔۔ ۔
ضامن نا جانے لاہور پہنچ کر ہاٹل میں چھوڑ کے کہاں چلا گیا تھا۔ ۔
وہ۔ ایک دم بیڈ سے اٹھی تھی کہ نجانے کون ہے۔۔ کیوں۔ کہ۔ ضامن ہوتا تو وہ خود کی سے آجاتا۔۔ ۔
وہ بیڈ سے اٹھتی دروازے کی برف بڑھی تھی۔۔۔۔ اور دروازہ کھولا۔ تھا۔ ۔
سامنے ایک لڑکی۔ اسے نظر آئی تھی۔۔۔ کوٹ پینٹ میں۔ وہ لڑکی اسکے سامنے کھڑی مسکرائی تھی۔ ۔
"ہائے میم۔۔۔ آئے ایم پری۔۔۔۔ ۔"!!
وہ مسکرا کے حیام سے گویا ہوئی تھی۔۔۔ اور اس سے شیک ہینڈ کرنا چاہا تھا .
"کیوں آئی ہیں آپ یہاں" وہ انجانا چہرہ دیکھ کے بولی تھی۔ ۔
"مجھے ضامن سر نے بھیجا ہے۔۔۔۔۔۔ آپ چلیں پلیز۔۔۔۔ ہمارے پاس ٹائم کم ہے"
وہ اسکا ہاتھ تھامتی بیڈتک لائی تھی۔۔ ۔
"کہاں چلیں" حیام جو رات سے ضبط کیے بیٹھی تھی زچ ہوکر بولی تھی۔ ۔
وہاں چیر پہ چلیں "
وہ ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے اسٹول پہ اسے بٹھا چکی تھی.۔۔ ۔
اور اپنے ساتھ لائی باکس کو ڈریسنگ ٹیبل پہ رکھا تھا۔۔۔ ۔
"یہ کیا کررہی ہیں آپ" حیام کو غصہ آیاتھا۔ ۔
"سر کا آرڈر ہے میم "
وہ اسکے بالوں کا معائنہ کرتی مصروف سے انداز میں بولی تھی۔ ۔
"کس کی اجازت سے آپ نے میرے بالوں کو چھوا۔۔۔۔ ۔"۔ وہ غصے سے لال ہوتی اس پہ چلا ئی تھی کہ پری ایک قدم پیچھے ہوئی تھی۔ ۔
"میری اجازت سے"
ضامن ناجانے کب وہاں آیا تھا کہ انہیں معلوم تک نا ہوا تھا۔ ۔
"جیسا کہا ہے ویسا ہی کرنا۔۔۔۔ ایکسرا کچھ نہیں ہونا چاہیے"
پہلے وہ پری کو سمجھاتا پھر حیام کو آنکھیں دکھاتا بولا تھا۔۔۔ کہ حیام۔ واپس۔ بیٹھ گئی تھی۔۔ ۔
حیام کے حلق میں آنسو پھنسے تھے۔۔۔۔ ۔ جبکہ پری نے زرا دیر میں ہی اسکے لمبے دراز بالوں کو چھوٹا کرکے سیٹ کیا تھا۔۔۔۔۔ لئر کٹنگ میں کٹے گئے بال اور خوبصورت ہوگئے تھے۔۔ سلکی بالوں کی آبشار اسکی کمر پہ پھیلی ہوئی تھی۔۔ حیام بہت ہی کمال کا برداشت کرتے ہوئے اپنے لمبے بالوں کو۔ چھوٹا دیکھ رہی تھی۔ ۔
پھر وہ اسکے فیس پہ آئی تھی۔۔ فیس پہ ناجانے اسنے کون کون سے ماسک لگائے تھے۔۔۔۔۔۔ کہ اسکا مرجھایا ہوا چہرہ نکھر گیا تھا۔۔۔ ۔
اسکے ہاتھ پاوں کا مینی پیڈی کرکے وہ فارغ ہوئی تھی۔۔۔۔ ۔
"دن ہے سر"
ضامن جو صوفے پہ بیٹھا موبائل استعمال کررہا تھا ۔۔۔ دھیان اسکا حیام پہ ہی تھا۔۔ ۔
"ویٹ"
وہ کوچے کی چال چلتا ان کے پاس آیا تھا اور حیام کو دیکھا تھا۔۔۔۔ اسکے چہرے کو نوٹس لیتے ہوئے وہ مسکرایا تھا۔۔۔۔ اسکا چہرہ پہلے سے کہی زیادہ چمک رہا تھا۔۔۔۔ ورنہ جس طرح وہ مرجھائی سی رہتی تھی اس سے اسکا چہرہ ڈل لگنے لگا تھا۔۔۔۔ اسکے بالوں کو اپنے مطابق دیکھتا وہ مسکرایا تھا۔۔ ۔
یہ نہیں تھا کہ اسے لمبے بال پسند نہیں تھے لیکن وہ حیام کو بالکل تبدیل کردینا چاہتا تھا۔۔ ۔
"ٹھیکنس۔۔ ۔" وہ پری کو کیش تھماتا بولا تھا۔۔۔ وہ اپنا کام۔ کرکے جاچکی تھی۔۔ ۔
"یہ سب کیا ہے۔۔۔ ۔"
ثُپری کے جانے کے بعد وہ ضامن پہ سخت لہجے میں چلائی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکا بس نہیں چل رہا تھا کہ۔ اسے کچھ کردے۔۔ ۔
"اپنی آواز آہستہ رکھو۔۔۔ ۔
میں نے پہلے ہی وارن کردیا ہے کہ مجھے فضول میں ڈسٹرب نہیں کرنا۔۔۔۔ ۔
سو میری برابری نہیں کرینگی آپ"
وہ اس کو کوِئی اہمیت دیے بنا سختی اپنائے بولا تھا۔ ۔
"یہ میرے بال تھے۔۔۔۔۔ ان پہ میری مرضی ہونی چاہیے تھی۔۔ ۔
ایسے کیسے آپ نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے"
وہ روتے ہوئے چیختی چلاتی بولی تھی۔۔ ۔
"اور جو تم میرے ساتھ زیادتی کررہی ہو اسکا کیا؟
اسکا کیا۔۔۔۔۔ ۔
ایسے کیسے تم مجھے خود سے دور کرکے میرے ساتھ زیادتی کرسکتی ہو"
وہ آپے سے باہر ہوا تھا۔۔۔۔۔ اتنے برہم لہجے میں وہ چلایا تھا کہ حیام ناسمجھی سے کچھ قدم اس سے پیچھے ہوئی تھی۔۔ ۔
"مج۔۔۔۔۔ مجھے وہاں نہیں جانا۔۔۔۔۔ ۔"
مجھے وہاں نہیں جانا نا۔۔ ۔
آئے ایم سوری۔۔۔۔ ۔"
وہ بے دھیانی میں۔ پھر اسکے پاس آکر کان پکڑ کے روتے ہوئے بولی تھی۔۔۔۔ ۔
"میں وہاں نہیں جاونگی ۔۔ ۔"
اسکا ہاتھ تھامتی وہ پر امید لہجے میں بولی تھی۔۔ ۔
"اور ہم۔ وہاں جائینگے، ضرور جائینگے"
وہ اپنا ہاتھ بے دردی سے اس سے کھینچتا بولا تھا۔۔ اسکا لہجہ اب بھی برہم ہی تھا .
"یہ کپڑے سارے اپنے سوٹ کیس میں رکھو ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ان میں سے جو پنک کلر کا ڈریس ہے وہ پہن کے آو"۔
وہ بیڈ پہ بکھرے ڈھیروں شاپنگ بیگز کی طرف اشارہ کرتا بولا تھا۔۔ لاہور آتے ساتھ ہی اسے ہاٹل میں چھوڑ کر خود وہ اسکے لیے شاپنگ کرنے چکا گیا تھا۔۔۔ ۔
" دس منٹ میں باتھ لے کر آو۔۔۔ ہمیں دیر ہوجائے گی۔۔۔ ۔"
وہ گھڑی میں وقت دیکھتا بولا تھا جہاں سات بج رہے تھے۔۔ ۔
حیام بیڈ پہ بکھرے شاپنگ بیگز میں سے اسکا بتایا ہوا سوٹ دیکھنے لگی تھی۔۔۔ اپنے نئے کپڑے دیکھ کے وہ چونک گئی تھیِ۔۔۔ صرف کپڑے ہی نہیں بلکہ طرح طرح کی گرلز پراڈکٹ دیکھ کے وہ مزید چونکی
تھی۔۔۔ اسکی۔ ایک ایک چیز کا ناچاہتے ہوئے بھی خیال کرتا تھا کہ کہیں کمی بیشی نا آئے۔۔ ۔
" اسکا بتایا ہوا پنک سوٹ لے کر وہ اٹھی تھی اور مرے قدموں کے ساتھ باتھ روم میں بند ہوگئی تھی جبکہ ضامن اسے دیکھتا رہ گیا تھا۔۔۔ وہ خود بھی اسکی دوری سے پریشان رہنے والا تھا۔۔۔۔ اسے بھی دن رات صبح شام حیام کو دیکھنے کی۔ عادت ہوگی تھی۔۔ اور ایکدم اس عادت کو ختم کرنا اسکے لیے بھی مشکل کا باعث تھا۔ ۔
***
پنک گھٹنوں سے کافی اونچی کرتی پہ سرخ ڈوپٹہ اوڑھے جبکہ بلیو جینز پہنے وہ۔ باتھ روم سے باہر آئی تھی۔۔ ۔
اسکے آنے کی دیر تھی ضامن اپنے کپڑے لے کر باتھ روم میں گھس گیا تھا۔۔ ۔
جبکہ وہ بال سنوارنے لگی تھی جو اسکے کندھوں سے زرا سا نیچے تھے۔۔۔ کمر سے نیچے آتے اپنے بالوں کا۔ اس قدر برا حشر دیکھ کر۔ وہ پھر رونے لگی تھی۔۔۔ ۔
اسکا سر درد سے پھٹا جارہا تھا۔۔۔ ایک تو کل رات سے اسنے کچھ کھایا نہیں تھا ناجانے وہ کس طرح اپنے قدموں پہ کھڑی تھی۔۔ ۔
ضامن۔ سے کہنا بھی اسے ایک مشکل۔ کام۔ لگ رہا۔ تھا ویسے بھی اب ضامن کو۔ اسکی فکر کہاں رہی تھی۔۔ ۔
بہرحال بال ڈرائے کرنے کے بعد وہ وہیں اسٹول پہ بیٹھ گئی تھی۔۔۔ جب ضامن کی۔ آواز اسے اپنی پشت سے سنائی دی تھی۔۔ ۔
"اچھا سا سوفٹ میک اپ کرو جلدی سے" وہ۔ اسکو نیا حکم۔ دیتا بولا تھا۔۔۔ جبکہ ایک نظر حیام۔ اس۔ پہ۔ ڈال کے رہ گئی تھی۔۔۔ براون کلف دار کرتے شلوار میں۔ اسکا اونچا قد مزید اونچا لگ رہا تھا جبکہ اسکا جسم ، چورے شانے کرتے میں مزید نمایاں ہورہا تھا۔۔۔ اسکو حکم دے کر وہ بالوں کو ڈرائے کرنے لگا تھا۔۔ ۔
"یہاں تو کچھ نہیں ہے"
اسکا۔ اشارہ خالی ڈریسنگ پہ تھا۔۔۔۔۔ وہاں کچھ سامان نا تھا۔ ۔
"شاپنگ میں چیک کرو سب کچھ ہے" وہ اسکے کہنے پہ واپس۔ وہاں گئی تھی۔ اور شاپنگ بیگ اٹھا لائی تھی جس میں ساری پر اد کٹس تھیں۔۔۔ ضامن اس میں سے جیل نکال کر اپنے بالوں پہ لگانے لگا تھا۔۔۔۔ جبکہ حیام نے بڑی مشکل سے بی بی کریم کا انتخاب کیا تھا کیونکہ اسے کسی فاونڈیشن یا بیس کی ضرورت نا تھی۔۔۔ کریم لگانے کے بعد اسنے بلش آن لگایا تھا۔۔۔۔۔ ہائی لائٹر کی مدد سے اسنے فیچرز برائٹ کیے تھے۔۔۔۔ اب لپ۔ اسٹک کی طرف اسکا ہاتھ گیا تھا۔۔ کرتی سے میچنحکی لپ اسٹک اٹھانے وہ لگی ہی تھی کہ ضامن نے اسے ریڈ لپ اسٹک اٹھا کے دی تھی۔ ۔
"یہ یوز کرو"
وہ راضی ہوتی لال لپ اسٹک ہی اپنے لبوں پہ سجا چکی تھی۔۔ ۔
اسے سمجھ نا آیا تھا کہ وہ اتنا تیار کیوں کروارہا ہے۔۔ ۔
"یہ جیولری وئر کرو جلدی"
وہ ایک شاپنگ بیگ اسکی طرف بڑھاتا بولا تھا۔۔۔ حیام نے کھول کے دیکھا تو اس پہ سلور کلر کی جیولری تھی جس پہ ریڈ نگ تھے۔۔۔ ٹاپز پہن کے اسنے بس کردیا تھا۔۔ جبکہ گلے میں نازک سی چین تھی۔۔۔ ۔
"چوڑیاں تو میں۔ لینا ہی بھول گیا۔۔۔ شٹ"
اس پہ نظر ڈال کے وہ بولا تھا کیونکہ اسکی کلائیاں خالی تھیں بس ضامن کا۔ دیا ہوا۔ کڑا ہی اسکی کلائی میں تھا۔۔ ۔
"رنگز تو پہن لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ باکس اسکو۔ دیتا بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اسکے کہنے پہ۔ اسنے وہ بھی پہن لی تھیں۔۔ ۔
خود کی تیاری مکمل دیکھ کے اسنے پرفیوم چھڑکا تھا جبکہ حیام کو بھی اسی پرفیوم کی فریگنینس سے مہک ایا
تھا۔۔۔ اپنے پیار کی خوشبو سے تو وہ مہکا نا سکا تھا تو پرفیوم ہی سہی۔۔۔۔ ۔
اسکا۔ سوٹ کیس لے کر وہ کمرے سے نکل گیا تھا جبکہ حیام نے بیڈ سے ہینڈ بیگ اٹھایا تھا اور اسکے پیچھے چل دی تھی۔۔۔ بس محض زرا دیر کے لیے وہ اس روم میں ٹہرے تھے۔۔ ۔
حیام سے راستے لوکیشن پوچھ پوچھ کر وہ گھر کے سامنے گاڑی کو روک چکا تھا۔۔۔ ۔
"میں نے تمہا رے لیے اتنی شاپنگ کی ہے کہ تم مہینہ آرام سے گزار سکتی ہو۔۔۔ ہر چیز تمہارے استعمال کی ہے۔۔۔۔۔ پھر بھی کوئی مسئلہ ہو تو مجھے کسی طرح کال کرلینا کسی کے بھی موبائل سے۔۔۔۔۔ اور اپنے چہرے پہ اسمائل رکھو۔۔۔ کہ تم میرے ساتھ بہت مطمئن اور خوش ہو۔۔۔۔۔۔۔ اپنے گھر والوں کو موقع مت دینا کہ۔ وہ تمہار مزاق اڑائیں۔۔ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ تم ان کے سامنے کیسا رویہ ظاہر کرتی۔ ہو۔۔۔ خوش ہو کہ نہیں لیکن تمہیں بہت فرق پڑے گا۔۔۔ اگر منہ پہ بارہ بجا کے رکھو گی تو وہ تمہارا ڈیفییٹیلی مزاق اڑائینگے اور میں تو کہتا ہوں جو تم سے خار کھاتا یے یا جلتا ہے تو اسے مزید جلاو"
وہ گاڑی میں بیٹھا اسے اچھی طرح سمجھا رہا تھا جبکہ وہ بے حس بنی۔ سن رہی تھی۔۔ ۔
"آگیا سمجھ"
وہ۔ اسکو۔ ایک ہی پوزیشن میں بیٹھا دیکھ کے کوفت سے بولا تھا۔۔ ۔
وہ سر اثبات میں ہلا کے اسے یقین۔ دلا۔ چکی تھی کہ وہ سن رہی ہے۔۔۔ ۔
"کب لینے آئینگے مجھے" وہ ناجانے کیوں پوچھ رہی تھی۔ اسے خود بھی معلوم نہیں ہوا تھا۔۔۔۔ ۔
"خبردار جو تم نے رونا شروع کیا "
وہ اسکی نم بھیگی آواز پہ اسے ٹوک چکا تھا اور اسکی بات کو یکسر نظر انداز کرچکا تھا۔ ۔
"نہیں رو رہی میں۔۔۔ مجھے کب لینے آئینگے"
وہ اپنے دکھتے سر کو تھامتی بولی تھی۔۔۔ لہجہ وہ مضبوط کرچکی تھی۔ ۔
"جب تم مجھے بلاوگی"
وہ اسکے بال سنوارتا بولا تھا۔۔۔ جو اسکے چہرے پہ رقص کررہے تھے . .
"میں جانا ہی نہیں چاہتی پلیز۔۔۔ واپس چلتے ہیں"
وہ اسکا ہاتھ چہرے سے ہٹائی اپنے ہاتھوں میں تھامتی بولی تھی۔۔ ۔
"فضول بحث نہیں۔۔۔۔ اب اترو چلو"
اسے جب لگا کہ۔ وہ پگھلنے لگے گا تو وہ درشت لہجے میں بولا تھا۔۔۔۔۔ ۔
خود بھی گاڑی سے اترا تھا اور کچھ شاپنگ بیگز اسنے پچھلی سیٹ سے نکالے تھے۔۔۔۔۔۔ جو شاید گفٹس
تھے۔۔ حیام کا ہاتھ پکڑا تھا اور آگے چل دیا تھا۔ ۔
***
"میں کیسی لگ رہی ہوں تم نے بتایا نہیں۔۔۔۔۔۔ ۔"
برہان لاونج میں بیٹھا موبائل یوز کررہا تھا جب وہ اسکے پاس بیٹھتے ہوئے بولی تھی۔۔ ابھی کچھ دیر پہلے ہی انکی انگیجمنٹ دیٹ ڈیسائڈ ہوئی تھی۔۔ ایک ہفتے بعد انکی منگنی تھی۔ ۔
"میری پسند کبھی نہیں بنو گی۔۔ بھلے جتنی بھی تیار ہوجاو"
ریال بلیو پیروں تک آتی فراک میں وہ اچھی لگ رہی تھی لیکن برہان کو۔ اس سے کیا فرق پڑتا تھا ۔۔۔۔ جیکی آج تو وہ ڈوپٹے کے ساتھ بالکل اسکی پسند کے مطابق اسکے سامنے تھی۔۔۔ ماریہ کو دکھ ہوا تھا کہ وہ کس سے پیار کر بیٹھی ہے۔ ۔
"بھابھی ہم کل سے ہی تیاری شروع کردیتے ہیں"۔۔ ۔
آرزو بیگم انیلہ بیگم سے بولی تھیں۔۔ وہ سب اس وقت لاونج میں بیٹھے گپ شپ میں مصروف تھے۔۔۔۔ جب بوا انکے پاس آئی تھیں۔ ۔
"بی بی جی کچھ مہمان آئے ہیں"
وہ انیلہ بیگم سے بولی تھیں۔ ۔
"بھابھی آپ نے کیا کسی کو انوائٹ کیا تھا۔۔ ۔"آرزو بیگم ان سے پوچھنے لگی تھیں۔ ۔
"نہیں۔۔۔ آج کے دن صرف تم ہی انوائٹڈ ہو۔۔ ۔
بہرحال آپ اندر بھیج دیں۔۔۔۔۔ ۔"
وہ بوا سے بولی تھیں۔۔ ۔
اجازت ملنے پہ وہ اسکا ہاتھ نرمی سے تھامے لاونج کی طرف بڑھ گیا تھا۔۔۔۔ ویل فرنشڈ بنگلہ اسے کافی بھایا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ہرچیز نئے طرز کی بنی لگ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ جب اسنے لاونج میں قدم رکھا تو اسے اچھا محسوس ہوا تھا۔۔۔ پورا لاونج روشنیوں میں نہایا ہوا تھا۔۔۔۔ ۔
کہنے کو لاونج میں بیٹھے سارے نفوس اسکے لیے انجان تھے لیکن وہ سب کو جاننا چاہتا تھا۔۔ ۔
ضامن کے برعکس حیام کی حالت کافی پتلی ہوچکی تھی ۔۔۔ وہ اسکی طرف کبھی بھی مضبوط نہیں ہوسکتی
تھی۔۔۔ اور نا ہی اسکی طاقت کا مقابلہ کرسکتی تھی۔۔ ۔
"اسلام و علیکم"
وہ کافی ادب سے گویا ہوا تھا جبکہ وہاں بیٹھے کچھ نفوس ایکدم اسے دیکھ کے کھڑے ہوگئے تھے۔۔۔۔ حیام اسکی۔ پشت کے پیچھے تھی جیسے سب سے چھپنا چاہ رہی ہو۔۔۔ لیکن اگلے ہی لمحے ضامن نے اسے بالکل اپنے برابر کیاتھا۔۔ ۔
اپنے ہاتھ میں پکڑے کافی سارے بیگز اسنے بوا کو تھمائے تھے۔۔ وہ یقینناً انکے لیے ہی یہ سب لایا تھا۔۔۔ ۔
"تم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
انیلہ بیگم جھٹکے سے آگے بڑھی تھیں اور حیام کو دیکھ کے ان کا ہائپر ہونا سب کے سامنے تھا۔۔ ۔
"hehyyyy...Just stay Away!!!!"
وہ جب تک حیا مکے سامنے آتیں ضامن حیام کے سامنے آیا تھا اور چہرے پہ مسکراہٹ لائے انیلہ بیگم سے بولا تھا جو بالکل ان کے قریب پہنچ چکی تھیں۔۔۔ ۔
حیام انکے ردعمل سے ہی دڑ رہی تھی۔۔۔ اسکی آنکھیں بھیگنے لگی تھیں۔۔۔۔۔۔۔ ضامن کے سامنے ہی وہ۔ اس پہ چڑھ کے آرہی تھیں۔۔۔۔۔ اسکے پیچھے تو وہ اسکا قتل کردیتیں۔۔ اسکادل کیا کہ وہ پھوٹ پھوٹ کے رو دے۔۔۔ اب تک اسنے سامنے کسی کو دیکھا تک ناتھا۔ ۔
"کیوں آئی ہے یہ لڑکی یہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
پہ وہ حلق پھاڑ کے چلائیں تھیں۔۔۔ ماریہ نے ایک دم برہان کو دیکھا تھا۔۔۔۔ جو کھڑا تک نا ہواتھا بلکہ صوفے جیسے بیٹھا تھا ویسے ہی منجمد تھا۔۔۔۔۔۔ جب کہ اس کی نظریں سامنے ہی تھیں۔۔ ۔
" بھابھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ہٹیں دور آپ۔۔۔۔۔۔ ۔" آرزو بیگم انیلہ بیگم کو پیچھے کرتیں آگے آئیں تھیں۔۔ ۔
"حیام میری بیٹی۔۔۔۔۔۔۔ کیسی ہو تم" وہ لہجے میں بلا کا پیار لائے اسکی طرف گلے لگنے کو جلدی سے بڑھی تھیں۔ ۔
"she's allergic, please stay away my In law"
وہ انہیں بھی روکتا ہوا بھرم سے بولاتھا کہ انہیں ہگ تک نا کرنے دیا تھا۔۔۔۔ ۔
ضام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضامن۔۔۔۔۔۔ آئے۔۔۔۔۔۔ آئے۔۔۔۔ فیل۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ اسکا بازو تھامے اٹک اٹک کے بھیگی آواز میں بامشکل لفظ ادا کررہی تھی۔۔ ۔ ۔۔۔۔ ایک ہاتھ سر پہ رکھے وہ چکرا کے گرنے کو تھی۔ ۔ جب ضامن نے اسے تھاما تھا۔۔ ۔ حیام کی آنکھیں بند۔ سی ہونے لگی تھیں۔۔۔ ۔
"ک۔۔۔ کیا ہوا بیوی" کافی دنوں بعد اسکے منہ سے یہ لفظ بے ساختہ ادا ہوا تھا۔۔۔۔ اپنی بند ہوتی آنکھوں کے ساتھ بھی وہ یہ سن کے مسکرائی تھی۔۔۔ اسکے لبوں پہ مسکراہٹ پھسلی تھی۔۔۔۔ ۔
ضامن نے اسے فوراً سے پہلے صوفے پہ بٹھایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے سمجھ نا آیا تھاکہ ہوا کیا ہے اچانک۔۔۔۔۔ کیا وہ ڈپریسڈ تھی۔۔ ۔
"بوا۔۔۔۔ کچھ لے کر آئیں۔۔۔۔۔ جوس لائیں"
وہ تیز آواز میں چیخا تھا کہ۔ وہ جلدی سے لاونج سے نکل کے کچن کی طرف بھاگی تھیں۔۔۔ ۔
"تم مجھے ہمیشہ پریشانی میں ڈالتی ہو حیام۔۔۔۔۔ ۔
میں ناراض ہوجاونگا اگر تم نے آنکھیں بند کیں تو۔۔۔۔ ۔ "
وہ پریشانی سے اسکا۔ ہاتھ تھام کے بولا۔ تھا جبکہ حیام کا سر صوفے کی پشت پہ تھا۔۔۔۔ اسکے لہجے میں حیام کے لیے فکرمندی سب باآسانی محسوس کرسکتے تھے۔۔۔ ۔
" ماما آوٹ کریں اس لڑکی کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کیا ہورہا ہے یہاں۔۔۔۔ ۔" ماریہ ضبط کرتی اپنی ماں سے بولی تھی۔۔۔ کتنی مشکل سے سب ٹھیک ہورہا تھا اسکی زندگی میں ۔۔۔ اب پھر سے وہ آگئی تھی۔ ۔
"صبر کرو۔۔۔۔ ۔"/آرزو بیگم پہلی بار ماریہ کو ڈانٹنے لگی تھیں۔۔۔ ناچاہتے ہوِے بھی انکا۔ دل حیام کی طرف جارہا تھا۔۔ انکا دل کررہا تھا کہ۔ اسکے پاس جائیں اور اسے پیار کریں۔۔۔ چاہتے ہوئے بھی وہ اس سے نفرت نہیں کرپارہی تھیں۔۔۔ اسے دیکھ کے انکے سارے شکوے۔۔۔ سب کچھ دور ہونے لگا تھا۔۔ ۔
"کیا ہوا بیٹا حیام کو"
وہ صوفے کے پاس آکر بولی تھیں۔۔ ۔
" ویک نیس آنٹی۔۔۔۔۔ ۔"
وہ عجلت میں بولا تھا۔۔ اتنے میں بوا فریش جوس اسکے لیے لائی تھیں۔۔۔ ضامن نے فوراً سے اسکے لبوں سے لگایا تھا اور اسے پورا فییثس کروایا تھا۔۔۔ ۔
"فیل اوکے۔۔۔۔ ۔" وہ گلاس بوا کو واپس دے کر حیام سے بولا تھا۔ ۔
"یا۔۔۔ آئے ایم اوکے"
وہ آنکھیں وا کر تی چہرے پہ آیا پسینہ صاف کرتی بولی تھی۔۔ ۔
"کیسی ہو بیٹا تم" آرزو بیگم پیار سے بولی تھیں۔ ۔
"جیسا آپ نے چھوڑا تھا اس سے بہت بہتر اور اچھی ہوں۔۔۔ ۔"
وہ۔ تلخی سے بولی۔ تھی۔۔ ناجانے اسکے لہجے میں یہ تلخی کیسے آئی تھی۔ ۔
"اسکی بات سن کر وہ کچھ بولنے لائق نا رہی تھیں۔ ۔۔ جبکہ ضامن کے چہرے پہ مسکراہٹ بکھری
تھی۔۔۔۔ کیونکہ حیام۔ اسے بھی لاجواب کرگئی تھی۔۔ ۔
"کیوں آئی ہو تم یہاں۔۔۔۔۔۔۔ دفعہ ہوجاو۔۔۔۔ ۔"
انیلہ بیگم کسی طرح اسے برداشت نہیں کرپارہی تھیں۔۔ اوپر سے ضامن کو۔ دیکھ کے وہ مزید جل گئیں تھیں۔۔۔۔۔۔ ضامن کی فکر، محبت دیکھ کے وہ اندر تک جھلس گئیں تھیں۔۔ جبکہ ماریہ کا بھی یہ ہی حال تھا۔۔۔ ۔
"ایکسکیوز می۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی آواز اور لہجہ زرا نیچا رکھیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
ضامن ان پہ ڈبل زور سے چلایا تھا۔۔ ۔
"تو تم یہاں سے میرے گھر سے دفعہ ہوجاو" وہ اور بھڑکی تھیں۔ ۔
"جتنا یہ آپکا گھر ہے اتنا یہ میری بیوی کا بھی گھر ہے۔۔۔۔۔ ۔
پہ مجھے وضاحت نا دینی پڑے مزید اس گھر کی کہانی"
وہ برہان پہ ایک نظر ڈالتا ان سے سخت لہجے میں بولا تھا۔ ۔
حیام کی نظر یونہی اوپر اٹھی تھی اور سائڈ پہ گئی تھی جہاں برہان ماریہ کے ساتھ بیٹھا تھا۔۔۔ اسکے دل میں ایک ٹیس اٹھی تھی۔ ۔ ۔ کہیںِ بہت۔ شدید درد ہوا تھا۔۔۔۔۔ لیکن وہ نظرانداز کرکے ضامن کے شوز پہ نظر کرچکی تھی. . . جبکہ برہان حیام سے نظریں ملنے پہ اسکی نظروں میں۔ شناسائی تلاش کررہا تھا جبکہ حیام کی نظریں بالکل خالی تھیں۔۔۔ ۔
"بوا حیام کی دوست کو بلا لائیں۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس سے ملنا چاہتی ہے"
"سامیہ کو" بوا نے یقین دہانی کی۔۔ ۔
"جی۔۔۔ ۔" وہ سر اثبات میں ہلا کے رہ گیاتھا۔۔۔۔ ۔
حیام نے اپنی گھوری سے ضامن کو نوازہ تھا۔۔۔۔ وہ آخر کیا چاہ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ابھی وہ اسکے بارے میں سوچ ہی رہی تھی۔۔۔ جب ضامن کا فون تیزی سے بج اٹھا تھا۔۔۔۔۔ وہ فون کال دیکھ کے لاونج سے باہر چلا گیا تھا۔۔۔ شاید ایمپورٹنٹ کال تھی۔۔۔۔ اب وہ اکیلی ان کے بیچ تھی۔۔۔۔ اسکے جاتے ہی اسکا دل تیزی سے دھڑکنے لگا تھا۔۔۔ ۔
" تو حیام میڈم آپ کا یہ کونسا نیا روپ ہے۔۔۔۔۔۔۔ ایسا بندہ تمہیں کہاں ملا تھا۔۔۔۔ اگر اسے تمہارے کرتوت پتہ چل جائیں تو۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ جس طرح تمہاری پرواہ کررہا ہے اسی طرح تمہیں اگلے لمحے اپنی زندگی سے نکال پھینکے گا۔۔۔۔۔ اپنی اس خوبصورت شکل سے کس کس کو اور پھنساوگی۔۔ اب کی بار تو تم نے بہت بڑی پارٹی پہ ہاتھ مارا ہے۔۔۔۔ تمہِیں اس پہ تو آوارڈ ملنا چاہیے"
ضامن کے جاتی ہی ماریہ اپنی بند زبان کو کھول چکی تھی۔۔۔۔۔ حیام بہت کمال سے صبر کا مظاہرہ کررہی تھی۔۔۔۔ لیکن اسکی آخری بات پہ اسکا دماغ بگڑا تھا۔ ۔
" ڈئر ہنی۔۔۔ یہ تمہارا ہیڈ ایک نہیں ہے کہ وہ میرے ساتھ کیا کرتا ہے۔۔۔۔ شاید تم اپنے اوپر والے پور شن کو کام میں لاو تو تمہیں یاد ہو کہ ضامن عدیل ہمدانی نے میرے کرتوت اچھی طرح "دیکھنے" اور "سننے" کے بعد سب کے سامنے مجھ سے شادی کی تھی۔۔۔ تم مجھے چھوڑ کر خود کی شکل پہ دھیان دو۔۔ ن۔ May You "have best Future
وہ طنز سے کہتی "دیکھنے" اور "سینے" پہ خاصہ زور دیتی برہان پہ اچٹتی نگاہ ڈالتی مضبوط لہجے میں بولی تھی۔۔۔۔ ۔
" آئندہ اپنی اوقات میں رہنا۔۔۔ اگر ضامن سن لے گا تو تم یقیناً غائب ہوجاوگی۔۔۔ جبکہ تائی امی اور تم سر پکڑ کے رووگی"
کم۔ ازکم اپنا نہیں اپنی ماں کا خیال کرلینا ."
وہ چہرے پہ مسکراہٹ سجائے جلانے کے انداز میں بولی تھی۔۔۔ اگر وہ ابھی چپ ہوجاتی تو اسے جب تک یہاں رہنا پڑتا تب تک وہ اس طرح ہی اسکی جلی کٹی سننی پڑتی۔۔ ۔
"یو۔۔۔۔۔۔ ۔" ماریہ غصے سے لال پیلی ہوگئی تھی جب سامیہ نے وہاں قدم رکھا تھا۔۔۔ ۔
"حیام" وہ بھاگ کے اسکے پاس لپکی تھی اور گلے لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"لو شروع انکا ڈرامہ" وہ دونوں جب کافی دیر تک گلے لگے روتی رہیں تب بھی ماریہ باز نا آئی تھی۔۔ ۔
" تم کیسی ہو۔۔۔۔ تم کتنی پیاری لگ رہی ہو۔۔۔۔ میرے پاس رکو گی اب تم۔۔ ۔. تمہارا شوہر ٹھیک ہے تمہارے ساتھ۔۔۔ کہاں ہے وہ۔۔ کسکے ساتھ آئی ہو۔۔۔۔ ۔"
وہ اس سے الگ ہوکر تیز رفتاری سے بولی تھی۔
"سب ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ تم سناو۔۔۔۔ ضامن کال سننے گئے ہیں باہر*
وہ عام سے لہجے میں بولی تھی۔۔ ۔
برہان بور ہوتا غصے کو قابو پاتا وہاں سے اٹھ کے جانے لگا تھا جب ضامن اسکے سامنے آیا تھا۔ ۔
"کہاں سالے صاحب۔۔۔۔۔ ہمارے ساتھ بھی بیٹھیے"
برہان کا زبردستی ہاتھ تھام کے وہ اپنے پاس لے آیا تھا اور جس صوفے پہ حیا م بیٹھی تھی اسے صوفے پہ اسکے ساتھ بیٹھا تھا۔۔ ۔
"ہاو ڈئر یو۔۔۔۔۔ میں تمہارا سالہ نہیں ہوں". سا لے لفظ پہ تو وہ ہٹے سے ہی اکھڑ گیا تھا۔۔ ۔
"رشتے میں تو آپ حیام کے بھائی اور میرے سالے ہی ہوئے نا ڈئر/"
ضامن آرام سے بولا تھا۔۔۔۔ یہ جانتے ہوئے کہ برہان۔ کتنا تپا ہے۔۔ ۔
" آپ صاحب یہاں رشتے نا بنائیں تو بہتر ہے۔۔۔۔ ادب سے آئیں ہیں یہاں تو کھانا کھائیں۔ ، عزت سے رہیں۔ یہ کافی ہے۔۔۔۔ ۔"
برہان لفظ چبا چبا کے بولا تھا۔۔ ۔
" بہرحال۔۔۔۔۔۔ ۔!! یار تم پریشان کیوں ہورہے ہو۔۔۔۔۔۔ نہیں بنارہا رشتے۔۔۔۔ تم ٹھنڈے
رہو۔۔۔۔ ۔" وہ ٹھنڈے لہجے میں بولا۔ تھا۔۔ ۔
"ماں جی پلیز۔۔۔ میری بیوی کے اکیڈمک ریکارڈز کی فائل منگوا دیں۔۔۔ پھر ہمیں۔ جانا بھی ہے۔۔۔ ۔"
وہ اب برہان کوچھوڑ کر۔ اب نیا رشتہ بنا کر انیلہ بیگم سے گویا ہوا تھا۔۔۔۔ ۔
"کونسی۔ فائل" انہیں سمجھ نا آیا تھا۔۔ ۔
"رپورٹس کارڈ۔۔۔ مارک شییٹس۔۔۔۔ اکیڈمک ریکارڈ"
وہ لفظوں پہ۔ زور دے کے بولا تھا۔۔۔ ۔
"کیوں۔۔۔۔ ؟" ماریہ شاید یہ سوال پوچھ کے حماقت کرچکی تھی۔ ۔
"کیا ابھی تمہیں میری بیوی نے خوبصورت لیکچر سے نہیں نوازا جو تمہیں اب مجھ سے بھی کچھ سننا ہے"
وہ اسکو گھورتا بولا تھا۔۔۔ ۔
" ہاں تو جاو اور لے آو ، چھت پہ رکھ دیا ہے تمہارا سارا سامان" انیلہ بیگم دھیمے لہجے سے بولی تھیں کیونکہ وہ تیز لہجہ اختیار کررہی تھیں تو ضامن ان سے زیادہ تیز لہجہ اختیار کررہا تھا۔۔ ۔
"تمہیں کیا لگتا ہے میری بیوی اس وقت اکیلے جائے گی۔۔۔۔۔ ۔
اور بس ویسے بھی حیام کو۔ ڈاکٹر نے بالکل سیڑھیاں چڑھنے سے منع کیا ہے۔۔۔ یہاں تک کے میں نے اپنا بیڈروم بھی نیچے کروالیا ہے اپنی بیوی کے خیال سے۔۔۔۔ ۔"
وہ صوفے پہ بیٹھا ہاتھ حیام کی پشت پہ رکھے اسے اپنے ساتھ لگائے پاوں ایک پہ ایک جمائے لہجے کو نارمل کیے اپنی رعب دار پرسنیلیٹی لیے ماریہ کے سامنے بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لا ونج میں بیٹھے سب لوگ اس سے مرعوب تو ہوئے تھے لیکن حیام پہ کاٹ دار نظر رکھے ہوئے تھے جو چپ چاپ ضامن کے پہلو میں بیٹھی تھی۔۔۔ لیکن ماریہ کی کلاس لینے میں اسنے کوئی کمی نہیں کی تھی۔ ۔
"ھآئے ہائے تمہاری کچھ دن کی بیوی کو ایسا کیا ہوا ہے کہ وہ۔ زرا سی سیڑھیاں چڑ کے اوپر نہیں جاسکتی"
انیلہ بیگم جو اتنی خاموشی سے بیٹھی ضامن کو تک رہی تھیں۔۔ اپنی بیٹی کی مزید بعزتی کو سہہ نا سکی تھیں اور بول پڑی تھیں۔ ۔
"ماشاء اللّہ سے آپ ایکسپرینس ہیں، جہاندیدہ عورت ہیں خود سمجھ سکتی ہیں"
وہ کندھے اچکا کر بہت ہی خاص لہجے میں بولا تھا کہ حیام نے کرنٹ کھا کے اسے دیکھا تھا۔۔۔۔ جبکہ لاونج میں بیٹھے نفوس کو ایک بار پھر سانپ سونگھ گیا تھا۔۔ ۔
" حیام۔۔ ۔" سامیہ نے حیام کا ہاتھ تھاما تھا اور نظروں میں ہی ناجانے اس سے کیا پوچھا تھا۔۔۔۔ جبکہ حیام تو خود سمجھنے کی کوشش کررہی تھی کہ وہ کر کیا رہا ہے اور اسے لے کرآیا کیوں ہے۔۔ ۔
"جاو جلدی لے کر آو۔۔۔ ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔۔۔۔ ۔" ضامن بت بنی ماریہ پہ چلایا تھا۔۔۔۔ ۔
"ماما۔۔۔ چھت پہ اکیلی میں کس طرح جاوں اتنا اندھیرہ ہے" وہ روتی شکل بناتی بولی تھی۔ ۔
"تمہیں کس نے کہا تھا کہ میری بیوی کا سامان اسکے کمرے سے چھت تک پہنچاو* ضامن اب بھی باز نا آیا تھا۔۔ ۔
"میں جاتا ہوں۔۔۔۔۔ تم چلو ماریہ میرے ساتھ" برہان صوفے سے اٹھ کھڑا ہواتھا۔ ۔
" نہیں !! سالے صاحب۔۔ آپ تو مجھے کمپنی دیں۔۔ ویسے بھی یہاں پہلی بار آیا ہوں اپنے سسرال۔۔۔ اور یہاں تو کوئی آپکے علاوہ آدمی ہے بھی نہیں جو مجھے کمپنی دے سکے۔۔۔ آپ یہاں بیٹھیں۔۔ ۔"
وہ اسے زبردستی دوبارہ بٹھا چکا تھا جبکہ ضامن نے ماریہ کو آنکھیں دکھائیںِ تھیں کہ۔ وہ وہاں سے پیر پٹکٹی چلی گئی تھی۔ ۔
"اور کیا کرتے ہیں آپ" وہ بات بڑھانا چاہتا تھا۔۔۔ دیکھنے میں اسے وہ بندہ پہلی بار میں بھی شریف لگا تھا اور اب بھی اسکی پرسنیلٹی کافی ڈیسینٹ تھی کہ ضامن کو وہ پسند آیا تھا۔۔۔ ۔
"آئے ایم بزنس مین۔۔۔ اینڈ یو؟" وہ زبردستی مروت سے پوچھ بیٹھا تھا۔ ۔
"میں سی آئی اے CIAمیں ہوں۔۔۔۔ اسی کے لیے کام کرتا ہوں۔۔۔ ۔"
وہ اب زرا پرسکون ہوا تھا۔
"ڈیٹس ویری گڈ۔۔۔۔ ۔" وہ بس اتنا ہی کہہ سکا تھا۔۔۔ ۔
" مام۔۔۔۔ جا کر ڈنڑ لگوائیں۔۔۔۔۔ کیا یہ دونوں ایسے ہی بیٹھے رہینگے" وہ آرزو بیگم سے بولا تھا ورنہ وہاں تو کسی کو پرواہ ہی نا تھیِ۔ ۔
"نہیں یار۔۔۔ ہم کھانا نہیں کھائینگے۔۔۔ بہت شکریہ "
وہ منع کرگیا تھا۔ ۔
"کیوں" برہان نے ایکدم پوچھا تھا۔۔ ۔
"ہماری فلائٹ ہے دس بجے کی اسلام آباد کے لیے نکلنا ہے"
"بس یہ فائلز لینے ہی آیا تھا یہاں تاکہ حیام کا ایڈمیشن ایزلی ہوجائے۔۔۔ ۔"