Chapter 14: باب 14

وہ بنا کسی تکلف کے بولاتھا۔۔ ۔

"اوکے۔۔۔ پھر. ریفریشمنٹ ٹھیک ہے" وہ اس سے پوچھ رہا تھا۔۔ ۔

"ہمم۔۔۔۔ یہ ٹھیک ہے "

"حیام تمہارے بال تو اتنے لمبے تھے یہ کیسے ایسے ہوگئے"

سامیہ حیام کے کٹے بالوں کی طرف دیکھ کے دکھ سے بولی تھی۔ ۔

" ضامن کو لمبے بال نہیں پسند سو میں نے کٹوالیے۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ سرد نگاہیں ضامن کی طرف کرتی بولی تھی۔۔ ضامن کے چہرے پہ جاندار مسکراہٹ آ نہری تھی۔۔ جبکہ ساتھ بیٹھا برہان کہیں اور ہی چلا۔ گیا تھا۔۔۔ ۔

(یار تمہارے لمبے بال دیکھ کے مجھے الجھن ہوتی ہے۔۔ کس طرح تم انہیں۔ ہینڈل کرتی ہو۔۔ پلیز تم انہیں کچھ بس کچھ کم کراولو۔۔۔ ۔

"برہان۔ ۔ کچھ بھی ہوجائے۔۔۔ میں کبھی بھی تمہارے کہنے پہ یہ نہیں کرونگی۔۔۔ مجھے بہت پیارے ہیں یہ("

وہ۔ زہن۔ سے خیال جھٹکتا وہاں سے اٹھ گیا تھا اور اب ضامن کے روکنے پہ بھی وہ نا رکا تھا۔۔۔۔ گاڑی کی چابی لیے وہ گھر سے باہر نکلتا چلا گیا تھا۔۔ ۔

"لیں اپنی قیمتی فائل" وہ فائل ٹیبل پہ پٹکٹی ترخ کے بولی تھی۔۔ ۔

"نائس۔۔۔ ۔" ضامن کھل کے مسکرایا تھا۔۔ ۔

"ضامن بھائی حیام کو میرے پاس چھوڑ جائیں ایک دن کے لیے پلیز"

سامیہ۔ ڈرتے ڈرتے بولی تھی۔۔ پہلے بھی اسکے ہاتھوں وہ اپنی کئی بار بےعزتی کراچکی تھی۔۔ ۔

" بیٹا چھوڑ دیتا۔۔۔ لیکن آج رات ہی ہماری اسلامآباد کے لیے فلائٹ ہے۔۔۔۔ تمہیں۔ اسلام آباد

بلائںنگے۔۔۔۔۔۔ تم آنا اور حیام کے ساتھ رہنا وہاں۔۔۔۔۔ ۔"

وہ نرمی سے بولا تھا۔۔۔ سامیہ اسکے آگے کچھ نا کہہ سکی تھی۔۔۔ ۔

کچھ دیر وہ لوگ مزید بیٹھے رہے حیام اور سامیہ کی باتیں جب ختم ہوئی تو ول حیام کو لے کر واپسی کے لیے روانہ ہوگیا۔۔۔ ۔

جبکہ حیام کو۔ اب بھی سمجھ نا آیا تھا کہ۔ وہ اسکو کتنا ڈرا چکا ہے۔۔۔ کتنا ترپایا ہے اسے دو دن میں۔۔۔۔۔۔ ۔!!

"کہاں ہے تو؟"

ایک ہاتھ سے اسٹیرنگ تھاے دوسرے ہاتھ سے فون کان سے لگائے وہ کال۔ سن رہا تھا۔ ۔

"لاہور میں" کافی روکھا سا جواب دیا تھا۔ ۔

"کب۔۔ کیسے۔۔ ایکدم۔۔۔ صبح تو کراچی میں تھا۔۔ ۔"

دارم جیسے چیخا تھا۔ ۔

"اب سے دو گھنٹوں بعد اسلام آباد میں پایا جاونگا"

وہ ڈرائو نگ کرتے ہوئے مصروف سا بولا تھا۔ ۔

حیام خاموشی سے انکی باتیں سن رہی تھی۔ ۔

"واٹ۔۔۔ بھابھی کہاں ہیں"

دارم۔ کو جھٹکا لگا تھا کیونکہ ضامن سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی تھی۔ ۔

"میرے ساتھ ہے۔ ۔

فکر نہیں کرو، سب کے سامنے باآسانی انٹروڈیوس کراسکتا ہوں"

وہ سخت لہجے میں بولا تھا۔ ۔

"ویڈیو۔ آن کر"

درام کو۔ یقین۔ نا آیا تھا۔ ۔

"اوقات میں رہو۔۔۔ فون بند کرو۔۔۔ ڈرائونگ کررہا ہوں"

وہ غصے سے بول کا فون بند کرچکا تھا۔ ۔

"ضام۔۔۔۔ ضامن۔۔۔ آپ نے بتایا نہیں ہم کہاں جارہے ہیں"

جیسے ہی اسنے فون بند کیا حیام بولی تھی۔ ۔

"فکر نہیں کرو، جہنم میں نہیں جارہے، جنت میں لے کر جارہا ہوں، میری۔ جنت کے پاس" وہ سامنے نظریں جمائے بولا تھا۔۔ حیام کے کچھ پلے نا پڑا تھا وہ خاموش ہی ہوگئی تھی۔۔۔۔ اسکے لیے یہ ہی بہت تھا کہ۔ وہ لاہور سے دور جارہی ہے۔ ۔

***

وہ دونوں کتنے خوش تھے۔۔ ۔

بیڈ پہ آرھا ترچھا لیتا وہ چھت کو گھور رہا تھا۔۔ ۔

" مجھے سمجھ نہیں آرہا ہو کیا رہا ہے میرے ساتھ۔۔۔ میں چاہ کہ بھی اسسے نفرت نہیں کرپارہا۔۔۔۔۔ اسکے شوہر کو بھی دیکھ کے لگا ناجانے وہ کب سے میرا دوست ہے۔۔۔۔ کیا حیام۔ اور اسکا پہلے سے فائر تھا۔۔ ۔

" مما نے تو یہ ہی بتایا تھا۔۔۔ ماریہ بھی یہ ہی کہہ۔ رہی تھی۔۔ ۔"

وہ مستقل سوچوں میں مگن تھا۔۔۔ جب ایک دم۔ اسکے روم۔ کا۔ دروازہ کھلا تھا۔ ۔

"بیٹا کھانا تو کھالو تم۔ وہاں۔ سے بھی ایسے ہی اٹھ کے آگئے"

وہ اسکے سرہانے بیٹھتے ہوئے بولی تھیں۔ ۔

" ماما۔۔۔ کہیں میں نے خود کے اور حیام کے ساتھ زیادتی تونہیں کرلی۔۔ ۔

وہ ایکدم اٹھ کر بیٹھا تھا اور ان سے یقین دہانی کررہا۔ تھا۔۔۔۔ اسکے دل میں۔ کسک تھی۔

"مجھے کچھ سمجھ نہیں آتا برہان۔ ۔

بھابھی۔۔۔ کچھ اور کہتیں۔۔۔۔ میرا دماغ بند ہوجائے گا۔۔ ۔

آج حیام۔ کچھ اور لگی۔۔۔۔ مجھے کچھ سمجھ میں۔ نہیں آرہا"

وہ پریشانی سے بولی تھیں۔ ۔

"ماما۔۔۔ ضامن نے بھی تو سب جان نے کے بعد شادی کی۔۔۔ ۔

تو میرا ایمان کیسے اتنی جلدی اٹھ گیا تھا۔۔ ۔

میں۔ تو بہت کم ظرف ہوں ماما۔۔۔ ۔"

وہ نم آواز سے گویا ہوا تھا۔ ۔

"وہ۔ شاید تمہاری یا تم۔ اسکی۔ قسمت میں نا تھے"

کہیں نا۔ کہیں ایک بار دیکھنے سے ہی۔ انکا۔ دل۔ حیام کی طرف سے صاف ہوگیا تھا۔۔ ۔

" ماما مجھے لگتا ہے کہ اس دن جو میری بارات کے دن بندہ آیا تھا اسکی انویسٹیگیٹ کروانا چاہیے۔۔۔ مجھے سکون نہیں ملے گا"

وہ سوچ کے بولا تھا۔ ۔

"بیٹا تم مشکل میں۔ نہیں پڑو۔۔۔۔ میری تم۔ ایک ہی۔ اولاد۔ ہو !!

تمہیں کچھ ہوگیا تو میں کیا کرونگی"

وہ اسکے ماتھے پہ۔ آئے ہوئے بالوں کو ٹھیک کرتی بولی تھیں۔۔ ۔

"ماما مجھے آرام بھی تو نہیں مل رہا۔۔۔۔۔ ۔"

وہ آنکھوں میں آئی نمی صاف کرتا انکی گود میں۔ سر رکھ کے لیٹ گیا تھا۔ ۔

"مل جائے گا۔۔ تم پہلے کھانا کھالو"

وہ کھانا لے جانے لگی تھیں۔۔ ۔

mint 20 Dad Mai" Mama ko bedroom , sy bahar na aany Dijye ga! Mai Abi kUch erplain karny k mood mai nahi mai Ghar arha hun Biwi kay sath "nh

مسیح ٹائپ کرکے اسنے بھیجا تھا۔۔۔ وہ اسلام۔ آباد پہنچ چکے تھے۔ ۔

What are You saying man?"

Tumhari Maa Kya Meri baat maan lengi!

t ibA.…bajy kon sota hai 11 ime he kya hua hai,

"bajy tak bethy rehty hn 1 Hum tou Garden m

منٹ سے پہلے رپلائے آیا تھا۔۔ ۔

Han tw garden mai Ap or mom is waqt Plants Lagaty hn!"

".…rastay main hn.…mint mai Arhy hn 10 nh!

فوراً جواب دیا تھا۔ ۔

Mai Tumhara Mu" dikhaany laiq nahi Chorunga Zamin.

Ek dm kis Tarha tum Yaha Hazir ho skty ho..atleast mjy inform tou karty ".…unhy bata deta.…mai Sb Thek krky rakhta

ان کے چہرے کے نقش بگڑے تھے۔۔۔ ۔

mint mai Gate pay Phnch jayengy hum! 7 Dad! Please"

ai bhj den, Mulazim ki.Shakal Gum karwayen Sb ko Sbky Rooms M

"mint left 6.…jaldi

وہ جلدی جلدی ٹائپ کررہا تھا۔۔ اس وقت وہ ٹیکسی میں تھے جبکہ۔ حیام سیٹ کی۔ پشت سے ٹیک لگائے محو نیند تھی۔۔ ۔

Wajiha bhi hai Sath uska Kya kru!"

abi m ksi ko koi jawab nh de.…ned aluS hB oK ahijaW" Bht thak..…atks "flights Li hn aj 2,2.…gaya hun

وہ واقع تھک چکا تھا۔۔۔۔ اوپر سے اسلامآباد کی۔ ٹھنڈ اسکے حواسوں پہ چھا رہی تھی۔ ۔

"Welcome"

بہرحال وہ غصہ ضبط کرکے اسکو خوش آمدید کرچکے تھے . .

ضامن کو بھی سکون آیا تھا کہ۔ وہ اسے منع نہیں کرسکتے۔ ۔

***

"اٹھ جاو۔۔۔۔ سو تو ایسے رہی ہو جیسے آگے میں تمہیں سونے نہیں دونگا"

جب ٹیکسی گھر کے سامنے رکی تھی تو وہ حیام سے بولاتھا جو کافی گہری نیند میں تھی۔۔ ۔

" حیام۔ نے بامشکل آنکھیں کھولی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھوک کے مارے اسکا برا حال ہورہا تھا۔۔۔۔۔۔ نیند بھی اسکو۔ ٹھیک ٹھاک آرہی تھی۔۔۔۔۔ ۔"

وہ گاڑی سے اترا تھا اور سوٹ کیس نکالے تھے۔۔۔ اس وقت ساڑھے گیارہ بج رہے تھے۔۔۔۔ اسٹریٹ میں اندھیرہ تھا۔۔۔۔۔۔ گھر کے باہر گارڈ کھڑا اسکے پاس۔ آیا تھا اور سلام کیا تھا۔ ۔

"خبردار جو میرے آنے کی کسی کو خبر کی۔۔ ۔

میں خود صبح سرپرائز کردونگا "

یہ سب سامان کمرے میں پہنچاو۔۔۔ ۔"

وہ گارڈ کو تحکمانہ۔ انداز میں بولا تھا۔۔ ۔ گارڈ ہامی بھر کے آگے بڑھ گیا تھا۔۔۔ کہنے کو وہ ڈر نہیں رہا تھا لیکن اس۔ وقت اسکا۔ موڈ نہیں تھا کہ۔ سوالات کے جوابات دے۔ ۔

"ٹیکسی والے کو فارغ کرکے وہ حیام کی طرف مڑا تھا جو سر کو۔ دونوں ہاتھوں سے تھا مے کھڑی تھی جیسے ابھی گرجائے گی۔ ۔

"تم واقعی مجھے ہمیشہ پریشان کرتی ہو "۔

کبھی یہ نہیں ہوگا کہ میری پریشانی کو خود پہ جھیل لیا۔ ہو۔۔ ۔

وہ۔ سخت پریشان ہوا تھا۔۔ ۔

اسکو تھام کے وہ آگے بڑھا تھا۔۔۔ حیام۔ کو پھر شدید چکر آنے لگے تھے۔۔۔ ساتھ ساتھ وہ نیند میں بھی جھول۔ رہی تھی۔۔۔ اسکی۔ حالت کو مددنظر رکھتے ہوئے اسنے اسکو بازووں میں۔ اٹھالیا تھا۔ ۔

"یااللّہ میری مدد کرنا " وہ گھر کے اندر داخل ہوتا چہرہ اوپر کرکے آسمان کی طرف دیکھتا اللّہ سے گویا ہوا تھاجب ایکدم اسکی نظر بالکونی کی گریل پہ کھرے عدیل ہمدانی پہ پڑی تھی۔۔ ۔

"یا اللّہ" اسے سخت شرمندگی نے آگھیرا تھا کیونکہ حیام اسکے بازووں میں۔ اسکے سینے سے لگی دوبارہ نیند میں ڈوبی ہوئی تھی ۔۔۔ شرم سے اسنے زبان دانتوں تلے دبائی تھی۔ ۔

سر کے اشارے سے اسنے عدیل۔ ہمدانی کو۔ سلام کیا تھا۔۔ ۔

جبکہ۔ عدیل۔ ہمدانی نے وہاں کھڑے کھرے اسکے لیے تالیاں بجائی۔ تھیں۔۔ ۔

ضامن کی شکل پہ خفگی آ نہری تھی۔۔ ۔

وہ۔ جلدی سے انگور کرتا اندرونی گیٹ کی طرف بڑھا تھا۔۔ ۔

ملازم بالکل ناتھے۔۔۔ جبکہ سیکورٹی کو بھی عدیل ہمدانی نے کہاں گم۔ کیا تھا۔۔ ۔

وہ خوش ہوا تھا کیونکہ گھر بالکل خالی تھا۔۔ ۔

ابھی وہ۔ سیڑھیاں چڑھ کے سکون سے اپنے کمرے کی۔ جانب ہی بڑھا تھا ۔۔۔ جب اپنی۔ پکار پہ۔ اسکے تیزی سے چلتے قدم رکے تھے۔۔ ۔

"ضامن۔۔۔۔ ۔

"Hey Zaamin

پیچھے سے آتی نسوانی آواز پہ وہ مڑ گیا تھا۔۔ ۔

بلیک پیروں تک آتی نائٹی میں وجیہہ کو دیکھ کے وہ ٹھیک گیا تھا۔۔۔ جبکہ وجیہہ اسکو دیکھ کے پرسکون سی کھڑی تھی لیکن اسکے بازووں میں لڑکی کو۔ دیکھ کے وہ اک قدم۔ پیچھے ہوگئی تھی۔۔۔ جیسے یقین۔ نا کرپارہی

ہو۔۔۔ ضامن کی حالت بھی۔ کچھ ایسی ہی تھی۔ ۔

"ارے۔۔۔۔۔ مجھے بے ہوش ہونے سے بچاو۔۔۔ کوئی تو مجھے آ کے پکڑو۔۔۔ ۔

کوئی تو مجھے تھامو۔۔۔۔ ارے میں گئی"

جب ضامن پیچھے مڑا تو وہ سر پہ ہاتھ رکھتی گرنے کی کوشش میں تھی۔۔ ۔

"وجیہہ۔۔۔۔ ۔!!

او گاڈ"

وہ ٹھنڈی سانس بھر کے رہ گیا تھا۔۔ ۔

" ابے۔۔۔ یہ تُو ہی ہے نا۔۔۔۔۔ میرا میں یہ کہ وہ ہی والا ضامن ہے نا جو کسی کا ہاتھ نہیں پکڑ سکتا تھا اب وہ اس طرح کیسے ہوسکتا"

وہ سریش لہجے میں بولی تھی۔ ۔

"یار ابھی تو تم دفعہ ہوجاو۔۔ ۔

تم نے مجھے ڈرا ہی دیا تھا۔ ۔"

وہ کھڑ کے بولا تھا۔ ۔

"ہاں تو ، تُو چھپ چھپ کے شادیاں رچا لے۔۔۔ اور میں تجھے ڈرانے کا حق بھی نا رکھوں"

" تجھے تمیز کب آئے گی۔۔۔۔۔۔ ابھی ابھی میں آیا ہوں۔۔ بجائے مجھے کھانا دینے کے، حال پوچھنے کے۔۔ خیر تم جاو۔۔۔ ۔"

ضامن ناراض ہوتے بولا تھا۔ ۔

"ادھر آ زرا۔۔۔۔ ۔ وہ ضامن کو۔ بازو سے کھینچتی اسکے بیڈروم کے دروازے کی طرف لائی تھی اور لاکڈ دروازہ وا کیا تھا۔۔۔۔ اسے اندر لے کے گئی تھی۔ ۔

ضامن کے قدم جیسے ہی اندر پڑے تھے۔۔۔ وہ چونک گیا تھا۔۔ کیونکہ کمرہ میں بالکل اندھیرہ تھاجبکہ جلتی ہوِئی موم بیت یوں سے پورا کمرہ جگہ جگہ سے روشن تھا۔۔۔۔ ۔ . .

"یہ سب کیا ہے وجیہ"

ضامن نے کمرے میں نظر دوڑا کے پوچھا تھا۔ ۔

" تمہیں لگا کہ تمہارا خیال نہیں ہے مجھے۔۔۔ چار منٹ کے اندر میں نے کینڈل لائٹس سے یہ سجایا ہے ۔۔ صرف تمہارے لیے یار"

وہ مسکرا کے سینے پہ ہاتھ باندھ کے بولی تھی۔۔ اور ساتھ ہی سوئچ بورڈ پہ بٹن پش کرکے کمرہ روشن کرچکی تھی۔ ۔

"اچھا سین ہے بھئی" وہ اصل چونکا تب تھا جب بیڈ پہ سرخ چادر بچھی ہوئی تھی۔۔ جبکہ کمبل بھی سلور کلرڈ تھا۔۔۔ ٹیبلز پہ بھی جگہ پہ جگہ پھول تھے جو وہ شاید گارڈن سے جلدی جلدی توڑ کے لائی تھی۔۔ اس سے جتنا ہوسکا تھا وہ اپنی طرف سے کرچکی تھی۔ ۔

"ہاں ۔۔۔۔ گولڈن نائٹ نا سہی تو سلور نائٹ ہی سہی"

وہ بےباکی سے بولی تھی۔۔ ۔

"مطلب شرم۔ و حیا تجھے چھو کے بھی نا گزری"

وہ بیڈ پہ حیام کو۔ لٹا تا اسکی طرف دوبارہ مڑا تھا۔۔ وہ بھی تھک چکا تھا۔۔۔ اب آرام کرنا چاہتا تھا۔ ۔

"تیرا اپنے بارے میں کیا خیال ہے "

وجیہہ دوبدو بولی تھی۔ ۔

"حد کررہی ہو یار" وہ صوفے پہ بیٹھ کے شوز اتارنے لگا تھا۔۔ ۔

" ارے یار گولڈن نائٹ تو تم نے سلیبریٹ کرلی ہوگی۔۔ اب تم اپنے گھر میں پہلی دفعہ اپنے بیڈروم میں آرہے ہو تو میراحق بنتا ہے نا یہ سب کا۔۔۔ اسلیے یہ سلور نائٹ۔۔۔ ۔"

وہ اپنی ہی لا جک لے کے آئی تھی۔۔۔ جبکہ ضامن کے چہرے کے زاویے الجھے تھے۔۔ گالڈن نائٹ کیا۔ ایک گڈ نائٹ بھی نہیں ہوسکی۔۔۔ وہ خفا سا ہوا تھا۔۔ ۔

"کیا اجازت ہو تو تمہاری بیوی کو دیکھ لوں"

وہ بیڈ پہ۔ سوئی ہوِئی حیام۔ کو فوکس کرتی بولی تھی۔ ۔

"پہلے میرے کپڑے نکالو "

وہ جوتے اتار کے صوفے کی پشت پہ سر ڈال کر بولا تھا۔ ۔

"اب تو تمہاری بیوی ہے اس سے کروایا کرو یہ سب" وجیہہ کو غصہ آیا تھا۔

" لیکن میری بیوی ابھی سورہی ہے" وہ آنکھیں موندتا بولا تھا تب اسنے کبرڈ سے نائٹ سوٹ نکال کے اس کی گود میں پھینکا تھا۔ ۔

اور پھر بیڈ کی طرف قدم بڑھا گئی تھی۔ ۔

"ارے یہ تو بہت کیوٹ ہے۔۔ ۔

وہ اسکے سردی سے ٹھنڈے پڑتے چہرے کو غور سے دیکھنے کےبعد ضامن سے بولی تھی۔ ۔

"بہت" وہ بے ساختہ بولا تھا۔

"کتنے پیارے چیکس ہیں۔۔ بلکل ریڈ" وہ اسکے بھرے بھرے سرخ گالوں پہ ہاتھ پھیر تی بولی تھی۔ ۔

"دور ہٹ جاو۔۔۔ تنگ نہیں کرو اسے۔۔۔ اٹھ گئی تو تمہیں پکڑ کے مارے گی"

وہ آنکھیں کھولتا وجیہہ سے بولا تھا۔ ۔

"ایک کسِ کرلوں"

وہ ضامن کو دیکھتی پوچھنے لگی تھی۔ ۔

"شرم نہیں آتی تمہیں" وہ دبی دبی آواز میں بولا تھا۔ ۔

"کسی لڑکے کو تھوڑی کرونگی یار۔۔۔ اس بلی کو کرونگی۔۔ ۔"

"میری بیوی کو فضول ناموں سے نہیں پکارو۔۔۔ انکا نام حیام ہے"

اسے بلی کہنا برا لگا تھا۔ ۔

"جا دفعہ دور۔۔۔۔ کسی حال میں خوش نہیں ہے۔۔ ۔

جتنے میں نے اور دارم نے تمہارے راز پال کے رکھے ہوئے ہیں۔۔۔۔ ابھی آنٹی کے پاس جاونگی سیدھا یہاں سے"

وہ چڑی تھی۔ ۔

"اچھا کرلو۔۔۔ میں۔ آتا ہوں۔۔۔۔ باقی صبح بات ہوگی۔۔ ۔"

وہ اجازت دیتا ڈریسنگ روم کی طرف بڑھ گیا تھا۔ ۔

جبکہ وہ اسکے گالوں کو اپنے لبوں سے چھو کر کمفرٹر اس پہ اچھی طرح ڈال کر کمرے سے باہر چلی گئی

تھی۔۔۔ دارم نے جس طرح عدیل ہمدانی کو سب بتایا تھا تو وہ اس سے کیسے چھپا۔ سکتا تھا۔۔ جبکہ وجیہہ کا بڑا پازیٹیو سا ردعمل تھا۔۔ وہ خوش تھی۔۔ ۔

وہ ڈریسنگ روم سے چینج کرکے واپس روم میں آیا تھا۔۔۔ ٹیبل پہ رکھا کھانا دیکھ کے وہ کھانے بیٹھ گیا تھا۔۔۔ یہ کھانا بھی وجیہہ نے ہی رکھا تھا۔۔۔ وہ ان دونوں کا شروع سےہی بہت خیال رکھتی تھی۔۔۔ ۔

چاکلیٹ دودھ کا گلاس لے کر وہ بیڈ کی طرف آیا تھا۔۔۔ اسے یاد آرہا تھا کہ حیام کو اسنے صبح سے کچھ کھاتے ہوئے نہیں دیکھا۔۔ اسکا خیال کرتے وہ گلاس اسکی سائد کی ٹیبل پہ رکھ کے بیڈ کے دوسرے سائڈ لیٹ گیا تھا۔ ۔

لیٹنے کےبعد اسنے ڈیڈ کو ایک مسیح کیا تھااور سونے کی کوشش کرنے لگا تھا۔۔ اپنے بستر پہ اتنے مہینوں بعد لیٹتے ہی نیند اس پہ فوراً مہربان ہوگئی تھی۔ ۔

***

صبح اسکی آنکھ موبائل کی رنگ ٹون سے کھلی تھی۔۔ یہ کوئی پہلی دفعہ تھا کہ وہ پہلے اٹھ گئی ہو۔۔۔ آنکھیں کھولتی وہ جگہ پہچاننے کی کوشش کرنے لگی تھی۔۔ ۔ بستر، تکیہ پورا بیڈروم چینج تھا۔۔ پھر بھی وہ مزے سے سوتی رہی تھی۔۔۔۔ یونہی۔ اسنے اپنے برابر میں ضامن کو۔ تلاشنے کی کوشش کی تھی جو اسکے پاس ہی الٹا کمبل میں لپٹا تکیے پہ منہ رکھے بے خبر سورہا تھا۔۔۔۔ اسکے بھورے بال ماتھے پہ پھیلے ہوئے تھے۔۔ اسکی جو ہلکی بئرڈ رہتی تھی وہ بڑھی ہوئی تھی۔۔ جبکہ چہرے پہ ایک مسکراہٹ عیاں تھی۔ ۔

اسے یاد آیا تھا کہ ضامن نے سرسری سا اسے بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر اسلامآباد لے کے جارہا ہے۔۔۔ آج پہلی صبح اسکے گھر تھی۔ ۔

"ناجانے اب کیا۔ ہوگا۔۔۔ کیا سب کو میرا بتادیا"

وہ بیڈکراون سے ٹیک لگاتی سوچ رہی تھی۔۔ ۔

گھڑی میں۔ ٹائم گیارہ بج رہے تھے۔۔ ضامن کا موبائل جو بج کے بند ہوگیا تھا اب دوبارہ بجا تھا۔۔۔۔ ضامن کا موبائل حیام۔ اور اسکے بیچ میں بیڈ پہ ہی پڑا تھا ۔۔ بےخیالی میں ایسے ہی اسنے موبائل پہ نظر ڈالی تھی۔۔ جہاں مستقل کالز آرہی تھیں۔۔ جبکہ وہ کونسی بے خبر نیند میں تھا کہ اٹھ کے ہی نہیںِ دے رہا تھا۔ ۔

"Dad Calling"لکھا دیکھ کے اسنے واپس موبائل رکھ دیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

لیکن موبائل بند ہوکر پھر بجنے لگا تھا۔۔۔ تنگ آکر اسنے ضامن کے کندھے پہ بامشکل ہاتھ رکھا تھا اور اسے جھنجوڑ ڈالا تھا۔ ۔

" اگر مجھے اب اٹھانے کی کوشش کی تو قسم مجھے اپنی کہ تمہاری آج رات کی نیند تم پہ حرام کردونگا"

وہ نیند میں۔ ہی کروٹ بدلتا بولا تھا۔ ۔

"آپکی کال آرہی ہے"

وہ پیچھے ہوتی بولی تھی۔ ۔

" کیا میری دھمکی مہض تمہیں دھمکی لگی ہے" اب وہ اٹھ کے آنکھیں کھول کے غصے سے بولا تھا جبکہ حیام نظریںچرا گئی تھی۔۔ کیو نکہ پہلے تو وہ کمبل میں تھا لیکن اب کمبل ہٹا کے جب وہ اٹھ کے بیٹھا تو وہ شرٹ لیس تھا۔۔۔ اور بنیاں میں موجود تھا۔۔ ۔

جب وہ کچھ نا بولی تو اسے سمجھ آیا تھا تکیے کی سائد میں رکھی ٹی شرٹ اسنے لمحے میں پہنی تھی اور موبائل چھیننے کے انداز سے اس کے ہاتھ سے لیا تھا۔ ۔

"جی ڈید۔ ۔ گڈ مارننگ"

وہ فون کان سے لگاتا بولا تھا۔۔۔ جبکہ نظریں اسکی حیام پہ ہی تھیں۔ ۔

"نیچے تشریف لے آو۔۔۔ تمہاری ماں تمہارے کمرے میں ملازم بھیج رہی ہیں صفائی کے لیے"

وہ ٹائم کا اسے احساس کراتے بولے تھے۔ ۔

"کمنگ ڈیڈ۔۔ ناشتہ لگوائیں ۔۔ آپ"

وہ فون بند کرکے رکھ چکا تھا۔ ۔

" جب مجھ سے پہلے اٹھ چکی تھیں تو باتھ لے کر تیار ہوجاتیں۔۔۔ اب ایک باتھ میں تم۔ پہلے نہاو گی یا

میں۔۔۔۔۔ کہاں ہوتی ہے عقل تمہاری۔۔۔ کتنا لیٹ ہوگئے ہیں ہم"

وہ اس پہ تیز ڈھاڑا تھا۔۔۔ ۔

"تنگ آگیا ہوں میں۔۔۔۔ بیڈ سے اٹھتا سلیپر پہنتا وہ غصے سے بولا تھا۔ ۔

"تمہیں سکھاتے سکھاتے ہی میری ساری اینرجی اور عمر نکل جائے گی"

وہ ااکی عمر پہ چوٹ کرتا بولا تھا۔۔۔ عمر تو عمر اسکی حرکتیں بھی کچھ ایسی تھیں کہ وہ خود با خود کبھی خار کھانے لگتا۔۔۔ ۔

وارڈراب سے کپڑے نکال کے وہ باتھ روم کی طرف چلاگیا تھا۔۔۔ پانچ منٹ میں وہ تیزی سے باتھ لے کر باہر نکلا۔ تھا۔۔۔ نظر پھر اس پہ پڑی تو اسکو روتا دیکھ کے ضامن کو شدید تپ چڑھی۔ ۔

"حیام میرے صبر کا امتحان مت لیا کرو۔۔۔ ۔

جب یہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اس دن پھر تمہیں آزادی نہیںِ ملے گی"

وہ اسکے کپڑے سوٹ کیس سے نکالتا بیڈ پہ پھینکتا غصے سے بولا تھا۔۔۔ بات بات پہ اسکا۔ رونا اسے غصہ دلاتا تھا جبکہ خود کا رویہ اسے نظر بالکل نہیں آتا تھا۔۔ ۔

***

اسلام و علیکم ماما"

ناشتے کا ٹائم تو نکل چکا تھا تو وہ انکے کمرے میں ہی آگیا تھا۔۔۔ ۔

"بیٹا۔۔ ۔

ضامن۔۔۔ میرا بیٹا"

وہ جو ناشتے سے فارغ کو کر روم میں آئیں تھیں۔ ایک دم اسکی آواز سن کے چونک سی گئیں تھیں۔۔۔ اور ضامن کے پھیلے بازووں میں آگئی تھیں۔

"ایکدم کیسے۔۔۔ کیسے آئے"

وہ نم آنکھوں سے بولی تھیں۔۔۔ ۔

"آپکو سرپرائز دینا چاہتا تھا۔۔۔ آپکے بلانے سے پہلے آگیا" انکا ماتھا چومتا وہ محبت سے بولا تھا۔ ۔

"تب ہی تمہارے ڈیڈ آفس نہیں گئے آج" صوفے پہ بیٹھے عدیل ہمدانی کودیکھ کے وہ خفا انداز میں

بولی۔ تھیں۔ ۔

"انہیں میں نے منع کیا تھا نا بتانے کو۔۔ آپ تو انہیں کھاجانے والی نظروں سے نا دیکھیں"

وہ انہیں ٹوکتا بولاتھا۔ ۔

"میں ناشتہ لگوا تی ہوں اپنے بیٹے کے لیے" وہ ایکدم ساڑھی کا پلو سنبھالتی بولی تھیں۔ ۔

"نہیں مام۔۔۔۔۔۔ ناشتہ بعد میں۔۔۔۔ ۔"

وہ انہیں لےکر بیڈ پہ بیٹھ گیاتھا۔۔ ۔

"کتنا کمزور ہوگئے ہو تم۔۔۔۔ کھانا نہیں کھاتے"

"اتنا موٹا ہورہا ہوں آپ کو تو ہمیشہ میں کمزور ہی لگتا ہوں۔۔ اب کیا چاہتیں ہیں آپ کہ اسمارٹ نا رہوں "

وہ ہنستا بولا۔ تھا۔ ۔

"کوئی موٹے نہیں ہورے بالکل اسمارٹ ہی ہو بلکہ کمزور ہی لگ رہے"

وہ اسکا چہرہ دیکھتیں بولی تھیں۔۔۔ ۔

"اگر اپنی بہو کر دیکھ لیں تو آپ اسکو سوکھا تنکا بولینگی پھر"

وہ اچانک بولا تھا۔ ۔

"کیا اول فول بک رہے ہو۔۔ تمہاری بیوی تمہاری طرح ہی ہوگی نا ، بہت بری لگتیں ہیںِ مجھے حد سے زیادہ اسمارٹ لڑکیاں"

وہ منہ بنا کہ بولی تھیں۔ ۔

"مام۔۔۔۔ آئے ایم سوری۔ ۔

وہ ان کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھا تھا۔۔۔ بلیو جینز پہ ریڈ شرٹ پہنے اپنی سحر انگیز شخصیت لیے انکے سامنے بیٹھا تھا۔ ۔

"مام۔ ۔ معاف کردیں مجھے۔۔۔۔ میں نے آپ کو بغیر بتائے شادی کرلی۔///

آپ۔۔۔ مجھے۔۔۔ وہ بہت سیدھی بات کرنے کا عادی تھا۔ ۔

" تم کیا کہہ رہے ہو بیٹا" جب تانیہ بیگم بیٹھے سے اٹھ گئیں تو عدیل ہمدانی صوفے سے اٹھ کر ان دونوں کے پاس آئے تھے۔ ۔

"ماما میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔۔۔ ۔"

وہ انکے سامنے سے اٹھتا بولا تھا۔ ۔

" عدیل یہ کیا کہہ رہا ہے" وہ خفگی سے عدیل ہمدانی کی طرف دیکھتیں بولی تھیں۔ ۔

" یار آپ آرام سے بیٹے کی بات تو سنیں" وہ انکے کندھوں سے تھامتے پیار سے بولے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کس طرح انہیں منانا ہے وہ جانتے تھے۔ ۔

" ماما۔ ۔ وہ بہت اچھی ہے۔۔ بہت پیاری ہے۔۔ آپکے بیٹے سے بہت زیادہ پیاری اور معصوم بےزر ہے۔۔۔ آپ اس سے ملینگی اور پیار بھی کرینگی۔۔ ۔"

وہ انکا ہاتھ تھامتے بولا تھا۔ ۔

" مجھے کیا کرنا اسکی خوبصورتی کا جب وہ میرے بیٹے کو اس قدم کو اٹھانے پہ مجبور کرسکتی ہے کہ وہ ماں باپ سے چھپ کرشادی کرلے۔۔ ناجانے کیسی لڑکی ۔۔۔ تم اتنے بڑے کب سے ہوگئے"

وہ تیز آواز میں غصے سے بولی تھیں۔ ۔

"ماما۔۔ آپ غلط سمجھ رہی ہیں۔۔ ایسا نہیں ہے۔۔ ۔ "

اسے اچھا نا لگا تھا کہ حیام کے لیے وہ ایسا بولیں۔ ۔

"ایسی لڑکیوں کو ایسا ہی بولا جاتا ہے۔ ۔

اس وجہ سے تم یہاں نہیں آرہے تھے۔۔ کب سے تم نے ہم سے یہ سب چھپا کے رکھا ہے"

"بابا۔۔۔۔ سمجھائیں نا مام کو"

وہ ایسی نہیں ہے مام۔۔ ۔"

وہ جیسے چیخا تھا۔ ۔

"جاو یہاں سے ضامن۔۔۔ ۔"

اسکی ماں اس سے زیادہ تیز آواز میں چلائی تھیں۔ ۔

"تم بہو کو لے کر آو بیٹا۔۔۔۔ اور آپ تانیہ خاموش ہوجائیں"

عدیل ہمدانی کو سب حالات برے لگے تو وہ بول اٹھے۔ ۔ تانیہ بیگم کو آنکھیں دکھاتے وہ سختی سے بولے تھے۔ ۔

"ماما۔۔۔ آئے سوئر۔۔۔ یہ سب اچانک ہوا تھا۔۔ ۔

میں۔ آپکی فیلنگر کو ہرٹ نہیں کرسکتا۔۔۔ ۔"

وہ ندامت سے بولا تھا۔ ۔

" ضامن ۔۔۔۔ حد کررہے ہو تم۔۔۔۔ تم میرے اکلوتے بیٹے ہو۔۔ تم کسی بھی ایسی ویسی الٹی سیدھی لڑکی سے شادی کرلو گے اور میں ہرٹ نہیں ہونگی کیا"

وہ چہرہ غصے سے پھیر تی بولی تھیں۔ ۔

"تمہیں سمجھ نہیں آرہا ضامن میں نے کیا کہا"

عدیل ہمدانی اسے آنکھیں دکھاتے بولے تھے۔ ۔

انکی آنکھوں کے اشاروں سے وہ کمرے سے باہر گیا تھا۔۔ ۔

آنے سے پہلے وہ کمرے کے باہر حیام کو چھوڑ کر خود اندر گیا تھا کہ معاملہ۔ سیٹ کرکے وہ اسے بلا لے

گا۔۔۔۔۔۔۔ لیکن حیام اپنی عزت میں مزید لفظ سن کے دھواں دھواں ہورہی تھی۔۔۔ ہرجگہ اسے ایسی ویسی کے ہی لقب مل۔ رہے تھے۔۔ اسکا۔ خوبصورت چہرہ آنسووں سے بھیگ چکا تھا۔۔ آنکھیں اور نک سرخ ہورہی تھیں۔۔ ۔

"چلو۔۔ ۔"۔

اسکا ٹھنڈا ہاتھ تھام کر وہ اس سے نظریںچرا کر بولا تھا۔۔۔ لیکن حیام کے قدم اٹھنے سے انکاری تھے۔۔۔۔۔ ۔

"یار چلو"

وہ پریشان تھا پہلے ہی اور اب وہ جب منع کررہی تھی تو وہ تیزی سے بولا تھا۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.