" آپ ایسے بیٹے کو مایوس کرینگی تو وہ ناراض ہوجائے گا۔۔ ہوسکتا ہے کہ باغی ہوجائے۔۔۔ آپ سے معافی مانگ رہا ہے اسکا مطلب ہے کہ وہ شرمندہ ہے۔۔۔ آپ کو ابھی کچھ بیک گراونڈ نہیں پتہ ہے تانیہ۔۔۔ کم از کم ضامن کو نا سہی اس لڑکی کو جس سے اسنے شادی کی ہے اسسے پیار سے بات کر لیجیے گا۔۔۔۔ اسکا کوئی قصور نہیں ہے۔۔۔ آپ کو میں سب بتاونگا۔۔ ۔*
وہ انہیں بیڈ پہ بٹھاتے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیار بھرے انداز میں سمجھا رہے تھے۔ ۔
"اگر آپ میری بات نہیں مانینگی تو میں پھر کبھی آپ سے نہیں کہونگا کہ یہ کرلیں۔۔۔ جیسی آپکی مرضی"
وہ دھمکی نہیں دے رہے تھے لیکن سچ بھی کہہ رہے تھے۔۔ تانیہ بیگم نے انہیں زخمی نظروں سے دیکھا تھا۔۔ ۔
تب ہی بیڈروم کا دروازہ کھلا تھا۔۔۔ ۔
وہ دھیرے سے اسکا ہاتھ تھام کے انکی طرف واپس۔ آیا تھا۔۔۔ ۔
اسکے ساتھ چلتی ہوئی وہ۔ واقعی چھوٹی سی لگ رہی تھی۔ ۔ ابھی کچھ دیر پہلے ضامن نے جو کہا تھا وہ انہیں سچ لگا تھا۔۔ وہ۔ اسکے مقابلے میں کافی کمزور تھی۔۔۔۔۔ انکو۔ وہ کوئی کم عمر گمان ہوئی تھی۔ ۔
بےبی پنک پیروں تک آتی فراک میں ملبوس۔ ، پنک ہی ڈوپٹہ سر پہ اوڑھے وہ بامشکل انکے سامنے کھڑی تھی۔۔ ۔
ا۔۔۔ اسلام و علیکم"
وہ جی بھر کر کنفیوز ہوئی تھی کہ اسکی زبان سے الفاظ تک ادا نا ہورہے تھے . .
ان دونوں کو وہ کافی گھبرائی ہوئی لگی تھی۔ ۔
عدیل ہمدانی تانیہ بیگم سے زرا دور ہوئے تھے کہ اپنے اور تانیہ بیگم کے بیچ جگہ بنا کے اس کے لیے بیٹھنے کی جگہ بنائی تھی۔ ۔
"وعلیکم اسلام"
وہ کافی گرمجوشی سے بولے تھے اور مسکرائے تھے .
"آو بیٹا"
وہ اشارہ کرتے بولے تھے۔۔۔ وہ ضامن کو دیکھنے لگی تھی۔۔ تب ضامن نے اسے وہاں بیٹھنے کا کہا تھا۔۔۔ اور خود کارپیٹ پہ پنجوں کے بل ماں کے سامنے بیٹھ گیا تھا۔ ۔
"ماما۔۔ سوری نا"
وہ اسکی طرف دیکھ بھی نہیں رہی تھیں۔۔ ۔
"نام کیا ہے آپکا" وہ اتنی سختی سے بولی تھیں کہ۔ وہ۔ ایکدم ڈر کے اٹھی تھی اور وہاں سے ہٹی تھی کہ بروقت وہ تینوں ساتھ چونک گئے تھے۔ ۔
"ہرٹ ہوجاتی ہے جلدی ماما۔۔۔ آپ ساری ڈانٹ میرے لیے بچا کہ رکھیں۔۔ اسے کچھ نہیں کہیں پلیز"
وہ التجا ئی لہجے میں بولا تھا۔ ۔
"دیکھ لیا آپ نے دو دن کی۔ آئی ہوئی لڑکی کے لیے کتنی وضاحتیں دے رہا ہے۔۔ ۔"
وہ۔ عدیل ہمدانی سے بولی تھیں۔ ۔
"آپ کو خوش ہونا چاہیے کہ آپکا بیٹا رشتے سے فیز کررہا ہے"
وہ انکا لہجہ دیکھ کے بولے تھے۔ ۔
"اچھا بلائیں اب اسے خود"
وہ حیام کی طرف اشارہ کرتے دبی آواز میں بولے تھے۔
"ادھر واپس آجائیں آپ بیٹا۔۔۔ آپکے ڈیڈ نے بڑی کوشش کرکے آپکے بیٹھنے کے لیے جگہ بنائی ہے"
وہ حیام کو بلاتیں۔۔۔۔ عدیل ہمدانی کو کھاجانے والی نظروں سے حیام سے بولی تھیں۔۔۔ وہ پھر انکے پاس آکے بیٹھی تھی۔ ۔
"نام نہیں بتایا بیٹی آپنے"
اب عدیل۔ ہمدانی محبت بھرے لہجے میں۔ اس سے بولے تھے کہ اسکا۔ اعتماد بہال ہوسکے۔ ۔
"حی۔۔۔ حیام"
وہ اپنے ہاتھوں پہ نظریں جمائے بولی تھیں۔ ۔
"آپ رو رہی تھیں۔۔ ۔"
وہ اسکا بھی گا چہرہ دیکھ کے بولے تھے۔ ۔
"ہاں"
وہ اثبات میں سر ہلاتی بولی تھی۔ ۔
"کیا ضامن نے کچھ کہا آپکو "
وہ ضامن کو دیکھ کے بولے تھے جو اب تک ویسے ہی بیٹھا تھا۔ ۔
"انکی ماما نے کہا ہے"
وہ معصومیت سے آنکھیں صاف کرتی بولی تھی۔ ۔
" کب کی" وہ مسکرائے بنا نا رہ سکے تھے۔۔۔ اسکے لہجے میں بچوں جیسی معصومیت تھی۔ ۔
"ضامن کی"
وہ مختصر بول رہی تھی۔۔۔۔ ضامن حیران تھا کہ وہ کیسے آرام سے جواب دے رہی ہے۔۔ مختصر ہی سہی لیکن جواب تو دے رہی تھی۔۔ ورنہ اسکو کتنا زچ کرتی ہے۔ ۔
"انکی ماما نہیں۔۔۔ وہ آپکی ماما بھی ہیں"
وہ تاسف سے بولے تھے۔ ۔
"میری ماما مرچکی ہیں"
میری ماما نہیں ہیں"
وہ خفا سی ہوئی تھی۔۔ تانیہ بیگم کی باتوں نے اسے دکھ دیا تھا۔ ۔
"سوری۔۔۔ لیکن۔ ہسبینڈ کے مام ڈیڈ آپ کے بھی مام ڈیڈ ہیں۔ اس طرح وہ۔ آپکی بھی ماما ہیں نا بیٹا"
وہ اسکی عقل میں اضافہ کررہے تھے۔ ۔
"ماما اپنی بیٹیوں کو ایسا ویسا نہیں بوتلیں۔۔ یہ میری ماما نہیں ہیں"
اب باقاعدہ وہ روتی ہوئی بولی تھی کہ۔ وہاں پہ بیٹھیں تانیہ بیگم ان دونوں سے زیادہ چونکی
تھیں۔۔۔ انہیں۔ احساس ہوا تھا۔ ۔
"حیام ۔۔۔ یہ کیا کہہ رہی ہو"
ضامن کو اس پہ۔ غصہ آیا تھا۔۔ ۔
"اچھا میں تو آپکا۔ ڈیڈ ہوں نا پھر۔۔۔ ۔"
وہ اسکی طرف ہاتھ بڑھاتے شاید دوستی کرنا چاہتے تھے۔ ۔
"جی"
وہ انکے پھیلے ہوئے ہاتھ پہ چونک کے پہلی بار انکو دیکھنے لگی تھی جو مسکرا رہے تھے۔ ۔
"پھر ہماری فرینڈشپ بھی تو ہونی چاہیے"
وہ اسکا اعتماد بہال کرنے کی بھرپور کوشش کررہے تھے۔۔۔ حیام نے جھجک کے انکے ہاتھ پہ ہاتھ رہا
تھا۔۔۔۔ اورپھر فوراً سے ہٹا بھی لیا تھا۔ ۔
"ہم۔ اور ہماری بیٹی تو ناشتہ کرنے جارہے ہیں۔۔۔ آپ دونوں ماں بیٹے صلح کرکے آجائیے گا"
وہ بیڈ سے اٹھتے بولے تھے۔۔ اور حیام کو بھی اٹھنے کا کہا تھا۔ ۔
اسے لے کر وہ وہاں سے ڈائننگ ایریا کی طرف جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔۔ جیسے ہی حیام انکے ساتھ گئی ضامن تو چکرا گیا ہے۔۔ ۔"ڈیڈ کتنے تیز ہیں" بےساختہ اسکے منہ سے یہ لفظ نکلے تھے۔۔ اور یہ حیام کتنی بدتمیز
ہے۔۔۔ وہ سوچ کے رہ۔ گیا تھا
"کیا کھائینگی آپ"
وہ اسے چیر پہ بٹھا کے خود فرنٹ سیٹ پہ بیٹھے تھے۔ ۔
"کچھ بھی" وہ حسب عادت مختصر بولی تھی۔۔ ۔
کچھ بھی کے جواب میں عدیل ہمدانی نے اسکی پلیٹ میں کچا پکا پراٹھہ اور آملیٹ کے پیسیس رکھے تھے۔۔ ساتھ میں کافی اسکے لیے منگوائی تھی۔۔۔ جبکہ خود پراٹھہ اور چائے لے کر بیٹھے تھے۔ ۔
"تھیکنس۔۔ ۔" پراٹھے کا نوالہ توڑتی وہ بولی تھی۔۔ اسے زرا سی جھجک ہورہی تھی لیکن ضامن کے سا تھ کھانے سے بہتر انکے ساتھ کھانا کھانا تھا۔۔۔ کیونکہ ضامن۔ خود کھاتا کم تھا اسکے کھانے پہ نظر زیادہ رکھتا تھا۔ ۔
"رات کو آپ نے کھانا کھایا تھا"
وہ اس سے زیادہ سے زیادہ باتیں کرنا چاہ رہے تھے۔
"نہیں" وہ کھانے کی پلیٹ میں جھکی بولی تھی۔ ۔
"کیوں "
"یاد ہی نہیں آیا۔ ۔"
"یاد نہیں آیا یا آپ سوگئیں تھیں" وہ مسکرا کے گویا ہوئے تھے۔ ۔
"آ۔۔ آپ کو کیسے پتہ چلا"
اسکا ہاتھ لمحے کو رکا تھا۔ ۔
"کیا آپ نے ضامن کے ساتھ کھانا نہیں کھایا تھا "
وہ بات چھپا گئے تھے۔۔ اگر کچھ بولتے تووہ شرم کے لبادے میں آجاتی۔
"اب تو وہ پوچھتے بھی نہیں ہیں"
بے ساختہ اسکے لبوں سے نکلا تھا اور پھر وہ دانتوں تلے زبان دبا گئی تھی۔ ۔
"، کیا مطلب۔۔ کیا اسکے ساتھ کھانا نہیں کھاتیں
میرا مطلب وہ آپکے ساتھ نہیں کھاتا"
حیام کے بجائے اب انکا ہاتھ کھانے سے رکا تھا۔ ۔
"نہی۔۔۔۔ ساتھ کھاتے ہیں"
وہ گھبراہٹ پہ قابو پاتے بولی تھی۔ ۔
ناجانے کیا جادو گھول کے پلایا تھا اسنے اپنی ماں کو عدیل ہمدانی نہیں جانتے تھے۔۔ لیکن۔ ابھی جب وہ انہیں ٹیبل پہ لے آیا تو عدیل ہمدانی کو اچھا لگا تھا۔۔ ۔
"مام کو میں خود ناشتہ کراون گا آج" وہ لاڈ سے بولتا انکے ساتھ والی کرسی پہ ہی بیٹھ گیا تھا۔ ۔
"،،اسکی کوئی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ تم ناشتہ کرلو"
وہ چائے کپ میں نکا لتیں بولی تھیں۔۔ ۔
"مام پہلے آپ" وہ محبت سے نوالے بناتا ان کے منہ میں دلانے کی کوشش کررہا تھا ۔۔۔ ۔
"بیٹا تم کھالو۔۔۔ میں خود۔ کھا سکتی ہوں"
وہ اب زرا سختی سے گویا ہوئی تھیں۔۔۔ حیام جو ان دونوں کی باتیں بڑی غور سے سن رہی تھی۔۔ اچانک انکی تیز آواز پہ اسکے ہاتھ سے کپ چھوتا تھا اور ٹیبل پہ گرا تھا۔۔ ۔
" تم سے کیا کپ بھی نہیں پکڑا جاتا۔۔۔۔۔۔ ۔" ضامن ایکدم کھڑا ہوا تھا۔۔۔۔ غصہ وہ کافی دن سے
تھا۔۔۔ اور اس پہ چلانا اسکی عادت بن گئی تھی۔۔۔ اسی عادت کی بنا پہ وہ ماں باپ کی پرواہ کیے بنا چلایا تھا۔۔۔ کہ حیام ہاتھ پہ گری کافی نظرانداز کرکے اسے دیکھنے لگی تھی۔ ۔
"کیا کررہے ہو تم یہ۔۔۔ تمہیں نظر نہیں آتا کہ اسکے ہاتھ پہ بھی لگ گئی ہے۔۔۔ جاہل نا۔ ہو تو"
عدیل ہمدانی غصہ ضبط کرکے اس پہ چلائے تھے۔۔۔ آواز اتنی ہی رکھی تھی کہ صرف وہاں کے لوگ ہی سن سکیں۔۔ ۔
وہ بے بسی کے احساس سے اسے خفا نظروں سے دیکھتی روہانسی ہوگیِ تھی اور کرسی سے ایکدم کھڑی ہوگئی تھی۔۔۔ اور پھر پلٹ کے بھاگتی ہوئی چلی گئی تھی۔۔ ۔
"یہ کیا بدتمیزی ہے ضامن"
اسکے جانے کے بعد تانیہ بیگم اس پہ چلائی تھیں۔ ۔
"مام آپ بھی"
وہ ایکدم ٹوک گیا تھا انہیں۔ ۔
"جسٹ شٹ اپ۔۔۔ لے کر آو اسے واپس"
وہ غصے سے اسے آنکھیں دکھاتیں بولی تھیں ۔۔ وہ ناچار وہاں سے واک آوٹ کرگیا تھا۔ ۔
جبکہ عدیل ہمدانی کو سکون. کا احساس ہوا تھا۔۔۔ بہرحال وہ غافل بالکل بھی نا تھیں۔ ۔
***
"ہے۔۔۔ لٹل فیری"
ry!!Hey little fai وجیہہ ضامن کے کمرے میں قدم رکھتے ہوئے اسکے قریب آئی تھی۔۔ وہ حیام کو کاریڈور سے یہاں آتے ہوئے دیکھ چکی تھی۔۔۔ تب ہی وہ اسکے پاس چلی آئی تھی۔
بےعزتی کے احساس سے اسے رونا آیا جارہا تھا۔۔ جس کا دل چاہا اسکو سب کے سامنے بے عزت کرکے چلاجاتا۔۔۔۔ ایکدم نسوانی آواز پہ اسنے آنسو صاف کیے تھے۔۔۔ لیکن رونے کی وجہ سے اسکا چہرہ نم بھیگ چکا تھا جبکہ آنکھوں کا بھی یہ ہی حال تھا۔ ۔
"تم رو رہی ہو" وجیہہ اسکے چہرے کو دیکھتی اسکے پاس آکے بیٹھی تھی .
"نہیں" اسے نہیں پتہ تھا سامنے بیٹھی لڑکی کون ہے۔ ۔
"ضامن ہی بگڑا ہوگا ۔۔ ۔ اسکی عادت ہے ہر چھوٹی بات پہ غصہ کرنے کی لیکن یہاں رونے سے کام نہیں چلے گا"
وہ عدیل ہمدانی کی عادت سے واقف تھی کہ وہ کبھی کسی کو دانٹ نہیں سکتے جبکہ تانیہ بیگم خفا تو تھیں لیکن اس طرح کسی کو ہرٹ وہ بھی نہیں کرسکتی تھیں اس لیے اسنے اندازہ صحیح لگایا تھا۔ ۔
"نہیں رو رہی میں"
وہ جیسے زچ ہوگئی تھی۔ ۔
"میں ٹیوب لگا دیتی ہوں۔۔۔۔ ایک منٹ صبر"
وہ حیام کے چھپے ہاتھ کو باریک بینی سے دیکھتی اٹھی تھی اور فرسٹ ایکڈ باکس لے آئی تھی۔۔ اب حیام کا ہاتھ تھام کے پشت پہ ٹیوب لگارہی تھی۔ ۔
"مجھے وجیہہ کہتے ہیں اور تم ، کیا نام ہے تمہارا "
وہ ایڈ باکس رکھتی باتھ سے ہاتھ دھو کر واپس آئی تھی۔ ۔
"حیام۔۔۔ ۔"
وہ کہہ کے چپ ہوگئی تھی۔۔ ۔
"بتایا نہیں ہاتھ کیسے جلا" وہ مستقل حیام کو چپ دیکھ کے خود کنفیوز ہوگئی تھی۔ ۔
"چاٙ ے گر گئی"
وہ ہاتھ کی پشت کو غور کرتی بولی تھی جو سرخ انگارہ ہورہی تھی۔ ۔ آنسو اب بھی اسکی آنکھوں سے نکل کے باہر آرہے تھے۔ ۔
" تمہیں پتہ ہے میں بہت خوش ہوں۔۔ کیونکہ میری بہن کے روپ میں مجھے تم ملی ہو۔۔۔۔۔ ایسے فارمل رہوگی تو مجھے اچھا نہیں لگے گا۔۔۔۔ جسٹ چِل یار"
وہ دوستانہ لہجے میں بولی تھی۔ ۔
"جی۔۔ ۔"
وہ عجیب نظروں سے اسے دیکھ رہی تھی۔۔۔ جس طرح ضامن نئے نئےِ رشتے بناتا جارہا تھا اسی طرح یہ لڑکی بھی اسے بہن کہہ گئی تھی۔ ۔
"ارے دارم کو تو جانتی ہو نا یار تم۔۔۔۔ درام ، ضامن اور وجیہہ۔۔ ۔
وہ اسکے علم میں اضافہ کرنا چاہتی تھی۔ ۔
"یہ کسی کو نہیں جانتیں" ضامن کمرے میں آتا بولا تھا۔ ۔
" تو تم نے ایک مہینے میں کیا کام کیا ہے جب وہ ہمیں نہیں جانتی تو۔۔ ۔" وجیہہ کی تو ہی گئی تھی۔۔ ۔
" دماغ خراب نہیں کرو۔۔ ویسے ہی مجھے جلدی اٹھا کے میری نیند حرام کرکے میرا زہنی لیول کم ہوگیا
ہے۔۔۔ جاو ڈیڈ بلا رہے ہیں تمہیں"
وہ اسکو حیام کے سامنے سے اٹھا کے خود وہاں بیٹھا تھا. . وجیہہ ڈیڈ کے بلانے پہ چلی گئی تھی۔۔ ۔
" اتنی معصوم ہو نہیں تم جتنا ظاہر کرتی ہو" یہ بھی ایک طنز تھا جو حیام کے دل پہ لگا تھا۔۔۔ مستقل وہ کتنے دن سے اسے ازیت دے رہا تھا۔ ۔
"اب چلو نیچے۔ ۔۔۔۔۔ ناشتہ مکمل کرو اپنا"
وہ اسکے ہاتھ پہ نظر ثانی کرتا بولا تھا۔۔ اور اسکا ہاتھ پکڑ کے اسے چلنے کے لیے کہا تھا۔ ۔
"میں نہیں جاونگی"
وہ دانت کچکچا کے بولی تھی جیسے بہت غصے میں ہو۔ ۔
"اور میں تمہیں لے کر جاونگا"
وہ اسکی حالت پہ مسکرا اٹھا تھا۔ ۔
"زبردستی نہیں کرسکتے آپ" اسکےہاتھ کی مضبوطی اپنی کلائی پہ محسوس کرکے وہ کلس اٹھی تھی۔ ۔
"پورا حق ہے۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ سکون سے بولا تھا۔۔ اور اسکا یہ ہی سکون حیام کو جلا رہا تھا۔ ۔
"اور حق یاد نہیں آتے آپکو" وہ روہانسی ہوئی تھی۔۔ ۔
"سب یاد آتے ہیں لیکن تمہارا بھی تو کچھ فرض ہے"
وہ اب زبردستی اسے اٹھاتا خود کے سامنے کرچکا تھا .
"بہت گھٹیا ہیں آپ"
وہ اسکے کندھے پہ۔ سر رکھ کے رونے لگی تھی۔ ۔
"تمہاری سوچ سے کہیں زیادہ گھٹیا اور برا ہوں لیکن بدتمیز نہیں ہوں" اسکے گرد بازو باندھتا وہ خود میں سکون اتارتا بولا تھا۔۔۔ کیونکہ اب وہ اسکے قریب خود اسکے کندھے پہ سر رکھے کھڑی تھی۔ ۔
"سب کے سامنے ڈانٹنا بدتمیزی ہی ہے، جیسے میری کوئی عزت ہی نہیں ہے" وہ زخمی نظروں سے دیکھتی لمحے میں اسسے دور ہٹ کر شدت سے بولی تھی کہ۔ وہ اسکی سرخ آنکھوں میں دیکھتا رہ گیا تھا جہاں اداسی کا ایک جہان آباد تھا۔۔۔ ۔
"تمہاری عزت کے لیے میں خود بھی جھک گیا ہوں۔۔ کیا تمہیں یہ نظر نہیں آرہا"
وہ ونڈو میں کھڑا ہوتا باہر دیکھتا بولا تھا۔
حیام سے کوئی جواب نا بنا تھا۔. . . اس لیے وہ بنا کوئی جواب دیے وہاں سے چلی گئی تھی۔۔۔۔ ۔
***
"پاپا آپ کو معلوم ہے کہ حیام کے ہسبینڈ کتنے بڑے آدمی ہیں۔۔۔۔۔ مجھے تو بہت پسند آئے"
وٹس پہ مکھن لگاتی وہ بڑے مگن انداز میں بولی تھی۔ ۔
"یہ تو اچھی بات ہے کہ وہ سیٹلڈ ہے "
وہ دل سے خوش ہوئے تھے۔ ۔
" پاپا آپ میرے لیے جب بھی کوئی لڑکا ڈھونڈینگے وہ فورس سے ہی تعلق رکھتا ہونا چاہیے۔۔۔۔ بس مجھے نہیں پتہ"
سامیہ ضد سے بولی تھی کہ وہ ناچاہتے ہوئے بھی ہنس پڑے تھے۔ ۔
" کوشش یہ ہی ہو گی کہ میری بیٹی کے کرش سے ہی اسکی شادی ہوجائے"
وہ اسکے سر پہ ہاتھ مارتے ہنستے ہوئے بولے تھے .
سامیہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھی جو بچپن سے ہی حیام کے پڑوس میں رہتی تھی۔۔ وقت کے ساتھ ساتھ انکی دوستی گہری ہوتی گئی تھی۔۔۔۔ ڈیلیوری ٹائم سامیہ کی مدر انتقال کرگئی تھیں۔۔۔ ابراہیم صاحب نے اسے ماں باپ دونوں بن کے پالا تھا۔۔۔۔ جبکہ وہ دونوں دو ستیں ماں کی قربت سے محروم رہی تھیں لیکن ابراہیم صاحب نے کوئی کمی نہیں چھوڑی تھی کہ وہ کبھی بھی اس کمی کو محسوس کرے۔۔۔۔۔ ابراہیم صاحب
گورنمنٹ یونیورسٹی کے ایک پولائٹ لیکچرار کی پوسٹ پہ فائز تھے۔۔۔۔ ہنسی خوشی کے ساتھ وہ نارمل زندگی گزاررہے تھے۔۔ ۔
***
رات ڈنر ان سب نے ساتھ مل کے کیا تھا۔۔۔ ۔
تانیہ بیگم کا۔ رویہ نا برا تھا نا اچھا۔۔ ۔
جبکہ عدیل ہمدانی ضامن سے خفا تھے لیکن حیام کے ساتھ بہت نرمی سے پیش آرہے تھے۔۔ صبح ضامن کی حرکت نے انہیں تکلیف دی تھی۔ ۔
وجیہہ تو ہمیشہ سے ہی خوش پاش رہنے والی لڑکی تھی۔۔ اب بھی وہ خوش تھی۔۔۔ اسکا دل چاہا تھا کہ حیام کے ساتھ مل کے بہت سی باتیں کرے۔۔ تب ہی وہ اسکے کمرے میں مزے سے بیڈ پہ لیٹی حیام کو اپنے ساتھ لٹائے باتوں میں مگن تھی جبکہ ضامن گھر سے باہر نکلا ہوا تھا۔ ۔
"میں نے یہ ایجنسی ایسے ہی جوائن نہیں کی تھی۔۔ ۔
پہلے میں تمہاری طرح ہی تھی۔۔۔ عجیب کوئی بری آتمہ تھی مجھ میں، گھبرانا، رونا، دہل جانا , شرما جانا۔۔۔ یہ سب ہی ہوتا تھا۔۔۔۔ پھر میں نے انٹر کے بعد جب میچیورنیس آئی تو گرلز کی نیچر کے بارے میں پڑھنا شروع کر دیا۔۔۔ اتنا کہ کچھ نا کچھ نیو ٹرائے کرنا , سیکھنا میری روٹین میں شامل ہوگیا تھا۔۔۔ پھر میرا کانفیڈینٹ لیول ایمپروو ہونا شروع ہوا۔ ۔ تب جاکہ میں اس قابل ہوئی کہ دس لوگوں کے بیچ کھڑی ہوکے بات کرسکوں"
وہ تکیے پہ سر رکھے چھت کو گھورتی اپنے لائف ٹرنز اسے بتانے لگی تھی۔۔ ۔
"کبھی کبھی حالات ایسے ہوتے ہیں کہ ایسی پرسنیلیٹی بن جاتی ہے۔۔ ۔
میں ہوں نا تمہیں گرو اپ دس دن میں کروادونگی"
وہ اب اسکے سراپے کو دیکھتی بولی تھی۔ ۔
"ضامن کو تو کانفیڈینٹ لڑکیاں پسند تھیں لیکن مجھے لگتا ہے تم بھی اسکو پسند ہو میرا مطلب ہے تمیں دیکھ کے اسکا مائنڈ چینج ہوگیا ہوگا"
وہ خود سے ہی اندازہ لگارہی تھی۔ ۔
"انہیں نہیں پتہ تھا کہ میری نیچر کیسی ہے۔۔۔ ہماری شادی انسیڈینٹ تھی اور کچھ نہیں"
حیام عام سے لہجے میں بولی تھی۔ ۔
"کبھی کبھی ایسے خوبصورت انسیڈینٹ زندگی حسین کردیتے ہیں"
وہ شرارت سے بولی تھی۔ ۔
"پتہ نہیں"
وہ کندھے اچکا کے رہ گئی تھی۔ ۔
"تمہیں نیند تو نہیں آرہی"
وجیہہ گھڑی میں ٹائم دیکھتی بولی تھی جہاں گیارہ سے زیادہ ہورہے تھے۔ ۔
"بہت آرہی ہے" وہ کسی طرح اسے بھگا نہ چاہتی تھی۔۔ اسلیے بول گئی تھی
"پھر میں چلتی ہوں۔۔۔ تم پہلے بتا دیتیں تو میں تمہیں جگاتی ہی نہیں۔۔۔ وہ شرمندہ سی ہوئی تھی۔۔ ۔
"اٹس اوکے۔۔۔ شب بخیر"
حیام مسکرا بھی نا سکی تھی۔۔ اسے سمجھ نہںیں آرہا تھا کہ اسکا رویہ کیوں روڈ ہورہا ہے۔ ۔
***
"مجھے لگتا ہے تانیہ وجیہہ کی برتھ ڈے کے ساتھ ساتھ ضامن کا ولیمہ بھی آناونس کردیتے ہیں"
وہ بیڈ پہ آتے بولے تھے۔ ۔
" کیا آپ ۔۔۔ کیا کہہ رہے ہیں آپ۔۔۔۔ میں ایکسیپٹ نہیں کرپارہی اور آپ کو ولیمہ کا سوجا ہوا ہے۔۔۔ ایسا نہہں ہوسکتا عدیل"
وہ کتاب بند کرتیں اٹل لہجے میں بولی تھیں۔ ۔
"آپ حدکررہی ہیں اب۔۔۔ بلکہ آپ دونوں ماں بیٹے حد کررہے ہیں"
انہیں غصہ آیا تھا۔۔ ۔
"میں حد نہیں کررہی عدیل۔۔۔ ایسے کیسے کسی لڑکی کو میں سوسائٹی میں انٹروڈیوس کرواوں۔۔۔ میرا بیٹا کتنا ہینڈسم اور فارورڈ ہے جبکہ وہ لڑکی کتنی لوئر لیول کی لگتی ہے نا کانفیڈینس، نا خاص بیوٹی، نا ہی اسٹائلش ، بہت بیک ورڈ ہے وہ۔۔۔ میں یہ نہیں کرسکتی"
وہ ان پہ پھٹ پڑی تھیں۔ ۔
" تانیہ اس طرح کیسے آپ کسی کو دیکھ کے اسکی عزت نفس کی دھجیاں اڑا سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ کیا یہ ہی آپکو بتانا رہ گیا تھا۔ ۔"
انہیں ان کی سوچ پہ افسوس ہوا تھا۔ ۔
" ضامن میرا ایک ہی بیٹا ہے اور اسکے لیے میں اس طرح سوچ سکتی ہوں۔۔ کوئی میرے دس بیٹے نہیں ہیں کہ ان میں سے کوئی چھپکے سے شادی کرکے آئے گا اور میں قبول کرکے خوش ہوجاونگی۔۔۔ ۔"
وہ خود سر ہورہی تھیں۔ ۔
" ضامن صرف آپکا ہی نہیں میرا بھی ایک ہی بیٹا ہے۔ ۔ ۔ جتنا حق اس پہ آپکا ہے اتنا میرا بھی
ہے۔۔۔۔۔۔۔ اگر آپ کی سوچ ایسی ہے تو اگر دس بھی ہوتے تو آپ یہ ہی کہتیں۔ ۔ ۔۔۔۔ آپ یہ مت بھولیے گا کہ آپ بھی ایسی ہی بیک ورڈ تھیں۔۔۔ جبکہ وہ بچی بیک ورڈ نہیں ہے۔۔۔۔ کنفیوز ہے۔۔۔ گھبرارہی ہے۔۔۔ اسے توجہ پیار چاہیے ہمارا۔۔۔۔۔۔ اور کچھ نہیں۔۔۔۔ سوسائٹی کو انٹروڈیوس میں نے بھی آپکو کرایا تھا اور دیکھ لیں کتنے سکسیس فل لائف ہم نے ساتھ اسٹینڈ کی ہے"
وہ غصے سے سمجھاتے کہہ رہے تھے . . . .
" آپ نے دیکھا نہیں کہ انکا کپل بھی اچھا نہیں لگے گا۔۔۔۔ وہ کتنی چھوٹی ہے۔۔۔۔۔ آپکو وجیہہ نظر نہیں آرہی کیا۔۔۔۔۔۔۔ اسکا کیا بنے گا۔۔۔۔ وہ لڑکی کو میچ ایبل ہی نہیں ہے عدیل"
وہ فکرمندی سے بولی تھیں۔ ۔
"ہمارا بھی اتنا میجر ڈیفرینس تھا۔۔۔۔۔۔۔ کیا ہم اچھے نہیں لگتے ، آپ کیوں ایسی چیزوں کا سہارا لے کر خود کو گرانا چاہ رہی ہیں۔۔۔ ۔
اور۔۔۔ ۔
وجیہہ کے لیے دارم ہے۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ انکی سوچ پہ ماتم کرتے بولے تھے۔ ۔
"دا۔۔۔ درام کیسے۔۔۔۔ نہیں عدیل۔۔۔۔ ۔"
انکو جھٹکا لگا تھا۔ ۔
"کل میں اناونس کردونگا۔۔۔۔۔۔۔ وجیہہ کی برتھ ڈے کے دن انکا ولیمہ بھی ہوگا۔۔۔۔ یہ فائنل ہے"
وہ کروٹ لیتے بولے تھے اور کمبل تان چکے تھے .
"میں کہہ رہی ہوں عدیل میں معاف نہیں کرونگی آپکو۔۔۔۔ ۔"
"معافی مانگ بھی نہیں رہا آپ سے میں"
وہ لیمپ آف کرچکے تھے مطلب سونا چاہتے تھے .
***
وجیہہ سے مل کے وہ نیندوں میں بیڈروم میں آیا تھا۔۔۔ ۔
ایک بجے وہ گھر میں گھسا تھا۔۔ ۔
اپنے کچھ پرانے دوستوں سے وہ ملنے چلاگیا تھا جسکی وجہ سے خاصا لیٹ ہوگیا تھا۔۔ ۔
بیڈروم کا دروازہ لاکڈ کرکے وہ لائٹ کو روشن دیکھ کے حیرت سے دیکھنے لگا تھا۔۔۔۔ کیونکہ اس وقت تک وہ گہری نیندوں میں ہوتی تھی۔۔۔ لیکن وہ بیڈ پہ بیٹھی ناجانے کیا پڑھ رہی تھی۔۔۔ ۔
جبکہ وجیہہ سے وہ ابھی سن کے آیا تھا کہ وہ گھنٹے پہلے ہی سوچکی ہے۔۔ ۔
"تم تو گیارہ بجے سوگئی تھیں نا"
وہ الجھن آمیز لہجے میں پوچھ رہا تھا۔ ۔
"اٹھ گئی" وہ بنا نظریں اٹھائے بولی تھی۔ ۔
"گڈ۔۔۔۔ بہت تھک گیا ہوں۔۔۔ آرہا ہوں تمہارے پاس"
الماری سے کپڑے نکالتا معنی خیز لہجے میں بولا تھا کہ حیام کے ہاتھوں سے بک گری تھی۔۔۔۔۔ معنی خیز جملے کو وہ سمجھتے ہوئے کمبل ٹھیک کرتی بیٹھے سے فوراً لیٹ گئی تھی۔۔۔ ضامن سے اسکی حرکت چھپی نا رہی تھی۔ ۔
" آ۔۔ آ۔۔۔ سونا نہیں ہے۔۔۔۔۔ بس دو منٹ میں آیا۔۔۔ آج تمہاری نیندیں حرام کرنی ہیں میں نے"وہ اسکے لیٹنے پہ چوٹ کرتا بولا تھا اور حیام کا دل زور سے ڈھرکا تھا۔۔ ۔
"میں تو سورہی تھی "
وہ الجھ گئی تھی۔۔۔ ۔
"سوجاو"
وہ اس پہ احسان کرتا باتھ روم بھاگ گیا تھا۔ ۔
"جبکہ حیام اسکے سوجاو پہ سکون میں آئی تھی۔۔ اتنی جلدی وہ مان گیا۔ ۔
ابھی دو منٹ وہ آنکھیں بند کرکے بامشکل سونے کی۔ کوشش کرہی رہی تھی جب اسکے اپنی کمر پہ کسے کے ہاتھ کا لمس محسوس ہواتھا۔۔۔ اسکی ڈھرکن بڑھی تھی۔۔۔ جبکہ جان حلق میں آگئی تھی۔۔۔۔ ۔
کب ضامن نے اسے کمر سے پکڑ کا اپنے حلقے میں لیا تھا وہ سمجھ نا سکی تھی۔۔ ۔
"ہم ۔۔۔۔۔ ہ۔۔۔۔ م"
وہ ہکلائی تھی۔۔۔ اسکی نظروں کی تپش اور گہرائی کا وہ مقابلہ نا کرسکی تھی اسکے الفاظ منہ میں ہی گم ہوگئے تھے۔۔ ۔
"صرف ہم ہی۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اور کوئی نہیں"
وہ اپنی انا کو سائیڈ میں رکھتا۔۔۔۔ ایک بار پھر عزت سے ایک اور موقع دے کر خمار آلور لہجے میں بولا
تھا۔۔۔ اسکے کیچر میں مقید زرا سے بال اسنے کھول دیے تھے ۔۔ جبکہ گلے میں پڑا ڈوپٹہ اسنے ہٹایا
تھا۔۔۔۔۔۔ اور اسے سینے سے لگایا تھا۔۔ ۔
"صبح کے لیے سوری۔۔۔ خود کو تکلیف نہیں دیا کرو نا" وہ اسکو واپس لٹا کر اسکا جلا پہ ہوا ہاتھ تھام کر اسکی پشت لب رکھتا شرمندگی سے بولا تھا۔۔ ۔
اسکے لمس سے حیام کے وجود میں سنسنی دوڑ گئی تھی۔۔۔۔ اسکی جان پہ بن آئی تھی۔۔۔ ۔
"ہم ناراض ہیں۔۔۔ آپ ہی جائیں"
وہ ڈوپٹہ دوبارہ اوڑ ھتی رخ پھیر تی بولی تھی۔۔۔ ۔
"آج نیند حرام کرنے کے ساتھ ساتھ تم نے میری ناراضگی بھی دور کرنی ہے"۔ ۔
وہ اس پہ جھک کر ہنسا تھا۔۔۔ اسکا لہجہ ہی نہیں بلکہ نظریں بھی بہکی بہکی تھین۔۔ حیام کا سرخ چہرہ کچھ اور بھی سرخ ہوا تھا۔ ۔ وہ اپنی خالی خالی نظریں جھکا چکی تھی۔۔ ۔
اسنے اپنے خشک لبوں پہ زبان پھیری تھی اور کچھ کہنا چاہا تھا۔۔۔ جب ضامن نے اسکے لبوں پہ اپنی انگشت شہادت رکھ کے اسے چپ کرایا تھا۔۔ ۔
"ٹودے نو آرگیو۔۔ ۔"Today no argue
اسکے ماتھے پہ آئے بال ہٹایا اپنے لب رکھتا بولا تھا۔۔۔ حیام کی آنکھیں اسکا لمس پا کر خود با خود بند ہوگئیں تھیں۔۔۔ وہ بے انتہا خجل ہورہی تھی۔۔۔ وہ خود ڈھیلی پڑ گئی تھی۔۔ اسکی چمکتی نگاہوں اور اسکے جزبات کو باندھنا اسکے بس میں نہیںِ تھا۔۔ ۔
" آر یو انٹرسٹد؟"۔ جب وہ اسکے چہرے کے نقوش کو پہلی دفعہ محسوس کرچکا تو آنکھیں کھولتا زرا سا دور ہٹ کر ااکی بند آنکھوں پہ لب رکھتا پوچھنے لگا تھا جیسے اجازت لینا چاہتا ہو۔۔۔ ۔
"انٹرسٹڈ ہے نا میری بیوی" وہ اسکو کہنے پہ اکسا رہا تھا اسکے ہاتھ حیام کی گردن میں پڑی چین پہ تھے۔۔ گردن پہ موجودگی کا احساس کرکے وہ سٹپاٹی تھی گھبرائی تھی۔۔۔ گھبراہٹ میں اسکا سر اثبات میں ہلا تھا۔۔۔۔۔۔۔ جب اسے ہامی نظر آئی تو وہ مسکراہٹ ضبط کرتا لائٹ کی واحد روشنی لیمپ بھی آف کرچکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب وہ محض پرفیوم سے ہی نہیںِ اپنے پیار کی خوشبو سے اسے مہک انا چاہتا تھا۔۔۔۔۔۔ کچھ دنوں کا غصہ اسکا اب کہیں جا کے سوگیا تھا۔۔۔۔ ۔
کھڑکی سے کھنکتی سورج کی روشنی اسکے چہرے پہ پڑی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
نیند سے بوجھل آنکھوں کو اسنے کھولنے کی کوشش کی تھی۔۔۔۔ ۔
اپنے اوپر سے ضامن کا ہاتھ آہستگی سے ہٹایا تھا تاکہ۔ اسکی نیند میں خلل نا پڑے۔۔۔۔ اور اٹھ کے بیٹھ گئی تھی۔ ۔
رات کا کوئی تاثر اسکے چہرے پہ نا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔
بلکہ ایک غصے بھری نظر اسنے ضامن کے چہرے پہ ڈالی تھی جہاں بلا کا سکون تھا۔۔۔ ۔
"میرا سکون برباد کرکے کیسا سکون سے سویا جارہا ہے۔۔ ۔" بے ساختہ اسنے اپنا ہاتھ بڑھا کے اسکے کندھے پہ اپنے نوکیلے تراشے ناخن گاڑھے تھے کہ اسکے کندھے پہ سرخ نشان پڑ گئے تھے۔۔ حیام کا دل کررہا تھا کہ جگہ جگہ سے اسے اسی طرح لال کردے۔۔۔۔۔۔۔ جس طرح ضامن نے اسکا چہرہ لال پہ. . کردیا تھا۔۔۔۔ بےدھیانی میں اسنے اپنی گردن پہ ہاتھ پھیرا تھا اور پھر چہرے ۔ رات کا منظر اسکی آنکھوں کے سامنے گھوما تھا۔۔۔ کمال یہ تھا کہ اسے برا نا لگا تھا لیکن بس کچھ غصہ تھا۔۔۔ کچھ کشمکش تھی۔۔ کچھ سوال تھے۔۔ جن کا اسے جواب چاہیے تھا۔۔ یہ نہیں تھا کہ وہ تیار نہیں تھی بلکہ وہ ابھی اپنی ساری الجھنیں دود کرنا چاہتی تھی۔۔ ۔
"اگر میرا ہوڈی Hoodieابھی میرے پاس ہوتا تو یقیناً مجھے اتنا درد نا ہوتا"
ابھی وہ اپنے خیالوں میں ہی تھی جب ایکدم ضامن کی آواز پہ اپنے خیالوں سء باہر آئی تھی۔۔۔ بےساختہ اسکی نظر اپنے سراپے پڑی تھی۔۔۔ سردی کے باعث وہ اسکا ہوڈی پہن چکی تھی جو ضامن نے خود اسے دیا تھا۔۔ شرمندگی سے اسکی نگاہیں جھک گئیں تھیں۔۔ ۔
ضامن کا مطلب سمجھتے ہوئے وہ کھڑ کے رہ گئی تھی.۔۔۔۔ ۔
"میرا ہوڈی Hoodieتو دیتی جاو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مانو"
وہ جب بیڈ سے جلدی سے اٹھنے لگی تو ضامن نے مسکراتے ہوئے اسے پکارا تھا جبکہ وہ اسکی کلائی پکڑ چکا تھا۔۔ ۔ "اگر اب میرا ہاتھ نہیں چھوڑا تو۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ رکی تھی کہ کیا دھمکی دے۔ ۔
" تو تم رو دوگی" وہ خمار آلود لہجے میں کہتا زور سے ہنسا تھا۔۔۔۔ اور پھر حیام کا۔ دل۔ کیا تھا کہ اسکو۔ کسی طرح سے یہاں سے غائب کردے یا خود غائب ہوجائے۔ ۔
"آ۔۔۔۔۔ آپ" وہ ہوڈی ایک ہاتھ سے برابر کرتی بلبلائی تھی ۔۔ ۔
"ویسے رو کے تمہیں کیا میری کیر زیادہ ملتی ہے"
وہ آنکھ دباتا اسکے سراپے کو غور سے دیکھتا بولا تھا
"ضرورت نہیں ہے مجھے "
وہ چڑگئی تھی۔ ۔
"تمہارا علاج کچھ دیر میں کرونگا۔۔۔۔ ۔"
وہ بالآخر اسکی کلائی چھوڑتا بولا تھا۔۔۔ ۔
حیام نے منٹ نہیں لگایا تھا کمرے سے باتھ روم تک کا سفر طے کرنے میں۔۔۔ ۔