"انکل کیا حیام کو آج آفس لے کر چلیں۔۔۔۔۔۔ بہت مزہ آئے گا"
ناشتے کی ٹیبل پہ وہ سب موجود تھے۔۔۔۔۔ وجیہہ مسکراتے ہوئے بولی تھی۔ ۔
"حیام کہیں نہیں جارہی۔۔۔۔ تم جاو"
اس سے پہلے عدیل ہمدانی کچھ بولتے ضامن بولا تھا۔ ۔
"مطلب اب تم مجھے بتاو گے کہ کی کرنا چاہیے ہمیں" وجیہہ کو اسکا بولنا اچھا نہیں لگا تھا۔ ۔
" میری بیوی ہے مجھے تو بتانا ہی پڑے گا نا کہ اسکے لیے کیا کمفرٹیبل ہے اور کیا نہیں" وہ چائے کا سپ لیتے ہوئے بولا تھا۔ ۔
"انکل دیکھ رہیں ہیں اپنے بیٹے کو کہ یہ مجھے سکھا رہا ہے اب" وہ عدیل ہمدانی سے غصے میں بولی تھی۔ ۔
"حیام آپ جائینگی ہمارے ساتھ۔۔۔۔۔۔ آپکی اجازت ہمارے لیے ضروری ہے اور کسی کی نہیں"
عدیل ہمدانی حیام۔ کی طرف متوجہ ہوئے تھے جو چپ چاپ کھانے میں مصروف تھی۔۔ تانیہ بیگم کا بھی یہ ہی حال تھا۔۔ چپ سی وہ بیٹھی تھیں۔ ۔
"واو۔۔۔ مطلب جو اسے یہاں لایا ہے اسکی کوئی اوقات ہی نہیں" ضامن کو غصے نے آگھیرا تھا۔۔۔۔ رات کے بعد وہ اب اسکے ساتھ گھر میں اپنے بیڈروم میں وقت گزرانا چاہتا تھا اور یہ لوگ بیچ میں آرہے تھے۔ عدیل ہمدانی اسکا جواب سن کے ایک نظر اسکو دیکھ کے وہاں سے چلے گئے تھے۔۔۔۔ کیونکہ وہ ناشتہ کرچکے تھے۔ ۔
"حیام چلو گی نا ہمارے ساتھ"
وجیہہ خاصا نظرانداز کرتی بولی تھی تب ضامن نے اپنے ساتھ بیٹھی حیام کے گھٹنے پہ اپنا ہاتھ رکھ کے دباو دیا تھا۔۔۔۔ کہ حیام کو کرنٹ سا لگا تھا۔۔۔۔۔۔ ضامن کی طرف وہ دیکھ بھی نا سکی تھی لیکن۔ اسکا۔ اشارہ سمجھ گئی تھی .
"نہیں۔۔۔۔ میری طبیعت زرا اپ ڈاون ہورہی ہے "۔ وہ سر پہ ہاتھ رکھتی مرے ہوئے لہجے میں بولی تھی۔ ۔
"خیریت۔۔ کب سے اپ ڈاون ہورہی ہے"
تم نے ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا "
وجیہہ ایکدم پوری طرح اسکی طرف گھومی تھی اور اسکا چہرہ غور سے دیکھنے لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔ یہاں تک کہ اسکی آنکھوں میں جھانکنے لگی تھی۔۔۔ حیام تو گڑبڑا کے رہ گئی تھی۔۔۔۔ ۔
" آپی۔۔۔۔۔۔ آپ اسے لے کر جائیں نا ڈاکٹر کے۔۔۔۔ چہرہ کتنا سرخ ہورہا ہے۔۔ اور آنکھیں
بھی۔۔۔۔ ۔"وہ بات کو مزید بڑھاتی بولی تھی۔ ۔
" ایسی بات نہیں ہے وجیہہ جو تم جاننا چاہ رہی ہو۔۔۔ ۔"۔ ضامن اسکے سارے مطلب سمجھتا اسکو۔ آنکھیں دکھاتا بولا تھا۔۔ ۔
"تم لیڈیز کے معاملے میں نا بولو" وجیہہ نے اسے ہری جھنڈی دکھائی تھی۔۔ ۔
"یار مطلب تم۔۔۔ کتنی بے شرم ہو"
ضامن اسکی بے باکی کو داد دینا چاہتا تھا۔۔ ۔
وہ لطف اندوز ہوتی دوبارہ کھانا کھانے لگی تھی جبکہ تانیہ بیگم صرف انہیں آبزرو Observeکرر یی تھیں۔۔ ۔
***
ناشتے کے بعد وہ وجیہہ کے ساتھ ہی باتوں میں مگن ہوگئی تھی۔۔ ۔
معلوم۔ تھا کہ کمرے میں ضامن موجود ہے۔۔۔ اور ویسے بھی یہاں وہ فارغ ہی رہتا تھا۔ ۔ ۔ گھر پہ ہی موجود ہوتا تھا۔۔۔۔ اسکی۔ موجودگی جان کے وہ اوپر ہی نا گئی تھی۔۔ شکر یہ تھا کہ وجیہہ حیام کی وجہ سے آفس نہیں گئی تھی۔۔ ۔
"آو لنچ کرتے ہیں۔۔۔۔ ۔"
جب دو بجے تو حیام کو وہ باہر لے آئی تھی۔۔ اور کچن کے سلیپ پہ ہی وہ دونوں چیر لگا کے بیٹھ گئی
تھیں۔۔۔۔۔۔ کُک نے ناجانے کیا بنایا تھا لیکن وہ چائنیس رائس لے کر بیٹھ گئی تھی۔ ۔
"تمہاری جس سے پہلے شادی ہورہی تھی اسکا کیا بنا"
وہ چمچ منہ میں لے جاتی بولی تھی۔ ۔
"حیام اسکو حیرت سے اسے دیکھے گئی تھی۔۔۔ اسے سب کیسے پتہ۔۔ ۔
"او۔۔۔ ہیلو۔۔۔۔ دارم اور میں تم دونوں کے بارے میں سب جانتے ہیں۔۔۔ اس لیے ایزی رہو"
وہ۔ اسکو ہکا بکا دیکھ کے ہنسی تھی۔ ۔
"پتہ نہیں۔۔۔۔ ۔" حیام عام سے لہجے میں بولی تھی۔ ۔
"اچھا ۔۔۔ پھر ضامن اور تمہاری انڈراسٹینڈنگ ہوگئی۔ ۔
خوش۔ ہو ساتھ۔۔ ۔"
کتنے سوال وہ کرتی تھی حیام سوچ کے رہ گئی تھی۔ ۔
"ہوں خوش ہیں"
وہ اب مسکر کے بولی تھی۔ ۔
"سنا تھا بہت پاسییسو ہے۔۔۔ کل اور آج صبح ٹریلر دیکھ بھی لیا ہے"
وہ شرارت سے بولی تھی۔ ۔
"ہاں/!! اوور ہے"
"یار۔۔۔ آوور تو مت بولو۔۔۔ کتنا پیار کرتا ہے تم سے وہ۔۔ تمہیں نظر نہیں آیا"
وجیہہ کو اچھا نہیں لگا تھا۔ ۔
"پیار۔۔۔۔۔ اسکے لبوں سے نکلا تھا۔ ۔
"پتہ نہیں مجھے" وہ الجھن کا شکار ہوئی تھی۔ ۔
"کیا تمہارے سینس کام نہیں کرتے حیام"
"اب نہیں کرتے" حیام پلیٹ کھسکسا کے بولی تھی اور کرسی سے بھی اٹھ گئی تھی۔۔ ۔
"پیار کے نام پہ دھوکہ۔۔۔۔۔۔۔ ۔" اسکے دل میں درد سا اٹھا تھا ۔۔۔ پھر وہ رکی نہیں تھی کچن سے نکل کے اوپر چلی گئی تھی۔ ۔
***
"پیار صرف دھوکہ ہے۔۔ ۔
پیار کے بغیر زندگی گزاری جاسکتی ہے لیکن ۔۔۔۔۔ عزت کے بغیر نہیں"
کمرے کا دروازہ لاکڈ کرکے وہ وہیں بیٹھی گھٹوں کے بیچ منہ چھپائے رونے لگی تھی۔۔۔۔۔ ۔
"تمہیں کبھی بے عزت ہونے دیا کیا۔۔۔ ۔"
وہ اسکے پاس گھٹنوں کے بل بیٹھتا پوچھ رہا تھا۔ ۔
" میں اتنی محنت کرتا ہوں تم پہ صرف اس لیے نہیں کہ تم اس طرح رو رو کر میرا سکون، میرا آرام برباد کرو۔۔۔۔۔۔ ۔"
آواز میں نرمی تھی لیکن لہجہ خفا خفا سا تھا۔ ۔
حیام نے اسکی آواز پہ سر اٹھا کر ضامن کو دیکھا تھا جو اسے ہی دیکھنے میں محو تھا۔۔۔ آج بھی وہ اسکی جھیل جیسی آنکھوں میں کھونا چاہتا تھا۔ ۔
"بن تیرے سب سزا ہے۔۔ ۔
بن تیرے اب کہاں مزہ ہے"
اسکے چہرے پہ پھیلے آنسو نرمی سے صاف کرتا وہ شاید کچھ گا رہا تھا۔۔ ۔
وہ ہمیشہ کی طرح مضطرب ہوگئی تھی۔۔ ۔
اٹھ کے اسے گود میں اٹھایا تھا اور بیڈ پہ بٹھایا تھا۔۔ ۔
" میرا دل کرتا ہے تم پہ غصہ کروں لیکن۔۔۔۔ لیکن پھر میں خود کو کمپوز کرجاتا ہوں۔۔۔۔۔۔ تمہیں پتہ ہے تم بالکل اچھا نہیں بولتی ہو۔۔۔ ایک تو بولتی نہیں ہو اور جب بھی بولتی ہو بالکل اچھا نہیں بوتلیں۔۔۔ یا تو خود کو برا بھلا کہتی رہتی ہو یا مجھے گالیاں دیتی ہو۔۔۔۔ یا ہمارے اس پاکیزہ رشتے کو۔۔۔ ۔"
وہ ناجانے کونسا فلسفہ اسے سمجھانا چاہتا تھا۔۔ ۔
"کیا تمہیں معلوم ہے۔۔۔۔۔ ؟"
وہ زرا سا رکا تھا۔۔۔ اسکے سامنے بیٹھا اسکے پاووں کو ہاتھ پہ پکڑا وہ بول رہا تھا۔۔ ۔
"کیا" وہ بولی تھی۔ ۔
"پہلی محبت جب بھی غلط شخص سے ہوجائے تو آنے والی زندگی میں ہر ہمبل Humble بندہ بھی ہمیشہ غلط ہی لگتا ہے۔۔۔۔ جبکہ وہ اگر اپنا ہنڈریڈ پرسینٹ100 بھی دے رہا ہو تو تب بھی کچھ فرق نہیں پڑتا۔۔۔ یا تو% Willہی ختم ہوجاتی ہے صحیح غلط کی تفریق کرنے میں یا پھر کچھ سمجھنا ہی نہیں چاہتے"
وہ کافی سنجیدگی سے کہہ رہا تھا اور اتنی ہی سنجیدگی سے حیام سن رہی تھی۔ ۔
" اچھا چھوڑو ، تمہیں سمجھ نہیں آئے گا، لیکن ابھی کچھ عرصے میں سمجھ آجائے گا۔۔۔۔۔ خیر ہوگئی میں انتظار کرلونگا"
اب اسکا چہرہ ہاتھوں میں تھام کے وہ محبت سے بولا تھا .
"تمہارے ناخن بہت بڑے ہیں نا" ایکدم اسنے حیام کے ہاتھ پکڑ کے اسکے ناخنوں کو دیکھا تھا۔۔ ۔
"آپ کو مسئلہ ہے" وہ عجیب نظروں سے اسے گھورتی بولی تھی۔۔ ۔
"تمہیں پتہ بھی ہے کہ مسِلہ نہیں ہے بہت بڑی ان سے دشمنی ہے مجھے"
وہ ایکدم سے اٹھا تھا اور ڈریسنگ کی دراز سے نیل کٹر لایا تھا۔۔ ۔
"آپ یہ نہیں کرسکتے"
اسے ضامن کے ہاتھ میں نیل کٹر دیکھ کے برا لگا تھا۔۔ ۔
" کر سکتا ہوں، بالکل کرسکتا ہوں۔۔۔۔ وجیہہ نے تمہیں صحیح کہا تھا کہ تم بلی ہو۔۔۔ ان ناخنوں سے تم نے مجھے زخمی کردیا ہے۔۔۔۔ ۔"
وہ ناخنوں کا معائنہ کرتا بتارہا تھا۔ ۔
"کیا کہتے رہتے ہیں آپ"
وہ ہاتھ چھڑا تی بولی تھی۔ ۔
" میری بیک پہ تم نے اپنے پیار کی بہت سی نشانیاں چھوڑی ہیں، مجھے یاد دلانے کے لیے کہ اب مجھ سے دور رہنا۔۔۔۔۔۔ کیا یاد نہیں ہے تمہیں رات میں جو تم نے کیا، اور پھر صبح"
وہ تھوڑا سا ناراضگی بھرے لہجے میں بولا تھا۔۔۔ جبکہ حیام کا سر نیچے جھک گیا تھا۔۔۔۔ ۔
"آپ ہر بار میرے ساتھ زبردستی کرتے ہیں۔۔۔۔ ۔ "
وہ جب اسکے ہاتھ کو دوبارہ تھام چکا تھا تو وہ سرخ آنکھوں سمیت بولی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
"میرا حق بھی تو ہے نا۔۔۔۔ اب دیکھو مجھے اپنے دفاع کے لیے کچھ تو کرنا ہوگا نا"
وہ مسکراہٹ ضبط کیے اسکے چہرے پہ آئی لٹوں کو پیچھے کرتا بولا تھا۔ ۔
"اور میرے دفاع کا کیا"
وہ ناراضگی سے گویا ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ وہ جو ہاتھ کا معائنہ کررہا تھا اب اسے دیکھنے لگا تھا۔ ۔
" میں کیا مرگیا ہوں۔۔۔۔۔ ۔ تمہارے دفاع کے لیے ہی تو تم سے شادی کی تھی۔۔۔۔ تمہارا دفاع ہمیشہ کی طرح میں ہی کرونگا۔۔۔۔ تم بس میری سپورٹر بنی رہنا۔۔۔ آئے میں یہ کہ ناراض نا ہونا اور نا ہی بکھرے کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
***
0316whats : 7790707-app No
وہ اسکے ناخنوں کو احتیاط سے کاٹتا پیار بھرے لہجے میں بولا تھا۔ ۔
"کیوں" وہ بے ساختہ بولی تھی۔ ۔
" کیونکہ مجھ سے بکھرے نہیں اٹھائے جاتے۔۔۔ اور نا ہی میں ناراض بندے کو منا سکتا ہوں" کٹے ناخن وہ سائڈ پہ رکھتا مگن انداز میں بولا تھا۔ ۔
"ناراض بیوی کو بھی نہیں منا سکتے "
حیام کا دل چاہا تاؑ کہ جواب اسکے اپنے حق میں ہو۔۔۔ اور پھر وہ کھلِ کے مسکرا سکے .
"نہیں۔۔ ۔
لیکن ایک شرط پہ۔۔۔ ۔"
وہ نیل کٹر کو سائیڈ پہ رکھتا کٹے ہوءئے ناخنوں کو باکس میں ڈالتا بولا تھا۔ ۔
"کیسی شرط"
ضامن چیزیں جگہ پہ رکھنے کے لیے اٹھا تھا اور ہاتھ صاف کرکے اب اسکے سامنے بیٹھنے کے بجائے اسکے برابر میں بیٹھا تھا۔۔۔۔ ۔
"اگر بیوی ہمیشہ میرے پہلو میں اس طرح ہی بیٹھے رہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
شوخی سے کہتا وہ اسکے بال کندھے پہ سے ہٹایا چہرہ اسکے چہرے کے قریب لے جاتا اسکی آنکھوں میں دیکھتا بولا تھا۔۔۔ حیام نے اپنی نظروں کا زاویہ بدلا تھا۔۔۔۔۔ اسکی سکت ہی نا تھی کہ اسکی نظروں سے جھلکتے جزبات کا مقابلہ کرسکے۔۔۔ ۔
"آپ نے میرے بال بھی نہیں رہنے دیے اور اب ناخن بھی۔۔ نیکسٹ مشن کیاہے"
اسکے سینے پہ ہاتھ رکھتی اسے دور کرتی افسردگی سے بولی تھی۔ ۔
"نیکسٹ مشن ونڈوز، اور لائٹ آف کرنے کا ہے"
لہجے میں بےقراری اور بے تابی جھلک رہی تھی۔ ۔
"ک۔۔ کیوں "
اسکے معنی خیز جملے کا اچھی طرح مطلب سمجھتی وہ شرمسار لہجے میں بولی تھی۔۔۔ چہرے پہ حیا سمٹ آئی تھی۔۔ ۔
"تاکہ تمہاری طبیعت میں جلدی ہی اپس اور ڈاون ہو۔۔۔۔ ۔"
بھر پور سنجیدگی سے کہتا اسکے ہاتھ کی پشت پہ جزم کے عالم میں چومتا اس کی دنیا ہلا چکا تھا۔۔۔۔ حیام کی ڈھرکنیں منتشر ہوئی تھیں۔۔۔ اسکا سرشار لہجی حیام کو چونکانے میں کامیاب ہوا تھا ۔۔ ۔ اسکے لال چہرے پہ خفت کے آثار نمایاں ہوئے تھے۔۔۔ لیکن ضامن نے کب اسکے چہرے کے آ بار کو اہمیت دی تھی۔۔۔ وہ کھونا چاہتا تھا اور کھو گیا تھا۔۔۔ ۔
***
"" تمہاری مام اور میں نے وجیہہ کی برتھ ڈے کے دن حیام اور تمہارا ولیمہ ڈیسائد کیا ہے۔۔۔۔ کل تم دونوں جا کر شاپنگ کرلینا ۔۔۔۔۔ میں کارڈز کی شیرنگ کا کام دیکھ لیتا ہوں"
تانیہ بیگم اور عدیل ہمدانی کے بیڈروم میں جب وہ آیا تھا تو اس خبر نے اسکے دل میں ٹھنڈک ڈال دی تھی۔ ۔
"کیا سچ میں۔۔ ۔" وہ دل سے خوش ہوا تھا۔ ۔
"مام آپ مان گئیں ہیں "
وہ ماں کو پیار بھری نظروں سے دیکھتا بولا۔ تھا جب کہ وہ رخ پھیر گئی تھیں۔۔ ۔
"کیا فرق پڑتا ہے۔۔۔ تمہارے ڈیڈ تو مان گئے ہیں"
وہ طنزیہ مسکراہٹ سمیٹ بولی تھیں۔ ۔
" مام ویسے یہ غلط بات ہے۔۔ جب ڈیڈ آپکی ہر بات مانتے ہیں تو آپ کو بھی ڈیڈ کی بات ماننی چاہیے۔۔۔۔۔۔ یہ تو میرے ڈیڈ کے ساتھ نا انصافی ہے"
وہ۔ شوخ لہجے میں بولا تھا۔ ۔
"یہ کیوں نہیں کہہ دیتے کہ تمہارے ساتھ ناانصافی نا ہو۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ زخمی لہجے میں بولی تھیں۔
"مام اب ناراضگی کا کیا فائدہ۔۔۔ جو ہونا تھا وہ تو ہوچکا ہے نا۔۔ اب کیا چاہتی ہیں آپ کہ اسے چھوڑ دوں"
وہ تنگ آ کر بولا تھا۔۔ دو دن سے انہیں منا رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔
"بالکل ۔۔۔۔ صحیح کہہ رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
لیکن تم کروگے کب ایسا۔۔۔۔ ۔"
عدیل ہمدانی تانیہ بیگم کی بات پہ حیرانگی سے انکی سختی کو دیکھ رہے تھے۔ ۔
" ہاں ایسا ہی ہے میں کبھی بھی اسے نہیں چھوڑ سکتا۔۔۔ اس کو چھوڑنے سے میرا دل روئے گا، روح بھی ترپے گی۔۔۔۔۔۔۔ وہ میری منزل ہے۔۔ میرا اول میرا آخر ہے۔۔ انتہا ہے میری۔۔۔ زندگی کی ابتدا ہے۔۔۔ آپ کو نہیں پتہ کہ میں اس سے کتنی محبت کرنے لگا ہوں۔۔۔۔ اگر آپ ایسا کرنے کس بولینگی تو میں کبھی نہیں کرونگا"
وہ بےدھیانی میں اپنے وہ سارے جزبات جو خود سے بھی چھپاتا رہا تھا ان کے سامنے بول گیا تھا۔۔۔۔ اور پھر بولنے کے بعد وہ بلکل بھی شرمندہ نا تھا۔۔ ۔
اپنی بات ختم کرکے وہ وہاں نہیں رکا تھا بلکہ وہاں سے چلا گیا تھا۔۔۔ ۔
"آپ کا بیٹا باغی ہوجائے گا تانیہ"
عدیل ہمدانی انہیں تنبیہہ کررہے تھے جبکہ وہ چپ ہوگئیں تھیں۔۔ ۔
اسنے سوچا تھا کہ مام کو منائے گا لیکن وہ تو کچھ اور ہی سوچ کے بیٹھی تھیں۔۔ اسکا خوشگوار موڈ یکدم بگڑ گیا تھا۔۔۔۔۔۔ وہ رات کے اس پہر کمرے میں جانے کے بجائے لان میں چلا آیا تھا۔۔ ۔
موبائل نکال کے اسنے دارم کو کال ملائی تھی جب بھی اداسی ہوتی تھی وہ اسے ہی کال ملاتا تھا۔۔ ۔
کال رییسو ہونے کے بعد اسکی۔ آواز میں گھلی نمی دارم سمجھ گیا تھا۔ ۔
"سب سیٹ ہے نا بھائی"
وہ ضامن سے ناراض تھا لیکن اسکو تکلیف میں کبھی نہیں دیکھ سکتا تھا۔
"یار تو یہاں آ جا۔۔۔ مجھے تیری ضرورت ہے"
ماں کی بات نے اسے شدید تکلیف دی تھی کہ۔ ناچاہتے ہوئے بھی وہ مضبوط جزبات سے گندھا مرد تکلیف سے دوچار ہوا تھا۔۔ ۔
"لیکن ہوا کیا۔۔۔ ۔"
وہ جلدی سے بولا تھا۔ ۔
"مام کہتِیں ہیں کہ حیام کو بیوی کو چھوڑ دو"
وہ صاف لہجے میں بولا تھا۔ ۔
"اور ڈیڈ" دارم نے پوچھا تھا۔ ۔
"وہ کہتے ہیں کہ ولیمہ ہے اگلے چار دن بعد۔۔۔ شاپنگ کرو "
وہ صاف لہجے میں گویا ہوا تھا۔ ۔
"ہاں تو پھر شاپنگ کر۔۔ اور پانچویں دن فلائٹ سے بیوی کو لے کر ملک سے باہر چلا جا ۔۔ ۔"
دارم۔ باآسانی مسکرا کے بولا۔ تھا۔۔ ۔
"رئیلی۔۔۔ اور مام"
وہ ناچاہتے ہوئے بھی ہنس پڑا تھا۔ ۔
"مام کو گڈ نیوز دینے کی کوشش کر ،وہ خود ہی مان جائینگی"
وہ مسکراہٹ روکے سنجیدگی سے بولا تھا۔ ۔
"افففف۔۔۔۔۔ یہ اچھا آئیڈیا ہے۔۔۔ ۔"
ضامن کے چہرے پہ شرمندہ سی مسکراہٹ آ پھیلی تھی۔ ۔
" اچھا سن۔۔۔ تو حیام کی دوست کو یہاں ساتھ لے کر آجانا اپنے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی میں کال کرکے اسے پیرنٹس سے اجازت لے لونگا۔۔۔ بس تم لے آیا"
"ابے کیا کہہ رہا ہے توُ۔۔۔۔ میں کیسے لے کر آونگا۔۔ ۔ مطلب میری کتنی خواری ہوگی۔۔۔ کراچی سے لاہور۔۔ لاہور سے اسلامآباد ۔۔۔ ۔"
دارم چڑا تھا۔۔ ۔
"یار۔۔۔ حیام کو اچھا لگے گا۔۔۔۔۔۔ پلیز۔۔۔ میرے لیے۔۔۔۔ ایسا کرلینا۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
ضامن نے منت بھرے لہجے میں کہا تھا۔ ۔
"اوکے ڈن۔۔۔۔ ۔"
اسنے جب ڈن کیا۔ تو ضامن نے فون بند کیا تھا۔۔۔۔ آخر کار اسکا موڈ صحیح ہوا تھا۔
***
" یہ ہماری آخری بات ہے فون پر۔۔۔۔ یہ لیٹیسٹ نیوز ہے۔۔ اسکے بعد تمہارا کوئی ادھار مجھ پہ باقی نہ ہیں رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
ماریہ بالکونی میں آکر فون کان سے لگا کے مشکوک بھرے لہجے میں بولی تھی۔ ۔
"جب تک حیام میرے پاس نہیں آجاتی۔۔۔ تمہارا پیچھا کیسے چھوٹ سکتا ہے مجھ سے "
وہ اسکو جلاتے ہوئے بولا تھا۔۔ ۔
" مطلب کیا ہے تمہارا۔۔۔ تمہارے لیے میں سب کچھ کرچکی ہوں۔۔ اب تم خود لیزی ہو تو کیا کروں
تمہارا۔۔ یہ۔ مت سمجھنا کہ میں تم سے ڈرگئی۔۔۔۔۔ ۔"
ماریہ کو غصہ آیا تھا۔ ۔
"تمہِیں ڈرنا ہوگا ماریہ" وہ درشت لہجے میں چیخا تھا کہ ماریہ نے فون کان سے الگ کیا تھا۔ ۔
" دیکھو حیام اسلامآباد میں مقیم ہے۔۔۔۔ تم جو کرنا چاہتے ہو کرلو۔۔۔۔۔ یہ آخری نیوز مجھے معلوم۔ ہوئی ہے۔۔ باقی کچھ پتہ لگے گا تو میں بتا دونگی۔۔ اب تم سونے دو مجھے"
وہ آرام آرام سے بولی تھی۔ ۔
"تمہاری منگنی بھی نہیں ہوگی ماری اگر حیام میری نہیں ہوئی تو۔۔۔ ۔"
وہ شاطرانہ انداز میں ہنسا تھا اور فون بند کرچکا تھا۔۔ اسکا نیکسٹ پلان اسلام آباد کا تھا۔ ۔
ماریہ کو انگوٹھی پہنانے میں اسے دقت ہوئی تھی لیکن وہ۔ ساری سوچیں جھٹک کے اسح پہنا چکا تھا۔۔ ۔
ماریہ کا چہرہ آج چمک رہا تھا۔۔ ۔
اسے پانے نی خوشی اسکے چہرے پہ دیدنی تھی۔۔ ۔
"تم خوش ہو نا برہان۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ انگلی میں پہنی رنگ کو دیکھتے ہوئے بولی تھی۔۔ ۔
"تم خوش ہو وہی کافی ہے۔۔ ۔"
وہ دل پھینک انداز سے بولا تھا۔ ۔
"کیا تم اب بھی میرے ساتھ ایسے ہی رہوگے۔۔۔۔۔ اب تو ہماری شا دی بھی ہوجائے گی ایک ہفتے
تک۔۔۔ ۔"
وہ برا مان کے بولی تھی۔۔ برہان نے ایک خاص نظر تک اس پہ نا ڈالی تھی۔۔ وہ کتنا تیار ہوئی تھی اسکے لیے۔۔۔ وہ حیام سے زیادہ اسٹاِلش اور خوبصورت تھی اور آج بھی بہت حسین لگ رہی تھی۔۔۔ پنک کلرڈ کی میکسی میں وہ پری ہی لگ رہی تھی اسکے ٹھیکے نقوش اسکی دلکشی میں مزید اضافہ کررہے تھے. . . . . لیکن ماریہ کو اپنی یہ تیاری فضول سی لگی تھی۔ ۔ . .
"ابھی تمہیں کہاں معلوم کہ تمہارے ساتھ شادی کے بعد کس طرح رہونگا۔۔۔ ۔"
وہ طنزیہ۔ مسکراہٹ سجائے اسکے سراپے پہ کاٹ دار نظر ڈال کے بولا تھا۔۔۔۔ کہ ماریہ کو وہ دن یاد آگیا تھا جب ایک دن اسنے اسے زخمی کیا تھا۔۔۔ ایک سنسنی ماریہ کے وجود میں دوڑ گئی تھی۔۔۔ ۔
***
"بیوی ایسے تو کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔۔ ۔
جتنے فاصلے ہیں وہ تو ڈبل ہوجائیںنگے"
وہ کمرے میں چکر کاٹتا بیڈ پہ بیٹھی حیام سے بولا تھا۔۔۔۔۔ اسکا کام۔ یہ ہی تھا صرف نا شتے لنچ یا ڈنر کے لیے کمرے سے باہر جاتی ۔۔ ابھی بھی رات کا کھانا کھا کر وہ بیڈ پہ کمبل اوڑھ کے بیٹھ گئی تھی۔۔ جیسے کسی اور سے اسکا کوئی لنک ہی نا ہو۔۔۔۔ ضامن اسی چیز سے پریشان سا ہوگیا تھا۔۔ یہاں آئے انہیں چار دن ہوگئے تھے لیکن وہ۔ کسی بات ہی نہیں کرتی تھی۔۔۔ ابھی بھی وہ یہ ہی سوچ رہا تھا۔۔ ۔
حیام نے کندھے اچکا کے اسے دیکھا تھا۔۔۔۔۔ کہ وہ کیا کہنا چاہ۔ رہا تھا ۔۔ ۔
"سارے فاصلے تو ختم کرلیے ہیں اب ناجانے کیا چاہتے ہیں مجھ سے"
وہ منہ میں بڑبڑائی تھی۔۔۔۔۔ ناراض نظروں سے ضامن کو۔ دیکھا تھا جو روزانہ رات اسکو جگائے رکھتا تھا۔۔۔ یہاں تک کہ دن میں بھی نہیں چھوڑتا تھا۔۔ اور وہ چپ سی اسکے اشاروں میں ہی مزید۔ خاموش ہوجاتی تھی۔۔ ۔
"اف۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ابھی دل تو نہیں بھرا نا۔۔ ۔"
ضامن کے چہرے پہ اسکی بربراہٹ سے مسکراہٹ آئی تھی اور پھر وہ اب اسکے سامنے بیٹھا تھا۔۔۔ حیام کو۔ غصہ آیا تھا وہ پھر اسکا سکون برباد کرنے آگیا تھا۔۔ ۔
"خبردار جو آپ نے آج کچھ کیا"
وہ چہرے پہ آئی خفت مٹانے کی کوشش میں ناراض ناراض لہجے میں بولی تھی۔۔ ۔
"میں تو آج کیا روزانہ کرنے کے موڈ میں ہوں" اسکے ہاتھ تھامتا وہ اسکا سکون ہی غارت کررہا تھا۔ ۔
"بھئی۔۔ نہیں نا۔۔ ۔"
وہ رونے والی ہوگئی تھی۔۔ احتجاج یہ تھا کہ کبھی تو وہ اسکی بات مان لیا کرے۔۔ لیکن ضامن کہاں اسکی سنتا تھا۔ ۔
"اچھا ایک شرط پہ آج بریک اور ریلیف ملے گا میری بیوی کو۔۔۔۔۔ ۔"
اب وہ اسکے ہاتھوں کو لبوں سے لگاتے بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"ک۔۔ کیا شرط "
وہ اسکی۔ قربت سے گھبرا ہی جاتی تھی۔ ۔
"مام اور ڈیڈ کو ملک دے کر آو۔۔۔۔۔ ۔
اور ان کے پاس کچھ دیر بیٹھ کے آو۔۔۔ ۔"
وہ اسکو کسی طرح انکے پاس بھیجنا چاہتا تھا تاکہ تانیہ بیگم اسکی موجودگی کو مان لیں۔۔ لیکن۔ وہ کسی طرح انکے پاس جانا ہی نہیں چاہتی تھی۔۔ اسکا ڈوپٹہ ضامن نے ہٹا کے برابر میں رکھا تھا۔ ۔
"نہیں۔۔ ۔" وہ سر نفی میں ہلاتی جلدی سے بولی تھی۔۔۔۔ ۔
انکے پاس اسے جانا ہی نہیں تھا۔ ۔
"سوچ لو یہ ہی شرط ہے۔۔۔ ۔
اچھا ہے تم نا ایکسپٹ کرو۔۔ ۔
پھر ہم۔ رات بھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ کہتے ہوئے اپنے ہاتھ اسکی سوئٹر کی زپ پہ لے کے گیا تھا اور ایک ہی دفعہ میں اس زپ کو کھول دیا تھا۔۔۔۔ یہاں ہی حیام کی سانسیں اٹک گئی تھیں۔۔ اسنے ایک دم سانس کھینچا تھا۔۔۔ اور خوفزدہ نظروں سے ضامن کو دیکھا تھا۔۔ ۔
"نہیں۔۔۔ ۔" وہ روہانسی ہو کر بولی۔ تھی۔ ۔
"ہاں جی۔۔ ۔" اب وہ اسکا سوئٹر اتارنے لگا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ جو ٹھنڈ کی وجہ سے اسنء پہن لیا تھا۔ ۔
"می۔۔۔ می۔ میں جارہی ہوں۔۔۔۔۔ ۔
آپ ہٹیں تو۔۔۔۔ ۔" ضامن کے ہاتھ اسنے اپنے سوئٹر سے ہٹائے تھے اور فوراً اسکی زپ بند کی تھی۔ ساتھ میں ڈوپٹہ بھی صحیح سے لیا تھا۔۔۔۔ ضامن کو اپنی مسکراہٹ روکنا محال ہورہا تھا۔۔۔۔۔۔ اسکا سہمنا ڈرنا ہمیشہ کی طرح ضامن کو مزہ دے رہا تھا۔ ۔
"جلدی واپس آیا۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ جب بیڈ سے اٹھ کھڑی ہوئی تو ضامن نے اسکا ہاتھ تھام کے کہا تھا۔۔ وہ اثبات میں۔ سر ہلا کے رہ گئی تھی۔۔ ۔
ابھی وہ گیٹ تک پہنچی تھی کہ اسکے قدم پھر رک گئے تھے۔۔ مڑ کے اسنے ضامن کو دیکھا تھا جو اب اسکی چھوڑی ہوئی جگہ پہ لیٹ گیا تھا۔۔ ۔
"کیا۔ ہوا* ضامن نے اسکے رکتے قدم کو دیکھ کے پوچھا تھا۔ ۔
"مجھے نہیں جانا"وہ آہستہ آواز میں روہانسی لہجے میں بولی تھی .
" کوئی بات نہیں ۔۔۔ میرے پاس آجاو" وہ اپنا بازو پھیلاتا، اشارہ کرتا بولا تھا کہ حیام اسکو گھور کے رہ گئی تھی۔۔۔ سرخی اسکے چہرے پہ نمایاں تھی۔ ۔
" کچھ نہیں کہینگی اور اگر کہینگی بھی تو ڈیڈ انہیں خود ڈانٹ دینگے۔۔ اب تم بے فکر ہو کر جاو۔۔۔۔۔۔۔ اور جلدی آو" وہ پیار سے سمجھاتا بولا تھا اور وہ مرے قدموں سے کمرے سے باہر نکلی تھی۔۔۔ وہ۔ جانتا تھا کہ وہ تانیہ بیگم سے ڈرتی ہے۔۔۔ شاید وہ ڈیڈ سے بھی ڈرتی ہے لیکن. ڈیڈ اپنی دوستانہ طبیعت کے زیر اثر اس سے باتیں کرلیتے تھے۔ .