وہ مرے قدموں سے کچن میں داخل۔ ہوئی تھی۔۔ ۔
دو کانچ کے گلاس نکال کے ٹرے میں رکھے تھے۔۔ فریج میں سے دودھ نکالنے کے بعد اسے نیم گرم۔ کیا تھا اور گلاس میں ڈالا تھا۔۔۔۔۔۔ فلیور نکال کے ایک ایک چمچ دودھ میں ڈالا۔ تھا کہ دودھ کا رنگ بدل گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈرائے فروٹس ڈھونڈنے کے بعد اسے کبڑد سے ملے تھے۔۔۔ بادام ، مونگھ پھیل یاں، اور انجیر نکال کے اسنے ایک پلیٹ میں ڈالے تھے۔۔۔۔۔۔۔ دونوں چیزیں اٹھا کے وہ کچن سے باہر آگئی تھی۔ ۔
اضافہ یہ۔ ہوا تھا کہ۔ اسے گھر میں سب کے کمروں کے راستے معلوم ہوگئے تھے۔ ۔
مام ڈیڈ کے کمرے کے باہر پہنچ کر اسنے ڈرتے ڈرتے ناک کی تھا۔۔ ۔
یس کی آواز پہ اسنے لاک گھمایا تھا اور دروازہ کھول کے اندر آئی تھی۔۔ ۔
"آو بیٹا" عدیل ہمدانی لیٹے سے اٹھ بیٹھے تھے۔۔۔ تانیہ بیگم۔ اور وہ دونوں رات میں کسی بھی کتاب کا۔ ساتھ مل۔ کر مطالعہ کرتے تھے لیکن چونکہ وہ ناراض تھیں تو آج خود اکیلے مطالعہ کررہی تھیں جبکہ۔ عدیل ہمدانی کی ہمت ہی نہیں ہوئی تھی کہ ان بغیر کچھ پڑھ سکیں اس لیے وہ جلدی ہی لیٹ گئے تھے۔۔ لیکن اب حیام کو دیکھ کے انکے جسم میں خوشی کی لہر دوڑی تھی۔۔ جبکہ تانیہ بیگم کے چہرے کے تاثرات بگڑے تھے۔ ۔
"وہ میں۔۔۔۔۔۔۔۔ دودھ لائی ہوں "
وہ بامشکل بولی تھی کیونکہ تانیہ بیگم اسے اوپر سے نیچے تک دیکھ رہی تھیں۔۔۔۔۔ سفید فراک اور چوری دار پجامے پہ وہ۔ سوئٹر پہنے ڈوپٹہ سر پہ ڈالے ہوئی تھی۔۔۔ ۔
"ویری گڈ۔۔۔۔ ویری ٹھینکس" وہ ٹرے میں۔ رکھے گلاس کو۔ دیکھ کے خوش ہوئے تھے۔ ۔
"اب اس طرح مجھے قائل کرینگی آپ۔۔۔۔ ۔
یہ سب آپ کو بالکل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ ۔
ملازم ہیں گھر میں۔۔ ۔
آپ میرے بیٹے تک ہی۔ محدود رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ آپکی ان سب التفات کا مجھ پہ کوئی اثر نہیں ہوگا۔۔۔ ناو گیٹ آوٹ"
وہ کتاب بند کرتیں بنا لحاظ کیے اسکی بے عزتی کرگئیں تھیں۔۔۔۔ اسکے ہاتھوں میں تھامی ٹرے لرزی
تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آنکھیں بھیگنے لگی تھیں۔ ۔
"تانیہ۔۔۔۔ وہ چلائے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
" آپ دودھ پیجیے ویسے بھی آپکو بہت طلب ہورہی تھی* وہ۔ زخمی مسکراہٹ سمیت بولی تھیں۔ اور دوبارہ کتاب کا معائنہ کرنے لگی تھیں۔۔ ۔
"حیام یہاں آئیں "
وہ انہیں نظر انداز کرکے اسکی طرف متوجہ ہوئے تھے وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی بیڈ کے قریب آئی تھی۔۔ عدیل ہمدانی نے زرا سا آگے کھسک کے اپنے برابر میں حیام کے لیے جگہ بنائی تھی۔ اور اسے بیٹھنے کے لیے کہا تھا۔۔ وہ بامشکل۔ وہاں آکے بیٹھی تھی۔۔۔ ۔
ٹرے لے کر بیڈ پہ رکھی تھی۔۔۔۔ ۔
"آپکی۔ ماما ناراض ہیں تھوڑی سی لیکن آپ ان سے ناراض نہیں ہونگی اوکے۔۔۔۔ ۔" وہ پیار سے سمجھاتے ہوئے بولے تھے اور پلیٹ میں سے مونگھ پھلیاں چھلتیے ہوئے حیام کو دے رہے تھے جو وہ انکے کہنے پہ کھارہی تھی۔۔ ۔
حیام نے اثبات میں سر ہلایا تھا۔ ۔
"وہ میری ماما نہیں ہیں" وہ دبی دبی آواز میں بولی تھی۔ ۔
" ماما ماما ہوتی ہیں اچھی بری نہیں دیکھا جاتا۔۔۔ آج بری ہیں کل اچھی ہوجائینگی" اسکی عقل میں بٹھاتے ہوئے وہ بولے تھے۔۔ ۔
" اوکے" وہ ہاں میں ہاں ملا رہی تھی بس۔۔۔۔۔۔۔ یہاں بیٹھ کے وہ کس طرح خود کو کمپوز کیے آنسو روکے ہوئے تھی یہ۔ صرف وہ ہی جانتی تھی۔۔ تانیہ بیگم کی باتیں اسکے دل پہ۔ اثر کرتی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
کچھ دیر بیٹھنے کے بعد وہ۔ اجازت لے کر اٹھ گئی تھی۔ ۔
"آپ کو بالکل شرم نہیں آتی نا کہ کچھ دن کی آئی بچی کو اس طرح بے عزت کرتے ہوئے۔۔ وہ آپ کا کیا بگاڑ رہی ہے جو اس قدر برا سلوک برت رہی ہیں "
اسکے جانے کے بعد عدیل ہمدانی ان پہ پھٹ پڑے تھے۔
"میرے بیٹے کو تو بگاڑ دیا ہے لیکن میرے شوہر کو بھی۔۔۔۔۔ ۔
انکی بات پہ۔ عدیل ہمدانی سر پکڑ کے رہ گئے تھے۔۔ ۔
***
تقریباً پونے گھنٹے کے بعد وہ کمرے میں آئی تھی اور کمرے میں آنے تک اسکا چہرہ بھیگ گیا تھا۔۔۔ آنسووں کو۔ صاف کرتے ہوئے وہ بیڈ کی۔ طرف بڑھی تھی۔۔۔ ۔
کمرے کی لائٹ آف تھی جس کا مطلب ضامن سو چکا تھا۔۔۔۔ ۔
وہ ٹھنڈی سانس بھرتی بیڈ کے دوسرے کونے پہ آکے لیٹ گئی تھی۔۔ ۔
ناچاہتے ہوئے بھی وہ آواز کے بنا رونے لگی تھی۔ ۔
انکی باتیں اسکے دماغ سے چپک کے رہ گئی تھیں۔۔۔۔۔ ۔
وہ اتنی سوچو میں مگن تھی کہ اسے محسوس بھی نہیں ہوا تھا کہ کب ضامن نے اسے اپنے حصار میں لیا تھا۔ ۔
" کیا ہوا" وہ اسکا رونا محسوس کرچکا تھا۔۔۔ وہ۔ سویا بلکل۔ نا۔ تھا اسکا انتظار ہی کررہا تھا اسکی کمرے میں غیر موجودگی سے وہ کیسے سوس کتا تھا۔۔ ۔
وہ نفی میں سر ہلاتی اسکے سینے سے لگی اور تیزی سے رونے لگی تھی۔۔۔ ضامن کو اس لمحے لگا تھا کہ اسکی زندگی کتنی مشکل ہے۔۔۔۔۔۔ جیسے اسکی۔ زندگی میں کوِی رنگ ہی نا ہو۔۔۔۔ ہر طرف سے وہ مایوس تھی شاید۔۔ ۔ "حیام۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ۔ جب چپ نا ہوئی تو خود اسکو دور ہٹایا سنجیدگی سے بولا تھا۔ ۔
وہ کروٹ لینے ہی لگی تھی جب ضامن نے اسکے ہاتھ کی کلائیاں تھام کے اسے پاس کیا تھا۔ ۔
"بتاو کیا ہوا" وہ اسے رونے کے بجائے بولنے پہ۔ اکسانا چاہتا تھا۔۔ ۔
"کچھ نہیں ہوا" وہ زچ ہوکر بولی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
"مام نے کچھ کہا ہے۔ ۔" وہ ناجانے کیوں پوچھ رہا تھا۔۔۔۔ جبکہ اسے پتہ تھا کہ انکے علاوہ کون بول سکتا ہے۔ ۔
"آپ کیوں انجان بن جاتے ہیں۔۔ ۔
انکے سوا کون بولے گا۔۔ ۔
وہ کہتیں ہیں کہ میں انہیں قائل کرنے کی۔ کوشش کررہی ہوں۔۔ ۔
میں خود تو نہیں گئی تھی نا آپ نے مجھے بھیجا تھا۔۔ ۔
میں انہیں۔ قائل کیوں کرونگی۔۔ ۔
آپ کے گھر میں بہت ملازم ہیں مجھے کسی چیز کو ہاتھ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ۔
گیٹ اوٹ کہا انہوں نے مجھے۔ ۔
کہتیں ہیں کہ انکے بیٹے تک محدود رہوں۔۔ ۔
انکے لیے میں invisibleہوں"
وہ شاید پہلی بار اس قدر درشت لہجے میں پھٹ پڑی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ شاید پہلی بار اسنے اتنا کہا تھا۔۔۔۔۔۔ ضامن حیرت سے اسکے چہرے کو دیکھ رہا تھا جہاں ناجانے کتنے درد کے رنگ تھے۔۔۔ اسکی سرخ آنکھوں میں مزید۔ وہ نہیں دیکھ سکا تھا اور نظریںچرا گیا تھا۔۔۔۔۔ اسے لگا کہ اسنے غلطی کی ہے وہاں بھیجنے کی لیکن وہ تو کسی طرح فاصلے کم کرنا چاہتاتھا صرف۔۔۔۔۔۔۔ ۔
حیام کروٹ لیتی رخ موڑ گئی تھی جبکہ ضامن چھت کو گھورتا رہ گیا تھا۔۔۔۔۔ اسکی آنکھوں میں آئی نیند جیسے ختم ہوگئی تھی۔۔ ۔
صبح اسکے بہت اٹھانے پہ وہ نہیں اٹھی تھی۔۔ ۔
بالآخر اسے اکیلے ہی باہر جانا پڑا تھا۔ ۔
" مام اگر آپ اس طرح رہینگی تو یہ بلکل مجھے میری زندگی ایک ٹیپیکل ڈرامہ لگنے لگے گی"
وہ ناشتہ کرتے ہوئے اچانک ہی بہت سنجیدگی سے بولا تھا۔۔۔ ۔
کہ وجیہہ نے غور سے ضامن کے چہرے کو تکا تھا۔۔ ۔
"میری غلطی ہے مجھے سزا دیں۔۔ ۔!!
میں نے اس۔ سے شادی کی تھی، وہ راضی نہیں تھی مجھ سے شادی کرنے کے لیے۔۔۔۔ آپ کو کوئی حق نہیں بنتا کہ اسکی انسلٹ کریں۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اسکے چہرے پہ غصے کی لالی چھائی ہوئی تھی۔۔۔ ۔
"میں نہیں چاہتا کہ ہمارے گھر کا ماحول بگڑے۔۔۔۔۔ ۔!!
اگر آپ کو اتنا سب برا لگ رہا ہے تو میں واپس اسے لے جاونگا اپنے ساتھ"
اب وہ ناشتہ روک کے انکی طرف دیکھتا بھر پور سنجیدگی سے بولا تھا۔۔۔۔ اور کرسی سے اٹھ گیا تھا۔ ۔
"یار ضامن۔۔ کیا ہوگیا"
وجیہہ اسکی سنجیدگی دیکھ کے مشکوک سی ہوگئی تھی۔۔ ۔
"نتھنگ ہیپینڈ۔۔۔۔۔ ۔" وہ روکھے پن سے بولا۔ تھا۔۔ ۔
"یار اتنا غصہ۔۔ کل تمہارا ریسپشن ہے۔۔۔ انجوائے کرو "وہ۔ اسکا ہاتھ تھام کے سمجھانے وا لے انداز میں بولی تھی۔ ۔
"مام انجوائے ہی کب کرنے دے رہی۔ ہیں کچھ"
وہ ایک نظر ان پہ ڈال کے رہ گیا تھا جو خاموش تھیں۔۔۔۔۔۔ ۔
***
رات کو وہ لاہور کے لیے نکلا تھا باقی وقت اسنے ہاٹل میں گزارا تھا اور اب ضامن کے بتائے گئے ایڈرس پہ گاڑی لے کر پہنچا تھا۔۔ ۔
یہ کوئی خاص بنگلہ نہیں تھا بلکہ دو فلور کا نارمل سا گھر تھا۔۔۔ ۔ لیکن بہت ہی خوبصورتی سے اسکا ایلیویشن بنا ہوا تھا۔۔۔۔ گاڑی سے اتر کر اسنے قدم گیٹ کی طرف بڑھائے تھے اور بیل بجائی تھی۔۔۔ ۔
ایک بیل پہ ہی گیٹ کُھل گیا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ ڈھیلے قدم رکھتا آگے بڑھا تھا۔
"اسلام۔ و علیکم۔۔۔۔۔ ۔"!!
وہ۔ سامنے کھڑے شخص کو دیکھتا ہاتھ آگے بڑھاتا بولا تھا۔۔ ابراہیم صاحب نے اس سے ہاتھ ملایا تھا اور کافی گرم جوشی سے سلام کا۔ جواب دیا تھا۔۔ ۔
وہ۔ اسکو لیے اندر ڈرائنگ روم میں آگئے تھے۔۔۔۔۔۔ ۔
دارم ڈرائنگ روم کو نفاست سے سجا ہوا دیکھ رہا تھا۔۔۔۔ ۔ کافی خوبصورتی سے انٹر ئر ڈیزائننگ کی گئی تھی کہ۔ دیکھنے والا دیکھتا رہ جائے۔۔ ۔
"مجھے درام عمرانی کہتے ہیں اور میں ضامن ہمدانی کا بھائی اور دوست ہوں۔۔۔۔ ۔"
وہ صوفے پہ۔ ٹانگ پہ ٹانگ رکھے بڑے مہزب انداز سے ابراہیم صاحب سے گویا ہوا تھا۔۔ ۔
"ماشاء اللّہ//"
ضامن بیٹے نے آپکا بہت زکر کیا تھا۔۔۔ یہ اسکے زکر کا ہی کمال ہے کہ میں راضی ہوا اور آپکو ویسا ہی پایا"
وہ اسکی رعب دار ہرسنیلیٹی سے مرعوب ہوتے مسکرا کے بولے تھے۔۔۔۔۔ رائل بلیو جینز پہ وائٹ شرٹ کیساتھ براون ہی لیڈر کی جیکٹ پہنے وہ سحر انگیز پرسنیلیٹی کیساتھ انکے سا منے تھے۔۔۔۔۔۔ ضامن نے ناجانے کس طرح سامیہ سے رابطہ کیا تھا۔۔۔ وہ پہلے اسے بلاک کرچکی تھی لیکن پھر اسنے اپنی۔ دوسری سم کی۔ مدد سے اسے کال کی۔ تھی۔۔۔ کال کرکے رات میں ہی۔ اسنے ابراہیم۔ صاحب کو منایا تھا کہ وہ ولیمے میں اسے اسلامآباد بھیج دیں ۔۔۔۔۔ دارم کو لے کر ضامن نے انہیں بہت اعتماد دلایا تھا کیونکہ کوئی بھی یونہی اپنی بیٹی کو کسی انجان کے ساتھ اتنی دور بھیجنے کے لیے راضی نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔ اپنی۔ ساری اور دارم کی۔ ڈیٹیلز اسنے رات میں ہی دی تھیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"شکریہ انکل"
یہ تو آپ کا بڑا پن ہے"
وہ ہولے سے مسکرایا تھا۔ ۔
"میں چائے لے کر آتا ہوں آپ کے لیے"
وہ اٹھنے لگے تھے۔ ۔
"ارے نہیں انکل۔۔۔ میں۔ ٹھیک ہوں، آپ تکلف نا کریں۔۔۔۔ ۔"وہ ان کو روک چکا تھا۔۔ ۔
کافی دیر سے وہ انکے متعلق جان رہا تھا اور خود اپنے بارے میں بتارہا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"انکل آپ بھی چلیں پلیز۔۔۔۔ ۔"
وہ التجا کررہا۔ تھا۔ ۔
"نہیں بیٹا۔۔۔ میں جاونگا تو میرے ایک کی۔ وجہ سے بچوں کی پڑھائی کا لاس ہوگا۔۔۔ میں نہیں جاسکتا"
ابھی وہ ہی کہہ ہی رہے تھے جب سامیہ ڈرائنگ روم میں داخل ہوئی تھی۔ ۔
"اسلام و علیکم "
اس نے بے دلی سے اسے سلام کیا۔ تھا کیونکہ پچھلی ملاقاتیں اس سے بہتر نا رہی تھیں۔۔ ۔
بلیک جینز پہ بلیک شرٹ پہ اسنے سرخ شال ایک کندھے پہ لاپرواہی سے ڈالی ہوئی تھی جبکہ لمبے بالوں کی ٹیل پونی پشت پہ لٹک رہی تھی۔۔۔۔ ریڈ جوگرز پہنے وہ اسکے سامنے کھڑی تھی۔۔ لمحے کو تو وہ اسے دیکھتے ساتھ ہی مبہوت رہ گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"کیا اسے سردی نہیں لگ رہی"
بے خیالی میں اسکے زہن میں یہ۔ سوال ابھرا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ جیکٹ نامی چیز سامیہ کے پاس بالکل نا تھی۔۔ ۔
"اچھا انکل اب اجازت دیں *
جب اسے لگا سب ریڈی ہے تو وہ اٹھ کھڑا ہوا اور اجازت لے کر سامیہ کو لے کر چلا گیا تھا۔۔ ۔
رات میں وجیہہ حیام کو زبردستی شہر کے بڑے شاپنگ مال میں لائی تھی۔۔ ۔
ضامن کے ساتھ جانے سے تو اسنے صاف انکار کردیا تھا یہاں تک کہ وہ اسے دیکھ بھی نہیں رہی تھی۔۔۔۔ ۔
" دیکھو لڑکی شادی ایک بار ہی ہوتی ہے اس لیے تم نے اپنی پسند سے ڈریس لینا ہے۔۔۔۔ میں بالکل تمہاری مدد نہیں کرونگی سلیکشن میں"
وجیہہ۔ اسکا ہاتھ تھام کے برائڈل شوروم میں لے آئی تھی جہاں ہزاروں قسم کے برائڈل ڈریسس ڈسپلے تھے۔۔۔۔۔۔۔ کہ ایک سوٹ پسند کرنا ان سب میں سے مشکل۔ کام تھا۔۔۔۔ ۔
وہ بے دلی سے ادھر ادھر طرح طرح کے سوٹ دیکھنے لگی تھی . .
"یہ اچھا ہے"
حیام نے ایک ڈریس پہ۔ ہاتھ رکھا تو وجیہہ نے سوٹ کو اچھی طرح دیکھتے ہوئے "ناٹ بیڈ " کہا تھا۔۔۔ ۔
"آر یو شیور۔۔۔ ۔"
"جی "
اسکے کہنے وجیہہ نے وہ ڈریس پرچیس کیا تھا۔۔ ۔
شاپنگ سے آکر وہ ایک بار پھر کمرے میں بند ہوگئی تھی۔۔ ۔
گھر پر آکر سوٹ اسنے ایک بار پھر چیک کیا تھا۔۔۔ اسے اچھا لگا تھا۔۔ ۔
ضامن نا جانے کہاں تھا اسے نہیں پتہ تھا۔۔ کل رات کے بعد ان میں کوئی بات نا ہوئی تھی۔۔ ۔
***
گاڑی اسلامآباد کی حدود میں داخل ہو کر شاندار بنگلے کے سامنے آن رکی تھی۔ ۔
دارم نے سارے راستے خود کو گالیاں نوازتے ڈرائو نگ کی تھی۔۔۔ اس سے زیادہ برا سفر اسنے کبھی نا کیا تھا۔۔۔۔ کس قدر وہ بور ہوا تھا ان تین گھںنٹوں میں۔۔۔ ۔!!
جبکہ سامیہ مادام سوتی رہی تھیں جیسے ناجانے کتنی راتوں سے وہ نا سوئی تھی۔
اسنے گاڑی اس قدر جھٹکے سے روکی تھی کہ سامیہ ایک دم سے ہڑ بڑا کے اٹھی تھی۔۔ ۔
"ک۔۔ کیا ہوا" اسکا دماغ ایک۔ دم سے بیدار نا ہواتھا۔ ۔
"منزل آگئ ہے "
اپنی طرف کا دروازہ کھولتے ہوئے وہ بولا تھا۔۔۔۔۔۔ سامیہ نے گاڑی کی ونڈو سے باہر نظر دوڑائی
تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اس کے کہنے پہ وہ گاڑی سے اتری تھی اور اسکے پیچھے ہیحلھے چلنے لگی تھی۔۔ وہ نئی تھی۔ تب ہی تمیز سے اس کو فالو کررہی تھی مگر اسکی چال میں بہت اعتماد تھا۔۔ ۔
سب سے پہلے ویلکم وجیہہ نے کیا تھا۔ ۔
دارم نے اسکے گرد ایک بازو حائل کرکے اپنے سے لگایا تھا۔ ۔
"ٹھیک ہو۔۔ ۔" وہ مسکرا کے پوچھ بیٹھا تھا۔۔ ۔
"آئے ایم فائن۔۔ ۔" وہ اسکو۔ دور کرتی پیچھے کھڑی سامیہ کی طرف بڑھی تھی۔ ۔
"ہائے" اسنے اسے ہائے کیا تھا۔ ۔
" اسلام و علیکم" سامیہ سامنے کھڑی لڑکی کو دیکھتی ہوئی بولی تھی۔۔ جو اسے پہلی نظر میں ہی زرا مغرور سی لگی تھی۔۔۔۔۔ بلیک جینز پہ یلیو گھٹنوں تک آتی کرتی میں وہ اسے ایٹر یکٹ بالکل نا کرسکی تھی .
" وسلام۔۔۔۔ ہاو آر یو۔۔ ۔" وہ رسمً نہیں بلکہ بہت دوستانہ لہجے میں پوچھ رہی تھی۔۔۔ وجیہہ کی عادت تھی وہ کسی کو مایوس نا کرتی تھی۔۔ ۔
"پریٹی ویل۔۔۔۔ آپ کیسی ہیں۔۔ ۔"
وہ ضرور رسماً پوچھ رہی تھی۔ ۔
"میں ٹھیک ہوں " وہ۔ اسے ڈرائنگ روم میں لے آئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ جہاں تانیہ بیگم اور عدیل ہمدانی بیٹھے تھے۔۔ دارم ان دونوں سے جا کر۔ ملا تھا۔ ۔
"آنی انکل یہ بھابھی کی فرینڈ ہیں "
درام صوفے پہ بیٹھتا بولا تھا۔۔۔ اسکی نظریں ضامن کو۔ ڈھونڈنے لگی تھیں۔ ۔
" ویلکم بیٹا۔۔ ۔" عدیل ہمدانی آگے بڑھے تھے اور اسکے سر پہ ہاتھ رکھا تھا۔۔ رسماً تانیہ بیگم اس سے مسکرا کے ملی۔ تھیں۔۔۔۔۔ ویسے بھی اس سے انکی کیا دشمنی تھی وہ دو دن کو تو آئی تھی۔ ۔
" حیام کہاں ہے۔۔۔ مجھے اس سے ملنا ہے" وہ اپنے بال پشت پہ ڈالتی بولی تھی۔۔۔۔ جب اسے صوفے پہ بیٹھنے کی۔ آفر کی تو وہ انکار کر گئی تھی۔ ۔
"میں لے کر چلتی ہوں۔۔۔۔ آو" وجیہہ اسے حیام کے روم کی طرف لے گئی تھی۔۔ ۔
***
وہ صوفے پہ بیٹھی ہمیشہ کی طرح میگزین میں غرق تھی جب اسے دروازہ کھلنے کی۔ آواز آئی تھی اسنے سر اٹھانے کی بھی زحمت نا کی تھی کیونکہ ضامن کے علاوہ اس کمرے میں کوئی نا آیا تھا۔۔۔ اور اس وقت وہ اس سے ناراض تھی۔ ۔
"حیام کی بچی۔۔۔ ادھر دیکھو" سامیہ کمر پہ ہاتھ رکھتی دروازے پہ کھڑی اس قدر اگنو ریٹس پہ تیز آواز میں بولی۔ تھی۔ ۔
نسوانی اور جانی پہچانی آواز پہ حیام نے سر اٹھایا تھا ۔۔ میگزین اسکے ہاتھ سے نیچے گرا تھا۔۔۔۔ اسکے ہاتھ بے ساختہ منہ پہ گئے تھے۔۔ وہ اچھی خاصی سرپرائزد ہوگئی تھی۔۔ ۔
سامیہ بھاگ کے اسکے پاس پہنچی تھی اور اس سے گلے لگی تھی۔۔ ۔
وہ دونوں کتنی دیر ایک دوسرے سے گلے لگی بیٹھی رہی تھیں۔۔ جیسے ایکدوسرے کے ہونے کا یقین کرر یی ہوں۔ ۔
"ت۔۔ تم کیسے یہاں" اب تک حیام حیران کن تھی۔ ۔
"ضامن بھائی نے بابا کو کال کی۔۔۔ اور پھر میں یہاں "
وہ خوش نظر آرہی تھی۔ ۔
"کب" اسے اب بھی حیرت ہوئی تھی۔ ۔
"کل۔۔۔۔ ۔"
سامیہ شال اتارتی صوفے پہ ڈال گئی تھی۔ ۔
"لیکن مجھے کیوں نہیں بتایا" حیام نے اس سے کہا تھا۔ ۔
"کیونکہ وہ تمہیں سرپرائز دینا چاہتے تھے نا۔۔۔۔ ۔
تاکہ تم خوش ہوجاو۔۔۔ ۔"
سامیہ آج بھی خائف ہوئی تھی کیونکہ وہ اب تک بے وقوف تھی۔ ۔
"تم تھوڑی سی زیادہ پیاری ہوگی ہو۔۔۔ لیکن سرکلر بڑھ گئے ہیں۔۔ روتی ہو نا تم"
وہ اسکی آنکھوں۔ کا معائنہ کرتی تشویش زدہ لہجے میں بولی تھی۔ ۔
"ارے نہیں۔۔۔۔ یہ تو پہلے سے ہی تھے۔۔۔۔ ۔ "
تم فریش ہوجاو۔۔ ۔" اسنے پہلو بدلہ تھا۔۔۔ ۔
"صحیح کہہ۔ رہی ہو۔۔۔۔ ۔" وہ انگڑائی لیتی اٹھ گئی تھی۔۔۔ وجیہہ نے اسے حیام کے کمرے میں پہنچانے تک راستے میں اسے اسکا روم بھی بتایا تھا جہاں وہ اسٹے کرسکے۔۔ ۔
***
ابھی کچھ دیر پہلے وہ گئی ہی تھی کہ ایک بار پھر کمرے کا دروازہ کھلا تھا۔۔۔ ۔
لیکن اب آنے والا ضامن تھا۔۔ ۔
اسکو۔ دیکھ کے حیام کے چہرے کے زاویے بگڑے تھے۔
"اب بھی ناراض ہو کیا"
وہ جیکٹ اتارتا صوفے پہ ڈالتا اسے گھورتا بولا۔ تھا۔۔۔۔ وہ تو سمجھا تھا کہ سامیہ کو دیکھ کر وہ ٹھیک ہوجائے گی۔ ۔
"پہلے بھی نہیں تھی "
صاف گوئی سے اسنے جواب دیا تھا اور بیڈ سے اٹھ کے الماری کی طرف بڑھی تھی۔۔۔ کبڑد کھول کے ناجانے وہ کیا تلاش کرنے لگی تھی۔ ۔
"تو صبح سے نظرانداز بھی تو کررہی تھیں۔۔۔۔ ۔"
وہ صوفے پہ بیٹھتا سر پشت پہ ٹکا کے اسے نظروں میں لیے بولا تھا۔۔۔۔۔ ۔
میرون کلر کے ڈریس میں بلیک ڈوپٹے کے ساتھ بال پشت پہ بکھرائے وہ اسکا چین چرا رہی تھی۔ ۔
"ہمیشہ ہی کرتی ہوں"
ناچاہتے ہوئے بھی وہ مسکرا گئی تھی۔۔۔ کبڑد سے ایزی کپڑے نکال کے پہلی دفعہ اسنے ضامن کی طرف بڑھائے تھے۔۔ ایک مہینے میں شاید یہ پہلی دفعہ اسنے کوِئی ضامن کا۔ کام کیا۔ تھا۔۔ ۔
"مطلب تمہیں بہت اچھا لگتا ہے مجھے نظرانداز کرنا "
وہ۔ اس۔ سے کپڑے لیتا اسکا ہاتھ تھامتا صوفے پہ۔ اپنے مقابل بٹھایا بولا۔ تھا۔ ۔
حیامجھجکی تھی۔ ۔
"نہیں۔۔ ۔" وہ نفی میں سر ہلاتی بولی تھی۔۔۔۔ حیام کے جواب نے ضامن کو بہت سکون دیا تھا۔ ۔
"میری بیوی کبھی بھی میری لیے تیار نہیں ہوئی۔۔ ۔
ہمیشہ اتنی۔ سادی کیوں رہتی ہے میری بیوی"
وہ اسکے سادے چہرے ، سادے کپڑوں کو دیکھ کے بولا تھا۔۔ یہاں۔ تک کے اسکی کلا ئیاں بھی خالی تھیں۔۔ ضامن کا۔ دیا۔ ہوا کڑا ہی صرف پہن رکھا تھا۔۔ کان گلا سب خالی تھا۔۔ بس نازک سی نوز پن ناک میں تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اسکی نوز پن پہ۔ انگلی رکھتا بولا تھا۔ ۔
"پ۔۔۔ پتہ نہیں"
وہ گھبرائی تھی۔۔ ۔
" میرے لیے تیار کون ہوگا۔۔۔۔۔ ۔" وہ اسکا چہرہ تھوڑی سے پکڑتا اوپر اٹھاتا بولا۔ تھا۔ ۔
"م۔۔ میں "
حیا کے رنگ اسکے چہرے پہ بکھرے تھے۔ ۔
"میرے کام کون کرے گا۔۔ ۔ "
"میں۔۔۔ ۔ "
اسکی نظریں مزید۔ جھک گئی تھیں۔ ۔
"میرے گھر آنے تک انتظار کون کرے گا۔ ۔"
اسکے کان کے قریب اپنا چہرہ لے جا کر وہ سرگوشی کے انداز میں۔ بولا تھا۔ ۔
اسلام
علیکم
"م۔۔ میں"
وہ اسکے کندھے پہ اپنا نازک ہاتھ رکھتی اسے دور ہٹانے کی۔ کوشش میں تھی۔ ۔
"مجھ سے پیار کون کرے گا۔۔۔۔۔ ۔"
اب وہ اسکے گلابی گال کو۔ ہونٹوں سے چومتا مدہوش سا بولا تھا۔۔ ۔
حیام کی آنکھیں۔ خود با خود بند ہوئی تھیں۔۔ حیا سے اسکی زبان گنگ ہوگئی تھی۔ ۔
"ہوں* جب وہ چپ رہی تھی تو ضامن نے دوبارہ سوال کیا۔۔۔۔۔ اسکےنگ، چہرے پہ خوبصورت حیا کے ر بند آنکھوں پہ نظر جمائے وہ مبہوت رہ گیا تھا جب کہ حیام کے لیے امتحان بہت مشکل تھا۔۔ ۔
ایک دم دروازہ ناک ہوا تھا کہ۔ وہ ڈر کے پیچھے ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ضامن کو دیکھا تھا۔ ۔
"یس۔۔ ۔" ضامن نے اسکا ہاتھ تھام کر آہستہ سے دبا کر اپنے بازو کے حلقے میں لے کر یس کہا تھا۔۔۔۔۔ آنے والا۔ دارم تھا۔۔۔۔۔۔ حیام نے انجان لڑکے کو دیکھ کر پیچھے ہٹنا چاہا تھا لیکن ضامن بہت ڈھیٹ تھا اسے اک بازو کے حلقے میں لیے بیٹھا رہا تھا۔ ۔
"اسلام و علیکم بھابھی۔۔ ۔
میں آپکا اکلوتا دیور۔۔۔ ۔"
وہ دوسری دفعہ حیام کو دیکھ رہا تھا۔۔۔ پہلے سے وہ بہت مختلف لگی تھی۔۔۔۔ ۔
"وعلیکم۔ اسلام" وہ جھجک کے ساتھ بولی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دارم اسے یاد بھی نا تھا۔ ۔
"تو بہت غلط وقت پہ نازل۔ ہوا ہے" ضامن نے بے باکی۔ سے کہا۔ تھا۔ ۔
" مجھے نظر آرہا ہے" وہ نظریں نیچے کیے مسکراہٹ ضبط کرکے بولا تھا۔۔۔ حیام نے ضامن کو۔ گھورتے ہوئے اسکے بازو کا حلقہ توڑا تھا اور اس سے زرا فاصلے پہ بیٹھی تھی۔ ۔
"بے شرمی کی انتہا ہے" اسے ضامن پہ بہت غصہ آیا تھا۔ ۔
"تم لوگ باتیں کرو۔۔۔ میں نہا کر آتا ہوں"
وہ کپڑے لیتا باتھ روم چلا گیا تھا۔۔۔۔۔ جبکہ دارم۔ اس سے باتیں کرنے لگا تھا۔ ۔