Chapter 18: باب 18

اس وقت وہ سب مل کر ڈنر کررہے تھے۔۔۔۔۔۔۔ جب سامیہ بولنا شروع ہوئی تھی۔۔ ۔

"ضامن بھائی آپ نے زرا میری دوست کا خیال نہیں رکھا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

کتنی ویک ہوگئی ہے حیام اور ادرک سرکلر کتنے بڑھ گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

میں حیام کو واپس لاہور لے جاونگی یا تو آپ اپنی زمہ داری صحیح طرح نہیں اٹھارہے"

پہ وہ ہمیشہ سے زیادہ بولنے کی عادی تھی یا یہاں حیام کا معاملہ تھا۔۔۔ ٹیبل پہ بیٹھے سارے نفوس اسکی بات چونکے تھے جبکہ ضامن کا ہاتھ کھانے پہ سے رکا تھا۔۔ اسی وقت اسنے حیام کے چہرے پہ نظر ڈالی تھی جو بالکل مرجھایا ہوا تھا جیسے اسے زبردستی یہ سب کرنے پہ مجبور کیا گیا ہو۔۔ ۔

" بیٹا آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں۔۔۔۔ آپکی دوست کو یہاں کا موسم بالکل سوٹ نہیں کرے گا اور نا ہی کراچی کا۔۔۔ آپ کا خیال بالکل ٹھیک ہے آپ انہیں اپنے ساتھ اپنے گھر لے جائیے گا"

تانیہ بیگم متفق ہوتیں بڑے آرام سے بولی تھیں جیسے انکے لیے یہ زرا سی بات ہو۔ ۔

"بائے ڈا وے سوری آنٹی!. فرسٹ میں نے آپکو مخاطب نہیں کیا۔۔ ۔

سیکنڈ مجھے کسی کے مشورے یا ایو ڈینس evidence کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔۔ میں خود سوچ سکتی ہوں کہ مجھے کیا کرنا ہے"

وہ اتنے طنز اور دھیمے لہجے میں بولی تھی کہ تانیہ بیگم کیا بلکہ سارے نفوس سامیہ کو غور سے دیکھنے لگے تھے۔ ۔ جو مزے سے اپنی بات کہہ کے دوبارہ پلیٹ کی طرف جھک گئی تھی جبکہ تانیہ بیگم کو بہت برا لگا تھا۔۔۔ ان کے ساتھ ضامن اور دارم کو اسکی بات بالکل کا بھائی تھی۔۔۔ تب ہی وہ بول اٹھا تھا۔۔۔۔۔ ۔

"یہ کس طرح بات کررہی۔۔ ۔

ابھی دارم نے زبان کھولی ہی تھی۔۔۔ کہ سامیہ کا فون بج اٹھا تھا۔ ۔

"ایکسکیوز می۔۔۔۔۔ فون کال۔ ۔

اپنا پیراگراف کل ناشتے کے ٹائم کے لیے رکھیں۔۔۔ ۔"

وہ فون پہ جگمگاتا نمبر یکھ کے مسکرائی تھی۔۔ اسکے چہرے پہ کافی رنگ آ کر گزرے تھے۔۔۔ فون کال دیکھ کے وہ کھانا بس کرکے اٹھ کھڑی ہوئی تھی اور دارم کو مزید کہنے سے روکا تھا۔۔۔۔۔ یہ کہہ کر وہ وہاں سے واک آوٹ کرگئی تھی۔۔ ۔

"شی از ویری انٹرسٹنگ۔۔۔۔۔ ۔" وجیہہ چہرہ نیچے کیے مسکراہٹ ضبط کرتے ہوئے بولی تھی۔۔۔۔ ۔

"شٹ اپ وجیہہ۔۔۔۔۔۔ ۔

کیا کہہ رہی ہو تم۔۔ ۔

اس لڑکی میں زرا سی تمیز نہیں ہے اور وہ تمہیں اچھی لگ رہی ہے۔ ۔

پتہ نہیں کیسی کیسی لڑکیاں ہیں آج کل۔۔۔ ۔

کیا ضرورت تھی ضامن اسے یہاں انوائٹ کرنے کی۔۔۔۔۔ نانسینس"

تانیہ بیگم نے پہلے اچھی طرح وجیہہ کو سنائی تھی اس سے دل نہیں بھرا تو وہ ضامن کی طرف مڑی تھیں۔ ۔

"آنٹی آپکا کوئی لنک نہیں ہے میری دوست سے۔۔۔ ہمارا ولیمہ ہے تو اسکے بغیر یہ ڈیفییٹیلی ان کمپلیٹ رہتا"

اسے بالکل اچھا نہیں لگا تھا کہ وہ سامیہ کو کچھ الٹا سیدھا کہیں۔۔ اپنی بے عزتی تو وہ خاموش رہ کر سن لیتی تھی لیکن اس سے یہ برداشت نہیں ہوا تھا۔۔ ۔

"کہاں جارہی ہو حیام" جب وہ بھی کرسی سے اٹھ گئی تو عدیل ہمدانی بول پڑے تھے۔ ۔

"انکل آنٹی کو میری موجودگی پسند نہیں ہے۔ ۔

میں اب یہاں نہیں آونگی "

وہ منہ موڑ کر غصے سے کہتی چلی گئی تھی۔۔۔۔ ضامن کو حیرت کے جھٹکے لگے تھے کہ آخر اسکی زبان کیسی کھل پڑی ہے۔۔ ضرور یہ سامیہ کی دی ہوئی ہمت تھی جو وہ بولی تھی۔۔۔ وہ مسکرایا تھا لیکن تانیہ بیگم کو کچھ نا بولا تھا۔۔ ۔

"تانیہ آپ کو کیا مسئلہ ہے بچیوں کے ساتھ۔ ۔

کتنی معصوم اور پیاری ہیں دونوں۔۔۔ اب ناراض ہوگئی۔ ہیں کون منائے گا "

عدیل ہمدانی ناراض لہجے میں بولے تھے۔ ۔

"بھابھی کا تو پتہ نہیں لیکن دوسری کہاں سے سیدھی معصوم اور پیاری ہے" دارم منہ میں ہی بڑبڑایا تھا۔۔ ۔

" تمہاری ساس کو میں پہلی نظر میں پہچان گئی ہوں۔۔۔۔ ایسی خواتین کو میں نے ناولز میں بہت بڑھا

ہے۔۔۔۔ ایک دو بار بس دو جملے بولو گی نا تو آئندہ دھیان میں رکھینگی کی سامنے مجھ جیسی شیرنی ہے"

وہ حیام کے کمرے میں بیڈ پہ بیٹھی ناجانے کیسی کیسی پٹیاں پڑا رہی تھی۔ ۔

رات کے کھانے کے بعد وہ حیام کے روم میں آگئی تھی۔۔ ۔

"ماں جیسی ہیں ہماری وہ" حیام کو اچھا نہیں لگا تھا۔ ۔

"لیکن ماں نہیں ہیں۔۔۔ ۔

ویسے بھی ہماری ماں تو تھی نہیں کبھی، ہمیں کیا پتہ مائیں کیسی ہوتی ہیں"۔

سامیہ کی بات پہ حیا م اسے افسردگی سے دیکھنے لگی تھی۔۔۔ یہ سچ تھا کہ۔ وہ دونوں ماں کی ممتا سے دور رہیں تھیں۔۔ ۔

"اچھا چھوڑو نا۔۔۔۔۔۔ تم بتاو ضامن بھائی ٹھیک ہیں تمہارے ساتھ۔ ۔

نرم مزاج ہیں کہ غصے والے۔ ۔

پیار کرتے ہیں نا۔۔۔ اگر نہیں کرتے تو کرنا پڑے گا۔۔۔۔ ۔"

وہ اسکا چہرہ ہاتھوں میں تھامتی پیار سے بولی تھی۔ ۔

"پیار کا تو پتہ نہیں لیکن ۔۔۔۔ ۔

لیکن میرا خیال کرتے ہیں۔۔۔ ۔

غصہ کرنے کے ساتھ نرمی سے بھی پیش آتے ہیں۔۔۔۔ ۔

اور اپنی مام کے سامنے میرا ساتھ بھی دیتے ہیں۔۔۔ ۔

اور ضدی بھی بہت ہیں۔۔۔ ۔"

پہ وہ تفصیل سے بتارہی تھی۔۔۔ اس وقت اسکے چہرے مسکراہٹ بکھری ہوئی تھی۔ ۔

"اور برہان منحوس کو تو یاد نہیں کرتیں نا تم"۔ برہان سے اسے شدید نفرت تھی۔۔۔۔۔۔ جو اسنے کیا تھا اسکے بعد تو سامیہ کے سامنے جب بھی اسکا نام آیا تو وہ بے حساب گالیاں اسے دیتی تھی۔ ۔

"بالکل بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

حیام نارمل انداز میں بولی تھی۔ ۔

"ہاں یہ بولو کہ اب ضامن صاحب کے ہوتے ہوئے کہاں یاد آتے ہونگے۔ ۔

رومینٹک ہیں تمہارے شوہر یا کھڑوس ہیں"

سامیہ چڑانے کے انداز میں بولی تھی۔ ۔

"یار ۔۔ کیا ہے"

اسکے چہرے پہ بکھرے رنگ دیکھ کے سامیہ چونکی تھی۔۔۔ پل بھر میں اسکا حسین مکھرا گلابی ہوا تھا۔ ۔

حیام اسکے سوال پہ شرمائی تھی۔ ۔

"بھئی بتاو نا۔۔ ورنہ میں ضامن بھائی سے پوچھ لونگی"

سامیہ اسے دھمکی دینا نا بھولی تھی۔

"تمہاری سوچ سے زیادہ رومینٹک ہیں۔۔ ۔"

حیام کھکھلا کے ہنسی تھی۔۔۔۔۔ ۔

"او مائے گاڈ۔۔۔ کیا عمران ہاشمی۔۔۔۔۔ ۔

سامیہ نے اسے چھیڑا تھا۔ ۔

"نہیں مطلب تم میں بالکل شرم حیا باقی نہیں ہے نا سامیہ" وہ ایک دم تیزی سے بولی تھی۔۔ عمران ہاشمی۔ کا نقشہ اسکے زہن میں جیسے ہی کھنچا تھا حیام کو برا لگا تھا۔۔ وہ کہاں اپنے ڈیسنٹ شوہر کو اسکے ساتھ ملا سکتی تھی .

"نہیں بھئی۔۔ میرا تو کرش ہی عمران ہاشمی ہے۔۔۔ ۔

اسکی ایٹر یکشن،. ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

رومینٹک نیچر ۔۔۔۔ ۔

سب بہت اچھا ہے"

سامیہ بہت بے باکی سے بولی تھی۔۔ ۔

"جہاں تک مجھے یاد ہے تمہارے کرش فورسس سے ریلیٹڈ تھے کچھ"

حیام پر سوچ انداز میں بولی۔ تھی۔ ۔

"ارے ہاں لیکن فورس کا بندے میں یہ سب کوالیٹیز ہونی چاہیے۔۔ ۔"

سامیہ نے تصحیح کی تھی۔ ۔

"فورسس والے بہت روڈ ہوتے ہیں" حیام نے کہا تھا۔ ۔

"تمہارا شوہر روڈ ہونے کے ساتھ پیار بھی تو ہے نا" وہ آنکھ دباتی۔ شرارت سے بولی۔ تھی۔۔۔ ۔

"تم بہت بری ہو سامیہ" وہ چڑی تھی۔۔ ۔

"آ۔۔۔ آ۔۔ منٹ۔۔ ۔" سامیہ کا موبائل پھر بج اٹھا تھا۔۔۔ نمبر دیکھ کے وہ کھکھلائی تھی۔ ۔

"کس کا فون ہے سامیہ " حیام نے پوچھا تھا کیونکہ ڈنر پہ بھی وہ فون کی وجہ سے چلی گئی تھی اور اب بھی۔۔ ۔

"آج کل بس ٹائم پاس کررہی ہوں۔۔۔ سمیسٹر ختم ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔ بہت بور ہوگئی ہوں"

وہ فون کو کان سے لگاتی حیام کو کہتی بیڈ سے اتر گئی تھی۔ ۔

"تم مجھے چھوڑ کے جارہی ہو سامیہ نا جانے کس کے لیے"

حیام کو اچھا محسوس نا ہوا تھا کتنے دن بعد وہ ملی تھیں۔ ۔

" یار انہیں بھی تو ٹائم دینا ہے۔۔۔ اور ضامن بھائی بھی انتظار کررہے ہونگے یہاں آنے کے

لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمجھا کرو۔۔ ۔"

وہ فون کے اسپیکر پہ ہاتھ رکھتی دبی دبی آواز میں بولی تھی اور کمرے سے چلی گئی تھی۔ ۔

وجیہہ ، دارم اور ضامن آج کافی عرصے بعد ساتھ بیٹھے تھے۔۔ ۔

لان میں ٹھنڈی گھاس پہ بیٹھے وہ ناجانے کون کون سے پرانے قصے ڈسکس کررہے تھے۔۔۔۔ لیکن جیسے ہی گھڑی میں ایک بجا ضامن کا دل خراب ہونے لگا تھا۔۔۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے سے وہ یہاں تھے ۔۔ جب کہ سامیہ حیام کے ساتھ مصروف تھی۔۔ اصل معنوں میں وہ سامیہ کے باہر نکلنے کا انتظار کررہا تھا۔۔ اور انہیں ڈسٹرب بھی نہیںِ کرنا چاہتا تھا۔ ۔

"اب ہمیں ایسا لگ رہا کہ تم یہاں ہو لیکن تمہارا زہن اور دل تمہارے کمرے میں ہے۔۔۔ ۔"

دارم گھاس پہ ہاتھ سر کے نیچے رکھے لیٹا ہوا تھا۔۔ ضامن کو وہ نوٹ کرچکا تھا بار بار وہ کلائی پہ بندھی گھڑی کو دیکھ رہا تھا۔ ۔

"نہیں یار۔۔۔۔۔ نیند آرہی ہے۔۔۔۔ پھر کل کا دن بھی بزی گزرے گا" وہ سنبھلتے ہوئے بولا تھا۔ ۔

"کل میری بھی تو سالگرہ ہے۔۔۔۔ میں بھی تو مصروف رہونگی۔۔۔۔۔۔ ۔" وجیہہ خفگی سے بولی تھی۔ ۔

"اچھا۔۔۔۔۔۔۔ تو میں کونسا یہاں سے جارہا ہوں۔۔۔ ۔"

وہ دارم کے سینے پہ سر رکھ کے لیٹ گیا تھا جب کی وجیہہ بیٹھی ہوئی تھی۔ ۔

" یار مجھے اپنی لائف ڈرامہ لگنے لگی ہے۔۔۔ اب دیکھو ہمارا ڈیپارٹمنٹ وہ تو نہیں نا کہ صبح گئے اور شام کو آفس میں بیٹھ کے واپس آگئے ۔۔ اتنی سوچیں دماغ میں پل رہی ہوتی ہیں۔۔۔ میں تو پھنس گیا ہوں۔۔۔۔ دو دن بعد کراچی کے لیے نکلنا ہے مجھے سمجھ نہیں آرہا کیا کروں"

"مام کی بھی ٹینشن ہے اور حیام کی بھی"

وہ پریشانی سے بولا تھا۔ ۔

" تم۔ سکون سے جاو کراچی۔۔۔ میں ہوں نا یہاں۔۔۔ سب سیٹ کردونگی۔۔۔ ۔" وجییہ اسکو اعتبار دلاتی بولی تھی۔ ۔

"ہاں ہماری وجییہ سب سیٹ کردیتی ہے۔۔۔ لیکن ابھی تک اس سے ایک لڑکا سیٹ نہیں ہورہا"

درام مزاق بناتا بولا تھا۔۔۔ اسکی بات پہ ضامن زور سے ہنسا تھا۔ ۔

"زیادہ فری ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ ۔

جب گولی سے اڑا سکتی ہوں تو لڑکا بھی سیٹ کرسکتی ہوں۔ ۔

لیکن میں مشرقی لڑکی ہوں"

وہ تپ کے بولی تھی۔ ۔

" بہنوں کی شادی بھائی سے پہلے ہوتی ہے لیکن یہاں بھائی پہلے سے ہی کررہے ہیں۔۔۔۔ میں بھی کرلونگا جلد ہی۔۔۔ تم بھی اپنا بندوبست کرو یار جلدی"

دارم اسے شرم دلاتا بولا تھا۔ ۔

"تم تو ہو ہی بے شرم۔۔۔۔ میرے ابھی آ کے بہت مشن ہیں جو میں نے انجام دینے ہیں۔۔۔ اور اگر ان میں میری کبھی جان چلی گئی یا میں ایم پرفیکٹ imperfectہوگئی تو میرے پاڑٹنر کا کیا بنے گا۔۔۔۔۔ ۔"

"یار ایسے نہیں بولتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہارے بغیر ہم بھی نا مکمل ہیں"

ضامن نے اسے ٹوکا تھا۔ ۔

"ارے خیر ہوگئی۔۔ ۔ ۔ تم اب اپنے کمرے میں جاسکتے ہو۔۔۔۔۔۔ دیکھو بھابھی جی کی دوست آرہی

ہے۔۔۔ ۔" وجیہہ نے دارم اور ضامن کی نظر سامیہ کی طرف کروائی تھی۔۔۔ جو فون کان سے لگائے مسکراتے ہوئے لان میں آئی تھی اور واک کرنے لگی تھی۔۔ ۔

"اووو۔۔۔ پھر صبح ملنیگے" وہ ہاتھوں کی مدد سے اٹھتا ہوا بولا تھا اور وہاں سے گڈ نائٹ کہتا چلا گیا تھا۔۔ ۔

اب صرف دارم اور وجییہ بچے تھے۔ ۔

جبکہ سامیہ ہنوز فون پہ لگی واک میں مصروف تھی۔۔ ۔

"اسکو تنگ کریں" دارم نے وجیہہ سے کہا تھا۔ ۔

"نہیں۔۔۔۔ کیا پتہ وہ کسی سے ضروری بات کررہی ہو۔۔۔۔ کل کرینگے"

"اتنی دیر سے کیا باتیں کررہی ہے یار۔۔۔ اور اتنی رات میں کس سے "

دارم الجھن آمیز لہجے میں وجیہہ سے پوچھنے لگا تھا جبکہ نظریں اس کی سامیہ کے سراپے پہ تھیں۔۔ جو بے بی پنک نائٹ سوٹ میں تھی۔۔۔۔ ۔

"اپنے فنانس سے شاید" وہ ہنسی تھی۔۔۔ کیونکہ اتنی رات میں شاید کچھ ایسا ہی ہوتا ہے آج کل۔ ۔۔ وہ اپنے حساب سے اندازہ لگاتے بولی تھی۔۔۔ ۔

" اچھا" وہ گھڑی میں ٹائم۔ دیکھتا بولا تھا جہاں دو بج گئے تھے ۔۔ وہ دونوں اٹھ گئے تھے لیکن وہ ابھی تک کال میں مصروف تھی۔ ۔

دارم اپنے بیڈروم کی کھڑکی سے ناجانے کتنی دیر تک اسے دیکھتا رہا تھا لیکن وہ اب تک ویسے ہی کال پہ مصروف تھی لیکن فرق اتنا تھا کہ۔ وہ اب بینچ پہ بیٹھ چکی تھی۔ ۔

کھڑی کے پردے اسنے غصے میں برابر کیے تھے۔ ۔

***

آج کا دن بہت بزی تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

رات کو ولیمے کے ساتھ ساتھ وجیہہ کی سالگرہ بھی تھی۔۔ ۔

اپنے کہے کے مطابق حیام نیچے نہیں گئی تھی بلکہ۔ اپنا ناشتہ اور لنچ کمرے میں۔ ہی منگوا لیا۔ تھا۔۔۔۔ ۔

پہ شام کو حیام اور وجیہہ پارلر چلی گئی تھیںِ۔۔۔ جبکہ۔ سامیہ کو۔ پارلر سے شدید چڑ تھی۔۔۔۔ اس لیے وہ گھر ہی۔ رک گئی تھی۔ ۔

سات بجے کے دوران اسنے اپنا ڈریس ہاتھ میں لیا۔ تھا۔۔۔ ۔

جو نیٹ کی بلیک خوبصورت ساڑھی تھی۔۔۔ ۔

رات کے فنکشن کے حساب سے بلیک کلر اسے سوٹ ایبل لگا تھا۔ ۔

ساڑھی وہ پہلے بھی کالج کی۔ فئر ویل۔ اور یونی کی پارٹی میں پہن چکی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکا یہ پسندیدہ لباس تھا آج کے دن بھی اس نے یہ۔ ہی سلیکٹ کیا تھا۔۔ ۔

بڑی مہارت سے اسنے ساڑھی زیبتن کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اور اس سے زیادہ مہارت سے اسنے میک اپ کیا تھا۔۔ بال اسٹریٹ کرکے کمر پہ۔ چھوڑ دیے تھے۔۔ جبکہ اپنی خوبصورت بڑی بڑی آنکھوں کو اسموک میک اپ سے سجایا تھا۔۔۔۔۔ بھرے بھرے لبوں پہ سرخ رنگ کی لپ۔ اسٹک لگائی تھی۔۔ ۔ چک بون پہ سلور لائیٹر لگایا تھا، اسی طرح نوز کی ٹپ پہ اسنے لائٹر یوز کیا

تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اپنی مخروطی انگلیوں میں نازک سی رنگز ڈالی تھیں اور واچ کلائی میں پہنی تھء جبکہ کانوں میں جھمکیاں دالی تھیں۔۔ ۔

بلیک نازک سی پینسل ہیل کو اسنے اپنے پاووں کی۔ زینت بنایا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ِ اپنی پوری تیاری کے بعد اسنے خود کو شیشے میں دیکھا تھا۔۔۔ اور مسکرا ئی تھی۔۔۔ بلیک نیل پینٹ وہ پہلے ہی۔ لگا چکی تھی۔۔ اپنا آئی فون تھام کر وہ اپنے کمرے سے باہر نکلی تھی۔۔۔ ۔

ابھی وہ سیڑھیاں اتر ہی۔ رہی تھی کہ ضامن اور دارم اسے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے نظر آئے تھے۔ ۔

"ارے تم۔ ریڈی ہوگئیں۔۔۔۔۔۔۔ تم لان میں۔ چلی جاو۔۔۔۔۔۔۔۔ وہاں تمہیں مام ۔ اور ڈیڈ ساتھ لے جائینگے"

ضامن ایکدم۔ اسے دیکھ کے رکا تھا۔۔۔۔۔۔ اور اسے ہدایت دے رہا تھا جبکہ درام نے نیچے سے لے کر ایک نظر اسکو دیکھا تھا اور مبہوت رہ گیا تھا۔۔۔ وہ۔ اپنا حسین روپ لیے اسکے سامنے کھڑی تھی۔ اسکا۔ ہو شربا حسن اس لباس میں دمک رہا تھا۔۔۔ وہ نظریں چر انے پہ مجبور ہوگیا تھا اگر زیادہ دیر دیکھتا رہتا تو یقیناً اسکی بیٹ مس ہوجاتی۔۔۔۔ اور اوپر کی طرف بڑھ گیا تھا۔۔۔۔ ۔

جبکہ سامیہ ضامن کو۔ مسکرا کر ہاں کرتی وہاں سے چلی گئی تھی۔۔ ۔

"مسسز ہمدانی آپ نے بیٹے کی شادی بہت ہی پردے میں کی ۔۔۔۔۔ ۔

ایک دم اچانک وہ بھی صرف انویٹیشن بھی ریسپشن کا "

تانیہ بیگم کی کافی قریبی دو ستیں اس وقت انکے ساتھ کھڑی تھیں۔۔۔ ۔

تب انکی دوست ہانیہ بولی تھیں۔۔۔ بچپن میں وہ دونوں بیسٹ فرینڈ رہ چکی تھیں۔۔ ۔

" نہیں۔۔۔۔۔ میری بہو لاہور میں رہتی تھی۔۔۔۔۔۔ تو نکاح سادگی سے وہیں کیا تھا جب کہ ریسپشن اس طرح کیا ہے۔۔۔۔ اور ویسے بھی ڈئر ہمارے مزہب میں فضول قسم کی رسمیں مایوں مہندی بارات نہیں ہے۔۔ ضامن اس سب کے بہت خلاف ہے تب ہی ہم نے ان سب سے اکتفا کیا"

وہ ہانیہ بیگم کو آرام سے جواب دیتی ہوئی بولی تھیں۔۔ ۔

"یہ تو بہت اچھی بات نے۔۔۔ ۔

ویسے تمہاری چوائس بہت اچھی ہے۔۔۔ کافی پیاری لڑکی ہے ورنہ آج کل تو ناجانے لڑکے اپنی عمر کی لڑکیوں کو بیاہ لیتے ہیں جو جاو بیوی تو نہیں البتہ بڑی جیٹھانی بھابھی ضرور لگتی ہیں۔۔۔ بہت اچھی جوڑی ہے"

ہانیہ بیگم اب اسٹیج پہ بیٹھی حیام کو دیکھتے ہوئے بولی تھیں۔۔۔۔۔۔ جو انہیں بہت اچھی اور معصوم لگی تھی۔۔۔۔۔ اسکی کم عمری کی بنا پہ اسکے چہرے پہ بلا کی معصومیت تھی جس کسی کو بھی اپنی جانب کھینچ سکتی تھی۔۔ ۔

"بالکل صحیح کہہ رہی ہو تم۔۔۔ یہ پوری طرح ضامن کی پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اچھی تو ہوگی نا"

وہ مسکرا کے بولی تھیں۔۔ ۔

"اچھا ہے بچے خوش رہینگے۔۔۔ ۔

تمہاری بہو بہو ساتھ بیٹھی لڑکی کون ہے تانیہ۔۔۔ ۔"

اب وہ حیام کے برابر بیٹھی تصویریں بنواتی سامیہ کو دیکھتی بولی تھیں۔ ۔۔ ۔

"یہ حیام کی بیسٹی ہیں۔۔۔ لاہور سے آئیں ہیں۔۔۔۔ ۔"

وہ اب بھی مسکر کے بولی تھیں۔۔ یہاں آ کر انکا موڈ بہل گیا تھا۔ ۔

"اسکے پیرنٹس کہاں ہیں"

وہ سامیہ کی طرف پوری طرح متوجہ تھیں۔۔ ۔

"اکیلی آئی ہے یار وہ" تانیہ بیگم بولی تھیں۔ ۔

"ہمارے اسید کے لیے کیسی رہے گی ۔۔۔ ۔ " . . .

"کیا خیال ہے" ہانیہ بیگم ناجانے کیا سوچ کے بولی تھیں۔ ۔

"تم دیکھ لو۔۔۔۔۔۔ میں بلاتی ہوں اسے۔۔۔۔ ویسے وہ اچھی لڑکی ہے۔۔۔ ۔" تانیہ بیگم سامیہ کو اشارہ کرچکی تھیں۔۔۔ ۔

"ہائے آنٹی ۔. ہاو آر یو ۔ ۔" وہ ان کے پاس آئی تھی اور مسکرا کے گویا ہوئی تھی۔ ۔

" یہ میری بچپن کی دوست ہیں سامیہ۔۔۔ آپ ان سے مل لیں۔۔۔ اور انکے بیٹے سے ۔۔۔۔۔ ائر فورس سے تعلق رکھتے ہیں وہ"

تانیہ بیگم ہنستے ہوئے اس سے بولی تھیں۔۔ صبح کی سامیہ کی بات وہ بھلا چکی تھیں۔۔ ۔

پہ وہ الجھن سے ہانیہ بیگم کی باتیں سن رہی تھی۔۔ ناجانے وہ کیا کیا بتارہی تھیں۔۔ جبکہ سامیہ کا زہن ائر فورس اٹک کے رہ گیا تھا۔۔ اسکا بس نہیں چل رہا تھا انکا بیٹا سامنے آئے اور وہ اسے دیکھے. . ۔

***

پیچ اور گولڈن کلرڈ کے لہنگے اور شارٹ شرٹ زین تن کیے پیچ رنگ کا نازک سا ڈوپٹہ اوڑھے ، ہلکی پھلکی جیولری اور لائٹ میک اپ کے ساتھ وہ سمٹی ہوئی ضامن کے برابر میں بیٹھی تھی۔ ۔ جبکہ ضامن بلیک سوٹ میں بہت چارمنگ لگ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔ وہ ہمیشہ سے بڑھ کر اچھا لگ رہا تھا کیونکہ اسکے چہرے پہ سنجید گی کے بجائے مسکراہٹ عیاں تھی۔۔۔۔۔۔ جو اسے مزید ہینڈسم بنارہی تھی۔۔ ۔

"میں کیسا لگ رہا ہوں حیام"

وہ اسکی طرف مڑ کے شرارتی انداز میں بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکی نظریں بار بار حیام کی طرف بڑھ رہی تھیں۔۔ تب ہی وہ وقفے وقفے سے اسے مخاطب کررہا تھا۔ ۔

"ایلیگینٹ۔۔۔ ۔El"egant

وہ اپنے مہندی سے بھرے ہاتھوں کو دیکھتے ہوئے بولی تھی جو پارلر میں اسے لگائی گئی تھی۔ ۔

"تم نے مجھے تو دیکھا بھی نہیں، پھر ایسے کیسے کہہ دیا"

حیام نے نظریں جھکا کے کہا۔ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تب ہی وہ بولا تھا۔ ۔

" بالکل اچھے نہیں لگ رہے ۔۔ ۔"۔ اب وہ نظریں اسکی طرف اٹھا کے اسکی آنکھوں میں دیکھتی بولی تھی لیکن اگلے پل ہی وہ اپنی نظریںچرا گئی تھی۔۔۔۔۔ ضامن کی آنکھوں میں امڈ تے جزبات اور چمک کا وہ مقابلہ نا کرسکی تھی۔ ۔

" تم بھی تو اچھی نہیں لگ رہیں۔۔۔ کیا میں نے کہا کہ تم اچھی نہیں لگ رہیں۔۔ ایسے کون اس طرح برائی کرتا ہے کسی کی"

وہ مسکراہٹ ضبط کیے بولا تھا۔۔ ۔

"جی نہیں۔۔۔ میں اچھی لگ رہی ہوں"

وہ اپنے لیے کلمات سن کے بدکی تھی۔۔۔۔ سامیہ اسے کتنی بار کہہ۔ چکی تھی کہ وہ آگ لگانے کے لیے کافی ہے😝

"آوور اسمارٹ"

ضامن ہلکا سا ہنس دیا تھا۔۔۔۔۔ کیونکہ اسکی نظر سیڑھیوں سے آتے وجیہہ اور دارم پہ پڑی تھی۔۔ ۔

" ہائے لو برڈز۔۔۔۔۔۔ ۔" وجیہہ اپنی نیٹ کی پیروں تک آتی گرے میکسی سنبھالتی انکے پاس آئی

تھی۔۔۔۔ آج اسنے اپنے بالوں کو کرل کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ میک اپ وہ شروع سے نہیں کرتی

تھی۔۔ آج بھی صرف اسنے پنک لپ۔ اسٹک لگائی تھی ۔۔۔۔۔ جبکہ جیولری کے نام پہ صرف ایک واحد واچ وہ پہنتی تھی۔۔۔۔ ۔

جبکہ دارم اسکے ساتھ کھڑا بلیک پینٹ کوٹ جبکہ انڈر وائٹ شرٹ پہنے ہمیشہ کی طرح ہینڈسم معلوم ہورہا تھا۔۔۔۔ ۔

وہ چاروں کھڑے ہو کر پکچرز بنوانے لگے تھے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ کافی دیر سے ٹیبل کے کارنر پہ کھڑی موبائل گھم تھی جب پیچھے سے اسے کسی نے پکارا تھا۔۔ ۔

"مس سامیہ"

وہ کافی مہزب انداز سے بولا تھا۔۔۔۔۔۔ اسے نہیں معلوم تھا کہ وہ ہی سامیہ ہے یا کوئی اور۔۔۔۔ ۔!!!

"جی میں ہی سا۔۔۔۔ سامیہ ہوں"

سامیہ کی زبان ایک دم لڑکھڑائی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ ایک نظر ہی صرف اسکی طرف دیکھ پائی تھی۔۔ ۔

براون پینٹ کوٹ پہ جس کی اِنر شرٹ وائٹ تھی۔۔ جبکہ ٹائی بھی وائٹ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ براون ہی لوفر پہ پہنے، بال اچھی طرح سیٹ کیے، چہرے پہ ہلکی ہلکی بئرڈ کے ساتھ وہ اسے سامنے کھڑا تھا۔۔۔ وہ ہاتھ سینے باندھے کھڑا تھا۔ ۔

"آئے ایم اسید ۔۔۔۔۔ ۔"

وہ اسکی طرف ہاتھ بڑھا کے بولا تھا ۔۔۔۔۔۔ سامیہ کو سمجھ میں نا آیا تھا کہ ہاتھ ملائے یا نا ملائے وہ اچھی طرح کنفیوزڈ ہوگئی تھی۔۔۔ بامشکل اسنے اپنے پسنے سے بھی گا ہاتھ اُسید کے ہاتھ میں دیا تھا۔۔۔ ۔

سامنے ٹیبل پہ وجیہہ کے ساتھ بیٹھا دارم یہ منظر اچھی طرح دیکھ چکا تھا۔۔۔ ۔

ایک آگ تھی جو اسکے اندر چلی تھی۔۔ ۔

"کیسی ہیں آپ۔۔۔ ۔"

"میں ٹھیک ہوں اور آپ"

اتنی تمیز سے وہ شاید پہلی دفعہ کسی لڑکے سے بات کررہی ہوگی . .

"آلویز بیٹر۔۔۔۔۔ سو آپ لاہور سے یہاں آئی ہیں۔۔۔۔ ڈِیٹس گڈ ۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ مسکرایا تھا۔ ۔

"ج۔۔ جی۔۔۔ اور آپ"

"میں تو نہیں رہتا ہوں۔۔۔۔ ضامن کی مام اور میری مام اسکول ٹائمز کی بیسٹ فرینڈ ہیں۔۔ جبکہ ضامن دارم میرے کافی اچھے دوست ہیں۔ ۔"

وہ اپنے بارے میں بتارہا تھا جبکہ سامیہ نے جب دارم کا نام سنا اسکا دماغ گھوم گیا تھا۔۔ ۔

"اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ اچھا کو لمبا کھینچ گئی تھی۔۔۔ ۔

" یور سیل فون نمبر" وہ اپنا موبائل کھولتا بولا تھا۔۔ ۔

"جی۔۔۔ ۔" وہ جھجکی تھی۔ ۔

"اوکے انسٹا اکاونٹ ۔۔۔۔۔ ایف بی آکاونٹ۔۔ واٹ ایور یو وانٹ ٹو گو می۔۔۔۔۔ ۔"

وہ ہلکے پھلکے انداز میں بولا تھا۔۔ ۔

تب سامیہ نے اسکے موبائل میں جھانک کر اپنی انسٹا آئی ڈی سرچ کروائی تھی اور اسے بتائی تھی۔۔۔ ۔

"ا یکسکیوز می۔۔۔ آئی ہیو ٹو گو۔۔۔ کال۔۔ ۔" وہ فون پہ جگمگاتا نمبر دیکھ کے ایکسکیوز کرگیا تھا۔۔۔ جبکہ سامیہ کے سامنے وہ تو چلا گیا تھا لیکم اسکی فرگینینس اب تک اسکے آس پاس تھی۔ ۔

وہ کافی دیر سے اسکی پشت پہ نظریں جمائے ہاتھ میں کانچ کا ڈرنک سے بھرا گلاس تھامے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔ دیکھ کم گھور زیادہ رہا تھا۔۔۔ مقابل کا سراپہ کالی سیاہ جار جٹ کی ساڑھی میں دمک رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھوٹا سا ہلکا گلابی کمر سے اوپر تک آتا بلاوز پہنے وہ اپنی بھرپور خوبصورتی لیے اسکے بالکل سامنے کھڑی تھی۔۔۔ پینسل ہیل میں اسکا لمبا قد مزید نمایاں ہور ہا تھا۔۔۔۔ دراز سنہرے لمبے بال آگے کیے وہ بڑی کانفیڈینٹ کھڑی باتوں میں مگن تھی لیکن اگلے بندے کو پوری طرح سے آگ سے جھلسا کے رکھ گئی تھی۔۔ اسکی سفید چمکتی پشت بلاوز کا گہرا گلا ہونے کی وجہ سے صاف نظر آرہی تھی۔ ۔ جبکہ بال بھی اسنے آگے کیے ہوئے تھے۔۔ مسئلہ یہ نہیں تھا کہ وہ اوپن مائنڈ نہیں ہے مسئلہ یہ تھا ہال میں کھڑے ناجانے کتنے لڑکے اسکے حسین سراپے اور پشت پہ جھلکتا نمایاں پن کو غور سے تک رہے تھے۔۔۔ یہ ہی چیز اس سے برداشت نا ہورہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

کانچ کے گلاس کو اسنے ٹیبل پہ دے کے مارا تھا۔۔۔ اور کھڑا ہوگیا تھا۔۔۔ یہاں تک برداشت کرنا۔ محال۔ ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔

پہ جیسے ہی اسے اسید جاتا ہوا نظر آیا وہ چلتا ہوا ایکدم اسکے برابر میں کھڑا ہوگیا تھا جبکہ اپنا ہاتھ اسنے اسکی بیک رکھا تھا کہ وہ اسکے لمس کے احساس سے کرنٹ کھا کے رہ گئی تھی۔۔۔ ابھی تک وہ اسید کی باتوں کے حصار میں تھی۔۔۔۔۔۔ ایکدم اسنے اسے دیکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ تو اسکے وجود میں غصے کی لہر دوڑی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔

بنا۔ اسکی کوئی بات سنے اسکا ہاتھ تھاما تھا اور ہال سے نکلتا چلاگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اور اسکا ہاتھ پارکنگ ایریا میں جاکے چھوڑا تھا کہ وہ گاڑی کے بونٹ پہ جاکے گری تھی۔۔۔ گاڑی کے پہ بونٹ ہاتھ رکھ اسنے خود کو گرنے سے بچایا تھا۔۔ ۔

"تمہارے ساتھ آخر کیا مسئلہ ہے"

وہ سیدھی ہوتہ غصے سے بھپرتی ہلق کے بل اس پہ چلائی تھی۔۔۔ ۔

"تمہیں شرم نہیں آتی ہے کہ کب کیا اور کس کے سامنے پہنا جاتا ہے۔۔۔ ۔"

وہ اسکے وجود سے نظریں چراتا اس سے ڈبل تیز آواز میں بولا تھا۔۔۔۔ لیکن سامنے والے کو کہاں شرم لحاظ تھا۔۔ ۔

" تمہارا کیا جاتا ہے۔۔ کیا میں تمہاری بیوی ہوں جو تم مجھے اس طرح ٹوک رہے ہو۔۔۔ کیا میں تمہاری گرل فرینڈ ہوں۔۔ کیا میں تمہاری بہن ہوں جو اس قدر تمہیں مسئلے مسائل ہیں۔۔۔۔۔ ۔"

وہ بنا کسی لحاظ سے ترخ کے بو لی تھی۔۔۔۔۔۔ جبکہ وہ دل گرفتہ ہوا تھا۔۔ متانت بھرے انداز سے میں اسے دیکھتا رہ گیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

"بیوی لفظ سے بھی تم آشنہ ہو کہ نہیں۔۔۔ ۔

شکریہ میری ڈکشنری میں اضافہ کرنے کے لیے"

وہ قدم اسکی طرف بڑھا کر سیکنڈ میں اسکی کمر کے گرد ہاتھ ڈالتا اپنے قریب کرکے اب اسکے سارے بھرم توڑنا چاہتا تھا۔۔ ۔

"You can never under stand the feeling of girl when na mehram touch her" میرا بس چلے تو تمہارے ان ہاتھوں کو کاٹ دوں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ کوئی اتنی بے بسی سے لفظ چبا چبا کے بولی تھی کہ مقابل کی گرفت فوراً ڈھیلی پڑی تھی۔۔ ۔

"نامحرم اور محرم کا فرق بھی جانتی ہو تم"

دارم سے وہ منظر نہیں بھول رہا تھا جب اسنے اسید سے ہاتھ ملایا تھا۔۔۔ ۔

"تو تم سِکھا دو نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

نانسینس "

وہ پوری آواز سے چیخی تھی۔۔ ۔

"پہلے میں تمہیں اپنا محرم تو بنا لوں پھر اسی دن اسی رات پہلی رات ہی تمہیں سارے فرق بتا بھی دونگا اور سمجھا بھی دونگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

اسکی کلائیاں اپنے دونوں ہاتھوں میں تھام کر دانت چبا چبا کے بولا تھا۔۔ جبکہ۔ سامیہ بالکل بچی نا تھی۔۔۔۔ پوری جی جان سے وہ لرز اٹھی تھی۔۔ ۔

"تمہارے میں ہاتھ کاٹ دونگا اگر تمہارا ہاتھ کسی نامحرم کے ہاتھ سے ملا بھی تو۔۔۔۔۔۔۔ ۔"/

اسکی کلائیاں چھوڑتا جیسے وہ اس پہ ڈھاڑا تھا۔ ۔

"میں تمہاری ملکیت نہیں ہوں۔۔۔ ۔

اپنی اوق۔۔۔۔۔۔ لمٹس میں رہو" سامیہ اپنی لال کلائیوں کو دیکھ کے خونخوار لہجے میں بولی تھی۔ ۔ ۔. . اور جیسے ہی وہ جانے کے لیے مڑی تھی اسکا پاوں بڑے زبردست طریقے سے مڑا تھاا ور وہ لمبی ہیل کی وجہ سے بیلنس نا کرپائی تھی۔۔ جس کی وجہ سے وہ بہت ہی بڑے طریقے سے زمین پہ گری تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

دارم جو اپنا غصے ضبط کرنے کی کوشش میں تھا ایکدم اس طرح اسے گرے دیکھ کے آگے بڑھا تھا اور اسکے سامنے آیا تھا۔۔۔ پینٹ کے پائچے فولڈ کرتا وہ بیٹھا تھا اور اسے اٹھانے کی کوشش کی تھی۔۔ ۔

وہ اس قدر بری طرح گری تھی کہ اسکا موبائل زمین بوس ہوا تھا جبکہ۔ اسکے لمبے سیدھے دراز بال بگڑے تھا ساتھ اسکی ساڑھی کا لمبا پلو اس سے بالکل نا سنبھال تھا۔۔۔۔ ایکدم سے پنز۔ لوز۔ ہوئی تھیں۔۔ ۔

دارم اسکے پاس آیا تو اسے ڈھیروں شرم نے آگھیرا تھا۔۔۔۔ زمین پہ پڑا پلو اسنے اٹھایا تھا اور بامشکل سنبھلتے ہوئے صحیح سے ڈالا تھا۔۔۔۔۔۔ جبکہ دارم نظریںچرا کے رہ۔ گیا تھا۔۔۔۔۔۔ اور اسکی سٹویشن دیکھ کر اٹھ گیا تھا اور منہ پھیر گیا تھا۔۔ ۔

"آر یو اوکے"

وہ دو منٹ بعد پھر اسکی طرف مڑا تھا تو وہ نظریں نیچے کیے چہرہ ہاتھوں میں چھپائے شاید رونے میں مگن

تھی۔۔۔۔ ۔

"لباس ایسا زیبتن کیا کرو کہ منہ نا چھپانا پڑے۔۔ ۔

نان سینس۔۔۔۔ ۔"

وہ طنز کرنا نا بھولا تھا۔۔ بلکل بھی ہمدردی جتانے کے موڈ میں نا۔ تھا۔۔۔۔۔ اسکا۔ غصہ کسی طرح کم نا ہورہا تھا۔۔۔ ۔

"دفعہ ہوجاو یہاں سے ۔۔۔ ۔" وہ ہاتھ چہرے سے ہٹائی سرخ آنکھوں سمیت بولی تھی۔۔۔ اسکا اسموکی میک اپ کاجل رونے کی وجہ سے پھیل گیا تھا۔۔۔۔ جبکہ گال پہ آنسو بکھرے ہوئے تھے. . . یہ آتش فشاں روپ دارم کے لیے کافی خطرناک ثابت ہورہا تھا۔۔۔۔۔ وہ واپس اسکے سامنے بیٹھا تھا۔۔۔ اور اسکی تھوڑی اپنے ہاتھ سے پکڑی تھی ساتھ میں۔ ایک ہاتھ پکڑ کے اسے اپنی طرف کھینچا تھا۔ ۔

"میرا ارادہ تمہیں ساتھ لے کر دفعہ ہونے کا ہے"

ہاتھ چھوڑ کے اسکی کمر میں ہاتھ ڈال کر دارم نے اسے بازووں میں لیا تھا۔۔ ۔

اسکی اس حرکت پہ سامیہ حیرت سے پاگل ہونے لگی تھی۔۔ ۔

اپنے ہاتھوں سے اسنے اسکے بال نوچ ڈالے تھے۔۔۔۔۔ یہاں تک کے اسکے بئرِڈ زدہ گالوں کو زور سے کھینچ ڈالا تھا۔۔۔ کہ دارم نے اسے آنکھیں دکھائی تھیں۔ ۔

" خبردار جو تمہارا ہاتھ میری گردن تک پہنچا۔۔۔۔۔ اگر تم نے یہ کیا تو میرا ہاتھ ضرور تمہاری ساڑھی تک پہنچ جائے گا"

وہ اسکو لے کر چلتا ہوا بول رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اسکی سمت اپنی گاڑی کی طرف تھی۔۔۔۔۔۔ ۔ سامیہ نے اپنے ہاتھ اسکی دھمکی پہ نیچے کیے تھے۔۔۔۔ ۔

"ک۔۔ کہاں لے کر جارہے ہو مجھے"

وہ چیخ کے بولی تھی۔۔۔ ۔

"اپنی آواز آہستہ رکھا کرو۔۔۔۔ میرے کان بالکل ٹھیک ہیں"

اسکے چہرے غور سے دیکھتا وہ بولا تھا۔ ۔

" تم اس قابل نہیں ہو"

وہ کہاں سہم سکی تھی۔۔ اب بھی چلائی تھی۔ ۔

" قابل تو تم بھی نہیں ہو کہ تمہیں بخشا جائے۔۔۔۔ کیا خیال ہے کہاں نائٹ اسٹینڈ کریں۔۔۔۔ تمہیں محرم نا محرم کا مطلب بھی تو سمجھانا ہے نا۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

گاڑی کا دروازہ کھول کر اس کی بیک سیٹ میں سامیہ کو ڈالتا وہ بالکل سنجیدگی سے بولا تھا۔۔۔۔۔۔ زرا سا بھی شوخ پن اسکے چہرے پہ نا تھا۔۔ ۔

"ت۔۔۔۔۔ تم کاک ۔۔۔ کیا کہہ رہے ہو۔۔۔ مجھے سمجھ نہیں آرہ۔۔ ہا*

اسکی زبان لڑکھڑائی تھی۔۔۔۔ لیکن چونکی تو وہ تب تھی جب درام بھی بیک سیٹ پہ اسکے ساتھ آ کے بیٹھا تھا اور دروازہ زور سے بند کیا تھا۔۔ ۔

" میں سمجھا رہا ہوں نا سب" وہ اپنی طرف کا دروازہ تو لاکڈ کرچکا تھا لیکن سامیہ کی سائڈ وہ جھکا تھا کہ اسکی دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دارم دوسری سائیڈ کا دروازہ لاکڈ چیک کرکے سیدھا ہوا تھا۔ ۔

"ابھی تو میں نے کچھ کیا بھی نہیں۔۔۔۔ پھر آنکھیں کیوں بند ہیں"

وہ اسکی بند آنکھوں کو دیکھ کے چوٹ کرگیا تھا۔۔۔۔۔ ااکے قریب آنے پہ اسکی آنکھیں خود بخود بند ہوئی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔ دارم کی بات پہ اسکے اتنی دیر سے ضبط کیے ہوِے آنسو آنکھوں کی باڑ پار کرکے نکل پڑے تھے۔۔۔ وہ اچھی خاصی اپنی سٹویشن سے گھبرا گئی تھی۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.