Chapter 19: باب 19

"مجھے ۔۔ گھر جانا ہے پل۔۔۔ پلیز"

پہلے وہ منت بھرے لہجے میں روتی ہوئی بولی تھی۔ ۔

" مجھے گھر چھوڑ کر آو ابھی۔۔۔ ۔" اب وہ روتے ہوئے جیسے ضد کررہی تھی۔۔۔۔ چہرہ ہاتھوں میں چھپا کے وہ تیزی سے رونے لگی تھی۔ ۔

" تم لڑکیوں کا ہتھیار یہ آنسو ہیں لیکن مجھ پہ ان کا کچھ اثر نہیں ہے۔۔۔۔ بند کرو رونا"

وہ اسکو ڈانٹ رہا تھا۔ ۔

"تم مجھے یہاں کیوں لائے ہو" وہ اب آنسو صاف کرتی بولی تھی۔ ۔

"کس کی اجازت سے تم نے اسید سے ہاتھ ملایا تھا۔۔۔ ۔

تب محرم نامحرم کا فلسفہ کہاں گیا تھا "

وہ جیسے آنکھیں نکال کے اس پہ چیخا تھا کہ وہ ڈر کے گاڑی کے دروازے سے چپک گئی تھی۔ ۔

"ا۔۔ اس نے خود ہاتھ آگے کیا ۔۔ تھا"

بامشکل اسکی زبان سے لفظ ادا ہوئے تھے۔ ۔

"تو تم منع کر دیتیں ۔۔ کیا کمپلسری تھا اس سے ہاتھ ملانا "

وہ تپا بیٹھا تھا۔ ۔

سامیہ نے نفی میں سر ہلایا تھا۔۔ اب وہ بے آواز رو رہی تھی۔ ۔

"یہ کپڑے جو تم نے پہنے ہیں۔۔ کیا زیب دیتا ہے کہ ایک اچھی پڑھی لکھی لڑکی ایسے چیپ کپڑے پہنے جس میں جسم کی نمائش ہو۔۔۔۔ ۔* وہ ااکے چھوٹے اور بنا آہستینوں والے بلاوز کو چوٹ کرکے بولا تھا۔۔۔ ۔

"جواب دو" وہ چپ رہی تھی تو وہ چلایا تھا۔ ۔

" ن۔۔ نہیں" وہ کسی طرح اپنی حالت کے خوف و نظرچپ اسکو سہہ رہی تھی۔ ۔

" یہ سب محرم کے سامنے پہنتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر کسی کے سامنے نہیں" اب وہ اپنے ماتھے پہ ہاتھ ملتا بولا تھا جیسے سر میں درد ہورہا تھا۔ ۔

"میرے باب۔۔ با کی اجازت ہے ۔۔ مجھے "

جب کچھ لمحے وہ خاموش ہوا تو وہ دبی دبی آواز میں بولی تھی۔ ۔

" لیکن اب میں نے منع کردیا ہے نا۔۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ اسکا چہرہ ہاتھ میں دبوچتا غصے سے بولا تھا۔۔۔ ۔

" چھوڑو مجھے" وہ زور زور سے رونے لگی تھی تب ایک دم اسکا فون بج اٹھا تھا۔۔۔ غلطی سے بھی وہ اپنا فون زمیں سے اٹھانا نا بھولی تھی۔ ۔

" دکھاو کس کا فون ہے" وہ اسکی گود میں رکھے فون کی طرف اشارہ کرتے بولا تھا۔۔ سامیہ کو شدید غصہ آیا تھا۔۔۔۔۔۔ لیکن وہ کال دیکھ کے مسکرائی تھی۔۔۔ اس حالت میں بھی اسکے چہرے پہ خوبصورت تبسم بکھرا تھا۔۔۔ دارم سے اسکی مسکراہٹ نا چھپی تھی۔۔۔ غصے میں اسنے اس کا فون جھپٹا تھا۔۔۔ اسکرین پہ جگمگاتی تصویر دیکھ کے وہ مزید آگ بگولہ ہوا تھا۔۔ ۔

"کون ہے یہ" سامیہ کے لیے نئی مشکل تھی۔ ۔

"ب۔۔۔ بھا۔۔۔۔۔۔۔ ئی" وہ ڈری تھی بہت بری طرح۔ ۔

"تم اکلوتی ہو۔۔۔ جھوٹ مت کہو" اسکو بہت برا لگا تھا سامیہ کا جھوٹ کہنا۔۔ ۔

"د۔ دوست ہے" اب وہ سہم گئی تھی۔۔۔۔ ۔

"نامحرم کو دوست کیسے بنایا ہوا ہے سامیہ میڈم آپ نے" وہ کال۔ ڈسکنیکٹ کرچکا تھا۔۔۔۔۔ سامیہ اب چپ نا رہی تھی۔ ۔

" تم کیوں میرے پیچھے پڑ گئے ہو۔۔۔۔۔ تمہاری اتنی ہمت کہ میرے فون کو بھی ہاتھ لگاو۔۔۔ اگر کچھ کہہ نہیں رہی تو اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ تمہارا جو دل کہے گا مجھے کہو گے۔۔۔ میں جس سے بھی بات کرو ں۔۔ جس سے بھی بات کروں۔۔ جس سے بھی ہاتھ ملاوں۔۔۔ تمہارا سر درد نہیں۔۔۔ میرا باپ زندہ ہے ۔۔ میرے سرپرست یا اپنی حکومت مت سمجھنا۔۔۔۔۔۔ جسٹ کیپ ڈسٹینس۔۔۔ ۔"

وہ ایک ہی دفعہ میں پورے اعتماد سے دارم کو چونکا گئی تھی۔۔۔۔ سامیہ کو بالکل اچھا نا لگا تھا اس طرح اسکی ۔ کال کاٹنا۔۔۔۔ جھٹکے سے اسنے دارم سے فون چھینا تھا۔۔۔ وہ کپکپارہی تھی لیکن ڈر نہیں رہی تھی۔۔۔۔ ۔ فون لے کر اسنے ان لاک کیا تھا کہ دوبارہ کال آنے لگی تھی۔۔ ۔

کال کو۔ اسنے یس کرکے کان سے لگایا تھا۔ ۔

"کال یو بیک ، انتظار کرنا میرا ، سونا نہیں، آج لیٹ ہوجائے گا یہاں بہت "

وہ کہہ کے فون بھی بند کرچکی تھی جبکہ۔ دارم۔ ہکا بکا اسے دیکھ رہا تھا۔۔۔ ۔

" تمہیں سمجھ نہیں آیا تھا کہ میں نے کیا کہا تھا۔۔ ۔" وہ ایک دم جنونی۔ ہوا تھا۔۔۔ سامیہ کے کہے گئے جملے اسے زہر سے لگے تھے۔۔ ۔

"بالکل بھی نہیں آیا تھا۔۔۔۔ اب دفعہ ہوجاو یہاں سے۔۔ اور مجھے باہر نکالو۔۔۔۔ عدیل انکل سے کہہ دونگی میں تمہارا کہ تم نے مجھے ادھر ہراس کرنے کی۔ کوشش کی۔ ہے۔۔۔ اور پھر تمہیں پتہ ہے نا ہمیں کوئی اس طرح دیکھ لے گا تو کیا سوچے گا"

وہ طنزیہ مسکراہٹ سمیت بولی تھی اور دارم کا خون جلا گئی تھی۔ ۔

"بالکل ٹھیک کہہ رہی ہو۔۔۔ میں یہ ہی چاہ رہا ہوں کہ کوئی دیکھ لے۔۔۔ پھر سب سمجھنیگے کہ ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں۔۔ ایک گاڑی میں اس طرح لڑکا لڑکی کیا کرسکتے ہیں۔۔۔ یہ سب دیکھ کہ گھر والے ہماری شادی کروادینگے ۔۔۔ اچھا ہے نا"

وہ مزے سے کہتا سامیہ کی دنیا ہلا گیا تھا۔ ۔

"کیا کہہ رہے ہو تم۔۔۔ تمہاری عزت کیا رہ جائے گی انکل آنٹی کے سامنے"

سامیہ کی شادی کے نام پہ۔ جان سمٹ آئی تھی۔ ۔

"میری عزت چھوڑو، سامیہ بیگم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی عزت کا خیال کرو "

بیگم۔ کو۔ اسنے لمبا کھینچا تھا۔۔۔۔ ۔

"میں رو دونگی اب۔۔۔ ب۔۔۔ بیگم۔۔ نہیں ہوں "

وہ روہانسی ہوئی تھی۔ ۔

"تمہارے ان۔ آنسووں کا کبھی مجھ پہ کوئی فرق نہیں پڑے گا۔۔ ۔

اپنا حولیہ درست کرو اور پارٹی میں دوبارہ پہنچو۔۔۔۔۔ ۔"

وہ گھڑی میں ٹائم دیکھتا بولا تھا جہاں بارہ بجنے میں آٹھ منٹ تھے۔۔ وجیہہ کی برتھ ڈے اسٹارٹ ہونے لگی تھی۔۔ وہ۔ ایک دم دروازہ کھول کے باہر اترا تھا۔۔ اور بھاگتا ہوا ہال کی جانب بڑھ گیا تھا۔۔ ۔

ایک نظر اسنے سامیہ کو نہیں دیکھا تھا۔۔۔ جبکہ سامیہ ہکا بکا بیٹھی اسکی باتوں کو سوچ رہی تھی۔۔ اسکا بلکل۔ دل نا کیا تھا کہ وہ اندر جائے واپس۔۔۔۔۔۔۔۔ نا اسکی حالت اب اس لائق تھی۔۔ سیٹ کی پشت پہ سر ڈال کے وہ آنکھیں موند گئی تھی۔۔ ۔

بیڈ پہ بیٹھی وہ آج پوری طرح اسکے انتظار میں تھی۔ ۔

کل تک یہ کمرہ بلکل۔ سادہ تھا لیکن اب۔۔۔۔۔ ۔

اب بالکل الگ نظر آرہا تھا۔ ۔ ۔

پورا بیڈ سرخ گلابوں سے سجا ہوا تھا۔۔۔۔ جبکہ بیڈروم میں رکھے گئی ڈریسنگ، ٹیبلز ہر جگہ پھولوں کے گلدستے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ رات کے اس پہر جلتی ہوئی موم بتیوں سے مزید۔ دمک کا احساس ہورہا تھا۔ ۔

بیڈ پہ سکڑی سمٹی وہ آنے والے کے انتظار میں تھی۔۔۔۔۔ ۔

آنے والے لمحات کا سوچ کے اسکا دل تیزی سے ڈھرک رہا تھا۔۔ جبکہ ہاتھ اور پاوں ٹھنڈے پرگئے تھے۔۔ ۔

ضامن سے آج کے دن تو اسے بالکل اچھے کی امید نا تھی۔۔ اس لیے خود کو آنے والے لمحات کے لیے تیار کررہی تھی۔۔۔ ۔

انہی۔ سوچوں میں گھم۔ تھی۔ کہ ایکدم بیڈروم کا دروازہ کھلا تھا۔۔ ۔

ضامن دروازہ لاکڈ کرکے وہیں دروازے سے ٹیک لگائے کھڑا ہوگیا تھا۔۔۔۔ سینے پہ ہاتھ باندھے مسکراہٹ سمیت وہ اسے گھور رہا تھا۔۔ لیکن اسکی نظروں سے بے پناہ پیار برس رہا تھا۔۔ ۔

جبکہ حیام نظریں جھکائے بیٹھی تھی۔۔ اسکا۔ جھکا سر مزید جھک گیا تھا۔ ۔

"دو منٹ میں آرہا ہوں"

اسکا رخ باتھ روم کی طرف تھا۔۔ ۔

ٹھیک دو منٹ بعد وہ نائٹ سوٹ میں باہر آیا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

دھیمی چال چلتا ہوا وہ بیڈ پہ اسکے سامنے بیٹھ گیا تھا۔۔ ۔

"ہاو آر یو بیوی"

اسکے۔ مہندی سے سجے ہاتھ تھامتا وہ محبت بھرے انداز میں بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

حیام نے اس سے ہاتھ چھڑوانا چاہے تھے لیکن ضامن کی گرفت حد سے زیادہ مضبوط تھی۔۔۔۔۔ ۔

" تمہیں میں آج بہت کچھ بتانا چاہتا ہوں , لیکن اس سے پہلے تم ایزی ہوجاو۔ ۔ میں نہیں چاہتا تمہیں یہ بھاری جیولری، بھاری جوڑا زرا سا بھی پریشان کریں کیونکہ تمہیں پریشان کا حق صرف ضامن عدیل ہمدانی کو ہے نا*

اسکے ہاتھوں کی پشت پہ لب رکھتا وہ انوکھے انداز میں بولا تھا۔ ۔

" شیور" وہ ہاتھ چھڑواتی لہنگا سنبھالتی بیڈ سے اتری تھی۔۔۔۔ بلکہ ضامن نے اسکا ہاتھ تھام کر اسے ڑریسنگ روم تک پہنچایا تھا۔۔۔۔ اور خود صوفے پہ بیٹھ گیا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

جیسے ہی ڈریسنگ روم کا دروازہ کھلا تھا وہ کاٹن کے سوٹ میں باہر آئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنے بالوں کو وہ ہیر اسٹائل سے آزاد کروا چکی تھی۔۔۔۔۔ ۔ اب اسکے بال کھلے تھے جبکہ چہرہ میک اپ سے صاف تھا۔۔۔۔ وہ صوفے سے اٹھا تھا اور دوبارہ ا پہ سکا ہاتھ تھام کے بیڈ پہ لے آیا تھا۔۔۔۔۔۔ حیام اسکے اس قدر کئرنگ اسٹائل شرمندہ سی ہورہی تھی۔۔۔ وہ ہرطرح سے اسکا۔ خیال کرنے کی۔ کوشش کرتا تھا جبکہ وہ تو اسے بدلے میں نا پیار ، نا کیر ، کچھ بھی تو نا دیتی تھی۔ ۔

"آپ نے مجھے کوئی گفٹ کیوں نہیں دیا *

پہ جب وہ بیڈ اسکے ساتھ بیٹھی تو پہلا سوال حیام نے ہی کیا تھا۔۔ ۔

"کیونکہ تمہارا چہرہ بھی تو میں دیکھ چکا ہوں نا اتنی بار۔۔۔ ۔*

وہ بیڈ پہ لیٹا ہاتھ پیٹ پہ رکھے اسکے سوال پہ مسکرایا تھا۔ ۔

"تو اس میں میری کیا غلطی ہے "

وہ خفگی سمیت ضامن کو دیکھتے ہوئے بولی تھی۔ ۔

"تمہار ی غلطی یہ ہے کی تم اس وقت بیٹھی ہو جبکہ تمہیں میرے پاس لیٹنا چاہیے" اسکا ہاتھ تھامتا اسے لیٹنے کا اشارہ کر چکا تھا۔۔ حیام نے لجھائے ہوئے انداز میں اسے دیکھا تھا اور پھر اسکے بازو پہ آکر لیٹ گئی تھی۔۔ ۔

"اب پرفیکٹ لگ رہا ہے بالکل*

وہ اسکا ہاتھ اپنے گرد رکھتا بولا تھا۔۔ جبکہ حیام شرما گئی تھی۔ ۔

"آپ سے کچھ پوچھ لوں" وہ اتنی معصومیت سے بولی تھی کہ ضامن انکار کیسے کرتا۔ ۔

"بالکل پوچھیں ۔۔ ۔ "

"آپ نے مجھ سے شادی کیوں کی تھی۔۔۔۔ ؟"

وہ ڈھر کتے دل کے ساتھ بولی تھی۔۔ ۔

"سب کا جواب دونگا لیکن پہلے مجھے میرے سوال کا جواب دو ۔۔۔ ۔"وہ اسکے بالوں میں انگلیاں چلاتا نرمی سے بولا تھا۔ ۔

"اچھا" وہ مختصر بولی تھی۔ ۔

"پہلے مجھے بتاو کہ تم مجھ سے بھاگتی کیوں ہو۔۔ ۔

مجھے ایسا لگتا یے کہ تم مجھ سے جان چھڑوانا چاہتی ہو"

ضامن ناراضگی سے بولا تھا۔۔۔ حیام۔ اسکے سوال پہ چپ سی ہوگئی تھی۔ ۔

"اب تو نہیں بھاگتی نا" وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتی بولی تھی۔۔۔ ساتھ میں اسنے ضامن کا۔ ہاتھ تھام کے اپنے دل پہ رکھا تھا۔ ۔ .

"اب میرا دل آپکی presense موجودگی سے ڈھرکتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔. . . . ۔ اور جب آپ نہیں ہوتے تو یہ رکنے لگتا ہے"

وہ اسکا ہاتھ اپنے دل کے مقام پہ رکھے جزب کے عالم میں بولی تھی۔۔ جبکہ ضامن اسکی تیزی سے چلتی ہارٹ بیٹ کو صاف محسوس کرسکتا تھا ۔۔۔ ۔. . بے اختیار اسنے حیام کا ماتھا چوما تھا۔۔۔۔ ۔

" اتنی رسپیکٹ کے لیے بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔" دوبارہ اسکے ماتھے کو اپنے لبوں سے چومتا وہ بولا

تھا۔۔ حیام آج کھل کے مسکرائی تھی۔۔۔۔۔ دو آنسو اسکی آنکھوں سے ٹوٹ کے گرے تھے۔ ۔

" پہلے میں بھاگتی نہیں تھی۔۔۔۔ ڈرتی ہوں کہ آپ بھی مجھے کسی کے کہے میں آکر چھوڑ نا دیں۔۔۔ اگر آپ نے ایسا کیا تو میں مرجاونگی"

وہ ڈرے ہوئے انداز میں بولی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

" تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ میں تمہیں چھوڑ دونگا"

اسکے ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے وہ بولا تھا۔ ۔

"کیونکی مجھے سب اپنا عادی بنا کے چھوڑ دیتے ہیں "

"میں برہان نہیں ہوں حیام *

وہ اسے یقین دلاتا بولا تھا۔ ۔

" اور نا ہی برہان کی طرح عام۔ انسان ہوں کہ کوئی آئے کچھ کہے کچھ دکھائے اور پھر میں۔ اس کے کہے پہ اپنی متاع جان کو چھوڑدوں"

اسکے لہجے میں شدت پیار جھلک رہا تھا۔۔ ۔ .

"برہان کا۔ آپ زکر نا کریں پلیز۔۔۔ ۔*

وہ رخ پھیرنے لگی تھی۔ ۔

" تم سے میں نے شادی اس لیے کی تھی تاکہ میں تمہاری ہمیشہ حفاظت کرسکوں۔۔۔ سب سے بچا

سکوں۔۔۔۔۔۔ تم سے شادی کرنے کے پیچھے یہ ہی مقصد تھا اور اگر میں یہ نہیں کرتا تو تمہاری تائی تمہیں ناجانے کس کے ساتھ باندھ دیتیں"

وہ آج سارے پردے اٹھا دینا چاہتا تھا۔ ۔

"اگر میرے ماں باپ ہوتے تو مجھے کسی کی حفاظت کی ضرورت نا۔ ہوتی۔۔ وہ ہی مجھے پروٹیکٹ کرتے" .

وہ افسردگی سےبولی تھی۔۔ ۔

"اٹس اوکے۔۔۔۔۔۔ کچھ نہیں ہو تا۔۔ جو مشکلیں آنی تھیں۔۔۔ وہ آکے جا چکی ہیں۔۔۔۔۔ اب صرف تم۔ ہو اور میں ہوں۔۔۔ اور ہماری فیملی۔۔۔۔ اپکمنگ فیملی"

وہ شرارت سے بولا تھا۔۔۔۔ جبکہ حیام نظرانداز کرگئی تھی۔۔ ۔

" تمہارا کزن شریف انسان ہے بہت۔۔۔۔۔۔ اسنے جو کیا عام۔ انسان شاید وہ ہی کرتا ۔۔۔۔ اسے تم معاف کردینا۔۔۔ وہ واقعی اچھا بندہ ہے۔۔ لیکن تمہاری کزن اچھی لڑکی نہیں ہے"

وہ اسکو۔ ناجانے کیا۔ بتارہا تھا۔۔ ۔

" اسے مجھ پہ بھروسہ نہیں تھا ضامن۔۔۔ اسکے ساتھ میں بچپن سے رہی اسے تو یہ بھی معلوم ہوتا تھا کہ میں کب کس سے بات کرتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

"مجھے کافی عرصے بعد پتہ چلا تھا کہ ماریہ برہان میں انٹرسٹد ہے۔۔۔۔ اگر مجھے پہلے پتہ ہوتا تو میں خود پیچھے ہٹ جاتی۔۔ ماریہ کے ساتھ برہان ہی بہت گھٹیا انسان ہے"

وہ غصے سے بولی تھی اوراسے سمجھ نا آرہا تھا کہ۔ ضامن اسکا زکر کیوں کررہا یے۔ ۔

"یار وہ اتنا اچھا ہے۔۔۔ دیکھو اگر وہ تمہیں نا چھو ڑتا تو ہماری شادی کیسے ہوتی اور پھر ہم۔ ساتھ کیسے

ہوتے۔۔۔۔۔۔۔ اس لیے تم اسے معاف کردینا۔۔۔ ۔"

وہ مسکرا کے بولا تھا۔۔۔۔۔ جبکہ حیام اسے دیکھتی رہ گئی تھی۔

"آپ بہت خراب ہیں۔۔۔ ۔"

وہ ناراضگی سے بولی تھی۔۔ ۔

"لیکن تم نے خراب بالکل نہیں ہوتا ہے۔۔ سمجھیں"

وہ اسکی چھوٹی سی ناک دباتا بولا تھا۔۔۔۔۔۔ جس پہ۔ وہ ہنسی تھی۔۔۔ ۔

"رونے کے پیچھے کیا ریزن ہے۔۔۔ ۔"

اب ضامن گھور کے اس سے تشویش زدہ لہجے میں پوچھ رہا تھا۔۔ ۔

"آپ ریزن ہیں۔۔ ۔

کیونکہ آپ ہی مجھے رلاتے ہیں"

وہ منہ بنا کے بولی۔ تھی۔۔ ۔

"شرم نہیں آرہی اب تمہیں شوہر پہ الزام لگاتے ہوئے "

وہ حیرت زدہ لہجے میں بولا تھا۔ ۔

"نہیں"

وہ۔ سنجیدگی سے بولی تھی۔۔۔ ۔

"کوئی بات نہیں اب آجائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

ایک دم وہ پہ جھک کے شوخ لہجے میں بولا تھا۔۔ ۔

"آپ پہلے میرا گفٹ دیں " اپنے چہرے پہ ہاتھ رکھتی وہ بولی تھی۔۔۔ ۔

"وہ ہی تو دے رہا ہوں۔۔۔۔۔۔ پیار بھرا گفٹ۔۔۔۔۔ ۔"

وہ اسکے ہاتھ چہرے پہ سے ہٹایا بولا تھا اور اسکے گال کو ساتھ چوما تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"آپ کو مجھ سے محبت نہیں ہے کیا "

وہ اچانک بولی تھی۔ ۔

"پہلے بتاو تمہیں ہے" وہ سریش لہجے میں بولا تھا۔۔ ۔

"پتہ نہیں۔۔۔ ۔ "

وہ نظریںچرا گئء تھی۔ ۔

" ایک رات تم نے کہا تھا جو ہمارا خیال کرتے ہیں ان سے محبت ہوجاتی یے اس لحاظ سے تمہیں مجھ سے محبت ہونی چاہیے حیام۔۔ ۔"

وہ۔ واپس لیٹتا بولا تھا۔۔ ۔

"مطلب آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ میں آپکا خیال نہیں کرتی اس لیے آپکو مجھ سے محبت نہیں ہے۔۔۔ ۔"

وہ شکوہ بھری نگاہوں سے اسے دیکھ رہی تھی۔ ۔

" ارے نہیں بیوی۔۔۔ تمہاری موجودگی ہی میرا سب سے بڑا خیال نے۔۔۔۔۔۔۔ خود کی حفاظت کرو بس یہ ہی میرے لیے سب کچھ ہے"

اسکو سینے سے لگاتا بولا تھا جبکہ وہ اس قدر خوبصورت اظہار پہ سکون سے مسکرائی تھی۔۔ ۔

کھڑکی سے اندر آتی روشنی اسے اپنے چہرے پہ محسوس ہوِئی تھی۔ ۔ ۔ کروٹ لے کر اسنے جگہ چینج کی تھی اور منہ تکیے میں چھپا لیا تھا جس کا مطلب یہ تھا کہ وہ مزید اور سونا چاہتی ہے۔

***

رات کا گزرا ایک ایک پل اسے اپنے زہن میں چلتا محسوس ہورہا تھا۔

بے خیالی میں وہ کمبل ہٹا کر اٹھ بیٹھی تھی۔ ۔

"کیا اتنی جلدی سب نارمل ہوسکتا ہے"

وہ بال چہرے پہ سے ہٹائی سوچ رہی تھی۔۔ کمرے میں نظر دوڑائی تھی لیکن کمرہ بالکل خالی تھا۔۔۔۔۔ ضامن اسے کہیں نظر نہیں آیا تھا۔

"اتنی جلدی کیسے سب ٹھیک ہوگیا"

بار بار یہ خیال اسکے زہن میں آرہا تھا۔۔ ۔

کافی دیر سوچنے کے بعد جب اسے کوئی جواب نا ملا تو وہ پاوں بیڈ سے اتارتی چپل پہن کر باتھ روم کی طرف چلی گئی تھی۔۔ ۔

اسے ناجانے کیوں ایسا لگ رہا تھا کہ سب نارمل ہو کر بھی نارمل نہیں ہے یا یہ سب زیادہ دن کے لیے نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

"ضامن بھائی اب میں گھر جانا چاہتی ہوں۔۔۔۔۔۔ آپ پلیز میرے ٹکٹس کرادیں یا مجھے چھڑوا دیں"

ناشتے کی ٹیبل پہ وہ سارے موجود تھے۔۔ تب سامیہ موقع دیکھ کے بولی تھی۔۔ اسکا انداز کافی سنجیدہ

تھا۔۔۔۔ ۔

"اتنی جلدی ۔۔۔ ابھی کل تو آئی ہو آپ"

عدیل ہمدانی ناشتہ کرتے ہوئے بولے تھے۔ ۔

"مجھے میرے بابا یاد آرہے ہیں۔۔۔ ۔"

وہ۔ سر یس لہجے میں بولی۔ تھی۔۔۔۔ ۔

"میں نے انکل سے چار سے چھ بن کی اجازت لی تھی۔۔ ۔

سو میرے خیال میں۔ تمہیں اسٹے کرنا چاہیے"

ضامن کو نہیں معلوم تھا کہ وہ کیوں جانا چاہتی ہے۔ ۔

"بیٹا ضد نہیں کرتے۔۔ ۔

بچی ہے۔۔ نہیں لگ رہا دل۔۔ ۔ تو آپ لوگ اسے پریشان تو نا کریں"

تانیہ بیگم۔ سمجھاتے ہوئے بولی تھیں۔ ۔

حیامکچھ نا بولی۔ تھی کیونکہ اسے معلوم تھا کہ وہ بہت ضدی ہے۔۔ ۔

"بیٹا سسرال میں کیا کروگی۔۔۔۔ تب تمہارا دل نہیں لگے گا تو تم بابا کے پاس چلی جاوگی کیا"

وجیہہ شرارتی انداز۔ میں بولی۔ تھی۔۔ دادم چپ کرکے ناشتے میں مگن تھا۔۔۔ سامیہ کی طرف اسنے دیکھا بھی نہیں تھا جبکہ یہ ہی حال سامیہ کا تھا۔ ۔

"سامیہ کی لائف میں شادی کا نام دور دور تک نہیں ہے وجیہہ"

حیام سامیہ کو دیکھتی بولی تھی۔۔۔ سامیہ اسے دیکھ کے مسکرائی تھی۔۔۔۔۔ ۔

"آہاہاہا۔۔۔۔۔۔ بہرحال ضامن تم دیکھ لو سامیہ کیا کہہ رہی ہے۔ ۔

ویسے سامیہ تم کرتیں تو اچھا لگتا۔۔۔۔۔ ۔"

وجیہہ احتراماً سلجھے ہوئے لہجے میں بولی تھی۔ ۔

"جی" وہ خاموش ہوگئی تھی۔ ۔

***

آج اسنے یونی کی بھی چھٹی کی تھی۔۔ ۔

آدھے گھنٹے سے تیار ہو کر وہ لان میں برہان کا انتظار کررہی تھی۔۔۔ لیکن نا وہ فون اٹھا رہا تھا اور نا ہی خود یہاں آرہا تھا۔۔ ۔

"کیا مصیبت ہے کہاں سوگئے ہو"

وہ اسے کال ملاتی غصے سے بڑبڑارہی تھی۔۔ ۔

آج اسے شادی کی شاپنگ کے لیے مال جانا تھا۔۔۔۔۔ ۔ برہان کو بھی اسنے آف کرنے کا کہا تھا ۔۔۔۔۔ بہت جدوجہد کرنے کے بعد وہ مان گیا تھا۔ ۔

ہارن کی آواز پہ وہ اچھلی تھی۔۔۔۔ اور تیزی سے ڈگ بھرتے بھرتے لان کراس کرکے بیرونی گیٹ تک گئی تھی۔۔۔ ۔

گیٹ کے باہر برہان کی گاڑی دیکھ کر اسکے چہرے پہ مسکراہٹ پھیلی تھی۔۔ وہ جلدی سے فرنٹ سیٹ کا دروازہ کھول کر بیٹھی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکا کتنا بڑا خواب تھا کہ وہ اسکے ساتھ فرنٹ سیٹ پہ بیٹھے۔۔۔۔ ۔

"یہ پہلی دفعہ ہے آئندہ میں تمہیں کہیں بھی لے جانے جا پابند نہیں ہوں"

وہ جیسے ہی گاڑی میں آکے بیٹھی برہان گاڑی اسٹارٹ کرتا بولا تھا۔۔ ۔

وائٹ ٹی شرٹ میں براون جینز کے ساتھ وہ ہیندسم معلوم ہورہا تھا۔ ۔

چہرے پہ سنجیدہ تاثرات اسکی خوبصورتی میں اضافہ کرتے تھے۔

بھورے سلکی بال بنا جیل کے کچھ ماتھے پہ بکھرے تھے کچھ سیٹ تھے۔۔ ۔

جبکہ اسکی کالی آنکھوں پہ سن گلاسسز لگا ہوا تھا۔

ماریہ کے سیٹ بیلٹ باندھتے ہاتھ رکے تھے وہ مبہوت سی اسے دیکھتی رہ گئی تھی۔۔۔ ۔

"تم اتنے غصے میں نا رہا کرو برہان"

وہ اداسی سے بولی تھی۔۔ ۔

"جب تم سنجیدہ ہوجاوگی تب میں غیر سنجیدہ ہوجاونگا"

وہ پھیکی مسکراہٹ اس پہ اچھالتا بولا تھا۔۔ وہ کبھی بھی تو اسے اچھی نا لگی تھی۔ ۔

"تم جو بولو گے میں وہ کرونگی برہان۔۔۔۔ ۔

لیکن ایسا رویہ نہیں نا"

وہ لہجے میں نمی لائے بولی تھی۔۔ ۔

"تمہیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ ۔

اور پلیز ہر بار مجھ پہ احسان نا کیا کرو کہ میں تمہارے لیے کرسکتی یا وہ کرسکتی ۔. اپنے کام سے کام رکھا کرو"

وہ گاڑی کی اسپیڈ بڑھاتا چڑتا ہوا بولا تھا۔۔ ۔

***

سب کے سامنے کہہ کر وہ پرسکون ہوئی تھی۔۔۔۔ ۔

کمرے میں آکر اسنے اپنی چیزیں سمیٹنا شروع کی تھیں۔ ۔

حیام کے لیے اسے برا لگ رہا تھا لیکن کل رات کے بعد اسکا دل ہی خراب ہوگیا تھا۔۔ ۔

ابھی وہ سوچتے ہوئے کام ہی کررہی تھی کہ ایکدم اسکے کمرے کا دروازہ کھلا تھا۔۔۔ وہ آنے والے کی طرف۔ دیکھنا بھی نہیں چاہتی تھی۔۔ سمجھ چکی تھی کہ کون آئے گا اس لیے خاموشی سے اپنے کام میں مصروف رہی تھی۔۔ ۔

"تم یہاں سے اپنے دن پورے کیے بنا نہیں جاوگی، پہلی اور آخری دفعہ میں تمہیں بتارہا ہوں، ریپیٹ نہیں کرونگا"

اسکے سر پہ کھڑے وہ ہزیانی انداز میں دھاڑا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ سامیہ بت بنی اپنی چیزیں سمیٹنے کے چکر میں تھی۔۔۔۔۔۔ جلدی جلدی اسنے اپنی پیکنگ کی تھی. ۔ ۔

" تمہیں سمجھ نہیں آرہی یا تم مجھے اتنا ایزی لے رہی ہو کہ شاید جو میں کہہ۔ رہا ہوں وہ کر نہیں سکتا۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ۔ اسے مستقل نظرانداز کررہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں تک کے کل رات سے اسنے اسے دیکھا بھی نہیں تھا۔۔۔ دارم کو اسکا اس طرح سے نظرانداز کرنا اندر ہی اندر کھائے جارہا تھا۔ ۔

" تمہاری مرضی کی مالک نہیں ہوں میں۔۔۔۔۔۔۔ میرا جب دل چاہے گا میں جاونگی۔۔۔۔۔۔۔ اور میں آج ہی جاونگی۔۔۔۔۔۔۔ پہلے تو تم یہ بتاو کہ میرے کمرے میں آنے کی اجازت کس نے دی ہے"

وہ کپڑے چھوڑ کے ہاتھ سینے پہ باندھ کے بولی۔ تھی۔۔ اسکی آواز میں شدید غصہ جھلک رہا تھا۔۔ ۔

"کیا ہر وقت مرضی مرضی لگا کے رکھتی ہو۔۔۔۔۔۔۔ میں نے کل کتنے پیار سے سمجھایا تھا کہ خود کو کور کرکے رکھنا اور رات ہی رات تم نے خود کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا ہوا ہے"

"شرم تو تمہیں چھو کے بھی نہیں گزری"

اسکو ایک دم کندھوں سے پکڑ کر دارم نے بیڈ پہ دھکا دیا تھا اور وہ ایکدم بیڈ پہ جا کے گری تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس افتاد کے لیے بالکل وہ تیار نا تھی.۔۔۔ اسے شدید غصہ تھا جب اسنے سامیہ کی رات ساڑھی والی پکس ضامن کے موبائل میں دیکھی تھیں۔۔۔۔ ۔

"________میں ت۔۔۔۔ تمہیں۔۔۔۔ نہیں چھوڑونگی۔۔۔ ۔"

وہ روہانسی انداز میں بولی تھی ایکدم اسنے کہنیوں کے بل بیڈ سے اٹھنا چاہا تھا لیکن دارم لمحے میں اسکے نزدیک آکر لیٹا تھا۔۔۔۔ اور اسکی اٹھنے کی تمام کوشیشیں مسترد کردی تھیں۔۔ ۔

"تمہیں چھوڑنے لائق کب چھوڑو نگا"

اتنے قریب سے اسکے چہرے کے نقوش کو وہ غور سے دیکھ رہا تھا۔۔ ۔

بڑی بڑی کالی آنکھیں۔۔ ۔

تھی کی ناک جس میں سلور نوز پن تھی۔ ۔ ۔ نوز پن۔ کو دیکھ کر اسکا دل مچلنے لگا تھا کہ وہ اسے کھینچ نکالے۔۔۔ یہ ہی چیز تو اسے اس مقام پہ۔ لے آئی تھی۔۔۔ کتنی ایٹر یکشن تھی اس میں۔۔۔۔ اسکے برعکس بھرے بھرے گلابی گداز لب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

گلابی گال جن پہ خفت کے آثار نمودار ہوگئے تھے۔۔ ۔

وہ حیران سا اس مکمل۔ حسن کو دیکھتا رہ گیا تھا۔۔ ۔

دو پل بعد وہ اس ٹرانس سی کیفیت سے باہر آیا تھا۔ ۔

لیکن چونکا تو تب تھا جب اسکے گلابی گالوں پہ آنسو پھیلے ہوئے تھے۔۔ ۔

ایکدم وہ سیدھا ہو کر بیٹھا تھا۔۔۔ شاید وہ غلط کرگیا تھا۔ ۔

"تم نہیں جارہیں اوکے"

وہ بیڈ سے اٹھتا نظریں چراتا بولا تھا ساتھ میں اسکے کھلے سوٹ کیس میں سے ڈوپٹہ اٹھا کر اس پہ ڈالا تھا۔۔ ۔

"یہ ڈال کر رکھا کرو

۔۔ تم لڑکیوں کے لیے ہی بنا ہے"

وہ کہتے ساتھ ہی اپنا کام کرکے پیچھے سے دروازہ بند کرکے جاچکا تھا ۔۔۔۔ جبکہ وہ تکیے میں منہ چھپا کے زور زور سے رونے لگی تھی۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.