اپنے سامنے پھیلے ڈاکومنٹس کو وہ تاسف سے دیکھ رہی تھی۔ ۔
منہ پہ اسکے سنجیدگی و غصہ بس گیا تھا۔ ۔
"یہ اچھا نہیں کیا آپ نے"
وہ ساری چیزوں کو دور ہٹائی نروٹھے پن سے بولی تھی۔ ۔
"اگر تم راضی نہیں ہوئیں تو میں تم سے بات کرنا ختم کردونگا حیام"
ضامن کے لہجے و انداز میں ضدتھی۔ ۔
"اس سے بات کرنے کا کیا تعلق ہے"
وہ جی بھر کے ناراض ہوئی تھی۔ ۔
"ہاں تو پھر میری کوئی اہمیت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اٹس اوکے تمہارا جیسا دل۔ کرتا ہے ویسا کرو"
وہ بیڈ سے اٹھتا کاغزات لے کر بولا تھا۔ ۔
"ن۔۔ نہیں نا"
وہ اسکا ہاتھ تھام چکی تھی۔ ۔
" میں زبردستی نہیں کررہا حیام"
وہ سنبھل کے بولا تھا۔ ۔
"لیکن ٹارچر آپ بہت کرتے ہیں۔۔۔۔ اور۔۔ ۔
اور تنگ بھی۔ ۔
وہ ڈاکومینٹس لیتی سائن کرتی بولی تھی۔۔۔۔۔ اسکے چہرے پہ ایک درد تھا۔۔ کہ۔ وہ یہ سب نہیں چاہتی لیکن ضامن کی۔ ضد پہ اسنے ہار مان لی تھی۔۔ صبح کے بعد اب وہ گھر آیا تھا اور اس نئی ضد پر وہ اٹل سا تھا۔۔۔ جیسے یہ ضروری چاہتا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"لیکن ٹارچر آپ بہت کرتے ہیں۔۔۔۔ اور۔۔ ۔
اور تنگ بھی۔ ۔
وہ ڈاکومینٹس لیتی سائن کرتی بولی تھی۔۔۔۔۔ اسکے چہرے پہ ایک درد تھا۔۔ کہ۔ وہ یہ سب نہیں چاہتی لیکن ضامن کی۔ ضد پہ اسنے ہار مان لی تھی۔۔ صبح کے بعد اب وہ گھر آیا تھا اور اس نئی ضد پر وہ اٹل سا تھا۔۔۔ جیسے یہ ضروری چاہتا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"ایکچوئلی تمہیں تنگ کرنے کی صرف اجازت مجھے ہے تب ہی۔۔ ۔" .
ڈاکومینٹس واپس لے کر وہ بولا تھا۔۔ ۔
"کیا میں کبھی آپکو تنگ کرسکتی ہوں"
وہ اسکی آنکھوں میں جھانکتی مضبوطی سے بولی تھی۔ ۔
"دیکھو حیام۔۔۔ ۔
وہ فائل برابر میں رکھتا اسکے ہاتھ تھام کر سنجیدہ ہوا تھا۔۔۔ حیام کو۔ لگا تھا کہ۔ شاید اسنے کچھ غلط کہہ دیا ہو۔۔ ۔ "ہسبینڈ وائف میں کچھ بھی فارمل اور پرسنل نہیں ہوتا۔۔۔ ۔
اگر تم مجھے تنگ کرنا چاہتی تو یہ حق تمہیں بالکل ہے۔ ۔
جب یہ بندہ تمہارا ہے تو تنگ کرنے کا حق بھی صرف تمہیں ہے۔۔ ۔
اور میں تمہارا کون ہوں"
سنجیدگی سے وہ شرارت پہ اتر آیا تھا۔ ۔
"آپ کو پتہ تو ہے کہ کون ہیں"
وہ جھجک سی گئی تھی۔ ۔
"میں بھولنے لگا ہوں اگر تم یاد دلا دو تو میری یاداشت میں اضافہ ہوجائے گا"
اب بھی وہ شاید اسے چھیڑ رہا تھا۔۔۔ ابھی حیام اسکو کچھ کہتی ایک دم دروازہ نوک ہوا تھا اور وہ پیچھا ہوا تھا۔ ۔ "ویٹ آ منٹ"
اسکے ہاتھ چھوڑ کے بولا تھا۔ ۔
"یس کم۔۔۔ ۔"
اسنے باہر آنے والے کو اجازت دی تھی۔ حیام بھی سیدھی ہو کر بیٹھی تھی۔ ۔
ملازم آیا تھا اور ضامن کو ایک پارسل دے کر گیا تھا۔ ۔
"یہ میں تمہارے لیے لایا ہوں۔۔ ۔
سنا ہے کہ اگر بیوی کو منہ دکھائی میں کچھ دو تو وہ ہمیشہ سنبھال کے رکھتی ہے۔ ۔"
وہ باکس اسے تھما کر بولا تھا۔ ۔
"کیا مطلب ہے آپ کا۔۔ ۔"
وہ باکس لے کر اسے گفٹ ریپر سے آزاد کرنے لگی تھی۔
" مطلب یہ۔ کہ اب اسے ہمیشہ سنبھال کر رکھنا بیوی۔۔ ۔"
بیڈ پہ کہنیوں کے بل لیٹتا وہ تھکے ہوئے انداز میں بولا تھا۔۔ ۔
حیام ان سنی کرکے باکس پہ سے ریپر ہٹا چکی تھی لیکن باکس کو دیکھ کر وہ چونک کے ضامن کو دیکھنے لگی تھی۔ ۔
"پ۔۔ پھر سے"
وہ ہکلائی تھی۔۔ ۔
"آف کورس"
"لیکن میں یوز نہیں کرونگی اسے۔۔ ۔"
وہ گھبرائے ہوئے چہرے کے ساتھ بولی تھی۔ ۔
"لیکن کیوں۔۔ ۔"
وہ لیٹے سے اٹھ بیٹھا تھا۔۔۔۔ ۔
"ب۔۔۔ بس ایسے ہی"
اسکے چہرے پہ اجنبیت برسنے لگی تھی۔ ۔
لیکن وہ اس سے واقعی ڈرنے لگی تھی .
"اوکے بٹ اسے اپنے پاس تو رکھ سکتی ہو نا۔ ۔
اب میں یہاں سے جاونگا تو تمہیں کال بھی تو کرونگا۔۔۔ تو بات کیسے ہوگی اگر تم یہ نہیں لوگی تو"
وہ اسے سمجھاتا بولا تھا۔ ۔
"ک۔ کہاں جائینگے آپ"
وہ۔ ایک منٹ میں ہی ہراساں ہوگئی تھی۔۔ اور اسکے جانے کا سن کر اسے اچھا خاصا دھچکا لگا تھا۔ ۔
"کراچی یار"
وہ مطمئن سا بولا تھا۔۔ ۔
"ک۔۔ کیوں"
وہ عجیب نظروں سے اسے دیکھنے لگی تھی۔
"کیونکہ میری جاب ادھر ہی ہے تب ہی۔۔۔ پتہ تو ہے تمہیں"
ضامن کو اسکے بچوں جیسے سوال کچھ اچھے نا لگے تھے .
"اور م۔۔ میں" پر امید نظروں سے اس نے ضامن کو دیکھا تھا اور بے دھیانی میں موبائل کا باکس دور رکھ کے ضامن کے ہاتھ تھام کے بولی تھی۔ ۔
"جان۔۔۔۔ جانیہ تم نہیں مام اور ڈیڈ کے ساتھ اسٹے کروگی" . . . .
وہ بامشکل مسکرایا تھا۔ ۔
"ن۔۔ نہیں۔۔۔ میں آپ کے بغیر اکیلی یہاں ۔۔۔۔ نہیں"
اسکا سر نفی میں ہلا تھا۔۔۔ ساتھ ااکی آنکھوں میں نمی پھیلنے لگی تھی . . . .
"یار تمہارا ایڈمیشن بھی تو نہیں کروایا ہے ۔۔۔۔۔۔ میں آتا رہتا ہوں یہاں۔ ۔
ڈونٹ وری وجیہہ ہے نا۔۔۔۔۔۔۔ وہ تمہیں اکیلا نہیں ہونے دے گی*
آنکھوں سے پھیلتے آنسو وہ اسکے گالوں سے صاف کرتا بولا تھا۔ ۔
اسے نہیں پتہ تھا کہ وہ اس قدر جزباتی ہوگی۔۔۔۔ ۔
"اوکے"
وہ اسکے ہاتھ چہرے پہ سے جھٹکتی بولی تھی۔ . .
کیا۔ یہ سب وہ اب بتارہا تھا اسے۔ ۔
یا مزاق کررہا تھا۔۔ اسے سمجھ نا آئی تھی۔۔ ۔
وہ ایکدم بیڈ پہ سے اٹھی تھی اور کھڑی ہوئی تھی۔ ۔
ضامن کو بغیر دیکھے وہ کمرے سے باہر نکلی تھی۔ ۔
اسے لگا تھا کہ اسکا سانس بند ہوجائے گا۔ ۔۔ ۔
بھاگتی ہوئی وہ سیڑھیا۔ عبور کرگئی تھی
جبکہ ضامن ہکا بکا۔ دیکھتا رہ گیا تھا۔
کتنی آوازیں اسنے حیام۔ کو دی تھیں لیکن اسنے ان سنا کردیا تھا۔۔ ۔
***
وہ لان میں آکر چلتی ہوئی گھر کی بیک سائڈ پہ بنے گارڈن میں آگئی تھی۔۔ ۔
بینچ پہ بیٹھ کہ وہ اپنا پسندیدہ مشغلہ رونے کا شروع کرچکی تھی۔۔ ۔
وہ شاید ضامن سے دور رہنا چاہتی تھی تب ہی وہ گھر کے بجائے گھر کے پچھلے حصے میں آگئء تھی۔ ۔
اسکا دماغ ماوف ہونے لگا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔
پاوں بینچ پہ رکھ کے ہاتھ پاوں کے گرد باندھ چہرہ گھٹنوں میں چھپائے وہ تیزی سے رونے لگی تھی۔ ۔
"آپ ۔۔ یہاں کیوں ہیں"
تانیہ بیگم جو کچن سے نکل رہی تھیں۔۔۔ حیام کو۔ باہر جاتا دیکھ کہ وہ بھی۔ رات میں ۔۔۔ انہیں اچھا نہیں لگا تھا۔۔۔ ضامن کی۔ لاپرواہی انہیں نہیں اچھی لگی تھی۔ ۔ اس وقت تو وہ باہر جانے سے سب کو منع کرتی تھیں ۔۔ جبکہ۔ حیام تو لان۔ کے بجائے گھر کے پیچھے آگئی تھی۔۔۔ یہ حصہ سنسان رہتا تھا ۔۔۔۔۔۔ اگر اسے پتہ چلتا کہ وہ کہاں جا رہی ہے تو یقینناً ااکے پاوں رک جاتے ۔۔۔ ۔
اسکے کندھے پہ ہاتھ رکھ کے بولی تھیں۔ ۔
حیام ڈھیٹ بنی ویسے ہی بیٹھی رہی تھی۔۔ ۔
تانیہ بیگم اسکے قریب بینچ پہ ہی بیٹھ گئیں تھیں۔ ۔
"حیام ۔۔ کیا ہوا ہے*۔
اس بار وہ لہجے میں پیار سموئے بولی تھیں۔
"ک۔۔ کچھ نہیں. ۔۔۔ ۔"
ان سے زرا سا دور کھسک کے چہرہ اٹھا کر وہ خفا خفا سی بولی تھی جیسے سب سے ناراض ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
جبکہ تانیہ بیگم نے اسکا چہرہ اپنی سمت کیا تھا۔۔ ۔
حیام نے ایک نظر انہیں دیکھ کے نظریں چرائی تھیں اور چہرہ صاف کیا تھا جو مکمل طور پر بھیگ چکا تھا۔۔ ۔
تانیہ بیگم اسکو دیکھیتی رہ گئیں تھیں۔۔۔ ۔
اس اندھیرے میں بھی چمکتا دمکتا چہرہ. ۔۔ ۔
ریشم جیسے بال جو اسکے کندھے اور چہرے پہ پھیلے ہوئے تھے .
بڑی بڑی روشن آنکھیں جو رونے کی وجہ سے سرخ ہورہی تھیں
سیاہ لمبی گھنیری پلکیں۔۔ ۔
لرزتے ہوئے سرخ ہونٹ ۔۔۔ وہ مبہوت سی ہوگئیں تھیں۔ ۔
"ض۔۔۔ ضامن نے کچھ کہا نے۔ ۔
ادھر دیکھیں میری طرف"
اسکا چہرہ تھوڑی سے تھام کر اپنی طرف متوجہ کرتی بولی تھیں۔ ۔
"نہیں"
"پھر کیوں رو رہی ہیں آپ۔۔۔ ۔
آپکے ڈیڈ کو بلاوں یا۔۔۔ وہ دیکھ لینگے آپکو پھر"
وہ اسکا رخ پھیر نا بڑی مشکل سے برداشت کرگئیں تھیں۔۔۔۔۔۔ انہیں لگا تھا کہ شایدحیام کو ان کا یہاں بیٹھنا اچھا نا لگا تھا۔ ۔
"نہیں ۔۔۔ ۔
ڈیڈ کے نام پہ وہ حیرت سے انکی طرف دیکھ رہی تھی۔ ۔
"آپ کو پتہ نہیں ہے کہ یہاں کتنی ٹھنڈ ہے اور آپ ایسے ہی بیٹھی ہیں۔۔۔۔ ۔"
وہ اپنی شال اتار کے اسکے گرد ڈالتی بولی تھیں ۔۔ ۔
"مجھے نہیں لگ رہی ٹھنڈ ۔۔ آپ واپس لے لیں"
وہ ناراضگی سے بولی تھی۔۔۔۔ اب وہ آواز کے بجائے دل ہی دل میں رو رہی تھی .
"آپ کو پتہ ہے ہمارے گھر میں بیٹیاں نہیں روتی ہیں۔۔ ۔
اور آپ وجیہہ کو دیکھ لیں وہ کبھی آپ کو روتی نہیں ملے گی۔ ۔
آپ کو میں نے ہر بار جب بھی دیکھا ہے اس طرح ہی رو نے دیکھا ہے۔۔ ۔
ایسا کیوں۔۔۔۔ ؟"
وہ سنجیدگی سے بولی تھیں۔۔ ۔
"میں شوق سے نہیں روتی ہوں۔۔ ۔
آپکا بیٹا مجھے رلاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ نمی سے بھری آنکھوں سے انکو دیکھتی ہوئی افسردگی سے بولی تھی۔۔۔۔ ااکے چہرے پہ بلا کے تاثرات نمایاں تھے۔۔۔ ۔
"میرا بیٹا۔۔ ۔
تانیہ بیگم حیرت سے اسے دیکھنے لگیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"ضامن آپ کو رلاتا ہے"
وہ ایکدم سے مسکرائی تھیں۔۔۔۔۔۔ ۔
"میں مزاق نہیں کررہی ہوں"
وہ انکو مسکراتا دیکھتی بد گمان ہونے لگی تھی . . . .
"آپ نے میرے بیٹے کو چنا ہے تو اب انہیں برداشت بھی کرنا پڑے گا۔ ۔
یو نو۔ ۔ You knowوہ تھوڑا سا خود سر ، ضدی ہے لیکن وہ آپکو رُلا بالکل نہیں سکتا۔۔۔۔ دیم شیور Damn "sure
حیام خاموش سی ہوگئی تھی۔۔ ۔
"اب آپ بتائیں کیا کردیا ہے ضامن نے جو اس طرح آپ یہاں ہیں"
اسکا ملائم سردی سے ٹھنڈا پڑتا ہاتھ تھام کے وہ بولی تھیں۔۔ یہ پہلی دفعہ انہوں نے کیا تھا ۔۔ نا جانے حیام میں کیا تھا کہ وہ اسکی طرف ایکدم کھینچتی چلی گئیں تھیں ۔۔۔ ااکا رونا انہیں اچھا نا لگ رہا تھا۔ ۔
" یار مام میں نے کچھ نہیں کہا۔۔۔۔۔۔ یہ رونے کی مشین ہے۔۔۔۔ آٹو میٹیکلی یہ کام شروع ہوجاتا
ہے۔۔ آپ پریشان نا ہوئیںِ۔۔۔۔۔۔ ۔"
ضامن ناجانے کب سے وہاں تھا کہ انہیں خبر بھی نا ہوئی تھی۔۔ اب اس سے برداشت نا ہوا تو وہ قریب آگیا تھا۔ ۔
"سدھر جاو ضامن۔۔۔۔۔ ۔"
وہ اسے آنکھیں دکھاتی بولی تھیں۔۔۔۔ ۔
"مام سدھار ہوا ہی ہوں۔۔۔ ۔
آپکی بہو تھوڑی سے بگڑ رہی ہے اب"
پہ وہ حیام کے برابر میں ہی بیٹھتا بولا تھا۔۔۔ اور اسکے کندھوں سے شال اتارتا تانیہ بیگم کو واپس دیتا بولا تھا۔ ۔ "اندر آئیں دونوں فوراً۔۔ ۔
ڈنر ٹاِئم۔ ہوگیا ہے"
وہ ضامن کو دیکھ کر وہاں سے اٹھ گئیں تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اور تحکمانہ انداز میں بول کر چلی گئیں
تھیں۔۔۔ انکے جانے کی دیر تھی حیام وہاں سے اٹھی تھی. . . . اور جانے لگی تھی ۔۔۔ ضامن کے ساتھ بیٹھنے کا اسکا بالکل دل نہیں تھا۔۔ ۔
"کیا ہے بیوی۔۔۔ ۔"
اسکا ہاتھ تھام کر وہ بولا تھا۔ ۔
وہ کھڑی اپنا ہاتھ اسکے ہاتھ سے چھڑانے کی کوشش میں تھی کہ ضامن نے اسکا دوسرا ہاتھ بھی تھام کر اسکے گود میں بٹھا لیا تھا کہ حیام کی پشت ضامن کے ساتھ لگی تھی جبکہ ضامن نے اپنے چہرہ حیام کے کندھے پہ رکھا تھا۔ ۔ حیام کی تو آنکھیں ہی اصل معنوں میں کھل گئیں تھیں جب ضامن کے دونوں ہاتھ اسے اپنے پیٹ پہ محسوس ہوئے تھے۔۔ ۔. . . . . . اسکا دل اچھل کے حلق میں آیا تھا۔۔ ۔
"بولو نا جانیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
یہ کوئی نیا لفظ پکڑ کے وہ لایا تھا۔ ۔
لیکن حیام لاچار سی سہہ رہی تھی .
"آ۔۔۔ آپ ہی رہیں کہ۔۔۔ نہیں"
وہ حد سے زیادہ گھبرائی تھی۔۔۔۔ اس ٹھنڈ میں بھی اسے پسینے سے آنے لگے تھے. . . . ۔
" کمرے میں چلیں یا یہاں ٹھیک ہے۔۔۔ ویسے یہ بینچ بھی کافی مزے دار لگ رہی ہے۔۔۔۔ تب ہی تم کمرے سے یہاں آئیں تھیں۔۔ ۔" .
وہ اس کے عمل پہ چوٹ کرتا بولا تھا جبکہ حیام کی تو سٹی گم ہوگئی تھی. ۔ اسکا رونا اب گھٹن میں بدل چکا تھا۔۔۔ ضامن کے بازووں کے حصار میں اسے گھٹن ہورہی تھی جبکہ ڈر اسے مزید لگ رہا تھا۔۔۔ دل تیزی سے دھڑک رہا تھا۔۔ ۔
"آ۔۔۔ پ۔۔۔ ک۔۔ کیا کہہ رہے ہیں"
وہ ہکلائی تھی۔۔۔ اسکا چہرہ جلنے لگا تھا۔۔۔ دل کیا تھا یہاں سے بھاگ جائے . . .
"میں کہہ رہا ہوں کہ ۔۔۔ آج رات اس بینچ پہ ہی سو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اس پہ گرفت مضبوط کرتا ایک ہاتھ اسکے پیٹ سے ہٹایا وہ اسکے کندھے تک لایا تھا۔۔۔۔۔۔ اسکے ہاتھ حیام کو ابھی بہت خطرناک سے لگ رہے تھے ۔۔۔ ۔
"مجھے کھانا کھانا ہے۔۔۔۔۔ ۔"
وہ شرم سے پانی پانی ہورہی تھی۔۔۔ اور گارڈن میں ضامن کی یہ حرکتیں اسے جلا رہی تھیں۔ ۔
"اور مجھے بھی کھانا ہی ہے"
کندھے پہ سے اسکے بال ہٹا کر اب اسکی گردن پہ ہاتھ پھیر رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکا انداز ایکدم۔ سنجیدہ سا ہوا تھا۔ ۔
"یہ کیا کررہے ہیں ضامن۔ ۔"
وہ۔ رونے والی۔ ہوگئی تھی۔۔۔ آواز کپکپا رہی تھی۔۔۔ ۔
"میں نے تمہیں کتنی آوازیں دی تھیں بیوی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب تم کمرے سے جارہی تھیں"
قمیض کی بیک پہ۔ لگی زپ پہ۔ ہاتھ رکھتا وہ پوچھنے لگا تھا۔
یہاں حیام شرم سے پانی پانی ہوگئء تھی۔۔ ۔
وہ اسے منع کرتی تو ضامن نے اسکی کونسا سننی تھی۔۔ ۔
آنسو اسکے حلق میں پھنسے تھے۔۔۔۔۔ ۔
"بہت ۔۔۔۔ بہت ساری"
وہ بے آواز رو۔ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آنکھیں بند کرکے وہ چپ سی ہوگئی تھی۔ ۔
"میری بات کو تم نے ان سنا کردیا جانیہ"
وہ غصے سے بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
حیام کی رونے کی آواز اب ہچکیوں میں بدلی تھی جب اسے زپ کھلی ہوئی محسوس ہوئی تھی۔۔۔ ۔
ابھی وہ۔ مزید کچھ کرتا اسکی رونے کی آواز سن کے فوراً ہوش میں آیا تھا۔۔۔۔۔ اور اسکو بینچ پہ واپس بٹھایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"آئے واز جسٹ جو کنگ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اسکے جھکے سر پہ۔ سے بال۔ سنوارتا وہ بولا تھا۔۔۔۔۔ ۔
اسکا۔ رونا اب اسے ازیت دینے لگا تھا۔۔ ۔
"آ۔۔۔۔ پ مزاق ۔۔۔۔ کرت۔۔۔ تے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرتے
وہ ہچکیاں لیتی خفگی کے بھر پور تاثرات چہرے پہ۔ سجائے بولنے کی کوشش کررہی تٙ ھی۔ ۔
"میری۔۔۔ جان۔۔۔ ن۔۔ نکال۔۔۔ د۔۔ دیتے ہیں"
اب اسے واقعی سردی سی لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔ سردی کے مارے وہ کپکپارہی تھی. . . . . . ۔
"اوئے میرا بچہ۔۔۔۔ ۔ وہ۔ اسکے بچوں جیسے تاثرات، لہجے، اسٹائل پہ اسکو سینے سے لگاتا مسکراتا بولا تھا۔۔۔ حقیقت میں وہ۔ مزاق ہی کررہا تھا۔۔۔ لیکن وہ۔ اتنی۔ سریس ہوجائے گی اسے نہیں پتہ تھا۔ ۔
"تمہیں بھوک لگ رہی ہے پہلے کھانا کھالیتے ہیں پھر یہاں سے کنٹینیو کرینگے" . .
اسے اسکے بازووں میں گرمائش کا۔ احساس ہوا تھا لیکن ضامن نے اسے یکدم گود میں اٹھایا تھا اور بازووں میں بھر کے اندر کی جانب لے گیا تھا۔۔۔۔ ۔
کمرے کی بالکونی میں کھڑا گرل پہ ہاتھ رکھے لان میں جھانکتے ہوئے وہ ضامن کے انتظار میں تھا۔۔ ۔
"ہاں بول بھائی"
بالکونی کے اندر آتے ہوئے ضامن لکڑی کی جدید طرز سے بنی ہوئی کرسی پہ بیٹھا تھا۔۔ ۔
"تم بھی چل لیتے تو اچھا ہوتا ۔۔ ۔
اب سب مجھے اکیلے دیکھنا ہوگا"
دارم اب گرل سے ٹیک لگا کر سینے پہ ہاتھ باندھتا بولا تھا۔۔ نظریں اسکی ضامن کے چہرے پہ تھیں۔۔ ۔
"ایک ہفتہ دو مجھے۔۔ ۔
پھر میں نے آ ہی جانا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔"
ٹانگ پہ ٹانگ جمائے وہ آرام دہ حالت میں بیٹھا تھا جبکہ ایک ہاتھ میں اسکے کافی کا مگ تھا۔۔ ۔
"عجیب ہو تم یار "
وہ کرسی پہ آ کر بیٹھا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اور اسکے ہاتھ سے کافی کا مگ لیا تھا۔۔ ۔
"کام دیکھ لینا تم۔۔۔۔ اوکے بیٹے۔۔۔۔ اور زرا میری سالی کو صحیح سے لے کر جانا ۔۔۔ تمہاری شکایتیں آئی ہیں میرے پاس"
ضامن اسکے چہرے کو غور سے دیکھتا تشویش زدہ لہجے میں۔ بولا۔ تھا۔ ۔
"رئیل۔۔۔ میں نے کیا اسے بیچ راستے میں چھوڑا تھا جو اسنے تم سے شکایتیں کی۔ ہیں"
دارم کو۔ شاید لگا تھا کہ۔ وہ ضامن۔ کو۔ سب بتا چکی ہے لیکن ضامن سے کونسا وہ۔ ڈرتا تھا۔ ۔
" ارے میرا مطلب ہے کہ۔۔۔ تم اسے تنگ نہیں کیا کرو۔۔ اگر کچھ کہہ نہیں رہا تو یہ مطلب نہیں ہے کہ تم اوقات سے باہر آو اور فری ہوجاو۔۔۔ ۔"
ضامن نے سخت لہجے میں کہا تھا۔ ۔
"یار ہماری لڑاِئی ہوجائے گی اب۔۔۔ ۔" دارم کو اچھا نا لگا تھا۔۔ ۔
" اس لڑکی کے لیے تم مجھے یہ نہیں کہہ سکتے اگر مسِلہ ہے تو خود لے جاو۔۔ ویسے بھی تم نے ہی مجھے لانے کا کہا تھا۔۔ مجھے بالکل کوئی شوق نہیں ہے کہ اس حسن کی۔ ملکہ کا ڈرائور بننے کا۔۔۔۔۔ ۔"
دارم تپ کے بولا تھا۔ ۔
" مطلب تم یہ سمجھتے ہو کہ وہ حسن کی ملکہ ہے"
ضامن محظوظ ہوا تھا۔۔ ۔
"شٹ اپ ضامن۔۔۔ ۔"
وہ اسے دیکھتا رہ گیا تھا۔ ۔
***
"مام اس سب کی کیا ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
برہان لنچ کے بعد اپنے کمرے میں آیا تو ایک دم ہل کے رہ گیا تھا۔۔ ۔
اپنے کمرے کو اتنا دیکو ڑیٹ دیکھ کے اسے اچھا نہیں لگا تھا۔ ۔
"بیٹا یہ تو کرنا ہی تھا۔۔ ۔"
وہ اک دو چیزیں سمیٹتی بولی تھیں۔۔ ۔
"واٹ یو میں۔۔۔ میرا ایسا کوئی ارادہ موڈ۔ نہیں تھا مام۔۔ ۔"
وہ چلایا تھا۔۔ اپنے بیڈروم کو پورا سجا ہوا دیکھ کے وہ چڑ کے رہ گیا تھا۔ ۔
" تمہارا ارادہ نہیں تھا لیکن ماریہ کے تو ارمان ہونگے نا اور ویسے بھی حیام کے ٹائم تم نے ایک ایک چیز خود ڈیکوریٹ کی تھی۔۔۔ بیٹا لڑکیاں بہت نازک ہوتی ہیں۔۔۔ اپنے لہجے کو دھیما رکھنا۔۔ اور اب ریسٹ کرلو پھر سلون چلے جانا۔۔ میں سارا سامان بھجوا دیتی ہوں ڈرائیور کے ساتھ"
اسکے کندھے پہ ہاتھ رکھ کر آرزو بیگم نے اپنی طرف سے بہترین طریقے سے اسے سمجھایا تھا۔۔ ۔
"لیکن مام۔۔۔ اس سے زیادہ مجھ سے امید نا رکھیں آپ۔ ۔
چاہتے ہوئے بھی میں اسے وہ مقام نہیں دے سکون گا جو دینا چاہیے ایک بیوی کو"
وہ تھکے ہوئے انداز میں صوفے پہ بیٹھا تھا۔ ۔
"عورت میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ مرد کو اپنی طرف راغب کرہی لیتی ہے .
وقت لگے گا لیکن سب ٹھیک ہوجائے گا"
آج اسکی بارات کا ڈے تھا۔۔ انکی شادی بلکل۔ سمپل رکھی گئی تھی۔۔۔ ۔
" برہان انکی بات سن کر چونک سا گیا تھا۔۔ کیا وہ اتنی جلدی اسکی طرف راغب ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔۔ اسکا دماغ کل رات سے یہ ہی۔ سوچ رہا تھا۔۔ ناجانے کس طرح وہ رات میں رئیکٹ کرسکے گا"
فرنٹ سیٹ پہ بیٹھی وہ موبائل میں گم ، ہیڈ فون کان سے لگائے مسکرائے پہ مسکرائے جارہی تھی۔۔ ۔
دارم ایک بار پھر اس کو ڈراپ کرنے کے لیے قربانی کا بکرہ بنا ہوا تھا۔۔ ۔
اور پھر اتنے لمبے سفر میں اسے بوریت کا احساس ہوا تھا۔۔ ۔
وہ چاہتا تھا کہ وہ سب چھوڑ کر اسکی کم از کم بوریت ہی ختم کردے۔ ۔
اب اس کی برداشت سے باہر ہورہا تھا۔۔۔۔ ۔
جب اسنے سامیہ کے ہاتھ سے موبائل چھینا تھا اور ڈیس بورڈ پہ پھینکا تھا۔ ۔
سامیہ نے پل بھر میں دارم کو دیکھا تھا جہاں سنجیدگی چھائی۔ ہوئی تھی اور پھر اپنے فون کو جو ڈیش بورڈ پہ پڑا تھا۔ ۔
اپنے کانوں سے اسنے ہیڈ فونز ہٹاٙ ٙ ے تھے اور اپنا ہاتھ ڈیش بورڈ کی طرف بڑھایا تھا ۔۔ ۔
"خبردار جو تمہارا ہاتھ اس طرح آیا "
اسکا ڈیش بورڈ کی طرف بڑھتا ہوا ہاتھ تھام کے وہ غصے سے بولا تھا۔ ۔
"یہ کیا بدتمیزی ہے "
"میرا فون کیوں لیاہے تم نے "
سامیہ ایکدم روہانسی سے انداز میں بولی تھی۔ ۔
دارم سے وہ تھوڑا جھجک نے اور ڈرنے لگی تھی ۔۔ ۔
جب سے اسنے جو تماشے کیے تھے تب سے وہ زرا تمیز میں آگئی تھی۔
"بدتمیزی کی ہے یہ "
اسکے ہاتھ کو اپنے ہاتھ سے دباتا وہ بولا تھا۔ ۔۔ سامیہ کو۔ اسکی گرفت میں سختی سی محسوس ہوئی تھی۔ ۔
"میرا ہاتھ تو چھوڑ دو *
وہ۔ منت بھرے لہجے میں بولی تھی۔ ۔ ۔
دارم نے اسکا ہاتھ چھوڑا تھا۔ ۔ ۔
"اب تم اپنے موبائل کو ہاتھ نہیں لگاوگی "
دارم اٹل لہجے میں بولا تھا۔ ۔
"کیوں "
سامیہ نے فوراً پوچھا تھا۔ ۔
"کیونکہ مجھے بھوک لگی ہے اور تم مجھے جلدی سے کچھ کھلا و "
وہ اسکو دیکھتا طنزیہ مسکراہٹ سمیت بولا تھا۔ ۔ ۔
می۔ ۔ میں کھالوں "
سامیہ نے خود کی طرف اشارہ کرکے بولا تھا۔ ۔ جیسے یقین دہانی کرنا چاہتی ہو۔ ۔
"بس تم ۔۔۔ جلدی کرو "
وہ ہامی بھرتا بولا تھا۔
"گاڑی کچھ دیر روک لو ۔۔ اور خود کھالو "
وہ اپنی طرف سے صحیح مشورہ دیتی بولی تھی کیونکہ وہ حد سے زیا دہ اب کنفیوز سی ہوئی تھی۔ ۔ دارم کی نظریں اسے گھبرانے پہ مجبور کردیتی تھیں۔
"تم سے مشورہ نہیں مانگا ہے میں نے "
اسنے سامیہ کو آنکھیں دکھائیں تھیں۔ ۔
ناچاہتے ہوئے وہ سیٹ پیچھے کرکے بیک سیٹ سے کھانے کے پیکٹ اٹھا کر انہیں چھاننے لگی تھی۔ ۔۔ ۔
کافی دیر چھاننے اور سوچنے کے بعد اسنے سینڈ وچ کا ریپر اٹھایا تھا۔ ۔۔ باقی کچھ اور کھلانا تو اس کے لیے مشکل تھا۔ ۔۔۔ سینڈوچ وہ باآسانی دور سے پکڑ کے اسے کھلا۔ سکتی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ یہ۔ سوچتے ہوئے اسنے سینڈوچ چوز کیا تھا۔ ۔۔ دارم اسکو۔ وقفے وقفے سے دیکھ رہا تھا۔ ۔ ۔
سینڈوچ کو ریپر سے آزاد کرکے اسنے کارنر سے پکڑا تھا اور دارم کے منہ کی طرف بڑھایا تھا اور اپنا ہاتھ کافی دور رکھا تھا کہ اسکے منہ۔ سے ٹچ نا ہوسکے۔ ۔
" زیادہ ہوشیاری مت کرو۔ ۔۔۔۔۔ اس طرح جانور کھاتے ہیں منہ سے توڑ توڑ کے۔ ۔۔ ہاتھ سے چھوٹے چھوٹے پیس کرکے نوالے کی شکل میں میرے منہ میں ڈالو "
دارم اسکو۔ تیز نظروں سے دیکھا بولا تھا۔ ۔۔ کہ سامیہ نے اسکی آواز سے ڈر کے فوراً ہاتھ پیچھے کیا تھا۔ ۔
"کتنے سال کی ہو تم "
"بہت چھوٹی ہوں تم سے "
وہ سینڈوچ کے نوا لے توڑتی منہ بنا کے بولی۔ تھی اسکے چہرے پہ۔ خفگی تاثرات بکھرے تھے۔ ۔
"ایکسرا جواب نا دیا کرو جتنا پوچھا جائے وہ ہی بتایا کرو۔ ۔
زیادہ بولنے والی لڑکیاں کسی زہر سے کم نہیں ہوتی ہیں "
وہ چڑا تھا۔ ۔
"بیس کی ہوجاونگی آٹھ مہینے بعد "
ایک نوالہ وہ۔ اسکے منہ کی طرف بڑھاتی بولی تھی۔ ۔
"کب تک شادی کرنے کا۔ ارادہ ہے تمہارا "
وہ کھاتا ہوا بولا تھا۔ ۔ اسے لگتا تو تھا کہ۔ وہ۔ ٹین ایجر ہے لیکن جتنی وہ تیز تھی۔ اس سے وہ اچھی خاصی بائس اکیس سال کی لڑکی لگتی تھی۔
"ک۔ ۔ کیا مطلب ہے "
اسکی آواز لڑکھڑائی تھی۔ ۔
"کس عمر میں شادی کروگی "
اب وہ زور دیتا بولا تھا۔ ۔۔۔ ۔
"پچ۔ ۔۔ پچیس۔ ۔ ۔"
وہ۔ ہکلائی تھی اسے سمجھ نا آیا تھا کی کیوں پوچھ رہا ہے۔ ۔ ۔
"کیا پاگل ہوگئی ہو اتنا انتظار۔ ۔۔ ۔"
وہ ایکدم بے ساختہ بولا تھا۔ ۔
" میرا مطلب ہے لڑکیوں کی۔ شادی کی۔ عمر بیس سب سے اچھی ہوتی ہے۔ ۔۔۔ پھر بڑی عمر میں دلہن بن کے اچھی نہیں لگو گی "
اپنی طرف سے وہ سمجھاتا بولا۔ تھا۔ ۔ وہ اسے نہیں بلکہ خود کو سمجھا رہا تھا۔ ۔ ۔
"مطلب اب تم بتاو گے کہ میں کب اچھی لگو نگی دلہن بن کر اور کب نہیں۔۔ ۔
وہ کڑے تیور لیے اسے دیکھنے لگی تھی۔ ۔۔۔ دارم زرا سا مسکرایا تھا۔ ۔
"کچھ نہیں۔۔۔ کھانا کھلا و تم۔۔ ۔"
وہ نظرانداز کرگیا تھا۔ ۔