"کیا کررہی ہو ۔۔۔ ۔
ثآئے ہائے۔۔۔۔ حیام کی بچی تم پڑھنے جاوگی۔۔ ۔"
وجیہہ آفس سے آ کر اسکے بیڈ روم میں ہی چلی آئی تھی۔۔ حیام بیڈ۔ پہ۔ کتنابیں بکھرائے بیٹھی تھی جو ضامن نے اسے کچھ دیر پہلے کورس کی بکس لا کر۔ دی تھیں۔۔۔ اسکی آواز پہ اسنے دھیان کتابوں کی طرف سے ہٹایا تھا۔ ۔
"تم مزاق اڑا رہی ہو میرا"
وہ وجیہہ کے کھلتے چہرے کو دیکھتے ہوئے بولی تھی۔
"دیکھو بہن۔۔ تعلیم ایک زیور ہے اور یہ زیور سب نے پاس ہونا چاہیے۔۔۔۔ ۔"
وہ آنکھ دباتی مزاقیا لہجے میں بولی تھی۔۔ ضامن نء اسے بتایا تھا کہ وہ حیام پڑھنے پہ راضی نہیں تھی لیکن ضامن نے زبردستی کی۔ ۔
"شادی کے بعد پڑھ کے میں کیا کرونگی۔۔۔۔۔۔ ۔"
حیام منہ بنا کے بولی تھی اسے بہت عجیب سا لگ رہا تھا۔ ۔
"ضروری تو نہیں ہے نا شادی کے بعد بچے ہی پالے جائیں۔۔۔ ۔"
" اگر تمہیں بچے ہی پالنے ہیں تو کوئی بات نہیں۔۔۔ ضامن کو بلا کے بول دو ۔۔ کہ اب میری عمر بچے پالنے والی ہے۔۔۔ مجھے نہیں پڑھنا۔۔۔۔۔ ۔"
وجیہہ کاوچ پہ بیٹھتی سریش لہجے میں بولی تھی۔ ۔
"آہستہ بولو وجیہہ۔۔۔۔۔ باتھ روم میں ہی ہیں وہ"
وجیہہ کی تیز آواز پہ وہ زور سے بولی تھی۔۔ بچے کے لفظ پہ اسکا چہرہ سرخ۔ سا ہوا تھا۔۔ ۔
"تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئے گا باہر تو یہ ہی بولونگی میں"
وہ۔ ضدی لہجے میں بولی تھی جبکہ حیام سر پکڑ کے رہ گئی تھی۔ ۔
"وجیہہ ۔۔۔ تم ابھی جاو ۔۔۔ کل آنا۔۔۔۔ ابھی ویسے بھی رات ہوگئی ہے۔۔ ۔"
حیام صوفے سے کھڑی ہوتی جلدبازی میں بولی۔ تھی۔۔ کچھ بھروسہ بھی نا تھا ویسے بھی یہ تینوں دوست بہت بے باک تھے۔ ۔
" ارے ضامن کو تو باہر آنے دو یار"
وجیہہ آنکھیں نکال کے بولی تھی۔ ۔
"نہیں تم جاو"
وہ زبرستی کرتے ہوئے اسے کمرے سے نکال چکی تھی۔ ۔
اسکو کمرے سے نکال کے وہ سکون میں آئی تھی۔۔۔۔ ضامن تو تھا ہی بے شرم وجیہہ بھی کم۔ نا تھی۔۔ یہ اسکا تجزیہ تھا۔۔ ۔
***
ریڈ کلرڈ کی کمر تک آتی شرٹ میں گولڈن کام سے بھرے لہنگے کو زیبتن کیے بلیک ڈوپٹہ جس کے کارنرز پہ گولڈن رنگ کے کام میں تھے۔۔۔۔ بالوں کا لوز جوڑا جبکہ چہرے پہ بکھری شرارتیں لٹیں۔۔۔۔۔ ماتھے ماتھہ پٹی سیٹ کیے سرخ۔ لپ اسٹک سمیت ، لائٹ میک اپ کیے وہ حسین لگ رہی تھی۔۔ آج کے دن وہ خود سے تیار ہوئی تھی۔۔۔ اسنے بالکل بھی کوشش نا کی تھی کہ پارلر جا کر تیار ہو۔۔۔۔۔ ویسے بھی وہ ملٹی ٹیلنٹڈ تھی خود کو سنوارنا اچھی طرح آتا تھا۔ ۔
آج کے دن وہ بے حساب خوش تھی۔۔۔۔ ۔
اسکا بس نہیں چل رہا تھا کہ پنکھ لگا کر ہوا میں اڑے۔۔۔۔۔۔ ۔
کچھ دیر پہلے انکا نکاح ہوا تھا اور اب وہ اسکی بیوی۔ ۔ مسز ماریہ برہان بنے برہان اور اپنے کمرے میں مرر کے سامنے کھڑی اس چونکا دینے والے روپ کو دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
دروازے کی طرف آتے قدم کو وہ سن کر فوراً بیڈ کی طرف بھاگی تھی اور گھونگھٹ ڈال کے بیٹھ گئی
تھی۔۔۔۔ آنے والے لمحات کے لیے اسکا دل بلیوں کی طرح اچھل۔ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔ چہرے پہ خوبصورت تبسم تھا۔۔ ۔
برہان دروازہ کھول کر اندر آیا تھا اور دروازہ لاکڈ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ماریہ کا ناچاہتے ہوئے بھی دل زورو سے دھڑک رہا تھا۔۔ اتنی بولڈ ہونے کے باوجود بھی وہ گھبرا سی گئی تھی۔۔ فطری شرم و حیا اسکے چہرے پہ پھیل گئی تھی۔۔۔ ۔
درو ازے سے ٹیک لگائے وہ کھڑا ہوگیا تھا جیسے خود کو کمپوز۔ کررہا ہو۔۔۔۔۔ جبکہ ماریہ کے لیے یہ لمحے گزرانا مشکل سے ہورہے تھے۔۔ ۔
پھر وہ ایکدم اسکے پاس آنے کے بجائے باتھ روم کی سمت بڑھ گیا تھا۔۔۔ اور لاکڈ کرلیا تھا۔ ۔
ماریہ نے گھونگھٹ ہٹا کر کمرے کو دیکھا تھا۔۔۔۔۔ موم بیت یوں کی روشنی سے روشن یہ۔ پھولوں سے مہکتا کمرہ کون نہیں چونکتا۔۔ لیکن برہان کو تو فرق ہی نہیں پڑا۔۔۔۔ ۔
وہ بیٹھ کے انتظار کرنے لگی تھی۔۔۔۔۔ دس منٹ بعد وہ نائٹ گاون میں واپس آیا تھا۔۔۔ اور اب بھی وہ۔ اسکے پاس نا آیا تھا بلکہ بیڈ کی اپنی سائد جاکے بیٹھ گیا تھا ۔۔۔۔ شاید اسکو ماریہ کے مقابل بیٹھنا چاہیے تھا لیکن اسکا۔ دل بھی نا کیا تھا کہ۔ ماریہ پہ نظر بھی ڈالے۔۔ ۔
"ماریہ پلیز چینج یور ڈریس۔۔ ۔
بیڈ کراون سے ٹیک لگاتا کمبل پاووں پہ پھیلاتا بولا۔ تھا۔ ۔
ماریہ نے اچھنبے سے اسکی طرف دیکھا تھا کہ سننے میں غلطی ہوِی ہو۔۔ ۔
"برہان۔ ۔
ماریہ نے ہلکے سے کہا تھا۔ ۔
"یار آئے وانا ٹو سلیپ راِئٹ ناو۔۔ ۔
ہم صبح بات کرلینگے۔۔۔۔ ۔"
آنکھوں پہ بازو رکھتا وہ محتاط انداز میں بولا تھا۔ ۔
ماریہ کو نا جانے کیا۔ ہوا تھا ۔۔ برہان کی۔ اس حرکت پہ اسکی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے
تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ بیڈ سے اٹھی تھی اسی وقت برہان بھی متوجہ ہوا تھا۔۔۔۔۔۔ چوڑیوں پائل کی آواز پہ اسکا۔ دھیان ن چاہتے ہوئے بھی اسکی طرف گیا تھا۔۔۔ ماریہ نے ڈوپٹہ سر سے اتار کر بیڈ پہ۔ رکھا تھا جہاں سے وہ۔ اٹھی تھی۔ اور الماری کی طرف چلی گئی تھی۔۔۔۔۔۔ برہان کی طرف اب اسکا دھیان بالکل بھی نا تھا۔۔۔ جبکہ برہان۔ اسکے دو آتشہ روپ کو دیکھ کر مبہوت سا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
لیکن جلد ہی وہ خود کو کمپوز۔ کرتا آنکھیں موند گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ۔ وہ ڈریسنگ روم کی طرف چلی۔ گئی تھی۔۔ ۔
***
شام کو وہ صحیح سلامت سامیہ کو ڈراپ کرچکا تھا۔۔۔ اور دو دن کے لیے وہ۔ لاہور ہی میں اسٹے کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔۔ ۔
ابراہیم۔ صاحب سے بیٹھ کر اسنے آج اچھی خاصی باتیں کی تھیں۔۔ جس میں اسے معلوم ہوا تھا کہ وہ فلاح یونی میں۔ پڑھاتے ہیں۔۔۔ ۔
ایک مسکراہٹ اسکے چہرے پہ پھیلی تھی۔ ۔
پچھلے کافی ٹائم۔ سے وہ سامیہ کو ہی سوچ رہا تھا۔۔ ۔
ولیمے والے دن شاید اسنے غلط کیا تھا لیکن بعد میں یہ۔۔ ۔"تمہارے ساتھ ایسا ہی۔ ہونا چاہیے"
وہ۔ ہنس دیا تھا۔ ۔
***
صبح اٹھ کے وہ بیدار ہوا تھا۔۔۔ ۔
جلدی جلدی وہ تیار ہوا تھا۔۔۔ ۔
اور گاڑی لے کر مشن نمبر ون کے لیے نکلا تھا۔۔ ۔
ہارش ڈرائو نگ کرتے ہوئے وہ یونی کے داخلی گیٹ تک پہنچا تھا۔۔ ۔
گاڑی پارک کرکے وہ باہر نکلا تھا۔۔۔ گلاسس آنکھوں پہ لگائے تھے۔۔۔۔ اور آگے کی طرف بڑھا تھا۔ ۔
ابراہیم۔ صاحب کے بتائے ہوئے وقت پہ وہ آگیا تھا۔۔ اس وقت وہ فری ہوتے تھے۔۔ ۔
انکے آفس کا۔ دروازہ ناک کیا تھا۔۔۔۔ اجازت ملنے پہ۔ وہ اندر آیا تھا۔ ۔
"اسلام و علیکم"
وہ کرسی پہ بیٹھتا ہوا سلام دعا کرنے لگا تھا۔۔ ۔
"کافی ، چائے یا جوس"
فون ہاتھ میں اٹھاتے ابراہیم صاحب بولے تھے۔ ۔
"انکل بس آپ کا کچھ قمیتہ وقت"
دارم کے جواب پہ وہ لاجواب سے ہوئے تھے۔۔ ۔
مسکراتے ہوئے کافی کا آرڈر کیا تھا۔ ۔
"اور ٹیچنگ کے علاوہ آپکو سیاست میں انٹرسٹ ہے انکل "
وہ بے تکلفی سے بولا تھا۔
"نہیں۔۔ لیکن۔ جو لوگ سیاست کرنے کی کوشش کرتے ہیں پھر ناچاہتے ہوئے بھی مجھے دلچسپی ہوجاتی ہے" وہ مودبانہ۔ انداز میں بولے تھے۔ ۔
"کیمیسٹری کیا سوچ کے انکل آپ نے لی۔۔۔۔ مطلب ان کیمکلز کے ساتھ کیسے کھیل لیتے ہیں"
وہ۔ کسی طرح ان کو اپنے ہاتھوں لینا چاہ۔ رہا تھا۔
"وہ کہتے ہیں نا۔۔۔۔ جو چیز نصیب میں ہو۔ اس سے پیار ہو ہی جاتا ہے۔ ۔
پڑھنا فزکس چاہتا تھا ملی کیمسٹری۔۔۔۔ اور پھر کمیسٹ تک کا۔ سفر۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ بولے تھے۔ ۔
"آپ بتائیں اپنے بارے میں کیا پڑھا ہے آپ نے"
کیا کرتے ہو۔۔ ۔"
اسٹوڈنٹس کے اسائمنٹ پہ سائن مارتے وہ بولے تھے۔ ۔
"میں عوام کی خدمت کرتا ہوں انکل۔۔ ۔
پڑھا کچھ خاص نہیں۔۔۔۔ گریجویشن کیا رو رو کر۔۔۔۔ پھر دو سال۔ اٹیمپ دے کر سی ایس ایس کیا۔۔۔ اور پھر فورس جوائن کرلی۔۔۔ ۔"
اسائمنٹس کو۔ غور سے دیکھتا وہ بولا تھا۔۔ ۔
" سی ایس ایس بھی رو رو کرکیا ہے کیا۔۔ ۔
ویری ایمپریسو"
انکا۔ ہاتھ رکا تھا اور اب وہ اسکی طرف دیکھتے بولے تھے انکی بات پہ۔ وہ ہنسا تھا۔ ۔
" ارے نہیں انکل۔۔۔۔۔۔ میری کزن ہے وجیہہ اسنے مجھے اور ضامن کو پڑھنے میں بہت مدد کی۔۔ مطلب انٹرسٹ دیو لپ کیا۔۔ ۔"
"میں بھی یہ ہی کہہ۔ رہا ہوں کہ سی ایس ایس از ناٹ آ ایزی گیم"
وہ ہولے سے مسکرائے تھے۔ ۔
"اچھا انکل میں آپ کو کیسا لگتا ہوں "
ایک ہاتھ سے اپنے بال سنوارتا ، براون جیکٹ کا کالر ٹھیک کرتا چہرے پہ سنجیدہ تاثرات سمیت وہ بولا تھا۔ ۔
ابراہیم صاحب اسکو دیکھ کر ہولے سے مسکرائے تھے۔۔۔۔۔ ۔
" آپ تو بہت نیک بچے ہو۔۔ ۔"
وہ اسکے بال اپنے ہاتھ سے بگاڑ تے بولے تھے جس کی وجہ سے اسکے سیٹ کیے بال پھر سے ماتھے پہ بکھرے تھے .
***
"کیا مجھے نیک لڑکی مل جائے گی پھر۔ ۔
وہ کہتے کہتے رکا تھا جب کہ ابراہیم صاحب نے ایکدم چونک کے اسے دیکھا تھا. ۔
"میرا مطلب ہے انکل کیا میں اتنا نیک ہوں کہ کوئی بھی باپ مجھے اپنی بیٹی باآسانی دے دے"
انکے ہاتھ تھام کر وہ تکلف بھرے انداز۔ میں بولا تھا۔۔ ۔
" اتنا اچھے ویل پوسٹ پہ ہو۔۔۔ اسٹرانگ بیک گراونڈ ہے ۔۔۔ فورس ساتھ ہے۔۔ تو بالکل کوئی بھی باپ۔ آنکھ بند کرکے اپنی بیٹی دے دے گا۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ بولے تھے۔۔۔۔۔ جو بولے تھے سچ بولے تھے .
"کیا آپ کو مجھ پہ بھروسہ ہے انکل اتنا"
" اگر آپ پہ بھروسہ نا ہوتا تو اپنی جان سے عزیز بیٹی کو اکیلے آپ کے ساتھ اسلام۔ آباد نا
بھیجتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ اسے اعتماد دلاتے بولے تھے۔ ۔
"انکل۔۔۔۔ تھینکس۔۔۔۔ ۔"
وہ خوش سا ہوا تھا۔۔۔۔ لیکن پھر ایک دم گھبرایا تھا۔ ۔
"ان۔۔ انکل میں کہنا۔۔۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔۔ وہ اتنا کانفیڈینٹ ہو کر بھی گھبرا گیا تھا۔۔ ۔
"ہمم" انہوں نے اسے تسلی دی تھی تاکہ وہ اپنی بات پوری کرسکے۔ ۔
"ان سمپل۔ وے انکل۔۔۔۔۔۔ مجھے آپکی بیٹی چاہیے ہمشیہ کے لیے۔۔۔۔۔۔ کیا آپ۔ دینگے"
وہ آنکھیں بند کرتا بولا تھا۔۔ ۔
ابراہیم صاحب بالکل نا چونکے تھے۔۔۔ اتنی عمر میں وہ لوگوں کے لہجے ، نیت سب جج کرسکتے تھے۔۔ ویسے بھی وہ سمجھ چکے تھے کہ۔ وہ کیا۔ چاہتا ہے۔ ۔
"آپ کو پتہ ہے آپ کیا۔ کہہ رہے ہیں"
"جی انکل میں کوئی ٹین ایجر تھوڑی ہوں۔۔۔۔۔ کوئی ایف بی کا یفک سا ٹین ایجر بالکل نہیں ہوں۔۔ ستائس سال کا میچیورڈ لڑکا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے پتہ ہے میں کیا۔ کہہ۔ رہا ہوں"
وہ اب زرا کانفیڈینٹ سے بولا تھا۔ ۔
"آپکی فیملی کہاں ہے پھر"
"انکل پہلے میں خود آپکو ایمپریس کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ فیملی۔ کا کیا ہے رات تک میری فیملی آپکے گھر موجود ہوگی۔۔۔ لیکن پہلے آپ مجھ سے ایمپریس تو ہوجائیں مجھے انڈراسٹینڈ کرلیں میرے ایموشنز دیکھ لیں۔۔۔ ۔*
"تو پھر آپ فیملی کو کب لے کر آئینگے*
وہ مسکراہٹ ضبط کرکے بولے تھے۔ ۔
"جب آپ کہیں۔۔۔۔۔ ۔"
اوکے بیٹا میں ٹیکسٹ کردونگا۔۔ ابھی لیکچر کا وقت ہوگیا ہے"
کرسی سے اٹھتے ہوئے وہ فائل اٹھاٹے بولے تھے۔۔۔۔ جبکہ دارم انہیں دیکھتا رہ گیا تھا۔۔۔۔۔ انکے جانے کے بعد۔ وہ۔ کھل کے ہنسا تھا۔ ۔
***
: کھڑکیوں سے آتی روشنی سے اسکی آنکھ کھلی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کڑوٹ لے کر وہ بیٹھ گیا تھا۔۔۔ بیڈ پہ نیا اضافہ دیکھ کر اسے زرا سا بھی اچھا نا لگا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔
:کمبل ہٹایا وہ نہانے کی غرض سے باتھ روم چلا گیا تھا۔۔۔۔۔ ۔
ماریہ سوئی جاگی کیفیت میں اسے دیکھتی رہ۔ گئی تھی۔ ۔
ضامن کو آفس بھیج کر وہ بیڈروم میں آئی تھی۔۔۔ ۔
دو دن بعد اسنے ضامن کا۔ دیا ہوا موبائل چیک کیا تھا۔ ۔
،واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر، انسٹا، اسنیپ، ایمو ہر طرح کا ایپ پہلے ہی اسٹور تھا۔۔۔۔۔ ۔
یہاں تک کے واٹسایپ بھی بنا ہوا تھا۔۔۔ ۔
اسکا دھیان۔ ہمیشہ کی طرح فیس بک پہ گیا تھا۔۔۔۔ ۔
ڈرتے ڈرتے اسنے ای میل اور پاسورڈ۔ ڈال کے لاگ ان کیا تھا۔۔۔۔ ۔
ناٹیفیکشں بھلا کر بس وہ آئی ڈی کو ڈی ایکٹیویٹ کرنا چاہتی تھی۔۔۔۔ ۔
ابھی اسنے ان ہی کی تھی کہ میسنجر پہ رنگ ہوئی تھی۔۔۔ ۔ ناٹیفیکشں دیکھ کے ایک نظر اسنے کمرے کے دروازے پہ ڈالی تھی جو بند تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ میسنجر کو آپن کرنے کے بعد اسکی پہلی نظر پہلی چیٹ پہ پڑی تھی جہاں اسے ابھی ابھی ٹیکسٹ موصول ہوئے تھے۔۔ ۔
چیٹ کا نام دیکھ کے اسکا دل شدید برا ہوا تھا۔ ۔
اسے نہیں پتہ تھا کہ ماریہ نے اسے کیوں مسیح کیے ہیں۔ ۔
اسکا ارادہ سین کرکے چھوڑ دینے کا تھا۔۔۔ تب ہی اسنے اسکی چیٹ کھولی تھی . .
لیکن ماریہ کی طرف سے بھیجی گئیں تصاویر دیکھ کر اسکو حیرت کا شدید جھٹکا لگا تھا ۔۔ ۔
یہ کچھ ریسینٹلی پکچرز تھیں. جو ماریہ اور برہان کی برات کی تھیں۔ ۔ اسکا دل تو کیا تھا کہ ماریہ کو کوئی اچھا سا جواب دے لیکن تصاویر دیکھ کے ہی اسکا دل ڈوب سا گیا تھا۔۔۔ تصاویر کچھ اس طرح کی پوز کی تھیں کہ وہ دیکھ کے دنگ رہ گئی تھی۔ ۔
چیٹ بیک کرکے اسنے مزید چیسٹ دیکھی تھیں۔۔۔ اور اب نیچے والی چیٹ دیکھ کے اسکے چہرے کا رنگ سا اڑ گیا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔
"ی۔۔ یہ کیا ہے۔۔ ۔"
وہ ایک ہاتھ منہ پہ رکھتی بے ہوش ہونے کو تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ جس چیز کی وجہ سے اسنے موبائل ہی توڑ دیا تھا اب اسے دیکھ کے ہاتھ ٹھنڈے پڑنے لگے تھے۔۔ ۔
ایکدم دروازہ کھلنے پر اسکا رہا سہا سکون بھی ختم یوگیا تھا۔۔ ۔
موبائل ہاتھ سے پھسل کے زمین پہ گرا تھا ۔۔ جبکہ وہ خود آنے والے کو اچانک دیکھ کے کھڑی ہوگئی تھی۔۔ ۔
"ہائے۔۔۔ کیا ہوا"
ضامن دروازے کو کھول کر اندر آیا تھا اور کبرڈ کی طرف بڑھتا ہوا بولا تھا ۔۔۔۔ جبکہ حیام نے اسکو کبرڈ کی طرف بڑھتا دیکھ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر پاوں کی مدد سے موبائل بیڈ کے نیچے کیا تھا۔۔ ۔
"آپ کیسے آگئے" چہرے کو دونوں ہاتھوں سے صاف کرتی وہ اسکی طرف ہی گئی تھی۔ کیونکہ کچھ دل پہلے ہی آفس کے لیے نکلا تھا اور اب اسے دیکھ کے وہ اچھی خاصی چونک گیِ تھی۔ ۔
"کیوں نہیں آسکتا"
کبرڈ میںکچھ تلاش کرتا وہ بولا تھا۔ ۔
"ایسی بات نہیں نے"
وہ خود کو نارمل کرتی بولی تھی ۔۔ ۔
"اوکے ایک کام کروگی پلیز"
ناجانے کونسی فائل اسنے کبرڈ سے نکالی تھی۔۔ ۔
"جی "
"ڈیڈ کے روم میں سے لیپ ٹاپ لے کر آجاو پلیز۔۔۔۔ ۔"
بیڈ پہ بیٹھتا وہ مصروف سے انداز میں بولا تھا۔۔۔۔ ۔
حیام بیڈ کے نیچے نظر ڈالتی وہاں سے گئی تھی۔۔ اسے سمجھ نہیں آیا تھا کہ وہ کیوں یہاں آیا ہے۔ ۔
ابھی وہ فائل پڑھ ہی رہا تھا جب موبائل بیپ ہوا تھا۔۔۔۔۔۔ اسنے اپنا موبائل کوٹ کی جیب سے نکال کے چیک کیا تھا تو وہ بند تھا۔۔ اریب قریب سے آتی آواز سن کے وہ اٹھا تھا پہ ۔۔۔ اسکا دھیان بیڈ سے نیچے آتی آواز گیا تھا۔۔۔ پینٹ کے پائچے فولڈ کرتا وہ نیچے بیٹھا تھا اور بیڈ کے نیچے جھانکا تھا۔۔۔ حیام کا بجتا موبائل دیکھ کے اسنے اٹھایا تھا۔۔ وہ کال دیکھ ہی رہا تھا جب حیام نے ایک دم جھپٹنے کے انداز سے اس سے لیا تھا۔۔ ۔
"کیا ہوا"
وہ ایکدم برا سا مان گیا تھا۔ ۔
"و۔۔۔ وہ سامیہ کی کال ہے"
میسنجر پہ کال دیکھ کے وہ بولی تھی موبائل اسنے ضامن سے دور ہی کرلیا تھا کہ ضامن اسکرین بھی نا دیکھ پارہا تھا۔
"اوکے بٹ اتنا گھبرانے کی کیا ضرورت ہے"
لیپ ٹاپ بیڈ سے اٹھاتا وہ بولا تھا جو حیام لائی تھی۔ ۔
حیام نے جلدی سے میسنجر کو بند کیا تھا ۔۔۔۔۔۔ کہ۔ آئندہ نا آسکے۔۔ ۔
"اوکے میں واپس جارہا ہوں۔۔ رات میں بات کرتے ہیں"
اسکا ٹھنڈا چہرہ تھپتھپا کے وہ چلا گیا تھا جبکہ حیام کی رہی سہی جان بچی تھی۔ ۔
***
پچھلی راتوں سے وہ مستقل سرچنگ میں لگا پڑا تھا۔۔۔۔ کافی طرح کے ایویڈ نیس لے کر اسنے پورا کیس آسائن کیا تھا۔۔۔ کام یہ ضامن کا تھا لیکن اسنے ضامن کو ریسٹ دیا تھا ۔۔ فلحال خود پہ ایک نظر ڈال کے اسنے شیشے کی مدد لی تھی۔۔۔ بلیک جینز پہ بلیک شرٹ اور بلیک ہی جیکٹ پہنے منہ ماسک سے ڈھانپے سر پہ بلیک کیپ لیے وہ تیار تھا۔۔۔۔ دراز سے پسٹل نکال کے جیکٹ میں ڈالی تھی۔ اپنے ڈاکومنٹس وہ پہلے ہی رکھ چکا تھا۔ ۔
ہوٹل روم کا دروازہ لاکڈ کرکے وہ ہوٹل سےباہر آیا تھا۔۔۔ اپنی جیب میں بیٹھ کر جیپ اسنے دوڑائی تھی۔۔ ۔
***
لائٹ پنک میکسی زیبتن کیے وہ کمرے میں چکر لگا رہی تھی۔۔۔ ۔
بیٹھنا تو اسے بیڈ پہ چاہیے تھا لیکن آج جو برہان نے اس کے ساتھ کیا تھا وہ۔ سوچ سوچ کر اسکا دماغ خراب ہورہا تھا۔۔۔ آج انکا ولیمہ تھا۔۔۔ لیکن اسے کسی کی واقع ہوئی موت لگ رہی تھی۔۔۔ ۔
"تم چاہتے کیا ہو برہان۔۔۔ ۔"
جیسے ہی وہ دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا تھا وہ اس کی طرف لپک پڑی تھی۔۔ ۔
" شوہر کاکوئی اس طرح استقبال کرتا ہے کیا"
وہ اپنے گرے کوٹ کے بٹن کھولتا شیطانی مسکراہٹ سجا کے بولا تھا۔ ۔
" او۔۔۔ واو تو برہان صاحب نے آخر کار مان ہی لیا کہ وہ میرے شوہر ہیں" وہ اپنے ہاتھوں سے کلین کرتی طنز سے بولی تھی۔ ۔
"بدقسمتی سے میں تمہارا شوہر ہی ہوں اب تو"
بنا اس پہ کوئی غلط نظر ڈالے وہ صوفے پہ بیٹھا تھا اور کوٹ صوفے کے ایک طرف ڈالا تھا جبکہ اب وہ جھک کے شوز اتار رہا تھا۔۔ ۔
"ہاں تو آج جو تم نے کیا، کیا کوئی ایک دن کا شوہر اس طرح کرتا ہے"
وہ اس کے سر پہ کھڑی چلاِی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برہان نے جوتے سائد کرکے ایک نظر اس پہ ڈالی تھی۔۔۔۔۔ جو غصے سے بھپری اسکے سامنے کھڑی تھی۔۔۔ پنک نیٹ کی میکسی میں وہ لائٹ سے میک اپ کے ساتھ بنا کسی جیولری کے بھی کوئی پری سی لگ رہی تھی جبکہ پورے فنکشن میں اس کے وجود پہ کسی قسم کا کوئی ڈوپٹہ نا تھا۔۔۔ اور میکسی کے اگلے پچھلے گلے بے حد ڈیپ تھے . . . بالوں کو رول کیے وہ پرکشش تو دکھائی دے رہی تھی لیکن فحش ماڈل زیادہ لگ رہی تھی . . .
برہان نے اس پہ گہری نظر ڈال کے اسکا ہاتھ اس طرح جھٹکے سے پکڑا تھا کہ وہ ایکدم سنبھل نا پائی تھی اور اسکے اوپر آگری تھی۔۔۔ اسکی کمر میں ہاتھ ڈال کے صوفے پہ لٹایا تھا اور غصے سے خود اس پہ جھکا تھا۔۔۔ ماریہ تو اس سٹویشن کو سمجھ ہی نا پائی تھی۔۔۔۔ ایکدم گھبرا سی گئی تھی سارا کانفیڈینٹ لوز ہوگیا تھا۔ ۔
" یہ کیسی ڈریسنگ کی تھی تم نے آج۔۔۔ کیا کوئی بیوی اتنی بےشرم ہوسکتی ہے۔۔۔ سوری کیا کوئی ایک دن کی دلہن اتنی بے شرم ہوسکتی ہے کہ اسکے سر پہ سے ڈوپٹہ ہی غائب ہوجائے۔۔۔۔ اپنا لباس تم نے دیکھا ہے"
اسکے چہرے پہ ایک تھپڑ لگاتا وہ گویا ہوا تھا۔۔۔ شدت غصہ عروج پہ تھا.۔۔۔۔ ۔
ماریہ کو سمجھ ہی نا آیا تھا ہوا کیا ہے اپنے چہرے پہ پڑنے والا ہاتھ اسکی آنکھوں میںِ نمی ضرور لے آیا تھا۔ ۔
"کتنی بے حیا ہو تم ماریہ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اب اسکے منہ کا جبڑا اپنے ہاتھ میں سختی سے پکڑا ہوا تھا جبکہ ماریہ کا چہرہ گلابی سے سرخ ہوا تھا۔۔۔ آنسو اسکے گالوں پہ پھیل چکے تھے . . . . برہان کو اتنا غصہ کبھی نا آیا لیکن جس طرح پورے فنکشن میں سب کی نظر اس پہ تھی۔۔۔ اس سب نے اسے جلا کے رکھ دیا تھا۔۔۔۔۔ ماریہ پہ اور پھر خود پہ بھی اسے بہت غصہ آیا تھا۔۔ ۔
ابھی اسکا غصہ بالکل کم نا ہوا تھا جب اسنے ماریہ کا بازو پکڑ کے اسے جھٹکے سے اٹھایا تھا اور ساتھ گھسیٹتا ہوا بالکونی کی طرف لے گیا تھا۔ ۔۔۔۔ وہ بے جان چیز کی طرح اسکے پیچھے چلی آئی تھی۔۔ ۔
"آج کے لیے صرف اتنا ہی کافی ہے لیکن آئندہ تم نے اتنی نازیبہ حرکتیں کیں تو تمہیں میں جان سے
مار دونگا۔۔۔۔ نوٹ ڈاون ان یور مائنڈ"
اسکا ہاتھ بالکونی میں چھوڑ کر وہ بالکونی کا۔ دروازہ بند کرچکا تھا۔ ۔
"بر۔۔۔۔۔ برہان۔۔۔۔۔ ۔
دروازہ کھولو"
وہ ایکدم۔ سے ہوش میں آئی تھی جب وہ اسے بالکونی میں اکیلا چھوڑ کے کمرے میں جاچکا تھا۔۔ ۔
"بھاڑ میں جاو میری طرف سے"
شرٹ کے بٹن کھول کر اسنے کھل کے سانس لینا چاہا تھا۔۔ ٹائی اور شرٹ اتار کے ایک طرف ڈالی تھیں اور سلیپر پہن کے باتھ روم کی طرف بڑھ گیا تھا ماریہ کی ہر ایک آواز اس نے نظرانداز کی تھی۔۔۔ چاہتا تو کمرے سے باہر نکالنا چاہتا تھا لیکن پھر وہ یقینناً کسی گیسٹ روم میں رات گزار لیتی ، بالکونی میں اس لیے ہی بند کیا تھا کہ وہ کہیں اور نا جاسکے۔۔ ۔
آدھے گھنٹے بعد وہ شاور لے کر پرسکون سا باہر آیا تھا۔ ن۔۔ ہنوز اب بھی اسکی آوازیں آرہی تھیں۔ ۔
"دروازہ کھولو برہان۔ ۔
ی۔۔ یہاں۔۔۔ ب۔۔ بہت۔۔ بہت ۔۔ ٹھنڈ ہے۔۔ ۔
پلیز۔۔۔۔ زز۔۔۔ برہانن۔۔۔۔ ۔"
وہ چیخنے کے انداز میں روتے ہوئے بولی تھی لیکن وہ بیڈ پہ لیٹ کے ہیڈ فون لگا چکا تھا اور لائٹ آف کرکے سونے کی کوشش کرنے لگا تھا جبکہ ماریہ بالکونی کے ایک کونے میں بیٹھی سردی سے بچنے کی کوشش کررہی تھی۔۔ اس لباس میں اسے اب صحیح معنوں میں سردی محسوس ہوئی تھی۔۔ ڈوپٹہ ہوتا تو واقعی وہ خود کو ڈھانپ کے اس سردی سے بچنے کی کوشش کرلیتی۔۔ ۔
گاڑی اپنی ڈیشٹینیسن کے سامنے اسنے روک دی تھی۔۔۔ ایک منٹ تک وہ ڈرائو نگ سیٹ پہ ہی بیٹھا رہا تھا اور دور سے اس علاقے کو دیکھنے لگا تھا ۔۔۔ جو پورا اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا لیکن۔ ایک۔ دو جگہ روشنی بھی قائم تھی۔۔۔۔ فون کی۔ اسکرین کھول کے اسنے ٹائم۔ دیکھا تھا۔۔۔ جہاں رات کے دو بج رہے تھے۔۔ ۔
بہرحال سیٹ بیلٹ ہٹایا وہ وگاڑی سے اترا تھا اور دروازہ لاکڈ کیا تھا ۔۔ ماسک نیچے کیا تھا اور جیکٹ میں رکھا تھا۔۔۔ خود کو حسب عادت نارمل رکھا تھا۔۔۔ گاڑی سے وہ بیر کی بوتل نکالنا نا بھولا تھا۔۔۔ ایک۔ ہاتھ میں موبائل اور ایک ہاتھ میں وہ بوتل پکڑے آگے بڑھا تھا۔۔۔۔ اونچی نیچی سڑکیں پار کرکے وہ پہنچ گیا تھا۔۔۔۔ ۔
دروازے پہ کافی گارڈز کھڑے تھے لیکن وہ آگے بڑھا تھا ۔۔۔ ۔
"کون ہو تم"
آیک گاڑڈ نے اسے روکا تھا جبکہ وہ جھو متا ہوا اسکے گلے آلگا تھا اور بوتل کو زور سے پکڑ رکھا تھا۔ ۔
"سکون کہاں ملے گا بھائی جان"
وہ اس سے الگ ہوتا بولا تھا جبکہ بیر کی بوتل اسنے منہ سے لگانا چاہی تھی۔۔۔ لیکن لگائی نا تھی۔۔ صرف پوز یہ کررہا تھا کہ وہ پیتا ہوا آرہا ہے۔ ۔ گاڑی اسنے اس کلب سے بہت دور ہی پارک کی تھی۔ ۔
"جانے دو اسے۔۔ ۔"دوسرے گارڈ نے کہا تھا۔ ۔ وہ مسکین نظروں سے اسے دیکھتا اندر چلا گیا تھا۔۔۔ ۔
اندر قدم رکھ کے وہ ٹھیک ہوگیا تھا۔۔۔ کیونکہ آگے کوئی سیکورٹی نہیں تھی۔۔۔ لیکن یہ کلب تقریباً اندھیرے میں بھی گا ہوا تھا جبکہ رنگ برنگی مختلف روشنیاں ہر طرف تھیں۔۔۔۔۔ یہاں کا ماحول دیکھ کے اسے حیرت کا جھٹکا بالکل نا لگا تھا اسے پتہ تھا یہاں یہ سب ہی ہوتا ہے۔۔۔ ۔
وہ ایک صوفے پہ بیٹھتا ادھر ادھر جائزہ لینے لگا تھا جب ایک لڑکی اسکے پاس چلی آئی تھی۔۔ ۔
"ہائے ہینڈسم" دارم نے نظر اس پہ ڈالی تھی۔۔۔ مختصر سے باپ کے ساتھ وہ شارٹ اسکرٹ پہنی ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔ اور اسکے پاس ہی بیٹھ گئی تھی۔ ۔
"مے آئے ہیلپ یو ہینڈسم" اسکے چہرے پہ اپنا ہاتھ لے جاتی اسکی بئرڈ پہ ہاتھ پھیرنے لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "شیور" وہ مسکرایا تھا۔۔ برداشت تو کرنا تھا ۔۔ جبکہ وہ لڑکی ایکدم ہنسی تھی اور اسکا ہاتھ تھام کے کھڑی ہوگئی تھی۔ ۔
" کم بے بی" اسے ساتھ لیے وہ مزید اندر کی طرف آگئی تھی۔۔ اور وہ یہ ہی چاہتا تھا کہ سب جگہوں کا ٹھیک سے جائزہ لے لے۔۔۔۔۔۔ ۔ راہداری سے ہوتے ہوئے وہ اسے بیڈ روم میں لے آئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ راہداری کے آس پاس ڈھیروں کمرے تھے جہاں میوزک اور ناجانے کیسی کیسی آوازیں آرہی تھیں۔۔۔ ۔ ۔. ۔ ۔
بیڈروم میں آکر دارم نے ایک نظر بیڈروم پہ ڈالی تھی جہاں صرف بیڈ ہی تھا جبکہ چاروں طرف شیشے تھے۔۔۔۔۔۔۔ وہ لڑکی اسے بیڈ پہ ڈالتی اب ساتھ میں رکھی ٹیبل سے ڈرنک کے دو گلاس لائی تھی۔۔۔۔ ایک اسکی طرف بڑھایا تھا اور ایک سے خود پینے لگی تھی۔۔۔ دارم سمجھ گیا تھا کہ یہ شراب ہے۔۔ لیکن وہ اسکو بالکل نہیں پی سکتا تھا۔ ۔
"کیا ہوا بے بی"
دارم نے گلاس بیڈ سے نیچے رکھا تھا۔۔۔ ۔
"کچھ نہیں دارلنگ، آئے ایم آل ریڈی ڈرنک۔۔۔۔ ۔"Drunk
وہ مسکراتا ہوا بولا تھا۔۔۔ ۔
" تمہارے بال بہت خوب صورت ہیں۔۔۔ ڈارلنگ۔۔ ۔
اور تمہارے یہ ریڈ پلس بھی "
وہ سرشاری سے کہہ رہا تھا۔ ۔
"تمہارے لیے ہی تو ہیں"
وہ بے باک ہوئی تھی جبکہ دارم اچھا خاصا ہنسا تھا اس کے انداز پہ اور خود۔ پہ بھی۔۔ ۔
"میں چاہتا ہوں میری بیوی بھی ایسی ہی ہو جو کہے میری ہر چیز تمہاری ہی تو ہے۔۔ ایون میں تمہاری ہی تو ہوں" وہ آنکھوں میں بھرپور سنجیدگی لیے اب بنا مسکراہٹ سے بولی تھی۔ ۔
"پہلے ریلیشن شپ بے بی"
اسکی کالر پہ ہاتھ رکھتی وہ اسے بے پناہ قریب ہوئی تھی۔ ۔
"دارلنگ۔۔۔۔۔۔ کیوں نہیں۔۔۔۔ ۔"
اسکو کمر سے تھامتا وہ بیڈ پہ لٹا چکا تھا لیکن اس پہ جھکنے کے بجاِے وہ بیڈ سے ہی اٹھ گیا تھا۔ ۔
"کہاں جارہے ہو ہینڈسم"
We will meet tomorrow at same place darling۔۔۔ ۔"
جیکٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالتا وہ بولا تھا اور اسک جواب سنے بغیر وہ بیڈروم سے باہر نکل گیا تھا۔ ۔
بیڈروم کے بعد وہ کلب سے ہی باہر چلاگیا تھا۔۔۔۔ ۔