باتھ روم میں بیسن کے آگے کھڑی وہ منہ پہ پانی کے قطرے ڈال رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس وقت اسکا دل شدید گھبرا رہا تھا۔۔۔ نیند اسے بالکل بھی نہیں آرہی تھی۔۔۔۔۔۔ طبیعت بوجھل سی ہورہی تھی۔۔ کمرے میں گھٹن سی محسوس ہورہی تھی۔۔۔۔ ضامن بھی۔ آفس سے آکر جلدی ہی سوگیا تھا ورنہ یہ ہوتا تھا کہ۔ اسکو۔ سلا کے پھر وہ۔ سوتا تھا جبکہ رات کے آدھے پہر تک وہ۔ سو نا سکی تھی۔۔ کڑوٹیں بدل بدل کر وہ تھک سی چکی تھی۔۔۔ ۔
فریش ہونے کے بعد وہ باتھ روم سے باہر آئی تھی اور بیڈ پہ جانے کے بجائے کرسی پہ کھڑی کے سامنے بیٹھ گئی تھی۔۔ کھڑی سی آتی ٹھنڈی۔ ہوا۔ اسے بےحد سکون دے رہی تھی۔۔ ۔
ضامن کی آنکھ اسے اپنے پہلو میں نا پاکر کھلی تھی۔۔۔۔ ایک دم وہ ہڑ بڑا کے اٹھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی طرح وہ حساس سا ہوگیا تھا۔۔ اسکی غیر موجودگی جان پہ بن آتی تھی۔۔ ۔
"حیام۔۔۔ ۔ "
وہ کمبل ہٹایا اسے ڈھونڈنے کے لیے نکلا تھا لیکن کھڑکی کے پاس اسے کرسی پہ بیٹھا دیکھ کر وہ سکون میں آیا تھا۔۔۔۔ چلتا ہوا وہ قریب آیا تھا۔۔ ۔
"کیا ہوا "
یہاں کیوں بیٹھی ہو بیوی" اسکے کندھوں پہ اپنے مضبوط بھاری ہاتھ رکھتا وہ بولا تھا۔۔ جبکہ حیام جو اپنی سوچوں میں محو تھی ایکدم اسکا لمس پاکر اپنے خیالوں سے باہر آئیتھی۔۔۔۔ اور پیچھے مڑ کر اسے دیکھا تھا۔۔ ۔
" ایسے ہی" وہ آرام سے بولی تھی جبکہ ضامن کو اسکا موڈ طبیعت ٹھیک نا لگی تھی۔۔ کندھے چھوڑ کر اب وہ اسکے سامنے گھٹنوں کے بل کارپیٹ پہ بیٹھا تھا۔۔۔ اور اسکے ہاتھ تھامے تھے۔ ۔
" اتنی رات میں یہاں بیٹھی ملو گی تو میں نے ڈیفیییپہ ٹلی پریشان ہوجانا ہے بیوی۔۔۔ اف یو ڈونٹ مائنڈ کیا ہم بیڈ چلیں، تاکہ میں سکون سے سو سکوں"
اسکو کرسی سے اٹھاتا وہ خود بھی اٹھ گیا تھا۔ ۔
"نہیں۔۔۔ مجھے گھٹن سی ہورہی ہے وہاں"
وہ منہ بنا کے بولی تھی۔۔۔۔ ضامن کو اسکا چہرہ کافی مرجھایا ہوا لگا تھا۔
"اوو۔ ۔ یو مین طبیعت اپ ڈاون ہورہی ہے "
وہ شرارت سے بولا تھا۔۔ رات کے اس پہر بھی اسکا دماغ صحیح سے چل رہا تھا. . حیام اسے گھور بھی نا سکی تھی نظریں نیچے جھکا گئی تھی۔ ۔
"کب سے طبیعت خراب ہے میری بیوی کی"
وہ اسے گود میں اٹھا کر بیڈ پہ بٹھا چکا تھا .
" آپ ۔۔ کیا کہنا چاہ رہے ہیں "
وہ دوپہر سے اتنی پریشان تھی اسکا دھیان نہیں گیا تھا۔۔۔۔ ٹینشن کی وجہ سے اسکی رہی سہی طبیعت بھی بگڑ سی رہی تھی اور اب ضامن کی بات سمجھتے ہوئے اسکا مرجھایا ہوا چہرہ گلابی سا ہوگیا تھا۔
"یہ ہی کہ کب مجھے گڈ نیوز سنائے گی میری بیوی۔۔۔۔ ۔"۔
اسکا جھکا ہوا چہرہ وہ اٹھاتا ہوا سیریس سا بولا تھا جیسے بہت انتظار میں ہو جبکہ حیام اسکی آنکھوں میں دیکھ بھی نا سکی تھی۔. اسکا دل مزید۔ پریشان۔ ہوا تھا۔ ۔
"بولو نا"
ضامن نے اسے بولنے پہ اکسایا تھا۔ ۔
"ج۔۔ جلدی"
وہ جان چھرانے کے لیے تیزی سے بولی تھی۔۔۔ ۔
"صبح ہاسپٹل لے چلو نگا"
اسکو لٹا تا کمبل ڈالتا بولا تھا۔ ۔
"ایسی بات نہیں ہے ضامن۔۔ ۔"
وہ اسکا ہاتھ تھام کے بولی تھی۔ ۔
"اٹس اوکے میں انتظار کرلونگا" اسکے ماتھے پہ لب رکھتا وہ اطمینا نیت سے بولا تھا اور اس پہ کمبل ٹھیک کیا تھا۔۔ حیام کے پورے وجود میں سکون سا اترا تھا ۔۔۔۔ آنکھیں موند کے وہ سونے کی کوشش کرنے لگی تھی۔۔۔۔ ۔
***
پہ اسکی آنکھ صبح الارم سے کھلی تھی۔۔۔ الارم بند کرتا وہ اٹھ بیٹھا تھا۔۔۔ پہلی نظر اسنے اپنے برابر والی سائد ڈالی۔ تھی جو خالی تھی۔۔۔۔۔ ۔. . ٹائم دیکھنے کے بعد اسے یاد آیا تھا کہ رات اسنے کیا کر دیا تھا۔۔۔ ایکدم وہ چپل پہن کر کھڑا ہوا تھا اور بھاگنے کے انداز میں بالکونی کی طرف بڑھا تھا۔۔ درازہ کھول کے باہر گیا تھا اور ماریہ کو دیکھا تھا جو کارنر پہ دیوار سے چپکی سکڑی ہوِئی ٹھنڈے فرش پہ لیٹی ہوئی تھی۔. . برہان نیچے بیٹھا تھا اور اسے غور سے دیکھا تھا۔۔ ۔
اسکے خو بصورت چہرے پہ اسکی انگلیوں کے نشان تھے۔۔۔۔ رات کو تھپڑ ناجانے وہ کیسے مار چکا تھا۔۔ اسے خود۔ پہ بہت غصہ آیا تھا۔۔۔ لال نشان کے علاوہ چہرے پہ رونے کے نشان بھی موجود تھے۔۔ اسکے عریاں بازو اور گردن سب سرخ ہورہے تھے ۔۔ ایکدم اسنے اسے آگے بڑھ کے جھک کر گود میں اٹھایا تھا اور کمرے کے اندر آکر بیڈ پہ ڈالا تھا۔۔۔۔ اسکی نبض ٹٹولنے کے بعد محسوس ہوا تھا کہ نبض کافی مدھم ہے جبکہ وہ کپکپا بھی۔ رہی تھی۔۔۔ کمبل سے اسکو اچھی طرح کور کرنے کے بعد روم کا ہیٹر آن کیا تھا۔۔۔ اور بیڈ پہ۔ بیٹھ کے سوچنے لگا تھا کہ اب کیا کرنا ہے .
"ماریہ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
ماریہ۔۔ ۔
وہ واپس اسکی طرف آکر اب اسکا چہرہ پریشانی سے تھتپارہا تھا۔۔ جافی دیر بعد وہ غنودگی سے باہر آئی
تھی۔۔ بامشکل اسنے آنکھیں کھولی تھیں۔۔ ۔
"اٹھو"
برہان کو سامنے دیکھ کر وہ اچھی خاصی گھبرا سی گئی تھی۔۔۔۔ اور اس کے کہنے پہ درد کو بھلا کر وہ اٹھ بیٹھی تھی۔۔ رات والا۔ قصہ وہ بالکل نا بھولی تھی۔۔ ۔
"کپڑے چینج کرو اور ناشتے پہ آو۔۔ ۔"
جب وہ اٹھ گئی تو ساری ہمدردانہ طبیعت برہان بھلا چکا تھا۔۔ حکم دے کر وہ اپنے کپڑے لے کر باتھ روم چلا گیا تھا۔۔۔ جبکہ ماریہ اسکو دیکھے گئی تھی۔۔۔ اپنی قسمت پہ اسے رونا آنے لگا تھا۔ ۔
***
"بابا یہ دیکھیں یہ صحیح ہے"
وہ انڈے کی پلیٹ انکے سامنے رکھتے ہوئے بولی تھی۔۔ یہ تیسرا انڈا تھا جو وہ بنا رہی تھی۔ ۔
" ٹھیک ہے یہ" انڈے کو دیکھتے وہ بولے تھے۔۔ انہوں نے اسے ہاف فرائے انڈا بنانا سکھایا تھا جبکہ وہ ہاف کے بجائے پورا فرائے کرکے لے آئی تھی جو وہ بالکل نہیں کھا سکتے تھے۔۔ یہ انڈا اس نے تیسری ٹرائے میں صحیح بنایا تھا۔۔۔ ۔
"بابا آپ بھی نا۔۔۔ مجھ سے تو یہ انڈا ہی نہیں ٹوٹتا ہے*
وہ ناراض ہوتی اپنی کرسی پہ بیٹھی تھی اور جگ سے گلاس میں اورنج جوس نکالا تھا۔ ۔
"انڈا نہیں ٹوٹتا تو اپنے گھر کیا کروگی۔۔۔۔ ۔"
وہ پریشان نظروں سے دیکھتے بولے تھے کیونکہ وہ کھانا بالکل بھی نا بنا پاتی تھی۔۔ کوکنگ میں بالکل زیرو تھی۔ ۔
" بھئی بابا یہ کھانا وانا مجھ سے نہیں بنے گا۔۔۔ میں بتارہی ہوں۔۔ ۔ آپ کو ایسا لڑکا دیکھنا ہوگا جو کھانا بنا کے مجھے کھلا سکے اور خود بھی کھا سکے"
وہ جوس پیتی بولی تھی۔ ۔
"مطلب اب تم جاب کروگی اور وہ گھر سنبھالے گا یہ ہی کہہ رہی ہو نا"
وہ حیرت سے بولے تھے۔ ۔
"ہاں بزنس پڑھ رہی ہوں۔۔۔ بزنس ہی کرونگی نا۔۔۔۔۔ آپ کافی سمجھدار ہیں"
سامیہ خوش ہوتی بولی تھی۔۔ ۔
"مطلب حد ہوتی ہے میری بیٹی اب اتنی ناسمجھ ہے کہ وہ جاب کرے گی۔۔ ۔
تمہیں پڑھانا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے زندگی بھر خوار ہوتی پھروگی۔۔ ۔
عورت گھر سے باہر جب نکلتی ہے جب کوئی اشد ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔ میں نیرو مائنڈ نہیں ہوں لیکن یہ ہی ہمارا دین کہتا ہے۔۔ ۔"
وہ اسکو ناجانے کیا سمجھانا چاہ رہے تھے کیونکہ جاب جاب جاب کرتی رہتی تھی وہ۔۔ ۔
"بابا آپ یہ کیا کہہ رہے ہیں"
اسے برا سا لگا تھا۔ ۔
" یہ ہی کہ نیکسٹ ویک ایک فیملی کو انوائٹ کیا ہے۔۔۔ تمہیں دیکھنے آئینگے وہ لوگ۔۔۔۔ مائنڈ کو سیٹ کرلو بیٹا"
وہ نوالہ منہ میں رکھتے سنجیدہ سے بولے تھے۔ ۔
سامیہ کو اپنے بابا ابھی کافی پرائے سے لگے تھے۔ ۔
"بابا کو کیا جلدی ہے اتنی۔۔۔۔ ابھی تو میرا تھڑد سمیسٹر ہی ہے۔۔۔ ۔"
یونی ورسٹی میں بیٹھی وہ یہ ہی سوچ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"آٙ نے مجھے تو اب تک کسی ڈھنکے بندے نے پروپوز نہیں کیا۔۔ ورنہ اسکا بہانہ بنا کے ہی رہائی مل جاتی"
پہ ابراہیم صاحب جی صبح کی گئی بات وہ مستقل سوچ رہی تھی۔ .
ناچاہتے ہوئے زبردستی ہی سہی اسے خود کو تیار کرنا تھا۔۔۔ ۔
***
کل رات کے بعد اسکا دل بجھ سا گیا تھا۔۔۔۔ برہان کے آفس سے جانے کے بعد وہ کمرے سے باہر تک نا نکلی تھی بلکہ نائٹ سوٹ میں ہی بیڈ پہ لیٹی رہی تھی۔۔۔ آرزو بیگم کمرے میں اسے دیکھنے آئیں تھیں پھر اسے بخار میں پھنکتا دیکھ کے ٹینشن میں برہان کو کال کی تھی کہ وہ اسے ڈاکٹر کے لے جائے لیکن برہان صاف گوئی سے انہیں منع کر چکا تھا۔۔۔۔ آرزو بیگم کو برہان کا یہ رویہ ماریہ کے لیے ٹھیک نا لگا تھا۔۔۔ خود ہی ڈاکٹر کو کال کر کے اسے میڈیسن کھلا گئیں تھیں ۔۔۔ بہت انسسٹ کرنے پہ بھی اسنے دوپہر کا کھانا نہیں کھایا تھا۔۔۔ ۔
وہ ہمیشہ کی طرح پانچ بجے آفس سے لوٹ آتا تھا لیکن اب اس نے سوچ لیا تھا کہ تو یا آٹھ بجے سے پہلے نہیں آئے گا۔۔۔۔۔ تب ہی وہ شادی کے بعد آج آٹھ بجے کے بعد گھر آیا تھا۔ ۔
"یہ کیا وقت ہے گھر آنے کا برہان۔۔۔ ۔"
آرزو بیگم ہارن کی آواز سن کے کچن سے باہر آئی تھیں۔۔ ۔
ان کے لہجے میں نرمی کے بجائے شدید غصہ تھا۔۔ ۔
"مام ، آفس میں کام بہت تھا۔۔۔ چاہتے ہوئے بھی اب جلدی نہیں آسکتا"
سیاہ کوٹ کے بٹن کھولتا وہ عام سے انداز میں بولا تھا۔ ۔
"تمہیں کتنی کالز کیں کہ تم آجاو۔۔۔۔ لیکن تمہیں کہاں دھیان ہے اپنی بیوی یا زمہ داری کا"
"مام میں آپ کو بتا چکا تھا کہ نہیں آسکتا۔ تھا۔۔ ۔"
آفس بیگ اٹھا کے وہ سڑھیوں کی طرف بڑھ گیا تھا۔۔ مزید لیکچر سننے کی سکت اس میں نا تھی۔۔ ۔
کمرے کا دروازہ کھول کے اندر دا خل ہوا تھا۔۔۔ پورا کمرہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا۔۔ سوئچ بورڈ سے سوئچ آن کرنے کے بعد اسنے لائٹ جلائی تھی۔۔۔۔ بیگ صوفے پہ رکھتا وہ وہیں بیٹھ گیا تھا۔۔۔ بیڈ پہ وہ ایک نظر ڈال چکا تھا۔۔۔ جھک کے شوز اتارے تھے۔۔ کوٹ اتار کے سائڈ پہ رکھا تھا۔۔ اب وہ ٹائی کی ناٹ ڈھیلی کرتا ہوا بیڈ کی طرف گیا تھا۔۔۔ ۔
کمبل کو گردن تک لیے وہ ہاتھ پیٹ پہ رکھے بے سود سی سورہی تھی.۔۔۔۔۔۔ ۔
ایک ہاتھ بڑھا کے اسنے اسکے ماتھے کو چھوا تھا اور پھر ایکدم پیچھے کیا تھا۔۔۔ ۔
"او مائے گاڈ"
بے ساختہ اسکے منہ سے نکلا تھا۔۔ ۔ تب وہ بیڈ پہ اسکے پاس بیٹھ کے کمبل ہٹا نے لگا تھا۔۔۔۔ ہاتھ پکڑ کے اسکی نبض ٹٹولی تھی جو حد سے زیادہ سلو ڈاون تھی۔۔۔۔۔ جبکہ سانسیں بھء مدھم سی چل رہی تھیں۔۔ وہ اصل معنوں میں پریشان سا ہوا تھا۔۔ دو باری کمبل ڈھک کے پینٹ کی جیب سے موبائل نکال کے ڈاکٹر کو اسنے خود سے کال کی تھی۔۔۔ ۔
بیڈ پہ بیٹھی وہ سوچوں میں ہی گم تھی جب اسے ضامن کے آنے کا معلوم ہوا تھا۔۔۔۔۔ وہ جیسے ہی اسکے برابر میں آکر دراز ہوا تھا وہ سوچوں سے نکل چکی تھی۔ ۔
صبح ضامن کراچی کے لیے روانہ ہونے لگا تھا ۔۔۔۔ ضامن کو لگا شاید وہ اسی کےبارے میں حد سے زیادہ پوسیسو ہورہی ہے یا اسی بارے میں سوچ رہی ہے۔ ۔
"خود نہیں آونگا تو تمہیں بلا لونگا "
ڈونٹ یو وری"
اسکا ہاتھ تھامتا وہ بولا تھا۔ ۔
"اٹس اوکے میں کیا کہہ سکتی ہوں ۔۔ آپکی جو مرضی کریں۔۔ ۔"
گلے میں پھنستے ہوئے آنسووں کو اسنے اندر دھکیلا تھا اور آنکھیں جھپکی تھیں۔۔ کب سے وہ خود پہ ضبط کیے بیٹھی تھی۔ ۔
"روڈ ہورہی ہو اب تم"
وہ چاہتا تھا اسے ہنستا چھوڑتا جائے۔ ۔
"آئے ایم فائن"
اپنا ہاتھ نرمی سے اسکے ہاتھ سے نکالتی بولی تھی۔۔ نظریں سامنے دیوار پہ اٹکی ہوئی تھیں۔ ۔
"موڈ تو نا خراب کرو آج کی رات، پھر کل سے تم نے اکیلے ہی رات گزارنی ہے. . . کم آن بیوی"
ایک ہاتھ کے بجائے اب وہ اسکے دونوں ہاتھ پکڑتا اسے خود کی طرف جھکا کے بولا تھا . .
"ایک تو میں اس قدر پریشان ہوں اور آپ کو ہر وقت اپنے موڈ کی اپنی خواہش کی لگی رہتی ہے"
بنا ڈرے وہ پریشانی کے عالم میں خود کو ایک بار پھر چھڑواتی بولی تھی۔ ۔
"یار مطلب سمجھ نہیں آتی۔۔۔ میرے ہوتے ہوئے کیوں پریشان ہوتی ہو۔۔۔ ۔ کیا میں کافی نہیں ہوں تمہاری سوچ پہ قابض ہونے کے لیے جو فضول سی پریشانیوں کو سوچ سوچ کے خود کو لکان کرتی رہتی ہو"
ثّوہ لیٹے سےاب اٹھ بیٹھا تھا۔۔۔۔۔ اور اسکا چہرہ اپنے دونوں ہاتھوں میں تھام کے بولا تھا۔۔۔۔ حیا مکی پلکیں جھکی تھیں جبکہ لب مسکرائے تھے۔۔۔ اسکے چہرے پہ لمحے میں گلاب سے کھلے تھے۔۔۔ ۔
"میں پریشان اس لیے تھی کہ۔۔ ۔
اب اس طرح مجھ سے باتیں کون کرے گا"
وہ مسکراتے ہوئے بولی تھی۔۔۔۔۔۔۔ پہلی دفعہ اسکی آنکھوں میں شرارت سی جھلک رہی تھی۔۔۔ ضامن کے چہرے پہ جاندار مسکراہٹ نے جگہ لی تھی۔۔۔۔ ۔
"اٹس آل اوکے , میرے لیے پریشان ہونا تم پہ فرض ہے۔۔۔ ۔".
وہ۔ ہنسا تھا جبکہ حیام منہ کھولے اسے دیکھ رہی تھی۔ ۔
"یہ تو چیٹنگ ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ حیرت کی زیادتی سے آنکھیں پھیلاتی گھورتی ہوئی بولی تھی۔ ۔
"اور پھر یہ کیا ہے کہ جو تم وقت ضائع پہ ضائع کیے جارہی ہو۔۔۔۔۔ ۔"
وہ بھنویں اچکا کے اسکے دونوں بازو پکڑتا حصار میں لیتے ہوئے بولا تھا۔
"ک۔ کیا مطلب ہے۔۔۔ میں نے کونسا وقت ضائع کیا ہے آپکا"
گھبراتی ہوئی، لھجاتی ہوئی بولی تھی۔۔۔۔۔۔۔ لمحے ہی میں وہ خجل سی ہوگئی تھی۔۔۔۔ ۔
"بیوی میں یہ کہہ رہا ہوں کہ کبھی باتوں پہ مت تڑخ ایا کرو کبھی اپنی محبت کا اظہار عملی طور پہ بھی کر کے دکھایا کرو"
اس سے الگ ہوتا، تھوڑی سے اسکا چہرہ اوپر کر کے وہ مصنوعی خفگی سے بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ حیام کی گھنیری پلکیں رخسار پہ سایہ کن ہوئیں تھیں۔۔ ۔
"کیا چاہتے ہیں آپ"
وہ ہار مانتے ہوئے بولی۔ تھی۔۔۔ معلوم تھا کہ وہ بہت ضدی ہے اپنی بات پہ عمل کرانا اچھی طرح جانتا تھا۔ ۔
"یہاں۔۔ یہاں۔۔۔ یہاں۔ اور یہاں محبت سے بھرے نشان چاہتا ہوں" جب حیام نے اوپر نظریں کیں تو ضامن بھر پور سنجیدگی سے پہلے آنکھوں پھر دونوں گالوں پھر اپنے سینے پہ اس کے بعد وہ اپنے لبوں پہ انگلی رکھتا سریش سے لہجے میں بولا تھا جس کا مطلب یہ تھا کہ وہ رعایت کے موڈ میں بالکل نہیں تھا۔۔۔ حیام کو ایکدم سانپ سا سونگھ گیا تھا۔۔۔۔ چہرے کا رنگ فق ہوا تھا۔۔۔ وہ سوچتے ہی بے ہوش ہونے والی۔ تھی۔۔ ۔
"چلو شروع ہوجاو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر مجھے بھی شروع ہوتا ہے"/// اب بھی اسکے لہجے میں بالکل سنجیدگی تھی۔۔ بڑی مشکل سے وہ حیام کے چہرے کے رنگوں کو دیکھنے کے بعد اپنی مسکراہٹ ضبط کرپایا تھا۔ ۔
"ناہی۔۔۔ نہیں۔۔۔ ۔"
پہ وہ سر نفی میں ہلاتی گھبراہٹ سے بولی تھی۔۔۔ اسکے ہاتھ اور پاوں شدید ٹھنڈے ہونے لگے تھے جبکہ چہرے پسینے کی بوندیں اس سردی میں بھی چمک اٹھی تھیں۔ ۔
"واٹ ۔۔۔۔۔ پھر سے بولو نہیں۔۔۔۔۔ ۔"
ضامن کو اسکا نا کہنا برا نہیں لگا تھا۔۔ وہ اتنا تو جان گیا تھا کہ وہ کافی ریزرو سی شرمیلی لڑکی تھی۔۔ آج کل کی لڑکیوں کی طرح اس میں زرا سی بھی بولڈ نیس نا تھی۔۔۔ بلکل صاف شفاف اور معصوم سی تھی۔۔۔۔۔۔۔ لیکن کسی طرح اسے زچ کرنے کا موقع بھی وہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتا تھا اور اب بھی یہ ہی ہوا تھا۔۔ ۔
ضامن نے اسکی کمر میں ہاتھ ڈال کے اپنے قریب مقابل کیا تھا۔۔۔ کہ وہ جو پہلے سے گھبرائی ہوئی تھی مزید گھبرا سی گئی تھی۔۔۔۔ اب بھی وہ اسکی۔ قربت سے ایسے ہی پریشان ہوتی تھی جیسے پہلے ہوتی تھی۔ ۔
" چلو میرا بچہ۔۔۔ میں انتظار میں ہوں کب میری بیوی خود میرے پاس آکر کہے گی کے۔۔۔ سنو جی۔۔۔۔ آج موڈ میں ہوں"
وہ ساری تمیز کی حدیں پار کرتا ہوا بولا تھا۔۔ ۔
"ضا۔۔۔ ضامن۔۔۔۔۔ ۔
وہ روہانسی سی ہوئی تھی کسی طرح اسکی گرفت سے نکل کر اس منظر سے غائب ہونا چاہتی تھی۔۔ ۔
"واٹ ضامن۔۔۔۔۔ ۔"
تم مجھے انکار کررہی ہو۔۔۔ ۔
انکار کی سزا تمہاری سوچ سے بھی زیادہ بری ہوگی۔۔ ۔
تمہیں یہاں سے ہی باہر روم سے نکال دونگا یا اس کھڑکی سے نیچے لان میں پٹک دونگا۔۔ ۔
یا تمہارا ہاتھ پکڑ کے چھت پہ اس کپکپادینے والی ٹھنڈ میں چھوڑ آونگا۔۔ ۔"
آر یو گیٹنگ مائے پوائنٹ۔۔۔۔؟ ؟
وہ اب کی بار تیزی سے بولا تھا۔۔ حیام اسکا غصہ اچھی طرح محسوس کرچکی تھی۔۔۔ اور اسکی سزائیں سن کے تو وہ۔ واقعی میں کپکپا گئی تھی۔۔۔ آنکھوں میں نمی لیے اسنے ضامن کی طرف التجا ئی نظروں سے دیکھا تھا۔۔ ۔
بامشکل اسکی آنکھوں پہ اپنا نازک ملائم سردی سے پڑتا ٹھنڈا ہاتھ رکھتے ہوِے وہ اپنا چہرہ مزید ضامن کے چہرے کے قریب لے کر گئی تھی اور ہلکی شیو سے بھرے اسکے گالوں پہ دھیرے سے اپنے ناگز گداز گلابی لب رکھے تھے۔۔۔۔۔۔ اسی طرح اسنے اس کے دوسرے گال پہ بھی کس کی تھی۔۔۔ ۔
اب اسنے اپنے ہاتھ ضامن کی آنکھوں سے ہٹائے تھے۔۔۔۔۔ وہ دور ہونا چاہتی تھی لیکن ہو نہیں پائی تھی کیونکہ اب تک وہ ضامن کی سخت گرفت میں تھی۔۔۔ ضامن نے آنکھیں وا کرکے اسکے چہرے کو دیکھا تھا جہاں اسکی آنکھیں جھکی ہوئی تھیں۔۔۔ ۔
"مزا نہیں آیا۔۔۔۔ اور ابھی صرف تم نے یہاں ہی کسِ کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ اسکو بغور دیکھتا بولا تھا۔۔۔۔ تب حیام نے الجھی نظروں سے اسے دیکھا تھا۔۔ ۔
"ک۔۔ کیا مطلب ہے"
اس پہ مزید گھبراہٹ طاری ہوئی تھی۔ ۔
"مطلب کے دوبارہ ٹرائی کرو بیوی"
وہ بہت نارمل انداز میں بولا۔ تھا لیکن حیام کو اندر تک تپا۔ گیا تھا۔۔ ۔
حیام کو پہلی بار اس پہ غصہ آیا تھا۔۔۔۔ اسکو ٹارچر کرنے کے علاوہ جیسے اسکے پاس۔ کوئی کام۔ ہی نہیں تھا۔۔۔ ۔ وہ ایکدم غصے سے اسکے ہاتھ کمر سے ہٹائی بیڈ پہ کھڑی ہوگئی تھی اور پھر بیڈ سے نیچے اتر گئی تھی۔ ۔
" میں خود چھت پہ چلی جاتی ہوئی اپنی سزا ٹھگنیے کیوں کہ مجھے یہ مزے دینے نہیں آتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپکو خوشی سکون اور راحت ملتی ہوں مجھے ٹارچر کرکے۔۔ جارہی ہوں میں"
وہ تیز آواز میں کہتی دو پٹی کی چپل پاوں میں اڑستی بولی تھی اور غصے سے کہہ کے مڑ گئی تھی۔۔۔۔۔ ضامن کا اسکی بات سن کے زور دار قہقہہ قابو پانے کے باو جود بھی کمرے میں گونجا تھا ۔۔ حیام نے مڑ کے بھی کوئی جھر چھری نہیں لی۔ تھی ۔۔ وہ رکنا ہی نہیں چاہتی تھی یہاں۔۔ اس سے پہلے وہ دروازہ کھول کے باہر نکلتی ضامن نے اسے آرے ہاتھوں لیا تھا۔۔۔ ۔
"ایٹ لیٹس مجھے شروع ہونے دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اسکو بازووں میں بھرتا وہ آنکھ دبا کے شرارت سے بولا تھا جبکہ حیام کا چہرہ مزید سرخ سا ہوگیا تھا۔ ۔
"تم مجھے مزے نہیں دے سکتیں لیکن میں تو دے سکتا ہوں۔۔ ۔"
وہ۔ اب اسکو بیڈ پہ لٹا تا اسکے کان پہ جھک کر سرگوشی کرتا بولا تھا۔۔ حیام کے بدن میں کپکپی اسٹارٹ ہوگئی تھی۔۔ کتنا بےباک تھا وہ۔۔۔ ضامن نے محضو ظ ہوکر مزے سے اسکے چہرے پہ بکھرے رنگ دیکھے تھے ایسا محسوس ہوا تھا کہ سارے جسم کا خون اسکے چہرے پہ آ بکھرا ہو۔۔۔ ۔
"آر یو انٹرسٹڈ نا"
وہ مزید اسے زچ کرتے ہوئے بولا تھا۔۔ ۔
حیام نے اب اسے اپنی آنکھیں دکھائی تھیں۔ ۔
ہر بار وہ اسی طرح اسکی مرضی ضرور جانتا تھا۔ ۔۔ ناچاہتے ہوئے بھی وہ اتنا اسکے بارے میں سینسیٹو سا ہوگیا تھا کہ اسکو زرا سی تکلیف دینے کے بالکل حق میں نا تھا۔ ۔
"نہیں"
وہ غصے سے بولی۔ تھی۔ ۔
"بٹ میں تو ہوں انٹرسٹد۔ ۔"
وہ مسکراتا ہوا اسکے ساتھ لیٹ گیا تھا اور کمبل اپنے اور اسکے اوپر۔ پوری طرح ڈھانپ لیا تھا۔۔ ۔
***
دوسرے دن وہ ایک بار پھر اس ہی جگہ اس ہی مقام پہ تھا۔۔۔۔ ۔
لیکن اس بار وہ اکیلا بالکل نا ِآیا تھا اپنی پوری ٹیم کو اپنے ساتھ لایا تھا۔۔ ۔
کافی خو فیا نہ طریقے سے یہ بار کلب اسنے اپنی حراست میں لیا تھا۔ ۔
اور اب وہ سکون سے اس ہی کلب کی مینیجر کی سیٹ پہ بیٹھا مسکراتا ہوا ٹانگ پہ ٹانگ جمائے سامنے دیکھ رہا تھا جہاں کل۔ والی لڑکی جو اسے آفر کررہی تھی اسکے سامنے تھی۔۔ ۔
"ڈارلنگ کم ہیر۔۔ ۔
اتنی دور کیوں بیٹھی ہو"
وہ سب کو اریسٹ کروا چکا تھا پورے کلب میں جتنے کپلز۔ ،یا نوجوان پارٹی تھی وہ سب اسکی حراست میں تھی جبکہ اس کلب کے منیجر ورکرز کو وہ اہنی ٹیم کے ساتھ بھیج چکا تھا مختصر یہ کہ اب اس کلب میں وہ لڑکی اور صرف خود تھا۔ ۔
"میں نہیں ٹھیک ہوں"
وہ رسا نیت سے بولی تھی۔۔ اندر ہی اندر وہ اس سے خوفزدہ ہورہی تھی۔ ۔
"کل تو تمہارے یہ حسین سرخ لب، یہ قیامت جیسا سراپا، یہ خوشبو جیسا بدن صرف میرا تھا۔۔۔۔ اب وہاں بیٹھ کے کیوں مجھے ترسا رہی ہو"
دارم چہرے پہ شیطانی مسکراہٹ سجائے اسے سر تا پا دیکھتا بولا تھا۔ ۔
"کیا کام ہے یہ بتاو۔"
وہ دوبدو بولی تھی۔ ۔
"کام تو کچھ نہیں ہے۔۔ ۔
لیکن تمہیں ایک شرط پہ چھوڑ سکتا ہوں۔۔۔ ۔"
اب وہ کرسی سے کھڑا ہوتا ہوا دھیرے سے چلتا ہوا اس کے پاس آگیا تھا۔ ۔
"ک۔۔ کیا شرط" .
وہ گھبرائی تھی۔۔ ۔
"شرط بعد میں فلحال تم میرے ساتھ چلو روم میں۔۔۔۔۔۔۔ ڈارلنگ۔۔۔ کل کا وعدہ یاد ہے نا"
اسکا ہاتھ تھامتا وہ اسے اٹھاتا بولا تھا۔۔ اور اسے لے کر کلب سے باہر چلا گیا تھا۔ ۔
صبح اٹھتے ساتھ ہی وہ باتھ لے کر کچن میں آگئی تھی۔۔۔ یہ پہلی دفعہ تھا شاید کہ وہ کچن میں کچھ بنانے کی غرض سے آئی تھی۔۔۔ چاہتی تھی کہ کچھ اسپیشل اپنے ہاتھوں سے بنائے۔۔۔۔ اب تک اسنے ضامن کے لیے کچھ نا کیا تھا۔۔ یا۔ اسے موقع ہی ناملا تھا اور نا ہی ضامن اسے کچھ کرنے دیتا تھا۔۔ وہ خود بھی کمرے میں بیٹھ بیٹھ کر بور سی ہوچکی تھی۔۔ ۔
ضامن آج جارہا تھا۔۔۔۔ کچن میں کھڑی وہ سوچ ہی رہی تھی کہ کیا بنائے تب تانیہ بیگم کچن میں داخل ہوئی تھیں۔۔۔۔۔ ۔
"کُک نہیں آیا آج کیا"
فریج کی طرف بڑھتی دودھ کا پیکٹ نکالتے ہوئے بولی تھیں۔۔ حیام کو پہلی دفعہ انہوں نے یہاں دیکھا تھا چونکنا تو بنتا تھا۔ ۔
"پتہ نہیں۔۔۔ ما۔۔۔۔۔۔ ما۔۔۔۔ ۔"
حیام نے مشکل سے ہی سہی لیکن منہ سے یہ لفظ نکالے ضرور تھے۔۔ جبکہ تانیہ بیگم رخ موڑ کے اسے حیرت سے دیکھنے لگی تھیں۔۔ اسکے ماما کہنے پہ وہ مزید چونک گئی تھیں۔ ۔
"نائس آف یو۔۔۔۔ لیکن آپکو خیال آگیا کہ یہاں کوئی ما۔۔ ۔ ما ٹائپ کی چیز بھی اس گھر میں رہتی
ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔ "
دودھ دو گلاس میں ڈالتے ہوئے وہ نارمل سے انداز میں بولی تھیں۔ ۔
"ک۔۔ کیا مطلب ہے آپکا"
وہ نا سمجھی سے بولی تھی۔۔۔۔ ۔
"میرا مطلب صاف اور سیدھا ہے۔۔ ۔
اگر میں نے آپ سے بات نا کینو آپ نے مجھ سے بھی بات کرنے کی۔ کوشش نا کی۔ ۔
میری ناراضگی ضامن سے تھی آپ سے نہیں"
دودھ کے گلاس ٹرے میں رکھتے ہوئے اب فلیور ان میں ڈال رہی تھیں۔۔۔ کہ۔ دودھ کا رنگ ہی بدل۔ گیا تھا۔ ۔
" ایسی بات نہیں ہے۔۔۔ ایکچوئلی میں ہسیسٹیٹ ہورہی تھی۔۔۔ بس۔۔۔ اور ویسے بھی آپ سے ڈر بھی لگتا ہے مجھے"
وہ کوکنگ رینج پہ ہاتھ جمائے ہوئے کھڑی تھی۔۔۔ ۔
" بہرحال آپ ڈرا نا کریں۔۔۔۔ ایزلی جب دل چاہے کچھ بھی کرسکتی ہیں۔۔ اور اب یہاں کیوں کھڑی ہیں۔۔ کُک کو کال کرواتی ہوں۔۔ وہ آجائینگے تو ناشتہ ریڈی کرلینگے خود۔۔۔ آپ پریشان نا ہو"
وہ اسکا گال تھپتھپا کے زرا سا مسکرائی تھیں۔ ۔
"لیکن میں خود بنانا چاہتی ہوں آج۔۔۔ آپ کک کو منع کردیں"
وہ انکار کرتے ہوِے بولی تھی۔ ۔
"نہیں۔۔۔ ضامن اور پھر آپ کے ڈیڈ کو بالکل اچھا نہیں لگے گا کہ آپ کام کررہی۔ ہیں۔۔۔۔ سو آپ نا کرو"
" میں انہیں سمجھا دونگی وہ کچھ نہیں کہنی کے آئے پرا مس"
وہ یقین سے بولی۔ تھی۔ ۔
"اچھا پھر میں یہ ملک دے کر آتی ہوں عدیل کو۔۔ پھر ہم دونوں مل کر بنائینگے"
وہ کہہ کر مڑ گئیں تھیں۔۔ حیام کو لگا تھا کہ۔ وہ اتنی بری نہیں ہیں جتنا وہ سمجھ رہی تھی۔۔ ۔
بہرحال وہ جلدی جلدی۔ ناشتے کی۔ تیاری میں لگ گئی تھی۔۔۔ ۔
بھرپور نیند لے کر وہ دیر سے اٹھا تھا۔۔۔ آنکھیں کھول کر وہ بیڈ کی دوسری سائڈ دیکھ رہا تھا جہاں کا حصہ خالی تھا۔۔ ۔
"اوو مین سرپرائز۔۔۔ دیر سے سو کر بھی جلدی اٹھ گئی"
وہ مسکراتا ہوا سوچ رہا تھا۔۔ بے اختیاری میں اسنے حیام کا تکیہ اٹھایا تھا اور اس پہ ایک کسِ کی تھی۔ ساتھ میں اسکی بسی ہوئی خوشبو خود میں اتارنے کی۔ کوشش کی تھی۔۔ وہ نا سہی اسکا تکیہ ہی سہی۔۔۔ ۔
کمبل ہٹایا وہ کپڑے لے کر باتھ روم چلاگیا تھا۔۔۔ تقریباً بیس منٹ بعد وہ فریش ہو کر نکلا۔ تھا اور اب شیشے کے سامنے کھڑا بال بنا رہا تھا۔۔ اس وقت اسنے بلیو جینز پہ وائٹ پلین شرٹ پہن رکھی تھی۔۔۔ دراز سے نکال کر گھڑی کلائی میں باندھی تھی اوع خود پہ اچھا خاصا پرفیوم چھڑکا تھا۔۔۔۔۔۔ ابھی وہ تیار ہی ہورہا تھا جب فون نیب ہوا تھا۔۔۔۔ پرفیوم کی بوتل وہ ڈریسنگ پہ واپس رکھ کر بیڈ کی۔ سائیڈ ٹیبل کی طرف آیا تھا جہاں اسکا اور حیام کا فون ساتھ ہی رکھے تھے۔۔ اپنا موبائل چیک کرنے کے بعد اسنے حیام کا موبائل ہاتھ میں لیا تھا۔۔ ویسے وہ کبھی اسکا موبائل ہاتھ نہیں لگاتا تھا لیکن اچانک ہی اسنے کھول لیا تھا اور یہ وجہ موبائل کا بجنا تھا۔۔۔ نوٹیفیکشں دیکھ کر اسنے پہلے واٹسایپ آن کیا تھا جس میں وجیہہ کا کوئی مسیح تھا۔۔۔ واٹسایپ بند کرکے اسنے فیس بک کھولی تھی۔۔ کیونکہ اسکی ہی نوٹیفیکشن اسکرین پہ شو تھیں۔۔ ۔
"ناجانے کون ٹیگ کرتا رہتا ہے تمہیں"
وہ اب بیڈ پہ بیٹھ کر باقاعدہ چیک کرنے لگا تھا۔۔۔ لیکن ہوش میں تو تب آیا تھا جب میسنجر کی رنگ ٹون ہوئی تھی۔۔ اسکرین کی ٹاپ پہ ناٹیفیکشں میں وہ بھیجنے والے کا نام پڑھ چکا تھا۔۔۔ ماریہ کا نام پڑھ کے وہ چونک سا گیا تھا۔۔۔ اسکا۔ دھیان اس طرف گیا تھا کہ حیام اس سے رابطے میں ہے۔۔ ۔
پہلی فرصت میں سب چھوڑ کر اسنے میسنجر آن کیا تھا۔۔۔ ماریہ کی چیٹ کھولی۔ تھی۔۔ مارننگ کا مسیح سین کیا تھا جبکہ ماریہ کی بھیجی ہوئی پہ دیکھ کے وہ طنزیہ مسکرایا تھا۔ ۔
" اوو سو مل گیا تمہیں تمہارا برہان" وہ پک کو دیکھ کر مسکرایا تھا. . . چیٹ بیک کرکے اسنے اور نیچے دیکھا
تھا۔۔۔۔ اور سیکنڈ نمبر کی چیٹ دیکھ کر وہ ایکدم کھڑے سے اٹھ گیا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔
"واٹ ڈا ہیل۔۔۔ ۔"
وہ غصے چلایا تھا جیسے جیسے وہ چیٹ اوپر کرتا جارہا تھا ویسے ویسے اسکا چہرہ۔ سرخ ہوتا جارہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"حیام۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ ایکدم تیزی سے بنا اپنے غصے سے قابو کیے چلایا تھا۔۔ ۔
حیام۔ جو کچن میں کام کررہی تھی اسکی۔ آواز سن کے بالکل نا اچھلی تھی کیونکہ اتنی نیچے آواز یلکل نارمل۔ سی آئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ کام چھوڑ کر اوپر ہی طرف آئی تھی۔۔۔۔۔۔ ناشتہ ویسے بھی ریڈی کر چکی تھی۔۔ ۔
"گڈ مارننگ"
وہ کمرے کا دروازہ کھول کر مسکراتے ہوئے اندر داخل ہوئی تھی۔ ۔۔ ابھی وہ ضامن کا موڈ بالکل جج نا کرچکی تھی۔۔۔۔ وہ چلتے ہوئے اس کے پاس آئی تھی۔۔ ۔
"یہ سب کیا ہے۔۔۔۔ ۔
تم کیسے اس گھٹیا شخص سے باتیں کرسکتی ہو اور وہ بھی اتنی چیپ باتیں۔۔۔۔۔ ۔"
وہ۔ موبائل اسکے سامنے کرتا درشت لہجے میں چلایا تھا۔۔ ۔
حیام نے اپنا موبائل اسکے پاس۔ دیکھا تھا اور اب چیٹ دیکھ کے اسکے پیروں سے زمیں سی نکل گئی تھی۔۔۔ وہ بے یقین نظر وں سے ضامن کی طرف دیکھنے لگی تھی اور سر نفی میں ہلایا تھا۔ ۔
"میں تمہیں ختم کردونگا حیام۔۔ ۔
بتاو کیا سچ۔ ہے"
وہ زرا دیر میں ہی پوری چیٹ پلس آئی ڈی کو۔ سرچ کرچکا تھا۔۔۔ اور اب دیکھ کے اسکا خون کھول اٹھا تھا۔ ۔
"م۔۔ مجھے۔۔۔۔ ہی۔۔۔ نہیں پتہ۔۔ ۔"
وہ ہکلائی تھی۔۔ منہ میں جیسے سارے الفاظ رہ گئے تھے اور باہر آنے سے انکاری تھے۔ ۔
"واٹ ڈر برش۔۔۔۔ اب تم مجھے دھوکہ دوگی۔۔ ۔
مجھے چیٹ کروگی۔۔ ۔
ہماری پرسیلز اب سب کو بتاو گی جا کر۔۔ ۔
تم جانتی بھی ہو کہ کیا کرتی رہی ہو تم"
اسکے ریشمی بال مٹھی میں لے کر وہ آنکھیں نکال کے چلایا تھا۔
"ضا۔۔۔ من۔۔۔ مجھے درد ہو۔۔۔ ہورہا ہے"
اسکی آنکھوں سے اس قدر سفاکی لہجے پہ آنسو نکل آئے تھے اور اب ضامن نے جس سختی سے اسکے بال پکڑے تھے اس سے برداشت نا ہوا تھا۔ ۔
"میرے صبر کا امتحان کا نا لو حیام۔۔ ۔"
اسکو بے دردی سے چھوڑتا وہ بولا تھا حیام اپنا بیلنس قابو نا کرپائی تھی اس قدر جھٹکے سے بیڈ۔ وہ۔ الٹی گر چکی تھی۔۔۔ ۔
"ی۔۔ یہ میری ۔۔ میری۔۔۔ نہی۔۔۔ ہے۔۔۔ ۔
ب۔۔۔ بیل ۔۔۔۔ بیلیو می"
وہ سرعت سے بیڈ سے اٹھتی اسکی طرف بڑھی تھی۔۔ اسے جیسے محسوس ہوا تھا کہ اس سے سب کچھ اس وقت چھینا جارہا ہو۔ ۔
"تمہارا یوزر نیم ہے یہ ۔۔۔۔ مجھ سے جھوٹ نہیں کہو۔۔ ۔
اور جو سب تم نے باتیں کی ہیں اس گھٹیا۔۔ نیچ شخص سے وہ سب تمہارے علاوہ کون کرسکتا ہے۔۔۔ تمہارے علاوہ اسے کون بتا سکتا ہء ہمارے بارے میں"
وہ واپس اسے بیڈ پہ۔ دھکہ دیتا بولا تھا اور اسکا موبائل اسکے پاس۔ بیڈ پہ ہی پھینکا تھا۔ ۔
"آپ۔۔۔ مجھ ۔۔۔ پہ۔ الزام لگارہے ہیں۔۔۔۔ ۔
پلیز۔۔۔۔ ایسا کچھ نہیں کیا"
وہ چیختی ہوئی روتی ہوئی بولی تھی لیکن ضامن کو کچھ فرق نا پڑا تھا۔۔ ناجانے ان کچھ منٹوں میں۔ ایسا کیا ہوا تھا کہ۔ اسکی عقل کام کرنا بند ہوگئی تھی۔۔۔ ۔
"میں تم پہ الزام نہیں لگارہا ۔۔ جو دیکھ رہا ہوں وہ ہی کہہ رہا ہوں۔۔۔ ۔ "
وہ تھک ہار کے بیڈ پہ۔ بیٹھا تھا۔۔۔۔۔ اور سر نیچے جھکا لیا۔ تھا۔۔۔۔۔ ۔
چہرہ اسکا سرخ بے پناہ سرخ ہورہا تھا جبکہ چہرے کے تاثرات کافی حد تک خطرناک بگڑے ہوئے تھے۔۔ ۔
"ضا۔۔۔ من۔۔۔ آئی لو یو۔۔۔ رئیلی۔۔۔ ل۔۔۔۔ ۔
وہ اٹھی تھی مزید۔ اس سے آگے کہتی لیکن ضامن کی۔ سرخ آنکھوں نے اسے بولنے سے منع کردیا
تھا۔۔۔۔۔ وہ ایکدم سہم۔ سی گئی تھی۔۔ ڈھرکنیں منتشر ہوئی تھیں۔ ۔