Chapter 23: باب 23

"میں۔ پھر سے کہہ رہی ہوں۔ ۔

میں نے کچھ نہیں کیا۔۔۔۔۔ ۔

خدا کے لیے ایسے مت دیکھیں مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

اب وہ اسکے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھی زور زور سے رو رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"میر ی محبت میں کیا کمی رہ گئء تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب سے چھپا کے تمہیں اپنے پاس رکھا کہ کوئی بھی اپنی غلط نگاہ سے تمہیں نا دیکھ سکے۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن تم نے تو مجھے ہی میری نظروں سے گرا دیا

ہے۔۔۔۔۔۔ میں تمہیں کبھی معاف نہیں کرونگا"

اسکو دھکہ دیتا وہ اٹھا تھا اور اپنا بیگ اٹھایا تھا۔۔ ۔

"م۔۔۔ ض۔۔۔۔ ضام۔۔۔ آ۔۔ آپ کو ۔۔ بتانا چاہت۔۔۔ تی تھی س۔۔۔ سب"

زمیں سے وہ۔ اٹھتی ماتھا سہلاتی اٹک اٹک کے بولی تھی۔۔۔۔ لیکن وہ تو کمرے میں سے ہی نکلتا چلاگیا

تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔

روانی سے آنسو اسکے چہرے پہ پھیلتے جارہے تھے کیا ایک بار پھر اسکی زندگی۔ اسی موڑ پہ آگئء تھی۔۔۔۔ کیا ایک بار پھر وہ اجڑ گئی تھی۔۔ کیا ایک بار پھر اسنے خود کو برباد کرلیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

کتنی خوبصورت رات تھی کل کی۔ اور اسکے برعکس اتنا ہی بدصورت دن . . . .

وہ کلس کے رہ گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھٹنوں کے بیچ سر دیے وہ روتی چلی۔ گئی تھی۔۔۔۔ یہ بھی خیال نا رہا تھا کہ اسکے پیچھے چلی جاتی۔۔۔ لیکن کہیں نا کہیں یقین تھا کہ۔ اس طرح تو چھوڑ کے نا جاے گا وہ اسے۔۔ ۔

***

بیگ لے کر وہ سیدھا ڈائننگ ایریا میں آگیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

"مام ڈیڈ ، مجھے دیر ہورہی ہے۔۔۔۔ میں جارہا ہوں"

وہ۔ وہاں ٹیبل پہ آیا تو سب وہاں۔ ہی موجود تھے۔۔ ۔

ڈیڈ کی طرف جھکتا وہ بولا تھا۔۔ ۔

"ناشتہ تو کرلو بیٹا۔۔۔۔ اتنی جلدی کیا ہے۔۔۔۔ ۔"

تانیہ بیگم آگے بڑھ کے بولی۔ تھیں۔ ۔

"کرتا ضرور کرتا لیکن اب اسکی کمی پوری ہوگئی ہے۔۔ ۔

فلائٹ لیٹ ہورہی ہے ۔۔۔ بہت زیادہ۔۔ وقت نہیں"

وہ ٹہر ٹہر کے بولا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

"حیام نے صبح جاگ کے تمہارا لیے ناشتہ بنایا ہے۔۔ اس طرح جاو گے بنا کیے تو اسے برا لگے گا۔۔ ۔"

تانیہ بیگم کو بالکل اچھا نا لگ رہا تھا کہ وہ اس طرح جارہا ہے۔۔ کب سے حیام۔ کو وہ محنت کرتا دیکھ رہی۔ تھیں۔

"ارے یار اتنی جلدی کیا ہے۔۔۔۔۔ زرا دیر بیٹھو۔۔ اور تمہاری بیوی کہاں ہے"

وجیہہ اسکی کرسی کی طرف اشارہ کرتی ہوئی بولی تھی۔ ۔

"وہ ایمو سیل ہوجاتی ہے۔۔ اسے ڈسٹرب نا کرنا تم۔۔۔ بھلے رات میں بات کرلینا۔۔۔۔۔ ابھی اسے ڈسٹرب نا کرنا وہ اپ۔ سیٹ ہے میرے جانے کی وجہ سے ۔۔۔ آر یو گیٹنگ مائے پوائنٹ۔۔ ۔"

ضامن اسے صاف لفظوں میں تنبیہہ کرتا ہوا بولا تھا۔ ۔

اپنی طرف سے کمال کا بہانہ وہ بنا گیا تھا۔ ۔

"اوکے اوکے۔۔ آفس سے آکر ہی ملونگی ۔۔ ۔"

وہ۔ سر اثبات میں ہلاتی بولی تھی۔۔ ۔

"جلدی آنا۔ اب کی بار اوکے۔۔۔۔۔ خیال کرنا"

عدیل ہمدانی اپنی کرسی سے اٹھ کر اسے گلے لگاتے بولے تھے۔

"جی ڈیڈ۔۔۔۔ ٹیک کیر آف یور سلیف۔۔ ۔"

وہ بامشکل مسکرا کے بولا تھا۔ ۔

"اوکے مام۔۔۔۔ سی یا سون۔۔۔ ۔"

انکا ماتھا چوم کے بولا تھا ۔۔۔ اور اپنا بیگ اٹھا کے وہاں سے نکل گیا تھا۔ ۔

بیرونی گیٹ پہ پہنچ کے اسکے قدم آگے بڑھنے سے انکاری تھے۔۔۔ مڑ کے اسنے پیچھے دیکھا تھا۔۔۔ وہ نہہں آئی تھی۔۔۔ بیگ نیچے رکھ کے وہ اندر کی طرف بھاگا تھا اسکے قدم واپس روم کی طرف تھے.اسے لگا تھا کہ قیمتی چیز چھوڑ کے جارہا ہو۔ ۔

***

جب وہ کمرے میں آیا تو گھٹنوں کے بل زمین پہ بیٹھی وہ کارپیٹ کو تک رہی تھی لیکن چہرے پہ ایک تاریک سی واقع تھی۔۔۔ جو کچھ دیر پہلے ہوئے واقعے کی تھی۔ ۔

وہ دھیرے سے چلتا ہوا اسکے پاس کھڑا ہوا تھا لیکن جیسے ہی حیام نے اسکے بلیک اور سلور دھاری والے جوگرز کو اپنے قریب دیکھا تھا جھٹکے سے اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔۔۔۔۔ ۔

"دھوکہ دیا ہے آپ نے۔۔ ۔

الزامات لگائے ہیں مجھ پہ۔۔ ۔

دو کوڑی کا کر کے رکھ دیا ہے تم نے مجھے۔۔۔ بہت گھٹیا انسان ہو تم۔۔۔ ۔

اپنے مقصد کے لیے صرف مجھے خود سے قریب کیا ۔۔۔ محبت کے جھوٹے دعوے کرتے جارہے تھے۔۔۔ ایک بار بھی نہیں سوچا کہ دوسری بار نہیں تیسری بار میرا دل ٹوٹے گا تو مجھ پہ کیا اثر پڑے گا"

ہزیانی انداز میں اسکے مقابل کھڑی وہ اسکی شرٹ کا کالر پکڑے روتے ہوئے سرخ آنکھوں سمیت شدت درد سے چلائی تھی۔۔۔ ضامن دم بخود رہ گیا تھا۔۔۔۔۔۔ پہلی دفعہ وہ اسکے ردعمل سے ڈرا تھا۔۔۔۔ ۔

"جسٹ شٹ اپ۔۔ ۔ مجھے موقع نا دو کہ میں حد کراس کروں اپنی۔۔ یا تمہیں اور لوگوں کی طرح تم پہ ہاتھ اٹھاوں۔۔۔۔ کوئی الزامات نہیں لگائے ہیں تم پر۔۔۔۔۔ دو کوڑی کا نہیں کیا تھا۔۔ زمین سے آسمان پہ بٹھانا چاہا ہے ہمیشہ۔۔۔۔ ۔

کو نسا مقصد۔۔ ۔ کیسا مقصد۔۔۔۔۔ کیوں۔ شادی کرونگا۔۔ تم نے کونسے میرے مشیر تک پہنچانا ہے

مجھے۔۔۔۔ اس زرا سی دیر میں پاگل کرکے رکھ دیا ہے تم نے۔۔۔ ۔"

اسکے ہاتھ اپنے کالر سے ہٹایا وہ غصے سے لیکن دبی دبی آواز میں بولا تھا۔۔ ۔

حیام حیرت سے پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھ رہی تھی۔ ۔

"اینڈ لاسٹ تھنگ اپنے دل کو اتنا نازک یا خود کو اتنا کمزور نا بناو کہ ہر کوئی تمہارا دل توڑ کے جاسکے۔ ۔ ۔۔ ۔"

"یونیورسٹی ریگولر جاتی رہنا۔۔۔ بائے"

اسے بیڈ پہ بیٹھاتا وہ وہاں سے چلاگیا تھا۔۔ ۔

"رکو ۔۔۔۔ ۔"

وہ۔ تیزی سے اسکے پیچھے بھاگی تھی لیکن وہ دروازہ بند کرکے جاچکا تھا۔۔۔۔ ۔

اتنی جلدی سب ختم ہوگیا۔۔۔۔۔۔ وہ پاگل سی ہورہی تھی۔ ۔۔ ۔

بیڈروم سے نکل کر اسکے قدم جیسے جم سے گئے تھے۔۔۔۔۔ ۔

سمجھ نہیں آرہا تھا وہ کیا کررہا ہے۔۔۔ اتنا جزباتی تو نہیں تھا۔ ۔

"یہ میں کیا کررہا ہوں۔۔۔۔ ۔"!!

سیڑھیوں پہ کھڑا وہ مستقل سوچ رہا تھا۔۔ منفی خیالات سے ہٹ کے وہ۔ سوچنا چاہتا تھا۔۔۔ ۔

"ایسے کیسے چھوڑ کے جاسکتا ہوں میں۔۔ ۔ نہیں۔۔۔۔۔ برہان نہیں ہوں میں۔۔۔۔۔ ضامن ہوں۔۔۔۔۔ حیام کا بھروسہ۔۔۔ اعتماد۔۔۔ یقین۔۔۔ اور بہت کچھ۔۔۔ ۔!!

اب وہ بیرونی گیٹ کی طرف جانے کے بجائے دائننگ ایریا کی طرف گیا تھا۔۔ ۔

"کیا ہوگیا جانے کا دل نہیں کررہا۔۔۔ ۔" عدیل صاحب اسکو واپس ناشتہ کی طرف دیکھ کے بولے تھے۔۔ انکے ساتھ ساتھ وجیہہ اور تانیہ بیگم بھی ساتھ چونکی تھیں۔ ۔

" مجھے لگتا ہے میری بیوی نے پہلی دفعہ میرے لیے ناشتہ بنایا ہے۔۔۔ مجھے کھا کے جانا چاہیے۔ ۔ میرا مطلب ہے کہ۔ اسکی خوشبو مجھے جانے سے روک رہی ہے۔۔ ۔"

وہ ایکدم بدل گیا تھا۔۔ اسکا مزاج بدل۔ گیا تھا۔۔۔ چہرے کے تاثرات بدل گئے تھے۔۔ سختی کی جگہ نرمی آگئی تھی۔ ۔

"سو سوئیٹ آف یو۔۔۔۔۔ ۔"

تانیہ بیگم مسکرائی تھیں۔ ۔

"میرے لیے بھی کوئی اتنا سوئیٹ سا بندہ دیکھ لیں اب۔۔۔ کب تک میں سنگل اکیلی جان خود کا خیال رکھونگی" وجیہہ تفریحی ہی میں سہی لیکن دل سے کہہ گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضامن کے ناشتہ لیتے ہاتھ تھمے سے تھے۔۔ ۔

"نیکسٹ ٹائم جب آونگا تو تمہارے لیے ایک عدد لڑکا ڈھونڈنے کا مشن پورا کرونگا"

ضامن مسکرا کے بولا تھا۔ ۔

"مطلب چار مہینے انتظار کرنا ہوگا"

وجیہہ کا منہ حیرت سے کھل گیا تھا۔ ۔

"ایکچوئلی"

وہ ٹرے میں سلائس، جیم ، بٹر ،ایگ، پڑاٹھہ، آملیٹ اور جوس رکھتا ہوا گویا ہوا تھا اور وہاں سے چلا گیا تھا۔۔۔ ۔

"دیکھ رہی ہیں آپ کا بیٹا کتنا ریسپونسیبل ہے، ایسے ہی آپ آنٹی ایشو بنا رہی تھیں"

وجیہہ تانیہ بیگم کو ڈپٹ رہی تھی۔۔ ۔

وہ استہزایہ ہنسی تھیں۔۔ ۔

***

رونے کی وجہ سے اسکا دل اتنا گھبرایا تھا کہ وہ باتھ روم کی طرف بھاگی تھی۔۔۔ ابھی بھی اسے گھٹن سی محسوس ہوئی تھی۔۔۔ بیسن سے وامٹ کرکے ہٹی تو تولیے سے اسنے اپنا چہرہ صاف کیا تھا۔۔۔۔۔۔ ایسے ہی اسکی نظر شیشے میں پڑ گئی تھی جہاں اسکا چہرہ اور آنکھیں سرخ لال ہوچکی تھیں۔۔ اپنا چہرہ دیکھ کے اسکے آنسو پھر جارہی ہوگےِ تھے۔۔۔ ۔

اتنی لاچار سی کیفیت اسکی تھی نا کسی سے کہہ سکتی تھی نا کسی سے کچھ شیر کرسکتی تھی۔۔۔۔۔ اکیلے ہی شاید گھٹنا تھا۔۔۔ اور اس گھٹن کے احساس سے وہ یقینناً آدھی ختم ہوجاتی ۔۔۔۔ ۔

شاور کھول کر وہ اسکے نیچے کھڑی ہوگئی تھی.۔۔۔ ٹھنڈی دیوار سے ٹیک لگائے نیم گرم پانی کے نیچے منہ پہ ہاتھ رکھے وہ خود کو سکون پہنچانے کی کوشش کررہی تھی۔۔ ۔

جب اسے دروازہ بجنے جی آواز آئی تھی۔۔۔ ۔

باتھ روم کا دروازہ کھٹک رہا تھا۔۔۔۔۔۔ حیام کا بالکل دل نہیں کیا تھا کہ کوئی بھی جواب دے۔۔ ۔

"دروازہ کھولو حیام"

پچھلے تین منٹ تک وہ بجاتا رہا اور کوئی رسپانس نا ملا تو جو وہ پرسکون سا تھا اب اچھا خاصا پریشان ہوگیا تھا کیونکہ نا۔ کوئی جواب آرہا تھا۔۔ ۔

حیام کو اسکی آواز پہچاننے میں سیکنڈ کا ہزار وہ حصہ لگا تھا ۔۔ ایکدم وہ سب چھوڑ کر گیٹ کی طرف بڑھی تھی لیکن لاک پہ ہاتھ رکھے وہ جم سی گئی تھی۔۔۔۔ گردن نفی میں ہلا تھا۔۔۔۔ ۔

"تو حیام۔۔ ۔"

اسنے خود کو منع کیا تھا۔۔ ۔

"چھوڑ گیا سو چھوڑ گیا۔۔۔ ۔"

شدید وہ جزباتی ہورہی تھی۔۔ ۔

"سب مرد ایسے ہی ہوتے ہیں"

وہ۔ مزید اچھی طرح لاک چیک کرکے واپس شاور کے نیچے کھڑی ہوگیِ تھی۔۔۔۔۔ اور اپنے کانوں پہ دونوں ہاتھ رکھ لیے تھے تاکہ اسکی آوازیں سماعت تک نا پہنچ سکیں۔۔۔ ۔

"آخری بار وارن کررہا ہوں حیام۔۔۔۔ دروازہ کھولو۔۔۔۔ ۔"

وہ اب تیز آواز میں چلایا تھا۔۔ اسے غصہ آرہا تھا کیوں نہیں کھول۔ رہی تھی۔۔ کتنی دیر سے وہ بجا رہا تھا۔۔ اب بھی کوئی رسپانس نا ملا تو وہ کبرڈ سے کیز نکال لایا تھا۔۔۔ اور باتھ روم کے لاک کی key سے دروازہ کھولا تھا اور اندر کی طرف بڑھا تھا۔۔۔ اسے دیکھ کے ضامن کو شدید جھٹکا لگا تھا۔۔ وہ کس طرح محض ایک کاٹن کے سوٹ میں شاور کے نیچے پانی میں بھیگ رہی تھی کہ اسکا سارا سراپا بھیگ چکا تھا۔۔۔ کپڑے الگ گیلے ہونے کی وجہ سے جسم سے چپک گئے تھے.۔۔۔۔۔۔ کانوں پہ ہاتھ رکھ کے وہ چہرہ جھکائے آنکھیں میچے شاید رو ہی۔ رہی تھی۔ . . ضامن نے پہلے ٹیپ بند کیا تھا اور پھر آگے بڑھ کر اسکا بازو پکڑ کے اپنی طرف کھینچا تھا کہ وہ کسی ڈالی کی طرح اسکے پاس چلی آئی تھی۔۔ اسکی نادانی پہ۔ وہ۔ رشک کرگیا تھا۔۔۔۔۔ حیام کی آنکھیں اور زہن اسکے لمس اور اس طرح جھٹکے سے بیدار ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ناگواری اسکے پورے وجود میں پھیلی تھی۔۔۔۔ ۔

وہ۔ اسکا ہاتھ پکڑ کے کمرے میں لانا چاہتا تھا جب حیام نے مضبو طی سے اپنے پاوں وہی۔ جما لیے تھے آگے بڑھنے سے وہ بھی اسکے ساتھ انکاری تھی۔ ۔

"چلو. ۔ ۔" ضامن سختی سےبولا تھا۔۔۔ حیام کاسر نفی میں ہلا تھا۔۔۔ چہرے پہ سخت چٹانوں کی طرح تاثرات تھے۔۔ ساری نرمی اسکا ڈر جیسے اڑ سا گیا تھا۔۔۔ ۔

لیکن ضامن نے کب سننی تھی اسکا بازو سختی سے پکڑ کر زبردستی باہر لایا تھا اور اسے سینے سے لگایا تھا۔۔ ۔

"سوری۔۔۔ رئیلی سوری"

اسکے گیلے بالوں پہ ہونٹ رکھتا وہ شرمندگی سے بولا تھا۔۔۔۔ بہت جلدی ہی اسے احساس سا ہوگیا تھا کہ کتنا غلط تھا۔۔۔ ۔

"آئے دونٹ کئر۔۔ واٹ یو سیڈ۔۔ ۔"

اپنے نازک ہاتھ اسکے سینے پہ ہاتھ رکھ کے اسے سختی سے پیچھے ڈھکیلا تھا. . . اس سے الگ ہوکر وہ دور کھڑی ہوگئی تھی۔۔۔ ۔

"آئے تو میں غلط ہوں۔۔۔ ۔

مجھے سننا چاہیے تھا تمہیں۔۔ ۔

بٹ دیکھو میں تمہیں دکھ دیے بنا کیسے جاسکتا ہوں۔۔ ۔

مجھے معاف کردو اتنا شاوٹ کیا تم پر"

وہ آگے بڑھ کر اسکی بکھری ہوِی حالت دیکھ کر خود۔ کو کوستا دکھ سے بولا تھا . .

"غلط آپ نہیں غلط میں ہوں جو یقین کیا۔۔ ۔"

وہ طنزیہ سی روتے روتے ہنسی تھی۔۔۔ ۔

"واٹ نان سینس یار۔۔۔۔ بات مت بڑھاو۔۔۔۔ دیکھو ڈئر۔۔ ۔

غصہ سب کو آتا ہے لیکن غصہ پہ قابو کرنا ہرکسی کو نہیں آیا۔۔ ۔

اور۔۔ ۔

اور میں غصے میں اپنی زندگی کا نقصان نہیں کرسکتا۔۔ ۔

یو آر مائے لائف نا۔۔۔ مائے لو۔۔۔ مائے وش۔ ۔ مائے اسمائل۔ ۔

وہ پھر سے اس نکے قریب جا کر محبت بھرے لہجے میں بولا تھا۔ ۔

"ناجانے کیوں تم پہ غصہ نہیں ہو پاتا۔۔۔ ایسی کیا اٹریکشن ہے کہ تمہارے پاس کھنچا چلا آیا ہوں"

وہ اسکو سمجھا رہا تھا۔۔ لیکن غلطی تو وہ کرچکا تھا۔۔ اتنی جلدی مداوا کیسے ہوسکتا تھا۔ ۔

"کیا میں اتنی لمبی تقریر پہ ہنس سکتی ہوں۔۔ ۔

مجھ سے تو اب رویا بھی نہیں جارہا ضامن"

وہ تیز آواز میں چلائی تھی۔۔ ۔

"آپ بہت کچھ کہہ کے جا چکے ہیں۔۔ بس اب آپ جائیں۔۔۔ جائیں۔۔۔ یہاں سے"

اسکے سامنے ہاتھ جوڑتی وہ ٹوٹے ہوئے لہجے میں بولی تھی۔۔ ۔

"پلیز۔۔۔ ناشتہ کرتے ہیں۔۔۔۔ آو۔۔۔ پھر چلا جاونگا"

اسکا ہاتھ تھام کے وہ زبردستی بیڈ پہ لایا تھا اور اسے بٹھایا تھا اور ناشتے کی ٹرے اپنے اور اسکے بیچ رکھی تھی۔ ۔

"میں نے اتنی محبت سے چاہ سے یہ ناشتہ اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا۔۔ لیکن آپ ٹھکرا کے چلے

جائے۔۔۔۔۔۔ اب یہ کیوں کھانے کی کوشش کررہے ہیں"

چبتی ہوئی نظریں اسنے پہلے ناشتے کی طرف کی تھیں اور پھر اس پر۔ ۔

" فار گاڈ سیک حیام۔۔۔ تمہیں سمجھ نہیں آرہا کیا کہہ۔ رہا ہوں میں۔۔۔۔۔ مجھے جانا بھی ہے لیکن تم کیوں اس طرح کررہی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوگئی غلطی اب معاف کرو ۔۔ ختم کرو"

وہ پریشان ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی نظر میں وہ اب خود کو صحیح محسوس کررہا تھا۔۔ ۔

"واٹ۔۔۔ میں غلط کررہی ہوں۔۔۔ ۔

وہ ایکدم اچھل کے بیڈ سے اٹھی تھی۔۔ ۔

"جب میں اتنی سی تھی محض چند سالوں کی تب مجھے میرے ماں باپ چھوڑ گئے۔۔۔ تب تو مجھے صحیح سے میننگ تک نہیں پتہ تھی کہ کون ہوتے ہیں ماں باپ۔۔۔۔۔ کتنی بار میرا دل ٹوٹا ہے۔۔۔ جن کے ماں باپ نہیں ہوتے پتہ ہے کون ہوتے ہیں۔۔۔ ہر کوئی انہیں اپنے پیر کے نیچے روند رہا ہوتا ہے۔۔ روز نا روز کوئی نا کوِی اسے توڑ کے جارہا ہوتا ہے۔۔۔ خود کو سنبھالتے سنبھالتے بڑی ہوئی پھر برہان آیا۔۔۔۔۔ کہنے کو بہت محبت تھی اسے مجھے۔۔۔ لیکن اسکا اعتبار ڈگمگا گیا۔۔۔۔۔ اسکو کیا بلیم کروں وہ کونسا بچپن سے تھا میرے ساتھ۔۔۔ ایبروڈ سے چند سال پہلے ہی آیا تھا کچھ سالوں میں محبت تو ہوسکتی ہے اعتبار یقین نا ہوا۔۔۔ اس دن میرا دوسری بار دل ٹوٹا جب وہ مجھے محض سب کے سامنے رسوا کرکے گیا۔۔۔ ۔

میں نے یا کسی نے آپکو فورس نہیں کیا تھا کہ آئیں اور مجھ سے شادی کریں۔ ۔ خود آپکا فیصلہ تھا۔۔۔ جب وہ چھوڑ کے گیا۔۔۔ زندگی کی ساری امیدیں ختم ہوگئیں۔۔۔ پھر آپ آئے۔۔۔۔۔۔۔ اور۔۔۔۔۔۔۔ ۔. برہان تو کیا آپ نے ساری حدیں پار کردیں میرے قریب آنے کے لیے اور خود کو مجھ سے قریب کرنے کے لیے۔۔۔۔۔ جانے انجانے میں ہوگئی محبت آپ سے۔۔ رشتہ ہی ایسا ہوتا ہے کہ فلینگر آجاتی ہیں۔۔۔ لیکن آپ نے سب کا ریکارڈ توڑ کے رکھ دیا ہے۔۔۔ برہان اور آپ میں کوئی فرق نہیں۔۔۔ آپ نء بند کمرے میں مجھے ہی میری نظروں سے گرا دیا ضامن۔۔۔ ۔

میری کیا غلطی تھی۔۔۔ ۔

یہ ہی کہ۔ صرف بتایا نہیں۔۔ ۔

کیوں بتاتی۔۔ ۔

کیسے بتاتی۔۔ ۔

آپ نے اتنا یقین دلایا اپنی محبت کا تو اس زرا سے بے معنی چیز کا کیوں بتاتی۔۔ ۔

چاہ رہی تھی کہ آئی ڈی ڈی ایکٹیویٹ کردوں لیکن مجھے بھر وسہ تھا کہ کبھی اگر ضامن پڑھنیگے بھی تو دیکھ بھی لینگے تو انہیں کوِی فرق ہی نہیں پڑے گا۔۔ ۔

برہان نے تو صرف مجھ سے پیار کیا تھا۔ آپ نے تو پیار کے ساتھ ساتھ مجھے محسوس کیا ہے۔۔۔۔ میرے ساتھ ایک کمرے میں رہے ہیں۔۔ دن رات ساتھ رہے۔۔ کیا اتنا بھی اعتماد نہیں آپ کو مجھ پہ کہ جو لڑکی اپنے شوہر کی۔ موجودگی سے سہم جاتی ہے جس سے بات کرنے پہ کتراتی ہے وہ کس طرح کسی غنڈے ٹائپ لڑکے سے بات کرسکتی ہوں۔۔ کیسے اس سے تعلقات بڑھا سکتی ہوں۔۔۔ ۔

" آج آپ نے سب سے زیادہ مجھے تکلیف دی ہے۔۔۔ لیکن افسوس میرے پاس کوئی ہے نہیں کہ جس سے شکوے کرسکوں۔۔۔ ۔"

وہ روانی سے کہتے کہتے رک گئی تھی۔۔ ۔

" میری آئی دی کیا ہر چیز ماریہ کے پاس ہوتی تھی۔۔۔ آج کی بات نہیں ہے شروع وقت سے اسنے میری چیزیں یوز کی ہیں۔۔ بات وہ ہی ہے کہ میرے پاس کبھی اتنی سپورٹ تھی ہی نہیں کہ اسے کچھ کہہ سکوں۔۔۔۔ کبھی منع کرسکوں کہ ماریہ کہ چیز میری ہے مت کیا کرو تم کچھ۔۔۔ ۔

برہان کو اسنے مجھ سے چھینا۔۔۔ اور اب آپکو مجھ سے چھیننا چاہتی ہے ۔۔ ۔!!

"آپ ایسا کریں۔۔۔۔۔ ۔

ی۔۔ یہ

وہ بھاگتے ہوئے بیڈ سے موبائل اٹھاتی ہوئی اسکے پاس آئی تھی۔۔۔ اور اسکے ہاتھ میں موبائل دیا تھا۔ ۔

"اسے ساتھ لے کر جائیں۔۔۔۔ اور جو بھی جائیں۔۔۔ ۔"

اسکا ہاتھ پکڑتی وہ بولی تھی اور اسے باہر نکا لنا چاہتی تھی۔۔ ۔

"آئے ایم سوری۔۔۔ رئیلی سوری۔۔۔ ۔

مجھے تم پر بہت یقین ہے۔۔۔۔۔ پلیز۔۔۔ ایسے نہیں کرو۔۔۔ تمہارا رونا مجھے تکلیف دیتا لے حیام۔۔ ۔"

وہ اسکو زبردستی اپنے بازووں میں لیتا افسردگی سے بولا تھا۔۔ ۔

"آپ نہیں جانتے بہت اسٹرگل کیا ہے ہمیشہ۔۔ ۔

مجھے سب نے بہت پریشان کیا ہے سب نے توڑا ہے ضامن صرف۔۔۔ کسی نے جوڑا نہیں ۔۔ ۔ مجھے نہیں پتہ اس لڑکے کو مجھ سے کیا تھا لیکن وہ ہر وقت میرے اریب قریب رہتا تھا جب تک میں لاہور میں تھی لیکن جب سے آپ کے ساتھ ہوں مجھے کبھی وہ دو باری نہیں دکھا۔۔۔ اسنے بہت ٹیز کیا ہے۔۔۔ ہمشہ کہتا تھا تمہیں ہر کسی سے چھین لونگا۔۔۔۔ بٹ نو ہاو۔۔۔ وہ کیسے کب میری بارات کے دن پہنچا تھا اور کس طرح اسنے سب یفک چیزیں برہان کو دکھائی تھیں۔۔۔۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہ تصویریں کیسے اسنے بنائیں۔ ۔ ۔۔ اور وہ ماریہ نے ہی دی ہونگی۔۔۔۔۔۔ اسنے ہمیشہ مجھے ڈی گریڈ کیا شروع سے لے کر اب تک۔۔۔ ۔"

وہ اسکے سینے سے لگے رونے کے ساتھ ساتھ بول بھی رہی تھی۔ ۔

"مجھے سب پتہ ہے۔۔۔ تمہارے سامنے اسکو لے کر آونگا اور ماریہ کو بھی۔۔۔ دونوں تمہارے گنہگار ہیں"

اسکا چہرہ ہاتھوں میں تھام کر بولا تھا اور اسکے بہتے آنسو صاف کیے تھے۔۔ ۔

"نو مور ٹئرز۔۔۔۔ ۔"

اسکے ماتھے پہ جھکتا وہ بوک رہا تھا جب حیام نے اسے پوری قوت سے دھکا دیا تھا۔۔ ۔

"میرے گنہگار آپ بھی ہیں"

جائیں آپ یہاں سے۔ ۔

دور ہٹتی وہ اٹل لہجے میں بولی تھی جیسے اسکی کچھ سننا ہی نا چاہتی ہو۔۔ ۔

"یس۔۔ بٹ پہلے ناشتہ تو کرلیں یار۔۔ ۔

مان رہا ہوں غلطی اب جان لوگی میری"

وہ اسکا ہاتھ تھامنے کی کوشش کررہا تھا۔۔ ۔

"ناشتہ ۔۔۔ ۔

وہ جنونی انداز میں ناشتے کی طرف بڑھی تھی اور پوری ٹرے پکڑ کے زمین کے حوالے کیا تھا۔ ۔

"ہوگیا ناشتہ اب جائیں"

وہ ناشتہ گرا کے بولی تھی۔۔ اسکی ضد عروج پہ تھیِ۔ ۔

"یہ ک۔۔ کیا کیا ہے حیام"۔

اسکا لہجہ پہلی بار اٹکا تھا۔۔۔ وہ سچ میں اسکی کیفیت دیکھ کے گھبرا سا گیا تھا۔۔ ۔

"آپ جائیں بس۔۔ ۔

بس جائیں۔۔۔ ۔

جائیں"

وہ ہاتھ جوڑتی اسکے پیروں میں بیٹھی۔ تھی۔ ۔

"جائیں"

روتے روتے اسکا دماغ ماوف ہوچکا تھا کہ کیا کررہی ہے۔۔ ۔

"جارہا ہوں پلیز۔۔۔ بٹ ایسے تو نہہں کرو۔۔ ۔"

وہ اسکے پاس ویسے ہی بیٹھا تھا۔ ۔

"جاو۔۔۔ ضامن"

وہ مزید اسے قریب دیکھ کے بدک گئی تھی۔۔ ۔

اور واپس نا آیا۔۔۔۔ ۔"

وہ بھاگتے ہوئے باتھ روم کی طرف بڑھ گئی تھی۔۔ اور خود کو بند کرلیا تھا۔ ۔

ضامن زبردستی کمرے سے گیا تھا۔۔۔ ۔

***

صبح بیدار وہ کھٹ پٹ آوازوں کی وجہ سے ہوئی تھی۔۔ ۔

کمبل ہٹا کے وہ اٹھنا چاہتی تھی لیکن برہان کی آواز پہ واپس لیٹ گئی تھی۔ ۔

"لیٹی رہو"

وہ ایک نظر اس پہ۔ ڈال کر واپس اپنے کام میں مصروف ہوگیا تھا۔

"کہاں جارہے ہو برہان۔ ۔

وہ اسکو پیکنگ کرتے دیکھ رہی تھی۔ ۔

"اسلام آباد۔۔ ۔"

وہ بنا دیکھے بس کام میں ہی مصروف تھا۔۔۔۔۔ وائٹ ٹراوزر اور بلیو ٹی شرٹ میں اسکی گوری رنگت نمایاں ہورہی تھی۔۔۔ ماریہ نے دل ہی دل میں اسے دیکھ کے مسکرائی تھی۔۔ ۔

"کیوں "

"میٹنگ ہے۔ ۔"

مختصر جواب دے رہا تھا

۔ ۔

"مجھے چھوڑ کر ۔ ۔

"تو ہر جگہ اب تمہیں ساتھ لے کر جاونگا"

وہ تیوری چڑھا کے بولا تھا جیسے ماریہ کہ۔ یہ بات اسے زہر لگی ہو۔ ۔

"میرا مطلب ہے ہنی۔ مون پلان کرو اسلام آباد میں"

وہ۔ مسکاتے ہوئے بولی تھی۔۔ ۔

"کیا اور بیمار ہونا چاہتی ہو میرے ہاتھوں تم"

وہ کپڑے چھوڑ کر اسکی طرف دیکھتا بولا تھا۔۔۔ ماریہ ایکدم چپ ہوِی تھی۔ ۔

"ایسے ہی چپ رہا کرو۔ ۔ اچھی تو نہیں بہتر ضرور لگتی ہو"

کپڑے چھوڑ کر وہ روم سے ہی نکل گیا تھا۔۔۔ جیسے اسکا موڈ خراب ہوگیا ہو۔۔۔ ۔

ماریہ چپ کی چپ ہی رہ گئی تھی۔ ۔

***

تم نے کیوں بند رکھا ہے مجھے یہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

پہ خود ناشتہ کرنے کے بعد جب دارم دروازہ کھول کے اندر آیا تو وہ لڑکی بولی تھی۔۔۔ ابھی اسنے ایک فلیٹ قیام۔ کیا ہوا تھا۔ ۔

"ابھی ہمارے صاحب کو تو آنے دو دارلنگ۔۔۔ پھر یہاں سے نکال دینگے"

وہ اسکے سامنے کرسی پہ بیٹھتا بولا تھا۔۔۔ موبائل نکال کے اسنے ضامن کو ایک ٹیکسٹ کیا تھا۔۔ ۔

"کل سے تم نے بھوکا رکھا ہوا ہے یہاں"

وہ گھبرائی گھبرائی سی بولی تھی۔ ۔

"وہ۔ آئینگے تو خوراک بھی دینگے ڈونٹ وری۔۔ ۔

اتنی زیادہ خوراک دینگے کے چار سے پانچ دن تمیں بھوک نہیں لگے گی"

وہ مسکراہٹ چہرے پہ سجائے بولا تھا جبکہ اس لڑکی نے سہم کے اسے دیکھا تھا۔ ۔

گاڑی کی پچھلی سیٹ پہ بیٹھ کر اسنے اپنی جیکٹ اتار لی تھی جو جگہ جگہ سے کچھ نم سی ہوگئی تھی۔۔۔۔ ۔

سیٹ کی پشت پہ سر ڈال کر کچھ دیر پہلے کے واقع کو سوچنے لگا تھا۔۔ آنکھیں اسکی بند تھیں۔۔۔۔۔ چہرہ پہ ساری سرشاری غائب سی تھی۔

"ہیلو۔۔ ۔" موبائل بجنے پہ اسنے کال ریسیو کی۔۔ ۔

"تو نے انکل آنٹی سے بات کرلی تھی۔۔۔۔ ۔"

دارم سب چھوڑ کے اپنے مدحے پہ آیا تھا۔ ۔

"بھول گیا"

ہنوز آنکھیں بند کیے وہ بولا تھا۔۔ ۔

"تیرا کوئی بھی کام ہوتا ہے میں سب کچھ چھوڑ کر کرتا ہوں۔۔ لیکن تجھ سے زرا سا کنو نیس تک نا ہوا"

دارم کو برا لگا تھا۔ ۔

"میں راستے میں ہوں دارم۔۔۔ بھول گیا۔۔ ۔

کال پہ بھی کنوینس کرسکتا ہوں۔۔۔ یو دونٹ وری۔۔ ۔"

ابھی وہ پریشان تھا دارم کی فضول گوئی اسے مزید پریشان کرگئی تھی . .

" اوکے پھر تو آجا۔۔۔ ٹیک کیر"

حیام کو جب کمرے میں خاموشی محسوس ہوئی تو وہ باتھ روم سے باہر آئی تھی۔۔۔۔ دھیرے سے چلتے ہوئے کبرڈ کی طرف گئی تھی اور ایک سوٹ نکالا تھا۔۔ ۔

گیلے کپڑے چینج کرنے کے بعد اسنے اپنے نم بالوں کو سلجھایا تھا اور چہرے کو دیکھا تھا۔۔۔ آنکھیں سوج چکی تھیں۔۔ جبکہ چہرہ کافی حد تک زرد اور سرخ ہورہا تھا۔۔۔ اگر کوئی بھی اسے دیکھتا تو یقینناً دس سوال کرتا۔۔ ۔

پہ ڈریسنگ سے کریم اٹھا کر اسنے اچھی خاصی چہرے پہ لگائی تھی۔۔۔ کہ اب چہرہ گلابی ہوگیا تھا۔۔۔۔ ہونٹوں گلابی گلوز لگایا تھا۔۔۔ ۔

آنکھوں پہ پنک شیڈ لگایا تھا۔۔ کافی حد تک اسکا چہرہ سدھر چکا تھا اور گلو کرنے لگا تھا۔۔ ۔

بیڈ سے ریشم کا سفید ڈوپٹہ اٹھا کر گلے میں ڈالا تھا اور کمرے سے باہر نکل گئی تھی۔۔ شاید پہلی بار اسنے اپنے چہرے پہ خود سے اس طرح کے لوازمات لگائے تھے۔۔ ۔

بھوک کی وجہ سے اسکی حالت ٹال مٹول ہورہی تھی تب ہی اسنے نیچے جانے کا سوچا تھا۔۔۔ ڈائننگ ایریا کی طرف جاکر اسنے وہاں بیٹھے نفوس کو سلام کیا تھا۔۔ ۔

عدیل صاحب وہاں موجود نہیں تھے۔۔۔ وہ آفس جاچکے تھے جبکہ وجیہہ کچھ دیر پہلے ہی باہر چلی گئی تھی اب تانیہ بیگم ناشتہ کے برتن ملازمہ سے اٹھو ارہی تھیں۔۔ ۔

وہ چلتی ہوئی ایک کرسی کھسکا کے بیٹھ گئی تھی۔۔۔ ۔

" آر یو آل رائٹ"

تانیہ بیگم کچن سے نکلی تھیں اور حیام کو ٹیبل پہ سر رکھے دیکھ کر اسکے پاس آئیں تھیں۔ ۔

"بھوک لگ رہی ہے"

وہ بچوں سی معصومیت لیے بولی تھی۔۔۔۔۔ تانیہ بیگم نے اسکا چہرہ بغور دیکھا تھا۔۔۔۔ وہ انہیں بیمار سی لگی تھی۔۔۔ کافی کمزور وہ ویسے ہی تھی۔۔۔۔ اسکا چہرہ تھا متی وہ غور سے دیکھنے لگی تھیں۔۔۔۔۔ ۔

"طبیعت ٹھیک نہیں ہے کیا"

اسکا چہرہ یخ ٹھنڈا ہورہا تھا۔۔۔۔ اسکے چہرے پہ ٹھنڈک محسوس کرکے وہ تشویش زدہ لہجے میں بولی تھیں۔ ۔

"صحیح ہے طبیعت"

وہ نارمل لہجہ لیے بولی تھی۔ ۔

"ڈاکٹر سے کنسلٹ کرنا چاہیے۔۔ ۔

مجھے تو ٹھیک نہیں لگ رہی"

اب وہ اسکے برابر والی کرسی پہ بیٹھتی بولی تھیں۔ ۔

"میں ٹھیک ہوں ۔۔۔ ۔

بس سردی لگ رہی ہے"

وہ اپنے سے بہانہ بنا کے بولی تھی۔ ۔

"تو سوئیٹر یا شال لیں نا آپ۔۔۔۔۔ کتنی لاپرواہی برت رہی ہو"

وہ اپنی ساڑھی پہ پہنی شال اتار کر اسکے کندھوں پہ ڈالی۔ تھی۔۔۔۔۔ شال پہن کے اسے گرمی کا احساس ہوا تھا۔۔ ۔

اتنے میں ملازمہ ناشتہ لے کر آگئی تھی۔۔ ۔

اب روزانہ یہ کھائینگی آپ وہ بھی ہمارے ساتھ ناشتہ کرینگی۔۔۔ سمجھ رہیں ہیں"

اسکی پلیٹ میں ایک تہہ والا پڑاٹھہ ڈال کے پلس ہاف فرائے ایگ جو آدھے سے زیادہ کچا تھا۔۔۔۔ اسکے سامنے رکھ کے بولی تھیں۔۔۔ حیام کا دل ابکایا تھا اس طرح کا انڈا دیکھ کے اسکی زردی سے ییلو ئش پانی نکل رہا تھاجس کا مطلب وہ کچی تھی۔۔ ۔

منہ پہ ہاتھ رکھ کے وہ اٹھی تھی اور دور ہوئی تھی۔۔۔ ۔

اسکا اتنا بھاری ناشتہ دیکھ کے شدت سے دل گھبرایا تھا۔۔ ۔

"حیام کیا ہوا"

وہ ایکدم اٹھ کر اسکے پاس آئی تھیں۔ ۔

"م۔۔۔ میں یہ نہیں کھاونگی"

ابکائی کی وجہ سے اسکی آنکھوں میں نمی جھلکی تھی. . . وہ گھبراتے ہوئے ڈر سے بولی تھی۔۔۔ اسے لگا تھا کہ وہ زبردستی اسے کھلا دینگی۔ ۔

"آپکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے حیام۔۔ ۔

اوکے نہیں کھاو۔۔۔۔ کچھ اور منگواتی ہوں"

اسکا ہاتھ پکڑ کر دوبارہ کرسی پہ لاِئی تھیں۔ ۔

اور جوس کا گلاس اسے تھمایا تھا جو وہ پینے لگی تھی۔۔ ۔

"جیم پڑاٹھ کھالو پھر۔۔ کا بٹر دوں"

وہ اسکء سامنے چیزیں چنتی بولی تھیں۔ ۔

"میرا دل گھبرا رہا ہے ماما۔۔۔ میں نہیں کھاونگی یہ چیزیں۔۔۔ کچھ لائٹ سا دے دیں"

وہ صاف منع کرتی بولی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جوس پینے لگی تھی۔۔ جوس نے اسکو خاصا اچھا محسوس کروایا تھا۔ ۔

تانیہ بیگم ایک بار پھر اسکے چہرے کے تاثرات کو بغور تکتی اب کچھ نیا منگوانے لگی تھیں۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.