"برہان کو دیکھا آپ نے۔۔۔ مجھے یہاں اکیلے چھوڑ کے چلاگیا ہے۔۔ ۔
جبکہ میں بیمار بھی ہوں"
شام کی چائے پہ وہ آرزو بیگم کے ساتھ بیٹھی تھی۔۔ رہ رہ کر اسے صبح دے برہان پہ غصہ آرہا تھا۔۔ وہ کیسے اسے چھوڑ کر اسلامآباد چلا گیا۔ ۔
" اسے کام تھا تب ہی گیا ہے۔۔۔ ویسے بھی تم بیمار ہو تب ہی تمہیں لے کر نہیں گیا۔۔۔ وہاں کے موسم کی وجہ سے تم مزید بیمار ہوجاتیں۔۔ ۔"
وہ چائے کا سپ لیتی کافی تحمل کر مظاہرہ کرتیں بولی تھیں۔۔۔ جبکہ ماریہ جل بھن کے رہ گئی تھی۔ ۔
"کیا بات کررہی ہیں۔۔۔ مطلب اگر وہ چھوڑ دیتا اپنا ایک آفیشل ٹور تو کیا ہوجاتا"
اسے ان پر بھی غصہ آیا تھا۔ ۔
"یہ کیسے بات کررہی ہو تم ماریہ۔۔ ۔
شوہر باہر بجائے تم اسکے پہنچ جانے کی دعا کرو۔۔۔ الٹا تم غصہ ہورہی ہو۔۔ ۔
ویسے بھی یہ تمہارے ہسبینڈ وائف کا پرابلم ہے میں کیا ایکشپلینسن دوں"
ماریہ کا رویہ دیکھ کے وہ دنگ سی رہ گئیں تھیں۔ ۔
"آپ کا بھی تو بیٹا ہے آپ اسے سمجھاتی بھی نہیں ہیں۔۔۔ کتنی زیادتی کررہا ہے میرے ساتھ وہ"
وہ مزید بھڑک سی گئی تھی۔۔۔۔ اپنی ناقدری پہ غصہ آیا تھا۔
" وہ محض تمہارے ساتھ ہی نہیں اپنے ساتھ بھی زیادتی کررہاہے۔۔۔ بہتر یہ ہی کہ اسے بھی وقت دو اور خود کو بھی"
وہ بات ختم کرتے ہوئے عاجزی سے بولی تھیں۔ ۔
***
لاہور پہنچ کر اب وہ اس فلیٹ میں تھا جس میں دا رم نے قیام کیا ہوا تھا۔۔ ۔
بیگ لاونج میں رکھ کے وہ دارم کے ساتھ اس کمرے کی طرف آیا تھا جس میں وہ لڑکی قید تھی۔۔ ۔
دروازہ کھول کے وہ اندر داخل ہوا تھا اور پاوں سے اسنے دروازہ بند کیا تھا۔۔ ۔
کرسی ایک ہاتھ سے اٹھائی تھی اور اس لڑکی کے سامنے رکھی تھی۔۔ ۔ نگ
ٹا پہ ٹانگ چڑھا کے وہ اسکے سامنے بیٹھا تھا جیکی دارم اب دیوار سے لگ کر خاموشی سے کھڑا ہوگیا تھا۔۔ اپنا کام وہ کرچکا تھا باقی کام ضامن کے سپرد کرکے وہ سکون میں تھا۔ ۔
"خاطر توازہ ٹھیک سے تو ہورہی ہے نا تمہاری"
وہ پہلے بڑے نارمل سے انداز میں بولا تھا۔۔۔۔۔ وہ لڑکی کافی بولڈ تھی۔۔ یا وہ کام۔ ہی ایسے لوگوں کے لیے کرتی تھی کہ بولڈ ہوگئی تھی. ۔ لیکن اپنے سامنے دو لڑکوں کو دیکھ کر کافی کنفیوز کے ساتھ ساتھ گھبرا سی گئی تھی۔۔ زبان جیسے گنگ سی ہوگئی تھی۔ ۔
"مجھے کیوں رکھا ہے یہاں"
وہ نظرانداز کرکے اپنی طرف سے کافی ہمت جمع کر کے بولی تھی۔۔ ضامن نے کاٹ دار نظروں سے اسے دیکھا تھا۔ ۔
"تمہارا بوس کہاں پایا جاتا ہے۔۔ ۔"
وہ بھی نظرانداز کرکے دوسرا سوال پوچھ بیٹھا تھا۔
"ک۔۔ کون"
وہ لڑکی چونکی تھی۔ ۔
"ابھی میں تمہیں بتاوں کون۔۔ ۔
دیکھو لڑکی میرے پاس فضول وقت نہیں ہے کہ گھنٹہ تم پہ ویسٹ کر وں۔ ۔
جسٹ کم ٹو ڈا پوائنٹ"
وہ اب اس پہ چلایا تھا۔۔۔ کیونکہ ویسے ہی وہ گھر سے پریشان ہوکر ڈائریکٹ یہاں آیا تھا۔۔ الگ ٹینشن اسکے زہن سے چپک گئی تھی۔۔ حیام بھی ناراض تھی اسکا موڈ ویسے ہی بگڑ چکا تھا۔۔ ۔
"مجھے یہاں کیوں رکھا ہے"
پہ وہ مسکین نظروں سے دیکھتی ساہی اٹکی تھی۔ ۔
"دارم اسکو گاڑی میں ڈالو۔۔۔ مجھے کراچی کے لیے نکلنا ہے۔۔ وہاں ہی دیکھ لونگا۔۔۔ ۔"
وہ کرسی سے اٹھتا دارم کو حکم دیتا بولا تھا۔ ۔
"میں ۔۔ می۔۔ کراچی نہیں جاونگی"
وہ جیسے ہوش میں آئی تھی۔ ۔
"اب میں تمہاری اجازت لونگا کیا"
وہ واپس مڑ کر اسکے گولڈن ریشم جیسے بال اپنے فولادی ہاتھ میں جکڑ کے غصے سے غرایا تھا کہ وہ ڈر سے رونے لگی تھی۔ ۔
"م۔۔ میرے چ۔۔۔ چھوٹے۔۔ چھوٹے بچے ہیں"
وہ ہکلائی تھی .
"میرے بھی ہیں اب کیا کروں۔۔ ۔
کیا تمہیں معاف کردوں"
وہ اب اسکا چہرہ اپنے ہاتھوں کے شکنجے میں بےدردی سے تھام کے بولا تھا۔۔ دارم الڑٹ ہوا تھا۔ جبکہ وہ لڑکی درد سے تڑپ گئی تھی .
"میں نے کیا۔۔ کیا ہے"
وہ تڑپتی ہوئی بولی تھی۔ ۔
"وہ کلب تمہارے باپ کا تھا۔ ۔
جہاں کسی کی ماں اور بیوی ہوتے ہوئے بھی تم نےزنا عام کرکے رکھا ہوا تھا" . .
ایک تھپڑ اسنے اس لڑکی کے خوبصورت چہرے پہ جرا تھا کہ اسکی آنکھوں کے نیچے اندھیرا سا آگیا تھا۔۔ دارم نے ضامن کے کندھے پہ ہاتھ رکھا تھا کیونکہ اب اسکو سنبھالنا مشکل ہی نہیںِ ناممکن تھا۔ ۔
"بھونکو"
وہ اس پہ ڈھاڑا تھا۔ . . .
اسکی بی پی کافی حد تک بڑھ گیا تھا۔۔ ۔
غصے سے اسکی آواز بھی اونچی ہوگئی تھی۔۔ ۔
جبکہ چہرے کے زاویے بگڑ چکے تھے۔
"میرے دو بچے ہیں۔ ۔
چھوڑو مجھے"
وہ روتے ہوئے منت کرتی بولی تھی اسنے دارم سے مدد لینا چاہی تھی۔۔ ضامن کی طرف دیکھنے سے بھی اسنے خود کو روکا تھا۔۔ ۔
"تمہاری فگر سے تو کہیں سے نہیں لگتا کہ تم دو بچوں کی ماں ہو۔۔۔ ۔"
دارم لب بھینچ کر حیرانگی سے بولا تھا وہ کتنی اسمارٹ اور گڈ لوکنگ تھی۔۔۔ ابھی اس سٹویشن میں بھی وہ باز نا آیا تھا۔
"شٹ اپ دارم۔۔۔ یہ کیسی بے شرمی ہے"
ضامن کو غصے سے آ بھر تھا۔۔ جبکہ وہ لڑکی سہم کے بھی اپنی تعریف میں مسکرا نا سکی تھی۔ ۔
"تمہیں رہائی تو کسی صورت نہیں ملے گی۔۔۔ البتہ تمہارے دو بچے ہو یا دس بچے۔۔۔۔ ابھی تو یہاں سکون سے ہو۔۔۔ کچھ دنوں بعد تو قید کے اندر ہوگی۔۔۔ ۔"
آئندہ آنے والے دنوں کے لیے گڈ لک"
جب ضامن کو لگا کہ یہ کچھ نا بتائے گی تو وہ چپ ہوگیا اور آخری جملے کہتا وہاں سے نکل گیا۔۔۔۔ جبکہ دارم نے تاسف سے اس لڑ کی کو دیکھا تھا۔۔ ۔
"بڑی ڈھیٹ ہو تم۔۔۔ ۔"
اسے بھی خار آیا تھا۔
***
کتابیں بیڈ پہ پھیلائے وہ ناجانے کیا چیک کررہی تھی جب کمرے کا دروازہ کھلا تھا اور وجیہہ روم میں آئی تھی اسکے ہاتھ میں ایک تکیہ تھا۔۔ بیڈ پہ اپنا تکیہ رکھتے وہ وہاں اسکے ساتھ بیٹھ گئی تھی۔ ۔
"میں نے سوچا تمہیں ضامن کی کمی محسوس ہوگی بیڈ پہ کیوں نا میں آجاوں۔۔۔ برا تو نہیں لگا تمہیں"
وہ تکیہ سیٹ کرتے حیام سے بولی تھی۔ ۔
"نہیں۔۔ یو موسٹ ویلکم۔۔۔ ۔"
وہ بامشکل مسکرا کے بولی تھی۔۔ ۔
"مطلب اب ضامن نہیں ہے تو تم پڑھو گی۔۔۔ ۔"
وہ اسکی کورس کی کتابیں دیکھتی بولی تھی۔۔۔ سائکولوجی کی کتاب اٹھا کے اسنے ٹائٹل پڑھا تھا۔۔ ۔
" ارے یار ضامن کو کیا سوجھا کہ اسنے تمہیں سائکولوجی کی کتابیں تھما دیں۔۔۔ مطلب تمہاری مرضی تو پوچھ لیتا"
وہ نخوت سے بولی تھی۔ ۔
"مجھے پسند ہے یہ سبجیکٹ انہوں نے مجھ سے پوچھ کے یہاں ایڈ کروایا ہے"
وہ صاف گوئی سے جھوٹ بول گئی تھی ۔۔ جبکہ ضامن نے خود سے ہی اپنی مرضی سے یہ سب کروایا تھا " پھر ٹھیک ہے۔۔ کیونکہ یہ آرٹس کا سبجیکٹ ہے جبکہ تم نے میڈیکل سے کیا انٹرمیڈیٹ۔۔۔ ویسے بھی کافی زیرو اسکاپ کا سبجیکٹ ہے بہرحال تم نے کونسا جاب کرنی ہے"
وہ کافی معلومات رکھتی تھی تب ہی اسکے علم میں اضافہ کررہی تھی۔
"جی"
بس وہ اتنا ہی کہہ سکی تھی۔
"کیا تم کل یونی جارہی ہو"
وجیہہ نے ایک اور سوال دھرا تھا۔
"ہاں لیکن میرا دل نہیں کررہا"
" اٹس اوکے۔ پہلے دن ایسا ہی محسوس ہوتا ہے۔۔۔ تین چار دن میں سب نارمل روٹین جیسا ہوجائے
گا۔۔۔ میں ڈراپ کردونگی دیپارٹ تک۔. تمہیں مشکل نہیں ہوگی"
وہ اسکا۔ ہاتھ تھام کے تسلی دیتے ہوئے بولی تھی۔
"پرا مس"
حیام کو اتنا اچھا محسوس ہوا تھا جب وجیہہ بغیر کہے ہی اسکی مشکل سمجھ گئی تھی۔ ۔
"پکا والا پرا مس"
وہ مسکرا کے بولی۔ تھی تب جا کے حیام کو سکون سا محسوس ہوا تھا۔ ۔
***
تقریباً چھ گھنٹوں سے وہ وقفے وقفے سے حیام کے موبائل پہ کال کررہا تھا لیکن رنگ کے علاوہ کوئی جواب موصول نہیں ہورہا تھا۔۔ اب تو وہ کنڈیشن آگئی تھی کہ وہ کال کر کر کے تھک سا گیا تھا۔۔۔۔ ۔
کراچی کی فلائٹ لے کر وہ یہاں پہنچ گیا تھا۔۔ لاہور میں بامشکل اس نےایک گھنٹے اسٹے کیا تھا اور اب رات کے سا ڑھے تین بج رہے تھے۔۔۔ رات نو بجے سے وہ حیام۔ کو کال اور مسیجز کررہا تھا بٹ نو ریپلائے کا ٹیگ دیکھ کے وہ پریشان سا ہوگیا تھا۔۔ ۔
کمرے میں بیڈ پہ لیٹے اسے شدت سے حیام کی کمی محسوس ہوئی۔ تھی۔ ۔۔۔ ۔
دوسری سائیڈ خالی۔ دیکھ کر اسکا دل بھرا سا گیا تھا۔۔۔۔ ۔
چہرے پہ غم سے تاثرات تھے جیسے ابھی اسکا ضبط جواب دے جائے گا۔۔ ۔
صبح حیام کا ردعمل دیکھ کے اسے شدید تکلیف ہوئی تھی اور پھر کس بے دردی سے اسنے ضامن کو۔ دور کیا تھا۔۔ یہ سوچ سوچ کے اسکا دماغ ماوف ہورہا تھا۔۔ ۔
"کیا اس سے اتنی بڑی غلطی ہوگئی تھی۔۔۔ ۔"
وہ سوچ سوچ کے آدھا ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
دن میں دو دو فلائٹس لینا اور پھر بھی تھکن کے باوجود بھی اسے نیند تک نا آرہی تھی۔۔ ۔
***
اسلام آباد آئے ہوئے اسے ایک دن ہوگیا تھا . .
آج اسکی میٹنگ تھی۔۔۔۔۔ میٹنگ پہ جانے کے لیے وہ تیار ہوا تھا۔۔۔۔ قیام اسکا ہوٹل میں ہوا
تھا۔۔۔۔ گاڑی کی چابی ، مو بائل اور ڈاکومنٹس لے کر وہ روم لاکڈ کرکے باہر آیا تھا۔۔۔۔ پارکنگ میں پہنچ کر اسنے کار کا دروازہ کھول تھا اور بیٹھا تھا . .
ابھی وہ ڈرائیو ہی کررہا تھا جب اسکا موبائل زور و شور سے بج اٹھا تھا۔ ۔
اسنے بنا دیکھے انگور کیا تھا کہ ماریہ ہی ہوگی۔۔۔ ماریہ سے بھاگتے ہوئے تو وہ یہاں سکون کی تلاش میں آیا تھا۔۔ ۔
موبائل بجتے بجتے بند ہوگیا تھا۔۔ ۔
کچھ منٹ بعد پھر کال آنے لگی تھی۔۔۔ ۔
اسکا ٹھنڈا نرم مزاج پل میں گرم۔ ہوا تھا۔۔ ۔
موبائل ڈیش بورڈ سے اٹھا کے بس کا آپشن سے کان سے لگایا تھا۔ ۔
"وہاٹ برش۔۔۔ ۔"
وہ درشت لہجے میں بولاتھا۔ ۔
"ابھی سے اتنا غصہ۔۔۔۔۔ ابھی تو میں نے کچھ کہا بھی نہیں"
دوسری طرف سے مردانہ آواز گونجی تھی۔۔ وہ سمجھا تھا ماریہ ہے لیکن مردانہ آواز سن کے اسنے فون کان سے ہٹایا تھا تو انجانا نمبر تھا۔ ۔
"Who's there?"
ڈرائو نگ کرتے ہوئے وہ اب آرام سے بولا تھا۔ ۔
"یار برہان بھائی۔۔۔ بھائی اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ہم۔ دونوں کے دکھ برابر کے ہیں"
وہ موقع ملنے پہ بولا تھا۔ ۔
"کون ہو آپ اور میرا نام کیسے جانتے ہو"
وہ الجھا سا تھا۔ ۔
"چھوڑ دو کہ میں کون ہوں۔۔۔ لیکن دیکھو تم مجھے اور میں تمہیں اب اچھے سے سمجھ سکتا ہوں۔۔ تمہارے لیے دکھ سا محسوس کررہا ہوں کہ کیوں تم سے تمہاری حیام کو چھینا"
برہان مردانہ آواز پہ چونکا تھا۔ ۔
"کیا بک رہے ہو"
اب تو وہ تپا تھا اسے حیام کے بارے میں کیسے پتہ تھا۔ ۔
"تمہاری بارات کے دن تم سے تمہارا پیار چھینا ۔۔۔۔ معاف کرنا۔۔۔ لیکن مجھے نہیں پتہ تھا کہ تمہا رے بعد حیام میری بھی نہیں رہے گی۔۔ ناجانے کون بے غیرت تھا کہ حیام کو اس قدر بدنام اور برباد کرنے کے بعد بھی اس سے شادی کر بیٹھا۔۔۔ میں نے تو ایسی چال چلی تھی کہ حیام کو کوئی منہ بھی نا لگاتا لیکن وہ کون نیک فرشتہ تھا۔۔۔ جسے ہمدردی تھی۔۔۔ کہ مجھ سے میری حیام کو لے گیا۔۔ ۔"
" میں نے خود کو بہت روکا کہ تمہیں کچھ نا بتاوں لیکن اب نہیں رہا جارہا مجھ سے اس طرح۔۔۔ تم تو بس گئے تمہاری شادی ہوگئی لیکن میں تو رہ گیا نا ادھورا۔۔۔۔۔ تمہاری بیوی ایک نمبر کی آوارہ عورت ہے۔۔۔ لیکن اب تو اسنے میرے ساتھ مل کر ایسی چال حیام کے خلاف چلی ہے کہ حیام جیتے جیتے جی مرجائے گی اور تو اور وہ نیکی کا فرشتہ بھی اسے کھڑے کھڑے طلاق کے تین لفظوں سے آشنا کروادے گا۔۔۔ ۔"
" اچھا آخری بات۔۔۔ اپنی بیوی ماریہ برہان کو میری طرف سے سلام دینا اور بتانا کہ سلمان نے سلامتی بھیجی ہے۔۔ ۔"
اپنے مطلب کی بات کہہ کر وہ کال کاٹ چکا تھا لیکن برہان تو سن کے اپنے ہوش گوا بیٹھا تھا۔۔۔ اس سے گاڑی کی رفتار بڑھی تھی۔۔ اسکا پورا جسم کپکپا سا گیا تھا۔۔۔۔۔ دماغ بند ہوا تھا۔۔۔۔۔ چہرہ پسینے سے نہایا
تھا۔۔۔ اسٹرینگ سے ہاتھ ہٹے تھے۔۔ بریک پہ سے پاوں لوز ہوا تھا۔۔۔ ہوش میں۔ وہ تب آیا تھا جب سامنے جاتے ٹرک سے اسکی نظر ٹکرائی تھی۔۔۔ اسکا بند دماغ اتنی جلدی نا چل سکا تھا۔۔ دوبارہ اسنے اسٹیرنگ تھامی تھی اور گاڑی کو بریک کرنا چاہا تھا لیکن اس سے کچھ نا ہوا تھا۔۔۔ بامشکل اسنے گاڑی کو ٹرن کیا تھا جس کےباعث گاڑی روڈ سے جنگل کی طرف گئی تھی اور ایک بڑےدے درخت میں جا کے ٹھیک تھی۔۔ ۔
اسکا سر اسٹیرنگ پہ جا کے لگا تھا۔۔۔۔۔ ایکسیڈینٹ اتنا شدید ہوا تھا کہ کچھ لمحوں میں ہی اسکا پہلے سے بند دماغ پورا بند ہوگیا تھا ۔۔۔ چند منٹوں میں ہی اسنے اپنا توازن کھو دیا تھا۔ ۔
***
ڈاکٹر کیا زیادہ سیریس کنڈیشن ہے۔۔ اتنا سیو ئر vere Seتو ایکسیڈینٹ نا تھا۔۔ ۔
جیسے ہی ڈاکٹر روم سے باہر آیا تھا وہ ڈاکٹر کے پاس آکر پریشانی سے بولی تھی۔۔ ان دو گھنٹوں میں وہ اچھی خاصی پریشان ہوگئی تھی۔۔ ۔
وہ حیام کو یونی ڈراپ کرکے آفس کی طرف جارہی تھی جب راستے میں ایکسیڈینٹ دیکھ کر وہ ہاسپٹل چلی آئی تھی۔ ۔
" ہوش میں آنے میں وقت لگے گا۔۔۔۔۔ سوئر ہی ایکسیڈینٹ تھا پیشنٹ کے دماغ پی کافی چوٹیں آئی
ہیں۔۔ اسٹیچس لگادیے گئے ہیں"
وہ کہہ کر آگے بڑھ گئے تھے۔۔ ۔
جبکہ وجیہہ گھڑی میں ٹائم دیکھنے لگی تھی جہاں دو بج رہے تھے۔۔۔ ڈاکٹر کی بات سن کر اسکا منہ کھلا رہ گیا تھا۔۔۔ اسے آفس بھی پہنچنا تھا۔۔ ۔
وہیں بینچ پہ بیٹھ کر ہوش میں آنے کا انتظار کرنے لگی تھی۔ ۔
شام تک ہوش نا آیا تو وہ اٹھی تھی اور ڈاکٹر کے پاس واپس گئی تھی۔۔۔۔ ۔
ڈاکٹر کو اپنا کارڈ دکھا کے ساتھ چند ہدایات کرکے اب وہ باہر کی طرف بڑھی تھی۔ ۔
" اگر پیشنٹ کو ہوش آجاتا یےتو پھر بھی آپ اسے یہاں سے جانے نہیں دینگے. . ۔ میں کل آ کر ملونگی"
***
"کیسا گزرا میری بیٹی کا پہلا دن"
وہ پہلی دفعہ خود سے لاونج میں آئی تھی جہاں کھانے کے بعد عدیل صاحب اور تانیہ بیگم بیٹھے تھے ۔۔ عدیل صاحب اسکے گرد بازو کیے اپنے ساتھ لگائے بیٹھے تھے۔۔۔۔ جبکہ حیام ان کے شفقت بھرے انداز، محبت بھرے حلقے میں موجود خوش تھی۔۔۔ خود میں سکون اترتا محسوس کررہی تھی۔
"اچھا گزرا"
وہ مختصر بولی تھی۔ ۔
"وہاں لنچ میں کیا کھایا آپ نے"
یہ انکا دوسرا سوال تھا۔۔ ۔
"جوس لیا تھا "
اب بھی اتنا بولی تھی۔ ۔
" میں نے آپکو کہا تھا تاکہ آپ دائٹ اچھی لیں۔۔۔ لنچ بھی تو دیا تھا آپکو وہ بھی نہیں کھایا"
تانیہ بیگم تاسف سے اسے دیکھتی رہ گئیں تھیں۔
"مجھ سے نہیں کھایا جاتا اتنا۔۔ ۔"
وہ نظریں جھکا کے شرمندگی۔ سے بولی تھی۔ ۔
"کچھ بننا ہے تو کھانا تو پڑے گا نا۔۔۔۔۔ اب دیکھ لیں ہم ایسے تو بزنس میں نہیں بنے نا۔۔۔ ہم نے جی جان سے ڈٹ کے کھایا ہے ہر کچھ"
وہ اسکو سمجھاتے بولے تھے۔ ۔
"لیکن ڈیڈ ۔ ۔
اچھا میں کوشش کرونگی"
وہ کچھ بولنے لگی تھی لیکن پھر چپ ہوگئی تھی۔۔ ۔
تب ہی عدیل صاحب کا فون رنگ کرنے لگا تھا۔ ۔
ضامن کی کال دیکھ کر وہ مسکرائے تھے۔
"ہاں برخودار پہنچ گئے" وہ ہشاش بشاش لہجے میں بولے تھے جبکہ ساتھ بیٹھی حیام کا دل سکڑ کے رہ گیا تھا۔۔ اسکے زکر سے اسکا دل لرز سا گیا تھا۔۔۔ دل بھرانے لگا تھا۔
"ڈیڈ میں کل ہی پہنچ گیا تھا۔۔۔ خیر مجھے ایک بات کرنی ہے بہت ضروری۔۔۔ پلیز آپ ہی مدد کرسکتے ہیں"
وہ جلد بازی سے بولاتھا۔ ۔
"ہوں سن رہا ہوں"
" دارم کو لاہور میں ایک لڑکی پسند آگئی ہے اور اب اس سنڈے آپکو اور مام کو لاہور آنا ہے اس لڑکی کے گھر پروپوزل لے کے جانا ہے اور نکاح کی۔ ڈیٹ فکس کرنی ہے"
"تم دونوں پاگل تو نہیں ہوگئے، ہر الٹا کام مجھ سے کرواتے ہو"
وہ ترخی سے بولے تھے۔ ۔
" ڈیڈ ہمارا رشتہ تو آپ ہی لے کر جائینگے نا۔۔۔ اگر نہیں آیا تو بتا دیں۔۔۔ دارم کو بتا دیتا ہوں۔۔۔ پھر آپ سگے پرائے میں فرق کررہے ہیں۔۔ میرے لیے بھی تو اتنا کچھ کیا تھا۔ ۔"
ضامن نے بلیک میل کیا تھا۔ ۔
"اوکے آجاونگا اب ایسی باتیں نا کرو۔۔۔ تم دونوں برابر ہو میرے لیے"
"اچھا ڈیڈ ،وہ لڑکی حیام کی دوست سامیہ ہے۔۔۔ سارا کام دارم خود کرچکا ہے بس آپ نے نیک کام کرنا ہے"
"وہاٹ۔۔۔۔ یہ تم سے بھی دو ہاتھ آگے نکل رہا ہے"
وہ کچھ بھی الٹا سیدھا بولنے سے احتیاط کررہے تھے کیونکہ حیام۔ ان کے ساتھ ہی لگی بیٹھی تھی جبکہ جبکہ بیگم چائے لینے چلی گئی تھیں۔ ۔
"ڈیڈ اچھا بندہ ہے۔۔۔ خوش رہے گی لڑکی"
"آپ حیام سے میری بات کرادیں ڈیڈ۔۔۔ اسکا فون آف جارہا ہے ۔۔ پلیز"
ڈیڈ ہی اسکی مدد کرسکتے تھے۔ ۔
"اوو۔۔۔ تو ابھی سے یاد ستا رہی ہے۔۔ ۔"
وہ ہولے سے مسکرائے تھے۔ ۔
"رات کو نیند نہیں آتی اکیلے اب۔۔ ۔
کل بھی نہیں سویا میں ڈیڈ"
وہ افسردگی سے بولا تھا۔۔۔ ویسے بھی حیام اپنا فون سے اسکی کال ریسیو نہیں کررہی تھی۔۔ یہ ہی ایک راستہ تھا۔ ۔
"اوکے یار۔۔ ۔
دے رہا ہوں فون۔۔۔ ساتھ ہی ہے میرے۔۔ ۔"
وہ حیام کی طرف فون بڑھا چکے تھے۔ ۔
"ضامن بات کرنا چاہتا ہے آپ سے۔۔ ۔"
حیام نے انکی طرف دیکھا تو وہ بولے تھے۔۔۔ حیام نے ان کء سامنے بامشکل فون تھاما تھا۔۔ ۔
"اسلام وعلیکم"
ڈیڈ کے سامنے بیٹھی خود پہ ضبط کرتے ہوئے اسنے سلام کیا تھا۔ ۔
دوسری طرف ضامن کے زہن کو سکون ملا تھا۔ ۔
اسکی آواز میں ایک ایسا سکون تھا کہ وہ آنکھیں موند گیا تھا۔۔ ۔
لب مسکرائے تھے۔۔ ۔
"تمہاری محبت میں پگھل رہا ہوں۔ ۔
تمہاری ناراضگی سے تڑپ رہا ہوں۔ ۔
تمہارا رونا مس کررہا ہوں۔۔ ۔
تمہارا لمس محسوس کررہا ہوں۔۔۔ ۔"
"کیوں میری جان کی۔ دشمن بنی۔ ہوئی ہو۔۔۔ ۔"
وہ آنکھیں بند کیے بولا تھا۔۔ جیسے ابھی وہ اسکے پاس اسکے نزدیک بیٹھی ہو۔ ۔
"ٹھیک ہوں میں۔ آپ کیسے ہیں"
ڈیڈ اسکے نزدیک بیٹھے تھے تو وہ نظرانداز کرکے کچھ اور ہی بولی۔ تھی۔ ۔
"کمرے میں جاو حیام"
دوسری طرف ضامن اٹھ کے بیٹھا تھا اور حیام کو تحکم بھرے انداز میں بولاتھا۔ ۔
"اٹس فائن۔۔۔۔ سب نے کھانا کھالیا ہے"
وہ مزید اسکو ہلکان کرنے کی کو شش میں تھی۔۔۔ یا اسکے ضبط آزما رہی تھی۔۔ ۔
"جان پلیز ایسے نہیں کرو۔۔ ۔
کیوں معصوم بیوی سے تم ظالم بیوی بن رہی ہو۔۔ ۔"
وہ بالآخر افسردگی سمیت بولا تھا ۔۔ ۔
"آپ کے سر میں درد ہے ،آپ ٹیبلیٹ بھی کھا چکے ہیں تو نیند پوری کریں۔ ۔۔ میں صبح بات کرونگی "
"خیال رکھیے گا "
وہ بات کو لمبا چوڑا کیے بنا ہی بڑے مہزب انداز سے ڈیڈ کی طرف مسکرا کے دیکھنے کےبعد بولی تھی۔ ۔
"ڈیڈ یہ لیں۔ ۔۔ ۔"
وہ فون بند کرکے انہیں دیتے بولی تھی۔ ۔
"بات تو کر لیتیں۔ ۔۔ تم نہیں ہو تب ہی اسکی طبیعت صحیح نہیں ہے "
وہ فون لیتے بولے تھے۔ ۔
"ڈیڈ میں اپنے فون سے کرلونگی اب روم میں جاکر۔ ۔۔ آپ بھی آرام کریں۔ ۔۔ ۔"
صوفے سے اٹھتی وہ گویا ہوئی تھی۔ ۔۔ ۔
***
صبح کے چھ بجے کے قریب اسکی آنکھیں وا ہوئی تھیں۔۔۔۔۔ ۔
مندی ہوئی آنکھوں سے اسنے آس پاس دیکھا تھا جہاں کوئی نہیں تھا۔۔ ۔
ابھی خود تو ول بیدار ہوگیا تھا لیکن اسکا دماغ بیدار نا ہوا تھا۔ ۔
ابھی وہ کچھ محسوس ہی کرنا چاہتا تھا جب ایکدم روم کا دروازہ کھلا تھا اور وہ۔ اندر آئی تھی۔۔ ۔
برہان کی نظر سامنے دروازے پہ پڑی تھی اور پھر دروازے سے اندر داخل ہوتی لڑکی پہ پڑی تھی۔۔ ۔
بلیک جینس پہ بلیک ٹی شرٹ پہ وہ براون شال ایک کندھے پہ۔ لا پرواہی سے ڈالے اپنے کندھوں تک
آتےسنہرے بالوں کی ہائی پونی ٹیل بنائے وہ اسکے سامنے اب بیڈ کے قریب کھڑی تھی۔ ۔
"کیسا فیل کررہے ہو اب"
اسٹول پہ بیٹھتی اسکے بالکل سامنے وہ پوچھنے لگی تھی۔ ۔
"سوری"
برہان کو لگا شاید اسے سننے میں غلطی ہوئی ہو۔۔۔۔۔ ۔
"ہائے۔۔ ۔
آئے ایم سوری۔ ۔
میں نے اپنا تعارف تو کرایا ہی نہیں۔ ۔ میرا نام وجیہہ ہے اور کل آپ کا جب کار ایکسیڈینٹ ہوا تھا تو میں ہی آپکو ہوسپٹل لائی تھی۔۔ اور اب جب آپکو ہوش نہیں تھا تو میں ہی یہاں تھی"
وہ بنا کسی تکلف کے بولی تھی۔۔ ۔
"شکریہ"
وہ بس اتنا ہی کہہ چکا تھا۔۔ ۔
"آپ مجھے اپنا ایڈریس بتادیں میں آپکی فیملی کو کال کرسکتی ہوں۔۔ ۔"
"بہت شکریہ۔۔۔ میں خود کرلونگا"
وہ مزید۔ اسکی۔ مدد نہیں لے سکتا تھا۔ ۔
"ویل۔۔۔ اوکے"
وہ کھڑی ہوگئی تھی۔"بھلا ئی کا تو کوئی زمانہ ہی نہیں ہے" وہ دل میں سوچ کر رہ گئی تھی۔ ۔
"آپ مجھے اپنا اکاونٹ نمبر دے دیں۔۔۔ میں منی ٹرانسفر کردونگا۔۔۔ اگین ٹھینکس "
وہ اسکو جاتا دیکھ کےب جلدی سے بولا تھا۔ ۔
" ناٹ آ بگ ڈیل۔۔۔ ٹیک کیر"
زبردستی کی مسکراہٹ سجا کے وہ بولی تھی اور بنا اسکی طرف نظر ڈالے وہ باہر چلی گئی تھی۔ ۔
"مطلب کیا کرتے پھر رہے ہیں آپ کے دونوں بیٹے۔ ۔۔۔۔ ہم ماں باپ تو ایسے ہی صرف پالنے کے لیے ہی تھے جب سے میچیورٹی کی ایج پہ آئے ہیں تب سے سارے فیصلے خود کرنے لگے ہیں ۔۔۔ میں اپنی زمہ داریوں سے استعفٰی دے رہی ہوں بس۔ ۔ ۔"
ناشتے کی ٹیبل پہ بیٹھیں وہ بگڑ گئی تھیں۔ ۔ عدیل۔ صاحب نے جب انہیں دارم کے کارنامے بتا ئے تب سے وہ غصے میں تھیں۔ ۔۔۔ حیام بیگ لے کر ڈائننگ ٹیبل پہ آئی تھی۔ ۔ بیگ اک کرسی پہ رکھ کے خود تانیہ بیگم کے ساتھ والی کرسی پہ بیٹھ گئی تھی۔ ۔
"گڈ مارننگ "
وہ پلیٹ لیتی ہوئی بحث میں دخل کرگئی تھی۔ ۔
"مارننگ۔۔۔۔۔ آج وجیہہ تو جلدی چلی گئیِ۔ ۔ آپکے ڈیڈ دراپ کردینگے آپکو "
تھوڑی دیر پہلے والا غصہ بھول کے وہ حیام کی طرف متوجہ ہوِی تھیں۔ ۔
"اچھا۔ ۔۔ ۔"
وہ نارملی بولی تھی۔ ۔ ۔
"آپ لاہور چلینگی ہمارے ساتھ "
عدیل صاحب تانیہ بیگم کے غصے کو نظر انداز کرکے اس سے بولے تھے۔ ۔
"کیوں خیریت "
وہ متوجہ ہوئی تھی۔ ۔
"آپکی دوست کے گھر "
وہ محضوظ سے ہوئے تھے۔ ۔
"کیوں "
وہ الجھن آمیز نظروں سے انہیں دیکھنے لگی تھی۔
"آپکی دوست کے گھر رشتہ لے کے جانا ہے اس لیے آپکے ڈیڈ انوائیٹ کررہے ہیں آپکو "
تانیہ بیگم ان سے پہلے حیام سے بولی تھیں۔ ۔
"ر۔ ش۔ ۔ ۔۔ رشتہ"
اسکی زبان ہکلائی تھی۔ ۔ ۔
" دارم کو آپکی دوست بہت پسند ہے۔ ۔ ایون وہ سب پلان کرچکے ہیں بس اب ہمیں اپنی شکل دکھانی ہے سامیہ کے ڈیڈ کو۔۔ ۔"
وہ جل کے بولی تھیں۔ ۔
"کیا کہہ رہی ہیں آپ۔ ۔۔ ۔"
وہ الجھ کے رہ گئء تھی۔ ۔
"بس آپ یہ بتادیں کہ چلینگی کہ نہیں "
عدیل صاحب اصل مدحے پہ آئے تھے۔ ۔
"ڈیڈ مجھے تو آف نہیں ملے گا۔ ۔۔ آپ لوگ ہی مل کر آجائیں "
اسے شاید لگا تھا کہ۔ ضامن بھی انکے ساتھ وہاں موجود ہوگا سو وہ بہانہ بنا کے منع کرگئی تھی جبکہ اسکا سامنا وہ ابھی بالکل نا کرنا چاہتی تھی۔ ۔
"بائے دا وے کب جائینگے آپ لوگ۔ ۔۔ ۔"
"کل صبح نکلنیگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
تانیہ بیگم کرسی سے اٹھتے ہوِئے بولی تھیں۔ ۔ ۔
"تمہاری ماما بہت ناراض ہوتی ہیں۔ ۔ ۔
ساری زندگی انہیں مناتے ہوئے گزاری ہے لیکن اب تو انہیں ٹھیک ہوجانا چاہیے۔۔۔۔ ۔"
"میرے بیٹوں میں بھی ناجانے یہ گیس آئے ہیں نا نہیں۔ ۔ ۔"
عدیل صاحب پہلے مایوسی پھر چہک کے بولے تھے۔ ۔ انکی آخری بات پہ حیام گھبرا سی گئی تھی۔ ۔
"میرا مطلب ہے ضامن تمہیں ضرور مناتا تو ہوگا۔ ۔۔۔ ۔
آخر میرا بیٹا ہے "
وہ فخر سے بو لے تھے۔ ۔
"ڈیڈ۔ ۔۔۔ آپکے بیٹے کے بے انتہا نخرے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ تاسف سے افسردگی سے بولی تھی۔ ۔
" اتنا ٹار۔ ۔۔۔ میرا مطلب ہے تنگ کرتے ہیں "
وہ کہتے کہتے رکی تھی اور بات بدل گئی تھی۔ ۔
"کیا واقعی "
عدیل ہمدانی حیران سے ہوئے تھے۔
"نہیں میں جھوٹ بول رہی ہوں "
وہ ناراض نظروں سے انہیں دیکھنے لگی تھی۔
"اب بالکل بھی بار۔ ۔۔ میرا مطلب ہے تنگ نہیں کرے گا "
وہ اسکے انداز میں ہی تو لے تھے جبکہ حیام ہنسنے لگی تھی۔ ۔