Chapter 25: باب 25

لاہور کے کلبس تو وہ لاکڈ کرواچکے تھے جبکہ اس لڑکی کو ضامن نے اپنی قید میں رکھا ہوا تھا۔۔۔۔۔ وہ اس سے پہ انفارمیشن لینا چاہتا تھا لیکن وہ کسی بھی صورت اسے کچھ بتانے کے حق میں نا تھی۔ ۔ اسکو اسکے حال چھوڑ کر وہ اگلے دن صبح ہی کراچی کو چھاننے نکلا تھا جبکہ دارم بھی اسکے ساتھ تھا۔

بیڈ پہ لیٹا مستقل وہ سلمان نامی لڑکے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ ۔ ایک پورا دن اور ایک پوری رات اسنے ہاسپٹل میں گزاری تھی۔ ۔ اتنا سوچنا اس وقت اسکے لیے ٹھیک نا تھا۔ ۔ تکیے پہ سر رکھے وہ پھر بھی سوچوں میں گم تھا۔ ۔

اسنے حیام کے ساتھ کیا کردیا تھا اسے سب سے زیادہ اس چیز کا دکھ تھا۔ ۔۔ ۔

آنکھوں کے کنارے اسکے بھیگ چکے تھے۔ اور تکیے میں جزب ہوچکے تھے۔

جبکہ ماریہ کا سوچ کے اسکا زہن بند ہونے لگا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔

"کتنی گھٹیا ہو تم۔ ۔۔ ۔

اگر وہ سب سچ ہوا تو میں ایک لمحہ نہیں لگاونگا تمہیں فارغ کرنے میں" ۔

اسکا مزاج بہت بری طرح بدل چکا تھا۔ ۔

وہ جو اسے پہلے ہی بری لگتی تھی اب زیادہ زہر لگنے لگی تھی۔ ۔ ۔

***

"بابا کیا جلدی ہے آپکو اتنی۔۔۔۔ میری شادی کرنے کی۔ ۔۔۔ ۔

میں بتارہی ہوں ناراض ہوجاوگی آپ سے "

وہ جب رات کے کھانے پہ ٹیبل پہ آئی تو روہانسی انداز میں بولی۔ تھی۔ ۔

"کھانا کھا لو پہلے "

وہ کھانا لگاتے ہوئے بولے تھے۔ ۔

"میں آپ سے کبھی بات نہیں کرونگی بتارہی ہوں آپ کو "

وہ پھر بولی۔ تھی۔ ۔

"تمہیں کیا برا لگ رہا ہے اس میں ۔۔۔۔ بیس سال کی ہوگئی ہو نا۔ ۔ اس عمر تک لڑکی کی۔ شادی ہوجاتی ہے۔ ۔۔ میں تم پہ کوئی زبردستی تھوڑی کررہا ہوں۔ ۔۔ اگر تمہیں کوئی پسند ہے کہیں بھی کیسے بھی تو مجھ سے شیر کرو اس کے بارے میں پھر بات کرینگے۔ ۔ اگر تم کچھ نہیں بتاو گی تو میں ہی کچھ سوچو نگا۔ ۔۔۔ ۔"

وہ تفصیلی انداز میں اسے سمجھاتے ہوئے بولے تھے۔ ۔ اسے پہلے ہی وہ فری ہینڈ دے چکے تھے۔

" بابا یار ۔ مجھے کوئی کیسے پسند آسکتا ہے۔ ۔ میرے آئیڈیل تو آپ ہیں جو آپ پسند کرینگے تو وہ میرے لیے آف کورس بیسٹ ہوگا بٹ ابھی مجھے پڑھنے تو دیں "

وہ رونے کو ہوئی تھی۔ ۔

"پڑھائی ساری زندگی ہوتی رہتی ہے بیٹا ۔ ۔

اب کل تم یونی نہہں جاوگی اور جاوگی تو جلدی آوگی دو بجے تک ۔ ۔۔۔ ۔"

"آجاونگی اور کچھ بتادیں کہ کیا اہتمام کرونگی ان کے لیے "

وہ پلیٹ میں چاول نکالتی بولی تھی۔ ۔

" بس میں باہر سے لے آونگا تم پریشان مت ہونا "

وہ اب اسکو نارمل انداز میں دیکھ کر مسکرا کے بولے تھے۔ مجبوراً سامیہ کو بھی مسکرانا پڑاتھا۔ ۔

***

"افف یار تُو گاڑی کو سائڈ میں تو لگا۔۔۔۔۔۔ ۔"

رات کے اس پہر وہ صبح سے ادھر ادھر پھر رہے تھے۔ ۔

"کہاں اب بھی کچھ رہ گیا ہے کیا ڈھونڈنے کو "

ضامن جھنجلا کے رہ۔ گیا تھا۔ ۔

"یار وہاں کچھ ہے "

وہ جیکٹ پچھلی سیٹ سے اٹھا کر جلدی سے باہر نکلا تھا۔ ۔

"کچھ زیادہ ہی جلدی ہوگئی ہے اسے۔ ۔ ہر چیز میں اتنی جلدی "

وہ چابی نکالتا اپنی جیکٹ تھامتا باہر نکلا تھا۔ ۔ ۔

باہر اتنی سردی تھی کہ اسے جیکٹ پہننی پڑی تھی۔۔۔۔۔۔۔ وہ۔ دونوں چلتے ہوئے آہستہھ آہستہ آگے بڑ رہے تھے۔

"یار وہ لڑکی اتنی بے حیا ہے۔ ۔۔ مجھے اپنے ساتھ بیڈروم میں لے گئی اور وہاں ۔۔۔ اللّہ معاف کرے "

دارم توبہ توبہ کرتے بولا تھا۔ ۔

"جبکہ توُ نے اس دو بچوں کی اماں کے ساتھ خوب مزے کرے ہونگے۔۔ ۔ "

وہ اسکو دیکھتا رہ گیا تھا ۔۔ کتنا بدل رہاتھا وہ۔ ۔ ۔

"یار وہ جھوٹ بول رہی ہے صرف بچنے کے لیے۔ ۔۔۔ حالانکہ وہ دو بچوں کی مما لگتی نہیں ہے "

دارم پر سوچ انداز میں بولا تھا۔ ۔

"تمہیں کیا لگتا ہے وہ تم سے سچ بولے گی "

ضامن کو بالکل نہیں پتہ تھا کہ وہ اتنا بے وقوف ہے۔

"بھاڑ میں جائے وہ"

وہ لطف لیتے بولا تھا۔ ۔

***

اگلے دن عدیل۔ صاحب اور تانیہ بیگم لاہور کے لیے روانہ ہوگئے تھے. ۔۔ ۔

"یار ایک بات بتاو ۔۔ ۔"

وجیہہ اسکو لے کر کار پورچ میں آئی تھی۔ ۔

"بولو"

حیام گاڑی میں بیٹھتے ہوئے بولی تھی۔۔ اس وقت وہ وجیہہ کے ساتھ یونی جارہی تھی۔ ۔

" کسی اس دور میں اگر کوِئی کی مدد کرتا ہے تو ہم کیا اسے ایک شکریہ پہ ہی چلتا کردیں۔۔ ۔"

اسٹیرنگ پہ ہاتھ جمائے وہ تاسف سے بولی تھی۔ ۔

"نہیں۔۔۔ اسے ہمیں ڈنر پہ انوائٹ کرنا چاہیے"

حیام ہنسی تھی۔۔ ۔

"ہے نا میں بھی یہ ہی کہہ رہی تھی.۔۔ ۔"

وجیہہ گاڑی اسٹارٹ کرتی زرا مطمئین سی ہوگئی تھی۔ ۔

"ارے مزاق کررہی ہوں میں۔۔ ۔

شکریہ کے علاوہ کیا اب اسے گھر لے آئیں۔۔۔۔۔ ۔

اب مدد کی ہے تو ٹھیک ہے۔۔۔۔ ہم نے تھوڑی کہا تھا کہ مدد کرو"

وہ کافی ہلکے انداز میں بولی تھی۔۔۔ جبکہ وجیہہ کے ہاتھ اسٹیرنگ پہ سے ہٹے تھے اور اب وہ اسے دیکھنے لگی تھی۔ "آئی میں ۔۔ مجھے پہلی دفعہ لگا کہ تم کتنی روڈ ہو"

" میں پھر مزاق کررہی ہوں۔۔۔ اگر کوئی ہماری مدد کرتا ہے تو اس کے ساتھ بہت عاجزانہ طریقے سے پیش آنا چاہیے"

حیام اب ٹھیک سے بولی تھی۔۔ وجیہہ اسے اس طرح دیکھ رہی تھی کہ وہ ناچاہتے ہوئے بھی ہنسی تھی۔ ۔

" یار مطلب حد ہوگئی ہے۔۔۔ شکر تم نے بتادیا ورنہ پوری ڈرائیونگ کے وقت یہ ہی سوچتی رہتی۔ ۔"

وجیہہ دوبارہ گاڑی اسٹارٹ کرتی ہوئی فری آف ٹینشن ہوِئی تھی۔ ۔

***

ابراہیم صاحب کے بتائے ہوئے وقت تک وہ تیار بھی ہوگئی تھی۔۔ ۔

شیشے کے سامنے کھڑی جلدی جلدی وہ بالوں کو سلجھا رہی تھی۔ ویسے بھی اسکے بال کوئی اتنے خاص نہیں تھے کہ زیادہ وقت لگتا ، پشت پہ سیدھے بال چھوڑ کر اب وہ چہرے کو میک اپ کی آرائشوں سے فیضیاب کرنے لگی تھی۔۔۔۔ ۔

بلیو چھوٹی سی کرتی میں سفید جینز پہنے وہ بلیک ڈوپٹہ گلے میں ڈالے وہ تیار کھڑی تھی۔۔۔۔۔ خود کو ایک نظر شیشے میں دیکھ کے وہ مطمئین ہوئی تھی۔۔ اسکی بڑی بڑی آنکھیں مسکرائی تھیں . .

موبائل اٹھا کر وہ کچن کی طرف گئی تھی جہاں ابراہیم صاحب چیزیں مینیج کررہے تھے۔ ۔

"میں کرلونگی یہ بابا۔۔۔ ۔"

وہ ان سے ٹرے لیتی چھینتے ہوئے انداز میں بولی تھی۔ ۔

"تمہاری تیاری برباد ہوگی پھر۔۔۔ ۔"

وہ اسکو دیکھ کے مسکراتے ہوئے بولے تھے. ۔

"کیا لڑکا بھی آئے گا بابا"

وہ شرماتے ہوئے مزاق بھرے لہجے میں گویا ہوئی تھی۔

"نہیں۔۔۔ وہ مجھ سے مل چکا ہے پہلے ہی"

ویسے ایک بتاو کل تک تو کافی ڈپریس تھیں۔۔۔ اب لڑکے کا پوچھ رہی ہو"

"ہاں۔۔ کل رات ہی جاگ کر میں نے پوری رات یو ٹیوب پر شا دی کے فوائد چیک کیے ہیں۔۔ ۔ موویز دیکھی ہیں ۔۔ اب میں زرا موٹی ویٹ ہوگئی ہوں"

وہ ڈوپٹہ گلے میں ٹھیک کرتے ہوئے اپنے کارنامے بتارہی تھی۔۔ ۔

"مطلب تم نے رات جاگ کے گزاری ہے۔۔ کتنے سرکلر ہورہے ہیں تب ہی"

وہ اسکا چہرہ بغور دیکھتے بولے تھے۔ ۔

" کنسیلر سے چھپ جاتے ہیں یہ بڑے بڑے سرکلز۔۔۔۔۔۔ لیکن آپکو کہاں یہ زنانہ چیزیں پتہ ہونگی"

"مجھے پتہ ہے میری بیٹی بہت بڑی ہوگئی ہے۔۔۔۔ اب بالکل چپ"۔

وہ کبھی بھی کم نہیں بولتی تھی جبکہ اسکے پاس ہر سوال کا جواب موجود ہوتا تھا۔۔۔۔ وہ زبردستی اسے چپ کراتے تھے۔ ۔

"بابا ایک بات بولوں"

وہ ضبط کرتی مسکراہٹ چھپائے بولی تھی .

"میرے بولنے پہ چپ ہوجاوگی کیا"

وہ ناراض نظروں سے دیکھتے بولے تھے .

" اگر چپ رہی تو آپکے مہمان باہر کھڑے کھڑے تھک جائینگے اگر آپ کو میں نے یہ نہیں بتایا کہ دوڑ بیل کی آواز مجھے سنائی دی ہے" . .

وہ اتراتے ہوِے چپس کا ٹکرا منہ میں رکھتی بولی تھی۔۔ ۔

"چلو میرے ساتھ پھر"

وہ اسکا ہاتھ تھام کر گیٹ کی طرف لے گئے تھے .

***

"انکل۔۔۔ آ۔۔۔ آنٹی آپ"

جب وہ انہیں پانی کے گلاس سرو کر چکی تو صوفے پہ بیٹھ کر حیرانگی سے انہیں دیکھنے لگی تھی۔۔۔ ۔

وہ دونوں تو پری پلینڈ آئے تھے لیکن سامیہ کےلیے یہ ایک سرپرائز تھا۔

"جی۔۔۔ کیوں آپکو ہم اچھے نہیں لگ رہے"

عدیل صاحب اپنے بیٹے کی پسند پہ۔ رشک کر اٹھے تھے ۔۔ دونوں نے ہی اپنی مرضی کی تھی۔۔۔ ۔

"نہیں۔۔ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ ۔

میرا مطلب ہے حیام ضامن بھائی نہیں آئے"

"حیام کی اسٹڈیز کا گیپ ہوجاتا تب ہی وہ نہیں آئی جبکہ ضان کراچی میں ہے"

وہ اسکو تفصیلی بتانے لگے تھے۔۔۔ ۔

" بھائی صاحب آپنے حیام کا تو پوچھا ہی ہوگا سامیہ سے۔۔۔ وہ ہمارے بیٹے کے ساتھ بہت خوش گوار زندگی گزار رہی ہے۔۔۔ اور اب ہم اپنے دوسرے بیٹے کے لیے آپکی بیٹی کو چوز کیا ہے۔۔ اف یو دونٹ مائنڈ تو آپ ہاں میں جواب دے دیں"

تانیہ بیگم ابراہیم صاحب سے بولی تھیں۔۔ ایک نظر عدیل ہمدانی نے انہیں دیکھا تھا۔۔ گھر پہ تو بہت روڈ بن رہی تھیں اور اب سب سے پہلے خود ہی سب کچھ کہہ بھی گئیں۔ ۔

"میں نے تو ہاں کب کی کردی تھی بس آپ دونوں سے ملنا چاہتا تھا ۔۔۔۔ تاکہ تسلی ہوجائے"

ابراہیم صاحب انہیں باتوں باتوں میں ہاں بھی کہہ چکے تھے جبکہ سامیہ الجھن آمیز نظروں سے ان تینوں نفوس کو دیکھ رہی تھی. ۔۔۔ انکا دوسرا بیٹا کون تھا اسے نہیں پتہ تھا۔۔ وہ کس دوسرے بیٹے کی بات کررہے تھے.۔۔۔۔۔ اسے نہیں سمجھ آرہا تھا۔۔۔۔ حیام کے ولیمے پہ تو نا تھا ۔۔ اسے یاد آیا تھا ۔۔۔۔۔۔ کیا وہ دارم کی بات کررہے ہیں۔۔۔ اسکی ریڑھ کی ہڈی میں ایک دم اسکا سوچ کے سنسنی سی دوڑ گئی تھی۔۔ ۔ نہیں۔۔ وہ تو ضامن بھائی کا دوست ہے. ۔ وہ کہاں انکا بھائی ہے۔۔۔ ایکدم اسنے خود کو بھی تسلی دی تھی .

"سامیہ ڈنر لگاو بیٹا۔۔ ۔"

"جی بابا ۔" وہ انکے کہنے پہ اٹھ گئی تھی اور وہاں سے چلی گئی تھی .

" دارم ہمارا آفیشلی بیٹا تو نہیں ہے لیکن دارم میرے بھائی کا ایک ہی بیٹا ہے اور اسکے پیرنٹس بچپن سے ہی ایبروڈ میں شفٹ تھے جبکہ وہ ہمارے ساتھ ہی رہتا آیا ہے بچپن سے۔۔۔۔ جبکہ ایبروڈ میں ہی انکی ڈیٹھ ہوگئی تھی جسکی وجہ سے وہ مزید پاکستان کا ہوکر رہ گیا ہے ورنہ وہ ابھی یورپ میں ہوتا۔ ۔.ضامن اور اسکی پرورش ہم نے ساتھ اور بالکل ایک جیسی کی ہے پلس۔ پوائنٹ یہ کہ وہ اور ضامن گہرے اور بہترین دوست ہیں ۔۔۔ باقی تو دارم نے سب بتا ہی دیا ہوگا۔ ۔ کیونکہ وہ کافی ایکٹیو ہے۔۔۔۔ رسپونسبل۔۔ ۔"۔

عدیل صاحب انہیں تفصیلی بتارہے تھے۔۔۔۔ ۔

"جی میں اس سے مل لیا ہوں۔۔۔ ۔

لیکن آپ اسے ساتھ نہیں لائے"

" وہ موسٹلی کراچی میں ہوتا ہے چونکہ انکی ڈیوٹی ہی وہاں ہے۔۔ ابھی بھی وہ کراچی میں ہی

ہے۔۔۔۔۔۔ کوشش ہے کہ دونوں کا ٹرانسفر اسلام آباد میں ہی ہو جا ئے یا ہم لوگ ہی کراچی میں شفٹ ہوجائیں ورنہ میرے دونوں بیٹے تو سفر میں ہی آدھے ہوجائینگے۔ کبھی کراچی۔۔ کبھی لاہور تو پھر کبھی

اسلامآباد"

عدیل صاحب کو اندازہ تھا بعد میں کتنی مشکل ہونے والی ہے انہیں۔ ۔

"اچھی بات ہے ۔۔ ۔"

وہ بس اتنا ہی کہہ سکے تھے ۔۔۔ ۔

"بھا ئی صاحب اب آپ نکاح کی ڈیٹ دے دیں کیونکہ ہمارے ہاں منگنی جیسے فنکشن نہیں ہوتے۔۔۔ باقی ہم چاہتے تو آفیشلی شادی کی ڈیٹ ہیں لیکن اگر آپ مناسب نا سمجھیں تو نکاح ہی سہی"

آپس کا مشورہ کرکے انہوں نے ایک ہفتے بعد کی ڈیٹ فکس کی تھی . .

***

"یار دیکھو آج میں بہت خوش ہوں اگر تم خود کو خوش دیکھنا چاہتی ہو تو اپنی زبان کو چلانا شروع کردو"

دارم ضامن کے فلیٹ میں آیا تھا اور اب اس کمرے میں موجود تھا جہاں اس لڑکی کا قیام تھا۔۔۔ قیام کیا اسے ایک کرسی پہ بٹھا کے باندھ رکھا تھا۔۔ جبکہ اسکے اردگرد کھانے کی ہلیٹیں رکھی تھیں۔۔۔ جو کہ کھانے کی ہی تھیں۔ ۔

"پ۔۔۔ پلیز پانی ۔۔ پانی دے دو مجھے"

وہ اسکو کمرے میں دیکھتا بولی تھی۔۔۔ ضامن کے سامنے تو وہ اف بھی نا کرتی تھی۔۔ آج وہ دو دن بعد اسکے پاس آیا تھا۔۔ ۔

"پی لو پانی۔۔۔ ورنہ ہو نہی ایسے ہی بیٹھی رہو"

جب اسے لگا کہ یہ بندی کسی کام کی نہیں ہے تووہ جھنجلا کے رہ گیا تھا۔ ۔

"تم پہلے وعدہ کرو مجھے چھوڑ دو گے"

وہ پانی پیتی امید بھری آنکھوں سے اسے دیکھتی بولی تھی۔

"آتمہارے کام ایسے نہیں ہیں کی تمہیں چھو زرا جائے لیکن پھر بھی تمہارے لیے گنجائش نکل ہی جائے گی"

اسکے سامنے کرسی پہ وہ آ بیٹھا تھا۔ ۔

" پوچھو اب"

وہ پانی پی کر زرا سی پر سکون ہوئی تھی۔ ۔

"بس اپنے باس کی رہائش بتادو۔۔۔۔ بہت خواری کرلی ہے ۔۔ ۔"

وہ کب سے اسکے پیچھے بھاگ رہے تھے لیکن وہ ہاتھ ہی نا آیا تھا جبکہ وہ ادھر ادھر شہروں میں اسکے بنائے ہوئے کلبس بند کرواچکے تھے جہاں ڈرگز سپلائے، ڈرگز پروڈکشن بہت عام تھی۔۔۔ ۔

" ہمارا بوس ک کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔۔ وہ ایک وقت ایک جگہ نہیں ملے گا۔۔ کبھی ادھر ہوگا دو اگلے دو گھنٹے بعد کسی اور جگی۔ ۔ "

وہ اس پہ نظریں گاڑ ھتی ہوئی بولی تھی۔ ۔

"کچھ اور"

دارم ناجانے کیوں اس پہ یقین نہیں کرنا چاہ رہا تھا۔۔۔ لیکن اسکی مایوس شکل دیکھ کے وہ سر اثبات میں ہلا گیا تھا۔ ۔

" وہ لاہور میں ہی رہنے لگا تھا۔۔۔ پہلے تو وہ لڑکیوں سے سیٹنگ کرکے ،انہیں اپنے جال میں پھنسا کے دوسرے ملکوں میں ٹرانسفر کردیتا تھا لیکن اب لاہور میں ایک لڑکی کے پیچھے وہ ایسے پڑا تو پیچھے نہیں ہٹا۔۔۔۔ پہلے ہم سمجھتے تھے کہ اس لڑکی کو بھی وہ کسی ملک بیچنا چاہتا ہے۔۔ لیکن شاید وہ اسے پسند آگئی تھی۔۔۔ تب ہی وہ لاہور میں تھا۔۔۔ اب ہمیں نہیں پتہ ہے کہاں ہے۔۔ جبکہ دو ہفتوں سے وہ کلب بھی نا آیا تھا ورنہ ہر تیسرے چوتھے دن وہ چکر ضرور لگاتا تھا۔۔ ۔"

اس سے زیادہ مجھے کچھ نہیں پتہ باقی تو تمہیں بھی معلوم ہوگا نا کچھ تو اسکے بارے میں"

وہ چپ ہوگئی تھی۔ ۔

"تمہیں پتہ ہے وہ کس لڑکی کے پیچھے تھا"

"ہمارا بوس ہمیں اتنا پرسنل نہیں کرتا تھا۔۔۔ ۔"

"اتنا ہی ٹھیک ہے۔۔ اب تم دوبارہ سے آرام کرو"

وہ اسکا چہرہ تھتھپا کے اٹھ گیا تھا۔۔۔ ۔

" مجھے نکالو تویہاں سے"

وہ جانے لگا تو زور سے چیخی تھی۔ ۔

" نہیں۔۔ کونسی قسم کا حلوہ لیا ہوا ہے تم نے مجھے۔۔۔ گاجر جا حلوہ۔۔ سوہن کا حلوہ۔۔۔ مولی کا حلوہ یا سوجی کا حلوہ۔۔ ۔

مجھے بھی آتا ہے تھپڑ لگانا۔۔۔ مس ریڈ لپ اسٹک"

جیب میں ہاتھ ڈال کے وہ رکا تھا۔۔ ۔

"جھوٹے"

وہ چیخی تھی۔ ۔

"بہت بڑا جھوٹا ہوں میں۔۔ ۔"

کبھی بھروسہ نہیں کرنا"

اور ویسے بھی تم نے بتایا ہی کیا ہے یہ سب تو مجھے پہلے سے معلوم تھا"

اب وہ طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ بولا تھا اور دروازہ لاکڈ کرکے جاچکا تھا۔ ۔

"بابا یہ سب کیا ہے۔۔ ۔

اتنی۔۔۔ اتنی جلدی"

عدیل ہمدانی اور تانیہ بیگم جب سے گئے تھے وہ وہیں ڈرائنگ روم میں ڈری بیٹھی تھی۔۔ ۔

"نکاح کی بات ہوِئی ہے بس۔ ۔"

ابراہیم صاحب زچ ہوگئے تھے اسے مناتے مناتے ۔

" ہاں میں نا دیکھا ہے نا کبھی اس سے بات کی ہے۔۔ نا کچھ پتہ ہے ۔۔۔ ناجانے کس کے ساتھ مجھے باندھ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اتنی ہی بوجھ بن گئی ہوں آپ پہ تو بتادیں سچ مجھے"

اب وہ باقاعدہ رونے لگی تھی۔۔۔ ۔

" تم بوجھ نہیں ہو۔۔۔ لیکن یہ بھی تو دیکھو نا تمہارے پاس میرے علاوہ کچھ نہیں ہے۔۔ کل کو مجھے کچھ ہوجائے تو تمہیں کون سنبھالے گا۔۔۔۔ اور سیکنڈ تھنگ یہ کہ تمہیں تمہاری دوست کا ساتھ ہمیشہ مل جائے

گا۔۔ ۔ ۔ باقی وہ فیملی اتنی بیسٹ ہے۔۔۔ اور بیٹا تم ایک دم مجھ پہ بوجھ کیسے بن گئی ہو۔۔ میں تو کب سے کسی اچھے بھلے رشتے کے انتظار میں تھا اب میں ناشکری کیسے کروں۔۔۔۔۔۔ تم بالکل مل لو۔۔۔ باتیں کرلو۔۔ ریلیکس رہو"

اسکو سینے سے لگاتے وہ محبت بھرے لہجے میں کہہ رہے تھے جبکہ وہ چپ سی آنسو بہائے جارہی تھی۔ ۔

"مجھے کوئی اشو نہیں ہے۔۔ آپ پہ بھروسہ ہے"

اب وہ ان سے ہٹ کر دور ہوگئی تھی اور سیڑھیوں کی طرف بڑھ گئی تھی۔ ۔

***

کورس کی بک لیے وہ بیڈ پہ پاوں پھیلائے بیٹھی تھی ۔۔۔ ۔

"دل نہیں کرتا آپ کو تنگ کرنے کا لیکن مجھے بھی بہت ستایا ہے۔۔ ۔"

"حساب برابر ہوگا"

" ،لیکن ناراض ہوں میں

دل نہیں پگھل رہا میرا۔۔ ۔"

ہاتھ میں اسکے کتاب تھی لیکن زہن و دماغ ضامن کے پاس تھا۔ ۔

"پتہ نہیں کب آئینگے اب تو میرا دل بھی نہیں لگتا"

نامحسوس انداز طریقے میں وہ اسکو یاد کررہی تھی۔۔۔۔ رات کو صبح کو دن کو شام کو یہاں تک کے ہر لمحے وہ اسے یاد کرتی رہتی تھی۔۔۔ رات کو سوتے ہوئے وہ اسے سب سے زیادہ یاد آیا تھا۔۔۔ اور اب بھی یہ ہی تھا۔۔۔ یہ خالی کمرہ اسے کھانے کو دوڑتا تھا۔۔۔۔۔ اور اتنا بڑا خالی بیڈ اسے رونے پہ مجبور کرتا تھا۔۔۔ کتنی بار وہ لیٹے لیٹے ترپ جاتی تھی۔۔۔۔ ۔

اسی سوچ میں اسنے ضامن کی جگہ پہ ہاتھ پھیرا تھا۔۔۔۔ اسکے تکیے کو اٹھا کر چوما تھا۔۔۔۔۔ اور سینے سے لگایا تھا۔۔ ۔

اسی اثنا میں اس نے اپنا موبائل اٹھایا تھا۔۔۔ ۔

" اور واٹسایپ آن کیا تھا۔۔۔ ضامن کے ڈھیر سارے مسیجز کو انگور کرکے اسنے بڑی مشکل سے دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر۔۔۔ مسیج ٹائپ کیا تھا۔ ۔

"I want you in my bed"

مسیح ٹائپ۔ کرکے اسنے موبائل بند کیا تھا۔۔ ۔

Filhaal ap akely he bed ko enjoy..…Sorry ye offer mehdud muddat k lye thi "kren

ضامن جو بیڈ پہ لیٹا ابھی اس کے بارے میں ہی سوچ رہا تھا۔۔۔ موبائل کی مسیح ٹون دیکھ کر مسکرایا تھا۔

"ہاو روڈ۔۔ ۔"

بے ساختہ حیام کے منہ سے نکلا تھا۔۔۔ ۔

Zyada Free hony ki zrurat nahi hai, by Mistake Message apko send

"ayagoh

فوراً اسنے جواب ٹائپ کیا تھا۔ ۔

***

"Kis ko bhej rahi thin Ye message mery elawa"

اسکے جواب پہ ضامن کا لہجہ تشویش ناک ہوا تھا۔

.…Ap sy matlab, mujay disturb na kren"

"Mai so rahi hun

حیام کو لگا تھا کہ وہ اس پہ پھر سے شک کررہا یے لیکن ایسا بالکل بھی نا تھا۔ ۔

***

tumhy disturb karny ka Haq srf mera hai.."

Tumhary sath bed share krny ka haq sirf mera hai..

Ab Tum so k tou di"..…khao

ضامن کے لہجے میں ہٹ ڈریم تھی۔. ۔ ۔

"...….…Soungi kya krengy"

اسے زچ کرنے کے لیے اسنے ضامن کے جواب کے الٹ مسیح لکھا تھا۔۔ ۔

lekin jb Tum mry hath lagogi tw Tum aankh b band kr k..…oajos ja naH"

Rakho mo.….…anaaHkid"or offline.hojao..…bile ab

وہ برا سا مان گیا تھا . . . .

"Nahi ho rahi offline, baat kar rahi hun mai"

ایک بار پھر اسنے جھوٹ بولا تھا۔ ۔

"Kis say bat krri ho itni raat mai"

ضامن نا چاہتے ہوئے بھی پوسیسو سا ہوا تھا۔ ۔

***

"ap chup kar k sojayen.…Kisi sy Bhi karu"

!!...…Shhhhhh

حیام کو اپنی مسکراہٹ ضبط کرنا مشکل ہوگیِ تھی۔ ۔

"! Okay"

lekin chalo jb tk mai tum sy dur hun.…Apna sara badl Lekin ye time husband ko dety hain.…a mai Ek raat m he ya tum mj sy dur ho, dedo ksii ko bhi "ainaaj.…Biwi.…ahcab arM..…pura kar lunga

وہ اب شرارتی مسکراہٹ سجائے لکھ رہا تھا۔۔۔۔۔ وہ سمجھ گیا تھا کہ وہ صرف اسے تنگ کررہی ہے۔ ۔

***

"Mera naam hayam hai.….…Mai apka bacha nahi hun"

حیام چڑ گئی تھی۔۔ اس کے اس طرح کےالقابات پہ وہ سرخ ہوگئی تھی۔۔ ۔

"jab Tak mery bachy nahi aajaty tab tak tum he mera bacha ho"

bk..…By the way Tum ny kitni der laga di hai Mujy Good news sunany mai "Banaogi mujay DAD

bs jldi sy Mery pas aj.…Narazgi apni Jaga lekin Ye sb Apni jaga"oa

اب وہ ساری حدیں پار کرنا چاہ رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

***

islye zyada free nh.…wesy bhi mai naraz hun ap sy..…So rahi hun mai"

".….…neyoh

حیام اسکے بے شرمی والے ٹیکسٹ پڑھ کے حقیقتاً بدمزہ ہوئی تھی۔۔ فون بند کرکے اسنے تکیے کے نیچے رکھا تھا۔ ۔

" کتنا بےشرم آدمی ہے۔۔ ۔

توبہ۔۔۔۔ ۔"!/

وہ اپنے دہکتے گلابی گالوں پہ ہاتھ رکھتی حیرت سے سوچنے لگی تھی۔ ۔

***

" ماما یہ میں کیسے پہنونگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تو اسے باندھنا تک نہیں آتی۔۔۔ آئے یہ کتنا لمبا تھان

ہے۔۔۔۔ افف"

تانیہ بیگم نےا سے اپنے بیڈروم میں بلایا تھا ۔۔ یونی سے آ کر وہ انکے روم میں ہی بیٹھی تھی۔۔ جب تانیہ بیگم نے اسکے سامنے ساڑھی رکھی تھی۔۔۔ اور وہ ساڑھی کو دیکھ کر بدک گئی تھی۔۔ ۔

"تم یہ ہی پہنوگی اور یہ میرا حکم ہے"

سرخ رنگ کی ساڑھی اسکے سامنے پھیلاتے ہوئے وہ تحکمانہ انداز میں بولی تھیں۔۔۔ ۔

"آپ بھی زبردستی کرتی ہیں اور آپکا بیٹا بھی"

وہ اب باقاعدہ منہ بنا کر بولی تھی۔۔۔ اسکے گلابی ہونٹ سکڑ گئے تھے جبکہ چہرے پہ اتار چڑھاو آگئے تھے۔۔۔ تانیہ بیگم نے ایک نظر اب اس پہ ڈالی تھی تو وہ مسکراہٹ ضبط کرکے اسکی منت سماجت سننے لگی تھیں۔ ۔

"میرا بیٹا کبھی زبردستی کر ہی نہیں سکتا۔۔ ۔

کیا پتہ بیوی کے معاملے میں پوسیسو ہو۔۔۔ ۔"

وہ اب اسکے پاس بیٹھتی بیٹے کی حمایت میں بولی تھیں۔۔ ۔

"ہاں مجھ سے کوئی پوچھے کتنی زبردستی کی ہے ہر معاملے میں۔۔۔۔ ۔"

وہ صرف سوچ کے رہ گئی تھی۔ ۔

" کیا سوچنے لگیں۔۔۔۔۔۔۔ اچھا اب آپ یہ پہن رہی ہیں اوکے۔۔۔۔۔ اگر نہیں آئی تو سیکھ جائیںِ۔۔۔۔ کیونکہ میرڈ لڑکیاں اس ڈریس میں سب سے زیادہ بیوٹی فل لگتی ہیں اور پھر آپ کے پاس تو ویسے ہی گاڈ گفٹڈ بیوٹی ہے۔۔۔۔ تب ہی تو میرا بیٹا پاگل ہے"

"لیکن میری ہائٹ اتنی سی ہے"

وہ پھر نیا رونا لائی تھی۔ ۔

"ہیلز کس لیے بنی ہیں"

انکے پاس ہر سوال کا جواب تھا۔ ۔

"مطلب مجھے یہ لازماً پہننی ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ۔ روہانسی ہوئی تھی۔ ۔

"ہاں بلکل۔۔۔۔ کیونکہ یہ میرے بیٹے کی پسند ہے۔۔ ۔"

بالآخر وہ اصلی بات منہ پہ ہی لے آئی تھیں۔۔ ۔

"آئی سی"

حیام انہیں دیکھتی رہ گئی تھی۔ ۔

" اچھاہے۔۔ ۔

بہت اچھا ہے۔۔ ۔"

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.