" ماما یہاں چھوٹا سا ایکسیڈینٹ ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی وجہ سے لیٹ ہوگیا ہوں، ایک ویک لگ جائے گا"
بیڈ پہ آرھا ترچھا لیتا فون کان سے لگائے وہ گویا ہوا تھا۔ ۔
"واٹ۔۔۔۔ تم اب میرے پوچھنے پہ بتارہے ہو۔ ۔
ویڈیو کال پہ آو۔۔۔ ۔" .
آرزو بیگم صوفے پہ بیٹھے سے اسکی بات سن کے اٹھ چکی تھیں۔۔ کتنے دل۔ سے وہ وہاں غائب تھا اور اب انہوں نے خود کال کی تو اسکی بات پہ وہ بھڑک گئی تھیں۔ ۔
"میں بالکل ٹھیک ہوں ماما اب"
انکو تسلی دینا چاہتا تھا…
"ماریہ کو ہی کال کرلیا کرو۔۔ یہاں اسنے مجھے پریشان کیا ہوا ہے اور وہاں جا کر تم نے۔۔۔ ۔"
وہ سخت خفا ہوئی تھیں۔ ۔
"بسما۔۔۔ ماریہ ماما۔۔۔۔۔ اسکو اسکے گھر بھیج دیں ۔۔ ۔
اور قصہ ختم کریں"
اسکا نام سن کے برہان کا حلق تک کڑوا ہوگیا تھا۔
"کیا کہہ رہے ہو تم"
انہیں اسکے رونے سے الجھن سی محسوس ہوئی تھی۔۔ ۔
"فلحال کچھ نہیں۔۔ مجھے ایک ویک لگے گا۔۔۔۔۔ پھر بات کرتے ہیں"
وہ انہیں فون کال کے بارے میں کچھ بتانا نہیں چاہتا تھا جبکہ وہ ماریہ کی شکل بھی دوبارہ نا دیکھنا چاہتا تھا۔ ۔
***
"حیام۔۔۔۔۔ ۔"
"مجھے ڈر لگ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
"میرا دل گھبرا رہا ہے"
رات کو وہ حیام کو فون کرکے بالکونی میں بیٹھی تھی۔۔ ٹھنڈی ہوا کے جھونکے اسکے خوبصورت چہرے پہ پڑرہے تھے۔۔۔۔۔ ۔
"ڈرنے کی کیا بات ہے۔۔ سب پہ یہ وقت آتا ہے اور ویسے بھی یہ نیچر لی ہوتا ہے"
حیام اپنی عقل سے زیادہ سمجھداری سے بولی تھی۔۔ ۔
وجیہہ جبکہ حیام کے ساتھ لیٹی اسکی اور سامیہ کی باتیں بھی سن رہی تھی۔ ۔
"تم بے فکر رہو۔۔ ۔
ہمارا بھائی بہت پیارا ہے۔ ۔
بہت خیال رکھے گا۔۔ ۔
اور تم سے دب کر بھی رہے گا۔۔۔۔ جس طرح تمہاری ٹون ہے وہ ہی ڈرے گا تم نہیں"
آخری بات وجیہہ مزاق یہ لہجے میں بولی تھی۔۔ حیام نے فون اسپیکر پہ رکھا ہوا تھا۔ ۔
"تم سمجھ نہیں رہی ہو وجیہہ ۔۔۔۔۔ ۔"
سامیہ پریشان تھی۔۔ اسکا بالکل بھی موڈ مزاق کا نہیں تھا۔۔۔ کل اسکا نکاح تھا اور آج رات اسکو نیند تک نا آرہی تھی۔ ۔
" دیکھو سامیہ تم آرام کرو۔۔۔ پھر کل رات تمہیں سونے کو ملے ینا ملے۔۔۔ اب ملک لے کر سو جاو۔۔ جتنا سوچو گی اتنا ہی چہرے پہ کشش نہیں آئے گی کل کے دن۔۔۔ ۔"
حیام بات کو سنبھالتے ہوئے بولی تھی۔۔۔ ان لوگوں کی بھی صبح فلائٹ تھی۔۔۔۔۔۔۔ وہ بھی آرام کرنا چاہتی تھی۔ ۔
"کیا مطلب۔۔۔۔ کل تو وہ آرام سے سوئے گی۔۔ سامیہ کی رخصتی تھوڑی ہورہی ہے صرف نکاح ہورہا ہے"
وجیہہ اب بھی شرارت بھرے انداز میں بولی تھی۔ ۔
"تم تو چپ رہا کرو بے شرم"
اب سامیہ اچھی خاصی تپ گئی تھی۔ ۔
"اس لیے کہہ رہی ہوں کہ فون بند کرو کیونکہ تم دونوں نند بھاوج بن رہے ہو ابھی سے۔۔۔۔ ۔"
حیام ناراض سی ہوِی تھی۔۔۔۔ کیونکہ وہ دونوں ایکدوسرے کی الٹ تھیں۔۔ ۔
***
"ُ میں سفید پہن رہا ہوں، یو بھی سفید پہن رہا ہے۔۔۔ اب یہ بتا کہ دولہے اور دولہے کے دوست میں کیا فرق رہ جائے گا"
رات کے وقت شیروانی بیڈ پہ پھیلائے دارم ضامن کو بغور دیکھتا بولا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ ان دونوں کے ڈریس ایک جیسے ہوگئے تھے۔۔ ۔
"کیونکہ میری بیوی لال پہنے گی اور کامبینیشن کو مکمل کرنے کے لیے مجھے سفید کا ساتھ دینا ہوگا"
ضامن موبائل پہ سے نظریں ہٹا کر اسکی طرف دیکھتا بولا تھا۔ ۔
"تو یار لال کے ساتھ بلیک کلر بھی اچھا لگتا ہے۔۔ ۔
تو نے تو میری چیٹنگ کرلی ہے"
دارم خفا سا ہوا تھا۔۔ ۔
"یار تیری شیروانی ہے جبکہ میرا تو سادہ سا سفید شلوار قمیض کا سوٹ ہے ۔۔ اب اس میں تجھے کیا ایک جیسا لگ رہا ہے"
ضامن اسکی پریشانی دور کررہا تھا. ۔
"کلر تو ایک جیسا ہوگیا نا"
دارم اب بھی اسی بات پہ بحث کررہا تھا۔ ۔
"تو کیا چاہ رہا ہے کہ میں تیرے نکاح میں شرکت نا کروں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
ضامن موبائل بیڈ پہ پھینکتا اب بھڑکا تھا۔۔ ۔
"نہیں اگر تو چاہ رہا ہے کہ میں نا جاوں تو بھونک دے۔۔۔ میں نہیں آونگا"
وہ غصہ ہوا تھا۔
"نکاح نہیں پوری شادی"
دارم نے اسکی بات کی تصحیح کی ۔۔۔ ۔
"اوقات۔۔۔۔۔ میں رہ۔۔۔۔ توُ۔۔۔ ۔
زیادہ پھیل مت۔۔۔۔۔ ۔
وہ بیچاری بچی ابھی مینٹلی راضی بھی نہیں ہوگی"
ضامن تو اسکی بات سن کر بدک گیا تھا۔ ۔
" تیری والی بھی مینٹلی راضی نہیں تھی۔۔۔۔ تم نے سب ایڈجسٹ کیا نا۔۔۔۔۔۔۔ میں تم سے زیادہ اچھا مینج کرلونگا"
دارم بھر پور اعتماد لہجے میں بولا تھا۔۔ ۔
"یار۔۔۔۔۔ ۔
ایسے بہت ہارش ہوجاتا ہے سب۔۔۔۔۔۔۔ ۔
تُو ایسا کچھ نہیں کرے گا"
ضامن نے بارہا اسے سمجھایا تھا۔۔۔ لیکن دارم تو چپ تھا لیکن اسے سن بالکل نہیں رہا تھا۔ ۔
"مجھے پسند نہیں آئی ہے وہ ۔۔ محبت سے آگے اب عشق کی حدوں کو چھورہا ہے، لمحہ لمحہ گزارنا مشکل ہورہا ہے"
وہ بیڈ پہ لیٹتا جزبات سے بھرے لہجے میں بولا تھا۔۔۔۔ جبکہ ضامن اسے تکتا رہ گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔
***
کھڑکی سے آتی روشنی محسوس کرکے کروٹ بدل کر لیٹ گیا تھا۔۔۔ رات کو سوتے سوتے دارم اور ضامن کو فجر ہوگئی تھی۔۔ دونوں بھائی نماز پڑھ کر اپنے اپنے بیڈروم میں سوگئے تھے۔۔۔۔ لیکن جیسے ہی اسنے کروٹ بدلی تھی ۔۔۔۔ اپنے پاس خوشبو سے مہکتے وجود کو پا کر جیسے وہ ہڑ بڑا کر اٹھا تھا۔۔۔۔ ۔
آنکھوں پہ اپنے دونوں ہاتھ رکھ کر اسنے دوبارہ دیکھنے کی کوشش کی تھی۔ .
"کیا وہ کوئی سپنہ خواب دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔"
اس نے سوچا تھا۔۔ ۔
"حیام"
برابر میں سوتی حیام کو اسنے آہستگی سے آواز دی تھی لیکن وہ بے خبر اسکی طرف کروٹ کیے سورہی تھی۔۔ اسکا خوبصورت چہرہ ضامن کے سامنے تھا۔۔۔ جبکہ ہاتھ بیڈ پہ تھے۔۔۔۔ کمبل میں سکڑی سمٹی وہ مزے سے سورہی تھی۔۔ ۔
ضامن نے وال کلاک پہ نظر ڈالی تھی جہاں ساڑھے بارہ بج رہے تھے۔۔۔ مطلب دوپہر ہوچکی تھی۔ ۔
اسے یہ معلوم تھا کہ انکی صبح کی فلا کسی ئٹ ہے لیکن اتنی صبح وہ پہنچ جائنگے اسے نہیں پتہ تھا۔۔۔ یہ تو اسکے لیے سرپرائز سے کم نا تھا . .
وہ بے اختیار اسکی طرف کھسکا تھا ۔۔۔ اس سے زرا قریب ہوا تھا ۔۔ ۔
اور اسکے چہرے پہ چھائے بالوں کو اپنے ہاتھ کی مدد سے نرمی سے کان میں اڑسے تھے۔۔ ۔
"مارننگ بیوی"
اسکا گلابی گال اپنے ہونٹوں سے چومتا وہ جزبات سے بھرے لہجے میں بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اسکے لمس پہ وہ زرا سا پہ کسمسائی تھی اور کروٹ بدل گئی تھی۔۔ اب حیام کی پشت ضامن کی طرف تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پشت بکھرے اسکے بال اسنے ہٹائے تھے۔۔۔۔۔ اور اسکی گردن کی طرف جھکا تھا۔۔۔ کتنے دن کا قرب اور دوری تھی کہ وہ خود پہ قابو نا رکھ سکا تھا ۔۔۔۔۔ ۔
"آج تو میں بھی چاہتا ہوں کہ تم سوتی رہو اور میں اپنا کام جاری رکھ سکوں"
اسکے گلے پہ ہاتھ پھیر تا وہ سرگوشی کے انداز میں بولا تھا اور اسکے گلے میں پہنی نازک چین اتار کے تکیے کے نیچے رکھی تھی اور اس پہ جھکتا چلاگیا تھا۔۔ ۔
***
سفید شرارے اور چولی پہنے وہ شیشے کے سامنے کھڑی تھی۔۔ بیوٹیشن نے اسکے بالوں کا خوبصورت سا ہیر اسٹائل بنا کے اسکے خوبصورت ٹھیکے نقوش کو زرا سا پالش کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ لائٹ سے میک اپ کے ساتھ بھر پور بھاری جیولری زیبتن کیے وہ بالکل تیار تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ سفید ہی ڈوپٹہ سر پہ ڈالے وہ کافی کلچرڈ برائڈل لگ رہی تھی. ۔ ۔
بیوٹیشن اسے تیار کرکے جا چکی تھی۔۔۔ ۔
نکاح کا چھوٹا سا فنکشن ابراہیم صاحب نے گھر پہ ہی ارینج کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"آج تمہاری ماں ہوتی تو بہت خوش ہوتی۔۔۔۔۔۔ ۔"
ابراہیم صاحب اسکے سامنے بیٹھتے اسکا ہاتھ تھام کے بولے تھے۔
"میری ماں اور میرے پاپا آپ ہی ہیںِ۔ ۔
آپ خوش ہیں وہ ہی کافی ہے"
انکے ہاتھ کی پشت چومتی اور اپنی آنکھوں سے لگاتی وہ سکون سے بولی تھی۔۔۔ جیسے سکون اسکے بدن میں اتر گیا ہو۔۔۔ ۔
"تم بہت اچھی بیٹی ہو"
وہ کافی چونک گئے تھےکیونکہ جتنا calm ری ایکشن اسنے دکھایا تھا اس سب کی ابراہیم صاحب کو اس سے امید نا تھی۔ ۔
"آپ بھی بہت اچھے بابا ہیں"
وہ انکے برعکس انکے جیسے ہی جواب دے رہی تھی جب کہ ابراہیم صاحب محظوظ سے ہوتے جارہے تھے۔۔ آج کے دن بھی کوئی آسودگی افسردگی ان کے چہرے پہ نا تھی۔۔ وہ بہت پرسکون سے تھے۔۔۔ ۔
"تم بہت تیز ہو سامیہ۔۔۔ ۔"
اب وہ جان بوجھ کے بولے تھے۔ ۔
"ِ اور آپ بہت معصوم ہیں"
بے اختیار اسکے سرخ لپ اسٹک سے سجے ہونٹ پھیلے تھے. . . . . اور آنکھیں مسکرائی تھیں۔۔ ۔
انتظار کرنے کے ساتھ ساتھ وہ باتوں میں مصروف ہوگئے تھے .
باتھ روم سے وہ فریش ہو کر نکلی تھی۔۔۔۔ اور اب ساڑھی ہاتھ میں لیے نا جانے کیا سوچ رہی
تھی۔۔۔۔۔ اسے بالکل اندازہ نا تھا کہ اسے اتنی مشکلات کا سامنہ بھی کرنا پڑے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
بامشکل اسنے ساڑھی کا بلاوز اور ساڑھی لی تھی اور ڈریسنگ روم کی طرف بڑھ گئی تھی . .
بیس منٹ بعد وہ ساڑھی سیٹ کرکے باہر نکلی تھی اور اب دراز آوار شیشے کے سامنے کھڑی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اسکی دودھیا معدے جیسی رنگت اس سرخ چھوٹے سے بلاوز میں دمک رہی تھی جس کی آہستینیں فل تھیں جبکہ اگلے پچھلے گلے کافی گہرے تھے۔۔ ایک پل کو یہ بلاوز پہن کر اسے شرم سی محسوس ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ساڑھی کا پلو اسنے اچھے سے سیٹ کیا تھا۔۔ وہ جو سمجھ رہی تھی کہ ایسا ڈریس کیری نہیں کرسکتی لیکن اب آرام سے وہ پہن چکی تھی۔۔۔۔ ۔
اپنے سیاہ بال اسنے پشت پی ایسے ہی کھلے ڈال دیے تھے اگر کوئی ہیرِ اسٹائل بناتی تو پیچھے سے ساری بیک جھلکتی ، تب ہی وہ بچت کرتی بالوں کے کسی بھی ہیر اسٹائل بنانے سے انکاری تھی۔۔۔۔۔۔ جبکہ گلوبند اسنے گلے میں پہن لیا تھا جو تانیہ بیگم نے اسے ساڑھی کے ساتھ دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ لمبے آویزے اسنے کانوں میں ڈالے تھے اور اب وہ میک اپ کرنے لگی تھی۔۔۔۔ ۔ جب ایک دم کمرے کا دروازہ کھلا تھا۔۔۔۔ وہ تو سمجھی تھی کہ دروازہ لاکڈ ہے لیکن یہ تو کھلا ہوا تھا۔۔۔ ایکدم وہ آنے والے کو دیکھ کر گڑبڑائی تھی اور اسکے ہاتھ سے آئی برش جس سے وہ آئی میک اپ کررہی تھی، چھوٹ کت نیچے گرا تھا۔۔ ۔
ضامن دھیرے دھیرے قدم اٹھاتا اسکے قریب آتا جارہا تھا۔۔ جیسے جیسے وہ قریب بڑھ رہا تھا حیام کی ہتھیلیوں میں پسینہ آتا جارہا تھا جبکہ چہرے کے رنگ جارہے تھے۔۔ ایک خوف اسکے دل میں تھا۔۔۔ ویسے بھی صبح جو اسنے حیام کے ساتھ اسکی بے خبری کی نیند کی وجہ سے کیا تھا۔۔ وہ مزید خفا سی ہوگیِ تھی. ۔
وہ دھیرے سے اسکی کمر میں ہاتھ ڈالتا اسکا رخ اپنی طرف کرگیا تھا۔۔۔۔۔ اسکی پیش قدمی پہ حیام کی آنکھیں خود بخود جھک گئی تھیں۔۔ ۔
"بیوی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اپنے دونوں ہاتھوں سے اسکو کمر سے اٹھاتا وہ ڈریسنگ ٹیبل پہ بٹھا کر وہ اسکے کان کے قریب جھک کر سرگوشی کے انداز میں بولا تھا ،حیام کی لمحہ لمحہ اسکی قربت سے جان نکل رہی تھی۔۔۔ ۔
"ج۔۔۔ جی"
وہ گھبرائی تھی۔۔۔ ۔
اسکے سامنے وہ ہمیشہ کی طرح جھجکی تھی۔۔ ۔
اسکا سارا کانفیڈینس لوز ہوا تھا۔ ۔
"صبح والا سین کیسا تھا"
اسکی کلائی تھام کر اپنے ہونٹوں سے لگاتا وہ اسے چھیڑ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حیام کو اسکا چھونا برا لگ رہا
تھا۔۔۔ وہ تو یہ بھی ظاہر نا کر پارہی تھی کہ وہ اس سے ناراض تھی۔ ۔
"رات والا سین اس سے بھی اچھا ہوگا"
اسکو چپ دیکھ کر وہ خود ہی بول اٹھا تھا ۔۔۔۔۔ جبکہ حیام کی جان اس جملے پہ ایک کے رہ گئی تھی۔ ہرنی
جیسی۔ آنکھیں اسنے اٹھا کر ضامن کو دیکھا تھا لیکن دوسرے ہی لمحے اسنے اپنی نظروں کا زاویہ بدلا تھا۔ ۔
"موبائل پہ تو بہت زبان چل رہی تھی۔۔۔ ۔
اب وہ لہجہ۔۔ ۔
وہ لفظ۔۔۔ ۔
وہ نخرے۔۔۔ ۔
وہ ادائیں کہاں گئیں۔۔۔ ۔
جب سے تم نے مجھے اتنے دن گھائل کیا ہے"
اسکی کلائیوں کو سرخ چوڑیوں سے بھرتا وہ جزبات سے چور لہجے میں بولا تھا۔ ۔
"تمہیں پتہ ہے یہ ڈریس میرا فیورٹ ہے۔۔۔۔ ۔
اور ابھی میرا موڈ بالکل نہیں ہورہا کہ تمہیں یہاں سے جانے بھی دوں۔۔۔ ۔"
اسکی تھوڑی پہ ہاتھ رکھتا اسکا جھکا ہوا لہجہ اوپر اٹھاتا وہ شرارتاً بولا تھا۔۔۔ حیام گھبرائی شرمائی اپنی آنکھیں زور زور سے جھپکنے لگی تھی۔۔ یقینناً وہ بہت بری طرح کنفیوز ہوگئی تھی۔۔ اور اب آخری راستہ وہ ہی رونے کا تھا جسے دیکھ کر ضامن اسکو بخش ہی دیتا۔۔۔ ۔
"پلیز"
وہ روہانسی انداز ، رونے کے لہجے میں بولی۔ تھی۔۔۔ اسکی مسکارہ سے بھری آنکھیں جھلمل ہوئی تھیں۔۔ ۔
"آ. ۔۔ آ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
نہیں ۔۔۔۔۔ آج نہیں رونا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔*
اسکی آنکھوں کو چومتا وہ محبت سے بولا تھا۔۔۔ حیام جو پہلے ہی کنفیوز تھی۔۔ اب باقاعدہ رہ پڑی تھی۔۔ اسکی دل کی ڈھرکن مدھم سی ہوگئی تھی. ۔۔ ۔
"میں صرف یہ کہنے آیا ہوں۔۔۔ کہ رات کو ملنیگے میری جان"
اسکو روتا دیکھ کے وہ بامشکل خود پہ قابو پاتا بولا تھا ۔۔۔۔۔ اور پیچھے ہوگیا تھا۔۔۔۔۔ جبکہ حیام اپنی تیزی سے چلتی سانسیں بہال کرنے لگی تھی . .
***
جیسے ہی اسکے کانوں میں مولوی صاحب کی آواز گونجی اسنے سر اٹھا کر ساتھ بیٹھے ابراہیم صاحب کو دیکھا تھا۔۔۔۔۔ جو اسکا ہاتھ پکڑے شاید اسے تسلی دے رہے تھے۔۔ ۔
"آپکا نکاح دارم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اس سے آگے سننے میں اس میں۔ سکت نا رہی تھی۔۔۔ اسکی سانسیں تیز ہونے لگی تھیں۔۔ گھونگھت کی آر میں اسکا دم سا گھٹنے لگا تھا۔۔۔ ایک طرف ابراہیم صاحب جبکہ دوسری طرف حیام اسکے پاس بیٹھی تھی۔۔۔۔ وجیہہ اسکے پاس ہی کھڑی تھی۔۔ ۔
"بولو بیٹا"
ابراہیم صاحب پریشان سے ہوئے تھے۔۔۔۔ مولوی کے تیسری بار پوچھنے پہ بھی وہ چپ رہی تو ابراہیم صاحب کو اندیشے سے اٹھنے لگے تھے۔۔۔ سامیہ کا سر بری طرح چکرایا تھا۔۔۔۔۔ ۔
"قبول ہے۔۔۔۔ ۔
تین بار ہچکیوں سمیت اسنے کس طرح یہ بولا تھا صرف وہ ہی جانتی تھی۔۔۔ اسکا۔ اس طرح تیزی سے رونا شاید یہ ہی سمجھا گیا تھا کہ اس وقت سب لڑکیاں ہی اس طرح ٹوٹ کے روتی ہیں۔۔۔۔ لیکن اسکے دل کا حال کون جانتا۔۔۔۔۔ ۔
ابراہیم صاحب کے گلے وہ شدت سے رونے لگی تھی۔۔ جبکہ مولوی صاحب اب دارم کی طرف چلے گئے تھے جو گاڑدن میں بنے ہال میں بڑی خوشی سے بِیٹھا تھا۔ ۔
***
سفید شیروانی میں وہ پوری وجاہت سمیت اسٹیج پہ رکھے گئے صوفے پہ بیٹھا تھا۔۔ اسکی چال میں اسکے انداز میں فخر سا تھا۔۔۔ کب سامیہ کو نکاح کے بعد دارم کے پہلو میں بٹھایا گیا اسے معلوم نا ہوا تھا۔۔ اسکا دل بند ہوچکا تھا۔۔ کل رات تک کے جزبات سب مردہ ہوچکے تھے۔۔ اسکی ساری فیلنگر مر چکی تھیں۔۔۔ ۔
اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کس طرح خود کے ساتھ دھوکہ کرچکی ہے۔۔۔۔۔ ۔
دارم بغور اسکو دیکھ رہا تھا۔۔۔ وہ ہنوز چہرہ نیچے جھکائے اسکے پہلو میں اسکے برابر میں اسکی بن کے بیٹھی
تھی۔۔۔۔۔ اسے خود نہیں پتہ چلا تھا کہ وہ کب اس سے محبت کرنے لگا ہے۔۔ کب اسکے ساتھ کو مانگنے لگا ہے۔۔ کب اسکی اتنی ضرورت پیش آگیِ ہے۔۔۔ ۔
اسکے دو آتشہ روپ سے وہ نظریں نہیں ہٹا پارہا تھا۔۔۔ وہ چہرہ جھک اِے شاید رو رہی تھی۔۔۔ ایک نظر بھی اسنے دارم پہ نا ڈالی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"آ۔۔۔۔ آ۔۔۔۔ مسز۔۔۔۔۔ دارم رو رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
رو رہی ہیں یا ڈرامے کررہی ہیں"
وہ پہلی بار اب بھی اس رشتے میں بندھ کے بھی باز نا آیا تھا۔۔ اسکا ارادہ صرف اسے زرا سا چھیڑنا تھا۔۔ وہ کوئی ہارش ری ایکشن نہیں چاہتا تھا۔۔۔۔۔ ۔
"تمہارا جینا حرام کردونگی میں تم پر۔۔ ۔
رو رہی ہوں لیکن تمہارے لیے نہیں رو رہی۔۔۔ اپنی منحوس قسمت پہ رو رہی ہوں جو تم سے کبھی سامنہ ہوا۔۔۔۔ بھاڑ میں جاو تم میری طرف سے۔۔۔ ۔"
لیکن ایکدم سامیہ اسکے زرا سے مزاق سے کہے گئے جملے پہ پھٹ پڑی تھی۔۔۔۔ دارم ایکدم اس سے زرا کھسک کے بیٹھا تھا۔۔۔ سامیہ نے اپنی آنکھیں اسکی آنکھوں میں ڈالی تھیں۔۔۔ شکر تو یہ تھا کہ نکاح میں کوئی اتنے مہمان نا تھے بلکہ جو بھی فیملی تھی وہ بھی اپنے باتوں میں لگی تھی۔۔۔ ورنہ اس طرح انہیں دیکھ کے ضرور چونکتی
***
"آ۔۔۔۔ آ۔۔۔۔ مسز۔۔۔۔۔ دارم رو رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
رو رہی ہیں یا ڈرامے کررہی ہیں"
وہ پہلی بار اب بھی اس رشتے میں بندھ کے بھی باز نا آیا تھا۔۔ اسکا ارادہ صرف اسے زرا سا چھیڑنا تھا۔۔ وہ کوئی ہارش ری ایکشن نہیں چاہتا تھا۔۔۔۔۔ ۔
"تمہارا جینا حرام کردونگی میں تم پر۔۔ ۔
رو رہی ہوں لیکن تمہارے لیے نہیں رو رہی۔۔۔ اپنی منحوس قسمت پہ رو رہی ہوں جو تم سے کبھی سامنہ ہوا۔۔۔۔ بھاڑ میں جاو تم میری طرف سے۔۔۔ ۔"
لیکن ایکدم سامیہ اسکے زرا سے مزاق سے کہے گئے جملے پہ پھٹ پڑی تھی۔۔۔۔ دارم ایکدم اس سے زرا کھسک کے بیٹھا تھا۔۔۔ سامیہ نے اپنی آنکھیں اسکی آنکھوں میں ڈالی تھیں۔۔۔ شکر تو یہ تھا کہ نکاح میں کوئی اتنے مہمان نا تھے بلکہ جو بھی فیملی تھی وہ بھی اپنے باتوں میں لگی تھی۔۔۔ ورنہ اس طرح انہیں دیکھ کے ضرور چونکتی
***
"اب جہاں بھی جاونگا تمہیں ساتھ لے کر جاونگا۔۔۔ اب وہ جانا بھاڑ میں ہوا یا کہیں اور"
وہ برداشت کرتا ضبط کا مظاہرہ کرتا دھیمے لہجے میں بولا تھا۔ ۔
"دارم صاحب تمہیں ابھی تو بہت اچھا لگ رہا ہے لیکن یاد رکھنا تمہیں رونے پہ مجبور نا کیا تو میرا نام بھی سامیہ ابراہیم شاہ نہیں"
وہ دانت کچکچا کے اسکی آنکھوں میں دیکھتی بولی تھی۔۔۔۔۔۔ اسکی آنکھوں میں چھلکتی نفرت دارم صاف دیکھ سکتا تھا۔ ۔
"نو ڈئر۔۔۔۔۔ سامیہ دارم عمرانی۔۔ ۔
یار ایکچوئلی مجھے بھی اب رو کے دیکھنا ہے کہ کیسا محسوس ہوتا ہے ۔۔ ۔
آخر تم لڑکیاں جو اتنا روتی ہو اسکا بھی ہمیں اندازہ ہوجائے گا "
اسنے پہلے سامیہ کے جملے کی تصحیح کی تھی پھر اسکو ایک کرارہ جواب دیا تھا۔ ۔
"میں تمہیں نہیں بخشو نگی ، جاہل آدمی"
سب تو کرلیا ہے تم نے اب ۔۔ ۔
نام تو میرا رہنے دو"
اسکے نام بدلنے پہ تو وہ بدک گئی تھی۔ ۔
"ابھی تو تمہارا نام بدلہ ہے صرف ۔
آج رات تمہیں اپنا بنانا ہے۔۔۔ ۔"
اسکا چوڑیوں سے سجا ہاتھ تھام کے وہ بے باکی سے بولا۔ تھا۔ ۔
"ک۔۔ کیا کہہ رہے ہو"
وہ ایکدم گھبرائی تھی۔ ۔
"تم میری کون ہو اب"
وہ الٹا اس سے سوال کررہا تھا۔۔ ۔
"بولو نا مسز دارم"
وہ چپ رہی تو دارم نے اسکا تھاما ہاتھ دبایا تھا .
"ب۔۔ بیوی"
اسکا لہجہ ٹوٹا ہوا تھا۔ ۔
"ارے جان ابھی تو منکوحہ ہو آج منکوحہ سے بیوی تک کا سفر طے آپنے ہی کرنا ہے"
وہ مسکراہٹ سجا کے بولا۔ تھا دارم کے بر عکس سامیہ جل کے رہ گئی تھی۔ ۔
" کیا بکواس کررہے ہو"
اسنے اپنا ہاتھ اس سے چھڑایا تھا۔۔۔ اسکی آنکھوں میں چبھن سی تھی۔ ۔
"شششششش۔۔۔۔۔ ۔"
اسکو آنکھیں دکھاتا وہ وہاں سے اٹھ گیا تھا۔۔۔ جبکہ سامیہ اسے جاتا ہوا اسکی پشت کو تکنے لگی تھی۔۔۔ ۔
***
"انکل آپ میرے سسر سے بات کریں۔ رخصتی کی۔۔۔ ورنہ میں خود لے جاونگا اسے"
وہ اسٹیج سے ضامن اور عدیل ہمدانی کے پاس آیا تھا۔۔ ۔
"ضامن اسکو کہے یہاں سے چلا جائے۔۔۔۔ مجھے ہرٹ اٹیک کروائے گا آج"
وہ سختی سے بولے تھے۔ ۔
"میں محبت پیار سے کہہ رہا ہوں۔۔۔ آپ خود مینج کرلیں ورنہ مجھے کچھ کرنا ہوگا"
وہ اٹل لہجے میں بولا۔ تھا۔ ۔
"میرے بھائی ادھر آ۔۔۔ ۔
ضامن اسکو بازو کے گھیرے میں لے کر سائیڈ پہ آیا تھا۔
"کیا جلدی ہے یار۔۔ ۔
سب کچھ تیری مرضی سے ہورہا ہے۔ ۔
اب سب اچھا نہیں لگے گا بیٹے۔۔ ۔"
"یار اگر آج اسے اپنے ساتھ نا لے کر گیا نا تو بہت بڑی غلطی ہوجائے گی۔۔۔ پلیز تو سمجھ نا مجھے۔۔ یار وہ مجھے چلینج کرتی ہے بار بار۔۔۔۔ بہت اریٹیٹنگ ہے"
وہ افسردگی سے بولا تھا۔ ۔
"اب اس اریٹیٹنگ بندی کو تم نے لائف ٹائم دیکھنا ہے۔۔۔ یہ حیام نہیں ہے یار۔۔۔ ۔"
ضامن اسکے کندھے پہ ہاتھ رکھتا بولا۔ تھا۔ ۔
"میں نے دھوکہ نہیں کھایا ہے۔۔ مجھے پتہ ہے یہ حیام نہیں ہے"
مجھے پتہ ہے یہ کس نیچر کی ہے۔۔۔۔ اچھے سے پتہ ہے"
وہ طنزیہ ہوا تھا۔ ۔
"تو اب فائنل اینڈ پہ کیا پہنچے ہیں آپ یہ بتادیں"
ضامن نے پوچھا تھا۔ ۔
"ساتھ لے کر جاونگا کہہ دیا ہے ایک دفعہ اب دوبارہ مت پوچھیو مجھ سے"
وہ اسکا ہاتھ کندھے پہ سے ہٹایا بولا تھا اور آگے بڑھ گیا تھا۔ ۔
"بابا یہ کیا کہہ رہا ہے۔۔ ۔
وہ جو بھی کہے گا کیا آپ مان لینگے۔ ۔
میں نہیں جاونگی۔۔۔۔ ۔
اس آدمی کو بولیں اپنا فیصلہ واپس لے"
ابراہیم صاحب کس طرح مانے تھے یہ صرف دارم جانتا تھا۔۔ عدیل ہمدانی نے بالکل اسکی۔ مدد نا کی
تھی۔۔۔۔۔۔۔ انہیں کنوینس ضامن اور دارم نے ہی کیا تھا۔۔۔ ۔
اب جب سامیہ اپنے کمرے میں۔ بیٹھی تھی تو ضامن دارم اور ابراہیم ۔ صاحب اسکے ساتھ تھے۔۔۔ ابراہیم صاحب کی بات پہ وہ بھڑک اٹھی تھی۔۔ بنا۔ کسی لحاظ کے وہ چلائی تھی۔ ۔
"سامیہ۔۔ ۔
یہ کس لہجے میں بات کررہی ہو"
وہ۔ اسکی تیز آواز پہ تو چونکے ہی تھے لیکن اسکے لفظوں پہ تو دونوں کے سامنے زمیں میں گڑھ کے رہ گئے تھے۔
"میں نہیں جاونگی۔۔۔۔۔۔ بتارہی ہوں میں"
ہاتھوں کی کلائیوں سے چوڑیاں تیزے سے وہ اتارنے لگی تھی .
" انکل جزباتی ہورہی ہے بس۔۔۔۔ حیام اور مام وغیرہ کا ساتھ ملے گا تو ٹھیک ہوجائے گی۔۔۔۔ آپ پریشان نا ہو۔۔ اسے وقت دیں۔۔۔ ۔"
ضامن نے آگے بڑھ کر انہیں تسلی دی تھی. ۔
"بیٹا اس طرح بدتمیزی کروگی تم۔۔۔۔ ۔
اگر تمہارے ان لاز نے دیکھ لیا تو"
وہ اسکے پاس بیڈ پہ بیٹھتے دبی دبی آواز میں بولے تھے۔
"دیکھنا ہے تو دیکھ لیں ۔۔۔ ایسی ہی ہوں میں"
وہ اب بھی خود پہ قابو نہیں پارہی تھی۔۔۔ اسکی۔ آواز کی۔ تیزی پورے کمرے میں گونج رہی تھی۔۔۔ دارم اسکو تکتا رہ گیا تھا جو اپنے باپ کا بھی بھرم نہیں رکھ رہی تھی۔
"باہر چلو یار"
دارم کمرے سے باہر آگیا تھا۔۔۔۔۔ ۔