Chapter 27: باب 27

ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے بیٹھی وہ نیک لیس اتار رہی تھی جب کمرے کا دروازہ کھلا تھا۔۔۔۔۔ ان لوگوں نے دو دن کے لیے رہائش فارم ہاوس میں کی ہوئی تھی ۔۔ اور اب وہ بیڈروم میں تھے۔۔۔۔ اسکے ہاتھ اپنی گردن پہ تھمے تھے۔ ۔

"ابھی سب رہنے دو۔۔۔ ۔

میری آنکھوں کو زرا ٹھنڈا تو ہونے دو"

ضامن ویسٹ کوٹ اتارتا ہوا بولا تھا اور صوفے پہ بیٹھ گیا تھا۔۔۔ سرصوفے کی پشت پہ ڈالا تھا۔ ۔

حیام کے ہاتھ اسکی بات پہ تھم گئے تھے۔۔۔ اور وہ سیدھی ہوکر بیٹھ گئی تھی۔۔ شیشے سے ہی اسکے عکس کو دیکھ رہی تھی جو سکون سے بیٹھا تو صوفے پہ تھا لیکن اسکی نظریں حیام کی۔ پشت اور اسکے سراپے پہ اٹکی ہوئی تھیں۔۔ ۔

"اچھا ایزی ہوجاو"

جب وہ اسکے کہنے پہ اسٹل بیٹھی رہی تو اسنے حکم صادر کیا تھا ۔۔ اسے اسکی یہ عادت بے حد پسند تھی کہ وہ اسکی بات کو کبھی رد نہیں کرتی تھی۔۔۔ اسے معلوم تھا کہ وہ اس سے ناراض ہے لیکن اسے یقین تھا کہ وہ اسے منا لے گا .

صوفے سے اٹھ کر وہ فریش ہونے کی غرض سے باتھ روم چلاگیا تھا

"ان کی مرضی سے سوو۔۔۔ انکی مرضی سے اٹھو۔۔ ۔

انکی مرضی سے کپڑے بدلو۔۔۔ انکی مرضی سے تیار ہو۔ ۔

ہماری تو کوئی دین دنیا ہی نہیں ہے"

نیکلس اتارتی وہ بڑبڑائی تھی۔۔۔ ۔

جیولری اتار کے وہ ہلکی پھلکی ہوئی تھی اور ڈریسنگ روم کی طرف چلی گئی تھی۔۔ سادہ سا نائٹ سوٹ نکال کے چینج کی غرض سے وہ وہاں گئی تھی۔ ۔

ضامن کچھ دیر بعد باہر آیا تھا ۔۔ بال سنوار کے پرفیوم اچھی طرح چھرک کر وہ بیڈ کے ایک کارنر پہ جا لیٹا تھا۔۔۔ اور اسکے باہر آنے کا انتظار کرنے لگا تھا۔۔ ۔

موبائل اٹھا کے اسنے ایک مسیح دارم کو ٹائپ کیا تھا۔ ۔

Hope " " you well First night,

موبائل بند کرکے سینے پہ رکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔ نظریں اسکی ڈریسنگ روم کے گیٹ پہ ہی اٹکی تھیں۔۔ ۔

کچھ دیر بعد ہی وہ دروازہ کھول کے باہر آئی تھی اور پھر سے ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے جا کر بیٹھ گئی تھی۔۔۔۔ شاید اسے انتظار کروانے میں مزا آرہا تھا۔ ۔۔ اسے پتہ تھا کہ وہ اسکا انتظار کررہا ہے۔۔۔۔ سب سے پہلے اسنے اپنے سلجھے ہوئے بالوں کو دس منٹ تک مزید سلجھایا تھا۔۔۔ ضامن کی نظریں اسکی حرکتوں پہ ہی تھیں۔۔۔ جب کنگھا کر کر کے تھک گئی تو اسنے لوشن کی بوتل اٹھائی تھی اور کلائیوں پاووں پہ لگایا تھا۔۔۔ اب جب اس سے فارغ ہوئی تو فیز نیس کریم اسنے اٹھائی ہی تھی کی ضامن کی آواز پہ اسکے ہاتھ رکے تھے۔ ۔

"اسکی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ یو آر آلریڈی ویری فیز۔۔ ۔"

اسکے ہاتھ میں فئرنیس کریم دیکھ کر وہ بولا تھا۔۔ اسکے انتظار کو وہ طویل پہ طویل کرتی جارہی تھی۔ ۔

"آپ سے کوئی بات نہیں کررہا ہے۔۔ ۔

چپ کرکے لیٹے رہیں یا سوجائیں یا پھر کمرے سے ہی باہر چلے جائیں"

وہ رخ موڑ کر اسے کاٹ دار نظروں سے دیکھتی بولی تھی۔

"بیوی تم ایک بار یہاں تو آجاو پھر تمہاری یہ چلتی زبان قریب سے سننے کی چاہ رکھتا ہوں"

سینے پہ ہاتھ رکھتا وہ بڑے تحمل کا مظاہرہ کررہا تھا۔۔ حیام کا فوراً منہ بنا تھا۔ ۔

" اگر آج آپنے اپنی مرضی کی تو میں رو دونگی"

وہ کرسی سے اٹھتی کریم واپس رکھتی واقعے رونے لگی تھی ۔۔۔۔۔ ۔

"تم کب نہیں روتیں یہ بتادو"

وہ نظرانداز کرتا بولا تھا۔ ۔

"میں نہیں سوونگی یہاں۔۔۔ وجیہہ کے پاس جارہی ہوں میں"

وہ ڈوپٹہ صحیح کرتی ہوئی بولی تھی۔ ۔

" میں تمہیں واپس لے آونگا اگر تم اس طرح جانے کا ارادہ رکھتی ہو تو۔۔ ویسے ہی اتنے دن بعد موقع ملا ہے ۔۔۔ کل سے پھر تم نے وجیہہ کے ساتھ ہی سونا ہے۔۔۔ آج میرے پاس آجاو"

وہ سمجھا رہا تھا۔ ۔

"میں ناراض ہوں آپ سے, نہیں بھولیں"

"تو منانے بھی تو دو نا۔۔۔۔۔۔۔ پاس بھی نہیں آرہی ہو۔۔۔ اب تمہیں ایسے کیسے مانوں۔۔۔۔ اب رات بھی بہت ہوگئی ہے۔۔۔ سوجاو آکر"

وہ کروٹ لیتا صرف یہ ظاہر کرنا چاہ رہا تھا کہ سونا چاہتا ہو۔۔۔۔ اسکو کروٹ سے لیٹا دیکھ کے وہ چند منٹ کھڑی رہی ۔۔ جب اسے لگا کہ وہ واقعی سوگیا ہے تو چلتی ہوئی بیڈ بے دوسری سائیڈ پہ آئی تھی۔۔ اور آرام سے سکون سے لیٹ گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ کمبل شیر کیا تھا۔۔ ۔

ابھی وہ کچھ منٹ آنکھیں بند کیے لیٹی ہی تھی کہ ضامن کی آواز نے اسے جگایا تھا۔۔۔ ۔

"کیا تمہارے پاس ایسی نائٹیز نہیں ہیں کہ جس میں تم ہوٹ لگو"

اسکی طرف کروٹ لیتا وہ بےباک ہوا تھا۔ ۔

"سوگئی ہو"

جب کوئی جو اب نا آیا تو اسنے حیام کا کندھا تھام کے اسکا رخ اپنی طرف کیا تھا۔۔۔ حیام نے آنکھیں زور سے میچی ہوئی تھیں۔ ۔

"یار سونا تھوڑی ہے۔۔۔ رات کا سین تو باقی ہے نا"

وہ تنگ کرنے میں ہر حد پار کررہا تھا۔۔ حیام اچھی طرح زچ ہوچکی تھی۔ ۔

"کیا سانس بھی آپکی مرضی سے لوں۔ ۔

نہیں بتادیں سانس لوں یا نہیں لوں۔ ۔

نہیں سورہی اب کیا ڈانس کروں۔۔ ۔

رات ہے بیڈ ہے تو سووں نہیں تو کیا کروں"

وہ زچ ہوتی لیٹی سے اٹھ بیٹھی تھی۔۔ ۔

"رات ہے۔۔ بیڈ ہے۔۔۔ ہینڈسم شوہر ہے۔۔۔ ۔

دوسرا آپشن بھی ہے۔۔۔ بی میچیور ناو"

اسکو واپس لٹا تا اب اسکی آنکھوں میں جھانکتا بولا تھا۔ ۔

"م۔۔ میں۔۔ امیچیور ٹھیک ہوں"

اسکا لہجہ گڑبڑایا تھا۔۔ ۔

"اچھا اس دن کے لیے معاف کیا یا نہیں۔ ۔

آئے سوئیر۔۔۔۔۔۔ شرمندہ ہوں بہت"

اسکے کندھے پہ سر رکھ کے وہ دکھ سے بولا۔ تھا۔۔ ۔

"نہیں کیا"

اس سے دور ہونا چاہتی تھی لیکن اسکو ہٹانا بھی اچھا نہیں لگ رہا تھا۔۔ کتنے دن بعد اسکے ساتھ وہ ایک بیڈ ایک کمبل میں تھی۔۔ اسکا ساتھ اسکی موجودگی ہی سے تو اسکا دل ڈھڑکتا تھا۔ ۔

"کب کروگی پھر۔۔ ۔

معافی مانگ رہا ہوں۔۔ ۔

غلطیاں تو مجھ جیسے معصوم شوہروں سے ہی ہوتی ہیں"

وہ اس۔ انداز سے بولا۔ تھا کہ حیام کو واقعی وہ معصوم لگا تھا۔

"آپکو کونسا میری ناراضگی کا خیال ہے۔۔ ۔

صبح بھی اپنی مرضی سے مجھ پہ رعب جمالیا۔۔۔ ۔

کبھی سکون سے سونے دیا ہو مجھے آج تک۔ ۔

یہاں تو ناراضگی بھی ظاہر نہیںِ رہنے دیتے"

وہ خفگی سے بولی تھی۔ ۔

"اتنے دن بعد تمہیں پاس دیکھا تھا۔۔۔ قابو نہیں کرسکا تھا خود کو ۔۔۔ ورنہ تمہیں پریشان کرکے کونسا مجھے سکون کی نیند آتی ہے"

"ہاں تو آج ہم دونوں کو سکون سے سونا چاہیے ۔۔۔۔۔۔ کردیا معاف آپکو"

اسکو دور کرتی وہ کمبل صحیح کرکے لیٹ گئی تھی۔۔ ۔

"سنو بہت پیار کرتا ہوں تم سے"

اسکا ہاتھ اپنے سینے پہ۔ رکھ کے وہ آنکھیں بند کرکے بولا تھا حیام مسکرائی تھی۔۔۔ ۔

" اگر اس بندے کو زیر کرنا ہے تو بی نارمل سامیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب ہارش نہیں ہونا۔۔۔ جو ہونا تھا

ہوگیا۔۔۔ لیکن معاف تو کسی کو نہیں کرونگی"

وہ خالی سے بیڈروم کو تک رہی تھی۔۔ ایسا استقبال ہوا تھا اسکا۔۔۔۔۔ حیام اسے یہاں بٹھا کے چلی گئی

تھی۔۔۔۔ لیکن اب وہ بیڈ سے اٹھ کر اپنا کام کرنے لگی تھی۔ ۔

وہ دھیرے سے قدم اٹھاتا اپنے کمرے کی طرف بڑھ رہا تھا۔۔۔ اس نے جیسا سوچا تھا ویسے ہی ہوا تھا۔۔ لیکن اتنی جلدی سب ایکدم سب کچھ ہوجائے گا یہ اسے یقین نا تھا۔۔۔ دروازے کا لاک گھما کے اندر داخل ہوا تھا۔۔۔ اور دروا زے پہ ہی ٹیک لگا کے سینے پہ ہاتھ باندھ کے کھڑا ہوگیا تھا۔۔ یہ تو اسے معلوم تھا کہ ایک عام روایتی دلہن کی طرح وہ بیڈ پہ بالکل اسکی راہ نہیں تک رہی ہوگی۔۔ ۔

"اس لیے تم مجھے یہاں لائے ہو۔۔ ۔

ایک کپڑہ بھی نہیں ہے میرے پاس۔۔ ۔

اب کیا اس جوڑے میں سوونگی میں"

سامیہ جو بیڈ پہ دارم کا سوٹ کیس پھیلائے کھڑی اپنے لیے مناسب کپڑے ڈھونڈ رہی تھی۔۔۔ اسکے آنے کا۔ احساس ہو کر وہ اسکی طرف آئی تھی۔۔ ۔

"آج کی رات کون سوتا ہے مسز دارم"

وہ اس سے لڑنے کے لیے لاپرواہی سے دروازے کے پاس ہی آگئی تھی۔۔ دارم نے اسکی کلائی پکڑ کے اسے اپنے مقا بل کیا تھا۔۔۔ چہرے پہ بالکل سنجیدگی طاری کی ہوئی تھی .

"کیوں تمہارے ہاں جاگا جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔"

وہ دانت کچکچا کے بولی تھی۔۔۔ ایک ایک لفظ وہ چبا چبا کے بول رہی تھی۔۔ ۔

"تمہارے ہاں نہیں۔۔۔۔ ہمارے ہاں۔۔ ۔

اب تم اور میں ایک ہی نا۔۔۔ مطلب دو باڈی ایک جان۔۔۔ ایسا ہی کچھ کہتے ہیں نا فلمز کی زبان میں"

"دیکھو دارم میرے سر میں درد نہیں کرو۔۔۔ پلیز۔ مجھے چینج کرنے کے لیے کچھ دو"

وہ اپنی کلائی اسکے ہاتھ سے چھڑاتی بیڈ کے کونے پہ جا بیٹھی تھی۔۔۔ اب اسکا انداز زرا نرم۔ سا ہوا تھا جیسے وہ مزید بحث کے موڈ میں نا ہو۔۔ ۔

"، یہ کمرہ تمہارا یہ بندہ تمہارا، یہ بندے کا سوٹ کیس تمہارا، اس میں سارے کپڑے تمہارے۔۔۔ جو لینا ہے لے لو"

وہ ہنوز وہیں کھڑا بولا تھا۔ ۔

" تو بندے میرے۔۔۔۔۔ تمہارے ہاتھی جیسے کپڑے کیا میں پہنونگی۔۔۔۔ مجھ جیسی دو آجائینگی اس

میں۔۔۔ ۔"

وہ۔ سر ہاتھوں میں تھام کر جیسے تنگ آکر بولی تھی۔۔۔ ۔

وہ اس طرح بولی تھی کہ اسکے اس انداز پہ دارم کے سنجیدہ چہرے پہ مسکراہٹ آگئی تھی۔۔۔۔ ۔

"انٹرسٹنگ"

وہ دل میں کہہ کر آگے بڑھا تھا اور بیڈ پہ بکھرے اپنے کپڑوں کو کنگھالنے لگا تھا۔۔ ۔

"بائی دا وے تمہیں کس نے کہا تھا کہ ڈائٹنگ کر کر کے سوکھی لکڑی بن جاو۔ ۔ ۔ ویسے ایک راز کی بات یہ کہ اتنی سلم Slim مل لڑکیوں سے کوئی شادی بھی نہیں کرتا۔۔۔ یہ تو میری اچھائی ، نیکی ہے کہ تم سے میں نے شادی کرلی۔۔۔۔ ورنہ میرے سسر صاحب کو خاصا خوار ہونا پڑتا"

اسکے ہاتھ میں ٹی شرٹ اور ٹراوزر تھماتا وہ اسکے چہرے کے اتار چڑھاو انجوائے کر پہ تا بولا تھا۔۔۔ دارم کی بات تو اسکا منہ کھلا رہ گیا تھا۔ ۔

"ت۔۔۔۔ تم۔۔۔۔۔ ۔

تمہاری نیکی اچھائی کی ضرورت نہیں تھی۔۔۔۔ دو مجھے طلاق۔۔۔۔۔ تمہاری طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی ہوں۔۔۔ میرا باپ خوار ہوتا۔۔۔۔۔ ہمارا مسئلہ تھا۔۔۔۔ اٹینشن سیکر۔۔۔ ۔"

وہ بنا کسی تمیز لحاظ کے بدتمیزی سے بولی تھی۔۔ ۔

"سمجھتی کیا ہو خود کو تم۔۔۔ ۔

، دارم اسکے طلاق کے لفظ پہ تیزی سے غصے میں آیا تھا۔۔ ابھی کچھ گھنٹے تو ہوئے تھے انہیں اس رشتے میں بندھے اور جو بھی اسنے کیا تھا سامیہ کی پوری رضا مندی سے کیا تھا۔۔ ۔

"مجھے مجبور نا کرو جاہل گوار آدمی بننے میں ورنہ تمہاری جیسی لڑکیوں کو صرف میرا ایک ہاتھ ٹھیک کرسکتا ہے۔۔۔۔۔ ۔"

اسکا غصہ بڑھا تھا۔۔ ۔

"دفعہ ہوجاو یہاں سے"

اسکا بازو پکڑ کے سامیہ کو باتھروم کی طرف گھسیٹتا وہ پیش سے بولا تھا۔۔۔۔۔۔ واپس آکر اسنے بیڈ پہ بکھرے سارے کپڑے سوٹ کیس میں واپس ڈالے تھے۔ ۔۔۔ اور وہیں بیڈ پہ بیٹھ کے آگے کا سوچنے لگا تھا۔۔ ۔

آدھے گھنٹے بعد وہ کمرے میں آیا تھا۔۔ اب کی بار اسکی شیروانی تبدیل تھی ۔۔۔۔ بلیک شرٹ اور وائٹ ٹراوزر پہنے وہ بیڈ پہ آیا تھا جہاں سامیہ ایک کارنر پہ بیٹھی اپنے ہاتھوں کو غورو فکر سے دیکھ رہی تھی۔ ۔

" تم نے میری تزلیل کی ہے" وہ جب بیڈ پہ بیٹھا تو وہ شروع ہوگئی تھی ۔۔۔ اسکو اب تک نا بھولا تھا کس طرح دارم نے اسکا ہاتھ پکڑ کے کمرے سے باتھ روم کی طرف ڈھکیلا تھا۔۔ ۔

"تم خاموش نہیں رہ سکتیں"

وہ جیسے جھنجلایا تھا۔۔۔ ۔

"تم مجھے کمرے سے نکالو اور میں خاموش ہوجاوں۔۔۔۔ ۔

کس طرح تم نے میرا ہاتھ پکڑا۔۔۔ ۔

تمہاری ہمت کیسے ہوگئی۔۔۔ ۔

کچھ زیادہ نہیں پھیل رہے تم۔۔۔ ۔"

میں۔ بتارہی ہوں اپنی حدود کے دائرے میں رہنا"

اسکی طرف رخ کرکے وہ بے دلی سے بولی تھی . .

"تمہیں نہیں لگتا کہ تم زیادہ پھیل رہی ہو۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اسکی کلائی پکڑ کے دارم نے جھٹکا دیا تھا اور اپنے بالکل مقابل کیا تھا کہ دارم کی آواز اسے بالکل اپنے کان پہ سنائی دی تھی جیسے سرگوشی کی گئی ہو ۔۔۔ ۔

"چھوڑو میرا ہاتھ"

وہ گھبرائی تھی۔۔ اسکی آنکھوں سے نظروں سے گھبرا کے وہ خوبصورت سی بیڈشیٹ پہ نظر جمائے نظریں جھکا کے بولی تھی۔۔ ۔

"چھوڑ دیا"

دارم نے اگلے ہی لمحے چھوڑ دیا تھا، سامیہ پیچھے کو جاکے گری تھی ۔۔ اور بیڈ کراون سے لگی تھی . .

" جس طرح پہلے تم سہم جاتی تھیں، اب بھی اس طرح ہی رہا کرو، اچھی نہیں لگتی ہیں مجھے وہ لڑکیاں جو شوہر کی برابری کریں یا انکے سامنے تیز آواز سے بولیں اشپیسلی وہ لڑکیاں جو بات با بات بس معاملے کو بڑھاِئیں ۔۔۔۔۔ خاموش رہا کرو۔۔۔۔ مجھے ہر بات کا جواب سننا پسند نہیں ہے، یہ نا ہو کے پھر مجھے ایک گوار آدمی بننے میں وقت لگے اور تمہیں پھر یہ محسوس ہو کہ تمہارا شوہر ایک ایسا آدمی ہے جو عورت پہ چلتا ہے۔۔۔ ۔"

بیڈ کے کراون کے ساتھ دو تکیے سیٹ کرکے وہ کراون سے ٹیک لگا کے بیٹھا تھا۔۔۔۔ اور اسکی طرف دیکھتا بولا تھا۔۔۔ اسکے بال نم گیلے تھے ۔۔ گہرا سانس لے کر وہ خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کررہا تھا۔۔ ۔

"پہلے تم میرے بندے نہیں تھے تب ہی میں شاید سہم۔ گئی ہونگی۔۔۔ اب تم پیور میرے بندے ہو , کیوں دڑوں تم سے۔۔ کیوں سہموں تم سے۔۔۔۔ کیا٠٦٩١ کی لڑکی سمجھ رکھا ہے مجھے کہ بندے کو دیکھ کر ڈوپٹے سے منہ چھپا کے کچن میں بھاگے گی۔۔۔ تو دارم۔۔۔ اور اگر تم اسکیل Scale کی طرح سیدھے رہو گے تو میں بھی اسٹریٹ لائن کی طرح سیدھی رہونگی۔۔۔ سو آگے نو مور بھاشن پلیز"

وہ خود بھی بیڈ کراون سے ٹیک لگاتی کمبل اپنے پاوں پہ ڈالتی بہت ہی کانفیڈینس سے بولی تھی جبکہ دارم تو اسکے 1960 پہ اٹک گیا تھا۔۔ ۔

"خوبصورت ، بہت خوبصورت۔۔ ۔!!

وہ منہ کے ایکسپریشن بگاڑ تا بڑی کمینگی سے بولا تھا .

"بہت اچھا بول لیتی ہو تم تو۔۔ ۔

یونی میں توپریزنٹیشنز میں پورے مارکس لیتی ہوگی"

"ہے نا بیگم"

اسکو اب باقاعدہ قریب اپنے پہلو میں بلاتا وہ بولا تھا۔۔۔۔ سامیہ اسکی نظروں کا اشارہ سمجھ کر وہ بھی اسکے برابر میں، دنگ سی رہ گئی تھی۔ ۔

"تو ۔۔ کیا جھوٹ بولا میں نے"

وہ اسکے اشارے کو نظرانداز کرتی نظروں کا زاویہ بدل کر بوہی تھی۔ ۔

"غلط بولا یا صحیح بولا۔۔ ۔

لیکن اب تم یہاں آجاو"

اپنی بات پہ زور دیتا ہوا وہ۔ سختی سے بولا تھا۔۔ ۔

"میں یہاں ہی ٹھیک ہوں"

وہ اپنی طرف سے کافی نظرانداز کرنا چاہ۔ رہی تھی۔ ۔

" تمہیں اب60 's کی ہیروئن بننے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ یہاں آو۔۔۔۔۔۔۔ تم نہیں آسکتیں تو میں ضرور آسکتا ہوں بہتر ہوگا خود ہی آجاو۔۔۔ ۔"

اسکا لہجہ سنجیدگی سے بھرپور تھا۔۔۔ سامیہ نے رخ موڑ کر اسکی طرف کاٹ دار نظروں سے دیکھا

تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کھسک کے اسکے پاس ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔ بات اسکی ایگو پہ۔ آرہی تھی۔ ۔

"آئندہ جب بلاوں تو دوسرے ہی سکینڈ تم موجود چاہیو۔۔۔۔۔ دیر پسند نہیں ہے مجھے"

اسکو کمر سے تھامتا اپنے قریب کرتا اور اپنا۔ سر زبردستی اسکے کندھے پہ رکھتا وہ خمار آلود لہجے میں بولا تھا۔ ۔

"یہ کیا کررہے ہو تم"

اسے اپنی گردن پہ کچھ لمس کا احساس سا ہوا تو وہ ایکدم بدکی تھی اور پیچھے ہوئی تھی۔۔ زرا سے لمس سے اسکے جسم میں برقی پہلے تھی چہرے کے زاویے بگڑے تھے۔۔۔۔۔۔ اسکی جھالر جیسی پلکیں جھکی تھیں۔۔۔۔ ۔

"محبت کررہا ہوں"

اب وہ اسکو بلانے کے بجائے خود اسکے قریب ہوگیا تھا اور ایک بار پھر سے اسے مقابل کیا تھا۔۔ ۔

"مجھ سے نہی۔۔۔ نہیں کرو"

ناجانے کیوں اسکی بولڈ نیس ہوا سی ہوئی تھی۔۔۔۔۔ ۔

"تو کس سے کروں"

وہ اسکو محسوس کرنا چاہتا تھا۔۔۔۔۔ ۔

اب کے اسکے ریشمی جیسے بھیگے بال تھامنے کی کوشش کی گئی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔

"دارم"

وہ اسکی جسارتوں سے گھبرا رہی۔ تھی۔۔۔۔۔۔ سارا کانفیڈینس لوز ہوا تھا۔۔۔ ۔

"اچھا پلیز۔۔۔۔ میری شرٹس کے ٹینس تو کھول دو سامیہ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ ناجانے کیا سوچ کر بولا تھا۔۔۔۔۔۔ سامیہ نے چونک کر اسے دیکھا تھا۔۔۔۔۔ مگر چپ رہی تھی۔ ۔

"کھولو نا یار۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ اسکا ہاتھ اپنی شرٹ کے بینر پہ رکھتا خمار آلود لہجے میں بولا تھا۔ ۔

"تمہارے ہاتھ ٹوٹ گئے ہیں اپنے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ کرنٹ کھا کر پیچھے ہٹی تھی اور خونخوار نظروں سے اسے دیکھا تھا۔۔ لیکن دارم کی نظریں اسکے وجود پہ۔ جیسے اٹک گئی تھیں۔۔۔ سامیہ کو اب اپنے لباس برا لگا تھا۔ اسے نہیں پتہ تھا کہ یہ کتنا چیپ انسان ہے۔ ۔

"میرے ہاتھ سلامت ہیں لیکن تمہارے ہاتھوں سے بھی تو کام لینا ہے۔۔۔ میرا مطلب ہے Movement میں رکھو گی تو فائدے میں رہوگی"

اسکا ہاتھ پھر اسنے تھام کے اپنی شرٹ کے بینر پہ رکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اب اسکے لہجے میں پہلی کی طرح نرمی نہیں تھی۔۔۔۔ سامیہ کی زبان درازی سن سن کے وہ تنگ آگیا تھا۔ ۔

"تین تک کاونٹ کررہا ہو ں۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے کی خود تم زمہ دار ہوگی ویسے بھی تمہیں کسی سے کچھ فرق نہیں پڑتا ہے"

اب وہ لاپرواہی سے بولا تھا۔ ۔

"ون۔۔۔۔۔ ۔

اسکے وجود پہ نظریں وہ بڑی بے باکی سے رکھا ہوا تھا۔۔ ۔

"تو"

"دا۔۔ رم۔۔۔۔ ۔

وہ جھنجلائی تھی۔۔ اسکا۔ ہاتھ اب تک دارم کے سینے پہ رکھا تھا۔۔ اسکی حالت غیر ہونے لگی تھی۔۔۔ مسکین نظروں سے اسنے اسے دیکھا تھا۔۔۔۔۔ وائٹ ٹی شرٹ اور بلیو ٹراوزر پہنے وہ اسکو کڑے امتحان میں ڈال رہی تھی۔۔ ۔

"تھری۔۔۔ ۔

وہ نظرانداز کرکے اسکی التجا بولا تھا۔ ۔

"کھ کھول رہی ہوں"

اسکے ہاتھ زرا ہلے تھے اور اسکی شرٹس کی بٹن تک گئے تھے. ۔ ۔ نظریں اسے چراتے ہوئے اسنے ایک ایک کرکے شرٹس کے بٹن کھولے تھے۔ ۔

"اب اچھی لگ رہی ہو"

اپنی دو انگلیاں اسکے گلابی گال سے مس کرتے ہوئے وہ بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکے لمس سے وہ جاگ اٹھی تھی اور اب اسکی شرٹ کو پکڑے اسکی آنکھوں میں دیکھنے لگی تھی۔۔۔۔۔ ۔

"سٹویشن تم اپنے لیے کریٹیکل Criticalبنا رہی ہو"

شرٹ کو پکڑے اسکے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے کر وہ اسکی آنکھوں میں جھانک رہا تھا۔۔۔ ۔

"تم۔۔ میرے ہاتھ چھوڑو پلیز۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ مزاحمت کررہی تھی۔ ۔

"چھوڑ دیے"

مزے سے کہتے ہوئے مسکراہٹ روک کر اسنے سامیہ کے چہرے کو تکا تھا۔۔۔۔۔۔ اور اپنی شرٹ اتاری تھی۔۔۔ سامیہ اس کے اس ردعمل کو دیکھ کر ایکدم پیچھے کو ہوئی تھی۔۔۔۔۔ اور بیڈ سے اتری تھی۔۔۔۔ اسکا بے باک انداز اسے کنفیوز کررہا تھا۔۔۔۔ پوری جان سے وہ گھبرائی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ پریشانی اسکے خوبصورت چہرے پہ عیاں تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دارم کا بدن اب ہلکی سے سفید ٹی شرٹ اور ٹراوزر میں موجود تھا۔۔۔ ۔

"واپس آو۔۔۔۔ ۔"

جب وہ بیڈ سے اتر گئی اور دور کھڑی ہوئی تو دارم نے واپس اسے بلایا تھا۔۔ ۔

"ش۔۔۔۔۔ نہیں۔۔۔ میں صوفے پہ سوونگی۔۔۔۔۔۔ ۔"

تکیے لینے کے لیے وہ جھکی تھی تب دارم نے اسکی کلائی اپنے مضبوط ہاتھ میں لی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔

" اتنا ظلم نہیں کرو آج کی رات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج تو دور نہیں جاو۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہیں پانے کے لیے بہت جدوجہد کی ہے میں نے۔۔۔۔۔۔۔۔ اب یہ سب مجھ سے برداشت نہیں ہوگا۔۔۔۔ ۔"

اسکو واپس بیڈ پہ بٹھایا وہ گھمبیر آواز میں بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سامیہ کی زبان یکایک رک گئی تھی۔۔ ۔

"تم ن۔۔۔ نے صرف نکاح کا کہا تھا۔۔ ۔"

وہ بامشکل بولی تھی۔۔ ۔

"پھر"

اسکا چہرہ ہاتھوں میں تھامے اپنے سامنے کرتے ہوئے وہ بولا تھا. . . . . ۔ اسکی جھکی نظریں دیکھ کر دارم کے دل کے جزبات جاگ رہے تھے۔۔ اسکی۔ یہ۔ ادائیں تو اسنے کبھی سوچی ہی نا تھیں۔۔ ۔

" پھر۔۔۔۔ تم۔۔۔ تم نے زبردستی رخصتی بھی کی اپنی مرضی سے"

وہ مدھم لہجے میں بولی تھی۔۔ اسکی آواز خود با خود اتنی دھیمی ہوگئی تھی۔ ۔

"پھر۔۔۔ ۔"

دارم کا لہجہ ایک جیسا ہی تھا۔۔ ۔

"اب ۔۔۔۔۔ اب تم کیا کررہے ہو"

وہ سوالیہ نظروں سے اسکے چہرے کو جانچ رہی تھی جہاں ٹھاٹے مارتا سمندر ً اسکی آنکھوں میں نمایاں تھا جو یقیننا سامیہ کو دبا لے جائے گا۔ ۔

"تم مجھے روک رہی ہو"

وہ بجائے جواب دینے کے سوال کرگیا تھا۔۔ ۔

"تم ایکدم کچھ نہیں کرسکتے۔۔ ۔

آئے نیڈ سم ٹائم۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے کچھ وقت چاہیے تمہیں سمجھنے کے لیے۔۔۔۔ اس رشتے کو سمجھنے کے لیے۔۔۔۔ اور بھی بہت کچھ "

وہ اسکے ہاتھ اپنے چہرے پہ سے ہٹائی بولی تھی۔۔ ۔

" جو کچھ ہوتا ہے ایکدم ہوتا ہے۔۔۔ اور اگر تمہیں وقت دیا تو میں بہت پیچھے چلا جاونگا ۔۔۔۔۔۔ اگر سمجھنے کی بات ہے تو آج رات سے ہی مجھے اور میرے جزبات کو سمجھو۔۔۔۔۔ ۔ اس رشتے کو سمجھو۔۔۔ تم میری بیوی اور میں تمہارا شوہر ہوں۔۔۔۔۔۔۔ ناو وی آر میرِیڈ۔۔۔۔۔ ہمیں پریکٹیکل ہونا پڑے گا۔۔۔۔۔ اور اگر تمہیں وقت دیا تو اس رخصتی کا فائدہ۔۔۔۔۔ میں تمہیں ہر پل ہر لمحہ ہر۔ سیکنڈ ہر منٹ ہر گھنٹہ ہر دن ہر رات ہر سال تمہیں اپنے پاس اپنے سب سے قریب دیکھنا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔ ۔"

اسکی گال کو چومتا وہ شدت سے بولا تھا۔۔ سامیہ ایکدم کانپ سی گئی تھی۔۔ اسکی چلتی سانسیں اسے اپنے چہرے پہ محسوس ہوئی تھیں۔۔ اسکا چہرہ جیسے جھلس اٹھا تھا۔۔۔۔ ۔

"پسند ہو تم میری۔۔ ۔

محبت ہو میری۔۔۔۔ ۔

کسی بھی شے کی بنا پہ یہ۔ رشتہ قائم نہیں کیا تھا۔۔۔ ۔

تم سے محبت ، تم سےالفت، تم سے اٹریکشن ہونے لگی تھی تب ہی تم سے شادی کی ۔۔ ۔

اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر یہ سب کیا۔۔ ۔

تم سے پیار کرتا نہیں تھا۔۔۔۔۔ آئے سوئیر۔۔۔ ۔

لیکن تم سے پیار کرنے لگا ہوں۔۔۔ ۔!!

اور اگر تم میرے ساتھ کچھ دن بھی رہیں تو آئے ایم دیم شیور کہ یہ پیار عشق کی منز لوں کو چھونے لگے

گا۔۔۔ ۔!!

" تم سے کچھ نہیں چاہتا، تمہاری محبت بھی نہیں چاہیے، تمہاری اٹینشن بھی نہیں چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس تمہارا یہ وجود اپنے پاس چاہیے۔۔۔ اپنے گھر میں اپنے کمرے میں ہر جگہ۔۔۔۔۔۔ ۔!!

میری محبت اتنی ہے کہ ساری زندگی ہم خوش باش زندگی گزار سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

مجھ میں بہت صبر ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

تمہارا ہر انداز مجھے اچھا لگتا ہے۔۔۔۔ ۔

تمہارا ہر روپ مجھے پسند ہے۔۔۔ ۔

لیکن تمہارا ہر روپ بھی صرف میرے لیے ہی ہوناچاہیے۔۔۔ صرف یہ میں چاہتا ہوں۔۔۔ ۔

باہر کی اٹھتی نظر اپنی اہلیہ پہ میں برداشت نہیں کرسکتا۔۔۔ صرف اس چیز کا خیال رکھنا۔۔۔ ۔

the day I die and my heart stops beating' Iwill love you more and more each day with every beat of my heart, until

You are not my wife,

You are my life,

My hope,

The light that illuminate my days

I want a life with you

I need you by my side

I will always love you samiya💖

ایک ہی رٹ میں کہتا وہ شاید سامیہ کو چونکا گیا تھا۔۔۔۔۔۔ حیرت زدہ آنکھوں سے وہ اسے دیکھ رہی

تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکی زبان جیسے بند ہوگئی تھی۔۔ اسکو اپنے کانوں پہ یقین تک نا آیا تھا کہ اسنے کیا سنا تھا۔۔ ۔

"ت۔۔۔ تم سچ کہہ رہے ہو"

وہ جھجکتی ہوئی بامشکل لفظ ادا کرپائی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔

کیا اتنی جلدی کوئی کسی کو تسخیر کر سکتا ہے۔۔ ۔

کیا اتنی جلدی کوئی کسی کو اس قدر چاہ سکتا ہے۔ ۔

کیا اتنی جلدی کوِئی کسی کو اپنے عکس میں ڈھال سکتا ہے۔ ۔

"میں تم سے کبھی جھوٹ نہیں بولو نگا"

اسکے ماتھے پہ اپنی محبت بھری مہر ثبت کرتا وہ مسکرا کے بولا تھا۔۔۔۔۔ بدلے می۔ سامیہ کے گلابی پنکھری کے مانند لب پھیلے تھے۔۔ اسکے چہرے پہ ایک تبسم بکھرا تھا۔۔۔۔ ۔

اسکے کندھے پہ۔ سر رکھ کے وہ بھر پور انداز میں مسکرائی تھی۔ ۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.