"Morning my Love"
سورج سے کھنکتی روشنی اسکے چہرے پہ پڑی تھی ۔۔۔ لیکن وہ تب بھی نا اٹھی تھی لیکن اپنے عقب سے آتی آواز پہ اسکے اوسان خطا ہوئے تھے.۔۔۔۔۔ وہ ہلکا سا کسمسائی تھی اور اس سے دور ہوگی تھی ۔۔۔۔ ۔
"اٹھو گی نہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اسکے بال گردن سے ہٹا کر کمر پہ کیے تھے اور خود اسکے کان میں سرگوشی کی تھی۔۔ ۔
"نہیں۔۔۔۔ ۔"
وہ آنکھیں بند کیے ہی بولی تھی۔۔ ۔
"کیوں۔۔۔۔۔ سب کیا سوچینگے کہ گیارہ بج گئے ہیں اور ہم بیڈروم میں ہیں اب تک"
وہ اسکو شرم دلانا چاہ رہا تھا جبکہ خود خاصا بے شرم ثابت ہوا تھا
"تم چلے جاو نیچے۔۔۔ اور مجھے سونے دو"
"تمہارے بغیر جاتا ہوا کیسے لگو نگا۔۔۔۔۔۔ ۔"
اسکو حصار میں لیتا رخ اپنی طرف کرکے وہ پریشانی سے بولا تھا۔
"تم مجھے تنگ کررہے ہو۔۔ رات میں تم نے کہا تھا کہ تنگ نہیں کروگے" اسکے سینے میں منہ چھپا کر اور ہاتھ دارم کے گرد پھیلا کر وہ محبت بھرے انداز میں بولی تھی۔۔۔ اسکا نکھر ا نکھار روپ دیکھ کے دارم خوش ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکا پازیٹیو ردعمل اسے خوشی میں ہی مبتلا کررہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر اسنے پہل۔ کی تھی تو سامیہ نے اسکا ساتھ دیا تھا۔۔۔۔ اسکو ڈی گریڈ نہیں تھا۔۔۔۔ اسکا اپنائیت بھرا انداز ، محبت سے بھر پور لہجہ دارم کے لیے بالکل نیا تھا۔۔ ۔
"اچھا نہیں کرتا۔۔۔ ۔
میں اکیلے ہی چلا جاتا ہوں۔۔۔۔ ۔
لیکن تم تو پیچھے ہٹ جاو۔۔۔ ۔
تم ہٹو گی تو جاونگا نا"
وہ اس سے لپٹی پڑی تھی ۔۔۔ دارم نے صرف تنگ کرنے کے لیے اسے کہا تھا ورنہ۔ وہ اس پازیشن میں بالکل مطمئین اور خوش باش تھا۔ ۔
"نہیں۔۔۔ ۔
پھر مجھے سکون نہیں ملے گا۔۔ ۔
ایسے ہی میرے پاس رہو تم"
حق جتا تی وہ پیار بھرے لہجے میں بولی تھی۔۔۔ دارم مسکرانے پہ اکتفا کرگیا تھا۔ ۔
***
"تمہیں کوکنگ کس نے سکھائی تھی بیوی"
مجھے آج کچھ بنا کے اپنے ہاتھوں سے کھلا و"
کوکنگ رینج پہ کھڑی حیام کو بغور دیکھتا وہ ٹیبل پہ بیٹھا ہوا بولا تھا۔۔ ۔
"آپ سے میں ناراض تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
آپ کو چاہیے کہ مجھے کچھ بنا کے کھلائیں"
کام روک کر اسنے ضامن سے کہا تھا۔۔۔ ۔
"شوہر کچن کے کام کرتا کیسا لگے گا"
وہ تاسف سے بولا۔ تھا۔۔ ۔
"بہت اچھا لگے گا۔۔ ۔" دودھ گرم کر کے اسنے گرم دودھ کانچ کے گلاس میں ڈالا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ضامن کے پاس لے کر ٹیبل پہ۔ آگئی تھی۔۔ اب تک سب اپنے اپنے کمروں میں سورہے تھے، ناشتہ انہیں سب کے ساتھ کرنا تھا تب ہی حیام نے ضامن کو ابھی صرف دودھ دیا تھا تاکہ وہ ناشتے کی گنجائش رکھ سکے. ۔ ۔
"کچھ فلیور ڈال دیتیں یار"
وہ سفید دودھ کے بھرے گلاس کو تھام کر بولا تھا اور حیام کا ہاتھ نرمی سے تھام کر اپنے پاس والی کرسی پہ بٹھا لیا تھا۔۔۔۔۔ ۔
"یہاں کچھ نہیں ہے، ایسے ہی پینا ہوگا"
یہاں کے کچن میں کچھ بھی قسم کا ایکسرا سامان نا تھا صرف ضرورت کی بنیادی چیزیں تھیں۔۔ ۔
"تم اپنے لیے نہیں لائی ہو کیوں"
" ، مجھے دودھ نہیں پسند"
وہ دودھ کے سفید کلر سے ہی گھبراتی تھی اور پھر اسکی خوشبو۔۔۔۔۔ ۔
"مجھے اتنی اسمارٹ نیس نہیں پسند ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
اپنی ڈائٹ کا دھیان رکھا کرو۔۔۔۔۔ ۔
اور دودھ نہیں پسند تو دودھ کمپلسری ہے۔۔۔۔۔ ۔"
دودھ کا گلاس بجائے خود پینے کے وہ اسکے منہ کے قریب لے کر گیا تھا۔۔۔ ۔
"ضام۔۔۔ ضامن۔۔ میں نہیں پیونگی"
جب ضامن نے گلاس اسکے لبوں سے لگایا تو وہ منہ بنا کے بولی۔ تھی۔۔۔ دودھ کی گرم خوشبو اسے زہر سی لگی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"تھوڑا سا یار"
ایسے تھوڑا تھوڑا روز پیو گی تو عادت ہوجائے گی"
زبردستی اسنے اسکے لبوں سے لگا کے اسے پلانا شروع کیا تھا جبکہ حیام نے جھٹکے سے زرا ہی دیر میں ایک گھونٹ پینے کے بعد اسکا ہاتھ دور کیا تھا۔۔۔۔ اسکا جی بری طرح متلایا تھا۔۔۔ وہ منہ پہ ہاتھ رکھتی زخمی نظروں سے ضامن کو دیکھتی وہاں سے بھاگی تھی۔۔۔ ۔
ضامن اسکے اتنے شدید ردعمل سے کرسی سے اٹھا تھا گلاس وہیں ٹیبل پہ رکھ کے الٹے قدموں وہ حیام کے پیچھے بھاگا تھا. ۔۔ ۔
کمرے میں پہنچا تو وہ باتھ روم میں واش بیسن کے سامنے جھکی ہوئی تھی۔
"یار تم ٹھیک ہو۔۔۔۔۔۔ ۔"
اسکی کمر پہ ہاتھ رکھتا وہ اسکو سیدھا کرتا بولا تھا۔۔۔۔۔ اور پھر اسکے چہرے کو بغور تکا تھا۔۔۔ زرا ہی دیر میں اسکی رنگت پیلی ہوگئی تھی۔۔۔ چہرہ زرد پڑ گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ اسنے ٹیپ Tap کھول کر پانی ہاتھوں میں لے کر اسکا پہ چہرہ دھلا یا تھا اور پھر ٹاول سے خود ہی اسکا چہرہ دھلا یا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اسکو تھام کر وہ کمرے میں لایا تھا اور بیڈ بٹھایا تھا۔۔۔ ۔
"کیا ہوا ۔۔۔۔۔ تمہیں ۔۔۔۔۔ ۔
اسکے برابر میں بیٹھ کر وہ پریشانی سے گویا ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ اسکا۔ مرجھایا ہوا چہرہ دیکھ کر وہ گھبرا۔ سا۔ گیا تھا۔۔ ۔
"برا لگتا یے دودھ مجھے"
دو سے تین ابکائیوں میں ہی اسکی حالت بری ہوگئی تھی۔۔ اسکی بڑی بڑی خوبصورت آنکھیں نم ہوئی
تھیں۔۔۔ آنسو اسکے چہرے پہ پھیلنے لگے تھے۔۔ ضامن مزید پریشان ہوا تھا۔۔ ۔
"کب سے ایسا ہوتا ہے۔۔۔ ۔
میرا مطلب ہے کب سے طبیعت خراب ہے تمہاری"
وہ اسکے گالوں پہ پھیلتے آنسو صاف کرکے تشویش زدہ لہجے میں بولا تھا . .
"کبھی کبھی۔۔۔ دو۔ ہفتوں کے دوران سے"
وہ ہچکیاں لیتے روتے ہوئے بولی۔ تھی۔۔۔۔ اسے ضامن پہ۔ غصہ آیا تھا زبردستی کرتا تھا وہ ہمیشہ اسکے ساتھ۔۔ ۔
"مام کو بتایا تھا تم نے پھر"
"ایک دفعہ پتہ ہے انہیں جب آپ گئے تھے تب بھی ایسا ہوا۔ تھا۔۔۔۔ ۔"
وہ بچوں جیسی معصومیت لیے اسکا چین اور سکون برباد کررہی تھی۔۔ ۔
"افف ۔۔۔۔ ڈاکٹر کے پاس نہیں لے کر گئیں وہ تمہیں"
اسکو بے اختیار وہ گلے لگاتا بولا تھا۔ ۔
"میں نے منع کردیا تھا انہیں۔۔ ۔"
وہ اسکو دور ہٹائی بولی۔ تھی اور پھر اسکے پاس سے ہی اٙ ٹھ گئی تھی .
"تمہیں اپنی چلانی لازمی ہوتی ہے ہر بار"
ضامن کو اس پر جی بھر کے پیار آیا تھا۔ ۔۔ ۔
" آپ چلاتے ہیں اپنی۔۔۔ ہر بار آپ ہی چلاتے ہیں۔۔ ۔
کیوں پلایا دودھ مجھے۔۔۔ دیکھا کتنا زہر لگتا ہے دودھ مجھے۔۔۔۔ دل گھبراتا ہے میرا اس سے۔۔۔ ۔"
وہ سرخ چہرہ لیے خفگی سے بولی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"اب تم ڈیلی دودھ پیو گی آرہی ہے بات سمجھ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ فلیور کے ساتھ لوگی تو کچھ نہیں ہوگا"
اسکے پاس جاکر واپس کندھوں سے تھام کر اب اسے بیڈ پہ لایا تھا اور اسے نرمی سے لٹایا تھا۔۔۔۔ ۔
"تم آرام کرو ،میں تمہارے لیے ناشتہ لاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فلحال آنکھیں بند کرکے لیٹ جاو"
اس پہ کمبل سیٹ کرتا وہ پیار سے بولا تھا۔ ۔
"ہم۔ نے سب کے ساتھ ناشتہ کرنا ہے"
اسنے ضامن کو یاد دلایا تھا۔ ۔
" ،اب تمہیں ڈبل ناشتے اور ڈبل ڈائٹ کی ضرورت ہے
سب کے ساتھ بھی کرلینا"
اسکی نا سنتے ہوئے وہ کمرے سے چلا گیا تھا جبکہ حیام اسکی بات پہ ہی ایک کے رہ گئی تھی ۔۔ ۔
"سب کچھ کتنا بدلا بدلا لگ رہا ہے نا ۔۔۔ مجھے لگ رہا ہے جیسے میں کسی خواب میں ہی ہوں، حقیقت ہو تے ہوئے بھی کچھ بھی حقیقت نہیں لگ رہا ہے"
اسٹیرنگ کو تھامے وہ کافی آہستگی سے ڈرائیو کررہا تھا۔۔۔۔ وجہ یہ تھی کہ وہ دونوں باتوں میں بھی لگے ہوئے تھے۔۔۔ آج وہ اسے ابراہیم صاحب کے گھر لے کر جارہ تھا۔۔۔۔ کل سب کچھ اتنا خراب تھااور آج سب اتنا اچھا نارمل تھا اسے یقین نہیں آرہا تھا۔ ۔
" میں تو پوری بدل گئی ہوں۔۔۔۔۔ تمہیں ناجانے اب کیا کمی لگ رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔ شکر کر لو خدا کا کہ تمہیں اتنی خوبصورت بیوی ملی ہے "
پہ بجائے سیٹ سے ٹیک لگانے کے وہ فرنٹ دوڑ سے ٹیک لگائے دونوں پاوں سیٹ پہ رکھے اپنے حنائی ہاتھ گھٹوں رکھے ساری توجہ دارم کی طرف کیے ہوئے تھی۔۔۔ اسکی بات پہ وہ زرا سا مسکرا دی تھی۔۔ ۔
"الحمداالّلہ ۔۔۔۔ جیسے کہ کیا چینج آیا تم میں"
وہ اب مرر سے نظریں ہٹا کر اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔ ۔
"دیکھو میں سرخ کپڑوں میں ملبوس ، ڈھیڑ سارا میک اپ کیے تمہارے ساتھ بیٹھی ہوں۔۔۔ اس سے زیادہ کیا چینج چاہیے تمہیں بے بی"
سرخ سوٹ پہنے وہ میک اپ بھی کافی حد تک ڈارک کر چکی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
"قسم سے چڑیل والا لُک دے رہی ہو۔۔ ۔
کس نے کہا تھا کہ اتنا میک اپ کرو "
اسکے میک اپ سے سجے چہرے پہ غور کرتا وہ اسے چڑانے والے انداز میں بولا تھا۔ ۔
"شش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چپ کرکے تم ڈرائو نگ کرو۔۔۔۔۔۔۔ میرے چہرے کو نظر نا لگاو۔۔۔ ۔"
بنا برا مانے وہ الٹا اسکی ہٹانے والے انداز میں بولی۔ تھی ۔۔۔ ۔
***
"انکل اب ہمیں نکلنا چاہیے اسلام آباد کے لیے۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
"کل کا کیا پلان ہے۔۔۔۔۔ آپ کا بھی تو لاس ہو رہا ہے"
چائے کا کپ عدیل ہمدانی کو تھماتی وہ بولی تھی اور انکے پاس ہی صوفے پہ بیٹھ گئی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
"لیکن میں تو انکا ولیمہ پلان کررہا ہوں۔۔۔۔ اب سمجھ نہیں آرہا کہ کیسے اور کب کروں"
چائے کا کپ ہونٹوں سے لگاتے وہ پر سوچ لہجے میں بولے تھے۔ ۔
"ولیمے کو فلحال پوسٹ پوند کردیں آپ۔۔۔ ہمیں فلحال گھر جانا چاہیے اور میرا دل نہیں لگ رہا ہے یہاں"
وجیہہ انکے کندھے پہ سر رکھ کر بولی تھی۔ ۔
"کیوں نہیں لگ رہا آپکا دل؟"
اسکا اداس سا چہرہ ان سے چھپا نا رہا تھا۔۔ ۔
"موسم اچھا نہیں ہے شاید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی وجہ سے"
وہ زبردستی کی مسکراہٹ لبوں پہ سجا کے انکو مطمئین کرنا چاہتی تھی .
"ٹھیک ہے کوئی جائے نا جائے ہم دونوں کل چلنیگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اسکا موڈ دیکھتے ہوئے انہوں نے جلدی میں ہی سہی لیکن پروگرام بنا لیا تھا۔۔۔۔۔ وہ مسکرانے پہ اکتفا کرگئی تھی۔ ۔
"یہ کیا کہہ رہی تھیں ڈاکٹر۔۔۔۔۔ ۔"
آئے مین ٹو سے وہ کیا کہہ رہی تھیں۔۔۔۔ ۔"
ضامن ہاسپٹل کے بعد اسے پارک لے آیا تھا۔۔ ارادہ اسکے ساتھ واک کرنے کا تھا لیکن حیام نے واک کرنے سے منع کردیا تھا۔۔ ۔
"وہ ہی کہہ رہی تھیں جو تم نے سنا۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
"آئے مین ٹو سے وہ وہی کہہ رہی تھیں جو تم نے سنا "
وہ۔ اسی کے انداز۔ میں مسکرا کے بولا تھا۔۔ ۔
حیام خاموش۔ سی ہوگئی تھی۔ ۔
"کیا تم ہیپی نہیں ہو؟"
وہ اسکو خاموش دیکھ کر تشویش زدہ انداز میں بولا تھا۔ ۔
"ضامن۔۔۔۔ ۔
گھر جانا ہے مجھے"
وہ پارک کے کھلے ماحول سے گھبرا سی رہی تھی۔۔۔ اسکا دل پوری رفتار سے ڈھرک رہا تھا۔۔۔ آج ضامن زبردستی اسے ہاسپٹل لے آیا تھا۔۔۔۔۔ اور پھر جو نیوز ڈاکٹر نے انہیں دی تھی۔ اس کو سن کے وہ چپ سی ہوگئی تھی۔۔ ۔
"مگر تم نے ہی تو کہا۔ تھا کہ تمہیں گھر نہیں جانا"
اسے لگا کہ حیام شاید ڈسٹرب ہوگی ہے۔ ۔
"مگر اب جانا ہے پلیز"
بینچ سے کھڑے ہو کر اسنے جانے کے لیے پر تولے تھے۔
"کیا تم اس طرح ہی مجھے تنگ کرتی رہو گی حیام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
ابھی تو ہم آئے ہیں"
وہ بھی اسکے ساتھ کھڑا ہواتھا۔ ۔
" میں نے کب آپکو تنگ کیا، بس اتنا ہی تو کہا ہے کہ گھر چلیں۔۔۔۔۔۔۔ اگر آپ کو یہاں رہنا ہے تو رہ لیں۔۔۔ میں ٹیکسی سے چلی جاونگی"
وہ زرا برہم سی ہوئی تھی۔۔۔۔۔ اسکا رویہ ضامن کو پریشانی میں مبتلا کر گیا تھا۔۔ ۔
"کیوں جاو گی تم ٹیکسی سے "!
میں لے کر چل رہا ہوں نا"
وہ اسکا بگڑتا موڈ نظرانداز کرکے اسکا ہاتھ تھام کے آگے بڑھ گیا تھا جبکہ۔ حیام نے سکھ کا سانس لیا تھا۔ ۔
"کیا ہوا تھا۔۔۔۔۔ صبح صبح ہاسپٹل کیوں چلے گئے تھے آپ دونوں۔۔۔۔۔ سب خیریت ہے نا "
ضامن حیام کا ہاتھ پکڑے لاونج میں داخل ہوا تھا۔۔ زرا دیر پہلے ہی وہ ہاسپٹل سے آئے تھے اور اب اسکا ارادہ حیام کو لے کر بیڈروم کی طرف جانے کا تھا۔۔ ۔
"یس مام۔۔۔۔۔ بیڈروم میں چلیں آپ بھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
حیام کا ہاتھ مضبوطی سے تھام وہ مسکراہٹ سمیت بولا تھا۔ ۔
"کیوں صاحبزادے۔۔۔۔۔ ؟
یہاں ہی رہو ، ہمارے پاس بھی بیٹھو کچھ دیر"
صوفے پہ وجیہہ کے ساتھ بیٹھے عدیل ہمدانی مخاطب ہوئے تھے۔۔ ۔
" ابھی جتنے مزے اور اطمینان سے آپ بیٹھے ہیں۔۔۔۔ میرے پاس جو نیوز ہے اسے سن کر بچوں کی طرح ادھر سے ادھر بھاگنے لگنیگے۔۔ ۔"
وہ حیام کو لے کر دوسرے صوفے پہ ہی بیٹھ گیا تھا۔۔۔ بغیر حیام کی حالت مددنظر رکھے ، حیام نے اپنا ہاتھ اسکے ہاتھ سے نکالنا چاہا تھا لیکن ضامن نے اسکی کوشش برباد کردی تھی۔ ۔
"، اچھا پہلے بتاو
گڈ نیوز ہے یا بیڈ نیوز۔۔ ۔!!
وجیہہ بولی تھی۔۔ ۔
"آف کورس گڈ نیوز ہے یار"
ہے نا حیام "
وہ چہکتا ہوا حیام کو دیکھتا بولا تھا۔۔۔۔ اور آخر میں حیام سے پوچھنے پر حیام ایکدم گھبرا سی گئی تھی۔۔ بڑی مشکل سے اسنے گردن اثبات میں ہلائی تھی۔۔ ۔
"کیا گڈ نیوز ہے، چپ کیوں ہو جلدی سے بتاو" تانیہ بیگم حیام کے پاس آ بیٹھی تھیں۔۔۔ حیام کے چہرے کا رنگ فق ہوا تھا۔۔۔ ناجانے وہ کیوں گھبرا سی رہی تھی اور اب ضامن نے کوئی کسر نا چھوڑی تھی اسکی غیر ہوتی حالت کو بھی اسنے نا دیکھا تھا۔۔ ۔
"وجیہہ پھپو بننے والی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔"
اسنے اتنی آرام سے کہا تھا جیسے کوئی عام بات ہو۔۔ اور اس انداز میں کہا تھا کہ ہال میں بیٹھے چاروں نفوس اسکی بات پہ کنفیوز سے ہوئے تھے اور سوچنے لگے تھے۔۔ ۔
"میں۔۔۔۔ میں. پھپو۔۔۔۔ مطلب تم ابّا بننے والے ہو"
وجیہہ ان سب میں پہلے سمجھتی چلا کے بولی تھی اسکے چہرے پہ خوشی دیدنی تھی۔۔۔۔۔ ضامن ہنسا تھا۔۔۔ جبکہ حیام نے غصے بھری نگاہ سے ساتھ بیٹھے ضامن پہ ڈالی۔ تھی۔۔ ۔
"کیا واقعی حیام"
تانیہ بیگم نے اسکا دوسرا سرد پڑتا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا تھا اور تسلی چاہی تھی۔۔ ۔
"ج۔۔ جی" وہ بامشکل بول پائی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ شرم کے مارے اسکا سر جھک گیا تھا۔۔ ۔
" یار مبارک ہو تمہیں بہت۔۔۔۔۔۔ یہ تو سچ میں بہت گڈ نیوز ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھے اب صوفے سے اٹھنا ہی پڑے گا"
وہ اٹھ کر اند ونوں کے۔ قریب آئے تھے۔۔ حیام کے سر پہ ہاتھ رکھا تھا اور ضامن اٹھ کر ان سے بغل گیر ہوا تھا۔۔ ۔
"میں نے تو آپ سے پہلے ہی کہا تھا کہ آپ ہوش و حواس میں نا رہینگے۔۔۔ ۔"
وہ کھل کے ہنسا تھا اسکے جازب چہرے پہ پھیلتے خوشی کے رنگ دیکھنے لائق تھے۔۔ ۔
"کیا ۔۔ میں ۔۔ میں کمرے میں جاوں۔۔ ۔" جب ضامن نے اسکا ہاتھ چھوڑا تھا اور کھڑے ہوکر عدیل ہمدانی سے گلے لگا تھا تب حیام نے موقع غنیمت جان کر تانیہ بیگم سے کہا تھا۔۔ ۔
"آف کورس۔۔۔۔ آپ کو ریسٹ کرنا چاہیے۔۔ ۔"
وہ۔ اسکا۔ ہاتھ تھام کر اٹھی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اسکو لے کر سیڑھیوں کی جانب چل دی تھیں۔ ۔
"اتنی جلدی تمہیں یہ نیوز سنانی تھی کیا۔۔۔ ۔
یار میرا مطلب ہے اتنی جلدی۔۔ ۔
اب سنبھالتی رہنا بچوں کو ۔۔۔ ۔"
جیسے ہی سامیہ کے کانوں میں نیوز گئی تھی وہ حیام کے کمرے میں شام سے ڈیرہ جمائے ہوئے تھی۔۔ اپنے ڈیڈ سے ملنے کے بعد وہ تب سے ادھر ہی تھی۔ ۔
" چپ رہو تم۔۔۔۔ آئم ایے ویر بلیسڈ ٹو ہیو ہسبینڈ لائک ضامن۔۔۔۔۔ اور میرا بس نہیں چل رہا کہ یہ پریڈ جلدی سے گزرے اور ہمارا بچہ ہمارے پاس ہو۔۔۔۔ تم نہیں سمجھو گی۔۔۔۔ مجھے یہ نیوز کتنی اچھی لگی
ہے۔۔۔۔ ۔"
وہ چہرے پہ مسکراہٹ لائے بہت اعتماد سے بولی تھی ۔۔ ۔
"ہسبینڈ تو تمہیں واقعی بہت اچھا ملا ہے۔۔۔۔۔ ویری لکی یار۔۔۔ ۔
ویسے آپس کی بات ہے میں مزاق کررہی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔"
تم تو یہ پریڈ گزرجانے کا ویٹ کررہی ہو میں تو سوچ رہی ہوں بے بی جلدی سے بڑا ہو اور چیخ چیخ کے مجھے "آنی جان آنی جان" پکارے۔۔۔ ہائے۔۔ کیسے پیارے دن ہونگے وہ"
سامیہ پیٹ پہ ہاتھ رکھ کے ہنستے ہوئے بولی تھی۔۔ اسکی بات پہ حیام بھی ہنسی تھی۔ ۔
"یار اب تم اپنے کمرے میں چلو , بھابھی کو ریسٹ کرنے دو۔۔۔۔ رات ہونے لگی ہے۔۔ انہیں سونا بھی ہوگا"
دارم ضامن اور حیام کے روم میں آتا ہوا سامیہ سے مخاطب ہوا تھا۔ ۔
" ہاں تم نے ضامن بھائی سے خوب باتیں کرلی ہیں۔۔ اب تم دونوں فارغ ہوگئے تو مجھے لینے آئے ہو۔۔۔ ۔" سامیہ حیام کے پاس سے بیڈ سے اٹھتی بولی تھی۔۔۔۔ دارم اسکے طنز پہ مسکرا کے رہ گیا تھا۔ ۔
"یار۔۔۔۔۔۔۔ اچھا بیٹھی رہو"
اسکا بدلتا موڈ دیکھ کر دارم خود ہی بول گیا تھا کیونکہ ویسے بھی ضامن اپنے روم میں آنے ہی والا تھا ۔۔۔ اور اسکے آتے ہی سامیہ نے ویسے ہی نکل جانا تھا۔ ۔
"نہیں اب تو تم نے مجھے اٹھا دیا ہے۔۔۔ ۔
اب چلو "
وہ اسکا ہاتھ پکڑ کے حیام کو گڈ نائٹ کرتی باہر چلی گئی تھی۔ ۔
***
"کیا کہہ رہی تھی سامیہ اتنی دیر لگادی اسنے یہاں سے جانے میں۔۔۔۔ پہلے تو صرف وہ تمہاری دوست تھی خیر سے اب تو میرے بھائی کی بیوی بھی ہے۔۔ اچھا نہیں لگ رہا تھا اسے یہاں آکر نوٹ کرنے کا۔۔۔۔ ۔"
"تم ہی کہہ دیتیں کہ چلی جاو۔۔۔ اب تمہیں ریسٹ کرنا ہے"
وہ بیڈ کے قریب اسکے سامنے بیٹھا ایک ہی انداز میں بولا تھا۔۔۔ ۔
"میں یہ نہیں کھاونگی۔۔۔۔ ۔"
ضامن نے کہتے ہوئے ساتھ میں دودھ کا گلاس اور ڈرائے فروٹس کی پلیٹ بیڈ پہ رکھی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"شش۔۔۔۔۔ خاموش بیوی۔۔۔ ۔ وہ آنکھیں دکھاتا اسکے لبوں پہ انگلی رکھتا بولا تھا ۔۔۔ اور پلیٹ میں سے بادام اٹھا کے زبردستی اسکے منہ میں ڈالے تھے۔۔ ۔
"ڈاکٹر نے کہا تھا۔۔ ۔
کہ۔۔۔ ۔
اپنی مسسز کو ہیپی رکھنا ہے"
وہ اچھے سے بادام چباتے ہوئے دکھ سے بولی۔ تھی۔۔۔۔ ۔
"تو میں کیا تمہیں مار رہا ہوں یا اپنی خدمت کررہا ہوں۔۔ الٹا میں تمہاری خدمت میں لگا رہتا ہوں"
وہ دودھ کا گلاس اسکے لبوں سے لگاتا بولا تھا۔۔۔ حیام نے ایک گھونٹ پی کر پرے کیا تھا۔ ۔
"بہت برے ہیں آپ۔۔۔ ۔
دوپہر میں بھی سب کے سامنے لے گئے۔۔ ۔
پتہ بھی ہے کہ مجھے کتنی ۔۔۔ ۔
مجھے کتنی شرم آتی ہے"
وہ منہ موڑ کر غصے سمیت بولی تھی۔۔ ۔
"یار فیملی سے کون شرماتا ہے۔۔ ۔
تم یہ بتاو تمہیں کس سے شرم نہیں آتی۔ ۔
بی بولڈ نا !.…be bold naw
ایسے کام تھوڑی چلے گا۔۔۔ ۔
دنیا کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔۔ اس طرح پیچھے تھوڑی رہنا ہے۔۔ ۔
ایک شوہر اپنی بیوی کو کمزور برداشت کرسکتا ہے۔۔ اسکی ویکنیس انگور کرسکتا ہے۔۔۔ لیکن جب وہ ہی بیوی نگ ایک ماں کے عہدے پہ فائز ہوتی ہے تو اسکا بے بی۔۔۔ اسے اسٹرا دیکھنا چاہتا ہے۔۔۔ کبھی بھی کوئی بھی بچہ اس طرح سر وا ئو نہیں کرسکے گا اگر اسکی ماں اس قدر ویک ہوگی۔۔۔ دنیا سے ڈرتی ہوگی۔۔ شائے ہوگی ۔۔ ۔ اور میں تو تمہیں چاہتا ہوں پوری کوشش کرتا ہوں کہ تم ہر کسی سے قدم سے قدم ملا کے چلو۔۔۔۔۔۔ ۔" !! اسکے ہاتھ تھام کر وہ محبت سے بھرے انداز میں سمجھا رہا تھا۔۔ وہ آنکھیں اسکے چہرے پہ ٹکا ئے غور سے اسے دیکھ رہی۔ تھی۔۔ ۔
"تم ایسے دیکھو گی تو ،میں تمہیں ریسٹ کرنے نہیں دونگا۔۔ ۔
اس طرح کرکے تم مزید میرے دل کے تاڑ چھیڑ رہی ہو یار"
وہ جب بنا پلک جھپکائے اپنی بڑی بڑی آنکھوں سے اسے دیکھ رہی تھی تو ضامن افسردگی سے بولا تھا۔ ۔
"مجھے ریسٹ نہیں کرنا۔۔۔ ۔
مجھے آپ کے ساتھ بہت سارا ٹائم اسٹینڈ کرنا ہے۔۔ ۔
مجھے نہیں سونا۔۔۔۔ مجھے آپکے کندھے پہ سر رکھ کے محسوس کرنا ہے۔ ۔
کیا۔ پتہ کل آپ ہو یا نہیں۔۔۔۔ وقت پہ بھروسہ نہیں ہے۔۔ ۔
مجھے ڈر لگتا ہے ضامن"
اسکے ہاتھ تسلی بھرے انداز میں پکڑے وہ خوف سے بولی تھی۔ ۔
"کس چیز کا ڈر۔۔۔۔۔ ۔
اتنا سمجھانے کےبعد بھی ڈر رہی ہو۔۔۔ کس سے۔۔ ۔
تمہیں صرف مجھ سے ڈرنا چاہیے۔۔۔۔ میرے بعد کسی سے نہیں"
وہ اسکی بات مزاق میں اڑاتے ہوئے ہنسا تھا۔۔۔ حیام اسے پھر سے غور سے دیکھنے لگی تھی۔۔ کیا وہ اسے سمجھ نہیں پارہا ۔۔۔ یا سمجھنا چاہتا ہی نہیں ہے۔ ۔
"مطلب میرا یہ ہے کہ کیا میں آپکے ساتھ کراچی میں نہیں رہ سکتی۔ کیوں مجھے وہاں چھوڑ دینگے پھر سے"
اسکا زرا سی بات پہ منہ بن گیا تھا۔ ۔
" بالکل نہیں رہ سکتیں۔۔ اور ویسے بھی اب تمہاری کنڈیشن ایسی ہے کہ کوئی نا کوئی تمہارے پاس ہو۔۔۔ کراچی میں اکیلے کیسے رہوگی۔۔ ویسے بھی وہاں تم سیف نہیں ہو۔۔۔ مام اور وجیہہ تمہارا بہت خیال رکھنی گے"
وہ اٹل انداز و لہجے میں بولا تھا۔ ۔
"آپ کے پاس سب سے زیادہ سیف ہوں نا۔۔۔ ۔
آپ سے زیادہ کوئی خیال نہیں رکھ سکتا میرا۔۔ ۔
پلیز نا۔۔۔۔ ۔
خود سے دور کیوں کررہے ہیں مجھے"
وہ نم۔ آنکھوں سے بولی تھی۔۔۔۔ ضامن کو اسنے جھنجوڑ سا دیا تھا۔
"یار۔۔۔ سمجھ نہیں رہیں نا تم۔۔۔ ۔
ابھی تو تمہارا سمیسٹر اسٹارٹ ہوا ہے۔۔ ۔
پڑھنا بھی تو ہے نا ساتھ ساتھ۔۔۔۔۔۔۔ پھر رہنا تو ویسے بھی تم نے میرے ساتھ ہی ہے۔۔۔ ۔"
اسکو یقین دلاتا وہ خود بڑی مشکل سے بولا۔ تھا۔ ۔
"آپ بہت بے رحم ہیں"
وہ باقاعدہ رونے لگی تھی۔۔۔ ۔
"یار میں بے رحم نہیں ہوں۔۔۔۔۔ تم تو وہاں پوری فیملی کیساتھ رہتی ہوں۔ ۔
وہاں میں سب سے دور اکیلے ہوتا ہوں۔۔۔ گھر میں کوئی نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ تم تو سیٹ رہوگی۔۔۔۔ مجھ سے پوچھو کسطرح مجھے رہنا مشکل ہوتا ہے" . .
"بہرحال اب تم سونے کی تیاری پکڑو۔۔۔ ۔"
اس پہ کمبل سیٹ کرتا وہ گلاس سائڈ ٹیبل پہ رکھتا اسکے برابر میں بیڈ پہ آلیٹا تھا .
"میں یونی نہیں جاونگی اب"
وہ کروٹ لیتی بے رخی سے بولی۔ تھی۔ ۔
"دوبارہ تو کہو بیٹا"
اسکا۔ رخ اپنی طرف کرکے وہ آنکھیں دکھاتا بولا تھا۔
"میں یونی نہیں جاونگی"
وہ اٹل لہجے میں بولی۔ تھی۔ ۔
"پھر سے بولو"
اسکی آنکھوں میں اپنی آنکھیں گاڑھے وہ بولا تھا۔۔ حیام سے مزید اسکی نظروں کا سامنا نا ہوا تھا۔۔۔۔ ۔
"جاونگی نا۔۔۔ اب چھوڑیں"
وہ نظریں جھکا کر بولی۔ تھی۔۔ ۔
"ویری گڈ۔۔۔۔۔ ۔
اب دوبارہ یہ نا سنوں "
اسکا بازو چھوڑتا وہ بولا تھا اور سیدھا ہوکر لیٹ گیا تھا ۔۔ ۔
اگلے دن وہ عدیل ہمدانی ، تانیہ بیگم اور وجیہہ کے ہمراہ اسلام آباد آگئی تھی۔۔۔۔ ۔
کل سے پھر وہ ہی روٹین اسٹارٹ ہوجانی تھی۔۔ ۔
تانیہ بیگم سب سے پہلے اسے اپنی فیملی ڈاکٹر کے پاس لے گئی تھیں۔۔ ۔
اسکے مکمل چیک اپ کروانے کے بعد وہ اسے گھر لے آئی تھیں۔۔۔ ۔
ڈاکٹر نے اسے ٹو ویک پریگنینسی کا بتایا تھا ساتھ میں ڈھیڑ ساری ہدایت بھی کی تھیں۔۔ ۔