Chapter 29: باب 29

"تم نے تو کہا تھا کہ ہم سب ساتھ رہینگے، ایک گھر میں، حیام بھی میرے ساتھ رہے گی لیکن تم تو مجھے کراچی لے آئے ہو"

دارم ضامن کے ساتھ سامیہ کو بھی کراچی لے آیا تھا ۔۔۔۔ گھر پہنچ کر پہلی بات سامیہ نے اس سے یہ ہی کی تھی۔

"ضامن اپنی بیوی سے دور رہ سکتا یے لیکن سوری میں نہیں رہ سکتا"

شرٹس کے بٹن کھولتا وہ بیڈ پہ دراز ہوا تھا۔

" عجیب آدمی ہو۔۔ ۔

تم نے جھوٹ بول کر مجھ سے شادی کی۔۔ ۔"

وہ جی بھر کے ناراض ہوِی تھی۔ ۔

"لیکن اب تو شادی ہوگئی نا"

وہ اسکا پھیکا چہرہ دیکھ کے محظوظ ہوا تھا۔

"کیا فائدہ ہوا شادی کا۔۔ ۔

مجھے فیملی کے ساتھ رہنا تھا۔۔۔ ہمیشہ میں ڈیڈ کے ساتھ رہی ہوں۔۔ مجھے اب فیملی چاہیے تھی۔۔۔۔۔ ۔"

وہ افسردگی سے بولی تھی۔۔ دارم کو اسنے خفا خفا نظروں سے دیکھا تھا۔ ۔

" تو بلکل۔۔۔۔ اپنی فیملی بنانے کی پلاننگ کرو میرے ساتھ۔۔۔ مجھے بھی فیملی کےساتھ ہی رہنا ہے۔۔۔ کب تک ہم دونوں اکیلے رہینگے اتنے بڑے گھر میں"

وہ بات کو نیا ہی موڑ دے گیا تھا۔ ۔

"کیا کہا تم نے۔۔۔۔ ۔"

وہ چل کر اسکے قریب آئی تھی۔۔۔ اور کمر پہ ہاتھ رکھ کے کھانے والے انداز میں بولی تھی۔ ۔

"یہ ہی کہ۔۔۔ ۔

کہ۔ ۔

ہماری بھی فیملی ہونی چاہیے"

وہ بیڈ پہ دراز مزے سے بولا تھا۔ ۔

"میرے صبر کا امتحان نہیں لو دارم۔۔۔ ۔

میں ناراض ہوجاونگی تم سے"

وہ سوٹ کیس سے نائٹ سوٹ نکال کر بولی تھی۔ ۔

"تو منا لونگا میں۔۔۔۔ ناراض ہونے سے کیا جاتا ہے"

وہ مسکرایا تھا۔ ۔

"چپ کرکے سوجاو۔۔۔۔ اور مجھے سکون سے باتھ لینے جانے دو"

کپڑے ہاتھ میں لیتی وہ باتھ روم کی طرف بڑھ گئی تھی۔ ۔

***

ایک ہفتے وہ کافی بہتر ہو چکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس ہفتے میں وہ تنہا رہا تھا۔۔ یہ پہلی بار تھا کہ وہ دوسرے شہر آکر بھی ایک ہی کمرے میں بند رہا ہو۔۔ ورنہ پہلے جب بھی وہ دوسرے شہر یا ملک میٹنگ کے لیے جاتا تو بھر پور انجوائے کرتا لیکن اب کی بار اس کے ساتھ جو ہوا تھا وہ قابل غیر تھا۔۔ ۔

آج کی میٹنگ کے لیے اسے جلد ہی ریڈی ہونا تھا۔۔ ویسے ہی سب اسکی بیماری اور ایکسیڈینٹ کی وجہ سے پوسٹ پوند ہوچکا تھا۔ ۔

وائٹ شرٹ اور راِئل بلیو کلر تھری پیس پہنے رائل بلیو ہی ٹائی لگائے وہ بالکل تیار تھا۔۔۔ بالوں کو اسنے

جیل۔ سے سیٹ کیا تھا۔۔۔۔ چہرہ پہ ہلکی بئڑد بالکل سیٹ تھی۔۔۔ ۔

لیپ ٹاپ بیگ میں ڈالنا وہ روم لاکڈ کرکے باہر نکلا تھا۔۔۔۔ اور آفس کی جانب چل دیا تھا۔۔ ۔

آفس پہنچ کر اسکی پہلی ملاقات مینیجر سے ہوِی تھی وہاں سے ہوتے ہوئے وہ عدیل ہمدانی کے روم کی طرف بڑھا تھا۔۔۔ ۔

ان سے سلام کر کے وہ انکے مقابل بیٹھا تھا۔۔۔۔ ۔. . اور ساتھ لایا ہوا لیپ ٹاپ کھول کر انکے سامنے کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔

کافی کا مگ اسنے تھاما تھا اور لبوں سے ہی لگایا تھا جب ایکدم دروازہ کھلا تھا اور اندر آئی تھی۔ ۔

"انکل یہ والی فائل چیک آوٹ کرلی ہے۔۔۔۔ ۔

میں لنچ کے لیے جاونگی۔۔۔۔ پھر یونی سے پک کرونگی"

اپنی ہی دھن میں چلتی وہ عدیل ہمدانی کے سامنے کھڑی ہوئی تھی۔ ۔

بلیک کلرڈ جینز کے ساتھ شوکنگ ریڈ کلر کا سوئیٹر پہنے، بالوں کی ہمیشہ کی طرح پونی بنائے وہ انکے سامنے کھڑی تھی۔۔۔ فلیٹ تو اسنے کبھی پہنی ہی نہیں تھیں اب بھی وہ ریڈ ہائی ہیلز میں موجود تھی۔ ۔

" آج لنچ کے لیےنا جاو بیٹا۔۔ ۔

آپ انکے ساتھ زرا کچھ دیر مل کر ڈیل دسکشن کرلو۔۔۔ ۔

یہ وہی ہیں جن کے ساتھ ہفتہ پہلے میٹنگ تھی۔۔۔ بٹ پوسٹ پوند کردی تھی۔۔۔ ۔

عدیل ہمدانی نے اسکی نگاہ برہان کی طرف کروائی تھی۔۔۔۔۔ ایک پل میں وہ اسکو دیکھ کر پہچان گئی تھی جبکہ برہان کو بھی اسکو پہنچاننے میں دیر نا لگی تھی۔۔ ۔

" مجھے اچھی طرح پتہ ہے کہ آپکی اسکلز Skills کیا ہے۔۔۔۔۔ سو آپ یہاں تو اپنی اسکلز ڈیفائن نہیں کرینگے نا"

اسکے ڈاکومینٹس پہ نظر ڈال کر اب وہ اسے دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔. . اسکو لیے وہ اپنے آفس میں آگئی تھی۔۔ ۔

"مس میں یہاں اپنی کوالٹی یا اسکلز ڈیفائن نہیں کرنے آیا۔۔۔۔ بلکہ اپنی کمپنی کو پروموٹ کرنے آیا ہوں" اسنے کافی بے رخی سے وجیہہ کو جواب دیا تھا۔۔ ۔

"آپکی اسکلز تو اچھی طرح سے ڈیفائن ہوچکی ہیں۔۔۔ مزید کونسی کمی رہتی ہے۔۔ ۔"

اسکے ڈاکومینٹس وہ اسکی طرف کرتی کافی سختی سے بولی تھی۔۔ اسکے چہرے پہ کمال کے ضبط کا عالم تھا۔۔۔ ۔

"اس دن آپ نے خود سے کیا تھا جو کیا تھا۔۔ ۔

میں نے بالکل فورس نہیں کیا تھا کہ آپ مجھ پہ کسی قسم کا۔ احسان کریں"

جب وجیہہ چیر سے اٹھی تو وہ بھیر کے بولا تھا۔۔۔ اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ لڑکی چاہ کیا رہی ہے۔ ۔

"اوو۔۔۔۔ ۔

میںنے کب زکر کیا اس دن کا۔۔۔ ۔

میں تو بھول بھی گئی کہ میں نے کسی پہ "احسااااااان" کیا تھا۔۔۔۔ ۔"

وہ احسان پہ زور دیتی بالکل نارملی بولی تھی لیکن اسکے الفاظ سن کے برہان کو اپنی انسلٹ سی فیل ہوئی

تھی۔۔۔۔۔۔ سبکی کا احساس کرکے وہ کرسی سے اٹھا تھا اور اسکے مقابل آیا تھا۔۔ ۔

وجیہہ۔ اسکے کوٹ سے اٹھتی کلون کی خوشبو کو برداشت نا کرپائی تھی اور دو قدم پیچھے کیے تھے۔۔ وہ ایک دم اسکے اتنے قریب آ کھڑا ہوا تھا کہ اگر کوئی دیکھ لیتا تو نا جانے کیا سوچ لیتا۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"دنیا میں اتنے اچھے بندوں کا کوئی کام نہیں۔۔۔ ۔

نیکسٹ ٹائم سے بلکل اتنا اچھا بننے کی ضرورت نہیں۔۔ ۔

اور اگر اتنا ہی اچھا بننا ہے تو اس دنیا سے تعلق ختم کرلو"

فری ایڈوائس !!

اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتا وہ اسکا سکون برباد کررہا تھا۔۔۔ وجیہہ کو اپنا آپ ڈولتا ہوا محسوس ہوا تھا۔۔۔ وہ اس قدر مضبوط اعصاب کی مالک تھی لیکن اس وقت وہ بالکل کمزور سی ہوگئی تھی۔۔۔ آنکھیں جھپکائے بغیر وہ اسے ہی دیکھنے میں محو تھی۔۔۔۔ ۔

"گڈ بائے"

اسکے چہرے کے سامنے ہاتھ ہلایا وہ بولا تھا اور آفس سے چلاگیا تھا۔۔ جبکہ وجیہہ اسکی موجودگی اب تک اپنے آفس میں محسوس کررہی تھی۔

***

"انکل میں جارہی ہوں حیام کو لینے۔۔۔۔ ۔"

میں نے اسے مسیح کیا ہے۔۔۔ وہ یونی میں ہی ہے۔۔ ۔"

گھر ڈراپ کرکے مجھے ایک کام سے جانا ہے ۔۔۔ سو کھانے پہ ویٹ نا کیجیے گا"

برہان کو میٹنگ سے فارغ کرکے وہ دوبارہ عدیل ہمدانی کے آفس میں آئی تھی۔۔ ۔

"مسٹر برہان کو صحیح ٹریٹ کیا آپ نے۔۔۔۔ ۔

انکی کمپنی کے ساتھ ہمارا پروجیکٹ چل رہا ہے بیٹا"

وہ کرسی کی پشت سے ٹیک لگائے بولے تھے۔

" اول تو انکل میں کوئی بزنس وومین نہیں ہوں ۔۔۔ صرف آپکا ہاتھ بٹانے یا اپنی فراغت کے لیے میں یہاں آجاتی ہوں۔۔ مجھے نہیں پتہ کہ مسٹر برہان کا کیا میٹر ہے۔۔۔ باقی میں نے کافی کچھ دیکھ لیا ہے۔۔ سب سیٹ ہے۔۔ ۔"

وہ کافی بے دلی سے جینز کی پاکٹ میں ہاتھ ڈالے کھڑی تھی۔۔ برہان کا رویہ اس سے برداشت نا ہوا تھا۔۔ اسکا موڈ پوری طرح آف ہوچکا تھا۔ ۔

"میری بیٹی تو ہو۔۔۔ بزنس وومین نا سہی۔۔۔۔ ۔

آپ ٹھیک نہیں لگ رہیں"

عدیل ہمدانی اسکا خراب موڈ نوٹ کرچکے تھے۔۔ ۔

" نہیں انکل۔۔۔ حیام ویٹ کررہی ہے بس۔۔۔ ۔

جانتے ہیں نا اسکی طبیعت خراب ہے۔۔ بس اسے لے کر گھر ڈراپ کردونگی تو سکون رہے گا"

ضامن کی۔ ساری زمہ داری اسنے لے لی تھی۔۔ ضامن کے پیچھے وہ اسکا پوری طرح دھیان رکھتی تھی۔۔ ۔

"اوکے آپ جاو"

وہ ان کی اجازت لیتے ہی آفس سے نکل گئی تھی۔۔ ۔

***

" ماما۔۔۔۔۔۔ جب سے میری شادی ہوئی ہے۔۔ مجال ہے کہ مجھے ایک پل کا سکون میسر ہوا ہو۔۔۔۔ شادی کے پہلے ہفتے سے ہی وہ غائب ہوا ہے۔۔۔۔ اب تک میں اکیلی اس کمرے میں سڑ رہی ہوں جس کمرے کو پانے کے لیے میں نے کتنی جدوجہد کی ہے"

ماریہ آج شادی کے بعد پہلی بار انیلہ بیگم کے ہاں آئی تھی۔۔ ماں کے گلے لگ کے وہ سارے شکوے کر گیِ تھی۔ ۔

ویسے بھی آرزو بیگم نے اسے انیلہ بیگم کے ہاں بھیج دیا تھا۔۔ برہان ویسے بھی اسلام آباد گیا ہوا تھا۔ ۔

"دنیا کے لڑکے سارے مر گئے تھے جو تمہارا دل اس پہ ہی آیا۔۔۔ بات کرونگی میں آرزو سے۔۔۔ میری پھول سی بیٹی کو مرجھا کے رکھ دیا ہے"

انیلہ بیگم اسکی کملا ئی ہوئی شکل دیکھ کے بولی تھیں۔ ۔

"ماما وہ میری محبت ہے۔۔ ۔

اسکے لیے تو میں کچھ بھی کرسکتی ہوں۔۔ ۔

کچھ بھی مطلب کچھ بھی۔۔۔ ۔"

اگر دنیا کے سارے لڑکے مر بھی جاتے تو تب بھی میں برہان کے علاوہ کسی سے شادی نا کرتی"

وہ کچھ سوچتے ہوئے بولی تھی۔۔۔۔۔۔ اسکا دھیان حیام اور برہان کے ماضی میں چلا گیا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

جب وہ دونوں ایک دوسرے سے انگیجڈ تھے۔۔۔ ۔

"پاگل ہوگی ہو تم"

انیلہ بیگم اسکی مسکراہٹ پہ جل گئی تھیںنن

"ماما اب تو سب میرا ہے کیا پاگل ہونا۔۔۔۔۔۔ ۔

میں بہت خوش ہوں"

وہ ہنستے ہوئے بولی تھی۔۔ ۔

" تھوڑی دیر پہلے تم مجھ سے اسی جگہ اسی وقت برہان کی شکایت کررہی تھیں۔۔۔ اور اب تم اسکے ساتھ خوش ہو۔۔۔۔۔ پتہ بھی ہے تم کیا کہہ رہی ہو۔۔۔۔ کیا تم سچ میں پاگل ہوگئی ہو۔۔۔۔ ۔"

انیلہ بیگم اسے حیرت سے دیکھ رہی تھیں۔ ۔

" ماما کیا ہے۔۔ ایک تو میں اتنےدن بعد یہاں آئی ہوں اور بجائے کہ آپ کچھ میرے لیے اسپیشل

کریں۔۔۔ مجھے لیکچر دینے میں ہی لگی ہوئی ہیں"

ماریہ اب بدمزہ ہوتے ہوئے بولی تھی۔۔۔۔ ۔

اسکی بات پہ انیلہ بیگم نے ملازمہ کو آواز دی تھی۔

***

یونیورسٹی سے آکر وہ فریش ہو کر تانیہ بیگم کا خیال کرتی نیچے آگیِ تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ان کو لاونج سے لے کر بیڈرومز میں ڈھونڈتے ہوئے کچن میں داخل ہوئی تھی۔۔ ۔

"کیا بنا رہی ہیںِ آپ۔۔ ۔

میں آپکی مدد کرواوں"

وہ سنبھل کر چلتی ہوئی کوکنگ رینج کے قریب آئی تھی۔۔۔۔۔۔۔ تانیہ بیگم کو رات کے کھانے کی تیاری کررہی تھیں اسکی موجودگی کو پاکر اسکی طرف دیکھ کے مسکرائی تھیں۔ ۔

"نہیں۔۔۔۔ آپ سکون سے بیٹھو۔۔۔۔ ۔"

وہ اپنے پاس کھڑی حیام کو کرسی کی طرف اشارہ کرتی بولی تھیں انکے اشارے پہ وہ کرسی پہ بیٹھ گئی تھی۔ ۔

"یونی ورسٹی میں کیا کھایا تھا آپ نے"

وہ پیار کو کاٹتی ہوئی بولی تھیں۔ ۔

"چیز سینڈوچ۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ مختصر سا بولی تھی۔ ۔

"بیٹا آئندہ پرہیز کرنا ۔۔ ۔ باہر کی چیزیں کافی ان ہیلدی unhealthyہوتی ہیں"

"تو پھر کیا کھاوں میں"

مجھے میرا مینیو بتادیں"

حیام ایک دم سے پریشان ہوئی تھی جو کچھ وہ کھاتی تھی اسے تا نیہ بیگم آگے سے پر ہیز کا نام دے کر اسے روک دیتی تھیں۔۔ ۔

"آپ ہیلدی فوڈ کھاو نا۔۔۔ یہ سب تو جنک Junkفوڈ ہے"

وہ اب فریج کی طرف بڑھی تھیں اور جوس کا جگ نکالا تھا۔۔ ۔

"،سوری۔۔ ۔

حیام کو شاید اپنی ہی غلطی لگی تھی۔۔ ۔

"آپ سوری مت کہیں۔۔۔۔ آپکا جو بھی دل ہوا کرے کھانے کو بتادیا کریں وہ ہی چیز میں گھر میں بنا دونگی ۔۔ ۔ فلحال آپ جوس لو"

وہ مینگو شیک کا بھرا گلاس اسے تھماتی بولی تھیں۔۔ ۔

جب سے انہوں نے گڈ نیوز کا سنا تھا تب سے وہ اسکی ڈائٹ کا بے حد دھیان رکھتی تھیں۔۔ ویسے بھی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق وہ کافی ویک تھی۔۔۔ اسی وجہ سے وہ باہر کی چیزیں اور جنک فوڈز سے پرہیز کرواتی تھیں۔ ۔

***

میٹنگ اٹینڈ کرکے وہ واپس ہاٹل آگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ساتھ ہی اسنے لاہور جانے کی ٹکٹ بک کروائی تھیں۔۔۔ ۔

چینج کرنے کے بعد اسنے کھانا کھایا تھا۔۔۔ کھانا کھا کے وہ بیڈ پہ پھیل کے لیٹا تھا۔۔۔ ایک بھی دن اس ڈیڑھ ہفتے میں ایسا نا ہوا۔ تھا کہ اسے ماریہ یاد آئی ہو یا اسنے ماریہ کو کال کی ہو۔۔۔ ۔

ماریہ۔ کا جیسے وہ نام و نشان یہاں آکے بھول گیا تھا۔۔۔۔ ۔

جتنا سکون وہ یہاں محسوس کررہا تھا اتنا ہی بے سکون وہ لاہور اپنے گھر میں تھا۔۔۔ ۔

"میں تو بھول ہی گئی کہ میں نے کسی پہ احساااااان کیا تھا"

وجیہہ کا کہا ہوا جملہ اسکے کانوں میں گونجا تھا۔

"عجیب لڑکی ہے۔۔ ۔

ہر بار پیچھے پڑ جاتی ہے۔۔ ۔

دونوں ملاقاتوں میں مجھ پہ جیسے اسنے احسان کیا ہے۔۔۔ نا جانے کونسی مخلوق خود کو سمجھتی ہے"

وجیہہ کا۔ کچھ اس طرحاسکیچ اسکے زہن میں بنا تھا۔۔ ۔

"کیسے میں اسے فیس کرونگا ہر میٹنگ میں۔۔۔۔۔ ۔

ہر بار وہ مجھ پہ جتائے گی کہ مجھے ہاسپٹل پہنچا کر اسنے احسان کیا ہے"

اسنے خفگی سے سوچا تھا۔۔ ۔

***

رات کا ڈنر کرکے وہ تھوڑی دیر وجیہہ اور تانیہ بیگم کے پاس بیٹھ کر کمرے میں آگئی تھی۔۔ ۔

وہ جیسے ہی کمرے میں آئی تھی۔۔۔۔ فون اسنے ہاتھ میں لیا تھا جو چارجنگ پہ۔ لگا کے وہ نیچے گئی تھی۔ ۔

ضامن کی دو مسڈ کالز دیکھ کے اسکے چہرے پہ مسکراہٹ آئی تھی۔۔ ۔

دوبارہ کال کرنے کی اسکی ہمت نا ہوِئی تھی تب ہی اسنے مسیح ٹائپ کیا تھا۔۔ ۔

Kiun call karty hain b""ar bar?

اسنے پہلا مسیح ٹائپ کرکے بھیجا تھا۔ ۔

Itni door sy Sirf Call He kar sakta hun! Tum kiya Chahti ho ky ab kiya"

?nurk😍😋

ایموجی کے ساتھ ضامن نے مسیح ٹائپ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ حیام نے مسیح کرکے غور سے موبائل کو دیکھا تھا۔ ۔

"Kya keh rahy hain ap?"

وہ نا سمجھی سے ٹائپ کررہی تھی۔ ۔

"Keh raha hun k Door reh kay Sirf Call he kar skta hun.........."

اب اسنے آسان لفظوں میں سمجھایا۔ تھا۔ ۔

Apki mama or meri mama Mujy kuch khaany nahi deti hain....har cheeze" khany pai wo Pabndi laga rahi hn😏😣😪"

اسنے افسردگی کے ساتھ لکھا تھا۔۔ ۔

Wo islye pabndi laga rahi hain k mery bachy ki mama healthy"

"rahen...you know na mery bety ki mama boht weak c hain....😝

مسکرا کر ضامن نے مسیح کیا تھا۔ ۔

ایک شرمیلی مسکراہٹ حیام کے چہرے پہ بکھری تھی . .

Ap unki side ly rahy"hain😒"

Tw kya mai unki side nhi lu? Wo meri mama hain...unki waja sy tw hm"

yramt k an nh itnaj adayz ow , lye kya set h or kya set nhi.. sth hain..Or.wesy b wo erperience lady hain

Biwi....Acha acha khaya kro...❤"

اسنے سمجھانے کے انداز میں لکھا تھا۔۔۔ ۔

"Mai ye thori keh rh k ap unki side na len but muj sy nh ho payega ye sab"

وہ نارمل ہوئی تھی۔۔ ۔

Acha choro na in baato ko..."

Kal Uni jaogi? .... Ye batao

Jee jaoungi...kya nh jaou?"

"Jao ...wsy b mjy kya faida hoga Tmary jany ya na jany sy"💔

ضامن نے ٹائپ کیا تھا۔ ۔

Zaamin please"🙏mujy apny paas bula len...

... Mera dil nahi lgta yaha

😪 kya mai Apky sth nahi reh skti..

Ye bedroom mjy acha nh lgta apky bagair..

Ye ghr b mujy nh pasnd....

mhubat hai... s ghr sy mujy Mujy karachi ana h waha sy Mai ny apni zndgi shuru ki th...u❤

Us ghr k bedroom sy Mujy mhubt hai...

Ye kamra apky bagir mjy bht bura lgta...😏

Ap meri bat nahi sunty hain!

خفا ہوتے ہوئے حیام نے ٹائپ کیا تھا۔۔۔۔۔۔ اور وائی فائی بند کرکے اسنے موبائل تکیے کے نیچے رکھ دیا تھا۔۔۔ کیونکہ اسے پتہ تھا کہ ایک ہی جواب آیا ہے۔۔ ۔"ماما تمہارا دھیان اچھے سے رکھ سکتی ہیں۔۔۔ جب تمہیں بلانا ہوگا تو تمہیں خود سے دور کیوں رکھو نگا"

کتنی بار وہ اس سے کہہ چکی تھی لیکن ضامن کا ایک ہی بات وہ ہی جملے سن کے رو جاتی تھی۔۔ ۔

"کیا باتیں ہورہی ہیں۔ اور تم کس سچ کی بات کررہی ہو"

دارم فون ہاتھ میں پکڑے کچن میں داخل ہوا تھا۔ ۔

سامیہ ایک دم اسے کچن میں دیکھ کر چونکی تھی۔

"تمہیں فرصت مل گئی یہاں جھانکنے کی۔۔ ۔"

سامیہ بھنویں چرائے اسے ہی دیکھتے ہوئے بولی تھی۔۔ ۔

"تم جہاں میں وہاں۔۔۔ جانِ من"

وہ ضامن کی موجودگی بھلائے یکدم اسے فراموش کیے سامیہ کی طرف بڑھا تھا۔ ۔

0316wh : oN ppasta-7070977

" شرم کرو تھوڑی سی تم ، ضامن بھائی کب سے میرے ساتھ کام کروارہے ہیں جبکہ تم موبائل کے ساتھ بزی ہو۔۔۔ جاو اب بھی یہاں سے"

وہ خونخوار نظروں سے اسے دیکھتی بولی تھی۔۔ ۔

جبکہ ضامن بھائی پہ اسنے اچھا خاصا زور دیا تھا۔۔۔ تاکہ وہ ہوش میں آسکے۔ ۔

" ضامن کو عادت ہے اچھا بننے کی۔۔۔ اچھا بننے کی نہیں ایکسرا اچھا بننے کی "

وہ کارنر پہ رکھی سلاد کی پلیٹ میں سے کھیرا کا پیس لیتا ہوا بولا تھا۔۔۔ ضامن نے گھور کے اسے دیکھا تھا کیسا وہ اپنی بیوی کے سامنے اسے بے عزت کرگیا تھا۔۔ ۔

"شٹ اپ۔ دارم۔۔۔ یہ کیسی بات کررہے ہو۔۔ ۔

ضامن بھائی اتنے اچھے ہیں۔۔۔ ۔"

سامیہ نے بروقت اسے گھوری سے نوازہ تھا۔۔ ۔

" ارے تم کیوں لڑرہی ہو اس سے۔۔۔ آو کھانا کھاتے ہیں۔۔۔۔۔ ویسے بھی ٹھنڈ اتنی ہے اچھا خاصا گرم کھانا ٹھنڈا ہوجائے گا"

ضامن دارم کو انگور کیے سامیہ سے بولا تھا جبکہ سامیہ اسکی بات پہ فوراً کچن سے چلی گئی تھی۔ ۔

"بیٹا تو اکیلے میں مل۔۔۔ ۔

ایکسرا اچھا پن دکھاونگا تجھے"

ضامن سامیہ کے جانے کےبعد اسے بولا تھا۔۔۔۔۔۔ اسکا انداز ایسا تھا جیسے اسے وارننگ دے رہا ہو۔۔ ۔

کھڑکی کے پاس کھڑی وہ مستقل سوچوں میں گھم تھی ۔۔۔۔ کھڑکی سے آتی ٹھنڈی ہوا کا احساس جب اسے ہوا تو وہ زرا پیچھے کو ہوئی تھی۔ ۔

وہ کھڑکی بند کرکے ہٹی تھی اور بیڈ سے اپنا تکیہ لیا تھا۔۔۔ اب اسکا ارادہ حیام کے بیڈروم میں جانے کا

تھا۔۔۔ جاتے ہوئے وہ کبرڈ سے ایک باکس نکال کے لے گئی تھی۔۔ ۔

***

"میں کیا کروں کبھی آپ نے تو مجھے کچھ بنا کے کھلایا نہیں ہے۔۔۔۔ اب کونسی تعریفوں کے پل باندھوں میں"

حیام فون کان سے لگائے نخوت سے بولی۔ تھی۔۔۔ جب ضامن نے آج کے ڈنڑ کا اسے بتایا تھا۔ ۔

"ارے یار کبھی موقع ہی نہیں ملا ۔۔۔ اور تمہیں تو میں ساری زندگی کھلاونگا۔۔۔ اس میں کیا مسِلہ ہے"

"مجھے پزا کھانا ہے۔۔ کیا آپکو آتا ہے پزا بنا نا۔۔۔ ۔"

حیام نے اپنی خواہش ظاہر کی تھی۔

"پزا تو نہیں آیا لیکن سیکھ لونگا۔۔ ۔"

ضامن افسوس سے بولا تھا۔ ۔

"اچھا آئسکریم بنانی آتی ہے آپکو؟ وہ تو آتی ہوگی نا"

حیام۔ کی دوسری فرمائش پہ ضامن ایک لمحے کو چپ سا ہوا تھا۔ ۔

"ن۔۔ نہیں یار۔۔ آئسکریم بنانی تو نہیں آتی"

"اوو۔۔۔۔۔ اچھا۔۔۔۔ پھر کیا آپکو لزانیہ آتا ہے بنانا۔۔۔ یہ تو آتا ہوگا نا ضامن"

وہ کافی امید سے بولی تھی۔ ۔

"نہیں جان۔۔ یہ تو نہیں آتی لیکن پکا وعدہ سیکھ لونگا۔۔ ۔"

ضامن نے اسے اچھی خاصی تسلی دی تھی۔۔۔ ۔

"سہ پھر آپکو کھاو Khaosa تو بنانا آتا ہے نا۔۔۔۔ اگر آپ نے بولا کہ نہیں آیا تو ۔۔۔۔ میں ناراض

ہوجاونگی"

حیام اب زرا سریش ہوگئی تھی۔۔ وہ جو پوچھ رہی تھی وہ ضامن کو بنانا ہی نہیں آتا تھا۔ ۔

"ک۔۔ کیا ۔۔۔ کھاوسہ۔۔ یہ کیا ہے۔۔ ۔"

ضامن حیرت سے بولا تھا۔ ۔

"آپ کو بنانا آتاہے یا نہیں ۔۔۔۔ ؟"

حیام تیز لہجے میں بولی۔ تھی جیسے اسکا ضبط چھلک گیا ہے۔ ۔

"یار میں نے تو اسکا۔ نام ہی پہلی دفعہ سنا ہے تو بنانا کیسے آتا ہوگا"

ضامن افسردگی سے بولا۔ تھا۔ ۔

"اچھا صحیح۔۔۔ پھر حلیم آتا ہے بنانا۔۔۔ حلیم۔ کھانے کا دل بھی کررہا ہے میرا"

" یار کیا میں تمہیں گھریلو عورت لگ رہا ہوں جو مجھے یہ سب آتا ہوگا۔۔۔ صحیح امتحان لے رہی ہو میرا تم"

ضامن برا مناتے بولا تھا۔ ۔

"ہاں تو آپ مجھے پیار کرنے والے شوہر بھی نہیں لگ رہے ہیں جو بیوی کی زرا سی پسند کا خیال نہیں ہے"

حیام اس سے زیادہ برا مانتے بولی تھی۔۔ ۔

"یار۔۔۔ اتنا تو پیار کرتا ہوں۔۔ ۔

کہاں سے ثبوت لاوں میں تمہیں دینے کے لیے"

ضامن پریشان سا ہوا تھا۔ ۔

" اچھا فون بند کررہی ہوں میں۔۔ آپ کوئی ثبوت نا دیں۔۔۔۔۔۔ کیونکہ مجھے آپ پہ یقین ہے۔۔۔ اور وجیہہ بھی آگیِ ہے۔۔۔ بائے"

حیام دروازے سے اندر داخل ہوتی وجیہہ کو دیکھتے ہوئے بولی تھی جو اپنا تکیہ اٹھائے اسکے پاس ہی آرہی تھی۔ ۔

" اوکے اوکے ٹیک کیر "

ضامن نے عاجزی سے فون بند کیا تھا۔۔ ۔

"ہائے۔۔۔ کہیں ڈسٹرب تو نہیں ہوگئیں تم"

وجیہہ اسکے پاس اپنا۔ تکیہ رکھتے بولی۔ تھی۔ ۔

"بالکل بھی نہیں۔۔۔۔۔۔ کیا آج یہاں سونے کا پلان ہے"

حیام اسکی تیاری اور تکیہ دیکھ کے یہ ہی گمان کر گئیِ تھی۔۔ ۔

"ہاں سوچا تم سے باتیں کی جائیں۔۔۔۔ ۔"

وہ بیڈ کراون سے ٹیک لگا کے بیٹھ گئی تھی۔ ۔

"شیور۔۔ ۔"

حیام مسکرائی تھی۔ ۔

"اچھا میں تمہارے لیے یہ لائی ہوں حیام۔۔۔ ۔"

وجیہہ نے باکس اسکے سامنے کیا تھا۔۔۔ ۔

"لیکن کیوں یار" حیام نے باکس تھام کر اسے سراہا تھا جس کے اندر سے ایک لاکٹ چین نکلا تھا۔۔ ۔

" کیونکہ یہ بہت ضروری تھا یار۔۔۔ ۔"

بس میں تمہیں یہ ہی سجیسٹ کرونگی کہ اسکو تم ہمیشہ اپنے گلے میں پہنی رہنا۔۔۔۔۔۔ کیا تم ایسا کروگی"

وجیہہ لاکٹ کو پکڑتی اسکے گلے میں پہناتی پر امید نظروں سے بولی تھی۔ ۔

"ہمیشہ پہنی رہوں اینی ٹائم"

حیام ہنستے ہوئے بولی۔ تھی۔۔ ۔

"ہاں اینی ٹائم۔۔۔ مطلب ہر وقت۔۔۔ ہر لمحے۔۔۔ اسکو بس اتارنا نہیں۔۔ اور باتھ لیتے وقت اسے اتار دینا پھر بعد میں فوراً پہن لینا۔۔۔۔ آر یو گیٹنگ مائے پوائنٹ"

وجیہہ سنجیدگی سے بولی تھی۔ ۔

"ہاں بٹ تم اس طرح تلقین کررہی ہو جیسے میرا شوہر ہو۔ ۔"

حیام کو ہنسی آئی تھی۔ ۔

"شوہر نا سہی لیکن تمہاری بہن تو ہوں نا۔۔۔ ۔"

اسکا ہاتھ تھامتی وہ محبت بھرے انداز میں بولی تھی۔ ۔

"ہاں صحیح کہہ رہی ہو تم۔۔ جیسا تم نے کہا ہے ویسا ہی ہوگا۔۔ ڈونٹ وری"

"تھینکس حیام" وجیہہ مسکرائی تھی۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.