"اٹھ جاو۔۔۔ ۔
یہاں آرام کرنے کے لیے نہیں آئی ہو تم"
برہان ڈریسر کے سامنے سے ہٹ کر اب بیڈ کی طرف آیا تھا اور ماریہ کے اوپر سے کمبل کھینچا تھا۔۔۔ ۔
ماریہ اس اچانک افتاد کے باعث ہڑ بڑا کے اٹھی تھی۔۔۔ درد کی ایک لہر اسے اپنے جسم میں اٹھتی ہوئی محسوس ہوئی تھی۔۔ ۔
"جا کے نہاو۔۔۔ اور ماما کے ساتھ کام کرواو۔۔۔ ۔"
کمبل کارپیٹ پہ پھینکتا وہ اس پہ۔ ڈھاڑا تھا۔۔۔ اسکی حالت سے وہ نظر تک نا چرا پایا تھا جیسے وہ خوش تھا اسکو اس حال میں دیکھ کر۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"برہان"
وہ ایک بار پھر رونے لگ گئی تھی۔۔ ۔
"واٹ برہان۔ ۔
مر گیا برہان۔۔ ۔
میرا نام مت لیا کرو اپنی زبان سے۔ ۔
بھول جاونگا کہ تم میری کوئی کزن بھی تھیں۔ ۔
وہ رخ موڑ کے چلایا تھا۔۔ ۔
"ب۔۔ برہان میں۔۔۔ میں تمہاری بیوی ہوں۔۔ ۔
"نہیں ہو تم میری بیوی۔۔۔ ۔
بہت جلدی تمہِارا انتظام کرتا ہوں میں۔ ۔"
پرفیوم کی باتل ڈریسر سے اٹھا کر اب وہ فریگنینس کرنے لگا تھا۔۔ ۔
"برہان۔۔ پلیز۔۔۔ ۔
وہ اٹھ کر اسکے پیچھے آئی تھی۔۔ ۔
"دفعہ ہوجاو یہاں سے۔۔ ۔"
وہ درشت لہجے میں چلایا تھا۔۔۔۔ وہ بھاگتی ہوئی باتھ روم میں بند ہوگئی تھی۔ ۔
***
برہان کے جانے کے بعد وہ بیڈروم میں واپس آئی تھی۔۔۔۔۔۔۔ موبائل جھپٹنے کے انداز سے اسنے ڈریسنگ کی دراز سے لیا تھا۔۔۔ ۔
لاک کھولنے کے بعد اسنے ہائیڈ کانٹیکٹ میں سے ایک کانٹکیک کو ڈائل کیا تھا۔ ۔
ایک بیل۔۔ ۔
دو بیل۔۔ ۔
تین بیل۔ ۔
ریگنگ جارہی تھی لیکن کال کوئی ریسیو نہیں کررہا تھا۔ ۔
"کال اٹھاو منحوس انسان۔۔۔ بیڑہ غرق ہو تمہارا"
پہ وہ خود سے بولتی دروازے کو ایک دفعہ پھر لاکڈ چیک کرکے بیڈ آئی تھی۔۔ ۔
ہیلو۔۔۔۔ ۔"
ثٰوہ جیسے ہی بیڈ پہ بیٹھی تھی فون سے آواز آئی تھی۔ ۔
"ہیلو۔ ۔
ہیلو؟/
سلمان۔۔ ۔
وہ ایکدم تیزی سے بولی۔ تھی کہ دوسری طرف سے کہیں فون ہی نا بند ہوجائے۔۔۔۔۔ ۔
"جی زہ نصیب کیسے یاد کیا؟"
دوسری طرف سے سلمان مسکرا کے بولاتھا۔۔ اسکے لہجے کی شوخی ماریہ اچھی طرح نوٹس لے چکی تھی۔ ۔
"میں تمہیں نہیں چھورونگی سلمان۔۔۔۔۔۔ ۔
تم نے کیا بتایا ہے برہان کو۔۔۔۔۔ ۔
تمہاری ہمت کیسے ہوئی اس تک پہنچنے کی"
وہ اس پہ چلائی۔ تھی۔۔۔ رات سے اسکا دل کررہا تھا کہ سلمان کو مار دے۔۔۔ ۔
"میں۔۔۔ میں نے۔۔ ۔
میں نے کچھ نہیں بتایا۔۔ ۔
کون۔ برہان۔۔ ۔
میں تو نہیں جانتا اسکو"
وہ دوسری طرف سے بولا تھا۔ ۔
" وہ ہی برہان جس کی سابقہ منگیتر کو بھری سماج دنیا کے آگے تم بے عزت کرنے آئے تھے اس ارادے سے کہ وہ تمہاری ہوجائے گی لیکن افسوس وہ تمہاری نہیں ہوسکی۔۔۔۔ اب یاد آیا کون برہان۔۔ ۔"
وہ غصے کو ضبط کیے بولی تھی۔۔ ۔
"اوو۔۔۔۔۔ اوو۔۔۔ آئی سی"
سلمان مسکراہٹ ضبط کیے بولا تھا۔ ۔
"میں ضامن کو بتا دونگی کہ تمہاری رہائش اسلامآباد میں ہے"
وہ غصے سے بولی تھی۔۔ ۔
" اوو۔۔۔ بول کے تو دکھاو تم۔۔۔۔ میری ایک فون کال برہان کو تمہاری زندگی برباد کرگئی ہے تو سوچو جب تمہاری ساری باتیں راز اسے بتاونگا تو تمہارا کیا حال ہوگا"
وہ وارننگ کے انداز میں بولا تھا۔ ۔
جب برہان اسلام آباد میں میٹنگ کے سلسلے میں گیا ہوتا ہے تب ہی سلمان اسے کال کرتا ہے کال پہ وہ کچھ ایسا بتاتا ہے کہ برہان کے حواس قائم نہیں رہتے جس کی وجہ سے اسکا ایک چھوٹا سا ہی سہی لیکن ایکسیڈینٹ ہوجاتا ہے. وجیہہ اسے ہاسپٹل لے آتی ہے جہاں انکی پہلی ملاقات ہوتی ہے۔۔۔ لیکن برہان کا رویہ وجیہہ کے ساتھ خاصہ بہتر نہیں ہوتا۔۔۔۔ دوسری طرف ضامن ایک بار پھر اپنی جاب کے سلسلے میں کراچی چلاجاتا
ہے۔۔۔ جبکہ حیام اسلامآباد میں ہی رہا ئش پزیر ہے۔۔ اسلامآباد میں جس میٹنگ کے لیے برہان گیا ہوتا ہے اس کمپنی کے مالک کی بیٹی وجیہہ ہوتی ہے جب اسکی دوسری ملاقات تب وجیہہ سے ہوتی ہے۔۔ تب بھی وہ اسکو کوئی خاص رسپانس نہیں کرتا۔۔۔ دارم بہت تیزی سے ابراہیم صاحب کو سامیہ سے شادی کرنے پہ۔ مناتا ہے اور اس سے شادی کرنے کے بعد اسے کراچی لے آتا ہے جہاں وہ خوش و خرم زندگی گزار ررہے ہیں۔۔۔۔ اسلامآباد میں برہان میٹنگ اٹینڈ کرنے کے بعد واپس اپنے گھر لاہور آتا ہے جہاں وہ ماریہ کو طلاق دینے تک پہنچ جاتا ہے۔۔۔ جبکہ حیام ضامن سے روزانہ کالز پہ ضد کرتی ہے کہ وہ اسے اپنے پاس کراچی بلالے۔۔۔۔ برہان سے لڑائی ہونے کے بعد صبح ماریہ سلمان کو کال ملاتی اور اس سے پوچھی ہے کہ اسنے ایسا کیوں کیا ۔۔ اب آگے پڑھیے. ۔۔ ۔!!!!!
"تم ایسا نہیں کرسکتے سلمان۔۔۔۔۔ ۔"
تمہارے لیے میں نے کیا کیا ہے مت بھولو۔۔۔ ۔"
وہ غصے میں آنے کے باوجود کمال کا ضبط کیے آہستگی سے بولی تھی۔ ۔
"میں بہت کچھ کر سکتا ہوں۔۔۔ ۔
تم نے جیسی نظریں پھیری تھیں میں وہ بھی جانتا ہوں۔ ۔ ۔
اب تم مجھے کال نا ہی کرو تو بہتر ہے۔۔۔۔ ۔"
وہ عام سے لہجے میں بولا تھا۔ ۔
"سلمان تم مجھے مجبور کررہے ہو کہ تمہارے ساتھ میں کچھ کروں۔۔۔ ۔ تمہاری ایک ایک بات ایک ایک ثبوت میرے پاس ریکارڈ ہے۔۔۔۔ صرف ایک گھنٹے میں تمہیں میں پولیس کے حوالے کرسکتی ہوں صرف ایک گھنٹے میں۔ ۔ تمہارا نمبر ابھی میں ایجنسی تک پہنچاتی ہوں۔ ۔ پھر دیکھتی ہوں کہ تم کہاں کیسے اور کب تک یہاں سے بھاگو گے۔ ۔ ۔"
" تم جانتے نہیں ہو کہ میںکیا کرسکتی ہوں"
وہ اب باقاعدہ دھمکیوں پہ اتر چکی تھی۔۔ ۔
"ماریہ۔۔۔ ۔
ایسا کیسے کرسکتی ہو تم۔ ۔
کیا میں تم سے ڈر جاونگا۔۔ ۔
تم کیا سمجھتی ہو کس طرح تم میرا نمبر ٹریس کروگی ۔۔ ابھی توڑ دونگا نیٹ ورک۔۔۔ تم بھول رہی ہو کہ کسے دھمکی دے رہی ہو۔۔۔۔ ابھی تو صرف برہان نے تمہیں زرا سا سنایا ہوگا لیکن اب میں وہ کرونگا جس سے تمہیں وہ زرا دیر میں فارغ کرکے رکھ دے گا"
اسکی دھمکی پہ تو وہ آپے سے باہر ہوا تھا۔۔۔۔ اپنی بات کہہ کر اسنے فوراً فون رکھا تھا۔ ۔
سنو۔۔۔ ۔
سل۔۔ ۔
سلمان۔۔۔۔ ۔"
وہ فون بند ہونے پہ چلائی تھی۔ ۔
" اف اللّہ کیا کروں میں۔۔۔ ۔"
وہ سر ہاتھوں میں تھام کر بیٹھ گئی تھی۔ ۔
***
"آ۔۔۔ کیا ہوا۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
"رک کیوں گئیں۔۔۔۔ ۔"
سڑک پہ چلتی گاڑی ایک دم سے رکی تو حیام نے پریشان ہو کر وجیہہ سے پوچھا تھا۔۔۔۔ اس وقت وجیہہ اسے یونیورسٹی چھوڑنے جارہی تھی .
"پتہ نہیں یار۔۔۔ ۔
دو منٹ رکو۔ ۔
میں چیک کرتی ہوں۔۔۔ ۔"
وہ سیٹ بیلٹ کھول کر گاڑی سے اتری تھی جبکہ حیام شیشے سے باہر دیکھنے لگی تھی۔
وجیہہ دو منٹ بعد اب حیام کی طرف آِئی تھی ۔۔ ۔
"یار حیام ۔۔ ۔"
وہ شیشے پہ جھکی تھی اور گاڑی میں بیٹھی حیام کو مخاطب کیا تھا۔ ۔
"ہاں کیا ہوا۔۔ ۔"
حیام بولی تھی .
"ٹائر پنکچر ہوگیا ہے۔۔ ۔
اور میں چینج بھی نہیں کرسکتی ۔۔ ۔"
وہ پریشانی سے گویا ہوئی تھی۔ ۔
"اوو۔۔۔ اب؟
کیسے جائینگے؟"
میں تو لیٹ ہورہی ہوں۔۔۔ کلاس نو بجے ہے"
اب تو ٹائم بھی ہونے والا ہے"
حیام نے کلائی پہ بندھی گھڑی پہ نظر ڈالی تھی. ۔
"مجھے بھی تو آفس پہنچنا ہے۔۔ لیکن اب اس گاڑی سے تو نہیں پہنچ سکتے۔ ۔ باہر آو۔ ۔ میں کیپ دیکھتی ہوں ۔۔ ۔"
وہ اب روڈ پہ نظر دوڑاتی ہوئی بولی تھی .
"نہیں تم اندر ہی بیٹھو۔۔۔ ابھی جب دوسری گاڑی آجائے گی تو باہر آنا۔۔ فضول کی دھوپ میں تم جلو گی"
وہ فیصلہ بدلتی جلدی سے بولی تھی جبکہ حیام مسکرا کے رہ گئی تھی۔۔ ہر چھوٹی سے چھوٹی بات پہ وہ اسکا خیال کرتی تھی۔
روڈ کے کراس دور کھڑی گاڑی میں بیٹھا وہ یہ منظر بڑی غور سے دیکھ رہا تھا۔۔۔ اسے یہ کوئی گمان یا شک سا ہوا تھا لیکن یہ گمان یقین میں جب بدلا جب وجیہہ نے ٹیکسی کے آنے پہ حیام کو باہر آ نے کا کہا تھا اور خود گاڑی لاکڈ کرکے ٹیکسی میں حیام کے ساتھ جا بیٹھی تھی۔ ۔۔ اسے اپنی نظروں میں ابھی بھی شک سا لگ رہا تھا وہ اسے اتنی جلدی مل جائے گی یہ تو اس نے بالکل نا سوچا تھا۔۔ تھوڑی دیر پہلے جو موڈ اسکا ماریہ کی کال کے بعد خراب ہوا تھا اب وہ بالکل ٹھیک ہوچکا تھا۔۔۔ ٹیکسی کے پیچھے اسنے اپنی گاڑی دوڑائی تھی۔ ۔
سیٹ سے پشت ٹکاِے جسم کو ڈھیلا چھوڑے وہ بیٹھنے کے انداز میں لیٹا ہوا تھا۔۔۔ آج آفس میں بھی اسکا دل نہیں لگ رہا تھا۔۔ ۔
"کیا مجھے ضامن کو بتانا چاہیے۔۔ اور اگر بتاوں بھی تو کس طرح بتاوں۔۔ میرے پاس تو اسکا نا نمبر ہے، نا ایڈریس ، نا کچھ۔ کچھ بھی تو نہیں ہے میرے پاس ۔۔۔ ۔"
وہ مستقل اسی بارے میں سوچ رہا تھا۔
"اگر پھر سے حیام کو کچھ ہوگیا تو۔۔ ۔
میری ہی غلطی ہوگی۔
پہلے بھی میں نے بہت کچھ خود کے ساتھ اور اسکے ساتھ غلط کردیا ہے لیکن اگر اب بھی کچھ ہوگیا تو میں خود کو کبھی معاف نہیں کرپاونگا"
برہان ایکدم سوچتے سوچتے سیدھا ہو بیٹھا تھا۔
ٹیبلِ پہ پڑا لیپ ٹاپ قریب کیا تھا۔۔ ۔
اور اسے کھولا تھا۔۔۔ ۔
فیس بک کا سوچ کر اسنے فیس بک آن کی تھی۔
ہوسکتا ہے تمہاری آئی ڈی کے زریعے تم تک پہنچ جاوں. . ۔
اور اگر آئی ڈی نا ہوئی تو ۔۔۔ سا۔۔۔ میہ۔۔۔۔ سامیہ ۔۔۔ سامیہ بھی تو ہے ۔۔ ۔"
فیس بک کھول کر اسنے ضامن نام کی مختلف آئی ڈیز سرچ کی تھیں ۔۔۔۔۔۔ لیکن اسکے ہاتھ کچھ نا آیا تھا۔۔ ۔
تھک ہار کر پریشان ہو کر اسنے لیپ ٹاپ کی سکرین بند کی تھی۔
"ڈیمن شٹ ۔۔۔ ۔"
وہ شدید پریشان ہو کر رہ گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
***
"یار تو ڈھیلا کیوں پڑا ہوا ہے۔۔۔۔۔ ۔
جا دیکھ کام اور کر کرا کے ختم کر ۔۔۔ روز کا رونا ختم ہوجائے گا"
دارم دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا تھا۔۔۔۔۔ ہمیشہ کی طرح ضامن سکون سے موبائل میں مگن بیٹھا ہوا تھا۔ ۔
"ہائے"
ضامن نےایک نظر موبائل سے ہٹا کر اسے دیکھا تھا اور مسکراہٹ اسکی طرف اچھالی تھی۔ ۔
"مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ تو بیٹھے بٹھائے سیلری کھاتا ہے۔۔۔ ۔ اپنی شادی کے بعد تو کتنا ڈھیلا پر گیا ہے"
وہ ٹیبل کے ساتھ رکھی کرسی پہ بیٹھتا بولا تھا. ۔
"کیا کہنا چاہ رہا ہے تو؟"
ضامن نے ایک آئبرو اونچی کرکے اسے دیکھا تھا۔ ۔
"میں کہنا چاہ رہا ہوں کہ اپنا کیس کب سالو Solveکروگے تم۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
کتنے دن ہوگئے ہیں اس کیس کو لٹکے ہوئے . .
مجھے تو لگتا ہے کہ تم بھول گئے ہو کہ تمہارے زمے ایک کریمنل کا کیس تھا"
دارم بالکل سنجیدہ سا بیٹھا تھا۔
"یار مجھے پتہ ہے کب کیا کرنا ہے۔۔۔ اور ویسے بھی جب تک وہ کتا پن کررہا تھا تب تک کا میں سب سالو Solve کر چکا ہوں۔۔ اور اگر اب وہ خاموش ہے تو میں بھی خاموش ہوں۔۔۔ باقی جو جو کام کرتا وہ کرتا تھا وہ سب بند کرچکا ہے اور ساری رپورٹ میں خود دے چکا ہوں۔۔ اب رہی اسکو چاروں ہاتھ لینے کی تو میں اسکے پاس نہیں جاونگا وہ خود میرے پاس آئے گا۔ ۔"
"جیسا چل رہا ہے ویسا چلنے دو ۔۔۔ ۔
سکون سے ہوں سکون سے رہنے دو مجھے"
ضامن موبائل بند کرے سائیڈ پہ رکھ کہ کہنیاں ٹیبل پہ ٹکا ئے بھر پور سنجیدگی سے بولا تھا۔ ۔
" آور کانفیڈینٹ نہیں ہو۔۔۔۔ تجھ سے کوئی غلطی نا ہوجائے۔۔۔ دو سے تین دن اس کیس کو دو اور ختم کرو۔۔۔۔۔ بس۔۔۔۔ ۔"
دارم جھنجلا گیا تھا۔ ۔
"واٹ۔۔ کیا ختم کروں دارم ۔ ۔
کیا اس لڑکی نے تمہیں آج تک کچھ بتایا۔۔ ۔
اسکو کتنا کنوینس کر چکے ہو تم اور میں. لیکن مجال ہے کہ اسنے کبھی اپنے باس کے با رے میں ایک لفظ اگلا ہو۔۔۔۔۔ اور جو اسنے بتایا وہ تو ہم سب جانتے ہیں نا۔۔۔۔ جو کرنا تھا میں کر چکا ہوں۔۔۔۔۔ جس دن ہتے چڑھے گا اس دن گولی سے اڑا دونگا پھر بات ختم کیس ختم سب ختم"
وہ ایک دم غصے میں گویا ہوا تھا۔
"کول ڈاون یار۔۔۔ ۔
وہ لڑکی کو میں رہا کر چکا ہوں ۔۔۔ ویسے بھی اسکی کوِی ایسی غلطی نہیں تھی۔ اسکے اکسانے پہ ہی وہ ایسے کام کرتی تھی. ۔۔ بہرحال کچھ مسِلہ نا ہو تب ہی میں کہہ رہا تھا"
"واٹ۔۔۔۔ کس سے پوچھ کر تم نے اسے رہا کیا ہے"
ضامن تو ایک دم کرسی سے ہی کھڑا ہوگیا تھا . .
"یار۔۔۔ ۔
آئے سیڈ کول ڈاون۔۔ ۔"
دارم ایکدم اچھال تھا۔۔۔ اسکے غصے سے کبھی وہ بھی ڈر جاتا تھا۔
"واٹ کول ڈاون۔۔۔۔۔۔ ۔
ضامن چلایا تھا۔۔ ۔
"ضامن تم مجھے بتاو گے کہ کس طرح وہ خود تمہارے پاس آئے گا؟"
دارم نے اسے آرے ہاتھوں لیے تھا۔ ۔
"مجھے خود نہیں پتہ کہ کس طرح۔۔۔ بٹ میں نے کہا ہے نا جیسا ہے ویسا چلنے دو بس۔۔۔۔۔۔ گہرائی میں پہنچو گے تو اپنا ہی نقصان کروگے"
ضامن نے اسکے کندھے پہ ہاتھ رکھ کے اسے سمجھانے کی کوشش کی تھی .
"تم کچھ غلط کررہے ہو ضامن۔۔ ۔
مجھے لگتا ہے تم غلطی پر ہو"
سمجھنے کی۔ کوشش کرو"
دارم کو ناجانے کیا ڈر تھا کہ وہ بولا تھا اسکے چہرےپہ پرہشانی ضامن سے چھپی نا رہی تھی۔ ۔
"یا تو وہ مرے گا یا تو میں مرونگا۔۔۔۔۔۔ ۔*
لیکن
دعا کرنا میں نا مروں۔۔ ۔"
ابھی مجھے اپنے بچے اور بیوی کے لیے جینا ہے بہت سارا*
وہ دارم کے گلے لگتا اسکی کمر کے گرد دونوں بازو باندھے دبی ہوئی آواز میں بولا۔ تھا۔۔ ۔
"یار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
ضامن۔۔ ۔
پلیز۔۔۔ ۔
نو مور کتا پن۔۔۔ ۔
آئے لو یو❤"
وہ اسکے بال بگاڑ تا مسکرا بھی نا سکا تھا۔ ۔
"انکل آئے ایم سریش۔۔۔۔ ۔!!
آپ سمجھ کیوں نہیں رہے ہیں۔۔۔ کہ میں جھوٹ نہیں بول رہا۔۔۔ ۔"
ابراہیم صاحب کے سامنے سر جھکائے مسکین نظروں سے کافی دیر سے وہ ان کی منتیں کررہا تھا جبکہ ابراہیم صاحب اپنی آنکھیں متھے پہ چڑھائے صرف اسے تک رہے تھے۔۔ ۔
"تم پہ میں کبھی یقین نہیں کرسکتا۔۔۔ ۔
تم آدمی نہیں ہو ۔۔۔۔۔ تم تو بزدل ہو بہت۔۔۔۔ ۔
تم پہ میں کس طرح یقین کرسکتا ہوں"
ابرہیم صاحب صاف برہان کو جھٹک چکے تھے .
انکی بات سن کے وہ ایک بار پھر شرمندہ ہوگیا تھا۔۔ ۔
اسکا پہلے سے جھکا سر مزید جھک گیا تھا۔۔۔ ۔
برہان آفس کے بعد ڈائریکٹ سامیہ کے گھر آپہنچا تھا ۔۔۔۔۔ سامیہ کو گھر میں نا پا کر وہ ابراہیم صاحب کی کب سے انکی منتیں کررہا تھا لیکن وہ اپنی ضد پہ اڑے تھے۔ ۔
" پہ ایک بار مجھ یقین کرلیں انکل۔۔۔۔ میں سچ کہہ رہا ہوں۔۔۔۔ میں اپنی پرانی غلطی پہ بے حد آپ سے کیا خود سے بھی شرمندہ ہوں۔۔ ہاں میں ہوں بزدل۔۔۔ لیکن خدا کے لیے مجھے سامیہ سے ملوا دیں"
اب وہ باقاعدہ ہاتھ جوڑ کے انکے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا تھا۔ ۔
"سامیہ کی شادی ہوچکی ہے۔ ۔
نہیں ہے سامیہ یہاں۔۔۔ ۔"
وہ ایک دم اسکے سامنے سے اٹھے تھے اور گاڑدن کی طرف کھلتی کھڑکی کی طرف کھڑے ہوگئے تھے
" لیکن۔۔۔ کب۔۔۔۔ سامیہ کی شادی۔۔۔ اتنی جلدی۔۔۔ کیا کہہ رہے ہیں انکل ، آپ جھوٹ بول رہے ہیں"
وہ انکے پاس آیا تھا۔۔۔ اسے خاصی حیرت ہوئی تھی .
" مہینے پہلے سامیہ کی شادی ہوگئی ہے اور اب وہ کراچی میں رہائش پزیر ہے۔۔۔۔ ۔
میں تم سے جھوٹ کیوں کہونگا کیا ہمارا مزاق ہے؟
ہمارا ایسا کوئی رشتہ نہیں کہ تم سے بات بھی کی جائے"
"انکل پلیز، انسانیت کا بھی تو کوئی رشتہ ہوتا ہے۔۔ آپ جانتے ہیں میں ڈائے ورٹ ہوگیا تھا ۔۔۔ لیکن میں معافی مانگ تو رہا ہوں۔۔۔ اور کیا کروں۔۔۔ اپنی غلطی تو سدھار نہیں سکتا لیکن معافی تو مانگ سکتا ہوں۔۔۔۔ میں اتنا برا نہیں ہوں جتنا برا اس غلطی کے بعد بن گیا ۔۔۔ آپ یہ مشکل حل کرینگے تو اس کے . آگے بھی مزید امتحان ہیں۔۔۔ آپ ایک بار ساتھ دے دیں سب سیٹ ہوجائے گا ۔۔۔۔۔۔۔ پلیز انکل دیں مجھے سامیہ کا نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ آخر زچ ہوگیا تھا۔۔ ۔
" پہ تم نے ایک معصوم لڑکی کی زندگی برباد کی صرف اس لڑکے کے بہکاوے میں آکر اور اپنی کزن کی باتوں یقین کرکے۔۔۔ تب مرگئی تھی تمہاری انسانیت۔۔۔۔۔ ۔"
وہ رخ موڑ کر اس پہ اس قدر شدید انداز سے چلائے تھے کہ وہ دو قدم پیچھے ہوا تھا۔۔ ۔
" انکل اگر میں اسکو نہیں چھوڑتا تو ضامن سے کیسے اسکی شادی ہوتی۔۔ ہر کام میں اللّہ کی بہتری ہوتی
ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
بارہا اسنے سمجھایا تھا۔۔ ۔
"تم کتنی اچھی طرح سے اپنی غلطی پہ پردہ ڈال رہے ہو۔۔ ۔"
"انکل۔۔۔ آپ۔۔۔۔ ۔
وہ ناچاہتے ہوئے بھی پریشان آگیا تھا۔ ۔
"جاو جا کر میرا چشمہ اٹھا کے دو ٹیبل سے۔۔۔۔ ۔"
وہ موبائل جیب سے نکال کر اس سے بولے تھے۔۔ برہان نے سیکنڈ سے پہلے انہیں چشمہ مہیا کیا تھا۔۔۔ جبکہ ابراہیم صاحب نے عینک لگا کر موبائل کی سکرین کو ٹچ کرتے ہوئے اسے سامیہ کا نمبر واٹسایپ کیا تھا۔ ۔
"تھینکس انکل۔۔۔۔۔ بہت شکر گزار ہوں آپکا۔۔۔ ۔"
وہ انکا ہاتھ تھام کر شکر گزار لہجے میں بولا تھا۔ ۔
"اگر تم اپنی جگہ ٹھیک ہو تو ٹھیک ہی رہنا۔۔۔ باقی چائے پی کر جاو یہاں سے"
اسکے کندھے پہ ہاتھ رکھ کے وہ واپس صوفے پہ بیٹھ گئے تھے .
***
"کیا ہوا بیٹے۔۔۔ ایسے کیوں بیٹھی ہو۔۔۔۔ ۔" یونیورسٹی سے آکر وہ اوپر جانے کے بجائے صوفے پہ ہج بیٹھ گئی تھی۔۔۔ تانیہ بیگم کو کافی دیر سے اسکا ہی انتظار کررہی تھیں۔۔۔ اسکو یوں اس طرح بیٹھا دیکھ کر گھبرا گئی تھیں۔۔ ۔
"ماما۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے میرا بی پی لو ہورہا ہے۔۔۔۔ ۔"
سر پہ ہاتھ رکھتی وہ پریشانی سے بولی تھی۔۔ جبکہ اسکے چہرے پہ پسینے کی بوندیں تک نمایاں تھیں۔۔ آنکھیں تھکی ہوئی تھیں۔ ۔
"تم نے پہلے کیوں نہیں بتایا مجھے۔۔۔۔ ۔"
وہ اسکا ہاتھ تھام کر وہیں اسکے پاس بیٹھ گئی تھیں۔۔ لیکن اسکے ٹھنڈے پڑتے ہاتھ کو محسوس کرکے وہ مزید گھبرا گئی تھیں۔۔۔ پل بھر میں انہوں نے اپنا ہاتھ اسکے ماتھے پہ لگایا تھا ماتھا بھی ہاتھ کی طرح ٹھنڈا یخ تھا۔۔۔۔ ۔
"پتہ نہیں ۔۔ میری آنکھیں بند ہورہی ہیں۔ ۔
وہ اب سر صوفے کی پشت پہ ڈال کے بولی تھی اور آنکھیں موند گئی تھی۔۔ ایکدم اسکی بگڑتی حالت دیکھ کر تانیہ بیگم پریشان ہوگئی تھیں۔۔۔ فوراً وہ صوفے سے اٹھی تھیں۔۔۔ کال کرکے ڈاکٹر کو بلایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "میری جان اوپر چلو بیڈروم میں۔۔۔۔۔۔ ۔
یہاں بیٹھنا ٹھیک نہیں ہے"
اسکو کندھوں سے تھام کر وہ اٹھارہی تھیں جبکہ حیام بے سود سی صوفے پہ ڈھے گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔ تانیہ بیگم اسکو حواس میں نا دیکھ کر اچھی خاصی گھبرا گئی تھیں۔۔ ۔
"حیام۔۔۔ ۔
اٹھو۔۔۔۔ ؟
اسکا پسینے سے تر چہرہ تھتھپاتی وہ چیخی تھیں۔۔ اتنے میں انکی میڈ بھی انکے سر پہ نازل ہوچکی تھی۔ ۔
"جوس لاو پلیز۔۔۔ ۔"
وہ میڈ کو سامنے دیکھ کر بولی تھیں۔۔۔ اور خود مزید اسے اٹھانے کی کوشش میں لگ گئی تھیں۔ ۔
"بیٹا اٹھو۔۔ حیام۔۔ ۔
حیام۔۔ ۔
کیا ہوگیا ہے۔۔ ۔
اسکا ہاتھ مسلتی وہ بولی تھیں۔ ۔
"م۔۔ مجھے۔۔۔۔ نیند آ۔۔ آرہی ہے۔۔ ۔"
"اوپر چلو۔۔ پھر سوجانا۔۔ ۔"
وہ بمشکل اسے گھسیٹتی اوپر اسکے بیڈروم میں لے کر گئی تھیں۔۔۔۔ ۔
بیڈ کو پا کر ہی وہ جوش سے بیگانہ ہوگئی تھی۔۔۔ ۔
"کیا ہوا ہے اسے" انہیں ٹینشن ہوگئی تھی۔ ۔
"میں ٹھیک ہوں ۔۔۔۔۔ آج تم نے دیر نہیں کردی دارم۔۔۔۔۔۔ ۔"
مہارت سے پیاز کاٹتے اسکے ہاتھ دارم کو دیکھ کر رکے تھے۔۔۔ ۔
"دیر ہوگئی ہے تب بھی تمہارے کچن کے کام نہیں مکمل ہوئے*
گھڑی میں نگاہ ڈال کر اور اسکو کام کرتا دیکھ کر وہ گویا ہوا تھا۔ ۔
" کام سارے ہوگئے ہیں۔۔ بس سلاد ہی رہتی ہے۔۔ ویسے ایک بتاو کیا تم یہاں مجھے کام کروانے لائے ہو۔۔۔ ایک تو میں تمہارے گھر کے سارے کام کرتی ہوں۔۔ اتنا چمکا کے رکھتی ہوں اور تمہارے لڑکیوں کی طرح نخرے ختم نہیں ہوتے۔۔ ۔"
چھری پلیٹ میں رکھتی وہ تپ گئی تھی۔۔ کمر پہ دونوں ہاتھ جمائے وہ اسکے سامنے آ کھڑی ہوئی تھی۔ ۔
"لڑنے کا موڈ ہے کیا آج*
وہ اسکی حالت سے محظوظ ہوتا بولا تھا۔۔ ۔
"تمہارا دل تو یہ ہی کررہا ہے کہ میرا رومینٹک موڈ برباد ہوجائے۔۔ اور پھر میں لڑنے لگ جاوں تم سے"
منہ بسورتی مسکراہٹ ضبط کرکے وہ بولی تھی .
"تمہارا موڈ اور رومینٹک۔۔ ۔
یار تم مجھ سے لڑ لو یہ ہی کافی ہے"
وہ ہنسا تھا۔ ۔
"میں مزاق کررہی ہوں کیا۔۔۔ میں سچ کہہ رہی ہوں۔۔ لیکن تم نے میرا موڈ اسپائل Spoilکردیا یے"
واپس وہ کچن کارنر پہ آکر چھڑی اٹھا کر بولی تھی ۔۔ ۔
"جانِ دل ۔۔ ۔ !
خیر میں اپنا موڈ رومینٹک بنارہا ہوں۔۔۔ تم کھانا ریڈی کرلو۔۔۔ ۔*
اسکے پاس آکر اسکے کان میں سرگوشی کرتا وہ پیار سے بولا تھا۔ ۔
"ڈیش انسان۔۔۔۔ یہ چھڑی سے قتل ناہوجاو تم۔ ۔
کھانا ریڈی ہے۔۔۔ فریش ہوکر آو۔۔ گندے"
اسکا موڈ اچھی طرح برباد ہوچکا تھا۔ ۔
"اچھا میں آتا ہوں۔۔ غصہ تو نا کرو"۔
وہ دور ہٹا تھا اور کچن سے ہی چلا گیا تھا۔۔ ۔
دوائیوں کے زیر اثر وہ دوپہر سے سورہی تھی۔۔۔۔۔ آزان کی آواز سے اسکی بند آنکھیں زرا سی وا ہوئی تھیں۔۔۔ کہنیوں کی مدد سے اسنے اٹھنا چاہا تھا۔۔۔۔ تمام تر کوشیشیں کرنے کے باوجود وہا بھی تھی اور بیڈ کراون سے ٹیک لگا کے بیٹھی تھی۔۔۔ اپنی بے بسی پہ اسے شدت سے رونا آیا تھا۔ ۔ جب اسکو ضرورت تھی تب ہی کوئی نہیں تھا۔۔۔۔۔ اب بھی وہ خود کو بہت کمزور محسوس کررہی تھی۔۔۔ دوپہر میں ناجانے اسکے کیا ہوا تھا کہ وہ ایکدم بے ہوش ہوگئی تھی۔۔۔ جبکہ اس وقت اسکا بھوک سے برا حال ہورہا تھا۔۔۔۔ لیکن کیسے کسی کو بلاتی اسے سمجھ نہیں آرہا تھا۔۔ خود کو اکیلا سوچ کر ہی اسکی سرخ آنکھوں سے آنسوں بہہ نکلے تھے۔۔ ۔
"تمہارے بابا بدل گئے ہیں بیٹا"
اپنے پیٹ پہ ہاتھ رکھ کے وہ مدھم لہجے میں بولی تھی . .
"میرا اور آپکا انہیں بالکل بھی خیال نہیں ہے۔۔۔ ۔"
وہ اس طرح بات کررہی تھی جیسے وہ اسکے سامنے ہو۔۔۔۔۔۔ ۔
ایکدم دروازہ کھلنے پہ وہ ایکدم چونکی تھی۔۔۔ جلدی سے اسنے اپنے پیٹ پہ سے ہاتھ ہٹایا تھا۔۔۔ اور مزید سیدھی ہو کر بیٹھی تھی۔۔۔ ہمیشہ کی طرح وہ آج بھی ڈرنے والوں میں سے ہی تھی۔۔ ۔
" آ ۔ آپ اٹھ گئیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
تانیہ بیگم کھانے کی ٹرالی لے کر بیڈ تک آئی تھیں۔۔۔۔ ۔
"جی ابھی اٹھی بس۔۔۔۔۔ نماز پڑھنی ہے"
rgaN batiK/gP/bFi