وہ بے دلی سے بولی تھی۔۔۔۔۔ اسے اس وقت وہ بھی اچھی نہیں لگ رہی تھیں .
" دوپہر میں آپ بے ہوش ہوگئی تھیں۔۔۔ آپ کو پتہ بھی ہے کہ آپ کتنا لاپرواہ ہیں۔۔۔ ڈاکٹر کتنی ہدایت کرکے گئی ہیں۔۔۔ ۔"
وہ بیڈ پہ بیٹھ کر اسکے چہرے کو غور سے دیکھتی بولنا شروع ہوگئی تھیں۔۔ ۔
جواب میں وہ چپ ہی رہی تھی۔.۔ ۔
"سن رہی ہیں آپ۔۔۔۔۔۔۔ ؟
جب وہ کچھ نا بولی تو تانیہ بیگم دوبارہ بولی تھیں۔ ۔
"ج۔۔ جی سن رہی ہوں"
انکی دانٹ پہ وہ ایکدم غصہ ہوئی تھی .
" آئندہ سے خیال رکھا کریں۔۔ ناو یو آر میچیورڈ۔۔۔۔۔۔ آپ کو خیال کرنے پڑے گا اپنا بھی اور بے بی کا بھی۔۔۔ دوپہر میں بھی فضول ڈائٹ کی وجہ سے آپکا بی پی شوٹ کرگیا تھا۔۔۔ یہ وے way نہیں ہے
حیام۔۔۔ ۔"
وہ سمجھا اسے کم رہی تھیں۔۔۔ دانٹ زیادہ رہی تھی۔۔ ۔
"آنٹی یہ میرا فرسٹ ٹائم ہے۔۔ مجھے نہیں آئڈیا۔۔ ۔"
حیام کو ان کے اس طرح ڈانٹنے پہ غصہ آیا تھا۔۔۔۔۔ ناچاہتے ہوئے بھی اسکے آنسو بہہ نکلے تھے۔۔۔۔۔ چہرہ زیادہ سونے کی وجہ سے پہلے ہی سوچ رہا تھا۔۔۔ ۔
"اب کیوں رو رہی ہیں۔۔ ۔
جاو فریش ہوکر آو۔۔۔ ۔"
اسکا بھی گا چہرہ دیکھ کر وہ تاسف سے بولی تھیں۔۔۔۔۔ انکے کہنے پہ حیام بیڈ کی دوسری سائیڈ سے دوپٹہ اٹھا کر بیڈ سے اتری تھی ۔۔۔ شکر کرتے ہوئے وہ وہاں سے اٹھی تھی۔۔۔۔ اٹھ کر اسے چکر سے محسوس ہوئے تھے لیکن تانیہ بیگم کا بدلہ ہوا رویہ دیکھ کر وہ خود کوشش کرتے ہوئے باتھ روم تک پہنچی تھی۔۔ ۔
انکے بیٹے نے اور انہوں نے ناجانے مجھے کیا سمجھ رکھا ہے۔۔ ۔
میری اپنی کوئی مرضی ہی نہیں ہے۔۔۔ ۔
میں کیوں بنونگی اپنے ہی بچے کی دشمن۔۔ ۔
مجھے کیا پتہ کب کیسے ہوتا ہے۔۔ ۔
بیسن کے کارنرز پہ ہاتھ ٹکا ئے وہ غصے سے سوچ رہی تھی۔ ۔
چار منٹ بعد وہ باہر نکلی تھی۔۔ اب خود کو وہ فریش سا محسوس کررہی تھی . .
بددلی سے وہ بیڈ تک گئی تھی۔۔ جہاں تانیہ بیگم کھانا سیٹ کیے ہوئے بیٹھی تھیں۔۔۔ ۔
"تھینکس"
تانیہ بیگم کو کہتی وہ کھانا کھانے شروع ہوگئی تھی۔۔ بھوک بھی اتنی شدید لگ رہی تھی کہ وہ سب کچھ بھلائے کھانے میں مگن ہوگئی تھی۔ ۔
جب وہ کچھ دیر بعد کھا چکی تو تانیہ بیگم نے اسے تین طرح کی دوائیاں دی تھیں جو دوپہر میں ڈاکٹر دے کر گئی تھی۔ ۔
" جیسے آج کھانا کھایا ہے ویسے ہی روزانہ پراپر وے میں کھایا کرو ۔۔۔۔۔۔ پوری میڈیکیشن Medication کیساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب ریسٹ کرو"
" پہ اور ضامن سے بھی بات کرلو۔۔۔۔ اسنے کالز کی ہونگی آپکے نمبر"
اسکو مزید ہدایت کرتی وہ کھانے کے برتن سمیٹنے لگی تھیں۔۔ ۔
***
"تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے کال کرنے کی ۔۔۔۔ ؟ کہاں سے آیا تمہارے پاس میرا نمبر۔۔۔۔ ۔"
دارم سے بات کرتے کرتے سامیہ کا فون بجا تھا۔۔ دارم کو ایکسکیوز کرکے اسنے کال اٹینڈ کی تھی۔۔ انجان نمبر دیکھ کر وہ بالکل پریشان نا ہو ئی تھی۔۔۔ لیکن جانی پہچان آواز سن کے تو وہ ایکدم بھڑک اٹھی تھی۔۔ کہ دارم بھی چونک گیا تھا۔ ۔
"میری بات تو سنو سامیہ۔۔۔۔ ۔
برہان اس ردعمل سے واقف تھا۔۔ وہ کافی دیر سے گھر جانے کے بجائے ایک پارک میں آگیا تھا اور اب خود کو پرپئر کر کے اسنے سامیہ کو کال ملاِئی تھی۔ ۔
"کیا بات سنوں تمہاری۔۔۔ انتہائی زہر لگتے ہو تم مجھے۔۔۔۔ ۔"
اسکا چہرہ غصے کی شدت سے سرخ ہوا تھا۔۔۔ دارم نے پاس بیٹھی سامیہ کو دیکھا تھا جس کے چہرے کےتاثرات بگڑ چکے تھے .
"کس کا فون ہے سامی۔۔ ۔"
دارم پوچھے بنا نا رہ سکا تھا۔ ۔
"برہان۔۔۔ ۔"
کا ہے۔۔ ۔!
سامیہ نے فون کان سے ہٹا کر سائیڈ کیا تھا۔۔۔۔۔ ۔
"او۔۔۔۔۔۔ دارم اسکی پہچان سے انجان نا تھا۔۔۔۔۔ ۔
"کیا کہہ رہا ہے برہان۔۔۔ مجھے دو فون۔۔ میں بات کرتا ہوں"
وہ مدھم آواز سے بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اسے کچھ گڑبڑ کا احساس ہوا تھا۔۔۔ ۔
"میں کیا تم بھی بات نہیں کرو گے اس منحوس انسان سے۔۔۔۔ بھاڑ میں جائے وہ اور اسکے ایشوز۔۔۔۔۔ وی آر نوٹ انٹرسٹڈ۔۔۔ ۔"
وہ غصے سے دارم کی بات پہ بھی چلائی تھی۔ ۔
"تو سامیہ۔۔۔ دو مجھے فون۔۔۔ بی کول۔۔۔۔ تم بیڈروم میں جاو۔۔ شاباش۔ ۔"
اس سے زبردستی فون لے کر وہ اسکو بہلا تا ہوا بولا تھا۔ ۔
"نہیں۔۔ میں کہیں نہیں جاونگی۔۔ آئی بات سمجھ۔۔۔۔ اسپیکر پہ کرو فون"
"ہیلو برہان۔۔۔ ؟
دارم اشارتن سامیہ کو چپ رہنے کا کہہ کر فون کان سے لگا کر بولا تھا۔
"ہائے۔۔۔ دارم۔۔۔ مجھے تم سے اہم بات کرنی ہے کیا تم میری مدد کروگے پلیز۔ ۔۔ ؟"
دیکھو حیام کا میں گناہگار ہوں بٹ پلیز تم میری مدد کردو۔۔ ۔ !
وہ بنا سلام دعا کیے اصل مدحے پہ آیا تھا۔۔ اسے ڈر تھا کہ وہ کہیں فون بند نا کردیں۔ ۔
"بولو یار کیا کرنا ہے۔۔ میں سن رہا ہوں۔۔۔ ۔"
دارم صوفے سے اٹھ کر بلک ونی میں جا کھڑا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔ سامیہ لپک کے اسکے پیچھے گئی تھی۔ ۔
" بس میں ضامن کا فون نمبر چاہتا ہوں جوایکٹیو ہو ۔۔ ۔"
کیا تم دو گے پلیز۔۔ ؟
وہ سیدھے اور صاف لہجے میں بولا تھا۔ ۔
"اچھا۔۔۔۔۔ ۔
دارم نے اچھا کو کافی لمبا کھینچا تھا اسے سمجھ نا آیا تھا کہ وہ کیوں مانگ رہا ہے۔ ۔
"اچھا تم لکھو، میں بتارہا ہوں۔۔۔۔ ۔"
دارم نے بنا کوئی سوال کیے اسے نمبر لکھوایا تھا۔۔ ۔
"شکریہ دارم۔۔۔ تمہارا بڑا شکر گزار ہوں۔۔۔۔ ٹیک کیر۔۔۔ ۔"
برہان لمبی چوڑی نہیں کرنا چاہتا تھا۔۔ اپنا کام ہوتے ہی وہ مسکرا کے فون بند کرنے کی طرف آیا تھا۔ ۔
" اے ہیلو۔۔۔ ٹیک کیر ڈیش سالے۔۔۔ پہلے بتاو نمبر کیوں لیا ہے۔۔ ضامن نے تمہارے بارے میں ایک دو دفعہ اچھے لفظوں میں زکر کیا ہے تب ہی میں راضی ہوگیا ہوں۔۔ اب جو اچھے لفظوں میں زکر کیا ہے اسکو زرا ثابت بھی کردو۔۔۔۔ ۔"
دارم ایکدم تیزی سے بولا تھا۔۔ کہ کہیں فون بند ہی نا ہوجائے۔
"صبر کرلو کچھ میں تمہیں فری ہو کر کال بیک کرتا ہوں۔۔۔۔ مجھے تم اپنا نمبر بھی دے دو جس پہ تمہیں با آسانی کال کرسکوں۔۔ ویسے بھی یہ سامیہ کا نمبر میں نے ابراہیم انکل سے لیا تھا۔۔ اور سامیہ سے مزید میں کچھ سننا نہیں چاہتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹاک ٹو یو لیٹر۔۔ گڈ نائٹ"
تفصیلی بات سمجھا کر برہان کال کاٹ چکا تھا۔
"عجیب آدمی ہے۔۔۔۔۔ ۔"
وہ فون کی سکرین کو گھور کر رہیگا تھا۔ ۔
"کیا کہہ رہا تھا وہ۔۔۔ اور تم کتنے بدتمیز ہو ۔۔ وہاں سے یہاں کیوں آئے تھے"
سامیہ اسکے پیچھے کھڑی غصے سے بولی تھی۔ ۔
"تاکہ حسین موسم اس رات کی چاندنی میں تمہارے ساتھ انجوائے کرسکوں۔۔۔۔۔ ۔"
وہ ہونٹوں پہ آیا تبسم چھپا نا پایا تھا اسکا فون اسے واپس پکڑا کر اسے محبت بھرے لہجے میں بولا تھا۔۔ ۔
***
بس اس سے زیادہ نظر انداز کرنے کی کوشش اس سے زیادہ نا ہوئی تھی۔۔۔۔ اسکی بار بار آنے والی کالز کو وہ اب نظر انداز نا کرسکی تھی تب ہی کال ریسیو کرکے فون کان سے لگایا تھا اور خود سر تکیے پہ ڈال کر اعصاب ڈھیلے چھوڑ چکی تھی۔۔۔۔ آنکھیں بند کرلی تھیں۔۔۔۔ تاکہ وہ اس سے بات کرتے کرتے ہی سو جائے ورنہ اسے آج رات نیند نا آئی تھی۔۔ ۔
"وعلیکم اسلام کہاں غائب ہو یار ۔۔۔ آئے مسڈ یو۔۔۔۔۔۔ میں کب سے مس کررہا ہوں تمہیں"
ضامن سلام کا جواب دے کر شروع ہوگیا تھا۔۔ فائنلی دوپہر سے وہ جو کال اٹینڈ کرنے کی اور اسکی آواز سننے کی کوشش میں لگا تھا اب وہ پوری ہوگئی تھی .
"سو رہی تھی میں۔۔ ۔"
روکھا سا اسنے جواب دیا تھا۔ ۔
" اب ہوگئی نیند پوری۔۔۔۔ آئے مین گیارہ بج رہے ہیں اگر ابھی اٹھی ہو تو اب تو نہیں سووگی یقیننا"
"نہیں ، دوبارہ سونا ہے مجھے۔۔ آپ بتائیں کس لیے فون کیا ہے"
وہ الٹا جواب دے گئی تھی۔ ۔
وہ تو اسکی کال سننا بھی نا چاہتی تھی لیکن دل کے ہاتھوں مجبور ہوگئی تھی .
"اوو۔۔۔ میں تو بھول ہی گیا کہ میری بیوی کس قدر سوتی ہے۔۔۔ او گاڈ" .
وہ ہنسا تھا۔۔ ۔
"میں مزاق نہیں کررہی ہوں ضامن۔۔۔ ۔"
اس کے اس طرح ہنسنے پہ حیام چڑ سی گئی تھی۔۔۔ ۔
"کیا ہوا ہے۔۔۔ ہمارے بیچ کبھی مزاق رہا ہے کیا جو میں مزاق کرونگا تم سے. ۔ ۔"
"ہمم وہی ۔۔۔ پھر رکھوں میں فون۔۔۔۔ مجھے کام ہے "
اسکا دل ضامن کی بات پہ چور چور ہوگیا تھا۔۔ ۔
" کیسی طبیعت ہے حیام ۔۔۔ میں تو تھوڑا سا فنی اس لیے ہوا تھا کہ شاید تمہارا موڈ بہل جاِے۔۔ ماما نے بتایا مجھے کہ تم دوپہر میں بے ہوش ہوگئی تھیں۔۔ یار بتاو کیا ہوا۔۔۔ مجھے پریشانی ہورہی ہے۔۔۔۔ دل بھی نہیں لگ رہا میرا"
اب وہ سنجیدہ لہجے میں بولا تھا۔
"کچھ نہیں ہوا تھا مجھے۔۔ اب ٹھیک ہوں میں۔۔۔۔۔ دوپہر کی بات تھی دوپہر میں ہی ختم ہوگئی ہے"
آنسو روکتی وہ صبر سے بولی تھی۔۔ ۔
"رو رہی ہو حیام۔۔۔۔ ؟
مائے لو۔۔ کیا ہوا۔۔۔۔۔۔ ۔"
محسوس کرو میں تمہارے ساتھ اور بالکل تمہارے پاس۔۔۔ ۔"
اسکی حالت محسوس کرتا بولا تھا۔۔ ۔
"اگر میں یہاں مر بھی جاتی ہوں تو آپکو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔۔ بہتر یہ ہی ہے کی مجھے کال کرکے میرا حال احوال پوچھ کر مجھ پہ احسان کرنے کی کوشش مت کیا کریں۔۔۔ نہیں ہے مجھے ضرورت آپکی فون کالز کی اور ان فضول سی تسلیوں کی۔۔۔ ۔"
ضامن کا اس طرح سے کہنا مزید برا لگا تھا۔ وہ جل کے رہ گئی تھی۔۔ وہ کافی حد تک اس سے بد گمان ہوچکی تھی.۔۔۔ وہ اپنی تیز آواز پہ قابو پاتے ہوئے ہولے سے بولی تھی۔۔ کمزوری کی وجہ سے اسکی آواز ہلکی ہلکی کپکپارہی تھی جیسے زبردستی بات کررہی ہو۔۔۔ ۔
"یہ کیا کہہ رہی ہو تم۔۔۔ ۔
پھر کس کی ضرورت ہے تمہیں ۔ ۔
کسی طرح تو خوش ہوجاو۔۔۔ ۔"
حیام کے کہے گئے لفظ اسے کافی خودغرضی کا پتہ دے رہے تھے۔۔۔ رسٹ واچ اتارتے ہوئے وہ تپے ہوئے لہجے میں بولا تھا۔۔ ۔
" آپ اس فکر سے آزاد ہوچکے ہیں کہ میں کس وجہ سے خوش ہوتی ہوں، کسی کی ضرورت ہو یا نہیں ہو لیکن آپ کی فون کالز کی مجھے بالکل ضرورت نہیں ہے۔۔ ۔"
کسی نے صحیح کی کہا تھا کہ جب محبت ہورہی ہوتی ہے تو مقا بل انسان سے دور رہنا محال ہوجاتا ہے۔۔ یہاں بھی کچھ ایسا ہی تھا۔۔ حیام کو لگ رہا تھا کہ ضامن اس سے دور جارہا ہے جبکہ وہ اسکے قریب ہوتی جارہی ہے ۔۔۔ اس خیال کو سوچتے سوچتے وہ کافی کمزور ہوتی جارہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری طرف ضامن اسکی حالت، اسکی سوچ و فکر سے بالکل آزاد سا تھا۔۔ ۔
"تو پھر میں کس کو فون کالز ، مسیح کروں۔۔ کس کو اپنی محبت کا احساس دالوں۔۔۔ چاہتی کیا ہو ۔۔ ؟ "
وہ زچ ہوگیا تھا۔۔ ۔
"مجھ سے محبت کا اظہار یا احساس دلانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ میری بلا سے کسی سے بھی اظہار کریں" اسکی خفگی بے حد بڑھ چکی تھی جو ضامن کے سمجھ سے باہر تھی۔ ۔
" تو پھر تم مجھے میرا بیٹا جلدی سے دے دو تاکہ میں اپنی محبت کا احساس اور اظہار صرف اس سے ہی
کروں۔۔۔۔۔ ۔! تم بھی سکون سے رہنا اور میں بھی۔۔۔ اپنے بیٹے کو لے کر میں کراچی آجاونگا"
وہ ناجانے زچ ہوکر کیا بولنے لگا تھا۔۔ ۔
"سوچیے گا بھی مت کہ میں اپنا بچہ دونگی بھی کسی کو۔۔۔ ۔"
وہ میرے ساتھ رہے گا۔۔۔۔ آئی بات سمجھ"
ضامن کی اس بات پہ تو اسے حیرت ہوئی تھی۔۔ حیرت کے مارے اسکی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے
تھے۔۔۔۔۔ اسکا مرجھایا ہوا چہرہ بھیگنے لگا تھا۔۔ ۔
"یار۔۔۔۔۔۔۔ سریسلی۔۔۔ میں کیا کبھی ایسا کر سکتا ہوں۔۔۔ تم جیسا چاہو گی ویسا ہی ہوگا۔۔۔۔ رونا تو بند کرو۔۔۔ ۔*
وہ پریشان ہوا تھا۔۔ ۔
"آپ تو وہاں جا کے یہ بھی بھول گئے ہیں کہ آپکی کوئی بیوی تھی۔۔ ۔
مجھے بار بار بیوی کہہ کے احساس کیوں دلاتے تھے کہ میں بیوی ہوں کسی کی۔۔ ۔
اب کیوں نہیں بولتے ہو۔۔۔ بھول گئے ہیں نا مجھے۔۔ میں یاد نہیں آتی نا۔۔۔ میں بات نہیں کرونگی آپ سے۔۔۔۔۔ ۔"
وہ روتی ہوئی بولی تھی۔۔ ۔
" یار۔۔۔۔۔ سوری۔۔۔۔۔ بیوی میری بیوی سوری۔۔۔۔ مجھے یار نہیں رہا میں جانتا ہوں لیکن بیوی تو تم ہی نا ہو۔۔۔ اور بیوی کو کیسے بھول سکتا ہوں۔۔۔۔ اور زیادہ یاد کرونگا تو پھر رہنا محال ہوجائے گا۔۔ اس لیے ہر چیز بیلنس لے کر چل رہا ہوں ۔۔ مائے لو۔۔۔ مجھے سمجھنے کی کوشش کرو میری جان۔۔ ۔"
وہ اس طرح شکوہ کرتے ہوئے اسے بہت اچھی لگی تھی اگر وہ اسکے سامنے اس طرح شکوہ کرتی تو وہ اسے اچھی طرح اپنی محبت کا احساس دلاتا کہ وہ اسکے لیے کتنی عزیز ہے۔ ۔
" آپ کی مام مجھے ڈانٹی ہیں یہاں کہ میں خیال نہیں رکھتی۔۔ میں کیوں اپنے ساتھ برا کرونگی۔۔ کوئی بھی یہاں میرا خیال نہیں کرتا۔۔۔ میرا دل نہیں لگتا یہاں۔۔ ۔"
وہ ہچکیوں سمیت روتے ہوئے بولی تھی۔ ۔
"آاففف۔۔۔۔ رونا تو بند کرونا یار۔۔۔ پلیز۔۔۔ ۔
ماما کو میں ڈانٹ دونگا۔۔۔ آئے مین سمجھاونگا۔۔۔ اب وہ کچھ نہیں بولینگی۔۔۔۔ لیکن پلیز چپ ہوجاو پہلے"
وہ اسکے تیزی سے رونے کو محسوس کرچکا تھا تب ہی وہ گھبرا سا گیا تھا۔ ۔
" آپ کیا سمجھائینگے۔۔ آپ بھی ان جیسے ہی ہیں۔۔۔ جب مرجاونگی نا تب فکر ہوگی آپکو۔۔ یا جب آپ سے دور چلی جاونگی تب بھاگتے ہوئے آنا یہاں۔۔۔۔ اور جب میں یہاں اسلام آباد نہیں ہونگی تو تب ہی آپ کراچی کو چھوڑینگے۔۔ ۔"
وہ سرخ چہرہ اور سرخ آنکھیں لیے ناجانے کیا اول فول بول رہی تھی۔
" حیام یہ کیسی باتیں کررہی ہو۔۔۔۔ خاموش ہوجاو۔۔۔۔ میری یہاں جاب ہے تب ہی میں یہاں ہوں۔۔۔ تم سے دور رہ کر کونسا میں خوش ہوتا ہوں۔۔۔ ہر چیز کے پیچھے وجہ ہوتی ہے نا۔۔۔ اگر تم پریگنینٹ نا ہوتیں تو تم میرے ساتھ ہی رہتیں۔۔ اور اگر تمہیں میں یہاں لے بھی آوں تو صبح اٹھ سے رات دس آٹھ تک تم رہ لوگی اکیلی اس کنڈیشن میں۔۔۔ میرے پیچھے تمہیں کچھ ہوجائے تو میں کیا جواب دونگا خود کو یا تمہیں۔۔۔ سلی گرل نا بنو۔۔۔۔ تمہیں اسٹرانگ ہونا ہے۔۔۔ اور تم کیوں مجھ سے دور جاوگی۔۔۔ یا کون تمہیں مجھ سے دور لے کر جائے گا۔۔۔ میں ابھی زندہ ہوں ۔۔۔ تمہیں کوئی چھو بھی نہیں سکتا۔۔۔۔۔۔ کوئی چھو بھی نہںیں سکتا ۔۔۔ آئی بات سمجھ تمہیں میرے علاوہ کوئی چھو بھی نہیں سکتا۔۔۔۔۔ اور جو کوئی ایسا کرنے کا سوچے گا بھی تو میں اسے زندہ نہیں چھورونگا۔۔۔۔ ۔"
i It doesnot matter what is in front of you but remember i am always behind , you, YOU ARE UNDER MY PROTECTION! You are my Queen
when ever u need me t to me, i'll be there for you protect You Because you are very imprtan🍁 safe I'll protect, i will love you,In my Arms you'll be💗
وہ پہلے تھوڑا سا جنونی لہجے میں بولا تھالیکن پھر اپنا ضبط آزما کے وہ محبت بھرے لہجے میں گویا ہوا تھا۔ ۔
"مجھے ان سب ڈائیلاگز سے کچھ فرق نہیں پڑ رہا ضامن۔۔ ۔
اللّہ حافظ۔ ۔ صبح مجھے یونی بھی جانا ہے۔ اب میں فون رکھتی ہوں"
وہ لہجے میں بےزاری سموئے بولی تھی جبکہ دوسری طرف ضامن سن کے ہی بھڑک اٹھا تھا۔ ۔
"تمہیں میری محبت ڈائلاگ لگ رہی ہے"
وہ چونکا تھا۔۔۔۔۔۔ جیسے اسے کرنٹ سا لگ گیا ہوں۔ ۔
"جی کسی ڈرامے کے ڈائیلاگز لگ رہے ہیں۔۔۔ ۔"
وہ پرسکون لہجے میں بولی تھی۔۔ وہ جو کب سے اسکا چین اور سکون لے اڑا ہوا تھا۔۔۔ اسکا بھی حق بنتا تھا کہ وہ اسکا سکون ختم کرے۔ ۔
"حیام دز از ٹو مچ۔۔ ۔"This is too much
وہ غصہ ہونے کے باوجود ضبط کرکے بولا تھا۔ ۔
"جی ہاں This is Too muchبہت وقت ہوگیا ہے۔۔۔ صبح مجھے اٹھنا بھی ہے۔ میری جان چھوڑیں اب۔۔۔۔ سونے دیں مجھے" وہ مزید اسکو جلانے کے لیے اسکی نیند حرام کرنے کے لیے بے تکا بولی تھی جسے سن کے ضامن کو کافی تکلیف کا سامنہ کرنا پڑا تھا۔ ۔
"گڈ نائٹ۔۔۔۔ ۔"
وہ مزید کچھ بولے مختصر بول کے چپ ہوگیا تھا جب کہ حیام فون کال کاٹ بھی نا سکی تھی اسے بالکل بھی نا معلوم تھا کی وہ اسکی اتی جلدی جان چھوڑ دے گا۔۔ ۔
اسکی آنکھیں پھر سے نم ہونے لگی تھیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔ !!!
جبکہ ضامن صوفے پہ بیٹھا صرف سوچنے کے علاوہ کچھ نا کرسکا تھا ۔۔ ۔
کافی دیر سوچنے کے بعد وہ اٹھا تھا اور کبڑڈ کی طرف بڑھ گیا تھا۔ ۔
***
"برہان کھانا" وہ جیسے ہی بیڈ روم میں آیا ماریہ کچن سے کھانے کی ٹرے سجا کے بیڈروم میں لے آئی تھی۔۔ آج گھر وہ معمول کے مطابق چار گھنٹے لیٹ آیا تھا۔۔ ۔
"تمہیں کس نے اجازت دی ہے میرے سامنے آنے کی"
جاو یہاں سے"
وہ بنا اسکی طرف دیکھے موبائل پہ ٹائپنگ کرتے ہوئے بولا تھا۔
"تمہارے لیے کھانا لائی ہوں برہان۔۔۔۔ میں نے بھی تمہارے انتظار میں کچھ نہیں کھایا ہے"
وہ دھیمے لہجے میں بولی تھی۔۔ کل رات کے بعد وہ کافی حد تک صبح میں ہلان کرچکی تھی کہ اب کیا کرنا ہے۔ ۔
"تمہیں میرے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیںِ ہے۔۔ ۔
اور نا ہی تمہیں میرے لیے انتظار کرنے کی کرنے کی ضرورت ہے۔ ۔
اب اس بیڈروم سے اپنی یہ شکل اور وجود لے کر دفعہ ہوجاو۔۔ ۔"
وہ اب بھی بنا اسکی طرف دیکھے بولا تھا جیسے اسے دیکھنے سے اسکا وضو ٹوٹ جائے گا۔ ۔
"لیکن۔۔ برہان۔۔۔۔ کھانا تو ۔۔ ۔
"میں نے کہا ہے نا کہ دفعہ ہوجاو یہاں سے۔۔۔۔ ۔"
اب وہ درشت لہجے میں بولا تھا۔۔۔۔ ۔
اسکی آواز اتنی تیز تھی کہ ماریہ ڈر کے دو قدم پیچھے ہوئی تھی اور کمرے سے منسلک اسٹڈی روم میں چلی گئی تھی۔ ۔
"جاہل عورت۔ ۔"
وہ غصے سے کہتا دوبارہ کال ملانے لگا تھا۔۔ وہ کافی دیر سے ضامن کو کال ٹرائے کررہا تھا لیکن مستقل گھنٹے سے زیادہ ہوگیا تھا کہ ضامن کا نمبر مصروف جارہا تھا۔۔۔۔۔ ۔
"صبح بات کرلونگا۔۔۔۔ ۔" جب وہ کالز کر کر کے تھک چکا تو وہ موبائل سائیڈ ٹیبل پہ رکھ کے خود سے ہی گویا ہوا تھا۔۔۔ وہ بھی بیچ میں پھنس کے رہ گیا تھا۔۔۔ کچھ معلوم بھی ہوا تھا تو وہ پریشان ہی ہوگیا تھاکہ کس طرح وہ اس تک پہنچائے۔۔ ۔
***
اگلے روز وہ سکون سے بیدار ہوکر اٹھی تھی۔۔ لیکن اسکا سر شدید بھاری ہورہا تھا۔۔۔ رات کو ضامن سے بات کرنے کے بعد وہ رونے میں مصروف ہوگئی تھی۔۔ نیند اسکی آنکھوں سے کوسوں دور تھی جس کی وجہ سے وہ کسی بغیر تدبیر کے نیند کی گولی لے کر سوئی تھی۔۔۔ اور اب اسکا سر کافی بھاری ہورہا تھا۔۔۔ اسکا یونیورسٹی جانے کا دل نہیں تھا لیکن وہ گھر میں رہ کر کمرے میں بند ہو کر ضامن کو یاد نہیں کرنا چاہتی تھی اور نا ہء تانیہ بیگم کی باتیں سننا چاہتی تھی۔۔۔ روزانہ کے یونی کے معمول کے مطابق وہ لیٹ اٹھی تھی اور اب اسکا ارادہ گیارہ بجے یونی جانے کا تھا۔۔ ۔
کمبل ہٹا کر وہ باتھ لینے چلی گئی تھی۔۔ ۔
باتھ لے کر جب وہ کمرے میں آئی تو ساڑھے دس بج رہے تھے۔ ۔
ڈارک پنک گھیر دار فراک پر وائٹ ٹراوزر پہنے وہ کافی خوبصورت لگ رہی تھی۔۔ اسکا کمزور جسم اب تھوڑا تھوڑا بھر چکا تھا ان دو مہینوں میں تانیہ بیگم نے اور وجیہہ نے اسکا خاصہ خیال رکھا تھا جس کے باعث وہ تھوڑی صحت مند ہوگئی تھی۔۔ اسکا چہرہ بھرا بھرا ہوگیا تھا۔۔۔ گول گول گال بھر چکے تھے ۔۔ اپنے کندھوں تک آتے بال اسنے پونی میں مقید کیے تھے اور بلیک کلر کی شال کندھوں پہ ڈالی تھی۔۔۔ آنکھوں میں کاجل اور لبوں پہ ڈارک پنک شیڈ لگایا تھا۔ کانوں میں پنک ہی کلر کے ٹاپس پہنے تھے جبکہ گلے میں وجیہہ کا دیا ہوا لاکٹ وہ اتار کر ٹاپس کی میچنگ کی سمپل سی چین ڈال چکی تھی ۔۔ تیاری مکمل کرنے کے بعد وہ خود کو زرا فریش محسوس کر رہی تھی۔۔ اور ابھی وہ جان بوجھ کے تیار اس لیے ہوئی تھی تاکہ تانیہ بیگم اسے فریش دیکھ کر یونی جانے دی سکیں ورنہ وہ اسکے کل کی وجہ سے بالکل بھی نا جانے دیتیں۔۔۔۔ بیگ اٹھا کر وہ کمرے سے باہر آگئی
تھی۔۔۔ اسے بالکل بھی یاد نا رہا تھا کہ وجیہہ نء اسے کیا کہا تھا۔۔ ۔
"ماما کیا وجیہہ گئیں"
جب وہ ناشتہ کر چکی تو بولی تھی۔
"ہاں آج آپ لیٹ اٹھی ہو۔۔۔ وہ صبح ہی اپنے انکل کے ساتھ آفس چلی گئی تھی"
وہ اسکو فریش فریش تیار دیکھ کر مسکرائی تھیں .
"اوو اب یونی کیا مجھے اکیلے جانا پڑے گا"
وہ منہ لٹکائے بولی تھی. ۔
" بائی دا وےآپ کو یونی کون جانے دے رہا ہے مس حیام"
تانیہ بیگم ہنسی تھیں۔ ۔
" ماما ، آج مجھے پریزینٹیشن دینی ہے۔۔ پچھلے بیس دن سے آسائمنٹ ریڈی کری ہے۔۔۔ آپ میرا سمیسٹر فیل نا کروائیں پلیز*
وہ آرام سے جھوٹ بول رہی تھی۔۔ کل سے وہ اسے بری لگ رہی تھیں۔ بلکہ آج کل اسے ہر کوئی برا لگنے لگا تھا۔۔ وہ خاصی چڑ چڑی ہوگئی تھی .
" لیکن آپ بھول رہی ہیں کہ کل آپ کی طبیعت اور بی پی کتنے خطرناک حد تک لو ہوچکا تھا۔۔ اگر کل دیر ہوجاتی تو بہت بڑا نقصان ہوجاتا۔۔۔ ڈاکٹر پتہ بھی ہے کیا کہہ رہی تھیںِِ۔ ۔"
" مام وہ کچھ بھی کہہ رہی ہو۔ ۔ لیکن میں اب بالکل ٹھیک ہوں۔۔۔ میں ڈرائیور کے ساتھ چلی جاتی
ہوں۔۔۔۔ ۔"
"آپ سر پہ ہاتھ رکھیں میرے ۔۔۔ اور اجازت دیں"
وہ چڑ گئی تھی انکی بات پہ۔۔ ۔
" ڈاکٹر کہہ رہی تھیں کہ اب ایسا کچھ ہوا تو آپکے اور آپکے بے بی کیلیے مشکل ہوجائے گی۔۔۔ آپکو سب سمجھنا چاہیے حیام۔۔ اب آپ اکیلی نہیں ہو۔۔۔۔۔ اور پھر آج آپ جارہی ہیں۔۔ ۔"
وہ تیز لہجے میں بولی تھیں۔ ۔
" مام۔۔۔۔۔ میں اپنے بے بی کے ساتھ کیوں کچھ غلط کرونگی ۔۔۔ خیال رکھ لونگی اپنا۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کیوں نہیں سمجھ رہیں ہیں"
وہ شاید پہلی دفعہ انکے سامنے اپنی زبان کھول رہی تھی۔ ۔
"اچھا جائیں آپ۔۔۔ ۔"
وہ بلا آخر است اجازت دیتی بولی تھیں۔۔ ۔
انکی اجازت پہ وہ فورا باہر کی طرف بڑھی تھی ۔۔۔ جبکہ تانیہ بیگم اسے دیکھتی رہ گئی تھیں۔۔ ۔
آلارم کی آواز سے اس کی آنکھ کھلی تھی۔۔ ۔ ۔۔۔ موندی ہوِی آنکھیں کھولنے کے بعد اسنے پہلی نظر وال کلاک پہ ڈالی تھی جہاں دس بج رہے تھے ۔۔ ۔
"اوو ابھی تو وقت ہے " ضامن بیڈ پہ لیٹا ہوا سوچ کے خود سے ہی بولا تھا۔ ۔ اسکی آنکھیں کھلی ہونے کے باوجود بند سی ہورہی تھیں۔ ۔ آنکھوں میں لال دوڑیے تھے جو اسکے رات دیر تک جاگنے کی چغلی کھا رہے تھے ۔۔ حیام کو سوچتے سوچتے ہی نا جانے کی رات اسکی آنکھ لگی تھی پہ ۔ ۔ اس نے رات ہی اسلامآباد جانے کا فیصلہ کر لیا تھا جب اسکی حیام سے کال لڑائ ہو گئی تھی۔۔ اود جب ہی اسنے پہلی فرصت میں رات ہی پیکنگ بھی کر لی تھی۔۔۔۔ اس نے ارادہ کر لیا تھا کہ حیام کے سارے گلے شکوے دور کر دیگا ۔۔ وہ اس معاملے کو جتنا ہلکا لے رہا تھا۔ یہ اتنا ہی اس پہ بھاری پڑ رہا تھا ۔۔ حیام اس سمجھنے کے بجائے مزید بد گمان ہورہی تھی اور رشتے کے بیچ آئی بدگمانیاں اسے برداشت نا تھیں۔ ۔
مزہد نا سوچنے کا ارادہ کرکے وہ کمبل ہٹا کے اٹھتا ہے۔۔ وائٹ بنیان اور بلیک ٹراوزر میں اسکا کسر تی جسم کافی نمایاں ہورہا تھا۔۔۔ ٹانگیں بیڈ سے نیچے کرکء دو پٹی کی کالی چپل اپنے سفید پاووں میں اڑسنے کے بعد وہ صوفے پہ رکھے گئے کپڑے جو اسنے رات کو ہی ڈیسائیڈ کرلیے تھے کہ کیا پہننا ہے۔۔ کپڑے لے کر وہ باتھ روم کی جانب بڑھ چکا تھا۔ ۔
باتھ لینے کے بعد وقت کم ہونے کی وجہ سے ناشتے کا ارادہ ترک کر تے ہوے وہ ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے کھڑا ہوتا یے ۔ ۔ اسکے مضبوط ہاتھ تیزی سے چل رہے تھے۔۔۔ جیل سے بالوں کو سیٹ کیا تھا ۔۔ رسٹ میں رسٹ واچ پہن کر اسنے ایک نظر خود کے سراپے پہ۔ ڈالی تھی۔۔ بلیک جینز پہ بلیک ہالف سلیوز کی ہی ٹی شرٹ پہنے وہ ہینڈسم لگ رہا تھا۔۔ اسکا سفید رنگ کالے کپڑوں میں مزید ابھر رہا تھا۔۔ ۔ مسکراتے ہوئےوہ اب فریکگنینس اسپرے کررہا تھا۔۔ کام کرتے ہوئے بھی وہ حیام کی باتیں اور اسکے روٹھے ہوئے جملے زہن میں آرہے تھے۔۔۔ اسکا تصور اپنے پاس کرکے ایک پراسرار مسکراہٹ کے ساتھ اسکا غصے سے پھولا ہوا چہرہ گمان کررہا تھا۔۔ ۔ ۔۔ ۔
in my "My love after few hours i will be there ..And i will hold you" . .
.. arms and remove all your anger with my love ..my angel ..my only one ❤❤ your fears ,Your innocence yours tears your smile your body your.... .. eyes has made me crazy😍😍
"ہائے میں اور میری معصوم بیوی۔۔۔۔ ۔🔥🔥
افف حیام تم مجھے پاگل کردوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
تمہاری ناراضگی۔ .
تمہارا روٹھ نہ۔۔ ۔
تمہارے غصے سے بھرے شکوے۔۔ ۔
تمہارا بات کرتے کرتے رو جانا۔۔۔۔ ۔
کیسے میں خود کو بچا پاونگا تمہارے اس سر سے۔۔۔۔۔ ۔"
شیشے میں خود کو دیکھتا ہوا وہ مستقل اسے سوچ رہا تھا۔۔۔ ہونٹوں پہ۔ حسین مسکراہٹ اس بات کا پتہ دے رہی۔ تھی کہ وہ کس قدر خوش ہے اور کتنا بے تاب ہے اس سے ملنے کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر اپنی مکمل تیاری کا اطمینان کرکے اب وہ تیزی سے luggageآٹھ اتا یے اور سرخ رنگ ہی جیکٹ بازو پہ۔ ڈال کر وہ موبائل اٹھاتا ہے۔۔۔ رات سے اب موبائل وہ ہاتھ میں لیتا ہے لیکن اب بھی چیک کرنے کے بجائے وہ آگے بڑھ جاتا ہے۔ ۔ جاتے ہوئے اسے کچھ عجیب سا محسوس ہواتھا لیکن وہ اسے نظر انداز کرتے ہوے اپنی منزل پہ روانہ ہوتا ہے ۔۔۔ جہاں اس کیلیے قسمت نے ایک سرپرایز رکھا ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔
حیام آہستہ آہستہ اپنے قدموں کو آگے بڑھاتے یونی میں داخل ہوتی ہے ۔۔ پنک کلر کے پرنٹڈ سوٹ پہنے اپنے وجود کو بلیک شال سے ڈھا نکے ۔۔ بہت کیوٹ لگ رہی تھی۔۔۔ ۔
سامنے اسے اسکی کلاس فیلو (زمل) جس سے اسی اتنی خاص دوستی تو نہیں ہے لیکن اچھی بات چیت تھی جس سے اکثر وہ اپنی پڑھائ کے معاملات ڈسکس کر لیتی ہے ۔۔۔ بیٹھی نظر آتی ہے ۔۔ حیام بھی اسکی طرف اپنے قدموں کو بڑھاتی ہے ۔۔ اور وہ بھی اسے دیکھ لیتی ہے ۔۔ ۔
Hy hayam ....how are you? ....how did u come؟
زمل کی چہکتی ہوئ آواز اسکے کانوں میں پڑتی ہے
۔ ۔ ہاے میں ٹھیک تم سناو
حیام اسے جواب دیتی ہے ۔۔ آج کی کلاس کینسل ہوگی ہے جبہی میں یہاں ہوں ۔۔ اور وہ دونوں باتوں میں مشغول ہو جاتی ہیں ۔۔ حیام صبح کے اس خوشگوار موسم میں خود کو بہت فریش اوربہتر محسوس کر رہی ہوتی ہے۔