Chapter 32: باب 32

برہان صبح صبح کمرے میں بے چینی سے ٹہل رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ایک بار پھر وہ ضامن کو فون کالز ٹرائے کررہا تھا۔۔ لیکن اسکا فون مستقل آف جارہا تھا۔ ۔ ابھی وہ بیڈ پہ بیٹھتا ہی ہے کہ ماریہ کی آواز اسکے کانوں سے ٹکر تی ہے۔ ۔

برہان ناشتہ

۔۔۔۔ ماریہ پھر سے کچھ ٹھیک کرنے کی کوشش میں کمرے میں داخل ہوتی ہے اور برہان کے پاس آکر کہتی ہے۔ ۔

برہان ناشتہ ۔۔ ۔"

برہان اسکی آواز اور موجودگی کو انگور پہ انگور کررہا تھا جبکہ وہ بار بار اسکے سامنے آرہی تھی اور مخاطب کرنا وہ بالکل نا بھول رہی تھی۔ ۔ وہ غصہ پیتے ہوئے اسکے ہاتھ سے ناشتے کے ٹرے لےکر سائڈ پہ رکھتا ہے ۔۔۔ آج اسنے آفس جانے کا ارادہ بھی ملتوی کردیتا یے ۔۔۔ اسکے چہرے پہ بلا کی سنجیدگی تھی ۔۔ اور ماریہ کو اپنے پاس کھڑا دیکھ کر اسے سخت چڑ ہوتی ہے ۔۔ ۔

"لے لیا ناشتہ اب جاو یہاں سے"

برہان اسے کھا جانے والے انداز میں دیکھتا ہے ۔۔ انداز ایسا تھا جیسے کہا ہو کہ اپنی شکل گم کرو۔ ۔

پر۔۔۔۔ ہا۔۔ ن وہ مجھے ۔۔ ۔

۔۔ ابھی اسکی مکمل بھی نہیں ہوئی تھی کہ برہان چلایا تھا۔۔۔ ۔

جاوں یہاں سے ماریہ۔۔۔ ۔ ۔ اتنی زور سے کہتا ہے کہ وہ اسکے پاس بیڈ پہ بیٹھے سے اٹھ جاتی ہے اور اس سے دور کھڑی ہوجاتی ہے۔ ۔

ایک تو ضامن سے رابطہ نہیں ہو رہا ہوتا اوپر سے ماریہ اسے مزید زچ کر رہی تھی اسکی شکل دیکھنے کا بھی وہ روادار نا تھا ۔۔ ماریہ نو لفٹ پا کر وہاں سے چلی جاتی ہے۔۔۔ ۔ ناشتے کی ٹرے میں رکھے پڑ اٹھے کی بھینی بھینی خوشبو اور اسٹیم قیمے کی پلیٹ دیکھ کر وہ ناچاہتے ہوئے بھی ناشتے کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے ۔۔۔۔ ویسے بھی رات کو وہ کچھ نا کھا سکا تھا ٹینشن اتنی تھی کہ اسے سکون ہی نا مل رہا تھا اور اب کھانا دیکھ کر اسکی بھوک چمکی تھی . .

"کہیں اس لڑکی نے اس میں کچھ ملایا تو نہیں۔۔۔۔ ۔

پڑ اٹھے کا نوالہ توڑ کر اسنے واپس رکھا تھا۔ ۔

"جو اپنی بہن جیسی کزن کے ساتھ اتنا کچھ کرسکتی ہے۔۔ ایک غیر آدمی کے ساتھ مل۔ سکتی ہے۔۔۔ مجھے راستے سے ہٹانے کے لیے ناجانے مجھے زہر سے ملا کچھ کھلانا نا چاہتی ہو ویسے ہی کل سے وہ بار بار "برہان ناشتہ۔۔۔ برہان کھانا۔۔۔ برہان چائے۔۔۔ کے ڈائلاگز بول رہی ہے"

خود سے کہتا وہ ناشتہ پرے کرچکا تھا۔۔۔ ۔

***

ثّوہ اس وقت اسلامآباد ائرپورٹ پہ تھا ۔۔ آنکھوں پہ گلاسس لگاے ادھر ادھر سے وہ بے پروا اپنے موبائل میں جھکا ہوا تھا۔۔ رات کے بعد وہ اب موبائل یوز کررہا تھا۔۔۔ ۔ ہر آنے جانے والے کی نظر اسے پلٹ کر دیکھ رہی تھی۔۔۔۔ ۔"کیا میں آج زیادہ تیار ہوگیا ہوں۔۔۔۔۔ ۔"

۔۔ وہ لگ ہی اتنا جاذب لگ رہا تھا۔۔ خود سے بول کر وہ مسکرایا تھا۔۔ ۔

اپنے فون پہ لاتعداد ان نون نمبر سے مسڈکالز دیکھ کر اسکی مسکراہٹ ایک دم رکتی ہے اور وہ ٹھٹھکتا ہے۔ ۔"کون ہے جو مجھے اتنا یاد کررہا ہےوہ بھی رات سے"

کچھ سوچ کر کیب کی تلاش میں چلتے ہوے ادھر ادھر نظریں دوڑاتا اس نمبر پہ کال بیک کرتا ہے۔۔۔ جسے دوسرے ہی بیل پہ وصول کر لیا جاتا ہے گویا اسی کا انتظار ہو ۔۔ ۔

" ہیلو ضامن میں برہان بات کر رہا ہوں ۔۔۔ پلز کال کی نہیں کرنا مجھے تم سے حیام کے بارے میں بہت ضروری بات کرنی ہے ۔۔۔ ۔"

حیام کے نام پر اسکے چلتے چلتے قدم رکے تھے۔۔ اپنی بیوی کا نام کسی دوسرے مرد کی زبان سے سن کر اسکی ماتھے پہ لکیریں پھیلی تھیں۔۔ ۔

"۔۔ خبردار جو حیام کا نام اپنی زبان سے لیا ۔۔۔۔ دو منٹ ہے تمہارے پاس کہو کیا کہنا ہے "

غصے سے کہتا وہ احسان کرنے والے انداز میں کہتا ہے۔۔ اسکی آواز دبی ہوئی ضرور تھی لیکن لہجہ ضرور سخت تھا۔۔ ۔

برہان اسے شروع سے لیکر اب تک ساری بات بتاتا ہے کس طرح سے وہ غلط فہمی کا شکار ہوا تھا حیام سے اپنی شادی کے وقت۔۔۔ سلمان کے ارادے بتاتا ہے ۔۔ ۔"

"اور ضامن پلز میری بات غور سے سنو ۔۔۔ تم پلس حیام کے پاس جاو اسے خطرہ ہے سلمان سے اسکے ارادے ٹھیک نہیں ہیں ۔۔ تمہاری ضرورت ہے اسے تم اسکے بہترین محافظ بن سکتے ہو۔۔ تمہیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔۔۔ مجھے جب سے اسکے بارے میں معلوم ہوا ہے ۔۔۔ جب سے تم سے رابطہ کرنے میں تگو دو ہوں ۔۔ اپنا اور حیام کا خیال رکھنا ""

برہان سے جتنا ہو سکا تھا اتنا اسے باور کردیا تھا۔

" برہان صاحب ،اگر تمہیں لگتا ہے کہ میں اپنی بیوی حیام سے اتنا لاپرواہ ہوں تو بے فکر ایسا کچھ نہیں ہے۔۔۔ وہ میری زمہ داری ہے اس پہ رکھنے والی ہر بری اور اچھی نظر کے بارے میں علم رکھتا ہوں۔ ۔"

"بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا کہ مجھے باور کرادیا۔۔۔۔۔۔ ۔"

"سی یو لیٹر۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

انا کے ہاتھوں مجبور ہو کر ضامن نے کرارہ جواب برہان کو دیا تھا۔۔ کچھ تو بدلہ لینا تھا اسنے اپنی بیوی کی طرف سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بات پوری کرکے وہ رابطہ منقطع کرچکا تھا۔۔۔۔ لیکن برہان کے سامنے وہ روڈ سا ہوگیا تھا جبکہ وہ اسکو پہچانتا تھا جانتا تھا کہ وہ اچھا لڑکا ہے۔۔۔ اسکے سامنے وہ سخت ہی رہنا چاہتا تھا۔۔۔ برہان کی بات کو وہ بالکل ہلکا نا لے سکتا تھا۔۔ اسکی باتوں سے اسکے ماتھے پہ سوچ کی لکیریں ابھری تھیں۔۔۔۔۔۔ ۔

ضامن کے اس قدر سفاک لہجے کو سن کر برہان کا تو دماغ گھوم گیا تھا۔

"کتنا مین شخص ہے یہ۔۔۔۔۔ ۔ میں کونسا لے کے بھاگ رہا ہوں تمہاری بیوی کو۔۔۔۔ جو اس قدر غرور کررہے۔۔۔ یہ کیوں بھول گیا ہے کہ میں نے چھوڑا تب ہی وہ اس کے پاس آئی۔۔۔۔ جاہل انسان۔۔ ۔"

"کبھی کبھی تو نیکی ہی گلے میں پڑ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔"

وہ ضامن کی کال کے بعد غصے سے کمرے میں ٹہل رہا تھا۔۔۔۔۔ تب ہی بیڈ کے پاس پڑے تکیے پہ رکھا فون بج اٹھا ہے۔۔۔ فون کی آواز سن کر ماریہ ڈریسنگ روم سے کمرے میں داخل ہوئی تھی لیکن برہان کو کمرے میں موجود دیکھ کر ایکدم گھبرا گئی تھی۔۔۔۔ ۔

فون ایک بار بجتے بجتے بند ہوگیا تھا ۔۔۔ اسنے پل بھر برہان کو دیکھا تھا جس کا چہرہ سرخ ہورہا تھا۔۔۔ برہان نے اپنی نظریں اسکی طرف سے پھیری تھیں۔۔۔۔۔ اسی اثنا میں اسکا فون دوبارہ بجنے لگا تھا۔۔۔ ۔

"ریسیو یور کال کائنڈلی۔۔۔ ۔"

بار نار بجتے فون کو دیکھ کر بر ہان اس پہ ڈھاڑا تھا ۔۔۔۔۔ وہ پہلے ہی غصے میں تھا اور ماریہ کی شکل اسے مزید غصہ دلا گئی تھی جبکہ فون کی رنگ بیل نء اسکے سر میں درد کردیا تھا۔۔ ۔

اسکی آواز سن کر وہ جلدی سے بیڈ کی طرف بھاگی تھی۔۔۔۔۔۔ لیکن فون پہ جگمگاتا نمبر دیکھ کر تو اسکے ایکدم طوطے اڑ گئے تھے۔۔۔۔ فون اسکے ہاتھ سے اچھل کر بیڈ پہ گرا تھا۔۔۔ برہان کی نظروں سے یہ منظر چھپا نا رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ماریہ کے چہرے پہ پھیلتا خوف دیکھ کر وہ اسکے قریب آیا تھا اور فون اپنے ہاتھ میں لیا تھا

***

"کیا ہوا۔۔۔ ریسیو کیوں "

فون پہ جگمگاتا نام دیکھ کر وہ بولتے بولتے رکا تھا اسکی بات زبان پہ ہی رہ گئی تھی ۔۔ ۔

"واٹ از دز ماریہ ۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ ایکدم حد سے پار ہوا تھا۔۔ ۔

"م۔۔ مج۔۔ مجھے کی۔۔۔ کچھ نہیں پت۔۔ پتہ ب۔۔ برہان۔۔۔ ۔"

اسکی زبان کو جیسے تالہ لگ گیا تھا۔۔۔ ماریہ نے فون پہ کال کرنے والے شخص کو کوسا تھا ۔۔ کہاں پھنس گئی ہوں میں۔۔ ۔

"بات کروگی تم اور اگر نہیں کی بات تو میں تمہیں ابھی زندہ یہاں اس کمرے میں ختم کردونگا۔۔ ۔"

اسکا چہرہ اپنے ہاتھ میں دبوچ کر وہ غصے سے بولا تھا۔۔۔۔ ماریہ نے بامشکل گردن ہاں میں ملائی تھی۔ ۔

فون پہ آنے والی واٹسایپ کال سلمان کی تھی۔۔۔ ۔

"ہیلو ؟

برہان نے فون اسپیکر پہ کیا تھا اور اپنے ہاتھ میں رکھا تھا جبکہ ماریہ برہان کی آنکھوں کے اشارے سے بامشکل ہیل ہیلو ہی بول پائی تھی۔ ۔

"ماریہ۔۔ ۔

سوچا تھا کہ تمہیں پھر پریشان کرونگا اور تمہاری زندگی اجیرن کردونگا لیکن پھر وہ ہی سب یار آگیا جو جو تم نے میرے لیے کیا تھا ۔۔ تمہاری ایک غلطی کے پیچھے میں وہ سب کچھ نا بھلا سکتا تھا۔ ۔ بہرحال تمہارے شوہر کو میں نے جو بتایا اسکے لیے مجھے معاف نا بھی کرو تو خیر ہے اتنا تو میرا حق بنتا تھا آخر تم نے مجھے زچ ہی اتنا کرکے رکھ دیا تھا۔۔۔ وہ کہتے ہیں نا کہ لڑکیوں کو ہمیشہ نیچا ہو کر چلنا چاہیے لیکن تم اس وقت سے میرے سر پہ چڑھ رہی تھیں۔۔۔۔ کہنا یہ تھا کہ حیام کو لے کر میں یورپ جارہا ہوں آج رات کی فلائیٹ سے۔ ۔ فائنلی میں اپنی زندگی شرو کرونگا آج رات سے ہی۔۔۔۔۔۔ تھینکس ماریہ۔۔۔ ۔"

وہ ایک ہی ٹون میں آہستہ آہستہ بولتا چلا گیا تھا جبکہ ماریہ نے آنکھیں بند کیے اس بہت مشکل سے سنا تھا دوسری طرف برہان کی آنکھیں حیرت سے پھیلی تھیں۔۔ ۔

"حیام کدھر ہے"

برہان نے تیزی سے ماریہ کا کندھا ہلایا تھا اور ماریہ کے کان میں اتنی آہستہ سے کہا تھا کہ صرف وہ ہی سن سکتی تھی .

"س۔۔۔ سلمان۔۔۔۔۔ حیام تمہارے پاس آگئی کیا۔ ۔ کس طرح ایپروچ کیا اسے۔۔۔ گڈ لک فار یور فیوچر" وہ برہان کی سرخ آنکھوں سے گھبرا کر اسکے اشارے میں کہے گئے لفظوں کو بول سکی تھی۔ ۔

"ہاں وہ کچھ دیر میں میرے ساتھ ہی ہوگی۔۔۔۔ ۔"

"تم جانتے ہو نا اسکا شوہر بہت بہت تیز ہے۔۔ کیا کیا ہے اب تم نے؟"

وہ مزید بولی تھی۔۔ ۔

"میں پک کروارہا ہوں اگلے کچھ لمحوں میں حیام کو اسکی یونی سے۔۔۔۔۔ اور تم جانتی ہو نا میں کتنا شاطر ہوں"

وہ ہنسا تھا۔ ۔

"اچھا میں فون رکھتا ہوں اب"

کال ڈسکنیکٹ ہوئی تھی۔۔ ۔

برہان نے ماریہ کا پکڑا ہوا بازو چھوڑا تھا اور اسے بیڈ پہ دھکہ دیا تھا۔

"کیا تھا یہ سب ماریہ۔۔۔۔ تم مجھ سے بار بار جھوٹ کہتی رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ دو رات پہلے بھی تم نے یہ ہی کہا کہ وہ جھوٹا ہے اور تم سچی ہو۔۔۔ شکر یہ کہ میں تمہارا یقین نا کرسکا تمہاری اس حسین شکل کے پیچھے بہت برا روپ ہے تمہارا۔۔۔ ۔"

اسے ماریہ سے گھن آرہی تھی۔۔۔ مزید وہ جاننے کے لیے اسکا واٹسایپ آن کرچکا تھا ۔۔۔۔۔ سلمان کی چیٹ ڈھونڈ کے اب وہ چیٹ پڑھ رہا تھا۔۔۔ ماریہ ایکدم اچک کے اسکے پاس آئی تھی۔۔ ۔

"برہان اور کچھ نہیں کرو پلیز"

وہ اس سے اپنا موبائل جھپٹ رہی تھی لیکن برہان نے اپنا ہاتھ ہوا میں کیا تھا۔۔ ۔

"شٹ اپ ماریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیکھنے دو مجھے اگر اتنا ہی ڈر تھا تو کیوں سیو ہے سب"

وہ چیسٹ کو پڑھ بھی رہا تھا اور دوسرے ہاتھ سے اسنے ماریہ کو قابو کیا ہوا تھا۔۔۔ اسکی آنکھیں ایکدم مزید حیرت سے پھیلی تھیں۔ .

"حیام کی آنے والی پکچرز دیکھ کر اسکی چلتی ہوئی انگلیاں رکی تھیں۔۔۔۔۔۔ حیام کی ڈھیڑ وں بھیجی گئیں دیگر عجیب زاویوں کی پکچرز دیکھ کر اسکا زہن آج سے تین مہینے پہلے اپنی بارات کی رات کی یاد دلا گیا تھا۔۔۔ اسکے دماغ کا میٹر تو تب گھوما تھا جب سلمان کی طرف سے واپس آئی ہوئی حیام اور سلمان کی پکچرز اسکے سامنے آئی تھیں۔۔۔۔۔۔ ۔"

"ماریہ۔۔۔۔ اسکی آنکھیں شرم سے جھک گئیں تھی۔۔ ۔

اتنی غلط چیزیں ماریہ"

تم کیا سچ میں میری کزن ہو۔۔۔ تم ہمارا خون تو نہیں ہوسکتیں"

وہ اس سے دو قدم دور کھڑا ہوگیا تھا۔۔۔ ۔

"ب۔۔ برہان۔۔ س۔۔ سوری

میں نے ۔۔۔۔ بھرو۔۔ سہ کرو میرا"

وہ ڈرتے ڈرتے اسکے پاس آئی تھی۔ ۔

وہ غصے سے اسکا ہاتھ تھام کر بیڈروم سے باہر لے آیا تھا اور سیڑھیوں سے کھینچتا ہوا ڈرائنگ روم سے بیرونی گیٹ کی طرف لے گیا تھا۔

" میں اپنے گھر سے اپنی زندگی اس رشتے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تمہیں آزار کرتا ہوں۔۔۔ تمہیں طلا**دیتا ہوں، ****دیتا ہوں ۔۔۔ اور ****دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ اسکا ہاتھ کار پورچ میں چھوڑ کر اپنے حوش و حواس میں بولا تھا۔۔۔۔۔ ۔

"برہان۔۔ ۔

ماریہ چلائی تھی۔۔۔ جبکہ آرزو بیگم جو تیزی سے انکے پیچھے آرہی تھیں۔۔ انکے قدم دروازے پہ ہی ٹہر گئے تھے اپنے بیٹے کی اس حرکت کو سن کر تو وہ بے ہوش ہونے کو تھیں۔۔ ۔

"ی

برہان کیا کیا تم نے"

آرزو بیگم حیرت کی زیادتی سے بولی تھیں

"ماما یہ اس ہی لائق تھی۔۔ اسکو یہاں سے باہر کردیں ورنہ میں باہر چلا جاونگا"

وہ الٹے قدموں گھر کے اندر کی طرف بڑھا تھا جبکہ آرزو بیگم اب ماریہ کے بولنے کے انتظار میں تھیں۔ ۔

***

کیپ میں بیٹھا وہ حیام کو مستقل کال ملا رہا تھا لیکن اسکا نمبر آف جارہا تھا۔۔۔۔ برہان کی بات سن کر وہ زرا پریشان سا ہوگیا تھا اور اب بے چینی اور گھبراہٹ اس پہ حاوی ہورہی تھی۔۔ ۔

ابھی وہ سوچ ہی رہا تھا کہ اسکا موبائل ایک بار پھر بلنک کرنے لگا تھا۔۔۔ ۔

be careful han! t seems something will If hayam go to any uni ....then go there at once ...i , bad happen

Burhan..#

موصول ہوا پیغام پڑھ کر وہ اور چونکا تھا۔۔۔۔ پہلی فرصت میں اسنے ڈرائیور کو یونی جانے کا کہا تھا پہلے وہ گھر جارہا تھا لیکن اسے ایکدم یاد آیاتھا کہ حیام رات صبح جانے کی بات کررہی تھی۔ ۔

***

"کیا تم مجھے پک کرسکتی ہو وجیہہ؟* اسنے ایک مسیح وجیہہ کو کیا تھا۔۔۔ یونی وہ آ تو گئی تھی لیکن اب بور ہورہی تھی۔۔۔ کلاسس ویسے بھی آف تھیں اور صبح وہ لڑ کے اور جزباتی ہو کر نکل تو گئی تھی لیکن اب اسے اپنی طبیعت اچھی محسوس نہیں ہورہی تھی۔ ۔

"ان آ میٹنگ۔۔ ۔

ایک گھنٹے بعد آسکونگی"

وجیہہ کا ٹیکسٹ پڑھ کے وہ منہ بنا گئی تھی۔۔۔ اب ایک گھنٹہ بیٹھ کے تمہارا انتظار کروں۔۔ ۔

"میں خود چلی جاونگی کیپ سے یار "

تم میٹنگ اٹینڈ کرلو"

وہ ٹیکسٹ کرکے یونی سے باہر آگئی تھی۔۔۔۔۔ ۔

کیپ کی تلاش میں وہ روڈ پہ کھڑی ہوئی تھی۔۔۔ دوپہر کا وقت تھا سارے پوائنٹس اپنے ٹائم پہ نکل چکے تھے جب کہ آدھی سے زیادہ یونی خالی ہوچکی تھی۔۔۔ ۔

ابھی وہ زرا ہی دور آئی تھی۔۔۔۔ اسکو یہاں اکیلے کھڑا ہونا بڑا عجیب لگ رہا تھا ڈر بھی اسے کچھ کچھ محسوس ہوا تھا۔۔۔ دھوپ شدید تھی جس کی وجہ سے اسکا چہرہ پسینے سے شرابور ہوگیا تھا ۔۔۔ ۔

"چھوڑو مجھے"

وہ زرا دور اور آئی تھی اور ایکدم خود پہ حملہ پا کر وہ بدک گئی تھی۔۔ خود کو چھڑانے کے لٸ ے اس نے پورا زور لگایا لیکن مقابل کی گرفت بہت مضبوط تھی،وہ نازک سی لڑکی اس توانا مرد کے سامنے کچھ نہ تھی، وہ چاہتا تو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اسکا کام تمام کرسکتا تھا ..... ......اسے اپنے اوپر ناز ہو رہا تھا کہ وہ کچھ بھی کرسکتا ہے، اپنا پلان کامیاب ہونے پر ایک کمینگی سی مسکراہٹ اسکے ہونٹوں پہ تھی ۔۔۔ ۔

"چھوڑو مجھے"

خود کو چھڑانے کے لٸ اس نے پورا زور لگایا لیکن اس کی گرفت بہت مضبوط تھی،وہ نازک سی لڑکی اسے توانا مرد کے سامنے کچھ نہ تھی، وہ چاہتا تو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اسکا کام تمام کرسکتا تھا ..... ......اسے اپنے اوپر ناز ہو رہا تھا کہ وہ کچھ بھی کرسکتا ہے، اپنا پلان کامیاب ہونے پر ایک کمینگی سی مسکراہٹ اسکے ہونٹوں پہ تھی ۔۔۔ ۔

"آہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

اتنی بے دردی سے اس نے حیام کو گاڑی کی بیک سیٹ پہ ڈالا تھا کہ وہ اسکی کمر کار کے دروازے کے ساتھ زور سے ٹچ ہوئی تھی کہ وہ ایکدم کراہ اٹھی تھی۔۔۔ اسکا بازو پہ لٹکا بیگ ایکد جھٹکے کی وجہ سے اسکے پیٹ پہ آلگا تھا۔۔ ۔

"ضا۔۔۔ ضامن"

وہ ایکدم پیٹ پہ ہا تھ رکھ کے زور سے چلائی تھی ۔۔ ساتھ ہی ساتھ اسکی آنکھوں سے آنسو جھلملانے لگے تھے۔۔۔۔ ۔

"یس سر"

"دن "Done

کانوں پہ لگے بلو توٹھ کی مدد سے اسنے جواب آگے پہنچایا تھا۔۔۔ جبکہ دوسرے ہاتھ سے جلدی سے گاڑی اسٹارٹ کی تھی۔۔ ۔

"کہاں لے کے جارہے ہو مجھے"

وہ روتے ہوئے بھی لہجہ مضبوط بنائے تیز آواز میں بولی تھی ۔۔ ۔

"روکو گاڑی۔۔۔ ۔" ہوا میں تیز اڑتی گاڑی کو وہ دیکھ کے بولی تھی وہ گاڑی اس قدر تیزی سے چلارہا تھا کہ وہ ایک جگہ سیٹ ہو کے نا بیٹھ سکی تھی۔۔ بار بار اسے جھٹکے لگ رہے تھے۔۔ ایک دفعہ تو اسکا منہ فرنٹ سیٹ کے بیک پہ جاکے لگا تھا .

"چپ کرکے بیٹھو"

آدمی فرنٹ شیشے سے دیکھتا اسے بددلی سے بولا تھا۔۔ رفتار اسنے مزید تیز کی تھی .

***

یونی ورسٹی کے گیٹ پہ اتر کے وہ کیپ سے باہر نکلا تھا۔ ۔

"تم یہاں نہرو ،میں آتا ہوں واپس"

وہ ڈرائیور کو کہہ کر آگے بڑھا تھا۔۔۔۔ ابھی وہ آگے اور گیا ہی تھا کہ نسوانی چیخ پہ اسکا چہرہ مڑا تھا ۔۔ ۔

"کون۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ ایکدم تیزی سے آگے بڑھا تھا ۔۔۔ سامنے کھڑی بلیک کرولا پہ اسکی نظر پڑی ہی تھی کہ وہ گاڑی ایکدم غائب سی ہوگئی تھی۔۔۔۔ وہ گاڑی اسکے پاس سے ہی گزری تھی۔۔۔ اندر سے آتی نسوانی آواز کو پہچاننے میں اسے لمحہ بھی نا لگا تھا۔۔ وہ الٹے قدموں اس گاڑی کے پیچھے بری طرح بھاگا تھا لیکن پھر وہ جلدی سے کیپ میں جا بیٹھا تھا۔ ۔

"جلدی چلاو گاڑی۔ ۔

ب ۔۔ بلکہ بھگاو۔۔۔۔ ۔ ضامن کیپ کی فرنٹ سیٹ پہ بیٹھ کے ڈرائیور سے تیز آواز میں بولا تھا. . ۔۔ جھٹکے سے ایکدم گاڑی اسٹارٹ ہوئی تھی۔ ۔

"یار اس بلیک کرولا کا پیچھا کرو۔۔۔۔ جلدی کرو"

وہ ڈرائیور سے کہتا گاڑی پہ بھی نظر رکھا ہوا تھا .

ابھی وہ تیز رفتار کے ساتھ آگے بڑھ ہی رہے تھے کہ ٹریفک جام دیکھ کے اسے غصے اور پریشانی نے آ گھیرا تھا۔

"ڈیمن شٹ۔۔۔ کسی طرح نکالو گاڑی کو۔۔۔۔ مجھے نظر نہیں آرہی اب بلیک کرولا۔۔۔ ۔"

وہ ڈرائیور سے بولا تھا۔ ۔

"صاحب۔۔۔ کیسے نکالوں۔۔۔ آپکو نظر نہیں آتا سگنل ہے ابھی۔۔ کس طرح بڑھاوں آگے"

اور ابھی ویسے بھی وقت لگے گا۔۔۔۔ ۔"

گاڑیوں کا رش بے حد تھا ۔۔۔ وہ سامنے اور اردگرد کھڑی گاڑیوں کو مددنظر رکھتا ہوا ضامن سے بولا تھا۔

"وٹ ڈا ہیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت وقت لگ جائے گا ایسے تو"

خیر تم یہ رکھو"

اس سے مزید ایسے بیٹھ کر سگنل کھلنے کا انتظار نہیں کرنا تھا۔۔ اور ایسا کرلیتا تو شاید بہت دیر ہوجاتی۔۔۔۔۔ جیب میں سے والٹ نکال کے کچھ پیسے ڈیش بورڈ پہ رکھے تھے اور خود اپنا ہینڈ کیری بیگ لے کر گاڑی سے اتر چکا تھا۔۔ ۔

گاڑیوں سے بچ بچا کے وہ بھاگا تھا۔۔۔ اسکے پاس اپنی ٹرانسپورٹ بھی نہیں تھی جس کی وجہ سے اسے کسی کیپ یا لفٹ کا سہارا لینا پڑا تھا۔۔ زرا دور نکل کے وہ رکا تھا۔۔۔۔۔ بھاگتے ہوئے اسکا سانس بڑھ چکا تھا اور اب وہ ہانپ رہا تھا۔۔۔۔۔ سیکنڈ کے لیے وہ کھڑا ہوا تھا۔۔۔ تب ہی اسکے سامنے ایک گاڑی آ کے رکی تھی ۔۔۔ ۔

"کیا آپ کو لفٹ چاہیے"

گاڑی کے دروازے کا شیشہ نیچے ہوا تھا اور اس میں سے ایک تو عمر لڑکے نے ضامن کو دیکھتے ہوئے کہا تھا۔ ۔ "کیا تم دو گے"

ضامن ایکدم تیزی سے بولا تھا۔۔۔۔۔ ضامن کو وہ لڑکا کسی یو نی ورسٹی کا طالب علم لگا تھا۔۔ گندمی رنگت کا وہ لڑکا سر اثبات میں ہلا کے ضامن کو اندر آنے کی اجازت دے چکا تھا۔۔۔۔۔ تب وہ گھوم کے فرنٹ سیٹ کا دوڑ کھول کر بیٹھا تھا اور اپنا ہینڈ کیری اپنی گود میں رکھ لیا تھا۔۔ ۔

"کہاں جانا ہے بھائی"

ضامن اس لڑکے سے کم از کم آٹھ نو سال بڑا تھا۔۔ اسے دیکھ کے وہ لڑکا بھائی سب ہی مخاطب کرگیا تھا۔ ۔

"یار سیدھا لے چلو ابھی تو مجھے بھی نہیں پتہ کہاں جانا ہے۔۔۔ ۔"

وہ پریشانی سے بولا تھا کیونکہ بلیک کرولا اسکے ہاتھ اور نظروں سے کافی آگے نکل چکی تھی اس وقت اسے اپنا بیڈ لک لگا. تھا۔۔ ۔

پینٹ کی جیب سے اسنے اپنا فون نکالا تھا اور ٹیکسٹ کیے گےِ مسیح کو کال کی تھی ۔۔۔ ایک کال۔۔ دو کال پھر تیسری کال پہ کال پک کرلی گیِ تھی۔ ۔

"بولو ضامن"

برہان دوسری طرف سے اسکی کال دیکھ کے چونکا تھا. ۔ بہرحال وہ اسے کافی مغرور سمجھتا تھا۔ ۔

"ایک فیور چاہیے۔۔ ۔"

وہ برہان سے بولا تھا۔ ۔

"میری ایک کال ملا سکتے ہو لڑکے پلیز۔۔ کیا تمہارے پاس فون ہے"

اسنے اپنا فون کان سے لگائے دوسرا جملہ کار ڈرائیو کرتے ہوئے لڑکے سے بولا تھا .

"شیور"

اس لڑکے نے فوراً اپنا فون ڈیش بورڈ سے اٹھایا تھا۔ ۔

"کیسا فیور چاہیے تمہیں ضامن۔۔ بولو"

برہان نے کہا تھا۔ ۔

"نمبر ڈائل کرو۔۔۔۔۔ تم"

اس لڑکے نے جب فون لاک کھول کے ضامن کی طرف دیکھا تو ضامن نے کہا تھا۔ ۔

"زیرو ، تھری ، تھری ،سکس، فائیو ، فار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اسنے منہ سے جلدی سے اسے نمبر نوٹ دوان کروایا تھا۔ تب لڑکے نے اس نمبر پہ کال کی تھی اور فون ضامن کو تھمایا تھا۔ ۔

"برہان جو جو ڈینیل اور مسیح تم مجھے پہنچارہے ہو کیا تم بتاسکتے ہو کہ یہ سب کیسے تمہیں پتہ لگا*

وہ ایک کان پہ اپنا فون لگائے برہان سے بات کررہا تھا جب کہ دوسرے کان پہ اس لڑکے کا فون لگایا ہوا تھا جس سے دوسرے نمبر پہ بیل جارہی تھی۔

" ہاں، کیونکہ مجھے خود اس بندے نے بتایا ہے کال کرکے۔۔۔ میں تم سے جھوٹ نہیں بول رہا

ضامن۔۔۔ سریس پلیز۔۔۔۔ جھوٹا نہیں ہوں میں*

برہان جیسے اسے صفائی دے رہاتھا۔ ۔

"تو میرے بھائی وہ نمبر جس نمبر سے تمہیں یہ سب معلوم ہوا وہ نمبر سینڈ کرو دو سیکنڈ ہے تمہارے پاس، جلدی سینڈ کرو"

وہ جلدی سے کہہ کر فون کاٹ چکا تھا ۔۔ کیونکہ دوسرے فون پہ لگی کال اب اٹھالی گئی تھی اور وہ ایک وقت میں ایک ہی بندے سے بات کرسکتا تھا۔ ۔

"دارم۔۔۔۔۔ آر یو دائر۔۔۔۔ ضامن اس پیکنگ۔۔۔۔۔ ۔"

اسنے کال دارم کو ملو ائی تھی۔ ۔

"ضامن۔۔۔۔۔ تمہارا فون کہاں ہے*

دارم فوراً بولا تھا۔ ۔

" سب چھوڑو۔۔۔ بس تمہیں ایک نمبر سینڈ کررہا ہوں۔۔۔۔۔۔ تم اسکو ٹریس کروا کے لوکیشن بتاو

مجھے۔۔۔ پانچ منٹ ہیں تمہارے پاس بس۔۔۔ پانچ منٹ*

"پانچ منٹ۔۔۔ کیا ہوگیا ہے ضامن"

دارم کو حیرت ہوئی تھی۔۔ ۔

"تمہیں جتنا کہا ہے اتنا کرو۔۔۔۔ بائے۔ ۔"

فون بند کرکے اس نے غصے سے سامنے دیکھا تھا۔ ایک منٹ بعد ہی اسے پھر ایک میسج موصول ہوا

تھا۔۔۔۔۔ اپنے مطلب کا میسج دیکھ کر اسنے وہ ہی میسج دارم کو فاروڈ کیا تھا جس میں ایک نمبر لکھا ہوا تھا۔ ۔

"تھینکس بیٹا"

اسنے اس لڑکے کا فون اسے واپس کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"خیر ہے بھائی۔۔۔ آپ پریشان لگ رہے ہیں خیریت تو ہے"

وہ اسکے تیزی سے چلتے دماغ اور ہاتھوں کو غور سے دیکھ رہا تھا ۔۔۔ اور اب تو وہ چونک کے ایک دم چیخا

تھا۔۔۔۔ ۔

"یہ ۔۔ یہ کیا کررہے ہیں"

"تم بے فکر رہو ، تمہیں کچھ نہیں کررہا"

جب اسنے ہاتھ اپنے ہینڈ کیری میں ڈالے اور اپنی مخصوص پسٹل باہر نکالی تو وہ لڑکا ڈر چکا تھا ایکدم وہ چیخا تھا۔۔۔ ضامن نے وہ پسٹل نکال کے اپنی سرخ جیکٹ کی اندر بنی خفیہ جیب میں ڈالی تھی اور اسکو تسلی دیتے ہوئے مسکرایا تھا۔ ۔

"آ۔۔۔ آپ مشکوک لگ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔

آ۔۔ آپ اتریں پلیز*

وہ لڑکا واقعی ٰڈر چکا تھا۔۔ ۔

"یار کچھ نہیں ہورہا بس تم مجھے میری منزل تک پہنچا دو۔۔۔۔۔۔ ابھی لوکیشن پتہ چلتی ہی ہوگی"

وہ اسکے کندھے پہ ہاتھ مارتا ہوا بولا تھا۔۔ پہلے کی نسبت وہ کافی پرسکون سا ہوگیا تھا۔۔ ساتھ ہی اسنے وجیہہ کو ساری صورتحال سے اگاہ بھی کردیا تھا۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.