Chapter 33: باب 33

"یہ کیا حولیہ بنا رکھا ہے ماریہ۔۔۔ یہ کس کے ساتھ تم آئی ہو اور تمہارا دوپٹہ کہاں ہے*

وہ جیسے ہی اپنے گھر میں داخل ہوئی تھی ویسے ہی انیلہ بیگم اپنے دل پہ ہاتھ رکھ کے تڑ پتے ہوئے بولی تھیں۔ ۔

"بیٹھنے دیں مجھے خدا کے لیے"

وہ اتنے سارے سوالوں کے ساتھ جھنجنا گئی تھی۔۔ ۔

"ماریہ۔۔۔ کیا ہوا ہے*

وہ اسے صوفے پہ بٹھا کر خود اسکے سامنے بیٹھی تھیں۔ ۔

"جیسا آپ نے کہا تھا نا ویسا ہی ہوگیا ہے ماما۔۔ ۔

برہان نے دے دی ہے ڈائیوارس مجھے۔۔۔۔ ۔"

وہ چیختے ہوئے بولی تھی۔ ۔

"کیا ۔۔۔ کہہ رہی ہو تم۔۔ ۔

ہوش میں تو ہو۔۔۔ ۔"!

"جی ماما میں ہوش میں ہوں۔۔۔۔۔ اور مجھ سے مزید کچھ نا پوچھیں آپ۔۔۔ ۔*

وہ ایکدم جھٹکے سے اٹھی تھی اور بھاگتی ہوئی سیڑھیاں چڑھ گئی تھی۔ ۔

"ماریہ۔۔ ۔

بیٹا۔۔۔۔ سنو۔ ۔

انیلہ بیگم اسکے پیچھے بھاگی تھیں۔۔۔ ۔

***

بیڈ پہ اوندھی پڑی وہ ابھی اپنی قسمت پہ رو ہی رہی تھی۔۔۔۔ کہ ایکدم دروازہ کھلنے کی آواز آئی تھی۔۔ کمرہ میں پہ ہر طرف اندھیرہ تھا یا ساری لائٹس آف تھیں۔۔۔ جس طرح وہ بندہ اسے چھوڑ کر گیا تھا اسی طرح سے وہ بیڈ پڑی رو رہی تھی۔۔۔ اسکا دماغ بالکل ماوف ہوچکا تھا کہ اسکے ساتھ ہوا کیا تھا۔ ۔

دروازے کے کھلنے کی آواز پہ وہ الٹی سے سیدھی ہوکے لیٹی تھی۔۔۔ اوع لیٹنے سے اٹھنے کی کوشش کی تھی۔۔۔۔ اسکی کمر میں شدید درد ہورہا تھا جیسے ابھی کچھ نا کیا گیا تو وہ شدت درد کے مارے مر جائے گی۔۔ اپنے پہ جسم کے ہر حصے میں اسے ٹھیسیں اٹھتی محسوس ہوئی تھیں۔۔ حیام نے نظریں سامنے دھندلے ہوئے منظر ڈالی تھیں۔ ۔

"کک۔۔۔ کون ہے"

اسکی دبی دبی آواز باہر آئی تھی۔۔۔ ۔

ایکدم ہی کمرے میں لگے سارے نفوس اور لائٹس روشن ہوئی تھیں۔ ۔

"حیام مائے لو۔۔۔ ۔

وہ دھیرے دھیرے قدم بڑھاتا اسکی طرف آرہا تھا۔۔۔۔ جبکہ حیام کی ایک زور دار چیخ پر اسکے قدم تھمے تھے۔۔۔۔۔ ۔

"ق. ۔۔۔۔ قر۔۔۔ قریب نہیں آ۔۔۔ آنا۔۔۔ ۔"

وہ سر نفی میں ہلاتی ہاتھ بیڈ پہ جمائے پیچھے کو سرکی تھی۔۔ اور بیڈ کراون سے جا لگی تھی۔۔ ۔

"تمہیں یہاں تم سے دور رہنے کے لیے تھوڑی بلایا ہے مائے لو۔۔۔ ۔"

وہ ہنستا ہوا مزید آگے بڑھا تھا۔ ۔

"نہ۔۔۔۔ نہیں۔۔ ۔*

وہ روتے ہوئے زور سے چیخی تھی۔۔ اسکا بھیانک چہرہ ایک بار پھر سامنے دیکھ کر وہ سب کچھ کھو دینے کو تھی۔۔ اسے لگ رہا تھا جیسے آج سب ختم ہوجائے گا۔۔ ۔

سلمان اسکی چھوڑی ہوئی جگہ پہ بیڈ کے بیچ میں بیٹھ گیا تھا۔ ۔

"تمہارا بہت انتظار کیا ہے میری جان۔ ۔

تمہیں اپنے سامنے دیکھنے کے لیے ناجانے کیا کیا کردیا ہے میں نے۔ ۔

دن ایک کیا ہے رات ایک کی ہے۔ ۔

کیا میری ساری محنت ایسی ہی رائیگاں جاِے گی۔ ۔

یہ تو نہیں ہوسکتا نا۔۔ ۔

تمہیں تو آج اپنے ساتھ اپنی زندگی میں شامل کرنا ہے" .

وہ اسکو سر تا پا غور سے دیکھتا ہوا بولا تھا۔ ۔

"پاس آو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

بیڈ کراون سے چپکی گھٹنوں کے گرد ہا تھ باندھے چہرہ چھپائے وہ صرف سن رہی تھی۔۔۔ اسکے دل کی ڈھڑکن کافی حد تک بڑھ چکی تھی۔۔ اسکے حسین چہرے پہ خوف کا سایہ وعکس نمایاں تھا۔۔ سلمان کے کہے گئےِ گھٹیا لفظوں اور جملوں کو سن کر اسکا دل کی کے رہ گیا تھا۔ ۔

"پاس آو۔۔۔۔۔۔ ۔"

ایک بار پھر دہرایا گیا تھا۔۔ لیکنحیام نے ہلنے کی بھی کوشش نا کی تھی بلکہ خود کو اور مضبوطی سے تھام لیا تھا۔ ۔

"حیام "

w6130 : oN ppastah-7070977

اب کی بار آواز اونچی تھی کہ وہ ایکدم اچھل پڑی تھی۔۔۔ چہرہ اوپر کو اٹھا تھا۔۔۔۔ ۔

اب کی بار وہ اسے حکم دینے کے بجائے خود اسکے قریب بیڈ کے کراون کے پاس آگیا تھا۔۔ اسکو قریب پاکر حیام ایکدم دور کھسکی تھی۔

"آ۔۔۔ آ۔۔۔ نہیں یار پلیز۔۔۔۔ ۔

حیام کے ہاتھ اسنے اپنے سخت ہاتھوں میں لیے تھے۔۔ وہ ایکدم ترپی تھی ۔۔۔ ۔

وہ شاید پہلی بار اسکو اتنی قریب سے دیکھ رہا تھا۔ ۔

جھیل جیسی بڑِی بڑِی آنسووں سے بھری آنکھیں۔۔ ۔

ستواں ناک میں چمکتی لونگ۔۔۔۔ جو اسکے چہرے کی خوبصورتی کو مزید دلکش بنارہی تھی۔۔ ۔

سرخ لرزتے گداز ہو نٹ ۔۔۔ ۔

اسکے سرخ ہونٹوں کو دیکھ کے وہ خود پہ قابو نا کرسکا تھا۔۔ اپنے دل کی مدت پرانی خواہش پر لبیک کہتا وہ اسکے چہرے پہ جھکا تھا۔۔۔۔ ۔

"ہٹو دور گھٹیا آدمی"

اپنا پاوں ناجانے اسنے کیسے اٹھایا تھا اور سلمان کے پیٹ میں دے مارا تھا۔۔۔۔ اس اچا نک افتاد پہ فوراً اچھل کے پہ پیچھے کو گرا تھا۔۔ یہ ہی لمحہ تھا کہ حیام ڈوپٹہ صحیح کرتی بیڈ سے اٹھی تھی اور بھاگتی ہوِئی کمرے کے دروازے جاکے لپکی تھی۔۔ اسکا لرزتا ہوا ہاتھ ہینڈل کی طرف گھوما تھا۔۔ ۔

"حیام۔۔۔ ۔

واٹس رانگ وڈ یو۔۔ ؟

تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے چھونے کی بھی۔۔۔۔ ۔"

وہ پلٹ کر بھاگتا ہوا دوسرے ہی لمحے اسکے پاس پہنچا تھا اور اسکی کلاِی بہت بےدردی سے تھامی تھی کہ اسکی کلائی میں کھنکتی چوڑیاں ٹوٹی تھیں۔۔۔ ۔

"چ۔۔ چھوڑو مجھے۔۔ ۔

اسکے آنسو رفتاری سے اسکے گال پہ پھیلے تھے۔۔۔ لیکن سلمان اسے بے دردی سے گھسیٹتا ہوا اسے بیڈ تک لایا تھا اور ایک ہی جھٹکے سے اسے بیڈ پہ پھینکا تھا۔۔ ۔

"آ۔۔۔۔ ہ۔۔۔۔ ضامن۔۔۔۔۔۔۔ ۔

پلیز۔۔۔۔ ۔

س۔۔۔۔۔۔ سی۔۔ سیو می۔۔ ۔"

وہ درد سے روئی تھی۔۔۔ اسنے اسے اس بے دردی سے بیڈ پہ پھینکا تھا جیسے کوئی چیز ہو۔۔۔۔۔ اپنے دونوں ہاتھ وہ پیٹ پہ رکھ کے بری طرح روئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آنکھوں سے نکلتے آنسو اب بیڈ کی چادر بھگو رہے تھے۔ ۔

"کیوں مجھ پہ ظلم کررہی ہو میری جان۔۔۔ ۔

اتنی خوبصورت آنکھوں ۔۔۔ کو مت دو آنسو۔ ۔

نہیں کرو اپنے ان حسین لبوں پہ ظلم۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ خود بھی ایکدم اچھل کر بیڈ پہ اسکے پاس آبیٹھا تھا۔۔۔۔۔ اور ایک ہاتھ اسکے کند پہ ھے کے پاس رکھ کر اس جھکا تھا۔۔۔ اسکی نظر اسکی سرخ آنکھوں سے ہوتی لرزتے ہوئے سرخ ہونٹوں پہ ٹہر گئی تھی۔ ۔

وہ ایک بار پھر دل کی خواہش اور پرانی تمنا کی آواز پہ ہامی بھرتا اسکے چہرے کے قریب جھکا تھا۔۔۔ ۔

"،۔۔ میں بیوی ہوں کسی کی۔۔۔۔ معاف کردو مجھے۔۔۔ ۔"

وہ اپنے ہاتھ پیٹ پہ سے ہٹائی اب چہرے پہ رکھتے ہوئے تڑپتے ہوئے بولی تھی. ۔۔ ۔

"افسوس ۔۔۔ ۔"

لیکن کسی کو کیا فرق پڑتا ہے*

ااکے گلے میں جھولتی چین پہ اسکی نظر پڑی تھی اور اب اسکا ہاتھ اسکے ڈوپٹے پہ گیا تھا۔۔۔ ڈوپٹہ گردن سے ہٹا کر اانے اا چین کو ہاتھ میں لیا تھا۔ ۔۔ ااکے غلیظ ہاتھوں کا لمس گردن پہ محسوس کرکے وہ ضبط سے آنکھیں میچ گئی تھی۔

"آئے لو یو حیام۔۔۔ لو یو سو مچ"

وہ اس پہ جھکا ہی ہوا تھا کہ ایکدم درواٙ زے کھلنے کی آواز پہ بدمزہ ہوا تھا۔ ۔

"کیا ہے پورے سین کی تم نے دھجیاں اڑا دی ہیں۔۔۔۔ کس سے پوچھ کر آئے ہو یہاں"

وہ نخوت سے کہتا اسنے گردن موڑی تھی اور پیچھے دیکھا تھا۔۔ وہ سمجھا تھا کہ شاید اسکا ہی کوئی بندہ اسے کسی کام کے لیے بلانے آیا ہے لیکن کسی غیر شخص کو دیکھ کر وہ سیدھا ہوا تھا اور دروازے کے بیچ و بیچ کھڑے شخص کو اسنے بری اور غصے بھری نظروں سے دیکھا تھا۔ ۔

"کس سے پوچھ کر آئے ہو یہاں۔۔۔ ۔

شرم نہیں آتی کسی کی پرائیویٹ روم میں آتے ہوئے"

حیام کا ہاتھ اسنے ایکدم سے ہی تھاما تھا اور ضامن کو دیکھ کر خار بھری نظروں سے دیکھا تھا۔۔ ۔

اسنے جیسے ہی حیام کا ہاتھ تھاما تھا اسی وقت ضامن نے کمر کے پیچھے چھپایا ہوا اپنا ہاتھ آگے کیا تھا اور سلمان کے اس ہاتھ کا نشانہ بنایا تھا۔۔ لیکن اسی وقت بہت ہی شاطرانہ انداز۔ میں سلمان نے حیام کا ہاتھ چھوڑا تھا گولی ااکے ہاتھ کے بجائے حیام اور سلمان کے بیچ بیڈ کروان پہ جا لگی تھی۔۔ اسی اثنا کے ساتھ ایک

چیخ ہوا میں بلند ہوئی تھی اور یہ چیخ حیام کی ہی تھی۔۔ ۔

اسکے بے آواز آنسو اب ہچکیوں کی شکل دے گےِ تھے وہ بہت بری طرح تیزی سے زور زور سے رونے لگی تھی۔۔۔۔۔ کہ ضامن کیا سلمان نے بھی چونک کر اپنے پاس پڑی حیام کی طرف فکرمندی سے دیکھا تھا۔۔ ۔

اسکے بے آواز آنسو اب ہچکیوں کی شکل دے گےِ تھے وہ بہت بری طرح تیزی سے زور زور سے رونے لگی تھی۔۔۔۔۔ کہ ضامن کیا سلمان نے بھی چونک کر اپنے پاس پڑی حیام کی طرف فکرمندی سے دیکھا تھا۔۔ ۔

"ح۔۔ حیام۔۔۔ ۔

حیام کیا ہوا۔۔۔ ۔"

سلمان فکرمندی سے حیام کی طرف ایک بار پھر جھکا تھا۔۔ ۔

اسکا لرزتا وجود اور بھیگی آنکھیں بہت کچھ ہونے کا پتہ دے رہی تھیں۔ ۔

وہ ہچکیوں لیتی تیزی سے رو رہی تھی۔۔ ۔

"اففف یہ منحوس انسان۔۔ ۔

پہ ضامن سلمان کو حیام کے اوپر جھکا دیکھ کر تیزی سے آگے بڑھ کر آیا تھا اور اپنے ہاتھ اسکے مضبوط کندھوں رکھ کر اسے دھکہ سا دیا تھا اور حیام کے اوپر سے ہٹایا تھا کہ وہ بیڈ کی دو سری سائیڈ پہ جاکے گرا تھا۔

"حیام۔۔۔ میری جان۔ ۔

ار یو اوکے"

وہ اسکا گال چھوتا ہوا نرمی اور پریشانی سے بولا تھا۔۔ ۔

"طبیعت ٹھیک ہے تمہاری*

وہ ایسے نارمل انداز سے بات کررہا تھا جیسے کوئی عام سٹویشن اور وہ اپنے پرسنل بیڈروم میں ہو۔۔۔ ۔

"ضامن۔۔۔۔ گھر ۔۔۔ چلو"

وہ اسکا ہاتھ جو اسکے گال پہ رکھا تھا اسے پکڑتی ہوئی امید سے بولی تھی ۔۔۔ دو آنسو نکل کر بیڈشیٹ پہ جزب ہوئے تھے . .

"بہت پیار نہیں ہے بیوی اور سو کولڈ شوہر میں۔۔۔ ۔"

سلمان ان کو دیکھ کر مسکرایا تھا۔ ۔

"اگر تو بیچ میں بولا تو ابھی اسی وقت تجھے ختم کردونگا"

ضامن حیام کے اوپر پوری طرح جھکتا ہوا اسکے گرد ایک اپنا ہاتھ رکھتا سلمان کو دیکھتا بولا تھا۔۔ حیام اسکے حصار میں پوری طرح سلمان کی گندی نظروں سے بچ گئی تھی۔۔ ۔

"یہ تم لوگوں کا بیڈروم نہیں ہے۔۔۔ بے شرم "

سلمان انہیں ایک دوسرے کے قریب دیکھ کر کر جل کے رہ گیا تھا۔ ۔۔ جنونی کیفیت میں اسنے ضامن کو اپنے پاووں کی مدد سے اسے دھکہ دیا تھا کہ ضامن اسکے لیے بالکل ریڈی نا تھا وہ بیڈ سے نیچے کارپیٹ پہ گرا تھا۔ ۔

اسکے گرنے کی دیر تھی وہ واپس حیام کے پاس آیا تھا۔ ۔

"تمہیں گھر جانے کی بہت جلدی ہے۔۔ ۔

جان من اب ہم نے نیا گھر ہی بسانہ ہے*

وہ اسکی کمر کے گرد ہاتھ ڈالتا اسے اٹھانے کی کوشش کرتا اسے اٹھا چکا تھاguyz.khush h اسے اپنے حصار میں لے کر وہ خود بھی کھڑا ہوا تھا۔۔ ۔

"چھوڑ دو مجھے۔۔ ۔

تمہیں خدا کا واسطہ ہے پلیز"

وہ اسکا بازو اپنے کندھے پہ سے ہٹانے کی بھرپور کوشش کرتی ہوئی بولی تھی ۔۔ اگر سلمان اسے اپنے گھیرے میں نا رکھتا تو وہ یقینناً زمین بوس ہوجاتی .

" اگر تم اس کے قریب آئے یا میرے قریب آئے تو تمہاری بیوی کو میں ابھی موت کے گھاٹ

اتار دونگا۔۔۔۔۔۔ ۔"

ضامن نے اٹھتے ساتھ ہی انکی طرف آنا چاہا تو وہ بولا تھا۔۔۔۔۔۔ حیام کو اسکے پاس دیکھ کر وہ وہیں رکا تھا اور ایک قدم ہیحلھے ہوا تھا۔ ۔

" جس طرح تم گولیوں کا وار کرسکتے ہو اس طرح ہی یہ وار میں بھی کرسکتا ہوں لیکن فرق صرف اتنا ہوگا کہ یہ وار میں بیڈکراون پہ کرنے کے بجائت تمہاری بیوی کے جسم میں کرونگا"

وہ کھسیانی سی ہنسی ہنستا ہوا اپنی پینٹ کی جیب سے پسٹل نکال چکا تھا اور اسے لاڈ کرتا ہوا شیطانی انداز میں بولا تھا۔ ۔

"حیام کے بال۔۔ ۔

اور پھر ان پہ یہ ہینری جیسی آنکھیں"

پہ وہ گندی نظروں سے حیام کی خوف زدہ آنکھوں کو دیکھتا ہوا بولا تھا لیکن اسکی نظر ضامن کے سرخ چہرے تھی۔۔۔ جو بالکل خاموش ہاتھ نیچے کیے کھڑا تھا۔۔ شاید وہ کسی کے انتظار میں تھا۔ ۔

"ڈیمن شٹ۔۔۔۔۔۔ دور ہٹ جاو اس سے"

ضامن کو اسکا حیام کو چھونا زہر سے بھی زیادہ برا لگ رہا تھا اسکا بس نہیں چل رہا تھا کہ سلمان کا منہ نوچ لے اور اسکے وہ ہاتھ اڑادے جن سے وہ حیام کو چھونے کی کوشش کررہا تھا۔

"تمہارا شوہر بہت لو ٹیمپرڈ نہیں ہے حیام۔۔ ۔

برہان زیادہ اچھا نہیں تھا اس کے بانسبت"

وہ حیام کو لے کر اسے بیڈ پہ بٹھا چکا تھا. ۔۔ اسکی پسٹل ہنوز حیام کی کمر پہ ٹکی ہوئی تھی۔۔۔۔ وہ ڈری ہوئی سہمی ہوئی بس لمحے گن رہی تھی۔۔ اسکا خون سارا نچڑ کر چہرے پہ آگیا تھا۔۔ چہرہ خطرناک حد تک لال پڑ چکا تھا۔۔۔ غصے اور خوف و ضبط کی حالت میں وہ برداشت کے آخری مراحل پہ تھی۔ اسے لگ رہا تھا چند لمحے بعد شاید وہ خود پہ قابو نا پا سکے گی . .

"م۔۔ مجھے۔۔۔ پان۔۔ پانی دے دو"

پا۔۔ نی"

وہ لال آنکھوں میں ڈھیڑ سارے آنسو لیے سلمان کو تمنا بھری نظروں سے دیکھتی ہوئی بولی

تھی۔۔۔۔۔۔۔ اسے پیاس نا لگی تھی لیکن وہ ضامن کو ایک موقع دلوانا چاہتی تھی۔ ۔

"پانی لاو جا کر کچن سے"

حیام کی بات سن کر اسنے فوراً حکم سامنے کھڑے مجبور ہوئے ضامن کو آواز دی تھی۔۔ وہ حیام کے مرجھائے ہوئے چہرے کو غور سے دیکھتا ہوا رخ موڑ گیا تھا ۔۔۔ اور کمرے سے باہر جانے کے لیے قدم اٹھائے تھے ۔۔۔ اسکا ارادہ بالکل حیام۔ کو اس غیر اور گھٹیا شخص کے پاس چھوڑنے کا نہیں تھا لیکن حیام کی نظروں میں پھیلی داستان کو سمجھ کر وہ ناچاہتے ہوئے بھی باہر گیا تھا۔۔ ۔

"پا۔۔۔ نی۔۔۔ ۔

س۔۔ سل۔۔۔ سلمان۔۔ ۔

پانی۔۔۔۔ پلی۔۔۔ پلیز"

وہ زور سے کھانستی ہوئی سر کو تھامتی آنکھیں بند کرتی ہوئی بولی تھی ۔۔۔ ۔

"تمہارا شوہر بہت کام چور ہے اب تک پانی کا گلاس تک نہیں لایا ہے۔۔۔۔ لگتا ہے مجھے ہی کچھ کرنا پڑے گا" وہ اسکا چہرہ تھپتھپا کر بولا تھا۔۔ اور ساتھ ہی اسنے حیام ہنسنے کمر پہ رکھی پسٹل کو ہٹا یا تھا اور بیڈ کے ساتھ رکھی سائیڈ ٹیبل پہ رکھے پانی کے آدھے گلاس کو دیکھا تھا۔۔۔۔۔ اس پہ نظر پڑتے ہی وہ اٹھ گیا تھا اور سائیڈ ٹیبل کی طرف قدم اٹھائے تھے۔ ۔

اسکے پاس سے اٹھنے کی دیر تھی اور اسکی کمر سے پسٹل ہٹنے کی دیر تھی وہ ایکدم جھٹکے سے بیڈ سے اٹھی تھی اور کمرے کے کھلے دروازے کی طرف تیزی سے بھاگی تھی۔۔۔۔۔ ۔

"حیام۔۔۔۔ ۔ "

وہ اسکو دروازے کی طرف پہنچا دیکھ کر زور سے چیخا تھا۔. لیکن وہ کمرے سے باہر نکل چکی تھی۔ ۔

وہ جیسے ہی کمرے سے باہر آئی تھی اسنے اردگرد ضامن کو تلاش کیا تھا جو کمرے کے باہر ہی دیوار سے ٹیک لگائے کھڑا موقعے کی تلاش میں تھا حیام کو باہر آتا دیکھ کر وہ اسکا ہاتھ تیزی سے پکڑتا سیڑھیوں کی جانب بھاگا تھا۔۔۔ اسکی رفتار اتنی تیز تھی کہ حیام اسکا ساتھ بالکل نا دے پارہی تھی جبکہ سیڑھیوں پہ تو اسکا پاوں پھسلتے پھسلتے رہ گیا تھا لیکن ضامن نے اسے بروقت اپنی بانہوں میں بھرا تھا۔۔۔۔۔۔ ابھی وہ بالکل بھی پیچھے مڑ کر سلمان کو دیکھنا نا چاہتا تھا بس اسے ابھی حیام کو اس بنگلے سے باہر کرنا تھا. ۔ اور وہ یہ ہی کام کررہا تھا۔

"رکو۔" .

سلمان سیڑھیوں تک پہنچ کر بیرونی دروازے سے بھاگتے ضامن کو آواز دیتا ہوا آیا تھا لیکن ضامن نے رکنے کی غلطی تک نا کی تھی۔۔۔۔ اور وہ بھاگا تھا . .

بنگلے سے باہر آکر وہ بنگلے میں بنے لان میں آیا تھا ۔۔ ۔

"کہاں لے کر جاوں تمہیں حیام"

وہ پریشان سا ہوگیا تھا۔۔۔۔ اس کے پاس زرا سا بھی وقت نا تھا ۔۔ ۔

وجیہہ بھی اب تک نا آئی تھی۔۔۔۔ اسے صرف وجیہہ کا انتظار تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک نظر اسنے مین گیٹ پہ ڈالی تھی جہاں سنسانی تھی۔۔۔۔ سارے گاڑدز کو وہ راستے سے ہٹا کر آیا تھا تب ہی میں دروازہ کھلا پڑا تھا۔ ۔

"تم یہاں چھپ کے بیٹھو پلیز۔۔۔۔۔ ۔"

وہ لان میں لگے درخت کی طرف اشارہ کرتا حیام سے بولا تھا جو اسکی گود میں تھی ۔۔ ۔

"مجھ سے چھپ کر تم دونوں کہاں جاو گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

اپنے پیچھے سے آتی سلمان کی آواز سن کر حیام تو چونکی ہی تھی لیکن ضامن بھی اکیلا پھنس گیا تھا اسکے ساتھ دارم بھی نا تھا۔۔۔۔ اگر وہ حیام کے بغیر اکیلا ہوتا تو اس کو بہت اچھے سے ہینڈل کرلیتا لیکن حیام کی وجہ سے وہ اپنے ہتھیار ڈال۔ چکا تھا۔۔ ۔

اسنے رخ موڑ کر سلمان کو دیکھا تھا اور اسی وقت حیام کو اپنی گود سے زمین پہ اتارا تھا اور پھر اسکو کندھوں سے پکڑ اپنے پیچھے کیا تھا اور خود اسکے سامنے دیوار بن کے کھڑا ہوگیا تھا۔۔ ۔

" مجھے بالکل بھی نہیں لگتاکہ شاید اب تمہارے پاس زندگی کا ایک منٹ بھی بچا ہوگا۔۔۔۔ ۔"

ضامن سینے پہ اپنے دونوں ہاتھ باندھتا اسکے سامنے کھڑا سنجیدگی سے بولا تھا ۔۔ ۔

"اور مجھے لگتا ہے کہ تمہارے پاس دس سیکنڈ بھی نہیں ہیں"

سلمان کو اسکی بات پہ شدید ہنسی آئی تھی اسنے اپنی لوڈ کی ہوئی پسٹل لمحے میں اپنے سامنے کھڑے ضامن کے ماتھے پہ رکھی تھی . . .

"نائس شاٹ"

ضامن مسکرایا تھا اور اپنے ماتھے پہ رکھی پسٹل کی ٹپ پکڑتا ہوا اپنے سینے پہ لایا تھا۔۔ ۔

"یہاں سے سیدھا اوپر کی فلائٹ ہوتی ہے۔۔ ۔

کھلاڑی بنو ، اناڑی نہیں"

وہ اپنے سینے پہ ہاتھ رکھتا ہوا اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتا بولا تھا۔۔ ۔

"ضامن۔۔۔۔ ۔

یہ۔۔۔ کیا کررہے ہیں"

حیام ان دونوں کو آپس میں لڑتا دیکھ کر ضامن کے گرد ہاتھ باندھ کر اسکی کمر سے لگ کر بولی تھی۔۔۔۔ ضامن اپنی کمر پہ اسکے آنسو محسوس کرسکتا تھا . .

"چلاو ۔ ۔"

ضامن سلمان کو خاموش کھڑا دیکھ کر چلایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ سلمان ایکدم ہوش میں آیا تھا کیونکہ اسکی نظریں حیام پہ جمی ہوئی تھیں۔ ۔

وہ ایک قدم پیچھے ہوا تھا اور پسٹل ضامن کے سینے سے ہٹا کر اسکی ایک گولی ہوا میں چلائی تھی ۔۔ اس کے ساتھ ہی حیام کی چیخ ہوا میں بلند ہوئی تھی۔۔ ۔

"ضامن۔۔ ۔"

اسکے ہا تھ ایکدم ضامن کے گرد سے ہٹے تھے اسے لگا تھا کہ ضامن کو گولی لگی ہے۔۔۔۔ ایکدم وہ اسکے سامنے پہ آئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن سلمان نے حیام کا بازو پکڑ کے سامنے سے ہٹایا تھا اور اسے دھکہ دیا تھا کہ وہ گھاس جاکے منہ کے بل گری تھی۔۔۔۔۔ اسنے ایک وار ضامن کو کرنا ہی چاہا تھا کہ سلمان خود اپنے سینے پہ ہاتھ رکھ کر نیچے کو جھکا تھا۔ ۔

"نائس شاٹ۔۔۔۔ ۔"

ضامن مسکراتا ہوا آگے بڑھا تھا اور بھاگ کر حیام کے پاس گیا تھا جو زمین پہ گری ہوئی تھی۔۔ ۔

***

ابھی وہ سلمان کو چیلنج ہی کررہا تھا جب مین گیٹ سے اندر آتی بلیک جینز اور ٹی شرٹ میں ملبوس وجیہہ پہ پڑی تھی وہ سامنے بھاگنے کو تھی لیکن لان میں ہی منظر دیکھ کر رک گئی تٙ ھی چونکہ سلمان کی پشت وجیہہ کی طرف تھی اور ضامن کا چہرہ ااکے سامنے تھا۔۔۔ وہ ضامن کے اشارے پہ سلمان کے دس قدم پیچھے کھڑی سلمان کی پشت کا نشانہ بنا کر اپنا وار صحیح وقت پہ کرچکی تھی ۔۔۔ ۔

وجیہہ کے ساتھ پوری اسکی ٹیم بھی آئی تھی ۔۔۔۔۔ ٹیم نے پہلی فرصت میں پوری بنگلے کو اپنی حراصت میں لیا تھا۔۔۔۔ ۔

وجیہہ پسٹل نیچے جھکا کر خود بھی ضامن اور حیام کے پاس آئی تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔

"جلدی اٹھاو اسے ضامن"

وجیہہ چیخی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔

"اگر حیام میری نہیں ہوسکتی تو تمہاری بھی نہیں ہوسکتی"

سلمان تڑپتا ہوا زمین پہ لیٹا ہوا بولا تھا ایک ہاتھ اسنے اپنے سینے پہ رکھا ہوا تھا جہاں سے خون جاری تھا جبکہ ہنوز پہلے کی طرح اسکے دوسرے ہاتھ میں لوڈ پسٹل تھی۔۔۔۔ اسنے ضامن کی پشت پہ وار کرنا چاہا تھا لیکن وجیہہ اسکے وار کو پہلے ہی دیکھ چکی تھی اسنے حیام سمیت ضامن کو دھکہ دیا تھا اور خوش سامنے آئی تھی۔۔۔۔ ضامن اور حیام ایک بارپھر زمین بوس ہوئے تھے جبکہ وجیہہ درد کے مارے چلا اٹھی تھی اور اپنا ایک پاوں اسنے زمین سے اوپر اٹھا لیا تھا اسے محسوس ہوا تھا کہ اسکا ایک پاوں بے جان ہوگیا ہے وہ ایکدم الجھ کر زمین پہ گری تھی۔ ۔

"ضا۔۔۔۔۔ من"

وہ نگاہیں جھکائے اسے بامشکل آواز دے پائی تھی۔۔۔۔۔ ضامن اس اچانک دھکے پہ سنبھال بھی نا تھا کہ فائر کی آواز پہ جھٹ سے حیام کو چھوڑ کر کھڑا ہوا تھا۔۔۔۔۔ اور پھر وجیہہ کو زمین پہ پڑا دیکھ کر وہ اسکی طرف بھاگ کر آیا تھا ۔۔۔۔۔۔ پاس پڑی وجیہہ کی پسٹل اٹھا کر اسنے پہلے سلمان کو فارغ کیا تھا۔۔ اور پھر واپس وجیہہ کی آواز پہ۔ وہ اسکے پاس آیا تھا۔ ۔

"و۔۔ وجیہہ۔۔۔۔ یار۔۔۔۔۔۔ بریو۔۔۔۔ ۔

وہ اسکا سر اپنی گود میں رکھتا اسکا آنسووں سے تر چہرہ تھامتے ہوئے نم لہجے میں بولا تھا۔۔ ناجانے اسکی خود کی آنکھیں کیسے بھیگی تھیں۔ ۔

"ح۔ حیام۔۔۔۔ ک۔۔ کے ۔۔ پاس ۔۔ جاو۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ۔۔۔۔ پری۔۔۔۔۔ یگننٹ ۔۔۔۔۔۔ ہے۔۔۔۔۔ ۔

د۔۔۔ ھکہ دیا تھا۔۔۔۔ اسنے اسے۔۔ ۔

و۔۔ وہ ببہت تک۔۔ تکلیف ۔۔۔ میں ہوگی۔۔۔۔۔ ۔"

وہ اسکی توجہ حیام کی طرف مبزول کراتی پریشانی سے بولی تھی۔۔۔ لمبے لمبے سانس لیتی وہ بامشکل اپنے لفظ مکمل کرپائی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"۔۔ حیام۔۔۔۔ ۔"

وہ بیچ میں پھنس گیا تھا۔۔ اسے سمجھ نہیں آیا تھا کہ کہاں جائے۔ ۔

زمین پہ بے ہوش پڑی حیام کے بے جان وجود کو دیکھ کر چیخا تھا۔۔ ۔

"جاو۔۔۔۔ ضامن"

"میں ۔۔۔ ٹ۔۔ ٹھیک ہوں"

وہ زور سے چیخی تھی۔۔۔۔۔ تب ضامن اسے بامشکل چھوڑ کر حیام کی طرف بھاگا تھا اور اسے گود میں اٹھایا تھا اور ساتھ ہی اسے لے کر مین گیٹ کی طرف بھاگا. تھا۔ ۔

"وجیہہ۔۔ ایک منٹ۔۔ بس میں آرہا ہوں"

وہ وجیہہ سے کہتا ہوا تیزی سے کام کررہا تھا۔ ۔

اس وقت سب سے ضروری کام حیام اور و جیہہ کو اسپتال پہنچانا تھا۔۔ وہ ابھی حیام کو وجیہہ کی لائی ہوئی گاڑی میں ڈال کے پیچھے ہی مڑا تھا کہ اسکے پیچھے آتا ہوا ایک ساتھی وجیہہ کو گود میں لائے اسکی جانب آیا تھا ۔۔ وہ شاید وجیہہ کو گولی لگتا دیکھ چکا تھا ورنہ باقی تو بنگلے کے اندرونی جانب جا چکے تھے ۔۔۔ اسکی مدد سے ضامن ان دونوں کو اسپتال لایا تھا۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.