"اتنا سب کچھ ہوگیا اور تم نے ہمیں بتانا تک ضروری نا سمجھا۔۔۔ ۔
ضامن اگر ان دونوں میں سے کسی کو بھی کچھ ہوگیا تو میں تمہیں کبھی معاف نہیں کرونگی۔۔۔۔ ۔"
تانیہ بیگم جیسے ہی اسپتال پہنچی تھیں اور سارے معاملے کو جانچ پڑتال کرنے کے بعد وہ دم سادھے رہ گئی تھیں۔۔ ۔
اسپتال پہنچاتے ہی ان دونوں کو ایمرجنسی میں شفٹ کیا گیا تھا۔۔ اتنی دیر سے وہ اکیلے ہمت کیساتھ کھڑا تھا لیکن اب ماں کو دیکھ کر وہ دو قدم پیچھے ہوگیا تھا۔ ۔
"وہ دونوں ٹھیک ہوجائے گی۔۔ آپ امید تو اچھی رکھیں مام"
"واٹ۔ ۔ کیا امید رکھوں ، کتنے لاپرواہ ہو تم"
تانیہ ایک بار پھر بولی تھیں۔ ۔
" مام۔۔ قسم سے میں سب کچھ ٹھیک کرچکا تھا مجھے باقاعدہ طور پر ایسا کچھ نہیں پتہ تھا ۔۔۔ لیکن بہرحال آپ کو بس صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔ آپ بیٹھ جائیں"
وہ ان کو اس ماحول میں کسی طرح خاموش کروانا چاہتا تھا لیکن وہ برس رہی تھیں۔ ۔
"تم مان لو کہ تم لاپرواہ ہو پھر تمہاری ماں چپ بھی ہوجائینگی اور بیٹھ بھی جائینگی"
عدیل ہمدانی بیٹے کی سنجیدہ شکل دیکھتے ہوئے مسکرا کے بولے تھے وہ بس زرا سا ماحول ٹھنڈا کرنا چاہتے تھے۔ ۔
"ہاں ڈیڈ ،میں لاپرواہ ہوں، اب آپ دونوں مجھے تھوڑی دیر چھوڑ دیں۔۔۔ پلیز"
وہ موبائل پہ آتی کال نظرانداز کرتا ضبط کیساتھ بولا تھا. اور کال سننے کے لیے سائیڈ پہ چلا گیا تٙ ھا۔ ۔
***
"حیام ٹھیک ہے بٹ میری دوست صحیح نہیں ہے برہان۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ بہت زیادہ انجرڈ ہے۔۔۔ ۔"
وہ کاریڈور کے آخر میں کھڑا ایمرجنسی سے کافی دور تھا۔۔۔۔۔ جہاں لوگ کم ہی تھے۔۔۔۔ ۔
"او۔۔۔ ٹھیک ہوجاِے گا سب۔۔ ۔"
کچھ ضرورت ہو تو مجھے ضرور بتانا ہاں۔۔ ۔
وہ نارمل انداز۔ میں بولا تھا۔ ۔
"نہیں یار۔۔ تمہارا پہلے ہی شکریہ ادا کرنا ہے۔۔۔ مزید اب دارم بھی آنے والا ہوگا شام تک۔ وہ دیکھ لے گا سب ۔ تم ٹینشن نا لو"
کہیں نا کہیں وہ برہان کا مشکور ضرور تھا اس لیے نرم لہجے میں بولا تھا .
"تم میرا شکریہ ادا مت کرنا لیکن میں تم سے ایک فیور چاہتا ہوں۔۔ کیا تم مجھے اجازت دو گے ضامن۔۔۔۔؟ ؟ برہان کہنے سے بالکل نہیں ڈرا تھا۔۔۔۔ اسے معلوم تھا کہ وہ ابھی سب کچھ مان لے گا۔۔۔۔ جبکہ بعد کا کوئی بھروسہ نہیں تھا۔ ۔
"جب تم نے میرے لیے اتنا کچھ کیا ہے تو تم اب کس چیز کی اجازت لینا چاہتے ہو۔۔۔۔۔ بولو آرام سے"
"ضامن۔۔۔۔۔۔ ۔
اسنے ایک گہرا سانس لیا تھا۔ ۔
"ہاں۔۔۔ جلدی کہو یار۔ ۔
ڈاکٹر کے پاس جانا ہے مجھے پھر"
" ،میں حیام سے ایک بار صرف ملنا چاہتا ہوں
کیا تم ملنے دو گے۔۔ مجھے اس سے ملنے کے لیے تمہاری اجازت۔۔۔۔۔۔ ۔
"تم مل سکتے ہو۔۔۔ وہ تمہاری کزن بھی ہے۔۔۔۔ ۔"
برہان کی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی ضامن بول پڑا تھا۔۔ ۔
"شکریہ ضامن۔۔۔ ۔"
وہ ضرورت سے زیادہ اسکا مشکور ہوا تھا .
"پھر کل تمہارا انتظار کروں میں۔۔۔ ۔
آخری بات ضامن نے کی۔ تھی۔۔ ۔
"سیٹ ہے"
برہان نے کہہ کر فون بند کردیا تھا۔ ۔
***
"مسسز ضامن از فائن۔۔۔ آپ ان سے مل سکتے ہیں"
نرس اور ڈاکٹر آگے پیچھے باہر آئی تھیں ۔۔۔۔۔ ڈاکٹر تانیہ بیگم سے کہہ کر آگے بڑھ گئی تھیں۔۔ ۔
"شکر ۔۔۔ ۔"
پہ تانیہ بیگم ضامن کو گھورتی دروازہ کھول کر اندر چلی گئیں تھیں۔۔۔۔ جبکہ عدیل ہمدانی ضامن کے کندھے ہاتھ رکھ کے اسے تسلی دینے کے انداز میں خود بھیِ آگے بڑھ گئے تھے۔ ۔
"Be calm now zamin"
اب شاید خود وہ ٹھنڈا کررہا تھا۔۔۔۔۔ وہ پہلے بھی Calm تھا کیونکہ حیام صرف بے ہوش ہوئی
تھی۔۔۔ ڈاکٹرز کے کلیرائفائے کرنے کے بعد وہ مزید پرسکون ہوگیا تھا ۔۔ لیکن اسے وجیہہ کی فکر تھی۔۔۔ اسکے آپریشن کے لیے وہ دل سے دعا کو تھا۔۔۔ اب بھی وہ حیام کو چھوڑ کر وجیہہ کو ہی سوچ رہا تھا۔۔۔ حیام کو منا لونگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکے لیے ہی تو یہاں آیا تھا ۔۔ ۔
دیوار سے لگا وہ سوچو میں ہی گھم تھا۔۔۔۔ ۔
کچھ دیر تک خود کو کمپوز کرنے کے بعد وہ بھی اندر گیا تھا .
"حیام تم ٹھیک ہو؟"
وہ بیڈ تک آتے ہوئے آرام سے بولا تھا۔ ۔
ضامن کے سوال کے جواب میں حیام نے جن نگاہوں سے ضامن کو دیکھا تھا وہ نگاہیں ضامن کو اندر تک کاٹ ،کے رکھ گئی تھیں، کیا کچھ نہیں تھا ان نگاہوں میں، غصہ ،بے اعتباری، تکلیف، درد ، ناراضگی ،بے بسی
کرب۔۔۔۔ ۔
"ہوں*
آنسووں کو اسنے حلق میں اتارا تھا۔۔ ۔
"تم نے ٹھیک چھوڑا ہے اسے کیا"
وہ ابھی اسکی نظروں کے مفہوم کو سمجھ ہی رہا تھا کہ تانیہ بیگم بول پڑی تھیں۔ ۔
"ڈیڈ ۔۔ مام کو۔۔۔۔۔ ضامن نے رخ موڑ کے صوفے پہ بیٹھے عدیل ہمدانی کو اشارتً کہا تھا۔ ۔
" کیا ڈیڈ۔ ۔ اگر کچھ غلط ہوجاتا تو ، تم ہی روتے پھر۔۔۔۔۔ ویسے ہی حیام بہت لاپرواہ ہے اور تم اس سے بھی زیادہ لاپرواہ ہو۔۔۔۔۔ تم لوگ پاسیسسو ہو یا نا ہو لیکن میں بہت ہوں۔۔ ۔"
جوس کا گلاس سائیڈ ٹیبل پہ رکھتیں حیام کے کندھے پہ ہاتھ رکھ کر اسے اٹھانے اتھانے کوشش کررہی تھیں۔ ۔
"توبہ۔۔ ڈیڈ۔۔۔ ۔" وہ حیام کے پاس سے ہٹ کر عدیل ہمدانی کے پاس بیٹھ گیا تھا۔۔۔۔ کیونکہ تانیہ بیگم اسے سنانے کے علاوہ کچھ نا کرنے دیتیں۔ ۔
"بیٹا یہ پیو۔۔۔۔ اب کیسا فیل کررہی ہو۔ ۔
رنگ کتنا زرد پڑ گیا ہے۔ ۔
میری تو جان ہی نکل گئی تھی ۔۔ ۔
لیکن شکر ہے کہ تم دونوں ٹھیک ہو"
اسکے بال سنوارتی وہ محبت بھرے انداز میں بولی تھیں۔۔ وہ واقعی میں ڈر گئی. تھیں .
"وجیہہ کہاں ہے وہ کیسی ہے*
حیام نے دھیرے سے جوس کا گلاس سائیڈ پہ رکھتے ہوئے تانیہ بیگم سے ہی پوچھا تھا وہ ضامن کو دیکھنے سے پرہیز کررہی تھی۔ ۔
"وہ بھی خطرے سے باہر ہے، آپریشن ہوا ہے۔۔۔ کچھ دیر بعد ہوش آئے گا۔ ۔
ضامن تم نے پوچھا ڈاکٹر سے کہ ہوش کب تک آئے گا*
تانیہ بیگم پہلے حیام کو بتا کر پھر ضامن سے پوچھنے لگی تھیں۔ ۔
"جی مام اگلے ڈھائی تین گھنٹے لگنیگے"
وہ جلدی سے بولا تھا۔ ۔
" ڈیڈ آپ آفس واپس چلے جائیں اور مام کو گھر ڈراپ کردیں۔۔۔ تاکہ وہ بھی ریسٹ کرلیں، پھر رات میں ایک چکر لگا لینا آپ دونوں۔۔۔ میں ہوں یہاں حیام کے پاس*
وہ کسی طرح موقع چاہ رہا تٙ ھا۔۔۔ اور موقع اسے ان دونوں کو یہاں سے بھیجنے کے بعد ہی ملنا تھا۔۔ پھر رات تک دارم اور سامیہ نے بھی آجانا تھا۔ ۔
"تم پہ تو کوئی بھروسہ نہیں رہا ہے ضامن*تانیہ بیگم اسے آنکھیں دکھاتے ہوئے بولی تھیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"بیگم۔۔۔۔ ۔ آپ چل لیں کیونکہ گھر پہ کوئی نہیں ہے جب سامیہ آجائے گی تو آپ واپس اپنی بہو کے پاس آجائیگے"
عدیل ہمدانی ضامن سے متفق تھے۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"شکر ہے ڈیڈ۔۔۔ آپ نے تو ساتھ دیا میرا"
وہ آہستگی سے انکے کان میں بولا تھا۔۔ ۔
"کیسا محسوس کررہی ہو اب۔۔ ۔
کہیں پین تو نہیں ہورہا ۔۔ ۔"
وہ دوڑ لاکڈ کرکے اسکے پاس ایک بار پھر آیا تھا۔۔۔ اور بیڈ پہ ہی اسکے سامنے بیٹھ گیا تھا۔۔۔۔۔ وہ دونوں اس وقت ایکدوسرے کے سامنے بیٹھے تھے .
"ویسا ہی محسوس ہورہا ہے جیسا سلمان کے سامنے ہورہا تھا*
وہ لفظ چبا چبا کے اسکی آنکھوں میں دیکھتے غصے سے بولی تھی۔ ۔
"واٹ۔۔۔ یار تم اسکا نام میرے سامنے مت لو۔۔۔ ۔
میں سریش ہوں حیام"
وہ سلمان کا نام سن کر ہی بھڑک اٹھا تھا۔ ۔
"ہاں تو میں بھی یہاں کوئی جوک نہیں سنا رہی ہوں۔۔ سریس ہوں میں بھی"
اسکا صبر اب ٹوٹ پڑا تھا۔ ۔
"تو تم جوک یا سریش کیا۔۔۔۔۔ اچھا زکر بھی تو نہیں کررہی ہو نا حیام*
وہ واپس نرم لہجے میں بولتا اسکی گود میں رکھا ادیا ہاتھ تھام چکا تھا۔ ۔
"میں آپ سے کسی قسم کا زکر نہیں کرناچاہتی ضامن۔۔۔۔ جائیں آپ یہاں سے"
وہ غصے سے اپنا ہاتھ اسکے ہاتھ سے چھڑاتے ہوئے تیز لہجے میں بولی تھی۔
"کیا ہوگیا ہے حیام۔۔ ۔
کتنی محبت سے میں تم سے بول رہا ہوں اور تم مجھ سے لڑ رہی ہو*
"مت کریں بات آپ محبت سے لیکن خدا کے لیے یہاں سے جائیں ۔۔۔۔ اور آرام کرنے دیں مجھے۔۔۔ مجھے ہر جگہ پین ہورہا ہے۔۔ جہاں جہاں مجھے اس انسان نے اپنے ناپاک ہاتھوں سے آپکی وجہ سے چھوا تھا مجھے وہاں بس وہاں شدید درد ہورہا ہے اور وہ درد آپ بالکل ختم نہیں کرسکتے۔۔۔ جائیں آپ*
ٹی وہ اسکو کندھوں سے تھامتی اپنے سامنے سے اٹھا ہوئی ترک کر بولی تھی . . .
"حیام۔۔۔ ۔
وہ اسکا آنسووں میں بھی گا ہوا چہرہ تھامتا ہوا آہستگی سے بولا تھا۔ ۔
"آئے ایم سوری ۔ ۔
پلیز مجھے معاف کردو۔۔۔۔ ۔
میں بہت شرمندہ ہوں اپنی غلطی پہ۔۔۔۔ ۔
میں تمہارا درد سمجھ سکتا ہوں۔ ۔
میں ہی غلط ہوں کہ تمہاری حفاظت نہیں کرسکا۔ ۔
اگر تمہیں اسکے چھونے کا درد ہے تو یہ درد تم سے کہیں زیادہ مجھے بھی ہے کیونکہ اسنے میری نظروں کے سامنے تمہیں چھونے کی محسوس کرنے کی کوشش کی تھی۔ ۔
پلیز۔۔۔ ٹرائے ٹو انڈراسٹینڈ۔۔ ۔"
وہ اسکا چہرہ تھامے ایک ایک لفظ پہ زور دیتے ہوئے سمجھانے کے انداز میں بولا تھا۔ ۔
"اور اس سب میں میرے بچے کو نقصان پہنچتا تو۔۔۔۔۔ ۔
کچھ ہوجاتا اسے تو۔۔۔ ۔
تو کیا جواب ہوتا آپ کے پاس۔۔ ۔
کتنے مین شخص ہیں آپ۔۔ ۔
نہیں کر سکے نا آپ میری حفاظت کوئی بات نہیں۔ ناو یو کین گو۔۔۔۔ ۔
وہ اب اسکے سامنے ہاتھ جوڑتی روتے ہوئے بولی تھیں۔۔۔۔۔۔۔ اسکے لہجے میں چٹانوں جیسی سختی تھی۔۔ آج وہ دوسری دفعہ ضامن سے لڑرہی تھی ۔۔۔ ۔
"میرا بھی تو بے بی ہے نا یہ۔۔۔۔ حیام"
وہ چھوٹے دل کے ساتھ بولا تھا اسکا اتنا بھڑکتا ہوا غصہ دیکھ کر لجھاِے ہوِے انداز سے گویا ہوا تھا۔ ۔
"نہیں ہے آپکا۔۔ ۔
آپ یہاں سے جارہے ہیں یا نہیں۔۔۔ ۔"
وہ اس سے بحث کسی بھی طرح نہیں کرنا چاہتی تھی ۔۔ لیکن پل پل کا حساب ضرور لینا چاہتی تھی۔۔ ۔
"ج۔۔ جا۔۔ رہا ہوں۔۔۔۔۔۔ کول۔۔ کول ڈاون"
بیڈ سے اٹھتا وہ پیچھے ہوا تھا اور صوفے پہ بیٹھنے ہی لگا تھا کہ حیام کی آواز نے اسے بیٹھنے سے روکا تھا۔ ۔
"اس روم سے جائیں آپ۔۔۔۔۔ ضامن"
"تمہیں اکیلے چھوڑ کے کیسے جاسکتا ہوں۔۔۔۔ ۔"
وہ الجھی نظروں سے اسے دیکھنے لگا تھا۔ ۔
"کراچی بھی تو گےِ تھے نا مجھے اکیلا چھوڑ کے۔۔ یہاں تو پھر بہت کچھ ہے ۔۔۔۔۔ شکریہ۔ ۔*
وہ طنز کے تیر اچھے سے چلا رہی تھی۔ ۔
"اوکے"
وہ چپ کرکے روم سے باہر ہی نکل گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ حیام بند دروازے کو گھورنے لگی تھی۔ ۔
***
اس رات بہت عرصے بعد وہ تینوں اک ساتھ بیٹھے تھے لیکن فرق اتنا تھا کہ وہ وجیہہ کو ہنستا ہوا مسکراتا ہوا مس کررہے تھے۔۔۔۔ بیڈ پہ لیٹی وجیہہ کو دیکھ کر وہ دونوں اسے ہنسانے کی بھرپور کوشش کررہے تھے۔۔ لیکن وہ مسکرا بھی نا پارہی تھی۔۔۔ ۔
"وجیہہ تمہیں یاد ہے کہ ہم کرکٹ جب کھیلتے تھے تو تم کس قدر چھکے لگاتی تھیں* دارم اسکے ایک سائیڈ پہ بیٹھا اسے یاد کرارہا تھا، دارم ابھی گھنٹے پہلے ہی سامیہ کے ساتھ یہاں آیا تھا ضامن کے فون کال پر فوراً ہی یہاں آنے کا پلان بنا چکا تھا۔۔۔ سامیہ اس وقت حیام کے ساتھ حیام کے روم میں تھی .
"لیکن اب تو میں چل بھی نہیں سکتی دارم*
وہ دارم کو دیکھتے ہوئے بولی تھی۔۔۔ ۔
"او بریو لڑکی ، تم بھاگ بھی سکتی ہوں پیاری"
ضامن اسکے سامنے بیڈ پہ ہی بیٹھا تھا وہ دونوں دائے بائیں اسکے ساتھ بیٹھے تھے جبکہ وہ ان دونوں کے بیچ بیٹھنے کے انداز میں لیٹی تھی .
"بالکل صحیح ۔۔۔۔ تم کیوں اتنا سینٹی ہورہی ہو۔۔۔ ہم دونوں کے ہوتے ہوئے تم ٹینشن نا لیا کرو"
وہ سیب کا پیس اسے فورک کی مدد سے کھلاتا ہوا بولا تھا۔ ۔
جب سے وہ ہوش میں آئی تھی تب سے وہ دونوں اسکی دلجوئی کررہے تھے ۔۔ ڈاکٹر کے کہنے کے مطابق وہ دونوں پیروں پہ نہیں چل سکتی تھی۔. اسکے پاوں کا آپریشن تو سکسیس فل ہوگیا تھا لیکن اسے مکمل وہیل چیر کا یوز بتایا تھا۔۔۔۔۔ ۔
"مہینوں میں تم سیٹ ہوجاوگی ،اور یہ چند مہینے یوں ہی گزر جائینگے"
ضامن نے اسے تسلی دی تھی۔ ۔
"انشاء اللّہ۔۔۔۔ حیام ٹھیک ہے۔۔۔۔ اسے بھی تو لگی تھی*
وجیہہ نے ٹانک بدلہ تھا۔ ۔
"ٹھیک تو ہے لیکن ناراض بہت ہے ۔۔ ۔
اور مان بھی نہیں رہی*
"اوع کانفیڈینٹ بھی تو بہت تھے، سزا تو ملنی چاہیے تمہیں"
دارم نے اسکی بات کا مزاق اڑایا تھا۔ ۔
"یار میں ٹینشن میں ہوں اور تم اوقات سے باہر نا آیا کرو ہر باری ۔۔ ۔"
ضامن کو دارم کا ہنسنا زہر لگا تھا۔ ۔
"اب تم دونوں لڑنا مت شرو کردینا"
وجیہہ نے دونوں کو دیکھتے ہوئے ڈپٹ کے کہا تھا۔ ۔
"میں لڑ نہیں رہا وجیہہ ،یہ ہمیشہ کتا پن کرتا ہے. ۔"
وہ دارم کو گھورتا ہوا بولا تھا۔۔ س
"یار اب کیوں رو رہی ہو تم۔۔۔ جو ہونا تھا ہو چکا ہے۔۔ ۔
برا وقت جاچکا ہے"
سامیہ جب سے آئی تھی، حیام کو روتا ہوا دیکھ رہی تھی جو اسکے کندھے سے لگے مستقل آنسو بہا رہی تھی ساتھ میں اپنے اوپر گزری داستان وقفے وقفے سے سنا رہی تھی۔ ۔
"تمہیں نہیں معلوم آج کتنا سفر Suffer کیا ہے میںنے سامیہ*
میں مرجاتی تو.۔۔۔۔۔۔۔ ؟
یا ضامن کو کچھ ہوجاتا تو کیا کرتی میں پھر اکیلے سب کچھ۔۔۔۔ ۔*
وہ اپنا سر اسکے کندھے پہ سے ہٹائی بے دردی سے آنکھیں صاف کرتی ہوئی درد سے بولی تھی۔ ۔
"تمہیں اپنے مرنے کا دکھ ہوتا یا ضامن بھائی کے؟
سامیہ کو اسکا بلاوجہ کا اب رونا برا لگ رہا تھا۔۔ ہاں وہ اپنی فرسٹریشن کم کرنا چاہتی تھی لیکن اسکے لیے ناراض ہونا یا رونے کی ضرورت کیا تھی۔ ۔
"دونوں کا۔۔۔۔ ۔"
اب وہ ہاتھوں میں چہرہ چھپائے رونے لگی تھی۔
"کیا مصیبت ہے حیام۔۔۔ اب تو سب ٹھیک ہے نا۔۔ کیوں رو رو کے اپنے اور میرے سر میں درد کر رہی ہو۔۔۔۔ ۔"
سامیہ اسکے پاس سے اٹھتے ہوئے لڑنے والے انداز میں بولی تھی .
"اگر تم میری جگہ ہوتی تو تم بھی رو رہی ہوتیں"
حیام نے نظریں اٹھا کر بے زار سی کھڑی سامیہ کو دیکھا تھا۔ ۔
"افف یار۔۔ ۔
جب ضامن بھائی تمہارے پاس آگئے تھے تو پھر تمہیں کسی بھی سلمان فر مان سے ڈرنے کی کیا ضرورت تھی پاگل۔۔۔۔۔۔ ۔*
وہ پھر اسکے پاس بیٹھتی اسکا ہاتھ تھامتی تحمل بھرے انداز میں بولی تھی۔ ۔
" تمہارے ضامن بھائی نے کچھ نہیں کیا تھا آکر بھی۔۔۔۔ چپ کرکے کھڑے دیکھ رہے تھے۔۔۔ اس منحوس انسان نے میرے ساتھ کیا کیا نہیں کیا۔۔۔ مجھے یہاں چھوا۔ ۔ ۔ یہاں بھی چھوا۔۔ میرے چہرے پہ ہاتھ پھیرا۔۔۔ میرے اوپر جھکا ۔۔ یہ سب ضامن نے چپ کرکے دیکھا۔۔۔۔ اگر تمہارے ساتھ کچھ ایسا ہوتا تو دارم چپ کرکے دیکھ لیتے کیا۔۔ ۔"
حیام ایکدم پھٹ پڑی تھی۔۔ ۔
"واٹ ڈا ہیل حیام۔۔۔۔۔۔۔۔ تم کیوں نہیں سمجھتیں کہ تم ضامن بھائی کی ویکنیس ہونگ ۔۔۔۔ اسٹرا پوائنٹ نہیں ہو۔۔۔۔ کہ تم کسی کے پاس ہو کسی کے قبضے میں ہو اور وہ اپنی ہیرو گری شو کریں۔۔ اور اگر وہ کر بھی لیتے خود کو ہیرو بنانے کی کوشش کرتے تو یاد رکھو ، تم ابھی اس طرح ٹھیک نا بیٹھی ہوتیں۔۔۔ ہر مرد کی کمزوری اسکی عورت ہوتی ہے اور جب یہ ہی عورت کسی اور کے ہاتھوں میں ہو تو ہر مرد ہیرو سے زیرو بن جاتا ہے۔۔۔ میرا دارم بھی زیرو ہی بن جاتا کیونکہ اس وقت ہارڈ ورک کرنے کے بجائے اسمارٹ ورک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
"ِلیکن تم ابھی بہت چھوٹی ہو نہیں سمجھو گی کچھ ۔۔۔ پریکٹیکل لائف جی کر بھی تم بڑی نہیں ہو ئی
ہو۔۔۔ افسوس"
سامیہ کو دکھ سا ہوا تھا۔۔ وہ اب تک ویسی ہی معصوم بچوں جیسی ہرکتیں کرتی ہے جبکہ اب خود وہ ایک ماں کے رتبے پہ فائز ہونے والی تھی۔۔ ۔
"اتنے بڑے لیکچر نہیں دیا کرو مجھے تم۔۔۔ ۔
سر دباو میرا ، میرے سر میں درد ہوگیا ہے تمہاری باتوں سے"
حیام اسکے دیے ہوئے اتنے لمبے لیکچر کو سن کر سر تھام کر بیٹھ گئی تھی۔۔ ۔
" ضامن بھائی پلیز اپنی بیگم کا سر دبا دیں، کیونکہ مجھ سے اسکی مزید خد متیں نہیں ہونگیں۔۔۔۔۔۔۔۔ نا ہی اسکے رونے مجھ سے سنے جائینگے پتہ نہیں کیسے برداشت کرتے ہیں آپ ان کو۔۔ ۔"
ضامن کو دیکھ کر سامیہ سا ری تمیز حدود بھلائے حیام کو گھورتی ہوِی اس انداز میں بولی تھی کہ حیام شرمندہ سی ہوگیِ تھی۔۔ ۔
" چپ رہو سامیہ ، فضول باتیں نا کیا کرو "ضامن نے بدلے میں سامیہ کو گھورا تھا اور ایک پیار بھری نظر جھکے ہوئے سر کے ساتھ بیٹھی حیام پہ ڈالی تھی جو بےبی پنک کلر کے نائٹ سوٹ پہنے بیڈ پہ بیٹھی ہوئی تھی۔ ۔
" کیا چپ رہوں۔۔۔ مجھے تو ٹینشن ہے آپکے آنے والے بچے کی۔۔۔۔ اس معصوم بچے کو ماما ہی اتنی معصوم اور چھوٹی سی ملے گی تو اسے سنبھالے گا کون ۔۔ یہ تو خود کو نہیں سنبھال پاتی۔۔۔ آپ لوگوں نے جلدی نہیں کردی ضامن بھائی ویسے"
سامیہ ضا من کی جگہ بنانے کے لیے بیڈ سے تو اٹھ گئی تھی لیکن اسکی قینچی کی طرح چلتی زبان نا رکی تھی۔ ۔ سامیہ کی بات پہ حیام کو چہرہ سرخ تو ہوا تھا لیکن مزید جھک گیا تھا۔۔۔ دل میں دی گئی گالیوں سے اسنے خود کو سکون پہنچانے کی کوشش کی تھی. جبکہ ضامن اسکی بات پہ ضبط کرنے کے باوجود بھی ہنس پڑا تھا۔۔۔ اسکے ہنسنے پہ ہی حیام نے سر اٹھایا تھا اور نظر پہلے سامیہ پہ ڈالی تھی جو اسکی بےعزتی کرر رہی تھی پھر ضامن پہ ڈالی تھی جو اب اسکے آنسو سے بھرے نین دیکھ کر خاموش ہوگیا تھا۔ ۔
" میں اپنے بچے اور اپنی بیوی کو سنبھالو نگا۔۔۔ تمہیں فکر کرنے کی یا بے کار کی ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ میری بیوی بہت کیوٹ ماما ثابت ہوگی"
وہ حیام کے ساتھ بیٹھتا ہوا اسکے گرد ایک بازو رکھ کے اسے ساتھ لگاتا بولا تھا۔۔۔۔ ۔
"میں کیوں فکر کرونگی جارہی ہوں آپکو تو مزاق بھی برداشت نہیں ہوتا، کتنی دیر سے آپکی ہی طرفد اری کررہی تھی"
وہ خفگی سے کہتی روم سے باہر چلی گئی تھی۔
"کھانا کھالیا تم نے۔۔۔۔۔۔۔ ؟"
سامیہ کے جانے کے بعد وہ حیام کی طرف دیکھتا بولا تھا۔ ۔
"ہوں کھالیا"
اسکا ہاتھ اپنے کندھے سے ہٹائی وہ بے رخی سے بولی تھی۔ ۔
"یار تم گھر جا کر مجھے بے عزت کرلینا کم ازکم یہاں تو میری عزت رکھ لو۔۔ ۔
کب سے تمہیں منانے کی کوشش کررہا ہوں۔۔ ۔"
"آپکو کوئی ضرورت نہیں ہے مجھے منانے کی۔۔۔ جاو بھئی یہاں سے میرے سر میں درد نا کرو "
وہ نظریں دروازے پہ جمائے بدتمیزی سے بولی تھی۔
" حیام حدود میں رہو۔۔۔ تم بار بار مجھے اپنے پاس سے جانےکا نہیں کہہ سکتیں"
اگر اب تم نے ایک دفعہ بھی کہا تو انجام کی زمہ دار تم ہی ہوگی"
ااکی بات اور رونے کی وجہ سے ضامن کو کافی برا لگا تھا۔ ۔
"کیا انجام ہوگا اب ،اب بھی کچھ کرنا رہتا ہے کیا۔۔ ۔
ایسے ہی کہونگی میں۔۔ ۔
نہیں برداشت ہ۔۔۔۔ ۔
"چھوڑو مجح۔۔۔ مجھے۔۔۔ ۔"
حیا م اپنے منہ پہ ضامن کا ہاتھ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہی تھی۔۔۔ ضامن نے ایک ہاتھ اسکی کمر پہ رکھ کے دوسرا ہاتھ اسکے منہ پہ رکھا تھا کہ وہ پوری طرح اسکے قابو میں آگئی تھی۔ ۔
"تمہاری زبان بہت چلنے لگ گئی ہے۔۔۔۔ مجھے زبردستی یا بدتمیزی کرنے پہ مجبور نا کیا کرو۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ اسکا منہ زور سے دبوچ چکا تھا کہ حیام کی زبان بھی رک ہی گئی تھی۔۔ اپنی آنکھیں اسکی آنکھوں میں ڈالتے ہوئے وہ لفظ چبا چبا کے بولا تھا۔ ۔
"شٹ اپ۔۔۔ درد ہورہا ہے مجھے"
"واٹ ایور۔۔۔۔۔ ۔"
اسکا منہ چھوڑتا اسنے غصے سے کہا تھا۔۔ ۔
"کل برہان آئے گا تم سے ملنے اسکے سامنے اپنا رویہ سیٹ رکھنا۔۔ ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔۔ نانسینس"
لمبے ڈگ بھرتا ایک آخری جملہ کہہ کے وہ روم سے نکل گیا تھا۔۔ جبکہ حیام پہلے تو ااکے ردعمل پہ۔ شاکڈ تھی پھر برہان کے نام پہ چونک گئء تھی۔۔ ۔
***
حیام اسکو شاید کمزور سمجھتی تھی لیکن وہ خود یہ نہیں جان پارہی تھی کہ وہ خود ضامن کی کمزوری ہے۔۔۔ وہ حیام کے ساتھ سخت رویہ بالکل نہیں اپنانا چاہتا تھا لیکن حیام کے جملے اسے تکلیف پہ تکلیف دے رہے تٙ ھے ۔۔ اور جب اس سے اسکے جملے برداشت نا ہوئے تو وہ ناچاہتے ہوئے بھی تھوڑا سخت ہوگیا تھا۔۔۔ اسکے لہجے نے ضرور حیام کو تکلیف پہنچائی ہوگی لیکن حیام نے بھی کوئی اسکو ناراض کرنے میں کسر نا چھوڑی تھی۔۔ ۔ "آرزو تمہیں معلوم بھی ہے ماریہ نے کیا حال بنالیا ہے… اس دن کے لیے بیاہ کے لے کر گئیں تھی میری بیٹی کو تم اپنے گھر۔۔ یہ دن دیکھنا پڑرہا ہے مجھے *
انیلہ بیگم نے ساری صورتحال کا معائنہ کرکے آرزو بیگم کو کال ملائی تھی۔۔ ماریہ کے منع کرنے کے باوجود انہیں سب معلوم کرنا تھا۔
" بھابھی اگر آپ اپنی بیٹی کی حسد دیکھ لیتیں یا وقت پہ اسے سدھار لیتیں تو آج یہ دن ہمیں بھی نا دیکھنا
پڑتا۔۔۔۔ ۔"
آرزو بیگم کو برہان نے الف سے یہ تک سب بتا دیا تھا۔۔۔ انہیں سن کر خاصا دکھ اور افسوس ہوا تھا۔۔۔ انکا دل بھی نہیں کررہا تھا کہ انیلہ بیگم سے بات بھی کریں لیکن وہ انکی بھابھی تھیں تو زبردستی وہ انکو سن رہی تھیں۔ ۔
"کیا کہہ رہی ہو یہ تم ۔۔ میری بیٹی نے تمہارے بیٹے کو صرف چاہا ہے یہ ہی تو غلطی کی ہے۔۔۔ ۔ ۔ اسکا انجام اس طرح کرنا تھا تم لوگوں نے تو میں کبھی اسکی شادی برہان سے نا کرواتی۔۔ ۔"
" بھابھی آپکی بیٹی نے چاہا تو ہے لیکن اس تک پہنچنے کے لیے ہر ناجائز کام کیا ہے۔۔ آپ نے ہمیشہ اسکا ہر غلط کام پہ ساتھ دیا ہے لیکن اب بھی وقت ہے اس ٹھیک کرلیں۔۔۔ شکر کریں کہ ہم نے یہ پولیس کیس نہیں بنایا ورنہ جس کے ساتھ ماریہ ملی ہوئی تھی۔۔ ماریہ کا انجام بھی موت ہوتا"
آرزو بیگم برہان کو سیڑھیوں سے اترتا دیکھ کر بولی تھیں جو انکے پاس ہی آرہا تھا۔ برہان کو آتا دیکھ کر انہوں نے جھٹ سے کال بند کی تھی کیونکہ برہان نے انہیں سختی سے ان سے بات کرنے کو منع کیا تھا۔ ۔
"مما کل میں اسلامآباد جارہا ہوں۔۔۔ کیا جاوں"
وہ انکے پاس صوفے پہ بیٹھتا ہوا بولا تھا۔ ۔
"تم مجھے بتارہے ہو یا پوچھ رہے ہو*
"مما میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔۔ ۔
میں حیام اور ضامن سے ملنے جارہا ہوں اسلام آباد۔۔۔۔ ۔
امید ہے کہ آپ مجھے منع نہیں کرینگی۔۔ ۔
ایک دفعہ مل کر معافی مانگنا چاہتا ہوں ۔۔ دل ہلکا کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ ۔*
وہ انکی گود میں سر رکھ کے لیٹ چکا تھا۔ ۔
"لیکن۔۔۔ کس طرح جاو گے۔۔۔۔ کیا تمہیں ملنے دے گا ضامن"
"جی مما میں نے اجازت لے لی ہے۔۔۔ بس اب آپکی اجازت چاہیے"
"تم جیسا کرنا چا بس ہتے ہو ویسا کرو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے برہان۔۔۔۔۔ خوش رہا کرو*
وہ اسکے سر کے بال ٹھیک کرتیں بولی تھیں۔
"ماما اب خوش کیسے رہوں۔۔۔ کوئی خوش رہنے کب دیتا ہے۔۔ ۔
مجھے لگتا ہے کہ میری کوئی زندگی ہی نہیں ہے۔۔ صبح جاو شام آو اور پھر کمرے میں بند رہو۔۔۔۔۔ کیا کروں میں۔۔۔ حیام کی بددعا لگ گیِ ہے مجھے۔۔ اسنے بہت کچھ کہا ہوگا مجھے*
وہ لیٹے سے اٹھ بیٹھا تھا۔۔ ۔
" تم واپس آجاو پھر دیکھنا تمہاری ایک پیاری سی لڑکی سے شادی کرواونگی۔۔۔۔۔ جلدی سے تم سیٹ
ہوجاو گے۔۔۔۔۔ دکھی نا ہوا کرو"
" پہ میرا ایمان، بھروسہ اٹھ گیا ہے مام لڑکیوں سے۔۔۔ ۔
میں نہیں کرونگا اب شادی ۔ ایک دفعہ پہلے بھی آپکی مرضی سے شادی کرچکا ہوں"
وہ گردن نفی میں ہلاتا ہوا سنجیدگی سے بولا تھا۔ ۔
"اچھا۔۔۔۔ تم خود کو تھوڑا وقت دو۔۔ سب ٹھیک ہوجائے گا*
میں کھانا گرم کرواتی ہوں۔۔۔۔ ۔"
تم ڈائننگ ٹیبل پہ آجاو۔۔ ۔"
وہ اٹھتی ہوئی بولی تھی۔۔ جبکہ برہان بھی صوفے سے اٹھ گیا تھا۔ شرٹ کے بٹن ٹھیک کرتا وہ انکے پیچھے گیا تھا۔ ۔