Chapter 35: باب 35

"میں نے اب تک تمہارا بیڈروم نہیں دیکھا ہے دارم۔۔۔۔۔۔۔ کب لے کر جاو گے گھر مجھے"

ہاسپٹل کے گارڈن میں گھاس پہ بیٹھی وہ دارم سے بولی تھی جو ایک کہنی کے بل گھاس پہ مزے سے لیٹا ہوا تھا۔ ۔

"کل چلنیگے تو تب دیکھ لینا*

وہ موبائل سینے پہ رکھ کر اسکی بے زاریت کو دیکھتا بولا تھا۔ ۔

"تم تھک گئی ہو نا۔۔۔۔ میں تمہیں گھر چھوڑ دیتا ہوں۔۔۔ چلیں گھر"

وہ اسکی مرجھائی ہوئی شکل دیکھ کر اٹھ بیٹھا تھا اور اسکا ہاتھ تھام کر بولا تھا۔ ۔

"نہیں۔۔۔ تھک تو گئی ہوں لیکن گھر تمہارے ساتھ ہی جاونگی۔۔ ابھی نہیں جاونگی"

وہ مسکرا کر بولی تھی۔ ۔

"تو بیٹا اب بھی میں ہی لے کر جاونگا۔۔۔ کیپ سے تھوڑی بھیج رہا ہوں"

" تو پھر تم واپس بھی تو آجاو گے نا۔۔ ۔ پھر اکیلی وہاں کیا کرونگی۔۔۔۔۔ مجھے تو اب اکیلے تمہارے بغیر نیند بھی نہیں آتی"

وہ منہ بنا کر بولی تھی کیونکہ وہ اچھے سے جانتا تھا کہ وہ زرا دیر کے لیے بھی اسکو اکیلا نہیں چھوڑتی تھی۔ ۔

" اف۔۔ تو واپس بھی تو آنا ہوگا نا۔۔ وجیہہ روم میں اکیلی ہے۔۔ اسے ضرورت ہوسکتی ہے کسی بھی چیز

کی۔۔ ضامن بھی بھابھی کے کمرے میں ہے"

"آج رات کی ہی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔ پھر کل سے ساتھ ہی تو ہونگے*

آخر میں وہ شرارت سے بولا تھا۔ ۔

"تم تو چپ ہی رہو۔۔۔۔ چلو اندر چلیں"یہاں تو ٹھنڈ ہے"

وہ ااکی بات پہ دوبارہ مسکرائی تھی جبکہ کھلے آسمان کء نیچے بیٹھے ہوئے اسے کافی ٹھنڈ لگ رہی تھی۔۔ اسکا ہاتھ تھام کا زبردستی اسکو اٹھاتے ہوئے اندر لے گئی تھی۔۔ ۔

***

صبح سویرے ضامن اسکے لیے خود ناشتہ گھر سے بنوا کے لایا تھا۔۔۔ وہ کل اس سے ناراض ہوگیا تھا، رات بھر بھی اسنے صوفے سے لگے بس اسکو دیکھتے ہوئے گزاری تھی۔۔ لیکن آج پھر صبح وہ خود کو ایک بار پھر تیار کرکے اپنی انا کو بھلا کر اسکے لیے باقاعدہ ناشتہ ٹرے میں سجا کر اسکے سامنے بیٹھا تھا۔۔۔ وجیہہ ابھی سو رہی تھی جس کی وجہ اسنے ٹفن اسکے روم میں ہی رکھ دیا تھا۔ ۔

"اب طبیعت ٹھیک ہے تمہاری"

وہ نوالہ بنا کے اسکے منہ کی طرف لے جا کر نرم لہجے میں بولا تھا۔

" میں خود کھا لونگی ضامن۔۔۔ آپ تکلف ناکریں"

وہ نوالہ اسکے ہاتھ سے لیتی اسکی بات کو نظرانداز کر چکی تھی۔ ۔

"لیکن میرا دل کررہا ہے نا تمہیں خود کھلانے کا۔۔۔۔ تم مجھے روک نہیں سکتیں*

وہ دوسرا بائٹ بناتا ہوا بولا تھا۔ ۔

"ہاں جب جب میں آپکو روکونگی تب تب آپ مجھے تکلیف دینگے۔۔ کبھی ہاتھ اٹھا کر کبھی میرا منہ دبا کر تو کبھی کچھ اور۔۔۔ ۔

وہ طنز کرنے سے باز نا آئی تھی .

"حیام۔۔۔ ۔

اانے ایک دم حیام کو آنکھیں دکھائی تھیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"کیا کیا بولتی رہتی ہو تم۔۔۔۔ ۔

تمہیں بالکل نظر نہیں آتا کہ میں کتنا ہرٹ ہوتا ہوں۔۔۔۔ ۔

کیا تم ایک دو غلطیاں میری معاف نہیں کرسکتیں۔۔۔ ۔"

وہ خود کو پرسکون کرنے کی کوشش میں آرام سے بولا تھا۔ ۔

"میں تو سچ ہی کہا ہے۔۔ ۔

کوئی سچ سے بھی کیا ہرٹ ہوتا ہے کیا"

ثّاسکے چہرے پہ ایک زخمی مسکراہٹ آئی تھی۔۔ ۔

" او۔۔۔ میں یہ کیوں بھول جاتا ہوں کہ تمہیں میرا احساس کب ہے۔۔۔۔ مطلب میں تمہارے لیے بالکل معنی نہیں رکھتا۔۔۔۔ چلو دیکھتے ہیں کب تک تم مجھے طنز کروگی یا کب تک مجھے انگور کروگی۔۔ ۔

لیکن ایک بات یاد رکھنا۔۔۔۔ منانے والا کہیں روٹھ ہی نا جائے۔۔۔ دیر نا ہو تم سے"

وہ ناشتے کی ٹرے اسکے سامنے رکھ کے اٹھ گیا تھا۔۔ ۔

" ٹیک کیر"

اسکا گال تھپتھپا کے وہ کمرے سے نکل گیا تھا۔ ۔

"درد ہورہا ہے نا تمہیں۔۔ ۔

ایسا درد مجھے بھی ہوتا تھا"

ٹرے کو سائیڈ ٹیبل پہ رکھتی اسنے رکے ہوئے آنسووں کو بحال کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"مجھے امید ہے کہ تم مجھے معاف کردوگی حیام۔۔۔۔۔ میں تمہارا گناہ گار ہوں۔۔۔ ۔

اور میں چاہتا ہوں کہ تم ماما سے ایک بار ملو انکو بھی معاف کردو۔۔۔ ۔*

اس وقت برہان حیام کے سامنے بیٹھا ہوا تھا۔۔۔۔ وہ شام میں اسلامآباد پہنچا تھا اور ڈائریکٹ ہاسپٹل آیا تھا۔۔ ضامن نے ااکی یہاں تک پہنچنے میں خاصی مدد کی تھی۔۔۔ پچھلے آدھے گھنٹے سے وہ حیام کے سامنے بیٹھا ناجانے کیسی کیسی صفائیاں دے رہا تھا۔ ۔

"مجھے نا تم سے اور نا ہی تمہاری مام یعنی پھپو سے کوئی شکایت نہیں۔۔ ۔

تم لوگوں نے جو کیا وہ انسٹینٹ رئکشن تھا۔ ۔

اگر میں تم لوگوں کی جگہ ہوتی تو یہ ہی کرتی۔ ۔

مجھ سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ۔

میں تمہیں پہلے ہی معاف کرچکی ہوں"

اسنے بھرپور سنجیدگی کے ساتھ آرام آرام سے تمام جملے ادا کیے تھے۔۔۔ برہان کے ساتھ ساتھ ضامن اور سامیہ بھی حیران ہوئے تھے جو صوفے پہ بیٹھے تھے۔۔۔ ۔

"تمہاری دوست سمجھداروں والی بات کیسے کررہی ہے **

ضامن مسکراہٹ ضبط کرکے سامیہ سے بولا تھا جو حیام کو ہی دیکھ رہی تھی۔۔ اسے برہان کود یکھ کر غصہ تو بہت آیا تھا لیکن پھر دارم نے جب اسے سب بتایا کہ کس طرح اسنے ہماری ہیلپ کی ہے تو وہ چپ ہوگیِ تھی۔۔۔ کہ وہ واقعی شرمندہ ہے۔۔ ۔

"آپ تو چپ ہوجائیں ضامن بھائی* سامیہ نے اسے گھوری سے نوازہ تھا۔ ۔

"تو پھر ہم۔ دوست نا سہی لیکن کزنز تو ہیں نا*

برہان ہمت کرکے بولا تھا کیونکہ حیام کافی سنجیدہ شکل بنائے زمین کو ہی گھور رہی تھی۔ ۔

"میں آل ریڈی تمہاری کزن ہی ہوں"

وہ اسکی بات پہ مسکرا بھی نا سکی تھی۔ ۔

"میں واقعی معافی مانگ رہا ہوں حیام۔۔۔ ۔

تم کھلے دل سے مجھے معاف کردو پلیز*

وہ اسکا رویہ روکھا انداز ، اسکو بھر پور نظرانداز کرنا اس بات کی گواہی دے رہا تھا کہ وہ دل سے معاف نہیں کرپائی ہے۔ ۔

"اور کیا اسٹیمپ پیپر پہ لکھ کے دوں کہ میں تمہیں معاف کرچکی ہوں"

وہ اب نظریں اٹھا کر تیز آواز میں بولی تھی۔۔ اسکا نرم لہجہ کڑوا ہوا تھا۔ ۔

"ن۔۔ نہیں"

برہان اسکے اس رئکشن پہ ایکدم کرسی سے کھڑا ہوگیا تھا اور نظر اسکی ضامن پہ گئی تھی۔۔ ۔

" برہان۔۔۔ ایزی۔۔۔ حیام نے تمہیں پہلے ہی۔ معاف کردیا تھا۔۔ اور ہم لاہور ملنے ضرور آئینگے۔۔۔۔ تم آجاو۔۔۔ حیام کی ابھی طبیعت خراب ہے جسکی وجہ سے وہ ڈسٹرب ہے۔۔ اسکے لہجے کے لیے سوری"

وہ اسکے کندھے پہ ہاتھ رکھتا اسے اپنے ساتھ لگائے روم سے باہر لے آیا تھا. ۔

"وہ تھوڑی سی ڈسٹرب ہے۔۔۔ ایکدودن میں صحیح ہوجائے گی تو اچھے سے بات کرے گی"

وہ کوریڈور سے چلتا ہوا اسے دوسرے روم میں لے آیا تھا۔

"آئے کین انڈراسٹینڈ ضامن۔۔ ۔

یو آر آ گڈ گائے۔۔۔ نائس آف یو"

وہ اسکے ہم قدم چلتا ہوا ااکے ساتھ ہی دوسرے روم میں داخل ہوا تھا۔۔ ۔

لیکن سامنے جیسے ہی نظریں اٹھی تھیں ااکے قدم جم گئے تھے۔ ۔

"یار وجیہہ تمہیں منع کیا ہے نا موبائل یوز کرنے کو اور تم اس میں ہی لگی ہوئی ہو*

ضامن اسکو ڈپٹتا ہوا اس سے اسکا موبائل لے چکا تھا۔۔۔ جبکہ وجیہہ اسکے سا تھ آئے بندے کو دیکھ کر نظریں بدل لی تھیں۔ ۔

"وہ۔۔ وہ دارم نہیں تھا تو بور ہورہی تھی اس لیے صرف۔ ۔

وہ مناسب سا بہانہ بناتے ہوئے ضامن کو دیکھتے ہوئے بولی تھی۔ ۔

"یہ میرا دوست ہے اور برہان یہ میری بہن ہے۔۔۔ ۔"

وہ برہان اور وجیہہ کا آپس میں تعارف کرانے لگا تھا۔ ۔

" گیٹ ویل سون مس" برہان نے ریڈ کلر کے روز اور چاکلیٹس کا پیکٹ اسکی طرف بڑھایا تھا۔۔ جو وہ آتے ہوئے حیام اور اسکی بہن کے لیے لایا تھا۔۔ حیام کو وہ پہلے ہی دے چکا تھا اور اب اسے بالکل نہیں معلوم تھا کہ وہ اسکی بہن وجیہہ ہوگی۔۔۔ آج کوئی تیسری ملاقات ہوئی تھی۔۔ اور وہ اس تیسری بار میں پہلے والی وجیہہ کو اور اب والی وجیہہ میں ڈیفرینس کرسکتا تھا۔۔۔۔ ڈل سا چہرہ ، اداس آنکھیں۔۔۔ روکھے بال، وہ اسے اداس ہی لگی تھی۔۔ ضامن نے اسے پہلے ہی اگاہ کردیا تھا کہ اسنے کس طرح سیو کیا تھا اور اب وہ کس کنڈیشن میں

ہے۔۔ اسے اسکے لیے دل سے دکھ ہوا تھا۔ ۔

ٹھینکس

وہ تازہ گلابوں کو تھامتی مسکرا بھی نا سکی تھی۔۔۔ اسے اپنی آنکھوں پہ حیرت ہورہی تھی۔۔ کیوں قسمت بار بار اسے اسکے سامنے لاتی ہے۔۔۔ بلیک جینز پہ وائٹ ٹی شرٹ پہنے وہ سرخ گلابوں جیسی ہی جیکٹ پہنا ہوا تھا جو اسکی گوری شفاف رنگت پہ مزید اٹھ رہی تھی۔۔ اسکے جازب نین نقش کسی کو بھی ایک پل میں اسکا دیوانہ بنا سکتے تھے جب کہ اسکی پرسنیلیٹی میں کچھ ایسا سحر تھا کہ وجیہہ بار بار دیکھنے پہ مجبور ہوتی تھی۔۔۔ پہلی ملاقات سے اب تک وہ اسکے خاص پرفیوم کی خوشبو نا بھولی تھی۔۔۔ اور اب بھی خوشبو کء باعث وہ خود کو فریش محسوس کرنے لگی تھی۔۔ ۔

"میں آتا ہوں۔۔ ویٹ*

ضامن کا فون اچانک بجنے لگا تھا جسکی وجہ سے وہ برہان کو ایکسکیوز کرتا ہوا کمرے سے باہر نکلا تھا۔۔۔ ۔

"کیوں ہر بار کسی نا کسی کو بچاتی رہتی ہو۔۔ ۔

خدمت خلق کرنے کا بہت شوق ہے تمہیں*

وہ اسکے سامنے بیٹھ کر اسکی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا تھا۔ ۔

"آپ میرا مزاق بنارہے ہیں*

وہ اپنے بال کندھے پہ ڈالتی، بلیو ٹی شرٹ ٹھیک کرتے ہوئے بولی تھی۔ ۔

"نہیں میں حقیقت بیان کررہا ہوں مس وجیہہ*

کیا میں جھوٹ بول رہا ہوں*

وجیہہ کا اسکی بات سن کر نظریں جھک گئی تھیں ۔۔ اب اسکی نظر اسکے سفید نرم ہاتھ پہ تھی۔۔۔۔ اسکے ہاتھ کی رسٹ میں واچ تھی جبکہ دوسرے ہاتھ کی رسٹ میں ایک بلیک کلر کا بینڈ تھا۔۔ ۔

"نہیں آپ سچ کہہ رہے ہیں لیکن یہ میرا فرض تھا۔۔۔ ۔*

اب وہ نظریں اٹھا کر اسے دیکھنے لگی تھی جہاں اسکے چہرے پہ سکون تھا۔۔ ۔

وہ ابھی اس حالت میں اس سےنظریں نہیں ملا پا رہی تھی۔ ۔

"اپنی زندگی پیاری نہیں ہے تمہیں* وہ ااکے چہرے کو بغور دیکھ رہا تھا۔۔۔ اسے ایسا لگا تھا کہ اب وہ مزید کچھ بولے گا اور وہ رونا شروع کردے گی۔۔ ۔

"ن۔۔ نہیں"

اسنے پلکیں جھپکاتے ہوئے آہستگی سے بولی تھی . .

"نہیں۔۔۔۔۔ برہان نے اسکا ادا کیا لفظ دہرایا تھا۔۔۔ جیسے تسلی کرنا چاہ رہا ہو۔۔ ۔

"پیاری نہیں ہے مجھے اپنی زندگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

بالکل بھی پیاری نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ آنکھ کے نکلتا ہوا ایک آنسو کا قطرہ انگلی کی مدد سے صاف کرتی ہوئی سنجیدہ انداز میں بولی تھی۔۔ ۔

"اپنی زندگی پیاری نہیں ہے تمہیں* وہ ااکے چہرے کو بغور دیکھ رہا تھا۔۔۔ اسے ایسا لگا تھا کہ اب وہ مزید کچھ بولے گا اور وہ رونا شروع کردے گی۔۔ ۔

"ن۔۔ نہیں"

اسنے پلکیں جھپکاتے ہوئے آہستگی سے بولی تھی . .

"نہیں۔۔۔۔۔ برہان نے اسکا ادا کیا لفظ دہرایا تھا۔۔۔ جیسے تسلی کرنا چاہ رہا ہو۔۔ ۔

"پیاری نہیں ہے مجھے اپنی زندگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

بالکل بھی پیاری نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ آنکھ سے نکلتا ہوا ایک آنسو کا قطرہ انگلی کی مدد سے صاف کرتی ہوئی سنجیدہ انداز میں بولی تھی۔۔ ۔

"مزاق کررہی ہو میرے ساتھ"

وہ ہنسنے کی ایکٹنگ کررہا تھا۔۔ ورنہ اسکے چہرے پہ بلا کی سنجیدگی تھی .

"ہمارا کب مزاق رہا ہے "

لیکن۔ ۔

میں پھر بھی مزاق کررہی ہوں۔۔۔۔ ۔"

وہ زبردستی کی مسکراہٹ اپنے لبوں پہ سجائے ہوئے بولی تھی. ۔۔۔۔۔۔ ۔

"گڈ۔۔۔ دونٹ وری بہت جلدی صحتیاب ہوجاوگی۔۔۔ انشاء اللّہ"

وہ بیڈ سے اٹھ گیا تھا ۔۔ اسکو کھلے دل سے کہتا چہرے پہ مسکراہٹ لائے بولا تھا۔۔۔ بدلے میں وجیہہ صرف مسکرا سکی تھی۔ ۔

رات کے ڈنر کے بعد ہال کمرے میں گھر کے تمام لوگ براجمان تھے وجیہہ اپنے کمرے میں تھی جبکہ حیام نے ڈنر بھی اپنے بیڈروم میں کیا تھا۔۔۔ باقی تمام افراد ہال میں بیٹھے تھے۔ ۔

"میری پہلے جاب برہان سے ملاقات ہوچکی ہے، ، بلکہ میری ہی نہیں وجیہہ بھی برہان کو اکہ طرح جانتی ہے برہان بیٹے کیا میں تمہیں یاد ہوں"

عدیل ہمدانی چائے کا سپ لیتے ہوئے برہان کو دیکھتے ہوئے بولے تھے ۔۔۔ چائے کا کپ تھامے ضامن نے پہلے باپ کو پھر سنجیدہ سے بیٹھے برہان پہ ڈالی تھی۔ ۔

ضامن ضد کرکے اسے رات رکنے کے لیے اپنے گھر ہی لے آیا تھا ویسے بھی ایک ہی رات کی تو بات تھی۔۔ اور اسے پھر یہ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا کہ ہمارا گھر ہوتے ہوئے بھی وہ ہوٹل میں وقت گزارے۔۔ تب ہی وہ ان سب کے ساتھ یہاں ان سب کے بیچ موجود تھا۔

"کیا واقعی۔۔۔۔ یہ تو اچھا کو انسیڈینس ioC ecnedicnہے" اس سے پہلے ضامن کچھ بولتا دارم پہلے بولا تھا جو ضامن کے ساتھ بیٹھا ڈنع کےبعد چائے سے لطف اندوز ہورہا تھاجبکہ اسکے ساتھ ہی سامیہ بیٹھی تھی۔ ۔

" ہاں، دو ہفتے پہلے میں اسلامآباد آیا تھا اور عدیل انکل کے ساتھ میری بزنس کے حوالے سے ایک میٹنگ تھی تب ہی میری ان سے اور وجیہہ سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ میٹنگ وجیہہ نے ہی کنڈیکٹ کی تھی"

وہ چائے کا کپ جھک کر ٹیبل پہ رکھتا ہوا بولا تھا۔ ۔

"او پھر تو بہت اچھا ہوا کہ ضامن تم انہیں یہاں لے آئے۔ ۔

بیٹا تم اپنی مام ڈیڈ کو نہیں لائے"

ضامن نے تانیہ بیگم کو بتایا تھا کہ وہ حیام کا کزن ہے اور اس سے ہی ملنے آیا ہے۔۔۔۔ تانیہ بیگم اسے اکیلا یہاں دیکھ کء بولی تھیں۔ ۔

"میرے ڈیڈ نہیں ہیں لیکن مما کو نیکسٹ ٹائم ضرور لاو نگا۔۔ آج جلدی جلدی میں آیا تھا "

"اوو۔۔۔۔۔۔ سیڈ۔۔۔۔ ۔!!

اور برہان لائف میں بیوی تو ہوگی تمہاری"

شادی کرلی تھی نا تم نے "

جیسے ہی تانیہ بیگم اور عدیل ہمدانی ہال سے اٹھ کر سیڑھیوں کی جانب بڑھے تھے ویسے ہی سامیہ نے کاٹ دار نظروں سے برہان کو دیکھا تھا وہ بس موقعے کی تلاش میں تھی۔ ۔

"ہوں ، کرلی تھی"

برہان کو معلوم تھا کوئی چھوڑے یا نا چھوڑے لیکن وہ نہیں چھوڑے گی .

"اوو۔۔ تو پھر اپنی بیوی کو بھی ساتھ لاتے نا۔۔ ۔

اسے بھی تو حیام سے معافی مانگنی ہوگی"

سامیہ کی بات پہ اب برہان چونکا تھا۔

" میں صرف اپنے کیے گئے گناہوں کی معافی مانگ سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی اور کو فورس نہیں کر سکتا کہ وہ یہ سب میرے کہنے پہ کرے۔۔۔۔ میں صرف اپنے گناہوں کا زمہ دار ہوں"

وہ ایک ہی رٹ میں تیز لہجے میں بولا تھا۔ ۔

"سامیہ کیسی باتیں کررہی ہو یار* دارم نے اسے ٹوکا تھا۔ ۔

"میں تو صرف پوچھ رہی ہوں دارم۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ برہان کو برا لگ گیا ویسے تو میں نے سب سچ ہی کہا تھا"

"مجھے لگتا ہے کہ سب کو اپنے اپنے بیڈرومز میں جانا چاہیے۔۔۔ ۔

برہان تم بھی ریسٹ کرو۔۔۔۔ میں بھی بہت تھکا ہوا ہوں*

ضامن سامیہ کا کاٹ دار رویہ اچھی طرح محسوس کرچکا تھا، بات زیادہ نا بڑھے اس لیے وہ صوفے سے اٹھتا بولا تھا ۔۔۔ اسکے کہنے پہ وہ تینوں بھی باری باری اٹھ گئے تھے۔

***

برہان کو روم دکھا کر اب وہ اپنے بیڈروم میں آگیا تھا۔۔ اسے معلوم تھا کہ اب تو حیام ٹھیک ہوگئی ہوگی۔۔ اسنے کتنی کوشیشیں کرلی تھیں اسکو منانے کے لیے لیکن وہ بالکل نا مانی تھی۔۔۔ اب بھی ضامن کے بڑھتے قدم رک گئے تھے۔۔۔۔ اور وہ کبڑڈ سے نائٹ ڈریس لے کر باتھروم کی جانب بڑھ گیا تھا۔۔۔ جبکہ نائٹ کریم کا مساج کرتے ہوئے مرر کے سامنے کھڑی حیام نے اسے پل بھر کے لیے دیکھا تھا اور پھر واپس اپنے کام میں مشغول ہوگئی تھی۔۔ ۔

جب وہ ہاسپٹل سے گھر آئی تھی تب اسے اپنا بیڈروم بالکل سادہ اور عام جیسا تھا ویسا ہی لگا تھا لیکن جب وہ ڈنر کے لیے نیچے والے پورشن میں گئی تھی۔۔ اسکے بعد ناجانے کیا ہوا، واپس جب وہ رات کے کھانے کے بعد وہ سونے اور آرام کی غرض سے کمرے میں واپس آئی تو اسے اپنے کمرے کا نقشہ بالکل تبدیل لگا تھا۔ ۔

پورا کمرہ سرخ گلابوں کے ساتھ سجا ہوا تھا جبکہ بیڈ کے سامنے کارپیٹ پہ سرخ گلابوں کی پتیوں سے ہارٹ بنا ہوا تھا جو شاید ضامن نے ہی بنایا تھا۔۔ پو رے بیڈروم میں جگہ سفید اور سرخ غبارے بھی ادھر ادھر پڑے تھے۔۔ جبکہ کلرفل لائٹس کی وجہ سے کمرہ پورا رنگین روشنیوں میں نہایا ہوا تھا۔۔ ۔

حیام نے اپنے بالوں سے کیپچر اتار کر ڈریسنگ ٹیبل پہ رکھا تھا اور اب اپنے کھلے بالوں میں برش کرنے لگی تھی۔۔۔ تب ہی ضامن چینج کرکے باہر آیا تھا وہ سیدھا موبائل چارجنگ پہ لگا کے بیڈ پہ جا کر لیٹ گیا تھا۔ ۔

وہ اسکا موڈ خراب دیکھ چکی تھی جبکہ جب وہ روم میں انٹر ہوا تھا تو وہ امید لے کر آیا تھا لیکن حیام کو دیکھ کر اسکا موڈ آف ہوگیا تھا۔۔۔ اور اب وہ ناراض سا ہوگیا تھا۔۔۔ حیام نے سوچتے ہو ئے برش ڈریسنگ ٹیبل پہ رکھا تھا اور اپنے بالوں کو پیچھے پشت پہ ڈال کر ڈریسنگ روم میں چلی گئی تھی ۔۔ ۔

ڈریسنگ روم میں آکر اسنے وہ باکس اٹھایا تھا جو بیڈ پہ پڑاتھا وہ باکس بھی شاید اسکے لیے ضامن کی طرف سے تحفہ تھا جسے اسنے بالکل قبول نا کیا تھا۔۔ باکس کھول کر دیکھنے کے بعد اسنے جب اس میں لیٹر دیکھا تو وہ پڑھ کے مسکرائی تھی۔۔۔۔ نظرانداز کرکے اانے باکس ایسے ہی ڈریسنگ روم میں رکھ دیا تھا ۔۔۔ کیونکہ اس باکس میں ایک خوبصورت سا ریڈ اور وائٹ کلر کے کامبینشن کا نائٹ ڈریس تھا لیٹر میں باقاعدہ اسکو پہننے کی تاکید کی گئی تھی ۔۔ اور ساتھ ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ اسکو تب ہی پہننا جب ناراضگی ختم کردو۔۔۔ ی پڑھ کر اسنے باکس ہی سرے سے چھپا دیا تھا۔۔۔ اور اب وہ اسکو صحیح طرح تپا کر ڈریسنگ روم میں آئی تھی۔۔۔ ۔

"اپنی باری پہ کیسے ناراض ہوکر لیٹ گئےِ ہیں"

وہ خفگی سے کہتی دوپٹہ اتار کر ہینگ کرچکی تھی ۔۔ اور اب وہ ضامن کا لایا ہوا نائٹ سوٹ پہن رہی تھی۔۔ ۔

نائٹ سوٹ چینج کرکے کمرے میں آئی تو ضامن اب منہ پر تکیہ رکھ کر لیٹا ہوا تھا ۔۔ ۔

"کچھ اپ سیٹ لگ رہے ہیں ضامن آپ"

وہ آہستگی سے دبے قدموں چلتے ہوئے بیڈ کی دوسری سائید آِئی تھی اور اتنی ہی آہستگی سے بیڈ پہ بیٹھی تھی کہ ضامن کو احساس تک نا ہو۔۔ کمفرٹر اوڑھ کر اسنے زرا سا ضامن کی طرف کھسک کے ااکے کندھے پہ ہاتھ رکھ کر اسے مخاطب کیا تھا۔۔ ۔

اسکی آواز اور لمس کو اپنے کندھے پہ محسوس کرکے ضامن نے اپنی بند آنکھیں کھولی تھیں اور تکیہ منہ سے ہٹا کر اسے دیکھا تھا جو اس پہ جھکی لبوں پہ مسکراہٹ سجائے اسے ہی دیکھ رہی تھی۔۔۔ پہلے تو اسکی نظر صرف ااکے چہرے پہ پڑی تھی جہاں وہ لبوں کے ساتھ ساتھ آنکھوں سے بھی مسکرا رہی تھی۔ ۔۔۔ پھر اسکی نظر اسکے سوٹ پہ گئی تھی وائٹ شرٹ اور ریڈ ٹراوزر میں وہ ہمیشہ کی طرح کیوٹ لگ رہی تھی۔۔ ۔

"ناراض زیادہ دیر تک نا ہوا کرو سانس نہیں آتا مجھے پھر"

ثّوہ بھی اسکو دونوں کندھوں سے تھام کر اپنے سینے سے لگا کر اسکے بالوں کو چھوتا وہ پیار س بولا تھا۔۔۔۔ ۔

"آپ کو تو بالکل ٹھیک سانس آرہی تھی۔ ۔

آپ سے بس باتیں بنوالو کہ کس طرح بیوی کو راضی کرنا ہے"

وہ اسکے گرد بازو رکھتی خفگی سے بولی تھی۔۔۔ ۔

"بیوی راضی تب بھی نہیں ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ اتنے گیس ہونے کے باوجود بھی*

وہ اسکو اپنے ساتھ لٹا تا ہوا اسکی آنکھوں میں جھانک کے بولا تھا۔۔ ۔

"ہاں تو آپ سے ناراض ہو کر کونسا مجھے اچھا لگتا ہے۔۔ ۔

خود بھی تو کتنے دن سے مجھے چھوڑ کے چلے گےِ تھے اور پھر میری باتیں ماننا بھی آپ نے کم کردی

تھیں۔۔۔۔ ۔*

وہ گزرے ہوئے وقت کو یاد بھی نا کرنا چاہتی تھی لیکن پھر بھی شکوہ نکل گیا تھا۔۔ ۔

"یار میں تمہاری ساری باتیں مانتا ہوں۔۔۔۔۔۔ تم تو ویسے ہی اکیلے ہی مجھ پہ حاوی ہوجاتی ہو کہ میں کچھ سوچنے سمجھنے کے قابل نہیں رہتا اور اب ہمارا بیٹا آجائے گا تو تم مجھے قریب بھی نہیں آنے دوگی*

وہ رخ موڑ کر اسکے گرد ہاتھ رکھ کے اس پر جھکا تھا۔ ۔

"کیا بیٹا بیٹا لگا رکھی ہے"

مجھے بیٹی چاہیے ضامن۔۔۔ ۔"

وہ اسکے ہر وقت بیٹے کی خواہش پہ چڑ گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صبح شام وہ بس یہ ہی کرتا رہتا تھا۔۔ ۔

" یار۔۔۔۔۔۔۔ میں بیٹی ہی سہی لیکن پھر تم خود ہی اعتراض کروگی اگر میں اسکی زیادہ تعریف کرونگا یا اسے زیادہ پیار کرونگا تو۔۔۔۔ اگر تمہیں کوِئی پرابلم نہیں ہے تو ٹھیک ہے۔۔ مجھے بیٹی چاہیے"

وہ بالکل سنجیدگی سے بولا تھا کہ حیام نے ایک ہا تھ اسکے گال پہ اس بری طرح رکھ تھا کہ ضامن کو لگا تھا کہ حیام نے اسکے گال پہ سلیپ Slapکیا ہو۔۔۔ جبکہ حیام کا ہاتھ کچھ زاہدہ زور سے ہی لگ گیا تھا۔ ۔

"میری حصے کا پیار صرف میرا ہی رہنا چاہیے"

وہ اپنے چہرہ تکیے میں چھپا کر بولی تھی۔۔ ۔

"تم نے مجھے سلیپ کیا ہے حیام۔۔۔ ۔

ضامن بیٹھ کر بیڈکراون سے ٹیک لگا کے بولا تھا۔

" ،پیار سے کیا ہے ڈئر ہسبینڈ

کائنڈلی اب آپ لیٹ جائیں تاکہ میں آپ کے سینے پہ سر رکھ کر دو مہینوں پچیس دن بعد سکون سے سو

سکوں۔۔۔ ۔"

وہ اسکا ہاتھ تھامتی اسے زبردستی لٹاتے ہوئے بولی تھی۔۔۔ اور جب وہ لیٹا تو اسنے ااکے گال پہ اپنے لب مس کیے تھے۔۔ ۔

"ُ زا تا سرا مناِ کم "

وہ اسکے لبوں پہ ہاتھ پھیر تی تھوڑی تک آئی تھی اور اپنے لب آہستگی سے رکھے تھے۔ ۔

"ح۔۔ حیام*

وہ پہلے ااکے لفظوں پہ پھر اسکے عمل سے چونک سا گیا تھا اپنے لبوں پہ ہاتھ رکھتا وہ بولا تھا۔ کیونکہ جس طرح حیام اسکے چہرے کو نڈر ہو کر دیکھ رہی تھی وہ چونکا تھا۔ ۔

"کیا کہہ رہی ہو*

"اِسے کے زا تا سرا اکھپلے منھے اظہار کوما"

اب وہ آہستگی سے لب اسکے ماتھے پہ رکھتی اسکے شرٹ کے اوپری دو بٹن کھولنے لگی تھی۔ ۔

"واٹ آر یو سئینگ حیام۔۔۔۔ اپنے ہوش میں ہو تم*

وہ ایک بار پھر تب چونکا تھا جب وہ اسکے سینے پہ جھکی تھی۔۔ ۔

"چپ شا۔۔۔ ۔" وہ اپنے کام میں مصروف اسکے ہونٹوں پہ انگلی رکھ کے بولی تھی۔۔ ناچاہتے ہوئے بھی ضامن چپ ہوکر سانسیں روک کر اسکے عمل کو دیکھ رہا تھا۔۔ اسے بالکل پلے نا پڑا تھا کہ حیام نے اسے کیا کہا ہے اور اب وہ تو حیرت سے بس چپ سادھے اپنی بیوی کو دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔ جبکہ حیام خاموشی سے اسے پوری طرح محسوس کرنے کی کوشش میں تھی۔۔ ۔

صبح اسکی آنکھ موبائل کی بیپ سے کھلی تھی ۔۔۔۔ اس نے آنکھیں کھول کر اپنے ساتھ لیٹے ضامن کو دیکھا تھا جو بے خبر دوسری طرف رخ کرکے لیٹا ہوا تھا۔ ۔

"ہائے۔۔ ۔"

وہ ضامن کی پڑی شرٹ اس کے منہ کے اوپر ڈال کر کمفرٹر ہٹا کے اٹھی تھی اور بیڈ سے نیچے اتری تھی۔۔۔ ۔

وہ جلدی سے اسکے اٹھنے سے پہلے تیار ہوئی تھی اور اب اسکا ارادہ نیچے کچن میں جا کر ناشتہ ریڈی کرنے کا تھا۔۔۔۔ حالانکہ ڈاکٹر نے اسے ریسٹ کا کہا تھا لیکن وہ خود کو ہیلدی محسوس کررہی تھی۔۔ ۔

"تم یہاں کیوں آگئیں"

سوتی رہتیں* سامیہ پیڑے بناتے ہوئے کام میں مگن تھی۔۔۔ کچن میں آتی حیام کو دیکھ کر وہ بولی تھی جو فریش اور کھلی کھلی لگ رہی تھی۔ ۔

"ناشتہ بنانے آئی ہوں۔۔۔۔ ۔

وہ چہرے پہ پیاری سی مسکراہٹ سجا کر بولی تھی۔ ۔

"اوو تمہیں کس نے کہا ہے ناشتہ بنانے کو ،میں ہوں نا۔۔۔ میں بنارہی ہوں"

سامیہ بولی تھی۔ ۔

"نہیں۔۔ تم دارم کو اٹھا کر آو۔۔ ۔ میں کرلونگی ناشتے کا انتظام"

وہ اسکو کچن سے بھیجتی ہوئی بولی تھی۔۔ ۔

"ارے ارے جارہی ہوں زرا صبر تو کرو* وہ اس قدر خطرناک دھکے پہ حیام کو دیکھتی رہ گئی تھی۔۔ ۔

حیام نے مسکراتے ہوئے اسے بائے کیا تھا اور خود ہاتھ دھو کر پیڑوں کو باری باری بیلنے لگی تھی۔۔۔۔۔ سامیہ ناشتے کی آدھے سے زیادہ تیاری کرچکی تھی ۔۔ پراٹھے بنا کے اسنے سارے ایک ساتھ ٹرے میں رکھے تھے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.