اب وہ کیبنیٹ کی طرف بڑھی تھی بیسن کا جار لے کر اسنے ایک پین لیا تھا۔۔۔۔ پین میں چینی تیل ڈال کر وہ چینی کو چمچ کی مدد سے گھولنے لگی تھی جبکہ ایک پین میں اسنے بیسن کو بھوننا شروع کیا تھا۔۔ وہ یہ کام جلدی جلدی کررہی تھی۔۔۔۔۔ زرا دیر میں ہی اسنے بیسن کو جلدی جلدی بھون کر دوسرے تیل والے پین میں ڈال کے تیزی سے مکس اپ کیا تھا۔۔۔ بیسن کا حلوہ اب اپنے آخری مراحل پہ تھا۔۔۔۔ وہ چولہے کی آنچ آہستہ کرکے کیبنٹ کی طرف بڑھی تھی اور ڈرائے فروٹس لائی تٙ ھی ۔۔۔ نائف کی مدد سے اسنے بادام اور پشتوں کے پیس کیے تھے اور انکو بیسن کے حلوے میں مکس کیا تھا۔۔ ساتھ ہی اسے اب جوس بنانے کے لیے فریج سے فریش سیب نکالے تھے ۔۔۔ سیبوں کو پیل کرکے اسنے دودھ کے ساتھ جوسر میں ڈالا تھا ۔۔ جوس تیار کرکے اسنے جگ میں ڈالا تھا۔۔۔ اپنا کام کرکے وہ فارغ ہوئی تھی۔۔ چائے ان کے ہان کک ہی بناتا تھا ۔۔ اب وہ ہاتھ دھونے کے لیے مڑی ہی تھی کہ اسکے قدم ایک دم تھمے تھے۔۔۔ وہ اپنے کام میں اتنی تیزی سے مگن تھی کہ کچن کے دروازے پہ کھڑے ضامن کو دیکھ ہی نا سکی تھی اور اب وہ سنک پہ جانے کے بجائے رک ہی گئی تھی۔ ۔
"نائس ورک۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ اپنے دونوں ہاتھ ایک ساتھ ملا کر کلین کرتا ہوا بولا تھا۔ ۔
وہ خاموش سی اسے دیکھے گئی تھی جو بلیو ٹی شرٹ اور بلیک جینز پہنے نہایا ہوا فریش اسکے سامنے کھڑا تھا۔ ۔
" تم نے تو رات بھی مجھے اپنے ردعمل سے کام سے چونک ایا تھا اور اب بھی حیران و پریشان کردیا ہے۔۔ اتنی ٹریننگ کہاں سے لی۔۔۔۔۔ رات تو تمہارے رنگ روپ ہی الگ تھے"
وہ قدم اٹھاتا اسکی طرف آرہا تھا جب کہ وہ نظریں نیچے کیے اپنی جگہ جامد ہوگئی تھی۔ ۔
"ضامن۔۔۔۔ وہ۔۔۔ نا مجھے کام کر۔۔ نے دیں"
وہ ہچکچا کے معصومیت سے بولی تھی۔۔ ۔
"تمہیں جس طرح میں نے رات کو نہیں روکا تھا اسی طرح تم بھی مجھے نہیں روک سکتیں "
وہ اسکو کندھوں سے تھام کر سلیپ سے لگا کربولا تھا۔ ۔
"وہ بیڈروم تھا ضامن"
وہ گھبرا گئی تھی۔ ۔
"خاموش۔۔۔۔۔۔۔ وہ اسکے گلابی لپ اسٹک سے سجے لبوں پہ انگلی رکھ کر بولا تھا .
"کیا کہہ رہی تھیں رات کو۔۔۔۔ اسکا چہرہ ہاتھوں میں تھام کر وہ زرا سا جھکا تھا۔ ۔
"ہٹیں ضامن۔۔۔ ۔
وہ تلملا گئی تھی۔۔۔ ۔
" پہلے بتاو مطلب۔۔ ساری رات تم نے مجھے اپنی محبت سے یہ ثابت کردیا ہے کہ تم جنگلی بلی کے ساتھ ساتھ ظالم بھی ہو*
"چپ شا ضامن۔۔۔ ۔
وہ منہ بنا کر بولی تھی۔۔ ضامن کء باتوں کا مطلب وہ باآسانی سمجھ گئی تھی شرم سے اسکا چہرہ سرخ اناری ہوا تھا۔ ۔
"بیٹا بہت چپ کروالیا ہے تم نے۔۔ ۔
اب تمہاری باری ہے چپ ہونے کی"
وہ اسکو ایک دم کلائی سے پکڑتا کچن سے باہر لے جاتا ہوا بولا تھا۔ ۔
"بیڈروم میں لاکر اسنے پاوں سے دروازہ بند کیا تھا اور بیڈ پہ آہستگی سے بٹھایا تھا۔ ۔
"اب بتاو رات والا سین کیا تھا۔ ۔"
وہ اسکے پاس بیٹھتا بولا تھا۔۔۔ جبکہ ہاتھ اسکے چہرے پہ تھے .
" پیار کررہی تھی اپنے شوہر سے۔۔۔ اس میں حیرت والی کیا بات ہے۔ اب کیا باہر والی آ کر کرے گی کیا آپ سے محبت"
وہ اسکے اتنے شا کڈ ہونے پہ غصے سے بولی تھی۔ ۔
"تو وہی تو کہہ رہا ہوں پانچ مہینے بعد آپ کو کس طرح یہ خیال آگیا میری پیارہ بیوی۔۔ ۔*
"جسٹ شٹ اپ۔۔۔۔ ضامن۔۔ اتنا برا لگ رہا ہے تو میں نہیں کرونگی پھر کبھی ایک کس بھی" وہ منہ بناتی چہرے کے تاثرات سنجیدہ کرتی بڑے بے خوف انداز میں بولی تھی۔۔ اور جبکہ ضامن اسے دیکھتے رہ گیا تھا۔۔۔ وہ پہلے سے بھی زیادہ کیوٹ اور پیاری ہوگئی تھی۔ ۔
"ہائے ظالم۔۔۔ تم کیوں مجھے مارنا چاہتی ہو ۔۔ ۔"
وہ اسکو آرام سے بیڈ پہ لٹا تا ہوا بولا تھا اور خود اس پہ جھکا تھا. . ۔
""ُ زا تا سرا مناِ کم
اسکا مطلب ہے کہ آئے لو یو"
وہ مزے سے لیٹی ہوئی اسکی آنکھوں میں دیکھتی بولی تھی . .
"یہ کونسی زبان ہے یار"
اظہار بھی کیا تو کونسی زبان اٹھا کے لے آئی ہو*
وہ ہنستا ہوا اسکے ساتھ ہی لیٹ گیا تھا۔ ۔
"آپکو اظہار س محبت ہے یا لینگویج سے مسِلہ ہے"
وہ چڑی تھی۔ .
"آئے لو یو مور مائے پریٹی کیوٹو وائف"
وہ اسکا گال چومتا اٹھ بیٹھا تھا اور ساتھ اسے بھی اٹھا دیا تھا۔۔۔ اسکو لے کر وہ واپس نیچے نے چے طرف جانے کے لیے بڑھ گیا تھا۔۔۔ لیکن اب اسکے چہرے پہ دلکش دلفریب مسکراہٹ تھی جو حیام کے بخشے ہوئے مان کی وجہ سے تھی۔ ۔
"دارم اٹھو ۔۔۔۔۔ اوئے دارم اٹھو نا یار"
وہ کمرے میں دندناتی ہوئی تیز آواز میں بولی تھی جبکہ وہ سن سا سینے پہ ہاتھ رکھے مزے سے بے خبر سو رہا تھا۔۔۔۔ ۔
" اللّہ کی قسم یہ آدمی۔۔۔ رات بھر اس سے جگو الو اور صبح دیر تک بس نیند پوری کرواو۔۔۔ یار اٹھو۔۔۔ سب لیٹ ہورہے ہیں ناشتے کے لیے" وہ اسکے پاس اب اسکے سرہانے بیٹھی اسکے چہرے پہ ہاتھ رکھتی ہوئی بولی تھی چہرے پہ بئرد کی چبھن سامیہ کو اپنی ہتھیلی پہ محسوس ہوئی تھی۔
"دارم۔۔۔ جانو۔۔ اٹھو نا بے بی" اسکے ماتھے پہ کس کرکے وہ اکتا گئی تھی لیکن وہ ڈھیٹ سوتا بنا رہا تھا۔ ۔
"اب تم دیکھو زرا"
اسے شدید غصہ آیا تھا وہ پھرتی سے اسکے سرہانے سے اٹھی تھی اور کچھ سوچتے ہوئے ڈریسنگ ٹیبل پہ گئی تھی۔۔۔ ریڈ کلرڈ کا گلوس لے کر وہ واپس آئی تھی۔ ۔
" تم مزے سے سوتے رہو" وہ گلوس کو کھولتی ہوئی آہستگی سے بولی تھی اور گلوس کے برش کو اسکے پلس پہ رکھا تھا اور اتنی مہارت سے اسنے اسکے پلس پہ گلوس لگایا تھا کہ وہ حیرت کرگئی تھی کہ خود نے یہ نیک کام کیا ہے۔ ۔
"سامیہ۔۔۔ کی بچی"
وہ اپنے لبوں پہ کچھ محسوس کرتا اٹھا تھا وہ ویسے بھی اتنی گہری نیند میں نہیں تھا۔۔ ۔
" ک۔۔ کیا ہوا۔۔۔ ۔" وہ ایکدم گھبرا کر پیچھے ہونا چاہتی تھی لیکن دارم نے اسکے ہاتھ سے پہلے گلوس لیا تھا اور پھر اسکی کلائی پکڑ کے بیڈ پہ اس بری طرح لٹایا تھا کہ وہ چلا اٹھی تھی۔۔ ۔
" موبائل کا فرنٹ کیمرہ کھول کر اسنے خود کو دیکھا تھا اور پھر ایک گھوری سے اسنے سامیہ کو نوازا تھا جو لیٹی اسے ہی دیکھ رہی تھی کس مشکل سے اسنے خود کو ہنسنے سے روکا تھا یہ صرف وہ ہی جانتی تھی .
"تم رکو زرا" اسنے گلوس اٹھا کر برش نکالا۔ تھا۔
"درام. . دور ہٹو"
وہ کھسکتی ہوئی بیڈکراون سے لگی تھی. ۔
"خبردار جو تم نے زرا سی آہٹ بھی کی تو* وہ اسکو آنکھیں دکھاتا برش اسکے چہرے پہ لے کر گیا تھا اور اسکے لبوں پہ لگانے کے بجائے اسکے پلس کا سارا ایریا اسنے سیکنڈ کے اندر ریڈ کردیا تھا۔ ۔
"اب بہت پیاری لگ رہی ہو"
وہ گلوس سائیڈ ٹیبل پہ رکھتا ہوا بیڈ سے اٹھاتٙ ھا۔۔۔۔ اسکے پیچھے ہی سامیہ اٹھی تھی اور شیشے میں اپنے لال چہرے کو دیکھ کر اسے غصہ آیا تھا۔۔ ۔
"تم بہت برے ہو درام" وہ ناراض ہوئی تٙ ھی۔ ۔
"تو ایسے کوئی شوہر کو تنگ کرتا ہے کیا۔۔ ۔*
وہ کبڑد سے ٹاول نکالتا ہوا بولا تھا وہ یقینناً فریش ہونے باتھ روم جارہا تھا .
"ہیڈ کس کرکے شوہر کو اٹھایا تھا لیکن شوہر کو وہ منظور نہیں تھی۔۔۔ تب بھی نہیں اٹھے تھے تم*
وہ ٹشو کی مدد سے چہرہ صاف کرتی ہوئی غصے سے بولی تھی۔ ۔
"مجھے تو محسوس بھی نہیں ہوا کہ تم نے مجھے چھوا بھی ہے* وہ جاتے جاتے رکا تھا۔ ۔
"جاو تم نہانے اب۔۔۔ ۔"
وہ شیشے میں سے ہی اسے گھورتے ہوئے بولی تھی جیسے اسے ابھی کچا چاپ جائے گی"
" اوکے اوکے کول" وہ جلدی سے اندر گھسا تھا۔۔۔ اور سامیہ کا غصہ اور گلوس کی وجہ سے چہرہ لال سرخ اناری ہورہا تھا۔ ۔
ناشتے سے فارغ ہوکر وہ اپنے روم میں جانے ہی لگا تھا کہ حیام اسے لاونج میں بیٹھی نظر آئی تھی۔۔۔۔ وہ آہستہ سے قدم اٹھاتا ااکی طرف بڑھ گیا تھا .
"حیام۔ ۔ "
کیا بات کرسکتا ہوں تم سے"
حیام کی نظریں میگزین پہ تھیں اسنے ایک نظر اٹھا کر اپنے سامنے کھڑے برہان کو دیکھا تھا جو اسکا ہی منتظر تھا۔
"کیا بات کرنی ہے تمہیں"
وہ قدر تحمل سے بولی تھی۔۔۔۔۔ ۔
"تم نے صبح ناشتہ اچھا بنایا تھا۔۔۔ برہان نے تعریفی جملے سے آغاز کیا تھا۔ ۔
"ضامن کے لیے بنایا تھا وہ ناشتہ" ناچاہتے ہوئے بھی اسکے لبوں پہ مسکراہٹ امڈ آئی تھی۔ ۔ ۔
"مجھے بہت اچھا لگتا ہے کہ تم ضامن کے ساتھ اتنی ویل سیٹلڈ اور خوش ہو۔۔ کیا تم چاہتی ہو کہ ہمارے بیچ سب بدگمانیاں ختم ہوجائیں۔۔۔ مام تم سے ملنا چاہتی ہیں۔ میں بھی چاہتا ہوں سب کچھ اچھا ہوجائے۔۔۔ کیا تم راضی ہو اس چیز سے۔۔۔۔ تم جیسا چاہو گی ویسا ہی ہوگا"
وہ دوسرے صوفے پہ بیٹھتا ہوا بولا تھا۔ ۔
" جو ماریہ نے چاہا تھا کرلیا۔۔۔ اسکا مقصد صرف تمہیں پانا تھا۔۔۔ اور وہ پاچکی ہے۔۔۔ لیکن جس طرح تم نے ضامن کی ہیلپ کی تمہاری شکرگزار ہوں میں۔۔۔ ۔"
وہ اطمینان سے بولی تھی۔
"میں ماریہ کو ڈائیوارس دے چکا ہوں۔۔۔۔۔ ۔
آئے ہیٹ ہر"
اسکے چہرے کے نارمل تاثرات بگڑے تھے۔۔ ۔
"اچھا کیا تم نے ۔۔۔۔۔۔ ناو آئے ایم ہیپی۔۔۔ اور تمہیں بار بار شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اگر تم مجھے نا چھوڑتے تو ضامن نا ملتا مجھے۔۔۔ اور تم ماریہ سے شادی نا کرتے تو تم میری مدد کیسے کرتے۔۔۔ سب کچھ ایسا ہماری قسمت میں لکھا تھا۔۔۔ اب تم بھی خوش رہو "
"اور میں لاہور آونگی تو ضرور ملونگی پھوپو سے"
وہ مسکراکر بولی تھی۔ ۔
"شکریہ حیام۔۔۔۔۔ تم بہت اچھی ہو۔۔ ۔"
وہ بھی بدلے میں مسکرایا تھا۔ ۔
"اچھا اب میں زرا وجیہہ کو سوپ پلا کر آتی ہوں ۔۔۔ تم ریسٹ کرو"
جب میڈ اسکے پاس آئی تھی اور اسے سوپ کا باول تھمایا تھا تب وہ صوفے سے اٹھتی ہوئی بولی تھی اسنے وجیہہ کے لیے اسپیشل سوپ بنوایا تھا۔۔۔ برہان بھی اسکے ساتھ ہی اٹھا تھا۔۔ ۔
" حیام* ضامن کی آواز پہ وہ اسنے مڑ کر اوپر کی طرف دیکھا تھا جو سیڑھیوں سے اسے اور برہان کو ہی دیکھ رہا تھا۔۔ ۔
"کم فاسٹ" وہ کہہ کر دوبارہ روم میں چلا گیا تھا .
"برہان۔۔۔ تم یہ سوپ وجیہہ کو دے آوگے۔. پلیز۔۔۔ میں تھوڑی دیر میں آتی ہوں"
وہ جلدی میں باول اسے تھماتی ہوئی بولی تھی۔۔۔ اور سیڑھیوں کی طرف بڑھ گئی تھی۔ ۔
"یار۔۔۔ مجھے کہاں پتہ ہے کہ کہاں کمرہ ہے اسکا" وہ باول تھم کر اسے دیکھتا رہ گیا تھا۔ ۔
وہ بیڈروم کو جج کرتا ہوا اسکے بیڈروم تک آیا تھا۔۔۔۔۔۔ ناک کرکے وہ چند سیکنڈ رک گیا تھا ۔۔۔۔۔۔ اجازت ملنے پر وہ دروازہ کھول کر اندر آیا تھا. ۔۔ ۔
"ہائے۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ اندر آتا ہوا جھجکا تھا۔۔۔ اسکی آواز بھی اسکا ساتھ نا دے پارہی تھی ۔۔ ۔
"کم ہیر۔۔۔ ۔
ایزی"
وہ بیڈکراون سے ٹیک لگائے ہوئے لیپ ٹاپ تکیے پہ رکھے شاید کچھ دیکھ رہی تھی۔۔۔ ۔
"بس۔۔۔ یہ سوپ بھیجا ہے حیام نے"
وہ بیڈ کے قریب آکر سوپ اسے تھماتے ہوئے بولا تھا لیکن وجیہہ نے تھامنے سے صاف انکار کردیا تھا۔ ۔
"یہ کیا میں خود پیونگی "
وہ نظریں اسکے سراپے پہ جما کے بولی تھی۔ ۔
"تو کیا میں پلاونگا "
وہ نا سمجھی کے عالم میں بولا تھا۔ ۔
" جو لارہا تھا وہ ہی پلاتا مجھے، ویسے بھی مجھے ڈاکٹر نے موومنٹ سے منع کیا ہے* وہ کندھے اچکاتے ہوئے لاپرواہی سے بولی تھی .
"واٹ۔۔۔۔ ۔
مجھے حیام نے صرف یہ آپکو دینے کو کہا تھا*
"بلاو حیام کو پھر"وجیہہ ضدی لہجے میں بولی تھی .
"فائن۔۔۔ میں مدد کردیتا ہوں"
وہ بیڈ پہ اسکے سامنے ہی بیٹھ کر زبردستی بولا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ گرم بھاپ اڑاتا سوپ چمچ کی مدد سے اسے پلانے لگا تھا۔۔۔ جبکہ وجیہہ صرف اسے ہی دیکھ رہی تھی۔۔ وہ بار پہ بار اسکی نظروں سے کنفیوز ہورہا تھا۔۔۔ اسکی نظرِیں اپنے چہرے وہ باآسانی محسوس کرسکتا تھا۔ ۔
کیا۔ اسی طرح سوپ پلا سکتے ہیں مجھے آپ زندگی بھر۔۔۔۔ ۔"
سوپ کو حلق میں اتارتے اسکا زائقہ محسوس کرتے ہوئے وہ اسکی آنکھوں میں ہی دیکھ رہی تھی۔ ۔
"کیا مطلب ہے آپکا؟"
برہان کا سوپ پلاتا ہاتھ تھما تھا۔۔۔۔ وجیہہ کی نظروں کا مفہوم وہ اچھی طرح سمجھ سکتا تھا لیکن پھر بھی وہ مطلب سمجھنا چاہتا تھا۔ ۔
"جو آپ سمجھ رہے ہیں وہ ہی مسٹر برہان۔۔۔ ۔"
وہ بہت تحمل اور صبر سے بولی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکا انداز اس بار بھی نارمل تھا۔ ۔
"آئے ایم میرڈ۔۔۔ نان پاسبل"
وہ صاف گوئی سے بولا تھا۔۔۔ کتنی بریو لڑکی ہے یہ۔۔۔ وہ سوچ کے ہی رہ گیاتھا۔
"مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔۔ آپ پاسبل بناسکتے ہیں برہان*
وہ جھٹ سے بولی تھی۔۔ اسے شاید محسوس ہی نا ہوا تھا کہ اسنے بولا کیا ہے۔ ۔
"کوئی دوسری عورت کو برداشت کرلوگی تم میرے ساتھ۔۔۔۔۔ ۔
کیا کرلوگی شادی ایک میرڈ انسان کے ساتھ ۔
مجھے کوئی اشو نہیں ہے تمہیں زندگی بھر سوپ پلانے میں۔۔۔ ۔"
لیکن پھر صبر برداشت کرنا ۔۔۔ ۔"
چمچ اسکے منہ کی طرف لے جا کر وہ ضبط کے ساتھ رک رک کے بولا تھا۔۔۔۔ وجیہہ کی آنکھیں نم ہوئی تھیں ۔۔ ایک آنسو پھسل کے اسکے گال پہ بکھرا تھا۔ ۔
"بولو قبول ہوں میں تمہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ اسکو خاموش خود کو دیکھتا پاکر اسے کھاجانے والی نظروں سے دیکھتا ہوا زور سے بولا تھا لیکن پھر بھی وجیہہ ٹس سے مس نا ہوئی تھی۔۔ ۔
"ہاں۔۔۔ قبول ہے۔۔ ۔
قبول ہے۔ ۔
سب کچھ ۔۔۔ قب
وہ جزباتی ہوکر روتی ہوئی بولی تھی اسے خود بھی معلوم نا ہوا تھا کہ اسکی آنکھیں اور گال نم ہوگئے ہیں۔ ۔
"بس ایک بار اور مت بول دینا ، ورنہ نکاح ابھی ہی ہوجائے گا"
وہ اسکو آنکھیں دکھاتا ڈپٹ کے بولا تھا۔ ۔ اور اسے بیچ میں روکا تھا۔۔۔۔ ۔
جبکہ وجیہہ اسکی بات پہ چہرہ ہاتھوں میں چھپا کر اب تیزی سے رونے لگی تھی ۔۔۔ ۔
"اب کیا ہوا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ کیوں رونے لگی ہو۔۔۔۔ ۔ کہہ تو دیا ہے لاٙ ئف ٹائم سوپ پلا سکتا
ہوں۔۔۔ ۔"
وہ سوپ کا باول سائیڈ ٹیبل پہ رکھتا ہوا بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"زندگی میں پہلی بار کسی کو ایسا بولا ہے۔۔ ۔
وہ چہرے پہ سے ہاتھ ہٹائی ہوئی بولی تھی۔۔۔ اسکی چھوٹی سی ناک سرخ ہوگئی تھی۔۔ جبکہ گال اور آنکھیں نم تھیں۔۔۔۔ ۔
"اور اگر مجھے آپ منع کرتے تو میں شوٹ کردیتی آپکو۔۔۔۔ ۔"
وہ اب گال ہاتھوں سے صاف کرتی سنجیدگی سے بولی تھی۔۔ ۔
"واٹ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
کیا کہہ رہی ہو تم"
وہ چونکا تھا۔۔ اسنے تو بھلائی کی تھی لیکن وہ تو اسے شوٹ کرنے کا کہہ رہی تھی۔۔ ۔
"اپنے طریقے سے بھی کام نکالنا آتا ہے مجھے۔۔ ۔
میں یہ کہہ رہی تھی"
وہ اب بالکل ٹھیک ہوگئی تھی اسکے آنسو بالکل صاف ہوگئے تھے برہان کو لگا تھا کہ اسنے کوئی چھوٹا سا ڈرامہ کیا ہے یا ایک لڑکی نے پھر اسے اپنے جال میں پھنسا لیا ہے۔۔ ۔
"اچھا اب میں چلتا ہوں مجھے گھر کے لیے نکلنا ہے "
ثّوہ بیڈ سے اٹھتا ہوا بولا تھا۔ ۔
"بہت جلدی ہے گھر جانے کی۔۔۔۔۔ ۔"
اسنے اسکا ہاتھ تھامنا چاہا تھا لیکن برہان نے اسکی یہ کوشش ناکام بنادی تھی۔
" ہاں بیوی انتظار کررہی ہے میری۔۔۔ کل رات بھی نہیں سوئی تھی۔۔۔ میرے بغیر اسے نیند نہیں آئی اور اب تو آج رات سے پہلے پہنچنایے مجھے۔۔۔ ورنہ وہ خفا ہوجائے گی"
وہ اچھے سے بات بناتا ہوا بولا تھا۔ ۔
"فون نمبر تو دے کر جائیں۔۔۔۔۔ ۔
یا سارا وقت اپنی پہلی بیوی کو دینگے"
وہ اسطرح مسکرا کر بولی تھی کہ برہان جل کے رہ گیا تھا۔ ۔
"مجھے نہیں پسند گھنٹوں فون پہ باتیں کرنا۔۔۔۔۔۔۔ فرسٹ نائٹ ملنیگے۔۔۔۔ ناو یو ٹیک کیر ۔۔ ۔"
وہ ہاتھ سے با بائے کرتا ہوا بیڈروم سے نکل گیا تھا۔ ۔
"آہائے۔۔۔۔ مزہ آنے والا ہے *
وہ اسکے جانے کے بعد زور سے ہنسی تھی۔ ۔
چھ ماہ بعد۔۔۔۔۔ ۔
"ضامن۔۔۔۔۔ اٹھیں۔۔۔ ۔ وہ ہڑ بڑا کے بچے کی رونے کی آواز سے اٹھی تھی۔۔۔۔۔۔ اور یہ کسی اور بچے کی نہیں بلکہ اسکے اپنے بیٹے ضہام کے رونے کی آواز تھی۔۔۔۔۔ ۔ جو پوری شدت سے تیزی سے رورہا تھا۔۔ آج سے ایک مہینے قبل اسنے ایک خوبصورت اور صحتمند بچے جو جنم دیا تھا۔۔ ۔
"کیا ہوا ہے ۔۔۔ ۔
وہ آنکھیں مسلتا ہوا اٹھ بیٹھا تھا۔ ۔
"ضامن ضہام رورہا ہے۔۔ اسے چپ کروائیں۔۔۔ مجھے ڈر لگ رہا ہے*
وہ روہانسی بیڈ پہ بیٹھی پریشانی سے بولی تھی ۔۔۔۔ جبکہ اسکا اشارہ بیڈ پہ انکے بیچ لیٹے ضہام کی طرف تھی۔ ۔
"اففف۔۔۔ میرے مالک۔۔۔۔ حیام۔۔۔۔۔۔ م۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ سر ہاتھوں میں تھام کے رہ گیا تھا۔۔ ۔
"کب تک ڈرتی رہوگی میری جان۔۔ ۔"
وہ پہلے چیخا تھا لیکن پھر اسکی روہانسی شکل دیکھ کے محبت سے بولا تھا۔۔۔ جو اسکو خفا نظروں سے دیکھ رہی تھی۔ ۔
اسے معلوم تھا وہ اسے اٹھانے سے ڈرتی تھی۔۔۔ اسکو کبھی بھی اکیلے ہینڈل کرنا حیام کے لیے بے حد مشکل تھا۔۔۔۔ اب بھی وہ خود کرنے کے بجائے ضامن کو اٹھا چکی تھی ۔۔ ۔
ضامن نے دونوں ہاتھوں سے روتے ہوئے ضہام کو اٹھایا تھا۔ ۔
" آ۔۔۔۔۔ ڈیڈی کا شیر۔۔۔ ۔
میری جان۔۔۔۔ ۔
وہ اسکا سرخ چہرہ چومتا ہوا بولا تھا۔۔۔۔۔۔ اسکے ہاتھوں میں لینے کی دیر تھی ضہام ایک دم چپ ہو کر ضامن کو دیکھنے لگا تھا جبکہ اسی طرح حیام ان دونوں کو غور سے دیکھنے لگی تھی۔۔۔ وہ ایکدم بیڈ سے اتر گئی تھی ۔۔۔ شاید خفا ہوگیِ تھی۔۔ ۔
"کہاں جارہی ہو۔۔۔۔ بھوکا ہے یہ۔۔ ۔*
وہ اسکو بیڈ سے اترتا دیکھ چکا تھا۔ ۔
" آپ کو پتہ بھی ہے ضہام اتنا چھوٹا سا ہے۔۔ صرف ایک ماہ کا تو ہے۔۔ مجھے ڈر لگتا ہے اسے ہینڈل کرنے میں۔ ایک دفعہ پہلے بھی وہ کر چکا ہے نا مجھ سے۔ ۔ مجھے خوف سا آتا ہے۔ اگر آپ میری تھوڑی سے ہیلپ کر دینگے تو کیا مجھے آپ اسی طرح طعنے دینگے*
وہ ناراض ہوتی بیڈ پہ دوبارہ ایک کونے میں ٹک گئی تھی۔۔۔ صبح سات بجے ہی وہ دونوں لڑنے لگے تھے لیکن یہ لڑائی نہیں تھی پیار بھری نوک جھوک تھی۔ ۔
"یار مزاق کررہا تھا۔۔ ۔
میں سمجھتا ہوں نا تمہیں۔۔ ۔
اب قریب آو اور میرے بیٹے کو گود میں لو"
. وہ ایک ہاتھ سے حیام کو بازو سے پکڑ کے اپنے قریب کرتا ہوا بولا تھا اور پھر اسکی گود میں خاموش ضہام کو دیا تھا . ۔۔ جو ماں باپ کو گھورنے میں مگن تھا۔۔ ۔
"اب میں باتھ لینے جارہا ہوں۔۔۔ اب روئے تو دوبارہ چیخنا شروع مت کردینا۔۔۔۔۔ خود چپ کروانا"
وہ اسکی گود میں جھکتا ضہام کے ماتھے پہ پھر سے پیار کرتا ہوا بولا تھا۔۔۔ یہ ہی کام اسنے حیام کے ماتھے پہ بھی کیا تھا۔ ۔
وہ دونوں کو بروقت برابر پیار کرتا تھا۔۔۔۔۔۔۔ تاکہ حیام کبھی اسکو گھوری سے نا نوازے۔۔۔۔ ان گیارہ مہینوں میں وہ اسکے پیار کی اس قدر عادی ہوگئی تھی کہ اس سے دور رہنا اسکے لیے محال ہوجاتا تھا ۔۔۔۔ اسی دوری کی سبب کی وجہ سے انکی ساری فیملی کراچی میں شفٹ ہوگئی تھی اور حیام کو یہ بیڈروم بہت ہی عزیز تھا ۔۔ ۔ مرر کے سامنے کھڑی وہ آفس کے لیے تیار ہورہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ وائٹ تھری پیس میں وہ بہت جازب نظر آرہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ریڈ ہیلذ پہننے کے لیے وہ بیڈ پہ بیٹھی تھی۔۔ اسے آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے منع بھی کیا تھا کہ وہ ہیلز وغیرہ سے پرہیز کرے گی لیکن جب سے وہ ٹھیک ہوئی تھی اس نے ایسی کوِئی پریکوشنز نہیں مانی تھیں۔۔ ہیلز پہننا اسکا جنون شوق سب کچھ تھا۔۔۔ ۔ ابھی وہ اپنے گداز سفید پاووں میں ایک ہیل پہنی ہی تھی کہ اسکا خاموش فون بج اٹھا تھا . .
"ہائے۔۔۔ ۔"
کیا کررہی ہو۔۔۔ ۔"
ابھی کچھ دیر پہلے ہی وہ برہان سے رات بھر بات کرتی ہوئی فون رکھ کے باتھ لینے گئی تھی۔۔۔ رات کب گزرتی تھی اسے معلوم ہی نا ہوتا تھا اور تقریباً روزانہ کا یہ ہی حال تھا۔۔۔ اور اب پھر برہان کی کال دیکھ کر وہ مسکرائی تھی
"آفس کے لیے تیار ہورہی ہوں۔۔ اور آپ"
وہ جھک کر دوسرے پاوں میں بھی ہیلز پہن رہی تھی۔ ۔
"اوکے تیار ہوگئی ہو تو پکچر سینڈ کرو اپنی۔۔۔ ۔*
برہان کی چھوٹی موٹی فرمائشیں وہ پور ہی کرتی ہی رہتی تھی۔۔۔۔ اب بھی وہ کال بیک کرکے بیک کیمرہ آن کرکے دیوار پہ لگے فل مرر کی طرف گئی تھی اور پھر اسنے ایک مرر سیلفی لی تھی جس میں اسکا پورا خوبصورت سراپا سما گیا تھا۔۔۔ پکچر لے کر اسنے برہان کو سینڈ کی تھی اور پھر فون کان سے لگالیا تھا۔ ۔
" ہمیشہ کی طرح سلیئر (Slayer)لگ رہی ہو۔۔۔۔۔۔ بیوٹی فل"
اسکی دلکش آواز سن کر وجیہہ کے چہرے پہ سرخی پھیلی تھی ۔۔۔ وہ ان چند مہینوں میں ہی اسکے بہت قریب ہوگیا تھا اور وہ ہمیشہ سے ہی ایسے لائف پارٹنر کی تلاش میں تھی جو اسکے آس پاس ہر پل ایکٹیو Active رہے