"آپ کی ہوں "
وہ کھکھلا کے بولی تھی ایک ہاتھ سے اسنے بال سنوارے تھے .
"وجیہہ تم نے پھر سے ہیلز پہنی ہیں۔۔۔۔۔ کیا تم انہیں چینج نہیں کرسکتیں*
وہ اسکو کسی چیز سے روکتا ٹو کٹا نہیں تھا جبکہ جس طرح کی وہ ایڈوانس ڈریسنگ کرتی تھی اسے قطعی پسند نہیں تھی لیکن اسنے کبھی اسے اس بات کا احساس ہونے نہںں دیا تھا کہ وہ اس پہ ڈیپینڈ کرے لیکن پھر وہ ناجانے کیوں یہ بول۔ گیا تھا اور اس جملے کے پیچھے اسکی کیر چھپی ہوئی تھی۔ ۔
"آج ہی تو پہنی ہیں۔۔ ۔
آج پہننے دیں برہان۔ ۔"
وہ اپنی ہیلز کی طرف نگاہ کیے بولی تھی .
"نہیں نا۔۔۔۔ تمہیں منع کیا ہے۔۔۔۔۔ ابھی پوری طرح ٹھیک ہوجاو پھر کبھی نہیں روکو نگا"
وہ بھی اپنی ضد پہ تھا۔ ۔
"اب میں کوٹ پینٹ پہ کیا بہنوں برہان۔۔۔ اس پہ ہیلز ہی سوٹ کرتی ہیں"
وہ منہ بنا کے بولی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"اسنیکزز۔۔ یس۔۔ اسییکر پہن لو۔۔۔ ایزی فیل کروگی۔۔ ۔*
"یک برہان۔۔۔۔ کتنے برے لگنیگے اسنیکرز۔۔۔ میری تو سا ری پرسنیلیٹی کا۔ ستیاناس ہوجائے گا۔۔۔۔ ایسا کرتی ہوں میں چینج کرلیتی ہوں ڈریس۔۔۔۔ اب آپکو ناراض بھی تو نہیں کرسکتی"
وہ کبرڈ کی طرف بڑھتی ہوئی بولی تھی ساتھ اسنے ہیلز بھی اتار دی تھیں۔۔ ۔
"لو یو ہارٹ۔۔۔۔ ۔
میں نے برائیڈل ڈریس ٹی سی ایس کروادیا ہے۔۔۔ تم پک کرلینا۔۔۔ ۔ "
دو ماہ پہلے ہی وہ اسکے لیے پروپوزل لایا تھا۔۔۔۔۔۔ آرزو بیگم انکی فیملی سے مل کر بے حد خوش ہوئی
تھیں۔۔۔۔ اب چند دن بعد انکی شادی تھی۔۔۔۔۔ ۔
"اوکے مائے ہارٹ۔۔۔ ۔
کرلینگے پک اپ بھی۔۔۔۔ ۔
اب میں دوبارہ سے تیار ہونے جارہی ہوں۔۔۔ پھر بات ہوگی*
وہ بات کو اختتام کی طرف لے جانا چاہتی تھی۔۔۔ کیونکہ اسے آفس کے لیے بھی لیٹ ہورہا تھا۔۔ ۔
"اچھا۔۔۔۔ سوری ہارٹ۔۔۔۔ آفس پہنچ کے ٹیکسٹ کردینا"
"اوکے برہان*
وہ فون بند کرتی ڈریسنگ روم کی طرف چلی گئی تھی۔
"ً ماما کو پریشان نا کیا کرو۔۔۔۔ اور یہ جو آپ بابا کی گود میں جا کر فورا چپ ہوجاتے ہیں یہ عادت آپکی مجھے اچھی نہیں لگ رہی ہے۔۔۔ آپ پہ میرا حق زیادہ ہے۔۔۔ ۔"
وہ ضہام کو شرٹ پہناتی ہوِی اس سے باتیں کررہی تھی جبکہ وہ آنکھیں کھولے صرف اسے دیکھ رہا تھا۔۔ ۔ وہ ہمیشہ ضامن کی گود میں جا کر چپ ہوجاتا تھا جبکہ حیام اسکو چپ کرانے کے خاطر گود میں لیے ہلکان ہوتی رہتی تھی لیکن وہ چپ نہیں ہوتا تھا۔۔۔ اس چیز سے وہ خفا رہتی تھی۔ ۔
"یار ہمارے شہزادے کو باہر لے آو۔۔۔۔ اتنا مس کررہی تھی کہ میں خود ہی یہاں آگئی ہوں*
سامیہ دروازہ کھول کر اسکے بیڈروم میں آئی تھی۔۔ دارم کے آفس جانے کے بعد وہ سارا دن ضہام کو لیے ہی بیٹھی رہتی تھی۔ ۔
"تیار ہی کررہی تھی یار۔۔۔ ۔
بس لا ہی رہی تھی باہر۔۔ ۔"
وہ پاوڈر اسکے لگاتی ہوئی بولی تھی اب وہ بالکل ریڈی ہوچکا تھا۔۔۔ لائٹ بلیو سوٹ میں وہ بہت پیارا لگ رہا تھا۔۔۔ وہ پورا ضامن پہ گیا تھا لیکن اسکا سفید و سرخ کلر اور اسکی بڑی بڑی آنکھیں حیام سے ملتی تھیں۔
"آئے میرا بیٹا کتنا پیارہ لگ رہا ہے"
سامیہ جھٹ سے اسے گود میں لیتی ہوئی اسے چٹا چٹ چومتی بولی تھی. ۔
"بارات میں کیا پہنوگی تم سامی۔۔۔ ۔"
حیام بیڈِ سے اٹھ کر ضہام کے کپڑے سمیٹتی ہوئی سامیہ سے بولی تھی .
"ڈیسائیڈ نہیں کیا یار۔۔۔۔۔۔ ۔
تم نے کیا سوچا*
ثّوہ جواب دینے کے بعد اس سے پوچھ رہی تھی . .
"میں نے ساڑھی سلیکٹ کی ہے۔۔۔۔ تم بھی ساڑھی ہی پہن لینا۔۔۔ میچ ہوجائے گا"
وہ اسکو باقاعدہ شجیسسن بھی دے چکی تھی. ۔
"خدا کا خوف کرو یار۔۔۔ اب اس حالت میں ساڑھی زیبتن کروں۔۔۔ اور پھر الجھ کے گر گئی تو میرے اتنے مہینے کی محنت خراب ہوجائے گی"
وہ اپنء سراپے کی طرف اشارہ کرتی ہوئی بولی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
"افف۔۔۔ سامیہ۔۔۔۔ حیام اسکے صحت مند سراپے کو دیکھتی بولی تھی۔۔ ۔
"نائس۔۔۔ تم فروک پہن لینا۔۔۔ وہ سوٹ کرے گی"
"ہاں وہ ہی سوچ رہی ہوں۔۔۔ چلو میں اپنے شہزادے کو نیچے لے جارہی ہوں ماما۔ یاد کررہی
تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔ تم بھی آجاو*
وہ بیڈ سے سنبھل کر اترتی ہوئی بولی تھی۔۔۔۔ اور ضہام کو سینے سے لگا کر دروازے کی طرف چلی گئی تھی جبکہ حیام باتھ روم فریش ہونے کی غرض سے گئی تھء۔ ۔
چند روز بعد۔۔۔ ۔
مجھے میرا بیٹا لا کر دیں ضامن۔۔۔۔۔ ۔* وہ جیسے ہی کمرے میں داخل ہوا تھا حیام بیڈشیٹ بیچ میں چھوڑ کر اسکی طرف مڑی تھی۔۔ رات کے آٹھ بج گئے تھے ضامن آگیا تھا لیکن اسکا بے بی اسکے پاس نا آیا تھا۔ ۔
"کیا ہوا ۔۔۔ کہاں گیا، گھم ہوگیا کیا۔۔ ۔"
ضامن اسکا غصہ نظرانداز کرکے بلیک کوٹ کے بٹن کھولنے لگا تھا ۔۔ وہ ابھی تھکا ہوا آیا تھا وہ بجائے اسکو پانی چائے کا پوچھنے کا کچھ اور ہی پوچھ رہی تھی۔ "میری کبھی کوئی اہمیت نہیں بم سکتی، جو پیار ملتا تھا وہ اب سارا میرا بیٹا میرا دشمن بن کے لے گیا ہے۔۔۔ خاک"
وہ دل میں دکھ سے سوچ کے رہ گیا تھا۔
"گھم ہوگیا ہے۔۔۔ کیا مطلب۔ ۔
میں مزاق نہیں کررہی ہوں۔۔ ۔
بیٹا میرا ہے، لیکن ہمیشہ میرے ہاتھ میں ہی نہیں ہوتا۔۔۔ ۔"
وہ بیڈ پہ بیٹھتی اب باقاعدہ روٹھنے لگی تھی۔۔ ۔
"یار اپنا ہی ہے ضہام، رات میں ہمارا ہی ہوگا ۔۔۔ ۔
میں فریش ہوکر آتا ہوں پھر اس سے مل کر آتے ہیں" وہ مزید اسکی بےزار اور رونی شکل دیکھ کر نرمی سے ہی سہی لیکن اسکی ہٹا رہا تھا۔ ۔
" واٹ یو میں۔۔۔۔ مل کر آتے ہیں۔۔۔۔ بیٹا میرا ہے۔۔ ہوتا سب کے پاس پے سوائے ماں کے۔۔۔ صبح تیار کرو تو فوراً ماما لے جاتی ہیں۔۔۔ شام تک انکے پاس ہی رہتا ہے۔۔۔ بیچ میں سامیہ نہیں لینے دیتی۔۔ شام میں وجیہہ اور دارم اسکی جان نہیں چھوڑتے۔۔۔ سوتے ٹائم مجھے لا کر دے دیتے ہیں۔۔۔ سلا بھی خود لیا کریں اپنے پاس۔۔۔ میرے صبر کا امتحان نا لیں۔۔۔ صبح سے میرے ہاتھ میں نہیں آیا ہے میرا ضہام "Zaham
وہ اب لڑنے والے انداز میں بولی تھی۔۔ ساتھ میں اسکے چہرے کے اتار چڑھاو دیکھ کر ضامن ہنسی ضبط کرگیا تھا۔ ۔
" میری بیوی کافی بڑی تکلیف سے گزر رہی ہے مطلب" وہ اسکو گلے لگاتا ہوا نرمی سے بولا تھا ساتھ اسکے نرم سلکی بالوں پہ اپنے لب رہے تھے۔ ۔
"جی آپ تو صبح سے شام آفس میں ہوتے ہیں آپ کو کیا معلوم"
وہ ااکے سینے سے لگی ناراضگی سے گویا ہوئی تھی۔ ۔
" ہمیں ون مور پلان کرنا چاہیے۔۔ اب جو ہوگا وہ پکا ہمارا ہوگا۔۔۔ ضہام ان لوگوں کو دے دو یار۔۔۔۔ دادا دادی چاچا چاچی اور آنی کا بھی تو حق ہے نا اس پر۔۔ نیکسٹ والا ہم کسی کو بھی نہیں دکھائینگے"
وہ چہرے پہ بھرپور سنجیدگی لائے بولا تھا۔۔ ایسا بالکل بھی حیام کو محسوس کا نا ہوا تھا کہ وہ مزاق کررہا تھا۔۔ اسکی بات سن کے وہ کرنٹ کھا کر اسکے سینے سے الگ ہوئی تھی۔۔۔ اور خونخوار نظروں سے اسے دیکھنے لگی تھی۔ ۔
"فریش ہو کر ہی اجائیں آپ بہتر ہوگا"
وہ اس سے دور ہوتی بیڈ کی طرف آگئی تھی۔ ۔
"آہاہاہاہا اچھا۔۔۔۔۔ خیر میرے لیے کچھ کھانے کا انتظام کر دو۔۔۔۔۔ بہت بھوکا ہوں یار "
وہ باتھ روم کی سمت بڑھتا ہوا بولا تھا۔۔۔۔ حیام بیڈشیٹ ٹھیک کرکے اسکے لیے ناشتہ تیار کرنے کے لیے روم سے باہر چلی گئی تھی۔۔ ۔
"ضامن یہ کتنی پیاری اسمائل کرتا ہے یار۔۔۔۔۔ ۔"
وجیہہ ضہام کو گود میں اٹھائے ضامن کے ساتھ بیٹھی ضہام کا چہرہ ضامن کو دکھاتی بولی تھی جو اسکو دیکھ کر وقفے وقفے سے مسکراتا ہے۔ ۔
"ہاں یار یہ صرف تمہیں دیکھ کر اسمائل کرتا ہے۔۔۔۔۔ کمینہ۔۔۔ ۔ وہ ضہام کے کھکھلاتے چہرے کو غور سے دیکھتا اسے وجیہہ کی گود سے لے چکا تھا اور اس خود اسے سینے میں بھینچ کر سکون حاصل کررہا تھا۔ ۔
" شرم کرو۔۔ میرے پوتے کے لیے کس طرح کے لفظ استعمال کررہے ہو تم۔۔۔ دو مجھے ادھر میرے دل کو۔۔۔۔۔ ۔"
انہوں نے ساتھ بیٹھے ضامن سے ضہام کو لیا تھا۔۔ ۔
"زرا پیار کا مظاہرہ کریں، بچہ بھی تنگ آجاتا ہے، سب ہی پیچھے پڑ گئے ہیں"
تانیہ بیگم بار بار ضہام کو ایک گود سے دوسری گود میں جاتا ہوا دیکھ کر بولی تھیں۔ ۔
"بیگم آپ چپ رہیں۔۔۔ آپ جانتی ہیں کہ یہ ٹائم میرا ہے ۔۔۔ ۔"
سارا دن آفس میں ہوتا ہوں، شام کا وقت تو میرا ہوتا ہے "
وہ ضہام کی طرف دیکھتے ہوئے تانیہ بیگم سے بولے تھے .
"تب ہی چپ ہوں، ورنہ آپ سے لے لیتی" تانیہ بیگم ان کی بات پہ مسکرا دی تھیں. . ۔ ۔
"یار آج کا ہی دن میرا ہے کل تو ویسے بھی میں نے چلے جانا ہے۔۔ ۔
ضہام کو مجھے دے دو"
وجیہہ منہ بنا کے بولی تھی کیونکہ کل اسکی بارات تھی اور پھر اسکو یہاں سے چلے جانا تھا۔۔ ۔
"اچھا لے لو میری بیٹی۔۔۔۔۔ ۔"
عدیل ہمدانی نے ترس کھائے بغیر اسکے ہاتھ میں ضہام کو تھما۔ دیا تھا وہ بدلے میں کھلکھلا کے ہنسی تھی۔۔ ۔
جبکہ ناشتے کی ٹرالی لاتی حیام رک کر یہ منظر دیکھ رہی تھی۔ ۔
"ہاو مین۔۔۔۔۔ ۔
اسکو شدت سے رونا آیا تھا تب ہی وہ لاونج میں جانے کے بجائے وہیں کھڑی ہوگئی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔ لیکن اپنے کندھے پہ کسی کے ہاتھ کا لمس محسوس کرکے وہ چونک کے پیچھے مڑی تھی . .
"کیا ہوا آپ رو رہی ہیں کیا " دارم نے اسکے کندھے پہ سے ہاتھ ہٹایا تھا جو کمرے سے فریش ہوکر اب سب کے ساتھ لاونج میں بیٹھنے ہی جارہا تھا۔۔ وہ بھی ابھی آفس سے آیا تھا۔ ۔
"نہیں تو۔۔۔۔ ۔
حیام نے کافی سنبھل کے اور مسکرا کر بولی تھی .
"ابھی ضہام کو میں نے بھی لینا ہے۔۔۔ ۔
سوری ۔۔۔۔ بھابھی جی۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ اچھے سے اسکی فیلیگس سمجھ سکتا تھا ۔۔ اسکو مزید جلانے کے لیے وہ بولا تھا۔ ۔
"تمہارا دوست اور تم دونوں کا ایک ہی کام ہے۔۔۔ اور وہ ہے مجھے ٹیز کرنا۔۔۔ ۔"
وہ ٹرالی چھوڑ کر غصے سے ہاتھ سینے پہ با ند ھتی بولی تھی۔۔۔ ان چند مہینوں میں وہ سب سے قریب تر ہوتی چلی جارہی تھی ۔۔۔۔۔ اور دارم سے بھی وہ اب اچھی خاصی بات کرلیتی تھی۔ ۔
"ارے نہیں تو ، میرا دوست کا کام تو آپکو پیار اور محبت کرنا ہے"
وہ آنکھ دباتے شرارت سے بولا تھا ساتھ میں زرا سا جھک کر اسنے ٹرالی میں رکھے بسکٹ کا ایک پیس اٹھایا تھا۔
"جسٹ شٹ اپ۔۔۔ بے شرم ۔۔۔ ۔
وہ دوبارہ ٹرالی پہ ہاتھ رکھتی اندر کی طرف بڑھ گیِ تھی جبکہ دارم نے اپنا قہقہہ روکا تھا۔ ۔
"ارے یار انکل آپکو کوئی غصے میں نظر آرہا ہے کیا"
ابھی وہ سب کے لیے چائے بناہی رہی تھی کہ دارم کی آواز نے اسکے ہاتھ رکے تھے . . .
"کیوں کون غصے میں ہے"
عدیل ہمدانی نے نا سمجھی میں کہا تھا۔ ۔
" ارے یار انکل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چائے کو زرا دل تھام کر پیجیے گا۔۔۔ کہیں غصے میں کچھ الٹا سیدھا نا ڈال دیا ہو"
وہ صوفے پہ بیٹھا مستقل اسکے ضبط کو آزما رہا تھا جبکہ حیام چپ سے اب ضامن اور عدیل ہمدانی کے لیے پلیٹس بنارہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"کیا بک رہے ہو تم"
ضامن نے اسے ٹوکا تھا کیونکہ وہ بآسانی اسکے مزاق کو سمجھ گیا تھا لیکن اسکی بیوی کہاں سمجھ پاتی ۔ ۔
"کچھ نہیں۔۔۔۔۔۔ سمجھدار کے لیے اشارہ کافی ہے . .
تم تو ایک بچے کے باپ بن کے نا سمجھ ہی رہنا"
وہ اب ضامن کی طرف دیکھتا حیام سے چاِے لیتا بولا تھا ۔۔۔ لیکن ایک دم اسکی چیخ نکلی تھی۔۔۔ ۔"کیا ہے حیام" وہ کبھی کبھی حیام کو اسکے نام سے پکارتا تھا ورنہ وہ محبت بھرے انداز میں بھابھی ہی سے مخاطب کرتا تھا لیکن حیام کے اسکے دو پٹی کی چپل میں مقید پاوں کو اپنے فلیٹ سلیپر سے اچھا خاصا دبا دیا تھا کہ وہ کراہ گیا تھا۔ ۔
"اپنی بیوی کی طرح تم بھی کمرے میں جاکے سوجاو۔۔۔۔ چائے گرا دونگی تم پہ یہ اب آواز نکلی تو"
وہ لفظ کچکچا کے اتنی آہستہ آواز سے بولی بھی کہ کوئی سن نا پایا تھا۔۔ اسکو چائے دے کر وہ آگے بڑھ گئی
تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"ڈیڈ آپکے لیے شوگر فری کیک بیک کیا تھا میں نے ، آپ ٹیسٹ کرکے بتائیں"
وہ کیک کی پلیٹ عدیل ہمدانی کی طرف بڑھاتی بولی تھی. . عدیل ہمدانی نے اسے ساتھ ہی بٹھا لیا
تھا۔۔۔۔۔۔ اب وہ ضامن اور عدیل ہمدانی کے بیچ بیٹھی تھی .
"میرے لیے کچھ بنایا ہے اپنے ہاتھوں سے یا کک نے ریڈی کیا ہے یہ سب"
ضامن نے پاس بیٹھی حیام کو مخاطب کیا تھا۔ ۔
"یہ سب میں نے ہی بنایا ہے ضامن"
وہ خفگی سے بولی تھی کیونکہ وہ روزانہ اسکے لیے اسی طرح شام کی چائے اور ناشتے کا اہتمام کر تی تھی اور روزانہ وہ ایک ہی سوال پوچھ کر اسے ٹیز کرتا تھا. ۔
"ٹھینک یوپیاری بیوی" وہ جھک کر اسکے کان میں سرگوشی کرگیا تھا جس پہ حیام کا سریش چہرہ مسکرایا تھا .
***
وہ رات کمرے میں اسکے لیے کھانا لایا تھا کیونکہ وہ اب تک روم میں سو ہی رہی تھی۔۔۔ ۔
"اٹھو سامیہ۔۔۔۔ ۔
وہ اسکو کندھوں سے پکڑتا اٹھا چکا تھا۔۔ ۔
"اٹھ رہی ہوں۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ آنکھوں پہ ہاتھ رکھتی انہیں مسلتی ہوئی بیڈ کراون سے ٹیک لگا گیِ تھی .
"ویک نیس ہورہی ہے کیا۔ ۔
ڈاکٹر کے پاس چلیں" وہ اس پہ پڑی چادر ہٹا کر اسکا ہاتھ پکڑ کر اسے کھڑا کر چکا تھا۔ ۔
"نہیں۔۔۔۔ بلکل سیٹ ہے سب ۔۔ ۔" وہ اسے باتھ روم تک لے کر گیا تھا اور پھر وہیں کھڑے ہو کر اسکا انتظار کرنے لگا تھا جب وہ واپس باہر آگئی تھی تو واپس اسکا ہاتھ تھام کر اسے بیڈ تک لایا تھا . .
"اتنا لمبا کیسے سوگئی تٙ ھیں پھر۔ ۔۔ کتنا بور ہوا ہوں میں گھر آکر۔۔ ۔"
وہ اب اسکو کھانا کھلا رہا تھا۔۔۔۔ ۔
"میں بھی تو بور ہوتی ہوں نا دن بھر۔۔۔ ۔"
وہ نوالہ اسکے ہاتھ سے کھاتی بولی تھی۔ ۔
"افف۔۔۔ اچھا. . ۔۔ ۔"
وہ خاموش ہوگیا تھا۔۔۔ ایک طرح سے وہ کہہ بھی صحیح رہی تھی .
" مطلب تم مجھ سے بدلہ لے رہی ہو" وہ تھوڑی دیر بعد سوچ کے بولاتھا ۔
" ارے۔۔۔ تم سے کس چیز کا بدلہ لونگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے پہلے کبھی سوئی ہوں کیا , بس آج سوگئی غلطی سے" وہ اب خود بھی دارم کے منہ میں وقفے وقفے سے نوالے بنا کے رکھ رہی تھی۔۔ اسے معلوم تھا کہ اس کے بغیر اسنے بھی کھانا نا کھایا ہوگا۔۔ ۔
"اوکے میں مزاق کررہا تھا ویسے بھی۔۔۔۔۔۔۔ دودھ لاوں تمہارے لیے"
وہ کھانا کھاچکے تو وہ کھانے کے برتن سمیٹتے ہوئے بولا تھا۔ ۔
"اف کارس لے کر آو یار۔ ۔
مجھے کتنی ضرورت ہے دودھ کی "
وہ آنکھ مارتی شرارت سے بولی تھی۔۔ ۔
وہ اسکا اس طرح ہی دھیان رکھتا تھا اور جب سے اسکی اپنے ڈیڈ بننے کی خو شی اسنے سنی تھی تب سے تو وہ سامیہ کے پیچھے مزید پاگل ہوگیا تھا۔۔ آفس میں بھی دن بھر اسکو کال مسیح کرکے اسکی دائٹ روٹین کا خیال کرتا تھا۔۔۔۔۔ اور گھر میں اسے حیام اور تانیہ بیگم پانی تک خود سے کا پینے دیتی تھیں۔۔۔ سامیہ اپنی قسمت کو پاکر جتنا خوش اور مطمئن تھی اسکے لیے وہ اپنے رب کے آگے جھک کر بار بار اسکا شکریہ کرتی رہتی تھی کیونکہ اسے نا صرف اچھا شوہر بلکہ بڑا بھائی ، ماں باپ ، بہنیں سب دارم کے ساتھ ملی تھیں۔۔۔ اور اب وہ دو مہینے بعد ماں کے رتبے پہ فائز ہوجاتی اسکی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ناتھا ۔۔ ۔
"حد ہے" دارم اسکی بات اور اسکے انداز پہ زور سے ہنسا تھا۔۔۔ ۔
وائٹ کلر کی شرٹ اور وائٹ ہی شرارے پہ وائٹ موتیوں سے جھلملاتا ڈوپتہ سر پہ ٹکا ئے وہ کوئی حور پری لگ رہی تھی۔۔ زیور کے نام پہ اسنے صرف بندیا لگائی ہوئی تھی جبکہ نوز پن کا چینج کچھ دن پہلے ہی اسکے چہرے پہ آیا تھا۔۔۔۔ نتھ لگائے ہاتھوں میں بھر بھر کے سفید چوڑیاں پہنے وہ سادی مگر انتہا کی خوبصورت لگ رہی تھی۔۔ ۔
جبکہ دوسری طرف سفید شیروانی میں ملبوس برہان ہمیشہ سے بڑھ کر خوش مطمئن اور جازب نظر آرہا
تھا۔۔۔۔۔۔ اسکے چہرے پہ آج خوشی ہی خوشی تھی.۔۔۔۔۔ اور آج وہ دونوں نکاح کے بعد تو بے حد خوش نظر آرہے تھے اگر برہان اس شادی سے خوش تھا تو دلہن بیٹھی وجیہہ کے چہرے پہ مسکراہٹ قائم و دائم تھی وہ مستقل مسکرا رہی تھی۔۔ یا تو کبھی ہنستے ہوئے کسی کے باتوں کا جواب دے رہی تھی ۔۔ ۔
اور وہ دونوں سفید کپڑوں میں ملبوس بالکل پرفیکٹ کپل لگ رہے تھے . ۔. انکی طرح انکی فیملی بھی بے حد خوش تھی۔۔ ۔
"تم آج کتنی اچھی لگ رہی ہو یہ میں اپنے اور تمہارے بیڈروم میں بتاونگا"
برہان اسکا ہاتھ تھام کر اسکے حوش ربا حسن سے نظریں چرائے محبت بھرے انداز میں بولا تھا۔ ۔
"اور آج آپ کتنے اچھے لگ رہے ہیں یہ میں سب کے سامنے بتا سکتی ہوں"
وہ اسکے ہاتھ پہ اپنا مہندی اور چوڑیوں سے سجا ہاتھ رکھتی چیلنجنگ انداز میں بولی تھی۔۔ ۔
"کانفیڈینس کہاں سے لاتی ہو اتنا"
برہان اسکے چیلنجنگ انداز پہ حیرانگی سے اسے دیکھتا بولا تھا۔۔ ۔
"جسٹ کیپ کوائٹ مائے ہارٹ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
کانفیڈینس آپکے چاہنے والے ہی دیتے ہیں۔۔۔۔ ۔"
"افف۔۔۔ تم نے آج تک مجھے حیران ہی کیا ہے۔۔۔۔۔ ۔"
برہان نے اس پہ نظریں ہٹا کر سامنے مرکوز کی تھیں۔ ۔
"ابھی باقی حیران رات میں کرونگی۔۔۔۔۔ ۔"
وہ ہنسی تھی۔۔ ۔
"میں شرما لیتا ہوں کیونکہ تم سے تو شرمایا نہیں جارہا" وہ اسکی باتوں سے مکمل محظوظ ہورہا تھا۔۔ ۔
"مجھے نہیں آتی شرم برہان۔۔۔ آپ مجھے رونے کو کہہ دیں وہ کرلونگی"
وہ اب زرا سریش لہجے میں بولی تھی۔ .
"آج پھر تمہیں شرم کے معنی و مفہوم سے آشنہ کرانا پڑے گا"
وہ اسکے کان میں سرگوشی کرکے بولا تھا۔ ۔
"افف۔۔۔ یار . .
وہ منہ پہ ہاتھ رکھ کے ہنسی تھی۔ ۔
ول سی۔۔۔۔ ۔"will see
وہ بدلے میں بولی تھی۔ ۔
ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے بیٹھی وہ اپنی ساڑھی سے میچنگ چوڑیاں ایک ایک کرکے بہت احتیاط سے اتار رہی تھی۔۔ ۔
آج اسنے وجیہہ اور برہان کی بارات میں سیاہ رنگ کی ساڑھی زیبتن کی تھی جو اسکے متناسب سراپے پہ جچ رہی تھی۔۔ ساتھ بلیک اسموکی میک اپ کے ساتھ وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔ ۔
جبکہ ضامن بلیک کوٹ پینٹ پہنے اسکے ہم رنگ ہی لگ رہا تھا۔۔۔ وہ دونوں ساتھ اتنا سوٹ کررہے تھے کہ تانیہ بیگم نے انکی نظر فوراً اتاری تھی۔۔۔ ۔
"اس رنگ میں تم سیدھا دل میں اتر رہی ہو۔۔ ۔
میری آنکھوں میں سما رہی ہو۔۔۔۔ ۔
میرے ارد گرد اپنا حصار باندھ رہی ہو۔۔ ۔
کیوں مجھ سے بار بار نظریںچرا رہی ہو"
ضامن کے کہے گئے لفظ اسکے زہن میں آئے تھے۔۔ وہ سوچ کے ہی مسکرائی تھی۔۔۔۔۔ جب وہ بار بار اس کی توجہ اور نظرِیں خود پہ محسوس کرکے اس سے نظریںچرا رہی تھی۔۔ تب کب اسنے پاس آکر اس سے یہ لفظ کہے تھے وہ یہ تک نا جانتی تھی پھر پورے ہال میں وہ اس سے دور دور رہی تھی۔۔۔ آج بھی وہ اس سے اتنا ہی شرماتی تھی اسکے کسی بھی عمل سے یا پیش قدمی سے آج بھی وہ جھجک جاتی تھی۔۔۔ ۔
ابھی وہ چوڑیاں اتار کے اسکے ہاتھ ائر نگز پہ ہی گئے تھے اسے اپنی پشت پہ کسی کی انگلیوں کے لمس کا احساس ہوا تھا۔۔ وہ اپنے خیالوں میں اتنی مصروف تھی کہ اسے محسوس ہی نا ہوا کہ کب وہ اسکے پیچھے آکر کھڑا ہوا ہے اور جب وہ اسکے بلاوز کی ڈوڑی کو ہاتھ میں لے چکا تو حیام کا سانس بیچ میں رہ گیا تھا۔۔ ۔
"ٹی ہا ئے مائے بلیک بیو"
ضامن نے اسکے کندھے پہ اپنے مضبوط ہاتھ رکھے تھے اسکے کلون کی خوشبو حیام کو اپنے بہت قریب سے محسوس ہوئی تھی وہ اب وائٹ شرٹ اور بلیک ڈریس پینٹ میں تھا کوٹ وہ اتار چکا تھا۔۔ ۔
"ہائے۔۔ ۔"
حیام بامشکل یہ ہی بول پائی تھی۔۔ ۔
"ٹی ہا ئے مائے بلیک بیو"
ضامن نے اسکے کندھے پہ اپنے مضبوط ہاتھ رکھے تھے اسکے کلون کی خوشبو حیام کو اپنے بہت قریب سے محسوس ہوئی تھی وہ اب وائٹ شرٹ اور بلیک ڈریس پینٹ میں تھا کوٹ وہ اتار چکا تھا۔۔ ۔
"ہائے۔۔ ۔"
حیام بامشکل یہ ہی بول پائی تھی۔۔ ۔
"کیسی ہو "
"آپ کو معلوم تو ہے ٹھیک ہوں۔۔ ۔"
وہ ڈریسنگ ٹیبل سے کھڑی ہو کر اسکے مقابل آکر بولی تھی۔ ۔
"ضہام سوگیا ہے۔۔۔ اب مجھے لگتا ہے ہمیں بھی آرام کرنا چاہیے"
وہ ضامن کی آنکھوں سے امڈ تی شرارت اور جزبات کو نظرانداز کرتی بولی تھی اور خود اپنا نائٹ ڈریس لے کر باتھ روم کی طرف بڑھ گئی تھی۔۔ ۔
"میرا شیر سورہا ہے" وہ بے بی کوٹ کی طرف بڑھا تھا اور سوئے ہوئے ضہام کو دیکھ کر بولا تھا جھک کر اسنے ضہام کے گال چومے تھے۔
"بیٹے کے معاملے میں تو نرمی کا مظاہرہ کرلیا کریں، اٹھ جائے گا وہ۔۔۔۔ ۔ " وہ باتھ روم کے دروازے سے سر نکالتی ہوئی تیز آواز میں بولی تھی کیونکہ ضامن اس قدر شدت سے چومتا تھا کہ وہ اچھا خاصی گہری نیند میں بھی اٹھ جاتاتھا۔۔ اور اسے خود کو بھی اچھا خاصا اس چیز کا ایکسپرینس تھا. ۔
"تم تو باہر آجاو۔۔۔۔۔ ۔" وہ اسکی بات سن کر مسکرایا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔
ضامن کی بات سن کر حیام نے فوراً دروازہ بند کرلیا تھا۔
"تمہیں نہیں لگتا ہمیں اپنے بیٹے کے لیے اسکی بہن لانے کے بارے میں سوچنا چاہیے"
وہ جب چینج کرنے کے بعد بیڈ پہ آیا تو کتاب پڑھتی حیام سے مخاطب ہوا تھا۔
"ضامن۔۔۔۔ چپ ہوجائیں آپ"
وہ کتاب پہ سے نظریں ہٹا کر اسے گھورتی ہوئی بولی تھی .
"اوکے" وہ موبائل کو اٹھاتا اسے کھول چکا تھا، دو منٹ ،پانچ منٹ تک وہ کچھ نا بولا تو حیام کو بے چینی ہوئی تھی۔۔ ۔
"میرا مطلب ہے ضامن، ابھی ضہام ایک مہینے کا تو ہے۔۔۔ اور پھر میں۔۔۔۔ ۔
وہ اپنے ناول کی کتاب رکھ کر اسکی طرف دیکھ کر اسے کندھے سے اپنی طرف موڑ کر بولتے بولتے رک گئی تھی۔ ۔
"اوکے اوکے ۔۔۔ میں نہیں سمجھو نگا تو کون سمجھے گا"
میرے لیے میرا ایک ہی شیر کافی ہے۔۔۔ میری شیرنی تم ہی ہو"
وہ شرارت سے کہتا اسکو سمجھتا ہوا بولا تھا۔۔۔۔۔ ویسے بھی وہ اسے دوبارہ کوئی تکلیف نہیں دین چاہتا
تھا۔۔۔۔۔۔۔ حیام اسکی بات پہ اسکے سینے پہ سر رکھ کر مسکر اِی تھی۔ ۔