دروازے کے لاک پہ ہاتھ رکھے وہ رک سا گیا تھا۔۔ ۔
" مجھے نہیں آتا شرمانا " وہ بیڈروم کے دروازے پہ کھڑا اسکی باتیں سوچ کر مسکرایا تھا۔۔۔ اسے وہ پہلی ملاقات کی طرح زندگی سے بھر پور، زندگی کو انجوائے کرنے والی ہی لگی تھی۔۔۔ ۔
بہرحال وہ لاک گھما کر کمرے کے اندر داخل ہوا تھا۔۔۔۔ کمرے کے بدلے ہوئے نقشے نے تو اسے پہلے بھی چونکا دیا تھا لیکن اب اسے یہ کمرہ پہلے زیادہ اور حسین لگ رہا تھا۔۔۔۔۔ اسنے پورے بیڈروم کو تبدیل کروادیا تھا، کارپیٹ سے لے کر فرنیچر کی حد تک اس نے ایک ایک چیز نئی لی تھی ۔۔ جس طرح وہ اپنے ماضی کو بھول چکا تھا اسی طرح وہ اپنی ساری پرانی چیزوں کو بھی بھول چکا تھا ۔۔۔ وہ سب نیا چاہتا تھا ایک نئی زندگی شروع کرنا چاہتا تھا۔۔ ۔
بیڈ پہ بیٹھی وجیہہ پہ اسکی نظر پڑی تھی، جو نظریں نیچے کیے گھونگھٹ ڈالے سکون سے بیڈکراون سے ٹیک لگائے بیٹھی تھی۔۔ ۔
برہان آہستگی سے قدم اٹھاتا وہ بیڈ کی طرف گیا تھا. ۔
"اتنی تھک گئی ہو کیا۔۔۔ ۔"
وہ بیڈ پہ اسکے سامنے بیٹھتا ہوا اسکے اس طرح بیٹھنے کے انداز میں لیٹا ہوا دیکھ کر بغیر مسکراہٹ کے بولا تھا۔ ۔
"آپ کے انتظار نے تھکا دیا ہے مجھے ہارٹ۔۔۔ ۔"
وہ ایکدم اسکی آواز سے چونک کر سیدھی ہو کر بیٹھی تھی۔۔۔ ۔
"اتنا لمبا انتظار ہوگیا تھا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ آہستگی سے اسکا گھونگھٹ اٹھاتا ہوا بولا تھا ۔۔۔۔ اور پھر اسکا حسین چہرہ جیسے تکنے لگا تھا۔۔۔ وہاں محفل میں تو وہ لگ ہی حسین رہی تھی لیکن اب وہ مزید اسے اپنی اور خوبصورت ترین لگی تھی۔۔۔ ۔
"نیو برانڈ کو زرا سا بھی انتظار نہیں کراتے ڈیر ہزبینڈ۔۔۔ ۔"
وہ اب نظریں اٹھا کر اسے دیکھ رہی تھی۔۔ ۔
"، مائے دائر پریٹی وائف ویسے تو میں سب کلیر کر چکا ہوں، لیکن آج جیسے ہم اصل معنی میں نہیں لائف اسٹارٹ کررہے ہیں اس سے پہلے میں یہ بولنا چاہتا ہوں کہ میں جس سے شادی کرنا چاہتا تھا اس سے ہوئی نہیں اور پھر جس سے ہوئی اسکو میں نے کبھی چاہا نہیں لیکن اب جس سے ہوئی ہے اسے باقاعدہ میں چاہتا بھی ہوں، محبت بھی کرتا ہوں۔۔۔ میں نے کبھی ماریہ کو ایز آ وائف اسے کوئی رائٹ نہیں دیا شاید دائو ارس اور یہ رائٹس نا دینا ہی اسکی سب سے بڑی سزا تھی. . ناو۔۔۔ اب میں تمہیں اپنا بنانا چاہتا ہوں ہر ایک رائٹ دینا چاہتا ہوں جس کی تم حقدار ہو اور ہر ایک رائٹ لینا چاہتا ہوں جس کا میں حقدار ہوں۔۔۔ ان چند مہینوں میں مجھے تم سے بے انتہا، بے حد اور بے پناہ محبت ہوگئی ہے۔۔۔ آئے جسٹ لو یو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ اسکے حنائی ہاتھ تھام کر جزب سے بول رہاتھا جبکہ وجیہہ اسکے جازب چہرے کو غورو فکر سے جانچ رہی تھی اسے ہمیشہ اس چہرے سے سچائی ٹپکٹی دکھائی دی تھی۔ ۔
"آئے لو یو ٹو مائے ہارٹ۔۔۔ ۔"
وجیہہ زرا اسکے قریب کھسکی تھی اور بیٹھے بیٹھے ہی آگے بڑھ کر اسے ہگ کیا تھا۔۔۔۔۔ ۔
***
پانچ سال بعد۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"چاچی۔۔۔۔ یہ ڈول میری ہے۔۔۔ ۔"
بیڈ کے بیچ و بیچ لیٹی کھکھلاتی ہوئی عین کو دیکھ کے ضہام اپنی ہی زبان میں بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو اسکے پاس بہت مزے سے بیٹھا ہوا تھا۔۔ ۔
" میرے بیٹے ،اس ڈول کی مالک آپکی پھوپو ہیں آپ ان سے پوچھیں۔۔۔۔ ۔"سامیہ کبرڈ ٹھیک کرتی بولی تھی۔ ۔
"ما۔۔۔۔۔۔ می۔۔۔۔۔۔ عین میری ہے نا۔۔۔ ۔"
اب وہ بیڈ سے اٹھ کر صوفے پہ بیٹھی وجیہہ کے پاس گیا تھا جو موبائل میں مصروف تھی . .
وجیہہ اسکے الفاظ سن کر مسکرائی تھی اور پھر سوا مہینے کی بیڈ پہ لیٹی اپنی بیٹی کو دیکھا تھا ۔۔۔ وہ دو دن پہلے ہی کراچی آئی تھی۔۔ اور تب سے پانچ سالہ ضہام عین کے پیچھے پڑا تھا ۔۔ دو دن میں ہی وہ اس آئس بیوٹی کا دیوانہ ہوگیا تھا۔۔۔ ۔
"ہاں یہ میرے ضہام کی ہے۔۔۔ ۔
اور کوئی نئی فرمائش ہے تو وہ بتائیں "
وجیہہ اسکو گود میں اپنے پاس بٹھا چکی تھی۔ ۔
"آپ ہمارے گھر ہی آجائیں"
وہ دوسری فرمائش بولا تھا۔ ۔
"بیٹا تمہارے ماموں کا دو دن میں اتنا برا حال ہوگیا ہے اور آپ یہاں آنے کا کہہ رہے ہو"
وہ اسکا منہ دبوچ کے بولی تھی جبکہ اسکی بات ضہام کے زہن سے گزر گئی تھی۔
"موم ، ڈیڈ آگئے ہیں۔۔۔۔ ۔" مرال بھاگتی ہوئی کمرے میں آئی تھی .
"واٹ ،پانچ بجے ہی آگئے تمہارے ڈیڈ ۔۔۔۔ ۔" سامیہ کبرڈ کے باہر منہ نکال کر اپنی پانچ سالہ بیٹی مرال سے بولی تھی، وہ ہی اسے ساری دارم کے متعلق خبر دیتی تھی۔۔ ۔
"آپ ریڈی ہوجائیں موم۔۔۔ ۔ "
وہ سامیہ کے پاس آکر بولی تھی۔۔ ۔
"اوکے پرنسس ،میں تیار ہو کر آتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ تم بس جلدی سے کپڑے سمیٹ کے کبڑ د میں رکھ دو۔ ۔ "
سامیہ ڈوپٹہ اٹھاتی باتھ روم کی جانب بڑھ گئی تھی۔۔۔ صبح سے وہ اپنا روم صاف کررہی تھی ۔۔ اسکی عادت تھی دارم کے آنے سے پہلے اپنے آپ کو سنوار کے رکھتی تھی۔۔۔۔ اور اس سے زیادہ مرال اس چیز کا دھیان رکھتی تھی اسے اپنی مام ہر وقت ریڈی الڑٹ اچھی لگتی تھیں اسی طرح وہ ڈیڈ کے معاملے میں تھی، ۔۔۔۔ وہ ان دونوں کی نیچر کے خلاف کافی سنجیدہ، اور سمجھدار تھی، مرال کو مزاق، فنی چیزیں انتہائی بری لگتی تھیں۔۔۔ جبکہ وہ ابھی سے ہی کبھی حیام یا تو کبھی سامیہ کے ساتھ کچن میں بیٹھ کے انہیں دیکھ رہی ہوتی تھی۔
جبکہ ض ہام اس سے پانچ ماہ ہی بڑا تھا ان دونوں کی عادت میں زمین آسمان کا فرق تھا، وہ حد سے زیادہ ہنس مکھ اور باتیں بنانے والا تھا جبکہ مرال اسکی باتوں اوٹ پٹانگ کی وجہ سے کم ہی اس سے بات کرتی تھی اور ہر وقت اپنے روم میں رہتی تھی۔۔ ۔
لیکن دو دن سے وہ عین کے پیچھے پاگل ہوگیا تھا، اسکی اسنو بیوٹی اسکے سفید گالوں کو بار بار چومتا رہتا تھا۔۔ ۔
***
" آپ اپنے بیٹے کو سمجھا لیں ضامن، کس قدر ڈھیٹ ہے، ضدی کردیا ہے آپ نے اسے، صبح سے اس نے مجھے کچھ یاد کرکے نہیں سنایا۔۔ جبکہ مرال کو دیکھ لیں وہ سارا ہوم ورک کرچکی ہے۔۔ ۔"
حیام دارم اور ضامن کو چاِے سرو کرنے کے بعد بولی تھی۔۔۔ عدیل ہمدانی اور تانیہ بیگم حج پہ گئے ہوئے تھے۔۔ ۔
"یار۔۔۔۔۔۔ بچہ ہے، ایک ہی تو ہے اس کے پیچھے بھی تم ہاتھ دھو کے پڑی رہتی ہو"
ضامن چائے کا سپ لیتے ہوئے شکایت بھرء لہجے میں بولا تھا۔ ۔
"یار۔. . . ایک ہے تب ہی تو بھابھی اتنی فکر مند ہیں ۔۔ ۔"
دو سے تین ہوتے تو اتنی فکر بھی نا ہوتی"
دارم حیام کو آنکھ مارتا ہوا مزے سے بولا تھا۔ ۔
" صحیح کہہ رہے ہو، دو سے تین ہوتے ہیں تو آپشن موجود ہوتا ہے اب تو میری بیوی میرے شیر کے پیچھے پڑی رہتی ہے۔۔ کتنی بار کہا ہے صرف مجھ پہ دھیان دیا کرو۔۔۔۔۔ ۔"
ضامن شرارتی لہجے میں بولتا حیام کو گھور رہا تھا۔ ۔
" کم از کم اپنے بیٹے سے تو نا جلا کریں آپ ۔۔۔۔ ایک ہے تب ہی اس پہ دھیان دے رہی ہوں، آپ سب نے تو ٹھیک سے اسے بگاڑ دیا ہے۔۔۔ دارم ایسا کرو تم ضہام کے لے لو اور مرال مجھے دے دو بس. ۔۔۔ ویسے بھی تمہیں ضہام بہت پسند ہے"
حیام نے ایک کشن اسکی طرف اچھالا تھا جسے دارم نے باآسانی کیچ کرلیا تھا۔
" یار مرال بھی آپکی ہی ہے اور آپ اتنا کیون کانشیس ہورہی ہیں، بڑے ہو کر بالکل ٹھیک ہوجائے گا ورنہ ہماری مرال اسے لائن پہ لے آئے گی دونٹ وری ۔۔۔۔ چل کرو یار"
دارم نے اسے پیار سے سمجھایا تھا۔ ۔
" دارم بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے، حیام بلاوجہ پریشان ہوتی ہے" سامیہ لاونج میں قدم رکھتی بولی تھی ساتھ میں اسکے مرال اور ضہام بھی تھے۔
"آپ اپنی مام کو اتنا تنگ کرتے ہو شیر۔۔۔ ۔
ضامن ضہام کو اپنے پاس بلاتا ہوا بولا۔ تھا ۔۔ اب ضہام اسکے سامنے کھڑا تھا . .
"نہیں۔۔ ڈیڈ۔۔۔۔۔ شی مجھے پڑھاتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔"
وہ برا منہ بنا کر بولا تھا۔ ۔
" جب تک آپ پڑھنیگے نہیں تو آپکی مام تنگ ہونگی نا۔۔۔ اگر میں آپ کو شیر کہتا ہوں تو آپ کو شیر بن کے بھی تو دکھانا ہے نا ڈیڈ کو۔۔۔ ۔"
وہ اسکو سنجیدگی بھرے لہجے میں بول رہا تھا حیام کے سامنے وہ جتنا اپنے بیٹے کی سائیڈ لے لے لیکن ضہام کو پیار کے ساتھ ساتھ اسے لمٹیشنز میں بھی رکھتا تھا. ۔ ۔
"جی ڈیڈ۔۔۔ ۔"
وہ نظریں نیچے کیے بولا تھا۔۔ ۔
"مرال کو ہم پرنسس کہتے ہیں تو وہ پرنسس بن کے بھی دکھاتی ہے . .
اگر آپ نے اب سے نہیں پڑھا تو آپکو شیر کے بجائے مانکی Monkeyبولو نگا میں۔۔ ۔"
وہ اسکو اشارہ دے کر بولا۔ تھا، ضامن کا اشارہ سمجھ کر وہ مرال کے پاس جا کر بیٹھ گیا تھا، مرال اسکے بیٹھتے ہی تھوڑا کھسک کے دارم کے ساتھ چپک گئی تھی۔ ۔
یہ انکا روز کا تھا، روز اسی طرح بچوں پہ بحث کرکے چپ ہوجاتے تھے. ۔۔۔ اور پھر آخر میں مسکراہٹیں رہ جاتی تھیں۔۔ ۔