چاروں طرف گھپ اندھیرہ کیے وہ کمرے کے بیچ و بیچ زمیں پہ بیٹھا ہوا تھا۔۔ ۔
" I hate you hayam, i hate you hayam"
تم نے مجھے دھوکہ دیا ہے۔۔۔۔۔۔ کتنی محبت کی ہے میں نے تم سے "
" تمہیں تو سب سے بچا کے اپنے پاس رکھنا تھا کہ سرد ہوا بھی تمہیں چھو کے نا گزر سکے۔۔۔۔۔۔۔۔ تم نے میری پیٹ پہ ہی چھڑا گھوپ دیا۔۔۔۔۔۔ ۔"
سر کو ہاتھوں میں گرا کے وہ دبی دبی آواز میں گڑ گڑا تھا۔۔۔۔۔ کسی طرح اسکو سکون نہیں آرہا تھا۔۔۔ ۔
ایکدم سے اٹھا تھا اور بیڈ کی طرف بڑ ھا تھا۔۔ اپنا سیٹ حولیہ تو ویسے ہی بگاڑ چکا تھا۔۔ لیکن کمرے کو سیٹ دیکھ کر وہ چلا تھا۔۔ جب وہ کو برباد ہو چکا تھا تو یہ کمرہ آباد کیسے دیکھ سکتا تھا۔۔۔۔۔ ۔
پہ بیڈ کے چاروں اطراف لگی گلاب کی لڑیوں کو اسنے جھٹکے سے اتار کھینچا تھا اور زمین پہ بکھر ایا تھا۔۔۔۔ بیڈ بچھی لال خوبصورت چادر کو بھی کھینچ ڈالا تھا۔۔ سارے تکیے اٹھا کے ڈریسنگ کی طرف پھینکے تھے۔۔۔ ۔
"کتنے حسین خواب دیکھے تھے اس رات کے۔۔۔۔ ۔"
وہ چیخا تھا۔۔۔۔۔۔ سائیڈ ٹیبلز اور ہر ٹیبلز پہ جلتی موم بتیوں کو اپنے ہاتھ کی ہتھیلی سے بھجایا تھا کہ۔ اسکا ہاتھ زخمی بھی ہوا تھا تو اسے درد محسوس بھی نا ہوا تھا۔۔ ۔
کمرے کے ہر طرف لگے خوبصورت پھولوں کے بکے وہ بھی برباد کر چکا تھا۔۔۔ ۔
"کیسے رہونگا تمہارے بغیر۔۔۔۔۔۔۔ ۔
ماریہ شاید صحیے کہتی تھی۔۔ ۔
ایسا کچھ کرنا تھا تو مجھے بتا دیتیں۔۔۔۔ نہیں بڑھتا میں اتنی آگے۔۔۔۔۔ ۔"
"جتنا خوش تم پہ مجھے نظر آتی تھیں، کبھی لگا تو نہیں ہمیں کہ ایسا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔۔۔ لیکن میں کس طرح تم یقین کرتا یار۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم نے خود کو تو برباد کیا ہی ہے۔۔۔۔۔ مجھے بھی جینے لائق نہیں
چھوڑا۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
موبائل میں اسکی۔ اور اپنی بے پناہ تصویروں کے کولاجز دیکھتے ہوئے وہ آہستہ آہستہ ہچکیوں سمیت رو رہا تھا۔۔۔۔ ۔
"تمہیں اس کا ساتھ دینا چاہیے تھا۔۔۔۔۔۔ ۔
تمہیں حیام کا ساتھ دینا چاہیے تھا۔۔۔ ۔ وہ بھی تم سے اتنی محبت کرتی تھی جتنی تم کرتے تھے۔۔۔۔۔ تم اسکو کس طرح کسی کے ساتھ بھی دیکھ کے یوں یقیں کرسکتے ہو۔۔۔۔۔۔ ۔"
اچانک اسکی سماعت سے آواز آئی تھی۔۔۔۔۔ اسکا دل۔ کسی طرح راضی نا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اسلام آباد-------
خوبصورت نئے جدید طرز کے بنے بنگلے کے سامنے ایک ساتھ ہی بہت سی گاڑیوں کے ٹائر چرچرانے کی آواز ان کے کانوں میں سنائی دی تھی۔۔۔ وہ لاونج میں بیٹھی انتظار میں ہی تھیں۔۔ جلدی سے اپنی سا ڑھی کا پلو سیٹ کرتی وہ اٹھی تھیں اور دوڑ کے راستہ طے کرتے بیرونی گیٹ کی طرف بھاگی تھیں۔ آج بھی انکی محبت پہلے کی طرح قائم تھی۔۔۔ شادی تیس سال بعد بھی وہ اس طرح ہی انکا انتظار کرتی تھیں جس طرح وہ شادی کے اوائل دنوں میں کرتی تھیں۔۔۔ ۔
ریال بلیو ساڑھی زیبتن کیے جس کے بارڈرز میرون کام سے رنگا رنگ تھے۔۔ وہ اب بھی بہت گریس فل نظر آئیں تھیں۔۔ ۔
"Welcome sir"
ملازمین گیٹ پہ استقبال کے لیے کھڑے تھے۔۔ ۔
گیٹ پہ تین گاڑیاں تھیں جن میں سے بیچ والی گاڑی میں سے وہ اترے تھے جن کا انہیں دو دن سے انتظار تھا جبکہ آگے پیچھے ڈھیروں بادی گارڈز گاڑیوں میں تھے۔۔ ۔
"شکریہ۔۔۔۔۔۔۔ عاقب بابا ٹھیک ہیں آپ۔۔۔ ۔"
عاقب بابا انکے بہت پرانے ملازم تھے جو شروع سے ہی ان کے سروینٹ کوارٹر میں مقیم تھے وہ بہت ہی سادہ دل اور وفادار ملازم تھے۔۔۔ انکی عزت اس بنگلے میں رہتا ہر فرد کرتا تھا۔۔۔ جبکہ وہ عمر میں بھی سب سے بڑے تھے . .
"جی بیٹا، اللّہ کا کرم ہے۔۔۔۔ کیسے گزرے آپ کے دن "
عدیل صاحب سر جھکائے انکے سامنے کھڑے تھے۔۔ ۔
"اچھے گزرے۔۔۔۔ آئیے ناشتہ کیجیے ہمارے ساتھ"
وہ ان سے پیار لیتے ادب سے بولے تھے۔۔۔ ۔
"آپ آرام کریں ہم کر چکا ہے۔۔۔ ۔"
وہ سیدھے سے عاجزی کے ساتھ منع کرچکے تھے .
"اوکے آپ خیال رکھیے گا۔۔۔۔ اب میں چلتا ہوں"
وہ اب بنگلے کی اندرونی دروازے کی طرف بڑھ گئے تھے. ۔ ۔
***
سورج کی نرم چمکیلی شعائیں اسکے چہرے پہ رقص کرنے لگی تھیں ضامن نے کسمسا کے آنکھیں کھول دی تھیں۔۔۔ کھڑکی سے آتی سورج کی شعاوں روشنی نےا سے اٹھنے پہ مجبور کردیا تھا اسکی سائڈ کی کھڑکی کھلی ہوئی تھی۔۔ ایک نگاہ کھلی کھڑی اور ہٹے پردوں پہ ڈالی تھی نگاہ کا زاویہ بدل کے اسنے کروٹ لی تھی اور بستر کے دوسری طرف نگاہیں مرکوز کی تھیں۔۔۔۔ وہ سکڑی سمٹی بیڈ کے کونے پہ کمبل کو اچھی طرح دوبچے وہ نیند میں ڈو بی ہوئی تھی۔۔۔ متورم سرخ چہرہ، کالے سیاہ دراز بال کچھ تکیے پہ کچھ بستر پہ بکھرے تھے، گالوں پہ مٹے مٹے آنسووں کے نشان، لمبی سیاہ پلکوں کی جھکی جھالر۔۔۔۔ وہ اسکو روبرو دیکھ کے اپنے اتنے قریب پاس دیکھ کے ٹھٹکا تھا۔۔۔ رات کا واقع یاد آنے پہ اسے سمجھ آنے لگا تھا۔۔ اپنے بیڈ پہ اضافہ دیکھ کے وہ مسکرایا تھا۔۔۔ ۔
چند منٹ اسکے وجود پہ غور کرتا اسنے نگاہوں کا زاویہ آخر بدل ہی لیا تھا. ۔۔ ۔
اب وہ گھڑی میں ٹائم دیکھتا اٹھا تھا۔۔۔ گیارہ بجتے دیکھ کے وہ چونکا تھا آخر اتنا لیٹ سو کیسے گیا۔۔ ۔
دس منٹ بعد وہ شاور لے کر آیا تھاا ور اگلے دس منٹ میں اسنے خود کو ریڈی کیا تھا۔۔۔ جوس کا گلاس بھرے کے بعد اسنے سائیڈ ٹیبل سے موبائل ، گاڑی کی کیز اٹھائی تھیں۔۔ ایک نگاہ پھر اس پہ ڈالی تھی وہ اب تک ویسے ہی سورہی تھی۔ ۔ اس پہ کمبل سیٹ کرنے کے لیے اسنے آگے بڑھنا چاہا تھا لیکن اس کے قدم تھم گئےِ تھے۔۔ ۔
"Focus on your task Zamin"
اپنے مقصد پہ نظرثانی کرو ضامن۔۔۔۔ ۔"
اسکے ضمیر نے اسے فوراً روک دیا تھا۔۔۔۔۔ ۔
فوراً وہ رخ موڑتا کمرے کو لاکڈ کرتا باہر چلا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکا ارادہ اب شاپنگ مال کی طرف جانے کا تھا۔۔۔ ۔
***
" آپ کو معلوم ہے جب آپ شہر سے باہر جاتے ہیں تو گھر کتنا اکیلا ہوجاتا ہے۔۔۔۔ آپ کو کیا ضرورت ہے ساری میٹینگز باہر رکھنے کی۔۔۔۔۔ آپ باپ بیٹے کو میرا بالکل خیال نہیں ہے، اس اکیلے اتنے بڑے گھر میں اکیلی میں پریشان ہوجاتی ہوں۔۔۔ ،کوئی کام بھی نہیں ہوتا کرنے کو۔۔۔۔۔ بیٹا بھی دوسرے شہر۔۔۔ شوہر بھی آئے دن کسی شہر۔۔۔ ۔"
وہ رخ۔ موڑ کے ناراضگی سے کہہ رہی تھیں۔۔۔ ۔
"کام سے جاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ ہنی مون پہ تھوڑی جاتا ہوں اپنی فائلز اور لیپ ٹاپ کے ساتھ یار۔۔۔۔ ۔" وہ انکے کندھے پہ بازو پھیلا کے پیار سے بولے تھے . .
عدیل صاحب شہر کے معروف بزنس ٹائکون تھے۔۔۔ ہر دوسرے ہفتے وہ شہر سے باہر جبکہ ہر دوسرے مہینے وہ ملک سے باہر ہوتے تھے۔۔۔ تانیہ بیگم پریشان آگئی تھیں۔۔۔ ۔
"آپ دونوں ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں "
وہ اور ناراض ہوئی تھیں۔۔ ۔
" یار۔۔۔ میں نے آپ کے بیٹے کو کتنا سمجھایا تھا کہ بزنس پڑھ کے باپ کے ساتھ بزنس میں لگ جائے لیکن ِ انہیں تو کچھ اور ہی کرنا تھا۔۔ اگر وہ ابھی میرے ساتھ میرا آفس سنبھال رہا ہوتا تو ہم اسی شہر میں سب مل کے رہتے۔۔۔۔ ۔"
عدیل صاحب چاہتے تھے کہ انکا اکلوتا بیٹا ضامن عدیل ہمدانی انکی طرح بزنس میں انٹرسٹ لے۔۔ لیکن اسکا انٹرسٹ کبھی بھی اس طرف نا تھا۔۔ جبکہ ضامن اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے کراچی میں رہتا تھا بس چھٹیوں میں ایک ہفتہ مہینوں بعد گزارنے آتا تھا۔۔۔۔۔ تانیہ بیگم اس کھیل سے تنگ آگئی تھیں۔۔ انکی ضامن کے سوا کوئی اور ، اولاد بھی نا تھی جس کی وجہ سے گھر میں کچھ رونق ہو۔۔۔۔ لیکن جب بھی ضامن آتا پورے گھر میں روشنی رونق پھیل جاتی ۔۔ ۔
" میرے بیٹے کو کچھ نا کہا کریں۔۔۔۔۔ بس اللّہ اسکی ہر قدم پہ حفاظت کرے اور اسے حفظ و امان میں
رکھے۔۔ آمین۔۔۔ ۔"
وہ برا مان جاتی تھیں جب بھی وہ ہلکا سا بھی ضامن کو کچھ تو کتے یا کہتے۔۔۔ انہیں اپنی اولاد سے بے پناہ محبت تھی وہ تھا بھی ایک اور جیسے اسکی جاب تھی انکی جان پہ بنی رہتی تھی۔۔۔۔ دن رات ہر نماز میں وہ اسکی خیرو عافیت کی دعا کرتی تھیں۔۔ ۔
"آپکا بیٹا لاہور میں چھٹیاں انجوائے کررہا ہے۔۔۔۔ میرے زرائع سے مجھے پتہ لگا ہے کل رات ہی۔۔۔۔۔ ۔"
عدیل صاحب انہیں چڑانے کے لیے مزے سے کہہ رہے تھے۔۔۔ ۔
"واٹ۔۔۔۔۔۔ یہاں کیوں نہیں آئے وہ"۔
انہیں حیرت ہوئی تھی۔۔ ۔
" یار کیا اتنا حیران ہونا ، بچہ چاہتا ہوگا کچھ گھومنا پھرنا۔۔۔ اسلامآباد تو ویسے بھی وہ گھوم چکا ہے۔۔ اب دارم اور وہ کچھ دن وہاں گزارنا چاہتے ہیںِ۔۔ بچوں کو بھی اسپیس چاہیے ہوتی ہے"
عدیل صاحب آرام و اطمینان سے بولے تھے. ۔
" آپ لوگ نہیں سمجھ سکتے میرے دل کا حال۔۔۔ اسکو چھونے کے لیے میں ترس جاتی ہوں" انکی آنکھیں نم ہونے لگی تھیں۔ ۔
" تان۔۔۔ تانیہ ادھر۔۔۔۔ اب آئے ضامن تو اس سے دو ٹوک فائنل بات کرلینگے کہ وہ شادی کرلے ویسے بھی آپ نے اپنی سرکلر کی کتنی لڑکیاں اسکے لیے دیکھ رکھی ہیں۔۔۔۔ جب وہ شادی کرلے گا تو گھر بھی جلدی ہی آیا کرے گا اور آپ کا بھی دل گھر میں لگ جائے گا۔۔۔ صاحب زادے کی عمر بھی ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ انکے ہاتھ تھامتے محبت سے بولے تھے۔ ۔
"وہ نہیں کرنا چاہتا ابھی شادی۔۔۔۔۔۔ دو دن پہلے ہی میری اس سے اس حوالے سے بات ہوئی تھی۔۔ ۔"
وہ آنسو صاف کرتی بولی تھیں۔۔ ۔
"تھوڑا اب ہم بلیک میل کرینگے تو کام بن جائے گا۔۔۔ آپ پریشان نا ہو"
وہ انہیں ساتھ لگاتے بولے تھے۔۔ ۔
***
شاپنگ مال پہ گاڑی روک کے وہ اترا تھا۔۔۔ وہ خاص اس وقت بنا کچھ کھائے خاص حیام کے لیے شاپنگ کرنے نکلا تھا۔۔۔ تاکہ اسکے اٹھنے تک وہ اسے اسکی ضروری چیزیں پیش کرسکے۔۔۔ حیام کی زمہ داری اب اسکی تھی۔۔ اور اپنے سے وابستہ لوگوں کا وہ بے حد دھیان رکھتا تھا۔۔ اور اب تو وہ اسکی شریک حیات تھی۔ ان چاہی ہی سہی ، اچانک ہی سہی لیکن تھی تو وہ اسکی بیوی۔۔۔۔ ۔🌷
مال کے اندر آکے وہ ایک لیڈیز شاپ کی طرف بڑھا تھا۔۔۔ ۔
"کیا لوں پہلے۔۔۔۔۔ ؟
وہ سوچنے لگا تھا۔۔ ۔
"پہلے کپڑے دیکھ لیتا ہوں۔۔۔۔۔ ۔"
وہ ڈریسس کی طرف بڑھا تھا۔۔۔ تب اسکے پاس ایک سیلز گرک آئی تھی۔۔ ۔
"May i help you sir?"
وہ پروفیشیلی انداز میں مسکرا کر اس سے مخاطب ہوئی تھی۔۔ ۔
"جی۔۔ پلیز۔۔۔۔۔ مجھے کپڑے چاہیے"
وہ کنفیوز سا ہوا تھا۔۔ اسکی پرسنیلٹی دوسروں کو کنفیوز کردینے والی تھی لیکن آج وہ لیڈیز شاپنگ کرنے میں کنفیوز سا ہوا تھا۔۔۔ پہلے کبھی اسکا کوئی اس طرح کا تجربہ نا تھا۔۔۔ اپنی مام کے ساتھ بھی وہ کبھی شاپنگ پہ نہیں گیا تھا۔ .
"سر آپکے کپڑے یہاں موجود نہیں ہیں۔۔۔ پلیز آپ جینٹس شاپ پہ جائیں"
وہ آہستہ سے بولی تھی یا اسے کوئی غلط فہمی ہوئی تھی۔۔ ۔
"مس۔۔۔۔ مجھے گرل ڈریس چاہیے۔۔۔۔۔ جینٹس چاہیے ہوتے تو میں یہاں کبھی نہیں آیا"
وہ بامشکل اسکی بات پہ غصہ ضبط کرتا لفظ چبا کے بولا تھا۔۔ ۔
" آئیے سر میں آپ کو دکھاتی ہوں۔۔۔ ۔" وہ ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے اسے لیڈیز بوتیک کی طرف لے گئی تھی۔۔ ۔
"سر سائز بتائیں ،میں آپکو سب طرح کے نیو کلیکشن شو کرواتی ہوں"
"سائز۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سائز۔۔۔۔ ۔
مجھے نہیں پتہ۔۔۔۔ ۔"
وہ تنگ آگیا تھا۔۔۔ ۔
پزل ہوا تھا۔۔ ۔
"سر آپ کو کس سائز کا ڈریس چاہیے ۔۔۔ آپ بتائینگے تو تب ہی اپنی مطلوبہ چیز لے سکنیگے۔۔۔۔ آپ کو کس کے لیے لینا ہے ڈریس"
"اپنے سائز کے چھ سات ڈریس دے دیں پلیز کسی بھی کلر کے۔۔۔۔ اور باقی سب چیزیں بھی"
ابھی بھی وہ پزل ہوا تھا۔۔۔۔ ۔
ناجانے کیا کہہ گیا تھا۔۔ ۔
"واٹ۔۔۔۔ واٹ۔۔۔ سر۔۔۔۔۔۔ ۔
سر آپ۔۔۔۔۔۔۔ آپکی مسسز کی ایج کیا ہے۔۔۔ ۔"
وہ بھڑکی تھی۔۔۔ چہرہ سرخ لیے وہ بولی تھی۔ ۔
"آپ کو اتنا انٹرسٹ کیوں ہے کہ کس کے لیے لینا ہے۔۔۔۔ ۔
17,18 سال کی لڑکی کے سائز کی ہر چیز مجھے پیک کروادیں۔۔۔۔۔۔ شوز، ڈریسز، ایکسیسریز ، پرفیومز وغیرہ اور جو کچھ رہ گیا ہے۔۔۔ ۔"
وہ اب غصے سے بولا تھا۔۔۔۔ اسکو اچھا خاصا جھاڑ چکا تھا۔۔ ۔
سیلز گرل نے جلدی سے اپنے ورکز کو آرڈر دیا تھا۔۔۔۔۔ ۔
"کلر لائٹ ہونے چاہیے ڈریس کے۔۔۔ بلیو ، بلیک ، براون مت پیک کروا دینا۔۔۔۔۔۔ ۔"
ایک آخری ہدایت ضامن کی طرف سے تھی۔۔ ۔
"جی سر ۔۔۔ ۔"
وہ بوکھلائی تھی۔۔۔ ضامن کے چہرے کے تاثرات بگڑ چکے تھے۔۔۔ ۔
آدھے گھنٹے میں وہ شاپنگ بیگز لے کر وہاں سے نکلا تھا۔۔ لیکن ان آدھے گھنٹے میں ہی وہ صحیح مصیبت میں پھنس گیا تھا۔۔ ۔
***
"اب تو نے مجھے کمرے سے تو نکال ہی دیا ہے۔۔۔۔ ۔
بیٹا دیکھ لیا تھا تجھے صبح میں کہاں گیا تھا۔۔۔ ۔"
دارم اپنے کمرے میں ونڈو کے سامنے کھڑا ضامن سے فون پہ شکوے کررہا تھا۔۔۔ کل رات ہی ضامن نے اسے اشارے میں کہہ دیا تھا کہ وہ دوسرا روم بک کروالے جبکہ پہلے وہ ایک ہی روم میں ٹہرے تھے۔۔۔ لیکن اب حیام کی وجہ سے اسنے ایسا کیا تھا۔۔ ۔
"مال گیا تھا یار۔۔ ۔
اب پھر کیا لڑکی کو الگ روم میں ٹہرواتا، اگر وہ بھاگ جاتی تو۔۔۔۔ ابھی تجھے نہیں معلوم کتنے کام کی بندی ہے وہ، اس سے ہی تو کڑی ملنی ہے۔۔۔۔ اگر اسے ایک لمحے بھی چھوڑنے کا رسک میں نہیں لے سکتا۔۔۔ ۔"
ضامن بیڈ پہ دارز بولا تھا۔۔۔۔ اسکے پاوں زمیں پہ لٹک رہے تھے۔۔ ۔
"ک۔۔ کیا مطلب۔۔۔ تم۔ کیا کہنا چاہ رہے ہو ضامن۔۔۔۔۔ کیا کام نکلوانے ہیں تم نے اس سے"
دارم نا سمجھی سے بولا تھا۔۔ ۔
" ابے یار۔۔۔ اب وہ بیوی ہے میری۔۔۔ بیوی کے کیا حق فرائض ہوتے ہیں وہ سب۔۔۔ اپنے حق لینے ہیں اسکو اسکے حق دینے ہیں۔۔۔۔ مطلب وہ ہی تو اب میری فیوچر ہے مطلب کڑی۔۔۔۔۔ ۔"
وہ مزے سے بات کو بدل گیا تھا۔۔۔۔ بہت شاطر قسم کا بندہ تھا وہ۔۔۔ کس طرح سامنے والے کو زیر کرنا ہے وہ اچھی طرح جانتا تھا۔۔۔ لیکن دارم بھی کچھ کم نا تھا۔۔۔ فلحال چپ ہوگیا تھا۔۔ ۔
"آرام پیار ، محبت ، خلوص سے یہ سب کرنا۔۔۔۔ اپنے پیشے والی اکڑ ، غصہ ، رعب ، بھڑک ، گرج دار آواز سب سائڈ پہ رکھ دینا اپنا رشتہ شروع کرنے سے پہلے "
وہ بھی اچھی طرح مکھن لگاتے ہوئے بات کو بند کرچکا تھا۔۔۔ ۔
"بہرحال ناشتے کا بتاو۔۔۔۔۔ ناشتہ کرنے آوں تمہارے کمرے میں یا بیوی کے ساتھ کروگے۔۔۔ ۔"
دارم مزاقً بولا تھا۔۔ ۔
"یار۔۔۔۔۔ وہ ابھی کچھ ڈسٹرب ہے نا۔۔۔۔ ۔
رات بھی ہم نے کھانا نہیں کھایا تھا مطلب اسنے نہیں کھایا تھا۔۔ اب تمہاری موجودگی میں وہ اور سہم جائے گی۔۔۔۔۔ انشاء اللّہ ہم ڈنر ساتھ کرینگے۔۔۔ ۔"
وہ سمجھا رہا تھا۔۔۔۔ وہ خود۔ کو سمجھا رہا تھا یا اسے ۔۔ یہ اسے بھی معلوم نا تھا۔۔ ۔
"گڈ ہے یار۔۔۔ ویری رسپا سنبل ۔۔۔ اوکے تم کرلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
دارم سمجھتا مسکراتا بولا تھا۔۔ ۔
"اچھا۔۔ اوئے۔۔۔ فون بند کرو اب۔۔۔۔ دوسری کال آرہی ہے۔۔۔۔ ۔"
وہ باتھ روم کی طرف نگاہ جمائے بولا تھا۔۔ جہاں سے وہ ابھی باہر آئی تھی۔۔۔۔ ہلکے آسمانی کلر کی کرتی اور وائٹ ٹائٹس پہنے ، جار جٹ کا ڈوپٹہ گلے میں ڈالے وہ باہر آئی تھی۔۔۔ ان کپڑوں میں ملبوس وہ بہت اچھی لگ رہی تھی۔۔ اسکا نکھرہ نکھرہ روپ ، دھلا چمک دار وجود، صاف شفاف میدے جیسی رنگت اور کچھ صاف لگ رہی تھی۔۔۔ وہ مبہوت سا اسے دیکھنے میں مگن ہوگیا تھا۔۔۔ فون کال وہ بند کرچکا تھا۔۔۔۔۔۔۔ لیٹے لیٹے وہ اپنی بھرپور نگاہیں اس پہ جمائے ہوئے تھا۔۔۔ ۔
حیام اسکی نظروں کی تپش اپنے وجود پہ محسوس کرتے اچھی خاصی گڑبڑا گئی تھی۔۔ کتنا مشکل تھا اسکا کسی بالکل انجان بندے کے ساتھ رہنا۔۔۔۔۔۔۔۔ کس قدر انجان بندہ اسکا شوہر تھا۔۔۔۔ اسے تو اسکا نام بھی نا معلوم تھا۔۔۔ ۔
وہ جار جٹ کے زرا سے ڈوپٹے کو کندھوں پہ اچھی طرح پھیلا کے من بھر کے قدم اٹھاتی مرر کے سامنے آئی تھی۔۔ اسکا وجود لرز رہا تھا۔۔۔۔ مشکل سے کپکپاتے ہاتھوں سے اسنے برش تھاما تھا۔۔۔۔ گیلے نم بالوں کو اسنے پکڑا تھا اور کندھے سے ہٹا کے آگے کیا تھا۔۔۔۔ اور انہیں سلجھانے لگی تھی. ۔۔۔ ۔
وہ لاپرواہ سا کٹھور شخص اسے دیکھنے میں محو تھا۔۔۔ اب اسکی نظر حیام کی گیلی پشت پہ تھی۔۔۔۔ ۔
وہ خود پہ قابو نا پاتا اٹھا تھا اور مرر کی طرف اسکے قدم اٹھ گئے تھے۔۔۔۔ حیام نے ایک نظر مرر سے اس پہ ڈالی تھی وہ مستقل اسے ہی تک رہا تھا۔۔۔ اور اب اسے یہاں آتے دیکھ کر اسکے وجود میں سنسنی سی دوڑ گئی تھی۔ ۔
وہ لاپرواہ سا کٹھور شخص اسے دیکھنے میں محو تھا۔۔۔ اب اسکی نظر حیام کی گیلی پشت پہ تھی۔۔۔۔ ۔
وہ خود پہ قابو نا پاتا اٹھا تھا اور مرر کی طرف اسکے قدم اٹھ گئے تھے۔۔۔۔ حیام نے ایک نظر مرر سے اس پہ ڈالی تھی وہ مستقل اسے ہی تک رہا تھا۔۔۔ اور اب اسے یہاں آتے دیکھ کر اسکے وجود میں سنسنی سی دوڑ گئی تھی۔ ۔
"اسلام و علیکم"
وہ مرر پہ اس کے سامنے ، مقابل کھڑا ہوگیا تھا۔۔۔ وہ اس طرح کھڑا ہوا تھا کہ سارا مرر چھپ گیا
تھا۔۔۔۔ اتنے لمبے پہاڑ جیسے وجود کو حیام سامنے دیکھ کے خجل ہوئی تھی۔۔۔ اسکا وجود ڈھیلا سا پڑا تھا۔۔۔۔ ہیر برش چھٹ کے نیچے گر گیا تھا۔۔۔۔۔۔ سلام کا جواب دینے کے لیے بھی اسکا منہ نہیںِ کھلا تھا۔۔۔۔۔ لفظ جیسے کہیں کھو گےِ تھے۔۔ ۔
"اسلام و علیکم۔۔۔۔۔۔۔ مارننگ"
سوری نائس نون"
وہ اسکے قدموں میں جھکتا ہوا برش اٹھانے لگا تھا جب حیام زرا سا پیچھے ہوئی تھی۔۔۔۔ سفید نرم گداز پاوں نازک سی چپل میں قید جن پہ پہلی بار ضامن کی نظر پڑی تھی۔۔۔۔ وہ برش اٹھاتا سیدھا ہوا تھا اور دوبارہ اس سے کہا تھا۔۔۔ ۔
"وہ کیا نا کرتی بامشکل سر اثبات میں ہلاتی اسے سلام کا اشارے سے ہی جواب دے گئی تھی۔۔۔۔ ۔ ۔" زبان تو اسکے سامنے گنگ سی ہوگئی تھی۔ ۔
"کیا تمہاری زبان غائب ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
رات والی تیزی کہاں گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ طنزیہ کہتا اسکے سامنے برش کرتا بولا تھا جو حیام نے فوراً ہی تھام لیا تھا ۔۔۔ اسکے کسے جملے پہ وہ مزید زمیں میں گر گئی تھی۔ ۔۔ ۔
" اپنا پہ کام جاری رکھو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی میرا تمہیں کھانے کا بالکل ارادہ نہیں ہے، دو منٹ میں ناشتے آو۔۔۔ ۔"
وہ ہاتھ سینے پہ باندھتا ہوا بولا تھا۔ ۔۔۔۔ ۔
اسکی موجودگی میں حیام کے ہاتھ ہی رک گئے تھے لیکن وہ جانے کا بھی نام نا لے رہا تھا۔ ۔ بامشکل وہ بولی تھی۔ ۔
"م۔ ۔ مجھے نہیں۔ ۔۔ نہیں کرنا ناشتہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ نظریں جھکا کے چہرہ زرا سا موڑ کے بولی تھی۔ ۔ ۔
"کیا، مجھے کیا نہیں کرنا" وہ ایکدم اسکی مخملی نازک کلائی اپنے ہاتھ میں جکڑتا بولا تھا۔ ۔ اس قدر تیزی سے پکڑ کر اسنے جھٹکا دیا تھا کہ حیام کا رخ دوبارہ اسکی طرف ہوا تھا۔ ۔ ۔
"بولو کیا نہیں کرنا۔ ۔۔۔۔ ۔"
وہ جب کچھ نا بولی تو وہ پیش میں آیا تھا۔ ۔
"نا۔ ۔۔۔ نا شتہ ۔۔۔۔ ناشتہ۔ ۔۔ ۔"
وہ اس پہ تیز آواز میں لیکن اٹک اٹک کے اپنا لفظ مکمل کرپائی تھی۔ ۔۔۔۔ ۔
"ایک بار پھر بولنا زرا ، کیا نہیں کرنا۔ ۔۔۔ ۔"
وہ اسکی کلائی چھوڑ کے اسکے گرد اچانک حصار باندھتا بولا تھا کہ وہ اسکے ایکدم سینے سے آلگی تھی۔ ۔
"نہیں کرنا مجھے ناشتہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ جسٹ گو ٹو ہیل وڈ یور بریک فاسٹ "
وہ اسکی گرفت میں مچل کے رہ گئی تھی۔ ۔۔ آنسووں کی لڑی اسکی آنکھوں سے ٹوٹ کے گرنے لگی تھی۔
۔۔ لیکن وہ ہار نا مانی تھی۔ ۔۔ ضامن کا یہاں صبر ختم ہوا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لفظ "ہیل" پہ اسکا دماغ کا میٹر گھوم گیا تھا ۔۔۔ ۔
"یو نان سینس۔۔۔۔ ۔
اگلے ہی لمحے ضامن نے اسے اپنی گرفت سے آزاد کیا تھا۔۔۔ ۔
ضبط کے مارے اسکا چہرہ سرخ انار کے مانند۔ ہوگیا تھا۔۔۔۔ اسکا دل۔ کیا تھا دو چار تھپڑ اسکے منہ پہ جڑ
دے۔۔ لیکن خود پہ صبر کرتا ہوا وہ اپنی زلت سہہ گیا تھا۔ ۔۔ یہ پہلی دفعہ تھا کہ کسی لڑکی نے اسکو اس انداز میں ایسے لفظ کہے تھے۔۔ ۔
"جو کرنا ہے کرو۔۔۔ بھاڑ میں جاو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
غصے سے کہتا خونخوار نظر اس پہ ڈالتا وہ کمرے سے باہر چلا گیا تھا۔۔۔ دروازہ اتنی بری طرح بند ہوا تھا کہ وہ ڈر سہم گئی تھی۔ منہ پہ ہاتھ رکھ کے اسنے خود کو رونے سے روکا تھا لیکن وہ خود۔ پہ قابو نا رکھ سکی تھی۔۔ ۔
"برہاں۔۔۔۔۔ برہان۔۔۔۔ گیٹ اپ مائے مین۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ دھڑم سے اپنی ملکیت سے دروازہ وا کرتی اسکے کمرے میں داخل ہوئی تھی۔۔ ۔
آخری دو لفظ وہ دل میں بولی تھی۔۔۔ محبت لہجے میں پرو کے وہ آگے بڑھی تھی جہاں وہ آڑھا ترچھا بیڈ پہ سورہا تھا۔۔۔۔ کمبل بھی آدھا زمیں پہ تھا اور آدھا بیڈ پہ۔۔۔۔ ۔
ماریہ نے کمرے میں نظر ڈالی جو پوری طرح بکھرا ہوا تھا ۔۔۔ یہ سب دیکھ کے اسکے دل میں ٹھنڈک سی پڑی تھی۔۔۔ ۔
وہ اسکے سرہانے بیٹھ گئی تھی۔۔ ۔
"گیٹ اپ یار۔۔۔۔ ۔
شام ہورہی ہے۔۔۔۔ ۔"
وہ اسکے بالوں میں ہاتھ پھیر تی پیار و محبت سے بولی تھی. ۔۔۔۔۔۔ وہ ایکدم گھبرا کے اٹھا تھا۔۔۔ ۔
"ت۔۔۔۔۔۔ تم ۔۔۔۔۔ ۔"
وہ ایکدم اٹھ بیٹھا تھا۔۔۔ کمبل کو دور اچھالا تھا. ۔۔ ۔
"ہاں میں۔۔۔۔ اب اٹھ بھی جاو ۔۔۔۔ ناشتہ تو ساتھ نہیں کم۔ از کم شام کی ہی چائے ساتھ پی لیتے ہیں"
وہ نرمی سے بولی تھی۔۔ ۔
"تم یہاں سے جاو۔۔ ۔
تم کس کے ساتھ آئی ہو۔۔ ۔
میرا دل نہیں کررہا کچھ بھی کھانے پینے کو۔۔۔ جسٹ گو ۔۔۔ ۔"
وہ غصے سے پھنکارا تھا اسکی آنکھیں سرخ انگارہ ہورہی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ماریہ زرا سی دور ہوئی تھی۔۔ ۔
"برہان۔۔۔ تم۔ اسکا غصہ مجھ پہ نہیں اتار سکتے۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ چلائی تھی۔۔ ۔
" تو تمہیں صبح صبح میرے گھر کے میرے بیڈ روم میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ تمہارا کوئی حق ً نہیں ہے یہاں میرے بیڈ پہ میرے سرہانے بیٹھنے کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنے گھر جاو فورا"
وہ بیڈ سے اٹھتا، اپنے سفید بھاری پاووں میں دو پٹی کی کالی چپل پہنتا ہوا انگلی اٹھا کے اسے وارن کرگیا تھا۔۔۔ ۔
"برہان۔۔۔۔ یو انسلٹنگ می۔۔۔۔ ۔"
اسے اپنی بے عزتی بہت کِھلی تھی۔۔ ۔
"آئے ڈو۔۔۔ بی کس آئے وانٹ۔۔۔۔۔ ۔"because i want , i do
ٹاول کبرڈ سے لیتا وہ باتھ روم میں گھس گیا تھا۔۔۔۔۔ جبکہ ماریہ الٹے پاوں روتی ہوئی اسکے کمرے سے نکلی تھی۔۔۔ ۔
"بیٹا کیا ہوا۔۔۔ ماریہ۔۔۔۔۔۔۔ سنو۔۔۔۔۔ ۔"
سیڑھیوں سے تیزی سے اترتی وہ باہر کی طرف جارہی تھی جب آرزو بیگم نے اسے آواز دی تھی۔ ۔
"آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ مڑ کے ان سے لیٹ گئی تھی۔۔۔۔۔۔ اور تیزی سے رونے لگی تھی۔۔ ۔
"کیا ہوا، تم برہان کے بیڈروم میں گئیں تھیں نا۔۔۔۔ ۔"
وہ اسکی کمر تھپکتی پریشانی سے بولی تھیں۔۔ ۔
" کسی آپکے بیٹے نے مجھے شدید بے عزت کرکے روم سے نکال دیا ہے۔۔۔۔ پھوپو آج تک میری بے عزتی اتنی نے بھی نہیں کی۔۔۔۔۔ کتنا برا بھلا کہا اس نے مجھے۔۔۔۔۔ میں تو اسکا خیال کرتے ہوئے اسکی خیریت پوچھنے وہاں گئی تھی۔ ۔ ۔"
وہ مزید روتے ہوِے بیچ میں بولی تھی۔۔۔ ۔
" بیٹا ۔۔۔ تمہیں معلوم ہے وہ کتنا ڈسٹرب ہے۔۔ میں نے تمہیں انکار کیا تھا وہاں جانے سے۔۔۔۔۔۔۔ ۔. اور ابھی تم اتنا مائنڈ نا کرو ،وہ ابھی بہت پریشان ہے۔۔۔۔ اسنے دل سے تمہیں کچھ نہیں کہا۔۔۔۔ ۔"
وہ اسکو سمجھا رہی تھیں۔۔۔۔۔ انہوں نے بہت منع کیا تھا لیکن وہ اپنے نام کی ایک تھی۔۔۔۔۔ منع کرنے کے باوجود صبح ہی صبح یہاں چلی آئی تھی اور دن میں چوتھی بار اسکے روم کا چکر لگا چکی تھی لیکن اب تو حد ہوگئی تھی۔ ۔
"میں یہاں ایک منٹ نہیں کرونگی پھوپو۔۔۔۔۔ جارہی ہوں میں"
وہ آنسو صاف کرتی ان سے الگ ہوتی وہاں سے بھاگتی چلی گئی تھی۔۔۔ ۔
"برہان۔۔۔۔ ۔" وہ بیٹے کو پکارنے لگی تھیں۔ ۔
ساحل سمندر کے قریب ریسٹورینٹ میں بیٹھے وہ ڈنر کا آرڈر کر چکے تھے۔۔ ۔
شام ڈھل چکی تھی۔۔ رات نے اپنے پر پھیلائے ہوئے تھے۔۔ ۔
"یہاں ہم گھومنے آئے تھے اور تیری کیسی قسمت پلٹی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
درام ہنستے ہوئے بولا تھا۔۔ ۔
" شکر کر تیری نہیں پلٹی، کسی مصیبت سے کم نہیں ہے یہ قسمت کا پلٹنا ، ابھی ناجانے آگے مجھے کیا کیا امتحان دینے ہیں"
"کون بچائے گا مجھے میری مام سے"
وہ چہرے پہ رونے والے تاثرات بنا کے معصومیت سے بولا تھا۔۔ ۔
" بات تو واقعی سریش ہے یار، آنٹی جی نے تو واقعی بینڈ بجا دینی ہے، ناجانے قبول کریں کہ نا کریں۔۔۔۔۔ اور پھر وہ لڑکیاں۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ سب کہاں جائینگی۔۔۔ ۔"
دارم سوچتے ہوئے بولا تھا. ۔۔ ۔
"مام ہیں بیٹے کی جاب ، خوشی ، سب سمجھ جائینگی "
ضامن نے خود کو دلاسا دیا تھا۔ ۔
"تو مطلب تو خوش ہے"
دارم تعجب سے بولا تھا۔۔ ۔
" نارمل ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جیسے تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ کل پتہ نہیں ہوا کیا تھا مجھے۔۔۔۔ لیکن کرنی تو تھی نا ایک دن ۔۔ ایسے کرلی تو کیا برائی ہے۔۔۔۔ ویسے بھی اب میرے سارے مطلب اس سے ہی نکلنے ہیں۔۔۔۔ ۔"
ضامن اپنی دلی کیفیت اسے بتارہا تھا۔۔ ۔
" اللّہ آگے بہت بہتر کرے گا۔۔۔۔ تجھے یہاں لانا چاہیے تھا انہیں ڈنر پہ۔۔۔ اب ہم گھومنا جاری
رکھنی گے۔۔۔ تو اسکا مطلب یہ تھوڑی کے وہ کمرے میں بند رہینگی۔۔۔۔۔ ان کو بھی ساتھ لے کر چلنیگے۔۔ ۔"
دارم کو اچھا نا لگا تھا کہ حیام کو اسنے ڈنر پہ نہیں لیا تھا۔۔ ۔
" یار وہ لڑکی ۔۔۔ کبھی نا آتی۔۔۔۔ صبح ناشتہ کرنے کا بولا تو مجھ پہ اتنی زور سے چلایا ،میں نے کس طرح خود کو ضبط کیا ہے یہ تم جانتے ہوگے۔۔۔ ورنہ میرا ہاتھ اٹھتے دیر نا لگتی۔۔۔۔ ۔"
اسے پھر غصہ آنے لگا تھا۔ ۔
"یار۔۔۔۔ کنٹرول رکھنا۔۔۔۔ اتنا بڑا چینج ہے۔ ۔۔ وہ ڈسٹرب ہے۔۔ پریشان ہے۔۔۔ الجھی ہوئی ہے۔۔۔ اور سب سے بڑی بات تمیں جانتی بھی نہیں وہ۔۔۔ تھوڑا وقت لگے گا۔۔۔ ۔" دارم نے اسے سمجھانا چاہا تھا لیکن ضامن بھڑک گیا تھا۔۔ ۔
"، تو کیا میں اسے جانتا ہوں، مجھے تو اسکا نام تک نہیں معلوم، یہ بھی نہیں پتہ کتنی عمر ہے۔۔۔ ۔ کتنا پڑھی ہوئی ہے۔۔۔ کیا کرتی تھی۔۔ کیسا بیک گراونڈ ہے۔ میں بھی تو رسپانسبل بندہ ہوں نا۔۔۔ صبح تک میں نے سب اسکی رسپانسبلٹی پوری کردی تھی بدلے میں مجھ پہ ہی وہ الٹ رہی۔۔۔ کون کرتا ہے آج کل اتنا سب۔۔ ۔"
وہ شیر کی طرح پھیرا بیٹھا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔
" تو یہ سب اب تک تم نے پوچھا بھی نہیں۔۔۔۔ ۔
نام، عمر، تعلیم، بیک گراونڈ، اسٹیٹس ، سب پوچھنا گھر جا کر ہی۔۔ ۔
مجھے سب پتہ لگ گیا تھا کہ آپ صبح کب کہاں گےِ تھے یو نو نا تمہیں ٹریس میں کس طرح کرلیتا ہوں"
دارم مسکرا کے بولا تھا۔۔۔۔ کسی کو یوں ٹریس کرنا، ہیک کرنا میرے بائے ہاتھ کا کھیل ہے۔۔ ۔
" بہرحال۔۔۔ ابھی ہاٹل جاہنیگے تو دیکھتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ چلو جلدی چلتے ہیں۔۔۔ اسنے کل رات سے کچھ نہیں کھایا ہوا۔۔۔ ۔"
اسے احساس سا ہوا تھا۔۔۔۔ بہرحال وہ جتنا سخت بنتا تھا اتنا ہی دل اسکا نرم تھا۔۔۔ اور ویسے بھی اپنے سے وابستہ لوگ اسکو بہت اہم تھے۔۔ ۔
"اب پہلے ہم بھر لیتے ہیں پھر جائینگے۔۔۔۔۔۔ بائی ڈا وے اک خطرے کی خبر ہے۔ ۔ "
دارم بولا تھا۔۔ ۔
"کیا۔۔۔ ۔" ویٹر انکا کھانا لے آیا تھا۔۔۔۔۔ ضامن بولا تھا۔۔ ۔
" یار وجیہہ اکیلے ریڈ پہ چلی گئی ہے. اسکے ساتھ جو ٹیم ہے اس میں سب نیو بندے ہیں۔۔۔ اب مجھے شدید ٹینشن لگی ہے ۔۔ اسے کچھ نقصان نا ہو۔۔۔ ۔"
دارم فکرمندی سے بولا تھا۔۔ ۔
" وہ بہت نڈر اور بہادر ہے۔۔۔۔ جس قدر ہم لگن محنت سے ایک ٹاسک کو انجام دیتے ہیں اس سے ڈبل وہ لڑکی اپنے ٹاسک اور اکیلے ،بہادری لگن محنت جستجو سے انجام دینے کی کوشش کرتی ہے اور اب بھی اس نے ایسی ایسی چیز یں ڈیٹا پروف کے لیے سیو کی ہونگی تمہیں معلوم بھی نہیں، بہت نالج ہوگی اس کے پاس۔۔۔ تب ہی وہ اکیلی پرفارم کرنے گئی ہے"
ضامن فخر اور محبت سے بولا تھا۔۔ ۔
" واپس آتی ہے تو تینوں ایک وارم پارٹی کرینگے۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ فورک سے سنگاپورین رائس کو کھاتے ہوئے بولا تھا۔۔ ۔
"وجیہہ کو ہم کتنا یاد کررہے ہیں۔۔ ہائے اسے ہچکیاں نا آنے لگ جائیں۔۔۔ ۔"
ضامن ہنستے ہوئے بولا تھا۔۔۔ ۔
تب ہی اسکا فون بجنے لگا تھا۔۔ ۔
انجان نمبر دیکھ کے اسنے یس کا سلپ کیا تھا۔۔ ۔
"Zamin adeel hamdani speaking"
جوس کو لبوں سے لگائے وہ اکڑ کے بولا تھا۔۔ ۔
"اسلام و علیکم۔۔۔۔۔۔ ۔ "
نسوانی آواز ابھری تھی۔۔ ۔
"وسلام، فرمائیے"
وہ اپنے رعب دار لہجے میں بولا تھا۔۔ ۔
"میں سامیہ بات کررہی ہوں۔۔۔ مجھے میری دوست سے بات کرادیں"
دوسری طرف سے بات آئی تھی۔ ۔
"کون سامیہ ، کون سی دوست" اسے بالکل یاد نا آیا تھا۔۔ ۔
"جس سے آپکی کل شادی ہوئی ہے اسکی دوست۔۔۔ کیا آپ ہی ہیں۔۔۔ مجھے تو آپکا نام بھی نہیں معلوم صاحب۔۔۔۔ ۔ "
وہ ایکدم چلا کے بولی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"میری شادی نہیں ہوئی تھی۔۔ میں نے شادی کی تھی ۔۔۔۔ کریکٹ اٹ"
ضامن نے تصحیح کی تھی۔۔۔ دارم کے کان فون کی طرف ہی تھے۔۔۔۔ وہ سمجھ چکا تھا کس کا فون ہے۔۔۔ ۔
" آپ نے احسان نہیں کیا تھا شادی کرکے مسٹر۔۔۔ مائنڈ اٹ۔۔۔ خود آپ آگے بڑھے تھے۔۔۔ کریکٹ اٹ۔۔۔ ۔"
ایک لمحے میں سامیہ نے اسے جھاڑ کے رکھ دیا تھا ۔۔۔ وہ بدکا تھا . .
"جسٹ شٹ۔۔۔۔۔۔ بلکل شٹ۔۔۔ ۔"اسے غصہ آیا تھا۔۔۔ ۔
"جی بالکل آپ شٹ ہوسکتے ہیں۔۔۔ میری دوست کو فون دیجیے۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ باز نا آئی تھی۔۔ ۔
ضامن نے بنا کوئی سیکنڈ ضائع کیے فون کاٹا تھا اور موبائل بھی پاور آف کردیا تھا۔۔۔ ۔
"ضامن یہ کیا تھا۔۔۔ ۔" دارم کو برا لگا تھا . .
"کچھ نہیں۔۔۔ ابھی کہاں سے فون دیتا۔۔۔ ہاٹل جا کے خود کال کرلونگا ۔۔۔ ۔" وہ نظریں جھکا ئے اب کھانے میں مصروف ہوگیا تھا۔۔ لیکن سامیہ۔ اسکا خوشگوار موڈ بگاڑ چکی تھی۔۔ ۔