"میں یہ شادی نہیں کسی کرونگی۔۔۔۔۔۔ نہیں چاہیے۔۔۔۔۔ نہیں چاہیے مجھے کسی کا احسان۔۔۔۔ ۔ ہرگز میں سے شادی نہیں کرونگی۔۔۔ نہیں کرونگی میں یہ شادی بھی۔۔۔ نہیں دیتی مجھے اپنی عزت کی گواہی کسی کو بھی۔۔۔۔ ۔ کسی کو بھی نہیں،نہیں کرسکتی میں شادی۔۔۔ ۔"
سرخ اور سیاہ جوڑے میں ملبوس وہ اسٹیج نگ پہ کھڑے زور زور سے چلا رہی تھی۔۔۔۔۔۔ اسکا یہ سجا سنورا ر روپ۔۔۔۔ دو آتشہ حسن سمیت وہ نازک سی لڑکی خلاف عادت آج بھرے مجمعے میں چلا رہی
تھی۔۔۔۔۔۔۔ آج اس پہ جو گزری تھی وہ کسی قیامت سے کم نا تھی۔۔۔ ۔
"تو یہ کیا کہہ رہی ہو۔۔۔۔ تجھ میں کچھ سمجھ ہے۔۔۔۔ کون کرے گا تجھ سے شادی آج کے بعد۔۔۔۔ خود تو بدنام ہوچکی ہے میری بیٹی کو بھی بدنام کردے گی۔۔۔ آج کے بعد میں تجھے اس گھر میں نہیں رکھونگی۔۔۔ کہہ دے رہی ہوں۔۔ ایسی لڑکیاں زندہ رہنے کے لائق ہی نہیں ہیں۔۔ تو مر کیوں نہیں گئی اپنی ماں کے
ساتھ۔۔۔۔۔ ۔"
پیچھے سے انیلہ بیگم جو تما شہ دیکھ رہی تھیں۔۔۔۔۔ اسکا یہ روپ دیکھ کے اسکے قریب آئیں تھیں اور اسکی کلائی کھینچ کے اپنے سامنے کیا تھا ناجانے اسطرح کرنے سے کتنی چوڑیاں اسکی کلائی میں کھب چکی تھیں لیکن اسے درد کا کوئی احساس نا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کے یہ لفظ چاقو کی طرح اسکے دل پہ گھاو کررہے تھے۔۔۔ ۔
" میں نے کچھ نہیں کیا ہے۔۔۔ میں نے کچھ نہیں کیا ہے۔۔۔ کیوں سمجھ نہیں آتی آپ سب کو۔۔۔۔ کیا کروں جو آپ سب کو یقین آجائے۔۔۔۔۔ ۔"
وہ سرخ چوڑیوں اور مہندی سے سجے ہاتھ ان کے سامنے جوڑتے ہوئے بولی تھی۔۔۔۔۔۔۔ مستقل رونے سے اسکا جسم شل ہوچکا تھا جبکہ اسکے چہرہ اب ہر قسم کی خوشی سے آزار ہوچکا تھا۔۔۔۔ اسکے چہرے پہ بس اپنی سچائی کا یقین دلانے کی جستجو تھی لیکن یہاں تھا کون جو اسکا یقین کرتا۔۔۔۔ ۔
"حیام۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
"میری جان۔۔۔۔۔ ۔ "
اسکے ساتھ کھڑی اسکی اکلوتی سہیلی اسکے کندھے پہ اپنا ہاتھ رکھتے ہوئے اس سے بولی تھی۔ ۔۔۔ اور اسکا ہاتھ پکڑ کے اسے اپنے ساتھ گھر کے اندرونی دروازے کی طرف لے گئی تھی۔ ۔
" میں نے کچھ نہیں کیا سامیہ ، تم تو جانتی نا میں نے کچھ نہیں کیا۔۔۔۔۔ تم سمجھاو نا انہیں، یہ میرے ساتھ ایسا نا کریں۔۔۔ میں کیسے کسی اور سے شادی کرسکتی ہوں۔۔۔۔ میں مرجاونگی یار۔۔ ۔ پہ کسی ۔ میں مرجاونگی ۔۔۔ مجھ کو اعتبار ہی نہیں ہے۔۔ ۔ "
وہ کرسی پہ ڈھے سی گئی تھی۔۔۔ اسکا بس نہیں چل رہا تھا کہ جو کچھ دیر پہلے اسکے ساتھ ہوا تھا۔۔۔ وہ کسی طرح صحیح کردیتی ۔۔۔۔ لیکن افسوس وہ کچھ نہیں کرسکتی تھی۔۔۔ ۔
"تم اگر یہ شادی نہیں کروگی تو تب بھی تمہیں یہ جینے نہیں دینگے۔۔۔۔ ۔
حیام ڈارلنگ ۔۔ یہ تمہیں جینے نہیں دینگے۔۔۔ یہ تمہیں مار دینگے۔۔۔ ۔
اور تم کس کو اعتبار دلانا چاہتی ہو ایک ایسے انسان کو جو تمہیں چھوڑ کے جاچکا ہے۔۔۔۔ جسے تم پہ زرہ برابر بھی اعتماد نا تھا۔۔۔ تمہارے کردار پہ انگلیاں اٹھتی دیکھ کے وہ تمہیں بیچ راستے میں چھوڑ گیا ہے۔۔۔۔۔۔ بہتر ہے کہ تم اب جو ہورہا ہے وہ کرلو ۔۔۔۔ یہ لوگ تمہیں برباد کردینگے "
وہ گھٹنوں کے بل اسکے سامنح بیٹھی اسے سمجھانے میں لگی پڑی تھی آخر وہ اسکی مخلص دوست تھی۔۔۔ ۔
"آج میرا مرنے کو دل کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔ کیا میں مرجاوں۔۔۔۔۔۔۔؟؟ ؟"
وہ اس پہ چیخی تھی جیسے ساری اسکی غلطی ہو۔۔۔۔ ۔
"ہاں۔۔۔۔ تم مرجاو۔۔۔۔ ۔ "
وہ اسکو حوش و حواس میں نہیں لگی تھی۔۔۔ ۔
" چلو باہر۔۔۔۔۔ قاضی مزید انتظار نہیں کررہے۔۔۔ جلدی باہر آو اور اپنا یہ منہ یہاں سے لے کر دفعہ ہو جاو۔۔۔۔ عزاب بن گئی ہو ہمارے لیے"
ماریہ ایکدم کمرےمیں نمودار ہوئی تھی اور انکو دیکھ کے جل سی گئی تھی۔۔۔ ۔
" یو گیٹ لاسٹ۔۔۔۔۔۔ اپنی شکل کے کر نا آیا کرو سامنے۔۔۔۔ ہمام کی وجہ سے تمہیں برداشت کرتی ہوں کیونکہ تم اسکی کزن ہو ورنہ تمہارا حشر کرکے رکھ دوں "
سامیہ حیام کے پاس سے اٹھتی اس کے پاس آئی تھی۔۔۔۔ کڑے تیور وں سے دیکھتے ہوِے اسنے ماریہ کو اچھی خاصی سنا دی تھی۔۔۔ ۔
" مت بھولو تم میرے گھر میں کھڑی ہو۔۔۔۔ یہ تو آج یہاں سے دفعہ ہو ہی جائے گی لیکن آئندہ تم بھی اپنی شکل ہمیں مت دکھانا۔۔۔ ۔ "
ماریہ کہاں کم تھی۔۔ انگلی اٹھا کے وہ اسے وارن کرکے لمحے میں واک آوٹ کرچکی تھی۔۔۔ ۔
" دیکھ لیا تم نے انکا رویہ ۔۔۔ دیکھ لیا۔۔۔ یہ سمجھتی کیا ہے خود کو۔۔۔ تم ان کو اعتبار دلانا چاہتی ہو۔۔۔ میں کہتی ہوں ہمام ابھی تک ہم نے جتنا وقت ساتھ گزارا ہے اسکی تمہیں قسم ہے کہ تم یہاں سے بھاگ جاو۔۔۔۔ تم یہاں سے اس جہنم سے خود کو دور لے جاو۔۔۔ ہماری دوستی کی قسم ہے تمہیں۔۔۔ ۔"
وہ غصے سے بھپری حیام پہ چلائی تھی جسکا وجود ساکت ہوچکا تھا ۔۔ سرخ آنکھیں دیوار پہ جمی تھیں ۔۔ ۔
***
" یار تو نے یہ کیا کردیا ہے۔۔۔ تو اس طرح کیسے کسی انجان لڑکی سے شادی کرنے پہ آمادہ ہو سکتا ہے۔۔ جبکہ اسکے کردار پہ کتنے لوگ یہاں انگلیاں اٹھا چکے ہیں۔۔۔۔۔ تو شیور ہے کہ تو یہ صحیح کررہا ہے۔۔۔۔ ۔"
دارم اسکے کندھے پہ ہاتھ رکھتا پوچھنے لگا تھا۔۔۔ کہنے کو وہ لوگ چھٹیوں میں لاہور آئے تھے اور انجانے میں ایک شادی اٹینڈ کرنے آگئے تھے لیکن یہاں تو انکی کایا ہی پلٹ گئی تھی۔۔۔ ۔
"آئے ایم دیم شیور دارم۔۔۔ آئے ایم دیم شیور۔۔۔ آئے ایم رائٹ "
ضامن مسکرا کے اس سے گویا ہوا تھا۔۔۔ ناجانے اسنے کچھ ہی لمحوں میں یہ فیصلہ کیسے کیا تھا وہ نہیں جانتا تھا لیکن وہ اپنی آنکھوں کے سامنے غلط ہوتے نہیں دیکھ سکتا تھا۔۔۔ کیسے وہ ایک لڑکی کے ساتھ نا انصافی ہوتے دیکھ سکتا تھا۔۔۔ تبہی لمحے میں وہ یہ فیصلہ کرچکا تھا کہ وہ اس سے شادی کرے گا۔۔ اور ایسا ہی ہوا تھا۔۔۔۔۔ ۔
"لیکن تیرے پیرنٹس نہیں مانینگے۔۔۔۔ ۔ "
دارم جانتا تھا اسکا یار کبھی کوئی غلط کام نہیں کرسکتا تھا اگر وہ اس سے شادی کرنے پہ آمادہ ہوا ہے تو اسکے پیچھے یقینناً کوئی وجہ ہی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اسے اسکے والدین کی فکر تھی جن کی وہ اکلوتی اولاد تھا۔۔۔۔ ۔
"تو میرے ساتھ ہے "
ضامن نے کچھ سوچ کے اسکا ہاتھ تھاما تھا . .
"اینی ٹائم۔۔۔۔ اپنے ساتھ بھی میں ہوں اور تیرے ساتھ بھی میں ہوں"
وہ ہنستا ہوا بولا تھا جس پہ وہ بھی ناچاہتے ہوئے مسکرادیا تھا۔۔۔۔ ۔
"بس مام ڈیڈ کو تو ہی سمجھائے گا۔۔۔۔ میں نے کسی کی عزت بچائی ہے۔۔۔۔ وہ مجھے ایپریشیٹ کرینگے "
وہ شاید خود کو دلاسا دے رہا تھا۔۔۔۔ ٨٢ سال کی عمر میں بھی ایک میچیور مرد ہونے کے باوجود بھی وہ والدین کا تابعدار تھا ۔۔۔ یہ ہی وجہ تھی کہ وہ اور اپنی ماں کی آنکھ کا تارا تھا۔۔۔ اسنے کبھی کوئی کام ان سے پوچھے بنا نا کیا تھا لیکن یہ اتنا برا دھچکا کیا وہ برداشت کرسکنیگے۔۔۔۔۔۔ اس سے آگے وہ کچھ نا سوچنا چاہتا تھا کیونکہ وہ سب کے سامنے زبان دے چکا تھا۔۔۔ اسے اپنی پرواہ نہیں تھی لیکن اپنے کام کی پرواہ ضرور تھی۔۔۔ ۔
بلیک کلف دار شلوار قمیض میں ملبوس وہ اپنی وجاہت لیے شاندار لگ رہا تھا ۔۔۔ ۔
کسی کے بلانے پہ وہ آہستگی سے چال چلتا ہوا اسٹیج تک گیا تھا۔۔۔ اور انکے کہنے پہ صوفے پہ ایک جگہ ٹک گیا تھا۔۔ ۔
"بیٹا تم یہ بہت نیک کام کررہے ہو۔۔۔۔۔۔ میں چاہتے ہوئے بھی کچھ نہیں کرسکتی ۔۔۔ لیکن شاید تم بہت کچھ کرسکتے ہو۔۔۔۔ میں تو ملازمہ نہری کچھ کہونگی فوراً نمک حرام کا طعنہ مل جائے گا"
بوا ضامن جہاں بیٹھا تھا اس صوفے کے پاس ہی کھڑی تھیں۔۔ اسکے بیٹھنے پہ وہ قریب ہو کے اسکے کان میں بولی تھیں۔۔۔۔ بوا حیام کے گھر کی پرانی ملازمہ تھیں۔۔ ۔
"جی"
وہ مختصر کہہ کے رہ گیا تھا۔۔۔۔۔ جبکہ دارم اگلے ہی لمحے اسکے پاس موجود تھا اسکے ہر قدم پہ ساتھ دینے کے لیے۔۔۔۔۔ ۔
اور پھر کچھ دیر بعد وہ اپنی زندگی کسی کے نام کر چکا تھا ایک ایسی لڑکی کے نام کرچکا تھا جسکا وہ نام تک نا جانتا تھا۔۔۔۔ ۔
وہ اب آزار نا رہا تھا۔۔۔ اب وہ بندھ چکا تھا ایک پاکیزہ رشتے میں۔۔۔ نکاح کے رشتے میں۔۔۔۔۔ ۔!!!!
پندرہ منٹ تک وہ اسے سمجھاتی رہی تھی پیار سے بہلا تی رہی تھی۔۔۔۔۔۔ اسکے ساتھ بچپن سے لے کر اب تک کیا کیا نا ہوا تھا۔۔۔ سامیہ دیکھتی آئی تھی لیکن اب جو ہوا تھا اس سے وہ برداشت نا ہوا تھا۔ ۔۔۔۔ وہ اپنی دوست کو اس جہنم سے بھی نکالنا چاہتی تھی۔۔۔۔۔۔ وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ شخص کیسا ہے کس طرح کا ہے لیکن اس شخص سے ہزار گناہ بہتر ہے جس سے حیام کی شادی ہورہی تھی وہ ایک مکار شخص تھا۔۔۔۔ جسے صرف خوبصورتی سے دلچسپی تھی۔۔۔۔ شروع سے ہی حیام کا اس میں انٹرسٹ لینا سامیہ کو ناگوار گزرتا تھا۔۔۔۔۔ بہت دفعہ اسنے حیام کو سمجھایا تھا لیکن وہ نا مان سکی تھی شاید یہ عمر ہی ایسی تھی جس عمر میں وہ تھی اس عمر میں بہت سی لڑکیاں بہک جاتی ہیں۔۔۔ ابھی وہ محض انیس سال کی ہوئی تھی جب گھر میں اسکی شادی کے سلسلے شروع ہوگئےِ تھے۔ ۔ ۔ حیام اس سب سے خوش تھی تو وہ اسکو خوش دیکھ کے چپ سی ہوگئی تھی۔۔۔۔ جبکہ وہ چاہتی تھی کہ حیام اسکے ساتھ یونی میں ایڈمیشن لے۔۔۔ لیکن اسنے سرے سے ہی انکار کردیا تھا۔۔۔ جبکہ سامیہ اسکے انکار پہ اچھا خاصا جل کے رہ گئی تھی وہ اسکو اچھے مقام پہ دیکھنا چاہتی تھی لیکن پھر پچھلے سال اسے اکیلے ہی بی۔ بی۔ اے میں ایڈمیشن لینا پڑا ۔۔ جبکہ حیام پچھلے سال ہک انٹر کرنے کے بعد اپنی پڑھائی نگ کو خیرآباد کہہ چکی تھی۔۔۔۔ اسکی تائی کا جیسا سلوک تھا وہ ہی دیکھ کے وہ خوفزدہ رہتی تھی۔۔۔ پری انجینئر میں انٹر اسنے پرائویٹ کیا تھا۔۔۔۔ آج سے تین سال پہلے تک وہ آرام سے پڑھ لیتی تھی لیکن جب وہ میٹرک میں تھی تب اسکے تایا کا انتقال ہوچکا تھا ایک وہ ہی اس گھر میں تھے جو اسے تائی سے بچا لیتے تھے لیکن اب وہ بھی نا رہے تھے۔۔۔ اگر آج وہ ہوتے تو یقینناً اسکے ساتھ اتنا سب کچھ نا ہوتا لیکن شاید یہ ہی صبر ہوتا ہے۔۔ ۔
وہ اسکا چہرہ صاف کرتے ہوِے خود بھی رہ رہی تھی آج وہ اپنی دوست کو انجان شخص سے نکاح کرنے پہ مجبور کررہی تھی۔۔۔۔۔۔ اسکے چہرے پہ جمے آنسو دیکھ کے سامیہ کا دل پگھل رہا تھا۔۔۔۔ وہ خود بھی رو رہی تھی۔۔ لیکن وہ خوشی بھی محسوس کررہی تھی کہ اس اس سب سے نجات مل رہی ہے۔۔۔ ۔
اسے بہت سمجھانے کے بعد وہ اسکا تھورا سا میک اور کرنے کے بعد وہ اسے ایک بار پھر باہر لے آئی تھی۔۔۔۔ ۔
کب وہ حیام عباد سے حیام ابراہیم بنی اسے پتہ تک نا چلا تھا ۔۔۔ وہ اپنی قسمت پہ ہنس بھی نا سکتی تھی۔۔۔ ۔
"تھینک گاڈ مام آفت گئ۔۔۔۔۔ ورنہ اس لڑکی نے میرا جینا حرام کردیا تھا۔۔ ۔" نکاح ہوتے ہی ماریہ نے سکون کا سانس لیا تھا اس وقت وہ بلیک چولی اور ڈارک میرون شرارے میں ملبوس اپنا حسن لیے سب کے سامنے تھی۔۔۔ ڈوپٹہ لینا تو اسنے کبھی سیکھا ہی نا تھا۔۔۔ ۔
" میری بیٹی کے راستے میں کوئی نہیں آسکتا تھا۔۔۔۔ جوآتامیں اسے زندہ بھی مار سکتی ہوں "
انیلہ بیگم شیطانی مسکراہٹ لیے بولی تھیں۔۔۔ وہ دونوں ماں بیٹی آج خوش تھیں۔۔ آخر مصیبت انکے سر سے ٹل گئی تھی۔۔۔۔ ۔
" ویسے لڑکا ایویں لگتا ہے۔۔۔ اگر کوئی ویل لڑکا یہ سب کرتا تو میں کبھی اسکو حیام سے شادی نا کرنے
دیتی۔۔۔۔ کیونکہ ہواس قابل نہیں ہے "
انیلہ بیگم ابراہیم پہ ایک نظر ڈال کر بولی تھیں جو چپ چاپ بیٹھا زمین کو گھور رہا تھا۔۔۔ شاید انکی نظریں کمزور تھیں کہ۔ وہ اسے پہچان نا سکی تھیں۔۔ اگر پہچان لیتیں تو کبھی حیام کو اسکا نا ہونے دیتیں۔۔۔ ۔
"مام۔۔۔ ہی از لوکنگ گڈ ۔۔۔ ۔ "
وہ بھی اب اسکو گھور رہی تھی۔۔ ۔
"خیر چھوڑیں نا۔۔۔۔۔ جو مجھے چاہیے تھا وہ اب مل چکا ہے۔۔ اب وہ کیسا بھی ہو ہمیں کیا۔۔۔ ۔"
وہ جان چھڑانے کے انداز میں بولی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ تو سمجھی تھی یہ صرف نکاح ہے لیکن جب اسنے رخصتی کا سنا تو وہ ایک بار پھر رونے لگی تھی یہاں بھی وہ مجبور ہوگئی تھی۔۔۔۔۔ سامیہ کے گلے لگ کے وہ خوب رو رہی تھی۔۔ ۔
"پلیز۔۔۔ ہمیں دیر ہورہی ہے " دارم کتنی دیر سے انہیں روتا دیکھ کے گھڑی میں ٹائم دیکھتا ہوا بولا تھا جہاں بارہ بجنے لگے تھے ۔۔ تب جا کہ سامیہ خود اس سے الگ ہوئی تھی۔۔ ۔
Please can you give your phone nu""? rebm وہ ضامن سے گویا ہوئی تھی جو خاموش ہی تھا۔۔۔ اسکی پرسنیلیٹی دیکھ کے وہ انسپائر سی ہوئی تھی۔۔ اسے وہ کچھ مغرور سا لگاتھا۔۔ ۔
ضامن نے نظریں سامیہ پہ گاڑھی تھیں۔۔۔۔ اور اسکا مطلب سمجھتا ہوا اپنا نمبر اسے نوٹ کرایا تھا۔۔۔۔ اور ایک نظر اپنی شریک حیات پہ ڈالتا اسکا نازک ہاتھ مضبوطی سے پکڑتا لان سے باہر نکلتا چلا گیا تھا۔۔۔ جیسے ہی اسنے اسکا ہاتھ پکڑا تھا اسے کرنٹ سا لگا تھا ۔۔۔ اسنے مزاحمت کی تھی چھڑوانے کی لیکن وہ سب ضائع گئی تھی۔۔۔ گاڑی کا لاک کھول کر فرنٹ سیٹ پہ اسے بٹھایا تھا اور اسکا گھیر دار شرارہ اٹھا کے گا ڑی میں ڈالا تھا اور گاڑی کا دروازہ زور سے بند کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ وہ ڈر سی گئی تھی اسے اب ہوش آیا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔
" سوری۔۔۔۔۔۔ اسکی طرف سے۔۔ ایکچوئلی وہ ابھی صدمے ہے کہ وہ سنگل سے ڈبل۔ ہوگیا ہے" دارم اس سے سوری کرتا مزاقاً بولا تھا۔۔۔ ۔
"خود سے انہوں نے یہ اسٹیپ لیا ہے۔۔۔ اب انہیں اپنی زمہ داری اچھی طرح نبھانی ہوگی "
وہ ایکدم اسکی بات پہ غصے سے بولی تھی۔۔ ۔
"اوکے۔۔۔۔۔۔ آپکا پیغام اس تک پہنچا دونگا۔۔۔ اب اجازت "
"ورنہ وہ اکیلے ہی چلا جائے گا "
وہ جلدی سے کہتے لان سے باہر نکلا تھا اور گاڑی کی بیک سیٹ پہ جا کے بیٹھا تھا۔ ۔ ۔۔ ۔"بڑی جلدی بیوی کو فرنٹ سیٹ پہ جگہ دے دی۔۔۔ مطلب ضامن صاحب آپ خوش ہیں". وہ حیام کو فرنٹ سیٹ پہ سکڑی سمٹی بیٹھا دیکھ کے تاسف سے سوچنے لگا تھا اور اسکے بیٹھتے ہی ابراہیم نے گاڑی ہاٹل کی طرف بڑھادی تھی۔۔۔۔ ۔
***
گاڑی ایک ہاٹل کے سامنے آ کے رکی تھی۔۔۔ ۔
نگ پہاسٹیر سے ہاتھ ہٹاتے ہوئے وہ سیٹ پہ بیٹھا بیک ویو مرر سے ناجانے دارم کو کیا اشارے کرنے لگا
تھا۔۔۔۔۔ حیام کی موجودگی میں ایک منٹ میں ہی ضامن نے اسے کیا بتایا تھا کہ وہ گاڑی سے اتر گیا تھا۔۔ ۔
"See you soon bhai, Good night"
ضامن نے جاتے ہوئے دارم کی پشت کو دیکھتے ہوئے جملہ کسا تھا۔۔ ۔
دو منٹ صبر سے بیٹھنے کے بعد اپنے برابر میں بیٹھی لڑکی پہ نظر ڈالی تھی جو سکڑی سمٹی گاڑی کے دروازے سے چپک کے بیٹھی تھی جبکہ اسکا رخ ونڈو کی طرف تھا۔۔ صاف اسنے ان دونوں کی موجودگی کو نظرانداز کیا ہوا تھا۔۔۔ ضامن کو وہ شدید روٹھی ہوئی لگی تھی۔۔۔ خود سے بھی خفا لگی تھی لیکن اسکو کیا۔۔۔۔۔ ۔
"فالو می "
وہ نخوت سے کہتا گاڑی کا فرنٹ دوڑ کھولتا اس سے بولا تھا۔۔۔۔ حیام تب ہوش میں آئی تھی جب ضامن کی طرف کا دروازہ زور سے بند ہوا تھا۔۔۔۔ اسے فالو کرنے کے لیے وہ زبردستی گاڑی سے اتر گئی تھی۔۔۔ ۔
وہ آگے آگے چل رہا تھا جبکہ وہ اسکے دو قدم پیچھے آہستگی سے چل رہی تھی۔۔۔۔ ۔
"کیا مسئلہ ہے۔۔۔۔ ۔
ایکٹیو نہیں ہو۔۔۔ ۔
چلا بھی نہیں جاتا ۔۔ وہاں سب کے سامنے چیخا تو جارہا تھا"
ضامن کی طرف سے یہ پہلی چوٹ تھی۔۔۔۔۔ وہ اسکو کوچے کی چال چلتا دیکھتا غصے میں آگیا تھا۔۔۔۔۔۔ وہ اس سے کافی پیچھے تھی۔۔۔ پیچھء واپس جا کے اسنے اسکا مرمری ہاتھ سختی سے تھاما تھا اور تیزی سے کوریڈور سے چلتا بیڈروم میں لایا تھا۔۔۔ ۔
"i will come back , stay here "
وہ اسکو بیڈ پہ بٹھایا آرام سے بولا تھا۔۔ ۔
دو لفظ کہہ کے وہ کبرڈ کی طرف بڑھا تھا ۔۔ الماری سے ایک بیگ نکالتا وہ ٹیبل پہ رکھ چکا تھا۔۔۔۔ اب وہ باتھ روم کی جانب بڑھا تھا۔۔ ۔
اسکے باتھ روم جانے کے بعد حیام نے نظریں اٹھائی تھیں اور کمرے میں نگاہ ڈالی تھی۔۔۔۔ یہ ایک ویل فرنشڈ وائٹ ہاٹل کا روم تھا لیکن اسے سمجھ نا آیا تھا کہ۔ وہ اسے ہاٹل کے روم میں کیوں لایا ہے۔۔۔ ۔
" اسی طرح در بدر کی ٹھوکر ہی کھانی پڑے گی مجھے۔۔۔۔ سامیہ تم ابھی نہیں جانتیں آگے کتنی اور ازیتیں میں نے سہنی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کاش یہ سب نا ہوتا جو ہوا ہے۔ ۔"
وہ بے دردی سے گالوں پہ پھسلتے آنسو صاف کرتی سوچ رہی تھی۔۔۔ اسکا زہن ماوف ہوچکا تھا۔۔ ۔
پانچ منٹ بعد باتھ روم۔ کا دروازہ کھلا تھا۔۔۔ وہ باہر آیا تھا۔۔۔۔ بلیو ٹی شرٹ اور گرے ٹراوزر میں وہ آرام دہ کپڑوں میں تھا۔۔ ۔ شیشے کے سامنے کھڑے بالوں میں ہاتھ پھیر تا وہ خود کو شاید کہیں جانے کے لیے ریڈی کررہا تھا۔۔۔ ۔
"میں آرڈر کررہا ہوں، ویٹر کھانا لے کر آئے گا، ضرور کھا لینا ،میں کچھ دیر میں آتا ہوں۔۔۔ اٹس آ میٹینگ "
وہ ٹیبل پہ سے بیگ اٹھاتا اسے ہدایت کرتا بولا تھا۔۔۔ ساتھ ساتھ موبائل پہ کچھ نمبر بھی پش کررہا
تھا۔۔۔۔ اسکا کوِی بھی جواب سنے بغیر وہ پلٹ گیا تھا۔۔۔ ۔
"تجھے شرم نہیں آئی تو انہیں اکیلا چھوڑ کے یہاں آگیا ہے۔۔۔۔ یار ۔۔۔ ۔
ایسا بھی کیا ضروری تھا یہ کام۔۔۔۔۔۔ اچھا نہیں کررہے ہو تم۔۔۔ واپس جاو ہم صبح ڈسکس کرلینگے ابھی تیری انہیں ضرورت ہے۔۔ ۔"
دارم اسے ایک بار پھر اپنے ساتھ اپنے سامنے بیٹھا دیکھ کے بولا تھا جبکہ ضامن ٹیبل پہ رکھے لیپ ٹاپ پہ نظریں جمائے ناجانے کیا گھور رہا تھا۔۔ ۔
"یار ابھی یہ کام بہت ضروری ہے۔۔۔ ۔
وہ سیف ہے وہاں۔۔۔ ابھی آرام کرنے کو کہہ کر آیا ہوں۔۔ کھانا بھی آرڈر کردیا ہے۔۔۔۔ شی نیڈ سم ریسٹ۔۔ تب ہی میں انہیں ڈسٹرب کرنے کے بجائے یہاں آگیا ہوں۔۔۔۔ بہرحال یہ کام تیرے لیے نا سہی میرے لیے بہت ضروری تھا"
وہ فون پہ نمبرز ڈائل کرتے بولا تھا۔۔۔ ۔
" تم بہت ۔۔ ضامن۔۔ تم ۔۔۔ ۔" ابھی دارم کچھ بولتا ضامن نے اسے بولنے سے منع کردیا تھا۔ دوسری طرف فون اٹھالیا گیا تھا۔۔ ۔
Yea sir,"
Yeah sir,
"Ofcourse sir
ضامن آرام سے سنتا انکی ہاں میں ہاں ملا۔ رہا تھا۔۔ ۔
"..… I know sir"
وہ پھر سے بولا تھا دارم چپ سا بس اسکے چہرے پہ پھیلتے زاویات کو جانچ رہا تھا۔۔ ۔
! You don't worry ! i know how to perform nert task , Sir"
"I am noy asking you, i just want to tell you
اسکا لہجہ زرا سا بگڑا تھا۔۔۔ ۔
"ٹھنڈے رہو ضامن۔۔۔ ۔" اسکا درشت لہجہ دیکھتے دارم اسکے ہاتھ کی پشت پہ ہاتھ رکھتا بولا تھا۔۔ ۔
i am ready sir!"
Yes done!
اب وہ فون بند کرچکا تھا۔۔ ۔
"وہ ہمارے سر ہیں اس طرح غصہ نا کیا کرو۔۔ ۔" اسنے اسے سمجھانا ضروری سمجھا تھا۔۔ ۔
"واٹ ایور۔۔۔۔۔۔ اس پکچر کو مارک کردو۔۔ ۔
اور اس پکچر کو بھی کردو۔۔۔ کل اسکو ڈسکس بھی کرنا ہے۔۔۔ ۔"
وہ لیپ ٹاپ اسکی طرف بڑھاتا بولا تھا۔۔۔ جبکہ دارم ان دونوں پکچرز پہ ریڈ مارکنگ کرچکا تھا۔۔ ۔
"اب چلیں واپس۔۔۔۔۔ مجھے سونا ہے۔۔ ۔" دارم لیپ ٹاپ بند کرتے بولا تھا۔۔ ۔
"چلو۔۔۔ ۔"
وہ بھی اٹھ گیا تھا۔۔ ۔
دارم کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد وہ واپس روم میں آیا تھا۔۔ ۔
جس طرح وہ بٹھا کے گیا تھا وہ اس طرح ہی ہنوز بیٹھی تھی۔۔۔ ۔
وہ اب تھک چکا تھا۔۔ نا چاہتے ہوئے بھی غصے کو وہ دبا گیا تھا۔۔ ۔
وہ اب تک اس ہی حولیے میں تھی۔ ۔
وہ چینج کرنے باتھ روم۔ کی طرف چلا دیا تھا۔۔ ۔
"ِآپ یہاں سے ہی سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔ اپنے لیے کو ئی بہتر جگہ تلاش کرلیں۔۔۔۔۔۔۔ اور برائے مہربانی خود کو اس بوجھ سے آزاد کرلیں مجھے الجھن ہورہی ہے "
کچھ دیر بعد وہ واپس آیا تھا۔۔۔ اب تک اسے بیڈ پہ براجمان دیکھ کے وہ تپا تھا۔۔۔ اسکے حولیے سے وہ ڈسٹرب ہورہا تھا۔۔۔۔ اسکا سجا سنورا روپ جو اسکے لیے بالکل نہیں سجا یا گیا تھا لیکن اب وہ اسکے نام کے ساتھ بندھ چکی تھی۔۔ ناچاہتے ہوئے بھی وہ اسکے دو آتشہ حسن اور حسین روپ سے گھائل ہورہا تھا ۔۔ اسکی کیفیت ان چند گھنٹوں میں بدل گئی تھی۔۔۔ اور دوسرا اس پہ بھر پور استحقاق ۔۔۔۔ ہاں وہ زرا دیر میں ہی تنگ ہوگیا تھا۔۔ ۔ "حیام نے ایک نظر کمرے میں دوڑائی تھی۔۔۔۔ لیکن اسے بیڈ کے علاوہ کوئی ایسا فرنیچر نظر نا آیا تھا جس پہ وہ آرام سے سوسکتی۔۔۔۔ ۔" کیا یہ بھی مجھے پل پل بے عزت کرنے کے لیے اپنے ساتھ لایا ہے۔۔۔۔ ۔" کیا ان کے ساتھ بھی گھٹ گھٹ کے رہنا پڑے گا۔۔۔۔۔ اسکی آنکھیں حد درجہ جل رہی تھیں اپنی قسمت پہ وہ کافی دیر سے رو رہی تھی۔۔ ایکدم سے سب بدل گیا تھا۔۔۔۔ جس کا نام بھی نا پتہ تھا اسکے ساتھ وہ بندھ چکی تھی۔۔ اسے نہیں پتہ تھا کہ سامنے کھڑے شخص نے اس سے کیا سوچ کے شادی کی ۔۔ بہرحال وہ اب اسکا شوہر تھا ۔۔ ۔
"کیا یہ بھی مجھے بیچ راستے میں چھوڑدینگے "
۔ ۔ میں یہیں سوونگی۔۔۔۔ اگر آپ کو کوئی جگہ اس کمرے میں اپنے لیے معقول لگتی ہے تو آپ وہاں سو سکتے ہیں۔۔۔۔ ۔" یہ اسکا پہلا جملہ تھا۔۔۔ وہ بیڈ سے اٹھتی بلڈ ریڈ لہنگا سنبھالتی کھڑی ہوگئی تھی۔۔۔۔۔ تھوڑا جھجک کے لیکن بنا ڈرے بولی تھی
"سِلی گرل۔۔۔۔ ۔" آجاو پھر۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔ میں انتظار کررہا ہوں" وہ بنا اسکے چہرے کے زاویات دیکھتا نائٹ گاون کی ڈوری کستا بیڈ کی ایک سائیڈ پہ پھیل کے دراز ہوگیا تھا۔ صاف اشارہ بیڈ کی طرف تھا۔۔ اسکی نظریں حیام کی پشت پہ تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔!!!
"ل۔۔۔۔۔ لیکن۔۔۔۔ وہ کچھ کہنا چاہتی تھی۔۔۔ ۔
"کوئی لیکن نہیں۔۔۔ میں یہاں انتظار کررہا ہوں" وہ بازو بیڈ پہ پھیلاتا بولا تھا۔۔۔۔ حیام۔ اسکا اشارہ سمجھ کر ایکدم کنفیوز ہوگئی تھی وہ اس پوزیشن میں ہی نا تھی کہ اسکی موجودگی بھی برداشت کرے۔۔ لیکن یہاں تو۔۔۔۔۔۔ اسکا رنگ سرخ ہوا تھا۔۔۔۔۔ آنکھیں جھکی تھیں۔۔ ۔
ک۔۔ کیا چینج کروں میں۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے پاس کپڑے نہیں ہیں"
وہ جھجک سے بولی تھی۔۔۔ کیا وہ اتنا لاپرواہ ہے کہ اسے معلوم ہی نہیں کہ اسکے پاس کچھ نہیں ہے۔۔۔ ۔
"او۔۔۔۔ شٹ۔۔۔۔۔۔ ۔" وہ ایکدم لیٹے سے اٹھ بیٹھا تھا۔۔۔ ۔
کبڑڈ کھولو اس میں میرا سوٹ کیس ہے ۔۔۔ اس میں سے اپنے مطلب کا کچھ ٹی شرٹ جینز ٹر اوزر شاڑٹ جو سمجھ آئے نکال کے چینج کر لو۔۔۔۔۔۔۔ اور اپنا حلیہ درست کرو فوراً۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ اسکو حکم دیتا بولا تھا۔۔۔۔ ۔
، اسکا دل ناجانے کیوں بے چین سا ہورہا تھا۔۔۔ کمرے میں اضافہ ۔۔ ایک لڑکی کا اضافہ وہ بھی حلال روپ میں اسکا دماغ آہستہ آہستہ ماوف ہوجاتا اگر وہا سکو چینج کا نا بولتا۔۔۔۔ اسکا نوخیز حسن، کم عمری ، نازک سی لچک دار ڈالی کی طرح تھی وہ ۔۔۔ بالکل صاف شفاف۔۔ ۔
اسکے بارے میں سوچتا وہ آنکھیں بند کرکے لیٹ گیا تھا اور نیند کی وادیوں میں اترنے لگا تھا۔۔۔ ۔
وہ اپنے مطابق اسکے بتائے ہوِے کپڑوں میں ڈھونڈنے لگی تھی۔ ۔ کچھ بھی اسے اپنے مطابق نا لگا تھا۔۔ سب مردانہ کپڑے اسکے سائز سے بہت بڑے تھے۔۔ بلآخر ایک بلیک ٹی شرٹ اور ٹراوزر لے کر وہ باتھ روم کی طرف چلی گئی تھی۔۔ ۔
آدھے گھنٹے بعد وہ اپنے برائڈل ڈریس کے بڑے سے ڈوپٹے میں خود کو چھپاتی با باہر آئی تھی۔ کیونکہ شرٹ کی آہستینیں چھوٹی اور گلہ گہرہ تھا۔۔۔۔ ایک غلط نگاہ ڈرتے ڈرتے اسنے بیڈ پہ ڈالی تھی۔۔ لیکن وہ۔ اب تک سو چکا تھا۔۔ ایک سکون کا سانس اسنے خارج کیا تھا۔۔۔ ناجانے اسے ٹھنڈ سی پڑی تھی۔۔۔ ورنہ جب ضامن نے اسے اشارہ کیا تھا تو وہ دہل سی گئی تھی۔۔۔ ۔
ٹیبل پہ ڈریس رکھ کے وہ آہستگی سے قدم اٹھاتی بیڈ کی دوسری جانب آئی تھی۔۔۔۔ اور بالکل کونے پہ لیٹنے کے انداز میں بیٹھ گئی تھی۔۔ ۔
"گولڈن نائٹ میں ہم ساری رات باتیں کرینگے۔۔۔۔۔۔۔ ساری رات جاگنیگے ۔۔۔۔۔ ۔"
"ساری رات کون جاگتا ہے۔۔۔۔ برہان"
"یار سب جاگتے ہیں بلکہ ہم ہر رات بہت سی باتیں کیا کرینگے۔۔۔۔۔ ۔"
"ہر رات بہت اسپیشل ہوگی۔۔۔ ۔"
دور کہیں سے اسکے کانوں میں آوازیں گونج رہی تھیں۔۔ اسکی آنکھوں سے آنسو ایک بار پھر پھسلنے لگے تھے۔۔۔ ۔
" تم کبھی ناراض بھی ہوا کروگی تو بجائے تمہیں منانے کے میں خود تم سے ناراض ہوجاونگا۔۔۔ تاکہ الٹا تمہیں منانا پڑے۔۔۔ ۔"
"ایڈیٹ۔۔۔ لڑکے تھوڑی ناراض ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ تم کیوں ناراض ہوگے ۔۔ ۔"
زہن خیالوں سے بھرا پڑا تھا۔۔۔۔۔ سسکیاں۔ اسنے روکنا چاہی تھیں۔۔ ۔
تکیے میں منہ چھپا کے وہ دبی آواز میں رونے لگی تھی۔۔۔۔۔ کیا۔ سوچا تھا اور کس طرح اسکے ساتھ ہوا تھا۔۔۔ ۔
"تمہیں واقعی مجھ پہ یقین نا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
مار دیا ہے تم نے مجھے۔۔۔ ۔
کسی پہ بھروسہ لائق کرنے نہیں چھوڑا مجھے"
وہ خود سے جنگ کرتی رونے میں مصروف تھی۔۔ ۔