میر حسن اس وقت اپنے آفس میں بیٹھا کچھ کام کررہا تھاجب ایک خوبصورت نوجوان سیلر کی اندر داخل ہوئی بلیک پینٹ کے اوپر سرخ شرٹ پہنے بال کھولے چھوڑے ہوئ پاؤں پر بلیک ہی ہیل وہ ایک ادا سے اپنے بال پیچھے کرتی میرحسن کے سامنے چیئر پر بیٹھ گی ۔۔۔ اسے دیکھ کے میرحسن کے چہرےپر شیطانی مسکراہٹ آئی۔ ۔ ویلکم مس لیلیٰ آج کہا سے ٹائم نکال
لیا اس ناچیز کے لیے۔ ۔ او پلیز سراب ایسا تو نہ بولیں آپ کے لیے تو ہر وقت ہم جان دینے کو بھی تیار ہیں ۔۔ ۔ مجھے تو لگ رہا ہے آپ آج جان لینے کے ارادے سے آئی ہیں ۔۔ میرحسن نے ہسیے ہوئے کہا ۔۔ نہیں آج تو میں تمہارے لیے ایک زبردست خبر لے کے آئی ہوں ۔۔ ۔ او تو پھر دیر کس بات کی میں سننا چاہوں گا۔ ۔ سناوں گی سناوں گی پر مجھے کیا ملے گا لیلیٰ نے مسکراتے ہوئے سو ال کیا ۔۔ تم شاید بھول رہی ہو تم میرے لیے کام کرتی ہو جس کی ہر مہینے تمہیں سیلری ملتی ہے۔ ۔ او پلیز میر حسن اب ایسا تو نہ بولیں میں ہر وقت خطرے میں رہ
کے صرف تمہارے لیے جاسوسی کرتی ہوں ۔۔ اس لیے اب کہاں گزارہ ہوتا ہے مہینے کی تنخو اہ سے اور خبر بھی
ایسی ہے کہ تم سنستے ہی خوش ہوجاو گے۔ اوکے بولو کیا چاہیے میر حسن اب سیدھا ہوس کے بیٹھا ۔۔۔ د لاکھ لیلیٰ نے مسکراتے ہوئے کہا ۔۔۔ واٹ تمہارا دماغ خراب ہے ایک معمولی سی بات جاننے کے لیے دس لاکھ دوں ۔۔ اوکے پھر میں چلتی ہوں لیلیٰ اپنا موبائل اٹھا کے دروازے کی
جانب بڑھی پھررک کے میر حسن کودیکھا ویسے مجھے سلطان خانزادہ کی کمزوری پتا چل گی ہے لیلیٰ کی بات پر میرحسن اپنی جگہ سے اٹھا ۔۔ واٹ تم اب بول رہی ہو بتاؤ کیا کمزوری ہے سلطان خانز ادہ کی ۔۔ ۔ چھوڑو میر حسن یہ معمولی سی بات جان کے تم کیا کرو گے۔ ۔ لیلیٰ نے اس کی ہی بات اسے الٹا ئی ۔۔ ۔ اوکے میں تمہیں دس لاکھ مجھے جلدی بتاؤ سلطان خانزادہ کی کمزوری ۔ ۔ دس لاکھ تو پا نچ منٹ پہلے کی آفر تھی اب تو بیس لاکھ لگے گیے ۔ ۔ اب تم زیادہ بول رہی ہو لیلیٰ میر حسن بڑکا. ۔ ۔ ۔ پچیس لاکھ ۔۔ لیلیٰ پھر بولی صاف وارنگ تھی
جتنا ٹائم ویسٹ کرو گے اُتنی ہی زیادہ رقم ۔۔۔ اوکے میں دوں گا اب کچھ بولو گی ۔۔ تم نے کیا مجھے پاگل سمجھ
رکھا ہے میرحسن پہلے چیک لیکھو پھر کچھ بتانے کا سوچوں گی۔۔ لیلٰی کے کہنے پر میرحسن نے پچیس لاکھ کا چیک کاٹ کے لیلیٰ کی طرف بڑھایا جیسے لیلی نے فوراً تھام لیا ۔۔ اب کرو بکواس۔ ۔ اس دفعہ میرحسن پھنکارا ۔ ۔ سلطان خانزادہ نے کل نکاح کرلیا ہے اور سننے میں آیا ہے اس کے نکاح میں اس کے بھائیوں کے علاوہ کوئی گھر والا موجود نہیں تھا ۔۔ وجہ. پسند کی شادی بھی ہوسکتی ہے پر اس بارے میں کنفرم نہیں پتا۔ ۔ لیلی کے بتانے پر میرحسن نے مکرہ قہقہہ لگایا اب مزا آئے گا کھیل میں اب میں تمہیں اتنا مجبور کردوں گا کی تم خود ڈیل میرے ساتھ فائنل کرو گے ۔۔ ۔ اپنے دماغ میں بہت کچھ سو چتے ہوئے نےلیلٰی کی طرف دیکھا۔۔ اب کیا شکل دیکھ رہی ہو دفعہ ہو اپنا چیک لے کے۔۔ ۔ میرحسن غصےسے کہا تو لیلیٰ ہاتھ میں چیک پکڑے مسکراتی ہوئی اٹھی ۔۔ چلتی ہوں آنکھوں پر چشمہ لگاتے ہوئے وہ باہر کی جانب چل دی۔۔۔۔ میرحسن نے لیلیٰ کے جاتے
انٹر کام پر امجد کو بھلایا ۔۔ ۔ میے آئی سر ۔۔ ۔ آجاؤ امجد. ۔۔ ۔ امجد کے اجازت مانگنے پر میر نے حسن اجازت دی امجد سلطان خانزادہ کا کل نکاح ہوا نے تو اس کے ساتھ ساتھ اب اس کی بیوی پر بھی نظر رکھو وہ
کہ وہ کب کہاں جاتی ہے کب گھر سے نکلتی ہے۔ ۔ اوکے سر ۔۔ ۔ ٹھیک ہےاب تم جاؤ ۔۔ اور ہاں لڑکی کا بیک
گرونڈ بھی پتا کروانا ۔۔ جی سر امجد کہتا ہوا باہر نکل گیا ۔۔ میرحسن پیچھے سے پاگلوں کی طرح ہنسنے لگا اب تم سے مجھے کوئی نہیں ہرا سکتا سلطان خانزادہ تم خود بھی نہیں ۔۔ ۔ میر حسن نے ہنستے ہوئے سر چیئر کی پشت سے ٹکا یا۔
***
حمنہ کو داد جی گھر لے آئے تھےسب لڑکوں کو چھوڑ کے سب اس وقت کھانے کی میز پر کھانے میں مصروف تھے
۔۔۔ جب حمنہ نے داد جی کو مخاطب کیا۔ ۔ داد جی آپ کی سلطان کو گھر واپس لے کے آئیں۔ ۔ حمنہ کے سوال پر سب نے داد جی کی طرف دیکھا۔ ۔ بہت جلد میری بچی تم فکر مت کرو اور آرام سے کھانا کھاؤ ۔۔ داد جی کے کہنے پر سب خواتین تو خوش ہوگی البتہ وہاج صاحب
سوچ میں پڑ گے ۔۔۔ داد جان آپ کو پتا تو ہے وہ کتنا ضدی ہے وہ واپس نہیں آئے گا اتنی آ سانی سے۔۔۔ آخر وہاج صاحب دماغ میں آئی بات بول ہی پڑے۔ ۔ تم فکر مت کرو اسے ایک دو ہفتے رہنے یےدو پھر میری بیماری گا سنے گا تو دوڑا چلا آئے گا۔ ۔ داد جی کی بات پر سب مسکرا د
اور خواتین نے تو شکر کیا کہ داد جان اسے واپس بھلا لے کے ۔۔ پریشے اور ماہین کے چہرے کھل اٹھے پھر اس کے بعد سب نے سکون سے کھانا کھایا اور پھر سب اپنے اپنے
کمرے میں چلے گئے ۔۔ حمنہ کمرے میں آئی تو سیدھی
بیڈ کی طرف بڑھی اور سائیڈ داراز سے سلطان کی تصویر نکالی اور اس کے چہرے پر ہاتھ پھیر ا ۔۔۔ تم صرف میرے ہو میں تمہیں سب سے چھین لوں گی سنا تم نے ۔
۔۔ تم چاہو یا نہ چا ہو تمہیں صرف میرا ہی بننا پڑے گا ۔۔ وہ تصویر کو دیکھتی جنونی اند از میں کہنے لگی اور پھر بولتے بولتے نیند نے اسےاپنی آغوش میں لے لیا9...
آیت کی آنکھ سورج کی کرن یوں کی وجہ سے کھلی اس نے کھڑکی کی جانب دیکھا جہاں دن ہو چکا تھا ۔۔ اوو خدا میں اتنی دیر سوتی رہی وہ جلدی سے اٹھی اور بال باندھے ۔۔ پھر ایک دم ہاتھ رکے اور یاد آیا وہ تو چاچی کے گھر نہیں ہے۔۔ پھر سب کچھ یاد آتے ہی مسکرا دی۔ ۔ اپنی دوسری جانب دیکھا جہاں سلطان گہری نیند سو رہا تھا۔ ۔
نے اس کے چہرے پر دنیا جہاں کا سکون تھا۔۔ آیت مسلسل اسے دیکھ رہی تھی آیت بے احتیار سوچا کہ اس میں کوئی شک نہیں کی وہ خوبصورت کے ساتھ خوبصورت سیرت کا بھی مالک تھاا ور اتنی اچھی سیرت کا مالک اس کے نصیب میں لکھ دیا گیا تھا ۔۔ یااللہ تیرا شکر ہے تونے میرے نصیب میں اتنے اچھے شخص کو لکھا ۔۔ آیت نے ہاتھ اٹھا کے رب کا شکر ادا کیا ۔۔۔ آیت کو پیاس لگی تو اس نے سلطان کی سائیڈ پر پڑا پانی دیکھا۔۔ کچھ دیر سلطان کے اٹھنے کا انتظار کرتی رہی ۔۔۔ پھر پیاس کی شدت سے خود ہی اٹھی لیکن ایک قدم چلنے پر سر میں ٹیس اٹھی ابھی وہ بغیر سہارے کے نہیں چل سکتی تھی وہ درد برداشت نہ کر سکی تو دوبارہ بیڈ پر بیٹھ گی۔۔ کچھ دیر تو سوچتی رہی پھر سلطان نے اوپر سے ہی ہاتھ بڑھا کےجگ اٹھانے کا سوچا اور اپنی سوچ پر عمل کرتے ہوئے اس نے کچھ فاصلےپر رہ کے ہی جگ اٹھایا پر جگ کو اپنی طرف لاتے ہی ہاتھ پھیسلا اور جگ میں سے پانی سلطان کے اوپر گرگیا ۔ ۔ اس حرکت پر جہاں آیت فوراً دور ہوئی وہاں ہی سلطان ہڑ بڑا کے اٹھا اسے سمجھ نہ آئی اس کے ساتھ ہوا کیا ہے ۔۔ اس نے منہ پر ہاتھ پھیرتے پانی ہٹایا اور آیت کی طرف دیکھا جو خوف زادہ
سی اسے دیکھ رہی اور سلطان کے دیکھنے پر سر نفی میں ہلانے لگی ۔۔ سلطان ساری بات سمجھ گیا اور یہ بھی کہ اب آیت اس سے پہلے کی طرح خوفزدہ ہو رہی تھی کہ وہ بھی شاید اسے مارے گا ۔۔۔ آیت۔۔ ابھی سلطان کچھ بول تاکہ آیت بول پڑی ۔۔۔ پلیز میں نے جان بوجھ کے نہیں کیا ۔۔ آیت خوف سے سفید پڑتی کہنے لگی ۔۔ آیت مائی گرل میں کچھ نہیں کہو گا اِدھر دیکھو نے ۔۔ سلطان اس کا ہاتھ پکڑ کے اپنی طرف دھیان کیا ۔۔ پپ،،پروفیسر آیت رو دینے کو تھی۔ ۔ شش آیو کچھ نہیں ہوا یار تم گبھراؤ نہیں ۔۔ سلطان نے کہتے ہوئے جگ کو اٹھا کے سائیڈ پر رکھا اوراپنے کلاس میں پڑا پانی اٹھا نے آیت کو دیا ۔۔ ۔ آیت نے فوراً گلاس پکڑ کے پانی گیا گٹ پی لیا۔ ۔ گلاس خالی کرکے سلطان کی طرف بڑھایا جس کو سلطان نے مسکراتے ہوئے پکڑ کے سائیڈ پر رکھ دیا ۔۔ ریلیکس سلطان نے اسے کنفیوز دیکھ کے کہا ۔۔ ،،،میں نے جان بوجھ کے نہیں گرایا ۔ ۔ اٹس اوکے تمہیں تو میرا خون بھی معاف یہ تو صرف پانی گرا ہے ۔۔ سلطان کے کہنے پر آیت نے فوراً اسے دیکھا اور منہ پھلا یا ۔۔۔ ایسے تو مت کہیں ۔۔ آیت نے تم
آواز میں کہا ۔۔ ۔ آیت کا اتنا کہنا سلطان کو خوش کرگیا کہ وہ اس کو لے کے فکرمند ہورہی تھی ۔۔ تو پھر کیا کہوں سلطان نےمسکراتے ہوئے پوچھا ۔۔ کک ،، کچھ بھی نہیں اگر آپ نے اب اس طرح کی بات کی تو میں نے ناراض ہوجانا ۔۔ آیت نے منہ بناتے ہوئے کہا۔۔ اچھا اب نہیں کہتا اب دھمکی تو مت دو یار ۔۔ سلطان نے اس کا گال کھنچتے ہوئے کہا تو آیت بھی مسکرا دی ۔۔ سلطان اٹھا اور آیت کے لیے ایک سرخ سوٹ نکالااور اس کی طرف بڑھایا ۔ ۔ یہ لو اور جلدی سےجا کے فریش ہوجاؤ۔۔ پھر ناشتے کےلیے نیچے چلتے ہیں۔ ۔ سلطان کہہ کے اپنے لیے کپڑے نکلا نے لگا لیکن آیت کو نہ اٹھتا دیکھ کے اسے سوالیہ نظروں سے دیکھا ۔۔ ۔ آیت نے بغیر بولے ہاتھ آگے کردیےکہ اسے سہارا چاہیے سلطان مسکراتا ہوا اس تک آیا اور سہارا دے کے دروازے تک چھوڑا ۔۔۔ آیت بہت جلدی سلطان کے ساتھ آٹیچ ہوگی تھی اور یہ بات سلطان کو بہت خو شی دے رہی تھی ۔۔ آیت کچھ دیر بعد باہر نکلی تو سلطاننے اسے صوفے پر بٹھایا اور خود بھی فریش ہو نے چلا گیا۔۔ کمرے کا دروازہ ناک ہوا تو آیت ایک دم سے گھبرا گی کہ پتہ نہیں کون ہوگا ۔۔ جب دروازہ دوسری دفعہ ناک ہوا تو آیت کو مجبوراً اندر آنے کی اجازت دینی پڑی ۔۔ آجائیں ۔۔ آیت کے بولنے پر ڈاکٹر اور سمیرا اندر داخل ہوئی اور انھیں دیکھ کے آیت کا رکا ہوا سانس بحال ہوا ۔۔ گڈ مارنگ میم ۔۔ گڈ مارنگ آئیں بیٹھیں ۔ ۔ سمیرا کے وش کرنے پر آیت نے جواب دیتے ہوئے کہا۔ ۔ میم آپ کیا لیں گی ناشتے میں اس کے بعد آپ نے میڈسن
لینی ہے ۔۔ ڈاکٹر کی بات کا آیت ابھی کوئی جواب دیتی کہ سلطان نے واشروم سے نکلا اور وہ ڈاکٹر کی آخری بات بھی سن چکا تھا۔ ۔ آپ کو کچھ بھی میری ماجودگی میں کرنے کی ضرورت نہیں میں خود آیو کا خیال رکھ لوں گا آپ صرف میری غیر ماجودگی میں آیت کی کیئر کریں گی ۔۔ سلطان نے اپنے نے پرا انداز انتہائی سخت لہجے میں کہا۔۔۔ یس سر وہ دونوں جواب دیتی گدھے کےسر کے سینگ کی طرح غائب ہوئی آیت
کو بےساختہ یونی والا پروفیسر یاد آیاجب سلطان سب سے کتنے سخت لہجے میں بات کرتا ہے پر آیت سے بات کرتے وقت اس کا لہجا اور بات کرنے کا انداز کتنا نرم ہوجا تا ہے ۔۔۔ آیت کے اس خیال سے لوہی چہرے پر مسکراہٹ پھیل گی ۔۔ سلطان نے ان کے جانے کے بعد آیت کو دیکھا جو خیا میں ہیں مسکرائے جارہی تھی ۔۔ سلطان ڈایسنگ ٹیبل کے سامنے رکا اور اہنے بال بنانے لگا۔ ۔ کس کو خیالوں میں سوچ کے مسکرایا جارہاہے بیگم ۔۔۔ سلطان شیشے سے دیکھتے مسکراتے ہوئے پوچھا ۔۔ سلطان کی آواز نے آیت کو ہوش کی دنیا میں لایا اور سلطان کے سوال پر بکھلائی ۔۔ کسی کو نہیں ہاں کسی کو نہیں سوچ رہی تھی آیت نے ایسے جواب دیا جیسے چوری پکڑی گی ہو۔۔ اچھا مجھے لگا تم مجھے سوچ رہی تھی سلطان نے مصروف سے انداز سے کہا ۔۔ آپ کو کیسے پتا چلا ۔۔ آیت یکدم بولی پر بات کا اندازہ ہونے پر کہ کیا بول گی ہے فوراً دانتوں تلے زبان دی ۔۔ سلطان کا قہقہہ پورے کمرےمیں گو نج۔۔ ۔ پروفیسر آپ بالکل اچھے نہیں ہیں آیت نے روٹھے انداز سے کہا۔ ۔ یس مائی گرل میں با لکل اچھا نہیں ہوں پر تم بہت اینو سینٹ ہو اور کیوٹ بھی سلطان نے مسکراتے ہوئےآیت کے گال کھینچ کے کہا اور اسے سہارا دیتے ہوئے کھڑا کیا۔ ۔ چلوآو ناشتہ کریں پھر میڈسن بھی لینی ہے۔۔ ۔ سلطان کے کہنے پر آیت رکی تو سلطان کو بھی مجبوراً رکنا پڑا۔ ۔ آیت خود کی ہی سوچ کو داد دیتی مصنوعی بیز ار سا چہرا بنایا۔۔ کیا ہوا آیو
۔۔ سلطان بغور اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔۔۔ میں میڈسن نہیں کھاؤں گی ۔۔ آیت کے کہنےپر سلطا نے ن خیرت سے اسے دیکھا کیونکہ آیت آج سے بالکل آرام سے میڈسن کھا لیتی تھی اسے کو ئی مسئلہ نہیں تھا میڈسن سے .پھر آج کیا ہوا ۔۔ آیو میڈسن نہیں کھاؤ گی تو ٹھیک نہیں ہو گی۔ ۔ نہیں وہ کڑوی ہوتی ہے میں نہیں کھاؤں گی بس۔۔۔ اوکے تم میڈسن کے بعد چاکلیٹ کھا لینا ۔۔ سلطان کے کہنے پرآیت کی آنکھیں فوراً چمکی مطلب پلین کامیاب ہوگیا ۔۔ اوکے میں کھالوں گی ۔۔ آیت کے اتنی جلدی مان اور فوراً بدلتے موڈ دیکھ کے خیر ان ہوا پھر آیت کی معصوم پیلینگ سمجھ آنے پر مسکرا دیا ۔۔ ۔ آج صبح سے وہ جتنا مسکرا بیٹھا تھا شاید ہی زندگی میں کبھی اتنا مسکرایا ہو۔ ۔ چلو آجاو اب مائی انوسینٹ گرل ۔ ۔ سلطان ہاتھ پکڑتا کمرے سے باہر نکلا اور ساتھ ہی آیت بھی خوشی خوشی چلنے لگی ۔۔ ۔
***
وہ دونوں نیچے آئے تو سامنے ہی شایان،روحان اور رضا ڈائنگ ٹیبل پر ان کا ہی شاید انتظار کررہے تھے۔۔ انھیں دیکھتے ہیر ضا چیئر سے اٹھا۔۔ اسلام علیکم بھائی۔ رضا سلام کرتا ان تک آیا اورآیت کوس سلطان سے چھوڑتے خود سہارا دے کے چیئر تک لایا ۔ ۔ آپی آپ یہاں بیٹھیں ۔ ۔ رضا کیا حرکت پر سلطان تو مسکرا دیا البتہ آیت پہلے تو رضا سے ڈر گی پر اسکے اتنے پیار سے مخاطب کرنے پر سار اڈر اُڑنچھو ہوگا.۔۔۔ ۔ آیت کو رضا نے سلطان اوراپنے درمیان والی چیئر پربٹھیا ۔۔۔ اسلام علیکم آیت نے روحان
اور شایان کو دیکھتے سلام کیا ۔۔ وعلیکم اسلام روحان نے جواب دیتے رضا کی طرف منہ کیا۔ اور سلطان آیت کےلیے پلیٹ میں کھانا نکالنے لگا ۔۔ ۔ اوئے یہ تمہاری آپی نہیں ہیں یہ میری آپی ہیں کیونکہ میں تم سے چھوٹا ہوں ۔۔ روحان نے رضا کو کہا تو اس نے ماتھے پر بل ڈال کے اسے دیکھا اور با قی سب ان دونوں کو دیکھ رہے تھے ۔۔ ہاں توں تو چھوٹا کاکا ہے نہ جو تو بولے گا یہ صرف میری آ پی ہے تمہاری بھابھی ہیں۔ ۔ آیت تو ان دونوں کو پوری
آنکھیں کھولے اسے دیکھ رہی تھی۔ ۔ نہیں یہ میری آپی ہیں روحان نے دہائی دی ابھی رضا کچھ بولتا کہسلطان کی آواز پر دونوں خاموش ہوئے اگر تم نہیں چاہتے کہ ناشتے کے وقت میں تم دونوں کی ہڈیوں کی مرمت کرو تو انسان بنو ۔ ۔ سلطان کی بات پر شایان نیچے منہ کرکے ہسہ ۔۔ بھا ئی یہ کیا بات ہوئی اب آپ ہمیں آپی کے سامنے ڈانٹیں گے ۔۔۔ روحان نے منہ بناتے ہوئے کہا ۔۔ آپت مسکرا دی یہ دونوں بھائی اسے بہت اچھے لگے تھے۔ ۔ اوئے یہ تیری آپی نہیں ہیں آپی آپ اسے بتا ئیں آپ کس کی آپی ہیں ۔۔ رضا نے روحان سے کہتے آیت کو بیچ میں گسیٹا ۔۔ آیت سلطان کود یکھنے لگی جو کندھے اُچکا کے پھر سے ناشتہ کرنے لگا۔ ۔ ہاں ہاں آپی بتائیں آپ میری آپی ہیں روحان نے کہا تو آیت کبھی رضا کو دیکھتی کبھی روحان کو ۔۔ جب روحان کی اگلی بات پر سلطان نے بھی سر پکڑ کیا
کیونکہ اسے پتا تھا اس کی انوسینٹ گرل اب کیا بولے گی ۔۔۔ آپی میں آپ کو روز چاکلیٹ بھی دوں گا ۔۔ آیت نے فوراً اسے دیکھا ۔۔ سچی آیت آکسائیٹیڈہوئی ۔۔ ۔ ہاں ہاں
مچی روحان نے خود کو داد دی کہ اس کا تیر نشانے پر لگا تھا ۔۔ کیونکہ وہ سلطان کے کمرے سامنے سے گزرتے ہوئے آیت اور سلطان کی باتیں سن چکا تھا ۔۔ میں آپ کی ۔۔ آیت روحان کو دیکھتی ہوئے بولی کی ابھی بات مکمل کرتی رضا بول پڑا ۔۔ آپی میرے پاس بھی بہت سی چاکلیٹ ہیں میں بہت ساری دوں گا ۔۔ ۔ آیت اب کنفیوز ہوگی اور منہ میں انگلیاں ڈال کے دونوں کو دیکھنےلگی ۔
۔۔ اب وہ۔ چاروں اس کی حالت کو انجوائے کررہے تھے ۔۔ شایان ،روحان اور رضا کو تو اتنی انوسینٹ بھابھی پر
بےساختہ پیار آنے لگا۔ ۔ میں دونوں کی آئی ہوں۔ وہ تھوڑی دیر بعد چہکتے ہوئے بولی تو اس طرح بولنے سے چاروں کا قہقہہ ھال میں گونجے ۔ ۔ آیت نے اس طرح منہ
پھلا یا ۔۔ آپ سب بہت برے ہیں۔ میں ناراض ہوں سب سے ۔۔۔ آیت ناشتہ کرچکی تھی اس لیے سینےپر بازو باندھتے ہوئے کہا۔ ۔ اوکے پھر رضا اور روحان تم لوگ
چاکلیٹ کسی اور کو دے دینا ۔۔۔ سلطان کی بات پر شایان نیچے منہ کرکے ہسہ ۔۔ بھائی یہ کیا بات ہوئی اب آپ ہمیں آپی کے سامنے ڈانٹیں گے ۔۔۔ روحان نے منہ بناتے ہوئے کہا ۔۔ آپت مسکرا دی یہ دونوں بھائی اسے بہت اچھے لگے تھے۔ ۔ اوئے یہ تیری آپی نہیں ہیں آپی آپ اسے بتا ئیں آپ کس کی آپی ہیں ۔۔ رضا نے روحان سے کہتے آیت کو بیچ میں گسیٹا ۔۔ آیت سلطان کو دیکھنے لگی جو کندھے اُچکا کے پھر سے ناشتہ کرنے لگا۔ ۔ ہاں ہاں آپی بتائیں آپ میری آپی ہیں روحان نے کہا تو آیت کبھی رضا کو دیکھتی کبھی روحان کو ۔۔ جب روحان کی اگلی بات پر سلطان نے بھی سر پکڑ کیا کیونکہ اسے پتا تھا اس کی انوسینٹ گرل اب کیا بولے گی ۔۔۔ آپی میں آپ کو روز چاکلیٹ بھی دوں گا ۔۔ آیت نے فو راً اسے دیکھا ۔۔ سچی آیت آکسائیٹیڈہوئی ۔۔ ۔ ہاں ہاں مچی روحان نے خود کو داد دی کہ اس کا تیر نشانے پر لگا تھا۔۔ سلطان کی بات پر آیت نے اسے دیکھا۔ میں تو آپ سے ناراض ہوں بھائیوں سے تو نہیں ۔۔ ۔ آیت کی اتنی چلاکی سے بات بدلنے پر سلطان امپریس ہوا۔۔ اور وہ تینوں سلطان کی شکل دیکھ کے اپنی ہنسی دبانے کے چکر میں تھے ۔۔ چلیں آئیں بھابھی ہم آپ کو گاڈن د نے یکھ اتے ہیں روحان رضا کو اٹھنے
کا اشارہ کرتے آیت کی طرف بڑھا اور پھر سلطان کی پروا کیے بغیر دونوں آیت کے ساتھ بیک سائیڈ کی طرف بڑھے ۔۔ ۔ ابھی وہ دونوں آیت کو لے جاتے کہ آیت رک گی
اور مڑ کے سلطان کے طرف دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔۔ میں جاؤں ؟؟۔ ۔ آیت کا اسطرح اجازت لینے سے سلطان مسکرا دیا ۔۔ اور ہاں میں سر ہلا کے اجازت دی
۔۔ تو وہ رضا اور روحان کے ساتھ چلی گی۔ ۔ اس بات میں
کوئی شک نہ تھا وہ جتنی معصوم تھی اتنی ہی سمجھدار بھی تھی وہ شوہر کے حقوق فرائض اچھے سے جانتی تھی اور بہت اچھی طرح کل سے نبھانے کی کوشش کررہی تھی بھائی اس کا تو وہ حساب ہوگیا آگے کنوا پیچھے کھائی اب دیکھتے ہیں وہ خود کو بچانے لے لیے کیا کرتا ہے ۔۔ ۔ چلو کچھ ہی سند باقی ہیں پھرا چوہے کا کھیل بھی ختم ۔۔۔ سلطان کہتے ہوئے پھر شایان سے آفس کی متعلق باتیں کرنے لگا
***
یہ منظر حمدان ہاؤس کا تھا جہاں میر حسن اور شمس بیٹھے ناشتے کی ٹیبل پر ناشتہ کر رہے تھے جب چہکتے ہوئے شمائلہ اندر داخل ہوئی۔ ۔ السلام علیکم ایوری ون
۔۔ ۔ وعلیکم السلام بیٹا بیٹھو کیا حال ہے میرے بچے کا
جواب میر حسن کی طرف سے ایا۔۔ ۔ بابا میں ٹھیک ہوں آپ سنائیں اپ کہاں بزی تھے ۔۔ ۔ میں افس کے کام میں بزی تھا لیکن اپنے بچے کے لیے تو میں ہر ٹائم فری ہوں
۔۔ ۔ ان کا یہ پیار بڑا سین شمس کے لیے اکتاہٹ کا باعث بن رہا تھا۔۔ ۔ اس لیے وہ اٹھا اور اپنے کمرے کی جانب بڑھ گیا۔ ۔ بابا مجھے آپ سے کچھ ضروری بات کرنی ہے۔ ۔
اس وقت ناشتے کی ٹیبل پر صرف وہ دونوں ہی تھے۔۔۔ ہاں میرےبچے بولو میں سن رہا ہوں۔ ۔ بابا میں کسی کو پسند کرتی ہوں میں چاہتی ہوں کہ آپ ان سے ملیں۔ ۔
۔ کیونکہ وہ ایک رچ فیملی سے تعلق رکھتے تھے اس لیے ان کےلیے یہ سب باتیں نا رمل تھی کہ وہ اپنے باپ سے کوئی بھی بات کر سکتی تھی اس لیے اس نے بغیر کسی جھجک کے بات کر لی۔۔ ۔ اوکے کیا وہ بھی تمہیں پسند کرتا ہے اور وہ کون ہے۔۔ ۔ نہیں بابا میں نےاس بارے میں ابھی تک ان سے کو ئی بات نہیں کی اور وہ میرے میتھ کے پروفیسر ہیں ۔۔ ۔ تو کیا تم اس بارے میں سیریز ہو اور تم اس سے شادی کرنا چاہتی ہو ۔۔ ۔ بس بابا میں ان کے لیے بہت سیریس ہوں میں چاہتی ہوں کہ اپ جلداز جلد ان سے ملیں اور ان سے اس بارے میں بات کریں۔
۔ اوکے میرے بچے تم فکر نہ کرو میں جلد ہی وقت نکال کر اس سے ملوں گا۔۔ ۔ او تھینک یو سو مچ بابا آپ بہت اچھے ہیں شمائلہ ان کے گلے لگتے ہوئے کہنے لگی۔ ۔ ویلکم میرے بچے تم اور شمس ہی تو میری دنیا ہو تم لوگوں
کے لیے نہیں کروں گا تو کس کے لیے کروں گا۔ ۔ اوکے اب میں چلتا ہوں مجھے آفس سے دیر ہو رہی ہے تم اس بارے میں بالکل مت سوچنا میں جلد ہی اس سے مل لوں گا اپنا خیال رکھنا۔ ۔ میر حسن اسے کہتے ہوئے اٹھا اور باہر کی جانب بڑھ گیا۔۔ ۔ شمائلہ اپنے ہی خیالوں میں سلطان کو سوچ کے مسکرا دی تو سلطان خانزادہ اب تمہیں میرا ہونے سےکوئی نہیں روک سکتا وہ خیالوں میں ہی سلطان سے مخا طب ۔ ۔ شمائلہ اپنا سٹائلس بیگ اٹھاتی اور وہ بھی یونیورسٹی کے لیے باہر کی جانب بڑھ گئی