روحان اور رضا ایت کولے کر باہر آئے جہاں بہت خوبصورت گارڈن بنا ہوا تھا بہت سارے پودے کچھ پھول کے اور کچھ پھل وغیرہ کے آیت تو انہیں دیکھتی خوشی سے چہک اٹھی واؤ بھیا یہ کتنے پیارے ہیں اس کی خوشی دیکھ کے وہ دونوں بھی مسکرا دیے ۔۔ ہاں یہ
بہت خوبصورت ہیں پر ہماری بہن سے کم روحان نے اس کے گال کھینچتے ہوئے کہا۔۔ آیت نے منہ پھولاتے ہوئے دیکھا ۔۔۔ سب میرے گال کیوں کھینچتے ہیں ۔۔ کیونکہ ہماری آپی بہت کیوٹ ہیں۔ اس دفعہ رضا نے گال کھینچ کے کہا۔ ۔ یہہہہ اب اگر مینے ناراض ہو جانا ۔۔۔ آیت کو بس یہی آخری حل نظر آیا۔ ۔ اوکے ۔۔ آپی آئیں میں آپ کو وہ پھول دیکھاتا ہوں جس کو سونگنے سے انسان
پاگل ہو جاتا ۔۔ روحان نے رازدار انداز میں کہا اور ہاتھ پکڑتے آیت کو گارڈن کو دوسری سائیڈ لے گیا نے۔۔ رضا
پیچھے سے سر نفی میں ہلا یا کہ مجال ہے جو یہ لڑکا سودر جائے اب پتا نہیں وہ کون سی کھی چڑی پکانے لے کے گیا ہے ۔۔ رضا بھی ان کے پیچھے چل دیا ۔۔ آیت خیرت سے سوچنے لگی کہ واقعی ایسا بھی کوئی پھول ہے جو سونگنے سے انسان کو پاگل کردیتا ہے۔ ۔ بھائی آپ کو کیسے پتا کے اسے سونگنے سے انسان پاگل ہوجاتا۔ ۔ ۔ وہ ہماری ایک کزن ہے اس نے یہ پھول سونگا تھا تب سے اسے پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں ۔۔ ۔ روحان کے کہنے پر آیت نے حیرانگی سے اسے دیکھا۔ ۔ بھائی آپ نے اسے کیوں سونگے دیا۔ ۔ رضا اور روحان نے اپنی ہنسی دبائی
آیت کے اتنے حیران ہونے پر۔ ۔ وہ بہت ضدی تھی وہ کسی کی مانتی ہی نہیں۔ ۔ باتیں کرتے کرتے وہ تینوں دوسری سائیڈ پر پہنچ گے تھے جب روحان پھولوں کی کیاری کےسامنے رکا کیا ری میں بہت ہی خوبصورت کلر کے سرخ اور سفید پھول لگے تھے واؤ یہ کتنے پیارے ہیں۔ ۔ آیت جلدی سے آگے بڑھی کے روحان نے پکڑ لیا ۔۔۔ کیا کررہی ہیں یہ وہی پھول ہیں جس کے بارے میں ہم
آپ کو بتا رہے تھے۔ ۔ روحان کےبولنے کی دیر تھی کے آیت نے زور سے ناک پر ہاتھ رکھ کے پیچھے ہوئی اور آیت کی اس حرکت پردونوں نےاپنی ہنسی بڑی مشکل سے دبائی ۔۔۔ آپ ان کو ختم کیوں نہیں کردیتے ۔ ۔ آیت کے سوال پر رضا بکھلایاکیونکہ یہ سلطان کے پسند یدہ پھول تھے اسے اپنے پسند تھے اس نےیہ پھول سپیشل باہر سے مگوائے تھے وہ کسی کو یہاں آنے کی اجازت نہیں دیتا تھا ۔۔ جب ایک دفعہ رضا اور روحان یہاں آئے تو روحان نےایک پھول توڑ لیا جس پر سلطان نے ان دونوں کو گرمی کی سخت دوپہر میں پورا دن دھوپ میں کھڑا رکھا تب سے ان دونوں نے یہاں آ نےسے توبہ نے کرلی پر آج پتا نہیں روحان کے دماغ میں کیا کھی چڑی پکی کے یہاں لے آیا ۔۔ ۔ ہم تو کتنی دفعہ بول ہے پر بھائی مانتے ہی نہیں ۔۔ روحان نے بچاری سی شکل بنا کے کہا تو رضا روحان کی سا ری کارستانی سمجھ گیا ۔۔ ایسے کیسے نہیں مانتے یہ تو کسی کے لیے بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے نہ میں خود کرتی ہوں انھیں ختم وہ خوش ہوجائیں گے کہ میں نے اتنا اچھا کام کیا ہے آیت اپنے بازو اوپر کرتی آیستہ سے پھولوں کی کی جانب بڑھی رضا نے اسے
روکنا چاہا پر روحان نے اسے پکڑ لیا ۔۔ ارے کیا کر رہا ہے توڑنے دو آپی کو ہمیں سزا دی تھی نہ اب پتا چلے گا جب سارے ہی برباد ہوجائیں گے۔ ۔ روحان نے شیطانی مسکراہٹ کےساتھ کہا ۔۔ ابے گدھے ،الو کی پٹھے
بھائی کو جب پتا چلے گا تو وہ آپی پر غصہ کریں گے تمہیں پتہ نہیں انھیں کتنے پسند ہیں۔ ۔ ہاں یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں۔۔ آپی روحان ابھی آیت کو کچھ بولتا
جو دوتین پھول توڑ چکی تھی ۔۔ جب تینوں کو سلطان کی آواز آئی تم تینوں یہاں کیا کرر ہے ہو ۔۔۔ سلطان کی آواز پر روحان اور رضا جھٹکے سے پیچھے موڑے
جہاں سلطان جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑا تھا۔ ۔ سلطان آگے بڑھا توآیت کو دیکھتے ہی ماتھے پر بل آئے جو آرام سے نیچے بیٹھی کافی سارے پھول تور چکی تھی ۔۔ ۔ آیو یہ کیا کر رہی ہو سلطان سرخ آنکھوں سے روحان اور رضا کو دیکھتے آیت سے پوچھا پر بات کرتے وقت لہجا بالکل نرم تھا جیسے نارمل آیت سے بات کرتے وقت ہوتا تھا ۔۔ ۔
بھائی وہ ابھی رضا کچھ بولتا کے سلطان کی اگلی بات پر دونوں اپنی خیر کی دعا کرنے لگے ۔۔ چپ ایک دم چپ اگر نہیں چاہتے کہ آیت کا لحاظ کیے بنا ہی تم لوگوں
کی ٹانگیں توڑ دوں تو اب تب تک مت بولنا جب تک سوال نہ کروں یہاں کھڑے ہوجاؤ آرام سے ۔۔۔ سلطان نے ایک سائیڈ پر اشارہ کرتےہوئے سخت لہجے مگر دھیمی آ واز میں کہا کہ آیت نہ سن سکے ۔۔۔ سلطان کے کہنے پر دونوں ایسے کھڑے ہوگے جیسے ان سےزیادہ کوئی دنیا میں شریف انسان ہی نہ ہو ۔۔ آیو یہ کیا ہےیارسلطان اس کی جانب بڑھا جو کسی پر بھی دھیان دیے بغیر بس پھولا کھاڑے جارہی تھی۔۔ پروفیسر یہ پھول آچھے نہیں ہےاس لیے میں انھیں ختم کر رہی ہوں ۔۔ آیت نے پیچھے منہ کرکے جواب دیا اور پھر کام میں مصروف ہوگی۔ ۔ اٹھو آیت یار یہاں سے چھوڑو انھیں تمہیں کانٹے لگ جائیں گے ۔۔ نہیں پروفیسر یہ مجھے اچھے نہیں لگ رہے۔ آیت نے زید انداز میں کہا ۔۔ سلطان نے سرخ آنکھوں سے
روحان اور رضا کو دیکھا وہ جواس طرف ہی دیکھ رہے تھے سلطان کے دیکھنے پر فورا آگے پیچھے دیکھنےلگے
***
۔۔ سلطان نے دوبارہ آیت کی طرف دیکھا جو ایسے لگی ہوئی تھی کہ اس سے ضروری کام ہی نہیں ۔۔ سلطان نے سرد سانس بھرا اور آیت کے ساتھ بیٹھا۔ ۔ آیو تم رہنے دو میں کر دیتا ہوں تمہیں چوٹ لگ جائے گی ۔۔ سلطان آیت کے ہاتھ روکتا جلدی سے خود بھی پھول کیاری سے نکالنے لگا۔۔۔۔ سلطان کے اس طرح سے کہنے پر روحان اور رضا کو جھٹکا لگا۔ ۔ رضا ہمارا بھائی تو آ پی کی عشق میں گوڈے گوڈے ڈوب چکے ہیں۔ ۔ بغیر انسان بھائی کو چھوڑ کی اپنی فکر کر ۔ ۔ تمہاری انھیں حرکتوں کی وجہ سے میں نے ایک دن شہید ہوجانا ۔۔۔ بس کر دی نہ دشمنوں والی بات ہر وقت اپنی ہی فکر رہتی ہے تمہیں روحان نے جل کے بولا کیونکہ اس طرح کے کاموں میں
رضا سے زیادہ روحان کی ہی کٹ لگتی تھی ۔۔ ۔ سلطان سارے پھول اکھاڑ کے کھڑا ہوا اور آیت کی طرف دیکھا جو خوش ہورہی تھی ۔۔ تھی کیوں پروفیسر یہ بالکل بھی
اچھے نہیں تھے۔ ۔ ۔ ویلکم مائی گرل جو چیز میری آیو
کو نہیں پسند اس چیز کی اس گھرمیں کوئی جگہ نہیں
۔۔ سلطان نے مسکراتے ہوئے اسے دیکھتےکہا تو آیت شرما دی۔ ۔ سلطان نے موبائل نکال کے سمیرا کو میسج کیا اور موبائل یسٹ جیب میں واپس رکھا۔ ۔ آیو مائی گرل اب تم روم میں جاو اور ر کرو کافی دیر ہوگی ہے تمہیں جاگے ہوئے سلطان نے کہتے ہوئے سمیرا کو اشارہ کیا جو ابھی وہاں آئی تھی ۔۔ سلطان کے کہنے پر آیت سمیرا کے ساتھ اپنے روم کی جانب چل دی۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔ آیت کے جانے کے بعد سلطان روحان اور رضا کی جانب بڑھا ۔۔ بھائی ایم سوری ۔ ۔ روحان نے بچاری سی شکل بنا کے فورا کہا۔ ۔
شٹ اپ جسٹ شٹ اپ تم دونوں نے کیا سوچ کے اسی حرکت کی ۔۔ سلطان اتنے زور سے بولا کہ دونوں دو قدم پیچھے ہوئے۔ ۔ سلطان کی آواز سن کے شایان بھی آگیا۔ ۔ ان دونوں کو اسطرح سر جھکائے کھڑا دیکھ کے سب
سمجھ گیا کہ پھر کوئی کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔۔۔ شایان اندر سے نیلو اور مالی بابا کو بلاؤ ۔۔ سلطان کے کہنے پر دونوں کو بلایا ۔۔ اپ دونوں ایک ہفتے کے لیے گاؤں چلے جائیں ۔۔ سلطان کی بات پر بغیر دوسری تیسری بات کیے وہ سر ہلاتے باہر کی جانب چل دیے۔ ۔۔ آج سے پورا ہفتہ
تم دونوں گھر اور گارڈن کی صفائی کرو گے اور ناشتہ
بھی تم لوگ بناؤ گے ۔۔ سلطان کے کہنے پر دونوں کو جھٹکا لگا ۔۔ بھائی پلیز ۔۔ دونوں نے ایک ساتھ بولا ۔۔ ۔ میں مزید کوئی بات نہیں سننا چاہتا تو بہتر ہے جو بولا ہے
وہ کرو اور اگر کسی کام میں لاپرواہی کی تو ایک سے
دو ہفتے بھی ہوسکتے ہیں ۔۔ سلطان نے بولتے ہوئے دونوں
کے سر پکڑ کے آپس میں ٹکرائے تو دونوں کراہ اٹھے ۔
۔ سلطان وہاں سے چلا گیا تو شایان بھی قہقہہ لگاتے اس کے پیچھے ہو لیا ۔۔ ۔ رضا نے روحان کو ایسے دیکھا جیسے زندہ ہی کھا جائے گا ۔۔ ۔ چل بھائی خیر ہے ایسے چھوٹے
چھوٹے دسیوں میں بڑی بڑی باتیں ہوتی رہیتی ہیں ۔۔۔ ابے ڈکن فکرا تو ٹھیک بول لیتا پتا نہیں کون سی منحوس گھڑی میں تم میری زندگی میں آئے ۔۔ رضا اسے کوستا
اندر کی جانب بڑھا تو روحان بھی اس کے پیچھے دانت نکالتا بڑھا اس کے لیے یہ کون سا نئی بات تھی وہ عادی تھا۔ ۔ رضا نے اسے دانت نکالتے دیکھا ۔۔ بڑا ہی کوئی ڈیٹھ
انسان ہے تو رضا کے بولنے پر دونوں قہقہہ لگاتے اپنے اپنے کمرے میں چلے گئے ۔۔۔ ۔
سلطان اور آیت کے نکاح کو ایک ہفتہ ہوچکا تھا اور اب
آیت کافی حد تک ٹھیک ہوچکی تھی کے وہ بغیر کسی
سہارے کے آہستہ سے چل لیتی تھی۔ ۔ شایان واپس حویلی جاچکا تھا رضااور روحان خان ولا ہی تھی اور اب آیت بالکل روحان اور رضا کے ساتھ اٹیچ ہوچکی تھی
سلطان زیادہ تر آفس اور یونی ہوتا پر اس کے باوجود وہ آیت کےہر پل کی رکھتا تھا وہ اس کے کھانے اور میڈیسن پر بالکل کمپرومائز نہیں کرتا تھا ۔۔ یہی وجہ تھی کہ سلطان کی اتنی کئیر کی وجہ سےوہ اتنی جلدی ٹھیک ہو رہی تھی ۔۔ دن کو وہ روحان اور رضا کےساتھ خوب مستی کرتی۔ ۔ ۔ اور ان دونوں کو بھی آیت کی اتنی عادت ہوگی تھی کہ سلطان کےگھر آنے کے بعد جب وہ اپنے روم میں جاتی تو دونوں کے منہ لٹک جاتے۔۔۔ پر کیا کر سکتے تھے سلطان کے سامنے اس لیے چپ چاپ اپنے کمرے میں چلے جاتےکہ یہ نہ ہو سزا بڑھ جائے ۔۔ ۔ آیت بھی ان کی سزا کو بہت انجوائے کر تی تھی پر اسے یہ نہیں پتا تھا یہ سزا کس وجہ سے ملی ہے ان دونوں کو ۔۔ اس لیے وہ ان کو کام کرتے مزے سے دیکھتی سبھی ا وقت بھی وہ تینوں کچن میں تھے روحان اور رضا ناشتہ بنا رہے تھے جو انھیں اب تک پہلے سے بہتربنانا آگیا تھا کہ وہ اب کھانے کے لائق بن جاتا تھا۔ ۔ آیت سلطان کے اٹھنے سے پہلے ہی ان کے پاس کچن میں آگی تھی اوراب ان کے پاس بیٹھے انھیں روز کی طرح بتا رہی تھی کہ کیسے بنانا ہے ۔۔۔ آپی آپ خواتین پتہ نہیں کیسے اپنے کھانے بنا لیتی ہیں مجھ سے تو ایک انڈا بھی نہیں بن رہا
روحان اپنے ہاتھوں میں سر گرا کر آیت سےبولا رضا بھی اس کے پیچھے اکے کھڑا ہوا اور اس کے سر پر تھپڑ مارا اب یہاں بیٹھ کے بکواس نہ کرو اٹھ کے میری ہیلپ کرو اس سے پہلے بھائی آکے ہماری سزا مزید بڑھا دیں۔ رضا کی بات اور سزا کے بڑھنے کا سن کے فورا سے اٹھا اور پھر سے انڈا بنا نے لگا جو وہ پہلے بھی دو دفعہ بنانے کی کوشش کر چکا تھا روحان کی سپیڈ دیکھ کر آیت ہنسنے لگی رضا بھی سر نفی میں ہلا تا دوبارہ چائے کو دیکھنے لگا اپی اب آپ ایسے تو نہ ہسں روحانی منہ پھلا تے کہا ۔۔ تو آیت جلدی سےچپ ہوئی ۔۔۔ روحان بھائی اب میں ٹھیک ہوں دیں میں بنا دیتی ہوں۔ آیت نے اپنی جگہ سے اٹھتے ہوئے کہا۔ ۔ نہیں بھابھی اللہ کو مانیں کیوں ہمیں اتنی جلدی اوپر بیخھیے کی تیاری کر رہی نے ہے ۔۔ روحان فل ڈرامائی انداز میں کہا۔ ۔ اف بھائی ایک تو آپ ڈرتے بہت ہیں۔ ۔ کچھ نہیں ہو گا میں پرو فیسر کے آنے سے پہلے ہی بنا دوں گی ۔۔ ۔ تو بھابھی تو ہم کوئی رسک نہیں لینا چاہتے ۔۔ روحان نے کانوں کو ہاتھ لگاتے کہا ۔۔ ابھی آیت کچھ بولتی کے سلطان کچن میں انٹر ہوا۔ ۔
اسلام علیکم سلطان نے بلند آواز میں سب کو سلام کیا ۔۔ وعلیکم اسلام بھائی آپ آج لیٹ ہوگے ۔۔ بھابھی
تو کب کی آگی ہوئی ہیں۔ ۔ رضا کے سوال پر سلطان نے ناراض نظروں سے آیت کو دیکھا جو سلطان کے منا کرنے کے باوجود اکیلے نیچے آجاتی تھی ۔۔ سلطان کے دیکھنے پر آیت شر مندہ سی ہوگی اور سر جھکا لیا۔ ۔ ہاں لیٹ تک کام کرتا رہا تھاتو اس لیے لیٹ آنکھ کھلی ۔۔ سلطان نے رضا کو جواب دیتے روحان کی طرف دیکھا جو سینےپر ہاتھ باندھے ایسے کھڑا تھا کہ وہ کھانا بنانے نہیں بلکہ دیکھنے آیا ہے۔ ۔ کھانا تیار ہے؟ ؟ سلطان کے سوال کر روحان ہر بڑا کے سیدھا ہوا۔ ۔ جی بھائی ریڈی ہے آپ بھابھی کو لے کے چلیں ڈائننگ پر میں لے کے آتا ہوں ۔۔ ۔ روحان جواب دیتا جلدی سے کھا نا ڈش آؤٹ کرنے لگا۔ ۔ سلطان آیت کا ہاتھ پکڑتے ہوئے اسے لیے ڈائننگ ٹیبل تک آیا اور چیئر پیچھے کرکے آیت کو بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ ۔ تو آیت بھی آہستہ سے بیٹھ گی سلطان بھی اپنی جگہ پر بیٹھا اور موبائل میں کچھ دیکھنے لگا آیت نے نوٹ کیا کے وہ آج اس کی طرح دیکھ نہیں رہا نہ ہی آج اس کی طبیعت کا پوچھا ۔۔۔ ۔ آیت کی نظریں سلطان اپنے آپ پر محسوس کرچکا تھا۔ ۔ آیت کچھ کہنا ہے ؟؟۔ ۔ جب کافی دیر آیت کچھ نہ بولی تو سلطان نے موبائل سے نظر ہٹا کے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا۔ ۔ سلطان کے بلانے پر آیت کی آنکھوں میں کب سے روکے آنسو فورا نکل کے گال پر یھسیلے اور آیت کو روتے دیکھ کے سلطان نے فورا موبائل ٹیبل پر رکھتے آیت کی طرف منہ کیا ۔۔۔ آیو ما گرل کیا ہوا روئی کیوں رہی ہو ۔۔ سلطان نے خود آیت کے
آنسوں صاف کرکے اس کے ہاتھ سہلاتے پوچھا ۔۔ ۔ سلطان
کے پوچھنے پر آیت نے نم آنکھوں سے اسے دیکھا۔ ۔ آیو بتاؤ نہ کیا ہوا ہے کہیں پین نے ہے ۔۔ سلطان اس کے گال پر ہاتھ رکھتے پوچھا تو آیت نے سر نفی میں ہلا دیا ۔۔ ۔ تو پھر رو کیوں رہی نے ہو سلطان نے سکون کا سانس لیا کہ اس کی طبیعت ٹھیک ہے پر پھر اس بات بے چین کردیا کہ وہ رو رہی ہے اس لیے پھر سوال کیا ۔۔۔ آاا,,آپ ناراض ہیں آیت نے سوں سوں کرتے کہا تو سلطان نے سرد سانس بھری ۔ ۔ نہیں آیو میں ناراض نہیں ہوں بس مجھے اچھا نہیں لگا تمہارا میرے منا کرنے کے باوجود میرے اٹھنے سے پہلے نیچے آجانا ۔۔ سلطان نے نرم لہجے میں کہا ۔۔ میں بور ہو رہی تھی اور آپ لیٹ سوئے تھے اس لیے میں نے آپ کونہیں اٹھایا اور نیچے نے آگی ۔۔ آیت جلدی نیچے آنے کی وضاحت دی۔۔ ۔ وہ ٹھیک ہے مائی گرل پر مجھے اٹھا دیتی تو میں خود آجاتا نیچے تمہارے ساتھ ۔ ۔ تمہیں پتا ہے نا ابھی تم پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہوئی اس لیے میں کو ئی لاپرواہی کی اجازت نہیں دوں گا۔ ۔ اوکے میں آئندہ خیال رکھوں گی لیکن آپ مجھ سے ناراض تھے ۔۔ آیت کو اب بھی سلطان کے ناراض ہونے کی فکر کھائے جارہی تھی۔۔ سلطان آیت کی بات پر مسکرا دیا۔ ۔ نے نہیں مائی گرل میں ناراض نہیں تھا نہ ہی کبھی اپنی آیو سے ناراض ہوسکتا ہو ۔۔ سلطان پیار بھرے انداز میں کہا تو آیت شرماتے ہوئے مسکرا دی ۔۔ جب روحان ناشتہ پکڑے ھال میں داخل ہوا ۔۔۔ اوو ایم سوری مجھے لگتا ہے میں غلط ٹائم پر آگیا ۔۔ روحان نے سلطان کو آیت کا ہاتھ پکڑ دیکھے کے شرارت سے کہا اور آگے بڑھ کے ٹیبل پر کھانا رکھا رضا بھی اس کے پیچھے ہی آ رہا تھا ۔۔۔ روحان کی بات پر سلطان نے اسے گھورا اور آیت بچاری تو اپنا سارا سرجھکا کے بیٹھ گی۔ ۔ اوہو بھائی
اب ایسے تو نہ دیکھیں جیسے ابھی ہی کھا جائیں گے میں تو مزاق کررہا تھا روحان نے دانت نکالتے کہا ۔۔ ۔ ابے * بکواس بند کر کیوں اپنے ساتھ ساتھ میرے دانت
بھی تڑوانے چاہتا ہے ۔۔ رضا نےاس کے ساتھ چیئر پر بیٹھتے کہا۔ ۔ ہر وقت تمہیں اپنی فکر لگی رہتی ہے روحان نے منہ پھولاتے کہا۔ ۔ ہاں تو بھائی میں کیوں تیری اس دس فٹ کی زبان کے پیچھے دنیا اور آخرت دونوں میں رگڑا جاؤں ۔۔ رضا نے ناشتہ کرتے ہوئے کہا۔ ۔
ابھی روحان کوئی جواب دیتا کہ سلطان کی آواز پر چپ ہی رہا ۔۔ تم دونوں یہ کیا کانوں میں باتیں کررہے ہو آرام سے ناشتہ کرو ۔۔ سلطان کے کہنے پر دونوں سر ہلاتے
ناشتہ کرنے لگی ۔۔ ۔ ناشتے سے فارغ ہوکے رضا سلطان سے مخاطب ہوا ۔۔ بھائی آج روحان واپس حویلی جارہا ہےتو کیا میں بھی چلا جاؤں میرے کچھ ضروی ڈاکومینٹس ہیں وہاں جو میں جلدی میں لانا بھول گیا ۔۔ رضا کی بات پر سلطان نے مشکوک نظروں سے روحان کو دیکھا جو سلطان کے اس طرح دیکھنے سے بری طرح نروس ہوا ۔۔ ۔ کیاتم دونوں واقعی حویلی جارہے ہو ۔۔۔ سلطان کے سوال
پر رضا کو پانی پیتے اچھو لگا ۔۔۔ روحان نے اس کی کمر تھپتھپائی ۔۔ جج،،جی بھائی ا بہم جھوٹ تھوڑی نہ بول رہیے ہیں ہم واقعی حویلی جار ہیے ہیں وہ پیپر ہے نہ میرا اگلے ہفتے تو اس لیے میں نے بھی بک لینی تھی تو رضا کو بھی کچھ کام تھا ائی منیر ڈاکومینٹس تو اس لیے دونوں ساتھ جارہے ہیں نے ۔ ۔ روحان جواب کے ساتھ ساتھ وجہ بھی بتائی ۔۔ اوکے چلے جاؤ لیکن مجھے اگر پتا لگا تم دونوں نے پھر کچھ الٹی حرکت کی ہے تو اس دفعہ میں تم دونوں کی اچھے سے ہڈیاں باریک کرو گا ۔۔ سلطان نے دونوں کو سخت لہجے میں وارن کیا
۔۔ جی بھائی دونوں نے اکٹھے سر ہلایا ۔ ۔ میں کچھ دیر کے لیے یونی جارہا ہوں واپس آؤں گا تو پھر حویلی کے لیے نکلنا ۔۔ ۔ اوکے روحان نے کہا اور پھر ناشتہ کرنے لگا
۔ ۔ میں نے بھی اب یونی جانا ہے پلیز ۔۔ آیت نے سلطان کی طرف دیکھتے کہا۔ ۔ آیو ابھی نہیں تم ابھی ٹھیک نہیں ہوئی اس لیے ابھی کچھ دن اور ریسٹ کرو ۔۔ سلطان کے کہنےپر منہ بنایا ۔۔ ۔ پلیز پروفیسر مجھے بھی جانا ہے میں اب ٹھیک ہوں۔ ۔ آیو ابھی نہیں سلطان نے اس بار سخت لہجے میں کہا ۔۔ ۔ مجھے آپ کے ساتھ جانا ہے آیت نے منہ نیچے کرتے دھیرے سے ضدی انداز میں کہا ۔۔ ۔ آیو مائی گرل تم ابھی ٹھیک نہیں ہو تم یونی جاؤ گی تو پھر تھک جاؤ گی اور بیمار پڑ جاؤ گی ۔۔ اس بار سلطان نے نرم لہجےمیں سمجھایا ۔۔۔ میں ٹھیک ہوں اور اب بھائی بھی چلے جائیں گے تو میں اکیلے گھر کیا کرو گی اور یونی نے میں توآپ بھی ہیں نہ اگر میں تھک گی تو آپ کو بتا دوں گی ۔۔۔ آیت کے اپنی ضد کر نے پر سلطان سرد سانس خارج کی ۔۔ اوکے لیکن اگر تم نے اپنا دھیان نہ رکھا تو میں پھر سے یونی بند کروا دوں گا ۔۔۔ اوکے پرا مس میں دھیان رکھوں گا ۔۔ سلطان کی بات پر آیت نے جلدی سے جواب دیا ۔۔ سلطان اس کی جلدبازی دیکھ کے مسکرا دیا ۔۔ اوکے پھر ہم کل شاپنگ پر چلیں گے اور پھر پرسوں سے تم یونی جاسکتی ہو ۔۔ ابھی میں چلتا ہوں مجھے دیر ہو رہی ہے ۔۔۔ سلطان کہتا ہوا اٹھ کھڑا ہوا ۔۔ اوکے اللہ خافظ ۔۔ آیت سلطان کے جانے کے بعد خود بھی
کمرے میں چلی گی
***
...11
سلطان آفس سے واپس آیا تو رضا اور روحان چلے گے اب آیت اور سلطان بیٹھ کے ڈنر کررہے تھے ۔۔ پروفیسر۔ ۔ آیت نے سلطان کی طرف منہ کرتے ہوئے بولایا۔ ۔۔ ۔ ہمم نے سلطان نے کھا سے ہاتھ روکتے اس کی طرف دیکھا۔ ۔ پروفیسر میرے پاس بہت کچھ ہے اس لیے ہم کل شا پنگ پر نہیں
جاتے نا بلکہ یونی چلے جائیں گے۔ ۔ آیت کی بات پر سلطان نے گھورا۔۔ آیو ہم کل شا پنگ پر جارہے ہیں اور اتنی جلدی کیا ہے یونی جانے کی؟ ؟ ۔ ۔ میری صرف عینا ہی دوست ہےاور مجھے اس کی بہت یاد آرہی ہے۔۔ آیت نے نم آواز میں کہا ۔۔ ۔ آیو مائی گرل تو اس میں رونے والی
کیا بات ہے تم اسے کال کرلو۔ ۔ لیکن میرے پاس نمبر نہیں ہے ۔۔ ۔ اوو کوئی بات نہیں میںس کلا کے فام سے نمبر نوٹ کرلوں گا کیونکہ وہ بھی یونی نہیں آرہی۔۔ ۔ سلطان کے نہ آ نے والی باتس پرآیت حیران ہوئی وہ لاسٹ ڈے ا
کے بابا کا ایکسیڈنٹ ہوا شاید ان کی وجہ سے نہ آئی ہو
۔۔ آیت نے سلطان کو اپنی اور عینا کی ہوئی آخری بات بتائی ۔۔۔ اوکے تم فکر مت کرو میں کل تمہیں نمبر لا دوں گا ۔۔۔ سلطان نے اس کی گال تھپتھپاتے کہا۔ ۔ اوکے۔ پروفیسر ہم صبح کہاں جائیں گےابب کی بار آیت ایکسائٹڈ ہوتے ہوئے بولی ۔۔ اس کے انداز پر سلطان مسکرا دیا۔ ۔ جہاں میری آیو کہے گی ۔۔ ۔ پھر میں رات کو سوچوں گی کہا جانا ہے۔۔ آیت نے پہلے کچھ دیر سوچا جب کچھ ذہن میں نا آیا تو رات پر ڈال دیا۔ ۔ اوکے مائی انوسینٹ گرل اب جلدی سے کھا نا کھاؤ پھر میڈیسن بھی کھانی نے ہے ۔۔ سلطان کو پتا تھا وہ میڈیسن سے بچنے کے لیے کھا
نےکے وقت زیادہ باتیں شروع کرتی ہے ۔۔ ۔ سلطان کی بات پر منہ پھولایا ۔۔ اور کھانا کھا لگی۔ ۔