Chapter 7: باب 7

وہ اس کی طرف بڑھا ۔۔ کہاں ہے آیت۔۔۔ سر وہ ای۔ سی۔ یومیں ہیں ۔۔۔ ابھی سلطان کچھ اور پوچھتا کہ ای۔ سی۔ یو کا دروازہ کھولا اور

کچھ ڈاکٹر تیزی سے باہر آئے سلطان جلدی سے آگے بڑھا ۔۔ ڈاکٹر وہ ٹھیک تو ہے ۔۔ ڈاکٹرس نےا خوبصورت نوجوان کو دیکھا جس کی آنکھیں ضبط سے سرخ ہو رہی تھی ۔۔ ۔ سوری پیشنٹ کی حالت بہت خراب ہے ان کے سر پر گہری چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے خون کافی بہہ چکا ہے اور ہمیں اے۔ نیگیٹو خون کی ضرورت ہے ورنہ پیشنٹ کی حالت اور خراب ہو سکتی ہے۔۔ ۔ آپ کو میری آیو کو ہر حال میں بچانا ہو گا ورنہ میں اس ہوسپٹل کوآگ لگا دوں گا اچھے سے اچھے

ڈاکڑ کو بول ائیں مجھے میری آیو بالکل ٹھیک چاہیے ۔۔ سلطان ڈاکڑ کی

بات پر دھاڑا ۔۔۔ آیت کا دور جانے کا خیال ہی اس کی روح کھینچ رہا تھا ۔۔ دیکھیں آپ پریشان نہ ہوں اور خون کا انتظام کریں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں ۔۔ ڈاکٹر نے اسے ریلیکس کرنا چاہا ۔۔ ۔ سلطان خانزادہ کی پاور کو کون نہیں جانتا تھااس لیے ڈاکٹر نے آرام سے بات کرنا ہی بہتر سمجھا ۔۔۔۔ میرا اے۔ نیگیٹو ہی ہے میرا لے لیں پر میری آیو کو بچا لیں۔۔۔ جی سر انشااللہ سب ٹھیک ہوگا نرس انھیں لے کے جاؤ اور فوراً خون لو۔۔۔ جی سر ۔۔ نرس سلطان کو چلنے کا اشارہ کرتی خود ایک کمرے کی طرف بڑھی ۔۔ ۔ کچھ دیر بعد سلطان دوبار ای۔ سی۔ یو کے سامنے آکے کھڑا ہوگیا جہاں اس کی آیو زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی تھی ۔۔۔ ۔ ایم سوری آیو مجھے تمہیں چھوڑ کے نہیں جانا چاہیے تھا

۔ ۔ پلیز ایک دفعہ معاف کردو اب کبھی اکیلا نہیں چھوڑوں گا ۔۔ سلطان زمین پر ہی گٹھنو ں کے بل بیٹھتا دل میں آیت سے مخاطب ہوا ۔۔ جب اپنے پیچھے سے امل کی آواز سنائی دی۔ ۔ سر آپ یہ جوس پی لیں

آپ کو ویکنیس ہوجائے گی ۔۔ ۔ اس کی بات پر سلطان نے سر اٹھاکے اسے دیکھا تو امل کو اس سے خوف آیا وہ بے اختیار دو قدم پیچھے ہٹی۔۔ ۔ سلطان اٹھ کے کھڑا ہوا اور اس کی جانب دیکھا۔۔۔ تمہیں میں نے آیت کی حفاظت کرنے کے لیے کہا تھا نہ ہاں ۔۔۔ سلطان اتنی زور سے بولا کے امل کی چیخ نکلی اور اس نے فوراً دونوں ہاتھ منہ پر رکھے ۔۔۔ بتاؤ مجھے تم نے آیت کو پروٹیکٹ کیوں نہیں کیا جب کے میں سپیشل بول کے گیا تھاکہ میری آیت کا خیال رکھنا ۔۔ امل خوف سے کچھ بھی اپنے حق میں بول نہیں پارہی تھی ۔۔۔ بولو،،اسے نہ بولتا دیکھ کے سلطان دھاڑا ۔۔۔ سر یقین کریں میں میم کے پاس ہی جارہی تھی پر میرے پہچنے سے پہلے ہی میم روڈ کے بیچ کھڑی ہوگی اور میرے ان کے پاس جاتے تک گاڑی انھیں ہیٹ کرچکی تھی ۔۔ ۔ ایسے کیسے ہوسکتا آیت جان بوجھ کے کیوں خود کو نقصان پہچائیں گی۔ ۔۔ سر مجھے یہ تو نہیں پتا پر میم کو جب میں نے دیکھا تھا تو کافی خراب حالت میں تھی امل کی بات پر سلطان نے اسے قہر برساتی آنکھوں سے دیکھا۔

۔۔ تو امل کو اپنے غلط الفاظ کا اندازہ ہوا ۔۔۔ ،،،مطلب سر وہ رو رہی تھی اور ان کے سرا ور بازو سے خون بھی بہہ رہا تھا ۔۔ ۔ امل کی بات سنتے ہی سلطان کے دماغ میں سب سے پہلا خیال آیت کی چاچی کا آیا ۔۔۔ جیسا میں سوچ رہا ہوں اگر ویسا ہوا نہ تو بہت برا حال کرو گا اس عورت کا کہ روح کانپ جا ئے گی اس کی ۔۔ ۔ ابھی وہ کچھ اور کہتا کے ڈاکڑ باہر نکلے ۔۔ ۔ سلطان فوراً آگے بڑھا ۔۔۔ ڈاکٹر کیسی ہے میری آیت ۔۔ ۔ آپریشن کامیاب رہا کچھ گھنٹے بعد انھیں ہوش آجائے گا ابھی

وہ انجیکشن کے زیراثر بےہوشی میں ہیں ۔۔ یااللہ تیرا شکر ہے سلطان نے منہ پر ہاتھ پھیر ااسے اب کچھ بہتر محسوس ہوا جیسے زندگی دوبارہ مل گی ہو۔ کیا میں اسے دیکھ سکتا ہوں۔۔ ۔ ابھی دو گھنٹے کوئی نہیں جاسکتا ان کی صحت کے لیے خطرہ ہو سکتا۔ ۔ اور آپ میرے روم میں آئیں پلیز ۔۔ ۔ جی چلیں ۔۔۔ سلطان نے ڈاکٹر کو چلنے کا اشارہ کیا ۔۔ وہ ڈاکڑ کے ساتھ ان کے روم میں آیا اور ان کے سامنے رکھی کرسی پر بیٹھ گیا ۔۔ ۔ مسٹر سلطان آپ پیشنٹ کے کیا لگتے ہیں ای منیر آپ کا کیا رشتہ ہے۔ وہ میری وائف ہیں سلطان کو سمجھ نہ آیا کیا بولے تو وائف ہی بول دیا ۔۔۔ اوکے مسٹر خان ایسے حالات میں شک تو شوہر پر جاتا ہے پر آپ کی اتنی فکرمندی دیکھ کے مجھے بالکل نہیں لگ رہا کہ ایسا کچھ ہو گا ۔۔۔ ڈاکڑ کی بات پہ سلطان نے ناسمجھی سے اسے دیکھا آپ کہنا کیا چاہتے ہیں آپ کھل کر کہیں ۔۔ ۔ آپ کی وائف پر جسمانی تشدد کیا گیا ہے انکی باڈی پر بہت ساری چوٹوں کے نشان ہیں کچھ پرانے اور کچھ نئے اور ان کی سر پر بھی کوئی چیز ماری گی ہے جس سے ان کا خون آکسیڈینٹکے علاوہ بھی کا فی بہہ گیا ہے جس کی وجہ ان کی حالت کنٹرول نہیں ہو رہی تھی ۔۔۔ سلطان تو آیت پر اتنی ظالم ہونے کا سن کے ہی سکتے میں آگیا ۔۔ اس کے علم میں تھا کے وہ تھپڑ وغیرہ ہی مارتی ہیں پر اس طرح تشدد کرتی ہیں اسے بالکل اندازہ نہیں تھا ۔۔ ۔ سلطان کا دل کررہا تھا وہ جاکے اس عورت کا نامو نشان صفا ہستی سے مٹا ڈالے ۔۔۔ پر ابھی وہ صرف آیت کے پاس رہنا چاہتا تھا اسے ایک منٹ کے لیے بھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتا تھا پہلے بھی وہ آیت کو اکیلے چھوڑ کے جانے کا انجام دیکھ چکا ہے ۔۔ مسٹر خان ویسے تو اب آپ کی مسز خطرے سے باہر ہیں لیکن ڈاکٹر بات ادھوری چھوڑ کے سلطان کو دیکھنے لگا ۔۔ لیکن کیا سلطان کو بے چینی ہوئی ۔۔ لیکن انتہائی تشدد کے

باعث آپ کی مسز شاید کچھ عرصہ نارمل رویہ احتیار نہ کریں ۔۔ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں کھل کے بتائیں ڈاکٹر ۔۔۔ مطلب وہ کچھ عرصہ وہ ہر انسان سے خوف کھائیں گی انھیں زیازہ لوگوں سےفو بیہ ہو سکتا کہ بھیڑ میں جا کے وہ چیخنا چلانا شروع کردیں ۔۔ ۔80 % ایسا ہونے کے چانس ہیں اور ہو سکتا ہےوہ آپ سے بھی خوف کھائیں۔۔۔ سلطان کی برداشت ختم ہورہی تھی اس کا دل کررہا تھا وہ پروین بیگم کو زندہ جلا ڈالے جس نے اس کی آیت کو اس حالت تک پہچایا ہے۔۔۔ ابھی کوئی اور بات ہوتی کہ نرس بھاگتی ہوئی آئی ۔۔ ڈاکٹر وہ ان کی مسز کو ہوش آگیا ہے اور وہ مسلسل چیخ چلا رہی ہیں اور ان کی حالت خر اب ہورہی ہے ۔۔۔ سلطان نرس کی آدھی بات سنتے ہی باہر بھاگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھوڑو مجھے سے دور رہو پلیز مجھے جانے دو میں نے کچھ نہیں کیا۔ ۔ آیتسہاتھ چھوڑ اتی جو نر کے ہاتھ میں تھا چیختے ہوئے بولی ۔۔ میم آپ ریلیکس رہیں آپ کو کوئی کچھ نہیں بولے گا۔۔ نہیں مجھے جانے دو پلیز مجھے مت ماروں میں نہیں مارا ۔۔ آیت مسلسل اپنے ہاتھ سے انجکشن

نکالنے کی کوشش کرتی سر نفی میں ہلا رہی تھی ۔۔ دیکھو میں منحوس نہیں ہوں میں نے نہیں مارا ماما ،،بابا کو آیت گہرے گہرے سانس لیتی اٹکتے ہوئے بول رہی تھی۔۔۔ سلطان باہر نکلا تو پورے کو ریڈور میں آیت کی چیخنے کی آوازیں آرہی تھی ۔۔ وہ جلدی سے آیت کے کمرے تک پہنچا تو آیت کی باتیں سن کے ایسا لگا جیسے کسی نے دل مٹھی میں دبوچ لیا ہے ۔۔ ۔ آیت مائی گرل سلطان کو ڈاکٹر نے روکنا چاہا پر وہ جلدی سے آگے بڑھا ۔۔ اور اُدھر آیت سلطان کی آواز سنتے ہی

ہاتھ پاوں چلانا بند کرگی اور فوراً سلطان کو دیکھا اور آنکھیں آنسو

نےسے بھر گی ۔۔۔ وہ جو کب سے چیخنے چلانے میں مصروف تھی سلطان کو دیکھتے ہی رو لگی ۔۔ ۔ پروفیسر آیت نے بولتے ہوئے اپنا ہاتھ سلطان کی طرف بڑھایا کہ وہ اس کے پاس آئے ۔۔ یس مائی گرل سلطان کو ڈر تھا شاید آیت اس سے بھی خوف کھائے پر اپنے ساتھ اس قدر نارمل بیہیو پر سلطان کے جلتے دل پر ٹھنڈی پھواڑ پڑی ۔۔ وہ جلدی سے

آگے بڑھا اور اس کا چھوٹا سا مومی ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیا۔ پروفیسر یہ مجھے چھوڑ نہیں رہے ۔۔ ۔ وہ معصومیت سے بولی اور آیت کے کہنے پر سلطان نے آیت کا دوسرا ہاتھ دیکھا جو نرس کے ہاتھ میں تھا سلطان کے دیکھنےمیں ایسا تو کچھ تھا کہ نرس نے جلدی سے ہاتھ چھوڑ دیا ۔۔ سوری سر یہ انجکشن اتار رہی تھی اس لیے نرس نے ناچاہتے ہوئے بھی وضاحت دی ۔۔ پروفیسر یہ مجھے زبردستی پکڑ رہی تھی۔۔ آیت کی اگلی بات نرس بچاری اتنا سا منہ لے کے رہ گی اور ڈاکٹر نے اپنی ہنسی دبائی جو یہ معصوم سی گڑیا نرس کو سلطان سے ڈانٹ پڑوانا چاہتی تھی.اور اس کی چلاکی سلطان بھی سمجھ گیا ۔۔ اب کوئی نہیں پکڑے گا میری آیو کو ۔۔ سلطان نے دوسرا ہاتھ بڑھا کہ نرمی سے آنسو صاف کیے۔ ۔ کہی پین ہورہی ہے سلطان نے پیار سے مخاطب کیا ۔۔ آیت نے نم آنکھوں کو اٹھا کہ نہ میں سر ہلایا ۔ ۔ ۔ ایم سوری آیو. مجھے رک جانا چاہیے تھا تمہارے کہنے پر ۔۔۔ میں نے تمہیں اکیلا چھوڑ دیا ایم سوری ۔۔ ۔ نو ناٹ آکسپٹڈ آیت نے منہ پھولاتے ہوئے کہا آپ پرا مس توڑ دیتے ہیں آپ نے بولا تھا آپ کسی کو بھی نہیں مارنے دیں گئے پر آپ جھوٹ بولا تھا آپ نے پرا مس توڑ دیا ۔۔ آیت بولتے ہوئے ہچکیوں سے رونے لگی۔ ۔ آیت مائی گرل. پلیز رونا بند کرو مجھ سے تمہارے آنسو برداشت نہیں ہوتے۔ ۔ بس آخری دفعہ معاف کردو پلیز یہ دیکھو میں نے کان بھی پکڑ لیے۔۔۔ سلطان نے کان پکڑ تے ہوئے کہا تو آیت مسکرا دی ۔۔ سلطان کو کوئی اس طرح کان پکڑے دیکھتا تو یقین ہاٹ اٹیک سے مر جاتا ۔۔ ۔ اٹس اوکے بٹ لاسٹ ٹائم ۔۔ ۔ اوکے تھینک یوں ۔۔ ۔ پروفیسر آیت نے نم آ واز میں کہا ۔۔۔۔ یس آیو کیا بات ہے کہی پین ہے ۔۔۔ اب کوئی نہیں پکڑے گا میری آیو کو ۔۔ سلطان نے دوسرا ہاتھ بڑھا کہ نرمی سےآنسو صاف کیے۔ ۔ کہی پین ہورہی ہے

۔۔۔۔ یس آیو کیا بات ہے کہی پین ہے ۔۔۔ سلطان پریشان ہوا ۔۔ نن ،، نہیں

چاچو چلے گئے آیت بتاتے ہوئے بتیذ طرح رو پڑی ۔۔ سلطان پریشان ہوا آیت کےنے اتنے دکھی ہو سے ۔۔ آیو پلیز ڈونٹ کرائے میں انھیں لے آو گا اپنی آیو کے پاس ۔۔۔ نن ،، نہیں وہ اب کبھی نہیں آسکتے وہ اللہ تعالیٰ کے پاس چلے گئے ہیں اور چاچی نے دیکھنے بھی نہیں دیا آخری دفع

۔۔۔ سلطان کو بےساختہ آیت پر ترس آیا کیسے یہ ننھی سی جان اتنی سی عمرمیں اتنے دکھ لیے پھیر رہی ہے ۔۔ ۔ آیت ان کی اتنی ہی زندگی تھی تمنا کیے لیے مغفرت کی دعا کرو نا کہ رو کہ اپنے ماما ،بابا اوف چاچو کو تکلیف دو وہ تو تمہیں خوش دیکھنا چاہتے تھے نہ تو کیا تم انکی خواہش پوری نہیں کرو گی ۔۔۔۔ سلطان کی بات پر آیت نے جلدی سے آنسو صاف کیے۔۔ گڈ گرل اب تم آرام کرو ابھی اتنی باتیں کرنا اچھی بات نہیں ۔۔ نن ،، نہیں آپ کہی مت جائے گا میں ٹھیک ہوں ۔۔ سلطان آیت کا ڈر سمجھ گیا ۔۔ آیو میں ادھر ہی ہوں تم آرام کرو اور جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ پھر ہم گھر چلیں گے ۔۔۔ لل،،لیکن آیت بولتے

ہوئے چپ ہوگی۔ ۔ کیالیکن آیت ۔۔ ۔ ،،،مجھے تو. چاچی نے گھر سے نکال دیا میرا تو کو ئی گھر ہی نہیں۔ ۔ آیو تم میرے ساتھ جاو گی ہمارے گھر جو صرف اور صرف میری آیو کا ہوگا ادھر کوئی بھی تمہیں کچھ نہیں کہہ پائے گا تم جیسے مرضی رہنا ۔۔ ۔ پر میں نہیں جاؤں گی آیت نے سلطان کو دیکھتے ہوئے کہا ۔۔ کیوں ۔۔ بس ایسے ہی میں کسی یتیم خانے چلی جاؤگی ۔۔۔ آیت سلطان زور سے بولا تو آیت چپ کرگی ۔۔۔ آج کے بعد میں تمہارے منہ سے ایسی بات نہ سنو ۔۔۔ پر میں نہیں جاؤں گی ۔۔ آ یو یہ کیا پاگل پن ہے ہماری شادی ہو گی تم اپنے شوہر کے گھر ہی رہو گی نا یعنی میرے جو تمہا را بھی ہو گا ۔۔ نہیں میں آپ سے شادی نہیں کرو گی میں کسی سے شادی نہیں کروں گی۔ ۔ آیو مائی گرل کیا ہو گیا نے ہے تم تو بولا تھا نہ کہ تم مجھ پر ٹرسٹ

کرتی ہو پھر اب یہ سب کیا ہے ۔۔۔ ہاں میں آپ پر ٹرسٹ کرتی ہوں اپنے

آپ کو آپ کے ساتھ محفوظ سمجھتی ہوں پر میں شادی نہیں کروں گی بس ۔۔ آیت نے بول کے آنکھوں پر بازو رکھ لیا ۔۔ سلطان نے سرد سانس بھری وہ سمجھ گیا کہ آیت کے دماغ میں پھر منحوسیت والی بات ہے اس لیے وہ سلطان سے دور رہنا چاہتی ہے ۔۔ ۔ دو گھنٹے میںس کسی مولوی کو لے کے ا ڈریس پر پہنچوں اور اگر کسی کو پتا چلا تو تمہاری ٹانگوں کی خیر نہیں ۔۔ سلطان نے رضا کو اپنے فلیٹ کا ادریس سینڈ کرتے میسج کیا ۔۔ پھر ایک نظر آیت کو دیکھ کے مسکرایا اور پھر شایان کو میسج کیا چار بجے تک روحان کو لے کے اس ادریس پر پہنچو ۔۔۔ حویلی میں کسی کو مت بتانا ۔ ۔ سلطان نے سارا انتظام مکمل کرکے آیت کی طرف دیکھا جو سونے کا ناٹک کر رہی تھی ۔۔ آیت خود کو ذہنی طور پر تیار کرلو دو گھنٹے بعد ہمارا نکاح ہے ۔۔۔ اب جھٹکا لگنے کی باری آیت کی تھی ایک دم سے بازو آنکھوں سے ہٹا کے اسے دیکھنے لگی جیسے غلط نہ سن لیا ہو۔ ۔ سلطان نے اس کے انداز سے مسکراہٹ روکی ۔ ۔ یی ،، یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں ۔۔ ۔ یہی کے ہمارا نکاح ہے دو گھنٹے بعد۔ ۔ سلطان نے ایسے بولا جیسے کیا اہم بات نہ ہو ۔۔ ۔ ممم،،میں نہیں کرو گی پیلز ۔۔ آیو میں اس بارے میں تمہاری کوئی

بات نہیں سنو گا تو بہتر ہے جو میں کہہ رہا ہو وہ مان لو ۔۔ نہیں آپ ایسے نہیں کر سکتے میں راضی نہیں ہوں نکاح کے لیے ۔۔۔ آیت نے روتے ہوئے کہا اسے یہ ڈر کھائے جارہا تھا اگر اسکے برے سائے کی وجہ سے سلطان کو کچھ ہوگا تو ۔۔ ۔ سلطان نے آیت کے آنسو دیکھ کے خود پر ضبط کیا۔ ۔ ۔ ابھی وہ آیت کے رونے کی وجہ سے اپنا فیصلہ نہیں بدل سکتاتھا باربار رونے سے اسے آیت کا ابھی کے لیے رونا بہتر سمجھا۔ ۔ میں اپنا فیصلہ نہیں بدلوں گا اس لیے رونے کی ضرورت نہیں آیو ۔۔۔ ،،،میں نار اض ہو جاؤں گی آپ سے آیت کو کچھ نہ سوجھا تو منہ پھولاتے دھمکی دی ۔۔۔ سلطان اس کے انداز پر مسکرا دیا ۔۔۔ کوئی بات نہیں میں اپنی وائف کو راضی کر لوں گا ۔۔ ۔ میں وائف تو نہیں ہوں

آیت معصومیت سے اپنی انگلیوں سے کھیلتے بولی۔۔ ۔ بٹ جب راضی کرو کا تب تو بن چکی ہو گی نہ مائی لٹل وائف ۔۔۔ لیکن میں شادی نہی،،،ابھی آیت کچھ بولتی کہ سلطان بیچ میں بول پڑا ۔۔ ۔ اوکے مت کرو شادی میں تمہیں ایسے ہی اپنے گھر لے جاؤ گا مجھے کوئی ایشو نہیں ۔۔۔ سلطان بو لتا ہوا ریلیکس سے انداز میں صوفے پر بیٹھا ۔۔ آیت آنکھیں کھولے اسے دیکھنے لگی آپ ایسا نہیں کریں گے۔ ۔ ۔ میں ایسا ہی کرو گا اور تمہاری تو بالکل نہیں سنو گا اب ۔۔ ۔ پھر کافی دیر کمرے میں خاموشی چھائی رہی ۔۔ ۔ اوکے میں آپ کی بات مانو گی۔ ۔ کچھ دیر بعد آیت کی آواز گونجی تو سلطان مسکرا اٹھا ۔۔ تھکیو سو مچ مائی گرل ۔۔ اب تم ریسٹ کرو اور کہی پر پین ہوا تو مجھے بتانا اوکے ۔۔ ۔ ج،،جی. ۔۔ گڈ میں ڈاکٹر سے جانے کی بات کرکے آتا ہوں اور جب تک تم ٹھیک نہیں ہوجاتی تب تک گھر میں چوبیس گھنٹے نےایک لیڈی ڈاکٹر رہے گی جس پر میں تمہاری نہ بالکل نہیں سنو گا ۔۔۔ آیت ابھی منا کر کا سوچتی کے سلطان کی بات پر صرف سر ہی ہاں میں ہلا سکی ۔۔ گڈ اب ریسٹ کرو سلطان اسے کہتا کمرے سے باہر کی طرف چل دیا ۔۔۔۔۔ پچھلے چار گھنٹوں سے داد جی حمنہ کے سامنے ایک ہی جگہ بیٹھے کچھ پڑ رہے تھے ۔۔ جب حمنہ نے اپنی آنکھیں کھولی ۔۔ ۔ داد جی و،،وہ سس ،، سلطان مجھے چھوڑ گیا ۔۔ ہوش میں آتے ہی حمنہ نے روتے ہوئے کہا ۔۔۔ داد جی نے فوراً آگے بڑھ کے حمنہ کا ہاتھ پکڑا ۔۔ نہیں میری بچی کوئی نہیں جائے گا تمہیں چھوڑ کے تم چپ کرو تمہاری طبیعت خراب ہوجائے گی۔۔ نہیں نہیں آپ نے جھوٹے ہیں آپ نےکہا تھا نہ کہ سلطان میرا ہے پھر کیسے چھوڑ گیا مجھے وہ ۔ ۔ حمنہ اپنے بال نوچتے ہوئے بدتمیزی سے کہا ۔۔ ۔ حمنہ میری بچی ہوش کرو تمہارے داد جی ہیں نہ سب ٹھیک کر دیں گے ۔۔ ۔ آپ کیسے ٹھیک کر دیں گے آپ نے تو نکال دیا میں آپ سے کبھی بات نہیں کر نے وں گی آپ مجھ سے میرا سلطان چھین لیا۔۔۔ حمنہ کی بات پر داد جی دکھی ہوئے ۔۔ نہیں میری بچی میں اسے واپس لے آؤ گا میں اپنی بچی کی ناراضگی برداشت نہیں کرسکتا۔ ۔ داد جی کی بات سن کے حمنہ نے آنسو پونچھے ۔۔ ہاں داد جی آپ اسے لا سکتے ہیں واپس یہ تو میں نےسوچا ہی نہیں ۔۔ آپ لے کے آئیں گے نہ میرے سلطان کو ۔۔ حمنہ داش جی کا ہاتھ پکڑے بڑی امید سے کہنے لگی ۔۔ ۔ ہاں بالکل میں اسے واپس لے آؤں گا پر اس کے لیے پہلے آپ کو ٹھیک ہونا ہو گا ۔۔ ۔ جی داد جی میں بالکل ٹھیک ہوں آپ کب لائیں گے سلطان کو واپس ۔۔ داد جی اس کی جلد بازی پر مسکر دییے اور اس کے بالوں پر ہا تھ پھیرا ۔۔ ہم جلد ہی اسے واپس بھلا لے کے ۔۔۔ ۔ پر وہ لڑکی سلطان اسے نہیں چھوڑے گا حمنہ پھر سے کسی دوسری لڑکی کا خیال آتے ہی اپنے بال نوچتے ہوئے کہنے لگی۔۔۔ وہا یسی ہی تھی ایک پل میں نارمل ہوتی تو دوسرے پل پاگلوں

جیسی حرکتیں کرتی ۔۔ ۔ داد جی نے اس کے ہاتھ پکڑئے ۔۔ اور تھوڑے سخت لہجےمیں بو لے اگر آپ نے اب خود کو تکلیف پہچائی تو میں آپ کی کوئی مدد نہیں کرو گا ۔۔ ۔ داد جی کے بولتے ہی حمنہ بالکل سیدھی ہو کے بیٹھ گی نہیں داد جی میں اب کچھ نہیں کروں گی ۔۔۔ آپ بتائیں نا آپ کیسے اس لڑکی کو میرے سلطان کی زندگی سے نکالیں گے۔

۔ حمنہ نے بےچینی سے پوچھا۔۔ داد جی نے پر سوچ نظروں سے حمنہ کو دیکھا ۔۔ ابھی کچھ دن اسے رہنے دو شہر ہی ۔۔ پھر میں خود اسے

بھلا کے کچھ بھی کر کے تمہارا نکاح اس سے کردوں گا ۔۔ تمہارے نکاح کے بعد وہ لڑکی خود ہی اسے چھوڑ دے گی۔۔ داد جی ایسے بولے جیسے سب کچھ پہلے ہی سوچے بیٹھے تھے ۔۔ حمنہ ان کی بات سن کے خوش ہو گی۔ ۔ داد جی آپ بہت اچھے ہیں میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں حمنہ گلے لگتی ہوئی کہنے لگی تو داد جی بھی مسکرا دیے ۔۔ میں بھی اپنی بچی سے بہت پیار کرتا ہوں اس کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہوں ۔۔ داد جی حمنہ کے سر پر پیار کرتےہوئےپیچھے ہٹے ۔ ۔ اچھا آپ ریسٹ کرو رات تک آپ کوج ڈسچار کردیا جائےگا تو میں پیپر بنوا کے آتا ہوں

۔ چونکہ ڈاکٹر نے بولا تھا کہ وہ خطرے سے باہر ہے تو شایان اور روحان سلطان کا میسج دیکھ کے ضروری کام کا بول کے چلے گئے

اور رضا پہلے ہی جا چکا تھا اور وہاج صاحب کو داد جی نے خود بھیج دیا تھا تو اب وہ اکیلے ہی تھے حمنہج کےپاس اس لیے خود ڈسچار

پیپر لینے چلے گئے

۔۔۔۔۔۔۔ ۔7...

سلطان ڈاکٹر سےبات کرنے کی غرض سے ان کے روم میں آیا ۔۔۔ اسلام علیکم ۔۔ وعلیکم اسلام آئیں مسٹر سلطان بیٹھیبں۔۔۔ ڈاکٹر نے چیئرکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا سلطان بھی چیئر پیچھےکرکےبیٹھ گیا۔ ۔ ڈاکٹر میں چاپتاہوں آپ میری وائف کو ڈسچارج کردیں ۔۔۔ سلطان کی بات سن کے ڈاکٹر حیران ہوا کے اتنی جلدی وہ کیسے ڈسچارج کی بات کرسکتا ۔۔ دیکھیں سر ہم اتنی جلدی نہیں ڈسچارج کرسکتے ان کا بہت میجر اپریشن ہوا ہے ابھی وہ خطرے سے باہرہیں پر وہ ابھی ٹھیک نہیں ۔۔۔ جی میں جانتاہوں وہ ابھی ٹھیک نہیں پر یقین کریں

آپ سب سے زیادہ خیال رکھ سکتا ہوں اور میں اپنی وائف کے لیے ایک لیڈیڈ اکٹر اور نرس رکھ رہا ہوں تواسے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔۔۔ پھر ڈاکٹر کی دس منٹ کی مسلسل گفتگوں کے بعد ڈاکٹرنےڈسچارج کردیا۔۔۔ سلطان سارے پیپر تیار کرکے آیت کے روم میں آیا جو سیدھی لیٹی سو رہی تھی ۔۔ چہرا بالکل مرجھا گیا تھا وہ جو ہر وقت چہرا گلابی رہتا تھا اب درد اور دکھ سے

نے زرد ہورہا تھا ۔۔ ۔ سلطان آگے بڑھا اور آیت کے قریب کھڑا ہوا ۔۔ آیو اُٹھو مائی گرل ۔۔ ۔ سلطان اس کا ہاتھ پکڑ کے سہلایا۔۔۔ سلطان کی چھونے اور آواز سے آیت نے اپنی آنکھیں کھولیں ۔۔ ۔ پروفیسر آیت نے سرگوشی میں بولا ۔۔ سلطان نے مسکرا کے ہاتھ اور مضبوطی سے ہاتھ پکڑا ۔۔ چلو آیو اٹھو گھر چلیں سلطان کے کہنے پر منہ پھلا یا اور اسکے ہاتھ سے اپنا ہاتھ نکالنا چاہا پر سلطان نے مضبوطی سے پکڑ رکھا تھا وہ اسے دیکھنے لگی میں آپ سے ناراض ہوں وہ منہ بناتی کہنے لگی ۔۔ سلطان نے اسکے اندازسے مسکراہٹ دبائی اور چہرے پر سنجیدہ تاثرات سجائے ۔۔۔ اوکے اب چلو ہم لیٹ ہو رہیں ہیں ۔۔ سلطان نے بولتے ساتھ اسے سہارا دےکے اپنے ساتھ کھڑا کیا ۔۔ اور اسے وہیل چیئر پر بٹھایا سلطان ابھی آیت کو چلنے کی اجازت نہیں دے سکتاتھا کیونکہ اس کی سر کی چوٹ پرا ثر پڑسکتا تھا اور خود اٹھانے کا اس کے پاس کوئی حق نہ تھا ابھی ۔۔۔ اس لیے وہیل چیئر ہی بہتر لگی۔ ۔ آیت کے گھورنے کی پرواہ کیے بغیر وہ اسے لے کے باہر کی جانب بڑھ گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.