آیت پچھیلے دس منٹ سے یہیسوچی جا رہی تھی اندر جائے کے نہیں۔۔ پھر آخر کار دروازہ دھکیل کے اندر داخل ہوئی ۔۔۔ سامنے ہی سلطان لیپ ٹاپ پر کچھ کام کر رہا تھا ۔۔ پروفیسر میں اندر آجاؤ ۔۔ سلطان نے سر اٹھا کے اسے دیکھا آپ پہلے ہی اندر آچکی ہیں ۔۔ اس کی بات پر آیت شر مندہ ہو گی ۔۔ سوری ۔۔ اٹس اوکے بیٹھیں ۔۔ جی۔۔ آیت فوراً ہی بیٹھ گیاور سلطان لیپ ٹاپ بند کرتا اس کی جانب متواجو ہوا ۔۔۔۔ آپ کو جو بھی مسئلہ ہےآپ مجھ سے شیئر کر سکتی ہیں۔ اس کی بات پر آیت نے سر اٹھا کے اسےدیکھا ۔۔ پپ،،پر ،،،مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔۔ اوکے ریلیکس۔ ۔۔ آپ یہ بتائیں آپ اتنا خوفزدہ کیوں ہوجاتی ہیں ۔۔ آیت نیچے منہ کر کےآنسو روکنے کی کوشش کرنے لگی ۔۔ اور وجہ ایک سلطان کا اتنا نرم رویہ تھا اور دوسرا اس کا یہ جان لینا کے وہ زیادہ انسانوں میں کنفیوز نہیں بلکہ خوفزدہ ہوجاتی ہے ۔۔ ۔ پلیز روئیے گا متآپ مجھے بتا سکتی ہیں اپنی ہر پر البم آی پرا مس میں کیسکو نہیں بتاو گا ۔۔۔ سلطان نے جیسے اسے اپنے ساتھ کا یقین دلینا چاہا ۔ ۔ میں آپ کو کیوں بتاؤں ۔۔۔ کیونکہ میں آپکو پرابلم میں نہیں دیکھ سکتا نہ ہی دوسروں سے خوفزدہ ۔۔ ۔ سلطان کو آیت کی معصوم باتیں اتنی پیاری لگ رہی تھی کہا سے اپنے جزبات چھو پنے مشکل لگے ۔۔۔ ۔ آیت کو آج تک کبھی کسی نے اپنے ساتھ کا احساس نہیں دلایا تھا ۔۔ تو اس طرح بار بار سلطان کا اسے ہر پرابلم سے نکلنا اورسب سے خوفزدہ ہونے کی وجہ جاننا اسے اچھا لگا تھا ۔۔ ۔ پر مجھے کوئی پرابلم نہیں نے ہے ۔۔ آیت پھر انکار کیا۔۔ آپ کو سچ چھپانا نہیں آتا اس لیے نہ کریں ۔۔ اٹس اوکے آپ شیئر نہیں کرنا چاہتی تو میں آپ کو فورس نہیں کرو گا ۔۔ ۔ آیت کو برا لگا سلطان کا اس طرح اُس کا جھوٹ پکڑنے پر اس لیے خود ہی بول پڑی ۔۔۔ مجھے لگتا ہے اگر میں نے کوئی غلطی کر دی تو سب مجھے ماریں گے ۔۔ ۔ آیت بتاتے ہوئے رونے لگی ۔۔ اس کی بات سن کے سلطان کو اس کی چاچی پر شدید غصہ آیا کہ کیسے
***
اس نے مار مار کے اسے ساری دنیا سے خوفزدہ کر دیا ہے ۔۔ نہیں آیت تمہیں کوئی بھی ہاتھ نہیں لگا سکتا میں اس کےہاتھ توڑ دوں گا جو تمہیں ہاتھ لگائے گا ۔۔ سلطان کی بات سن کے آیت اپنا رونا بھلائے آنکھیں کھولے دیکھنےلگی جیسے اس نے کچھ غلط سن لیا ہو۔ ۔ ۔ سلطان اس کے انداز پر مسکرا دیا۔ ۔ آاا،،آپ جج،،جھوٹ بول رہیں ہیں نہ ۔۔ ۔ نہیں میں کیوں بولوں گا جھوٹ ۔۔ ۔ ہاہاہاہاآپ ایساکیوں کریں گئے وہ آپ کو تھوڑی نہ کچھ کہیں گے۔ ۔ وہ اسے اس طرح ہنستے دیکھ کے بے خود ہوگیا پر میری روح کو
تو تکلیف دیں گئے نا ۔۔ ۔ آیت کی ہنسی کو بریک لگی
۔۔۔ وہ اب اس کی بولتی آنکھوں سے کنفیوز ہو رہی تھی ۔۔ ۔ کیا تم مجھ پر یقین کرو گی کہ میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا ۔۔ ۔ سلطان اب اس پر اپنے جزبات ظاہر کررہا تھا۔ ۔ آیت کو سمجھ نہ آ ئی وہ کیا بولے اسے سلطان کی باتیں سمجھ نہیں آرہی تھی اور جو وہ سمجھ رہی تھی وہ سمجھنا نہیں چاہتی تھی ۔۔ مجھے چلنا چاہیے آیت اٹھ کے کھڑی ہو گی سلطان بغور اسے ہی دیکھ رہا تھا وہ بےحد گبھر ائی ہوئی تھی جیسے اسے سلطان کی بات کی گہرائی سمجھ آگی یہ سوچ کے ہی وہ مسکرا دیا
***
آیت دروازے کے جانب بڑھی پر اپنے ہاتھ میں کاڈ دیکھ کے رک گی۔ اور دوبارہ گھوم کے سلطان کی طرف دیکھا۔ وہ اسے ہی دیکھ رہا تھا اس کے مڑنے پر مسکرا کے اسے دیکھا۔ ۔ اس کے مسکر انے پر آیت کا نظریں جھکانا اس کی مسکراہٹ اور گہری کر گیا۔ ۔ یی ،، یہ آپ کے لیے آیت نے کاڈ دور سے ہی اس کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا یہاں رکھ دیں ۔۔ سلطان نے اسے ٹیبل کی طرف اشارہ کیا ۔۔ جج،جی ۔۔ وہ چھوٹے چھوٹے قدم لیتی ٹیبل کےپاس آئی۔۔ اور کاڈ رکھ کے جلدی سے مڑ نے پر ہاتھ پانی سے بھرے گلاس کو لگا ۔۔ اور پانی کچھ سلطان کے موبائل پر اور کچھ سلطان پر گرا ۔ ۔ سلطان فوراً چیئر سے اٹھا ۔۔ واٹ دی ہیل سلطان بولتے بولتے رک گیا ۔۔۔ اپنی شرٹ سے نظر ہٹا کے آیت کو دیکھا ۔۔ جس کے چہرے کا رنگ زرد پڑ چکا تھا اور منہ پہ ہاتھ رکھے سر مسلسل نفی میں ہلائی جا رہی تھی۔ ۔ آیت سلطان نے اس کی جانب قدم بڑھائے ۔۔ پر آیت نفی میں سر ہلاتے دیوار کے ساتھ جا لگی اور آنکھیں بند کر لی۔ نن ،، نہیں پلیز مجھے معاف کر دیں میں نے نہیں کیا۔ پلیز رک جائیں نہیں نہیں مجھےمت ماریں ۔۔۔ آیت اس قدر خوفزدہ ہو گی تھی کے وہ اپنے حواس میں نہیں تھی۔ ۔ آیتس اوپن یور آئیز دیکھو میں کچھ نہیں کررہا ۔۔۔ سلطان تو آیت کےاقد ر شدید ردعمل پر حیران رہ گیا ۔۔۔ سلطان کے بولنے پر بھی وہ نہیں رکی ۔۔ نہیں نہیں مجھے مت ماریں میں نے کچھ نہیں کیا۔۔ مجھے درد ہورہا پلیز مت ماریں ۔۔۔۔ سلطان سمجھ گیا وہ اپنے گھروالوں کے خوف کےزراثر ہے ۔۔۔ آیت پلیز نے ریلیکس میں تمہیں نہیں ماروں گا نہ کسی کو ماردوں گا ۔۔۔۔ سلطان کو آج پہلی بار کسی ایسی سیچویشن کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔۔۔ اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کیا کرے ۔۔ نہیں نہیں سب مارتے ہیں کوئی نہیں ُ بچاتا آپ بھی نہیں۔ مجھے درد ہوتا ہے ۔۔۔ آیت روتے ہوئے کہنےلگی سلطان کا دل کیاا سکے گھر والوں کا خون کردے جن لوگوں نےاُس کی آیت کی یہ حالت کردی ہے ۔۔۔ آیت آنکھیں لو کھو مجھے دیکھو میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا ۔۔ ۔ سلطان کی برداشت ختم ہو رہی تھی آیت سکا ا طرح آوٹ آف کنٹرول ہونا اسے شدید غصہ دلا رہا تھا ۔۔۔۔ ماتھے کی رگیں تن کی تھی آنکھیں سرخ انگار ہو رہی تھی جیسے ضبط کے کھڑے مراحلے میں ہو ۔۔ ۔ نہیں وہ کسی کو پتا نہیں لگنے دیتی وہ بس مارتی ہیں بہت مارتی ہیں وہ مجھے مار دیں گی ۔۔ ۔ اِنقف آیت ہوش میں آؤ کیا پاگل ہو گی ہو ۔۔ سلطان کی اب برداشت کی حد ہوئی تو ایک جھٹکے سے آیت تک پہچتا اسے بازو سے دبوچتے ہوش میں نے لایا ۔۔ آیت فوراً آنکھیں کھولی ۔ ۔ سلطان ابھی بھی بازو پکڑے کھڑا تھا بس اب پکڑ سخت نہیں تھی چچ ،،، چھ ،، چھوڑ یں مجھے ۔۔۔ ۔ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تمہیں چھوڑنے کا تو بالکل بھی نہیں ۔۔۔ اب تو اور ضروری ہو گیا ہے تمہیں جلدازجلد اپنا بنانا ۔۔ تم صرف میری ہو سلطان خانزادہ کی تم ہو تو میری سانسیں چل رہی ہیں اور جو مجھ سے میری سانسیں چھینےکی کوشش کرئے گا اسے ہزار بار ماروں گا اور ایسی موت دوں گا دیکھنے والے کی بھی روح کانپ جائے گی ۔۔ یی،،،ییی،،،یہ ااا،،آپ کیا بول رہیں ہیں ۔۔ آیت کو سلطان کی باتیں سمجھ نہیں آرہی تھی اور کچھ ڈر بھی لگ رہا تھا ۔۔ ۔ وہی جو تم سمجھ رہی ہو ۔۔ ۔ اب زیادہ اپنے ننھے سے دماغ پر زور دینے کی ضرورت نہیں ۔۔ بہت جلد تمہیں اُس گھر سے لے آو گا ۔۔ جس میں میری آیو کو تکلیف پہچائی ہو ۔۔ ہمم اب جاؤ گھر جا کے ریسٹ کرو اور اب ڈرنہ بالکل بھی نہیں کوئی بھی اب تمہیں تکلیف نہیں پہچا پائے گا۔ س ۔ آیت تو سلطان کے بدلے انداز اورا قدر کلیئر باتوں سے بےحد کنفیوز ہو گی ۔۔ کچھ دیر پہلے والا خوف اب کہیں بھی دکھا ئی نہیں دے رہا تھا ۔۔ اب اس کی جگہ عجیب سے احساسات نے لے لی ۔۔ ۔ ااا،،آپ کک ،، کیا بول رہیں ہیں ۔۔۔ سلطان آیت کو دیکھنے لگا جو آرام سے کھڑی مسلسل اسے ہی دیکھی جارہی تھی جیسے اب سب کچھ کلیئر کر کے ہی جانے کا ارادہ رکھتی ہو ۔۔ سلطان کو بھی اس کے اتنی کیوٹ سے چہرے کے کیوٹ کیوٹ ایکسپریشن دیکھتے شرارت سوجھی ۔۔۔ یہ نہ میں آپ کو شادی کے بعد سمجھاؤں گاس ۔۔۔ اورا کی بات سن کے آیت کی آنکھیں پوری کی پوری کھل نےگی۔۔۔ سلطان اپنے مسکراہٹ دبائی کک،،ک،،کس کی شش،،شادی ۔۔۔ میری اور تمہاری سلطان نارمل سے انداز میں کہتا اسے دیکھنے لگا جسے کوئی بڑی بات نہ ہو. ۔۔ جج،،جی ۔۔ ہاں جی ۔۔۔۔ ااآپ جھوٹ بول رہیں ہیں نہ ۔۔۔ نہیں میں بالکل سریش ہوں. ۔۔۔ ااا،،،ایسے نہیں ہو سکتا ۔۔ ۔ آیت کی بات پر سلطان کی شوخی پل میں ہوا ہوئی ۔۔ کیوں نہیں ہو سکتا ایسے ۔۔۔ کیونکہ آپ میرے پروفیسر ہیں۔۔۔ یہ کوئی وجہ نہ ہوئی ۔۔ بب ،،بس میں شادی نہیں کروں گیا اآپ سے ۔۔۔ وجہ بتاؤ ۔۔ ۔ آپ غصہ کرتے ہیں بہت زیارہ والا ۔۔ ۔ کب کیا غصہ. ؟؟ ؟ جج،،جب ٹکرائے تھے تب ۔۔۔ تب مجھے پتا نہیں تھا تما تنی نازک دل کی ہو ۔۔ ۔ پر اب تو میں کبھی غصہ نہیں کرو گا پرا مس ۔۔ ۔ آیت کو سمجھ نہ آیا کہ کیا بولےممم،،،مجھے آپ سے ڈر لگتا ہے ۔۔ میں ہر ڈر دور کر دوں گا ۔۔ ننن،،،نہیں. آیت کی آنکھوں میں آنسوں آگے ۔۔۔ ہیے آیو ڈونٹ کرائے ۔۔۔ میں تمہاری آنکھوں میں آنسوں نہیں دیکھ سکتا یہ بہت قیمتی ہیں انھیں بہا کے بےمول نہ ،،کیا کرو ۔۔ سلطان. آیت کو صوفے پہ بیٹھا کہ خود اس کے قدموں میں بیٹھ گیا ۔۔۔ ممم میں شش،،شادی نہیںکر وں گی آیت نے پھر سے کہا ۔۔ ۔ آیو تم مجھ سے شیئر کرو کیا چیز تمہیں تنگ کررہی ہے سلطان اس کے گھبرائے ہوئے چہرے کو دیکھ کے بولا ۔۔ کک ،، کچھ نہیں ۔۔۔ ۔ آیو مجھے بتاو پلیز ۔۔۔ ،،،میرا نام آیت ہے آیو نہیں ۔۔۔ آیت نے منہ پھلا تے ہوئے کہا ۔۔ سلطان مسکرا دیا اس کے بات گمانے پر۔۔۔ آیت تو تم سب کے لیے ہو میرے لیے تومیری آیو ہو اور اب بات کو گماؤ مت مجھ سے پرابلم شیئر کرو ۔۔۔ ،،میں منحوس ہوں جس کی زندگی میں جاتی۔۔ شٹ اپ جسٹ شٹ اپ آیت ۔۔۔ آیت ابھی اپنی بات مکمل کرتی سلطان کی دھاڑا نے اس کی زبان کو چپ کروایا ۔۔۔ یہ فضول فطور بھی تمہاری چاچی نے بھرا ہو گا تمہارے دماغ میں ۔۔۔ وہ جاہل عورت تمہیں کہہ دیتی ہے اور تم مان لیتی ہو ۔۔ وہ تمہیں ڈراتی ہے اور تم ڈر جاتی ہو۔ ۔ کوئی بھی انسان منحوس نہیں ہوتا آج کے بعد میں تمہارے زبان سے یہ الفاظ نہ سنو ۔۔ انڈرسٹینڈ سلطان زور سے بولا ۔۔ جج ،،جی. آیت بولتے ساتھ ہی بھاگ کے دروازے سے باہر نکل گی ۔۔۔۔ سلطان نے اسے اس طرح جاتے دیکھ کے سرد سانس بھری ۔۔ ۔ سلطان سمجھ گیا تھا وہ اس کا خوف اس طرح ایک دم ختم نہیں کرسکتا پر آہستہ آہستہ نارمل کر ہی لے گا ۔۔۔ وہ بھی نیچے سے اٹھتے
اپنی چیئر پر آکے بیٹھا
***
رضا آفس میں کچھ فائنلز چیک کررہا تھا جب اس کا فون رنگ ہوا ۔۔ فائل سے نظر ہٹا کے موبائل دیکھا تو سلطان کا نام جگمگا رہا تھا ۔۔۔ فوراً فائنل سائیڈ پر کی اور کال پیک کی۔۔ اسلام علیکم بھائی ۔۔ وعلیکم اسلام رضا کدھر ہو ۔۔ بھائی میں تو آفس میں ہوں آپ کیوں پوچھ رہیں ہیں۔ ہم دونوں کل رات تک گاؤں کے لیے نکلیں گے تو تم آج ہی آفس کا کام دو دن کا مینج کرلینا۔۔ جی بھا ئی وہ تو ہوجائے گا پر اتنی ایمرجنسی سب ٹھیک تو ہے۔۔ ہاں سب ٹھیک ہے بس ایسےہی دادجی سے بات کرنی تھی تو سوچا اب جا کے کر ہی لوں ۔۔۔ پر بھائی ہم تو جارہے تھے نہ سینڈے کو تو پھر کل ہی کیوں...کیونکہ میں اب اور انتظار نہیں کرسکتا۔۔ او تو یہ بات ہے میرے بھائی سےاب صبر نہیں ہو رہا مطلب رہا نہیں جاتا کسی کے بغیر. ۔۔ رضا نے شرارت سے کہا تو سلطان بھی مسکرا دیا ۔۔۔ ہاں ایسا ہی سمجھ لو ۔۔۔ اہمم اہمم بھائی کچھ خیال کریں میں سنگل ہوں بچارا ۔۔ تو میں کیا کرو تم اپنی مرضی سے سنگل ہو. اتنی لڑکیاں تو بات کرنےکی کوشش کرتی ہیں پر تمہارا توان سے بات کرتے منہ ہی ٹیڑا ہو جاتا ہے ۔۔ ۔ بھائی اب اسی بھی کوئی بات نہیں ہے آپ تو دور بیٹھے ہی میرا اتنا اچھا چہرا بگاڑ رہیں ہیں ۔۔ ہاہاہاہا اوکے چلو پھر رات کو اصلی والا بگاڑ تا ہوں تمہارا چہرا ۔۔۔ بالکل بھی نہیں بھائی مجھے یہی پسند ہے ۔۔ ۔ اوکے چلو مجھے کچھ کام ہے تم آج ہی سارا کام ختم کرلینا کل کوئی بہانا نہ سنو ورنہ سچ میں چہرا بگاڑ کے لے جاؤ گا ۔۔۔ اُفف بھائی کیسی خطر ناک باتیں کر کے بچے کو ڈرا رہیں ہیں. اوکے میں ریڈی رہوں گا اللّٰہ حافظ ۔۔ رضا نے بغیر اس کی سنیں ہی کال کاٹ دی ۔۔۔ اور جلدی جلدی اپنا کام کرنے لگا
***
آیت گھر آئی تو کپڑے چینج کرکے سٹور روم میں پڑی چارپائی پر لیٹ گی یہ ایک واحد جگہ تھی جہاں وہ سکون سے بیٹھ سکتی تھی۔ ۔ کافی دیر خود کی سوچوں سے لڑنے کے بعد بھی وہ سلطان کا خیال جھٹک نہ پائی۔۔ اُف آپ کیوں میری سوچوں پر سوار ہو گے ہیں میں آپ اے بالکل بات نہیں کرو گی آپ نے میرے پروفیسر ہیں۔۔۔ وہ اپنے ہی خیالوں میں کبھی اس سے کبھی خود سے باتیں کر لگی ۔۔ پر اگر میری شادی ہو گی تو میں یہاں سے چلی جاؤ گی اور چاچی کی مار بھی نہیں کھانی پڑے گی۔ ۔ ۔ ۔ نہیں بےشک چاچی مجھے مار لیں پر میں یہاں محفوظ تو ہوں میں تو پروفیسر کو جا نتی بھی نہیں کیا پتا وہ ویسے ہی انٹرٹیمنٹ کےلیے اسے کر رہے ہوں۔۔۔ پر انھوں نےتو ہمیشہ میری مدد کی ہے اور مجھے بھی تو ان کے ہوتے ہوئے اپنا آپ محفوظ لگتا ہے ۔۔۔ نہیں وہ بہت امیر لگتے ہیں اور میں کہاں ایک عام سی لڑکی اور ناول میں بھی تو ایسا ہی ہوتا ہےنہ امیر لڑکے غریب لڑکیوں کے ساتھ تھو ڑا وقت گزار کر کسی اور سے شادی کرلیتے ہیں ۔۔۔ پر انھوں نے تو بولا تھا وہ میری خفاظت کریں گئے اور کسی کو مارنے بھی نہیں دیں گے۔۔۔ پر انھوں نے تو یہ بھی بولا تھا وہ مجھ پر غصہ نہیں کریں گئے لیکن پھر بھی کیا ۔۔ ہاں مجھے کسی پر اعتبارنہیں کرنا چاہیے سب اپنے مطلب کے لیے پیار سے بات کرتے ہیں پروفیسر کو بھی کوئی مطلب ہو گا ۔۔۔ پر وہ اچھے ہیں میری اتنی دفعہ مدد کی سوری اللّٰہ تعالیٰ جی مجھے ایسا نہیں بولنا چاہیے۔ ۔ پھر میں کیا کروں ۔۔ ۔ اُف یاخدا میں کیا کرو مجھے پتا ہے نامحرم کے بارےمیں سوچنا غلط ہے ۔۔۔ پر میں کیا کروں میں خود کو نہیں روک پارہی وہ مجھے اچھے لگتے ہیں وہ میرے ساتھ کتنے پیار سے بات کرتے ہیں کسی نے آج تک ایسے بات نہیں کی اور میری کتنی دفعہ ہیلپ بھی تو کی ۔۔ اور انھیں میرا رونا بھی اچھا نہیں لگتا میری ہر پریشانی اور تکلیف بھی تو میرے بغیر بولے سمجھ لیتے ہیں ۔۔ ہاں وہ بہت اچھے ہیں وہ مجھے چاچی اور فائزہ ،فاریہ آپی کی مار سےبھی بچا لیں گے آخر دل میں چھپا چور زبان پر آہی گیا کہ وہ اسے اچھا لگتا ہے ۔۔۔ وہ خود ہی سوچ کے مسکرا دی ۔۔ یاخدا تو میرے حق میں بہتر کر دے۔ مجھے نامحرم کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے. پر یاخدا چاہے جانے کا احساس ہی بہت حسین ہے میں تو نہ ماں کا پیار محسوس کرپائی نہ باپ کا ۔۔۔ اور جو باقی رشتے بچ گئے انھوں نے بھی ہمیشہ تکلیف ہی پہچائی ۔ ۔۔ یاخدا میرے حق میں بہتر کرنا اٰمین
***
فجر کی نماز پڑھ کے سلطان آفس کاکچھ ضروری کام کرنے لگا ۔۔۔ کام کرتے اسے وقت کا احساس ہی نہ ہوا جب دروازہ لاک ہوا۔ یس کم ان ۔۔ ۔ اجازت ملتے ہیر ضا روم میں داخل ہوا ۔۔ اسلام علیکم بھائی ۔۔ وعلیکم اسلام بیٹھو۔۔۔ نہیں بھائی ناشتہ تیار ہے آپ کو بھولانے آیا تھاآج کافی دیر ہو گی آپ نیچے نہیں آئے۔ ۔ ہمم بس آہی رہا تھا کچھ آفس ور ککر رہا تھا۔ چلو آو ناشتہ کریں مجھے بھی بھوک لگی ہے ۔۔ سلطان رضا سے بولتا ۔.۔ لیپ ٹاپ بند کرتا دروازے کی جانب بڑھا رضا بھی اس کے پیچھے چل دیا ۔۔ دونوں ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھے ناشتہ کرنے لگے ۔۔ رضا کیا تم نے تیاری کر لی۔ ۔ سلطان نے اسے جان بوجھ کے یاد دیلانا ضروری سمجھا ۔ ۔ اس کی بات پر رضا نے منہ بنایا بھائی اب بار بار تو مت بولیں میں آپ کے ساتھ جاؤ گا پر۔ رضا نے بات ادھوری چھوڑ دی ۔۔ سلطان نے سر اٹھا کے اسے دیکھا پر کیا ۔۔۔ سلطان نے سوالیہ نظروں سے دیکھا ۔۔۔ پر مجھے وہاں زیادہ رکنے کا مت کہیے گا میں آپ کے ساتھ ہی واپس آؤں گا ۔۔ اوکے جیسا تم چاہو گے بالکل ویسا ہی ہو گا پر اگر میں تمہیں کسی کی وجہ سے اداس دیکھا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا ۔۔ سلطان کی بات اور کسی کہنے پر وہ سمجھ گیا اشارہ کس طرف ہےاس لیے شریفوں کی طرح سر ہلا دیا ۔۔ گڈ سلطان اسے کے کندھے ہاتھ رکھتے اٹھ گیا ۔۔ ہاتھ رکھنابھی اس کی طرف سے وارنگ تھی جو رضا اچھے سے سمجھ گیا تھا .۔۔ اب آپ کہاں جارہے ہیں ۔۔۔ یونی کچھ کام ہے ضروری تو تھوڑی دیر تک آجاؤں گا پھر گاؤں کےلیے نکلیں گے۔ ۔ ۔ سلطان کہتے ساتھ باہر کی طرف بڑھا۔۔ بھائی ۔۔ ہمم سلطان نے مڑ کے اسے دیکھا ۔۔۔ آج کل کچھ زیادہ ہی نہیں آپ کو یونی پسند آگی ۔۔ رضا نے مشکوک نظروں سے اسے دیکھا ۔۔ ۔ ایسا کچھ نہیں ہے بس ضروری کام تھا کچھ اس لیے جارہا ہوں۔۔۔ کہیں وہ ضروری کام وہ لڑکی تو نہیں ابھی رضا بات مکمل کرتا سلطان بول پڑا ۔۔ شٹ اپ رضا ۔۔۔ بھائیییییی رضانے منہ پھلا یا ۔۔۔ دفع ہو جاؤ رضا اگر دانت نہیں تڑوانے تو ۔۔ سلطان اپنی کہتا بغیر اس کی سنے باہر کی طرف چل دیا ۔۔ ۔
***
عینا مسلسل آیت کو دیکھی جا رہی تھی جو کبھی اپنی انگلیاں دانتوں میں دباتی تو کبھی سر مسلنے لگتی اور یہ سلسلہ پچھلے دس منٹ سے جاری تھا ۔۔ آیت اب بس بھی کرو تم کوئی ویسے ٹیشن ہے کچھ تم ایسی حرکتیں کرکے مزید پریشان کررہی ہو۔ ۔ عینا نے تپ کے کہا ۔۔۔ اچھا تو تمہیں میری حر کتیوں کی پریشانی ہے پر یہ نہیںِ دیکھ رہی کہ میں نےا سیمینٹ نہیں بنائی میرا کیا ہو گا ۔۔ وہ تو میں نے بھی نہیں بنائی.تمہارے چکر میں بالکل یاد نہیں رہا عینا نے سارا ملبہ آیت پر ہی ڈال دیا ۔۔۔ تمہا ری اور بات ہے پر میں۔۔ مجھے تو کل بھی نہیں آیا،تھا اور آج بھی نہیں بنائی اُف اللّٰہ میں کیسے بھول گی۔۔۔ آیت رونے والی ہو گی اب ۔۔ ایک حل ہے عینا نے بولا تو آیت نے فوراً اسے دیکھا ۔۔ تو وہ حل تم تب بتاو گی جب میری ساری کلاس کےسامنے انسلٹ ہوگی آیت جل کے بولی ۔۔۔ عینا نے اپنی ہنسی دبائی۔ اب بتاو بھی۔ ۔ ہم نہ آج لیکچر بنک کر لیتے ہیں ۔۔۔ کیااااا تم پاگل ہو شاید تم بھول گی نے ہو پروفیسر پہلےدن ہی بولا تھا جس نے کلاس بنک کیا سے وہ دوبارہ وہ ٹانک نہیں سمجھا ئے گے۔۔ آیت نے یاد دیلانا ضروری سمجھا ۔۔ مجھے سب یاد ہے پر آج ساری کلاس کے سامنے انسلٹ کروانے یا . سزا ملنے سے بہتر ہے ہم کلاس ہی بنک کر لیں اور جہاں تک بات لیکچر کی ہے وہ ہم کسی اور سے بعد میں سمجھ لیں گی ۔۔۔ نہیں پروفیسر بعد میں انسلٹ کریں گئے۔۔ اوکے تم رہو ادھر ہی میں تو چلی ۔ ۔ ۔۔ عینا اپنا بیگ اٹھاتی باہرکی طرف بڑھی کہ آیت کی آواز نےاس کے قدم روکے ۔۔ اچھا روکو تم تو برا ہی مان گی میں بھی چلتی ہوں۔ آیت ِزبردستی دانتوں کی نمائش کرتی عینا کے ساتھ ہو لی کے واقعی چھوڑ ہی نہ جائے ۔۔ دونوں باہر کی طرف بڑھی کے سلطان کو آتے دیکھا۔۔ سلطان بھی انھیں دیکھ چکا تھا آیت کے ہاتھ سے کتابیں چھوٹتی زمین بوس ہوئی ۔۔ آیت کے برعکس عینا نے فوراً اپنا دماغ لڑیا۔ ۔ ۔.۔ عینا فوراً آیت کی طرف بڑھی۔۔ آیت تمہیں چکر آرہے ہیںاور سر میں بھی درد ہے ۔۔ نہیی ابھی آیت کچھ بو لتی کے
سلطان ان کے قریب آچکا تھا۔ عینا نے آیت پکڑا ۔۔۔ خیریت گرلز لیکچر کا ٹائم ہےآپ ادھر کیا کر رہی ہیں سلطان نے بالکل سریش انداز میں پوچھا اسے بھی کچھ گڑبڑ لگی۔ ججی پروفیسر ۔۔ عینا کا لہجہلڑکھڑیا ابھی وہ مزید بولتی کے سلطان بول پڑا۔ تو چلیں کلاس میں سلطان نے کلاس کی طرف اشارہ کیا۔۔ نہیں میں نے نہیں جانا ۔ ۔.اس بار آیت بولی اور اتنی جلدی بولی کہ کے سمجھ نہ آ یا کے کیا بول بیٹھی ہے پر جب احساس ہوا تو دانتوں تلے زبان دی۔ ۔ عینا نے بھی آیت کی اتنی جلدبا زی پر اسے نے دیکھا اور سلطان کبھی مشکوک نظروں سے عینا کو دیکھتا تو کبھی آیت کو۔۔۔ غییا فو راً بات سنبھالی ۔۔ وہ پروفیسر آیت کو چکر آرہے تھےاور سر میں درد تھا تو اس لیے باہر آگی ۔ سلطان نے چھو ٹی آنکھیں کر کے آیت کو دیکھا جو سلطان کےاس طرح دیکھنے پر نظریں جھکا گی ۔۔ کیا آپ واقعی بیمار ہیں ۔۔ سلطان نے ایک امید کے تحت پوچھا کہ شاید اس کی آیو اس سے جھوٹ نہیں بولے گی ۔۔ پر امید پر اگلے لمحے ہی پانی پھیر گیا
۔۔ جج،،جی ۔۔ آیت کی بات سن کے سلطان نے خود پر ضبط کیا کیونکہ اسے جھوٹ سے نفرت تھی اورس طرح اپنی آیو کے منہ سے جھوٹ سننا اسے غصہ دیال گیا تھا ۔۔ سلطان کا چہرا پل میں غصے کی وجہ سے نے سرخ ہوا ۔۔ جو آیت بھی اچھی طرح دیکھ لیا تھا۔۔ ۔ اوکے جائیں سلطان بےرخی سے کہتا بغیر ُساسے دیکھے کلاس میں چلا گیا ۔۔۔ آیت کو بہت برا لگا اپنا اس طرح جھوٹ بولنا ۔۔ پرا وقت اسے سمجھ نہ آئی کہ وہ کیا بولے ۔۔ پر اس طرح سلطان کا بےرخی سے چلے جانا اسے بالکل اچھا نہ لگا اور آنکھیں پانی سے بھر گی ۔۔ عینا کا فون رنگ ہوا تو اس کی طرف دیکھا جو فون پر کسی کی بات سن کے پریشان سی نظر آنے لگی تھی ۔۔ اوکے امی میں ابھی آتی ہوں آپ روئیں نہیں ابو کو کچھ نہیں ہوگا اسنے بات کرکے آیت کو دیکھ جو،اسے ہی دیکھ رہی تھی۔۔ آیت میرے ابو کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہےمیں ہوسپٹل جارہی ہوں دعا کرنا انھیں کچھ نہ ہو ۔۔۔ عینا روتے ہوئے کہنے لگی ۔۔ عینا انھیں کچھ نہیں ہوگا تم جاؤ میں دعا کروں گی وہ بالکل ٹھیک ہو گی۔۔ آیت نے حوصلہ دیا تو عینا باہر کی جانب بھاگی ۔۔۔ یااللّٰہ عینا کے ابو کو اپنی حفاظت میں رکھنا ایک اور بیٹی کے سر سے باپ کا سہارا نہ چھینا اٰمین۔۔ آیت کو پھر سے سلطان کا غصےسے سرخ چہرا دیا آیا تو آنکھوں سے آنسو بہنے لگے وہ روتے روتے ہی یونی کی پچھلی سائیڈ پر چلی گی اور درخت کے نیچے بیٹھ گی ۔۔ آپ. بہت بر نے ے ہیں آپ پرا مس کیا تھا مجھ پر غصہ نہیں کرئیں گے لیکن آپ نے پھر بھی غصہ کیا آج بھی اور کل بھی ۔۔ آیت خیالوں میں ہی سلطان سے مخاطب تھی اسے سلطان کی بےرخی سے جانا ہی نہیں بھول رہا تھا میں بھی اب بالکل بھی بات نہیں کرو گی نہ ہی کسی بات کا جواب دوں گی ۔۔ وہ بھی پکا ادارہ کرتی اٹھ کے کچھ کھانے چلی گی ۔۔ چونکہ اس نے ناشتہ نہیںکیا تھا تو اسے بوکھ لگی تھی ۔۔۔ کنٹین سے سینڈوچ لے کے واپس بیک سائیڈ آگی چونکہ یہاں کسی کا بھی اتنا آتا جاتا نہیں تھا تو وہ یہاں ریلیکس محسوس کرتی تھی وہ وہاں بیٹھے ہی سینڈوچ سے انصاف کرنے لگی