ہونے تک دیکھتا رہا۔ سلطان کا پھر وہ منظر یاد کر کے
خون کھول اٹھا تو اس نے موبائل نکال کے کسی کو کال کی کال اٹھاتے ساتھ سلام کیا۔ وعلیکم اسلام امجد میں
کچھ ڈینیل سینڈ کرتا ہوں کل تک مجھے ان دونوں کے ہاتھ ٹوٹے ہوئے چاہیے ۔۔ اوکے سر شور۔۔ گڈ ۔۔ سلطاننے بولتے ساتھ کال کاٹی اور منہ پہ ہاتھ مارتے خود کو نارمل کیا
۔ اور باہر کی جانب بڑھا اب اسے آفس جانا تھا اور جلدی رضا سے ملنا تھا
***
آیت نے راستے میں عینا کو سب کچھ بتا دیا کہ کیسے وہ لڑکے آئے اور کیسے سلطان نے بچایا ۔۔۔ سب میری غلطی ہے مجھے تمہیں چھوڑ کے جانا ہی نہیں چاہیے تھا۔ ۔ ایم سوری آیت ۔۔ عینا کیا ہو گیا میں ٹھیک ہوں اور تمہاری کوئی غلطی نہیں اور میں ٹھیک ہوں۔ ہاں آیت شکر ہے تم ٹھیک ہو ورنہ میں کبھی خود کو معاف نہ کر پاتی ۔
۔۔ اور شکر اللّٰہ کا پروفیسر ٹائم پے آگے اور تمہیں بچا لیا۔ ۔
۔ ہمم آہٹ صرف اتنا ہی بول پائی ۔۔ تمہیں پروفیسر کو تھینکس بولنا چاہیے تھا۔ ۔ عینا نے اسے یاد کروایا تو آیت سر جھکا گی۔ ۔ میں صبح کر دوں گی آیت نے بچوں کی طرح کہا جیسے اپنی نالائقی پکڑی گی ہو۔ اوکے اوکے اب رونے مت لگ جا نا۔ عینا نے شرارت سے کہا تو آیت ہنس دی
۔۔ اور پھر عینا آیت کو چھوڑ کر اپنے گھر کی طرف بڑھ گی ۔۔۔ آیت نے گھر آکے یکھا تو سب اپنے کمروں میں تھے وہ بھی آرام سے چینج کر کے بستر پر لیٹ گی
***
سلطان آفس آیا تو رضا کہیں دکھائی نہ دیا۔ سلطان لیلیٰ کو اشارہ کرتے اپنے آفس کی طرف بڑھ گیا۔ ۔ ۔ وہ آکے چیئر پر بیٹھا تو دروازہ لاک ہوا۔ یس کم ان ۔۔ ۔ جی سر آپ نے بلایا ۔۔ یس مس لیلیٰ ۔۔۔ رضا کدھر ہے
۔۔۔ سر وہ تو اپنے آفس میں ہیں۔ اوکے اسے بولیں میں بولا رہا ہوں۔۔ اوکے سر ۔ ۔ لیلیٰ کہتی باہر کی جانب بڑھ گی ۔۔۔ تھوڑی دیر بعد رضا دروازہ کھول کے اندر داخل ہوا ۔۔ اسلام علیکم بھائی ۔۔۔ وعلیکم اسلام ۔۔ تمہیں کام کا بولا تھا ۔۔ سلطان سیدھا کام کی بات پر آیا۔ ۔ اوئے ہوائے اتنی بے صبر ی وہ بھی ابھی سے ہی ۔۔۔ رضا نے شرارت سے کہا۔
۔ رضا انسان بنو اور مجھے بتاو۔ ۔ بھائی ویٹ ویٹ پہلے آپ بتائیں چکر کیا ہے۔ ۔ رضا سلطان نے زرا سختی سے بولا
۔۔ بھائی آپ بتا رہیں ہیں یا میں جا ؤں ۔۔ رضا کی بات سن کے سلطان اپنی چیئر سے اٹھا اور پیچھے سے گردن دبوچی ۔۔ بھائی اب آپ اپنے بھائی پر ظلم کرئیں گے۔ ۔ ہوں اور میں دو لگا بھی دو گا اگر اب تم نے بتانا شروع نہ کیا تو ۔ اوکے اوکے بھائی بتاتا ہوں کردی تو چھوڑیں ۔
۔ تو سلطان اپنا ہاتھ اس کی گردن سے ہٹایا واپس اپنی جگہ پر بیٹھا ۔ ۔ بھائی وہ اکیلی بہن ہیں ماں اس کے پیدا ہوتے ہی فوت ہوگی اور باپ ایک سال بعد روڈ ایکسیڈنٹ میں. ان کے بعد وہ اپنے چاچا کے گھر میں رہی ہیں اور اس گھرمیں چاچا ،چاچی ان کی دو بٹیاں اور وہ رہتی ہیں
اور ان کی چاچی کا رویہ کچھ ٹھیک نہیں وہ انھیں اپنے
ماں باپ کا قاتل کہتی ہیں کہ ان کی منحوسیت کی وجہ سے وہ مر گے ۔۔۔ اور ہاتھ اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتی
۔۔ رضا نے ساری تفصیل بتا کہ سر چیئر کے ساتھ ٹکا لیا
***
سلطان تو رضا کی بات سن کے حیران رہ گیا۔ اسے بالکل اندازہ نہیں تھا آیت کے ماں ،باپ نہیں ہے اور وہ اپنے چاچو کے ساتھ رہتی ہے ۔۔۔ اسے اب سمجھ آئی کے وہ اتنا خوفزدہ کیوں رہتی ہے قت ہرو ۔۔ سلطان کو اس وقت اس پر بے انتہا پیار آیا کے کیسے وہ چھوٹی سی جان اتنے دکھ لے کے جی رہی ہے ۔۔۔ اسنے سر چیئرکی پشت پر ٹکا یا
اب اس نے بہت سوچ لیا تھاکہ جس کام کا اس نے ارادہ کیا ہےوہ اب جلد زا جلد کرے گا ۔۔۔ بھائی رضانے سلطان کو مخاطب کیا۔۔ ہمم ۔۔۔ بھائی کیا آپ حویلی جارہے ہیں۔۔۔۔ سلطان نے رضا کے سوال پر سر اٹھایا ۔۔۔ تمہیں کس نے کہا ۔۔۔ شایان بھائی نے ۔۔ ۔ ہاں ہم دونوں جا رہیں ہیں۔ ۔ ۔ پر بھائی آفس ورک اور اب تو یونی بھی آپ کیسے اتنی تیزی روٹین میں جائے گے۔ ۔ میں مینج کر لوں گا ۔۔ تم سینڈے کو تیار رہنا۔۔۔ پر بھائی کیا جانا ضروری ہے ہمم تمہارا ہر اس جگہ جانا ضروری ہے جہاں میں ہوں ۔۔ سلطان اب زرا سختی سے بولا ۔۔۔ اوکے بھائی میں جاؤں گا ۔۔۔ گڈ مجھے یہی امید تھی تم سے ۔۔ ۔ تمہیں کچھ کہنا ہے ۔۔ رضا جو کافی دیر سے اسے ہی دیکھ رہا تھا سلطان کے کہنے پر سر ہاں میں ہلایا ۔ بولو تمہیں مجھ سے بات کرنے کے لیے سوچنے کی ضرورت نہیں ۔۔ ۔ جی بھائی وہ تو مجھے پتا ہے پر میں کچھ سوچ رہا تھا ۔۔۔ سلطان اب سریش ہوا کیا سوچ رہے تھے۔ آپ نے جس لڑ کی کی ڈٹیل منگوائی ہے کیا آپ سریش ہے اس کے ساتھ ۔ ۔
۔ رضا یہ کیا بےوقوفوں والا سوال ہےتمنے سوچ بھی کیسے لیا میں سب ٹائم پاس یا انٹر ٹینمنٹ کے لیے کروں گا۔۔۔ سلطان کا موڈ رضا کی بات پر بگڑا تھا
۔۔ نہیں بھائی میرا وہ مطلب نہیں تھا ۔۔ ،،،میرا مطلب اگر آپ سریش ہیں تو شادی کے بارے میں کیا سوچا ۔۔ ۔ پہلے تو سوچا تھا اسے تھوڑا ٹائم دوں
کہ میرے ساتھ کچھ نارمل ہو سکے۔۔۔ پر اب میں جلد زا جلد شادی کرنا چایتا ہوں ۔۔۔ اسے اب سا گھر میں نہیں رہنے دوں گا جس میں میری آیت کو تکلیف پہنچی ہو۔ میرا دل کر رہا ہے میں اس کے گھر والوںکو.موت کی نیند سلا دوں۔۔۔ جن لوگوں نے میری آیت کو تکلیف پہچائی بھا ئی یار ریلیکس رہیں ۔۔ وہ اس وقت کوئی انتہائی جنو نیا نسان لگ رہا تھا۔ ۔ ریلیکس مائی فٹ ۔۔۔ آنکھیں سرخ انگار ہو رہی تھی۔ اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ آیت کو پوری دنیا سے چھپا لے۔۔ گرم ہوا تک نہ لگنے دے ۔۔ رضا نے اسے پہلی دفعہ کسی انسان کے لیے
اتنا جنونی ہوتے دیکھا تھا۔ ۔ ورنہ وہ ہر کام بہت سوچ سمجھ کے کرنے والا انسان تھا ۔۔ بھا ئی آپ ٹھیک ہیں رضا نے پوچھنا بہتر سمجھا ۔۔ ہمم میں ٹھیک ہوں ۔۔ بھائی ایک اور بات پوچھنی تھی۔ ۔۔ رضا ابھی نہیں بعد میں میں کچھ دیر اکیلے رہنا چاہتا ہوں ۔۔۔ اوکے بھائی گھر پے ملتے ہیں۔ اوکے اللّٰہ حافظ ۔۔ ۔
***
سلطان کافی دیر سوچ بچار کے بعدایک فیصلے پر پہنچا اور خود کو کچھ حد تک ریلکس کیا ۔۔ ۔
اب اسے کسی بھی طرح جلدی حویلی جا کہ داد جی سے بات کرنی تھی ۔۔۔ یہ ایک مشکل مراحلہ تھا پر اسے کیا پرواہ اسے اجازت لینے کی عادت نہیں تھی وہ بس سب کو اپنا فیصلہ سناتا تھا ۔۔ ۔ وہ اپنی زندگی میں کسی کے بھی انکار کو اہمیت نہیں دیتا تھا۔ اسے جو ٹھیک لگے وہ کر گزر اتا تھا چاہے
کوئی لاکھ منع کرے ۔۔ اس. نے سوچوں سے نکل کے ٹائم دیکھاتو رات کے آٹھ بج رہے تھے ۔۔ تو اپنی چیئر سے اٹھ گیا اب وہ گھر جا کے فریش ہونے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اپنا ضروری سامان اٹھا کے باہر کی طرف چل دیا
***
آیت کی آنکھ کھلی تو فوراً سے اٹھ کے وضو کرنے چلی گئی کچھ دیر بعد نماز پر لے فری ہوئی تو اپنی بکس دیکھنے لگی ۔۔ اور جب میتھ کی بک پر نظر پڑی تو منہ حلق تک کڑوا ہوا، ۔۔ اسے میتھ بالکل پسند نہیں تھی پر فائزہ آپی نے زبردستی فام فل
کرتے ہوئے میتھ والے سبجکٹ رکھے ۔۔ ۔ میتھ کے خیال سے اسے سلطان کا آج اس کی مدد کرنا یاد آیا ۔۔ کیسے اس نے آیت کی حفاظت کی ۔۔ پروفیسر آپ واقعی میں بہت اچھے ہیں۔ ۔ میں ایسے ہی آپ سے ڈر رہی تھی آپ نے تو کچھ کہا ہی نہیں ۔۔ آیت خیالوں میں ہی سلطان سے مخاطب تھی۔ ۔ مجھے پروفیسر کوتھینکس بولنے کے لیے کاڈ بنانا چاہیے ۔۔ ۔ یس آیت تم گریٹ ہو۔ وہ خود ہی اپنے آپ کو داد دیتی کاڈ کی چیزیں لینے گئی اور پھر ایک گھنٹے کی محنت کے بعد کاڈ بن کے تیار تھا ۔۔۔ جس میں سلطان کا شکریہ اداکیا گیا تھا ۔۔۔ آیت نے بیگ میں کاڈ کو احتیاط سے رکھا کے کہیں خراب نہ ہوجائے اور خود سونے کے لیے لیٹ گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سلطان خان ولا آکے سیدھا اپنے روم میں آگیا۔۔ آج کا دن بہت تھکا دینے والا تھا وہ اپنا موبائل سائیڈ پررکھتےفریش ہونے چلا گیا تھکاوٹ کی وجہ سے بیڈ پر لیٹتے ہی وہ نیند کی وادیوں میں چلا گیا ۔۔۔ کھڑکی سے آتی روشنی نےاس کو آنکھیں کھولنے پرمجبور کیا ۔۔ ہاتھ بڑھا کے مو بائل اٹھایا، ۔ ٹائم دیکھا تو سات بج رہے تھے ۔۔ بیڈ سے اٹھ کے اس نےپہلےپردے برابر کیے پھر فرنےیش ہو چلا گیا۔ ۔ بالوں کو تولیے سے خشک کرتے وہ ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے رکا ۔۔۔ پانچ منٹ میں وہ جلدی جلدی تیار ہوا ۔۔ وہ سب سےپہلےیونی پہنچ کر آیت کو دیکھنا چاہتا تھا ۔۔ جب سے اسے پتا چلا تھا کہوہ معصوم سی لڑکی اپنی اوپر کتنے ظلم سہتی ہے وہ بے چین تھا ۔۔۔ اور سکون شاید اسے دیکھ کے ہی ملتا ۔۔۔ وہ نیچے آیا تو رضا بیٹھا ہوا نظر آیا ..........اسلام علیکم ۔۔ وعلیکم اسلام بھائی آج جلدی اٹھ گئے۔ ۔ ۔ ہاں بس اسے ہی ۔۔ کچھ کام تھا ۔۔۔ تم بتاؤ ایسے کیوں بیٹھے ہو ۔۔۔ آپ کا انتظار کررہا تھا۔۔۔ ج اوکے مجھے آ رویل کمپنی کیانفرمیشن نکال کے دو۔ ۔۔ جن کے ساتھ ان کی ڈیل ڈن ہوئی ۔۔۔ جب بھائی رات تک میںآپ کو سارا ڈیٹا سینڈ کردوں گا۔۔۔ ہمم سلطان تنا بول کے ناشتہ کرنے میں مصروف ہوگیا۔۔ بھائی میر حسن آپ پر آج کل نظر رکھوا رہا ہے ۔۔۔ رضا کی بات پر سلطان نے قہقہہ لگایا میں جانتا ہوں ۔۔ ۔ رضا کو حیرت ہوئی وہ جا نتا بھی تھا پھر بھی کچھ نہیں کیا۔ ۔ تو بھائی پھر کیا کرنا ہے ۔۔۔ فلحال کچھ نہیں اسے نظر رکھنے دو ۔۔ اسے اورکانفیڈینس ہونے دو۔ اس میں میری ہی جیت ہے ۔۔ سلطان کی بات پر رضا مسکرا دیا۔۔ ۔ جی بھائی ۔۔ اب میں چلتا ہوں دیر ہو رہی ہے۔ اوکے اللّٰہ خافظ ۔۔ سلطان بھی اپنا نا شتہ کرکے اٹھ گیا اب وہ یونی جانے کا ارادہ رکھتا تھا
***
آیت یونی آئی تو عینا کہی نہ دکھائی دی ۔۔ وہ سیدھا کلاس رول میں چلی گئی ۔۔ سامنے ہی شما ئلہ اس کی کل والی جگہ پر بیٹھی نظر آئی۔۔ آیت اسے انگور کرتی سب سے لاسٹ پر جا کے بیٹھ گئی۔ ۔ اپنا بیگ کھول کے اس میں سے بکس نکالنے لگی ۔۔ جب نظر اپنے بنائے گئے کاڈ پر پڑی۔ ۔ تو اسے کھول کے دیکھنے لگی ۔۔ کیا مجھے دیا چاہیے ہاں انھوں نے میری اتنی دفع ہیلپ کی ہے میں ان کو یہ تو دے ہی سکتی ہوں ۔۔ وہ خود سے ہی باتیں کرتی مسکرا دی ۔۔ ۔ پتا نہیں عینا کدھر رہ گئی کہتی ہوئی اس نے نظر اٹھا کے دیکھا تو عینا سامنے سے آتے ہوئے دکھائی دی ۔۔۔ عینا بھی آیت کو دیکھتی اس تک پہنچی ۔۔ اسلام علیکم ۔۔ وعلیکم اسلام تم نے دیر کر دی آج آنے میں ۔۔۔ او ۔ میڈم میں نے دیر نہیں کی تم جلدی آ گی ہو آج ۔۔۔ عینا کی بات پر آیت نے اسے گھوڑا .۔۔۔ اوو میں تو ڈر گئی عینا نے ہسیے
ہوئے ڈرنے کی ایکٹنگ کی ۔۔ ۔ عینا تم بہت بدتمیز ہو جاؤ میں نہیں بات کرتی تم سے ۔۔۔ آیت نے منہ پھلا یا ۔۔ ارے یار مزاق کر رہی تھی اور جگہ دو مجھے تھک گی ہوں ۔۔۔ آیت تھوڑی پیچھے ہوئی تو عینا نےاپنی جگہ سنبھالی ۔۔ ۔ عینا کی نظر کاڈ پر گئی تو اسے اٹھا کے دیکھا ۔۔ یہ کیا ہے عینا نے سوالیاں نظروں سے آیت کو دیکھا ۔۔۔ یی ،، ی، ،یہ پروفیسر کے لیے۔ آیت نے ایسے بولا جیسے کسی جرم کا اقرار کر رہی ہے ۔۔۔ اور اس کے انداز پر عینا نے قہقہہ لگایا ۔۔ اف آیت تم کتنی چھوٹی سی باتپر بھی گھبرا جاتی ہو ۔۔۔ عینا اب تم نے ایسا کیا تو میںنے ناراض ہوجانا ۔۔ اوکے اوکے نہیں کرتی اب ۔۔۔ ۔ آج تم پیچھے کیوں بیٹھی ۔۔ کیونکہ پروفیسر نے بولا تھا وہ آج کچھ میتھ کے کنسپب کلیئر کروا کے پوچھے گئے ۔۔۔ تو عینا نے ناسمجھی سے دیکھا ۔۔۔ تو یہ کے مجھے بالکل بھی میتھ کی سمجھ نہیں آتی اس لیے میں پیچھے بیٹھ گی ۔۔۔ ہاہاہاہا آیت تم بالکل بچوں جیسی حرکتیں کرتی ہو ۔۔ پروفیسر تمہیں کچھ پوچھ نہ لیں اس لیے تم پیچھے بیٹھ گی ۔۔۔ عینا تم میرا مزاق بنا رہی کو آیت آنکھوں میں آنسو لیے بولی ۔۔۔ عینا ت آیت کے آنسو دیکھ کے ہی بکُھلا گی ۔۔۔ ہیے آیت چپ کرو یار میں مزاق بنا نہیں رہی تھی بلکہ کر رہی تھی ۔۔ ہاہاہاہا میں بھی مزاق کر رہی تھی اپنی شکل دیکھوں عینا سو فنی ۔۔ آیت پیٹ پہ ہاتھ رکھ کے زور زور سے ہنسنے لگی اور عینا نے اسے دیکھ کے بےساختہ نظر اتاری ۔۔ ۔ آیت کی بچی تمہیں تو میں پوچھتی ہوں بڑا شوق ہے مجھ پر ہنسنے کا ۔۔ عینا آیت کو گد گدی کرنے لگی اور آیت کا ہس ہس کے برا حال ہو رہا تھا ۔۔ سلطان کلاس میں انٹر ہوا تو کسنکےہسیے کے علاوہ اور کوئی آواز سنائی نہیں دی نظریں اٹھا کے سامنے دیکھاتو آیت کے چہرے سے ٹکرائی.۔۔ جس کا ہنسنے سے چہرا اوربھی سرخ ہو رہا تھا ۔۔۔ سلطان کو یہ منظر دنیا کا سیسے خوبصورت منظر لگا ۔۔ وہ بےخودی میں بس آیت کو دیکھے جا رہا تھا ۔۔ جب مختلف آوازوں نے اسے ہوش میں لانے میں مدد کی۔ اسلام علیکم پروفیسر ۔۔ وعلیکم اسلام۔ ۔ سلطان کی آواز نےپر دونوں جھٹکے سے ایک دوسرے کو چھوڑ کر سیدھی ہوئی۔ ۔ گڈ مارنگ پروفیسر.۔۔ عینا جلدی سے مارنگ وش کی البتہ آیت نے چپ کا روزہ رکھ لیا تھا ۔۔ گڈ ما رنگ مس عالیہ ۔۔۔ اگر آپ دونوں اجازت دیں تو ہم لیکچر شروع کریں ۔۔ سلطان نے طنز کیا۔ ۔ آیت کی آنکھیں فوراً سلطان کی باتسن کے نم ہوئی جو کہ سلطان نے بھی اچھے سے محسوس کر لی تھی ۔۔ اس سے پہلے وہ روتی اور سلطان بے چین ہوتا اس نے فوراً نظریں پھری ۔۔ تو میں آج آپ لوگوں کو کچھ بیسیک پوائنٹ بتاؤ گا وہ آپ سب نے نوٹ کریں اور اگر نہ سمجھ آئے تو پوچھ لیں ۔۔ اس کے بعد میں نے پوچھا تو اگر کسی غلط بتایا تو اسے یہ سارے پوائنٹ دس دفعہ لکھنے ہوں گے ۔۔۔ اٹس کلیئر ۔۔ یس سر سب نے بلند آواز میں جواب دیا ۔۔۔ گڈ سلطان نے تیس منٹ میں سب کنسپٹ کلیئر کیے ۔۔ اور کوئی شک نہیں اس کے سمجھانے کا طریقہ بہت ہی اچھا تھا ۔۔ بس آج اتنا ہی اس میں سے اگر کسی کو کچھ پوچھنا ہے تو پوچھ سکتا ہے ۔۔ سلطان نے بلند آواز میں کہا ۔۔ عینا نے آیت کی طرف شریف سی شکل بنا کے دیکھا۔ ۔ اور آنکھوں کے اشارے سے پوچھا کچھ سمجھ آیا ۔۔ جس پر آیت نے نہ میں گردن ہلا دی اور ہونٹ نے چبا لگی ۔۔ اور تمہیں آیت نے کچھ امید سے پوچھاکہ اگر عینا کو سمجھ آگی تو وہ اس سے بعد میں سمجھ لے گی ۔۔۔ نہیں میرے تو شروع سے ہی کچھ پلے نہیں پڑا۔۔۔ غییا نے فوراً آیت کی امیدوں پر پانی پھیرا ۔۔ ۔ عینا تم نہ بڑی ۔ ہاں ہاں مجھے پتا ہے میں بہت کیوٹ ہوں بس کبھی غرور نہیں کیا۔ ۔ عینا نے جلدی سے آیت کی بات کمپلیٹ کی ۔۔ تو دونوں ہس دی۔ ۔
یو سٹینڈاپ ۔۔ سلطان کی آواز پر دونوں نے دیکھا تو سلطان آیت کی طرف ہی اشا رہ کر رہا تھا قت ۔۔ جج،،جی میں ۔۔ آیت نے سوالیہ نظروں سے سلطان سے پوچھا ۔۔ جی آپ ہی سلطان اس و بالکل سریش اندازمیں بات کررہا تھا وہ سب کےسامنے آیت کے ساتھ نرم رویہ رکھ کے اس کے یا اپنے کردار پر باتیں نہیں سن سکتا تھا وہ بھی تب جب ان کاکوئی مضبوط رشتہ بھی نہیں تھا ۔۔ آیت تو اپنی شامت آنے پر اپنی ہتھیلیوں کو رگڑنے لگی ۔۔ اور آہستہ سے کھڑی ہوئی ۔۔ ادھر آئے اور سب کویہ سمجھائے جو میں نے ابھی سمجھایا ہے ۔۔ آیت کو تو چارسو وا ٹکا جھٹکا لگا یہ سن کہ ۔ ۔ آئیں مس آیت سلطان مارکل پکڑے ہاتھ کے اشارے سے بوڈ کے پاس بلایا ۔۔ آیتجاؤو ہاں جا کے آرام سے کہہ دینا نہیں آتا ۔۔۔ عینا کے بولنے پر آیت مرتی کیا نہ کرتی قدم بوڈ کی جانب بڑھائے ۔۔ یہ نے لیں سلطان مارکل اسے پکڑاتے خود سائیڈ پر ہوگیا ۔۔ چلیں شروع کریں ۔۔ سلطان کو بالکل اندازہ نہیں تھا کہا سے سمجھ نہیں آئی ہوگی۔۔ کیونکہ اس نے آیت کا لاسٹ رزلٹ چیک کیاتھا اس کے بہت اچھے نمبر آئے تھے وہ کافی بڑیلینٹ سٹو ڈینٹ تھی ۔۔ ۔ آیت سٹل کھڑی رہی آنکھیں جھکائے وہ کبھی مارکل کو اور کبھی ہاتھوں کو دیکھی جا رہی تھی۔ سلطان کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ آیت کچھ بول کیو نہیں رہیں۔ ۔ ۔۔۔ مس آیت آر یو اوکے۔۔ آخر سلطان کوپھر سے بولنا پڑا اور سلطان کا نرم رویہ محسوس کر کے آیت رونے لگی ۔۔۔ ،،،مج،،مجھے سس ،،، سمجھ نہیں آئی ۔۔۔ آیت کے بولنے پر کلاس میں سرگوشیوں کی آوازیں آنے لگی۔ سلطان نے زور سے ہاتھ ڈائز پر مارا اگر مجھے کسی کی بھی آواز آئی تو اگلے پانچ دن کلاس میں بیٹھنے نہیں دوں گا۔ ۔ سلطان نے ایک نظر آیت کو دیکھا جو آنسو بہاتی اپنے ہاتھوں کو دیکھ رہی تھی ۔۔ مس آیت آج سے آپ یہاں پہلے
نمبر پر بیٹھیں گی ۔۔ سلطان نے شمائلہ کی
جگہ کی طرف اشارہ کیا ۔۔۔ سلطان کا اس طرح اپنی جگہ پر آیت کو بیٹھانے پر شمائلہ کو آگ لگا گیا۔ ۔ آیت آرام سے اپنی چیزیں لے کے شمائلہ کی جگہ آگی اور شمائلہ کو مجبوراً دوسرے نمبر پر بیٹھنا پڑا ۔۔ مس شمائلہ آپ آکے سمجھائیں ۔۔ سلطان کے مخاطب کرنے پر شمائلہ خوشی سے اٹھی۔ ۔ یس پروفیسر۔۔ شمائلہ نے آکے مارکر لینا چاہا تو سلطان نے ٹیبل کی طرف اشارہ کیا۔۔ تو وہاں سے اٹھا کے بوڈ کی طرقسمجھانے لگی ۔۔ اس دوران سلطان کاسارا دھیان آیت کی طرف تھا ۔۔ جو کنفیوز سی لگ رہی تھی ۔۔ سلطان کو بالکل سمجھ نہیں آئی کہ اس کے سمجھانے پر آیت کو کیازراسمجھ نہ آ ۔۔ پروفیسر ہوئی گیا ۔۔ شمائلہ کے بلانے پر سلطان نے نظریں آیت سے ہٹا کے بوڈ کی طرف مرکوز کی۔ ۔ گڈ مس شمائلہ آپ نے بہت اچھا کیا ہے ویلڈن ۔۔ ان سب کوس چین کی صبح اسائمینٹ بنا کے لائیے گا ۔۔۔۔ لیکچر کا ٹائم اور ہوگیا تو اللّٰہ حافظ سی یو سون ۔۔۔ اور مس آیت آپ میرے آفس میں آئیں ۔۔ سلطان آیت کو بولتا اس کی بغیر سنے کلاس سے نکل گیا ۔۔ شمائلہ طنزیہ آیت کو دیکھتی ایک ادا سے اپنے بال جھٹکتی باہر کی جانب چل دی ۔۔ ۔ آیت اسے اگنود کرتی سلطان کے آفس کے بارے میں سوچنے لگی۔ نے ۔ عینا آکے آیت کو ہلایا جو اپنی سوچوں میں اس قدر گم تھی کہ اس کی موجودگی کا احساس بھی نہ ہوا ۔۔۔ کن سوچوں میں گم ہو کہی کوئی جیجو تو نہیں پسند کرلیے ۔۔ عینا کی بات پر آیت نے اس کے سر پر ہلکاسا تھپڑ مارا ۔۔۔ آوچ ظالم لڑکی ۔۔ عینا سر کو سہلاتے ہوئے بولی ۔۔۔ عینا تمہیں شرم نہیں آتی ایسی باتیں کرتے ہوئے ۔۔ میں تو سوچ رہی تھی کیا اب پروفیسر مجھے دس دفعہ لکھنے کے لیے دئگیے ۔۔ کچھ نہیں ہو گا تم
جا کے بتا دینا کہ تمہیں میتھ اتنی جلدی سمجھ نہیں آئی ۔۔۔ اور پلیز اب وہاں جا کےنے بھی آنسو متبہا لگ جانا ۔۔ کچھ نہیں ہوتا تم ہر کسی سے گبھرانہ بند کرو ۔۔۔ میں کوشش کرتی ہوں لیکن مجھے خوف آتا ہے سب سے ۔۔۔ اب میں ہوں نہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہمم ۔۔۔ عینا کی بات پر آیت نے سر ہلایا ۔۔ چلو جاو اب آفس اور ہاں گارڈ بھی لے جاو۔۔ غییا پروفیسر غصہ تو نہیں کریں گئے ۔۔ ۔ اُف آیت تم انتہائی ڈرپوک ہو. ۔۔ جاو اب کوئی کچھ نہیں کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ کل کا آیا ہوا لڑکا مجھے برباد کرے۔ میر حسن کو اور تم لوگ ایسے ہی نالائقوں کی طرح ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہنا ۔۔۔ میر حسن اپنے آفس روم اپنے بیٹے شمس اور اپنے وفادار ملازم امجد جو اس کے ہر برے کام کا ساتھی تھا پر بری طرح برس رہا تھا ۔۔ امجد تو سر جھکائے سن رہا تھا پر شمس کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا وہ حرام مشروب کا گلاس پکڑے آہستہ آہستہ گلے میں اتار رہا تھا ۔۔ ۔ ڈیڈ میں نے کہا تھا اسے مروا دیں ہمارے سارے مسئلے ہی ختم ہو جائے گئے ۔۔ ۔ بس تمہارے چھوٹے سے دماغ سے یہی امید کی جاسکتی ہے ۔۔۔ وہ کوئی عام انسان نہیں وہ
سلطان خانزادہ ہے جسے ہم مروا کے آسانی سے بچ جائے گئے ۔۔۔ میں اسے پہلےہی ایک دفعہ نے مروا کی غلطی کرچکا ہوں اس کہ بعد اس نے میری فیکٹری میں آگ لگا دی ۔۔۔ وہ مجھے سڑک پر لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ۔۔ اس کا کچھ کرنا ہوگا ۔۔۔ جس طرح ہماری کمپنی سے وہ ہر ڈیل ہم سے چھین رہا ہے
ہم بہت جلد ڈوب جائے گئے ۔۔ بینک میں سے لون کی وجہ سے ہمارا گھر بھی ضبط ہوسکتا۔ ۔ ڈیڈ یہ تو آپ کو اس کی انسلٹ کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔
۔۔ مجھے کیا پتا تھا وہ ایک دن بزنس مین بن کر میری ہی جڑوں کو کاٹنا شروع کردے گا۔ ۔ ۔ مجھے کسی بھی طرح کر کے اس سے وہ ٹینڈر لینا ہوگا ۔۔ میر حسن کی بات سن کے شمس نے قہقہہ لگایا۔ ۔ ڈیڈ جو آپ کے ہاتھ سے دوسری کمپنی کی ڈیل چھین لیتا ہے وہ آپ کو ٹینڈر دے گا سریش لی ہاہا ہاہا ۔۔۔۔ اے۔ ٹی۔ آر پروجیکٹ چائنہ کی طرف سے ایک بہت بڑا پروجیکٹ تھا جیسے حاصل کر نے میں ایک سال پہلے سلطان خانزادہ کامیاب رہا۔۔ اب اس پروجیکٹ پر کام شروع ہونا تھاجس کے لیے تیس پرسنب کام کسی اور کمپنی نے ایس۔ کے کمپنی کےساتھ مل کر کرنا تھا اور جس کو یہ تیس پرسنب شیئر ملتے ان کے لیے یہ نہایت فائدہ مند تھا۔ اتنا کہر اتو رات زمین سے آسمان پر بیٹھنا کے برابر ۔۔ ۔ اور اس ٹینڈر کو سب ہی حاصل کرنے کے خوائش مند تھے۔۔ اب یہ تو سلطان خانزادہ پر تھا کہو ہ کس کی قسمت بدلنا چاہتا ہے ۔۔ ۔ پر میر حن کا معاملہ تھوڑا مختلف تھا ۔۔ آخری پانچ مہینوں میں سلطان اس کے ہاتھ سے ہر پروجیکٹ چھین کے اسے خالی ہاتھ چھوڑ دیتا تھا. جس کی وجہ سے میرحسن بینک سے لیا قرضا بھی واپس نہیں کرپایا تھا ۔۔ اس لیے اب یہ ٹینڈر اسے نہ ملتا تو اس کا گھر اور کاروبار
سب کچھ بینک ضبط کرلیتا اور وہ روڈ پر آجاتا. جو وہ بالکل نہیں چاہتا تھا ۔۔ اس لیے اسے ہر حال میں وہ ٹینڈر حاصل کرنا تھا ۔۔۔ ۔ تم دقعہہو جاؤ میری نظروں سے دور ایک اولاد ہے وہ بھی نالائق ۔۔ مجھے بھی کوئی شوق نہیں یہان بیٹھنے کا. ۔۔ شمس چیئر سے
اٹھاتا اسے زوردار ٹانگ مارتا دروازے سے باہر نکل گیا ۔۔ میرحسن اسے دیکھ کے رہ گیا. ۔ ۔ یہ کوئی نئی بات نہیں تھی وہ ایسا ہی تھا بگڑا ہوا ۔۔۔ سر اب کیا کرنا ہے امجد نے میر حسن کو مخاطب کیا ۔۔ امجد اب اس کا ایک ہی حل ہے جب دشمن قابو میں نہ آرہا ہو
تو اسکی کمزوری پر وار کرتے ہیں اور ہر انسان کی کوئی نہ کوئی کمزوری ہوتی ہے تو تم سلطان خانزادہ کی کمزوری کا پتا لگاؤ ۔۔ میر حسن پرسرار مسکراہٹ کے ساتھ بولا ۔۔۔ جی سر میں کاشش کر تا ہوں ۔۔ مجھے کوشش نہیں چاہیے امجد مجھے سلطان خانزادہ کی کمزوری چاہیے ۔۔ جج،،جی سر ۔۔ ہمم ٹھیک ہےاب شکل گم کرو اپنی اور میری حسینا کو بولو میں یاد کر رہا ہو ۔۔۔ جی سر میں ابھی بولتا ہوں۔۔ امجد بولتے ہی باہر چلا گیا اور میر حسن کا شیطانی دماغ بہت کچھ سوچ رہا تھا اور خود ہی اپنی سوچ پر قہقہہ لگا اٹھا