سلطان جب سے اپنے یونی آفس میں آیا تھا۔۔۔ پاگلوں کی طرح چکر پر چکر لگائے جارہا تھا ۔۔ ۔ اُف خدایا مجھے کیا ہو گیا وہ میرے دماغ پر کیوں سوار ہو گی ہے۔۔۔ سلطان کے سامنے بار بار آیت کا رویا بیھگا چہرا آرہا تھا۔۔۔ جو اسے کب سے بے چین کیے ہوا تھا ۔۔ اس کا دل کر رہا تھا۔۔ ۔
جس جس کی وجہ سےآیت روئی ہے اس کا گلا دبا دے۔ ۔ یاخدایا اس لڑکی کے آنسو کیوں مجھے برے لگتے ہیں ۔۔۔ کیوں میں بے چین ہو جاتا ہوں۔ ۔ اسے اپنی ہی کقیب سمجھ نہیں آر ہی تھی ۔۔۔ اُفف. اس نے ایک ہاتھ سے اپنا ماتھا مسلا اور خود کو ریلکس کرنے کے لیے لمبے لمبے سانس لینے لگا
***
سلطان جا کے ابھی اپنی چیئر پر بیٹھا کے دروازہ ناک ہوا ۔۔ ۔ یس کم ان ۔۔۔ ۔ سلطان کے بولنے پر آیت آہستہ سے دروازہ کھولتی اندر داخل ہوئی۔۔ سلطان آیت کو دیکھ کے فوراً سیدھا ہوا ۔۔ اس کی نےذماغ سے بالکل نکل گیا تھاکہ اس نے آیت کو بولایا تھا۔ آئیں بیٹھیں ۔۔۔ سلطان ٹیبل کے سامنے رکھی دو چیئر کی طرف اشارہ کیا ۔۔ جی پروفیسر آیت معصومیت
سے کہتی چیئر پر بیٹھ گئی ۔۔۔ سلطان اسے بہت گہری نظر سے دیکھ رہا تھا جو نظریں جھکا ئے بیٹھی تھی۔ اور ہاتھوں کی انگلیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی ۔۔۔ شاید وہ کنفیوز ہو رہی تھی یا اس سے ڈر رہی تھی وہ جان نہیں پایا ۔۔ ۔ آپ کی عمر کتنی ہے آفس کے خاموش کمرے میں سلطان کی آواز گونجی ۔۔۔ سلطان کے سوال پر آیت نے سر اٹھا کے
اسے دیکھا پھر سلطان کودیکھتے پا کے فوراً نظریں جھکا گی ۔۔ ۔ اس کی یہ ادا سلطان کو بہت
اچھی لگی تھی ۔۔ وہ بے اختیار مسکرایا ۔ ۔ آپ کی عمر ۔۔ ۔ سلطان نے دوبارہ پوچھا ۔۔ ۔ جج،،جی اٹھارہ سال آیت نے کہاتو آواز کی آواز میں نمی تھی جو سلطان نے اچھے سے محسوس کی ۔۔ ۔ آپ ریلکس رہیں اور یہ پانی پئیں ۔ سلطان نے اس کی طرف گلاس بڑھای۔۔ تو آیت فوراً اٹھا کے سارا ہی سانس میں پی گئ۔۔۔ آیت کی یہ معصوم سی حرکتیں
سلطان کو بار بار مسکرانے پر مجبور کر رہی تھی ۔۔ ۔ آپ ٹھیک ہیں۔ اس نے پوچھا انداز گفتگوں اتنا نرم تھا کہ شاید ہی کسی سے زندگی میں اتنی نرمی سے بات کی ہو ۔۔۔ کوئی اور دیکھتا تو یقین
غش کھا کے مر جاتا ۔۔۔ جج،جی ۔۔ اوکے گڈ آپ کا نام کیا ہے ۔۔۔ آیت ابراہیم ۔۔۔ نائس کیا آپ کو کلاس میں کچھ ایشو ہے ۔۔ انتہائی نرم انداز سے پوچھا
جیسے کسی چھوٹے بچے سے بات کر رہیں ہوں ۔۔ نن ،، نہیں آیت بامشکل ہی بول پا ئی ۔۔ اوکے پھر آپ اتنا گھبرا کیوں رہی تھی کوئی پرابلم ہو تو آپ شیئر کر سکتی ہیں ۔۔۔ میں کلیئر کرنے کی کوشش کروں گا۔۔ سلطان کی بات پر آیت نے اسے دیکھا آنکھیں پانی سے بھری ہوئی تھی۔ م،، ،مجھے لگا آپ سب کے سامنے مم ،ما ریں گئے۔ بات کرتے ساتھ آنکھوں سے آنسو پھسل کر گال پر گرئے ۔۔۔ اور سلطان کی یہاں بس ہوئی جو بھی تھا اس نے قبول کر لیا تھااس لڑکی کی آنکھوں میں آنسوں نہیں دیکھ سکتا۔۔۔ آنسو دیکھ کے پھر سے بے چین ہوا ۔۔۔ ہیے ڈونٹ کرائے میں آپ کو کبھی نہیں ماروں گا پرا مس ۔۔ ۔ سلطان کا دل کر رہا تھا خود جا کے اس کے آنسو صاف کرے۔ پر آفسو س وہ ایسا کوئی حق نہیں رکھتا تھا ۔۔ ۔ پپ،،پر آپ نے میرا بازو پکڑا تھا زور سے ۔۔۔ وہ آنسو بہاتی اسے یاد دلانے لگی ۔۔ اوکے سوری میری غلطی تھی مجھے نہیں کرنا چاہیے تھا ۔۔ اب آپ چپ کرئیں ۔ ۔ تو آیت اپنے آنسو صاف کرنے لگی ۔۔ ۔ آیت کو چپ کرتے دیکھ کے
سلطان کے دل کو کچھ سکون ملا ۔۔ ۔ اب آپ کو کچھ بھی پرابلم ہوئی تو آپ نے رونا نہیں ہے مجھے بتانا ہے اوکے ۔ ۔ سلطان نے اپنی بات کرکے تقلید چاہی ۔ ۔ ج،جی آیت نے سر ہلاتے ہوئے کہا ۔۔ گڈ اب آپ جائیں آپ کا لیکچر سٹاٹ ہو چکا ۔۔ سلطان کو اب اپنی کیفیت سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ چاہتا کیا ہے اسے ہو کیا رہا ہےاس لیے آیت کو اب بیجھنا بہتر سمجھا۔۔ سلطان کے کہتے ہیا یت فوراً اٹھ گئی اور دروازےکی طرف بڑھی ۔ پھر ایک دم قدم روک لیے۔۔۔۔ سلطان اس کی ایک ایک حرکت نوٹ کر رہا تھا ۔۔ آیت نے مڑ کے اسے دیکھا پھر چپ کر کے کھڑی ہو گی پر کچھ نہ بولی ۔۔ پہلے سلطان اس کو دیکھتا رہا پھرخودہی بول پڑا۔ ۔ کچھ بولنا ہے
۔۔۔ جج،،جی ۔۔۔ بولیں میں سن رہا ہوں ۔۔۔ تو آیت ہمت کر کے بولی ۔۔ سوری ۔۔۔ سلطان کوا بات کی
بالکل امید نہیں تھی ۔۔۔ سوری فار واٹ ۔۔ ۔
میں نے آپ کا سیل توڑ دیا اس لیے ۔۔ وہ اتنی معصومیت سے بولی کہ سلطان اسے دیکھ کے رہ گیا کہ کوئی اتنا معصوم کیسے ہو سکتا۔ ۔ اٹس اوکے ۔۔ سلطان صرف اتنا ہی کہہ پایا وہ اپنے اندر بدلتے جز بات کو سمجھنے لگا تھا پر ابھی ماننے کو تیار نہیں تھا۔۔۔ وہ ابھی بھی ایسے ہی کھڑی تھی
۔۔۔ سلطان مسلسل اسے دیکھ رہا تھا ۔۔۔ کچھ اور بھی کہتا ہے سلطان نے پوچھا ۔۔ آیت نے سر ہاں میں ہلایا ۔۔۔ اوکے بولیں ۔۔۔ تت،،تھنکیو ۔۔۔ اور یہ کس لیے ۔۔ سلطان کو اب آیت کا اپنے سے بات کرنا اچھا لگنے لگا ۔۔ وہ اس کے دماغ سے اپنا کچھ حد تک خوف نکالنے میں کامیاب رہا ۔۔ آپ نے مجھے تب گرنے سے بچایا اور آج بھی میری وجہ سے سب کو ڈانٹا ۔۔ ۔ وہ بات کرتے سلطان کو مسکر انے پر مجبور کر گی۔ ۔ ویلکم ۔۔ ا،،اب میں جاؤں ایت نے اجازت چاہی ۔۔۔۔ ہاں جی آپ جا سکتی ہیں ۔۔ سلطان کے کہتے ہی وہ باہر کی طرف بھاگ گی ۔۔ ۔ آیت کے جاتے ہی سلطان نے سر کر سی سے ٹکا یا اور آنکھیں بند کر لی۔ ۔ آنکھوں کے پردوں پر آیت کا معصوم چہرا آیا ...وہ مکمل اس کے حصار میں قید ہونے لگا تھا۔ اسے سمجھ نہیں آئی۔۔ ۔ اسے کب اچھی لگنے لگی کہ وہ اپنا ہر اصول اس کے سامنے بھول گیا ۔۔ اس نے آج تک کسی سے معافی نہیں مانگی اور اس چھوٹی سی لڑ کی نے دو منٹ میں سوری کرنے پر مجبور کر دیا ۔۔۔۔۔ جس نے کبھی کسی سے نرم لہجےمیں بات نہیں کی وہ اس لڑکی کو بچوں کی طرح ٹریٹ کر رہا تھا۔ اسے خود سمجھ نہیں آئی اس سے بات کرتے ہوئے وہ اتنا نرم کیوں پڑ گیا ۔۔ اسے کیوں اس کا خود سے خوف کھانا اچھا نہیں لگتا ۔۔ اس کے دل اور دماغ میں مسلسل ایک جنگ جارہی تھی اور آخر دل کی جیت ہوئی ۔۔۔ اس نے تسلیم کر ہی لیاکہ وہ اس معصوم جادو گرنی پر بری طرح دل ہار بیٹھا ہے۔۔ شاید تب جب وہ اس کی کار کے ساتھ ٹکرائی تھی ۔۔ یا تب جب اس کو رسٹو رینٹ میں دیکھا تھا۔۔ یا آج جب اس نے کلاس میں اسے بےحد خود سے خوفزدہ دیکھا۔ ۔ ۔ ۔ اسے خود نہیں پتا اگر کچھ پتا ہےتو صرف اتنا کہ وہ آیت کی آنکھوں میں آنسوں نہیں دیکھ سکتا
آیت کے آنسو اسے بے چین کر دیتے ہیں ۔۔ ۔ بلا آخر وہ سوچوں سے نکل کر سیدھا ہوا۔ ۔ اس نے تسلیم کر ہی لیا کی وہ اس معصوم پری سے پہلی نظر کا عشق کر بیٹھا ہے ۔۔ یہ سوچ کہ ہی مسکرا دیا. ۔
۔ معصوم جادو گرنی ۔۔۔ وہ اسے نئے نام سے نوازتے اپنی چیئر سے مسکراتے ہوئے اٹھ گی اس ۔۔۔ اکے دوسرے لیکچر کاوقت شروع ہو گیا تھا ۔۔ پر جانے سے پہلے رضاکو کال کرنا نہیں بھولا تھا
***
یہ ایک اندھیرے میں ڈوبے کمرےکا منظر ہے اور بیڈ پے ایک وجود کرؤن کے سا تھ ٹیک لگائے سگریٹ پی رہا تھا جس کا دھوا پورے کمرے میں پھیلا ہوا تھا ناجانے وہ اب تک کتنے
سگریٹ پی چکا تھا اس کے ہاتھ میں ایک انگوٹھی تھی جیسے مسلسل سرخ نظروں سے س گھور رہا تھا جوا کے ماضی کی تلخ حقیقت تھی اس کےکانوں میں وہ تکلیف دہ الفاظ گونجنے لگے(تم نے سوچ بھی کیسے لیا کے میں تم جیسے چو کد ار کے بیٹے سے محبت کروں گی مجھے پرپوز کرنے سے پہلے اپنا اور میرا سینڈر تو دیکھ لیتے تم اس حویلی میں رہتے ہو اس کا مطلب یہ نہیں
تم اس حویلی کے بیٹے بن کے رہو گے تو تم ایک ملازم کے ہی بیٹے اور یہ مناہل نے اس کے یاتھ سے انگوٹھی لی یہ سو ،دوسو والی رنگ لا کے تم مجھے دو گئے تو میں خوشی خوشی پہن لوں گی
اپنی طرح ملازمہ سمجھا ہوا ہے مناہل کے الفاظ تھے یا پگھلتا سیسہ جو وہ اس کے کانوں میں ڈال رہی تھی وہ تو یہ الفاظ سن کے ایک جگہ پر سن رہ گیا اسے یقین نہیں آرہا تھا یہ وہی منا ہل ہے جو اس کے آگے پیچھے گومتی تھی مناہل اس کو لفظوں کی مار مارنے کے بعد قدم پیچھے لیے تو۔ وہ فو راً ہوش میں آیا ۔۔ پپ،،پر مناہل تم تو مجھ سے محبت کرتی تھی تم نے میری طرف پہلے قدم بڑھائے تھے میں نے تو تمہیںیلہلے کہا تھا کہ سوچ لو بعد میں تمہیں
پچھتانا نہ پڑے اس نے بڑی امید سے اسے اس کی باتیں یاد کرائیکہ شاید وہ غلط فہمی کا شکار ہو
۔۔ ۔ ہاہاہاہا مناہل نے پاگلوں کی طرح قہقہہ لگایا وہ تب کرتی تھیجب تمہاری اسلیت کا نہیں پتا تھا .
دوست ہو۔ مجھے لگا ہما+بھائی نے کہا تم ان کے بھائی ری طرح ہی امیر ہو گئے پر مجھے نہیں پتا تھا بھائی نے چو کد ار کے بیٹے کو دوست بنا ئے گھومتے ہیں ورنہ میں تم جیسوں کو منہ لگا نا پسند نہیں کرتی وہ تو میری قسمت اچھی اس دن تم کو داد جی سے باتیں کرتے سن لیا کہ تمہارا باپ ایک چو کد ار ہے مناہل نے اس کی آخری امید بھی توڑ دی اب ہٹو میری نظروں کے سامنے سے اور آج کے بعد میرے سامنے مت آنا آئے دو کوڑی کے ملازم مجھے پرپوز کرنے والے وہ اپنے زہریلے الفاظوں کا اثر چھوڑ کے حویلی کے اندر کی جانب بڑھ گئی
اور وہ ادھر ہی بیٹھ گیا کافی دیر ایک ہی جگہ سٹل بیٹھ کےآنسو بہاتا رہا رو روکے تھک گیا ج اور اب آنسو بھی خشک ہونے لگے اور وہ شاید آج آخری دفع رویا تھا اپنے باپ کے بعد آ اس کی محبت کابھی جنازہ اٹھا تھا دوپہر سے رات ہو گی
اور پھر ایک دم سے اٹھا اور حویلی کے باہر کی طرف قدم بڑھائے) اور پھر آج چار سال ہو کے اسے واپس حویلی گئے ہوئے۔۔ ۔ اب وہ ایک مضبوط مرد بن چکا تھا۔۔۔ ۔ پر ہر سال آج کے دن وہ کمرے میں
ہی اسی طرح گزارتا تھا ۔۔ ۔ اور یہ واقعہ اس اور مناہل کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ۔۔ ۔ پر یہ بھی اس کی ایک غلط فہمی تھی ۔۔۔ دو اور لوگ بھی اس بارے میں جانتے تھے ۔۔۔ جن میں سے ایک سلطان خانزادہ تھا ۔۔ جس سے رضا کی کوئی بات چھپی
نہیں رہ سکتی۔ سلطان تو مناہل کا حشر نشر
کر دینا چاہتا تھا جس نےاس کے بھائی کو اتنی تکلیف دی پر رضا کے کہنے پر اوراپنی قسم دینے پر رک گیا اور کچھ نہ کر سکا ۔۔ ۔ اور اس حادثے کے بعد رضا کی شوخ طبیعت میں سنجیدگی آگی
۔۔۔ ۔ رضا پندرہ سال کا تھا جب وہ سلطان کے ساتھ آیا تھا۔۔ ۔ سلطان نے اسے بھائی سے زیادہ بیٹا سمجھ کے پالا ہےاور اسے زرا بھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا ۔۔ اور یہ بات رضا بہت اچھے سے جانتا تھا کہ سلطان دنیا میں محبت سب سے زیارہ اسی سے کرتا ہے ۔۔ جیسے ایک باپ اپنے بیٹے سے کرتا ہے ۔۔ ابھی وہ اپنی ماضی کی تلخ یادوں میں
کھویا ہوا تھا ۔۔ کہ موبائل رنگ ہوا نام دیکھا تو بھائی لکھا تھا ۔۔۔۔ رضا نے مسکراتے ہوئے کال یس کی ۔۔۔ اسلام علیکم ۔۔۔ وعلیکم اسلام تم ٹھیک ہو
۔۔۔ ہاں جی بھائی میں ٹھیک ہوں آپ ریلکس رہیں۔ ۔
۔ جب تک آپ ہیں مجھے کبھی کوئی تکلیف نہیں ہو سکتی۔ ۔ اوکے مجھے ایک کام تھا ۔۔۔ ۔ جی بھائی بولیں کیا کام تھا۔ ۔ میں تمہیں نام اور ای۔ ڈی کاڈ نمبر سینڈ کرتا ہوں رات تک مجھے ساری ڈٹیل چاہیے ۔۔ اوکے بھائی میں کر لوں گا اور کچھ۔ اور یہ کہ جو بھی پتہ کرنا ہوا خود کرنا کسی اور کے منہ سے نام بھی نہ سنو اُس کا ۔۔ اوو تو یہ بات ہے سم وان سپیشل ہاں ۔ ۔ رضا انسان بنو ۔۔ پر بھائی بتائیں نہ کون ہیں وہ ۔۔ گھر آکے بتاؤں گا اب تم کام پے لگو ۔۔ اوکے بھائی اللّٰہ حافظ ۔ ۔ خیال رکھنا اپنا اللّٰہ حافظ
***
رضا نے اٹھ کے رنگ داراز میں رکھی اور خود فریش ہونے چلا گیا. تھوڑی دیر میں وائٹ پینٹ اور سکائی بیلو کلر کی شرٹ پہنے باہر نکلا ۔۔۔ سر پر ہاتھ پھرتے وہ ڈریسنگ ٹیبل تک آیا بال نفاست سے بنائے اور پرفیوم سپرے کرکے اپنے شوز پہنے ۔۔۔ اچھے سے تیار ہو کہ وہ موبائل اٹھانب تا باہر کی جا بڑھا ہال کے دروازے پر پہحلتے ہی رنگ ہوئی ۔۔ اس نے نام دیکھتے ہی کال پیک کی ۔۔۔ اسلام علیکم شایان بھائی۔۔ ۔ وعلیکم اسلام کیسے ہو رضا ۔ ۔ بھائی میں ٹھیک آپ سنائیں کیا حال ہے۔ ۔ میرا حال چھوڑو مجھے یہ بتاو تم آتے کیوں نہیں۔ ۔ بھائی جب آپ آتے ہیں مل تو لیتے ہیں کیا فرق پڑتا ہے ہیں حویلی آوں یا نہیں۔ فرق کیوں نہیں پڑتا تم حویلی والوں کے بیٹے ہو سب تمہیں یاد کرتے ہیں سب سے زیادہ اماں جان ۔ بھائی میں بھی اماں جان کو
بہت مس کرتا ہوں پر یہاں کام ہیں اس لیے نہیں پایا۔ ۔
۔ رضا اب تم مار کھانے والی باتیں کر رہے ہو. تم اس سینڈے کو آرہے ہو سلطان لا لہ کے ساتھ ۔۔ پر سلطان بھائی تو بہت تیزی ہیں وہ تو نہیں آسکیں گےآپ کو کس نے بولا انھوں نے جانا ہے۔۔ وہ آرہا ہے تھوڑی دیر پہلے ہی اس نے بتایا اب تم بھی آجانا اگر اپنی شرافت چاہتے ہو تو ۔۔۔ ۔
اوکے بھائی میں سلطان بھائی کےساتھ آجاوں گا اگر وہ آئے تو ۔۔ یہ ہوئی نہ بات چلو اب میں رکھتا ہوں کچھ کام ہے ۔۔ جی ٹھیک بھائی اللّٰہ حافظ۔ رضا نے فون رکھ کر ایک
سرد سانس بھرا ۔۔ وہ جتنا حویلی سے دور بھگتا تھا
حویلی والے اتناہی اسے واپس بلاتے تھے۔ اس میں کوئی شک نہیں تھاکہ حویلی والے رضا سے بے انتہا پیار کرتے تھے خاص طور پر اماں جان ۔۔ پر اب اس نے واپس جانے کا فیصلہ کر لیا تھاوہ کب تک ایک کی وجہ سے باقی سب کی
محبت ٹھکراتا ۔ ۔ وہ باہر کی طرف بڑھا سلطان کا کام رات تک کرنا تھا اسے ہر حال میں
***
سلطان اپنے سارے لیکچر سے فری ہو کے اب آفس جانے کا ارادہ رکھتا تھا اس لیے باہر کی جا نب بڑھ گیا ابھی وہ یونی گیڈ کراس کرتا کے شمائلہ کی آواز پر رکنا پڑا۔ ۔
پروفیسر سلطان ۔۔ ۔ اس نے گردن گھما کے دیکھا کہ
شمائلہ سامنے ہی کھڑی تھی۔ یس مس شمائلہ کوئی کام تھا۔۔۔ یس پروفیسر کیا آپ کا نمبر مل سکتا ہے۔۔ اس کی بات پر سلطان کےماتھےپر بل پڑے جیسے اسے یہ بات بالکل
پسند نہ آئی ہو ۔۔۔ جی وہ مجھے سٹیڈی میں ہیلپ چاہیے تھی تو اس لیے۔ شمائلہ نے سلطان کے بگڑے تیور دیکھ
کے فورآً بات سنبھالی۔۔ ۔ اوکے مس شمائلہ اگر آپ کو کسی
ہیلپ کی ضرورت ہوئی توآپ مجھے کلاس میں بتائیں گا
میں پوری کوشش کروں گا آپ کو صحیح سے سمجھا دوں ۔ تو شمائلہ اس کے صاف انکار پرکلس کے رہ گی پر ہاں میں سر ہلاتے راستے سے ہٹی ۔۔۔ تو سلطان باہر کی جانب بڑھ گیا۔ شمائلہ کی نظروں نے دور تک اس کا پیچھا کیا ۔۔۔ کوئی بات نہیں آج نہیں تو کل آپ مجھے نمبر دے ہی دیں گے۔ وہ ہستی ہوئی سارا اور آئمہ کی جانب بڑھ گی
***
عینا چلو نہ یار کتنی دیر ہو رہی ہے مجھے گھر جانا ہے ورنہ پھر فائزہ آپی سے مار پڑے گی۔ ۔ ایک تو تم آیت ڈرتی بہت ہو ۔۔۔ اور اگر وہ تمیں مارتیں ہیں تو تم اپنے چاچو کو کیوں نہیں بتاتی ۔۔ ایسے ہی تم چھوڑو ان سب باتوں کو
اور بتاو کب تک جانا ہے گھر ۔ بس ابھی ہی کچھ بکس اشو کروانی ہےاس کے بعد چلتے ہیں ۔۔ اوکے پر جلدی کرنا
۔۔ ہاں ہاں ٹھیک ہے تم بیٹھو میں آتی ہوں۔ عینا آیت سے کہتی چلی گئی ۔۔ آیت کو وہاں بیٹھے پانچ منٹ گزرے تھے
کہ دو لڑکے اس کے پاس آکے رکے ۔۔ ہائے ان میں سے ایک کہا ان کی آواز سنتے ہی آیت اٹھ کھڑی ہوئی اور جلدی سے بیگ اٹھا کے جانے لگی تو دوسرا لڑکا اس کے راستے میں کھڑا ہو گیا ۔۔۔ یار کمال ہو تم ہم بات کر رہے ہیں
اور تم جارہی ہو ۔۔ پلیز مجھے جانے دیں آیت رونے لگی وہ بیٹھی بھی ایک سائیڈ پر تھی کہ اتنے لوگ نہیں تھے ۔۔۔۔ ۔
چلے جانا سویٹی تھوڑی دیر بیٹھ جاؤ ۔۔۔ آیت اب کاپنے لگی تھی اسے ان دو نے نوں سے سخت خوف آ لگا۔ ۔
۔ پلیز مجھے نہیں کرنی بات مجھے جانے دیں ۔۔ آیت انھیں کہہ کر سائیڈ سے گزرنے لگی نے کہ ایک آگے بڑھ کے آیت کا ہاتھ پکڑ لیا ۔۔ نن ،، نہیں پلیز دور رہیں وہ زور سے رونے لگی۔۔ اتنے میں کسی نے اس کا ہاتھ الڑکے کے ہاتھ سے نکالا۔۔ اور زور سے اس لڑکے کے منہ پر مکا ما را۔۔ ۔ کے وہ نیچے جا گرا ۔ ۔ دوسرے نے آگے بڑھ کے سلطان کو مارنا چاہا
کہ سلطان نے اس کا بازو گام کےسر دیوار پے دے مارا۔ ۔
اسے اتنی زور کی لگی کہ وہ ادھر ہی بےہش ہوگیا
اور دوسرا بھی زمین پر پڑے کر اہ رہا تھا ۔۔ آیت منہ پے ہاتھ رکھے خوف سے ہچکیاں بھرنے لگی۔ ۔ ۔ سلطان جو اپنا لیپ ٹاپ بھول گیا تھا وہ لینے واپس آیا تھا اس سائیڈ سے آواز آنے پر۔ ۔ بے اختیار قدم اس جانب بڑھے ۔۔۔ پر آگے کا منظر دیکھ کے اس کا خون کھول گیا جہاں ایک لڑکا اس کا ہاتھس پکڑے کھڑا تھا ۔۔ اکا دل کیا ان دونوں لڑکوں کا خون کر دے ۔۔۔ پر آیت کی حالت خراب ہوتے دیکھ کر اس کی جانب آیا ۔۔ ہیے آیت چپ کرو تم ٹھیک ہو۔ سلطان نے اس کو پکڑ کے بینچ پر بٹھیا ۔ ۔ نن ،، نہیں و،،وہ ،،،مجھے پکڑ رہے تھے ۔۔ نہیں تمہیں کوئی نہیں پکڑ سکتا تم بالکل ٹھیک ہو میں ہوں نہ میں
نن تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا ۔۔ سلطان کے بات کرنے کا انداز اب جنونی ہونے لگا۔ ۔ ،،نہیں اگر آ،،آپ نہیں آتے تو پپ،،پتا نہیں وہ کیا کرتے ،،،میرے ساتھ۔۔۔ آیت کا خوف کسی صورت کم نہیں ہو رہا تھا ۔۔۔ شش ،،میں کیسے نہ آیا
تمہیں تکلیف ہو تو مجھے تو آنا ہی تھا نا۔۔ ۔ چلو اب چپ کرو میں ہوں کوئی . تمہیں تکلیف نہیں پہچاں سکتا۔ آیت اس وقت اپنے حواس میں نہیں تھی ۔۔۔ ورنہ ضرور سلطان کا بدلہ بدلہ انداز نوٹ کرتی ۔۔ چلو اب رونا بند کرو
تم بالکل سیف ہو ۔۔۔ تو آیت نے سرہاں میں ہلاتے آنسو صاف کیے۔ گڈ گرل ۔۔ سلطان بھی اب کچھسمبھل چکا تھا
اس لیے تھوڑا نارمل ہوا،۔۔ وہ اتنی جلدی اپنے جزبات آیت پر ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا۔ ۔ آپ کا تو یونی ٹائم آور ہو گیا ہےتو آپ یہاں کیا کر رہی تھی۔۔۔ وو،،وہ ،،،میں ۔۔ آیت نے اتنا بول کےسر جھکا لیا ۔۔۔ سلطان مسکرایا،وہ اس سے
بات کرتے ہوئے جھجک رہی تھی ۔۔ جی آپ کیا سلطان نے اسے بولنے پر اکسایا ۔ وہ میں عینا کا انتظار کر رہی تھی
۔ اوکے پر آپ آج کے بعد اکیلی نہیں یہاں بیٹھے گئی
۔ ۔ سلطان کی بات پر عینا کچھ نہیں بولی ۔ آپ سن رہی ہیں سلطان دوبارہ بولا ۔۔ جج،،جی میں نہیں بیٹھوں گی یہاں ۔۔ گڈ ۔۔ آیت چلو چلیں دیر ہو رہی ہے ۔۔ عینا بغیر دیکھے ہی بولی اور عینا کے آنے پر آیت فوراً اٹھ گئی۔ ۔ اور دوڑ کے اس کے گلے لگ گی۔ ۔ آیت لٹل گرل کیا ہوا۔
۔ کک ،، کچھ نہیں بس گھر جانا ہے. ۔۔۔ ہاں ہم چل رہے ہیں گھر پر تم کچھ بتاو گی کیا ہوا ہے تمہیں ۔۔۔ عینا پلیز مجھے گھر جانا ہے میں بعد میں بتاؤ گی۔ ۔ پر آیت ۔
۔ عینا کچھ بولتی سلطان بول پڑا مس عینا آپ انھیں گھر لے جائیں شاید ان کی طبعیت ٹھیک نہیں۔ جی پروفیسر اللّٰہ حافظ ۔۔ اللّٰہ حافظ خیال رکھیں گا۔ جی ۔۔ عینا کہتے ہی آیت کو لے کے چلی گی۔ ۔ اور سلطان نظروں سے اوجھل