آیت کی آنکھ کھلی تو خود کو فرش پے سوتے ہوئے پایا پہلے تو ادھر اُدھر دیکھتی رہپیھر رات کا واقع یاد آیا توایک دفعہ پھر آنکھوں میں آنسو آگے پھر کچھ دیر رونے کےبعد اٹھ کے فریش ہو نے چلی گئی تھوڑی دیر میں ہی یونی کے لیے تیار ہوئی باہر آئی تو ساحل صاحب ناشتہ کر رہیے تھے اسلام علیکم چاچو وعلیکم اسلام بیٹا آو بیٹھو ناشتہ کرو ساحل صاحب کے کہنے پر آیت بیٹھ گیا ور ناشتہ کرنے لگی کیونکہ اس نے کل سے کچھ نہیں کھایا تھا تو اچھی طرح ساحل صاحب کی موجودگی میں کھانے لگی چاچو کیا آپ مجھے بھی یونی چھوڑ دے. گیے ساحل صاحب جانے لگے تو آیت نے فوراً کہا.
ہاں بیٹا کیوں نہیں آپ آجاؤ میں انتظار کر رہا ہوں
تو آیت فوراً سے بیگ لے کے باہر نکلی اور ساحل صاحب کے موٹر سائیکل پر سوار ہو گی
***
سلطان فریش ہوکے باہر نکلا تو بلیک پینٹ اور وائٹ شرٹ میں بازو کو فولڈ کرتا شیشے کے سامنے کھڑا ہوا اور نفاست سے بال سیٹ کر کے بازو پر گھڑی پہنی. اور پھر شوز پہننے کے بعد موبا ئل اور. والٹ اٹھتا باہر کی جانب چل دیا نیچے آیا تو سامنے ہی ملازم کام کرتے ہوئے نظر آئے
اسلام علیکم صاحب جی نیلو جو گھر کا سارے کام کرنے والوں کی نگران تھی سلطان کو. دیکھتے ہی اسلام کیا وعلیکم اسلام رضا کدھر ہے نظر نہیں آرہا. وہ صاحب جی چھوٹے صاحب تو آئے ہی نہیں کمرے سے باہر آچھا تم ناشتہ لگاؤ میں دیکھتا ہوں. سلطان نیلو سے کہتا.رضا کے کمرے کی طرف بڑھ گیا ابھی سلطان جاتا کہ رضا اسے سامنے سے آتے ہوئے دکھائی دیا اسلام علیکم بھائی .
وعلیکم اسلام خریت آج دیرسے جاگے ہاں جی بھائی رات کو لیٹ سویا اسی لیے لیٹ ہو گیا
اوکے کوئی بات نہیں چلو آو ناشتہ کرتے تو دونوں
ڈائننگ ٹیبل کی طرف چل دیے نیلو ناشتہ لگا چکی تھی تو دونوں ناشتے کرنے لگے
***
رضا مجھے تم سے ضروری بات کرنی ہےجی بھائی بولیں کیا بات ہے سب خریت. ہمم سب خریت ہے بس اب تم نے آفس کا سب کام مینج کرنا ہے کیونکہ میں بارہ بجے ہی آجایا کرو گا . جی بھائی میں کر لوں گاپرخریت آپ کہی جارہے ہیں.نہیں میں کہی نہیں جا رہا پر ،،پھر سلطان نے ساری بات اپنیا ور ھاد کی بتا دی اور. رضا کے ہس ہس کے برا حال تھا ہاہاہاہا بھائی جس کام سے آپ ھاد بھا ئی کو روکتے تھے اب آپ خود کرے گئے ہاہاہا سریسلی. رضا کو خود کو اس طرح ہنستے ہوئے
دیکھ کے سلطان کا دماغ گام رضا اگر تم نہیں چاہتے میں تمہارے دانت توڑو تو منہ بند رکھو . تو رضا نے بھی منہ پر انگلی رکھ لیبر ہس پھر بھی رہا تھا دفع ہو جاؤ میرے سامنے سے سلطان دھاڑا تو رضا فوراً اٹھ گی پر دروازے کے پاس رک کر سلطان کو دیکھا.بھائی ہمم سلطان کو لگا
اسے کوئی سریش بات کرنی ہے بھائی میں آفس دیکھ لوگ اآپ جاب کرے ٹیشن نہیں لینا
رضا کی بات. سن کے سلطان نے گلاس اٹھاکے رضا کو مارا پر رضا دروازے کی دوسری سائیڈ پر ہو چکا تھا
Bro best of luck
دروازے سے منہ نکال کے کہا اور باہر کی جانب دوڑ لگا دی اور سلطان اسے سو صلوتوں سے نوازے خود بھی جانے کے لیے باہر کی طرف چل دیا
***
آیت کو ساحل صاحب چھوڑ کے گئے تو وہ یونی کے اندر آئی تو عینا کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا آسلام علیکم آیت. عینا نے گلے لگاتے ہوئے اسلام کیا وعلیکم اسلام کیسی ہو عینا اور ادھر کیوں کھڑی ہو. میں ٹھیک ہو تم بتاو تم ٹھیک ہوئی ہاں میں اب ٹھیک ہوں.اچھا چلو پھر آؤ کلاس میں چلے میں تمہارا انتظار کر رہی تھی عینا نے آیت کا ہاتھ پکڑتے ہوئے کہا تو دونوں اندر کی جانب چل دی آیت اور عینا کلاس میں آئی تو شمائلہ اور اس کے گروپ کی دو اور لڑکیوں کو دروازے پاس کھڑا پایا جو پہلے تو ہس رہی تھیٹر اب آیت اور عینا کی جانب رخ کیا.عینا جو دوسری لائن میں بیٹھنے لگی تھی سا را کی آواز پر رک گی ہیے یو تم کہی اور. بیٹھو یہ ہماری جگہ ہے عینا نے بیگ آیت کرو پکڑایا اور آنکھیںس بالکل کرسی کے پا کر کے بہت غور سے دیکھنے لگی انداز ایسا تھاکہ باقی سب بھی ناسمجھی سے کبھی عینا اور کبھی کرسی کو دیکھتے تو عینا سیدھی ہوئی سارا کی طرف گھومیپر مجھے تو یہاں پر تمہارا. نا متو نظر ہی نہیں آرہا عینا نے کہا تو ساری کلاس میں قہقہے گونجے شمائلہ ،سارا اور آئمہ کے چہرے
اپنا سب کےسامنے مزاق بننے کی وجہ سے سرخ ہو گئے آیت جو عینا کی حرکت پر ہس رہی تھی شمائلہ اس کی طرف بڑھی. اور اس کا بازو پکڑا
تمہیں بڑی ہنسی آرہی ہے پتا بھی نے ہے ہم کون ہے آیت تو شمائلہ کے بازو پکڑ پر ہی سہم گئی اسے لگا اب یہ بھی اسے مارے گی اور سب کے سامنے اس کا تماشہ بن جائے گا آیت تو اس خیال سے ہی کاپنے لگی عینا نے شمائلہ کا ہاتھ آیت کی بازو پر سے ہٹا یا اور ایک زوردار تھپڑ دے مارا. چٹاخ تمہاری ہمت بھی کیسے ہوئی میری دوست کا ایسے بازو پکڑنے کی. عینا تھپڑ مار کے اتنے زور سے بولی
کے شمائلہ دو قدم پیچھے ہوئی تم نے مجھے تھپڑ مارا شمائلہ حمدانی کو. ہاں اور اگر آج کے بعد کچھ ایسا کیا تو سیدھی پرنسل کے پاس جاؤ گی
.عینا نے کہا تو شمائلہ ایک نظر دونوں کو دیکھا چھوڑوں گی نہیں تم لوگوں کو. شمائلہ کہتی باہر چلی گی تو عینا نے آیت کو دیکھا جو بہت ڈری ہوئی لگ رہی تھی آیت لٹل گرل ادھر بیٹھو دیکھو تم ٹیشن نہ لو ایسی لڑکیوں کی عادت ہوتی ہے
اپنے پیسے کا روعب ہر کسی پر جھاڑنے کا تم مت سوچو ان کے بارے میں پر عینا وہ بہت غصے میں لگ رہی تھی تو ہوتی رہے غصہ تم ٹیشن نہ لو میں ہوں نہ چلو اب موڈ ٹھیک کرو نہیں تو میں نے نا راض ہوجانا تو آیت مسکرا دی. تو دونوں
اپنی جگہ پر بیٹھ گی عینا ایک بات بولوں ہمم بولو تمہیں اجازت کی ضروت نہیں. تت ،،تم. نن ،، نا آیت کہلاتے ہوئے بولی تو عینا پوری آیت کی جانب متواجو ہوئی بولو آیت ڈرنے کی ضرورت نہیں عینا میں نے ابھی دیکھا ہے تم نا بہت لڑاکی ہو آیت نے معصومیت سے کہا تو عینا زور سے ہس دی اور تم اور تمہاری باتیں بہت کیوٹ ہیںغییا نے آیت کے گال کھینچتے ہوئے کہا عینا کی بات پر آیت شرما دی اور پھر دونوں باتیں کرنے لگی
***
شمائلہ باہر آئی تو سارا اور آئمہ بھی اس کے پیچھے آگی شمائلہ تم ٹھیک ہو سارا نے کہا تو شمائلہ نے سرخ نظروں سے اسے دیکھا اس نے مجھ پر یاتھ اٹھایا اس مس گوار کے لیے میں چھوڑوں گی نہیں اسے ہاں ہم ضرور بدلہ لے گئے اور اِس مس گوار کو بھی ایسا سبق سکھائے گئے زندگی بھر یاد رکھے گی پھر تھوڑی دیر بعد شمائلہ نارمل ہوئی شمائلہ امیر باپ کی بگڑی ہوئی اولاد تھی
.اور اپنے حُسن پربہت غرور اور سارا اور آئمہ اس کی دو ستیں تھی جو کہ اس کے جیسی ہی تھی مطلبی اور بگڑی ہوئی شمائلہ کو پہلے دن ہی آیت کاغیر معمولی حُسن اور اوپر سے معصو میت جو اس کے حُسن میں چار چاند لگاتی برداشت نہیں ہو رہا تھا. اور جو چیز اس کو برداشت نہ ہو
وہ اس کو بگاڑ دیتی تھی
***
عینا میں نے سنا ہے آج نئے پروفیسر نے آنا ہے۔ ہمم میں نے بھی سنا ہے ۔۔۔ پر ہمیں کیا ہمارے لیے تو سب ہی نئے ہے۔ ۔ ہاں وہ تو ہے۔ پر صبح کچھ گرلز نے دیکھا ہے۔ ۔ کہہ رہی تھی دیکھنے سے بہت غصے والے لگ رہے تھے۔۔ ۔ آیت نے رونی سی صورت بنا کے
عینا کے علم میں اپنی طرف سے اضافہ کیا. ۔۔ ۔ اوہو آیت ایک تو تمہارے آنسو آنکھوں سے با ہر آنے کو تیار رہتے ہیں. ۔۔ ۔ پر عینا وہ واقعی غصے والے ہوئے تو ۔۔ ۔ مجھے تو میتھ بھی بالکل نہیں آئی۔ . تو کوئی بات نہیں تم اکیلی نہیں ہو۔ ۔ مجھے بھی نہیں آتی۔۔ ۔ لیکن ایسے تو پروفیسر ہمیں نالائق سمجھے گئے۔۔ ۔. اُف آیت تم کتنا سوچتی ہو ۔۔۔ جب ٹائم آئے گاتو دیکھا جائے گا پہلے ہی کیوں ٹیشن لیں ۔۔ ۔ اوکے.۔۔ ۔ اور پھر اِدھر اُدھر کی باتیں کرنے لگی ۔۔ ۔ ابھی تھوڑی ہی گزری تھی بہت سا رے لڑکے لڑکیاں اند داخل ہوئے ۔۔۔ اور اپنی اپنی جگہ پر جا کے بیٹھ گئے۔۔ ۔ اور شمائلہ اور اسکی دو ستیں بھی آکے آیت اور عینا کے پیچھے بیٹھ گئی۔۔۔ ۔ عینا آو ہم پیچھے بیٹھ جا تی ہیں۔۔۔ ۔ آیت نے کہا تو عینا نے آنکھیں دکھائی ۔۔۔۔ ۔ آیت چپ کر کے بیٹھی رہو میں ہوں نہ کچھ نہیں ہوتا کلاس میں پروفیسر داخل ہوئے۔۔ ۔ تو سب لڑکیوں کی نظر سلطان پر ٹھہر سی گی ۔۔۔۔ اور لڑکے بھی اسکی پڑس نیٹلی دیکھتے متاثر ہوئے بنا. نہ رہ سکے ۔۔ ۔ میرا نام سلطان خانزادہ ہے آپ مجھے پروفیسر سلطان کہہ کر بلا سکتے ہیں ۔۔۔۔ ۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں
۔۔ ۔ میں آپ کو میتھ پڑھاں گا جس نے لیکچر مس کیا اسے دوبارہ نہیں سمبھاؤں گا ۔۔ با قی کسی کو سمجھ نہ آئی تو پوچھ سکتے ہو. ۔۔ اب آپ لوگ میں جلدی سے اپنا انٹروڈکشن کروائے سب اس کے بعد لیکچر شروع کرتے ہیں ۔۔۔۔ ۔ سلطان نے کہا تو سب باری باری اپنا نام بتانے لگے۔۔۔ ۔ واؤ یار آیت یہ پروفیسر کتنے ہینڈسم ہیں ۔۔۔ ۔ عینا نے آیت کو دیکھتے ہوئے کہا پر آیت بالکل سٹل بیٹھی تھی اور خوفزدہ نظروں سے دیکھ رہی تھی ۔۔۔ ۔ آیت کو اپنی جانب متواجو نہ دیکھ کے عینا نے اس کا بازو زور سے ہلایا ۔۔ ۔ کیا تم ٹھیک ہو ۔۔ ۔ نن ،، نہیں میرا مطلب ہاں میں ٹھیک ہوں۔ ۔۔ ۔ آیت نے کہا تو عینا نے سر ہلایا ۔۔ ۔ وہ دیکھو پروفیسر کتنے آرام سے بات کر رہے ہیں تم ایسے ہی ڈر رہی تھی۔ ۔ ۔ تو آیت نے عینا کو دیکھا وہ اسے اب کیا بتاتی کہ ۔ اس نے کتنے آرام سے بات کی تھی ۔۔۔۔ ۔ آیت کچھ نہ بولی
بس خوف سےگبھرا رہی تھی کہ سلطان اسے اب سب کے سامنے مارے گا ۔۔۔۔ عینا نے آیت کو دیکھا جس کے آنسو اب آنکھوں سے نکلنے سے بےتاب تھے ۔۔۔ ۔ عینا نے آیت کا ہاتھ پکڑ اور اسے سہلایا
جو خوف سے سرد پر رہی تھی ۔۔۔۔ آیت کیا ہوا تم گھبرا کیوں رہی ہو۔ ۔ آیت کچھ بولتی سلطان کی آواز گونجی.۔۔ ۔ یو اسٹینڈ اپ ۔۔ ۔ سلطان نے عینا کی طرف اشارہ کیا ۔۔ ۔ تو عینا کھڑی ہو گی . ۔۔ ۔ آپ اپنا انٹروڈیکشن کروائے گی مس ۔۔۔ ج،،جی سر سلطان کے بگڑے تاثرات دیکھ کے عینا کی زبان لڑکھڑائی ۔ ۔
۔ میرا نام عالیہ شہروز ہے اور میں نیو سٹیوڈنٹ ہوں ۔۔۔ ۔ ہمم گڈ ۔۔ ۔ آئندہ کسی نے بھی میری س کلا کے دوران بات کی اسے باہر نکال دوں گا ۔۔۔ اور یہ میں پہلی اور آخری دفع بول رہا ہوں ۔۔۔ ۔ انڈرسٹینڈ۔۔۔ یس پروفیسر ۔ ۔ سلطان کے نےاس طرح غصے سے کہنے پرسب بلند آواز میں جواب دیا ۔۔۔ اور آیت جو خوف سے بیٹھی تھی خوف سے کاپنے لگی ۔۔۔ عینا کی نظر پیچھے گی
تو شمائلہ کو اپنے طرف دیکھتے ہنستے ہوئے پایا. ۔
۔ ۔ عینا کا دل کیا اس کا منہ نوچ لے پر پھر برداشت کرکے بیٹھ گی۔۔ ۔ سلطان نیکسٹ کے بولے کا انظار کر نے لگا ۔۔ ۔ پر آیت اپنی جگہ سے ہلی تک نہیں
۔۔ ۔ نیکسٹ سلطان کی آواز پوری کلاس میں گونجی. ۔۔۔ ۔ پر آیت اپنی جگی سے نہیں اٹھی
۔۔ ۔ اگر آپ اپنی سوچوں سے باہر نکل کردو منٹ اپنے ہمیں دے دیں تو بری مہربانی ہو گی ۔۔۔۔ سلطان نے آتے ساتھ ہی دیکھ لیا تھا۔۔ اور پہچان بھی گیا تھا۔۔ ۔ پہچا نتا بھی کیسے نہ ساری رات وہ اس کی سوچوں پر سوار رہی۔۔ ۔ اس کا روتا ہواچہرااسے بھول ہی نہیں رہا تھا ۔۔۔ اور اب یہاں بھی آکے پھر سے آیت سے سامنا اور سلطان سے اس طرح خوفزدہ ہو۔۔ ۔ اسے پتا نہیں کیوں پر با لکل آچھا نہیں لگ رہا تھا ۔۔ ۔ عینا نے آیت کو ہلایا تو آیت ہوش میں آئی آیت تمہاری با ری ہے ۔۔۔ اپنا انٹروڈیکشن کرواؤ۔۔ ۔ سلطان اسے ہی دیکھ رہا تھا آیت نے آنکھیں اٹھا کے سلطان کو دیکھا دونوں کی نظریں ملی تو آیت نے جلدی سے نظریں جھکا لی ۔۔۔ آیت کی حرکت پر سلطان نے بہت مشکل سے خود کر مسکر نے سے روکا ۔۔۔ مس آپ اٹھ کے انٹروڈکشن کروائیں گی. سلطان نے آ یت کو گبھراتا دیکھ کے معمول کے خلاف قدرے نرمی سے بولا
۔۔۔۔ آیت کو اس کے نرمی سے بولنے سے کچھ حوصلہ ہوا۔ ۔ تو اٹھ کے کھڑی ہوگئی پر بو لی اب بھی کچھ نہیں ۔۔ ۔ آپ کچھ بولے گئی سلطان نے پھر سے کہا ۔۔۔ ۔ جیا سلام علیکم ۔۔ ۔ آیت کو جلدی سے سمجھ نہ آیا کہ کیا تو لے تو جو منہ میں آیا بول گی ۔۔ ۔ آیت کے بولنے سے پوری کلا سمیں قہقہے گونجے ۔۔۔ اور آیت کے آنسو جو کب سے آنکھوں نکلنے سے بےتاب تھے اب آنکھوں سے پھسل کر پورے چہرے کو بھگوں ڈالا ۔۔۔ عینا نے است اٹھ کے پکڑا جو اب کا نپ رہی تھی ۔۔۔ شٹ اپ جسٹ شٹ اپ ،،سلطان اتنے زور سے دھاڑا کے سب کو سانپ سونگ گیا ۔۔ ۔ سلطان کا تو دماغ ہی خراب ہوگیا
سب کا اس طرح آیت کا مزاق بنانے پر ۔۔۔ آیت تو اس کےاتنے زور سے بولنے پر اپنی جگہ سے اُچھلی ۔۔۔ آیت کے لیے اب یہاں کھڑا رہنا مشکل لگا اس لیے بغیر کسی کو دیکھے منہ پہ ہاتھ رکھتی روتی ہوئی باہر بھاگ گی ۔۔۔ ۔ اور کسی کی آنکھوں نے اس کا دور تک پیچھا کیا ۔۔۔۔ سلطان کی آ نکھیں سرخ ہورہی تھی کہ ناجانے کتنا ضبط کیا ہوا ہے۔
۔ ۔ سلطان نے باہر سے نظر ہٹا کے سب کو دیکھا.
۔۔ ۔ کس بات نے آپ لوگوں کے دانت نکل رہے تھے اتنا شوق ہیں تو نکلیں کلاس سے اور باہر جا کے یہ فضول حرکتیں کریں ۔۔۔ سلطان غصے سے بولا ۔۔ ۔ آج کے بعد میرے لیکچر کے دوران کسی نے مزاق یا بدتمیزی کی تووہ باہر جاسکتا ہے کلاس سے۔ ۔ اور دوبار پھر نہیں آپائےگا ۔۔۔۔ انڈ رسٹینڈ ۔۔ ۔ یس پروفیسر ۔۔ ۔ سب نے فوراً جواب دیا کے کہیں اور ہی نہ انسلٹ ہوجائے ۔۔ ۔ گڈ ۔۔ ۔ عینا چیئر سے کھڑی ہوئی پروفیسر کیامیں جا کے دیکھ لوں شاید اس کی طبیعت نہیں ٹھیک تھی ایم سوری ۔۔ ۔ اٹس اوکے جائیں آپ انھیں دیکھیں. ۔ ۔ تھینکس پروفیسر عینا بول کے اپنی اور آیت کی چیزیں اٹھتی باہر چلی گی ۔۔ ۔ ا پےور سلطان پھر سب کی جانب متواجو ہوا۔ ۔ اور اپنی گھڑی ٹائم دیکھا.۔۔ اب ٹائم نہیں رہا تو کل سے لیکچر سٹاٹ کریں گئے ۔۔ ۔ اللّٰہ حافظ .
سی یو سون سلطان اپنا موبائل اٹھاتا باہر کی جانب بھرا ۔۔۔ ۔ ابھی سلطان باہر جاتا کے کچھ یاد آنےپرقدم رک گی ۔۔ ۔ مس شمائلہ. ۔ ۔ شمائلہ جو مگن سی اسے ہی دیکھ رہی تھی فوراً سیدھی ہوئی۔ ۔۔ ۔ اور سلطان کا اسے خود سے بھولانے پر خوش ہو گئی۔ ۔ یس پروفیسر ۔ ابھی جو لڑکی گئی ہیں ان کو لیکچر کے بعد آفس میں بیحھے ۔۔۔ اوکے پروفیسر شمائلہ نے کہا تو سلطان سر ہلا کے باہر چلا گیا۔ ۔
باہر آکے آنکھوں نے کسی کو تلاش نہ چاہا پر بے مراد ہو کے لوٹ آئی ۔۔۔ شمائلہ تو سلطان کے منہ سے آیت کے ذکر سن کے پر خلق تک کڑوا ہوا۔ ۔ پر یہ سوچ کے مکرہ ہنسی ہس دی ۔۔۔ کہ سلطان اس کی انسلٹ کرے گا جو اس طرح بغیر پوچھے کلاس سے چلی گی ۔۔۔ شمائلہ ابھی بھی دروازے کو دیکھ رہی تھی جدھر سے سلطان گیا تھا کہ سارا نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا ۔۔ ۔ کیا دیکھ رہی ہو۔ ۔ یہی کہ سلطان خانزادہ جتنا خوبصورت ہے وہ صرف شمائلہ کاہی نصیب ہوسکتا ہے ۔۔۔۔ سارا کو تو سن کے جھٹکا لگا۔ کہ شمائلہ جیسی نکچڑی جو کسی
کو منہ لگانا پسند نہیں کرتی وہ اس طرح اتنی جلدی کسی پر فالیٹ ہو گئی ۔۔ ۔ یہ تم کیا کہہ رہی ہو ۔۔ ۔ یہی کہ سلطان خانزادہ مجھے پسند ہے اور جو چیز شمائلہ حمدانی کو پسند ہووہ اس کی ہو جاتی ہے۔ ۔ شمائلہ نے ایک ادا سے اپنے بال جھٹکے
۔۔ ۔ تو سارا اورآئمہ خیرت سے دیکھنے لگی ۔۔۔ اچھا اب اس طرح تو نہ دیکھو ۔ ۔ چلو آؤ کچھ کھانے چلیں ۔ ۔ تو وہ دونوں بھی کندھے اوچھالتے باہر کی جانب چل دی ۔۔۔ ۔ اب تو ہی وقت نے ہی بتانا تھاکہ سلطان خانزادہ کوئی چیز نہیں۔۔ ۔ جیسے وہ اپنی مرضی سے حاصل کر لے ۔۔ ۔ اور قسمت دور کھڑی شمائلہ پر مسکرا رہی تھی آیت باہر آئی تو بھاگتی ہوئی یونی کی بیک سائیڈ چلی گی۔
۔ ۔ یہ آیت کی پسندیدہ جگہ تھی۔۔۔ کیونکہ یہاں کوئی اتنا آتا جاتا نہیں تھاتو اسے کاس فی ریلیکس محسو نے ہوتا تھا ۔۔ ۔ آیت بھاگتی ہوئی آئی اور درخت کے نیچے بیٹھ گی۔ ۔ اور ہچکیوں سے رو لگی۔ ۔ یا خدا میرے ساتھ ہی کیوں ایسے ہوتا ہے
نے میں تو کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا ۔۔ ۔ تو پھر سب مجھے کیوں تکلیف دیتے ہیں۔۔ اللّٰہ تعالیٰ جی تو عفوررحیم ہے تو ہر چیز پر قادر ہے
تو میرے لیے آسانیاں پیدا کر تو مجھے سکون پہچاں دے اٰمین۔۔ ۔ آیت ہچکیوں سے روتی پہلے شکایت کرنے لگی پھر دعا .
***
عینا باہر آئی تو سامنے کہیں آیت دکھائی نہ دی۔۔ ۔
تو وہ باہر کی جانب چل دی ہر پھر قدم رکے اور بیک سائید بھاگی ۔۔۔ ۔ کل بھی دونوں نے زقت یادہ و وہاں گزارا تھا تو اسے یقین تھا آیت وہاں ہی گئی ہو گی ۔۔۔ عینا نے دور سے دیکھاتو آیت در خت کے نیچے بیٹھ کر ہچکیاں بھرتی رو رہی تھی ۔۔ کہ دوڑ کے آیت تک پہنچی اور گلے لگایا۔ ۔ آیت لٹل گرل تم ٹھیک ہو اسے کیوں رو رہی ہو ۔۔ ۔ عینا کے اتنے پیار سے بھلانے پر اور رونے لگی ۔۔ ۔ آ یت ادھر دیکھو اور رونا بند کرو مجھے بتاؤ کیا ہوا ہے ۔۔ ۔
عینا نے کہا تو آیت روتے ہوئے اسے دیکھنے لگی
لو ۔۔ ۔ آیت بوتم ٹھیک ہو کیا سر میں درد ہے ۔۔ ۔
۔ عینا کے سوال پر آیت نے سر نہ میں ہلایا ۔۔ ۔ تو پھر کیا بات ہے۔۔۔ و،،وہ پپ،پروفیسر اتنا بول کے
آیت پھر رو نے لگی ۔۔ اور عینا کا دل کیا اپنا سر دیوار پہ دے مارے ۔۔ آیت پروفیسر تو اتنے اچھے ہے انھوں نے تو کسی کو فضول میں کچھ نہیں کہا۔ ۔
نے۔ تمہیں ان سے ڈرنے کی ضرورت ہیں۔۔۔ نن،،نہ،،،نہیں عینا تم نہیں سمجھو گی. ۔۔ آیت کہا تو عینا سیدھی ہو کے بیٹھی تو تم مجھے سمجھا دو میں
سمجھ جاؤ گی۔ ۔ وومجھے ماریں گے ۔۔۔ اور وہ تمہیں کیوں ماریں گے۔ ۔ تو آیت نے عینا کور سٹو رینٹ والا سارا واقعہ سنادیا ۔۔۔ اور عینا تو سر پکڑ کے بیٹھ گئی۔ ۔ اُف آیت تم کتنی بےوقوف ہو تم
اس وجہ سے آتنا خوف زادہ ہو ۔۔ ۔ دیکھو تم ان سے ٹکرائی اور ان کا موبائل ٹوٹ گیا تو وہ غصہ آگیا ہو گاتو اس لیے تمہیں ڈانٹا۔ ۔ اس کا مطلب یہ تو نہیں
کہ وہ تمہیں ماریں گے ۔۔ ۔ پر عینا انھوں نے میرا بازو پکڑا تھا اور وہ بھی زوجہ رکا آیت نے آیک اورو اٹھائی ۔۔ ۔ تو یہ بھی تو ہو سکتا تمہاری ٹکڑ کی وجہ سے گرنے سے بچایا ہو ۔۔۔ تو آیت کو یاد آیا وہ واقعی گرنے لگی تھی باور سلطان نے بچایا تھا. ۔ ۔ پر عینا وہ کلاس میں اتنا زور سے بولے تھے
آیت نے نئی وجہ گھڑی ۔۔۔ ہاں وہ اس لیے کہ سب شور کر رہے تھےاور بعد میں ڈانٹا بھی اور یہ بھی نےکہااگرآج کے بعد کسی نے ایسا کچھ کیاتو کلاس سے باہر نکال دے گئے۔ ۔۔ عینا کہا تو آیت معصوم سی شکل بنا کے. یٹھ گی پھر تھوڑی دیر بعد عینا کو دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہی تھی۔
۔۔ عینا میں اب کیا کرو آیت نے معصومیت سے بھرپور لہجے میں پوچھا۔ تمہیں سوری کرنا چاہیے اور تھینکس بھی ۔۔ ۔ عینا کی بات سن کے آیت نے منہ پھلا یا ۔۔۔۔ میں کیوں کرو سوری اور تھینکس ۔ ۔
۔ کیونکہ تم نے ان کا موبائل توڑا غلطی سے ہی سہی توڑا تو سہی نہ اوراب بھی بغیر پرمیشن کے ایسے ہی آگی۔ ۔ اور تھیکنس اس لیے کہ انھوں نے تمہیں اس دن گرنے سے بچایا اور اب بھی تمہاری جہ و سے سب کی انسلٹ کی۔ پر عینا. میں پھر بھی نہیں جاؤں گی۔ انھیں سوری اور تھینکس بولنے
مجھے ڈر لگتا ہے ۔۔۔ آیت کتنی غلط بات ہے انھوں نے تمہاری مدد کی اور تم منع کر رہی ہو
۔۔ ۔ پر وہ غصہ کرتے ہیں ۔۔۔ پر عینا. میں پھر بھی نہیں جاؤں گی۔ انھیں سوری اور تھینکس بولنے مجھے ڈر لگتا ہے ۔۔۔ آیت کتنی غلط بات ہے
انھوں نے تمہاری مدد کی اور تم منع کر رہی ہو
۔۔ ۔ پر وہ غصہ کرتے ہیں ۔۔۔ کب کیا انھوں نے آج غصہ اور تم سے تو اتنی نرمی سے بات کی۔ ۔ پر عینا. ۔ ۔ پر ور کچھ نہیں آؤ بہت بھوک لگی ہے پہلے کچھ کھاتے ہیں پھر تم پروفیسر کے آفس جا کے سوری بول دینا ۔ ۔ تو آیت کو بھی سلطان کا اپنے
سے نرم لہجہ یاد آیا تو ہاں میں سر ہلا تے عینا کے ساتھ اٹھ گی ۔۔۔ کنٹین پر جا کے آڈر لکھوایا
اور جا کے چیئر پر بیٹھ گی ۔۔ پھر کھانے کے دوران چھوٹی موٹی باتیں کر کے عینا نے آیت کا موڈ ٹھیک کیا اور وہ واقعے سے نکل آئی۔ ۔ ابھی وہ فری ہی ہوئی تو شمائلہ کو عینا نے اپنی طرف آتے دیکھا ۔۔۔ تو سر ہاتھوں میں گرا لیا بس اس کی کمی رہ گی تھی۔ عینا نے برا سا منہ بناتے کہا۔ ۔
۔ ہائے آیت ۔۔ ۔ ہائے اپنی شکل دکھانے کی وجہ آیت کی جگہ عینا نے جواب دیا ۔۔ ۔ عینا کی بات پر آیت کو بہت ہی غصہ آیا پر کنٹرول کر گی۔۔ مجھے بھی کوئی شوق نہیں تمہارے منہ لگنے کے ۔۔ ۔
آیت کو پروفیسر سلطان بھلا رہے تھے ۔۔۔ اوکے شکریہ بتانے کا اب تم جا سکتی ہو ۔۔ اس بار بھی جواب عینا کی طرف سے آیا۔ تو شمائلہ آنکھیں گھوامتی دوسر جانب چلی گی ۔۔ ۔ عینا نے آیت کو دیکھا جو پھر سے گھبرا گی تھی ۔۔ ۔ تو عینا نے آیت کا ہاتھ پکڑا.ڈرنے کی ضرورت نہیں انھوں کچھ کام ہو گا تم جاؤ بات سن کے آؤ اور سوری بھی بول دینا ۔ ۔ پر عینا اگر انھوں نے کچھ ۔۔۔ وہ کچھ نہیں کرے گئے تم جاؤ میں یہی ہوں تمارا انتظار کررہی ہو. ۔۔ تو آیت کو بھی مجبوراً اٹھنا پڑا
اور سلطان کے آفس کی طرف قدم بڑھائے